14th-August-2026

خبرنامہ نمبر6997/2026
تحصیل لہڑی؍ 14 اگست :تحصیل لہڑی میں 14 اگست جشنِ آزادی کے موقع پر آزادی ریلی شایانِ شان طریقے سے نکالی گئی، جس کی سربراہی یونین کونسل لہڑی کے چئرمین میر شاہمرید خان ڈومکی نے کی۔ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میر شاہمرید خان ڈومکی نے کہا کہ 14 اگست ہمارے لیے خوشی، فخر اور تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں وجود میں آیا، ہمیں اس عظیم آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی کا مقصد وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور اتحاد کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔ ہمیں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم لہراتے ہوئے جشنِ آزادی کی خوشی منائی اور وطنِ عزیز کی سلامتی و ترقی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

خبرنامہ نمبر6998/2026
کوئٹہ 14اگست :آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پوری قوم بالخصوص صوبے کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست ہمیں آزادی کی عظیم نعمت کے علاوہ قومی عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں جشن یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ایڈمن جاوید علی مہر ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر ، ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر ز حسن اسد علوی ، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم اور ناقابلِ تقسیم حصہ ہے صوبے کے عوام نے قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک ملک کی سلامتی استحکام اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی قومی ترقی کے سفر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم تما م بحیثیت قوم خصوصا نوجوان اپنے حیثیت کے مطابق ملک کی ترقی میں اپنا نمایاں،مثبت اوراہم کردار ادا کرتے رہیں۔انہوں نے یو م آزادی پاکستان کے موقع پر شہدائکو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے پاکستان کے قیام اور اس کی بقاء کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ انہوں نے غازیوں اور ان تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے انفرادی و اجتماعی کردار کو سراہتے ہوئے کہا وہ قابل ستائش اور باعث تقلید بھی ہے جن کی ان گنت قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد اور پروقار حیثیت سے سانس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ عہد کیا ہوا ہے ابھی اور مستقبل میں بھی پورے قومی جذبے کے ساتھ ملک اور قوم کے امن استحکام اور سلامتی کے لیے کسی قسم کی قربانیوں سے دریغ نہیں کر ینگے۔۔

خبرنامہ نمبر6999/2026
بارکھان14 اگست :: ملک بھر کی طرح ضلع بارکھان میں بھی پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے اور شایانِ شان انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول بارکھان میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر بارکھان سعیدالرحمن کاکڑ تھے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید لطیف، پرنسپل میر ہزار خان کھیتران، اسسٹنٹ کمشنر احسان الدین کاکڑ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سمیت ضلعی افسران، اساتذہ کرام اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے تلاوتِ کلامِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، تقاریر، ملی نغموں، ٹیبلو، دوڑ، کوئز اور دیگر مختلف پروگراموں میں بھرپور حصہ لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر سعیدالرحمن کاکڑ نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال جدوجہد، قربانیوں اور بے مثال جدوجہد کا ثمر ہے۔ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کی قدر و حفاظت ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے، اس لیے طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، محنت، دیانت داری اور حب الوطنی کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے افکار و نظریات کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ جدید تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کے لیے خود کو تیار کریں اور اپنی صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں میں بروئے کار لائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور انہیں آگے بڑھنے کے لیے تعلیم اور محنت کو اپنا راستہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے جشنِ آزادی کے موقع پر تمام پاکستانیوں، بالخصوص ضلع بارکھان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید لطیف، پرنسپل میر ہزار خان کھیتران، ڈاکٹر امیر جان اور اسسٹنٹ کمشنر احسان الدین کاکڑ نے بھی جشنِ آزادی کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے پروگراموں کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں ڈپٹی کمشنر سعیدالرحمن کاکڑ اور دیگر مقررین نے نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر طلبہ میں جشنِ آزادی کے حوالے سے خصوصی جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔دریں اثناء گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بارکھان، گرلز کالج اور مختلف پرائمری اسکولوں میں بھی 79 ویں جشنِ آزادی کی پروقار تقریبات شایانِ شان طریقے سے منعقد ہوئیں، جہاں طلبہ و طالبات نے ملی نغموں، تقاریر، ٹیبلوز اور دیگر پروگراموں کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت کا اظہار کیا۔

خبرنامہ نمبر6700/2026
خضدار: ملک بھر کی طرح خضدار میں بھی 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور وطن سے والہانہ محبت کے عزم کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پروقار تقریب منعقد ہوئی، قائد عزب اختلاف بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کمشنر قلات ڈویژن قادر بخش پرکانی ڈی ائی جی قلات رینج وزیر خان ناصر کمانڈنٹ قلات سکاؤٹ کرنل عرفان ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی موجودگی میں چاق و چوبند پولیس دستے کے ہمراہ قومی پرچم سربلند کیا۔تقریب کے موقع پر قومی ترانے کی گونج میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، جبکہ شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ قومی پرچم کی سربلندی کے اس پُروقار منظر نے تقریب میں موجود ہر شخص کے جذب? حب الوطنی کو مزید اجاگر کیا۔تقریب میں قائد عزب اختلاف بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کمشنر قلات ڈویژن قادر بخش پرکانی ڈی ائی جی قلات رینج وزیر خان ناصر میڈیا کمانڈنٹ قلات سکاؤٹ کرنل عرفان ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن افیسر خضدار میر ذاکر باجوء ڈسٹرکٹ افیسر ڈاکٹر عبدالحمید لیڈی ڈویژنل فارسٹ افیسر اویس اکبر زہری عبدالحفیظ کاکڑ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمت بلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علم دین ایکسئن بی اینڈ ار سلیم رزاق عمرانی ایکسئن پی ایچ ای عبدالرؤف قمبرانی ڈی ایس پی سٹی محمد عالم لہڑی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر خضدار عابد حسین بلوچ سمیت تمام ضلعی محکموں کے افسران اور دیگر معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر قائد عزب اختلاف بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کمشنر قلات ڈویژن قادر بخش پرکانی ڈی ائی جی قلات رینج وزیر خان ناصر ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی کمانڈنٹ قلات سکاؤٹ کرنل عرفان اسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی ارشد لہڑی ایکسئن پی ایچ ای عبدالرؤف قمبرانی این ایکسئن این بی اینڈ ار سلیم رزاق عمرانی اور دیگر افسران نے قومی پرچم کے ہمراہ تصاویر بنوائیں اور پاکستان کی آزادی کو اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک و قوم کی ترقی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کی جائیں گی۔تقریب میں مقررین نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے آزاد وطن کے حصول کے لیے دیں۔ پاکستان کی آزادی ایک تاریخی نعمت ہے اور اس کی حفاظت، ترقی و خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کے ہر خطے کی ترقی ہی مضبوط، خوشحال اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔یومِ آزادی کے موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر6701/2026
لورالائی14اگست :میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور وطن سے والہانہ محبت کے عزم کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے چاق و چوبند پولیس دستے کے ہمراہ قومی پرچم سربلند کیا۔تقریب کے دوران قومی ترانے کی گونج میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، جبکہ شرکاء نے ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ قومی پرچم کی سربلندی کے اس پُروقار منظر نے تقریب میں شریک افراد کے جذب حب الوطنی کو مزید اجاگر کیا۔تقریب میں ایس ایس پی ڈاکٹر فہد احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اسماعیل منیگل، اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نواز علی جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نصیب اللہ کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بختیار کاکڑ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ظہیر احمد بلوچ، انجمن تاجران کے نمائندگان، تمام ضلعی محکموں کے افسران، اہلکاروں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع اور ایس ایس پی ڈاکٹر فہد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، جس کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں دیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک و قوم کی ترقی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور بھرپور جذبے کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔مقررین نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے دیں۔ پاکستان کی آزادی ایک تاریخی نعمت ہے اور اس کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کے تمام علاقوں کی یکساں اور پائیدار ترقی ہی ایک مضبوط، خوشحال اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیانہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں قومی اتحاد، باہمی رواداری، امن و استحکام اور اجتماعی ذمہ داریوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے زریں اصولوں اتحاد، ایمان اور تنظیم کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سلامتی خودمختاری، ترقی اورخوشحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا اور قائداعظمؒ کے خواب کے مطابق پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے قومی جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائی جائیں گی

