10th-August-2026

خبرنامہ نمبر 6818/2026
کراچی 10اگست ۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل 12 اگست کو امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام “یوتھ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ” میں پاکستان اور بلوچستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کریں گے۔ اس عالمی سربراہی اجلاس میں 186 سے زا ئد ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ گورنر مندوخیل جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے 14 آگست کو ٹیکساس کے علاقے ڈیلاس میں منعقد کی جانے والی تقریب میں پاکستانیوں سے بھی خطاب کرینگے۔ مذکورہ گلوبل سمیٹ میں گورنر جعفرخان مندوخیل نوجوانوں کے ذہنوں کو جدید علمی جہان بینی سے روشن کرنے، انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے، علاقائی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے تیزی سے بدلتی ہوئی تکنیکی دنیا میں پھلنے پھولنے کے حقیقی مواقع پیدا کرنے پر زور دینگے۔ اپنے خطاب میں گورنر جعفرخان مندوخیل بلوچستان کے نوجوانوں اور عالمی ترقی کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، روبوٹکس اور آن لائن کاروبار کے کردار پر زور دیں گے۔ وہ دستیاب سہولیات اور مواقعوں تک مساوی رسائی پر بھی زور دینگے تاکہ کوئی بھی نوجوان جغرافیہ یا حالات کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کی شرکت بلوچستان کی جامع ترقی اور عالمی تعاون کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور بنی نوع انسان کے ایک مشترکہ مستقبل کیلئے جہاں جدید ٹیکنالوجی انسانیت کی خدمت کرتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 6819/2026
کوئٹہ، 10 اگست ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کے روز یہاں صوبائی وزرائ ، اراکین صوبائی اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں اور دیگر اہم شخصیات نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء میر ضیاءلانگو، میر عاصم کرد گیلو اور نوابزادہ میر طارق مگسی، قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری، اراکین صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی، رحمت صالح بلوچ اور ڈاکٹر محمد نواز کبزئی، پارلیمانی سیکرٹری میر عبدالصمد گورگیج اور اصغر ترین، پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سردار عمر گورگیج، جمعیت علمائ اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع ، جرمنی کے اعزازی قونصل میر مراد بلوچ ، سابق ضلع ناظم سبی میر حیر بیار خان ڈومکی شامل تھے۔ملاقاتوں کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال، عوامی مسائل، ترقیاتی امور اور مختلف اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور امن و امان سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، عوامی مسائل کا حل اور صوبے میں پائیدار امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے گی۔ ملاقاتوں میں صوبے کی بہتری، عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے باہمی تعاون اور رابطہ کاری کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 6820/2026
گوادر 10 اگست ۔ رکن صوبائی اسمبلی بلوچ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی زیرِ صدارت فشریز ڈیپارٹمنٹ گوادر میں منعقد ہوا، جس میں ضلع گوادر کے ماہی گیروں کی فلاح و بہبود، ماہی گیری کے شعبے کی ترقی، مستحق ماہی گیروں کو سہولیات کی فراہمی اور چیکس، گرین بوٹس و دیگر ضروری آلات کی شفاف اور منصفانہ تقسیم سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر فشریز احمد ندیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ فہد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیونی بشیر کاکڑ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پسنی شاہ زیب سمیت محکمہ فشریز کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پسنی، جیونی اور اورماڑہ کے ماہی گیروں کو چیکس، گرین بوٹس اور دیگر ضروری آلات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 15 اگست کو پسنی جبکہ 17 اگست کو جیونی میں ماہی گیروں میں چیکس اور گرین بوٹس تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ اورماڑہ میں تقسیم کے لیے بھی جلد تاریخ مقرر کی جائے گی اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ماہی گیروں کو جال، حفاظتی سامان اور دیگر ضروری آلات کی فراہمی کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی بنایا جائے تاکہ حقیقی اور مستحق ماہی گیروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد ماہی گیروں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ماہی گیری کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور اس اہم شعبے کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دینا ہے اجلاس میں ماہی گیری کے وسائل کے تحفظ اور غیر قانونی فشنگ، ممنوعہ جالوں کے استعمال اور سمندری حیات کے غیر پائیدار شکار کی روک تھام کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا کہ ماہی گیری کے شعبے کی ترقی کے لیے قانونی اور ذمہ دارانہ فشنگ کو فروغ دینا، سمندری وسائل کا تحفظ اور ماہی گیروں کے روزگار کو محفوظ بنانا ناگزیر ہے رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ماہی گیروں کی فلاح و بہبود، ان کے معاشی حقوق کا تحفظ اور ماہی گیری کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ماہی گیروں کے لیے مختص سہولیات، کشتیوں اور آلات کی تقسیم میں شفافیت، میرٹ اور انصاف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کسی مستحق ماہی گیر کی حق تلفی نہ ہو ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیری صرف روزگار کا ذریعہ نہیں بلکہ گوادر کی معیشت اور مقامی آبادی کی معاشی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، اس لیے ماہی گیروں کو جدید سہولیات، بہتر آلات اور محفوظ فشنگ کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی فشنگ کی حوصلہ شکنی اور سمندری وسائل کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات ضروری ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6821/2026
کوئٹہ10اگست ۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ میں جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کے تحت جاری جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا، بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں نصیرآباد ڈویڑن اور قلات ڈویڑن کے درمیان کھیلے گئے فائنل میں نصیرآباد ڈویڑن نے قلات ڈویژن کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ قلات ڈویڑن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے اور نصیرآباد کو کامیابی کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں نصیرآباد ڈویژن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، نصیرآباد کی جانب سے قاضی نجیب نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور ناٹ آوٹ رہے، جبکہ عابد سرکی، زبیر مینگل اور علی بلیدی نے بھی اہم اور میچ وننگ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ فائنل میچ میں صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے خصوصی شرکت کی ان کے ہمراہ سیکرٹری کھیل درا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر خان بازئی بھی موجود تھے، مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے نصیرآباد ڈویژن کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ جشن آزادی ہمارے لیے اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کا پیغام ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد نوجوانوں کو قومی خوشیوں میں شریک کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور ایسے مقابلوں سے انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔ اختتامی تقریب میں فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ فاتح نصیرآباد ڈویژن کو ٹرافی کے ساتھ ڈھائی لاکھ روپے جبکہ رنر اپ قلات ڈویژن کو ٹرافی کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6822/2026
استامحمد10اگست ۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال نے حالیہ مکہ باہمی دفاعی معاہدے پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اسے ملکی سلامتی علاقائی استحکام اور برادر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات کے فروغ کے لیے ایک نہایت اہم سنگِ میل قرار دیا انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان سعودی عرب اور ترکی کے مابین باہمی اعتماد دفاعی اشتراک اسٹریٹجک تعاون اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کی واضح عکاسی کرتا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں نہ صرف تینوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط مزید مستحکم ہوں گے بلکہ خطے میں امن استحکام اور باہمی ہم آہنگی کو بھی فروغ حاصل ہوگاڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے معاہدے مسلم امہ کے درمیان اتحاد یکجہتی اور بھائی چارے کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور عالمی سطح پر ایک مثبت اور مضبوط پیغام دیتے ہیںاس موقع پر عوام کی جانب سے بھی اس معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا شہریوں نے خوشی اور یکجہتی کے اظہار کے طور پر پاکستان سعودی عرب اور ترکی کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے شہر کے مختلف مقامات سرکاری عمارتوں اور اہم شاہراہوں پر خوبصورت پینا فلیکس بینرز اور جھنڈے آویزاں کیے گئے تھے جن پر تینوں ممالک کے درمیان دوستی اخوت اور اتحاد کے پیغامات درج تھے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ نہ صرف تینوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ پورے خطے میں امن و ترقی کے نئے امکانات کو بھی جنم دے گا اس موقع پر شہریوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کی سلامتی ترقی اور عالمی سطح پر مضبوط تعلقات کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے۔۔۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 6823/2026
سیوی 10 اگست ۔ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیرِ صدارت 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 14 اگست کی مناسبت سے ضلع سیوی میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کو ہدایت کی کہ یومِ آزادی کی تقریبات کو بھرپور اور شاندار انداز میں منانے کے لیے کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے اور تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ یومِ آزادی کی خوشیوں میں عوام اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کھیلوں کے مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں کے لیے ضروری سہولیات، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ یومِ آزادی کی تقریبات کو یادگار بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6824/2026
چمن10اگست ۔ : ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی حالات میں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا یہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفادات کے تحفظ اور علاقائی سلامتی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ معاہدے میں کسی ایک رکن پر مسلح حملے کو تمام فریقین کے خلاف حملہ تصور کرنے کی باہمی دفاعی شق بھی شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، مذہبی، برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پہلے ہی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، جبکہ اس معاہدے سے ان تعلقات کو دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کی نئی جہت ملے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تینوں ممالک کا باہمی تعاون خطے میں امن، استحکام، سلامتی اور ترقی کے لیے مثبت اثرات مرتب کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، یکجہتی، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کی کوششیں پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک مثبت پیغام ہیں۔ پاکستان ہمیشہ برادر اسلامی ممالک کے ساتھ دوستانہ اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے فروغ کا خواہاں رہا ہے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔اس موقع پر ضلع چمن کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی جانب سے بھی مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا۔ شہریوں نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم اٹھا کر برادر ممالک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، جبکہ شہر کے مختلف مقامات، اہم شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں پر تینوں ممالک کے پرچم، بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کیے گئے۔عوامی حلقوں نے اس معاہدے کو تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مضبوط روابط نہ صرف تینوں ممالک بلکہ پورے خطے کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کے نئے امکانات پیدا کرسکتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6825/2026
حب10اگست ۔ : ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں ضلع حب میں ہونے والی تقریبات، سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ، تعلیمی اداروں میں قومی سرگرمیوں اور شہر کی تزئین و آرائش سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ ضلعی افسران، میونسپل کارپوریشن، محکمہ تعلیم، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ یومِ آزادی پاکستان پوری قوم کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے، اس لیے ضلع حب میں 14 اگست کی تقریبات کو قومی وقار، نظم و ضبط اور بھرپور ملی جذبے کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جشنِ آزادی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں بروقت مکمل کریں اور عوام کو ایک پرامن، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے باہمی رابطہ کاری کو موثر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر ضلع حب کے مختلف علاقوں میں قومی پرچم کشائی، ملی نغموں، قومی ترانوں، تقاریر، کھیلوں اور دیگر ثقافتی و ملی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ سرکاری و عوامی مقامات پر قومی پرچم اور سبز ہلالی جھنڈیوں کے ذریعے جشنِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی ماحول پیدا کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یومِ آزادی کے حوالے سے خصوصی پروگرام ترتیب دیے جائیں۔ اس سلسلے میں طلبہ و طالبات کے درمیان تقریری مقابلے، ملی نغمے، مضمون نویسی، ٹیبلو اور قومی موضوعات پر دیگر سرگرمیاں منعقد کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریری مقابلوں کے ذریعے طلبہ کو تحریکِ پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں، قومی یکجہتی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے کردار سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات، اسناد اور شیلڈز تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اجلاس میں شہر کی خوبصورتی اور جشنِ آزادی کے حوالے سے خصوصی لائٹنگ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ میونسپل کارپوریشن حب کی جانب سے ضلع بھر کی اہم شاہراہوں، چوراہوں، سرکاری عمارات اور نمایاں مقامات کو سبز ہلالی پرچموں، قومی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اہم مقامات پر تزئین و آرائش اور چراغاں کا کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا جائے تاکہ یومِ آزادی کے موقع پر حب شہر قومی رنگوں میں خوبصورت نظر آئے۔اجلاس میں امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کو خصوصی اہمیت دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ 14 اگست کی تقریبات، اہم سرکاری عمارات، مرکزی شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور دیگر حساس مقامات پر سیکیورٹی کے موثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ تقریبات کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی جامع پلان پر عملدرآمد کیا جائے۔جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ یومِ آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے قومی پرچم کے تقدس اور قانون کی پاسداری کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جشنِ آزادی کے پروگراموں کے دوران صفائی ستھرائی، پینے کے پانی، ٹریفک، پارکنگ اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر حب نے کہا کہ آزادی پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے۔ 14 اگست ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے ہمارے اسلاف نے کن مشکلات کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، ترقی اور خوشحالی کے لیے اتحاد و اتفاق کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے اور یومِ آزادی کی تقریبات میں ان کی شمولیت کا بنیادی مقصد ان میں حب الوطنی، قومی ذمہ داری، نظم و ضبط اور مثبت سوچ کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ضلع حب کے طلبہ، نوجوان، اساتذہ، تاجر برادری، سول سوسائٹی اور شہری جشنِ آزادی کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کریں گے۔ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں، دکانوں اور کاروباری مراکز پر قومی پرچم لہرائیں اور یومِ آزادی کی تقریبات میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری مشترکہ پہچان اور قومی وحدت کی علامت ہے، اس لیے 14 اگست کو اتحاد، اخوت، بھائی چارے، امن اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6826/2026
چمن: 10اگست ۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ یومِ آزادی پاکستان قومی تاریخ کا ایک عظیم دن ہے، جسے ضلع چمن میں بھرپور جوش، جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منانے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منعقد کرنے کے لیے مختلف سرکاری و عوامی مقامات کو قومی پرچموں، بینرز اور سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے سجایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جشنِ آزادی کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت خوش آئند ہے، کیونکہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔ کھیلوں کے مختلف مقابلوں، ملی نغموں، ثقافتی سرگرمیوں اور دیگر قومی پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جو ان میں حب الوطنی، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کے جذبے کو مزید تقویت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی محض ایک قومی تہوار نہیں بلکہ یہ ہمیں آزادی کے حصول کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں، جدوجہد اور پاکستان کے قیام کے مقاصد کی یاد بھی دلاتا ہے۔ اس دن ہمیں اس عزم کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم اپنے وطن کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ ضلع چمن کی انتظامیہ کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے جامع انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ عوامی شرکت کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ قومی دن کی خوشیاں ہر طبقے تک پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ چمن جیسے سرحدی شہر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار اور نوجوانوں کا ملی جذبے کے ساتھ جشنِ آزادی کی سرگرمیوں میں شریک ہونا اس امر کا واضح اظہار ہے کہ پاکستان سے محبت اور وطن سے وفاداری کا جذبہ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ یومِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں، قومی پرچم کی حرمت کا خیال رکھیں اور اس دن کو اتحاد، اخوت، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا عزم ہے کہ پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر آگے لے جانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6827/2026
تربت:10اگست ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی نے کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی سمیت محکمہ تعلیم، صحت، بی اینڈ آر، آبپاشی، زراعت ماحولیات ، اسپورٹس، کلچر، انفارمیشن اور دیگر سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں 14 اگست یومِ آزادی کو ضلع کیچ میں بھرپور جوش و جذبے اور قومی ولولے کے ساتھ منانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی نے کہا کہ ضلع کیچ میں یومِ آزادی کی تقریبات صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح بھرپور انداز میں منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ اپنے دفاتر اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ عمارتوں کو برقی قمقموں سے روشن کیا جائے، تاکہ جشنِ آزادی کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران پر بھی زور دیا کہ اسکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات کو یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے بھرپور تیاری کروائی جائے اور ان کی شرکت کو یقینی بنایا جائے، تاکہ اس سال کی تقریبات کو مزید شاندار اور یادگار بنایا جا سکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کو ڈپٹی کمشنر آفس تربت کے احاطے میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یومِ آزادی ریلی نکالی جائے گی۔ تقریبات میں اسکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات کی جانب سے ملی نغمے، ٹیبلو، تقریری مقابلے اور مختلف کھیلوں کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے یومِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت اور قومی جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6828/2026
نصیرآباد:10اگست ۔ ایگزیکٹو انجینئر مواصلات و تعمیرات روڈز نصیرآباد بوستان خان چانڈیو نے کہا ہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ترقیاتی منصوبوں کو پی سی ون کے مطابق معیاری انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پختہ اور معیاری تعمیراتی عمل نہ صرف عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے بلکہ اس سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا مورال بھی وابستہ ہے، ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ضلع نصیرآباد میں حکومتی وڑن کے مطابق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ جاری ترقیاتی منصوبے دیرپا اور عوام کے لیے سودمند ثابت ہوں، تمام انجینئرز فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور ترقیاتی کام اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انجینئرز اور اسٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سب ڈویژنل افسران نادر علی پہنور، ندیم احمد سولنگی، احسان علی کھوسہ، سجاد علی عمرانی، عابد علی پہنور، بابو رحیم داد بنگلزئی اور بابو برکت عمرانی بھی موجود تھے، انجینئرز نے ایگزیکٹو انجینئر کو ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر بوستان خان چانڈیو نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور مقررہ مدت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6829/2026
حب 10 اگست ۔ڈپٹی کمشنر حب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس حب میں منعقد ہوا، جس میں 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات، امن و امان، ٹریفک مینجمنٹ، انسدادِ منشیات، اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، سرکاری عمارات کی سکیورٹی اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے آغاز میں تلاوتِ کلام پاک کی گئی، جس کے بعد شرکاءکا تعارف ہوا۔ اجلاس میں پولیس، ایف سی، ضلعی انتظامیہ، محکمہ ایکسائز، اے این ایف، پاکستان کسٹمز، انٹیلی جنس اداروں، LIEDA، بلدیاتی اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر حب نے ہدایت کی کہ 14 اگست یومِ آزادی کو قومی جوش و جذبے اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے۔ تمام سرکاری محکموں کو اپنی عمارات کو قومی پرچموں سے سجانے اور خوبصورت روشنیوں سے منور کرنے کی ہدایت کی گئی۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حب کو بابِ بلوچستان سے گیٹرون موڈ تک RCD روٹ پر قومی پرچم نصب کرنے جبکہ MD LIEDA کو LIEDA روڈ پر قومی پرچم لگانے کی ہدایت کی گئی۔تمام محکموں کے سربراہان اور افسران کو 14 اگست کو صبح 7:45 بجے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں شرکت اور صبح 9 بجے LIEDA آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی مرکزی یومِ آزادی تقریب میں بھرپور شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنرز وندر اور ڈریجی کو اپنی اپنی سب ڈویڑنز میں چیف آفیسرز اور تحصیلداروں کے تعاون سے یومِ آزادی کی تقریبات منعقد کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فلیگ مارچ منعقد کیا جائے گا، جو LIEDA آفس سے شروع ہو کر حب شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا دوبارہ LIEDA آفس پر اختتام پذیر ہوگا۔ فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی حب اور متعلقہ ونگ کمانڈر کریں گے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں اسپورٹس آفیسر حب کو شوٹنگ بال، فٹبال اور کرکٹ کے نمائشی میچز/ٹورنامنٹس منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے بلا اجازت ممنوعہ تنظیموں کے حق میں وال چاکنگ اور ان کے جھنڈے لہرانے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس، ایف سی اور انٹیلی جنس اداروں کو فوری اور قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر کے بینکوں، پٹرول پمپس اور صنعتی یونٹس کو یومِ آزادی کے موقع پر عمارات کو روشن کرنے اور قومی پرچم لہرانے کا پابند بنایا جائے گا۔ LIEDA اور لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو صنعتی یونٹس جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز حب اور وندر کو اپنے اپنے علاقوں میں پٹرول پمپس پر اس فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔سرکاری عمارات، دفاتر، اسکولوں، اداروں، ریسٹ ہاوسز اور سرکاری رہائشی مکانات کی سکیورٹی اور رہائش پذیر افراد کی مکمل تصدیق کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ تمام محکموں کے سربراہان کو 24 گھنٹوں کے اندر تصدیقی و تعمیلی رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے GM K-Electric کو ہدایت کی گئی کہ 14 اگست کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ 11 سے 14 اگست تک لوڈشیڈنگ کو کم سے کم رکھا جائے۔ٹریفک کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، غلط پارکنگ، تیز رفتاری، سگنل کی خلاف ورزی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بھاری گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور متبادل راستوں و اوقات کار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں منشیات کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے این ایف اور محکمہ ایکسائز کو انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں میں اضافہ، بین الادارہ تعاون کو مزید موثر بنانے اور منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایکسائز کی جانب سے پاکستان نیوی کے تعاون سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف حالیہ بڑی کارروائی کو سراہا۔اسمگلنگ کے خلاف بھی زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان کسٹمز کی سربراہی میں اسمگل شدہ اشیاء کے ذخیرہ شدہ اسٹاک کے خلاف مشترکہ کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ایف سی بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔یومِ آزادی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 11 سے 15 اگست تک ضلع بھر میں خصوصی اسنیپ چیکنگ، سرچ آپریشنز اور سکیورٹی نگرانی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ داخلی و خارجی راستوں، اہم چوراہوں، حساس مقامات، بازاروں اور عوامی مقامات پر خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی 11 سے 15 اگست تک تمام منظور شدہ چھٹیاں منسوخ کرنے اور اس عرصے کے دوران نئی چھٹی نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران سکیورٹی کے موثر انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔آخر میں پولیس کو قومی پرچم، بیجز، جھنڈیوں اور دیگر قومی اشیاء فروخت کرنے والے اسٹالز اور دکانداروں کو مناسب سکیورٹی فراہم کرنے اور ان علاقوں میں گشت بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر حب نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر بروقت اور موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور یومِ آزادی کی تقریبات کو پرامن، منظم اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ کامیاب بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر6830/2026
گوادر/پسنی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ضلع گوادر میں شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے اور طبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے عملی اقدامات جاری ہیں۔اسی سلسلے میں تحصیل پسنی کی طویل عرصے سے خراب اور غیر فعال ایمبولینس کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر کی خصوصی کاوشوں سے مکمل مرمت کے بعد دوبارہ فعال کردیا گیا ہے۔رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے بحال کی گئی ایمبولینس آر ایچ سی پسنی کے انچارج ڈاکٹر نذیر احمد کے حوالے کردی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فعال ایمبولینس کی دستیابی سے ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو بروقت طبی مراکز تک منتقل کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ دور دراز علاقوں کے شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی مزید موثر بنائی جاسکے گی۔اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ شہریوں کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صحت کے مراکز میں سہولیات کی بہتری اور سروس ڈلیوری کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 6831/2026
سیوی 10 اگست ۔ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیرِ صدارت یومِ آزادی 14 اگست کے حوالے سے ضلع سبی کے اسکولوں میں خصوصی تقریبات کے انعقاد اور انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یومِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان اور قومی جذبے کے ساتھ منانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایس ایس پی سیوی عبدالحمید، اسسٹنٹ کمشنر سیوی منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیوی طارق الماس، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لہڑی لیاقت علی لغاری سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے اسکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے خصوصی تقریبات، ملی نغموں، تقاریر، ٹیبلوز اور دیگر قومی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہماری قومی تاریخ کا اہم دن ہے، اسے قومی جوش و جذبے اور شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسکولوں میں منعقد ہونے والی تقریبات میں طلبہ کو بھرپور انداز میں شریک کیا جائے تاکہ نئی نسل میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور پاکستان سے محبت کے جذبات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے 14 اگست کی تقریبات کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں اور ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں یومِ آزادی کو بھرپور اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں طلبہ کی جانب سے مختلف پروگرام پیش کیے جائیں گے تاکہ یومِ آزادی کی تقریبات کو یادگار بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6832/2026
کوئٹہ 10اگست۔ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں سی ٹی ڈی، محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W)، سول ہسپتال، بی ایم سی ہسپتال، ایم ای ڈی، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ پشین اسٹاپ دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران متاثرہ عمارتوں، گاڑیوں، چوہٹی موٹر کار سمیت دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا تجزیہ کیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کی جانب سے نقصانات کی تفصیلات اور جائزہ رپورٹس پیش کی گئیں، جبکہ متاثرہ املاک کے نقصانات کے تخمینے اور کمپنسیشن سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نقصانات کے جائزے اور تفصیلات کی تکمیل میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرین کو معاوضے کی فراہمی کے عمل کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6833/2026
کوئٹہ 10اگست۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت ضلع کوئٹہ میں پٹرول پمپس کے قیام سے متعلق زیرِ التوا این او سی کیسز کے جائزے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ تحفظ ماحولیات، کوئٹہ پولیس، اسپیشل برانچ بلوچستان، ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو بلوچستان، چیف ایگزیکٹو آفیسر کیو ای ایس سی او، جنرل منیجر ایس ایس جی سی، پراجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ، ایکسپلوسوز ڈیپارٹمنٹ، ٹریفک کوئٹہ، چیف میٹروپولیٹن آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں JINN Petroleum Pvt. Ltd کی تحصیل سریاب میں پٹرول پمپ سائٹ اور MAX Fuels (Pvt.) Ltd کی تحصیل سٹی میں ریٹیل آوٹ لیٹ کے قیام سے متعلق این او سی کیسز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کی رپورٹس اور قانونی و تکنیکی تقاضوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیسز پر مزید ضروری کارروائی کے حوالے سے امور زیرِ غور لائے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6834/2026
برشور 10 اکست۔ : ڈپٹی کمشنر برشور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس نے اپنے ایک پیغام میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مشترکہ امن معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد مستقل امن و امان،دہشت گردی کے خاتمے،انٹیلی جنس شیئرنگ اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس سہ فریقی تعاون سے پاک-افغان سرحد کے قریب واقع برشور جیسے حساس اضلاع میں سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی، جبکہ تجارتی گزرگاہوں اور سی پیک (C PEC) روٹس کو فول پروف تحفظ حاصل ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ پائیدار امن کے قائم ہونے سے علاقے کے قدرتی وسائل اور زراعت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے راستے کھلیں گے،جس سے مقامی معیشت مضبوط ہوگی اور ہنر مند نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴿
خبرنامہ نمر6835/2026
کوئٹہ، 10 اگست .۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے گذشتہ روز پولیس ٹریننگ کالج، تھانہ نیو سریاب، تھانہ محمود الرحمن سریاب، قاسم لائن اور اے ٹی ایف کمپلیکس مشرقی بائی پاس کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ پولیس ٹریننگ کالج دورے کے موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ڈاکٹر فرحان زاہد نے مختلف امور، سکیورٹی انتظامات اور تربیتی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے پولیس ٹریننگ کالج میں سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور ضروری اقدامات یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بہترین تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے متعلقہ افسران کو سکیورٹی و دیگر انتظامات مزید موثر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ بلوچستان پولیس کی بنیادی اور اہم ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس امن وامان کے استحکام کے علاوہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے بھی سرگرم ہے۔ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیائ الحق مندوخیل سمت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر6836/2026
تربت10 اگست ۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ معاشرے کی پائیدار ترقی اور روشن مستقبل کے لیے نوجوان نسل کی مناسب رہنمائی اور معیاری تعلیم ناگزیر ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان کی روزمرہ مصروفیات اور صحبت پر بھی توجہ دیں، انہیں مثبت اور تعمیری ماحول فراہم کریں اور مستقبل کے بہتر مواقع سے ہمکنار کرنے کے لیے ان کی بھرپور رہنمائی کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ شہید ایوب بلیدی ڈگری کالج بلیدہ میں منعقدہ تعلیمی کانفرنس سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں اساتذہ، طلبہ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں دیرپا مسائل کا حل طاقت کے بجائے سیاسی، سماجی اور تعمیری ذرائع سے تلاش کرنا زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں طویل عرصے تک جاری رہنے والے تنازعات نے انسانی جانوں اور معاشروں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے، اس لیے نوجوانوں کو ایسے حالات سے محفوظ رکھتے ہوئے انہیں تعلیم، ہنر اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ نوجوان اپنی توانائیاں تعلیم اور مستقبل کی تعمیر میں صرف کریں، کیونکہ کسی بھی معاشرے کی حقیقی ترقی اس کی نئی نسل کے بہتر اور تعمیری مستقبل سے وابستہ ہوتی ہے۔ والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کو بھی نوجوانوں کی مثبت رہنمائی اور ان کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم کے شعبے میں بتدریج بہتری آرہی ہے، تاہم اب بھی کئی علاقوں میں معیاری تعلیمی سہولیات اور مواقع کی کمی ہے، جس کے ازالے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ایوب بلیدی ڈگری کالج بلیدہ اب درست سمت میں گامزن ہے اور فیمیل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے بھی مثبت پیش رفت ہورہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بلیدہ میں گرلز کالج کے قیام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ میں حکومت کے ساتھ ساتھ والدین، اساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ نوجوان نسل کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے پیش نظر تعلیمی نظام کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا اور بچوں کو تعلیم کے ساتھ مثبت و تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز مکران ڈویژن پروفیسر برکت اسماعیل نے کہا کہ تعلیمی شرح کے لحاظ سے مکران ڈویڑن پاکستان میں ساتویں نمبر پر ہے، جبکہ بلیدہ کے علاقے میں شرح خواندگی کیچ کے دیگر علاقوں کی نسبت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضے تبدیل ہوچکے ہیں، اس لیے بچوں کو محض رٹہ لگوانے کے بجائے سوچنے، سوال کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کو ایک ذمہ دار شہری بناتی ہے اور تعلیمی ترقی صرف اساتذہ کی ذمہ داری نہیں بلکہ والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کو بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔ انہوں نے صوبائی وزیر سے بلیدہ میں گرلز کالج کے قیام اور منظوری کے لیے عملی اقدامات کی درخواست بھی کی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد نے تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کی خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اصل سرمایہ کاری تعلیم ہے، جس کے ذریعے ایک بہتر، باصلاحیت اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض اخلاص اور دیانت داری سے انجام دیتے ہوئے نئی نسل کو معیاری تعلیم فراہم کریں۔ شہید ایوب بلیدی ڈگری کالج بلیدہ کے پرنسپل پروفیسر الٰہی بخش نے کالج کی تعلیمی و ترقیاتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کالج میں اس وقت 750 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں، جبکہ 8 کروڑ روپے کی لاگت سے آئی ٹی حب کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کالج میں فٹ سال، چار دیواری، ٹیچرز لاج اور مسجد سمیت مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ طلبہ کے اسٹڈی ٹور کے لیے بھی 15 لاکھ روپے فراہم کیے گئے تھے۔کانفرنس کی صدارت شہید ایوب بلیدی ڈگری کالج بلیدہ کے پرنسپل پروفیسر الٰہی بخش نے کی، جبکہ ڈویڑنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز مکران ڈویژن پروفیسر برکت اسماعیل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد، اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بلیدہ ممتاز بلیدی، میونسپل کمیٹی بلیدہ کے چیئرمین اسلام بہادر بلیدی، اساتذہ، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت مولانا عبدالوکیل نے حاصل کی، جبکہ اختتام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے شرکاءکے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6837/2026
تربت10 اگست ۔ تربت کے علاقے سری کہن میں واقع میر اکبر میموریئل پبلک لائبریری میں مشیرِ توانائی و رکنِ صوبائی اسمبلی میر اصغر رند کی خصوصی کاوشوں سے 10 کلوواٹ کا سولر سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔ سولر سسٹم کی تنصیب کا مقصد لائبریری میں مطالعہ اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیے بجلی کی مستقل اور بلاتعطل سہولت فراہم کرنا ہے۔سولر سسٹم کی تنصیب سے میر اکبر میموریئل پبلک لائبریری میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات کو بالخصوص لوڈشیڈنگ اور بجلی کی عدم دستیابی کے باعث پیش آنے والی مشکلات میں کمی آئے گی۔ اس سہولت کے ذریعے طلبہ و طالبات کو پرسکون اور سازگار ماحول میں مطالعہ، تحقیق اور علمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے بہتر مواقع میسر ہوں گے۔اس موقع پر اہلِ سری کہن اور گرد و نواح کے طلبہ و طالبات نے لائبریری میں سولر سسٹم کی تنصیب کو ایک اہم عوامی فلاحی اور تعلیم دوست اقدام قرار دیتے ہوئے مشیرِ توانائی و رکنِ صوبائی اسمبلی میر اصغر رند کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور عوامی کتب خانوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سے نوجوان نسل کو تعلیمی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں مدد ملے گی۔علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی کہ عوامی نمائندوں کی جانب سے تعلیم، توانائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے میر اکبر میموریئل پبلک لائبریری کے لیے سولر سسٹم کی فراہمی کو علاقے کے طلبہ و طالبات کے لیے ایک مثبت اور دیرپا سہولت قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6838/2026
سبی 9 اگست ۔جشنِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سیوی میں گزشتہ روز فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں محکمہ اسپورٹس کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس رحیم بخش جوئیہ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر بابر علی سیلاچی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور فٹبال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔ جشنِ آزادی کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے اس اسپورٹس فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں کھیلوں کا شوق اور قومی جذبہ اجاگر کرنا ہے۔ محکمہ اسپورٹس کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ شائقینِ کھیل نے بھی مقابلوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6839/2026
جعفرآباد10اگست ۔: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران میل و فیمیل سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی، اجلاس میں گزشتہ اقدامات پر عملدرآمد کی صورتحال، RTSM کی پیشرفت، فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی و نگرانی، PTSMCs کی موجودہ صورتحال، محکمہ تعلیم کے شعبے میں جاری تعمیراتی اسکیموں، یونیسیف کے تحت جاری کاموں کی پیشرفت، کالجز کو درپیش مسائل اور دیگر تعلیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ ضلع میں معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ، اساتذہ اور محکمہ تعلیم کا فیلڈ اسٹاف اپنی حاضری اور ذمہ داریوں کو یقینی بنائے جبکہ جاری ترقیاتی اسکیموں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی اور درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ضلع جعفرآباد میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6840/2026
نصیرآباد10اگست ۔ جشن آزادی کے موقع پر ضلع نصیرآباد میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نصیرآباد ڈویژن فیروز علی ابڑو کی نگرانی میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن اور شوٹنگ بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، آج فٹبال، بیڈمنٹن اور شوٹنگ بال کے فائنل مقابلے کھیلے گئے جنہیں دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین کھیل گراونڈز میں موجود رہے اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے رہے، اس موقع پر عبدالغفار ڈومکی، اختر گولہ، پریس کلب کے سینئر نائب صدر علی جان منگی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، فائنل مقابلوں کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز فیروز علی ابڑو نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر حکومت بلوچستان کے وڑن اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز یاسر بازئی کی ہدایات پر نصیرآباد ڈویڑن میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے، کھیلوں کے یہ مقابلے نوجوانوں میں صحت مند مسابقت، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6841/2026
صحبت پور10اگست ۔سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن سرکل مدثر ظفر کھوسہ نے کہا ہے کہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر سرکاری آبپاشی نظام کو نقصان پہنچا کر عوام کو مشکلات اور تباہی سے دوچار کرنے والے عناصر عوام کے خیرخواہ نہیں بلکہ عوام دشمنی کے مرتکب ہو رہے ہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع صحبت پور کی مانجھوٹی شاخ میں غیر قانونی پائپ لائن نصب کرنے کے باعث شگاف پڑنے کے واقعے پر محکمہ ایریگیشن کے ایس ڈی او ایریگیشن عابد علی کھوسہ کی مدعیت میں نادر علی کھوسہ، رحمت اللہ، جان محمد لاشاری اور نذیر احمد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ مدثر ظفر کھوسہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ نہری نظام کسی فرد یا گروہ کی جاگیر نہیں بلکہ قومی و سرکاری املاک کا حصہ ہے، اسے نقصان پہنچانے، پانی کے بہاو میں رکاوٹ ڈالنے یا غیر قانونی طریقے سے پانی حاصل کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ بھی ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کا نرم گوشہ نہیں رکھا جائے گا، جو لوگ اپنی ناجائز ضروریات اور ذاتی مفادات کے لیے ہزاروں کسانوں اور عام شہریوں کے پانی اور جان و مال کو خطرے میں ڈالیں گے، انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ محکمہ ایریگیشن کے اثاثوں کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر نامہ نمبر6842/2026
جعفرآباد10اگست: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران میل و فیمیل سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی، اجلاس میں گزشتہ اقدامات پر عملدرآمد کی صورتحال، RTSM کی پیشرفت، فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی و نگرانی، PTSMCs کی موجودہ صورتحال، محکمہ تعلیم کے شعبے میں جاری تعمیراتی اسکیموں، یونیسیف کے تحت جاری کاموں کی پیشرفت، کالجز کو درپیش مسائل اور دیگر تعلیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ ضلع میں معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، اساتذہ اور محکمہ تعلیم کا فیلڈ اسٹاف اپنی حاضری اور ذمہ داریوں کو یقینی بنائے جبکہ جاری ترقیاتی اسکیموں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی اور درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ضلع جعفرآباد میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
خبر نامہ نمبر6843/2026
نصیر آباد 10اگست:۔جشن آزادی کے موقع پر ضلع نصیرآباد میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نصیرآباد ڈویژن فیروز علی ابڑو کی نگرانی میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن اور شوٹنگ بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، آج فٹبال، بیڈمنٹن اور شوٹنگ بال کے فائنل مقابلے کھیلے گئے جنہیں دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین کھیل گراؤنڈز میں موجود رہے اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے رہے، اس موقع پر عبدالغفار ڈومکی، اختر گولہ، پریس کلب کے سینئر نائب صدر علی جان منگی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، فائنل مقابلوں کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز فیروز علی ابڑو نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر حکومت بلوچستان کے وژن اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز یاسر بازئی کی ہدایات پر نصیرآباد ڈویژن میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے، کھیلوں کے یہ مقابلے نوجوانوں میں صحت مند مسابقت، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
خبر نامہ نمبر6844/2026
صحبت پور10اگست:۔سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن سرکل مدثر ظفر کھوسہ نے کہا ہے کہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر سرکاری آبپاشی نظام کو نقصان پہنچا کر عوام کو مشکلات اور تباہی سے دوچار کرنے والے عناصر عوام کے خیرخواہ نہیں بلکہ عوام دشمنی کے مرتکب ہو رہے ہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع صحبت پور کی مانجھوٹی شاخ میں غیر قانونی پائپ لائن نصب کرنے کے باعث شگاف پڑنے کے واقعے پر محکمہ ایریگیشن کے ایس ڈی او ایریگیشن عابد علی کھوسہ کی مدعیت میں نادر علی کھوسہ، رحمت اللہ، جان محمد لاشاری اور نذیر احمد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ مدثر ظفر کھوسہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ نہری نظام کسی فرد یا گروہ کی جاگیر نہیں بلکہ قومی و سرکاری املاک کا حصہ ہے، اسے نقصان پہنچانے، پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے یا غیر قانونی طریقے سے پانی حاصل کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ بھی ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کا نرم گوشہ نہیں رکھا جائے گا، جو لوگ اپنی ناجائز ضروریات اور ذاتی مفادات کے لیے ہزاروں کسانوں اور عام شہریوں کے پانی اور جان و مال کو خطرے میں ڈالیں گے، انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ محکمہ ایریگیشن کے اثاثوں کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

خبر نامہ نمبر6845/2026
تربت 10 اگست:ضلعی انتظامیہ کیچ اور ایف سی بلوچستان کے اشتراک سے اور ممبر قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج کی زیرِ صدارت سرکٹ ہاؤس تربت میں عوامی کھلی کچہری منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، کمانڈنٹ مکران اسکاؤٹس، ضلع کونسل کیچ کے چیئرمین میر ہوتمان بلوچ، ایس پی کیچ کیپٹن زوہیب محسن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش بلوچ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان اور نمائندے موجود تھے اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست عوامی نمائندوں اور حکام کے سامنے رکھیں۔ اس دوران شہریوں نے سرحدی تجارت کی بحالی، بجلی کی فراہمی، تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل حکام کے سامنے پیش کیے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بجلی، سڑکوں اور بارڈر ٹریڈ سے متعلق مسائل نے عوامی زندگی اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی متاثر کر رکھا ہے۔ شہریوں نے اپنے مسائل کے فوری حل کیلئے تجاویز بھی پیش کیں جس پر متعلقہ محکموں کے افسران نے شکایات سنیں اور متعدد معاملات پر موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران رکنِ قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات کیے جائیں گے جبکہ شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے تربت کے علاقے آبسر میں بجلی ترسیل کے لیے بجلے کے کھمبے کی فراہمی کا اعلان کیا اور آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی ٹرانسفارمروں کی فراہمی کا بھی اعلان کیا تاکہ علاقے میں بجلی کے مسئلہ کو مستقل طور حل کیا جاسکے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ ضلعی انتظامیہ سے متعلق مسائل کو متعلقہ محکموں کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بی ایس ڈی آئی کے منصوبوں میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو خصوصی طور پر اہمیت دی جائے گی۔ اس دوران انہوں نے تربت کے مضافات میں گرین بس سروس شروع کرانے کے حوالے سے بھی یقین دہانی کرائی اور زراعت کے شعبے میں کسانوں کی مالی معاونت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ میں تجارتی مقاصد کے لیے بارڈر کراسنگ پوائنٹ کی بحالی کے لیے انتظامات مکمل کرلئے ہیں جبکہ ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے احکامات ملنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تجارت کو شروع کیا جائے گا کمانڈنٹ مکران اسکاؤٹس اور ایس پی کیچ کیپٹن زوہیب محسن نے بھی شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ معاملات میں تعاون اور ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر بارڈر ٹریڈ کی بحالی کے حوالے سے بھی کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ مکران اسکاوٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ضلعی انتظامیہ کیچ اور ایف سی بلوچستان عوام کے مسائل کو مل کر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور علاقے میں کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جاسکے۔ ایس پی کیچ کیپٹن زوہیب محسن نے کہا کہ تربت پولیس میں نمایاں تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ خود اس دھرتی کے فرزند ہیں، اس لیے عوام کی بہتری، چوری اور ڈکیتی کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ جرائم کی روک تھام اور عوام کو بہتر پولیسنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مزید پولیس تھانے قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں، ضلعی انتظامیہ اور ایف سی کے تعاون سے علاقے میں بہتری آ رہی ہے اور مستقبل میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ شہریوں نے عوامی کھلی کچہری کے انعقاد کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے فورمز کے ذریعے انہیں اپنے مسائل براہِ راست انتظامیہ اور متعلقہ حکام تک پہنچانے کا مؤثر موقع ملتا ہے۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ کھلی کچہری میں اٹھائے گئے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی جلد سامنے آئیں گے۔
خبر نامہ نمبر6846/2026
گوادر10اگست: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی حکومت کی تعلیمی پالیسی کے تحت ضلع گوادر میں تعلیمی اداروں کی بہتری، طلبہ و طالبات کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اسکولوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ اور جائزے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) گوادر نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور وہاں تعلیمی و انتظامی امور، تدریسی سرگرمیوں اور طلبہ و طالبات کو دستیاب بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول چبواری، کُلانچ میں طالبات اور تدریسی عملے سے ملاقات کی گئی۔ اس موقع پر طالبات کی جانب سے فرنیچر کی ضرورت سے آگاہ کیا گیا، جبکہ اسکول کی چار دیواری کی عدم موجودگی سمیت دیگر بنیادی مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔بعد ازاں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول احمد بازار، کُلانچ کا دورہ کیا گیا، جہاں طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں اور تدریسی ماحول کا مشاہدہ کیا گیا۔ طلبہ نے تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسکول میں فرنیچر، یونیفارم اور دیگر بنیادی سہولیات کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا۔دریں اثناء گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول سربندن میں فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی گئی، جس کے دوران اسکول کو درپیش مختلف مسائل، تعلیمی امور، طلبہ کی رجسٹریشن اور تدریسی سرگرمیوں سمیت دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اساتذہ نے تعلیمی معیار میں مزید بہتری اور طلبہ کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔اس موقع پر کہا گیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں تعلیم کے شعبے کو خصوصی ترجیح حاصل ہے، بالخصوص دور دراز علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی معیار میں بہتری اور طلبہ و طالبات کو بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

خبر نامہ نمبر6847/2026
قلعہ عبداللہ10اگست: مرکزی و صوبائی حکومت بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں ڈی سی کمپلیکس قلعہ عبداللہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں تینوں برادر ممالک کے قومی پرچم لہرائے گئے اور بعدازاں شاندار ریلی نکالی گئی۔ریلی میں پاکستان زندہ باد، سعودی عرب زندہ باد اور ترکیہ زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، جبکہ شرکاء نے تینوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خلیل احمد بگٹی، اسسٹنٹ کمشنر گلستان عرفان احمد خلجی ضلعی ترجمان و چیئرمین بخت محمد اچکزئی، ڈی سی سپرنٹنڈنٹ جعفر خان ترین، ڈی سی سپرنٹنڈنٹ محمد شفیق خان، انسپکٹر حبیب اللہ خان سمیت سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دوستی، اخوت اور تعاون کا رشتہ انتہائی مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کا کردار اور قیادت قابلِ تحسین ہے۔ڈپٹی کمشنرقلعہ عبداللہ منور حسین مگسی نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کے عوام اپنے برادر ممالک سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور تینوں ممالک کے درمیان دوستی و تعاون کو خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔
خبر نامہ نمبر6848/2026
قلعہ عبداللہ10 اگست:۔جشن آزادی پاکستان اور پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں ڈپٹی کمشنر ہاؤس قلعہ عبداللہ کو برقی قمقموں سے سجا کر شاندار چراغاں کیا گیا ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ہاؤس کو قومی جوش و جذبے کے عکاس خوبصورت برقی قمقموں اور تزئین و آرائش سے سجایا گیا، جس سے جشن آزادی کی خوشیوں اور تاریخی دفاعی معاہدے کے حوالے سے خوشی و یکجہتی کا اظہار نمایاں ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والا تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات، باہمی اعتماد اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر چراغاں کے ذریعے پاکستان کی آزادی کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور ترکیہ کے برادر عوام کے ساتھ یکجہتی اور محبت کا اظہار کیا گیا ہے منور حسین مگسی نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے عوام مذہب، اخوت اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، جبکہ تاریخی دفاعی معاہدہ ان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب اہم قدم ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کو امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے اور تینوں برادر ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید فروغ دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *