خبرنامہ نمبر5012/2026
کوئٹہ، 22 جون ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس کو محکمہ داخلہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے کیے گئے انتظامات اور سیکیورٹی پلان پر جامع بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ایمرجنسی رسپانس پلان تیار کر لیا گیا ہے جبکہ متعلقہ سیکیورٹی آرڈرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں صوبے کے 11 اضلاع کو انتہائی حساس جبکہ 6 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے، موثر ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دیتے ہوئے سیکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے پیشگی اقدامات، موثر نگرانی اور فوری ردعمل کے نظام کو فعال رکھا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران باہمی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ اور اکابرین کا کردار نہایت اہم ہے اور ان کا تعاون قابل قدر ہے میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ امن خراب کرنے، اشتعال انگیزی پھیلانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، اسپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالسلام اچکزئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز حسین گورایہ سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5013/2026
کوئٹہ22 جون ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سے ان کی رہائش گاہ پر حلقہ انتخاب کے معززین، عمائدین، دوست احباب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عوامی مسائل، علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شرکاءنے صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کی عوام دوست پالیسیوں، مسلسل عوامی رابطوں اور حلقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی علی مدد جتک نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اور ان کی قیادت میں علاقے میں ترقیاتی کاموں کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔حاجی علی مدد جتک نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور اور ہماری سیاسی جدوجہد کا محور ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے تمام علاقوں میں بلاامتیاز ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا اعتماد اور محبت ان کا قیمتی سرمایہ ہے، جس کی بدولت وہ دن رات عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس موقع پر شرکاء نے صوبائی وزیر کو اپنی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5014/2026
کوئٹہ 22 جون۔صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی بلوچستان نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو عوام کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت کو سراہا ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی اسی عوام دوست پالیسی کا تسلسل ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف عام شہریوں بلکہ ٹرانسپورٹ، زراعت اور کاروباری شعبے کو بھی واضح فائدہ پہنچے گا۔صوبائی مشیر نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ہمیشہ عوامی مشکلات کو ترجیح دی ہے اور ہر ممکن کوشش کی ہے کہ عوام پر معاشی بوجھ کم کیا جائے۔ موجودہ حکومت ملک کو معاشی استحکام، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے ایسے اقدامات حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک و قوم کی خدمت کے جذبے کے ساتھ دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت مستقبل میں بھی ایسے مثبت اور عوام دوست فیصلے کرتی رہے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ تاکہ ان کے معیار زندگی میں بہتری آسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5015/2026
سنجاوی 22 جون ۔سنجاوی: صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ کی خصوصی کاوشوں اور عوامی فلاح کے جذبے کے تحت ویٹرنری ہسپتال سنجاوی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سنجاوی حاجی خان محمد دومڑ، فوکل پرسن ضلع زیارت حاجی راز محمد خان دمڑ، نوجوان سیاسی رہنما ملک ایاز خان دومڑ، ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر ڈاکٹر نوید، ایڈووکیٹ عبد الناصر ترین اور اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ غلزئی نے شرکت کرتے ہوئے کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر علاقے کے معززین، قبائلی عمائدین اور معتبر شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ شرکاء نے اس عوامی فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں میں ایسے فری میڈیکل کیمپ عوام کو معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوامی خدمت کے ایسے اقدامات نہ صرف لوگوں کی مشکلات میں کمی لاتے ہیں بلکہ حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔ علاقے کے عوام نے صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ کی عوام دوست کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں اس نوعیت کے فلاحی منصوبے عوامی خدمت کی بہترین مثال ہیں اور ان کا دائرہ مزید وسیع کیا جانا چاہیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5016/2026
کوئٹہ 22جون ۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کے والد حاجی غلام سرور خان کاکڑ انتقال کر گئے۔ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کے والد، حاجی غلام سرور خان کاکڑ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔مرحوم، شہید ایس پی جہانزیب خان کاکڑ اور ڈاکٹر عالمزیب خان کاکڑ کے بھی والد تھے، جبکہ حاجی عبداللہ کاکڑ، حاجی جان محمد کاکڑ، حاجی عبدالرحمن کاکڑ اور حاجی عزیزالرحمن کاکڑ کے بھائی تھے۔نمازِ جنازہ آج بروز پیر، 22 جون 2026، شام 5:00 بجے آبائی قبرستان کلی سمند خان، ہنہ اورک، کوئٹہ میں ادا کی جائے گی، جبکہ فاتحہ خوانی ہاوس نمبر 8-A، چلتن ہاوسنگ اسکیم ایکسٹینشن، کوئٹہ میں ہوگی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرماے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5017/2026
کشمور22جون ۔ : بلوچستان کے حصے کے پانی کے حصول کے لیے سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن نصیرآباد مدثر ظفر کھوسہ کا گڈو بیراج کا دورہ، سندھ حکام سے اہم ملاقات کشمور گڈو بیراج پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن مدثر ظفر کھوسہ نے بلوچستان کے حصے کے پانی کے حصول اور نہری نظام سے متعلق امور کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے سندھ ایریگیشن حکام سے ملاقات کی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر گڈو بیراج دھنیش کمار نے مدثر ظفر کھوسہ کو پانی کی فراہمی، ترسیل اور تقسیم کار کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ اجلاس کے دوران مدثر ظفر کھوسہ نے کہا کہ بلوچستان کے حصے کے پانی کی عدم فراہمی کا معاملہ وفاقی سطح پر ارسا کے اجلاس میں بھی اٹھایا گیا ہے، بلوچستان کو ملک بھر کے آبی ذخائر میں سے بمشکل 6450 کیوسک ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے۔جبکہ ہمارا حصہ 10700کیوسک ہے اس طرح 40 فیصد شارٹ فال ہے جبکہ پٹ فیڈر کینال میں ضرورت 6700 کیوسک ہے جبکہ اس وقت 4583 کیوسک دیا جارہا ہے اس طرح پٹ فیڈر کینال میں 32 فیصد شارٹ فال ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمان بلوچ بھی بین الصوبائی سطح پر رابطوں کے ذریعے بلوچستان کے جائز حصے کے پانی کے حصول کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکام پر لازم ہے کہ ارسا قوانین کے تحت بلوچستان کو اس کے جائز حصے کا پانی فراہم کیا جائے تاکہ پٹ فیڈر کینال سمیت بلوچستان کے نہری نظام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔ دورے کے موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن نصیرآباد مدثر ظفر کھوسہ نے ڈیزرٹ پٹ فیڈر کینال آر ڈی زیرو کراس ریگولیٹر کا بھی معائنہ کیا۔ اجلاس میں سب ڈویڑنل آفیسر حاجی ممتاز علی سومرو، ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن کشمور ڈویژن گل بہار مزاری، ایس ڈی او سندھ عبداللہ نوناری اور نبی بخش بگٹی علی محمد کھوسہ سمیت دیگر حکام موجود تھے۔ مدثر ظفر کھوسہ نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال میں بلوچستان کے جائز حصے کے پانی کی فراہمی یقینی نہ ہونے کے باعث مقامی کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، گڈو بیراج پر موجود نمائندہ تمام صورتحال سے محکمہ آبپاشی کو آگاہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دورے کا مقصد گڈو بیراج کا جائزہ لے کر پانی کی ترسیل اور تقسیم کے تمام امور کا باریک بینی سے مشاہدہ کرنا اور حکام بالا کو آگاہی فراہم کرنا ہے، یہ تمام اقدامات بلوچستان کے کسانوں کے وسیع تر مفاد میں کیے جارہے ہیں تاکہ انہیں زرعی پانی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5018/2026
نصیرآباد۔22جون ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت آج این جی اوز کے نمائندوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف فلاحی اداروں کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں اسلامی ریلیف اور منزل این جی او کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے اداروں کی سرگرمیوں پر جامع بریفنگ دی اسلامی ریلیف کے نمائندے آغا زمان شاہ نے ادارے کے جاری ترقیاتی منصوبوں فیلڈ سرگرمیوں اہداف اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ صحت تعلیم اور فلاحی شعبوں میں موثر انداز میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔اسی طرح منزل این جی او کے نمائندے مرزا خان مینگل نے بھی اپنے ادارے کے جاری منصوبوں، عوامی فلاحی اقدامات اور فیلڈ سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ ان کا ادارہ مقامی سطح پر عوامی خدمت کے لیے متحرک ہے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی ،فوکل پرسن حنا ناز عمرانی بھی موجود تھی جنہوں نے مختلف امور میں معاونت فراہم کی ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام این جی اوز اپنی سرگرمیوں کو موثر شفاف اور نتیجہ خیز انداز میں جاری رکھیں تاکہ ان کے مثبت اثرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ این جی اوز اپنے منصوبوں میں مقامی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کریں انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام این جی اوز اپنے دفاتر ضلع نصیرآباد میں قائم کریں تاکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کاری بہتر ہو اور منصوبوں کی موثر نگرانی ممکن بنائی جا سکے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ تمام فعال اور مخلص این جی اوز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی تاکہ ضلع میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز اور عوامی خدمت کو موثر بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5019/2026
نصیرآباد22جون ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب اللہ پندرانی، ڈی ایس ایم ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر خصوصاً دور دراز علاقوں میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس کے علاوہ بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری دستیاب سہولیات ادویات کی فراہمی، اور ہیلتھ اسٹاف کو درپیش مسائل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے اس مقصد کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ تمام بنیادی مراکز صحت اور سرکاری ہسپتال مکمل طور پر فعال رہیں اور وہاں تعینات عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی جائے تعیناتی پر باقاعدگی سے حاضر ہوں اس سلسلے میں افسران خود بھی وقتاً فوقتاً فیلڈ وزٹس کریں اور مراکز صحت کی کارکردگی کا جائزہ لیں ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ اگر کوئی اہلکار اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا جائے تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ایسے اہلکاروں کی نہ صرف تنخواہ میں کٹوتی کی جائے بلکہ ان کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق تادیبی کارروائی بھی یقینی بنائی جائے تاکہ سرکاری امور میں غفلت اور لاپرواہی کا سدباب کیا جا سکے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع نصیرآباد میں صحت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5020/2026
کراچی 22 جون۔گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں جاپان کے قائمقام قونصل جنرل (Mr. Takahiro Tamura) سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور جاپان کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، خطے کی تازہ ترین سیاسی معاشی صورتحال اور نوجوانوں کیلئے تعلیم، سولر انرجی آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی میں نئے مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ہائیر ایجوکیشن، صحت، انسانی وسائل کی ترقی، تکنیکی تعاون اور سوشو اکنامک ترقی میں جاپان کی بھرپور مدد و تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صوبہ کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں اسٹوڈنٹس کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، زراعت اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں 20 سالانہ اسکالرشپ فراہم کرنے سے ہمارے نوجوانوں کو معاشی طور پر خودمختار بنانے میں مدد دیگی۔ انہوں نے روزگار کے نئے مواقعوں اور جدید مہارتوں کو فروغ دینے کیلئے تکنیکی اور پروفیشنل ٹریننگ پروگرامز کیلئے جاپان سے تعاون اور رہنمائی فراہم کرنے پر زور دیا۔ مزید برآں، گورنر نے سرکاری یونیورسٹیوں کے مستحق طلباء کی معاونت کیلئے ایمبیسیڈر اسکالرشپ کو بڑھانے کی تجویز پیش کی۔ گورنر مندوخیل نے بیوٹمز یونیورسٹی ژوب کیمپس، یونیورسٹی آف لورالائی اور میر چاکرخان رند یونیورسٹی سبی میں سولر انرجی کے منصوبوں میں جاپان کی دلچسپی پر بھی شکریہ ادا کیا۔ مذکورہ کیمپسز کے روایتی بجلی کے نظام کو جدید سولر انرجی پر منتقل کرنے سے آپریشنل اخراجات کم ہونگے۔ صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے گورنر مندوخیل نے جاپانی وفد کو مستقبل میں حفاظت کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے تعلیمی رسائی، جدید تکنیکی مہارتوں اور قابل تجدید توانائی کے حل میں جاپان کی شراکت داری کو جاری رکھنے پر زور دیا جو بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے بہت ضروری ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5021/2026
کوئٹہ / اسلام آباد، 22 جون ۔حکومت بلوچستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور عوامی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاننگ کمیشن آف پاکستان کو تجویز پیش کی ہے کہ بلوچستان کے سیلاب زدہ اضلاع کے لیے مختص باقی ماندہ دستیاب وسائل کو انفرادی ہاوسنگ یونٹس کے بجائے کمیونٹی انفراسٹرکچر کے اجتماعی منصوبوں پر خرچ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی اس سے مستفید ہو سکے اور سیلاب سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی موثر بحالی کو یقینی بنایا جا سکے یہ تجویز پیر کے روز اسلام آباد میں منعقد ہونے والے IFRAP کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے گیارہویں اجلاس میں پیش کی گئی، جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے اجلاس کو بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر اور بحالی کے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بلوچستان حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ منصوبے کے لیے مختص دستیاب وسائل کو انفرادی تعمیرات تک محدود رکھنے کے بجائے کمیونٹی انفراسٹرکچر، بشمول سڑکوں، آبنوشی، نکاسی آب، تعلیمی و صحت کی سہولیات اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں پر صرف کیا جائے تاکہ وسیع پیمانے پر متاثرہ آبادی کو براہ راست فائدہ پہنچ سکے اجلاس میں حکومت بلوچستان کی تجویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ پلاننگ کمیشن نے تجویز سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اسے متعلقہ ڈونر ایجنسی کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ وسائل کے موثر اور عوامی مفاد پر مبنی استعمال کو یقینی بنایا جا سکے اجلاس کے دوران IFRAP منصوبے کی مالی اور فزیکل پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور منصوبے کے مختلف اجزاء پر عملدرآمد کی رفتار، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے دستیاب وسائل کو زیادہ سے زیادہ عوامی فائدے کے لیے استعمال میں لایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5022/2026
ہرنائی22جون ۔ ضلع ہرنائی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، پبلک service کو بہتر بنانے اور پولیس فورس کو ہمہ وقت الرٹ رکھنے کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ہرنائی، انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی نے محرم الحرام کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ضلع کے مختلف حساس اور اہم مقامات پر قائم پولیس چوکیوں کا تفصیلی اور سرپرائز دورہ کیا۔دورے کا مقصد فیلڈ میں تعینات فورس کی تیاریوں، چوکیوں کی سیکیورٹی اور جوانوں کے حوصلے کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی نے مختلف پولیس چوکیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی حاضری کا رجسٹر خود چیک کیا اور موقع پر موجود جوانوں کی نفری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے چوکیوں پر موجود اسلحہ، ایمونیشن، لاجسٹک وسائل اور حفاظتی مورچوں کی سیکیورٹی پوزیشن کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چوکی انچارجز اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے محرم الحرام کے موجودہ سیکیورٹی چیلنجز اور الرٹ رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ہرنائی نے واضح اور سخت ہدایات جاری کیں کہ محرم الحرام جیسے حساس موقع پر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی جانب سے کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہرنائی پولیس کا اولین مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن کا قیام ہے، جس کے لیے تمام جوانوں کو انتہائی مستعد اور الرٹ رہنا ہوگا۔ایس پی ہرنائی نے چوکیوں کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے لیے موقع پر موجود افسران کو اہم تزویراتی احکامات دیے۔ انہوں نے اختتام پر کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ ایمانداری، فرض شناسی اور تندہی سے ڈیوٹی کرنے والے جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور انعام و اکرام سے نوازا جائے گا۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5023/2026
استامحمد22جون ۔ آج ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ونگ کمانڈر کرنل رضوان طیب، اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی، ایکسین پی ایچ ای، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد یاسین جمالی سمیت ایریگیشن، بی اینڈ آر، زراعت، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال عوامی فلاح و بہبود کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور ان کی مالی ادائیگیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا شرکائ کو آگاہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 79 ترقیاتی اسکیمات زیرِ تکمیل ہیں جن منصوبوں کی تکمیل آخری مراحل میں ہے ان کی ادائیگیاں کر دی گئی ہیں جبکہ باقی ماندہ اسکیمات کی ادائیگیاں جولائی 2026ئ میں کی جائیں گی ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پی ایچ ای کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری لائیں اور کارکردگی کو موثر بنائیں انہوں نے واضح کیا کہ جن منصوبوں کی ادائیگیاں مکمل ہو چکی ہیں انہیں ہر صورت جون 2026ئ کے اختتام تک مکمل کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع استامحمد میں بڑے پیمانے پر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جا رہے ہیں اس لیے متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے کہ مکمل ہونے والے منصوبوں کی حفاظت دیکھ بھال اور مو¿ثر عملداری کو یقینی بنائیں تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ وہ اسکیمات جن پر 70 سے 80 فیصد تک کام مکمل ہو چکا ہے، انہیں ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کیا جائے اور ان کی بقایا ادائیگیاں جولائی میں کی جائیں، خصوصاً وہ منصوبے جن کی رقوم سرنڈر کی کر دی گئی ہے ۔اجلاس میں ایریگیشن حکام کو ہدایت کی گئی کہ زمینداروں کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے کہ کھیرتھر کینال میں غیر قانونی طور پر نصب کیے گئے پائپ فوری طور پر ہٹا دیں۔ بصورت دیگر ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں ملوث متعلقہ افسران اور زمیندار دونوں شامل ہوں گے اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ کھیرتھر کینال کے ٹیل تک آباد تمام کاشتکاروں کو پانی کی منصفانہ فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے یہ اسی وقت ممکن ہے جب غیر قانونی پائپوں کے ذریعے پانی چوری کی روک تھام کی جائے اور اس عمل میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے، تاکہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5024/2026
کوئٹہ، 22 جون ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دو سالہ قانونی جدوجہد کے بعد بالآخر بلوچستان کے فرزند، شہید شبیر بلوچ، کو انصاف مل گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ “ایکس” پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر میں دورانِ ڈیوٹی بی وائے سی کے مشتعل مظاہرین نے ماہ رنگ لانگو کی قیادت میں شہید شبیر بلوچ پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے آج عدالت کی جانب سے ماہ رنگ لانگو اور ان کے ساتھیوں کو سزا سنائے جانے کے بعد حکومت بلوچستان کا یہ موقف درست ثابت ہوا ہے کہ پرامن احتجاج کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں لینے، تشدد کو فروغ دینے اور ریاستی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر درحقیقت دہشت گردی کے سہولت کار ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہید شبیر بلوچ کے قاتلوں کو سزا ملنے پر ان کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ شہید کے خون کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں، ان کے ہمدردوں، سہولت کاروں اور معاون عناصر کے خلاف ریاستی کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5025/2026
گوادر 22جون ۔ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت عامہ کی صورتحال، طبی سہولیات کی فراہمی، ادارہ جاتی کارکردگی اور درپیش مسائل کے حل سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں میر عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فاروق بلوچ، سی ای او جی ڈی اے ہسپتال ڈاکٹر ناصر شیخ، ایکسین بی اینڈ آر اکرم رحیم، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی، ڈپٹی سی ای او عمانی گرانٹ ہسپتال ڈاکٹر حمید بلوچ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر واحد بلوچ سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع میں صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز، ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں دستیاب سہولیات، طبی آلات، ادویات کی فراہمی، انسانی وسائل اور عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف ایجنڈا نکات زیرِ غور آئے۔ شرکاء نے صحت کے نظام کو مزید موثر اور فعال بنانے کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام طبی مراکز میں ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور غیر حاضر افسران و ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں غیر حاضر طبی عملے کے خلاف ڈسپلنری ایکشن اور تنخواہوں میں کٹوتی سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں حالیہ انسدادِ ڈینگی مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاءکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مشترکہ کاوشوں سے ضلع بھر میں ڈینگی وائرس کے تدارک کے لیے موثر اسپرے مہم چلائی گئی، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور موجودہ صورتحال تسلی بخش ہے۔ اس موقع پر انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے اور عوامی آگاہی مہم کو مزید موثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع گوادر کے عوام کو بہتر، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور صحت کے شعبے میں درپیش مسائل کے حل کے لیے مربوط اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5026/2026
استامحمد22جون ۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد، محمد رمضان پلال نے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول حبیب کوٹ میں 74.40 ملین روپے کی لاگت سے زیرِ تعمیر ڈبل اسٹوری اسکول عمارت کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ہیڈ ماسٹر عابد علی جویا اور ایس ڈی او بلڈنگز عاشق علی بوہڑ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے عمارت کے جاری تعمیراتی کام کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور منصوبے میں استعمال ہونے والے میٹریل تکنیکی معیار اور مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا معائنے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ عمارت کی بنیاد فاونڈیشن میں استعمال ہونے والا اسٹیل منظور شدہ پی سی ون PC-I اوطے شدہ انجینئرنگ ڈیزائن کے مطابق نہیں ہےبجو کہ ایک سنگین غفلت اور معیار کی خلاف ورزی ہے۔ اس صورتحال پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے فوری وضاحت طلب کییہ منصوبہ پبلک ماڈل ہائی اسکول انیشی ایٹو فار آل بلوچستان کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے جس کا مقصد صوبے میں معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی پراجیکٹ ڈائریکٹر PD کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ہدایت کی کہ فوری طور پر تکنیکی جانچ ٹیکنیکل آڈٹ کروائی جائے اور ذمہ داران کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ناقص اور غیر تسلی بخش تعمیراتی کام کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیاں فوری طور پر عارضی طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے انہوں نے واضح طور پر ہدایت کی کہ جب تک تمام تعمیراتی کام پی سی ون منظور شدہ ڈیزائن اور معیاری انجینئرنگ اصولوں کے مطابق مکمل نہیں کیے جاتے اس وقت تک کام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی وسائل سے مکمل ہونے والے تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اعلیٰ معیار اور سخت احتساب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ناقص تعمیرات بدعنوانی یا کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کا اعتماد بحال رکھا جا سکے اور ترقیاتی منصوبے حقیقی معنوں میں عوامی مفاد کے مطابق مکمل ہوں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5027/2026
گوادر 22 جون۔ منیجر ساوتھ ایئر گوادر محمد سلیم نے آج ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کو ساوتھ ایئر کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ کے آغاز میں مکران کے لیے باقاعدہ پروازوں کا آغز متوقع ہے، جبکہ ابتدائی مرحلے میں اس ریجن سے گوادر تا کراچی، گوادر تا کوئٹہ اور گوادر تا اسلام آباد کے لیے فضائی سروس بھی شروع کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد بلوچستان سمیت ملک بھر کے دور دراز اور چھوٹے شہروں اور سیاحتی مقامات کے درمیان فضائی رابطوں کو بہتر بنانا ہے اور عوام کو محفوظ، تیز رفتار اور باوقار سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گوادر جیسے اہم اور ابھرتے ہوئے تجارتی و سیاحتی مرکز کے لیے فضائی رابطوں کی بہتری سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ عوام کو زمینی سفر کے دوران درپیش مشکلات اور سکیورٹی خدشات کے متبادل کے طور پر ایک محفوظ آپشن بھی دستیاب ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے اس موقع پر کہا کہ ساوتھ ایئر کا یہ اقدام گوادر کے لیے خوش آئند ہے۔ اس سے نہ صرف سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے بلکہ خطے میں تجارتی، معاشی اور سماجی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر جیسے علاقے میں، جہاں محدود فضائی سہولیات موجود ہیں، وہاں نئی ایئر لائن کا آغاز ایک مثبت پیش رفت اور نیک شگون ہے، جو علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5028/2026
چمن 22جون ۔ شہر میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایس ڈی پی او/ڈی ایس پی چمن اشفاق احمد کی قیادت میں پولیس اور ایف سی فورسز نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مشترکہ سرچ اور چیکنگ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران گاڑیوں سے کالے شیشے اتروائے گئے جبکہ مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔ پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی جامع تلاشی لے کر سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او/ڈی ایس پی اشفاق احمد نے کہا کہ چمن میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور قانون شکن افراد کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔ شہریوں کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5029/2026
گوادر، 22 جون۔جی ڈی اے پاک چین فرینڈشپ ہسپتال، جو انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے زیر انتظام ہے، کے نئے ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر ناصر شیخ اور سبکدوش ہونے والے ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر عفان فائق زادہ نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے ڈاکٹر ناصر شیخ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ہسپتال کے طبی نظام، انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آئے گی اور مریضوں کو معیاری اور موثر طبی سہولیات کی فراہمی مزید بہتر انداز میں ممکن ہو سکے گی۔ڈائریکٹر جنرل نے سبکدوش ہونے والے ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر عفان فائق زادہ کی ڈھائی سالہ شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورِ قیادت میں ہسپتال نے نمایاں ترقی کی، جبکہ عوام کو جدید، معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی ایک اہم اور قابلِ قدر کامیابی ہے جو علاقے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ملاقات کے دوران ہسپتال سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں آئندہ مالی سال کے لیے مختص فنڈز کی بروقت فراہمی، نئی ایم آر آئی مشین کی تنصیب، اور بجلی و پانی کی بلا تعطل فراہمی جیسے بنیادی اور انتظامی مسائل شامل تھے۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے ہسپتال کی بہتری اور ترقی کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے صحت کے شعبے میں اصلاحات اور عوامی سہولیات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے سبکدوش ہونے والے ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر عفان فائق زادہ کی اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں انہیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5030/2026
چمن22جون ۔ ضلع چمن میں منعقدہ معرکہ حق تیراندازی چمپئن شپ 2026 کا افتتاح معروف سماجی و قبائلی رہنما حاجی محمد صدیق اچکزئی نے کیا۔چمپئن شپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد ریڈ ڈریگن آرچری کلب چمن نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کر لیا، جبکہ یونیورسل آرچری کلب دوسری اور اسلامیہ آرچری کلب تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔تقریب تقسیمِ انعامات میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چمن محمد نواز بزدار، ڈی ایس پی چمن اشفاق احمد، حاجی محمد صدیق اچکزئی، پریس کلب چمن کے سابق صدر حاجی اختر گلفام اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ مہمانوں نے کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات اور اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن چمن کے صدر ایڈووکیٹ اشرف اللہ اچکزئی اور جنرل سیکرٹری حاجی محبوب خان اچکزئی نے مہمانانِ خصوصی، کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقینِ کھیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے مقابلے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کے رجحان کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5031/2026
گوادر: 22جون ۔ ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے کی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران، ترقیاتی اداروں کے نمائندوں، متعلقہ محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع بھر میں تعلیمی شعبے کو درپیش چیلنجز، تعلیمی اداروں کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کلسٹر بجٹ، ضلعی ایکشن پلان، غیر فعال اسکولوں کی بحالی، پی ایس ڈی پی اور بی ایس ڈی آئی فیز-I کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت سمیت متعدد اہم ایجنڈا نکات زیرِ غور آئے۔اجلاس میں اساتذہ اور عملے کی حاضری، غیر حاضری کی صورت میں تنخواہوں کی کٹوتی اور وضاحت طلبی کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو کنٹریکٹ اساتذہ اور SBK پروگرام کے تحت بھرتیوں کی پیش رفت، ایس ایس ٹی بھرتیوں کے لیے درخواستوں کی وصولی اور متعلقہ مراحل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے ہدایت کی کہ ضلع کے تمام غیر فعال تعلیمی اداروں کو فعال بنانے، اساتذہ کی دستیابی یقینی بنانے اور تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اجلاس میں سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم، درسی کتب کی تقسیم، کتابوں کے ذخیرے اور تقسیم کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام طلبہ تک نصابی کتب کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے اور تقسیم کے شفاف ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے۔اجلاس میں نجی اسکولوں اور مدارس کے معائنوں، مدارس کی رجسٹریشن، نان فارمل ایجوکیشن اسکولوں کے قیام اور تعلیمی سرگرمیوں کی نگرانی کے امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ مزید برآں، یونیسیف کے تعاون سے جاری ایجوکیشن سپورٹ پروگرام اور کنٹینیوس پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ان منصوبوں کے موثر نفاذ پر زور دیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع گوادر میں تعلیم کے فروغ، اسکولوں کی فعالیت، طلبہ کے اندراج میں اضافے اور معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں انجام دیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5032/2026
چمن22جون ۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی (BSDI) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے اسکیمات کے آغاز سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ ضلع میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور ان کے آغاز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ضلع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے تمام منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی اسکیمات کی بروقت تکمیل سے عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور ضلع چمن کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5033/2026
لورالائی 22جون ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایات پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف ایک بھرپور آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے آگاہ کرنا، عوامی شعور بیدار کرنا اور معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کے لیے اجتماعی ذمہ داری کو اجاگر کرنا تھا۔ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد اسماعیل مینگل نے کی۔ ریلی عبد الرحیم خان کلب سے شروع ہوئی اور شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم، ایس ڈی پی او غلام اکبر، اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسران، پولیس اہلکاروں، مختلف سرکاری محکموں کے نمائندگان، طلبہ، اساتذہ، سماجی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاءنے منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر نشے کے نقصانات اور اس کے خاتمے سے متعلق مختلف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاءنے منشیات کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی اور معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ منشیات ایک سنگین سماجی اور قومی مسئلہ بن چکی ہے جو نوجوان نسل کے مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ والدین، اساتذہ، مذہبی رہنماوں اور سول سوسائٹی کو بھی اپنا موثر کردار ادا کرن ہوگا۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آگاہی مہمات کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ نوجوانوں کو اس خطرناک رجحان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند، تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان نسل ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔اس موقع پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام نے منشیات کے تدارک کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں اور عوام کے تعاون سے اس ناسور کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا۔ریلی کے اختتام پر شرکاءنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منشیات کے خلاف آگاہی، انسدادِ منشیات مہمات اور عملی اقدامات کا سلسلہ مزید موثر انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5034/2026
پنجگور: 22 جون ۔: پنجگور ڈسٹرکٹ پولیس کے زیرِ اہتمام شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سردار ایاز خان نے کی۔ کھلی کچہری میں امن و امان کے قیام، انسدادِ منشیات اور دیگر عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس اہم تقریب میں ضلعی انتظامیہ، سیاسی و سماجی رہنماوں اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا میں ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک صالح، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈووکیٹ علاء الدین، تاجران کمیٹی کے صدر فرید نواز، جے یو آئی کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ، سابق ڈی جی لیویز و ممتاز قبائلی شخصیت میجر ریٹائرڈ محمد خالد کاشانی، سماجی رہنما ارباب عادل، تاجر کمیٹی کے نائب صدر لعل دوست، ممتاز سماجی شخصیت کشور نذیر، مولانا علی احمد اور مولانا عبدالحلیم شامل تھے۔ اس کے علاوہ ڈی ایس پی امیر جان بلوچ، ڈی ایس پی نذیر احمد، ایس ایچ او سٹی توفیق احمد اور انسپکٹر معراج سمیت دیگر پولیس افسران بھی موقع پر موجود تھے۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں اور مختلف وفود نے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے مزید سخت کارروائیوں کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک صالح نے کہا کہ پنجگور میں ٹریفک کا نظام پہلے کی نسبت نمایاں طور پر بہتر ہوا ہے اور اس میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔ مقامی پولیس افسران پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شہر کے امن و امان پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں، کیونکہ ایک پرامن پنجگور ہم سب کا مشترکہ اثاثہ اور مستقبل ہے۔ایس پی سردار ایاز خان نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل براہِ راست ان کی زبانی سننا ہے تاکہ پولیس کی کارکردگی کو مزید فعال اور عوامی توقعات کے مطابق بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجگور پولیس نے حال ہی میں منشیات کے خلاف متعدد کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اڈوں کو مسمار کیا ہے اور ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس تھانے کی حدود میں بھی جرم یا منشیات فروشی کی شکایت موصول ہوئی، اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ایس ایچ او اور ایریا انچارج پر عائد ہوگی، اس لیے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔ایس پی پنجگور کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع کے موازنے میں پنجگور میں امن و امان کی صورتحال کافی مستحکم ہے اور حالات تیزی سے مزید بہتری کی طرف گامزن ہیں، تاہم سو فیصد نتائج کے حصول کے لیے پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط کوآرڈینیشن ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں ہوائی فائرنگ کے کلچر کے خلاف پولیس قانون کے مطابق سخت کارروائی کر رہی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ جہاں بھی کوئی کمی یا کوتاہی نظر آئے، بلاجھجک اس کی نشاندہی کریں تاکہ پولیس فورس اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کر سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2026/5034
کوئٹہ21 جون:ـوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے تعلیم دوست وژن اور صوبے کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی اعلیٰ تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے عزم کے تحت بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ (BEEF) کے زیر اہتمام فُلی فنڈڈ ایل ایل ایم (LLM) اسکالرشپ پروگرام کے لیے تحریری ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا، جس کی نگرانی ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے کی چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ (بیف) خالد ماندائی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات اور حکومت بلوچستان کی تعلیمی اصلاحات کی پالیسی کے تحت صوبے کے ذہین، باصلاحیت اور مستحق طلبہ و طالبات کو عالمی معیار کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل ایل ایم اسکالرشپ پروگرام کا مقصد مکمل شفافیت اور سو فیصد میرٹ کی بنیاد پر ایسے ہونہار امیدواروں کا انتخاب یقینی بنانا ہے جو پاکستان بار کونسل سے منظور شدہ اور تسلیم شدہ غیر ملکی جامعات میں اعلیٰ قانونی تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں ملک اور صوبے کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں خالد ماندائی نے کہا کہ تحریری ٹیسٹ کے انعقاد میں شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی ہے تاکہ ہر امیدوار کو مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ نوجوانوں کی تعلیم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں سرمایہ کاری ہی صوبے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی باصلاحیت طالب علم کو مالی مشکلات کے باعث اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔ بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ صوبے کے دور دراز علاقوں سمیت تمام اضلاع کے طلبہ و طالبات کو بین الاقوامی معیار کے تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ ایل ایل ایم اسکالرشپ پروگرام اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جو نوجوان نسل کے لیے نئے امکانات اور مواقع کے دروازے کھولے گا۔
خبر نامہ نمبر 2026/5035
کوئٹہ 22 جون۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان سیف سٹیز اتھارٹی کا پہلا اجلاس یہاں وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوااجلاس میں وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، اے سی ایس داخلہ، اے سی ایس منصوبہ بندی و ترقیات سیکرٹری خزانہ ، سیکریٹری آئی ٹی اور ڈی جی( بی ایس سی اے ) سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے بلوچستان سیف سٹیز منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی اس موقع پر بلوچستان سیف سٹیز اتھارٹی سے متعلق اہم ایجنڈا فیصلوں پر منظوری بھی دی گئی اجلاس کو بلوچستان سیف سٹیز اتھارٹی کی اب تک کی مجموعی کارکردگی ، آئندہ کے لائحہ عمل اور جدید کیمروں اور مصنوعی ذہانت کو استعمال میں لاتے ہوئے نگرانی اور سرویلنس کے عمل کو مزید موثر بنانے سے متعلق بھی بریف کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مالی سال سے بی ایس سی اے تمام مالی و انتظامی امور میں خودمختار ہوگا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اتھارٹی میں بھرتیوں کے عمل کو مکمل طور شفاف رکھا جائے ایسی افرادی قوت کی بھرتی عمل میں لائی جائے جو مکمل میرٹ پر ہو انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور جرائم کی روک تھام کے لیے اتھارٹی موثر میکنزم بنائے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ روابط کو اس حوالے مزید مربوط کیا جائے.
خبر نامہ نمبر 2026/5036
لورالائی 22جون : ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میختر یحییٰ خان کاکڑ نے رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) میختر کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، طبی عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے طبی عملے کی حاضری رجسٹر بھی چیک کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور وقت کی پابندی کے ساتھ انجام دیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر یحییٰ خان کاکڑ نے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری صحت مراکز میں عملے کی غیر حاضری، غفلت، ناقص کارکردگی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور ایمرجنسی سمیت تمام شعبہ جات کو فعال رکھا جائے تاکہ عوام کو بہتر طبی خدمات میسر آ سکیں۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، دستیاب سہولیات، عملے کی تعداد اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی اسسٹنٹ کمشنر نے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے مزید کہا کہ دورے کے مشاہدات اور سفارشات پر مشتمل ایک جامع رپورٹ جلد ڈپٹی کمشنر لورالائی کو پیش کی جائے گی تاکہ عوامی مفاد میں ضروری اقدامات بروقت عمل میں لائے جا سکیں۔علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صحت کے مراکز کی نگرانی کے عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے دوروں سے سرکاری ہسپتالوں میں طبی خدمات کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/5037
خضدار 22 جون:ـخضدارڈی آئی جی قلات رینج وزیر خان ناصر نے حالیہ پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں متاثر ہونے والی خواتین اور بچوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی وزیر خان ناصر نے جمعرات کی شب پیش آنے والے واقعے کی مکمل تفصیلات معلوم کیں اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن پولیس تعاون کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں انہوں نے ڈی ایس پی سٹی محمد عالم اور ایس ایچ او منیر عالم کو اپنے دفتر طلب کرکے واقعے سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی اور خواتین اور بچوں کے معاملے کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے ڈی آئی جی قلات رینج نے واقعے میں زخمی ہونے والے بچے کے چہرے پر آئے زخموں کے فوری اور بہتر طبی علاج کی بھی ہدایت جاری کی، جبکہ متعلقہ پولیس افسران کو متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور تمام قانونی تقاضے جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ڈی ائی جی قلات رینج وزیر خان ناصر نے اس موقع پر کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد یا ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی ناقابل برداشت ہے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے متاثرین کو انصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی متاثرہ خاندان نے ڈی آئی جی قلات رینج کی جانب سے فوری نوٹس لینے، ملاقات کرنے اور انصاف کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ذمہ دار افراد کے خلاف جلد مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/5038
نصیرآباد 22 جون:ـڈپٹی کمشنر صحبت پور محترمہ فریدہ ترین کی زیرِ صدارت مون سون کنٹیجنسی پلان کے حوالے سے ایک اہم اور جامع اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس کا مقصد مون سون سیزن کے دوران ممکنہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور دیگر ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کا جائزہ لینا تھا اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے مون سون کے دوران کی جانے والی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے ریلیف کیمپس کے قیام، متاثرہ علاقوں میں بروقت امدادی سرگرمیوں کی فراہمی، اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا مزید برآں نکاسیٔ آب کے نظام کو فعال اور مؤثر بنانے، نالوں اور ڈرینز کی صفائی کو یقینی بنانے بھاری مشینری کی دستیابی، اور متعلقہ عملے کی تعیناتی جیسے اہم امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کے لیے تمام اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائےڈپٹی کمشنر محترمہ فریدہ ترین نے تمام متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مون سون سیزن کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ہمہ وقت الرٹ رہیں، اپنی تیاریوں کو ہر لحاظ سے مکمل رکھیں، اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری، مربوط اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام محکمے فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں، حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کریں، اور عوام کو بروقت معلومات اور رہنمائی فراہم کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ مون سون کے دوران عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/5039
تربت22جون: ۔ میئر میونسپل کارپوریشن تتربت بلخ شیر قاضی کا چیف آفیسر شعیب ناصر کے ہمراہ سری کہن قبرستان کی چار دیواری اور جوسک کلب میں کمرے کی تعمیراتی منصوبوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر میونسپل کارپوریشن تربت کے بجٹ سے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دورے کے دوران سینیئر انجینئر نے میئر کو زیر تعمیر منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور تکمیل کے مراحل سے متعلق بریفنگ دی۔ میئر بلخ شیر قاضی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میونسپل کارپوریشن کی اولین ترجیح ہے، اور شہر کی ترقی و خوبصورتی کے لیے مزید منصوبوں پر بھی کام جاری رکھا جائے گا۔
خبر نامہ نمبر 2026/5040
لورالائی22جون : ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میختر یحییٰ خان کاکڑ کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر آفس میختر میں لوکل و ڈومیسائل کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں لوکل اور ڈومیسائل کے حصول سے متعلق موصول ہونے والی مختلف درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں درخواست گزاروں کے کوائف، متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی، جس کے بعد قواعد و ضوابط اور قانونی تقاضوں کے مطابق فیصلے کیے گئے۔ کمیٹی نے اس امر کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ صرف مستحق اور اہل افراد کو لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میختر یحییٰ خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکل اور ڈومیسائل کے اجراء کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی مکمل پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی درخواستوں کو بروقت نمٹایا جائے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمات کی فراہمی، گڈ گورننس کے فروغ اور انتظامی معاملات میں شفافیت لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد مزید مستحکم ہو۔عوامی سہولیات کی بہتری اور خدمت کے معیار میں اضافے پر زوراجلاس کے دوران عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے، دفتری امور میں تیزی لانے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور تمام درخواستوں کو مقررہ وقت کے اندر نمٹانے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور انتظامی اصلاحات کے ذریعے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
خبرنامہ نمبر 2026/5041
لورالائی 22 جون:_ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے سول ہسپتال لورالائی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے BSDI پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے گائنی وارڈ میں نصب جدید واٹر سپلائی سسٹم کا معائنہ کیا اور اس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مریضوں کو صاف پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے نظام کی مستقل نگرانی کی جائے۔بعد ازاں چلڈرن وارڈ میں BSDI پروگرام کے تحت نصب سولر انرجی سسٹم کا معائنہ کیا گیا، جہاں متعلقہ حکام نے منصوبے کی افادیت، پیداواری صلاحیت اور ہسپتال کی توانائی ضروریات میں اس کے کردار پر بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے منصوبے کو صحت کے شعبے میں توانائی کے پائیدار حل کی جانب اہم پیش رفت قرار دیااس موقع پر او پی ڈی بلاک میں نصب سولر سسٹم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے منصوبوں کے معیار، فعال حیثیت اور عوامی استفادے کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تمام سہولیات کو مکمل طور پر فعال اور عوام کے لیے ہر وقت دستیاب رکھا جائے تاکہ مریضوں کو بلا تعطل طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور شفاف عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، ہسپتالوں کی بہتری اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کے دوران صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، طبی آلات کی فعالیت اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور دستیاب طبی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنی نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنائے گی تاکہ شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
خبر نامہ نمبر5042/2026
گوادر22جون: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور محکمہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں ضلع گوادر میں بنیادی صحت مراکز کی کارکردگی کو مؤثر بنانے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے نگرانی کا عمل جاری ہے۔اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی گوادر ڈاکٹر مرشد نے بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) شادوبند کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے عملے کی حاضری، او پی ڈی رجسٹر، توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) سائٹ، ماں اور بچے کی صحت (MNCH) سینٹر اور ٹیلی ہیلتھ کلینک کا معائنہ کیا۔ڈاکٹر مرشد نے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ کی درستگی کو بھی چیک کیا۔ معائنے کے دوران تمام عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود پایا گیا جبکہ مرکز میں ضروری ادویات کا وافر ذخیرہ بھی دستیاب تھا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور صحت کے مراکز میں صفائی، نظم و ضبط اور مریض دوست ماحول برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
خبر نامہ نمبر5043/2026
نصیرآباد22جون:۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد وریندر لعل کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ نے تحصیلدار معظم علی جتوئی کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر امام بارگاہ کے متولی سے ملاقات کرتے ہوئے درپیش مسائل، سہولیات اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے آگاہی حاصل کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو ہدایت دی کہ مرکزی امام بارگاہ کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور رضاکاروں کے تعاون سے تمام عزاداروں اور شرکاء کی جامع تلاشی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداروں کی جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جبکہ امام بارگاہ کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔





