2nd-July-2026

خبرنامہ نمبر5260/2026
صحبت پور: 2جولائی۔ ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے سب ڈویژنل آفیسر (بلڈنگز) کے ہمراہ زیرِ تعمیر ریسکیو 1122 سینٹرصحبت پور کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں، کام کے معیار اور رفتار کا باریک بینی سے جائزہ لیادورے کے دوران متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی مجموعی پیش رفت تکمیل کے مختلف مراحل درپیش امور اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود افسران سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تعمیراتی کام نہ صرف تیز رفتاری سے جاری رکھا جائے بلکہ اس میں اعلیٰ معیار کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے۔محترمہ فریدہ ترین نے واضح ہدایات جاری کیں کہ منصوبے کی تکمیل مقررہ مدت کے اندر ہر حال میں ممکن بنائی جائے تاکہ ضلع کے عوام کو جلد از جلد جدید اور معیاری ہنگامی امدادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا، اور اس ضمن میں متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 سینٹر کا قیام ضلع صحبت پور کے لیے نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، جو ہنگامی حالات میں عوام کو بروقت، موثر اور مربوط امدادی خدمات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس سینٹر کے فعال ہونے سے نہ صرف حادثات آگ لگنے کے واقعات اور دیگر ایمرجنسی صورتحال میں فوری رسپانس ممکن ہوگا بلکہ شہریوں کا اعتماد بھی حکومتی اداروں پر مزید مضبوط ہوگا ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیاری عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
خبرنامہ نمبر5261/2026
صحبت پور: 2جولائی۔ ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے 139 ونگ کے ونگ کمانڈر شعیب حسن کے ہمراہ ضلع میں جاری BSDI کے تحت ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مقامات پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے منصوبوں کی رفتار، معیار اور مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیادورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران سے جاری اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ لی جس میں منصوبوں کی تکمیل کے مراحل، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے موقع پر موجود تعمیراتی میٹریل کا بھی معائنہ کیا اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ استعمال ہونے والا تمام مواد منظور شدہ معیار کے عین مطابق ہوفریدہ ترین نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں اور ان کی تکمیل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر اسکیم کو منظور شدہ ڈیزائن اور معیار کے مطابق مکمل کرنا ناگزیر ہے تاکہ عوام کو دیرپا اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں نگرانی کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ باقاعدگی سے فیلڈ وزٹس کریں اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے موثر اقدامات کریں ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے وڑن کے مطابق تمام جاری اسکیموں کی موثر نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ضلع کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہوآخر میں انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی رابطہ ہم آہنگی اور تعاون ان منصوبوں کی کامیابی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اس ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی تاکہ ترقیاتی عمل کو مزید موثر اور تیز بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر5262/2026
نصیرآباد2جولائی۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ضلعی امن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی نصیرآباد، ڈی ایس پی نصیرآباد اسسٹنٹ کمشنر نصیرآباد،منظور شیرازی کے علاوہ مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندگان، علمائے کرام، قبائلی عمائدین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کیااجلاس کے دوران شہریوں کو درپیش مسائل، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے علمائے کرام نے 10 محرم الحرام کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور پولیس فورس کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہااس موقع پر ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ کسی بھی ضلع یا علاقے کی ترقی خوشحالی اور استحکام کا دارومدار پائیدار امن و امان پر ہوتا ہے اگر معاشرے میں امن قائم ہو تو نہ صرف عوام کو سکون میسر آتا ہے بلکہ ترقیاتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملتا ہے ا نہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ امن کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام، سماجی رہنماوں اور علمائے کرام کا کردار نہایت اہم ہے اس ضمن میں باہمی تعاون برداشت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے. اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر5263/2026
کوئٹہ،2جولائی۔ پولیس کی اہم کارروائی۔ کیچی بیگ پولیس نے راہزنی کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی تو مبینہ طور پر لوٹ مار میں مصروف ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں نصراللہ قوم جتوئی سکنہ ڈھاڈر حال سریاب روڈ ہلاک ہو گیا، جبکہ اسداللہ قوم راہیجہ اور ثناء اللہ قوم جتوئی ساکن ڈھاڈر، زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سریاب کے مختلف تھانوں کی حدود میں راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 11 عدد موبائل فون، ایک عدد ٹی ٹی پسٹل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی ایک مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔پولیس نے زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ ایک ملزم نصراللہ دوران علاج سول ہسپتال میں ہلاک ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔ کیچی بیگ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبرنامہ نمبر5264/2026
دکی، 2 جولائی۔: ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان نے بی ایس ڈی آئی (BSDI) پروگرام کے تحت تحصیل دکی کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا موقع پر جا کر جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران، انجینئرز اور دیگر ذمہ دار حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف سڑکوں، نکاسی آب، عوامی بنیادی ڈھانچے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے معیار، رفتارِ تکمیل، تکنیکی پہلووں اور منصوبوں کی مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے منصوبوں کی تکمیل کی مدت، فنڈز کے استعمال اور درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ بھی حاصل کی۔اس موقع پر محمد نعیم خان نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار، منظور شدہ ڈیزائن اور طے شدہ مدت کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت، معیاری اور پائیدار بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت، ناقص میٹریل کے استعمال یا غیر معیاری تعمیرات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ محکمے باقاعدگی سے نگرانی کا عمل جاری رکھیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سرکاری ترقیاتی فنڈز کے شفاف، موثر اور ذمہ دارانہ استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کے وسائل عوامی فلاح و بہبود پر ہی خرچ ہوں اور ہر منصوبہ اپنی مقررہ لاگت اور وقت کے اندر مکمل ہو سکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق ضلع دکی میں ترقیاتی عمل کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں، تعمیراتی کاموں کی مستقل نگرانی کریں اور کسی بھی تکنیکی یا انتظامی رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ ہو۔دورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق باقاعدہ رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو پیش کی جائے اور عوامی مفاد کے تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور احتساب کے اصولوں کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
خبرنامہ نمبر5265/2026
زیارت 2 جولائی۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف سی 155 ونگ کے لیفٹیننٹ کرنل ذیشان، میجر عامر، ایس پی زیارت عبدالقدوس دہوار، سی ٹی ڈی انچارج عبدالمجید، اسپیشل برانچ کے محمد شاکر، مانگی ڈیم کے انجینئر عزیر، متعلقہ اداروں کے افسران، ڈیم اسٹاف اور سرکاری کنٹریکٹر نے شرکت کی۔اجلاس میں مانگی ڈیم منصوبے اور خانوزئی کراس تا سنجاوی شاہراہ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے منصوبوں کی حفاظت، تعمیراتی عمل کی بلا تعطل تکمیل اور متعلقہ اداروں کے درمیان موثر رابطہ کاری کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر ضلع زیارت کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا بھی ازسرِ نو جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور اہم قومی ترقیاتی منصوبوں کی سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مانگی ڈیم اور خانوزئی کراس تا سنجاوی روڈ جیسے ترقیاتی منصوبے ضلع کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ان منصوبوں پر کام کرنے والے عملے، مشینری اور تعمیراتی سرگرمیوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ، ایف سی، پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت ضلع میں پائیدار امن، عوامی تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیتے رہیں گے۔

خبرنامہ نمبر 5266/2026
لورالائی:2جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پرائس کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)علی نواز جمالی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، مارکیٹ مانیٹرنگ اور سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ صنعت، ڈپٹی کمشنر آفس، انجمن تاجران، بیکرز ایسوسی ایشن، فلور ملز ایسوسی ایشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس کے دوران ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی موجودہ قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مارکیٹوں میں سرکاری نرخ ناموں پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور اقدامات پر غور کیا گیا۔ شرکاءنے ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی مصنوعی مہنگائی اور بلاجواز قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کی مارکیٹوں میں باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے، سرکاری نرخ ناموں کی سختی سے پابندی کرائی جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور موثر انداز میں انجام دینا ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، متعلقہ سرکاری اداروں، تاجروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون سے ہی قیمتوں میں استحکام، مارکیٹ میں شفافیت اور صارفین کے حقوق کا موثر تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔اجلاس کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع لورالائی میں پرائس کنٹرول اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا، صارفین کے حقوق کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور اشیائے ضروریہ کی مناسب نرخوں پر دستیابی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5267/2026
کوئٹہ: 2 جولائی۔صوبائی وزیر و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ کی خصوصی ہدایات پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سیوریج کے پانی سے کاشت کی جانے والی مضر صحت سبزیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر 22 ایکڑ اراضی پر سیوریج کے پانی سے تیار کی گئی گوبھی، پودینہ، دھنیا، خلفہ، پیاز اور چقندر کی فصلیں تلف کر دی گئیں۔ کارروائی ڈائریکٹر آپریشنز فخرالدین مری کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔اس دوران ٹیموں نےتقریباً 22 ایکڑ اراضی پر زیر کاشت و تیار مضر صحت فصلوں کو تلف کیا تاکہ یہ سبزیاں مارکیٹ تک نہ پہنچ سکیں اور شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔مہم سے متعلق ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان نے کہا کہ عدالتِ عالیہ کے احکامات اور حکومتی ہدایات کے باوجود سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ نالوں اور سیوریج کے پانی سے اگائی گئی خوردنی فصلیں انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں کیونکہ ان میں مضر جراثیم، بھاری دھاتیں اور دیگر آلودہ اجزاء موجود ہوتے ہیں، جو مختلف مہلک بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی مرحلہ وار دیگر علاقوں میں بھی ایسی مضر صحت سبزیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی اور جہاں کہیں بھی نالوں کے پانی سے اگائی گئی خوردنی سبزیاں پائی گئیں، انہیں فوری طور پر تلف کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق سیوریج کے پانی کا استعمال صرف غیر خوردنی فصلوں تک محدود ہے، جبکہ اس پانی سے سبزیوں یا دیگر خوردنی اجناس کی کاشت سخت ممنوع ہے۔ خلاف ورزی کے مرتکب کاشتکاروں کے خلاف نہ صرف فصلیں تلف کی جائیں گی بلکہ ان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔حبیب اللہ خان نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ناقص، ملاوٹی اور مضر صحت خوراک یا سیوریج کے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کی فوری نشاندہی کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی ناقص خوراک سے متعلق شکایات کے اندراج کے نظام کو مزید موثر اور فعال بنا رہی ہے تاکہ شہریوں کی شکایات پر فوری ردعمل دیتے ہوئے عوامی صحت کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5268/2026
ہرنائی2جولائی ۔ : مقامی شہریوں کو درپیش دیرینہ مسائل کی شنوائی اور ان کے فوری تدارک کے لیے ہرنائی ڈی سی کمپلیکس میں ایک پروقار اور بڑی ‘کھلی کچہری’ کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی نے کی۔ اس عوامی کچہری میں ضلعی انتظامیہ، عسکری حکام اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے براہِ راست عوام سے مکالمہ کیا۔ تقریب میں علاقے کے معزز قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماوں اور شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مسائل حکام کے سامنے پیش کیے عسکری، سول انتظامیہ اور پولیس حکام کی مشترکہ شرکت اس کھلی کچہری کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں امن و امان اور سول انتظامیہ سے جڑے تمام مقتدر حلقے ایک ہی چھت تلے موجود تھے، جس سے عوام میں اعتماد کی فضا پیدا ہوئی۔ کچہری میں ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ لیفٹیننٹ کرنل ارباب علی خان (ونگ کمانڈر ایف سی 81 ونگ ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جھاکرانی,ایس پی ہرنائی,محمد سلیم ترین, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی غلام حیدر ترین (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی)علاوہ ازیں، تمام سرکاری محکموں کے سربراہان بھی اس موقع پر الرٹ نظر آئے۔عوامی مسائل پر براہِ راست گفتگو اور موقع پر احکامات کچہری کے دوران ہرنائی کے قبائلی و سیاسی رہنماوں اور عام شہریوں نے تعلیم، صحت، امن و امان، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی ڈھانچے انفراسٹرکچر سے متعلق شکایات کے انبار لگا دیے۔ عوام نے بغیر کسی جھجک کے اپنے روزمرہ کے مسائل افسران کے گوش گزار کیے۔عوام کی داد رسی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی سخت احکامات جاری کیے۔ انہوں نے عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا سرکاری مشینری کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے۔ آج جتنے بھی مسائل سامنے آئے ہیں، بیوروکریسی کی سستی کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا، بلکہ ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کیا جائے گا۔ہرنائی میں ہونے والی اس کھلی کچہری کو عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے براہِ راست رابطوں سے نہ صرف عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے مٹتے ہیں، بلکہ سرکاری محکموں میں جوابدہی کا عنصر بھی مضبوط ہوتا ہے۔ عسکری اور سول قیادت کے اس مشترکہ اقدام سے امید پیدا ہوئی ہے کہ ہرنائی میں ترقی اور گڈ گورننس کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5269/2026
قلات۔2جولائی ۔وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادرخان کے احکامات پر عوامی مسائل سننے اور انکے حل سے متعلق ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے ڈی سی کمپلیکس میں۔کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنرمنیراحمددرانی 329برگیڈ کے برگیڈیئر ناصر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈی ایس پی ماہیوال سمیت دیگر سرکاری محکموں کے سربراہاں سیاسی قبائلی رہنماوں کونسلران صحافی برادری اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری میں عوام نے کھل کر اپنے مسائل بیان کیٰے۔کھلی کچہری سے وحید بلوچ آغا عتیق الرحمن شاہ میر منیر شاہوانی احمدنواز بلوچ عبدالغفور شاہوانی اقبال محمدحسنی احمدنواز بلوچ غنی زہری بی بی نور محمدحسنی مولانا رحمدل حلیمی عبدالرشید ماماعزیز ابابکی چیرمین واحد پندرانی ندیم دہوار فضل الرحمن رحمانی ظہوراحمد اور دیگر نے مسائل اجاگر کیئے۔کھلی کچہری میں سکولوں میں سائنس ٹیچرز کی کمی شہر کے سیوریج سسٹم کی فعالی سیلاب متاثرین کی بحالی میں تاخیر کھیلوں کے فروغ کے لیئے موثر اقدامات بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ قلات میں بی آرسی کا قیام ضلع میں یونیورسٹی کیمپس کاقیام قلات اسکلکو روڈ کی تعمیر میں تاخیر زاوہ ڈیم کی تعمیر میں تاخیر شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات بلڈوزر گھنٹوں کی منظوری بازار میں ٹریف کی روانی میں مشکلات شہر میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل گاڑیوں کی روانگی کے اوقات کار نئے روٹ پرمٹس کے اجراءکلی پندرانی بینٹ مغلزئی میں بنیادی سہولیات کے فقدان خشک ٹیوب ویلوں کی ڈرلنگ اور دیگر اہم مسائل اجاگر کیئےکھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے سائلین کی درخواستوں پر موقع پر احکامات ودیگر مسائل کے حل کے لیئے محکموں کے سربران کو سختی سے ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کا برائے راست رابطہ کرانا ہےتاکہ عوام برائے راست اپنے مسائل بیان کرسکیں ہمیں لوگوں کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیئے کام کرناہےبلاتفریق عوام کی خدمت کرنا میرا ایمان ہے محکموں کےسربراہان عوام کے خادم ہوتے ہیں عوامی مسائل حل کرنا انکی زمداری ہے ہرکسی کو اپنے حصے کاکام ایمانداری سے کرناہوگامحکموں کے سربراہاں اپنے دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی درخواست گزار کو مشکلات پیش نہ ہو۔عوام اپنے علاقے کے نمائندے ہوتے ہیں آپ سب اپنے علاقوں میں مسائل کی نشادہی کریں تاکہ انکے فوری حل سے متعلق اقدامات کیئے جاسکیں عوامی مسائل کے حل کے لیئے علاقہ معززین سیاسی وقبائلی رہنمائ صحافی برادری ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔کھلی کچہری کے شرکائ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہریوں کے مسلسل انعقاد کو خوش آئند اور مثبت عمل کرار دیتے ہوے کہاکہ کھلی کچہریوں میں عوام برائے راست اپنے جائز مسائل بیان کررہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان مسائل کے حل کے لیئے بروقت اقدامات اٹھارہاہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5270/2026
کوئٹہ 2 جولائی: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بیوٹمز یونیورسٹی “کلائمیٹ چینج” پر انٹرنیشنل سیمینار کی میزبانی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی صرف ایک گلوبل چیلنج نہیں ہے بلکہ یہ انسانیت کی بقاء اور ارتقاءکا معاملہ ہے۔ ہم انہیں ایکو سسٹم کی بحالی پر اقوام متحدہ کے عشرے 2021 تا 2030 سے بھی مربوط کرینگے تاکہ اقوام متحدہ کے نمائندوں کے علاوہ متعلقہ مایہ ناز سائنسدان اور ماہرین بھی اس میں حصہ لے سکیں۔ گویا یہ تعاون پوری انسانیت کی ایک اہم ضرورت ہے۔ بہت جلد ہم کوئٹہ شہر میں کلائمیٹ چینج اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر بین الاقوامی سیمینار اور کانفرنس کے انعقاد کی خوشخبری دیں گے۔ سرکاری یونیورسٹیوں کو اپنے عوام کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور بین الاقوامی سطح پر انسانی بقاءکیلئے کچھ کنریںیوٹ کرنے کا اہل بنانا واقعی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ سے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ بات باعث تشویش ہے کہ اس وقت پاکستان میں قومی و صوبائی دونوں سطحوں پر ہمیں ایک تلخ حقیقت کا سامنا ہے کہ ہمارے پروفیشنل اور تعلیم یافتہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن ہم ملازمت کے مواقع اس بڑھتی ہوئی تعداد کے مطابق نہیں بڑھا سکتے جو کہ واقعی ایک بڑا چیلنج ہے۔ ہم حکومتی سطح پر ان تمام روشن ذہنوں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے کون سے نئے مواقع پیدا کر سکتے ہیں اور ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو کسطرح مضبوط کر سکتے ہیں تاکہ ہم ایک پائیدار حل ڈھونڈ سکیں اور اس بات کو یقینی بنا سکیں کہ کوئی تعلیم یافتہ نوجوان یا پروفیشنل ڈگری ہولڈر معاشی طور پر دوسروں کا محتاج نہ رہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہمیں اپنی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے طلباء کو تیزی سے ترقی کرنے والی دنیا کیلئے لیس کرنے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہم بیوٹمزیونیورسٹی ڑوب کیمپس کے اسٹوڈنٹس کو وزیراعظم پاکستان لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس فراہم کرنے جا رہے ہیں تاکہ وہ بھی قومی اور بین الاقوامی دونوں میدانوں میں جدت کاری اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا یونیورسٹیوں کے ذریعے اپنے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرکے اور انسانیت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ماہرانہ رہنمائی فراہم کرکے ہم آج اپنے فیوچر روڈ میپ میں ان دانشمندانہ منصوبہ بندی اور ٹھوس عملی اقدامات کے ساتھ آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ بیوٹمزیونیورسٹی بنیادی طور پر سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی یونیورسٹی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ بیوٹمز نہ صرف اپنا امتیاز برقرار رکھے بلکہ موجودہ جاب مارکیٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے تعلیمی نصاب میں صرف متعلقہ مضامین جیسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنسز، میتھمیٹکس ودھ مشین لرننگ، روبوٹکس اینڈ انٹیلیجنس سسٹم وغیرہ کو ہی شامل کرے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ متعدد سنگ میل کو عبور کرنے کے باوجود اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta July 2: Governor Balochistan Jaffar Khan Mandokhel said BUITEMS University has the full potential to host an international seminar on “Climate Change.” He made these remarks during a meeting with BUITEMS Vice Chancellor Prof. Dr. Khalid Hafeez at Governor House, Quetta. Climate change is not only a global challenge but also a matter of human survival, the Governor said. He added that the international seminar on Climate change at BUITEMS university will be linked with the UN Decade on Ecosystem Restoration 2021-2030. We aim to bring together UN representatives, eminent scientists & experts. This cooperation is vital for entire humanity. Governor Mandokhel announced that an international conference on “Climate Change and Artificial Intelligence” will be held in Quetta soon. He also highlighted the challenge of unemployment. The number of educated people and professional degree holders is growing continuously but job opportunities are not keeping pace. We must create new avenues through stronger public-private partnerships so no graduate remains financially dependent on others. To support students, the Governor said laptops will be provided to BUITEMS Zhob Campus students under the Prime Minister’s Laptop Scheme. He advised BUITEMS to align its curriculum with market needs. As a university of science, technology and management sciences, BUITEMS should include subjects like Artificial Intelligence, Data Science, Machine Learning, Mathematics with Learning Matchins, Robotics & Intelligent Systems. Governor Mandokhel appreciated Prof. Dr. Khalid Hafeez and his team for their performance and said that despite achieving several milestones, much remains to be accomplished.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر52712026
کوئٹہ 2 جولائی ۔ عوام کو ہنگامی حالات اور مختلف سرکاری خدمات تک فوری رسائی فراہم کرنے کے لیے اہم سرکاری ہیلپ لائن نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ضرورت کے وقت متعلقہ ہیلپ لائن سے فوری رابطہ کریں تاکہ بروقت امداد اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 15 پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے، جو چوبیس گھنٹے فعال ہے اور ہنگامی حالات میں فوری پولیس معاونت فراہم کرتی ہے۔اسی طرح 1715 پولیس نان ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے، جہاں شہری پولیس تک رسائی میں مشکلات، شکایات اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ یہ سروس بھی مکمل طور پر فعال ہے۔مزید برآں 1129 وزیراعلیٰ شکایت سیل کا نمبر ہے، جہاں شہری پی ڈی ایم اے، محکمہ صحت اور تجاوزات سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ یہ ہیلپ لائن بھی عوام کی خدمت کے لیے فعال ہے۔اسی طرح 1122 (MERC) ہنگامی طبی امداد، ریسکیو اور دیگر ایمرجنسی خدمات کے لیے ہر وقت دستیاب ہے۔انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ ان ہیلپ لائن نمبرز کو محفوظ رکھیں اور صرف حقیقی ضرورت کے وقت استعمال کریں تاکہ بروقت اور موثر عوامی خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5272/2026
رکنی، 2 جولائی ۔رکنی پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارڈی ایس پی/ایس ڈی پی او رکنی مرید بگٹی کی نگرانی میں رکنی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نبی بخش اور اے ایس آئی عطائ محمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران تھانہ کوہلو کے مقدمہ نمبر 53/25، بجرم دفعات 302، 147، 148 اور 149 میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد حسین ولد حاجی علی، قوم قیصرانی مری، سکنہ کوہلو کو قانون کے مطابق گرفتار کر لیا۔ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او رکنی مرید بگٹی نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور پائیدار امن کے قیام کے لیے رکنی پولیس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دے رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5273/2026
بارکھان 2جولائی۔ڈپٹی کمشنر بارکھان سعیدالرحمن کاکڑ کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ، شامیانی روڈ اور بارشوں سے متاثرہ پل کی فوری تعمیر کی ہدایتڈپٹی کمشنر بارکھان، سعیدالرحمن کاکڑ نے ضلع بھر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی سرگرمیوں، کام کے معیار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ملک، بابو جلالان درائی، مزار خان، شامیانی بی ٹی روڈ سمیت مختلف زیرِ تعمیر سڑکوں اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے حالیہ بارشوں کے باعث متاثر ہو کر منہدم ہونے والے پل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام و ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ پل کی ازسرِ نو تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تعمیراتی سرگرمیاں مقررہ تکنیکی معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے انجام دی جائیں تاکہ عوام کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود انجینئرز، متعلقہ افسران، عملے اور مزدوروں سے گفتگو کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شامیانی روڈ سے متعلق موصول ہونے والی عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کیں کہ منصوبے کے تمام مراحل میں اعلیٰ معیار، شفافیت اور انجینئرنگ کے مقررہ اصولوں کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر سعیدالرحمن کاکڑ نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں موجود تمام نقائص اور تکنیکی خامیوں کو بلا تاخیر دور کیا جائے، جبکہ منصوبے کی تکمیل مقررہ مدت کے اندر ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی وسائل سے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا، اور ناقص کارکردگی یا غفلت کی صورت میں متعلقہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو معیاری، محفوظ اور دیرپا بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے، اور ہر منصوبے کو شفافیت، معیار اور مقررہ وقت کے مطابق مکمل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات بروقت اور موثر انداز میں حاصل ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5274/2026
کوئٹہ 2 جولائی ۔: حفاظتی ٹیکہ جات (امیونائزیشن) کے فروغ اور صحت کے شعبے سے وابستہ ماہرین و اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط اور “حفاظتی ٹیکہ جات اور ویکسین سے قابلِ بچاو بیماریوں” کے موضوع پر طبی ماہرین کا زیرے صدارت صوبائی کوآرڈینیٹر (EPI) منعقد ہو سیمینار سے پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، ڈاکٹر عطاء اللہ بنگلزئی، یونیسیف کے نمائندہ ڈاکٹر امیر اکرام، پروفیسر ڈاکٹر رضوانہ ترین، ڈاکٹر محمد طاہر زیری ، ڈاکٹر ریاض ، ڈاکٹر الیاس بلوچ وائس پرنسپل بولان میڈیکل کالج اور ڈاکٹر جواد احمد خان کے علاوبڑی تعداد میں طبی ماہرین، صحتِ عامہ کے ماہرین، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی اراکین، بچوں کے امراض کے ماہرین، میڈیکل طلبہ، مذہبی رہنما، قبائلی و سیاسی شخصیات اور نوجوان نمائندگان نے شرکت کی۔سیمینار میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن (بلوچستان چیپٹر) نے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) بلوچستان، شعبہ کمیونٹی میڈیسن، بولان میڈیکل کالج اور سوشل اینڈ بیہیویئر چینج (SBC) سیکشن کے اشتراک سے، یونیسیف (UNICEF) کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر آفتاب حسین کاکڑ نے کہا کہ اس سیمنار کا مقصد جامعات، طبی ماہرین، سرکاری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا، حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے میں اعتماد میں اضافہ کرنا اور بلوچستان بھر میں ہر بچے تک مساوی بنیادوں پر ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششوں کو تیز کرنا تھا۔ انہوں نے بچوں کو ویکسین سے قابلِ بچاو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور حفاظتی ٹیکہ جات کے نتائج بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت ہم سب کی اولیں زمیداری ہیں حکومت بلوچستان محکمہ صحت عوام کا اعتماد بحال کرنے اور جان بچانے والی ویکسین کی طلب میں اضافے کے لیے طبی ماہرین کا کردار انتہائی ہمت کا حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل طلبہ کو سائنسی شواہد پر مبنی صحت عامہ کے پیغام اور مثبت طرزِ عمل کی ترویج میں فعال کردار ادا کرنے کیاشد ضرورت ہیں صحت کے شعبوں میں بہتری اور حفاظتی ٹیکہ جات کی خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے موثر آگاہی، احتیاطی صحت کی دیکھ بھال اور کمیونٹی کی شمولیت کو ناگزیر ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کے ساتھ معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات، ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے جاری تعاون کا اعادہ کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی و رویہ جاتی تبدیلی (SBC)، کمیونٹی کی شمولیت، استعداد کار میں اضافہ اور ویکسین پر اعتماد بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ہر بچے کو جان بچانے والی ویکسین تک رسائی حاصل ہو۔سیمینار کے آخر میں نوجوانوں اور کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ماں اور بچے کی صحت کے موضوع پر منعقدہ خطاطی مقابلے کے کامیاب شرکاء میں انعامی چیک اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اسی طرحBUITEMS اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے VOICE کلبز کے اراکین کو نوجوانوں کی قیادت میں آگاہی مہم میں نمایاں خدمات پر اعزازی شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا، جبکہ اپنے اپنے اضلاع میں حفاظتی ٹیکہ جات کے فروغ میں کردار ادا کرنے والے سماجی اثرورسوخ رکھنے والے افراد کو امیونائزیشن چیمپئن شیلڈز پیش کی گئیں۔سیمینار کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مختلف شعبوں کے درمیان مضبوط تعاون، سائنسی بنیادوں پر آگاہی مہم اور نوجوانوں کی موثر شمولیت کے ذریعے بلوچستان میں معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید مستحکم بنایا جائے گا، تاکہ صوبے کا ہر بچہ ویکسین سے قابلِ بچاو بیماریوں سے محفوظ رہ سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5275/2026
سوراب2 جولائی ۔ حکومت بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر علی نے پرائس کنٹرول قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے گیس فروخت کرنے والی دکانوں کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران متعدد دکانوں پر سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل پی جی گیس مہنگے داموں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 گیس دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ متعلقہ دکانداروں کو آئندہ قانون کی خلاف ورزی سے سختی سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سوراب نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور ناجائز منافع خور عناصر کی حوصلہ شکنی ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5276/2026
سوراب:2 جولائی ۔حکومت بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر علی کی زیر صدارت پیٹرول پمپ مالکان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی سرکاری نرخوں پر فراہمی اور پرائس کنٹرول قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 280 روپے اور ڈیزل کی قیمت 220 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام پیٹرول پمپ مالکان کو سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے اور نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے خبردار کیا کہ مقررہ نرخوں سے زائد وصولی، مصنوعی قلت یا کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے، پمپ سیل کرنے سمیت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے مسلسل نگرانی اور اچانک معائنوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5277/2026
ہرنائی2جولائی ۔ ضلع ہرنائی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی ایس پی پولیس ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی سے میونسپل کمیٹی ہرنائی کے چیئرمین عبدالجلیل ترین اور کونسلر داد محمد ترین نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر تاجروں اور عوام کے تحفظ کے لیے خصوصاً رات کے وقت بازار میں پولیس گشت کو مزید فعال اور موثر بنانے کے حوالے سے مختلف امور زیرِ بحث آئے۔ایس پی ہرنائی اور بلدیاتی نمائندوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور ضلع میں پرامن ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ پولیس اور بلدیاتی اداروں کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ اسٹریٹ کرائمز اور دیگر سماجی برائیوں کا سدِباب ممکن بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5278/2026
ہرنائی 2جولائی۔ ضلع ہرنائی میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے رات کے وقت پیٹرولنگ اور چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے ایس پی پولیس ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی کی خصوصی ہدایات پر پولیس کے مستعد جوان رات کے اوقات میں بازار، تجارتی مراکز اور مختلف محلوں میں اپنے فرائض انتہائی تندہی سے سرانجام دے رہے ہیں۔ ضلع بھر میں تمام رات پولیس کا گشت (پیٹرولنگ) باقاعدگی سے جاری رہتا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا چوری چکاری کی وارداتوں کا بروقت سدِباب کیا جا سکے اس خصوصی مہم کے دوران پولیس کے جوان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے تمام دکانوں کے تالے بھی ذاتی طور پر چیک کرتے ہیں تاکہ تاجر برادری اور شہریوں کا پولیس پر اعتماد مزید بحال ہو اور وہ رات کو پرسکون نیند سو سکیں۔ عوامی و تجارتی حلقوں نے ایس پی ہرنائی کے اس اقدام اور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو انتہائی سراہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5279/2026
کوئٹہ2جولائی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی و اسپیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن، ٹریفک پولیس اور سٹی پولیس کے ہمراہ مسجد روڈ، سورج گنج بازار اور جمال الدین افغانی روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 60 سے زائد غیرقانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، جبکہ تجاوزات کے دوران ضبط کیا گیا سامان قانونی ضابطے کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حوالے کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ عوامی مقامات، فٹ پاتھوں اور شاہراہوں پر غیرقانونی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ شہریوں کی سہولت، ٹریفک کی روانی اور سرکاری اراضی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5280/2026
کوئٹہ 2جولائی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات اور عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ محمد یوسف ہاشمی کی سربراہی میں نواں کلی پشتونستان چوک میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 16 افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا، جبکہ تجاوزات میں استعمال ہونے والا متعدد سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غیرقانونی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ انہوں نے دکانداروں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری قوانین کی پابندی کریں اور سڑکوں و فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنے سے گریز کریں تاکہ شہر کو صاف، منظم اور خوبصورت بنانے کی کوششوں کو کامیاب بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5281/2026
دکی:2جولائی۔ ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کی سرکاری قیمتوں پر موثر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں اور مختلف پٹرول پمپ مالکان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تمام پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ نرخ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جائیں، صارفین کو مکمل پیمائش کے ساتھ معیاری خدمات فراہم کی جائیں اور تمام قانونی و حفاظتی تقاضوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیمیں مختلف پٹرول پمپس کا باقاعدگی سے معائنہ کریں گی تاکہ سرکاری نرخوں، پیمائش اور دیگر ضوابط پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا سکے۔ کسی بھی پٹرول پمپ پر زائد نرخ وصول کرنے، کم پیمائی، ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت پیدا کرنے کی شکایت درست ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں جرمانے، لائسنس کی معطلی اور دیگر قانونی اقدامات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔اس موقع پر پٹرول پمپ مالکان نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ حکومتی ہدایات اور مقررہ نرخوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ اگر کسی پٹرول پمپ پر سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کی جائے، کم پیمائی کی جائے یا دیگر بے ضابطگیاں سامنے آئیں تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی مفادات کے تحفظ، شفاف کاروباری ماحول کے فروغ اور پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل اور مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنی نگرانی کا عمل مزید موثر بنائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
ہرنائی2جولائی۔ : ایس پی پولیس ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی نے پولیس افسران کے ہمراہ محکمہ پولیس کے اہلکاروں کے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی، ڈی ایس پی پولیس ملک حبیب اللہ ترین، ایل او فتح خان خوندی اور ایس ایچ او ناکس تھانہ محمد قاسم ترین نے او ایس آئی جنید احمد سومرو کے مرحوم والد محترم محمد ہاشم ترین اور ہیڈ محرر قسمت اللہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کے گھروں کا دورہ کیا۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے سوگوار خاندانوں سے ملاقات کی اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر افسران نے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ رب العزت تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر نامہ نمبر 2026/5282
اسلام آباد02 جولائی :_وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی یکجہتی، امن و امان، بین الصوبائی ہم آہنگی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی قوتوں کے درمیان باہمی رابطے، جمہوری روایات کے فروغ اور مکالمے کا تسلسل ناگزیر ہے۔ ملاقات میں وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر تعاون، عوامی مسائل کے حل اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح حکومت کی اولین ترجیحات ہیں جبکہ قومی اتحاد اور سیاسی ہم آہنگی ہی پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہیں ایمل ولی خان نے بلوچستان میں امن و استحکام، ترقیاتی اقدامات اور باہمی سیاسی روابط کے فروغ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *