خبرنامہ نمبر 9996/2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتن الخوارج اور فتن الہندوستان کے دہشت گرد عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بیخ کنی اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جاری کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ان کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں بدامنی پھیلانے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری طرح متحرک ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن عزمِ استحکام کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیاں ایک مربوط قومی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے ریاستی اداروں کے درمیان موثر رابطہ اور مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم اور ریاستی ادارے متحد ہیں، بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و استحکام کا قیام ہمارا مشترکہ قومی عزم ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9997/2026
اسلام آباد، 13 نومبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان بولورما امگابازار (Bolormaa Amgaabazar) نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی ترقی، معاشی استحکام اور مختلف شعبوں میں ترقیاتی تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، آبنوشی اور انفراسٹرکچر سمیت اہم شعبوں میں ترقیاتی تعاون کو وسعت دینے اور صوبے میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے شراکت داری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان بھی موجود تھے، ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے بلوچستان میں ترقیاتی تعاون اور مختلف شعبوں میں اشتراکِ عمل کے امکانات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کے اہم اہداف میں شامل ہیں۔ بلوچستان کی ترقی محض ایک صوبے کی ترقی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، موثر نگرانی اور نتائج پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے عوامی وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنا رہی ہے تاکہ ترقیاتی اقدامات کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے عالمی ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت ہے۔ صوبائی حکومت تعلیم، صحت، آبنوشی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ بامقصد شراکت داری کا خیرمقدم کرتی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ حکومت ایسے اقدامات کو فروغ دے رہی ہے جو صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ، روزگار کے مواقع میں اضافے اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری کا ذریعہ بنیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9998/2026
کوئٹہ، 13 نومبر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی، میر علی محمد بگٹی کی اہلیہ اور میر طارق حسین بگٹی کی والدہ محترمہ ملتان کے ایک نجی ہسپتال میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز ہفتہ، 14 نومبر 2026 کو صبح 9 بجے پرو بھگی، بیکڑ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔صوبائی وزرائ، مشیران، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین صوبائی اسمبلی نے مرحومہ کے انتقال پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحومہ کے انتقال کو اہل خانہ کے لیے بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور تمام سوگواران کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9999/2026
کوئٹہ، 13 نومبر ۔بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے چچی کی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ میر سرفراز بگٹی، میر طارق بگٹی اور پورے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10000/2026
کوئٹہ 13 نومبر۔ صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی کے انتقال پر دلی رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اس افسوسناک موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو اس ناقابلِ تلافی نقصان پر صبر و استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10001/2026
کوئٹہ، 13 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بیخ کنی اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں، مستعدی اور عزم قابلِ تحسین ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ 3 نومبر سے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتن الخوارج اور فتن الہندوستان کے دہشت گرد ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ کارروائیوں کے دوران دہشت گرد عناصر کا خاتمہ اور ان کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوت کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وڑن عزمِ استحکام کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک دشمن عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10002/2026
صحبت پور13نومبر۔ یومِ اقبال کے موقع پر گورنمنٹ بوائز انٹر کالج صحبت پور میں شاعرِ مشرق مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی قومی علمی ادبی اور فکری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروقار اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تقریب میں کالج کے پرنسپل پروفیسر غلام شبیر چنہ اساتذہ کرام طلباء اور دیگر متعلقہ شخصیات نے بھی شرکت کی تقریب کے دوران طلباء نے شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی حیات و خدمات ان کی شاعری فکر و فلسفے اور بالخصوص فلسف خودی کو اجاگر کرنے کے لیے نہایت خوبصورت اور متاثر کن تقاریر ملی نغمے اور مختلف ادبی و تعلیمی پروگرام پیش کیے طلباءنے اپنے خیالات اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے علامہ اقبال کے پیغام کو موثر انداز میں اجاگر کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی ان پروگراموں کا بنیادی مقصد نئی نسل میں اقبال شناسی قومی شعور خود اعتمادی اور وطن سے محبت کے جذبے کو فروغ دینا تھااس موقع پر ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے اپنے خطاب میں علامہ محمد اقبال کی زندگی ان کی علمی و
ادبی خدمات فکری جدوجہد اور برصغیر کے مسلمانوں میں بیداریِ شعور پیدا کرنے کے حوالے سے ان کے تاریخی کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال محض ایک عظیم شاعر ہی نہیں بلکہ ایک بلند پایہ مفکر فلسفی اور عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے مسلمانوں کو خودی خودداری اتحاد عمل اور جدوجہد کا درس دیا ان کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نئی سوچ اور الگ قومی تشخص کا احساس پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیاانہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسف خودی درحقیقت انسان کو اپنی صلاحیتوں پہچاننے خود اعتمادی پیدا کرنے مشکلات کا مقابلہ کرنے اور اپنی منزل کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد کرنے کا پیغام دیتا ہے اقبال نوجوانوں کو شاہین جیسی بلند پروازی بلند حوصلے خودداری اور عملی زندگی میں آگے بڑھنے کی تلقین کرتے ہیں ان کا پیغام آج بھی اتنا ہی اہم اور مو¿ثر ہے جتنا ان کے دور میں تھاڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہوتے ہیں اس لیے طلباءکو چاہیے کہ وہ تعلیم کے حصول کو اپنی اولین ترجیح بنائیں علم و تحقیق کے میدان میں آگے بڑھیں اور علامہ اقبال کے افکار و تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محنت دیانت داری نظم و ضبط مثبت سوچ اور بلند مقاصد ہی کامیابی کی ضمانت ہیں نئی نسل کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرےانہوں نے طلباء کی جانب سے پیش کیے گئے پروگراموں تقاریر اور ملی نغموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تعلیمی و ادبی سرگرمیاں طلباءی ذہنی و فکری نشوونما کے ساتھ ساتھ ان میں قومی تاریخ ثقافت اور عظیم شخصیات سے وابستگی کا شعور بھی پیدا کرتی ہیں انہوں نے تقریب کے کامیاب اور منظم انعقاد پر کالج کے پرنسپل پروفیسر غلام شبیر چنہ اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ تعلیمی ادارے مستقبل میں بھی اس نوعیت کی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھیں گے تاکہ نوجوان نسل کو علم شعور اور قومی ذمہ داریوں سے روشناس کرایا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر علامہ اقبال کے افکار و تعلیمات پر عمل کرنے حصولِ علم قومی یکجہتی اور ملک کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10003/2026
گوادر13 نومبر ۔: وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی افراد کو باوقار، آسان اور قابلِ رسائی سرکاری سہولیات کی فراہمی کی پالیسی کے تحت ضلع گوادر میں پہلی مرتبہ خصوصی افراد (Persons with Disabilities) کے لیے نادرا کی مخصوص موبائل رجسٹریشن وین (MRV) سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد جسمانی معذوری اور نقل و حرکت میں دشواری کا سامنا کرنے والے شہریوں کو شناختی دستاویزات کے حصول میں درپیش مشکلات کا خاتمہ اور انہیں ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا ہے یہ خصوصی سروس رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی درخواست پر شروع کی گئی ہے، جنہوں نے خصوصی افراد کو نادرا رجسٹریشن مراکز تک رسائی میں پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر اس سہولت کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا تھا۔بلوچستان میں اپنی نوعیت کے اس پہلے اقدام کے تحت ضلع گوادر کے خصوصی افراد موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے نادرا کی ضروری رجسٹریشن سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے، جس سے انہیں طویل سفر، آمدورفت کی دشواریوں اور دیگر مشکلات سے نجات ملے گی۔حکومت بلوچستان کی فلاحی اور جامع ترقیاتی پالیسی کا بنیادی تقاضا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات، بالخصوص خصوصی افراد کو مساوی حقوق، عزت و وقار اور بنیادی سرکاری سہولیات تک بلاامتیاز رسائی حاصل ہو۔ اس تناظر میں نادرا کی موبائل رجسٹریشن سروس کا آغاز سماجی شمولیت، عوامی سہولت اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔یہ اقدام اس امر کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ عوامی ضروریات کی نشاندہی اور منتخب عوامی نمائندوں و سرکاری اداروں کے باہمی تعاون سے عملی اقدامات کے ذریعے شہریوں کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔ نادرا کی اس سہولت سے خصوصی افراد کو شناختی دستاویزات کے حصول میں آسانی میسر آئے گی اور وہ قومی و سرکاری خدمات سے بھرپور استفادہ کر سکیں گے۔حکومت بلوچستان اور نادرا کا یہ اقدام اس عزم کا اظہار ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کے لیے سہولیات کی فراہمی محض رعایت نہیں بلکہ ان کا بنیادی حق ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10004/2026
گوادر 13 نومبر 2026 : جامعہ گوادر کے شعب مینجمنٹ سائنسز کے زیرِ اہتمام ”ہر بالغ انسان کے اندر ایک بچہ موجود ہوتا ہے: بچپن کے ابتدائی تجربات بالغ زندگی کے رویوں، شخصیت اور کارکردگی کو کیسے تشکیل دیتے ہیں“ کے موضوع پر ایک خصوصی مہمان مقررین کے سیشن کا انعقاد یونیورسٹی سیمینار ہال میں کیا گیا، جس میں طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ سیشن سے ماہرِ نفسیات، محقق اور ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کے لیے سرگرم اسما یاسین اور گراناز ھوت ، ایسوسی ایٹ کلینیکل سائیکالوجسٹ اور بانی دستکِ زیست نے خطاب کیا۔ مقررین نے بچپن کے تجربات کے انسانی شخصیت کی تشکیل، بالغ زندگی کے رویوں، جذباتی صحت اور ذاتی و پیشہ ورانہ کارکردگی پر مرتب ہونے والے اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ابتدائی عمر کے تجربات انسان کی سوچ، طرزِ عمل اور مجموعی شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سیشن کے دوران سوال و جواب کی ایک تعاملی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں طلبہ نے ذہنی صحت، نفسیاتی نشوونما اور شخصیت سازی سے متعلق سوالات کیے اور مہمان مقررین سے مفید رہنمائی حاصل کی۔ تقریب کی میزبانی شعب مینجمنٹ سائنسز کی بی بی اے چوتھے سمسٹر کی طالبہ روبیشہ نے کی۔ اختتام پر شعب مینجمنٹ سائنسز کے چیئرپرسن فدا حسین نے مہمان مقررین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ انہوں نے سیشن کے انعقاد میں اہم کردار ادا کرنے پر شعبے کی فیکلٹی ممبران رخسار اور محبوب عادل کی کاوشوں کو بھی سراہا اور طلبہ و اساتذہ کی فعال شرکت کو قابلِ تحسین قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ یہ سیشن طلبہ میں ذہنی صحت سے متعلق شعور، مثبت شخصیت سازی اور نفسیاتی و جذباتی نشوونما کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک مفید علمی سرگرمی ثابت ہوا، جو جامعہ گوادر کے نصابی تعلیم کے ساتھ ہمہ جہت تربیت اور طلبہ کی مجموعی شخصیت سازی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر10005/2026
برشور : 13 نومبر ۔ ڈپٹی کمشنر برشور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس نے ضلع برشور میں جدید ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کی مختص کردہ آراضی سمیت ضلعی پولیس،محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت سمیت دیگر زیرِ تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا,اس موقع پر ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) عبدالستار دشتی،اسسٹنٹ کمشنر برشور سید رضی ہریرہ اور متعلقہ محکموں کے ضلعی آفسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔متعلقہ انجینئرز نے ڈپٹی کمشنر کو ڈی سی کمپلیکس کے ماسٹر پلان،ملحقہ رابطہ سڑک، پولیس انفراسٹرکچر،تعلیمی اداروں اور مراکزِ صحت کے تعمیراتی مراحل پر بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر خالد شمس نے حکام اور ٹھیکیداروں کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کے ان کلیدی منصوبوں کے معیار،شفافیت اور مقررہ وقت پر تکمیل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ضلع برشور کی ترقی،امن و امان کے استحکام اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اسفند یار خان کاکڑ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ان کا قریبی اشتراک وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے ترقی پسند وڑن کی عملی تعبیر ہے،ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے انتظامی کارکردگی بہتر ہوگی اور شہریوں کو ایک ہی چھت تلے تمام سرکاری اور معیاری سماجی خدمات میسر آئیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10006/2026
گوادر 13 نومبر ۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترقیاتی وژن اور جدید شہری سہولیات کی فراہمی کے عزم کے تحت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی میں شہر کو روشن، خوبصورت اور محفوظ بنانے کے لیے شہر کے اہم شاہراہوں، مرکزی راستوں اور نمایاں مقامات پر اسٹریٹ لائٹس نصب کی گئی ہیں، جس سے رات کے اوقات میں شہریوں اور سیاحوں کو آمدورفت میں سہولت کے ساتھ شہر کے حسن میں بھی اضافہ ہوا ہے خصوصا میرین ڈرائیو رات کے وقت اسٹریٹ لائٹس کی روشنی اور سمندر کی لہروں کے دلکش امتزاج سے ایک خوبصورت منظر پیش کرتی ہے، جو مقامی شہریوں اور سیاحوں کے لیے ایک پرکشش تفریحی مقام بن رہی ہے ادارہ ترقیات گوادر نے توانائی کے تحفظ اور ماحول دوست اقدامات کے تحت متعدد اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر بھی منتقل کیا ہے، جس کا مقصد بجلی کی بندش، طویل لوڈشیڈنگ، بڑھتے ہوئے اخراجات اور برقی تاروں کی چوری جیسے مسائل کے اثرات کو کم کرنے کے ساتھ قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔یہ اقدامات گوادر کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنے، سیاحت کے فروغ اور ایک روشن، محفوظ اور ماحول دوست ساحلی شہر بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10007/2026
کوئٹہ 13نومبر۔ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ نے جوائنٹ روڈ کا دورہ کیا اور علاقے میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے جوائنٹ روڈ کو تجاوزات سے کلیئر کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جوائنٹ روڈ پر دوبارہ تجاوزات قائم کرنے یا غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو عوام کی آمدورفت کیلئے صاف اور کھلا رکھنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے مطابق شہر میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور غریب و محنت کش طبقے کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے فروٹ مارکیٹ کے قیام کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات کا جائزہ لیا گیا ہے جبکہ فروٹ مارکیٹ کے قیام کیلئے ابتدائی عملی کام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فروٹ مارکیٹ کے قیام سے غریب افراد، چھوٹے تاجروں اور محنت کش طبقے کو باعزت کاروبار کے مواقع میسر آئیں گے اور شہر میں کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔دورے کے موقع پر مجسٹریٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ڈاکٹر عمران زیب، سپروائزر عبدالحق بلوچ، سپروائزر سرور زہری، ایس پی ٹریفک شبانہ، ڈی ایس پی ٹریفک راحیل اور دیگر متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10008/2026
دکی13نومبر ۔ایس پی دکی محمد یونس رضا کی زیرِ صدارت ایس پی آفس دکی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال، انجمن تاجران کے نمائندوں اور ٹرانسپورٹرز کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں شہر کے اندر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، بھاری گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی، سیکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سمیت مختلف اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر شرکاءنے شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل، شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کے خاتمے اور کاروباری طبقے کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شہر کے ٹریفک نظام کو منظم بنانے اور بھاری گاڑیوں کی غیر ضروری آمدورفت کو کنٹرول کرنے کے لیے باہمی مشاورت سے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے گی ایس پی دکی محمد یونس رضا نے اس موقع پر کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کرے گی اجلاس کے شرکائنے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، انجمن تاجران اور ٹرانسپورٹرز باہمی تعاون اور موثر رابطے کے ذریعے شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل، سیکیورٹی کی بہتری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10009/2026
ژوب 13نومبر ۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب داود احمد کی نگرانی میں پرانے ڈی آئی خان اڈہ پر نیو کارٹ (ریڑھی) مارکیٹ کی تعمیر کے سلسلے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں پولیس اور ڈسٹرکٹ اینٹی انکروچمنٹ فورس کے اہلکاروں نے حصہ لیاآپریشن کے دوران تعمیراتی مقام سے کم از کم 200 گاڑیاں ہٹائی گئیں، جبکہ تمام دکانداروں اور مکینک حضرات کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ تعمیراتی سائٹ کے اندر گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں تاکہ ترقیاتی کام میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہواسسٹنٹ کمشنر ژوب داود احمد کے مطابق نیو کارٹ مارکیٹ کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور بھاری مشینری کے ذریعے زمین کو ہموار کرنے کا کام جاری ہے۔ تعمیراتی سرگرمیوں کو پرامن اور بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے پولیس اور ڈسٹرکٹ اینٹی انکروچمنٹ فورس کے اہلکار سائٹ پر تعینات رہیں گےانتظامیہ کے مطابق نیو کارٹ مارکیٹ کی تعمیر سے شہر میں ریڑھی بانوں اور دیگر کاروباری افراد کو ایک منظم کاروباری جگہ فراہم ہوگی، جس سے نہ صرف شہر میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گےضلعی انتظامیہ نے دکانداروں، مکینک حضرات اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کی بہتری، ٹریفک کی روانی اور ترقیاتی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1010/2026
نصیرآباد13نومبر۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی سے چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل مدثر ظفر کھوسہ، ایس ایس پی نصیر آباد اسد ناصر ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال شمس الملک بادینی اور ایگزیکٹو انجینئر کچھی کینال الٰہی بخش گاجانی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ربیع سیزن میں ذرخیز علاقوں کے کاشتکاروں کو زرعی پانی کی منصفانہ فراہمی، نہری نظام کی بحالی و مرمت اور آبی وسائل کے بہتر استعمال سمیت دیگر متعلقہ امور پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا۔اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نصیر آباد ڈویڑن بلوچستان کا زرخیز ترین زرعی خطہ ہے اور ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے حکام پر زور دیا کہ ربیع سیزن کے دوران ٹیل کے کاشتکاروں تک پانی کی رسائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ گندم اور دیگر ربیع فصلوں کی کاشت متاثر نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہروں کی صفائی، پشتوں کی مضبوطی اور پانی چوری کی روک تھام کے لیے موثر اور عملی اقدامات کیے جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی اور دیگر افسران نے کمشنر نصیر آباد کو پٹ فیڈر اور کچھی کینال سمیت ڈویژن کے دیگر نہری نظام میں پانی کی موجودہ صورتحال اور جاری ترقیاتی و مرمتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ربیع سیزن کے دوران کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے فوری حل اور پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اس وقت ربیع کینال میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے مشکلات درپیش آ رہی ہیں مگر ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام تر مشکلات اور تکالیف کا ازالہ کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1011/2026
کوئٹہ 13نومبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (صدر) کوئٹہ محمد یوسف ہاشمی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کوئٹہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سابق فوجیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو درپیش مسائل، شکایات اور فلاح و بہبود سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آرمڈ سروسز بورڈ، پولیس، نادرا، محکمہ صحت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے نمائندوں سمیت سابق فوجیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سابق فوجیوں اور ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف مسائل اور شکایات کو سنا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (صدر) نے متعلقہ محکموں کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ پیش کردہ مسائل کے حل کے لیے فوری اور ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو درپیش مسائل کے بروقت حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور فلاح و بہبود کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور موثر کوآرڈینیشن کے تحت اپنا کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1012/2026
استامحمد13نومبر۔ اسسٹنٹ کمشنر استامحمد ماریہ شمعون سے آج ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عبدالرحیم بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے غریب، نادار اور مستحق خواتین کو مالی معاونت کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی مالی امداد کے مختلف پہلووں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عبدالرحیم بلوچ نے کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد معاشرے کی مستحق اور کم آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مالی تحفظ فراہم کرنا اور انہیں درپیش معاشی مشکلات میں ریلیف دینا ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی مالی امداد حقیقی حقدار خواتین تک شفاف اور منصفانہ طریقے سے پہنچے اور اس عمل کے دوران انہیں کسی قسم کی پریشانی، غیر ضروری تاخیر یا رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑےانہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے مستحق خواتین کی رہنمائی، امدادی رقوم کی بروقت ادائیگی اور شکایات کے ازالے کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاکہ باہمی رابطے اور موثر حکمت عملی کے ذریعے امدادی پروگرام کو مزید بہتر اور فعال بنایا جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنر استامحمد ماریہ شمعون نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت کے فلاحی اقدامات کے ثمرات حقیقی مستحقین تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی تاکہ مستحق خواتین کو مالی امداد کے حصول میں آسانی ہو اور شفافیت کے ساتھ انہیں ان کا حق مل سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1013/2026
پیر کوہ:13نومبر۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر شمالی ڈیرہ بگٹی ریاض خان داوڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پیر کوہ پریم کمار کی سربراہی میں سب ڈویڑن پیر کوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں ایف سی کے ونگ کمانڈر، ضلعی افسران، قبائلی عمائدین اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، جن کے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔عوام نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رہے گا تاکہ عوامی مسائل مقامی سطح پر اور ان کی دہلیز پر حل کیے جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1014/026
کوئٹہ13 نومبر2026: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ سیاست دراصل عوامی حقوق و اختیارات کی پاسداری اور اجتماعی دانش کے ذریعے تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کا نام ہے۔ ایک سیاستدان کی عظمت، بردباری اور سیاسی میچورٹی کا اصل معیار عوام کے ساتھ اسکا براہِ راست تعلق، پولیٹیکل ڈائیلاگ اور جمہوری اقدار کے فروغ میں پوشیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم نفرت، بدگمانی اور غلط فہمیوں کی دیواریں گرا کر محبت، اعتماد اور افہام و تفہیم کے پل تعمیر کریں جس کیلئے معاشرے کے ہر ذی شعور شخص کو اپنا مثبت و تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ خوف، بداعتمادی اور بیگانگی کی فضا ختم کرکے باہمی روابط میں حائل خلیج کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا منفرد سماجی اور سیاسی تشخص مختلف اقوام، زبانوں اور مذاہب کے حسین امتزاج سے عبارت ہے۔ یہ تنوع ہماری کمزوری نہیں بلکہ ایک قیمتی اجتماعی اثاثہ ہے۔ اس تناظر میں یہی تنوع یہاں تمام اقوام اور مذاہب کی بنیادی ضرورت ہے۔ جعفر خان مندوخیل نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آج بھی بلوچستان کے عوام کے درمیان مشترکات زیادہ ہیں۔ یہی مشترکہ اقدار، روایات اور باہمی وابستگیاں ہمیں ایک دوسرے کے قریب لانے اور پائیدار سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ گورنر بلوچستان نے مزید کہا کہ ہمیں مایوسی کا شکار ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ قدرتی وسائل، معدنی ذخائر اور جغرافیائی محلِ وقوع کے اعتبار سے بلوچستان بے پناہ امکانات کا حامل صوبہ ہے۔ ہمارے پاس وہ روشن مواقع اور وسائل موجود ہیں جنہیں منصوبہ بندی، حکمتِ عملی اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے بروئے کار لا کر ہم دوسرے صوبوں کے برابر ترقی کی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان امکانات کو عملی ترقی میں تبدیل کرنے کیلئے سیاسی بردباری، عوامی شرکت، ادارہ جاتی تعاون اور مشترکہ قومی و صوبائی وژن ناگزیر ہیں۔ بلوچستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کا راستہ باہمی اعتماد، جمہوری رویوں، تنوع کے احترام اور عوامی حقوق و اختیارات کے تحفظ سے ہو کر گزرتا ہے۔
خبرنامہ نمبر1015/026
کوئٹہ: 13 نومبر 2026:
صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے مستونگ میں قومی شاہراہ این 25 پر کنڈوا پوسٹ کے قریب بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اپنے بیان میں صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے انہوں نے دہشتگرد حملے میں دو شہریوں کی شہادت اور سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں، جرات اور قربانیاں قابلِ تحسین ہیں صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے صوبے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر1016/026
کوئٹہ13 نومبر 2026:
عوام کو معیاری، محفوظ اور ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی صوبے بھر میں کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ مختلف اضلاع میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بیکنگ یونٹس، بیکریز، پیزا پوائنٹس، کریانہ اسٹورز، ہول سیلرز اور دیگر غذائی مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے متعدد خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک بیکنگ یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔ معائنے کے دوران انتہائی ناقص صفائی، غیر مناسب اسٹوریج، مصنوعات پر تیاری اور میعادِ استعمال کی تاریخیں درج نہ ہونے، حشرات کی روک تھام کے ناقص انتظامات سمیت متعدد سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔اسی طرح سمنگلی روڈ اور اسپنی روڈ پر قائم پیزا پوائنٹس، بیکنگ یونٹس اور بیکریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مالکان پر جرمانے عائد کیے گئے۔ مذکورہ مراکز میں ناقص صفائی، ورکرز کی ذاتی حفظانِ صحت کے اصولوں سے عدم مطابقت، زنگ آلود ریفریجریٹرز، کھلے کوڑے دان، مضر صحت کھلے کوکنگ آئل کا استعمال اور خوراک کی تیاری و ذخیرہ کاری میں غیر مناسب انتظامات پائے گئے۔علاوہ ازیں ژوب میں نیو آبادی اور جیل روڈ پر خصوصی طور پر دودھ کے معیار کی جانچ کی گئی۔ 30 ملک شاپس سے حاصل کردہ نمونوں کی موقع پر جانچ کے دوران ایک دکان پر دودھ میں پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ زائد المیعاد جوسز اور کولڈ ڈرنکس کی فروخت اور ناقص صفائی پر ایک دیگر دکان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ فوڈ بزنس آپریٹرز میں لائسنس فارم تقسیم کرتے ہوئے انہیں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔مزیدبرآں صحبت پور میں بغیر فوڈ بزنس لائسنس کاروبار کرنے والے بیکریوں، کنفیکشنری ہول سیلرز اور کریانہ اسٹورز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ معائنے کے دوران زائد المیعاد چپس، بسکٹ اور نمکو کی موجودگی، مٹھائیوں پر مکھیوں کی روک تھام کے ناقص انتظامات، ورکرز کی ذاتی صفائی میں کوتاہی اور مصنوعات پر تیاری و میعادِ استعمال کی تاریخیں درج نہ ہونے پر متعلقہ مالکان پر جرمانے عائد کیے گئے۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق خوراک کے معیار، صفائی ستھرائی، ملاوٹ کی روک تھام، زائد المیعاد اشیاء کی فروخت اور فوڈ بزنس لائسنس کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عوامی شکایات پر فوری کارروائی اور خلاف ورزیوں کے مرتکب عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خبرنامہ نمبر1017/026
تربت: 13 نومبر 2026: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے ایکسئین گریڈ کیسکو تربت گہرام گچکی نے ملاقات کی، جس میں ضلع کیچ کے لیے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی جانب سے مشتہر کردہ خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں انٹرویوز کے انعقاد اور انتظامات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کیچ کے امیدواروں کے انٹرویوز 16 نومبر سے 20 نومبر 2026 تک سرکٹ ہاؤس تربت کے ہال میں منعقد کیے جائیں گے۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق 16 سے 19 نومبر تک مرد امیدواروں جبکہ 20 نومبر کو خواتین امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے۔انتظامیہ کے مطابق تمام متعلقہ امیدوار مقررہ تاریخوں پر اپنے اصل قومی شناختی کارڈ، لوکل اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹس، تمام تعلیمی اسناد اور متعلقہ دستاویزات کی ایک ایک فوٹو کاپی جبکہ دو حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر اپنے ہمراہ لائیں۔امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اصل دستاویزات اور ان کی نقول مکمل ترتیب کے ساتھ پیش کریں تاکہ انٹرویو کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ انٹرویوز کے انعقاد کے لیے ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ امیدواروں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ بھرتیوں کا عمل منظم اور شفاف انداز میں مکمل کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کیچ اور کیسکو حکام کے درمیان یہ ملاقات ضلع کیچ کے امیدواروں کو بھرتیوں کے عمل میں سہولت فراہم کرنے اور انٹرویوز کے انتظامی امور کو بروقت حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
خبرنامہ نمبر1018/026
چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت ایس این آئی ڈی (SNID) نومبر 2026ء انسدادِ پولیو مہم کے بعد کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مہم کے دوران حاصل ہونے والے اہداف، ٹیموں کی کارکردگی، بچوں کی کوریج اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران متعلقہ محکمہ صحت، عالمی ادارۂ صحت (WHO) اور دیگر معاون اداروں کے نمائندوں نے مہم کی مجموعی کارکردگی، فیلڈ سرگرمیوں، ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی اور مائیکرو پلاننگ سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انسدادِ پولیو مہم کے دوران سامنے آنے والی خامیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرکے ان کے مؤثر تدارک کو یقینی بنایا جائے، جبکہ آئندہ مہمات کے لیے بہتر حکمتِ عملی، مؤثر نگرانی اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مہم کے مقررہ اہداف کے حصول، ہر بچے تک ویکسین کی رسائی اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع چمن سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مشترکہ اور مربوط کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
خبرنامہ نمبر1019/026
چمن: چمن کی انتظامی تاریخ میں پہلی مرتبہ تعینات ہونے والی خاتون اسسٹنٹ کمشنر چمن مس آئیڈا جوڈتھ گل نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد شہر کے مختلف بازاروں اور تجارتی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے اشیائے خوردونوش کی دکانوں، کباڑی مارکیٹ، بوٹ شوز ہاؤسز اور دیگر کاروباری مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے اشیاء کے معیار، صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت کے اصولوں، حفاظتی اقدامات اور مصنوعات کی تاریخِ تنسیخ (Expiry Date) کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائیں، دکانوں میں صفائی کا خصوصی خیال رکھیں، زائدالمیعاد اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت سے اجتناب کریں اور تمام متعلقہ حفاظتی و انتظامی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی صحت، سہولت اور حقوق کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ بازاروں میں اشیائے ضروریہ کے معیار، صفائی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے معائنہ و نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر1020/026
تربت 13 نومبر 2026: جامعہ تربت کے شعبہ انگریزی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر دردانہ رفیق نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں اپنے پی ایچ ڈی تھیسس کا کامیابی سے دفاع کیا۔ انہوں نے یہ تحقیقی کام اسی جامعہ کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر اختر عزیز کی نگرانی میں مکمل کیا۔ جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق اس کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد، ڈین فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز ڈاکٹر عبدالصبور، شعبہ انگریزی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ میر بلوچ اور پوری یونیورسٹی کمیونٹی نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہ صرف ڈاکٹر دردانہ رفیق کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے بلکہ اس سے جامعہ تربت کے پی ایچ ڈی کے حامل فیکلٹی ممبران کی صف میں ایک اور نام کا اضافہ ہو گیا ہے جو ادارے میں اعلی تعلیمی معیار اور تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔ وائس چانسلر نے اس کامیابی کو جامعہ تربت اور ڈاکٹر دردانہ رفیق کے فیملی کے لیے باعث اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ڈی اساتذہ کی بڑھتی ہوئی تعداد جامعہ تربت کو علمی و تحقیقی میدان میں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر دردانہ رفیق کی تعلیمی قابلیت سے جامعہ تربت، خصوصا انگریزی ادب اور لسانیات کے شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔
خبرنامہ نمبر1021/026
چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت نے دیوالی کے پُرمسرت تہوار کے موقع پر محبت، احترام، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبے کے تحت تقریب میں شرکت کی اور ہندو برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہیں دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے ہندو برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چمن میں آباد تمام مذاہب اور برادریوں کے افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ہم سب ایک ہی گلدستے کے پھول ہیں۔ ہندو برادری بلوچستان کی سماجی، تعلیمی اور معاشرتی زندگی کا قابلِ قدر حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی رواداری، باہمی احترام، امن اور بھائی چارے کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر کی جانب سے شعبہ تعلیم کی بہتری کے لیے جاری اقدامات، اسکولوں کی بحالی، اساتذہ کی حاضری اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے فروغ، میرٹ کی بالادستی، بچیوں کی تعلیم کی حوصلہ افزائی اور دور دراز علاقوں تک تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے عزم کو بھی سراہا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فدا محمد بلوچ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نادر شاہ اچکزئی، ای ایم آئی ایس انچارج مطیع اللہ اچکزئی، ای ایم آئی ایس فوکل پرسن جعفر خان اچکزئی، کوآرڈینیٹر آر ٹی ایس ایم عبدالولی اچکزئی، ڈی ای او اسسٹنٹ فراز اور محمد انور بھی موجود تھے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی، برداشت، امن اور باہمی احترام کی روایات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
خبرنامہ نمبر1022/026
نصیرآباد 13 نومبر 2026:
اُستامحمد۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اُستامحمد میں لیپروسی اینڈ بلائنڈنیس کنٹرول پروگرام بلوچستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ دو روزہ مفت آئی میڈیکل کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا کیمپ کے دوران تقریباً 1600 مریضوں کا آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں طبی سہولیات ادویات اور علاج کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ تقریباً 200 مریضوں کے آنکھوں کے مفت آپریشن کیے گئے اور ضرورت مند مریضوں کی آنکھوں میں مفت لینز بھی نصب کیے گئے جس سے مستحق افراد کو بینائی کی بحالی اور آنکھوں کے امراض سے نجات کے حوالے سے نمایاں سہولت میسر آئی
اس حوالے سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اُستامحمد ڈاکٹر زین العابدین نے بتایا کہ کیمپ کی سربراہی سرجن ڈاکٹر صدیق جعفری نے کی جبکہ ڈاکٹر شعیب بلوچ سید محفوظ ںںاسلام اور ان کی ماہر طبی ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کا معائنہ تشخیص اور علاج کیا انہوں نے کہا کہ کیمپ کا بنیادی مقصد ایسے غریب اور مستحق مریضوں کو آنکھوں کے علاج اور آپریشن کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا تھا جو مالی مشکلات کے باعث بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں علاج کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ اس عظیم فلاحی اور عوامی خدمت کی سرگرمی کی کامیابی میں سردار ہارون خان جمالی سردارزادہ میر فیصل خان جمالی اور ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال کا تعاون اور سرپرستی قابلِ تحسین رہی جن کی معاونت سے اس اہم طبی کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اُستامحمد ڈاکٹر امیر علی جمالی ڈاکٹر اسلم نذیر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دیگر متعلقہ افسران و عملے نے کیمپ کے انتظامی امور مریضوں کی رہنمائی اور طبی سہولیات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کیا بالخصوص ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ٹیم محمد اشرف ڈسپنسر اور محمد الیاس ڈسپنسر کی خدمات اور انتظامی معاونت بھی قابلِ ستائش رہی جنہوں نے کیمپ کے دوران مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے اور انتظامات کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے بھرپور محنت کی
ڈاکٹر زین العابدین نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے مفت طبی کیمپس غریب اور مستحق عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ آنکھوں کی بینائی انسانی زندگی کا ایک بنیادی اثاثہ ہے اور بروقت تشخیص و علاج سے بہت سے افراد کو مستقل معذوری سے بچایا جا سکتا ہے انہوں نے کیمپ کے انعقاد میں تعاون کرنے والی تمام شخصیات ماہر ڈاکٹرز طبی عملے ضلعی انتظامیہ اور ہسپتال کے ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔بلاشبہ دو روزہ مفت آئی میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد انسانیت کی خدمت صحت عامہ کی بہتری اور مستحق مریضوں کو بینائی کی نعمت سے مستفید کرنے کی ایک قابلِ قدر کاوش ہے جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک مثبت اور قابلِ تقلید مثال ہے
خبرنامہ نمبر1023/026
زیارت، 13نومبر2026:
ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز ٹو اور فیز تھری کے تحت ترقیاتی سکیمات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لیفٹیننٹ کرنل ونگ کمانڈر 155 ونگ کرنل زیشان، میجر عامر، ایکسین ایریگیشن عمیر علی، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تیمور آغا، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ عرفان خان، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی زیارت غلام مصطفیٰ کرد، ایس ڈی او میونسپل کمیٹی زیارت ولید احمد، لائن سپرنٹنڈنٹ کیسکو اسرار احمد اور خدائے نور سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر زیارت کو بی ایس ڈی آئی فیز ٹو اور فیز تھری کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، پیش رفت اور تکمیل کے مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے تحت (37) میں سے 28 سکیمات کامیابی کے ساتھ مکمل ہوچکے ہیں اور باقی (09) سکیمات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، جبکہ فیز تھری کی(44) سکیمات پر کام جاری ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے متعلقہ محکموں کے افسران اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر شفافیت، اعلیٰ معیار اور تمام تر تکنیکی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت، تاخیر یا ناقص اور غیر معیاری کام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچائے جا سکیں اور ضلع زیارت میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا سکے۔






