28th-April-2026

خبرنامہ نمبر3433/2026
کوئٹہ 28 اپریل۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار نہایت اہم ہےصوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور پائیدار ترقی کا انحصار محکمہ کی موثر کارکردگی پر ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے صوبے میں جاری اسٹریٹجک منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام چھ زونز کے چیف انجینئرز سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ضلعی ایگزیکٹو انجینئرز نے بذریعہ زوم شرکت کی اجلاس کے دوران مختلف اضلاع کے انجینئرز نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری اسٹریٹجک منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبوں کو درپیش مالی اور تکنیکی مسائل سے آگاہ کیا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے ہدایت کی کہ اہم نوعیت کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وقت کم اور چیلنجز زیادہ ہیں لہٰذا تمام انجینئرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل محکمہ کی اولین ترجیح رہے انہوں نے مزید ہدایت دی کہ منصوبوں کو درپیش تمام تکنیکی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے جبکہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائےسیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے چیف انجینئرز اور ایس ایز کو ہدایت کی کہ وہ خود منصوبوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور ہر دو ہفتے بعد پیش رفت رپورٹ ارسال کریں ان رپورٹس میں تکنیکی مسائل کی نشاندہی بھی شامل کی جائے تاکہ منصوبوں کی رفتار متاثر نہ ہو اور کام بلا تعطل جاری رہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3434/2026
چمن 28ااپریل ۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے محکمہ صحت چمن کیلئے دو نئے اور جدید قسم کی سہولیات سے آراستہ ایمبولینسز ڈی ایچ او چمن ڈاکٹر نوید بادینی اور ایم ایس ڈاکٹر اویس کو پیش کی گئی اس موقع پر ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی ڈی ایچ او چمن ڈاکٹر نوید بادینی ایم ایس نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن ڈاکٹر اویس دیگر اعلیٰ افسران اور میڈیا نمائندے موجود تھے ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور ڈی ایچ او چمن نے چمن کی محکمہ صحت اور نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن کیلئے ایمبولینسز کی فراہمی کو قابلِ تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور انھیں چمن کی محکمہ صحت کیلئے نہایت اہم قرار دیا اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایمبولینسز نیو اور پرانے ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن اور محکمہ صحت چمن کیلئے کہیں بھی عوام کی طبی خدمات کیلئے استعمال میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وڑن کیمابق محکمہ صحت بلوچستان اور چمن کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مستعدی سے ہم دن رات کام کریں گے انہوں نے کہا کہ ان ایمبولینسز کو چمن کی تمام عوام اور خاص کر غریب عوام کو مفت فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ یہ جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینسز ہیں جس میں آکسیجن اور دیگر ضروری ایمرجنسی آلات اور سہولیات موجود ہیں اور اس سے ڈاکٹرز استفادہ حاصل کرتے ہوئے مریضوں کی علاج و معالجہ میں استعمال کریں تاکہ مریضوں کو بروقت ہسپتال تک پہنچا کر انکی علاج و معالجہ ممکن ہو سکے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3435/2026
قلعہ سیف اللہ 28ااپریل قلعہ سیف اللہ میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ منشیات کے خلاف ایک اہم اور کامیاب مشترکہ کارروائی انجام دی۔ اس آپریشن میں پولیس، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، اینٹی نارکوٹکس فورس اور فرنٹیئر کور نے بھرپور حصہ لیا۔ کارروائی کا بنیادی مقصد علاقے میں غیر قانونی طور پر کاشت کی جانے والی پوست (افیون) کی فصل کا مکمل خاتمہ تھا۔ محمکہ ایکسائز کے افسران نے کہا کہ یہ کارروائی سورباو ، بٹوزئی کے علاقے میں سائٹ نمبر 1 پر کی گئی، جہاں تقریباً 60 ایکڑ غیر آباد اراضی پر پوست کاشت کی گئی تھی۔ اور اس فصل کو ڈیم کے پانی کے ذریعے سیراب کیا جا رہا تھا، جس سے اس کی پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا رہا تھا۔مشترکہ ٹیم نے مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پورے علاقے کا محاصرہ کیا اور جدید و روایتی طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام 60 ایکڑ پر موجود پوست کی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا۔ محمکہ ایکسائز کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے، اور اس قسم کے آپریشنز مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے میں قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3436/2026
صحبت پور28اپریل ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل کے فوری اور موثر حل کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مانجھی پور میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا اس اقدام کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر سرکاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اور دیرینہ مسائل کا بروقت ازالہ کرنا تھا کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر سیف الدین کھوسہ، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل شعیب حسن خان، مختلف سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاران اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں شرکائ ے بنیادی سہولیات کی کمی،ترقیاتی منصوبوں میں سست روی، صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی اور دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ متعدد درخواستوں اور شکایات پر موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی تمام جائز شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے گی تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا مستقل اور موثر حل ممکن بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3437/2026
نصیرآباد 28اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت ڈی پیک اور پوسٹ پولیو مہم کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ اہم اجلاس منعقد ہوئے جن میں ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو اقدامات، سابقہ پولیو مہم کی کارکردگی، درپیش مسائل، خامیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاسوں میں این اسٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی نے ڈی پیک پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اہداف، پیش رفت اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا جبکہ سابقہ پولیو مہم کے دوران حاصل کامیابیوں اور بعض علاقوں میں سامنے آنے والی کوتاہیوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز جمالی، ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرانی، ڈاکٹر ظہیر احمد عمرانی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی طارق شہباز کٹوہر، عبیداللہ پندرانی ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی، پولیس حکام، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے ہر سطح پر مربوط، موثر اور نتیجہ خیز اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانا ہم سب کی قومی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران پر زور دیا کہ وہ مائیکرو پلان کو مزید موثر بنائیں، ٹیموں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کریں، حساس اور دور دراز علاقوں میں خصوصی توجہ دی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور عالمی ادارہ صحت سمیت تمام ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت فرائض انجام دیں تاکہ پوسٹ پولیو مہم کو بھی کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔ انہوں نے والدین، اساتذہ، مذہبی رہنماوں اور سماجی شخصیات سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کے قومی مشن میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ نصیرآباد کو پولیو فری ضلع بنایا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر سابقہ خامیوں کو دور کرنے، فیلڈ ٹیموں کی مزید بہتری، سکیورٹی کے موثر انتظامات اور عوامی آگاہی مہم کو تیز کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 3438/2026
لورالائی:28اپریل ۔لورالائی ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت یونین کونسلر کے چیئرمینوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد اسماعیل مینگل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نورعلی کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم اور اسسٹنٹ کمشنر میختر یحییٰ خان کاکڑ بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران بلدیاتی امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ یونین چیئرمینوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل، بالخصوص پانی کی قلت، سڑکوں کی خستہ حالی، صحت و صفائی کی ناقص صورتحال اور تعلیم کے شعبے میں درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی نمائندوں کے درمیان قریبی رابطہ اور مو¿ثر ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اجلاس کے شرکاءنے باہمی تعاون کو فروغ دینے، شفافیت کو یقینی بنانے اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 3439/2026
ہرنائی28اپریل ۔:ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی کے دفتر میں ایک پروقار تعریفی تقریب منعقد کی گئی، جس کا مقصد اپریل کی قومی پولیو مہم (NID) کے دوران مثالی خدمات سرانجام دینے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شعیب اکرم مینگل نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے پولیو ٹیموں کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹس سے نوازا اور ضلع کو پولیو سے پاک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے پولیو مہم کے کامیاب انعقاد پر محکمہ صحت اور فیلڈ ٹیموں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سخت موسمی حالات اور جغرافیائی چیلنجز کے باوجود پولیو ورکرز نے گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے، جو کہ ایک قومی فریضہ اور انسانیت کی خدمت ہے۔ڈی ایچ او ہرنائی ڈاکٹر شعیب اکرم مینگل نے مہم کے اعداد و شمار پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اپریل کی مہم کے دوران اہداف کے حصول میں ان ٹیموں کا کردار کلیدی رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی سے دیگر ملازمین میں بھی جذبہ اور لگن پیدا ہوتی ہے۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے انفرادی طور پر ٹیم لیڈرز اور ورکرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ان کی مستقبل کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔?مجموعی طور پر یہ تقریب اس بات کا ثبوت ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہرنائی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں تندہی سے کام کرنے والے اہلکاروں کی قدر کرتی ہے۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف سرکاری ملازمین کے مورال کو بلند کرتے ہیں بلکہ مستقبل میں پولیو جیسی موذی بیماری کے مکمل خاتمے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ ضلعی سطح پر صحت کے اہداف کے حصول کے لیے انتظامیہ اور محکمہ صحت کا یہ اشتراک عمل قابلِ تحسین ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3440/2026
لورالائی28اپریل ۔لورالائی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لورالائی اور یونیورسٹی آف لورالائی کے باہمی اشتراک سے “پروجیکٹ پاکستان کے تحت منشیات کے خلاف شعور و آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل مینگل اور انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) کے افسر جاوید اسلم نے خصوصی شرکت کی۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات ایک خاموش ناسور ہے جو نوجوان نسل کے مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی توانائیاں مثبت سرگرمیوں، تعلیم اور کھیلوں میں صرف کریں تاکہ اس لعنت سے محفوظ رہ سکیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ والدین، اساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر لورالائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر اے این ایف کے نمائندے نے منشیات کی مختلف اقسام، ان کے نقصانات اور بچاو کے طریقوں پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ شرکاءکے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے۔تقریب کے اختتام پر طلبہ میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور منشیات کے خلاف آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ واک میں شریک طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے خلاف نعرے درج تھے۔ منتظمین کے مطابق آئندہ بھی تعلیمی اداروں میں اس نوعیت کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3441/2026
لورالائی، 28 اپریل ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن، ولی محمد بڑیچ کے خصوصی احکامات اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی لورالائی کا عملہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔اس سلسلے میں شہر کے مختلف زونز میں نالیوں کی صفائی، کچرے کی بروقت اٹھان، جھاڑو مہم اور دیگر صفائی کے امور انجام دیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق:عجب زون میں عربسین محلہ کی نالیوں کی صفائی کی گئی، جبکہ ٹی ٹی سی محلہ میں سڑکوں پر مٹی کو ہموار کیا گیا۔ عبد الخالق زون میں کوئٹہ روڈ پر کچرے کی صفائی عمل میں لائی گئی، جبکہ باران زون میں باچا خان چوک اور کوئٹہ روڈ کے اطراف صفائی کی گئی۔اسی طرح سلام زون میں سوزوکی کے ذریعے کچرے کی منتقلی جاری رہی، جبکہ سیپلائی چوک، باچا خان چوک، پیر صاحب کمپلیکس، پولیس تھانہ اور کلب کے اطراف کچرے کے ڈھیروں (ٹپ) کو صاف کیا گیا۔مزید برآں، سلیم داد ولی کمپلینٹ زون میں کھلے مین ہول کو بند کر دیا گیا، جبکہ کاشف زون میں ہندو محلہ اور تیلی محلہ میں نالیوں اور کچرے کی صفائی کی گئی۔مزید اقدامات کے تحت ژوب روڈ پر حاجی مجید مارکیٹ کے سامنے اللہ نظر ہوٹل کے قریب خطرناک درخت کو کاٹ کر ہٹا دیا گیا تاکہ شہریوں کو کسی ممکنہ حادثے سے محفوظ رکھا جا سکے۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کو صاف رکھنے میں میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں اور کچرا مقررہ مقامات پر ہی پھینکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3442/2026
بارکھان 28 اپریل ۔گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول بارکھان میں “انسدادِ منشیات” کے موضوع پر ایک پروقار آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچاو اور اس کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بارکھان نوید لطیف نے کی، جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی نمائندگی جناب بابو پائند خان اور اسکول کے پرنسپل میر ہزار نے بھی شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں پرنسپل میر ہزار نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اسکول میں منشیات کے خلاف جاری آگاہی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید لطیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کر دیتی ہیں، لہٰذا طلباء کو چاہیے کہ وہ تعلیم اور مثبت سرگرمیوں کو اپنائیں اور بری صحبت سے دور رہیں۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے نمائندے بابو پائند خان نے منشیات کے سماجی، معاشی اور طبی نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے والدین اور اساتذہ کے موثر کردار پر زور دیا۔سیمینار میں طلباءنے بھرپور شرکت کی اور منشیات کے خلاف تقاریر، خاکے اور پوسٹرز پیش کیے۔ اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا جس میں طلباء نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل میر ہزار نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ طلباء میں مثبت شعور اجاگر کرنے کے لیے آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقادِ کو جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3443/2026
شیرانی، 28 اپریل ۔ ضلع شیرانی کے علاقے مانی خواہ میں نئے ڈپٹی کمشنر آفس کا باقاعدہ افتتاح ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں کمشنر ژوب ڈویژن آصف علی فرخ، ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ اور ایف سی ژوب ملیشیا کے بریگیڈیئر کمانڈنٹ محمد اظہر خان نے مشترکہ طور پر شرکت کی اور فیتہ کاٹ کر عمارت کا افتتاح کیا۔تقریب میں قبائلی عمائدین، معتبرین علاقہ، نوجوانوں اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے اس منصوبے کی اہمیت اور عوامی دلچسپی کا واضح اظہار ہوا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے ڈپٹی کمشنر آفس کے قیام سے نہ صرف انتظامی امور میں بہتری آئے گی بلکہ عوام کو سرکاری خدمات کی فراہمی میں بھی آسانی اور تیزی میسر آئے گی۔کمشنر ژوب ڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور شیرانی میں اس جدید دفتر کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر انفراسٹرکچر سے سرکاری کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ نے اپنے خطاب میں یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی اور شفاف طرز حکمرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔دریں اثنا، حکام نے اعلان کیا کہ ضلع میں مزید ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جن میں سڑکوں کی بہتری، تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور صحت کی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، مانی خواہ اور ملحقہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی اسکیموں پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا تاکہ مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے نئے دفتر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور انتظامات کو سراہا۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3444/2026
جعفرآباد28اپریل ۔ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی کے نمائندے میر مٹھا خان بادینی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حضور بخش بگٹی، ایگزیکٹو انجینئر عرفان علی، سب ڈویژنل آفیسر محمد صدیق زہری سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو پروگرام کے تحت ضلع جعفرآباد میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ متعلقہ حکام نے اسکیموں کی پیش رفت، فنڈز کے استعمال، معیارِ تعمیر اور درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے اور بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت شروع کی جانے والی تمام ترقیاتی اسکیمیں عوامی ترقی، خوشحالی اور معیارِ زندگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل، شفافیت اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ترقیاتی ثمرات جلد از جلد میسر آ سکیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اسکیموں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے علاقے کی پسماندگی کے خاتمے،انفراسٹرکچر کی بہتری، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ وسائل کو عوامی مفاد میں بروئے کار لاتے ہوئے تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا تاکہ جعفرآباد میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ممکن بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3445/2026
دکی 28اپریل ۔ دکی ضلعی انتظامیہ دکی کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں منشیات کے حوالے سے سمینار کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد صابر نے اپنے استقبالیہ خطاب میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سیمینار کے انعقاد کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں بلکہ طلباء کی اخلاقی اور سماجی تربیت بھی ان کی ذمہ داری ہے، اور ایسے سیمینارز اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان نے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہے، اور اگر یہی نسل منشیات جیسی لعنت کا شکار ہو جائے تو قوم کا مستقبل داو پر لگ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروش عناصر معاشرے کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ نہ صرف خود اس برائی سے دور رہیں بلکہ اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی اس کے نقصانات سے آگاہ کریں۔اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم خان حریفال نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ صرف حکومتی اقدامات سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مثبت سرگرمیوں جیسے کھیل، تعلیم اور ہنر سیکھنے کی طرف توجہ دے کر نوجوان خود کو اس لعنت سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ڈی ایچ او بہادر خان لونی نے طبی نقطہ نظر سے منشیات کے نقصانات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ انسانی صحت کو تباہ کر دیتی ہیں، دماغی و جسمانی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں اور اکثر اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے طلباء کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے اور منفی عادات سے بچنے کی تلقین کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 3446/2026
دکی28 اپریل ۔: ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سرویلنس ریویو کمیٹی (DSRC) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت عامہ کی مجموعی صورتحال، متعدی امراض کی نگرانی اور جاری صحت پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، محکمہ صحت کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیو، ڈینگی، خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات، کیس رپورٹنگ سسٹم کی کارکردگی اور فیلڈ ٹیموں کی سرگرمیوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی روابط کو مزید موثر بنائیں اور بیماریوں کی بروقت نشاندہی، رپورٹنگ اور فوری ردعمل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی ممکنہ وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت عامہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، لہٰذا اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3447/2026
چمن 28اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر چمن آفس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی زیرِ صدارت ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں چمن کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اجلاس کے شرکاء کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چمن ایک وسیع و عریض پہاڑی و میدانی علاقے پر پھیلا ہوا سرحدی ضلع ہونے کے ناطے خصوصی اہمیت کا حامل ہے یہاں امن و امان کی قیام کو یقینی بنانے کیلئے 24 گھنٹے الرٹ رہنا پڑتا ہے اور ضلع چمن کی تمام داخلی و خارجی راستوں پر اچانک سنیپ چیکنگ گشت کے دوران اور پولیس چوکیوں پر اچانک جامع تلاشی اور تفتیش کا سلسلہ شروع کیا جاتا ہے اور پیدل چلنے والے مشکوک افراد گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں سے تفتیش کیا جاتا ہے جس کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاران بھیس بدل کر اور پولیس فورس کے جوان امن و امان کی استحکام کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے چمن میں امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاہم امن و امان کی قیام میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہداریوں میں شامل ہے لہذا سیکیورٹی ادارے اور پولیس فورس ضلع چمن کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اجلاس میں امن و امان کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا اجلاس میں ضلع کی تمام سیکیورٹی اداروں کے افسران و نمائندوں اور پولیس فورس کے افسران شریک تھے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3448/2026
تربت۔ 28 اپریل : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی سربراہی میں جشن بہاران کیچ فیسٹیول 2026 کا شاندار افتتاح میر عیسیٰ قومی پارک تربت میں ایک پروقار تقریب کے ذریعے کر دیا گیا۔فیسٹیول کے مہمانِ خصوصی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تھے جبکہ تقریب کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی، چیئرمین ضلع کونسل کیچ میر ہوتمان، میئر میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش بلوچ، اے ڈی سی ریونیو اسد اللہ بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ میرباہڈ جمیل دشتی،پی این پی کے مرکزی رہنما اور سابق نگران وزیر میر غفور احمد بزنجو، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ حمل بلوچ، بی آر ایس پی کے ریجنل مینیجر اور کیچ سول سوسائٹی کے کنوینر التاز سخی، آل پارٹیز کیچ کے ڈپٹی کنوینر فدا جان بلیدی، نیاز کیازئی، سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ حاجی فدا حسین دشتی، کہدہ اقبال دشتی، پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنما وارث دشتی، مکران میڈیکل کالج تربت کے پرنسپل ڈاکٹر افضل خالق، ڈاکٹر اسلم آزار، کیچ بار کے صدر کہدہ عنایت دشتی، ڈی ای او کیچ امجد شہزاد، اے ڈی ای او ممتاز لال، ڈاکٹر اصغر علی، ایڈووکیٹ گل سمین، کاروباری شخصیت جام دشتی، پرنسپل عطاشاد ڈگری کالج پروفیسر ظہیر احمد، جماعت اسلامی کے رہنما واجہ غلام یاسین، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس فہد رحیم، ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسر نصرت اللہ، ڈسٹرکٹ آئی ٹی آفیسر ایاز حاصل خان پی ایس ٹو کمشنر ناصر حسن سمیت سرکاری افسران، طلبہ و طالبات، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ کیچ اسپرنگ فیسٹیول کا انعقاد ایک تاریخی لمحہ ہے جو کیچ کی علمی و ادبی سماج کو مزید مستحکم بنانے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیچ میں علمی فضا کو ترقی دینے اور سماجی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مزید توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ بطور ایم پی اے وہ تربت شہر کی ترقی، پارکس اور عوامی مقامات کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور امید کرتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر کیچ، میئر میونسپل کارپوریشن تربت اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بھی اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تربت شہر میں پارکوں کی بہتری اور دیگر عوامی مقامات پر جدید سہولیات کی فراہمی میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سماجی ترقی اور عوامی فلاح کے کاموں میں متحرک ہیں انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے فیسٹیولز نوجوانوں کو مثبت پیغام دیتے ہیں اور انہیں ایک بہتر مستقبل کی جانب راغب کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تکنیکی تعلیم پر توجہ دیں تاکہ ان کو مستقبل میں روزگار کے حصول میں کوئی دشواری کا سامنا نہ ہو ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جشنِ بہاراں کیچ صرف ایک فیسٹیول نہیں بلکہ ایک اجتماعی سوچ، زندہ معاشرے اور متحرک قوم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیچ صرف جغرافیہ نہیں بلکہ شعور، تہذیب، صلاحیت اور ترقی کی امنگ کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں، ثقافت، ماحولیات اور سماجی ہم آہنگی کے ذریعے ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں تو اسپتالوں پر بوجھ کم ہوتا ہے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں اور معاشرہ محفوظ بنتا ہے۔ انہوں نے معاشرے میں خواتین کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کی شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتطامیہ کیچ کی کوشش ہے کہ کیچ کو ایک ایسا ضلع بنایا جائے گا جہاں پر نوجوان باصلاحیت ہوں، خواتین بااعتماد ہوں، ادارے فعال ہوں اور معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ انہوں نے فیسٹیول کے انعقاد میں شریک تمام اداروں، سیاسی و سماجی تنظیموں، محکمہ تعلیم، طلبہ، ادبا، شعرا اور میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔تقریب سے ہی آر ایس پی کے ریجنل مینیجر اور کیچ سول سوسائٹی کے کنوینر التاز سخی نے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا وہ اپنے پیش رو سابق ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کیچ کے عوام کے لیے گران قدر خدمات انجام دیں گے اور ان کے مشن کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سیاسی قائدین ، سرکاری محکموں کے سربراہان ، طلباء وطالبات سمیت تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس فیسٹیول میں شامل ہیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ حکومتی عہدے دار انفراسٹرکچر کے تعمیر کے علاوہ انسانی وسائل کی ترقی پر بھی بھرپور توجہ دینگے ۔انہوں نے فیسٹیول میں خواتین کی شرکت کو ایک اہم اور خوش آئند اقدام قرار دیا اور کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر سماجی ترقی ممکن نہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع کیچ میں اشیاء خوردونوش اور ایندھن کی نرخ بندی کے نفاذ پر ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کے کردار کی بھرپور طریقے سے ستائش کی۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے پروگرام سے کیچ کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔افتتاحی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سنیٹر جان محمد بلیدی، میر ہوتمان اور دیگر شخصیات نے پودا لگا کر تربت میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کیا جبکہ اس موقع پر پھولوں کی نمائش بھی منعقد کی گئی جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے فیسٹیول میں لگائے گئے اسٹالوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر مختلف اسٹالوں پر خریداری اور نمائش کے لیے رکھے گئے سامانوں کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ جشن بہاران کیچ فیسٹیول 28 اپریل سے 2 مئی تک جاری رہے گا جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ روایتی و ثقافتی کھیل، ڈرامہ، کامیڈی شو، مشاعرہ اور دیگر تفریحی پروگرام شامل ہیں۔افتتاحی تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میڈم شھناز صمد نے سر انجام دیے۔ فیسٹیول میں متعدد اسٹال لگائے گئے ہیں جن میں خواتین کی جانب سے بڑی تعداد میں اسٹال شامل ہیں، ان میں بک اسٹال، فوڈ اسٹال سمیت درجنون دیگر اسٹال قائم کیے گئے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3448/2026
جھل مگسی28اپریل ۔۔ اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ فہد خان عمرانی نے گنداواہ شہر کی مرکزی بازار کا اچانک دورہ کیا، دورے کے موقع پر انہوں نے سبزی، گوشت اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا انھوں نے مختلف دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی دکانداروں کو ہدایات جاری کیں بالخصوص سبزی فروشوں اور قصابوں کو سختی سے تنبیہ کی کہ سرکار کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق گوشت و سبزی ودیگر اشیاء خوردونوش فروخت کریں زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے صفائی و ستھرائی اور اشیاءکے معیار پر بھی زور دیا، جبکہ شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3449/2026
دکی 28اپریل ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت شفاف امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دکی میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے امتحانی عمل، سکیورٹی انتظامات اور عملے کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ امتحانی عمل میں مکمل شفافیت برقرار رکھی جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نقل کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی، تاکہ طلبہ کو میرٹ پر مبنی اور منصفانہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3450/2026
جھل مگسی28 اپریل۔اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ فہد خان عمرانی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام گنداواہ سینٹر کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انھوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ودیگر متعلقہ سینٹر میں ڈیوائس ہولڈرز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلا کسی کٹوتی کے صارفین کو مجوزہ رقم کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ حکومتی امداد سے باٰسانی مستحق غریب خواتین مستفید ہوسکیں مزید انھوں نے متعلقہ سینٹر کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کے موسم کو مدنظر رکھ کر خواتین بینفشریز کیلئے سائے اور پینے کے لئے ٹھنڈے پانی کی سہولیات کو یقینی بنائیں تاکہ صارفین کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3451/2026
قلات 28,اپریل ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات شاہنواز بلوچ نے ٹیچنگ ہسپتال میں طبی عملے کی حاضری چیک کرنے کیلئے دورہ کیا جائے تعیناتی پر حاضرایم ایس ٹیچنگ اہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو نےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کا دورہ کرایا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشرنےڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کی نئی عمارت اورایم ایس ڈی کی جانب سے فراہم کردہ ادویات کے اسٹاک کا بھی معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے اہسپتال کے مختلف شعبوں ایمرجنسی اوپی ڈی لشمینیاسز سینٹر لیبارٹری ایکسرے روم میل فیمیل وارڈز ڈینٹل سیکشن لیبرروم حفاظتی ٹیکہ جات سینٹر ڈینٹل سیکشن اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور اہسپتال میں دستیاب سہولیات اور مسائل کا بغور جائزہ لیادور ے کے موقع پر طبی عملے سے گفگتو کرتے ہوئےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے کہاکہ ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کے لیئے لوگوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں لوگوں کو صحت سے متعلق بہتر سہولیات فراہم کریں ڈاکٹرز اپنے مقدس پیشے سے مخلص رہیں اور اپنے علاقے لوگوں کی خدمت کریں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں صحت کے شعبے میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3452/2026
کوئٹہ28۔ بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( بی ٹیوٹا) کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق ایم ایس کنسلٹریکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ پر دس لاکھ روپے کے پروکیورمنٹ کی عدم تعمیل کے باعث محکمے کی کسی بھی پروکیورمنٹ یا منصوبوں میں حصہ لینے پر فوری طور پر تین سال کیلیے پابندی عائد کردی گئی ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3453/2026
لورالائی 28 اپریل ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے آج شہر کے مختلف علاقوں میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کی قیادت کی، جس کے دوران غیر قانونی تعمیرات اور دکانوں کے سامنے قائم تھڑے مسمار کر دیے گئے۔انتظامیہ کے مطابق اس کارروائی کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور عوام کو درپیش آمدورفت کی مشکلات کا خاتمہ ہے۔ آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ وہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور بازاروں و سڑکوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے اجتناب کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے رکن امان اللہ، ایڈیشنل انچارج تھانہ صدر جہانگیر خان اور اسٹینو معصوم خان بھی موجود تھے۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔شہریوں کا ردعمل اور آئندہ لائحہ عمل شہر کے مختلف حلقوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے باعث نہ صرف ٹریفک مسائل بڑھ رہے تھے بلکہ پیدل چلنے والوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا تھا۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے آئندہ مرحلے میں شہر کے مرکزی بازاروں، بس اڈوں اور تعلیمی اداروں کے اطراف خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گاانتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو متبادل جگہوں کی فراہمی اور ریگولرائزیشن کے لیے بھی تجاویز زیر غور ہیں تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئے بغیر شہر کو منظم بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3454/2026
کوئٹہ28 اپریل۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ مختلف پرائیویٹ ادارے بھی بلوچستان میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ یونیسیف کا ادارہ پرائمری تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ جدید ہنر سیکھانے پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ یہاں بچوں کی ایک بڑی اکثریت شدید غربت اور علاقائی پسماندگی کی وجہ سے اسکولوں سے باہر ہے، یونیسیف کی کوششوں سے ان غریب بچوں کی ایک بڑی تعداد کے اندراج میں رواں سال کافی مدد ملی ہے جو کہ ایک لائق تحسین عمل ہے۔ یونیورسٹی آف کیمبرج اینڈ اسکول کلرکہار اور مدینہ ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کی معاونت قابلِ ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسیف کے منعقدہ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، میر عاصم کرد گیلو ، پارلیمانی سیکرٹری حاجی برکت رند ، یونیسیف کے چیف فیلڈ آفیسر ڈاکٹر ہمایوں امیری، رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ، یونیورسٹی آف کیمبرج اینڈ اسکول کے پروفیسر ملک فیاض ، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایڈوکیٹ فرید خان افغان، چوہدری شبیر احمد، یونیسیف ٹیم ممبرز سحرش ناگی ، شازیہ نذیر اور حامد باقی بھی موجود تھے۔ خطاب میں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بچے من کے سچے ہوتے ہیں اسی لیے وہ میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ صوبہ میں طلباءو طالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی ہر کوشش کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔یونیسیف ایک انٹرنیشنل ادارہ ہے جو دنیا میں بچوں کی کامیاب زندگی کو یقینی بنانے کے حوالے سے امید کی ایک کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ ہماری بھرپور خواہش اور کوشش رہی ہے کہ صوبہ میں کوئی بچہ یا بچی تعلیم کے زیور سے محروم نہ رہے۔ کیونکہ تعلیم صرف علم حاصل کا راستہ نہیں ہے بلکہ دستیاب مواقعوں اور سہولیات تک رسائی کا ایک پل ہے۔ نئی نسل کے میرا یہی پیغام ہے کہ آپ بڑے بڑے خواب دیکھیں اور یہ جانیں کہ ہماری حکومت، یونیسیف اور گورنر ہاوس ہر قدم پر آپ کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ آپ بلوچستان کا روشن مستقبل ہیں۔ قبل ازیں گورنر بلوچستان کو یونیسیف اور یونیورسٹی آف کیمبرج اینڈ اسکول کلرکہار کی جانب سے سوینئرز پیش کیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3455/2026
کوئٹہ28 اپریل۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے زیرتربیت سندھ پولیس آفیسرز کا گورنر ہاوس کوئٹہ میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ محض سندھ کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے محافظین ہیں۔ افسران کے استعداد کار کو بڑھانے اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے پروفیشنل ٹریننگ کی اشد ضرورت ہے۔ اپنے فرائض سرانجام دینے وقت آپ کو اس ٹریننگ کورس سے بہت مدد اور رہنمائی ضرور ملے گی۔ اس اہم ٹریننگ کورس کی تکمیل کے بعد آپ سب پر یہ بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ پولیس کے شعبے میں اپنے علم اور تجربے کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لائیں گے لہٰذا آپ کسی کے دباو میں آئے بغیر اپنے فرائض سرانجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ پولیس آفیسرز کے ساتھ گورنر ہاوس کوئٹہ میں انٹرایکشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انٹرایکشن کے دوران سرفراز احمد فلکی ڈی آئی جی ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنربلوچستان عبدالناصر دوتانی اور نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے محمد زمان بھی موجود تھے۔ مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے سندھ کے زیر تربیت پولیس آفیسرز نے سیکورٹی، ہائیر ایجوکیشن، لڑکیوں کی تعلیم، ڈیولپمنٹ میں عوام کی شرکت اور حکومتی اقدامات سے متعلق سوالات کیے جن کا گورنر بلوچستان نے تفصیلی جواب دئیے۔ سندھ پولیس آفیسرز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ اپنی قیمتی معدنیات، طویل کوسٹل بیلٹ اور خاص طور پر اپنے جغرافیائی محل وقوع کے ساتھ بلوچستان پاکستان کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔ آج گورنر ہاوس کوئٹہ میں مجھے سندھ پولیس کے زیر تربیت تمام ڈی ایس پیز کا استقبال کرنے پر فخر ہے جن میں سے نو باصلاحیت خواتین افسرز بھی شامل ہیں۔ آپ کی یہاں موجودگی پیشہ ورانہ ترقی اور خدمت خلق کی عمدہ کارکردگی کیلئے آپ کے عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے آپ کے اس مطالعاتی دورے کا مقصد صرف تربیت نہیں ہے بلکہ آپ کی قیادت، مہارت، اور محفوظ مستقبل کیلئے وژن کو تیز کرنا ہے۔ گورنر نے دعا کی کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آپ کا قیام یادگار اور خوشگوار ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3456/2026
کوئٹہ، 28 اپریل ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح دوم میزائل سسٹم کے کامیاب تربیتی تجربے پر پوری قوم، بالخصوص ملکی سائنسدانوں اور انجینیئرز کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فتح دوم میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ پاکستان کے دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو ملک کی تکنیکی خود کفالت اور دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے باصلاحیت سائنسدانوں اور انجینیئرز کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا نتیجہ ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا حصول اور اس میں خود انحصاری نہایت اہم ہے، اور فتح دوم میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ اسی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینیئرز کی صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر ہے اور ان کی کاوشیں ملک کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنی دفاعی طاقت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اسی جذبے اور لگن کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3457/2026
کوئٹہ، 28 اپریل ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کام کے مقامات پر حفاظت و صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی محفوظ، صحت مند اور باوقار افرادی قوت سے جڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورک پلیس پر تحفظ اور صحت کے مضبوط معیارات کے بغیر پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس بات پر زور دیا کہ فیکٹریوں، کارخانوں اور دفاتر میں مزدوروں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صنعتی اداروں میں سیفٹی آلات کی فراہمی اور حفاظتی اقدامات پر سو فیصد عملدرآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کسی بھی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور محفوظ کارکن ہی مضبوط معیشت کی ضمانت فراہم کرتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صنعتی شعبے کے مالکان پر زور دیا کہ وہ مزدوروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے محفوظ ورکنگ ماحول فراہم کریں اور سیفٹی کلچر کو فروغ دیں تاکہ حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکےانہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مزدوروں کے تحفظ، صحت اور محفوظ ورکنگ ماحول کی فراہمی کے لیے عملی اور موثر اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3458/2026
چمن 28اپریل ۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی ایم ایس نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن ڈاکٹر اویس کو چمن محکمہ صحت کیلئے دو نئے اور جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینسز اور چابیاں فراہم کر رہے ہیں اس موقع پر ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور محکمہ صحت چمن کے دیگر ڈاکٹرز اور آفیسران بھی موجود ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3459/2026
خبرنامہ خضدار 28 اپریل : سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی خضدار کیمپس میں وزیراعظم پاکستان یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 100 طالبات کو لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے، ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی مہمان خاص تھے.۔سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی خضدار کیمپس میں وزیراعظم پاکستان کی یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک سو طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔ یہ تقریب ایس بی کے خضدار کیمپس میں منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی مہمانِ خاص تھے۔تقریب میں ابتدائی کلمات ڈائریکٹر ایس بی کے خضدار کیمپس مظفر لانگو نے ادا کیئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کو یونیورسٹی کے کیمپس، تعلیمی پروگراموں اور وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کی تفصیلات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار عابد حسین بلوچ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ “تعلیم ہی زندگی کی شان ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اقرا (پڑھیے)”۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسان اشرف المخلوقات ہے اور اسے ضرور پڑھنا چاہیے۔ تعلیم میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ، میتھمیٹکس، آئی ٹی اور سائنس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ جیسے ہی انہوں نے چارج سنبھالا، تعلیمی ترقی اور خصوصاً جامعات کو فعال بنانے کے لیے عملی کوششیں شروع کر دیں۔ انہوں نے بلوچستان میں تعلیمی شرح کو بہتر بنانے پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں تعلیمی شرح تقریباً 32 فیصد ہے، جسے مزید بہتر بنانے اور آگے لے جانے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنرخضدار عبدالرزاق ساسولی نے تقریباً آدھے گھنٹے پر مشتمل ایک جامع لیکچر دیا۔ اس دوران انہوں نے طالبات کو بھی اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا، جس سے طالبات کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ یہ لیپ ٹاپ اسکیم وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نوجوانوں بالخصوص طالبات کو ڈیجیٹل تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے دی جاری ہے۔ ایس بی کے خضدار کیمپس کی طالبات نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ لیپ ٹاپس ان کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، خصوصاً آئی ٹی، سائنس اور تحقیق کے شعبوں میں۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی، ڈائریکٹر مظفر لانگو اور دیگر افسران نے طالبات کو مبارکباد پیش کی اور انہیں مستقبل میں بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دی۔اس اقدام سے خضدار اور گردونواح کی طالبات میں تعلیمی جوش و خروش میں اضافہ ہوا ہے۔ ایس بی کے خضدار کیمپس بلوچستان کی خواتین کی اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3460/2026
خضدار، 28 اپریل ۔ میونسپل کارپوریشن خضدار نے اپنے ملازم منظور احمد کے غیر قانونی اقدامات سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق منظور احمد میونسپل کارپوریشن کا ملازم ہے، تاہم اس کے کردار اور اقدامات سے محکمے کا کوئی تعلق نہیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق منظور احمد پر تاجروں کو بلاوجہ تنگ کرنے اور بھتہ خوری کے الزامات تھے۔انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے منظور احمد کو تھری ایم پی او کے تحت پابند سلاسل کر دیا ہے۔میونسپل کارپوریشن نے واقعے سے متعلق محکمہ کے بالا افسران کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔میونسپل کارپوریشن نے واضح کیا ہے کہ منظور احمد کے کسی بھی ذاتی عمل کا محکمہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔ ادارے نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3461/2026
تربت .28 اپریل ۔: جشنِ بہاراں کیچ اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چاہسر میں کھیلوں کے مقابلے بھرپور جوش و خروش سے جاری ہیں اس حوالے سے منگل کے روز کھیلوں کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امجد شہزاد تھے جب کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اصغر علی اور ممتاز لال دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مہمانوں نے کھیلوں کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ امجد شہزاد نے کہا کہ کھیل طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے ناگزیر ہیں اور تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں شرکت توازن اور مثبت شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔فٹبال میں ماڈل اسکول تربت، گوکدان اور ہائی اسکول جوسک نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ بیڈمنٹن میں ماڈل اسکول تربت اور ہائی اسکول چاہ سر کامیاب رہے۔دیگر مقابلوں میں چونکی، نشانہ بازی، کیرم بورڈ، رسہ کشی اور لڈو کے مقابلے بھی منعقد ہوئے، جن میں ماڈل اسکول تربت لد ابسر، گوکدان، ہائی اسکول چاہ سر، کوشقلات اور او پی ایف اسکول نے مختلف میچز اپنے نام کیے۔یہ فیسٹیول ضلعی انتظامیہ کے وڑن کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور ان میں مثبت صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3462/2026
جعفرآباد28اپریل ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نادرا کے افسران و نمائندگان، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور متعلقہ محکموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع جعفرآباد میں مقیم افغان شہریوں کی شناخت، ان کے کوائف کی جانچ پڑتال، قانونی حیثیت اور حکومت کی جانب سے ان کی وطن واپسی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ حکومتی پالیسی اور اعلیٰ حکام کی ہدایات کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں خصوصاً افغان شہریوں کی شناخت کے عمل کو شفاف، منظم اور موثر انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ قانون کی مکمل عملداری یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا درست ڈیٹا مرتب ہو اور واپسی کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اس حساس معاملے میں انسانی ہمدردی، قانونی تقاضوں اور قومی سلامتی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا جعلسازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں نادرا حکام نے افغان شہریوں کی شناخت، دستاویزی ریکارڈ، بائیو میٹرک تصدیق اور رجسٹریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی، نگرانی اور حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مزید فعال انداز میں انجام دیں، معلومات کے تبادلے کو یقینی بنائیں اور غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی کے عمل کو تیز کریں تاکہ حکومتی احکامات پر موثر عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جعفرآباد میں امن و امان، قومی سلامتی اور قانونی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ، نادرا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے افغان شہریوں کی شناخت اور وطن واپسی کے عمل کو کامیابی سے مکمل کریں گے تاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق قانون کی بالادستی اور ضلعی انتظامی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3463/2026
کوئٹہ 28اپریل۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے صاف ستھرے کوئٹہ مہم کے تحت اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیرحمزہ نے ٹریفک پولیس ، ضلعی پولیس اور انجمن تاجران کے ہمراہ مسجد روڈ، آرٹس اسکول روڈ اور لیاقت بازار میں انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے آگاہی واک کی۔ اس واک کا مقصد دکانداروں، ریڑھی بانوں اور شہریوں کو کاروباری حدود کی پابندی اور سڑکوں و گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور انہیں ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والوں کے لیے راستے کھلے رکھنے کی اہمیت پر بریفنگ دی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ یہ اقدام کارروائیوں سے قبل رضاکارانہ تعاون کے فروغ کے لیے ہے، اور شہر میں قانون کی عملداری اور عوامی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3464/2026
گوادر:28اپریل ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں صحت کے نظام کو موثر بنانے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جیونی کا تفصیلی دورہ کیا- ڈاکٹر یاسر طاہر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے تعاون اور کاوشوں سے ضلع میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کو وافر مقدار میں ادویات فراہم کی گئی ہیں جبکہ جدید سہولیات کی فراہمی کے تحت نئی ECG مشین اور کارڈیک مانیٹر بھی مہیا کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دورے کے دوران کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈاکٹروں و طبی عملے کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا، جس میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ شام اور رات کے اوقات میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے، جبکہ ایمرجنسی سروسز کو موثر بنانے کے لیے ایک نئے ڈاکٹر کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جا چکی ہے۔دورے کے موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جیونی ڈاکٹر ادریس اور ڈاکٹر شیردل بھی موجود تھے۔علاقے کے عوامی حلقوں نے جیونی میں صحت کی سہولیات، خصوصاً ادویات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3465/2026
تربت28 اپریل ۔ یونیورسٹی آف تربت کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 17واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں شرکائ کو خوش آمدید کہتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود مالی نظم و نسق کو بہتر بنانے اور بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے یونیورسٹی نے موثر کفایتی اقدامات اٹھائے ہیں اور ان اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ادارے کو مالی استحکام کی جانب گامزن کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کو درپیش مالی چیلنجز سے نمٹنے میں صوبائی حکومت، گورنر بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی معاونت کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں مختلف اہم مالی امور پر تفصیلی غور کیا گیا، جن میں مالی سال 2025-26 کا نظرثانی شدہ بجٹ، مالی سال 2026-27 کے حتمی بجٹ تخمینے، یونیورسٹی کے ایچ بی ایل بینک اکاونٹ کو روایتی بینکاری سے اسلامی بینکاری میں منتقل کرنے کی تجویز، گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ، یونیورسٹی فیسوں کی وصولی کے لیے آئی لنک کے ساتھ معاہدہ، یونیورسٹی ہیلتھ پالیسی، ٹیچنگ فیلو اور وزٹنگ فیکلٹی کے معاوضوں میں اضافہ اور فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے 16ویں اجلاس کی سفارشات کی توثیق شامل تھیں۔اجلاس کے شرکائ نے بجٹ اور اس کے بنیادی خدوخال پر سیرحاصل گفتگو کی اور یونیورسٹی میں وسائل کے موثر اور مناسب استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر پائیدار مالی منصوبہ بندی کے حوالے سے قیمتی تجاویز بھی پیش کی گئیں، جبکہ یونیورسٹی کی بلارکاوٹ ترقی کے لیے مضبوط حکمت عملی پر مبنی مالی نظم و نسق کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔اجلاس میں ایجنڈا پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر فنانس شاہ بیک سید نے شرکائ کو یونیورسٹی کے مجموعی مالی ڈھانچے، آمدن و اخراجات کے موجودہ توازن، جاری کفایت شعاری اقدامات اور آئندہ کے مالی منصوبوں کے بارے میں جامع اور تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے خاص طور پر بجٹ کے موثر استعمال، اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر انتظام سے متعلق حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ شاہ بیک سید نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ریونیو جنریشن کے فروغ کے لیے مختلف نئے ذرائع تلاش کرنے اور پائیدار مالی استحکام کے حصول کے لیے خصوصی منصوبہ بندی پر کام تیزی سے جاری ہے۔اجلاس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد، فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور (تمغہ امتیاز)، فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی کے ڈین ڈاکٹر حنیف الرحمٰن، رجسٹرار گنگزار بلوچ، کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد اور شعبہ ایجوکیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر مہناز اسلم شریک تھے۔ جبکہ محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے نمائندے عمیرروف، گورنر ہاوس کے نمائندے عظیم انجم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے ارسلان مجید نے اجلاس میں ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3466/2026
گوادر: 28اپریل ۔ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں تعلیم کے شعبے کو درپیش مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور تدریسی معیار میں بہتری سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن زائد حسین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) زراتون بلوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) عبدالوہاب مجید، ایکسین کیسکو حسین بخش پیچو، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سوبان بلوچ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سبین بلوچ، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نصیر احمد سمیت ڈپٹی ڈی ای اوز، ایس ڈی او بی اینڈ آر، سول سوسائٹی، یونیسیف، آر ٹی ایس ایم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل، بنیادی سہولیات کی فراہمی، تدریسی ماحول کی بہتری اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر اسکولوں کے کلسٹر بجٹ سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور بتایا گیا کہ مذکورہ بجٹ تاحال جاری نہیں ہو سکا، جس کے باعث بعض ضروری امور متاثر ہو رہے ہیں۔اجلاس میں بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف تنخواہوں میں کٹوتی، وضاحت طلبی اور شوکاز نوٹسز کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مسلسل غیر حاضری کے مرتکب اساتذہ کے خلاف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے فورم کے ذریعے قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے اجلاس کے دوران یونیسیف کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی ترقیاتی یا فلاحی تعلیمی منصوبے کے آغاز سے قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ ضلع میں ضرورت اور ترجیح کی بنیاد پر ایسے اسکولوں کا انتخاب کیا جا سکے جہاں سہولیات کی کمی زیادہ ہے اور وسائل کو موثر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔جلاس میں نان فارمل ایجوکیشن، مدارس اور نجی اسکولوں کی رجسٹریشن، درسی کتب کی تقسیم، کنٹریکٹ اساتذہ، افسران کے دوروں اور دیگر انتظامی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی، جبکہ آر ٹی ایس ایم اور یونیسیف نے اپنی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں بہتری کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان موثر رابطہ ناگزیر ہے اور اس سلسلے میں یونیسیف اور متعلقہ حکام کے ساتھ علیحدہ اجلاس بھی طلب کیا جائے گا تاکہ ضلع میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر نامہ نمبر 3467/2026
گوادر28اپریل:۔ ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی گوادر ڈاکٹر مرشد دشتی نے بنیادی مراکز صحت شینکانی در اور چب ریکانی کا مانیٹرنگ دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈاکٹر مرشد دشتی نے عملے کی حاضری، او پی ڈی رجسٹر اور دیگر متعلقہ ریکارڈز کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری اور کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور تمام ریکارڈز کو باقاعدگی اور شفافیت کے ساتھ برقرار رکھیں تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں میں قائم بنیادی مراکز صحت کو فعال اور مؤثر بنانا ترجیحات میں شامل ہے، اور اس سلسلے میں باقاعدہ مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ صحت کے نظام میں بہتری لائی جا سکے۔

خبر نامہ نمبر 3468/2026
کوئٹہ28اپریل:۔صوبائی وزیر کموڈیٹی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ سے انجمن تاجران ضلع زیارت کے وفود نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجروں نے زیارت کے ماسٹر پلان کے باعث متاثر ہونے والی دکانوں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متاثرہ دکانوں کے متبادل کے طور پر مناسب اور بہتر جگہ پر نئی دکانیں فراہم کی جائیں اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ماسٹر پلان عوامی فلاح و بہبود کے لیے بنایا گیا ہے، جس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے تحفظات کو ہر صورت دور کیا جائے گا صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ کسی بھی تاجر کو نقصان نہ پہنچے بلکہ ماسٹر پلان کے تحت انہیں مزید بہتر مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرہ دکانوں کے لیے مناسب اور بہتر متبادل جگہ مختص کی جائے گی تاکہ تاجروں کے کاروبار پر کوئی منفی اثر نہ پڑے انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور تمام فیصلے مشاورت کے ذریعے کیے جائیں گے تاکہ عوام اور تاجر برادری دونوں مستفید ہو سکیں۔

خبر نامہ نمبر 2026/3469
موسی خیل28 اپریل:_ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس موسیٰ خیل میں (DICC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے کی اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نادر ایسوٹ، (PPHI) کے ڈی ایم امان شاہ (IHHN) کے کوآرڈینیٹر مجیب الرحمٰن، DSV گل داد اور ASV شیر زمان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ فیصلوں کا جائزہ لیا گیا اور موجودہ کارکردگی پر بات چیت کی گئی۔ ای پی آئی کوریج بہتر بنانے، ویکسینیٹرز کی پرفارمنس، NIER حاضری اور فیلڈ ورک کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔مسڈ کمیونٹیز اور زیرو ڈوز بچوں کی نشاندہی کر کے انہیں جلد کور کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے علاوہ کولڈ چین اور ویکسین مینجمنٹ کو بہتر بنانے پر بھی بات ہوئی۔اہم نکات:ویکسینیٹرز کی کارکردگی بہتر بنائی جائےحاضری یقینی بنائی جائےمسڈ کمیونٹیز کو فوری کور کیا جائےزیرو ڈوز بچوں تک رسائی بڑھائی جائےکولڈ چین سسٹم مضبوط بنایا جائےآخر میں ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور بہتر کارکردگی جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

خبر نامہ نمبر 2026/3470
کوئٹہ 28اپریل۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سریاب میں گرانفروشوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران سریاب کے مختلف علاقوں میں گوشت، چکن اور دیگر اشیائے خوردونوش کی دکانوں پر چھاپے مارے گئے۔اس کارروائی کے دوران 16 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔ متعدد دکان داروں کے خلاف قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ گرانفروشی میں ملوث عناصر کو سخت وارننگ بھی جاری کی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اور مقررہ نرخوں پر اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/3471
کوئٹہ 28 اپریل۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے صاف کوئٹہ وژن کے تحت کوئٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن، پولیس اور ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ آپریشن کیا۔ اس دوران سریاب روڈ، کچلاک بازار، لیاقت بازار، جناح روڈ، مسجد روڈ، آرٹس اسکول روڈ اور نواں کلی سمیت اہم مقامات پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔آپریشن کے دوران تمام غیر قانونی تھڑے، ریڑھیاں اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے سڑکوں کو کلیئر اور بحال کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران 45 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ نے لیاقت بازار، مسجد روڈ اور آرٹس اسکول روڈ پر کارروائی کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن (ر) کبیر مزاری نے کچلاک بازار میں آپریشن کی نگرانی کی۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی میں کارروائیاں کیں۔ اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے سریاب روڈ پر آپریشن کی قیادت کی۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔

خبر نامہ نمبر 2026/3471
کوئٹہ 28 اپریل۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے صاف کوئٹہ وژن کے تحت کوئٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن، پولیس اور ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ آپریشن کیا۔ اس دوران سریاب روڈ، کچلاک بازار، لیاقت بازار، جناح روڈ، مسجد روڈ، آرٹس اسکول روڈ اور نواں کلی سمیت اہم مقامات پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔آپریشن کے دوران تمام غیر قانونی تھڑے، ریڑھیاں اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے سڑکوں کو کلیئر اور بحال کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران 45 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ نے لیاقت بازار، مسجد روڈ اور آرٹس اسکول روڈ پر کارروائی کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن (ر) کبیر مزاری نے کچلاک بازار میں آپریشن کی نگرانی کی۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی میں کارروائیاں کیں۔ اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے سریاب روڈ پر آپریشن کی قیادت کی۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/3472
سبی 28 اپریل:۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سبی کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گاؤں خجک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کے احکامات اور اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، اسسٹنٹ کمشنر یوٹی ڈاکٹر میر حمزہ لاشاری، ڈپٹی ڈی ای او محمد طارق، مختلف ذیلی محکموں کے افسران اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی کے تحت ضلع میں نمایاں ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں۔ سکولوں، بی ایچ یوز اور ہسپتالوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا گیا، گلیوں کو ٹف ٹائل اور پی سی سی کے ذریعے پختہ بنایا گیا، پانی کے منصوبے، واٹر سپلائی لائنز اور دیگر کمیونٹی ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ کھلی کچہری کے دوران عوام نے اپنے مسائل تفصیل سے بیان کیے جن میں سکولوں میں پنکھوں کی فراہمی، لوڈشیڈنگ میں کمی، بجلی کے ٹرانسفارمرز کی فراہمی، اوور ہیڈ ٹینک کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل شامل تھے۔ بعض فوری نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے جبکہ متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق عوامی تجاویز اور ضروریات کو بھی نوٹ کیا گیا تاکہ بی ایس ڈی آئی کے آئندہ مراحل میں ان پر مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ کھلی کچہری کے اختتام پر عوام نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
خبر نامہ نمبر 2026/3473
سبی 28 اپریل:۔اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، اسسٹنٹ کمشنر یوٹی ڈاکٹر میر حمزہ لاشاری، ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون، ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر ذیشان بشیر، ڈی ایم پی پی ایچ آئی سعید علی بگٹی، ایم اینڈ ای آفیسر لالا صمد عثمانی، ایم اینڈ ای آفیسر محکمہ صحت شعیب خجک، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایس آر آئی پی ارسلان لاشاری، ڈپٹی ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر زین العابدین سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام افسران نے ہسپتالوں، بی ایچ یوز، غیر حاضر ملازمین اور طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون نے بتایا کہ ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کے کیسز جمع کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دو ڈاکٹرز کو مسلسل غیر حاضری کے باعث ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ ایک لیڈی ڈاکٹر کی برطرفی کے لیے بھی کیس بھجوایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مجموعی طور پر 11792 او پی ڈیز ہوئیں۔ پی پی ایچ آئی کے مختلف بی ایچ یوز میں مجموعی طور پر 9668 او پی ڈیز رپورٹ ہوئیں جبکہ دوروں کے دوران 14 ملازمین غیر حاضر پائے گئے، جن کی تنخواہوں سے کٹوتی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں غفلت اور غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور متعلقہ ملازمین اپنی حاضری اور ذمہ داریوں کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/3474
سبی 28 اپریل:۔اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، اسسٹنٹ کمشنر یوٹی ڈاکٹر میر حمزہ لاشاری، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد طارق، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر آر ٹی ایس ایم مرزا اطہر بیگ، ڈی او ای فیمیل سبی ارم نورین، ڈی ڈی او ای لہڑی لیاقت علی، ڈی او ای سبی عبدالنبی پیچوہا سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری، بند اسکولوں اور مانیٹرنگ کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر آر ٹی ایس ایم مرزا اطہر بیگ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 119 دورے کیے گئے ہیں، جن کے دوران 22 اسکول بند اور 21 اساتذہ غیر حاضر پائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ بند اسکولوں کے ہیڈز کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے اور ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی، جبکہ غیر حاضر اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔اجلاس کے دوران تمام متعلقہ افسران نے اپنے اپنے دوروں، اسکولوں کی صورتحال اور تعلیمی امور سے متعلق تفصیلات اسسٹنٹ کمشنر کو فراہم کیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں غفلت اور غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسکولوں کا بند ہونا اور اساتذہ کی غیر حاضری طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تعلیمی افسران باقاعدگی سے مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں اور اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی۔ عوام کو معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/3475
کوئٹہ28اپریل: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کے اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے میں سیکیورٹی اقدامات، انتہائی مطلوب دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے متعارف کرائی گئی ہیڈ منی پالیسی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس کی مؤثر عملداری کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر بحث آئیں اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گوریہ اور محکمہ داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی حکام نے اجلاس میں پالیسی کے تحت ہونے والی پیش رفت اور آئندہ لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے.

خبر نامہ نمبر 2026/3476
پشین 28اپریل:ـپشین میں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے سلسلے میں ایک اہم مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران مختلف علاقوں میں کاشت کی گئی غیر قانونی پوست افیوان کی فصل کو کامیابی کے ساتھ تلف کر دیا گیا۔محمکہ ایکسائز کے حکام نے یہ کارروائی سنزالہ، کلی تورہ ناوا، کلی شانو اور تحصیل حرمزئی کے مختلف مقامات پر کی گئی، جہاں دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور سخت جغرافیائی ساخت کے باوجود ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔اس مشترکہ آپریشن میں محکمہ ایکسائز، ضلعی انتظامیہ، اینٹی نارکوٹکس فورساے این ایف اور فرنٹیئر کور ایف سی نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر پھیلی ہوئی تقریباً 12 ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا گیا۔ موقعے پر موجود حکام نے کہا کہ فصل کو ختم کرنے کے لیے فضائی نگرانی ایریل آپریشن ٹریکٹر کے ذریعے اور دستی طریقوں کا استعمال کیا گیا، تاکہ کسی بھی جگہ پر موجود فصل باقی نہ رہے۔ مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ٹیموں نے مربوط حکمت عملی کے تحت آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں منشیات کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں اور ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے، تاکہ علاقے کو منشیات سے پاک بنایا جا سکے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبر نامہ نمبر 2026/3477
قلعہ سیف اللہ 28اپریل:ـمحمکہ ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس نے قلعہ سیف اللہ میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک بڑی مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں پولیس، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایف سی نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر کاشت کی جانے والی پوست افیون کی فصل کا مکمل خاتمہ کیا گیا ۔موقع پر موجود افسران نے کہا کہ یہ آپریشن بٹوزئی قعلہ سیف اللہ کے علاقے توئیوار میں دو مختلف سائٹس پر کیا گیا۔سائٹ نمبر 1 پر تقریباً 40 ایکڑ اراضی پر پوست کی کاشت کی گئی تھی جبکہ سائٹ نمبر 2 پر 110 ایکڑ غیر آباد اراضی پر پوست کی فصل موجود تھی افسران نے مزید تفصیلات دیتے ہوے بتایا کہ دونوں مقامات پر کاشت کی آبپاشی ڈیم کے پانی کے ذریعے کی جا رہی تھی۔ مشترکہ ٹیموں نے مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر تقریبا 150 ایکڑ پر مشتمل پوست کی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے اس قسم کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی، اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ متعلقہ حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے کو منشیات سے پاک بنانے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

HANDOUT NUMBER 2026/3478
Quetta April 28:_PDMA Balochistan, in collaboration with UNDP, held a coordination meeting at its Headquarters in Quetta on April 28, 2026. The meeting was chaired by Director Planning & Coordination, Mr. Naveed Ahmed , and attended by Program Manager (RECCU–UNDP), Mr. Hisashi Izumi , along with Mr. Zulfiqar Durrani, Provincial Head UNDP Balochistan.The meeting provided a comprehensive review of ongoing UNDP interventions in the province and focused on strengthening coordination for upcoming initiatives aimed at enhancing disaster preparedness, risk reduction, and response capacities.
A detailed discussion was held on a UNDP project covering seven districts of Balochistan, including Dera Bugti, Jaffarabad, and Naseerabad. The project will focus on improving livelihoods and strengthening the capacity of farmers and women through targeted training and support, with the broader objective of building resilient and self-reliant communities in vulnerable areas.
Mr. Naveed Ahmed highlighted the current state of preparedness within PDMA Balochistan, acknowledging ongoing efforts while also identifying key areas requiring further attention. He emphasized the importance of strategic planning, efficient resource utilization, and continued partnership with UNDP to address emerging challenges effectively.The meeting concluded with a mutual commitment to further enhance institutional coordination, strengthen community resilience, and ensure sustainable development outcomes for the people of Balochistan.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *