خبرنامہ نمبر10420/2026
کوئٹہ، 27 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے بھائی نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی بیان میں نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کے انتقال سے خاندان ایک اہم شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10421/2026
کوئٹہ، 27 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینئر صحافی اور سابق صدر کوئٹہ پریس کلب مرحوم مرزا رشید بیگ کے برادرِ زوجہ اور سماء ٹی وی کے رپورٹر نورالعارفین کے چچا لیاقت علی گل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10422/2026
قلات27 نومبر۔ ڈپٹی کمشنرانجینئرعائشہ زہری کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو مہم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر عبدالمالک ایم ایس ڈاکٹرسومار خان ڈی ایم پی پی ایچ آئی ذین العابدین ڈی ایس پی قلات شکیل عمرانی سمیت محکمہ صحت قلات اوردیگر تمام محکموں کے سربراہان ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آنے والے پولیو مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا.ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے پولیومہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پولیو مہم 12 دسمبر 2026 سے شروع ہوکر 15 دسمبر 2026 چار روز تک جاری رہیگا۔
پولیو کے اس مہم میں ضلع قلات کے دو تحصیل کے19 یونین کونسلز میں 40269بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں ضلع قلات میں تمام یونین کونسلز میں پولیو ٹیمیں پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے . ڈپٹی کمشنر قلات عائشہ زہری نے کہا کہ پولیو ایک موضی مرض ہے اس مرض سے بچوں کو بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلانا بہت ضروری ہے ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کیلئے بچوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے پولیو سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہم سب کو مل کر پولیو جیسے مرض کے خلاف لڑنا ہوگا جسکے لیئے ہمیں لوگوں میں شعور اجاگر کرناہے علاقے کے خطیب علمائے کرام صحافی برادی شعراء ادباءکی زمداری ہیکہ وہ پولیو سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کریں تاکہ ہمارا معاشرہ پولیو سے پاک معاشرہ بن سکے پولیو مہم کو سنجیدگی سے انجام دینے کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کی زمداری ہیکہ وہ بھرپور اپناکردار اداکریں تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم میں قطرہ پلائے بغیر رہ نہ جائے پولیو مہم کومنظم اندازمیں کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایاجائیگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10423/2026
گوادر27 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات اور صوبائی حکومت کی صحت عامہ سے متعلق پالیسی کے تحت ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم اور سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن نے میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال گوادر کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات، انتظامی امور اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔
دورہ کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ بلوچ نے انہیں ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، دستیاب طبی وسائل، علاج معالجے کی سہولیات، ادویات کی فراہمی، درپیش مسائل اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے ضلعی سطح پر صحت کے شعبے میں جاری اقدامات اور متعلقہ امور سے آگاہ کیا ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات اور سیکرٹری صحت نے ہسپتال کے ایمرجنسی، او پی ڈی، جنرل وارڈز، ، لیبارٹری اور فارمیسی سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور طبی آلات کی فعالیت، ضروری ادویات کی دستیابی، تشخیصی سہولیات، مریضوں کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں عوام کو بلاامتیاز معیاری، بروقت اور قابلِ رسائی طبی سہولیات فراہم کرنا شامل ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کے معیار کو بہتر بنانے، طبی وسائل کی موثر فراہمی اور صحت کے نظام کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز، نرسز و پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ اپنی حاضری یقینی بناتے ہوئے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں، مریضوں کو بروقت طبی امداد، ضروری ادویات اور معیاری تشخیصی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور مریضوں کے ساتھ بہتر رویے کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا دورہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات اور سیکرٹری صحت نے ہسپتال میں زیرِ تعمیر ٹراما سینٹر اور او پی ڈی بلاک کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی پیش رفت، معیار اور تکمیل سے متعلق امور کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر اور محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10424/2026
گوادر 27 نومبر ۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترقیاتی وژن اور سیکرٹری زراعت داود احمد خلجی کی سرپرستی میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت توسیع بلوچستان مسعود احمد بلوچ نےگوادر نارتھ فری زون میں قائم ایگری فرٹیلائزرز مینوفیکچرنگ کمپنی کا دورہ کیا۔اس موقع پر کمپنی کی سرگرمیوں، کھاد کی تیاری اور ترسیل کے نظام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ کمپنی میں فی الحال ڈی اے پی (DAP) اور ایس او پی (SOP) کھاد تیار کرکے کراچی اور لاہور روانہ کی جا رہی ہے۔ڈائریکٹر جنرل مسعود احمد بلوچ نے کمپنی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومتی پالیسی کے مطابق محکمہ زراعت، صنعت، محنت اور ماحولیات سے متعلق رجسٹریشن اور قانونی دستاویزات مکمل کی جائیں تاکہ پی ٹی ٹی ایس (PTTS) نظام کے تحت بروقت رجسٹریشن یقینی بنائی جا سکے انہوں نے کیمیکل ویسٹ کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے، سمندری و ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام، کھاد کے تھیلوں پر نمایاں کیو آر کوڈ کی تنصیب اور ترسیل کی تفصیلات محکمہ زراعت کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گوادر مقبول احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن محمد اقبال بھی ان کے ہمراہ تھےجبکہ کمپنی کے جنرل منیجر شرجیل الرحمٰن اور اعجاز منہاس نے وفد کو بریفنگ دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10425/2026
استا محمد 27 نومبر۔ ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال نے بی ایس ڈی آئی BSDI منصوبے کے تحت زیرِ تعمیر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج استا محمد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کالج کی زیرِ تعمیر عمارت کے مختلف حصوں جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کاموں کے معیار استعمال ہونے والے میٹریل اور کام کی رفتار کا بھی معائنہ کیا تاکہ منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جا سکےاس موقع پر ایس ڈی او بلڈنگز عاشق علی بوہڑ بھی ان کے ہمراہ تھے، جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کے مختلف تعمیراتی مراحل اب تک مکمل ہونے والے کاموں، جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے منصوبے کے تحت تعمیراتی کاموں کی موجودہ صورتحال اور درپیش امور سے بھی آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ بی ایس ڈی آئی منصوبے کے تحت زیرِ تعمیر بی ایس کمپلیکس سمیت گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے تمام ترقیاتی و تعمیراتی کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں انہوں نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں سرکاری قواعد و ضوابط منظور شدہ ڈیزائن اور نقشوں انجینئرنگ اصولوں اور تکنیکی معیار پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائےانہوں نے مزید ہدایت کی کہ متعلقہ انجینئرنگ حکام تعمیراتی کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور ہر مرحلے پر کام کے معیار کو چیک کیا جائے تاکہ منصوبے کی تکمیل کے بعد عمارت پائیدار محفوظ اور تعلیمی ضروریات کے مطابق ہو انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ان کے معیار کو برقرار رکھنا بھی متعلقہ حکام کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گاڈپٹی کمشنر نے اس امر پر زور دیا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج استا محمد کی تعمیر علاقے میں تعلیمی سہولیات کے فروغ اور طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے نہایت اہمیت کی حامل ہے انہوں نے کہا کہ کالج کی عمارت کی تکمیل سے علاقے کی طالبات کو اپنے ہی شہر میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بہتر تعلیمی ماحول اور مناسب سہولیات میسر آئیں گی، جس سے نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ طالبات کو تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات میں بھی کمی آئے گی انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کو تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل ہو کر تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے لیے فعال بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10426/2026
جعفرآباد27 نومبر۔حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کی زیر نگرانی ضلع بھر کے اہم، نمایاں اور عوامی مقامات پر پاکستان کے ممتاز سائنسدان کی قومی و سائنسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی فلیکس بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں ضلع کے اہم چوراہوں، مرکزی شاہراہوں اور دیگر نمایاں مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ان بینرز کو دیکھ سکیں اور ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی علمی و سائنسی شخصیات کی خدمات سے آگاہی حاصل کر سکیں۔مزید برآں، آویزاں کیے گئے بینرز کی تصاویر اور ویڈیو کلپس بھی سرکاری دستاویزات اور میڈیا تشہیر کے لیے مرتب کیے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ جعفرآباد قومی شخصیات کی خدمات کو اجاگر کرنے اور حکومتی ہدایات پر موثر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10427/2026
برشور 27 نومبر ۔ڈپٹی کمشنر برشور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس کی زیرِ صدارت دسمبر 2026 کی قومی انسدادِ پولیو مہم (NID DEC 26) کی تیاریوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا ایک اہم اجلاس ڈی سی کانفرنس ہال میں منعقد ہوا،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر برشور سید رضی ہریرہ،اسسٹنٹ کمشنر توبہ کاکڑی معید جاموٹ،ضلعی پولیو آفسران، ایکاسس (ACASUS) کے امپلیمینٹیشن ایسوسی ایٹ عمران خان اور دیگر متعلقہ نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں نومبر کی ذیلی انسدادِ پولیو مہم (SNID NOV) کے بعد کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ (پوسٹ کیمپین اسیسمنٹ) لیا گیا اور دسمبر میں شروع ہونے والی آئندہ مہم کے شیڈول اور پیشگی تیاریوں (کاونٹ ڈاون سرگرمیوں) کو حتمی شکل دی گئی۔ مہم کی موثر نگرانی اور سو فیصد کوریج کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر اور کمیٹی اراکین نے ضلع برشور کے موجودہ علاقائی نقشوں (پولیگونز) پر غور و خوض کے بعد انہیں مزید چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے کا اہم فیصلہ کیا تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس نے پولیو ورکرز کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی جذبے سے سرشار پولیو ورکرز ہمارے اصل ہیروز ہیں،جو دشوار گزار اور دور دراز علاقوں میں جا کر قوم کے مستقبل کے معماروں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے حفاظتی قطرے پلانے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع برشور کو پولیو سے مکمل طور پر پاک رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور مہم کے دوران بروقت اور موثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10428/2026
کوہلو 27 نومبر۔ڈپٹی کمشنر کوہلو عبدالحمید زہری کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں، انتظامات اور موثر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر زمان مری، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اصغر مری، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس طیب اقبال، اسسٹنٹ کمشنر سمیع الحق کاکڑ، ڈبلیو ایچ او کے سردارزادہ ڈاکٹر عالمگیر خان زرکون اور پولیو پروگرام کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں، پولیو ٹیموں کی تشکیل، مائیکرو پلاننگ، بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے انتظامات، سیکیورٹی، مانیٹرنگ اور مہم کے دوران درپیش ممکنہ چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے محکموں کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور موذی مرض ہے، جو بچوں کی صحت اور مستقبل کو متاثر کر سکتا ہے، تاہم بروقت ویکسینیشن کے ذریعے اس سے بچاو ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم محض ایک محکمانہ سرگرمی نہیں بلکہ بچوں کے محفوظ مستقبل اور آنے والی نسلوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ایک اہم قومی ذمہ داری ہے، جس کی کامیابی تمام متعلقہ اداروں، محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی اداروں اور معاشرے کے مشترکہ تعاون سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک پولیو ٹیموں کی رسائی یقینی بنائی جائے اور کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاو کے قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کی ویکسینیشن، رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی، انکاری والدین کو موثر انداز میں آگاہی فراہم کرنے اور مسڈ چلڈرن کی دوبارہ کوریج پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی موثر نگرانی کی جائے، فیلڈ میں ٹیموں کی حاضری اور دستیابی یقینی بنائی جائے اور مہم کے تمام مراحل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حساس اور دور دراز علاقوں میں خصوصی توجہ دیتے ہوئے تمام بچوں کی ویکسینیشن کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں جبکہ پولیو ٹیموں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے والدین، قبائلی عمائدین، علماءکرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور مقامی کمیونٹی کا تعاون بھی نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ عوام میں آگاہی پیدا کی جائے تاکہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے لازمی پلوائیں اور اس قومی مہم میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع کوہلو میں انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور بچوں کے صحت مند و محفوظ مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10429/2026
گوادر، 27 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت جمعہ کے روز گوادر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں مکران روٹ پر چلنے والی مسافر بسوں کے ذریعے ایرانی تیل کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی مسافر بسوں اور متعلقہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسافر بسیں عوام کی محفوظ سفری سہولت کے لیے ہیں، انہیں تیل کی غیر قانونی نقل و حمل کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ متعلقہ حکام پابندی پر موثر عملدرآمد یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں مکران ڈویژن کے اضلاع گوادر، کیچ اور پنجگور میں عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سیکرٹریز کمیٹی کے حالیہ دورے کی جامع رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم نے اجلاس کو عوامی کھلی کچہریوں، تعلیمی و طبی مراکز کے معائنے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی شکایات کے ازالے اور محکموں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے مسائل کو تین مراحل میں تقسیم کرتے ہوئے فوری اقدامات کے لیے 7 سے 10 روز، درمیانی مدت کے اقدامات کے لیے 20 روز اور طویل المدتی اقدامات کے لیے 60 روز کی واضح مدت مقرر کی جائے گی۔ تمام متعلقہ محکمے مقررہ مدت میں عملی پیش رفت یقینی بنائیں گے شعبہ تعلیم کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ مکران ڈویژن میں مجموعی طور پر 1,472 اسکول اور 10,236 تدریسی و غیر تدریسی ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اساتذہ اور دستیاب وسائل کی ضروریات کے مطابق ریشنلائزیشن، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، اسکولوں میں قومی پرچم لہرانے اور قومی ترانے کے اہتمام سمیت ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے نظام کو موثر بنانے کی ہدایت کی۔ زیر تعمیر کالجوں کی تکمیل تک متبادل تعلیمی انتظامات، مکران بورڈ تربت کو بااختیار بنانے، امتحانی نظام میں شفافیت اور طلبہ کی سہولت کے لیے آن لائن خدمات کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔ اجلاس میں ڈویژن کی 107 اسکول بسوں کو فعال بنانے کے لیے ایندھن اور ڈرائیورز سے متعلق فنڈز کے اجرا کی منظوری بھی دی گئی۔ شعبہ صحت کے حوالے سے ہسپتالوں اور طبی مراکز کی فعالیت، طبی عملے کی دستیابی، ادویات کی فراہمی اور ہنگامی طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گوادر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور جی ڈی اے ٹراما سینٹر کے موثر انتظام و انصرام اور فعالیت کے لیے دس روز میں جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ نئے ضلع تمپ میں 50 بستروں کے ہسپتال کی تعمیر تک آر ایچ سی میں طبی سہولیات یقینی بنانے اور وبائی امراض سے بچاو کے لیے ضروری ادویات اور ویکسین کی دستیابی برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں آبنوشی کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے شادی کور، دَسی ڈیم، جیونی سمیت مختلف آبی ذخائر، ڈی سیلینیشن پلانٹس اور گوادر و پسنی کو پانی کی فراہمی کے نظام سے متعلق مسائل کے پائیدار حل کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح تربت، مند روڈ، ناہنگ پل اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا گیا، جبکہ زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں فصلوں اور باغات کو بیماریوں اور کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گوادر میں جن سرکاری محکموں کے اپنے دفاتر موجود نہیں، انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ صوبائی کمپلیکس گوادر میں دفاتر فراہم کرکے منتقل کیا جائے گا تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی اور عوام کو خدمات کی فراہمی میں سہولت ہو۔ نئے ضلع تمپ میں بھی تمام سرکاری محکموں کا انتظامی ڈھانچہ جلد مکمل کیا جائے گا اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکرٹریز کمیٹی کے دورے کے دوران سامنے آنے والے عوامی مسائل کا مقررہ مدت میں عملی ازالہ کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ محکموں کی کارکردگی اور پیش رفت کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر یا غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور طے شدہ اقدامات کو محض کاغذی کارروائی تک محدود رکھنے کے بجائے ان کے نتائج عوام تک پہنچائے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10430/2026
گوادر، 27 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر کے 99 سیکنڈری اسکول ٹیچرز کو میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کے آرڈرز جاری کر دیے، تعیناتی کے آرڈرز حاصل کرنے والوں میں خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے میرٹ پر کامیابی حاصل کرنے والی خواتین اساتذہ میں خود تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کیے اور ان سے بھرتیوں کے پورے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے سے متعلق دریافت کیا۔خواتین اساتذہ نے بھرتیوں کے عمل پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی سفارش یا سیاسی اثر و رسوخ کے بغیر اپنی قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر سرکاری ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے شفاف انداز میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی دن صوبائی اسمبلی کے فلور پر واضح کر دیا تھا کہ بلوچستان میں کوئی سرکاری نوکری فروخت نہیں ہوگی، الحمدللہ عوام سے کیے گئے وعدے کو عملی طور پر پورا کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرکاری ملازمتوں کا حصول اب سفارش کے بجائے قابلیت اور میرٹ سے مشروط ہے، باصلاحیت نوجوانوں کو میرٹ پر ان کا حق دیا جائے گا اور کسی کو بھی اہل امیدواروں کی حق تلفی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری ملازمتیں کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ اہل اور مستحق امیدواروں کا حق ہیں۔ نوجوانوں کو ان کی قابلیت کے مطابق آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت کی پالیسی کا بنیادی اصول ہے۔ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں، انہیں صرف منصفانہ مواقع اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سرکاری بھرتیوں میں شفافیت یقینی بنا کر حقدار کو اس کا حق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت نے روزگار کی فراہمی کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرکے مکمل طور پر میرٹ کے تابع کرنے کا عزم کیا ہے۔ میرٹ کا فروغ نوجوانوں کا ریاستی اداروں پر اعتماد بحال کرنے اور سرکاری نظام میں شفافیت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میرٹ کی بالادستی ہی گڈ گورننس، ادارہ جاتی اصلاحات اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ سرکاری ملازمتوں میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور میرٹ پر بھرتیوں کا یہ تسلسل برقرار رکھا جائے گا تاکہ نوجوانوں کے مستقبل سے کسی کو کھیلنے کا موقع نہ ملے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان حکومت کے لیے میرٹ کی بالادستی محض ایک اعلان نہیں بلکہ طرز حکمرانی کا عملی اصول ہے، جس کے تحت ہر اہل اور مستحق امیدوار کو اس کی قابلیت کے مطابق آگے بڑھنے کا حق دیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10431/2026
گوادر، 27 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر میونسپل کارپوریشن گوادر کی عمارت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلدیاتی ادارے کی کارکردگی، انتظامی اصلاحات، دستیاب سہولیات اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان، صوبائی وزراء ، کمشنر مکران ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ، ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین میونسپل کارپوریشن گوادر ماجد جوہر اور متعلقہ حکام نے وزیر اعلیٰ کو ادارے کی مجموعی کارکردگی، انتظامی اصلاحات اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میونسپل کارپوریشن گوادر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود بلدیاتی قیادت اور انتظامیہ نے بہتر حکمت عملی، شفافیت اور بدعنوانی کی روک تھام کے ذریعے ادارے کو ایک موثر اور فعال ماڈل بنایا ہے۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کی عمارت کی تزئین و آرائش، جدید انتظامی نظام، ڈیجیٹل لیب کے قیام، میونسپل پولیس اور فائر بریگیڈ کی تشکیل سمیت صفائی ستھرائی کے لیے جدید سویپنگ مشینوں کی فراہمی کو قابل تحسین اقدامات قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گوادر میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی بلوچستان کے دیگر بلدیاتی اداروں کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔ اس تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداروں کی بہتری کے لیے صرف اضافی وسائل ہی نہیں بلکہ موجودہ وسائل کا شفاف، ذمہ دارانہ اور موثر استعمال بھی بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں بدعنوانی کی روک تھام اور مالی و انتظامی امور میں شفافیت یقینی بنا کر عوام کو بہتر شہری سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر پوری تحصیل گوادر کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے بلدیاتی خدمات کا دائرہ وسیع ہوگا اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گوادر کی جانب سے ٹف ٹائلز سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پیش کیے گئے مطالبات پورے کیے جائیں گے جبکہ ادارے کی استعداد کار میں اضافے کے لیے صوبائی حکومت اضافی فنڈز بھی فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت گوادر میں بلدیاتی نظام کو مزید موثر اور فعال بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ شہریوں کو صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات اور معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات اور انتظامی استعداد کار میں بہتری ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گوادر میونسپل کارپوریشن کے کامیاب انتظامی تجربے کو صوبے کے دیگر بلدیاتی اداروں تک وسعت دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10432/2026
لورالائی 27 نومبر ۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے MERC / بیس 1122 لورالائی سینٹر کے انچارج نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ دفتر کمشنر میں ملاقات کی، جس میں 1122 کی ہنگامی امدادی خدمات، اداروں کے درمیان باہمی رابطہ کاری اور سروسز کو مزید موثر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران 1122 سینٹر کے ایس او پیز (SOPs) کے حوالے سے کمشنر لورالائی ڈویژن کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں ایمرجنسی سروسز کے دائرہ کار، فاصلے کے تعین، لیڈی ہیلتھ ورکرز (LHWs) کے MNCH سے متعلق ڈیٹا، طبی ہنگامی صورتحال، روڈ ٹریفک حادثات (RTAs) اور ماں و بچے کی صحت (MNCH) سے متعلق امور زیرِ بحث آئے اس موقع پر کمشنر ولی محمد بڑیچ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ایس او پیز کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ہنگامی حالات میں بروقت اور موثر امدادی سہولیات فراہم کی جا سکیں کمشنر نے خصوصی طور پر ایمرجنسی سروسز کے لیے مقررہ فاصلے کے حوالے سے ہدایت کی کہ موجودہ فاصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اس میں اضافہ کیا جائے، کیونکہ پورے ضلع میں صرف ایک 1122 سینٹر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز کا دائرہ کار صرف ماں اور بچے کی صحت تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ روڈ ٹریفک حادثات، طوفان، بارش اور دیگر قدرتی آفات سمیت ہر قسم کی ہنگامی اور ریسکیو صورتحال کو بھی اس میں شامل کیا جائے تاکہ امدادی ٹیمیں بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ سکیں کمشنر ولی محمد بڑیچ نے 1122 سینٹر کو درپیش ضروریات اور سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ ضروریات BSDA فنڈ کے ذریعے پوری کی جائیں گی اجلاس کے دوران کمشنر نے ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کے نام مراسلہ بھی جاری کیا، جو ہیلتھ ممبران کی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کو ضروری مراسلہ جاری کرکے MERC / بیس 1122 کی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا پابند بنایا جائے۔ مزید برآں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضلع کے تمام بنیادی مراکز صحت (BHUs) کو بھی مراسلے جاری کریں تاکہ انہیں باہمی رابطہ کاری کے نظام میں شامل کیا جا سکے کمشنر لورالائی ڈویژن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متعلقہ اداروں کے درمیان موثر رابطہ کاری، ضروری سہولیات کی فراہمی اور ہنگامی امدادی نظام کو فعال بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ ضلع کے عوام کو حادثات اور دیگر ہنگامی حالات میں بروقت طبی و امدادی خدمات میسر آسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10433/2026
لورالائی 27 نومبر ۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی زیرِ صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی قومی شاہراہ N-70 پر ٹول پلازوں کے قیام، مقامات اور ٹول ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر، این ایچ اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر (ریونیو) محمد عیسیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد نواز سومرو، ٹرک یونین بلوچستان کے صدر بلوچ خان اوتمانخیل سمیت مختلف ٹرانسپورٹ یونینز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس کے دوران این ایچ اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عیسیٰ نے کمشنر لورالائی ڈویڑن کو قومی شاہراہ N-70 کے روٹ، اس کی تزویراتی، اقتصادی اور علاقائی اہمیت، شاہراہ کی مجموعی لمبائی، ٹریفک کی آمدورفت اور ٹول پلازوں کے قیام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی شاہراہ N-70 پاکستان کا ایک اہم بین الصوبائی مشرقی و مغربی رابطہ روٹ ہے، جس کی مجموعی لمبائی تقریباً 441 کلومیٹر ہے۔ یہ شاہراہ صوبہ پنجاب اور شمالی بلوچستان کے درمیان اہم تجارتی و سفری رابطے کا ذریعہ ہے اور قومی شاہراہوں N-5 اور N-50 کو آپس میں منسلک کرتی ہے
این ایچ اے حکام کے مطابق اس شاہراہ کا آغاز پنجاب کے شہر ملتان سے ہوتا ہے جبکہ اختتام بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ پر ہوتا ہے۔ یہ شاہراہ مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو، راکھی گاج، بیواٹا، رکھنی اور لورالائی سے گزرتی ہے۔ شاہراہ کا تقریباً 256 کلومیٹر حصہ بلوچستان کی حدود میں واقع ہے، جو قلعہ سیف اللہ سے بیواٹا تک پھیلا ہوا ہے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ قومی شاہراہ N-70 تجارتی سامان، زرعی اجناس، معدنیات، پٹرولیم مصنوعات اور مسافروں کی آمدورفت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور علاقائی تجارت، معاشی سرگرمیوں اور دور دراز علاقوں تک رسائی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے این ایچ اے حکام نے شاہراہ کی دیکھ بھال، ٹریفک کی بلاتعطل روانی اور ٹول ٹیکس کی موثر وصولی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ایچ اے کو شاہراہوں کی دیکھ بھال کے لیے تقریباً 15 ارب روپے کا ہدف دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ آپریشنز سے حاصل ہونے والی آمدنی کی شرح صرف 1.68 فیصد بتائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ٹول پلازوں کے مناسب مقامات کے تعین اور موثر وصولی کے انتظامات کی ضرورت پر زور دیا گیا اجلاس میں ویسٹ زون میں قومی شاہراہ N-70 پر قائم ٹول پلازوں کے حوالے سے بھی تفصیلات پیش کی گئیں، جن میں بیواٹا کے مقام پر کلومیٹر 181 اور قلعہ سیف اللہ کے تھنگ چیک پوسٹ کے مقام پر کلومیٹر 408 پر قائم ٹول پلازے شامل ہیں، جنہیں فعال قرار دیا گیااس موقع پر کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں کو اپنے تحفظات، اعتراضات اور تجاویز پیش کرنے کا موقع دیا۔ ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے بالخصوص تھنگ چیک پوسٹ پر ٹول پلازے کے مقام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ مقام مرکزی ٹریفک روٹ پر واقع نہیں اور وہاں گاڑیوں کی آمدورفت بھی نسبتاً کم ہے، جس کے باعث ٹول ٹیکس کی موثر اور منصفانہ وصولی کے حوالے سے خدشات موجود ہیں ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں نے ٹول پلازوں کے مقامات کے تعین میں زمینی حقائق، ٹریفک کے حجم اور ٹرانسپورٹرز کے مفادات کو مدنظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے اجلاس میں پیش کیے گئے تمام نکات، تحفظات اور تجاویز کو اہمیت دیتے ہوئے متعلقہ حکام اور ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں کے موقف کو سنا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد قومی شاہراہ N-70 پر ٹول پلازوں کے قیام اور ان کے مقامات کے حوالے سے باہمی مشاورت کے ذریعے مسائل کا جائزہ لینا تھا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10434/2026
کوئٹہ 27نومبر۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور صوبائی دارالحکومت کو صاف ستھرا بنانے کے عزم کے تحت رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ نے شہباز ٹاون، فقیر آباد، بلوچستان یونیورسٹی، غوث آباد اور شہر کے دیگر ملحقہ علاقوں سمیت بڑے برساتی نالوں اور محکمہ آبپاشی (ایریگیشن) کے مین نالوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سینیٹیشن میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ انور لہڑی، ایکسین ایریگیشن مہراب بلوچ، ایس ڈی او زبیر باروزئی، صفا کوئٹہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر دل نواز شاہ اور صفائی کا عملہ بھی موجود تھا۔دورے کے دوران انہوں نے مذکورہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال، کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل اور خصوصاً ایریگیشن کے مین نالوں پر جاری صفائی کے کاموں اور نکاسی آب کے انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے متعلقہ حکام، محکمہ ایریگیشن کے افسران اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹر سینی ٹیشن انور لہڑی اور صفا کوئٹہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر دل نواز شاہ نے انہیں جاری صفائی مہم، درپیش مسائل اور مین نالوں سے گاد و کچرا نکالنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی واضح ہدایات ہیں کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کی بحالی اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تاکید کی کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن، محکمہ ایریگیشن اور صفا کوئٹہ باہمی تعاون سے بڑے اور مین نالوں کی صفائی کے کام کو مزید تیز کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا بارشوں کے دوران نکاسی آب میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے اور شہریوں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ نے ڈائریکٹر سینیٹیشن انور لہڑی، محکمہ ایریگیشن کے افسران اور صفا کوئٹہ کے عملے کو ہدایت کی کہ تمام دستیاب مشینری اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر بھر سے کچرے کے ڈھیروں اور نالوں کی گاد کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کوڑا کرکٹ نالوں یا گلیوں میں پھینکنے کے بجائے مقررہ مقامات پر ڈالیں اور شہر کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10435/2026
گوادر، 27 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر میونسپل کارپوریشن گوادر کی عمارت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلدیاتی ادارے کی کارکردگی، انتظامی اصلاحات، دستیاب سہولیات اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان، صوبائی وزراء، کمشنر مکران ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ، ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین میونسپل کارپوریشن گوادر ماجد جوہر اور متعلقہ حکام نے وزیر اعلیٰ کو ادارے کی مجموعی کارکردگی، انتظامی اصلاحات اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میونسپل کارپوریشن گوادر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود بلدیاتی قیادت اور انتظامیہ نے بہتر حکمت عملی، شفافیت اور بدعنوانی کی روک تھام کے ذریعے ادارے کو ایک موثر اور فعال ماڈل بنایا ہے۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کی عمارت کی تزئین و آرائش، جدید انتظامی نظام، ڈیجیٹل لیب کے قیام، میونسپل پولیس اور فائر بریگیڈ کی تشکیل سمیت صفائی ستھرائی کے لیے جدید سویپنگ مشینوں کی فراہمی کو قابل تحسین اقدامات قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گوادر میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی بلوچستان کے دیگر بلدیاتی اداروں کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔ اس تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداروں کی بہتری کے لیے صرف اضافی وسائل ہی نہیں بلکہ موجودہ وسائل کا شفاف، ذمہ دارانہ اور موثر استعمال بھی بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں بدعنوانی کی روک تھام اور مالی و انتظامی امور میں شفافیت یقینی بنا کر عوام کو بہتر شہری سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر پوری تحصیل گوادر کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے بلدیاتی خدمات کا دائرہ وسیع ہوگا اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گوادر کی جانب سے ٹف ٹائلز سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پیش کیے گئے مطالبات پورے کیے جائیں گے جبکہ ادارے کی استعداد کار میں اضافے کے لیے صوبائی حکومت اضافی فنڈز بھی فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت گوادر میں بلدیاتی نظام کو مزید موثر اور فعال بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ شہریوں کو صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات اور معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات اور انتظامی استعداد کار میں بہتری ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گوادر میونسپل کارپوریشن کے کامیاب انتظامی تجربے کو صوبے کے دیگر بلدیاتی اداروں تک وسعت دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10436/2026
دکی: 27 نومبر۔: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت حکومتِ بلوچستان، محکمہ داخلہ کے احکامات اور جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں پریکرسرز ٹریکنگ اینڈ ٹریسیبلٹی سسٹم (PTTS) کے نفاذ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد یونس رضا، اسسٹنٹ کمشنر لونی فتح خان بنگلزئی، محکمہ زراعت، محکمہ ریونیو، محکمہ معدنیات (مائنز) سمیت دیگر متعلقہ محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کیاجلاس کے دوران ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیوں کی تشکیل اور فعالیت، کھاد کی خرید و فروخت، ترسیل اور ذخیرے کی نگرانی، رجسٹرڈ ڈیلرز کے ذریعے کھاد کی فراہمی اور تمام متعلقہ ریکارڈ کی پریکرسرز ٹریکنگ اینڈ ٹریسیبلٹی سسٹم (PTTS) میں باقاعدہ اندراج کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے ہدایت جاری کی کہ کھاد کی خرید و فروخت صرف رجسٹرڈ ڈیلرز کے ذریعے مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت کی جائے گی، جبکہ کھاد کی آمد، فروخت، ترسیل اور ذخیرے کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنا اور اسے PTTS نظام میں باقاعدگی سے درج کرنا لازمی ہوگا انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور موثر تعاون کے ذریعے ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے اور کھاد کی خرید و فروخت، نقل و حمل اور ذخیرے کے نظام کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ کھاد کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی، غیر مجاز ترسیل اور غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کریں اور حکومتِ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ احکامات و ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے انہوں نے واضح کیا کہ PTTS نظام کے موثر نفاذ سے کھاد کی نقل و حرکت اور تقسیم کے عمل میں شفافیت، نگرانی اور قانونی ضابطوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10437/2026
خضدار27 نومبر۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرازق ساسولی نے کہا ہے کہ خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے اور اگر خاندان تعلیم یافتہ مضبوط اور پرامن ہوگا تو پورا معاشرہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا انہوں نے انتہا پسندی ہر قسم کے تشدد کے مکمل خاتمے اور خواتین کو تعلیم و ہنر کے ذریعے بااختیار بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) کے زیر اہتمام، سینٹر آف ایکسیلنس آن کاونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کے تعاون سے دخترانِ پاکستان مہم کے تحت سردار بہادر خان (ایس بی کے) ویمن یونیورسٹی خضدار میں ایک پروقار کری ایٹو اینڈ ایجوکیشنل انگیجمنٹس سیمینار منعقد کیا گیا جس کا بنیادی مقصد معاشرے سے تشدد اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہے سیمینار کا مرکزی موضوع مضبوط خاندان، مضبوط معاشرہ غربت سے خوشحالی کی طرف تھا۔ تقریب کے مہمانِ خاص ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی تھے جبکہ ان کے ہمراہ ایکسیئن سلیم رزاق، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر بلال سرفراز گچکی، ڈائریکٹر ایس بی کے ویمن یونیورسٹی مظفر احمد لانگو، پرنسپل ایلیمنٹری کالج خضدار، مینیجر ویمن کمپلیکس خضدار روبینہ کریم شاہوانی پی اے ٹو ڈسی محمدمرا گزوزئی ، سیف اللہ شاہوانی، اعجاز محبوب،ثناءاللّٰہ،عامر باجوئی اور دیگر معززین نے شرکت کی تقریب میں خواتین اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شرکاء نے مہم کی مناسبت سے تشدد کے خاتمے اور یکجہتی کی علامت کے طور پر نارنجی (مالٹا) رنگ کے لباس پہن رکھے تھے طالبات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مہم کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی مینیجر ویمن کمپلیکس روبینہ کریم شاہوانی بی آر ایس پی خضدار کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر بلال گچکی اور دیگر مقررین نے تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور خواتین کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا شرکاءنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے گھروں تعلیمی اداروں اور معاشرے میں امن، برداشت، رواداری اور محبت کے پیغام کو عام کریں گے اور تشدد و انتہا پسندی کے خلاف “دخترانِ پاکستان” مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں اور بہترین خیالات کا اظہار کرنے والی طالبات کو اعزازی شیلڈز اور انعامات پیش کیے گئے اس موقع پر خواتین کی جانب سے مختلف اسٹالز قائم کءگئے تھے جو خاص توجہ کا مرکز رہے ڈپٹی کمشنر اسٹالز کا دورہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10438/2026
کوئٹہ 27 نومبر : صوبائی وزیر زراعت حاجی میر علی مدد جتک نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ کھلی کچہری کے دوران علاقے کے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔ کھلی کچہری میں علاقے کے عوام، قبائلی معتبرین، سیاسی و سماجی شخصیات اور پارٹی کارکنوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت حاجی میر علی مدد جتک نے عوام سے ان کے مسائل اور مشکلات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور ان کی شکایات کو نہایت غور و توجہ سے سنا۔ عوام نے علاقے کو درپیش مختلف بنیادی مسائل، عوامی ضروریات اور دیگر اہم امور سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔حاجی میر علی مدد جتک نے عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ان کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے کی اصل ذمہ داری اپنے لوگوں کے درمیان رہنا، ان کے مسائل کو سمجھنا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے براہ راست رابطہ مسائل کے بہتر ادراک اور ان کے حل کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔کھلی کچہری کے دوران قبائلی معتبرین اور پارٹی کارکنوں نے بھی علاقے کی مجموعی صورتحال اور عوامی مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شرکاءنے صوبائی وزیر کی جانب سے عوام کے درمیان موجودگی اور ان کے مسائل سننے کے اقدام کو سراہا۔حاجی میر علی مدد جتک نے کہا کہ عوام کے ساتھ رابطے کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دیا جائے۔کھلی کچہری عوامی رابطے، خدمت اور مسائل کے حل کے عزم کی ایک اہم کڑی ثابت ہوئی، جس میں عوام کو اپنے مسائل براہ راست منتخب نمائندے کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10439/2026
جعفرآباد27نومبر۔۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ضلع جعفرآباد میں خریف سیزن کے دوران حاصل ہونے والی فصلوں پر عائد سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تحصیلداران سلطان احمد کھوسہ عبداللہ لاشاری اور محکمہ ریونیو کے متعلقہ عملے نے شرکت کی،اس موقع پر متعلقہ افسران نے سرکاری واجبات کی وصولی سے متعلق اب تک کی پیش رفت اور بقایاجات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو فرداً فرداً بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، خریف سیزن کے دوران فصلوں سے متعلق جن کاشتکاروں کے ذمے سرکاری واجبات تاحال بقایا ہیں، ان سے ہر صورت واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے، انہوں نے محکمہ ریونیو کے افسران اور تحصیل داران کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے وصولی کے عمل کو تیز کیا جائے اور تمام سرکاری واجبات کی بروقت وصولی کو یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10440/2026
کو ئٹہ 27 نومبر ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور ڈایریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جہانزیب خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں قدرتی آفات سے نمٹنے، پیشگی اقدامات کو موثر بنانے اور ہنگامی صورتحال میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن پی ڈی ایم اے بلوچستان نوید احمد شیخ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور ہنگامی منصوبہ بندی کے موضوع پر منعقدہ اہم ورکشاپ میں بطور مدعو مہمان مقرر شرکت کی۔
ورکشاپ میں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ، رسک فنانسنگ اور پیشگی اقدامات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس اہم فورم کا مقصد خشک سالی سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور ہنگامی منصوبہ بندی کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی ترجیحات سے ہم آہنگ کرنا تھا۔
ورکشاپ نے مختلف اداروں کے درمیان تکنیکی معلومات، تجربات اور بہترین عملی طریقہ کار کے تبادلے کے ساتھ باہمی رابطہ کاری کو مزید موثر بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن نوید احمد شیخ نے بلوچستان میں خشک سالی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی منصوبہ بندی کے فریم ورک، تیاریوں، پیشگی اقدامات اور موثر ردعمل کی حکمت عملیوں سے شرکاءکو آگاہ کیا۔ انہوں نے بلوچستان میں خشک سالی کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے بروقت منصوبہ بندی، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے اور متعلقہ اداروں کے درمیان موثر رابطہ کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پریزنٹیشن کے دوران صنفی بنیادوں پر تشدد (GBV) سے متعلق اہم پہلووں پر جناب حماد الحق نے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے خشک سالی اور دیگر ہنگامی حالات میں خواتین، لڑکیوں اور کمزور طبقات کو درپیش خطرات کی روک تھام، تحفظ اور امدادی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی منصوبہ بندی میں تحفظ، سلامتی اور صنفی حساس اقدامات کو بنیادی اہمیت حاصل ہونی چاہیے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل خان قادر کی ہدایات کے مطابق قدرتی آفات کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے، بروقت اور پیش گوئی پر مبنی اقدامات کو فروغ دینے اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اتھارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ خشک سالی کے اثرات سے محفوظ، مضبوط اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی بہتر صلاحیت رکھنے والے بلوچستان کے قیام کے لیے قومی و صوبائی اداروں کے ساتھ شراکت داری اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10441/2026
کوئٹہ، 27نومبر۔ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نارتھ محمد ایوب ہزارہ نے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن S&GAD حکومتِ بلوچستان کے زیرِ تربیت سپرنٹنڈنٹس اور آفس کوآرڈینیٹرز سے خطاب کیا، جنہوں نے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس حکومتِ بلوچستان کا مقامی مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی جی ایکسائز نارتھ محمد ایوب ہزارہ نے شرکاءکو محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس کے انتظامی ڈھانچے، فرائض، ذمہ داریوں اور محکمانہ امور کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔اپنے خطاب میں انہوں نے سرکاری اداروں کی موثر کارکردگی، پیشہ ورانہ مہارت، دفتری نظم و ضبط اور بین المحکمہ جاتی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کی پیشہ ورانہ استعدادِ کار میں اضافے کے لیے عملی تربیت اور مختلف محکموں کے مطالعاتی دورے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔شرکاءکو محکمہ ایکسائز کے مختلف شعبہ جات، محصولات کی وصولی، ٹیکس نظام، منشیات کی روک تھام اور انسدادِ منشیات کے سلسلے میں محکمے کی ذمہ داریوں اور سرگرمیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران زیرِ تربیت افسران نے مختلف محکمانہ امور میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران سے سوالات و جوابات کے ذریعے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ بنیادی مقصد زیرِ تربیت افسران کو سرکاری محکموں کے عملی طریقہ کار سے روشناس کرانا، ان کی انتظامی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا اور بین المحکمہ جاتی روابط کو فروغ دینا تھا۔ڈی جی ایکسائز نارتھ محمد ایوب ہزارہ اور محکمہ ایکسائز کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور دورے کو معلوماتی اور مفید قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10442/2026
کوئٹہ 27نومبر۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،جس میں ضلع میں صحت کی سہولیات، طبی عملے کی حاضری اور ہسپتالوں و مراکز صحت کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران غیر حاضر طبی عملے، ادویات کی فراہمی اور اے آئی (AI) حاضری کے نظام سے متعلق حکام نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے، ادویات کی بروقت فراہمی اور صحت کی سہولیات میں بہتری کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، لہٰذا تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور صحت کے شعبے میں انتظامی بہتری و عوامی سہولت کو یقینی بنائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10443/2026
کوئٹہ 27نومبر۔حکومت بلوچستان کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ محترمہ ثناءماءجیبن کی ہدایت پر ضلع ویسٹ کے اہم اور نمایاں عوامی مقامات اور مخلتف شاہراہوں پر پاکستان کے ممتاز سائنسدان کی قومی و سائنسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی پوسٹرز اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں ضلع ویسٹ کے اہم عمارتوں، مرکزی شاہراہوں اور دیگر نمایاں مقامات پر ملکی تاریخ کی پہلی خلائی مشن اور ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی علمی و سائنسی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا جارہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10444/2026
قلات27نومبر۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی زیرِ صدارت کیسکو کی خالی آسامیوں پر انٹرویوز کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایکسین کیسکو عیسیٰ جان بنگلزئی، ایس ڈی او سردار بشیر احمد محمدشہی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ثناءاللہ ، نادرا آفس انچارج ماہ نور، پولیس انسپکٹر کریم بخش سمالانی، انسپکٹر علی احمد نیچاری LS منیر مینگل LS حاجی خیرجان شاہوانی۔ LS محمدرحیم نیچاری سمیت کیسکو، محکمہ تعلیم اور نادرا کے دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس میں کل سے شروع ہونے والے کیسکو کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے انٹرویوز کے انتظامات، امیدواروں کی سہولت، سیکیورٹی اور انٹرویو کے عمل کو شفاف بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ انٹرویوز کے تمام مراحل کو شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ کے مطابق یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ کیسکو، محکمہ تعلیم، نادرا اور پولیس فورس باہمی رابطے اور تعاون سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاکہ انٹرویو کے عمل میں کسی قسم کی بے ضابطگی یا جانبداری کی گنجائش نہ رہے اور کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا اور میرٹ کی بالادستی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ متعلقہ محکمے انٹرویوز کے دوران نظم و ضبط، سیکیورٹی اور انتظامی امور کو یقینی بنائیں تاکہ امیدواروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10445/2026
کوئٹہ 27نومبر۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے ویژن اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں مجسٹریٹ عامر قیصرانی اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے سپروائزر سرور احمد کی نگرانی میں سریاب روڈ، لنک بادینی،بی بی زیارت اور موسیٰ کالونی کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا،کارروائی کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو بھاری مشینری اور عملے کی مدد سے ہٹا کر سڑکوں کو ٹریفک کی روانی کے لیے مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام کے مطابق شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کے خاتمے اور شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے تجاوزات کے خلاف یہ مہم بلاتعطل جاری رہے گی اور دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10446/2026
کوئٹہ 27نومبر۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور صوبائی دارالحکومت کو صاف ستھرا بنانے کے عزم کے تحت رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ نے شہباز ٹاون، فقیر آباد، بلوچستان یونیورسٹی، غوث آباد اور شہر کے دیگر ملحقہ علاقوں سمیت بڑے برساتی نالوں اور محکمہ آبپاشی (ایریگیشن) کے مین نالوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سینیٹیشن میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ انور لہڑی، ایکسین ایریگیشن مہراب بلوچ، ایس ڈی او زبیر باروزئی، صفا کوئٹہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر دل نواز شاہ اور صفائی کا عملہ بھی موجود تھا۔دورے کے دوران انہوں نے مذکورہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال، کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل اور خصوصاً ایریگیشن کے مین نالوں پر جاری صفائی کے کاموں اور نکاسی آب کے انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے متعلقہ حکام، محکمہ ایریگیشن کے افسران اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹر سینی ٹیشن انور لہڑی اور صفا کوئٹہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر دل نواز شاہ نے انہیں جاری صفائی مہم، درپیش مسائل اور مین نالوں سے گاد و کچرا نکالنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی واضح ہدایات ہیں کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کی بحالی اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تاکید کی کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن، محکمہ ایریگیشن اور صفا کوئٹہ باہمی تعاون سے بڑے اور مین نالوں کی صفائی کے کام کو مزید تیز کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا بارشوں کے دوران نکاسی آب میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے اور شہریوں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ نے ڈائریکٹر سینیٹیشن انور لہڑی، محکمہ ایریگیشن کے افسران اور صفا کوئٹہ کے عملے کو ہدایت کی کہ تمام دستیاب مشینری اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر بھر سے کچرے کے ڈھیروں اور نالوں کی گاد کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کوڑا کرکٹ نالوں یا گلیوں میں پھینکنے کے بجائے مقررہ مقامات پر ڈالیں اور شہر کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10447/2026
دکی، 27 نومبر . ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال نے مڈل کے سالانہ امتحانات کے دوران گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دکی کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل، انتظامات اور نظم و ضبط کا تفصیلی جائزہ لیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی ہال میں طلباءکی نشستوں، امتحانی ماحول، عملے کی موجودگی اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران مکمل نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور نقل کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات شفاف، منصفانہ اور میرٹ کے اصولوں کے مطابق منعقد کیے جائیں تاکہ تمام طلباء کو بلا امتیاز اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا یکساں موقع میسر آسکے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ امتحانی نظام میں شفافیت اور میرٹ کی بالادستی تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے نہایت اہم ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ضلعی انتظامیہ دکی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں امتحانی نظام کی بہتری، شفافیت اور تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے امتحانی مراکز کی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10448/2026
کوئٹہ27 نومبر ۔چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد کامران خان ملاخیل سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں بار اور عدالتی امور سے متعلق مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو، نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان عبدالمالک بلوچ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ میر خلیل الزمان علیزئی، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سپریم کورٹ محمد علی، اکرم شاہ ایڈووکیٹ اور مستونگ بار کے دیگر معزز اراکین شامل تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے مستونگ بار اور وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔ چیف جسٹس بلوچستان نے وفد کے مسائل کو توجہ اور ہمدردی سے سنا اور ان کے جلد و موثر حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر اے ٹی سی کورٹ کے حوالے سے بار روم اور دیگر متعلقہ امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور موقع پر ضروری احکامات جاری کیے گئے۔وفد نے سیشن کورٹ کو سولرائزیشن سسٹم پر منتقل کرنے، واٹر فلٹر پلانٹس کی بحالی اور مشاورتی کمرے کے قیام/بہتری کے حوالے سے چیف جسٹس کے اقدامات اور احکامات پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ ناصر خان یوسفزئی بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10449/2026
دکی 27نومبر۔ ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال نے مڈل کے سالانہ امتحانات کے دوران گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دکی کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل، انتظامات اور نظم و ضبط کا تفصیلی جائزہ لیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی ہال میں طلباءکی نشستوں، امتحانی ماحول، عملے کی موجودگی اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران مکمل نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور نقل کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات شفاف، منصفانہ اور میرٹ کے اصولوں کے مطابق منعقد کیے جائیں تاکہ تمام طلباء کو بلا امتیاز اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا یکساں موقع میسر آسکے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ امتحانی نظام میں شفافیت اور میرٹ کی بالادستی تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے نہایت اہم ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ دکی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں امتحانی نظام کی بہتری، شفافیت اور تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے امتحانی مراکز کی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10450/2026
بارکھان، 27 نومبر ۔: گورنمنٹ ڈگری کالج بارکھان میں بیچ 2023-2025 کے فارغ التحصیل طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ اسناد (کانووکیشن) کا انعقاد کیا گیا، جس میں کامیاب طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔تقریب کا مقصد فارغ التحصیل طلبہ کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہنے، ان کی حوصلہ افزائی کرنے اور نوجوان نسل میں تعلیم کے فروغ کے جذبے کو مزید تقویت دینا تھا۔ اس موقع پر طلبہ نے اپنی تعلیمی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ تقریب نے کالج کے تعلیمی ماحول اور اساتذہ کی محنت و کاوشوں کو بھی اجاگر کیا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل نوراللہ نے طلبہ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اساتذہ کی محنت اور کالج کے عملے کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے انعقاد پر کالج انتظامیہ، پرنسپل، اساتذہ کرام اور دیگر عملے کی خدمات کو سراہا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم، بہتر رہنمائی اور مثبت تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔تقریب کے اختتام پر کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ اپنی تعلیم، صلاحیتوں اور کردار کے ذریعے علاقے اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10451/2026
ہرنائی 27نومبر ضلع ہرنائی کے عوام کے مسائل اور شکایات کے فوری حل اور ان کی سنوائی کے لیے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ہرنائی میں کھلی کچہری منعقد کی جا رہی ہے۔ دفتر ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ کھلی کچہری مورخہ 28 نومبر 2026 بروز ہفتہ صبح 11 بجے منعقد ہوگی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کھلی کچہری میں ضلع بھر کے تمام سرکاری محکموں کے افسران موجود ہوں گے تاکہ شہری کسی بھی محکمے سے متعلق درپیش مسائل اور شکایات براہِ راست حکام کے سامنے پیش کر سکیں اور ان کے حل کے لیے موثر تدابیر عمل میں لائی جا سکیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع ہرنائی کے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس پہنچ کر کھلی کچہری میں شرکت کریں اور اپنے مسائل و شکایات براہِ راست پیش کر کے اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10452/2026
کوئٹہ، 27 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے بھائی ، کرنل شاہ میر خان رئیسانی کے والد نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں شاہد رند نے کہا کہ نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کے انتقال کی خبر باعثِ افسوس ہے۔ اس دکھ اور صدمے کی گھڑی میں نواب محمد اسلم خان رئیسانی ، مئر شاہ میر خان رئیسانی اور ان کے تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ کسی عزیز کی جدائی ایک ایسا نقصان ہے جس کا خلا پر کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے خاندان ایک عزیز اور اہم فرد سے محروم ہوگیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت و مغفرت سے نوازے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ شاہد رند نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل اور اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت و توفیق کی دعا بھی کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10453/2026
کوئٹہ, 27 نومبر: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ (BBoIT) کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل بلوچستان ایکسپو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اس وژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد صوبے میں سروس ڈیلیوری اور سرکاری امور میں ڈیجیٹل اصلاحات متعارف کروا کر انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیجیٹل بلوچستان ایکسپو2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بی بی او آئی ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالمنان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کو ایکسپو کی تیاریوں، انتظامی امور اور مجوزہ سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بلال خان کاکڑ نے کہا کہ ڈیجیٹل بلوچستان ایکسپو کو جدید تقاضوں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق منعقد کیا جائے گا تاکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، جدت اور سرکاری خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کو موثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو کے انعقاد کا مقصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ، سرکاری اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے جدید ڈیجیٹل حل متعارف کرانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں منعقد ہونے والی بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو (BITE 2026) بھی تاریخی طور پر کامیاب رہی، جس کے ذریعے بلوچستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے اجاگر ہوا اور صوبے میں موجود سرمایہ کاری، تجارت اور کاروباری مواقع کو موثر انداز میں متعارف کرانے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل بلوچستان ایکسپو بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس کے ذریعے صوبے کی ڈیجیٹل ترقی، جدید ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کو اجاگر کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, November 27: Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT), Bilal Khan Kakar, has said that the Digital Balochistan Expo is an important initiative towards realizing the vision of Chief Minister Balochistan Mir Sarfraz Bugti to introduce digital reforms in service delivery and government affairs, bringing them in line with the requirements of the modern world.He expressed these views while chairing a meeting held to review preparations for the Digital Balochistan Expo. BBoIT Chief Executive Officer Abdul Manan and other relevant officials were also present at the meeting.During the meeting, the Vice Chairman was given a detailed briefing on the preparations, administrative arrangements and proposed activities for the Expo.Speaking on the occasion, Bilal Khan Kakar said that the Digital Balochistan Expo would be organized in line with modern requirements and international standards to effectively showcase advancements in digital technology, innovation and the digitalization of public services.He said the objective of the Expo is to promote digital technology, enhance the capacity of government institutions and provide opportunities for introducing modern digital solutions to improve public service delivery.The Vice Chairman further said that the recently held Balochistan Investment and Trade Expo (BITE 2026) was also a historic success, providing an opportunity to present the positive image of Balochistan to the world and effectively highlight the province’s investment, trade and business opportunities.He added that the Digital Balochistan Expo is another important step in the same direction, aimed at showcasing the province’s digital transformation, technological advancement and innovation.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10454/2026
دکی27نومبر ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی سے ٹرک ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی، جس میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل، مشکلات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ٹرک ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات اور اپنے تحفظات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے نمائندوں کے مسائل اور تحفظات غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے سمیت ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش جائز مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام مسائل کو قانون اور ضابطے کے مطابق حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10455/2026
کوئٹہ27 نومبر ۔قومی یکجہتی، امن، اتحاد اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کے سلسلے میں ”نیشنل ڈائیلاگ فار پیس اینڈ یونٹی“ کے عنوان سے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، سیاسی و سماجی رہنماوں اور دیگر معزز شرکاءنے شرکت کی۔تقریب میں صوبائی مشیر ڈاکٹر ربابہ بلیدی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی شاہد رند نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر قومی اتحاد، پائیدار امن، باہمی رواداری، برداشت اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اپنے خطاب میں صوبائی مشیر ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے امن و استحکام کے قیام اور معاشرے میں اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ تمام طبقات ایک دوسرے کے نظریات، ثقافت، روایات اور احساسات کا احترام کریں۔ انہوں نے باہمی مکالمے، برداشت اور افہام و تفہیم کو اختلافات کے خاتمے اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کا موثر ذریعہ قرار دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی شاہد رند نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی اتحاد اور امن کا قیام صرف حکومت کی نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی، سماجی اور فکری حلقوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر آ کر مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا، ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنا اور اختلافات کو برداشت کرنا ایک مضبوط اور متحد قوم کی بنیادی خصوصیات ہیں۔مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان مختلف زبانوں، ثقافتوں، روایات اور معاشرتی اقدار کا حسین امتزاج ہے، جہاں باہمی احترام اور رواداری کو فروغ دے کر قومی یکجہتی کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔تقریب کے شرکاءنے اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی سطح پر مثبت مکالمے، باہمی اعتماد اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ایسے مکالموں کے انعقاد سے مختلف طبقات کو ایک دوسرے کے خیالات سمجھنے، مسائل کی نشاندہی کرنے اور قومی مفاد میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے مواقع میسر آتے ہیں۔تقریب کا بنیادی مقصد قومی ہم آہنگی، باہمی افہام و تفہیم اور دیرپا امن کے لیے اجتماعی ذمہ داری کا احساس اجاگر کرنا اور ایک مضبوط، متحد اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے مشترکہ عزم کو فروغ دینا تھا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10456/2026
کوئٹہ، 27 نومبر: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اسفند یار خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خواتین اور نوجوانوں کو معاشی طور پر خودمختار بنانے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایسے اقدامات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ حکومت بلوچستان مقامی ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انوویٹو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (IDO) کے زیر اہتمام اور یو این ایچ سی آر کے تعاون سے سٹی میرج ہال کوئٹہ میں منعقدہ سالانہ پروڈکٹ نمائش 2026 کے شرکاءانتخاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر (ریسکیو) پی ڈی ایم اے بلوچستان اصغر علی جمالی نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔تقریب کے دوران صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اسفند یار خان نے انسانی خدمت، بروقت ریسکیو اور ہنگامی حالات میں امدادی خدمات کے اعتراف میں اصغر علی جمالی کو شیلڈ اور یادگاری سووینئر پیش کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر (ریسکیو) پی ڈی ایم اے بلوچستان اصغر علی جمالی نے نمائش کے انعقاد پر سی ای او آئی ڈی او علی احمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش بلوچستان کی باصلاحیت خواتین اور نوجوانوں کو اپنی مصنوعات، روایتی دستکاری اور ثقافت اجاگر کرنے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے 2022 کے سیلاب کے دوران آئی ڈی او کی امدادی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان اور آئی ڈی او گزشتہ دس سال سے باہمی تعاون کے ذریعے عوامی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے خواتین اور نوجوانوں کے روزگار اور معاشی خودمختاری کے لیے ایسے پروگراموں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔بعد ازاں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اسفند یار خان اور اصغر علی جمالی نے دستکاری کے اسٹالز کا افتتاح کیا اور مقامی خواتین و نوجوانوں کی تیار کردہ مصنوعات کا معائنہ کرتے ہوئے ان کی محنت اور کاوشوں کو سراہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10457/2026
گوادر 27 نومبر ۔ صوبائی سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن نے گوادر شفاجاہ اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے کے انتظامات اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اس موقع پر اسپتال کے حکام نے صوبائی سیکرٹری صحت کو اسپتال کے انتظامی امور، طبی سہولیات، دستیاب وسائل، عملے کی صورتحال اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی دورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ اور پی پی ایچ آئی کے ضلعی منیجر ڈاکٹر منیر احمد بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 10458/2026
کوئٹہ، 27 نومبر ۔ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان عسکر خان نے جمعہ کے روز پبلک ریلیشنز آفس کے مختلف شعبوں کا اچانک دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ محکمہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے مختلف شعبوں کی کارکردگی، دفتری امور اور سرکاری فرائض کی انجام دہی کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران و اہلکاروں سے ان کے ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل عسکر خان نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری محنت، دیانت داری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری امور میں وقت کی پابندی، نظم و ضبط اور دفتری قواعد و ضوابط کی پاسداری بنیادی اہمیت کی حامل ہے، لہٰذا تمام افسران و اہلکار اپنی حاضری اور فرائض کی ادائیگی میں پابندیِ وقت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ تعلقات عامہ حکومت اور عوام کے درمیان موثر رابطے کا اہم ذریعہ ہے، اس لیے عوامی مفاد میں معلومات کی بروقت فراہمی اور سرکاری امور کی موثر انجام دہی کے لیے تمام شعبوں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہوگی۔ڈائریکٹر جنرل نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مثبت طرزِ عمل کے ذریعے محکمہ کی کارکردگی کو مزید موثر بنائیں اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10459/2026
موسیٰ خیل 27 نومبر ۔ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خان خجک سے صوبائی محتسب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عبداللہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سرکاری دفاتر میں عوامی شکایات کے فوری ازالے، محکمانہ کارکردگی میں بہتری، گڈ گورننس کے فروغ اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور سرکاری محکموں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے صوبائی محتسب کے ادارے کے کردار کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے کے سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں افسران نے باہمی رابطوں کو مزید موثر بنانے اور عوامی خدمت کے مشن کو مل کر آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10460/2026
ہرنائی 27نو مبر۔ حکامِ بالا کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ہرنائی محمد سلیم ترین نے ضلع بھر میں جاری مڈل اسٹینڈرڈ سالانہ امتحانات کے سلسلے میں بوائز اور گرلز امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے امتحانی ہالز میں طلبہ و طالبات کو فراہم کردہ سہولیات، سیکیورٹی، نگرانی کے نظام اور مجموعی امتحانی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں موجود امیدواروں سے انتظامات اور پرچوں کے حوالے سے دریافت کیا جبکہ امتحانی عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ امتحانات کے پرامن انعقاد میں نظم و ضبط، شفافیت اور میرٹ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے بہترین انتظامات اور فرائض کی ذمہ دارانہ انجام دہی پر امتحانی سپرنٹنڈنٹ سخی محمد بلوچ اور دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہا۔دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد سلیم ترین نے کہا کہ ضلع ہرنائی میں مڈل امتحانات نہایت منظم اور شفاف ماحول میں جاری ہیں، جو محکمہ تعلیم کے حکام اور امتحانی عملے کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے اور امتحانات طلبہ کی حقیقی صلاحیتوں کو پرکھنے کا بنیادی ذریعہ ہیں۔اے ڈی سی ہرنائی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ نقل ایک معاشرتی ناسور ہے جس کے مکمل خاتمے کے لیے ہم سب کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ نقل کی حوصلہ شکنی کر کے طلبہ میں خود اعتمادی، محنت اور میرٹ کا شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ تعلیمی نظام کو حقیقی معنوں میں قابلِ اعتماد بنایا جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت، کوتاہی یا بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور نقل کی روک تھام و طلبہ کو یکساں مواقع کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مانیٹرنگ کا عمل بلا تعطل جاری رہے گا۔ آخر میں انہوں نے عملے پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مکمل دیانت داری، غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ مہارت سے نبھائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10461/2026
اوتھل27نومبر۔ اسسٹنٹ کمشنر اوتھل میرمن کاکڑ نے مضرِ صحت گٹکے کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اوتھل بازار میں مختلف دکانوں سے سینکڑوں گٹکے کی پڑیاں ضبط کرلیں۔اس موقع پر ان کاکہناتھا کہ گٹکا انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور اس کے استعمال سے مہلک بیماریاں جنم لیتی ہیں۔شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر اوتھل میرمن کاکڑ نے بازار کا دورہ کیا اور گوشت و سبزی فروشوں، دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو صفائی ستھرائی بہتر بنانے اور سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ اس دوران خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکانداروں کو جرمانے بھی عائد کیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر میرمن کاکڑ نے خبردار کیا کہ ناجائز منافع خوری اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گٹکے کی غیر قانونی فروخت اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرکے انتظامیہ سے تعاون کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10462/2026
ہرنائی 27نومبر۔ آئندہ ماہ دسمبر 2026 میں شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم (NID) کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے پی پی ایچ آئی (PPHI) ڈسٹرکٹ آفس ہرنائی میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ADC) ہرنائی محمد سلیم ترین نے کی۔اجلاس میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، جن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ہرنائی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) ڈی ایچ کیو ہسپتال ہرنائی، ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر (DSM) پی پی ایچ آئی ہرنائی، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر، این اسٹاپ (N-STOP) آفیسر اور تمام یونین کونسل میڈیکل آفیسرز (UCMOs) شامل تھے۔اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جاری انسدادِ پولیو سرگرمیوں، مائیکرو پلاننگ، فیلڈ ٹیموں کی تعیناتی اور مانیٹرنگ کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ دسمبر کی قومی مہم کے دوران سو فیصد اہداف کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10463/2026
ہرنائی 27نومبر۔ پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ایٹو (PPHI) ضلعی دفتر ہرنائی کے زیرِ اہتمام ملیریا کی بروقت تشخیص، علاج معالجے اور نگرانی (Malaria Case Management & Surveillance) کے حوالے سے منعقدہ تین روزہ “کومبو ٹرکل ڈاون ٹریننگ” (بیچ 02) کا اختتامی سیشن کو ڈی ایس آر یو ہال، ڈی ایچ او آفس (پرانا سول ہسپتال) ہرنائی میں نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔تین روز تک جاری رہنے والی اس اہم تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد ضلع بھر میں ملیریا کی روک تھام، مریضوں کے موثر علاج اور ڈیٹا کی درست رپورٹنگ کے نظام کو مزید فعال بنانا تھا، تاکہ عوام کو بنیادی مراکزِ صحت کی سطح پر معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اختتامی تقریب میں ضلع کے اعلیٰ طبی اور انتظامی افسران نے خصوصی شرکت کی، جن میں درج ذیل شخصیات شامل تھیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ہرنائی (مہمانِ خصوصی / چیئرمین)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS)، ڈی ایچ کیو ہسپتال ہرنائی ،ڈسٹرکٹ منیجر، پی پی ایچ آئی (PPHI) ہرنائیڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک (IHHN) ہرنائی ،ایم ای اے ایل (MEAL) آفیسر، IHHN ہرنائی لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین آفیسر ہرنائی ۔تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ہرنائی نے شرکاء کو جدید ڈیجیٹل نظام “صحت دہلیز ایپلی کیشن” (Sehat Dehleez Application) کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اس ایپلی کیشن کے اغراض و مقاصد، نمایاں خصوصیات اور فیلڈ میں اس کے عملی استعمال پر روشنی ڈالی۔ شرکا ءکی عملی مہارت اور سمجھ بوجھ میں اضافے کے لیے انہوں نے ایپلی کیشن پر لائیو سرگرمیوں کا عملی مظاہرہ (Live Demonstration) بھی کیا، جسے شرکاءنے بے حد سراہا۔تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ہرنائی اور دیگر معزز مہمانوں نے تربیت کامیابی سے مکمل کرنے والے شرکاء میں تعریفی اسناد (سرٹیفکیٹس) تقسیم کیں اور امید ظاہر کی کہ تمام طبی عملہ اس تربیت سے حاصل ہونے والے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع ہرنائی کو ملیریا سے محفوظ بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10464/2026
موسیٰ خیل27نومبر۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شمس الحق کی زیر صدارت ان کے دفتر میں محکمہ زراعت کے فیلڈ و دفتری اسٹاف کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں زرعی سرگرمیوں، موجودہ موسمی صورتحال اور زمینداروں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دورانِ اجلاس زراعت کی ترقی، فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور کسانوں کو جدید زرعی سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم امور زیرِ بحث لائے گئے۔ اس موقع پر فیلڈ اسٹاف نے مختلف علاقوں میں زمینداروں کو درپیش مشکلات اور زرعی ضروریات سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شمس الحق نے ہدایت کی کہ تمام فیلڈ اسٹاف فیلڈ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور زمینداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے فوری اور موثر حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیاری بیج، کھادوں اور زرعی ادویات کی دستیابی سمیت کسانوں کی فنی رہنمائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ ضلع موسیٰ خیل میں زرعی شعبے کو مزید مستحکم اور خوشحال بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10465/2026
ہرنائی 27نومبر۔ اسسٹنٹ کمشنر خوست اسرار شاہوانی نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے خوست کے مختلف علاقوں میں واقع پیٹرول پمپس اور مقامی بازار کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قانون شکنی کرنے والوں کو واضح تنبیہ جاری کی۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے پیٹرول پمپس پر پیمانوں (گیجز) کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی تاکہ شہریوں کو پورا اور معیاری ایندھن فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق ایندھن کی فروخت کو یقینی بنائیں، زائد قیمت وصول کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حفاظتی و احتیاطی تدابیر (سیفٹی ایس او پیز) پر ہر وقت عملدرآمد یقینی بنائیں۔بعد ازاں، اسسٹنٹ کمشنر اسرار شاہوانی نے مقامی بازار کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی اور گراں فروشی میں ملوث متعدد دکانداروں پر موقع پر ہی بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دکانداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی دکانوں کے نمایاں حصوں پر سرکاری ریٹ لسٹ لازمی آویزاں کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے اور عوام کو لوٹنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور آئندہ بھی اس طرح کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10466/2026
موسیٰ خیل27نومبر.ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نادر خان اور EPI ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر حنیف لونی نے تحصیل درگ کا تفصیلی مانیٹرنگ دورہ کیا۔دورے کے دوران آر ایچ سی درگ اور بی ایچ یو عبداللہ آباد کا معائنہ کیا گیا جہاں ای پی آئی پروگرام کے تحت جاری حفاظتی ٹیکہ جات کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آئی ایل آر کی مینٹیننس ویکسین اسٹاک کولڈ چین کے انتظامات مانیٹرنگ چارٹس سیشن پلان مستقل رجسٹرز اور دیگر ضروری ریکارڈ و دستاویزات کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔اس دوران ویکسین کی مناسب اسٹوریج کولڈ چین کی بہتری ریکارڈ کی بروقت اور درست تکمیل اور حفاظتی ٹیکہ جات کی سرگرمیوں کو مزید موثر اور منظم بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔فیلڈ عملے اور ویکسینیٹرز سے ملاقات کرکے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور درپیش مسائل سنے گئے۔ عملے کو ہدایت کی گئی کہ ای پی آئی کے تمام امور کو مقررہ معیاری طریقہ کار کے مطابق یقینی بنایا جائے تاکہ بچوں کو معیاری اور بروقت حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔دورے کا بنیادی مقصد حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید مضبوط بنانا کولڈ چین کو بہتر کرنا ریکارڈ کو شفاف بنانا اور ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنانا تھا تاکہ ضلع موسیٰ خیل میں کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2026/10476
اسلام آباد27نومبر: قومی ادارہ لوک ورثہ اسلام آباد میں دس روزہ سالانہ لوک میلہ آج 27 نومبر سے شروع ہوگیا ہے، جو 6 دسمبر 2026ء تک جاری رہے گا۔ میلے میں نظامتِ ثقافت، حکومتِ بلوچستان کی جانب سے بلوچستان پویلین قائم کیا گیا ہے، جہاں صوبے کے قدیم ثقافتی ورثے، روایتی دستکاری، علاقائی فنون، موسیقی، روایتی ملبوسات اور ثقافتی روایات کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر بلوچستان کی معروف دستکار سکینہ بی بی کی چادر پوشی کرکے ان کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز بلوچستان کے روایتی ہنر، دستکاری اور مقامی خواتین ہنرمندوں کی خدمات کا اعتراف ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ثقافتی ترقی، قومی یکجہتی اور صوبے کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے وژن کے تحت نظامتِ ثقافت بلوچستان صوبے کے مادی و غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ، مقامی فنکاروں اور دستکاروں کی سرپرستی اور انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ لوک میلے میں بلوچستان کی بھرپور نمائندگی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس کا مقصد صوبے کی ثقافتی رنگارنگی، امن، محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو ملک بھر میں عام کرنا ہے۔لوک میلے کے دوران نظامتِ ثقافت بلوچستان کی جانب سے خصوصی بلوچستان میوزیکل نائٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں صوبے کے معروف لوک فنکار اور موسیقار اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ اس ثقافتی شام میں بلوچی، براہوی اور پشتو لوک موسیقی، روایتی سازوں اور علاقائی فنون کے ذریعے بلوچستان کی ثقافتی رنگارنگی اور صدیوں پر محیط موسیقی کی روایات کو اجاگر کیا جائے گا۔نظامتِ ثقافت بلوچستان صوبے کے متنوع ثقافتی ورثے، علاقائی ادب، لوک موسیقی، روایتی فنون اور دستکاری کے تحفظ اور فروغ کے لیے صوبائی و قومی سطح پر ثقافتی میلوں، ادبی تقریبات، نمائشوں اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد یقینی بنا رہی ہے۔لوک میلے میں بلوچستان کی شرکت نہ صرف صوبے کی منفرد ثقافتی شناخت کو قومی سطح پر اجاگر کرنے بلکہ مقامی ہنرمندوں کی معاشی خودمختاری، ثقافتی سیاحت کے فروغ، بین الصوبائی ثقافتی روابط، قومی یکجہتی اور باہمی ہم آہنگی کو مزید مستحکم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
خبر نامہ نمبر 2026/10468
کوہلو27 نومبر:ـڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز ڈاکٹر محمد سلیم زرکون، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفر خان زرکون اور ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حافظ اللہ مری نے ضلع کوہلو کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور مڈل اسٹینڈرڈ (جماعت ہشتم) کے جاری امتحانات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔افسران نے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول کوہلو، گورنمنٹ ہائی اسکول آزاد شہر اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کوہلو میں قائم امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر امتحانی عمل، طلباء و طالبات کے بیٹھنے کے انتظامات، حاضری اور نگرانی کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز ڈاکٹر محمد سلیم زرکون نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران مکمل نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور نقل کی ہر ممکن روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات میں شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شفاف اور نقل سے پاک امتحانات محکمہ تعلیم کی اولین ترجیح ہیں، تاکہ محنتی اور قابل طلباء و طالبات کو ان کی محنت کا حقیقی صلہ مل سکے۔ اس مقصد کے لیے تمام امتحانی مراکز میں مؤثر نگرانی اور امتحانی قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
خبرنامہ نمبر2026/10469
سیوی 27 نومبر :ـ ضلعی انتظامیہ سیوی کی جانب سے کیسکو (QESCO) کی مختلف آسامیوں کے لیے ضلع سیوی کے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق انٹرویوز 28 نومبر سے 3 دسمبر 2026 تک صبح 9 بجے جرگہ ہال سیوی میں منعقد ہوں گے۔ مجموعی طور پر 2,727 امیدواروں کے انٹرویوز رول نمبر کے مطابق مرحلہ وار لیے جائیں گے۔امیدواروں کی فہرست اور سیریل نمبر وائز شیڈول بھی جاری کیا جا رہا ہے۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی فہرست میں سیریل نمبر چیک کریں اور اسی کے مطابق مقررہ تاریخ، خصوصاً کل 28 نومبر اور بعد کی تاریخوں پر اپنے انٹرویو کے لیے جرگہ ہال سیوی پہنچیں۔امیدوار اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ، لوکل سرٹیفکیٹ، تعلیمی اسناد، تمام دستاویزات کی تصدیق شدہ نقول اور دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر لازمی لائیں۔ مطلوبہ اصل دستاویزات کے بغیر امیدواروں کو انٹرویو میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/10470
موسیٰ خیل27نومبر:_وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوامی فلاح و بہبود اور صوبے کی مجموعی ترقی کے وژن کے تحت ضلع موسیٰ خیل میں مواصلاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے سب ڈویژنل آفیسر احمد سعید جعفر کی خصوصی نگرانی میں ضلع کے مختلف علاقوں میں جاری سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔
سب ڈویژنل آفیسر نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام تعمیراتی کاموں میں مٹیریل کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تاکہ مقامی آبادی کو پائیدار اور معیاری سفری سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے اس جال کی تکمیل سے نہ صرف ضلع موسیٰ خیل کے دور دراز علاقوں کا آپس میں رابطہ بہتر ہوگا بلکہ مقامی معیشت، تجارت اور زرعی اجناس کی منڈیوں تک رسائی میں بھی نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔علاقہ مکینوں اور عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ضلع میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔





