خبرنامہ نمبر8926/2026
کوئٹہ 14 اکتوبر۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان کے تمام انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی و پذیرائی کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ بلوچستان نے باکسنگ کے میدان میں متعدد نامور اور مایہ ناز باکسرز پیدا کیے ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل سطح پر پاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کیا اور ملک و صوبے کیلئے اعزازات حاصل کیے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ نے پچھلے سال فرسٹ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرکے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا جس سے بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ اور صوبے کے بہتر امیج کو اجاگر کرنے میں مدد ملی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالحمید سربراہ کی قیادت میں انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے عہدیداران پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں نیشنل باکسر موسی ہزارہ، عبدالعزز خلجی اور خدا بخش لاشاری بھی موجود تھے۔گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ باکسنگ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے متعلقہ اداروں، کھیلوں کی تنظیموں اور نجی شعبے کے درمیان موثر تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت، جدید سہولیات کی فراہمی، کوچنگ کے معیار میں بہتری اور قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے مواقع بڑھانے پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی کوئٹہ اور بلوچستان میں دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد جاری رہیگا جس سے صوبے کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے تجربات سے استفادہ کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں میں ڈسپلن، رواداری، خود اعتمادی اور محنت کا جذبہ پیدا کرتے ہیں بلکہ مثبت و تعمیری سرگرمیوں کے فروغ اور معاشرتی ہم آہنگی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کیلئے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ وفد نے گورنر بلوچستان کو اکتوبر کے 30 اور 31 تاریخ کو منعقد ہونے والے انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ فائنل راونڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کی دعوت دی۔ واضح رہے کہ گورنر بلوچستان 31 اکتوبر کو انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کرکے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باکسرز کی حوصلہ افزائی کرینگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8927/2026
کوئٹہ، 14 اکتوبر۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورننس کے نظام کو موثر بنانے، سرکاری وسائل کے بہتر استعمال اور عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام سرکاری محکموں کی تنظیم نو اور اصلاحات ناگزیر ہیں۔حکومت سرکاری اخراجات میں غیر ضروری اضافے کو روکنے اور انتظامی ڈھانچے کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سیکرٹریز کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اجلاس میں متعدد محکموں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں جبکہ سرکاری محکموں کے انتظامی ڈھانچے، افرادی قوت، غیر ترقیاتی اخراجات اور عوامی خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مختلف محکموں میں غیر ضروری بھرتیوں اور غیر ترقیاتی اخراجات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکس سے حاصل ہونے والے وسائل کی ایک ایک پائی قومی امانت ہے اور ان وسائل کا ضیاع کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا یہ وسائل اس عام غریب بلوچستانی کی امانت ہیں جو سردی میں ٹھٹھرتا اور گرمی میں جھلستا ہے سرکاری محکموں کے اخراجات کا بنیادی مقصد عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے دستیاب وسائل کا بڑا حصہ غیر ترقیاتی اخراجات کی نذر ہو رہا ہے اس کے باوجود عوام کو مطلوبہ معیار کی خدمات فراہم نہیں کی جا رہیں سرکاری محکموں کو بھرتیوں کی فیکٹریاں بنانے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کرنے والے اداروں میں تبدیل کرنا ہوگا حکومت کی ذمہ داری مختلف شعبوں اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق حسب الطلب روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے، نہ کہ سرکاری محکموں میں غیر ضروری اور بے تحاشا بھرتیوں کے ذریعے مالی بوجھ میں اضافہ کرنا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیر ترقیاتی اخراجات کے بڑھتے ہوئے بوجھ تلے دبے محکمے عوامی خدمات کی فراہمی پر مطلوبہ توجہ نہیں دے پا رہے جو ایک افسوسناک صورتحال ہے انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے انتظامی اصلاحات، وسائل کی موثر تقسیم اور جوابدہی کے نظام کو مضبوط بنانا ہوگا وزیر اعلیٰ نے گورننس کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں انتظامی کمزوریوں اور خراب طرز حکمرانی کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کے بجائے اپنی کوتاہیوں کا جائزہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی نظام کی تباہی لاہور سے آئے کسی پنجابی نے نہیں کی بلکہ اپنوں کی مرہون منت ہے کسی دوسرے کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے ہمیں اپنے نظام اور اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دینی چاہیے بلوچستان میں گورننس کی بہتری کے لیے داخلی کمزوریوں کی نشاندہی اور ان کے تدارک کے لیے سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بہتری اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے سخت مگر درست فیصلے کرنا ہوں گے اصلاحات کے عمل میں مشکل فیصلوں سے گریز نہیں کیا جائے گا کیونکہ صوبے کے وسائل کا درست استعمال اور سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تمام محکموں کے سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں کے انتظامی ڈھانچے، افرادی قوت، اخراجات اور کارکردگی کا جامع جائزہ لے کر اصلاحات سے متعلق قابلِ عمل سفارشات مرتب کریں وزیر اعلیٰ نے یکساں نوعیت کے فرائض انجام دینے والے محکموں کے ممکنہ انضمام اور غیر ضروری افرادی قوت میں کمی کے حوالے سے بھی تجاویز طلب کیں تاکہ دستیاب وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمات کی فراہمی کا معیار بلند کیا جا سکے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اصلاحات کے ذریعے سرکاری محکموں کی استعداد کار بہتر بنانے، اخراجات میں نظم و ضبط لانے اور عوامی مفاد کو حکومتی اقدامات کا محور بنانے کے لیے عملی پیش رفت کی جائے گی قبل ازیں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے مختلف محکموں کی جائزہ رپورٹ پیش کی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 8928/2026
کوئٹہ14 اکتوبر ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سے ان کی رہائش گاہ جتک ہاوس، آصف آباد کوئٹہ میں حلقے کے دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حلقے کی مجموعی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مشکلات کے حل سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر حلقے کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر بھی گفتگو ہوئی۔ حاجی علی مدد جتک نے عوامی رابطوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنا اور ان کے مسائل سے براہِ راست آگاہی حاصل کرنا عوامی خدمت کے موثر عمل کا بنیادی حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی محض ایک منصب نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، جس کا تقاضا ہے کہ عوام کی آواز سنی جائے، ان کی مشکلات کو سمجھا جائے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل، حلقے کی ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ امور پر سنجیدگی سے توجہ دینا ضروری ہے۔حاجی علی مدد جتک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام سے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کی کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد اور تعاون ہی عوامی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8929/2026
کوئٹہ: 14 اکتوبر، ۔صوبائی وزیر و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر صوبہ بھر میں ناقص اور غیر معیاری خوراک کے خلاف کریک ڈاون تیز کر دیا گیا۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ، خضدار، ڑوب، پشین اور ڈیرہ اللہ یار میں حالیہ کارروائیوں کے دوران 18 فوڈ بزنس یونٹس پر جرمانے عائد، 42 کو اصلاحی نوٹسز جاری اور 3 یونٹس سیل کر دیے گئے جن میں ایک نمکو مینوفیکچرنگ یونٹ اور تیل تیار کرنے والے یونٹس شامل ہیں۔کارروائیوں کے دوران ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، بیکریوں، آٹا چکیوں، واٹر پلانٹس، پکوان ہاوسز، جنرل اسٹورز، جوس کارنرز اور دیگر فوڈ بزنس مراکز کا معائنہ کیا گیا۔ ناقص صفائی، ورکرز کی ذاتی حفظانِ صحت میں کوتاہی، زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی، خوراک کی نامناسب اسٹوریج، حشرات کی موجودگی اور ممنوعہ چائنیز نمک کے استعمال پر مختلف مراکز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران مشرقی بائی پاس، سریاب روڈ اور شہر کے صنعتی علاقے غیر صحت بخش کچن، زائدالمیعاد شوارما اور ناقص صفائی پر ایک ریسٹورنٹ جبکہ بیکری مصنوعات پر تاریخِ تیاری و تنسیخ درج نہ کرنے پر ایک بیکری کو جرمانہ کیا گیا۔ صنعتی علاقے میں جانوروں کی چربی سے تیل تیار کرنے والے یونٹس کے معائنے کے دوران ضلعی انتظامیہ نے دو یونٹس سیل کیے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک نمکو مینوفیکچرنگ یونٹ کو بھی سیل کر دیا گیا۔اس طرح علمدار روڈ، مری آباد اور نچاری روڈ پر بھی کارروائیاں کرتے ہوئے ملک شیک و جوس شاپ میں گندے بلینڈر، غیر معیاری پانی اور ناقص صفائی، جنرل اسٹور میں زائدالمیعاد مشروبات اور مصنوعات کی تاریخیں مٹانے جبکہ پکوان ہاو¿س میں فنگس زدہ ریفریجریٹر، کھلے نکاسی آب اور خوراک کی نامناسب اسٹوریج پر جرمانے عائد کیے گئے۔ معمولی نقائص پر 6 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے اور لائسنس کی تجدید کے لیے بھی تنبیہ کی گئی۔مزیدبراں پشین کے علاقے کربلا میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے 23 فوڈ بزنس یونٹس کا معائنہ کیا۔ صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء خورونوش کی فروخت پر 3 یونٹس کو جرمانے کیے گئے جبکہ 5 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ اور گردونواح میں ناقص صفائی، ورکرز کی ذاتی حفظانِ صحت میں کوتاہی، کھلے کوڑے دان، ریفریجریٹرز کی خراب حالت، خوراک کی نامناسب اسٹوریج، حشرات کی موجودگی اور ممنوعہ چائنیز نمک کے استعمال پر ایک ہوٹل اور ایک آٹا چکی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔علاوہ ازیں ڈیرہ اللہ یار میں بی ایف اے کی زونل انسپیکشن ٹیم نے بیکریوں، بیکنگ یونٹ، ریسٹورنٹ اور واٹر فلٹر پلانٹ سمیت مختلف مراکز کا معائنہ کیا۔ ناقص صفائی، مصنوعات پر تاریخِ تیاری و تنسیخ درج نہ کرنے، کچی اور پکی خوراک کو ایک ساتھ رکھنے، ممنوعہ چائنیز نمک کے استعمال، حشرات کی موجودگی اور مقررہ معیاری طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر متعلقہ مراکز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ریسٹورنٹس، بیکریوں اور دیگر فوڈ بزنس یونٹس میں صفائی، حفظانِ صحت اور معیاری خوراک کی فراہمی سے متعلق وضح کردہ اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ڈی جی بی ایف اے نے واضح کیا کہ عوامی صحت سے کھیلنے والوں کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے گا اور فوڈ سیفٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8930/2026
کوئٹہ، 14 اکتوبر: صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ مزدور طبقہ ملک کی معیشت اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ اس لیے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ، انہیں درپیش مسائل کا حل، اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزدوروں کے جائز مسائل کے حل اور ان کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے لیبر ونگ اور دیگر مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مصروفیات کے باوجود تقریب میں شرکت کر کے مزدور رہنماوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ جعفر خان مندوخیل نے طالب علمی کے زمانے سے لے کر اب تک مسلم لیگ (ن) کو متحد رکھنے میں کردار ادا کیا ہے۔ اس تقریب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے نسیم الرحمٰن خان ملاخیل کو لیبر ونگ کا کنوینر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نسیم الرحمان خان ملاخیل کو سیاست میں نچلی سطح سے لے کر اعلیٰ سطح تک کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے اس لئے ان کو جو عہدہ دیا گیا ہے وہ اپنے تجربے کی بنیاد پر لیبر ونگ کو مزید منظم بنائیں صوبائی مشیر نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا کہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لیے مشاورت جاری رکھی جائے گی اور حکومتی نمائندے اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی سے وابستہ ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے موثر کردار ادا کرنا ہو گا اس موقع پر انہوں نے لیبر ونگ کے مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔ تقریب میں دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ آخر میں تقریب کے شرکاء نے پر وقار انداز میں تقریب کے انعقاد پر صوبائی مشیر ماحولیات موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان ملا خیل کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8931/2026
کوئٹہ14 اکتوبر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیر صدارت صوبے بھر میں پھل و سبزی منڈیوں غلہ منڈیوں بس ٹرمینلز اور مویشی منڈیوں کی فعالیت اور ان میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام چھ زونز کے چیف انجینئرز افسران کنسلٹنٹس اور ایگزیٹیو انجنیر آفیسران نے بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے مختلف منصوبوں پر جاری پیش رفت درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ بلوچستان کی معیشت میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں کو بنیادی اہمیت حاصل ہےلہٰذا ان شعبوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مارکیٹ انفراسٹرکچر کی ترقی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد کسانوں تاجروں اور کاروباری طبقے کو جدید اور بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ زرعی پیداوار اور مویشیوں کی تجارت کو مزید فروغ دیا جا سکے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ جاری منصوبوں کے تحت پھل و سبزی منڈیوں میں صفائی ستھرائی نکاسی آب کے موثر نظام کولڈ اسٹوریج پارکنگ ایریاز اور ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس سے نہ صرف زرعی اجناس کے معیار کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ کسانوں اور تاجروں کو بھی بہتر کاروباری ماحول میسر آئے گا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مزید تیزی سے کام کیا جائے اور چیف انجینیر ز خود بھی ہفتہ وار ان منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا کریں انہوں نے واضح کیا کہ جہاں کہیں بھی تکنیکی یا انتظامی مسائل درپیش ہیں انہیں فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نا ہو سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے منصوبوں کی پیش رفت اور معیار کا موثر جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم صوبے بھر میں جاری منصوبوں کا معائنہ کرکے ان کی موجودہ صورتحال معیار اور پیش رفت کے حوالے سے جامع رپورٹ تیار کرے گی جو سیکریٹری آفس میں پیش کی جائے گی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8932/2026
گوادر 14 اکتوبر : گوادر گرامر اسکول کے زیرِ اہتمام ورلڈ اسپیس ویک 2026 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ و طالبات نے سائنسی ماڈلز پیش کیے اور مباحثے میں حصہ لیا۔ تقریب کی مہمانِ خاص اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت اور چیئرمین ضلع کونسل گوادر شے مختیار تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایسی تعلیمی و سائنسی سرگرمیاں طلبہ میں سائنسی شعور، تحقیقی رجحان، تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی سے دلچسپی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نصابی تعلیم کے ساتھ عملی تجربات اور تحقیق کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقررین نے طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اساتذہ اور منتظمین کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے دوران سائنسی ماڈلز تیار کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر آر سی ڈی کونسل کے سرپرستِ اعلیٰ ماسٹر خدا بخش ہاشم، جنرل سیکرٹری بہرام بلوچ، سینئر نائب صدر مجید عبداللہ اور دیگر شخصیات موجود تھیں تقریب کے اختتام پر آر سی ڈی کونسل کے صدر حاجی عبدالغنی نوازش نے مہمانوں، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا مقصد طلبہ میں سائنسی علوم کے فروغ، تحقیق کی حوصلہ افزائی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8933/2026
استا محمد14اکتوبر۔ : ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی ہدایت پر پٹرول پمپس کی چیکنگ، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایتواضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال کی ہدایت پر تحصیلدار ستا محمد گامن خان بوہڑ نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے مقررہ نرخوں، قیمتوں پر عملدرآمد اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیادورے کے دوران تحصیلدار نے شہر کے مختلف مقامات پر قائم پٹرول پمپس کا معائنہ کیا، جن میں گھنٹہ گھر چوک پر واقع میر عمر خان پمپ، الاکبر بنگلزئی پمپ، طاہر پیٹرولیم، نیو بسم اللہ فلنگ اسٹیشن، الکریم فلنگ اسٹیشن، چانڈیا پیٹرولیم نزد گریڈ اسٹیشن، غلام علی جمالی شاہد فلنگ اسٹیشن، معین پیٹرولیم کاشف پیٹرولیم اور علی پیٹرولیم شامل ہیںاس موقع پر پٹرول پمپ مالکان اور متعلقہ عملے کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فروخت یقینی بنائی جائے اور کسی بھی صورت صارفین سے مقررہ قیمت سے زائد رقم وصول نہ کی جائے انہیں تاکید کی گئی کہ سرکاری نرخ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں رکھیں تاکہ شہریوں کو قیمتوں سے متعلق درست معلومات حاصل ہوں اور انہیں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑےتحصیلدار گامن خان بوہڑ نے واضح کیا کہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی، مقررہ قیمت سے زائد وصولی یا عوامی شکایات کی صورت میں متعلقہ پٹرول پمپ مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے پٹرول پمپ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ حکومتی احکامات کی پابندی کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور عوام کو مقررہ نرخوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائیںضلعی انتظامیہ استا محمد کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے، ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بازاروں اور پٹرول پمپس کی نگرانی جاری ہے انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور حکومتی مقرر کردہ نرخوں کی پابندی یقینی بنانے کے لیے چیکنگ کا عمل باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8934/2026
گوادر 14 اکتوبر ۔: جامعہ گوادر کے شعبہ کوالٹی اینڈ انہاسمنٹ سیل کے زیرِ اہتمام دستکِ زیست کے اشتراک سے ”کلاس روم سے آگے، فکری نشوونما، مو¿ثر رہنمائی اور بامقصد تعلیم“ کے موضوع سے سیمینار میر احمد بخش آڈیٹوریم، پی سی ٹی وی آئی میں منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت وائس چانسلر جامعہ گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیّل نعیم جان مہمانِ خصوصی اور میر ارشد کلمتی اعزازی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ سیمینار کا مقصد تعلیم کو روایتی کلاس روم کی حدود سے آگے بڑھاتے ہوئے طلبہ کی فکری، سماجی اور عملی تربیت، موثر رہنمائی اور بامقصد سیکھنے کے مواقع کو فروغ دینا تھا۔ پروگرام کے پہلے سیشن میں پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا، جس کی نظامت گراناز ہوت نے کی۔ پینل میں سماجی رہنما میر ارشد کلمتی، انڈس ہسپتال کے ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر ناصر شیخ، ماہرِ تعلیم بلقیس سلیمانی اور کلینیکل سائیکالوجسٹ فوزیہ ذوالفقار نے شرکت کی۔ پینلسٹس نے تعلیم، رہنمائی، ذہنی و سماجی نشوونما اور تعلیمی اداروں کے کردار سمیت مختلف اہم پہلووں پر اظہارِ خیال کیا۔ پینل ڈسکشن کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا، جس میں شرکائ نے بھرپور دلچسپی لی اور مختلف سوالات کے ذریعے موضوع پر گفتگو میں حصہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیّل نعیم جان نے موضوع کے مختلف پہلووں پر تفصیلی خطاب کیا اور تعلیم، نوجوانوں کی رہنمائی اور معاشرتی ترقی کے لیے مثبت کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔بعد ازاں صدرِ مجلس وائس چانسلر جامعہ گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے خطاب کرتے ہوئے سیمینار کے انعقاد اور تعلیمی و سماجی حلقوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے منتظمین، مہمانوں، پینلسٹس اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور تعلیم، رہنمائی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ایسی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب کے اختتام پر میر عبدالغفور ویلفیئر فاونڈیشن کے چیئرمین میر ارشد کلمتی کی جانب سے جامعہ گوادر کے فیکلٹی ممبران کو اعزازی سووینئر پیش کیے گئے، جبکہ پروگرام کے منتظمین کی جانب سے پینلسٹس کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں سیمینار میں رجسٹرار جامعہ گوادر ڈاکٹر دولت خان، یونیورسٹی کے فیکلٹیز کے ڈینز، فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران، کالج پرنسپلز، سماجی و سیاسی تنظیموں کے سے تعلق رکھنے افراد، نجی اسکولوں کے اساتذہ، پریس کلب کے ممبران اور جامعہ گوادر، کالجز اور مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔یہ سیمینار تعلیمی اداروں، سماجی رہنماوں اور کمیونٹی کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور نوجوانوں کے لیے رہنمائی، بامقصد تعلیم اور مثبت سماجی تبدیلی کے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار پایا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8935/2026
کوئٹہ 14اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنرز صدر، سٹی اور سریاب نے شرکت کی۔اجلاس میں پشتون آباد، محمود آباد، ہنہ وڑک، چشمہ اچوزئی، سپین کاریز اور سرکی روڈ سمیت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ان علاقوں کے مختلف سرکاری اسکولوں اور بنیادی مراکزِ صحت (BHU) میں ضروری ترقیاتی کاموں، تعمیر و مرمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے متعلقہ انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے سب ڈویڑنز میں جاری ترقیاتی اسکیمات کی مسلسل نگرانی کریں اور باقاعدگی سے موقع پر جا کر منصوبوں کا معائنہ کریں، تاکہ ترقیاتی کاموں کی پیش رفت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی ضروریات کے مطابق سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو ہر صورت ممکن بنایا جائے تاکہ ترقی کی منصوبوں سے استفادہ حاصل کیا جا سکے اورعوام کو سہولت بھی میسر آ سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8936/2026
کوئٹہ 14اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایکسپلوسیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع کوئٹہ میں دھماکہ خیز مواد (ایکسپلوسیو) سے متعلق امور، متعلقہ قوانین و ضوابط پر عمل درآمد اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دھماکہ خیز مواد کے استعمال، ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل سے متعلق قانونی تقاضوں کی پابندی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ متعلقہ ادارے اپنے فرائض ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں، جبکہ دھماکہ خیز مواد سے متعلق قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطہ کاری کو مزید موثر بنائیں اور تمام متعلقہ امور کی نگرانی یقینی بنائیں تاکہ قانون پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8937/2026
کوئٹہ 14اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر نے جوائنٹ روڈ پر واقع ہوٹلوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی، تجاوزات، نکاسی آب اور دیگر شہری مسائل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہوٹل مالکان کو ہدایت کی کہ وہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں، نکاسی آب کے مسائل کے حل پر توجہ دیں اور سڑکوں، فٹ پاتھوں اور دیگر عوامی مقامات پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہوٹلوں کے باہر کرسیاں لگانے، سروس ڈیلیوری کے نام پر سڑکوں پر جگہ گھیرنے اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے یا قریبی رہائشیوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی اور نکاسی آب سے متعلق مسائل کے حل کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں، جبکہ علاقے میں شہری سہولیات کی بہتری اور عوامی مشکلات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہوٹل مالکان کو خبردار کیا کہ صفائی ستھرائی، امن و امان اور شہریوں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے اور عوامی مشکلات کا سبب بننے والے ہوٹل مالکان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ شہر میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے، تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8938/2026
موسیٰ خیل 14اکتوبربلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام موسیٰ خیل میں ملیریا کنٹرول پروگرام اور انٹیگریٹڈ کمیونٹی کیس مینجمنٹ کی مہارتوں کی منتقلی کے حوالے سے چار روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ تحصیل درگ میں منعقد کی گئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمن بگٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ماسٹر ٹرینر اقبال بی آر ایس پی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شفیق جعفر اور نمائندہ انڈس ہاسپٹل ظہور احمد خان نے بھی شرکت کی تقریب کا مقصدضلعی سطح پر صحت کے کارکنان اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ملیریا اور دیگر موسمی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج کے لیے جدید تکنیکی مہارتیں منتقل کرنا۔ اس ورکشاپ میں مقامی ہیلتھ ورکرز، کمیونٹی بیسڈ موٹیویٹرز اور صحت کے شعبے سے وابستہ ضلعی عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ ماہرین نے شرکاء کو ICCM پروٹوکولز، ملیریا کی علامات، ٹیسٹنگ کے طریق کار، اور مریضوں کی بروقت دیکھ بھال کے بارے میں تفصیلی عملی تربیت دی۔ کمیونٹی کی سطح پر ملیریا سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر جیسے مچھر دانیوں کا استعمال ٹی بی ایڈز اور صفائی ستھرائی کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے پر بھی زور دیا گیاورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس اقدام سے موسیٰ خیل کے دور دراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات بالخصوص ملیریا کی روک تھام اور اس کے موثر علاج میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8939/2026
قلات 14اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری سے عبدالصمد مینگل، قبائلی عمائدین مراد بخش نیچاری، قاری اللہ داد، ماسٹر محمد اسماعیل، مفتی محمد یونس، نذر محمد، محمد اکرم اور دیگر معززین نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقے کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر محلہ پس شہر کے ٹرانسفارمر کی خرابی، اراضیات کے تنازعے زمینداروں کو یوریا کھاد کی فراہمی اور دیگر عوامی مسائل ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے وفد کے شرکاء کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی میں بہتری لانا ہماری ذمہ داری ہے، جبکہ علاقے کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8940/2026
برشور: 14 اکتوبر ۔ ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) خالد شمس کی خصوصی ہدایت پر،اسسٹنٹ کمشنر برشور سید رضی ہریرہ کی زیرِ صدارت (بی ایس ڈی آئی فیز تھری) کے ترقیاتی منصوبوں کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کا بنیادی مقصد علاقے میں جاری فلاحی و ترقیاتی اسکیموں کی رفتار کو تیز کرنا اور ان میں معیار کے مطابق مکمل شفافیت یقینی بنانا تھا،جس کے دوران متعلقہ حکام نے فیز تھری کے تحت بنیادی ڈھانچے،مواصلاتی نظام اور عوامی بہبود کے منصوبوں پر اب تک ہونے والے کام کی تفصیلی رپورٹ پیش کی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سید رضی ہریرہ نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں میں اعلیٰ ترین مٹیریل کا استعمال اور کوالٹی پر زیرو ٹالرینس یقینی بنائی جائے،جبکہ تمام ٹھیکیداران اور متعلقہ محکمے ان منصوبوں کو دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کام کی رفتار اور معیار کو جانچنے کے لیے فیلڈ کے سرپرائز دورے کرے گی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ یہ منصوبے برشور کے عوام کی تقدیر بدلنے میں اہم ثابت ہوں گے،اجلاس میں متعلقہ محکموں کے آفسران اور انجینیئرز نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8941/2026
قلات 14اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری سےنوتعینات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمالک اور عالمی ادار? صحت (WHO) کے ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر مجتبیٰ باجوئی نےملاقات۔کیملاقات کے دوران ضلع قلات میں آئندہ پولیو مہم کی تیاریوں، پولیو ٹیموں کی تربیت، محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی اور درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پولیو مہم کو موثر اور کامیاب بنانے کے لیے باہمی رابطوں اور مربوط حکمت عملی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور عالمی ادار? صحت مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاوکے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ڈپٹی کمشنر نے نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمالک پر زور دیا کہ وہ محکمہ صحت کی کارکردگی مزید بہتر بنانے، عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مو¿ثر اور مثبت کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8942/2026
خاران 14اکتوبر۔نصیر کبدانی لبزانکی دیوان خاران کے وفد نے ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن ظفر گویا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کا بنیادی مقصد ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن کو خاران میں تعنیاتی پر مبارکباد پیش کرنا اور علاقے میں ادبی و علمی ماحول کو مزید فعال بنانے کے لیے تبادلہ خیال کرنا تھا۔وفد کی قیادت جنرل سیکرٹری شکور زائد نے کی جبکہ دیگر اراکین میں نائب صدر سفرخان راسکوئی، قیوم سادگ، حبیب دانش، جلال فراق، محمد عیسیٰ محمد حسنی، شہزاد سلیم، محمود پیرک اور نجیب بلوچ شامل تھے۔ملاقات کے دوران وفد کے اراکین نے امید ظاہر کی کہ ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن ظفر گویا کی بطور ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویڑن تعیناتی سے خاران میں علم و ادب، زبان اور ثقافت کے فروغ کو ایک نیا تحرک ملے گا اور ادیبوں، شاعروں و کالم نگاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومتی سطح پر مثبت اقدامات کیے جائیں گے۔ وفد نے ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن کو نصیر کبدانی لبزانکی دیوان اکیڈمی خاران کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت بھی دی تاکہ وہ اکیڈمی کی سرگرمیوں اور مقامی سطح پر زبان و ادب کی پیش رفت کا خود جائزہ لے سکیں۔ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن ظفر گویا نے وفد کا آمد اور نیک تمناوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادبی اور ثقافتی سرگرمیاں کسی بھی معاشرے کی مثبت قدروں کی امین ہوتی ہیں اور مقامی زبان و ادب کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔?ملاقات کے دوران نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کی جانب سے شائع کردہ معیاری کتب کا ایک تحفہ (سیٹ) ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن ظفر گویا کو پیش کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8943/2026
برشور : 14 اکتوبر ۔ ڈپٹی کمشنر برشور فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) خالد شمس کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر برشور سید رضی ہریرہ اور اسسٹنٹ کمشنر توبہ کاکڑی معید جاموٹ نے بی ایس ڈی آئی (BSDI) فیز تھری کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سید رضی ہریرہ نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کے معیار اور رفتار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،انہوں نے متعلقہ حکام اور ٹھیکیداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ تمام منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل ہوں،جبکہ تعمیراتی امور میں پی سی ون (PC-I) کے مطابق طے شدہ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں میں کسی بھی سطح پر غفلت یا ناقص کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا یہ عمل مسلسل جاری رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8944/2026
قلات 14اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری اور چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب جان زہری کی خصوصی ہدایات پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شاہد علیزئی کی زیر نگرانی سینٹری انسپکٹر منظور لانگو اپنے عملے کے ہمراہ شہر کے مختلف وارڈز اور محلوں میں صفائی کے امور انجام دے رہے ہیں۔اسی سلسلے میں محلہ شیشہ ڈغار، کلی بنگلزئی میں گرینڈ صفائی مہم جاری ہے، جس کے دوران گلیوں اور محلوں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ علاقے میں صفائی کی صورتحال میں بہتری آنے پر اہلِ علاقہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ قلات اور میونسپل کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری اور چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی قلات محدود وسائل کے باوجود شہر کی صفائی ستھرائی اور عوامی خدمت کے لیے موثر کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کئی کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باوجود اپنے فرائض تندہی اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔اہلِ علاقہ نے مزید کہا کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری کی جانب سے بلاامتیاز اور بلاتفریق عوامی خدمت کے اقدامات قابلِ ستائش ہیں، جس سے شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی کی سربراہی میں صفائی مہم کو مزید موثر بنایا جائے گا اور شہر کے تمام وارڈز میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8945/2026
اوتھل/، لسبیلہ – 14 اکتوبر ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل لسبیلہ سراج احمد بلوچ کی زیرصدارت ضلع لسبیلہ کے مختلف محکموں کے ملازمین کے محکمانہ ریکارڈ اور سیف سسٹم میں تاریخ پیدائش کے غلط اندراج کی درستگی کے حوالے سے ایک اہم کمیٹی میٹنگ منعقد ہوئی۔اجلاس میں مختلف محکموں بی اینڈ آر بلڈنگ، زراعت،صحت، اور محکمہ پولیس کے آفیسران DSP نور مصطفیٰ مگسی،ایکسیئن بی اینڈ آر بلڈنگ خلیل احمد بلوچ، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر کامران یونس، ڈائریکٹرزراعت ریسسرچ فارم وایارو عبدالغفور رونجھو، ڈاکٹرتصدق حسین، نے شرکت کی۔میٹنگ کا مقصد پولیس،بی اینڈ آر بلڈنگ،صحت، زراعت کے ملازمین کے سروس ریکارڈ میں تاریخ پیدائش کی غلطیوں کو فوری طور پر درست کرنا تھا، تاکہ ریٹائرمنٹ، پنشن اور دیگر سروس بینیفٹس کے معاملات میں ملازمین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8946/2026
سوراب: 14 اکتوبر ۔ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء اللہ خان نے تحصیلدار سوراب محمود احمد کرد اور سپرنٹنڈنٹ فضل محمد قمبرانی کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر یوسف ثانی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور طبی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اسسٹنٹ کمشنر نے ایمرجنسی، ایکسرے روم، ڈینٹل وارڈ، او پی ڈی، بینظیر نشوونما پروگرام، میڈیسن اسٹور سمیت مختلف یونٹس کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی، ایمرجنسی سروسز اور طبی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی انتظامات کو مزید بہتر بنانے پر زوردیا ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8947/2026
بارکھان 14 اکتوبر ۔ : ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمن کاکڑ کی زیرِ صدارت نومبر 2026ءکی خصوصی انسدادِ پولیو مہم (SNID) کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مہم کے موثر انعقاد، انتظامی امور اور بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے لیے مرتب کردہ حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی، اسسٹنٹ کمشنر بارکھان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، DSM پی پی ایچ آئی، NSTOP آفیسر، عالمی ادار? صحت (WHO) کی ٹیم، یونین کونسل میڈیکل آفیسرز (UCMOs) اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران 2 نومبر 2026ئسے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے مائیکرو پلانز، گزشتہ مہم کی کارکردگی، ویکسین سے انکار کے کیسز، عدم دستیاب بچوں (NAs) اور پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کم کوریج والی یونین کونسلز (LPUCs) اور مائیکرو پلاننگ کے تحت خصوصی توجہ کے متقاضی علاقوں (MMP Areas) میں کوریج بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمن کاکڑ نے ہدایت کی کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور موثر حکمتِ عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوں نے مہم کی مسلسل نگرانی، ویکسین سے انکار کے کیسز کے موثر تدارک اور رہ جانے والے بچوں تک رسائی یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے مہم کے دوران 100 فیصد کوریج کے ہدف کے حصول اور ضلع بارکھان کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8948/2026
بارکھان14اکتوبر,حکومتِ بلوچستان کی پالیسی کے تحت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس ضلع بارکھان کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس سے متعلق عوامی آگاہی مہم جاری ہے، جس کا مقصد شہریوں اور تاجروں میں پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور ٹیکس وصولی کے نظام کو موثر بنانا ہے۔اس سلسلے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر بارکھان عبدالعزیز نے ڈپٹی کمشنر بارکھان سے ملاقات کی، جس میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ، وصولی اور متعلقہ امور میں باہمی تعاون و رابطہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں محکمہ ایکسائز کی فیلڈ ٹیم نے بارکھان بازار کا دورہ کیا اور مقامی دکانداروں، تاجروں اور شہریوں کو پراپرٹی ٹیکس سے متعلق ان کی ذمہ داریوں اور بروقت ادائیگی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پراپرٹی ٹیکس کی بروقت ادائیگی سے سرکاری محصولات میں اضافہ ہوتا ہے، جو عوامی خدمات کی بہتری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے شہریوں اور جائیداد مالکان پر زور دیا کہ وہ اپنے واجب الادا پراپرٹی ٹیکس کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں اور ضلع کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پراپرٹی ٹیکس سے متعلق معلومات اور ادائیگی کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس بارکھان سے رابطہ کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8950/2026
کوئٹہ 14اکتوبر۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت 20 اکتوبر 2026ئ بروز منگل، صبح 11:30 بجے، ڈی سی آفس کمپلیکس کوئٹہ میں کھلی کچہری منعقد کی جائے گی۔کھلی کچہری میں گیس، بجلی، واسا، پی ایچ ای، صفا کوئٹہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن، پولیس، ٹریفک پولیس، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود ہوں گے۔تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کھلی کچہری میں شرکت کرکے اپنے مسائل اور شکایات پیش کریں، تاکہ ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8951/2026
کوئٹہ 14 اکتوبر ۔..کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافت و سیاحت نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ثقافت و سیاحت حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 150ویں سالگرہ کی مناسبت سے ”ڈرامہ فیسٹیول 2026“ منعقد کیا جائے گا۔فیسٹیول 19 اکتوبر سے 9 نومبر 2026 تک نوری نصیر خان کلچرل کمپلیکس، اسپن روڈ کوئٹہ میں جاری رہے گا۔ اس دوران روزانہ شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک مختلف ثقافتی اور تھیٹر پروگرام پیش کیے جائیں گے۔فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد بلوچستان میں اسٹیج تھیٹر کو فروغ دینا، مثبت اور صحت مند ثقافتی سرگرمیوں کو وسعت دینا اور مقامی فنکاروں، اداکاروں اور ہدایت کاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس اقدام سے صوبے میں فن و ثقافت کے فروغ اور مقامی فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔فیسٹیول کے اختتام پر ”قائد کا پاکستان“ اور ”شائستہ صنم“ کے عنوان سے خصوصی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔محکمہ ثقافت و سیاحت بلوچستان نے تھیٹر کے شائقین، فن و ثقافت سے دلچسپی رکھنے والے شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ اس ثقافتی سرگرمی کو کامیاب بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8952/2026
دکی:14اکتوبر۔ ضلعی انتظامیہ دکی کے زیرِ اہتمام خصوصی افراد کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے معذور اور خصوصی افراد نے شرکت کی اور اپنے مسائل، بنیادی سہولیات کی ضروریات اور دیگر مشکلات سے متعلق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیاکھلی کچہری میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور نمائندگان کی شرکت کا مقصد خصوصی افراد کے مسائل براہِ راست سننا، ان کی مشکلات متعلقہ اداروں کے نوٹس میں لانا اور ان کے فوری و موثر حل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنانا تھااس موقع پر ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی، 87 ونگ کے کرنل شاہد بلال، ایس پی دکی یونس رضا، ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیر اللہ ناصر، چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک کلیم اللہ ترین، لوکل گورنمنٹ سیکرٹری محمد اعظم قادری، ایم ایس ڈاکٹر جوہر شادوزئی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمندر خان ناصرسمیت مختلف محکموں کے افسران، نمائندگان اور دیگر معززین موجود تھے اس موقع پر خصوصی افراد نے تعلیم، صحت، روزگار، بنیادی سہولیات، آمدورفت، سرکاری مراعات اور دیگر مسائل سے متعلق اپنے مطالبات اور مشکلات حکام کے سامنے پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے شرکائکے مسائل غور سے سنے اور متعلقہ افسران کو ضروری اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ خصوصی افراد کے مسائل کے حل اور انہیں ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے تعاون سے موثر اقدامات کیے جائیں گےڈپٹی کمشنر نے اس امر پر زور دیا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انہیں باعزت زندگی گزارنے، تعلیم و روزگار حاصل کرنے اور معاشرے کے دیگر افراد کی طرح آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا ریاستی و معاشرتی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو اپنا کردار مزید موثر انداز میں ادا کرنا ہوگاکھلی کچہری کے دوران شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فورمز کے ذریعے انہیں براہِ راست اپنے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا موقع ملتا ہےضلعی انتظامیہ دکی کے مطابق خصوصی کھلی کچہری کا بنیادی مقصد خصوصی افراد کی مشکلات کی نشاندہی، ان کی شکایات کا ازالہ اور متعلقہ سرکاری اداروں کے ذریعے انہیں ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ انہیں معاشرے میں باعزت اور فعال کردار ادا کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8953/2026
ہرنائی :14اکتوبر۔ضلعی انتظامیہ ہرنائی نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوامی فلاحی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی نے پولیس تھانہ سٹی ہرنائی میں قائم سیف سٹی کیمروں کے مرکزی کنٹرول روم اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سنٹر کا دورہ کر کے مجموعی صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لیا تھانہ سٹی آمد پر ڈپٹی کمشنر نے سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی اور مانیٹرنگ کے طریقہ کار کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے انہیں شہر بھر میں نصب کیمروں، نگرانی کے نظام اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کنٹرول روم کے عملے کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کا جدید نظام ہر وقت فعال اور متحرک رہنا چاہیے بازاروں، مرکزی شاہراہوں، داخل و خارج کے راستوں اور حساس عوامی مقامات پر مسلسل کڑی نظر رکھی جائے۔ مشکوک افراد اور غیر قانونی سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی کی جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مستحق خواتین کی رجسٹریشن، مالی امداد کی تقسیم اور عوام کو دستیاب سہولیات کا موقع پر جائزہ لیا۔سنٹر کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا مستحقین تک ان کا حق پہنچانے میں مکمل شفافیت، میرٹ اور نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے۔سنٹر آنے والی مستحق خواتین اور شہریوں کے ساتھ نہایت شائستگی اور خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آیا جائے اور ان کی درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔عوامی تحفظ اور خدمت کا عزمدورے کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں اور پولیس کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے حقوق کی پاسداری، امن و امان کا قیام اور غریب و مستحق طبقے کو تمام سرکاری سہولیات کی بلاتعطل اور باوقار فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8954/2026
ہرنائی :14اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی کی صدارت میں نومبر 2026 میں منعقد ہونے والی سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز (SNID) پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ہرنائی نے کی۔اجلاس میں این اسٹاپ (NSTOP) افسران، عالمی ادارہ صحت (WHO) کے نمائندگان اور تمام یو سی میڈیکل افسران (UCMOs) نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران گزشتہ پولیو مہمات کے اہداف، کوریج، انکار (Refusals)، غیر حاضر بچوں (NAs)، اور کسی بھی سبب سے رہ جانے والے (Missed) بچوں کے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ سینئر مینجمنٹ کوریج (SMC) اور پارٹنر مینجمنٹ کوریج (PMC) کی نگرانی اور کارکردگی کو مزید موثر بنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں خصوصاً موسم کی تبدیلی اور سیکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے ہمسایہ اضلاع سے نقل مکانی کرنے والی آبادیوں (MMP) کی کوریج پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی اور ڈی ایچ او نے ہدایت کی کہ نقل مکانی کرنے والے اور متحرک خاندانوں کے تمام بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ ضلع کا کوئی بھی بچہ اس حفاظتی قطرے سے محروم نہ رہے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ افسران نے ضلع سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد اور تمام تر وسائل بکارِ لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8955/2026
موسی’ خیل 14اکتوبر۔اسسٹنٹ کمشنر درگ اظہرالدین سے ملک نصرمن اللہ جعفر کی قیادت میں خدرزءقبائل نے ملاقات کی ملاقات علاقے میں امن و امان اور متنازع اراضی کے قبضوں کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیالملاقات کے دوران وفد نے اسسٹنٹ کمشنر کو علاقے کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات کا بنیادی مقصد تحصیل میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانا اور علاقے میں متنازع اراضی و جائیداد کے ناجائز قبضوں کا فوری خاتمہ یقینی بنانا تھا۔وفد کے سربراہ ملک نصرمن اللہ جعفر نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ متنازع قبوضات کی وجہ سے مقامی سطح پر کشیدگی بڑھ رہی ہے، جس کے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ کا فعال کردار انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اظہر الدین نے وفد کے مطالبات کو توجہ سے سنا اور یقین دلایا کہ قانون کی بالادستی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ متنازع معاملات کا قانون کے دائرے میں رہ کر فوری اور منصفانہ حل نکالا جائے تاکہ تحصیل میں مستقل امن و امان اور بھائی چارے کی فضا قائم رہ سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8956/2026
گوادر 14 اکتوبر ۔: صوبائی حکومت کی بھرتی پالیسی اور مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت ضلع گوادر میں ایڈہاک بنیادوں پر سیکنڈری اسکول ٹیچر (ایس ایس ٹی) کی آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے والے 221 امیدواروں کی درخواستوں، اصل تعلیمی اسناد اور دیگر ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان میں 128 خواتین اور 93 مرد امیدوار شامل ہیں ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی نگرانی میں ہونے والی اس جانچ پڑتال کے دوران امیدواروں کی آن لائن درخواستوں، درخواست جمع کرانے کی رسید، اصل قومی شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کی گئی، تاکہ بھرتیوں کے عمل کو حکومتی پالیسی اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد حسین بلوچ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر سیبن بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے امیدواروں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کے عمل میں حصہ لیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق بھرتیوں کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور حکومتی قواعد و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے امیدواروں کی فراہم کردہ معلومات اور اسناد کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی، تاکہ بھرتیوں کا عمل صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8957/026
سیوی 14 اکتوبر 2026:
ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی سیوی عبدالحمید، اسسٹنٹ کمشنر میر بہادر خان بنگلزئی، تمام ذیلی محکموں کے افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، امن و امان کی صورتحال، ڈیجیٹل لائبریری کے قیام اور آئندہ پولیو مہم کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور انتظامی امور میں بہتری کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے فیز ون اور فیز ٹو کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ فیز تھری کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جن میں سے بعض منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور دیگر تکمیل کے قریب ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی رفتار اور معیار پر خصوصی توجہ دی جائے اور باقی ماندہ کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس کے دوران تمام متعلقہ محکموں کے افسران سے ان کے زیرِ نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ لی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور عوامی مفاد کے منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں ضلع سیوی میں ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں مناسب جگہ کے انتخاب اور لائبریری کے لیے موزوں مقام کے تعین کے حوالے سے فورم کے شرکاء سے تجاویز طلب کی گئیں تاکہ طلبہ اور نوجوانوں کو جدید تعلیمی و تحقیقی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر سیوی نے آئندہ 2 نومبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں، بالخصوص محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے اور اسکولوں میں ضروری معاونت فراہم کی جائے تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے اور کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ باہمی رابطے اور مؤثر کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنائیں، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دیں۔ ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے مزید کہا کہ تمام محکمے باہمی تعاون اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کریں تاکہ ترقیاتی عمل کو تیز کرنے، عوامی مسائل کے حل، تعلیمی سہولیات میں بہتری اور ضلع میں پائیدار امن کے قیام کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔
خبرنامہ نمبر8958/026
موسیٰ خیل 14اکتوبر2026:
ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ اور ایس پی موسیٰ خیل کلیم اللہ کاکڑ کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل کنگری خالد بزدار کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کنگری نشاط انور کھیتران معہ پولیس ٹیم نے نیشنل ہائی وے N-70، موسیٰ خیل کراس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رضوان ولد محمد یوسف، سکنہ بہاولپور، سے 1,160 گرام چرس اور 780 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا.ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 06/2026 تھانہ کنگری میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ضلع موسیٰ خیل پولیس منشیات کے خاتمے، نوجوان نسل کے تحفظ اور معاشرے کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
منشیات سے پاک معاشرہ، محفوظ مستقبل
خبرنامہ نمبر8959/026
گوادر14 اکتوبر 2026: چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے گوادر فری زون میں قائم ہینگنگ ٹریڈ کمپنی کے سلاٹر ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں ہینگنگ ٹریڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اینڈی لیؤ نے ان کا استقبال کیا۔ دورہ کے دوران چیرمین گوادر پورٹ نے کمپنی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں جاری سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی۔ اس موقع پر کمپنی کے سی سی او مسٹر اینڈی نے چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہینگنگ ٹریڈ کمپنی نے گوادر فری زون میں سلاٹر ہاؤس کے ساتھ گدھوں کی فارمنگ کا انتظام بھی قائم کیا ہے، جہاں پاکستان کے مختلف علاقوں سے گدھے لا کر ان کی مناسب خوراک اور دیکھ بھال کا انتظام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کمپنی کے آپریشنز، پیداواری سرگرمیوں اور برآمدی منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ گوادر فری زون میں ہینگنگ ٹریڈ کمپنی کا صنعتی منصوبہ گوادر کی صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر فری زون میں قائم صنعتی منصوبے ملکی معیشت، تجارت اور برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ایسے منصوبوں سے مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے اور گوادر کو ایک اہم تجارتی و صنعتی مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔ چیرمین نورالحق بلوچ نے کہا کہ گوادر پورٹ فری زون میں سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کو اہمیت دیتی ہے، جبکہ ایسے منصوبوں کی ترقی سے گوادر کی معاشی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا
خبرنامہ نمبر8960/026
نصیرآباد
14 اکتوبر 2026:
اُستا محمد۔۔ ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال کی ہدایت پر آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد اسماعیل لاشاری نے شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں سولر سسٹم کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے سید یار محمد شاہ محلہ، گوٹھ سیال کوٹ بیرون، کوٹ بابو وانی جمالی، ماجد عمرانی، محمد حسن پندرانی اور فیض اللہ فقیر سمیت دیگر علاقوں کا معائنہ کیا اور وہاں سولر سسٹم کی فراہمی سے متعلق صورتحال کا مشاہدہ کیا
دورے کا مقصد مختلف علاقوں میں سولر سسٹم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لینا متعلقہ انتظامات کا معائنہ کرنا اور اس حوالے سے زمینی حقائق کا مشاہدہ کرکے درست معلومات پر مبنی رپورٹ مرتب کرنا تھا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر سولر سسٹم کی فراہمی سے متعلق صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا تاکہ دستیاب معلومات کی روشنی میں متعلقہ امور کی مکمل تفصیلات مرتب کی جا سکیں واضح رہے کہ معائنے کے دوران مختلف علاقوں میں سولر سسٹم کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ تفصیلات جمع کرنے پر توجہ دی گئی تاکہ مجموعی صورتحال کا جامع انداز میں جائزہ لیا جا سکے اور رپورٹ میں تمام ضروری معلومات شامل کی جا سکیں
ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ امور کی نگرانی اور جائزے کا عمل جاری ہے تاکہ سولر سسٹم کی فراہمی سے متعلق صورتحال کے بارے میں مستند معلومات حاصل کی جا سکیں
حکام کے مطابق معائنے کے نتائج اور جمع کردہ معلومات کی روشنی میں تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی،
خبرنامہ نمبر8961/026
چمن: اسسٹنٹ کمشنر سٹی چمن عزیزاللہ خان کاکر نے آج چمن شہر کے مختلف بازاروں اور تجارتی مراکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اشیائے خوردونوش، مشروبات، نانبائیوں، بیکریوں اور دیگر خوردنی اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانوں میں سرکاری نرخنامے کی نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے، مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروخت اور صارفین کو معیاری اشیاء کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دکانوں میں موجود خوردنی اشیاء کی تاریخِ تنسیخ، معیار، صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کا بھی معائنہ کیا، جبکہ مشروبات اور دیگر اشیائے خوردونوش کے معیار اور سیفٹی احتیاطی تدابیر کا بھی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے نانبائیوں کی دکانوں پر روٹی کے مقررہ وزن کو بھی چیک کیا اور وزن کے ذریعے اس امر کا جائزہ لیا کہ شہریوں کو مقررہ وزن اور سرکاری نرخوں کے مطابق روٹی فراہم کی جا رہی ہے یا نہیں۔انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخنامے نمایاں مقامات پر آویزاں کریں، مقررہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کریں، زائد قیمت وصول کرنے سے گریز کریں اور دکانوں میں صفائی ستھرائی سمیت تمام متعلقہ ضابطوں اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیائے خوردونوش کی فراہمی، سرکاری نرخوں پر عمل درآمد اور صارفین کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔*
خبرنامہ نمبر8962/026
چمن 14 اکتوبر 2026:
اسسٹنٹ کمشنر سٹی چمن عزیزاللہ خان کاکر نے آج چمن شہر کے مختلف بازاروں اور تجارتی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اشیائے خوردونوش، مشروبات، نانبائیوں، بیکریوں اور دیگر خوردنی اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران سرکاری نرخنامے کی آویزاں کرنے، مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت، اشیائے خوردونوش کے معیار، تاریخِ تنسیخ، صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت کے اصولوں اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ نانبائیوں کی دکانوں پر روٹی کے وزن کو بھی چیک کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخنامے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں، زائد قیمت وصول کرنے سے گریز کریں، غیر معیاری اور زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت نہ کریں اور صفائی ستھرائی کے مطلوبہ معیار کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی، سرکاری نرخوں پر عمل درآمد اور صارفین کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، لہٰذا خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر8963/026
جھل مگسی
14 ستمبر 2026:
اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد رمضان کرد کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایچ او سٹی انسپکٹر عبدالرزاق چنجنی، لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر منصور احمد ترین، بابو اسرار احمد ترین، بابو عبیداللہ کلہوڑا ودیگر گنداواہ کی تاجر برادری نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سبزیوں، پھلوں، گوشت اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مختلف اشیاء کی نرخ بندی کی گئی۔اس موقع پر قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا، تاکہ عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاء مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے، ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر8964/026
کوئٹہ ۔14 اکتوبر2026۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر اور اسسٹنٹ کمشنر پنجپائی عبدالقیوم محمد حسنی نے سمنگلی روڈ پر پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے گوشت فروشوں، دودھ فروشوں اور تندور مالکان کی دکانوں کا معائنہ کیا۔کارروائی کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، گوشت اور دودھ کی فروخت اور نان کے وزن کا جائزہ لیا گیا، جبکہ دکانداروں کو سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء فروخت کرنے اور مقررہ وزن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور سرکاری نرخنامے یا مقررہ وزن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر8965/026
گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی حکومت کی تعلیمی پالیسی کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کے فروغ، تدریسی عمل میں بہتری اور طلبہ کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی کے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) زراتون بلوچ نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جہلی ڈور اور گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول نگور شریف کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تدریسی سرگرمیوں، اساتذہ کی کارکردگی اور تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا۔گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جہلی ڈور کے دورے کے دوران اساتذہ کو سرگرمی کے ساتھ تدریسی عمل میں مصروف اور طالبات کو بھرپور دلچسپی کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہوئے پایا گیا۔ تاہم کلاس رومز کی کمی کے باعث بعض طالبات کو کلاس رومز سے باہر فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنا پڑ رہی تھی۔ اس موقع پر تعلیمی سہولیات کی بہتری اور طالبات کو مناسب تعلیمی ماحول کی فراہمی کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔بعد ازاں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول نگور شریف میں اساتذہ کے ساتھ تربیتی نشست منعقد کی گئی، جس میں مؤثر سبق کی منصوبہ بندی، جدید اور مؤثر تدریسی طریقوں، کلاس رومز کی خوبصورت اور تعلیمی تقاضوں کے مطابق آرائش اور کم خرچ یا بغیر خرچ کے دستیاب اشیاء سے تعلیمی ماڈلز تیار کرنے کے طریقوں پر رہنمائی فراہم کی گئی۔ اساتذہ کو تلقین کی گئی کہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تدریسی عمل کو مزید دلچسپ، مؤثر اور طالبات کی تعلیمی ضروریات سے ہم آہنگ بنائیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) نے نگور شریف اسکول کے اساتذہ کے جذبۂ تدریس، سیکھنے کے شوق اور تعلیمی ماحول میں بہتری لانے کی آمادگی کو سراہتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طالبات کی تعلیمی استعداد بڑھانے کے لیے جدید تدریسی طریقوں کو اپنائیں اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کریں۔دورے کے اختتام پر غیر تدریسی عملے کو اسکول میں شجرکاری کرنے اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال و بروقت آبیاری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف اسکولوں میں واش رومز سے متعلق مسائل بھی سامنے آئے، جن کی نشاندہی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور طالبات کے لیے صاف ستھرا، محفوظ اور سازگار ماحول یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔صوبائی حکومت کی تعلیمی ترجیحات کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے تدریسی معیار میں بہتری، اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے اور اسکولوں میں دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے اقدامات کا مقصد طالبات کو معیاری تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
خبرنامہ نمبر8966/026
کوئٹہ 15 اکتوبر 2026: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان کی دیہی خواتین صوبے کی معاشرتی، معاشی اور زرعی زندگی میں غیر معمولی اہمیت رکھتی ہیں۔ کھیتی باڑی، گلہ بانی، دستکاری، گھریلو صنعتوں اور خاندان کی معاشی ضروریات پوری کرنے میں ان کی محنت بنیادی کردار ادا کرتی ہے، تاہم ان کی معاشی خدمات کا ایک بڑا حصہ باضابطہ اقتصادی سرگرمیوں اور اعداد و شمار میں نمایاں نہیں ہو پاتا۔ انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کو ترقی کے عمل میں محض مستفید ہونے والے طبقے کے بجائے معاشی پیداوار اور فیصلہ سازی میں مؤثر شراکت دار تسلیم کرنا ہوگا۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کی دیہی خواتین کو تعلیم، صحت، روزگار، مالی وسائل اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی میں متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان کی ساتویں قومی مردم شماری 2023 کے مطابق بلوچستان کے دیہی علاقوں میں خواتین کی شرح خواندگی صرف 26.59 فیصد جبکہ دیہی مردوں کی شرح خواندگی 44.16 فیصد ہے۔ یہ فرق واضح کرتا ہے کہ دیہی بچیوں کی تعلیم، تعلیمی اداروں تک محفوظ رسائی اور خواتین کی خواندگی کے لیے مزید مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر خودمختار دیہی خاتون نہ صرف اپنے خاندان کے معیار زندگی کو بہتر بناتی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کی صحت، تعلیم اور معاشی مستقبل پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔مشیر ترقی نسواں نے کہا کہ بلوچستان کی دیہی خواتین میں محنت، ہنر اور کاروباری صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مناسب تربیت، سرمایہ، اور اپنی مصنوعات کی مؤثر مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ روایتی دستکاری، قالین بافی، کڑھائی، مویشی بانی اور زرعی مصنوعات کی تیاری جیسے شعبوں میں خواتین کی صلاحیتوں کو جدید کاروباری تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے دیہی معیشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کی معاشی شمولیت سے نہ صرف گھریلو آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت خواتین کی معاشی خودمختاری، سماجی تحفظ اور ترقی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔ بلوچستان ویمن اکنامک ایمپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے ہنرمند خواتین کو کاروبار کے لیے بلاسود مالی معاونت کی فراہمی، خواتین بازاروں کا قیام، فنی تربیت کے مواقع اور کاروباری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اس سلسلے کی اہم پیش رفت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں کے تحت خواتین کی قانونی معاونت، تحفظ اور بحالی کے لیے قائم مراکز اور متعلقہ سہولیات کو بھی مؤثر بنایا جارہا ہے تاکہ خواتین کو معاشی مواقع کے ساتھ محفوظ اور باوقار ماحول میسر آسکے۔
خبر نامہ نمبر 2026/8967
کوئٹہ 14 اکتوبر: ـوزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر شہر بھر میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کم وزن روٹی فروخت کرنے والے تندوروں، قصابوں اور دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 31 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت وارننگ بھی جاری کی گئی۔کارروائیاں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ اور اسسٹنٹ کمشنر سریاب کبیر کزاری کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے واضح کیا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور روٹی کے مقررہ وزن کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی، کم وزن روٹی کی فروخت اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔
خبرنامہ نمبر 2026/8968
اسلام آباد14اکتوبر: بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (BCSW) کی چیئرپرسن محترمہ کرن بلوچ نے وزارتِ انسانی حقوق کی دعوت پر پاکستان کی پہلی قومی حکمتِ عملی برائے انسدادِ تشددِ اطفال (2026–2031) کی تقریبِ رونمائی میں شرکت کی۔ عالمی ادارۂ صحت (WHO) اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے متعارف کرائی گئی اس حکمتِ عملی کا مقصد بچوں کو ہر قسم کے تشدد سے محفوظ رکھنا، ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا اور انہیں ایک محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر محترمہ کرن بلوچ نے کہا کہ بچوں کے خلاف تشدد کا خاتمہ ایک اہم قومی ذمہ داری ہے، جس کے لیے حکومت، متعلقہ اداروں، سول سوسائٹی اور معاشرے کے تمام طبقات کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو تحفظ، تعلیم، عزت و احترام اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ کرن بلوچ نے کہا کہ بچوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے مؤثر قانون سازی، موجودہ قوانین پر عمل درآمد، عوامی آگاہی اور متاثرہ بچوں کو بروقت معاونت کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بچوں کو جسمانی، نفسیاتی اور دیگر اقسام کے تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک ایسا نظام تشکیل دیا جائے جہاں بچے بلا خوف اپنی شکایات کا اظہار کر سکیں اور انہیں فوری انصاف اور تحفظ میسر ہو۔ چیئرپرسن بی سی ایس ڈبلیو نے کہا کہ بچیوں کو بالخصوص تشدد، استحصال، کم عمری کی شادی اور دیگر امتیازی رویوں سے محفوظ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی حکمتِ عملی پر مؤثر عمل درآمد سے بچوں کے حقوق کے تحفظ، صنفی مساوات کے فروغ اور ایک محفوظ و منصفانہ معاشرے کے قیام میں مدد ملے گی۔
خبر نامہ نمبر 8969/2026
موسیٰ خیل 14 اکتوبر:ـ
ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت ضلع بھر میں 02 نومبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات اور تیاریوں کے جائزہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جہانزیب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمن بگٹی ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی سید امان شاہ اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے آنے والی مہم کے مائیکرو پلان اور سیکیورٹی روٹ سے متعلق بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے، جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہمارا مقصد موسیٰ خیل کے تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے تاکہ ان کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے
انہوں نے مزید تاکید کی کہ تمام یو سی ایم اوز انکاری والدین کو راغب کرنے کے لیے علماء کرام اور علاقائی معتبرین کا تعاون حاصل کریں، فیلڈ ٹیموں کو سیکیورٹی و لاجسٹکس کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر مہم کی نگرانی کریں۔ آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے معذور مفت مستقبل کے لیے پولیو ٹیموں سے کامل تعاون کریں۔