خبرنامہ نمبر6702/2026
لورالائی، 14 اگست :ڈویژنل پبلک اسکول لورالائی میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے ملی نغموں، ٹیبلو، تقاریر، ڈراموں اور دیگر خوبصورت پیشکشوں کے ذریعے وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ تھے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی اعجاز احمد جعفر، فرزند ایم پی اے افضل خان اوتمانخیل، اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بختیار کاکڑ، پرنسپل رحمت نگین، کنیزہ سعید، اساتذہ، طلبہ و طالبات، والدین اور دیگر افسران و معززین نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اسکول کے طلبہ و طالبات نے پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے تقاریر، ملی نغمے، ٹیبلو اور ڈرامے پیش کیے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ طلبہ کی شاندار پرفارمنس نے تقریب میں موجود افراد کے جذب? حب الوطنی کو مزید اجاگر کیا اور پورا ماحول پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھااس موقع پر طلبہ نے قیامِ پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیوں، تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں اور وطنِ عزیز سے محبت کے موضوعات کو اپنی تقاریر اور ٹیبلو کے ذریعے اجاگر کیا۔ شرکاء نے سبز ہلالی پرچم تھام کر پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا جبکہ اسکول کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور دیگر سبز و سفید رنگ کی سجاوٹ سیخوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور جن قوموں نے آزادی کی قدر نہیں کی، وہ صفح? ہستی سے مٹ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حصول کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بے مثال قربانیاں دیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔کمشنر ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ یومِ آزادی محض جشن منانے کا دن نہیں بلکہ اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے، ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے تجدیدِ عہد اور قومی ذمہ داریوں کا احساس اجاگر کرنے کا موقع بھی ہے۔ نوجوان نسل بالخصوص طلبہ و طالبات ملک کا مستقبل ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، اتحاد، برداشت اور حب الوطنی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے جو اصول قوم کو دیے، انہی اصولوں پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو ایک مضبوط، پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم اور کردار سازی پر مرکوز کریں اور مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کے لیے خود کو تیار کریں۔مقررین نے کہا کہ پاکستان کی آزادی لاکھوں مسلمانوں کی جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے۔ وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور ترقی ہر پاکستانی کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بلوچستان سمیت ملک کے تمام علاقوں میں تعلیم، صحت، امن اور ترقی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ مہمانِ خصوصی اور دیگر افسران نے طلبہ و طالبات کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور جشنِ آزادی کی مناسبت سے بہترین پیشکش کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

خبرنامہ نمبر6703/2026
مستونگ 14 اگست :ملک بھر کی طرح ضلع مستونگ میں بھی79 واں یوم آزادی قومی جوش و جزبے کیساتھ منایاجارہاہے اس سلسلے میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کی سربرائی میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس شاہی باغ میں منعقد ہوء بعدازاآں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے گئیاور ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں تمام محکموں کے سربراہان آفیسران سیاسی و قبائلی شخصیات موجود تھے تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے کیاگیا پرچم کشائی ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم DSP مستونگ محمد رفیق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ محمد افضل اسسٹنٹ کمشنر مستونگ ، دشت ، کردگاپ تمام محکموں ضلعی سربراہان اور انکا سٹاف بھی موجود تھے اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے پرچم کو سلامی دی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا دری اثناء ڈپٹی کمشنر اور تمام آفیسر ان نے یادگار شہدائے لیویز و پولیس پر بھی پھولوں کا گلدستہ رکھا اور پولیس کی چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز ھوا تقریب سے ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم اور و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے آزادی کے نعمت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ ملک کیلئے پوری قوم نے قربانیاں دیکر اپنے خون سے اس چمن کی آبیاری کی اور 14اگست 1947کو ہمیں ایک آزاد اور خود مختار اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سرزمین ملا جسے قیامت تک سلامت رکھنے کیلئے افواج پاکستان سکورٹی فورسسز اور عوام ملکر ہر قیمت پر اسکی حفاظت یقینی بنائینگے انھوں نے کہا کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہے اور یہ تقریب اسکی گواہ ہے انھوں نے کہا یہ دن اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ ہم پاک سرزمین کی بہتری کیلئے کس قدر محنت کررہے ہیں آج کادن ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے ملک و قوم کی بھرپور خدمت کرکے اپنا قومی پہچان دنیا بھر میں اجاگر کرے اور اپنے ملک پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں۔

خبرنامہ نمبر6704/2026
قلات14اگست:حکومت بلوچستان کی جانب سے انجینئر عائشہ زہری کو ڈپٹی کمشنر قلات تعیناتی کے فیصلے کا عوامی حلقوں کی جانب سے بھرپورخیرمقدم کیاجارہا ہے۔انجینئرعائشہ زہری بلوچستان کی پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں ڈپٹی کمشنر قلات کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہیوہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر آواران سمیت مختلف انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔عائشہ زہری کا تعلق ضلع خضدار سے ہے اور وہ انتظامی امور میں اپنی فعال کارکردگی کے باعث نمایاں مقام رکھتی ہیں نئی تعیناتی کے بعد وہ ضلع قلات میں انتظامی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

خبرنامہ نمبر6705/2026
گوادر14 اگست :: 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر گوادر کے ماہی گیروں اور شہریوں کی جانب سے وطنِ عزیز سے والہانہ محبت، قومی یکجہتی اور جذب حب الوطنی کے اظہار کے لیے سمندر میں شاندار بوٹس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں تقریباً 100 کشتیوں نے شرکت کی، جنہیں قومی پرچموں اور سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا تھا، جس سے سمندر میں جشنِ آزادی کا خوبصورت منظر دیکھنے میں آیا۔بوٹس ریلی کا آغاز گوادر جیٹی سے ہوا اور کشتیوں کا قافلہ سمندر میں تقریباً 2 ناٹیکل میل تک گیا۔ ماہی گیروں اور شہریوں نے قومی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت اور وابستگی کا اظہار کیا، جبکہ ریلی کے شرکاء نے قومی جذبے اور اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا۔ریلی کے ذریعے گوادر کے ماہی گیر برادری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ گوادر کے ساحل پر منعقدہ یہ منفرد سرگرمی یومِ آزادی کی تقریبات کا نمایاں حصہ بن گئی اور شہریوں، بالخصوص ماہی گیروں کی جانب سے وطن سے محبت کے جذبات کو اجاگر کیا۔یومِ آزادی کے موقع پر منعقدہ بوٹس ریلی نے یہ پیغام دیا کہ گوادر کے ساحل سے لے کر سمندر کی وسعتوں تک پاکستان کا سبز ہلالی پرچم قومی اتحاد، امن اور ترقی کی علامت ہے۔

خبرنامہ نمبر6706/2026
قلات 14اگست :14 اگست یوم آزادی پاکستان کے تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے شانداراورپروقار ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ریلی کی قیادت صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ایس پی قلات سیدزاہد حسین شاہ ایف سی کرنل نوید نے کی۔ریلی میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان سیاسی قبائلی رہنماوں صحافی حضرات سکولوں اور کالجوں کے طلباء وطالبات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی ڈی سی کمپلیکس سے شروع ہوا شاہی دربار روڈ اور شہر کے مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے واپس ڈی سی کمپلیکس پر اختتام پزیر ہوا۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور پینافلیکس اٹھائے ہوے تھے جس پر پاکستان زندہ آباد اور 79 واں یوم آزادی مبارکباد کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ریلی کے موقع پر پولیس فورس کی جانب سے سکیورٹی کے موثر انتظامات کیے گئے تھے۔ریلی سے صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن ہمارے اور تمام اہل وطن کے لیے انتہائی اہم اور خوشی کا دن ہے 1947 کو آج کے دن انگریز سامراج کا خاتمہ ہوا اور ہمیں ایک آزاد اور خود مختار ملک پاکستان ملا قائد اعظم محمدعلی جناح اور ہمارے بزرگوں کی دن رات محنت اور بے پناہ قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں ہمیں آزادی کی قدر کرنا چائیے ہم سب کو مل کر اپنے وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے کام کرناہے۔

خبرنامہ نمبر6707/2026
سیوی 14 اگست :یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر سرکٹ ہاؤس سیوی میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ وطنِ عزیز کی آزادی کا جشن منایا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر سیوی ڈویژن اسد اللہ فیض نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پی سیوی رینج پرویز خان عمرانی، کمانڈنٹ سیوی اسکاؤٹس کرنل منیر احمد سلطان، ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی، ایس ایس پی سبی عبدالحمید، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، قبائلی رہنماؤں میر حیر بیار خان ڈومکی، میر روحیل خان ڈومکی، چئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک سمیت تمام ضلعی افسران، اقلیتی برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پرچم کشائی کے موقع پر قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی، سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب کے دوران قومی یکجہتی اور آزادی کی خوشی کے اظہار کے طور پر کبوتروں اور رنگ برنگے غباروں کو فضا میں چھوڑا گیا۔یومِ آزادی کی مناسبت سے مون سون شجرکاری مہم کے تحت کمشنر سیوی ڈویژن اسد اللہ فیض، ڈی آئی جی پی سیوی رینج پرویز خان عمرانی، کمانڈنٹ سیوی اسکاؤٹس کرنل منیر احمد سلطان، قبائلی رہنماؤں میر حیر بیار خان ڈومکی، میر روحیل خان ڈومکی اور چئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک نے پودے بھی لگائے۔تقریب میں شرکاء نے وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ یومِ آزادی کی تقریب میں شہریوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کی جائیں گی۔

خبرنامہ نمبر6708/2026
قلات 14 اگست: ملک بھر کی طرح قلات میں بھی یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈی سی کمپلیکس میں پرچم کشائی کی منعقدہ مرکزی تقریب میں وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے خصوصی طورپر شرکت کی اورپرچم کشائی کی ضلعی پولیس کے چاک وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ ڈی ایس پی ماہیوال خان و دیگر ضلعی آفیسران قبائلی و سیاسی عمائدین ہندو پنچائیت کے رہنمائشریک ہوئے پرچم کشاء کیبعدشاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت میر ضیاء اللہ۔ لانگو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے کی جبکہ اعزازی مہمانوں میں ایس پی قلات سیدزاہد حسین شاہ ایف سی کرنل نوید بھی شامل تھے ریلی کے شرکائمیں تمام محکموں کے سربراہان سکولوں کے طلباء وطالبات اساتزہ کرام اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعریلگائیریلی ڈی سی کمپلیکس سے شروع ہوا شاہی دربار روڈ اور شہر کے مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے واپس ڈی سی کمپلیکس پر اختتام پزیر ہوا۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور پینافلیکس اٹھائے ہوئے تھے جس پر پاکستان زندہ آباد اور 79 واں یوم آزادی مبارکباد کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ریلی کے موقع پر پولیس فورس کی جانب سے سکیورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے تھے۔ریلی سے صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن تمام اہل وطن کے لئے انتہائی اہم اور خوشی کا دن ہے 1947 کو آج کے دن انگریز سامراج کا خاتمہ ہوا اور ہمیں ایک آزاد اور خود مختار ملک پاکستان ملا قائد اعظم محمدعلی جناح اور ہمارے بزرگوں کی دن رات محنت اور بے پناہ قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں ہمیں اپنے اس آزادی کی قدر کرناچائیے ہم سب کو مل کر اپنے وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے کام کرناہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک آزاد فضاء میں پلے بڑے ہیں اس لئے ہمیں آزادی کی اہمیت معلوم نہیں آزادی کی اہمیت کشمیری بھائیوں سے پوچھیے جوروز ہندوستان کے ظلم وبربریت کا نشانہ بن رہے ہیں وزیرداخلہ نے کہا کہ آزادی کی قدرو قیمت فسطینی مسلمانوں سے پوچھیں جہاں روزانہ ہزاروں افراد اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیائالانگو نے کہا کہ ہمیں اپنی آزادی کی قدرکرنی چاہئیآج ہم یہ عہد کریں کہ ملکی سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گیوزیرداخلہ بلوچستان نے کہا ہم میں سے ہرایک اپنے شعبے کے ساتھ مخلص رہ کر اپنے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرنا چاہیے ریلی کے بعد صوبائی وزیرداخلہ میرضیائاللہ لانگو نیضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب میں 79ویں یوم آزادی کا کیک کاٹ کر تقریب کے شرکاء کو کھلایا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے مہمان خاص اورتقریب کے شرکاء کو پاکستان کے جھنڈے بھی پہنائے اور قومی بیج لگائے۔تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء طالبات نے نعت تقریر ٹیبلو ملی نغمے پیش کئے اور اپنے ملک سے محبت تقریب میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان سیاسی قبائلی رہنماوں صحافی حضرات سکولوں اور کالجوں کے طلباء وطالبات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خبرنامہ نمبر6709/2026
سوراب14 اگست :: 79ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی سربراہی میں ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں ایف سی بلوچستان 61 ونگ کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ، ایس پی سوراب خورشید احمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب سلمان علی بلیدی، اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر علی، ڈی ایس پی سوراب بلاول احمد محمد حسنی سمیت ضلعی انتظامیہ کے تمام محکموں کے سربراہان، صحافی حضرات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی یوم آزادی کی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سوراب سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان کی آزادی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ ریلی کے دوران پاکستان زندہ باد اور پاک فوج و سیکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت نے اس عزم کو اجاگر کیا کہ سوراب کے عوام اپنے وطن سے والہانہ محبت رکھتے ہیں اور قومی دن کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

خبرنامہ نمبر6710/2026
نصیرآباد14 اگست :جشنِ آزادی کی پروقار پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی واضح رہے کہ جشنِ آزادی کے سلسلے میں نصیرآباد ڈویژن کی مرکزی پرچم کشائی کی پروقار تقریب کمشنر آفس نصیرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی اور کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے پرچم کشائی کی، تقریب میں ڈی آئی جی کامران نواز، ونگ کمانڈر کرنل رضوان طیب، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل، ایس ایس پی اسد ناصر، پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر محمد بلال صادق عمرانی، سپرنٹنڈنگ انجینئر کینالز مدثر ظفر کھوسہ، قبائلی رہنما عبدالرؤف لہڑی ایگزیکٹو انجینئر کیسکو محمد وریام منجھو سمیت سرکاری افسران، اقلیتی برادری کے نمائندوں اور شہریوں نے شرکت کی، تقریب کے دوران بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے وطن سے محبت کا اظہار کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی کامران نواز، کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی اور صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ریاست ہے جس کی جانب کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہمارے بزرگوں نے اپنے خون سے اس آزاد وطن کے پودے کی آبیاری کی، اب ہم پر لازم ہے کہ اس تناور درخت کی حفاظت کریں، ہمیں آزادی کی قدر و منزلت کو سمجھتے ہوئے اتحاد، اتفاق اور قومی یکجہتی کے ساتھ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اس کی ترقی ملک کے نوجوانوں کے کاندھوں پر ہے صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے دیگر افیسران کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا اور طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

خبرنامہ نمبر6711/2026
جعفرآبا14 اگست :۔ضلع جعفرآباد میں جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں سے کیا گیا، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس جعفرآباد میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی انجینئر عبدالمجید بادینی اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے دیگر افسران کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، تقریب میں مئر ڈیرہ اللہ یار میر اسفندیار جمالی، ایس ایس پی جعفرآباد محمد معروف عثمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جعفرآباد حضور بخش بگٹی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد نواز جتک ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد کاظم لونی سمیت مختلف محکموں کے افسران، طلباء و طالبات اور اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جشنِ آزادی کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی نے شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی نے کہا کہ آزادی ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، ہمیں اپنے وطن کی آزادی کی قدر کرتے ہوئے قومی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا، پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری احسن انداز میں ادا کرنی چاہیے، وطن عزیز کی سالمیت اور خوشحالی کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

خبرنامہ نمبر6712/2026
حب14 اگست :ضلعی انتظامیہ حب کے زیرنگرانی لیڈا آفس کے احاطے میں 79 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ہرچم۔ کشاء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی 79ویں یوم آزادی کی شاندارتقریبات میں سنیٹر حسنہ بانو زہری سنیٹردنیش کمارپالیانی ڈپٹی کمشنر حب جمعدادمندوخیل نے پرچم کشاء کی پروقارتقریب لیڈاافس کیسبزہ زار پر منعقد ہوء پولیس کے چاک وچوبند دستے نے پرچم کشاء کے موقع پر گاڑڈآف آنر پیش کیا پرچم کشاِء تقریب میں ایم ڈی لیڈالیاقت کاشانی چیچیئرمین ضلع کونسل جاوید جمالی سول سوسائٹی رہنما حضرت مولانایعقوب ساسولی وائس چئرمین میونسپل کارہوریشن حب جام۔ گروپ کے رہنما عظیم سیاں بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے چئرمین میرعلی اکبرزیری بلدیاتی نمائندگان و علاقاء عمائدین شریک ہوئے ۔شرکاء نے ملک کی سلامتی ترقی خوشحالی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں تقریب میں شرکاء نے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ تقریب میں سنیٹر حسنہ بانو زہری اورسینیٹر دنیش کمار نے یوم آزادی کی 79 ،ویں یوم آزادی کی سالگرہ کاکیک کاٹا یوم آزادی کے موقع پرسیکیورٹی ہاء الرٹ رہی ا ہم سرکاری مقامات اورشہرمیں سیکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے

خبرنامہ نمبر6713/2026
کوئٹہ 14 اگست :کوئٹہ میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے کوئٹہ ریجنل آفس نے یومِ آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا۔ تقریب کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میں منعقد کی گئی جس کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا۔ اس کے بعد کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب کے آغاز پر TDAP کوئٹہ کے ڈائریکٹر نور علی اچکزئی نے تمام معزز مہمانوں، تاجروں، صنعتکاروں اور میڈیا نمائندگان کو خوش آمدید کہا اور یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر TDAP کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف ابڑو نے “آزادی بذریعہ تجارت و برآمدات” کے موضوع پر جامع پریزنٹیشن دی۔ پریزنٹیشن میں TDAP کے مینڈیٹ، ملکی برآمدات بڑھانے کے اہداف اور ادارے کی جانب سے ایکسپورٹرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور معاونت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ TDAP تربیت، مارکیٹ تک رسائی اور بین الاقوامی نمائشوں کے ذریعے تاجر برادری کی بھرپور مدد کر رہا ہے تاکہ پاکستان کی معاشی خودمختاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے عزم کیا کہ وہ ملکی معیشت اور برآمدات کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

خبرنامہ نمبر6714/2026
بارکھان؍رکھنی14 اگست :: جشنِ آزادی کے موقع پر رکھنی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمن قمبرانی نے قومی پرچم لہرایا۔تقریب میں ڈی آئی جی کوہِ سلیمان رینج ایاز بلوچ، ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کے افسران، پولیس حکام اور قبائلی عمائدین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، جبکہ شرکاء نے قومی پرچم کی سربلندی اور ملکی سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمن قمبرانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت اور ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ ہمیں پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی ہمیں قومی یکجہتی، بھائی چارے اور ملک سے محبت کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہمیں اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری سے انجام دیتے ہوئے پاکستان کو مزید مضبوط اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

خبرنامہ نمبر6715/2026
نصیرآباد14 اگست : ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کے زیر اہتمام یومِ آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل، ضلعی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سے محبت صرف قومی پرچم لہرانے اور نعرے لگانے کا نام نہیں بلکہ اپنے فرائض ایمانداری اخلاص اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنا ہی حقیقی حب الوطنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک سرکاری افسر استاد ڈاکٹر کسان یا کوئی بھی شہری اپنے فرائض دیانت داری سے انجام دیتا ہے تو وہ دراصل پاکستان کی خدمت کر رہا ہے انہوں نے ضلع نصیرآباد میں بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنے عزم اور آئندہ کے اقدامات سے بھی آگاہ کیایومِ آزادی کے موقع پر صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی قیادت میں ایک تاریخی آزادی مارچ بھی نکالا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ سرکاری محکموں طلبہ نوجوانوں سیاسی و سماجی نمائندگان اور شہریوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی شرکاء نے قومی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان سے محبت قومی یکجہتی اور وطن کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا یہ آزادی مارچ نصیرآباد میں اپنی نوعیت کی ایک غیر معمولی اور یادگار عوامی شرکت کا مظہر ثابت ہوا، جس نے یومِ آزادی کے موقع پر ضلع کے عوام کے جذب ْحب الوطنی اور قومی یکجہتی کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔تقریب اور آزادی مارچ کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

خبرنامہ نمبر6716/2026
صحبت پور14 اگست :: یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر ضلع صحبت پور میں قومی جوش و جذبے حب الوطنی اور ملی یکجہتی کے بھرپور اظہار کے ساتھ مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یومِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ سرکاری عمارات کو قومی پرچموں جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ تقریبات میں سرکاری افسران و اہلکاران سول سوسائٹی کے نمائندگان طلبہ اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس صحبت پور میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر صحبت پور محترمہ فریدہ ترین، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صحبت پور تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان و افسران سول سوسائٹی کے نمائندگان طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر صحبت پور محترمہ فریدہ ترین اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا، جس کے احترام میں تمام شرکاء باوقار انداز میں کھڑے رہے اور پاکستان سے اپنی والہانہ محبت اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 14 اگست ہمیں آزادی کی عظیم نعمت اور قیامِ پاکستان کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے پاکستان ہمارے بزرگوں کی جدوجہد قربانیوں اور بے مثال عزم کا ثمر ہے اس لیے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ وطنِ عزیز کی ترقی خوشحالی امن اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد، نظم و ضبط باہمی بھائی چارے اور قانون کی پاسداری ہی ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہے پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنر صحبت پور محترمہ فریدہ ترین اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ کی قیادت میں یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکاران، پولیس تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے نمائندگان سول سوسائٹی طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں کے ذریعے وطنِ عزیز سے اپنی گہری محبت، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی خوشحالی امن، استحکام خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس صحبت پور میں یومِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر صحبت پور محترمہ فریدہ ترین اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ نے دیگر افسران اہلکاران اور شرکاء کے ہمراہ یومِ آزادی کا کیک کاٹا اس موقع پر پاکستان کی سلامتی استحکام ترقی و خوشحالی امن و امان اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی قومی اتحاد و یکجہتی، امن و استحکام اور مضبوط جمہوری و معاشرتی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے۔ضلع صحبت پور میں یومِ آزادی کی تقریبات میں سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاران سول سوسائٹی کے نمائندگان طلبہ اور شہریوں کی بھرپور شرکت نے اس امر کو اجاگر کیا کہ عوام کے دل پاکستان کی محبت سے سرشار ہیں اور وہ وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد و یکجا ہیں

خبرنامہ نمبر6717/2026
ضلع چمن14 اگست : : ملک بھر کی طرح سرحدی شہر ضلع چمن میں بھی پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے، قومی وحدت اور حب الوطنی کی بھرپور فضا میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس چمن میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے قومی پرچم لہرایا، جبکہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن شریف اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ اس موقع پر یومِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، مختلف سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں، معززینِ شہر، قبائلی و سیاسی مشران، علماء کرام، طلبہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا اور وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ 14 اگست محض ایک تاریخی دن نہیں بلکہ یہ ہمیں آزادی کی قدر، قیامِ پاکستان کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں اور قومی ذمہ داریوں کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے، جس کی حفاظت، ترقی اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے وطن کی ترقی، امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنے فرائض دیانت داری، خلوص اور قومی جذبے کے ساتھ انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد، باہمی احترام، نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری ہی ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ تعلیم، کردار، محنت اور مثبت سوچ کو اپنا شعار بناتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع چمن میں امن، عوامی خدمت اور ترقی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور ہم سب مل کر اسے امن، ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔تقریب کے اختتام پر وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے اپنے قومی جذبے کا اظہار کیا۔

خبرنامہ نمبر6718/2026
چمن 14 اگست : 79ویں جشنِ آزادی کے موقع پر سرحدی شہر ضلع چمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ کی زیر قیادت ایک شاندار اور پروقار آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز ڈی سی کمپلیکس چمن سے ہوا، جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی واپس ڈی سی کمپلیکس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ، قبائلی و سیاسی عمائدین، علماء کرام، سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم، قومی جھنڈیاں، بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے، جن پر پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور قومی ہیروز سے اظہارِ عقیدت کے پیغامات درج تھے۔ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے بلند کیے، جس سے شہر کی فضا ملی جوش و جذبے، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ریلی کا مقصد آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنا، قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور وطنِ عزیز سے والہانہ محبت کا اظہار کرنا تھا۔

خبرنامہ نمبر6719/2026
چمن14 اگست :: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آج چمن میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی رہائش گاہ پر حاضری دی اور ان کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ کے گزشتہ روز انتقال پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مغفرت، بلندیِ درجات اور ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ جواں سال بیٹے کا انتقال والدین اور اہلِ خانہ کے لیے انتہائی صدمے اور کرب کا باعث ہوتا ہے، وہ اس مشکل اور غم کی گھڑی میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ثناء اللہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی سمیت تمام لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

خبرنامہ نمبر6720/2026
اُستامحمد14 اگست :۔ ملک بھر کی طرح ضلع اُستامحمد میں بھی پاکستان کا 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے، حب الوطنی اور شایانِ شان انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف سرکاری و نجی سطح پر جشنِ آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جبکہ مرکزی تقریب فیصل پارک اُستامحمد میں نہایت پروقار ماحول اور قومی جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی مرکزی تقریب کا آغاز صبح 8 بجے ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال کی جانب سے قومی پرچم کشائی سے ہوا پرچم کشائی کے موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا اور ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جس کے بعد یومِ آزادی کی مرکزی تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرِ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردارزادہ فیصل خان جمالی تھے اس موقع پر مئر اُستامحمد مظفر خان جمالی، چئرمین ضلع کونسل سالار خان جمالی، ایس پی اُستامحمد معاذ الرحمن، ضلعی محکموں کے افسران و اہلکاران، بلدیاتی نمائندگان، سول سوسائٹی کے نمائندگان، تاجر برادری، اقلیتی برادری کے نمائندگان، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردارزادہ فیصل خان جمالی اور ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال نے کہا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی جدوجہد، قربانیوں اور قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک قیادت اور مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا۔ ہمارے بزرگوں نے آزادی کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے، ملک سے وفاداری کا عہد کرنے اور قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ نئی نسل بالخصوص نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تحریکِ آزادی اور قیامِ پاکستان کی تاریخ سے آگاہی حاصل کریں اور ملک کی ترقی خوشحالی اوراستحکام کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران و اہلکاران سمیت ہر شہری کو اپنے فرائض منصبی ایمانداری خلوص محنت اور قومی جذبے کے ساتھ انجام دینے چاہئیں تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنایا جاسکے یومِ آزادی کی تقریب کے دوران مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے قیامِ پاکستان کے موضوع پر تقاریر، ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلو پیش کیے بچوں نے اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے قومی یکجہتی حب الوطنی اور وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا، جسے تقریب کے شرکاء نے زبردست سراہا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اعزازات بھی تقسیم کیے گئے اس موقع پر یومِ آزادی کی مناسبت سے شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا گیا صوبائی وزیر فیصل خان جمالی، ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال اور دیگر معزز شخصیات نے پودے لگائے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کو صاف اور سرسبز بنانے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے بعد ازاں جشنِ آزادی کے سلسلے میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی، جس میں ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی نمائندگان، سرکاری افسران، طلبہ، تاجر برادری، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔ ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی اُبل چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے اختتام پر چئرمین ضلع کونسل اُستامحمد سالار خان جمالی کے دفتر میں یومِ آزادی کی مناسبت سے آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے ایک دوسرے کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، ترقی، خوشحالی، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امن و استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے ہر فرد اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے گا اور وطنِ عزیز کو مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گا۔

خبرنامہ نمبر6721/2026
کوئٹہ: صوبائی وزیر منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی نے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔میر ظہور بلیدی نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ زخمی اہلکاروں کی صحت و سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

خبرنامہ نمبر6722/2026
سیوی14 اگست :یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی قیادت میں سیوی بائی پاس سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ ریلی جب سیوی بائی پاس پہنچی تو میر فرید رئیسانی کی قیادت میں آنے والی ریلی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں دونوں ریلیاں ایک ساتھ شامل ہو گئیں اور شرکاء نے قومی جوش و جذبے کے ساتھ مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے ریلی کو آگے بڑھایا۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ شرکاء نے ملی جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطنِ عزیز سے محبت اور قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب سیوی پہنچی جہاں ریلی اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے عظیم نعمت اور ہماری مشترکہ پہچان ہے، آزادی کی حفاظت اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیں اتحاد، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مقررین نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنے اور پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور پرامن بنانے کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

خبرنامہ نمبر6723/2026
سیوی14 اگست : ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایت پر ضلعی ناظم صحت سیوی ڈاکٹر عبدالقادر ہارون نے یومِ آزادی کی مناسبت سے ڈی ایچ کیو؍ٹیچنگ ہسپتال سیوی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جہانزیب گشکوری بلوچ کی جانب سے ہسپتال کو جشنِ آزادی کے حوالے سے قومی پرچموں اور دیگر آرائشی اشیاء سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ضلعی ناظم صحت نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ہسپتال عملے کے ہمراہ یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ یومِ آزادی کی خوشیوں میں ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں کو بھی شریک کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سیوی کی جانب سے ان میں مٹھائی اور جوس تقسیم کیے گئے اور ان کی مزاج پرسی کی گئی۔ اس موقع پر مریضوں کی جلد صحت یابی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر آر ایم او جنرل ڈاکٹر اکرم زرکون، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر زین العابدین سمیت دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا۔

خبرنامہ نمبر6725/2026
کوئٹہ، 14 اگست : بلوچستان ہائی کورٹ میں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے عدالتِ عالیہ کے لان میں قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے معزز ججز، افسران و اہلکاروں، وکلاء اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 14 اگست محض ایک تاریخی دن نہیں بلکہ ایک نظریے، عہد اور قومی ذمہ داری کی تجدید کا دن ہے۔ پاکستان ہمارے اسلاف اور زعماء کی لازوال قربانیوں، غیر متزلزل ایمان، جدوجہد اور عزم و استقلال کے نتیجے میں وجود میں آیا، اس لیے اس کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ قوم کی اصل طاقت اتحاد، باہمی اعتماد، قومی یکجہتی اور مشترکہ مقصد کے حصول میں مضمر ہے۔ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے قومی یکجہتی، باہمی احترام اور اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا۔ قومی ترقی کی راہ میں اقربا پروری، خود غرضی اور ذاتی مفادات کی بجائے میرٹ، دیانت داری، قانون کی حکمرانی اور قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے حقیقی ثمرات کے حصول اور ایک مضبوط ریاست کی تعمیر کے لیے بحیثیت قوم ہمیں مزید کئی اہم سنگِ میل عبور کرنے ہیں۔ پارلیمان کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور آئین کی پاسداری کو ہر صورت برقرار رکھنا ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، جبکہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں۔جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے کہا کہ عدلیہ عوام کو بلاامتیاز انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔ عدلیہ کو قانون اور آئین کی روشنی میں بلاامتیاز انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو مزید مستحکم کرنے کے لیے عدالتی نظام میں موجود رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرنا ناگزیر ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کے ہر اول دستے کے طور پر ضلعی عدلیہ پر انصاف کی فراہمی کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جسے غیر جانب داری، دیانت داری اور بلاخوف و رعایت ادا کرنا ہوگا۔ عدالتوں سے رجوع کرنے والے سائلین انصاف کے حصول اور ناانصافی کے ازالے کی امید لے کر آتے ہیں، اس لیے ان کی داد رسی عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء، عدلیہ اور انصاف کے نظام سے وابستہ تمام طبقات کو اپنی ذمہ داریاں غیر جانب داری، دیانت داری اور قانون کے مطابق ادا کرنی چاہئیں۔ قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کا بنیادی مقصد عوام کو ظلم، ناانصافی اور استحصال سے نجات دلانا اور انہیں بروقت انصاف فراہم کرنا ہے۔جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے مزید کہا کہ انصاف صرف فیصلے صادر کرنے کا نام نہیں بلکہ معاشرے کے تمام طبقات کو ان کے حقوق کی منصفانہ فراہمی یقینی بنانے کا تقاضا کرتا ہے۔ معاشرے سے ناانصافی کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب ہر فرد اپنے فرائض دیانت داری سے ادا کرے اور دوسروں کے حقوق پامال کرنے سے گریز کرے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عدلیہ آئین اور قانون کی بالادستی، عوام کو بلاامتیاز انصاف کی فراہمی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا آئینی کردار بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
خبرنامہ نمبر6726/2026
کوئٹہ: پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے محکمہ ایکسائز نارتھ زون کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نارتھ زون محمد ایوب ہزارہ نے کیک کاٹا۔تقریب میں ڈائریکٹر ایکسائز نصیر اللہ مندوخیل سمیت محکمہ ایکسائز کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر افسران نے ایک دوسرے کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نارتھ زون محمد ایوب ہزارہ نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہیپاکستان ایک عظیم نعمت ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر شہری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کے افسران اور اہلکار قومی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور عوام کو بہتر سہولیات کیفراہمی کے ساتھ ساتھ صوبے میں قانون کی عملداری اور حکومتی امور کی مؤثر انجام دہی میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

خبرنامہ نمبر6727/2026
نصیرآباد۔۔ ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کے زیر اہتمام یومِ آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل، ضلعی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سے محبت صرف قومی پرچم لہرانے اور نعرے لگانے کا نام نہیں بلکہ اپنے فرائض ایمانداری اخلاص اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنا ہی حقیقی حب الوطنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک سرکاری افسر استاد ڈاکٹر کسان یا کوئی بھی شہری اپنے فرائض دیانت داری سے انجام دیتا ہے تو وہ دراصل پاکستان کی خدمت کر رہا ہے انہوں نے ضلع نصیرآباد میں بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنے عزم اور آئندہ کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا.یومِ آزادی کے موقع پر صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی قیادت میں ایک تاریخی آزادی مارچ بھی نکالا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ سرکاری محکموں طلبہ نوجوانوں سیاسی و سماجی نمائندگان اور شہریوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی شرکاء نے قومی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان سے محبت قومی یکجہتی اور وطن کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا یہ آزادی مارچ نصیرآباد میں اپنی نوعیت کی ایک غیر معمولی اور یادگار عوامی شرکت کا مظہر ثابت ہوا، جس نے یومِ آزادی کے موقع پر ضلع کے عوام کے جذب حب الوطنی اور قومی یکجہتی کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا.تقریب اور آزادی مارچ کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

خبرنامہ نمبر6728/2026
کوئٹہ 14آگست۔ یومِ آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے زیرِ اہتمام شاندار جشنِ آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کی۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر سرینا چوک تک نکالی گئی۔ریلی میں سول سوسائٹی، عوامی نمائندگان، سرکاری افسران و اہلکاران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا کو جوش و جذبے سے بھر دیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان اور ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، ہمیں اتحاد، نظم و ضبط اور قومی جذبے کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

خبرنامہ نمبر6729/2026
تربت. 14 اگست 2024: پارلیمانی سیکریٹری برائے انرجی میر اصغر رند نے تربت شہر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے اور اس کے نتیجے میں شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں میر اصغر رند نے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد کی کسی بھی شکل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نقصان پہنچانا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور ایسے واقعات سے عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔میر اصغر رند نے واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے لیے دعائے صحت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام زخمیوں کو جلد اور مکمل صحت عطا فرمائے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ عوام بھی ایسے عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

خبرنامہ نمبر6730/2026
تربت.14 اگست 2024: پارلیمانی سیکریٹری برائے فشریز حاجی معتبر برکت علی رند نے 14 اگست، یومِ آزادی کے موقع پر تربت شہر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے اور اس کے نتیجے میں شہریوں کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ دہشت گردی کی کسی بھی شکل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

خبرنامہ نمبر6731/2026
نصیرآباد۔۔۔۔جشنِ آزادی کے موقع پر مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کمشنر آفس نصیرآباد کے احاطے میں کیا گیا، ڈپٹی کنزرویٹر فارسٹ نصیرآباد نعیم لہڑی کی سربراہی میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے، اس موقع پر صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی، کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی، ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کامران نواز، پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر بلال صادق عمرانی اور سیاسی و قبائلی رہنما عبدالرؤف لہڑی نے کمشنر آفس کے احاطے میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا،ایس ایس پی اسد ناصر ونگ کمانڈر کرنل رضوان طیب سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل مدثر ظفر کھوسہ بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر شجرکاری مہم کی کامیابی، پاکستان کی سالمیت، خوشحالی، امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی،شجر کاری مہم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی اور کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ درخت قدرت کا قیمتی تحفہ اور ماحول کے تحفظ کی ضمانت ہیں، شجرکاری کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور ان کی حفاظت و نگہداشت بھی یقینی بنائی جائے، سرسبز و شاداب پاکستان ہماری آنے والی نسلوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، جشنِ آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم کا آغاز اس عزم کا اظہار ہے کہ ہم اپنے وطن کو سرسبز، صاف اور خوشحال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

خبرنامہ نمبر6732/2026
چمن: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور وزیر خوراک نورمحمد دومڑ نے آج چمن میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی رہائش گاہ پر حاضری دی اور ان کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ کے گزشتہ روز انتقال پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مغفرت، بلندیِ درجات اور ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ جواں سال بیٹے کا انتقال والدین اور اہلِ خانہ کے لیے انتہائی صدمے اور کرب کا باعث ہوتا ہے، وہ اس مشکل اور غم کی گھڑی میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ثناء اللہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی سمیت تمام لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

خبرنامہ نمبر6733/2026
بارکھان؍رکھنی14اگست :. ملک بھر کی طرح یومِ آزادی کی پروقار تقریب کمشنر آفس میں منعقد ہوئی، جس میں کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے قومی پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی جبکہ قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔تقریب میں ڈی آئی جی کوہِ سلیمان رینج ایاز احمد بلوچ، ایڈیشنل کمشنر عبدالباسط بزدار، سرکاری محکموں کے افسران، قبائلی عمائدین اور دیگر معزز شہریوں نے شرکت کی۔یومِ آزادی کی مناسبت سے کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی اور ڈی آئی جی کوہِ سلیمان رینج ایاز احمد بلوچ نے کمپلیکس کے احاطے میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔بعد ازاں کمشنر مجیب الرحمٰن قمبرانی، ڈی آئی جی ایاز احمد بلوچ اور دیگر افسران نے پاکستان کی 79ویں یومِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا۔ اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے نعرہ لگایا ۔کمشنر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے اس موقع پر کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، جس کی حفاظت اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آزادی ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، ہمیں اپنے وطن کی آزادی کی قدر کرتے ہوئے قومی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا، پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری احسن انداز میں ادا کرنی چاہیے، وطن عزیز کی سالمیت اور خوشحالی کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

خبرنامہ نمبر6734/2026
بارکھان؍رکھنی، 14 اگست :رکھنی میں ملک بھر کی طرح 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی جبکہ قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔تقریب میں ڈی آئی جی کوہِ سلیمان رینج ایاز احمد بلوچ، ایڈیشنل کمشنر عبدالباسط بزدار، سرکاری محکموں کے افسران اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔یومِ آزادی کی مناسبت سے کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی اور ڈی آئی جی کوہِ سلیمان رینج ایاز احمد بلوچ نے کمپلیکس کے احاطے میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی 79ویں یومِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ شرکاء نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔یومِ آزادی کی تقریب نے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور سرسبز و خوشحال پاکستان کے عزم کو مزید اجاگر کیا۔

خبرنامہ نمبر6735/2026
نصیرآباد۔۔۔جشنِ آزادی کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی اینڈ سیکنڈری اسکول گوٹھ تاج محمد لہڑی میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی تھے۔ اسکول کے پرنسپل بختیار احمد مری نے ان کا استقبال کیا جبکہ اسکاؤٹس کے بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے انہیں خوش آمدید کہا۔ تقریب میں سابق صوبائی وزیر و سینئر سیاستدان میر عبدالغفور لہڑی، قبائلی رہنما عبدالرؤف لہڑی حاجی احمد سلطان لہڑی، حاجی علی محمد لہڑی، وڈیرہ عبدالحمید عمرانی، شعبان خان عمرانی، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول میر گل جتک عبدالقادر سیاہ پاد سمیت علاقائی معتبرین، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر ملک کی سالمیت اور بقا کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ کیک بھی کاٹا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال جدوجہد اور لاکھوں شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا، اس لیے ہمیں آزادی کی قدر کرتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اور طلبہ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کریں، محنت اور نظم و ضبط کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں، کیونکہ آنے والے وقت میں اسی نوجوان نسل پر ملک کو چلانے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ذمہ داری عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے، والدین اور اساتذہ بھی بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ جشنِ آزادی ہمیں اتحاد، یکجہتی، حب الوطنی اور قومی ذمہ داری کا درس دیتا ہے، ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایمانداری اور خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

خبرنامہ نمبر6736/2026
ڈیرہ بگٹی، 14 اگست: جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر ضلع ڈیرہ بگٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس قدر وسیع پیمانے پر شاندار اور پُرمسرت تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شہریوں نے بھرپور شرکت کرکے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت، عقیدت اور وابستگی کا اظہار کیا۔جشنِ آزادی کے سلسلے میں ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں قومی پرچم کشائی کی تقریبات، شاندار ریلیوں، میوزیکل پروگرامز، ثقافتی سرگرمیوں اور آتش بازی کے مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات میں سیاسی و قبائلی عمائدین، سرکاری افسران، نوجوانوں، بچوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ڈیرہ بگٹی نارتھ کے علاقے بیکڑ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے بھائی میر آفتاب خان بگٹی کی زیرِ قیادت جشنِ آزادی کی مرکزی اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور قومی پرچم تھامے پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ وطن عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا سوئی میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم و ڈیرہ بگٹی میاں خان کی قیادت میں جشنِ آزادی کی شاندار ریلی نکالی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم لہراتے ہوئے ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا پاکستان ہاؤس سوئی میں قبائلی رہنما میر جان بگٹی کی قیادت میں بھی جشنِ آزادی کے حوالے سے بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جبکہ ڈیرہ بگٹی ٹاؤن میں منعقدہ ریلی میں سینکڑوں شہری شریک ہوئے۔ ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت نے جشنِ آزادی کے قومی جذبے کو مزید اجاگر کیا۔جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سوئی میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام شاندار میوزیکل نائٹ کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ مقامی فنکاروں کی خوبصورت آوازوں، ڈھول کی تھاپ اور روایتی بلوچی رقص نے تقریب میں شریک شائقین کو محظوظ کیا، جبکہ شاندار آتش بازی نے جشن کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیے ایف سی ہیڈ کوارٹرز سوئی میں بھی جشنِ آزادی کے موقع پر پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی و قبائلی عمائدین، سرکاری حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے موقع پر یادگارِ شہداء پر چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے یادگار پر پھولوں کے ہار چڑھائے گئے ضلع ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں منعقد ہونے والی تقریبات کے دوران عوام کا جوش و خروش دیدنی رہا۔ خواتین، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں سمیت شہریوں نے قومی پرچم اٹھا کر جشنِ آزادی کی خوشیوں میں شرکت کی اور پاکستان سے اپنی گہری محبت و وابستگی کا اظہار کیا۔جشنِ آزادی کی ان شاندار تقریبات نے یہ واضح کیا کہ ڈیرہ بگٹی کے عوام پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے متحد ہیں۔ تقریبات کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے قومی جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

خبرنامہ نمبر6737/2026
کوئٹہ، 14 اگست 2026: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے اور ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے قربانیوں کا یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے پاک فوج، فرنٹئر کور بلوچستان، پولیس اور سول اداروں کے افسران و اہلکاروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، شہداء کے خاندانوں کا غم پوری قوم کا مشترکہ غم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 79 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ گرینڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی، سندھ اور گلگت بلتستان کے وزراء، دیگر صوبوں سے آئے ہوئے معزز مہمانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب کے آغاز پر قیام پاکستان کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء، پاک فوج، فرنٹئر کور بلوچستان نارتھ و ساؤتھ، بلوچستان پولیس اور سول سوسائٹی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی، ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی ، تقریب کے آغاز میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن( ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے ایصال ثواب کیلئے بھی دعا کی گئی ۔میر سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان ہمیں عظیم قربانیوں کے بعد ملا اور اس کی حفاظت، سلامتی اور ترقی کے لیے آج بھی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سول افسران و اہلکار بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں کو یقین دلایا کہ ان کا غم پوری قوم کا مشترکہ غم ہے۔ وزیراعلیٰ نے ریاست مخالف عناصر کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان اور حکومت بلوچستان نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ تشدد اور بندوق کا راستہ بلوچستان کو ترقی کی جانب نہیں لے جا سکتا۔ اس راستے نے صوبے کو پسماندگی، محرومی اور عدم استحکام کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران صرف گوادر میں 515 ارب روپے خرچ کیے گئے، اس کے باوجود اگر کوئی چیز بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ہے تو وہ تشدد اور بدامنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بندوق کا راستہ اختیار کرچکے ہیں، ان کے پاس دو راستے ہیں، وہ ریاست پاکستان کو تسلیم کریں اور قومی دھارے میں واپس آئیں، کیونکہ ریاست کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں، تاہم مسافروں، اساتذہ، مزدوروں اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی۔ حکومت سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر بلوچستان میں مکمل امن قائم کرے گی۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ معصوم شہریوں کو قتل کرنا بلوچ روایات نہیں۔ بسوں سے مسافروں کو اتار کر خواتین اور بچوں کے سامنے قتل کرنا نہ بلوچ اقدار ہیں اور نہ ہی کسی مہذب معاشرے کا عمل۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کو صدیوں پہلے خوارج قرار دیا جاچکا ہے، اسی طرح بلوچ قوم پرستی کے نام پر معصوم انسانوں کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کا بلوچیت اور بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد عناصر غریب بلوچ نوجوانوں کو ورغلا کر پہاڑوں پر لے جاتے ہیں، جبکہ ان کے اپنے بچے بیرون ملک آرام دہ زندگی گزار رہے ہیں۔ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بچیوں کے لیے آکسفورڈ اور ہارورڈ سمیت عالمی جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولے گئے ہیں اور 10 ہزار سے زائد اسکالرشپس فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں، طالبات کے لیے پنک اسکوٹیز اور گرین بس سروس متعارف کرائی گئی ہے، جبکہ 99 فیصد بند اسکول دوبارہ فعال کیے جاچکے ہیں۔ حکومت میرٹ پر بھرتیوں کو یقینی بنا رہی ہے اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ذریعے بھرتی کے عمل میں شفافیت لائی جارہی ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست بلوچستان کے نوجوانوں کو اپنے ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔ حکومت سے کسی کو کوئی شکایت یا گلہ ہو تو اس کی سزا ریاست اور پاکستان کو نہیں دی جانی چاہیے۔ اختلافات کا حل مکالمے، آئین اور جمہوری عمل میں ہے، بندوق میں نہیں۔پنجاب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں کسی پنجابی کے قتل کو بلوچوں سے جوڑنا درست نہیں۔ بلوچ مہمان نواز قوم ہے اور دہشت گردی کا کسی قوم یا نسل سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کی کوئی قوم نہیں ہوتی اور دہشت گردی کو کسی قوم کے ساتھ منسوب کرنا دشمن کی سازش ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج جشن آزادی کی گرینڈ تقریب میں ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان کے عوام پاکستان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ نسلی اور لسانی تقسیم پیدا کرنے کی کوششیں دشمن کی چال ہیں اور بلوچستان کے عوام ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی شناخت پاکستانی ہے، اس کے بعد ہم بلوچ، پشتون، سندھی یا پنجابی ہیں۔ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے، اس کی مسلح افواج منظم اور باصلاحیت ہیں اور پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہوکر ملک کی ترقی، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی اور پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

خبرنامہ نمبر6738/2026
کوہلو 14 اگست ۔۔۔ یوم آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس کوہلو میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان نے قومی پرچم لہرایا اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈپٹی کمشنر کو سلامی پیش کی، تقریب کے دوران یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے حصول کے لیے دی تھیں پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک کی حیثیت سے ہمیں اپنی شناخت، آزادی اور ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے، اس لیے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے قومی تعمیر و ترقی میں حصہ لینا ہوگا۔ ہمیں باہمی اتحاد، بھائی چارے، برداشت اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا چاہیے۔ بلوچستان بالخصوص ضلع کوہلو کے عوام محب وطن ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان کو ایک مضبوط، پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ایمانداری، محنت اور قومی جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے۔ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے، انہیں تعلیم، مثبت سوچ اور حب الوطنی کے جذبے سے آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے بعدازاں تقریب کے ڈپٹی کمشنر آفس سے کوہلو شہر تک ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں سرکاری آفیسران ،سول سوسائٹی اور شہریوں نے کار ریلی نکالی جس میں سینکڑوں افراد نے درجنوں گاڑیوں کے ہمراہ شرکت کی ہے ۔

خبرنامہ نمبر6739/2026
تربت 14 اگست 2026: ملک بھر کی دیگر جامعات کی طرح جامعہ تربت میں بھی وطن عزیز کا 79واں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی اور ویڈیو کانفرنس روم کو قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔تقریبات کا آغاز ایڈمن بلاک کے سامنے پرچم کشائی سے ہوا جس کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیرصدارت یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں تدریسی و انتظامی شعبوں کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر دل و جان سے کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو ایک مضبوط، جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے اور عوام کو انصاف، روزگار، تعلیم اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی تلقین کی تھی۔وائس چانسلر نے کہا کہ موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کو مزید مضبوط بنانے کے لئے جمہوریت کومزید مستحکم اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوری قوم پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ محنت اور دیانت داری سے وطن کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرے تاکہ پاکستان کو دنیا کے عظیم ممالک کی صف میں شامل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ تربت جنوبی بلوچستان میں معیاری اعلی تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی اور بھائی چارگی کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہے۔دیگر مقررین نے کہا کہ آنے والا دور صرف انہی اقوام کا ہوگا جن کے ہاتھوں میں علم کی شمع اور جدید ٹیکنالوجی ہوگی، اس لیے تحقیق اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دن محض جشن منانے کا موقع نہیں بلکہ اجتماعی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کا بھی وقت ہے۔ اہل علم کو اپنی توانائیاں جہالت کے خاتمے،جدیدعلم کے فروغ اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے وقف کرنا چائیے۔ان کا کہناتھا کہ جامعہ تربت کے طلبہ ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی، قیام پاکستان کی جدوجہد میں جان دینے والے اور معرکہ حق کے شہدا اور بانیان پاکستان کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ آخر میں شرکاء نے ملک کی 79ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔

خبرنامہ نمبر6740/2026
خضدار:ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدار میں یوم آذادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے میں آپ سب شرکاء کو 79 ویں یومِ آزادی کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ آزادی کسی بھی قوم کو پلیٹ میں نہیں ملتی۔ اس کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں اور ان کا نام تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جاتا ہے۔آج کے دن کے موقع پر میں نے یہ مناسب سمجھا کہ قوم کے حقیقی ہیروز کا ذکر کروں۔ میری نظر میں وہ پانچ چھ شعبوں کے لوگ ہیں جن کی وجہ سے ہم آج آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔سب سے پہلے میں ان تمام شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جان قربان کر کے ہمیں آج ایک خوشگوار اور پرامن ماحول دیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان شہداء کے گھر والے ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔ ان کے والدین، بھائی اور گھر کے دیگر افراد کی قربانیوں کی وجہ سے ہمیں یہ پرامن اور خوشحال ماحول ملا ہے۔اس کے ساتھ ہمارے تمام سیکیورٹی ادارے اور سیکیورٹی کے جوان بھی ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔ وہ آج بھی مشکل حالات میں پنجگور، زہری، خضدار اور دور دراز علاقوں میں ہماری امن کے لیے اور اس عظیم ملک کی عزت کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔تیسرے نمبر پر ہمارے حقیقی ہیروز وہ اساتذہ ہیں جن کو آج ہم نے تعریفی اسناد دی ہیں۔ خواتین ہوں یا مرد، وہ ہماری تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور جہالت کے خاتمے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ اس ملک اور اس قوم کو دوسری قوموں کے برابر لایا جائے۔ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ اسکول سے باہر بچوں کا ہے۔ یہ مسئلہ پوری دنیا میں، جنوبی ایشیا میں، پاکستان میں اور سب سے زیادہ بلوچستان میں ہے۔ یہی اساتذہ ہیں جو اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں۔ ان بہنوں میں ایک بہن کینسر سے بھی لڑ رہی ہے اور قومی فریضہ نبہا کر بچوں کو تعلیم بھی دے رہی ہے جس پر ہمیں فخر حاصل ہے .اسی طرح ہمارے صحت کے شعبے کے کارکن بھی ہیروز ہیں۔ یہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز ہیں۔ یہ دور دراز کے بنیادی مراکز صحت اور ثانوی مراکز صحت میں بیٹھ کر معمول کے حفاظتی ٹیکے لگا رہے ہیں اور صحت کی خدمات دے رہے ہیں۔ یہ ہمیں قابلِ بچاؤ بیماریوں سے بچا رہے ہیں اور پوری قوم کو صحت مند بنانے کی کوش کر رہے ہیں۔ایک اور حقیقی ہیرو جن کا نام ہم اکثر نہیں لیتے وہ کسان ہے۔ جو اس تپتی دھوپ اور گرمی میں کھیت میں محنت کر رہا ہے۔ وہ ہماری غذائی ضروریات کے لیے کام کر رہا ہے۔ وہ ہمارا حقیقی ہیرو ہے۔اسی طرح مویشی پالنے والا اور چرواہا بھی ہمارا حقیقی ہیرو ہے جو اس وقت ہمارے مویشیوں کی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے۔آج کے دن کے موقع پر میں نے یہ مناسب سمجھا کہ صحت اور تعلیم کے فرنٹ لائن ورکرز کو یہاں بلا کر ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ان کی خدمات کو سامنے لایا جائے اور انہیں تسلیم کیا جائے۔ میں انہیں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ ہی ہماری قوم کے حقیقی ہیروز ہیں۔اس ہال میں موجود ہمارے نوجوان، ہماری نوجوان نسل ملک کا مستقبل بھی موجود ہیں۔ میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ آزادی تو ہمیں مل گئی ہے لیکن ابھی بھی ہمارے سامنے بہت سارے مسائل اور چیلنجز ہیں۔ اس قوم کو اب آپ لوگوں نے آگے لے کر جانا ہے۔ بے روزگاری کے خلاف، غربت کے خلاف، کرپشن کے خلاف، اسکول سے باہر بچوں کے خلاف، جہالت کے خلاف اور دہشتگردی کے خلاف یہ جدوجہد آپ ہی لوگوں نے آگے بڑھانی ہے اور اس ملک کو دنیا کے نقشے پر ایک خوبصورت ملک کے طور پر ابھارنا ہے۔

خبرنامہ نمبر6741/2026
استامحمد۔۔ جشنِ آزادی کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کی بھرپور شرکت واضح رہے کہ آج استامحمد میں جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر محکمہ کھیل بلوچستان کے زیرِ اہتمام مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال کی نگرانی میں منعقدہ مقابلوں میں فٹبال، کرکٹ، والی بال اور بال شوٹنگ سمیت مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں ضلع بھر سے نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اُستامحمد محمد رمضان اشتیاق، اسپورٹس آفیسر محمد عمر کاکڑ، کھیلوں سے وابستہ شخصیات نوجوان کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جبکہ شائقین نے تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، جس سے کھیلوں کے میدان میں جشنِ آزادی کا جوش و جذبہ مزید نمایاں ہوگیا مقررین نے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد نوجوان نسل کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، ان میں نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا جذبہ پیدا کرنے اور مقامی سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لایا جاسکتا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں بھرپور مواقع فراہم کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر قومی اور صوبائی سطح پر اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔

خبرنامہ نمبر6742/2026
سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں جشنِ آزادی کی پُروقار تقریب، ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّٰہ شاہ، (لیفٹیننٹ کرنل) عاصم خان،اور ایس پی جھل مگسی رحمت اللّٰہ درانی کی خصوصی طور پر شرکت، پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ضلعی ہیڈ کوارٹر گنداواہ میں جشنِ آزادی کی صبح ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف محکموں کے ضلعی آفیسران، سول سوسائٹی، صحافی حضرات، طلباء و اساتذہ کرام و جوانوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران قومی پرچم لہرایا گیا جبکہ جھل مگسی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر پولیس افسران و جوانوں نے ملی جوش و جذبے کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے، جس سے فضا حب الوطنی کے جذبے سے گونج اٹھی بعد ازاں سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّٰہ شاہ ودیگر آفیسران نے سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کردیا دریں اثناء فلک شگاف نعروں کی گونج میں ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا اور ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّٰہ شاہ، ایس پی جھل مگسی رحمت اللّٰہ درانی ودیگر آفیسران نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنداواہ اور جوڈیشل لاکپ گنداواہ کا دورہ کیا مریضوں کی تیمارداری کی، قیدیوں سے خیریت دریافت کی اور ان میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔تقریب میں وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کے آفیسران و دیگر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک و قوم کی خدمت، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور جذبے اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

خبرنامہ نمبر6743/2026
کوئٹہ: صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گزشتہ روز زیارت کراس خانی بابا کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سنجاوی کے افراد کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی گزشتہ روز مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کوئٹہ منتقل کیا گیا صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے ٹراما سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی سے بھی ملاقات کی اور زخمیوں کے علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی افراد کو تمام ضروری طبی سہولیات اور بہترین علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اس موقع پر صوبائی وزیر نے زخمیوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت ان کے ساتھ ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے اور جاں بحق افراد کے درجات بلند فرمائے، جبکہ لواحقین کو صبر و حوصلہ عطا کرے۔ آمین۔

خبرنامہ نمبر6744/2026
گوادر: 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور شہریوں کے زیرِ اہتمام شاندار جیپ ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں نے قومی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے یومِ آزادی بھرپور انداز میں منایا۔جیپ ریلی کی قیادت سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہوت نعمت اللہ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان جبکہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے ڈی ایس پی چاکر بلوچ نے کی۔ ریلی میں ناکو مجید گورگیج، اسامہ خالد، سول سوسائٹی کے نمائندے محمد جان سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ریلی کا آغاز کندیل چوک سے ہوا، جہاں سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے میرین ڈرائیو کی جانب روانہ ہوا۔ ریلی کے دوران مختلف شاہراہوں پر ‘‘پاکستان زندہ باد’’ کے نعروں اور قومی ترانوں کی گونج سنائی دیتی رہی، جبکہ شہریوں نے قومی پرچم لہرا کر وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔جیپ ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سید ظہور شاہ ہاشمی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر شرکاء نے ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یومِ آزادی کی تقریبات کو قومی جذبے اور شایانِ شان انداز میں منعقد کرنے کے لیے مؤثر انتظامات کیے گئے، جبکہ مختلف سرکاری اداروں، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور عوام کو تقریبات میں بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی مربوط کاوشوں کے باعث گوادر میں یومِ آزادی کی تقریبات میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور جوش و جذبے کا بھرپور اظہار دیکھنے میں آیا۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
خبرنامہ نمبر6745/2026

موسیٰ خیل14 اگست :جشنِ آزادی پاکستان کے پرمسرت اور بابرکت موقع پر ضلعی انتظامیہ موسیٰ خیل کے زیرِ اہتمام اور ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر کی زیرِ نگرانی ایک شاندار اور انتہائی پُرجوش نشانہ بازی (رائفل شوٹنگ) کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں شائقینِ کھیل نے بھرپور اور بڑی تعداد میں شرکت کر کے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے مقابلے کا باقاعدہ آغاز ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک نے خود فائر کر کے کیا۔ ان کی اس فعال شرکت نے مقابلے کے شرکاء اور وہاں موجود شائقین کے جوش و جذبے کو مزید بڑھا دیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے وطن کی قدر اور اس کی حفاظت کا درس دیتا ہے۔ ایسے صحت مند اور روایتی مقابلے معاشرے میں مثبت توانائی، نظم و ضبط اور یکجہتی کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں تقریب میں موجود شرکاء اور شائقین نے اس زبردست اور شاندار ایونٹ کے انعقاد پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو بھرپور انداز میں سراہااس پروقار موقع پر ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کے ہمراہ ایس پی موسیٰ خیل کلیم اللہ کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب اللہ کاکڑ سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

خبرنامہ نمبر6746/2026
لسبیلہ 14اگست:ڈویژنل ہیڈکوارٹر لسبیلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان انتہائی ملی جوش و جذبے اور شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔ جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس لسبیلہ کے خوبصورت سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نیایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو باقاعدہ سلامی دی۔قومی تانہ پیش کیاگیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمدبلوچ ضلعی افسران، معزز شہریوں اور کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی اور قومی ترانوں کی دھنوں پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے وطن سے محبت کا اعادہ کیا اور ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے دعائیں مانگیں۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ، ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ نے مشترکہ طور پر ملکِ پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور تقریب کو پرامن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

خبرنامہ نمبر6747/2026
سوراب: 79ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی سربراہی میں ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں ایف سی بلوچستان 61 ونگ کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ، ایس پی سوراب خورشید احمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب سلمان علی بلیدی، اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر علی، ڈی ایس پی سوراب بلاول احمد محمد حسنی سمیت ضلعی انتظامیہ کے تمام محکموں کے سربراہان، صحافی حضرات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی یوم آزادی کی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سوراب سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان کی آزادی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ ریلی کے دوران پاکستان زندہ باد اور پاک فوج و سیکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت نے اس عزم کو اجاگر کیا کہ سوراب کے عوام اپنے وطن سے والہانہ محبت رکھتے ہیں اور قومی دن کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

خبرنامہ نمبر6748/2026
حب14اگدت: ضلعی انتظامیہ حب کے زیر اہتمام لیڈا آڈیٹوریم حب میں جشنِ آزادی پاکستان کی ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں قومی پرچم کشائی، ملی نغموں، تقاریر اور دیگر رنگا رنگ پروگراموں کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی جانب سے ضلع حب میں کھیلوں کے فروغ اور قومی تقریبات کے کامیاب انعقاد میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حب کی جانب سے سینیٹر دینیش کمار، ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعداد خان مندوخیل، ایف سی کرنل شہزاد قمر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حب محمد رحیم بلیدی کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔**تقریب کے شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی دنوں پر مختلف اداروں کی مشترکہ کاوشیں اتحاد، یگانگت اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید فروغ دیتی ہیں۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے ہر شعبہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا۔

خبرنامہ نمبر6749/2026
سیوی 14 اگست:کمشنر سیوی ڈویژن اسد اللہ فیض کی جانب سے خواتین کو جدید تعلیم، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے شروع کیے گئے بااختیار وومن سینٹر انیشیٹو کے تحت ڈویژنل پبلک اسکول سیوی میں قائم بااختیار وومن سینٹر میں مزید سہولیات کی فراہمی اور تربیتی پروگرامز کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ کمشنر سیوی ڈویژن اسد اللہ فیض کی ذاتی دلچسپی اور اپنی مدد آپ کے تحت قائم کیے گئے اس مرکز میں خواتین کے لیے جدید کمپیوٹر لیب کا قیام عمل میں لایا گیا، جہاں تقریباً 15 کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز، فرنیچر اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔ مرکز میں خدمات انجام دینے والے انسٹرکٹرز کو بھی باقاعدہ تربیت فراہم کی گئی، جس کے بعد خواتین کو مختلف شعبوں میں مفت تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ یومِ آزادی کے موقع پر بااختیار وومن سینٹر کے منصوبے کو مزید وسعت دینے کے لیے کمشنر سیوی اسداللہ فیض اور YMSESDO Pakistan کے چئیرمین محمد منیر ابڑو نے ایک سالہ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت ادارے کی جانب سے بااختیار وومن ڈولپمنٹ سینٹر میں مزید جدید کمپیوٹرز اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ خواتین کے لیے مختلف شعبوں میں لرننگ اور اسکل ڈویلپمنٹ کے کورسز بھی شروع کیے جائیں گے۔ معاہدے کے تحت خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، تاکہ تربیت حاصل کرنے والی خواتین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے باعزت روزگار اور کاروبار کے مواقع حاصل کرسکیں۔ کمشنر سیوی ڈویژن اسد اللہ فیض نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کو جدید تعلیم، ہنر اور معاشی مواقع فراہم کرنا معاشرے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ بااختیار وومن ڈولپمنٹ سینٹر کا مقصد خواتین کو مفت تربیت اور جدید سہولیات فراہم کرکے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی اداروں اور فلاحی تنظیموں کے تعاون سے اس اقدام کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ سیوی ڈویژن کی خواتین کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر سیکھنے اور باعزت روزگار حاصل کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *