خبرنامہ نمبر10471/2026
گوادر 28 نومبر ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم کی سربراہی میں صوبائی سیکرٹریز کے اعلیٰ سطحی وفد نے گزشتہ روز گوادر پورٹ کا دورہ کیا اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ اور جی پی اے کے اعلیٰ حکام نے وفد کا استقبال کیا اور پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔ وفد میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) زاہد سلیم، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شہزیب خان، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن لال جان جعفر، سیکرٹری زراعت و کوآپریٹوز داود خان خلجی، سیکرٹری ایریگیشن سہیل الرحمٰن بلوچ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی، مواصلات و تعمیرات، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ کے ڈاکٹر سجاد بلوچ، ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ سمیت دیگر حکام شامل تھے۔ دورے کے موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ اور پلانٹ انچارج انجینئر گلزار بلوچ نے وفد کو ڈی سیلینیشن پلانٹ کی استعداد، سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کے مراحل اور شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیرمین گوادر پورٹ نے بتایا کہ جی پی اے کا ڈی سیلینیشن پلانٹ کم لاگت پر شہریوں کو پانی فراہم کر رہا ہے اور اس کی فی گیلن پیداواری لاگت انتہائی کم ہے۔ پلانٹ روزانہ 10 لاکھ گیلن سمندری پانی کو صاف کرکے پینے کے قابل بناتا ہے، جبکہ تیار شدہ پانی ٹی ڈی ایس کے لحاظ سے عالمی ادارہِ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مقررہ معیار کے مطابق ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پانی کے بحران کے دوران بھی شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی گئی، جو پلانٹ کی مسلسل فعالیت اور انتظامی اقدامات کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹریز کے وفد نے جی پی اے کی کوششوں کو سراہا اور پانی کی فراہمی کے نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی پی اے کی کاوشوں سے گوادر میں پانی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔ وفد کے مطابق ڈی سیلینیشن پلانٹ مستقبل میں بھی کسی ممکنہ آبی بحران سے نمٹنے اور شہر کو پانی کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10472/2026
اسلام آباد26نمبر۔: لوک ورثہ اسلام آباد میں سالانہ لوک میلہ 2026ءکا آغاز آج 27 نومبر سے ہوگیا ہے، جو 6 دسمبر 2026ء تک جاری رہے گا۔ اس قومی ثقافتی میلے میں نظامتِ ثقافت، حکومتِ بلوچستان کی جانب سے بلوچستان پویلین قائم کیا گیا ہے، جہاں صوبے کی منفرد تہذیبی شناخت، ثقافتی روایات، روایتی دستکاری اور علاقائی فنون کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔بلوچستان وزیر اعلی میر سرفراز بکٹی کے وژن کے مطابق صوبے کے تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ، فروغ اور قومی سطح پر موثر تعارف کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔ صوبائی وزیر برائے ثقافت و سیاحت و آرکائیوز نوابزادہ میر ذرین خان مگسی اور سیکرٹری ثقافت و سیاحت و آرکائیوز بلوچستان حمید اللہ ناصر کی رہنمائی میں نظامتِ ثقافت بلوچستان کے ثقافتی تشخص اور مقامی ہنرمندوں کے فن کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔بلوچستان پویلین میں صوبے کے روایتی فنون، دستکاری، ثقافتی روایات اور مقامی ہنرمندوں کے فن پاروں کی نمائش کی جا رہی ہے، جس کا مقصد بلوچستان کی ثقافتی خوبصورتی کو ملک بھر کے عوام اور مختلف ثقافتی حلقوں سے متعارف کرانا ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر بلوچستان کی معروف دستکار سکینہ بی بی کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں روایتی چادر پیش کی گئی۔ یہ اقدام بلوچستان کی روایتی دستکاری اور خواتین ہنرمندوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔لوک میلہ ملک کے مختلف صوبوں اور علاقوں کی ثقافتوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر پیش کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ بلوچستان کی اس میں شرکت بین الصوبائی ثقافتی روابط کے فروغ، مقامی ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی اور صوبے کے ثقافتی تشخص کو قومی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10473/2026
کوئٹہ 28نومبر۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ ثناءماجبین عمرانی کی زیر صدارت آج سے منعقد ہونے والے QESCO انٹرویوز کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے QESCO آفیسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں انٹرویوز کے انعقاد، انتظامی امور، امیدواروں کے لیے ضروری سہولیات اور دیگر متعلقہ معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انٹرویوز کے عمل کو شفاف، منظم اور خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور تعاون کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ انٹرویوز کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10474/2026
گوادر28 نومبر ۔: صوبائی حکومت کی مطالعہ دوست پالیسی، فروغِ تعلیم اور نوجوان نسل میں کتب بینی و تحقیق کے رجحان کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت گورنمنٹ گرلز کالج پسنی کی طالبات اور اساتذہ نے سید ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل پبلک لائبریری گوادر کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد کی قیادت پروفیسر شہزاد اور کالج کی پرنسپل شہناز نے اس موقع پر لائبریری اسسٹنٹ نسرین نے وفد کو لائبریری کے مختلف شعبوں، ڈیجیٹل سہولیات، مطالعاتی ماحول اور جدید تعلیمی وسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ طالبات نے لائبریری کی دستیاب سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اس مطالعاتی دورہ کا مقصد طالبات میں کتب بینی، تحقیق، علم کے حصول اور جدید تعلیمی وسائل سے استفادے کے رجحان کو فروغ دینا اور نوجوان خواتین کے لیے مطالعے کے نئے مواقع فراہم کرنا تھا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10475/2026
پسنی 28 نومبر ۔ صوبائی حکومت کی لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری اور مالداروں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر گوادر ڈاکٹر صابر علی کی نگرانی میں پسنی کے وارڈ نمبر 5 اور 6 میں خصوصی ویٹرنری ریلیف سرگرمیاں انجام دی گئیں اس موقع پر جانوروں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ویکسینیشن کی گئی، مالداروں میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں اور جانوروں کی بہتر دیکھ بھال، خوراک اور بیماریوں سے بچاو کے حوالے سے آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے گئے۔اس اقدام کا مقصد مالداروں کو ان کی دہلیز پر ویٹرنری سہولیات فراہم کرنے، مویشیوں کی صحت کے تحفظ اور ان کے معاشی وسائل کو مستحکم بنانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10476/2026
گوادر28 نومبر۔: ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت توسیع بلوچستان مسعود احمد نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گوادر مقبول احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظِ نباتات محمد اقبال کے ہمراہ گوادر نارتھ فری زون میں قائم ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ کیا دورہ کے دوران وفد نے کمپنی کے پیداواری یونٹس، صنعتی تنصیبات اور انتظامی امور کا معائنہ کیا۔ کمپنی کے جنرل منیجر شرجیل الرحمٰن اور ڈائریکٹر مینوفیکچرنگ اعجاز منہاس نے وفد کو کمپنی کی سرگرمیوں، پیداواری صلاحیت اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی وفد کو بتایا گیا کہ کمپنی میں ڈی اے پی اور ایس او پی کھاد تیار کی جاتی ہے۔ محکمہ زراعت کی ٹیم نے کھادوں کے معیار کی جانچ کے لیے نمونے بھی حاصل کیے، جنہیں مزید لیبارٹری تجزیے کے لیے سرکاری تجربہ گاہ بھجوایا جائے گا۔ اس موقع پر قانونی تقاضوں، صنعتی تحفظ، مزدوروں کے حقوق اور ماحولیاتی ضوابط پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا ان کا کہنا تھا کہ دورہ کا مقصد کھادوں کے معیار کو یقینی بنانے، صنعتی سرگرمیوں کی نگرانی، زرعی مفادات کے تحفظ اور متعلقہ قوانین و ضوابط پر عمل درآمد کو موثر بنانا تھا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10477/2026
تربت28نومبر – جامعہ تربت کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے گرین یوتھ موومنٹ (جی وائی ایم) کلب کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں ٹریننگ ایڈولسینٹس اینڈ یوتھ فار ایکشن اینڈ ریزیلینس (TAYAR) کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ گرین یوتھ موومنٹ کلب کے فوکل پرسن جیئند بلوچ نے مختلف سیشنز کہ صدارت کی۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سدو احمد علی، زکیہ واحد اور منظور نے ورکشاپ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ اس ورکشاپ میں جامعہ تربت کے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے پچاس طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن اور گرین یوتھ موومنٹ کلب کے نائب کپتان فہد شبیر نے شرکاء کو آفات کے خطرات میں کمی کے بنیادی اصولوں، خطرات کی نوعیت، ان کے منفی اثرات اور مزاحمتی صلاحیت میں اضافے کے طریقوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے مکران کی ساحلی پٹی کو درپیش ہیٹ ویوو، ناگہانی سیلابی صورتحال، قحط سالی، زلزلے کے خطرات، گرد آلود طوفان اور آتشزدگی کے واقعات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کی عملی تدابیر پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کی جانب سے فیڈ بیک لیا گیا اور تمام پچاس تربیت یافتہ طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں اور انہیں نیشنل والنٹیر کور (NVC) میں باقاعدہ رجسٹرڈ کیا گیا۔ ترجمان جامعہ تربت کے مطابق، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز اور گرین یوتھ موومنٹ کلب سمیت تمام اسٹوڈنٹ سوسائٹیز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈنٹ سوسائٹیز نصابی سرگرمیوں اور سماجی ذمہ داریوں کے درمیان ایک اہم پل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ میں قیادت اور فلاحی جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے یونیورسٹی تمام اسٹوڈنٹ کلبز اینڈ سوسائٹیز کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10478/2026
تربت (28 نومبر ۔ جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے یونیورسٹی کے حالیہ اہم دورے اور طلبہ و یونیورسٹی کے لئے متعدد اہم تعلیمی اعلانات پر حکومت بلوچستان اور بالخصوص وزیراعلی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ وائس چانسلر نے وزیراعلی کے ہمراہ یونیورسٹی آمد اور یونیورسٹی کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر ضیاء اللہ لانگو، میر شعیب نوشیروانی، سلیم کھوسہ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر، کمشنر مکران ڈاکٹر طفیل احمد، ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، ایس پی کیچ کیپٹن زوہیب محسن، ایس پی تمپ محمد عارف بلوچ اور دیگر صوبائی و ضلعی اعلی حکام کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وائس چانسلر نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اہم دورے کے جامعہ تربت کی تعلیمی پیشرفت پر دور رس اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے، جبکہ وزیراعلی کی جانب سے کیے گئے اعلانات اور یونیورسٹی کی جانب سے پیش کردہ گزارشات پر عملدرآمد سے خطے میں تعلیمی و تحقیقی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ترجمان جامعہ تربت کے مطابق وائس چانسلر نے وزیراعلی بلوچستان کے اقدامات کو تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے ساتھ براہ راست فکری مکالمے نے ناصرف فیکلٹی اور طلبہ کا مورال بلند کیا ہے، بلکہ مکران کے نوجوانوں میں اعلی تعلیم، سائنسی تحقیق اور قومی دھارے میں شمولیت کا نیا جذبہ بیدار کیا ہے۔ واضح رہے کہ 26 نومبر 2026 کو وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے جامعہ تربت کی فیکلٹی آف لا کا دورہ کیا تھا، جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد، فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران نے معزز مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے جامعہ تربت ترقی اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اہم اعلانات کیے، جن میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) لیب کے لیے درکار فنڈز کی فراہمی، جدید سائنسی تحقیق کے لیے مالیکیولر لیب کا قیام، طالبات کے لیے 50 اسکوٹیز، طلباءو طالبات کے لئے گرین و پنک بس سروس کا باقاعدہ آغاز، تقریب میں موجود تمام طلباءکے لیے سرکاری اخراجات پر مری و اسلام آباد کے مطالعاتی دورے اور شعبہ لا کی طالبات کو درپیش انٹرن شپ مسائل پر موقع پر ہی مالی معاونت و انٹرن شپ کی فراہمی کے احکامات سمیت دیگر تعلیمی سہولیات شامل ہیں۔ وائس چانسلر نے صوبے میں جامعات کی سالانہ گرانٹ کو ساڑھے دو ارب روپے سے بڑھا کر 10 ارب روپے کرنے پر وزیراعلی کو خراج تحسین پیش کیا اور اعلی تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس گرانٹ میں اضافے کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے جامعات کے فنڈنگ فارمولے کی ازسرنو ترتیب اور نئی تعیناتیوں و پروموشن پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی اپیل بھی کی تاکہ جامعہ تربت سمیت چھوٹی اور ابھرتی ہوئی جامعات کو اپنے تعلیمی و تحقیقی معیار کو مزید بلند کرنے کا موقع مل سکے۔ اپنے پیغام میں پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ان تمام اعلانات کو نتیجہ خیز بنانے اور صوبے میں تعلیمی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10479/2026
جعفرآباد28نومبر۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کو کیسکو واپڈا میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ضلع جعفرآباد کی مختص آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل جاری ہےجس کے تحت پڑھے لکھے اور اہل نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی سربراہی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حضور بخش بگٹی کی نگرانی میں متعلقہ ٹیم نے مختلف آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے والے امیدواروں کے کاغذات اور تمام ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔ بھرتی کے عمل میں بڑی تعداد میں امیدواروں نے مختلف آسامیوں کے لیے حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ تمام تر مراحل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیے جائیں گے تاکہ حقیقی حق دار اور اہل نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں روزگار کی فراہمی سے نہ صرف ان کے مستقبل کو بہتر بنایا جاسکتا ہے بلکہ وہ علاقے اور متعلقہ محکمے کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا موثر کردار ادا کرسکیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10480/2026
استامحمد، 28 نومبر ۔: ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال نے میر عبداللہ نبی جمالی پی سی بی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں امیدواروں کے انٹرویوز کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انٹرویوز کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور امیدواروں کی سہولت، سیکیورٹی، نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں اور انٹرویوز کا عمل پرامن، منظم اور شفاف انداز میں جاری رکھا جائے۔انٹرویوز کے دوران امیدواروں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے متعلقہ عملہ موجود رہا، جبکہ سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ونگ 114 پولیس اور میونسپل کمیٹی استامحمد کی ٹیمیں بھی تعینات رہیں، جو انتظامی امور کی نگرانی کر رہی تھیں۔ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امیدواروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور انٹرویوز کے تمام مراحل میں نظم و ضبط، سیکیورٹی اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10481/2026
اورماڑہ 28 نومبر ۔: اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہوتے ہیں، انہیں تعلیم، مثبت سوچ، محنت اور خود اعتمادی کے ذریعے زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک فوج کے زیر اہتمام ”جوانانِ اورماڑہ ،ساحلوں سے کامیابی تک“ کے عنوان سے منعقدہ موٹیویشنل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوان اپنی توانائیاں اور صلاحیتیں قومی ترقی، معاشرتی بہتری اور ملک کی خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کی موثر رہنمائی اور حوصلہ افزائی سے انہیں ذمہ دار اور فعال شہری بنایا جا سکتا ہے سیمینار کا مقصد اورماڑہ کے نوجوانوں میں خود اعتمادی، مثبت سوچ اور کامیابی کے حصول کا جذبہ بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ قومی تعمیر و ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10482/2026
نصیرآباد28نومبر۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے ایس ایس پی نصیرآباد کے ہمراہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی واپڈا میں جاری بھرتیوں کے سلسلے میں امیدواروں کے انٹرویوز کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ انٹرویو سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر منظور شیرازی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی کی نگرانی میں جاری انٹرویوز کے عمل کو شفاف، منظم اور میرٹ کے تقاضوں کے مطابق یقینی بنانے کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے امیدواروں کے لیے بیٹھنے کی سہولیات، نظم و ضبط، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے بریفنگ بھی حاصل کی ڈپٹی کمشنر نے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف سی ونگ 114، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کی جانب سے سیکیورٹی اور انتظامی امور احسن انداز میں انجام دینے پر ان کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ سرکاری بھرتیوں کے عمل میں شفافیت میرٹ اور غیر جانبداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ تمام امیدواروں کو بلاامتیاز یکساں مواقع میسر آسکیں انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ امیدواروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور کسی بھی امیدوار کو انتظامی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دریں اثناء انٹرویوز میں شریک امیدواروں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات موثر سیکیورٹی نظم و ضبط اور سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ امیدواروں کا کہنا تھا کہ منظم اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے باعث انہیں انٹرویو کے عمل کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10483/2026
خضدار، 28 نومبر ۔ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی زیر صدارت سب ڈویژن باغبانہ کے علاقے باجوئی میں پہلی بار کھلی کچہری کا انعقاد گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول باجوئی میں کیا گیا، جس میں علاقے کے معززین، عوامی نمائندوں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں شہریوں نے بجلی، پینے کے صاف پانی، صحت، تعلیم، صفائی، سڑکوں، امن و امان، سیکیورٹی، منشیات کی روک تھام اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل اور شکایات پیش کیں۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں اور طلبہ کو درپیش مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی۔کھلی کچہری میں ڈی آئی جی خضدار رینج عمران قریشی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نیاز اللہ سمالانی، ایکسیئن بی اینڈ آر سلیم رزاق عمرانی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر میر ذاکر باجوئی سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10484/2026
سیوی 28 نومبر ۔ کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان کی زیرِ صدارت نیشنل پروونشل ایکشن پلان اور ڈویژنل انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی (DICC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی، ایڈیشنل ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس یونس خجک، اور دیگر متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان ، سیوی ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں ڈویژن بھر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، قومی شاہراہ این-65 پر چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام، غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور سیکیورٹی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تمام متعلقہ افسران اور اداروں کے نمائندگان نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، اقدامات اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر عرفان اللہ خان نے امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان موثر رابطہ کاری، مشترکہ حکمت عملی اور مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں جرائم کی روک تھام، انٹیلیجنس شیئرنگ اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے متعدد اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10485/2026
ہرنائی28نومبر۔ ہرنائی : ضلعی انتظامیہ ہرنائی کے زیر اہتمام عوامی مسائل کے فوری اور موثر حل کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس ہرنائی میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین نے کی۔ کھلی کچہری میں شہریوں اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ضلع کو درپیش بنیادی مسائل براہِ راست حکام کے سامنے رکھے۔کھلی کچہری میں ایف سی 14 ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عنایت اللہ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی، اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی اسرار احمد شاہوانی سمیت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے بجلی، پانی، صحت، تعلیم، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق اپنی شکایات اور تجاویز پیش کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین اور دیگر متعلقہ افسران نے عوام کے مسائل بغور سنے اور متعدد شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت اور ان کے جائز مسائل کو دہلیز پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں پر بلا تاخیر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے علاقے کے دیرینہ مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر:10486/2026
سیوی 28 نومبر.ضلعی انتظامیہ سیوی کی جانب سے کیسکو (QESCO) کی مختلف آسامیوں کے لیے ضلع سیوی کے امیدواروں کے انٹرویوز کا آغاز جرگہ ہال سیوی میں کر دیا گیا ہے، جہاں 2,727 امیدواروں کے انٹرویوز مقررہ شیڈول کے مطابق 28 نومبر سے 3 دسمبر 2026 تک مرحلہ وار منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیوی ملک بہادر خان بنگلزئی نے انٹرویوز کے حوالے سے تمام انتظامی امور کی نگرانی اور انتظامات کو یقینی بنایا ہے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او عبد اللطیف نے بتایا کہ امیدواروں کی سہولت اور سکیورٹی کے پیش نظر جامع حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں واک تھرو گیٹس، امیدواروں کی چیکنگ اور دیگر سکیورٹی اقدامات شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق امیدواروں کو مرحلہ وار انٹرویو کے عمل میں شامل کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں امیدواروں کی سکیورٹی چیکنگ اور انٹری کی جا رہی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں ان کے لوکل، ڈومیسائل اور تعلیمی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ اس عمل میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق الماس، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) اور ڈپٹی کمشنر آفس کی لوکل برانچ کے انچارج علی محمد دستاویزات کی تصدیق کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جس کے بعد کیسکو کی ٹیم امیدواروں کے انٹرویوز لے رہی ہے۔ انٹرویو کے لیے آنے والے امیدواروں نے ضلعی انتظامیہ سیوی کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی، دستاویزات کی جانچ پڑتال اور انٹرویو کے مراحل کو منظم انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10487/2026
بارکھان28 نومبر ۔ڈویژنل ڈائریکٹر کوہِ سلیمان ڈاکٹر محمد سلیم زرکون نے آج ضلع بارکھان کے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول میں قائم سالانہ امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امتحانی انتظامات، طلبہ کی حاضری اور امتحانی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کا انعقاد شفافیت، نظم و ضبط اور میرٹ کے اصولوں کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی مراکز میں نقل سمیت کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی ہرگز اجازت نہ دی جائے اور امتحانی عمل کو صاف و شفاف بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ڈاکٹر محمد سلیم زرکون نے کہا کہ امتحانی مراکز میں نظم و ضبط برقرار رکھنا اور طلبہ کو پرامن و سازگار ماحول فراہم کرنا امتحانی عملے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ تعلیمی معیار میں بہتری اور امتحانی نظام کی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے نقل کی روک تھام ناگزیر ہے، تاکہ طلبہ کی حقیقی قابلیت، محنت اور صلاحیت کے مطابق نتائج مرتب کیے جا سکیں۔انہوں نے امتحانی عملے پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور غیر جانبداری سے انجام دیں اور امتحانات کے تمام مراحل میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10488/2026
کوئٹہ28نومبر ۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ پر غیر معیاری اور غیر محفوظ خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف خصوصی کارروائی کرتے ہوئے ایک بیکنگ یونٹ اور ایک کیفے کے پروسیسنگ ایریا کو سیل جبکہ7 مختلف فوڈ مراکز پر جرمانے عائد کر دیے۔ کارروائی کے دوران متعدد مراکز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے جبکہ بغیر لائسنس کاروبار کرنے والے 3 یونٹس کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈائریکٹر آپریشنز بلوچستان فوڈ اتھارٹی کاشف زبیر کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف مارٹس، بیکریوں، بیکنگ یونٹس، کیفے، ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال، غیر معیاری اسٹوریج، زائد المعیاد اشیائ ، غیر خوراکی رنگوں کے استعمال، خراب چکن کی تازہ اشیاء کے ساتھ اسٹوریج اور فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا۔معائنے کے دوران ایک سپر مارٹ سے مصنوعات پر خود ساختہ تاریخِ تیاری اور معیاد ختم ہونے کی تاریخ درج کرنے کے لیے استعمال ہونے والی جعلی مہریں بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئیں۔ متعدد مراکز میں کھلے کوڑے دان، گندے برتن، غیر محفوظ غذائی اجزائ ، کیڑوں سے بچاو کے ناقص انتظامات اور ورکرز کی جانب سے حفاظتی لباس کے استعمال میں غفلت بھی سامنے آئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز کاشف زبیر کا کہنا تھا کہ خوراک کے معیار اور عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ خصوصاً بیکریوں، ریسٹورنٹس اور فوڈ پروسیسنگ یونٹس میں صفائی، معیاری خام مال، درست لیبلنگ اور محفوظ اسٹوریج کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانا لازمی ہے۔کاشف زبیر نے مزید کہا کہ تمام فوڈ بزنس آپریٹرز بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے لائسنس حاصل کرنے اور مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانوں، سیلنگ اور دیگر قانونی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ڈائریکٹر آپریشنز کے مطابق عوام کو محفوظ، معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں انسپکشن اور قانونی کارروائیوں کا سلسلہ مزید موثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10489/2026
زیارت 28نومبر۔ صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے الحرمین اسکول زیارت کواس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید کمپیوٹر لیب کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ کرام اور طلباءنے صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کمپیوٹر لیب کا معائنہ کیا اور طلباء سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی سہولیات اور مستقبل کے تعلیمی اہداف کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ موجودہ جدید دور میں کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کی تعلیم ناگزیر ہو چکی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے بچوں کو بھی جدید تعلیمی سہولیات میسر ہوں تاکہ وہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔ بچوں کو معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کے لیے تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں حاجی نور محمد دمڑ نے الحرمین اسکول کواس کی انتظامیہ اور اساتذہ کرام کی تعلیمی خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا قابل تحسین اقدام ہے اس موقع پر صوبائی وزیر نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے لیے دو لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا اور کہا کہ تعلیم کے میدان میں محنت، لگن اور کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے طلباء کے ساتھ گھل مل کر ان سے گفتگو کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل، تعلیمی کامیابیوں اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10490/2026
زیارت28 نومبر ۔: صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے تحصیل زیارت کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف علاقوں میں جا کر متعدد خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مرحومین کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اس موقع پر صوبائی وزیر نے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ وہ تمام مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے حاجی نور محمد دمڑ نے غمزدہ خاندانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں عوامی روابط، قبائلی روایات اور باہمی ہمدردی کو برقرار رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، اور وہ اپنے لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی ہر ممکن معاونت جاری رکھیں گے دورے کے موقع پر علاقے کے قبائلی عمائدین، معززین، سیاسی و سماجی شخصیات اور پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ موجود تھی اہل علاقہ نے صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ کی آمد، تعزیت اور فاتحہ خوانی میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اس اقدام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10491/2026
کوئٹہ، 28 نومبر۔ بلوچستان سینٹر آف ایکسیلنس آن کاونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم، حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام صنفی بنیادوں پر تشدد کے خلاف 16 روزہ عالمی مہم کے سلسلے میں ”دخترانِ بلوچستان کو پائیدار امن اور سماجی ہم آہنگی کے لیے مرکزی دھارے میں شامل کرنا“ کے موضوع پر پریس کلب کوئٹہ میں پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔پینل ڈسکشن میں ڈاکٹر دوست محمد بڑیچ، چیف کوآرڈینیشن آفیسر بلوچستان سینٹر آف ایکسیلنس، ڈاکٹر عصمت اللہ خان، ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر بلوچستان سینٹر آف ایکسیلنس، فاونڈر لیڈیز کلب بلوچستان روبینہ بلوچ, سماجی کارکن لبرین بلوچ، نمرا کھوکھر مینیجر بی آی سی بلوچستان یونیورسٹی، زارا حسن ایڈوکسی آفیسر، رشیدہ سمالانی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ, سعدیہ جہانگیر اور سائرہ کاکڑ سمیت دیگر مکتبہ فکر سے رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر دوست محمد بڑیچ نے گفتگو کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں ان کے موثر کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ترقی اور قیادت کے یکساں مواقع فراہم کرنا پائیدار امن اور سماجی ہم آہنگی کے لیے ضروری ہے۔ ڈاکٹر عصمت اللہ خان نے تشدد کے خاتمے، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور معاشرے میں مساوی مواقع کی فراہمی کی اہمیت پر بات کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ایک پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔ سوشل ایکٹوسٹ, لبرین بلوچ نے خواتین کو درپیش سماجی مسائل اور صنفی بنیادوں پر امتیازی سلوک کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے خواتین میں شعور و آگاہی پیدا کرنے اور انہیں سماجی سرگرمیوں میں آگے لانے کی ضرورت پر زور دیا۔زہرہ حسن ایڈوکسی آفیسر, بلوچستان نے خواتین کی خودمختاری، تعلیم اور معاشرتی ترقی میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور فیصلہ سازی میں حصہ لینے کے برابر مواقع ملنے چاہئیں۔سائرہ کاکڑ ڈائریکٹر ڈیجیٹل لائبریری نے صنفی بنیادوں پر تشدد کے خاتمے اور خواتین کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور معاشرے میں ان کی عزت و احترام کو یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔رشیدہ سمالانی, ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے خواتین کو درپیش مشکلات اور معاشرتی امتیازی رویوں پر بات کی۔ انہوں نے خواتین کی حوصلہ افزائی، باہمی تعاون اور مثبت سماجی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔نمرہ کھوکر مینیجر بی آی سی, بلوچستان یونیورسٹی نے خواتین کی سماجی ترقی اور کمیونٹی کی سطح پر ان کی شمولیت کی اہمیت پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو قیادت کے مواقع فراہم کرکے معاشرے میں مثبت تبدیلی اور پائیدار امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔سوشل ایکٹیوسٹ روبینہ بلوچ نے صنفی بنیادوں پر تشدد کے خلاف آگاہی، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔پینل ڈسکشن کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دختران بلوچستان کو بااختیار بنانے، ان کی قیادت کو فروغ دینے اور امتیازی سلوک و سماجی محرومی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ ایک پرامن، محفوظ اور ہم آہنگ معاشرے کا قیام ممکن بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10492/2026
موسیٰ خیل28 نومبر ۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خان خجک نے تحصیل توئی سر کا دورہ کیا اور بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت جاری اور مکمل ہونے والی مختلف واٹر سپلائی اسکیمات کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران متعلقہ محکموں کے افسران اور انجینئرز نے ڈپٹی کمشنر کو تحصیل توئی سر کے مختلف دیہاتوں اور علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے جاری منصوبوں، سولرائزیشن، پائپ لائنز بچھانے اور پانی کی ٹینکیوں کی تعمیر پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک نے جاری تعمیراتی کاموں کے معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی اسکیمات کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت، سست روی یا ناقص میٹریل کا استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تحصیل توئی سر سمیت ضلع بھر کے دور دراز علاقوں کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ مقامی آبادی کو درپیش پانی کی قلت کے مسائل کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کیا جا سکے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مقامی عمائدین اور شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10493/2026
موسیٰ خیل28 نومبر ۔ ایس پی موسیٰ خیل کلیم اللہ کاکڑ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کنگری الف نور زمری نے پولیس نفری کے ہمراہ قومی شاہراہ (N-70) اور کنگری کے مختلف حساس علاقوں میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔سنیپ چیکنگ کے دوران شاہراہ پر گزرنے والی مسافر کوچز، مال بردار ٹرکوں، اور مشکوک گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی جبکہ مسافروں کے کوائف اور شناختی دستاویزات کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ایس ایچ او کنگری الف نور کا کہنا تھا کہ سنیپ چیکنگ کا بنیادی مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکنا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی کہ وہ دورانِ سفر پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے میں دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10494/2026
موسیٰ خیل28نومبر۔حکومتِ بلوچستان کے مال مویشیوں کی بہترین نگہداشت اور ترقی کے وژن کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر غلام محمود جعفر کی ہدایات پر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر اصغر جعفر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل درگ کے مختلف علاقوں میں مفت ویٹرنری کیمپس کا انعقاد کیا۔ان کیمپس کے دوران مقامی مویشی پال حضرات کے سینکڑوں چھوٹے اور بڑے جانوروں کا معائنہ کیا گیا، انہیں موسمی و متعدی بیماریوں سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے (ویکسینیشن) لگائے گئے اور مختلف امراض کے علاج کے لیے مفت ادویات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر ڈاکٹر اصغر جعفر نے زمینداروں اور مویشی پال حضرات کو جانوروں کی خوراک، صفائی ستھرائی اور موسمی اثرات سے بچاوکے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی۔ علاقے کے معززین اور مویشی پال حضرات نے محکمہ لائیو اسٹاک کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام محمود جعفر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10495/2026
زیارت 28 اکتوبر ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالمالک درانی، الہجرہ اسکول اینڈ کالج کے پرنسپل پروفیسر شبیر احمد بڑیچ اور کیسکو کے اعجاز مری کے ہمراہ الہجرہ اسکول اینڈ کالج میں قائم انٹرویو ہال کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے انٹرویو کے عمل، امیدواروں کے لیے فراہم کردہ سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام مراحل شفافیت، نظم و ضبط اور میرٹ کے اصولوں کے مطابق مکمل کیے جائیں۔دریں اثناءڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی اور کمیٹی کے کو چیئرمین ایف سی ونگ 155 کے میجر عامر نے الہجرہ اسکول اینڈ کالج میں کیسکو (واپڈا) کے تحت جاری ٹیسٹ اور انٹرویو کے عمل کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ٹیسٹ اور انٹرویو کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کیسکو کی انٹرویو ٹیم، الہجرہ اسکول اینڈ کالج کے پرنسپل پروفیسر شبیر احمد بڑیچ اور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج زیارت پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ کیسکو کے تحت جاری ٹیسٹ اور انٹرویو کا عمل زبردست انتہائی نظم و ضبط، شفافیت اور خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے۔ امیدواروں کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا ضروری ہے اور تمام مراحل مقررہ ضابطہ کار کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور انٹرویو ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10496/2026
کوہلو، 28 نومبر ۔ڈپٹی کمشنر کوہلو عبد الحمید زہری نے ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور زیرِ تعمیر منصوبوں پر کام کی رفتار، پیش رفت اور تعمیراتی معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مری آباد مڈل اسکول، مری کالونی، کلی زمان خان، عمر فاروق زرکون، کلی میر محمد ہاشم مری، کلی حاجی مزار خان میں زیرِ تعمیر بلیک ٹاپ سڑکوں سمیت اینگرو مارکیٹ، نیو ٹاون اورسپورٹس کمپلیکس کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایکسین محبت خان مری نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف ترقیاتی منصوبوں، سڑکوں اور سرکاری عمارتوں پر جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت، معیار اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عبد الحمید زہری نے متعلقہ افسران اور تعمیراتی عملے کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں مقررہ معیار اور تعمیراتی اصولوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال، غیر معیاری تعمیراتی کام اور کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی مسلسل نگرانی کریں تاکہ عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10497/2026
ہرنائی28نومبر۔: پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹو (PPHI) ضلعی آفس ہرنائی کی جانب سے عوام کو گھر بیٹھے معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہرنائی کا ایک خصوصی فیلڈ وزٹ کیا گیا۔ اس دورے میں فنانس آفیسر بھی ہمراہ تھے۔دورے کے دوران پی پی ایچ آئی ٹیم نے سکول کی پرنسپل سے ملاقات کی اور سکول کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کو حکومتِ بلوچستان اور پی پی ایچ آئی کے فلیگ شپ منصوبے “صحت دہلیز” (Sehat Dehleez) کے اغراض و مقاصد اور اس کی افادیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سٹاف کو بتایا گیا کہ اس جدید ٹیلی ہیلتھ سروس کے ذریعے شہری کس طرح باآسانی مستند ڈاکٹروں سے آن لائن طبی مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔سیشن کے دوران سکول سٹاف کو ’صحت دہلیز‘ موبائل ایپلیکیشن کے استعمال کا عملی طریقہ کار سکھایا گیا۔ تمام اساتذہ اور عملے کی موقع پر ہی ایپ میں رجسٹریشن مکمل کی گئی، جبکہ سروس کی افادیت کو واضح کرنے کے لیے ایک لائیو ڈیمو کال (Live Demonstration Call) بھی کی گئی تاکہ سٹاف اس کے عملی استعمال سے بخوبی واقف ہو سکے۔مزید برآں، سکول کی بڑی جماعتوں (ہائر کلاسز) کی طالبات کے لیے بھی ایک خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ طالبات کو ’صحت دہلیز‘ سروس کے فوائد اور اس سے استفادہ کرنے کے مکمل طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا اور عملی مظاہرے (ڈیمونسٹریشن) کے ذریعے انہیں سمجھایا گیا کہ وہ اور ان کے اہلِ خانہ ہنگامی یا عام طبی ضرورت کے وقت اس سہولت سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔آخر میں پی پی ایچ آئی ضلعی آفس ہرنائی کی جانب سے سکول کی پرنسپل اور جملہ سٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے ’صحت دہلیز‘ جیسے عوامی فلاحی منصوبے کی ترویج اور آگاہی مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10498/2026
چمن 28نومبر۔ کیسکو (کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی) کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے سلسلے میں آج ضلع چمن میں تقریباً 200 امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ اور کیسکو، نادرا، محکمہ تعلیم، لوکل برانچ، آرمی سمیت ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران و نمائندگان موجود تھے۔انٹرویوز کے دوران امیدواروں کے تعلیمی اسناد اور دیگر ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کا عمل بھی انجام دیا گیا، تاکہ بھرتی کے عمل میں مطلوبہ قواعد و ضوابط اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔اس حوالے سے انٹرویوز اور دستاویزات کی تصدیق کا سلسلہ 30 نومبر 2026ء تک جاری رہے گا، جس کے تحت متعلقہ امیدواروں کے انٹرویوز اور کوائف کی جانچ پڑتال مکمل کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ چمن کی جانب سے بھرتی کے عمل میں متعلقہ اداروں کے ساتھ معاونت اور ضروری انتظامی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10499/2026
کوئٹہ 28نومبر۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ ویسٹ اخلاق احمد کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر، یونیسف کوآرڈینیٹر، تمام متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (میل/فیمیل) اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم سے متعلق ریشنلائزیشن ڈیٹا، غیر حاضر ملازمین کے ریکارڈ اور نئے کنٹریکٹ ملازمین کے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری اور انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر RTMM کی جانب سے ضلع کے تمام اسکولوں میں حاضر اور غیر حاضر اساتذہ کا ڈیٹا پیش کیا گیا، جبکہ غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کے حوالے سے تفصیلات بھی اجلاس کے سامنے رکھی گئیں۔یونیسف کے نمائندے نے کوئٹہ کے 6 اسکولوں میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق رپورٹ پیش کی اور مختلف اسکولوں میں فراہم کی جانے والی تربیت اور اسکول ٹریننگ پروگرامز کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ نے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے، سرکاری ریکارڈ کی درستگی، غیر حاضر ملازمین سے متعلق امور اور اسکولوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کی موثر نگرانی پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی امور میں بہتری اور انتظامی کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات موثر انداز میں انجام دیے جائیں۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تعلیمی نظام کی بہتری، اساتذہ کی حاضری، سرکاری امور میں شفافیت اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور موثر حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿






