19th-August-2026

خبرنامہ نمبر6855/2026
کوئٹہ، 19 اگست۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میرٹ، شفافیت اور عوامی داد رسی پر مبنی پالیسی کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں، جہاں استا محمد کے رہائشی عبدالجبار کے 29 سالہ طویل انتظار کا اختتام ہوگیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور ایس ایم بی آر قمبر دشتی کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق عبدالجبار کی عارضی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے عبدالجبار نے 1997ء میں پٹواری کا کورس مکمل کیا تھا۔ دورانِ کورس ان کے والد کا انتقال ہوگیا، تاہم تدریسی عمل اور امتحانات کی مجبوری کے باعث وہ اپنے والد کا آخری دیدار بھی نہ کرسکے۔ والد کی جدائی کے صدمے کے ساتھ انہوں نے پٹواری کی ڈگری حاصل کی، مگر سرکاری ملازمت کا خواب پورا ہونے میں 29 سال لگ گئے اس دوران عبدالجبار نے ملازمت کے حصول کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں، مختلف سرکاری دفاتر کے چکر لگائے اور طویل انتظار و مشکلات کا سامنا کیا، تاہم امید کا دامن نہیں چھوڑا گزشتہ روز عبدالجبار ضلع استا محمد سے کمشنر نصیرآباد ڈویژن کے دفتر پہنچے۔ وہ عارضی بنیادوں پر ہونے والے انٹرویوز کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے آئے تھے۔ مالی مشکلات کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے پاس استا محمد سے ڈویژنل ہیڈکوارٹر تک سفر کے لیے موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے کے بھی پیسے نہیں تھے اور انہوں نے اپنی بیٹی کی سونے کی بالی فروخت کرکے سفر کا خرچ پورا کیا تاہم دفتر پہنچنے پر انہیں معلوم ہوا کہ جس مقصد کے لیے وہ آئے ہیں، اس حوالے سے فیصلہ پہلے ہی میرٹ کی بنیاد پر کیا جاچکا ہے۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے متعلقہ حکام کی ہدایات کی روشنی میں ان کی عارضی تعیناتی کے احکامات جاری کر رکھے تھے کمشنر آفس میں جب عبدالجبار کو ان کی تعیناتی کے احکامات پیش کئے گئے تو 29 سالہ انتظار کی اذیت خوشی کے آنسووں میں بدل گئی عبدالجبار نے جذباتی انداز میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اسے اپنی زندگی کا یادگار ترین لمحہ قرار دیا عبدالجبار کی داستان اس امر کی عکاس ہے کہ شفاف اور میرٹ پر مبنی فیصلے نہ صرف اہل امیدواروں کو ان کا حق دلاتے ہیں بلکہ عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد بھی مضبوط کرتے ہیں۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی جانب سے میرٹ اور قواعد کے مطابق بروقت اقدام ایک ایسے شہری کی داد رسی کا ذریعہ بنا جو تقریباً تین دہائیوں سے اپنے حق کا منتظر تھا عبدالجبار کے لیے یہ محض ملازمت کا حکم نامہ نہیں بلکہ 29 سال کے صبر، جدوجہد اور امید کا ثمر ہے، جبکہ یہ اقدام حکومت بلوچستان کی میرٹ، شفافیت اور عوامی مسائل کے فوری ازالے کی پالیسی کی عملی مثال بھی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6856/2026
کوئٹہ19 اگست ۔صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے آج اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ خان اچکزئی کے انتقال پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔حاجی علی مدد جتک نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام، درجاتِ بلند اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ اولاد کا بچھڑ جانا والدین کے لیے انتہائی کرب اور ناقابلِ بیان صدمہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم اسپیکر عبدالخالق اچکزئی اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6857/2026
کوئٹہ، 19 اگست :۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کا انحصار محکمہ کی موثر اور بروقت کارکردگی پر ہے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے ان خیالات کا اظہار محکمہ مواصلات و تعمیرات کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور مجموعی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس تمام زونز کے چیف انجینئرز نئے تعینات ہونے والے چیف انجینئر سبی زون میر محمد کھوسہ چیف انجینئر مکران رخشاں زون جہانزیب پانیزئی اور سپرنٹنڈنگ انجینئرز نے شرکت کی اجلاس کے دوران سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے محکمہ کی مجموعی کارکردگی جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی تکنیکی یا انتظامی رکاوٹ کو بروقت دور کرکے منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے حال ہی میں بھرتی ہونے والے 192 سب انجینئرز کی شمولیت سے محکمہ کی استعداد کار اور کارکردگی میں مزید بہتری آئی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ اگرچہ ترقیاتی منصوبوں پر کام تسلی بخش رفتار سے جاری ہے تاہم عوامی مفاد کے پیش نظر اس میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہو سکیں اور عوام کو بروقت سہولیات میسر آئیں انہوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران دستیاب ترقیاتی فنڈز کے موثر اور شفاف استعمال کو محکمہ کی ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہاصوبائی وزیر نے تمام چیف انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے زونز کا باقاعدگی سے دورہ کریں گو کہ ان منصوبوں پر چیلنجز کافی زیادہ ہیں لیکن ان چیلنجوں کا سامنا کریں اور جاری منصوبوں کی نگرانی کو یقینی بنائیں اور اپنی وزٹ رپورٹس باقاعدگی سے ارسال کریں تاکہ منصوبوں کی رفتار اور معیار کا موثر جائزہ لیا جا سکے میر سلیم احمد کھوسہ نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے میں جاری اہم نوعیت کے میگا ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام کو جدیدمعیاری اور پائیدار سہولیات کی فراہمی خواہ وہ شاہراہوں سے متعلق ہوں یا سرکاری عمارتوں کی تعمیر و ترقی سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور اس ذمہ داری کو دیانت داری، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں نبھانا ہی محکمہ کا نصب العین ہونا چاہیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6858/2026
گوادر19 اگست ۔ رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر یونیورسٹی، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، طلبہ و طالبات کی حاضری، تدریسی امور اور اداروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔گوادر یونیورسٹی میں وائس چانسلر عبدالرزاق صابر، پروفیسر منظور اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کے دوران یونیورسٹی کی تعلیمی و انتظامی صورتحال اور طلبہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے لیے بس سمیت دیگر ضروریات سے آگاہ کیا۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے یقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی کی ضروریات کے حل کے لیے گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کرکے بھرپور کوشش کی جائے گی۔بعد ازاں انہوں نے بوائز و گرلز ڈگری کالجز کا دورہ کیا اور کلاس رومز میں طلباء و طالبات کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں اور اسٹاف کی حاضری کا جائزہ لیا۔ بوائز کالج میں طلبہ کی بہتر حاضری کو سراہتے ہوئے انہوں نے غیر حاضر طلبہ کو دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کرنے پر زور دیا، جبکہ گرلز کالج میں تعلیمی کارکردگی اور انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا رکن صوبائی اسمبلی نے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی سے رابطہ کرکے گرلز ڈگری کالج کی کارکردگی اور تعلیمی ضروریات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کالج کی جانب سے پہلی مرتبہ شائع کیے گئے میگزین کی کاپی بھی انہیں پیش کی گئی۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ گوادر میں معیاری تعلیم، طلباء و طالبات کی باقاعدہ حاضری اور تعلیمی اداروں کو درکار سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن سطح پر آواز اٹھائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6859/2026
تربت. 19 اگست ۔: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے میئر میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی، چیف آفیسر تربت شعیب ناصر، انجمن تاجران کیچ کے اعجاز احمد جوسکی، سراج شیر جوسکی سمیت دیگر مکتبہ فکر اور سماجی و کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد نے ملاقاتیں کیں۔اس دوران ملاقات کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی اور تحصیلدار بلیدہ بھی موجود تھے۔اس دوران میئر میونسپل کارپوریشن اور انجمن تاجران کے اہلکاروں نے علاقے مجموعی صورتحال، انتظامی،سماجی امور، عوامی مسائل اور تاجر برادری کو درپیش مشکلات سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاءنے ضلع کیچ میں درپیش مختلف علاقائی، سماجی، انتظامی اور تجارتی مسائل سے ڈپٹی کمشنر کیچ کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر باہمی تعاون، عوامی سہولت، انتظامی امور میں بہتری اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کے ازالے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور مختلف مکاتبِ فکر و سماجی و کاروباری حلقوں کے ساتھ موثر رابطے کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کی خدمت، علاقے میں بہتر انتظامی ماحول کا قیام اور جائز مسائل کا بروقت ازالہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری اور معاشرے کے مختلف طبقات علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی تجاویز اور مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور متعلقہ امور کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی نمائندوں، تاجروں، سماجی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے ضلع کیچ کی ترقی، امن، عوامی فلاح اور انتظامی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6860/2026
کوئٹہ ، 19 اگست ۔بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیرِ اہتمام بک رائٹرز، مصنفین، ایڈیٹرز، صوبائی جائزہ کاروں، کمپوزنگ و لے آوٹ، نگرانِ طباعت اور پرنٹرز کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے تین روزہ اختتامی تربیتی ورکشاپ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ورکشاپ میں سیکرٹری ثانوی تعلیم لعل جان جعفر، چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خان خلجی، سیکرٹری بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر نیاز ترین، ڈپٹی ڈائریکٹر ادارہ نصابیات نجیب اللہ پانیزئی، ڈائریکٹر پائٹ فاطمہ مندوخیل، محکمہ تعلیم کے مختلف مضامین کے بک رائٹرز، مصنفین، ایڈیٹرز، پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز، پی ایچ ڈی اساتذہ و ماہرین، بیورو آف کریکولم اینڈ ایکسٹینشن سینٹر بلوچستان کے نمائندگان، معروف ماہرینِ تعلیم، محققین، ماہرینِ مضمون اور بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ بلوچستان کی درسی کتب صوبے کے معروف ماہرینِ تعلیم، محققین، ماہرینِ مضمون اور قابل اساتذہ کی علمی و تحقیقی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان معیاری، جدید اور تحقیق پر مبنی نصابی کتب کی تیاری اور طلبہ کو بہتر تعلیمی مواد کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے بھرپور محنت، احتیاط اور مسلسل جائزے کے باوجود درسی کتب میں بعض اوقات اغلاط یا بہتری کی گنجائش باقی رہ سکتی ہے، اس لیے نصابی کتب کی مسلسل نظرثانی، تحقیق اور ماہرین سے رائے لینا ایک مستقل عمل ہونا چاہیے۔ حکومت اور محکمہ تعلیم اس حوالے سے اساتذہ، طلبہ، والدین اور معاشرے کے دیگر باشعور افراد کی تعمیری تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں قائم ریسرچ سینٹر کے ذریعے نصابی کتب کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید تحقیق، علمی تجزیے اور ماہرین کی آراء کو شامل کرنے کا عمل جاری ہے۔ موصول ہونے والی مفید تجاویز کا باقاعدہ جائزہ لے کر انہیں متعلقہ شعبوں اور ماہرین کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے تاکہ درسی کتب کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد درسی کتب کی تیاری کے مختلف مراحل سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ استعدادِ کار میں اضافہ، جدید طریقہ ہائے تصنیف و تدوین سے آگاہی، مواد کی علمی و تحقیقی جانچ، پروف ریڈنگ، کمپوزنگ، لے آوٹ، طباعت اور معیارِ اشاعت کے عمل کو مزید موثر بنانا ہے۔راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو پختہ یقین ہے کہ تحقیق پر مبنی جائزہ، ماہرینِ مضمون کی مشاورت اور مسلسل تربیت کے ذریعے صوبے میں نصابی کتب کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری درسی کتاب کسی بھی تعلیمی نظام کی بنیاد ہوتی ہے، اس لیے کتاب کی تیاری کے ہر مرحلے میں معیار، درستگی، تحقیق اور طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو اولین ترجیح دی جارہی ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری ثانوی تعلیم لعل جان جعفر اور چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خان خلجی نے بھی ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نصابی کتب کی تیاری کے لیے مصنفین، ایڈیٹرز، جائزہ کاروں اور دیگر متعلقہ ماہرین کی تربیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نصابی کتب کے معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کو معیاری تعلیمی مواد کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہا ہے۔ورکشاپ کے دوران شرکاءکو درسی کتب کی تصنیف، تدوین، جائزہ، تحقیق، زبان و بیان کی درستی، کمپوزنگ، لے آوٹ، پروف ریڈنگ، طباعت اور معیارِ اشاعت سمیت مختلف اہم امور کے حوالے سے جدید طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ ماہرین نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور درسی کتب کی تیاری کے عمل میں درپیش مختلف مسائل کے حل کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6861/2026
گوادر، 18 اگست ۔: اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان کی زیرِ قیادت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل میں قائم اسکلڈ ایجوکیشن سینٹر میں ہیلتھ کیئر کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر رومیل نعیم جان، ڈسٹرکٹ چیئرمین شے مختار، محکمہ صحت کے ڈاکٹر عبد الواحد، پرنسپل وی ٹی سی عبدالصمد شاہی، پی ٹی ایس ایم سی چیئرمین عبد الکریم، ہیڈ ٹیچر بلقیس سلیمان اور ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر عادل نودیذی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر پروگرام کے اغراض و مقاصد، عملدرآمد اور مختلف سرگرمیوں سے متعلق معزز مہمانوں کو بریفنگ دی گئی، جبکہ طلبہ نے سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے کورس کے دوران حاصل ہونے والے علم اور تجربات سے آگاہ کیا۔بعد ازاں معزز مہمانوں نے اسکلڈ ایجوکیشن سینٹر اور وارڈ ایریا کا دورہ کیا اور تدریسی و عملی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رومیل نعیم جان اور دیگر مہمانوں نے پروگرام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طلبہ کو حاصل ہونے والی تعلیمی و فنی تربیت کو مستقبل میں خود انحصاری اور روزگار کے بہتر مواقع کے لیے اہم قرار دیا۔مہمانوں نے تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے یونیسف کے تعاون کو بھی سراہا اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ حاصل کردہ علم اور مہارتوں کو مزید نکھار کر معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔تقریب کے اختتام پر اے ایل پی مڈل وی ٹی سی ساہیجی، اے ایل پی مڈل وی ٹی سی ڈیر اور اسکلڈ ایجوکیشن سینٹر شمبے اسماعیل کے ہیلتھ کیئر کورس مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ شرکائنے طلبہ، اساتذہ، انسٹرکٹرز اور پروگرام ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6862/2026
کوئٹہ: 19اگست ۔ نیشنل کلائمیٹ جسٹس یوتھ فلم فیسٹیول میں جامعہ بلوچستان کے شعبہ صحافت کے طلباءنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل کلائمیٹ جسٹس یوتھ فلم فیسٹیول میں ملک بھر کی سات جامعات کے طلباء نے شرکت کی، جہاں موسمیاتی تبدیلی، الیکٹرک گاڑیوں اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے موضوعات پر دستاویزی فلمیں پیش کی گئیں۔جامعہ بلوچستان کے شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے طلبائتحریم معظم، ماہ نور فاطمہ، خالد زبیر اور محمد سمیع پر مشتمل ٹیم نے بہترین دستاویزی فلم پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی نے دوسری، جبکہ یونیورسٹی آف سندھ جامشورو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔فیسٹیول میں پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام، یونیورسٹی آف سندھ جامشورو، این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان اور جامعہ بلوچستان کوئٹہ کے طلبائ نے شرکت کی۔فیسٹیول کے تحت منعقدہ پالیسی ڈائیلاگ میں حکومت، جامعات، مالیاتی اداروں، صنعت اور ترقیاتی شعبے سے وابستہ نمائندوں نے الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ، دو اور تین پہیہ گاڑیوں کی برقی منتقلی، فنانسنگ، چارجنگ انفراسٹرکچر اور پائیدار نقل و حمل سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ جامعہ بلوچستان کے طلباء نے گزشتہ سال بھی نیشنل کلائمیٹ جسٹس یوتھ فلم فیسٹیول میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ رواں سال بھی کامیابی حاصل کرنے پر جامعہ بلوچستان کے شعبہ صحافت کے طلباءنے مسلسل دوسری مرتبہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہےفیسٹیول میں جامعہ بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے طلباء کے وفد کی قیادت چیئرمین میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد فہیم بلوچ نے کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6863/2026
گوادر/ سربندن، 19 اگست ۔ صوبائی حکومت کی علم دوست پالیسی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے وژن کے تحت گورنمنٹ گرلز انٹر کالج سربندن میں باقاعدہ تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے نئے تعلیمی سفر کا پرجوش آغاز کیا اس موقع پر پرنسپل عبداللہ کی زیرِ نگرانی اورینٹیشن و تعارفی پروگرام منعقد ہوا، جس میں اساتذہ نے طالبات کو کالج کے تعلیمی ماحول، نظم و ضبط اور تدریسی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔پرنسپل نے طالبات کو خوش آمدید کہتے ہوئے باقاعدہ حاضری، پابندی وقت، محنت اور مسلسل مطالعے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے دو سال طالبات کے تعلیمی مستقبل کی مضبوط بنیاد ہیں، اس لیے طالبات اساتذہ کی رہنمائی سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گورنمنٹ گرلز انٹر کالج سربندن میں تدریسی سرگرمیوں کا آغاز علاقے کی طالبات کو ان کے گھر کی دہلیز کے قریب معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے طالبات کو اپنی تعلیمی صلاحیتیں نکھارنے اور مستقبل کے بہتر مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 19اگست ۔نیب بلوچستان کا لیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج کوئٹہ میں “کرپشن کے خاتمے میں طلباء کا کردار”کے موضوع پر آگاہی لیکچر کا انعقاد بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں ، نیب بلوچستان نے لیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج کوئٹہ میں “بدعنوانی کے خاتمے میں طلبائکے کردار اور نیب کے کام کا طریقہ کار” کے حوالے سے ایک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا۔ لیکچر کا بنیادی مقصد نوجوانوں بالخصوص طلبائکو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا تھا۔نیب بلوچستان کی جانب سے فرحان یوسف خان ڈپٹی ڈائریکٹر نیب نے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نیب کے وڑن، مشن اور بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے میں طلباء کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان طلباءمعاشرے میں تبدیلی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور طلبائکو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں میں دیانتداری اور احتساب کو بنیاد بنائیں اور بدعنوانی سے نفرت کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں۔اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود احتسابی اور دیانت داری اسلام کے بنیادی اصول ہیں، اور بدعنوانی کی کسی قسم کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اقربا پروری، رشوت، سفارش، زور زبردستی اور جانبداری کو کرپشن کی اقسام کے طور پر گرداناگیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ یہ رویے ہمارے معاشرے میں معمول بن چکے ہیں۔اس موقع پرلیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج کی وائس پرنسپل مس فریحہ اور لیکچرر محمد اکمل نے نیب بلوچستان کی کوششوں کو سراہا اور اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ طلباءبدعنوانی کے خلاف شعور حاصل کر یں تا ک ایمانداری، دیانتداری اور جوابدہی کے درس کومزید فروغ دیا جا سکے۔ معاشرے کے اہم ارکان کے طور پر طلباء کی اجتماعی کوششیں بدعنوانی سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور آئندہ بھی انسداد بدعنوانی کی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ لیکچر کے اختتام پر نیب کی جانب سے وائس پرنسپل لیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج کو نیب بلوچستان کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
استامحمد:19اگست ۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کیمروں کی تنصیب سے امن و امان کی نگرانی مزید موثر ہوگئی ایس پی استامحمد حافظ معاذالرحمٰن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے استامحمد شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت مختلف مقامات پر نگرانی کے کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ منصوبے کے بعض امور پر مزید کام جاری ہے کیمروں کی تنصیب سے شہر میں امن و امان کی صورتحال پر مسلسل اور موثر انداز میں نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد جرائم پیشہ عناصر اور مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی میں پولیس کو نمایاں مدد مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویڑنل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد نیک محمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایس پی حافظ معاذالرحمٰن نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کا ایک اہم اور قابلِ تحسین اقدام ہے کیمروں کے ذریعے شہر کے اہم مقامات داخلی و خارجی راستوں اور حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جس سے کسی بھی مشکوک نقل و حرکت یا ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری کارروائی میں مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کا سراغ لگانے مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کرنے اور جرائم میں ملوث عناصر تک پہنچنے میں پولیس کو مو¿ثر معاونت حاصل ہو سکتی ہے کسی بھی واقعے کی صورت میں کیمروں کی ریکارڈنگ شواہد کے طور پر بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے، جس سے تفتیشی عمل کو مزید موثر بنانے میں مدد ملے گیایس پی نے کہا کہ استامحمد پولیس شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے کر شہر کے دیگر اہم مقامات کو بھی نگرانی کے جدید نظام سے منسلک کیا جائے تو جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور متعلقہ اداروں کے درمیان موثر رابطہ کاری کے ذریعے سیف سٹی منصوبے سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا تاکہ استامحمد شہر کو مزید محفوظ بنایا جا سکے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ:19اگست ۔ سنٹرل پولیس آفس کے ایک اعلامیہ کے مطابق ڈی ایس پی عبدالحکیم (سابق انسپکٹر اسلحہ خانہ لیویز) حال ڈی ایس پی بلوچستان پولیس کو مسلسل غیر قانونی طورپر غیر حاضر رہنے ، شدید بدتمیزی اور کسی بھی سرکاری اظہار وجوہ کے نوٹس کا جواب نہ دینے پر سرکاری ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 19اگست ۔ پنجگور پولیس نے ایس پی پنجگور کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے اسحاقیہ فٹبال گراونڈ حاجی غازی سوردو میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر سراوان کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جہاں سے ڈکیتی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز، واردات میں استعمال ہونے والی جمنی گاڑی اور ایک 9 ایم ایم پستول برآمد کرکے تحویل میں لے لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں حماد ولد لیاقت، عمران ولد زاہد، صدام ولد نور احمد، سکنہ تسپ، اور احمد ولد اسحاق سکنہ حاجی غازی سوردو پنجگور شامل ہیں۔پولیس کے مطابق واردات میں ملوث ایک اور ملزم نمروز ولد نذیر احمد سکنہ تسپ کی گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔پنجگور پولیس نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید موثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ عوام کے تعاون سے علاقے میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ، 19 اگست ۔ڈسٹرکٹ پولیس حب نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق تھانہ ساکران کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم صدام لاشاری کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ میگزین اور 5 زندہ راونڈز برآمد ہوئے۔ دورانِ تفتیش ملزم نے لالہ زار کرش کے مقام پر ڈکیتی کی مزید دو وارداتوں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔دوسری جانب پولیس تھانہ سٹی نے پولیس مقابلے کے دوران ڈکیتی، دھوکہ دہی اور چوری کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ ہنڈا 125 موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Press Release
Quetta19August:(NAB (Balochistan) organized an awareness Lecture on “Functions of NAB and Role of Students in Eradication of Corruption” at Leaders Odyssey School & College, Quetta As part of ongoing anti-corruption awareness campaign, NAB (Balochistan) organized an awareness lecture on “Functions of NAB and Role of Students in Eradication of Corruption” at Leaders Odyssey School & College Quetta. The primary objective of the event was to aware the youth about detrimental effects of corruption and to promote collective efforts for building a corruption-free society. NAB officer Mr. Farhan Yousaf Khan Deputy Director engaged with students and faculty, discussing NAB’s vision, mission and the significant role students can play in eradicating the menace of corruption. He emphasized on students to adopt such moral standards wherein abhorrence against corruption become integral part of their personalities. It was also deliberated that the teachings of Islam also assert on self-accountability and do not allow an iota of dishonesty and corruption. He added that nepotism, influence peddling, bribery, extortion and favoritism were underlined as forms of corruption, but unfortunately, these have been taken by the society as a norm. He effectively and patiently responded to the questions raised by the students and faculty members at the end of the session. On this occasion, the Vice Principal, Leaders Odyssey School & College Quetta Ms. Fareeha Nadeem and Lecturer of the College Mr. Muhammad Akmal, appreciated the efforts of NAB Balochistan and stated that the collective efforts of students, as crucial members of society, can play a pivotal role for laying foundation of a corruption-free society.At the end, Vice Principal Leaders Odyssey School and College Quetta was presented the souvenir by Deputy Director NAB (Balochistan). The event concluded with mutual express of gratitude and a note of thanks by both sides.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر6864/2026
اسلام آباد، 19 اگست ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، انتظامی اور امن و امان کی صورتحال سمیت صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاق اور صوبے کے درمیان موثر رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان موثر روابط اور باہمی تعاون ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کو اس کی ضروریات اور استعداد کے مطابق خصوصی توجہ اور وسائل کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ صدر مملکت نے بلوچستان میں امن و ترقی کے لیے صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے سفر میں صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت کا تعاون صوبائی حکومت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت امن کے قیام، ترقیاتی عمل میں تیزی، نوجوانوں کو مواقع کی فراہمی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کو امن کے ساتھ جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے اور صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ عوام کو ترقی کے ثمرات ان کی دہلیز تک پہنچائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر بلوچستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ان کی یہ کوششیں ہر قیمت پر ناکام بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے اور عوام مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا اور صوبہ امن، ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن ہوگا وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن کے خواہاں ہیں اور صوبائی حکومت عوام کی اس خواہش کو عملی شکل دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم اور ریاست کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بلوچستان کو امن و ترقی کا مضبوط مرکز بنایا جائے گا ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور اور بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر میر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی عمل اور عوامی فلاح کے امور پر مزید تبادلہ خیال کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6865/2026
کوئٹہ، 19 اگست ۔: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد خان بگٹی نے یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے گھوڑا اور بینڈ اسٹاف کے لیے ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دیے گئے نقد انعامات ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد نے جوانوں میں تقسیم کیے۔ اس موقع قبل چیف سیکیورٹی آفیسر وزیراعلیٰ بلوچستان ہارون خان نے 14 اگست کی تقریبات کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے نقد انعام کا چیک ایڈیشنل آئی جی پولیس کمانڈنٹ بی سی اشفاق احمد خان کے حوالے کیا۔ انہوں نے کہا نقد انعام دراصل آپ کے آپکے محکمے کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ نقد انعام ملنے پر بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ جوانوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے حوصلہ افزائی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انعام اور پذیرائی سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور وہ آئندہ بھی قومی و سرکاری تقریبات میں محنت، نظم و ضبط اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھیں گے۔ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد نے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی حوصلہ افزائی سے فورس کا مورال بلند ہوتا ہے اور بہترین کارکردگی کا اعتراف جوانوں میں مزید جذبہ خدمت پیدا کرتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6866/2026
سوراب: 19 اگست ۔: حکومت بلوچستان کی ہدایت اور BSDI Phase-II کے تحت سوراب میں شہید ہدایت اللہ بلیدی کیریئر کاونسلنگ اکیڈمی، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر اور پبلک لائبریری کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ اور ایف سی بلوچستان 61 ونگ کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، پرنسپل ڈگری کالج سوراب امان اللہ زہری، اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بگٹی، ڈی ایس پی سوراب بلاول احمد محمد حسنی، ضلعی افسران، اساتذہ، کالج و مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ اسٹیج کے فرائض سوشل ویلفیئر افیسر نصیب اللہ زہری نے انجام دیے تقریب سے ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی نے خطاب کیا، جبکہ اساتذہ، طلبہ و طالبات سے مرکز کی سہولیات سے متعلق رائے بھی لی گئی، جنہوں نے اس اقدام کو انتہائی مفید قرار دیا۔ اس مرکز میں نوجوانوں کو مفت کیریئر کاونسلنگ، CSS/PCS کی تیاری، 700 سے زائد کتب پر مشتمل لائبریری، جدید IT لیب، مفت انٹرنیٹ و وائی فائی، فری لانسنگ اور مختلف فنی تربیت فراہم کی جائے گی، جبکہ خواتین کے لیے بیوٹیشن اور ڈریس میکنگ کے مفت کورسز بھی شروع کیے گئے ہیں مرکز کا مقصد سوراب کے نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانا ہے تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے طلبہ و طالبات میں تحائف جبکہ بہترین کارکردگی پر افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں، بعد ازاں شرکاء کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا شرکاءنے اس شاندار منصوبے کے قیام پر حکومت بلوچستان، BSDI اور ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی کاوشوں کو سراہا اور اسے ضلع کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6867/2026
نصیرآباد19اگست ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر پراسیس کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر میجر یاسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد نواز جتک، عابد علی پہنور ایس ڈی او بلڈنگ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اجلاس کے دوران متعلقہ افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کو مختلف ترقیاتی منصوبوں ٹینڈر دستاویزات تخمینہ جات ٹیکنیکل و مالیاتی امور اور بولی کے عمل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی بتایا گیا کہ ان منصوبوں کے تحت مختلف سرکاری محکموں کی عمارتوں اور متعلقہ سرکاری تنصیبات میں سولر سسٹم نصب کیے جائیں گے جس سے نہ صرف سرکاری اداروں کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی بلکہ بجلی کے اخراجات میں بھی کمی واقع ہوگی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل جو ٹینڈر کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے ٹینڈر پراسیس کے تمام مراحل کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور متعلقہ افسران سے منصوبوں کی نوعیت ٹینڈر دستاویزات موصول ہونے والی بولیوں اور ٹھیکیداروں کی جانب سے پیش کردہ پیشکشوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ٹینڈر کا ہر مرحلہ مقررہ حکومتی پالیسی مروجہ قوانین، قواعد و ضوابط اور متعلقہ قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائےانہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کے عمل میں شفافیت میرٹ اور غیر جانبداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ایسے اقدام کی گنجائش نہ چھوڑی جائے جس سے ٹینڈر پراسیس کی شفافیت متاثر ہو انہوں نے کہا کہ تمام بولیوں اور دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی قواعد کے مطابق موزوں اور اہل ٹھیکیدار کو کامیاب قرار دیا جائے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جو ٹھیکیدار مقررہ قواعد و ضوابط تکنیکی شرائط اور حکومتی پالیسی کے تحت کامیاب قرار پائے اس کے حق میں تمام قانونی و انتظامی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ورک آرڈر جاری کیے جائیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر بلاوجہ تاخیر کے بغیر عملی کام شروع کیا جا سکے اور عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہوں انہوں نے مزید کہا کہ صرف ٹینڈر کے عمل کو شفاف بنانا کافی نہیں بلکہ منصوبوں پر عملی کام کے دوران بھی معیار رفتار اور مقررہ اسپیسفکیشنز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ضروری ہے متعلقہ محکموں کے افسران منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں تعمیراتی و تنصیبی کام کے معیار کو چیک کریں اور کسی بھی قسم کی ناقص یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائیں وریندر لعل نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود اور سرکاری وسائل کے موثر استعمال کے لیے شروع کیے جاتے ہیں اس لیے ان منصوبوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی غفلت یا معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کی جائے کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور سرکاری فنڈز کے استعمال میں مکمل شفافیت برقرار رکھی جائے ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع نصیرآباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل معیار کی بہتری اور سرکاری وسائل کے شفاف استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ حکومت کی جانب سے عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختص فنڈز حقیقی معنوں میں عوامی مفاد پر خرچ ہوں اور ان کے ثمرات عام شہریوں تک پہنچ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6868/2026
مچھ، 19 اگست۔: انسپکٹوریٹ آف مائنز مچھ کے زیر اہتمام مائنز ورکرز کی پیشہ ورانہ استعدادِ کار میں اضافے، حفاظتی اصولوں پر موثر عملدرآمد اور کان کنی کے دوران حادثات کی روک تھام کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر انسپکٹر آف مائنز مچھ قربان علی عمرانی، الیکٹرک انسپکٹر آف مائنز مچھ عارف حسین اور جونیئر انسپکٹر آف مائنز مچھ محمد اسامہ نے کان کنوں کو کان کنی کے دوران حفاظتی تدابیر، مشینری اور برقی آلات کے محفوظ استعمال، ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے اور حادثات سے بچاو کے حوالے سے تفصیلی تربیت فراہم کی۔ تربیتی سیشن کے دوران ماہرین نے اس امر پر زور دیا کہ کان کنی کے دوران حفاظتی قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی انسانی جانوں کے تحفظ اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔ اس موقع پر کان کنوں کو عملی احتیاطی تدابیر اور کام کے دوران درپیش ممکنہ خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو اپنی روزمرہ پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا لازمی حصہ بنانے پر زور دیا گیا۔ تربیتی پروگرام میں مائنز ورکرز نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف امور سے متعلق سوالات بھی کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6869/2026
نصیرآباد19اگست ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل و فیمیل منظور شیرازی سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران اور کمیٹی کے ممبران نے شرکت کیاجلاس کے دوران محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کو ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کی مجموعی صورتحال موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی اساتذہ و طلبہ کی حاضری تدریسی عمل کی بہتری اور تعلیمی معیار کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تعطیلات کے بعد ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں، تاہم بعض تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری، بنیادی سہولیات کی دستیابی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں۔ کمیٹی کو اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کے نظام طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی نصابی سرگرمیوں کے موثر انعقاد اور تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیااجلاس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار مزید بہتر بنانے، اساتذہ کی بروقت حاضری یقینی بنانےص طلبہ کی حاضری میں اضافہ کرنے اور اسکولوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کے تمام سرکاری اسکولوں میں تدریسی عمل کی باقاعدگی، اساتذہ کی حاضری اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہا کہ غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے اس لیے تعلیمی اداروں میں موجود مسائل کے حل اور تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اسکولوں کا باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے اساتذہ کی حاضری اور تدریسی سرگرمیوں کی نگرانی موثر بنائی جائے اور طلبہ کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع نصیرآباد میں تعلیمی نظام کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرکے ان کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی اختیار کی جائے، تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک بہتر محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول بھی فراہم کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر6870/2026
کوئٹہ 19اگست ۔ سیکرٹری محکمہ آبپاشی بلوچستان سہیل الرحمن بلوچ کی زیرِ صدارت محکمہ آبپاشی کا اہم جائزہ اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں محکمہ کے اعلیٰ افسران اور متعلقہ شعبوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مکمل کیے گئے منصوبوں اور مستقبل میں شروع کیے جانے والے منصوبوں سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیااجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے سیکرٹری آبپاشی کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، تعمیراتی کام کی موجودہ صورتحال، تکمیل کے مراحل، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل اور فنڈز کے موثر استعمال سمیت مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمن بلوچ نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے عملی اور موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی اور منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائےانہوں نے کہا کہ آبپاشی کے شعبے میں جاری منصوبے صوبے کی زرعی معیشت، پانی کے بہتر انتظام اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں، اس لیے منصوبوں پر کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔سیکرٹری سہیل الرحمن بلوچ نے افسران پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور فیلڈ میں کام کی رفتار اور معیار کا عملی طور پر جائزہ لیا جائے تاکہ سرکاری وسائل کا موثر استعمال یقینی بنایا جا سکےاجلاس میں مستقبل کے منصوبوں کی منصوبہ بندی، ترجیحات کے تعین اور آبپاشی کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ سیکرٹری آبپاشی نے ہدایت کی کہ نئے منصوبوں کی تیاری میں صوبے کی زمینی ضروریات، زرعی شعبے کی ترجیحات اور پانی کے دستیاب وسائل کو مدنظر رکھا جائےانہوں نے مزید کہا کہ محکمہ آبپاشی کی کارکردگی میں بہتری کے لیے افسران کو اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنا ہوں گی، جبکہ جاری منصوبوں کی نگرانی اور پیش رفت سے متعلق رپورٹنگ کا موثر نظام بھی یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری آبپاشی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے اور آئندہ اجلاس میں منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق جامع رپورٹ پیش کی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6871/2026
موسیٰ خیل 19 اگست۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈاکیان میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب اللہ کاکڑ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ جمال الدین بزدار بھی موجود تھے۔تقریب میں قبائلی عمائدین اور طلباء نے شرکت کی۔ طلباء نے پرجوش تقاریر، ملی نغموں اور ٹیبلوز کے ذریعے جذبہ حب الوطنی کا اظہار کیا۔ اس پرجوش ماحول میں ایک انتہائی دلکش اور یادگار لمحہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے پروٹوکول اور روایتی اسٹیج کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خود محبت بھرے انداز میں نیچے جاکر طلباءکے درمیان بیٹھ گئے۔ بچوں کے ساتھ ان کی یہ سادگی، اپنائیت اور والہانہ پن دیکھ کر شرکاءکے دل بھر آئے اور اس خوبصورت منظر نے تقریب کے جوش و جذبے کو چار چاند لگا دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک نے یومِ آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس پروقار تقریب کے انعقاد پر سکول انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ آخر میں ملک و قوم کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6872/2026
کوئٹہ 19اگست ۔ بلوچستان میں فنی و پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت (TVET) کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انتظامی امور کو باہم مربوط بنانے کی غرض سے حکومتِ بلوچستان نے ایک اہم اور بر وقت اقدام اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کا مقصد صوبے بھر کے مختلف تکنیکی اداروں کو ایک ہی بااختیار چھتری تلے لانا ہے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، حکومتِ بلوچستان نے یہ احکامات بلوچستان گورنمنٹ رولز آف بزنس 2012ء اور بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ترمیم شدہ) ایکٹ 2026ءکے تحت تفویض کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے جاری کیے ہیں۔ ان احکامات کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے۔اس فیصلے کی رو سے صوبے میں کام کرنے والے تمام فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (TVET) کے وہ تمام ادارے جو پہلے مختلف انتظامی محکموں کے تحت الگ الگ فعال تھے، اب ازسرِ نو منظم ہو کر “بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی” (B-TEVTA) کے ریگولیٹری اور آپریشنل کنٹرول میں دے دیے گئے ہیں۔ ان اداروں میں ڈائریکٹوریٹ آف مین پاور ٹریننگ کے زیرِ انتظام تمام مراکزی ادارے، محکمہ صنعت و تجارت کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ کے تحت قائم شدہ تربیتی مراکز، نیز محکمہ کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے انتظامی کنٹرول میں چلنے والے تمام پولی ٹیکنیک، مونو ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹس اور گورنمنٹ کالجز آف ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، مستقبل میں نوٹیفائی ہونے والا کوئی بھی سرکاری TVET ادارہ خود بخود اسی دائرہ کار میں شامل سمجھا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے تمام ٹیکنیکل کالجز، اسکولز، پولی ٹیکنکس اور ٹریننگ سینٹرز کی عملی دیکھ بھال (آپریشنل کنٹرول) B-TEVTA ہی کی ذمہ داری ہوگی اور اتھارٹی قانون کے مطابق تفویض کردہ تمام اختیارات و فرائض سرانجام دے گی۔ تاہم، اداروں کے انتظامی امور بشمول اسٹیبلشمنٹ کے مسائل، سروس اسٹرکچر اور انسانی وسائل (مین پاور) کی دیکھ بھال کی تمام تر ذمہ داری حکومتِ بلوچستان کے “محکمہ محنت و افرادی قوت” (لیبر اینڈ مین پاور ڈیپارٹمنٹ) کے سپرد کی گئی ہے۔اس ری اسٹرکچرنگ کے نتیجے میں، سابقہ مربوط اداروں اور اب ختم کر دیے گئے بورڈ (بلوچستان بورڈ آف ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن) کے تمام اثاثے، حقوق، ملکیتیں، ریکارڈز، جاری ترقیاتی منصوبے اور مالیاتی واجبات ازخود قانونی قواعد کے مطابق B-TEVTA اور BTEVAB کو منتقل ہو جائیں گے۔ جہاں تک اتھارٹی کے مالیاتی اور معاشی امور کا تعلق ہے، تو ان کی انتظامی نگہداشت اور کنٹرول کا اختیار بھی بالواسطہ طور پر محکمہ محنت و افرادی قوت ہی کے پاس رہے گا۔ اس جامع اصلاحی قدم سے نہ صرف صوبے میں فنی تعلیم کے معیار میں بہتری کی توقع ہے بلکہ تمام تربیتی مراکز کا نظم و ضبط بھی ایک واضح اور موثر حکمتِ عملی کے تحت آ سکے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6873/2026
کوئٹہ: 19 اگست ۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے صوبہ میں غیر معیاری اور ناقص اشیاء خوردونوش کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردیں۔ کوئٹہ، تربت، اوستہ محمد، مسلم باغ، خضدار اور حب سمیت مختلف علاقوں میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے معائنے کے دوران 45 فوڈ یونٹس کو جرمانے جبکہ 50 سے زائد مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق بی ایف اے معائنہ ٹیموں نے بیکنگ یونٹس، جنرل اسٹورز، سویٹس، ریسٹورنٹس، بیف شاپس، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، پلمیٹ مینوفیکچرنگ یونٹس، مصالحہ پراسیسنگ یونٹس، نان شاپس اور ملک شاپس سمیت مختلف مراکز کا معائنہ کیا۔کوئٹہ کے علاقوں پٹیل روڈ، موتی رام روڈ اور شاوکشاہ روڈ پر کارروائی کے دوران پکوان ہاو¿س، باربی کیو پوائنٹ اور آر او واٹر پلانٹ سمیت متعدد مراکز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ کارروائی میں خراب گوشت، چوہوں کی بیٹ، کاکروچ، گندے کچن، زنگ آلود برتن، ناقص مشینری اور خوراک کی نامناسب اسٹوریج سمیت متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ ایک آر او واٹر پلانٹ میں غیر رجسٹرڈ برانڈ کی فلنگ و پیکنگ بھی پکڑی گئی۔علاوہ ازیں پشتون آباد میں پلمیٹ مینوفیکچرنگ یونٹ، بیکریوں اور مصالحہ پروسیسنگ یونٹ کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات، حفاظتی لباس کے عدم استعمال، خام مال کی نامناسب ذخیرہ کاری، حشرات کی روک تھام کے ناقص انتظامات اور ٹریس ایبلٹی ریکارڈز کی عدم دستیابی پر جرمانے عائد کیے گئے۔بروری روڈ پر کارروائی کے دوران ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ پوائنٹ، جنرل اسٹورز اور بیکری سمیت 6 مراکز کو جرمانہ کیا گیا۔ مختلف مراکز سے زائد المیعاد سیرپ، ہیزلنٹ اسپریڈ، ممنوعہ گٹکا و پان پراگ جبکہ مصالحوں میں چائنیز نمک کی آمیزش بھی سامنے آئی۔اسی طرح قمبرانی روڈ، ہزار گنجی، سرکی روڈ اور نواں کلی بائی پاس پر بھی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے بیکنگ یونٹس، ملک شاپس، ریسٹورنٹس، جنرل اسٹورز، بیف شاپس اور نان شاپس کو مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے۔ کارروائیوں کے دوران زائد المیعاد مصنوعات، ناقص صفائی، کھلے کوڑے دان، حشرات کی موجودگی، نامناسب اسٹوریج، کم وزن آٹے کے پیڑے، دودھ میں پانی کی آمیزش اور خوراک کی پیکنگ میں اخباری کاغذ کے استعمال سمیت متعدد خلاف ورزیاں پکڑی گئیں۔تربت میں فاسٹ فوڈ پوائنٹ، جنرل اسٹور اور ملک شاپ کے خلاف ناقص صفائی، مضر صحت رنگوں کے استعمال، نامناسب اسٹوریج، دودھ میں پانی و دہی میں سکمڈ ملک پاوڈر کی آمیزش اور زائد المیعاد مصنوعات کی موجودگی پر کارروائی کی گئی۔مزید برآں خضدار میں جنرل اسٹور اور ملک شاپس سمیت متفرق خوراک کے مراکز مالکان صفائی کی ناقص صورتحال، مضر صحت کھلے کوکنگ آئل، کم وزن آٹے کے پیڑے، دودھ میں پانی کی آمیزش اور زائد المیعاد مصنوعات پر جرمانہ کیے گئے جبکہ معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں پر متعدد مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔حب میں بھی 4 ریسٹورنٹس کے خلاف ناقص صفائی، کھلے کوڑے دان، ورکرز کی ذاتی صفائی کے فقدان، مضر صحت کھلے کوکنگ آئل اور غیر معیاری رنگوں کے استعمال پر جرمانے عائد کیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6874/2026
کوئٹہ 19اگست ۔ حکومت بلوچستان نے گورنمنٹ جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال حب کی ماڈرنائزیشن منصوبے کی منظوری دیدی ہے پی یس ڈی پی کے تحت 55کروڑ روپے کے فنڈزہسپتال میں بنیادی سہولیات انفراسٹرکچر کی ڈیولپمنٹ کیلئے مختص کئے گئے ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر حب جمعدادمندوخیل نےکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاءکو بریفنگ میں بتاءاس موقع پرایم ایس جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال حب کے ایم ایس ڈاکٹر ناظرپیرامیڈیکس اورمیڈیکل افسران موجودتھے ڈپٹی کمشنر نے بی ایس ڈی آءکے تحت ہسپتال میں بنیادی سیولیات فراہمی کیلئے ماڈرانائزیشن پلان ہسپتال کے طبی عملے کی حاضری یقینی اورمانیٹرنگ کے مﺅثراقدامات سے کمشنر اآگاہ کیاکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے گورنمنٹ جام غلام قادر 50بیڈڈٹیچنگ ہسپتال کے بینظیر نشوونما سینٹر ہسپتال کےاوپی ڈی رومز آپریشن تھیٹرزلیبارٹریزکا معائنہ کیااورٹیچنگ ہسپتال عملے کیساتھ ہیلتھ ایشوزاورطبی عملے کو درپیش مسائل کےحوالے سے کمشنرنےجوائنٹ میٹنگ کی کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے گزشتہ چھ مہینوں سے ایم ایس ڈی کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی کانوٹس لیااورادویات کی فراہمی جنگی بنیادوں پریقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیاکمشنرنے ایم ایس ڈی حکام پرواضح کیا۔کہ لائینڈآرڈر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ادویات فراہمی کیلئے میکانزم بنایاجائےانہوں نے کہا کہ جام۔غلام قادرہسپتال حب کے مریض علاج معالجے کیلئے سرکاری ادویات کے منتظر ہیں ایم ایس کی ذمہ داری ہیکہ وہ ایم ایس ڈی حکام سےکوآرڈینیشن کرےکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے محکمہ صحت کے افسران پرواضح کیا کہ وہ اس معاملے پر ٹال مٹول اورتاخیری حربے برداشت نہیں کءجائیگی کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے ہسپتال کے پیرامیڈیکس اورطبی عملے کے ریائشی کوارٹرذکی الاٹمنٹ پالیسی فوری طورپربنانےکے احکامات بھی دیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6875/2026
موسیٰ خیل 19اگست ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نادر ایسوٹ نے یو سی سرہ خواہ کا تفصیلی دورہ کیادورے کا بنیادی مقصد جاری 16 روزہ آوٹ ریچ سرگرمیوں کی موثر نگرانی، فیلڈ میں ویکسینیشن کی صورتحال کا جائزہ اور بچوں تک حفاظتی ویکسین کی بروقت رسائی کو یقینی بنانا تھادورے کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ویکسینیٹر کی فیلڈ میں موجودگی، کارکردگی اور حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ویکسینیشن سے متعلق ضروری دستاویزات، ریکارڈ اور دیگر متعلقہ امور بھی چیک کیے گئے۔ انہوں نے ویکسینیٹر کو ہدایت کی کہ تمام ریکارڈ مکمل اور بروقت اپڈیٹ رکھا جائے تاکہ فیلڈ سرگرمیوں کی موثر نگرانی اور بچوں کی ویکسینیشن کا عمل بہتر انداز میں جاری رہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے فیلڈ میں والدین اور کمیونٹی ممبران سے بھی ملاقات کی۔ انہیں بچوں کو حفاظتی ویکسین لگوانے کی اہمیت، بیماریوں سے بچاو اور ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں پیدا ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔دورے کے دوران ویکسینیٹر کے ہمراہ ریفیوزل گھروں کا بھی وزٹ کیا گیا۔ ڈپٹی ڈی ایچ او نے ایسے گھرانوں سے براہِ راست ملاقات کی، ان کے تحفظات سنے اور ویکسین کے فوائد کے بارے میں موثر انداز میں آگاہی دی۔یہ دورہ اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہر بچے تک حفاظتی ویکسین پہنچانا، کمیونٹی میں ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی بڑھانا اور کسی بھی بچے کو ویکسین سے محروم نہ رہنے دینا محکمہ صحت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے دپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نادر ایسوٹ کی فیلڈ میں موجودگی، براہِ راست نگرانی اور کمیونٹی کے ساتھ موثر رابطہ جاری آوٹ ریچ سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6876/2026
تربت19اگست ۔جامعہ تربت کے طلبہ نے 12 سے 18 اگست 2026 تک اسلام آباد میں منعقدہ ینگ پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ کورپس (وائی پی ڈی سی) فیلوشپ 2026 میں بھرپور شرکت کرکے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا- وفاقی وزارت منصوبہ بندی اور ترقیات کے زیراہتمام اوریونیسیف کے تعاون سے منعقد کی گئی اس فیلوشپ میں پاکستان بھر کی 159 جامعات کے طلباء وطالبات نے شرکت کی۔اس پروگرام میں جامعہ تربت کی نمائندگی وائی پی ڈی سی تربت یونیورسٹی چیپٹر کے صدر محمد مصدق اور چیپٹر کوآرڈینیٹر فاطمہ نذیر نے کی۔ پورے پروگرام کے دوران طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تربت یونیورسٹی کانام قومی سطح پر روشن کیا۔سات روز تک جاری رہنے والی اس فیلوشپ پروگرام کے دوران شرکاء نے یونیسیف کے ماہرین اور پلاننگ کمیشن کے حکام کی زیر نگرانی گیارہ انٹرایکٹو سیشنز میں حصہ لیا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے قومی ترقی میں نوجوانوں کے کلیدی کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس پروگرام کے تحت تمام فیلوز کو ایک سالہ ایکشن پلان تفویض کیا گیا، جس کے تحت وہ اپنی اپنی جامعات اور کمیونٹیز میں آگاہی مہم چلائیں گے۔جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز چاکر حیدراور پوری یونیورسٹی کمیونٹی نے تمام سیشنز میں بھرپور شرکت کرکے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے اور قومی سطح پر جامعہ تربت کا نام روشن کرنے پر طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں وائس چانسلر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جامعہ تربت اپنے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کے ذریعے طلبہ کو علاقائی اور قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6877/2026
گوادر، 19 اگست ۔ : ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور نے کی۔ اجلاس میں ضلع گوادر میں صحت عامہ کی صورتحال، سرکاری و نجی طبی اداروں کی کارکردگی، ہسپتالوں کو درپیش مسائل اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر، جی ڈی اے ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر ناصر شیخ، عمانی گرانٹ ہسپتال پسنی کے ڈاکٹر حمید بلوچ، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر منیر بلوچ، گوادر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر جنید بلوچ، ڈبلیو ایچ او کے ڈویڑنل کوآرڈینیٹر احسان اللہ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فاروق بلوچ، جی ڈی اے ہسپتال کے ایڈمن آفیسر نادل بلوچ، ایس ڈی او کیسکو اور دیگر متعلقہ محکموں و اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں صحت کے شعبے میں انتظامی نظم و ضبط اور سروس ڈیلیوری کو مزید موثر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ غیر حاضر ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے معاملے پر تفصیلی غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ غیر حاضری کی صورت میں قواعد و ضوابط کے مطابق تنخواہوں میں کٹوتی اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاکہ سرکاری طبی مراکز میں عملے کی حاضری اور مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گوادر کی کارکردگی اور درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بالخصوص آپریشن تھیٹر کی فعالیت، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مختلف شعبوں میں ماہر امراض ڈاکٹروں کی دستیابی اور تعداد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاءنے ہسپتال کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات پر غور کیا۔ادویات کی دستیابی اور بروقت ترسیل بھی اجلاس کے اہم ایجنڈے میں شامل رہی۔ ضلع کے مختلف مراکز صحت میں ادویات کی قلت اور سپلائی میں تاخیر کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل میں ادویات کی بروقت فراہمی، موثر سپلائی چین اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، تاکہ مریضوں کو علاج کے دوران ادویات کی عدم دستیابی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اجلاس میں ضلع گوادر میں جاری عمودی صحت پروگرامز (Vertical Health Programmes)، حفاظتی ٹیکہ جات، بیماریوں سے بچاو اور دیگر صحت عامہ کے پروگرامز کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے جاری پروگرامز کی کارکردگی اور فیلڈ سطح پر ان کے موثر نفاذ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر جی ڈی اے ہسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت کی عدم دستیابی اور اینڈس ہسپتال میں دستیاب ایم آر آئی سہولت کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں اس امر پر غور کیا گیا کہ ضلع کے عوام کو جدید تشخیصی سہولیات مقامی سطح پر میسر آنے سے علاج معالجے کی بروقت تشخیص اور سہولت میں کس طرح مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔اجلاس میں عمانی گرانٹ ہسپتال پسنی کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ ہسپتال کی موجودہ صورتحال، طبی سہولیات اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور نے کہا کہ ضلع گوادر میں صحت عامہ کی سہولیات کو بہتر بنانا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت علاج، ضروری ادویات، تشخیصی سہولیات اور معیاری طبی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں موثر نگرانی، اداروں کے درمیان مربوط رابطہ اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کے ذریعے عوام کو مزید بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6877/2026
گوادر، 19 اگست 2026ئ ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع گوادر میں تعلیمی سرگرمیوں، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں، اساتذہ کی حاضری، کلسٹر بجٹ کے شفاف استعمال اور طلبہ کو بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، ایس ڈی پی او گوادر چاکر بلوچ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن خواتین زراتون بلوچ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل وہاب مجید، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سبین بلوچ، سول سوسائٹی کے نمائندہ عارف بلوچ، سوشل ویلفیئر آفیسر عبیداللہ، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے جمیل قاسم، یونیسیف کے عادل بلوچ، ڈسٹرکٹ منیجر این آر ایس پی پیر جان بلوچ، ایس ڈی او کیسکو محمد حسین بلوچ، ایس ڈی او بی اینڈ آر جنید کاشانی، آر ٹی ایس ایم کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران و اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کلسٹر بجٹ کے فزیکل انسپیکشن، بجٹ کے شفاف اور موثر استعمال اور اس کی مانیٹرنگ کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ کلسٹر بجٹ کے تحت ہونے والے اخراجات اور ترقیاتی و مرمتی کاموں کی فزیکل تصدیق متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں کی جائے گی، تاکہ مختص فنڈز کا درست اور شفاف استعمال یقینی بنایا جا سکے۔تعلیمی اداروں کی فعالیت کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع گوادر میں اس وقت کوئی بھی سرکاری اسکول غیر فعال نہیں ہے۔ اساتذہ کی دستیابی، حاضری اور تدریسی سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کے ذریعے اسکولوں کو فعال رکھنے اور طلبہ کو تعلیمی مواقع کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں غیر حاضر اساتذہ کے معاملے پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔ آر ٹی ایس ایم کی جانب سے اساتذہ کی حاضری سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس کا جائزہ لیتے ہوئے غیر حاضری کی صورت میں قواعد و ضوابط کے مطابق تنخواہوں میں کٹوتی اور دیگر محکمانہ کارروائیوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ اساتذہ کی بروقت حاضری اور ذمہ دارانہ تدریسی کردار تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے BSDI اور PSDP کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں زیر تعمیر منصوبوں اور بی ایس ڈی ائی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ لی گئی اور کام کی رفتار، معیار اور بروقت تکمیل سے متعلق امور زیر بحث آئے۔اجلاس میں ضلع گوادر میں اساتذہ کی بھرتی، بالخصوص خواتین اساتذہ کی دستیابی کے حوالے سے بھی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام نے تدریسی عملے کی ضروریات اور دستیاب آسامیوں سے متعلق شرکاءکو آگاہ کیا، جبکہ اس امر پر زور دیا گیا کہ اساتذہ کی کمی کو دور کرکے دور دراز علاقوں کے بچوں کو بھی معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے۔یونیسیف کی جانب سے ضلع میں تعلیمی سرگرمیوں اور متعلقہ پروگرامز کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی گئی، جبکہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت نان فارمل ایجوکیشن اور دینی مدارس کی رجسٹریشن کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نان فارمل تعلیمی مراکز اور مدارس کے حوالے سے قانونی و انتظامی تقاضوں کو پورا کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں کو موثر انداز میں منظم کرنے پر زور دیا گیا۔نجی تعلیمی اداروں کے حوالے سے بھی اجلاس میں اہم امور زیر بحث آئے۔ پرائیویٹ اسکولوں میں طلبہ کے لیے بنیادی سہولیات، عمارتوں اور انفراسٹرکچر، تعلیمی ماحول اور تدریسی نظام کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے اس امر پر زور دیا گیا کہ نجی تعلیمی ادارے بھی طلبہ کو محفوظ، معیاری اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے مقررہ معیار پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔اجلاس میں درسی کتب کی دستیابی اور بروقت فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ اسکولوں میں درسی کتب کی ضروریات کا درست تعین کرتے ہوئے ان کی بروقت سپلائی اور طلبہ تک تقسیم یقینی بنائی جائے، تاکہ تدریسی عمل متاثر نہ ہو۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے اور ضلع گوادر میں تعلیمی معیار کی بہتری، اسکولوں کی فعالیت، اساتذہ کی حاضری اور طلبہ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کا عمل مزید موثر بنایا جائے اور سرکاری وسائل کے شفاف و موثر استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کی تعلیمی ترجیحات کے مطابق ضلع گوادر میں ہر بچے کو معیاری اور بلاتعطل تعلیم کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط رابطہ اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ اجلاس میں تعلیمی شعبے سے متعلق فیصلوں پر موثر عملدرآمد اور پیش رفت کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6878/2026
خضدار 19 اگست 2026 ٭اعلامیہ ضلعی انتظامیہ خضدار ضلعی انتظامیہ خضدار کی جانب سے عوام الناس اور تاجر برادری کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج مورخہ 19 اگست سے شہر بھر میں رات 8:00 بجے سے صبح 10:00 بجے تک سمارٹ لاک ڈاون نافذ رہے گا۔تمام ہوٹل دکانیں اور تجارتی مراکز رات 8:00 بجے لازمی بند کر دیے جائیں گے تمام تاجر برادری اور شہریوں سے گزارش ہے کہ امن و امان اور مفادِ عامہ کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6879/2026
استا محمد19اگست ۔ ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو BSDI کے تحت زیرِ تعمیر سرکٹ ہاوس استا محمد کا تفصیلی دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام، معیار اور مجموعی پیش رفت کا موقع پر جائزہ لیادورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سرکٹ ہاو¿س کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور بالخصوص چھت کی تعمیر کے مرحلے میں جاری اسٹیل فکسیِنگ کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے تعمیر میں استعمال ہونے والے اسٹیل، دیگر تعمیراتی میٹریل، فنی امور اور کام کی رفتار کا مشاہدہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور تعمیراتی عملے سے منصوبے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ بھی لیڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی غفلت یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹر کو تاکید کی کہ تمام تعمیراتی سرگرمیاں منظور شدہ ڈیزائن، تکنیکی وضاحتوں اور مقررہ معیار کے مطابق انجام دی جائیں، جبکہ کام کی رفتار کو مزید تیز کرتے ہوئے منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے ہر مرحلے کی باقاعدہ نگرانی اور معیار کی جانچ کو یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبہ پائیدار اور دیرپا ثابت ہواس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ استا محمد ایک نیا ضلع ہے، جہاں انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور جدید سرکاری انفراسٹرکچر کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے سرکٹ ہاوس کی تعمیر ایک اہم منصوبہ ہے، جس کی تکمیل سے ضلعی انتظامیہ کو سرکاری امور کی انجام دہی میں سہولت ملے گی جبکہ سرکاری افسران، اعلیٰ حکام اور دیگر سرکاری مہمانوں کے قیام کے لیے بہتر اور باعزت رہائشی سہولیات بھی میسر آئیں گی انہوں نے کہا کہ جدید سرکٹ ہاوس کی تعمیر نہ صرف ضلعی انتظامی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی بلکہ استا محمد میں سرکاری انفراسٹرکچر کی بہتری اور ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی BSDI کے تحت جاری منصوبوں کا مقصد نئے اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور عوام کو بہتر سرکاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے مزید کہا کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت، شفاف اور معیاری تکمیل ضلعی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں تسلسل برقرار رکھا جائے، تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور عوامی مفاد سے متعلق منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ ان کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر نامہ نمبر 2026/6880
لاس اینجلس 19 اگست: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل کے اعزاز میں معروف پاکستانی نژاد امریکی شخصیات ڈاکٹر عمران شریف اور عترت شریف کی جانب سے خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارتی، سیاسی اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ عشائیے میں معروف پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین، سرمایہ کار اور پاک فوڈز کے سی ای او تنویر احمد نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل سراج خان، امریکی رکنِ کانگریس لو کوریہ، چین کے قونصل جنرل چِن لِن اور میکسم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیر حسن سمیت دیگر تاجر حضرات اور کمیونٹی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے شاندار میزبانی پر ڈاکٹر عمران شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ تنویر احمد کی خدمات اور تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ گورنر بلوچستان نے شرکاء سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان، بالخصوص بلوچستان میں سرمایہ کاری، کاروباری مواقع اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ڈاکٹر عمران شریف اور عترت شریف کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اس خصوصی عشائیے نے پاکستانی امریکن کمیونٹی، امریکی سیاسی نمائندوں، سفارتی حلقوں اور کاروباری شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا۔
خبر نامہ نمبر 2026/6881
اُستا محمد19اگست:ـڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال نے زیرِ تعمیر پری فیبریکیٹڈ ہاؤسز کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے منصوبے کی پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام اور تعمیراتی عملے نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کے مختلف مراحل، اب تک ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کے کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی حکام نے بتایا کہ منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 8 پری فیبریکیٹڈ گھروں کی تعمیر کی جا رہی ہے، جن کا مقصد ضلع اُستا محمد میں افسران و دیگر متعلقہ انتظامی ضروریات کے پیش نظر مناسب رہائشی سہولیات کی فراہمی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر گھروں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل، تعمیراتی ڈھانچے، فرش، چھت، دیواروں اور دیگر بنیادی کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور تعمیراتی معیار کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیںاس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے کہا کہ اُستا محمد ایک نیا ضلع ہے، جہاں انتظامی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ بنیادی اور رہائشی سہولیات کی فراہمی بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے نئے ضلع کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری افسران اور عملے کے لیے مناسب رہائشی سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف انتظامی امور کی انجام دہی میں بہتری آئے گی بلکہ افسران و اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دینے میں بھی سہولت حاصل ہوگی
انہوں نے کہا کہ نئے ضلع میں مختلف شعبوں کے بنیادی انفراسٹرکچر کو مرحلہ وار بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو سرکاری خدمات کی فراہمی میں درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پری فیبریکیٹڈ ہاؤسز کی تعمیر میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقررہ مدت اور منظور شدہ ڈیزائن و معیار کے مطابق تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے، جبکہ کام کے دوران تمام ضروری تکنیکی تقاضوں اور حفاظتی اصولوں کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے، تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو کر جلد فعال ہو سکے اور اس کے ثمرات انتظامی امور کی بہتری کی صورت میں سامنے آئیں۔
خبر نامہ نمبر 2026/6882
کوئٹہ 19اگست۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں تندوروں اور قصابوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے ہدہ، دیبہ اور بروری روڈ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 20 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔دوسری جانب اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے سب ڈویژن سریاب کے مختلف علاقوں میں قصابوں اور تندوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا۔ضلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں گرا فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے گا اور عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے سرکاری ریٹ پر عمل درامد کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا انہوں نے دکانداروں کو تبدیل کیا کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء خوردونوش کی خرید فروخت کو یقینی بنائے جبکہ کم وزن روٹی اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے سے اجتناب کریں۔
خبر نامہ نمبر 2026/6883
ضلع چمن19اگست:ـوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر نگرانی چمن شہر اور ملحقہ علاقوں میں جاری پانچ روزہ خصوصی صفائی مہم کے دوران صفائی ستھرائی کے کام میں نمایاں پیش رفت حاصل کی گئی۔صفائی مہم کے پانچویں روز ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور لوکل گورنمنٹ کی مشترکہ ٹیموں نے چمن بائی پاس روڈ کے سائیڈوں و اطراف میں بارشی ماندہ میں  پھیلے گئے جمع کچرے، غلاظت اور گندگی کے بڑے ڈھیروں کو ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل طور پر صاف کر دیا۔ صفائی کے بعد سڑک کے اطراف کی جگہ کو ہموار کرکے تازہ مٹی ڈالی گئی اور خوبصورتی و ماحول کو بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ درختوں کے پودے بھی لگائے گئے ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ صفائی مہم کا مقصد چمن شہر کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانا اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ صفائی کے بعد ان مقامات کی مسلسل نگرانی اور صفائی کا عمل بھی جاری رکھا جائے تاکہ دوبارہ کچرے کے ڈھیر قائم نہ ہوں۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی کے عمل میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کا ساتھ دیں، کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں اور شہر کو صاف رکھنے میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ پانچ چھ روز کے دوران چمن شہر اور اطراف میں متعدد مقامات سے کچرے اور غلاظت کے ڈھیروں کا خاتمہ کرکے صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنایا گیا ہے، جبکہ صفائی کے ساتھ شجرکاری اور شہر کی خوبصورتی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ایک ذمہدار افیسر نے کہا کہ یہ صفائی ستھرائی مہم اور چمن کو سرسبز و شاداب بنانے کا آپریشن شہر کی مکمل صفائی ستھرائی تک جاری رہے گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/6884
اوتھل19اگست:ـڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنرآفس میں منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت کی سہولیات اور محکمہ ہیلتھ کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید فرید اللہ شاہ ہاشمی،پی پی ایچ آئ کے DMڈاکٹر منصور ملک،DHQ ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹرتصدق ،ایم ایس سول ہسپتال بیلہ ڈاکٹر عبدالحکیم موندرہ،ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر کامران یونس، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر شاہینہ قاضی،ڈرگ انسپیکٹر عید محمد بلوچ، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسرکامران یونس،سپرینٹنڈنٹ ڈی سی آفس شیخ عنایت اللہ،سپرینٹنڈینٹ ہیلتھ آفس حضور بخش کھوسہ،PPHI کےمانیٹرنگ آفیسر عمران ستار کھوسہ، اوراکاوئنٹنٹ پاپولیشن شاہد نزیر نےشرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع لسبیلہ میں عوام کو صحت کی بنیادی اور ثانوی سہولیات کی فراہمی، ہسپتالوں کی کارکردگی،اسٹاف کی حاضری اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرمحترمہ حمیرا بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں پی پی ایچ آئی اور سرکاری ہسپتالوں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر زور دیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اسٹاف کی حاضری اور طبی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنائیں تاکہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
خبر نامہ نمبر 2026/6885
قلات 19اگست :ـڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری سے چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ شعیب جان زہری نے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر اسد سمالانی، عبدالرشید نیچاری، پرسنل سیکرٹری نوابزادہ شعیب زہری قاری غلام مصطفیٰ نیچاری، عبدالغفور شاہوانی، محمد عمران علیزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نوابزادہ شعیب جان زہری نے انجینئر عائشہ زہری کو بحیثیت ڈپٹی کمشنر قلات تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں علاقے کو درپیش مختلف مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے کہا کہ قلات کے عوام کو درپیش مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ صحت، تعلیم سمیت تمام شعبوں کی بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے علاقہ معززین اور عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ مسائل کے حل کو مزید مؤثر اور تیز بنایا جا سکے۔
خبر نامہ نمبر 2026/6886
اوتھل19اگست :ـڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنرآفس میں منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت کی سہولیات اور محکمہ ہیلتھ کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید فرید اللہ شاہ ہاشمی،پی پی ایچ آئ کے DMڈاکٹر منصور ملک،DHQ ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹرتصدق ،ایم ایس سول ہسپتال بیلہ ڈاکٹر عبدالحکیم موندرہ،ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر کامران یونس، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر شاہینہ قاضی،ڈرگ انسپیکٹر عید محمد بلوچ، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسرکامران یونس،سپرینٹنڈنٹ ڈی سی آفس شیخ عنایت اللہ،سپرینٹنڈینٹ ہیلتھ آفس حضور بخش کھوسہ،PPHI کےمانیٹرنگ آفیسر عمران ستار کھوسہ، اوراکاوئنٹنٹ پاپولیشن شاہد نزیر نےشرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع لسبیلہ میں عوام کو صحت کی بنیادی اور ثانوی سہولیات کی فراہمی، ہسپتالوں کی کارکردگی،اسٹاف کی حاضری اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرمحترمہ حمیرا بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں پی پی ایچ آئی اور سرکاری ہسپتالوں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر زور دیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اسٹاف کی حاضری اور طبی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنائیں تاکہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
خبر نامہ نمبر 2026/6887
کوئٹہ 19 اگست:ـبلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورالوجی میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت دوسری کامیاب گردہ پیوند کاری مکمل کرلی گئی۔ یہ طبی کامیابی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن کے وژن کے مطابق جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر بینق پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق ناصر کی رہنمائی میں حاصل کی گئی۔کامیاب ٹرانسپلانٹ میں دوست محمد نے اپنے بھائی شیر محمد کو اپنا گردہ عطیہ کرکے بھائی چارے اور ایثار کی بہترین مثال قائم کی۔ ڈونر اور ریسیپنٹ دونوں کی حالت تسلی بخش اور وہ روبۂ صحت ہیں۔ دونوں کا تعلق ضلع کوئٹہ سے ہے، ڈونر کی عمر 58 اور ریسیپنٹ کی عمر 53 سال ہے۔
BINUQ انتظامیہ کے مطابق گردے کی یہ پیوند کاری بیرونی تعاون کے بغیر ادارے کے ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ٹیم نے کامیابی سے انجام دی، جو بلوچستان میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔
یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم میں ڈاکٹر حیات کاکڑ، ڈاکٹر شوکت علی، ڈاکٹر مقبول جبار، ڈاکٹر احمداللہ، ڈاکٹر راشد اور ڈاکٹر اسفندیار ڈاکٹر خالد مری،ڈاکٹرنجیب نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ نیفرولوجی ٹیم میں پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ حسن، ڈاکٹر نادیہ، ڈاکٹر حبیب رند، ڈاکٹر عمر بیگ، ڈاکٹر اکمل اور ڈاکٹر احسان شامل تھے۔
اینستھیزیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ محمد یحییٰ، ڈاکٹر مولا بخش، او ٹی فارماسسٹ ڈاکٹر قطب خان، دیگر سرجنز اور فزیشنز نے بھی آپریشن کی کامیابی میں بھرپور خدمات انجام دیں۔ اسی طرح پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر غفار، ڈاکٹر انور اور ڈاکٹر چاندی کپور، جبکہ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز، ڈاکٹر ظہور اور ڈاکٹر سلیم نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
BINUQ انتظامیہ نے اس کامیابی کو ادارے اور بلوچستان کے عوام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت گردے کی پیوند کاری کی سہولت کا آغاز صوبے کے گردوں کے مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔ اس کامیابی کا سہرا BINUQ کے ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف، پیرا میڈیکل عملے اور معاون ٹیم کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور مثالی ٹیم ورک کو جاتا ہے۔
انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ BINUQ مریضوں کو جدید طبی تقاضوں کے مطابق اعلیٰ معیار کی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

خبر نامہ نمبر 2026/6888
کوئٹہ 19 اگست: ـچیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریزالو ٹو سیو لائیوز (Resolve to Save Lives) ٹام فرائیڈن نے آج یہاں ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور اس کی بہتری کے لیے ممکنہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے میں شعبہ صحت کے نظام کی مضبوطی، جان بچانے والے پروگرامز، وبائی امراض سے نمٹنے کی تیاری اور ہنگامی طبی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی نے صوبائی حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے کئے گئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے صوبے میں عوامی صحت کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ عوام کی صحت ، فلاح وبہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ریزالو ٹو سیو لائیوز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں تکنیکی معاونت اور بین الاقوامی تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے ٹام فرائیڈن سے مختلف شعبوں میں (خصوصاً وبائی امراض کی روک تھام، ہنگامی طبی خدمات، بیماریوں سے بچاؤ اور صحت کے نظام کی مضبوطی) تکنیکی معاونت اور تجرباتی رہنمائی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ٹام فرائیڈن نے بلوچستان حکومت کی عزم کو سراہا اور کہا کہ ریزالو ٹو سیو لائیوز صوبے میں صحت کی ضروریات کے مطابق تکنیکی معاونت، تربیتی پروگرامز، معیاری رہنمائی اور بہترین بین الاقوامی طریقہ کار فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ملاقات میں آئندہ تکنیکی میٹنگز اور سائٹ وزٹس کے ذریعے منصوبوں کی عملی طور پر جانچ اور نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔

خبر نامہ نمبر 2026/6889
کوئٹہ19اگست: اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی و قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کے جوان سال صاحبزادے ثناء اللہ خان اچکزئی کے ایصال ثواب اور بلندی? درجات کے لیے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے لان میں فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری افسران، معززین شہر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے اسمبلی لان میں شرکت کی، مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی اور دیگر سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کے درجاتِ بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی جبکہ سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ ثناء اللہ خان اچکزئی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا سلسلہ کل، 20 اگست 2026ء کو بھی صبح 10 بجے سے عصر تک بلوچستان صوبائی اسمبلی کے لان میں جاری رہے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
پریس ریلیز
بلید19اگست:۔شہید ایوب بُلیدی ہائر سیکنڈری اسکول بُلیدہ میں والدین و اساتذہ کی ایک اہم اجلاس (PTM) کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں والدین نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، ذاتی نشوونما، صفائی و حفظانِ صحت، نظم و ضبط اور مجموعی فلاح و بہبود کے حوالے سے والدین اور اساتذہ کے درمیان مؤثر رابطے کو فروغ دینا تھا۔ اجلاس نے والدین کو اپنے بچوں کی تعلیمی و ذاتی ترقی سے متعلق اساتذہ کے ساتھ براہِ راست تبادلہ? خیال کا مؤثر موقع فراہم کیا۔اجلاس کا آغاز اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد عزیر کی جانب سے والدین کے پرتپاک استقبال سے ہوا۔ انہوں نے والدین کی بھرپور شرکت اور اسکول کے ساتھ مسلسل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے والدین اور اساتذہ کے درمیان مضبوط اور مسلسل رابطہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ گھر اور اسکول کے باہمی تعاون سے طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔والدین و اساتذہ کے درمیان رابطے کو مؤثر اور سہل بنانے کے لیے اجلاس کو مرد اور خواتین والدین کے لیے الگ الگ نشستوں میں منعقد کیا گیا۔ اساتذہ نے والدین کے ساتھ طلبہ کی تعلیمی کارکردگی اور پیش رفت، ذاتی صفائی و حفظانِ صحت، نظم و ضبط و رویّے، گھر میں مطالعے کی عادات اور والدین کی شمولیت و تعاون سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا۔ والدین نے اس باہمی اور دوستانہ انداز کو سراہتے ہوئے اسے طلبہ کی بہتر رہنمائی کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔خواتین کے لیے منعقدہ نشست میں خواتین تدریسی عملے نے شریک ہونے والی ماؤں اور بہنوں کے ساتھ فعال انداز میں گفتگو کی اور طلبہ کی تعلیمی پیش رفت، رویّے، صفائی ستھرائی اور مجموعی نشوونما سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ? خیال کیا۔ خواتین شرکاء نے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے اسکول انتظامیہ اور تدریسی عملے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسکول اور والدین کے درمیان باقاعدہ رابطے کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی تعمیری نشستوں کے باقاعدگی سے انعقاد کی امید ظاہر کی۔اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے والدین کو یقین دلایا کہ ان کے مسلسل تعاون اور وسیع تر کمیونٹی کی حمایت سے طلبہ کی تعلیمی و تربیتی بہتری کے لیے والدین و اساتذہ کی ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔ اجلاس کے اختتام پر پرنسپل ڈاکٹر محمد عزیر نے والدین و اساتذہ اسکول مینجمنٹ کمیٹی (PTSMC) کے حوالے سے اہم اعلانات کیے اور والدین و اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ اور اسکول کی مسلسل بہتری کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنائیں۔اجلاس ایک مثبت، خوشگوار اور تعمیری ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء نے اس امر کا اظہار کیا کہ والدین، اساتذہ اور اسکول کے درمیان مضبوط شراکت داری طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ اجلاس کے ذریعے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ باہمی رابطے، تعاون اور مشترکہ کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ مستقبل میں کامیاب، ذمہ دار اور معاشرے کے مفید افراد بن سکیں۔

خبر نامہ نمبر 2026/6890
سوراب 19 اگست:_ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژن کے مطابق اور BSDI Phase-II کے تحت سوراب میں نوجوانوں کو تعلیم، جدید ہنر، روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے شہید ہدایت اللہ بلیدی کیریئر کاؤنسلنگ اکیڈمی، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر اور پبلک لائبریری قائم کر دی گئی مرکز کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ اور ایف سی بلوچستان 61 ونگ کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ نے فیتہ کاٹ کر کیا، جبکہ اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی گئی افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، پرنسپل ڈگری کالج سوراب امان اللہ زہری، اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بگٹی، ڈی ایس پی سوراب بلاول احمد محمد حسنی، ضلعی افسران، اساتذہ، کالج و مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سوشل ویلفیئر آفیسر نصیب اللہ زہری نے انجام دیے۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی نے خطاب کیا اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ و طالبات سے مرکز کی سہولیات اور افادیت کے حوالے سے رائے بھی لی گئی، جنہوں نے اس اقدام کو نوجوان نسل کے لیے انتہائی مفید اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیا شہید ہدایت اللہ بلیدی مرکز میں نوجوانوں کے لیے مفت کیریئر کاؤنسلنگ، CSS اور PCS کی تیاری، 700 سے زائد کتب پر مشتمل پبلک لائبریری، جدید IT لیب، مفت انٹرنیٹ و وائی فائی، فری لانسنگ اور مختلف فنی تربیتی کورسز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اس کے علاوہ خواتین کے لیے بیوٹیشن اور ڈریس میکنگ کے مفت کورسز بھی شروع کیے گئے ہیں انتظامیہ کے مطابق مرکز کے قیام کا مقصد سوراب کے نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر کے جدید مواقع فراہم کرکے انہیں روزگار اور کاروبار کے قابل بنانا، جبکہ خواتین کو فنی تربیت کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے طلبہ و طالبات میں تحائف تقسیم کیے، جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں بعد ازاں شرکاء کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا شرکاء نے شہید ہدایت اللہ بلیدی پبلک لائبریری، کیریئر کاؤنسلنگ اکیڈمی اور ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے قیام کو سراہتے ہوئے حکومت بلوچستان، BSDI اور ضلعی انتظامیہ، بالخصوص ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *