خبرنامہ نمبر7940/2024
خضدار، 23 دسمبر۔ قلات ڈویژن میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈویژنل مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تعارفی اجلاس ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن، اعجاز احمد جعفر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل مانیٹرنگ سیل کی اہمیت اور اس کے مقاصد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر نے شرکاءکو آگاہ کیا کہ سیل کی نگرانی ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کرے گی، جس کے چیئرمین کمشنر قلات ڈویژن، محمد نعیم خان بازئی ہوں گے۔ دیگر ممبران میں ڈی آئی جی قلات ڈویژن، کمانڈنٹ قلات اسکاوٹ، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر، اور دیگر انٹیلیجنس اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ادارہ اپنے محکمے میں ایک فوکل پرسن مقرر کرے گا تاکہ ڈویژنل مانیٹرنگ سیل کے ساتھ رابطہ موثر بنایا جا سکے۔ اس سیل کا دائرہ کار وسیع ہوگا، جس میں اسلحہ اور منشیات کے معاملات، ایف آئی آر کی کاپیوں، شناختی کارڈز کی تصدیق، جعلی کاغذات، امن و امان کی صورتحال، غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ، بارڈر ایشوز، اور دیگر متعلقہ معاملات شامل ہیں۔اجلاس میں ڈی ایس پی اسپیشل برانچ غلام مصطفی جمیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کیپٹن غلام مصطفی، قلات اسکاوٹ کے وحید رند، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر میر ذاکر احمد باجوئی، اور اے ڈی پاسپورٹ محمد یونس نے شرکت کی۔

Related Post
12th-July-2025
July 12, 2025
12th-July-2025
July 12, 2025
12-07-2025
July 12, 2025
11th-July-2025
July 12, 2025
11-07-2025
July 11, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
July 11, 2025
DGPR DISPLAY ,MG-02/2025-2026 INNER PAGE
July 11, 2025
DGPR DISPLAY ,MG-01/2025-2026 BACK PAGE
July 11, 2025
10th-July-2025
July 10, 2025
10-07-2025
July 10, 2025
10-07-2025
July 10, 2025
9th-July-2025
July 9, 2025
9th-July-2025
July 9, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
July 9, 2025
09-07-2025
July 9, 2025
8th-July-2025
July 8, 2025
08-07-2025
July 8, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
July 8, 2025