خبرنامہ نمبر4400/2026
بیجنگ 22 مئی: گورنر بلوچستان سیاسی رہنماؤں کے ایک متحدہ سیاسی وفد کی قیادت کرتے ہوئے بیجنگ پہنچ چکے ہیں جو پاک چین دوستی اور باہمی تعاون کی ڈائمنڈ جوبلی سے رہنمائی کرتے ہوئے تابناک مستقبل کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ یہ وفد پاکستان بھر سے سیاسی پارٹیوں کے اشتراک، اتحاد، وژن اور ترقی کی روشنی کے طور پر کھڑا ہے۔ اس رسمی اور تاریخی دورے میں مذکورہ وفد چین کی سولر انرجی کی وسیع ترقی کا جائزہ لے گا، اس کے قدیم تہذیبی ورثے کی لازوال عظمت کا معائنہ کریگا اور سلیکون سٹریٹ کا مشاہدہ کریگا جو قدیم روایت اور سائنٹفک جدت کا ایک خوبصورت امتزاج ہے۔ تہذیبی ورثہ اور جدت کاری دونوں چینی سیویلائزش کے جڑواں ستون ہیں۔ ان سیاسی بصیرت کی قیادت میں وفد کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ممتاز نمائندوں سے بھی ملاقات کریگا۔ وہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی سیاسی و معاشی منظرنامہ، چائنا پاکستان اقتصادی راہداری اور مستقبل کے اسٹرٹیجک اتحاد کے تبدیلی کے وژن پر اپنی سیاسی بصیرت کا تبادلہ کرینگے۔ یہ رسمی اور تاریخی دورہ ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب میں ایک روشن سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں جس کا محور و مرکز سی پیک ہے، گوادر سٹی میگا پروجیکٹ سی پیک کے تاج کا چمکتا ہوا نگینہ ہے۔ سی پیک کی تکمیل کے بعد بلوچستان معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور اختراعات کا ایک بہت بڑا عالمی مرکز بنے گا۔ ایک روشن مستقبل کی بصیرت کے ساتھ گورنر مندوخیل بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں کی حقیقی ترقی اور صوبے کے نوجوانوں کیلئے اسکالرشپ کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ اس یقین کے ساتھ کہ بہت جلد بلوچستان تجارت اور ترقی کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ گورنر مندوخیل نے 75 سالہ شراکت داری کیلئے اپنی غیرمتزلزل وابستگی کا اعادہ کیا اور اسے مشترکہ تقدیر کی تعمیر کی راہ پر گامزن ہونے والی ایک روشن قوت قرار دیا۔ ڈائمنڈ جوبلی کے تناظر میں جیسے ہی ہم ایک اور نئے صفحے کو پلٹتے ہیں تو پاکستان اور چین امید، اختراع اور لامحدود امکانات سے بھرپور مستقبل کی تعمیر کیلئے تیار نظر آتے ہیں۔ واضح رہے کہ چائنا کے ایک ہفتہ سرکاری دورے پر جانے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا، جمعیت علمائے اسلام ف خیبرپختونخوا کے سینیٹر عطاء الحق، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو، صوبائی وزیر محمد خان لہڑی، سینیٹر سعید الحسن مندوخیل، سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری، پارلیمانی سیکرٹری برکت علی رند، سابق ایم این اے سید محمود شاہ، میر عزیز اللہ خان، محمد امید، جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کے ناصر محمود اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن بایزید خان کاسی شامل ہیں۔
خبرنامہ نمبر4401/2026
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایم سی سی ٹانگسین ریسورسز لیمیٹڈ کے دورے کے موقع پر کہا کہ یہ کارپوریشن معدنی وسائل کے سلسلے میں خاص طور پر تانبے اور سونے میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہمیں سیندک کاپر گولڈ پروجیکٹ پر فخر ہے جو پاکستان اور چین تعاون جاری ہے۔ یہ منصوبہ قومی آمدنی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ملازمتوں، بنیادی ڈھانچے اور مقامی سرمایہ کاری کے ذریعے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو آگے بڑھاتا ہے۔ یہ شراکت داری دراصل ایک اقتصادی منصوبے کے ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان خوشحالی کا پل بھی ہے۔ وفاقی حکومت کے تعاون سے ہم اس تعاون کو مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ مذکورہ منصوبہ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان وسائل سے موجودہ اور آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، جمعیت علمائے اسلام کے عطاء الحق اور سید محمود شاہ بھی گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کے ہمراہ تھے جبکہ ایم سی سی ٹانگسین ریسورسز لیمیٹڈ کی جانب سے چیرمین(Jicheng Wang)، جنرل سیکرٹری (Hongyang Zhang), آفیس ڈائریکٹر (Hui Wang) اور ڈپٹی ڈائریکٹر(Jie Chen) موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل بلوچستان کے مستقبل سے وابستہ ہے۔ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین کے ساتھ ہماری شراکت داری سے گہرا تعلق ہے۔ بلوچستان میں سٹریٹجک مقام، وسیع معدنی دولت اور بلیو اکانومی میں نمایاں صلاحیت موجود ہے۔ ہمارے قدرتی وسائل خطے کے معاشی منظرنامے کو بدل سکتے ہیں اور لاکھوں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔ ہم بلوچستان میں خاص طور پر معدنیات کی ترقی، پروسیسنگ اور متعلقہ انفراسٹرکچر میں زیادہ چینی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں۔ بلوچستان کی حکومت ایک مستحکم، محفوظ اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم اپنے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرینگے، انفراسٹرکچر کو مضبوط کریں گے اور بلوچستان کو تجارت اور صنعت کا اہم مرکز بنائیں گے۔ میں بحیثیت گورنر بلوچستان نے MCC Tongsin Resources Ltd کی قیادت کا ان کے عزم اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا ان کے وژن کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان اور چین ملکر مشترکہ ترقی، خوشحالی اور جدت کاری کا مستقبل تعمیر کریں گے۔
خبرنامہ نمبر4402/2026
کوئٹہ، 22 مئی:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں خواتین انٹرپینورز کے لیے پہلی اے آئی لیب کے قیام کو معاشی استحکام اور خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے اس پیش رفت پر مسرت کا اظہار کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے ٹوئٹ پر اپنے ردعمل میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں خواتین انٹرپینورز کے لیے پہلی اے آئی لیب کا افتتاح بظاہر ایک چھوٹا قدم ہے، تاہم درحقیقت یہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم، خودمختار اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے کی جانب ایک بڑی پیش رفت ہے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 20 خواتین انٹرپینورز کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس پروگرام کو مرحلہ وار بلوچستان کے تمام اضلاع تک وسعت دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل معیشت سے مستفید ہو سکیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد عناصر خواتین کو گمراہ کرکے خودکش حملہ آور بنانا چاہتے ہیں، تاہم بلوچستان حکومت خواتین اور نوجوانوں کو ترقی، تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کرکے مثبت اور محفوظ مستقبل کی راہ پر گامزن کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پنک اسکوٹی اسکیم، اسکالرشپس، آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی اور اے آئی لیب جیسے منصوبے خواتین کو خودمختار، باوقار اور روشن مستقبل فراہم کرنے کی عملی کوششیں ہیں میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین اور نوجوانوں کی ترقی، معیاری تعلیم، ہنر مندی اور معاشی خودمختاری بلوچستان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر4403/2026
اے سی چمن امتیاز علی بلوچ نے افغان ہولڈنگ کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے کیمپ میں افغان مہاجرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا اور غیر ملکی افغان باشندوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اس دوران انہوں نے افغان ہولڈنگ کیمپ میں موجود نادرا ڈیٹا بیس کا بھی جائزہ لیا نادار ڈیٹا بیس افسر نے افغانوں کی رجسٹریشن اور دیگر ضروری دستاویزی کاروائی کے حوالیسے اے سی چمن کو تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اس موقع پر انہوں نے کیمپ کی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور افغان باشندوں کو فراہم کی جانے والی علاج و معالجہ کھانے پینے کی اشیاء صفائی ستھرائی باتھ رومز اور انتظار گاہ اور دیگر ضروری سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا انہوں نے کیمپ منتظمین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان باشندوں کے ساتھ شائستگی نرمی اور پیار ومحبت کے ساتھ پیش آئیں اور انھیں کسی قسم کی تکلیف اور اذیت پہنچانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے دینی بھائی اور اچھے پڑوسی ہیں لہذا ہم سب کو بحیثیت ایک قوم انکی باعزت واپسی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کیلئے پیار ومحبت کے جذبے قائم رہیں .
خبرنامہ نمبر4404/2026
ہرنائی اور گردونواح کے عوام کے لیے صحت کے شعبے میں ایک بڑی اور خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف سی 81 ونگ کے کمانڈنگ آفیسر کرنل ارباب خان نے بی ایس ڈی آئی (BSDI) پروجیکٹ کے تحت مرحوم سید ندیم شاہ بلڈ بینک میں نصب کردہ جدید شمسی توانائی (سولر) پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس اقدام سے علاقے میں خون کی فراہمی اور اسے محفوظ رکھنے کا دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو گیا ہے۔وقارِ تقریب اور معزز مہمانیت بلڈ بینک میں منعقدہ اس پروقار افتتاحی تقریب میں سول،عسکری اور طبی شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء میں ایس پی پولیس ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جھکرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر شعیب اکرم مینگل اور سپرنٹڈنٹ ظہور احمد زرکون شامل تھے۔ اس کے علاوہ مرحوم سید ندیم شاہ بلڈ بینک کے چیئرمین سید ذاکر شاہ، انجینئر سلطان، سید حبیب اللہ شاہ، سید محمود شاہ سمیت علاقے کے معززین اور سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔طبی سہولیات میں انقلابی بہتری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم سید ندیم شاہ بلڈ بینک کے چیئرمین سید ذاکر شاہ نے شمسی پلانٹ کی تنصیب کو ہرنائی کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا موجودہ دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ایک بڑا چیلنج تھی، لیکن اس سولر سسٹم کی بدولت اب بلڈ بینک کے قیمتی فریزرز اور لیبارٹری کے حساس ٹیسٹ چوبیس گھنٹے بلا تعطل جاری رہیں گے۔ یہ بلڈ بینک ہرنائی کی ایک کلیدی طبی ضرورت ہے جہاں اب ایمرجنسی کی صورت میں کسی بھی وقت خون کی فوری فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔یاد رہے کہ اس جدید نظام کی بدولت اب خاص طور پر تھلیسیمیا کے موذی مرض میں مبتلا بچوں اور دیگر مریضوں کو خون کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ چوبیس گھنٹے بجلی کی دستیابی سے خون کے ذخائر کو مطلوبہ درجہ حرارت پر محفوظ رکھا جا سکے گا، جو تھلیسیمیا کے مریضوں اور ان کے دکھی خاندانوں کے لیے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے۔اس موقع پر ہرنائی کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی میر ارشد حسین جمالی اور ایف سی 81 ونگ کے کرنل ارباب علی خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ عوام کا کہنا تھا کہ ان دونوں افسران کی ذاتی دلچسپی مخلصانہ کاوشوں اور خصوصی تعاون کی بدولت ہی بلڈ بینک کے لیے اس اہم شمسی پلانٹ کی منظوری اور تنصیب ممکن ہو سکی ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے صحت کے شعبے میں عوامی فلاح و بہبود کے ایسے منصوبے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
خبرنامہ نمبر4405/2026
لورالائی22مئی 2026 میں سود اور والور جیسی سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں سود اور ولور کے خلافایک اجلاس زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع منعقد ہوا، جس میں، سیاسی و قبائلی عمائدین، علماء کرام، انجمن تاجران کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس سیخطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسلام نے سود اور والور کو صریحاً حرام قرار دیا ہے اور یہ دونوں لعنتیں معاشرتی تباہی، خاندانی تنازعات اور معاشی بدحالی کا سبب بنتی ہیں۔ علماء کرام نے قرآن و سنت کی روشنی میں سودی لین دین اور والور کی رسم کے نقصانات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ ان غیر اسلامی رسومات سے مکمل اجتناب کریں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ سود اور والور کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی اور اس حوالے سے آگاہی مہم کا دائرہ تحصیل اور یونین کونسل سطح تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق سودی کاروبار اور ولور کی رسم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ متعلقہ اداروں کو نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی عوام کے تعاون سے معاشرے سے ان برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی اور قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے نوجوانوں اور قبائلی عمائدین پر زور دیا کہ وہ مثبت سماجی روایات کو فروغ دیں اور نکاح و شادی کی تقریبات میں سادگی اختیار کریں۔اجلاس کے اختتام پر سود اور ولور کے خلاف مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا، جس میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ان لعنتوں کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے کو سود اور والور سے پاک بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر4406/2026
منسٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان سردار زادہ فیصل خان جمالی، سکریٹری لائیوسٹاک بلوچستان جناب محمد داؤد بازیی ڈائریکٹر جنرل انیمیل ہیلتھ ڈاکٹر محمد فاروق ترین اور ڈپٹی کمشنر چمن جناب حبیب احمد بنگلزئی کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک چمن ڈاکٹر محمد ادریس اچکزئی نے بلوچستان بھر کی طرح چمن مویشی منڈی اور مختلف ڈیری فارمز، باڑے اور مختلف انٹرنس پوائنٹس پر اینٹی کانگو وائرس اسپرے مہم پر عملدرآمد یقینی بنایا ہے جو عیدلالضحی تک جاری رہے گا۔اسپرے مہم میں ڈاکٹر رحمت اللہ،ڈاکٹر محمدطاہر، اسٹاک اسسٹنٹ عبداللہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔خبر نامہ خضدار 22 مئی 2026 ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کونسل اڈوٹیریم میں ایک بڑی اور اہم کھلی کچہری کاانعقاد کیا گیا، جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ نے کی۔ کھلی کچہری میں قلات سکاؤٹ خضدار کے میجر حارث چیف افیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرا محمد صالح جاموٹ پریس کلب خضدار کے صدر عبداللہ شاہوانی شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین ایڈوکیٹ بشیر احمد جتک ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک افیسر ڈاکٹر محمد انور زہری ایکسیئن روڈ قاضی عتیق الرحمن ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر احمد علی بلوچ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ، طلباء، تاجر برادری، میڈیا نمائندگان اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو مؤثر بنانا، عوامی مسائل کو فوری طور پر سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔ اس موقع پر خضدار سٹی اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے پینے کے صاف پانی، بجلی کی لوڈشیڈنگ، صحت کی سہولیات، تعلیمی مسائل، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، نکاسی آب،امن و امان روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد عوامی اعتماد کی بحالی، شفافیت کے فروغ اور بہتر طرز حکمرانی کے قیام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران نے عوامی مسائل کو بغور سنا اور متعدد مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری عوام کو اپنے مسائل براہِ راست اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ قلات سکاؤٹ کے میجر حارث نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کے لیے تمام ادارے ایک صفحے پر ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔۔اس موقع پر صدر پریس کلب خضدار عبداللہ شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریاں عوامی مسائل کے حل اور عوامی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور انتظامیہ اور عوام کے درمیان مثبت رابطے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
برنامہ نمبر4407/2026
لورالائی22مئی 2026 ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے BSDI پروگرام کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انجینئر نادر شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے سب سے پہلے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورالائی میں زیرِ تعمیر فٹسال گراؤنڈ کے مقام کا جائزہ لیا، جہاں جلد باقاعدہ تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو مقررہ مدت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو جدید کھیلوں کی سہولیات میسر آ سکیں۔بعد ازاں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں، گلی محلوں میں جاری سیوریج اور بلیک ٹاپ منصوبوں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو تاکید کی گئی کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بازار میں طالبات کی محفوظ اور آسان آمد و رفت کے لیے زیرِ تعمیر پل کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے اس منصوبے کو طالبات کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ طالبات کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔دورے کے دوران ویمن لائبریری اور جمنازیم کا بھی وزٹ کیا گیا، جہاں فراہم کی جانے والی سہولیات اور جاری انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود، معیاری ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح شہریوں کو بہتر تعلیمی، تفریحی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے تاکہ عوام کا معیارِ زندگی مزید بہتر بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر4408/2026
قلعہ سیف اللہ 22 مئی: ڈپٹی کمشنر ساگر کمار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کی ترقیاتی صورتحال اور آئندہ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ، کمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ اسکاؤٹس کے نمائندے، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران، ایجوکیشن آفیسر، ہیلتھ آفیسر، پی ایچ ای کے افسران، میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر اور دیگر ذیلی محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران مختلف محکموں کے افسران نے ضلع میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر بی ایس ڈی آئی فیز 3 کے تحت اسکیمز کی تجاویز بھی پیش کی گئیں، جن پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے کہا کہ ضلع قلعہ سیف اللہ کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر مکمل کیے جائیں اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ایم پی اے مولوی نور اللہ نے کہا کہ عوامی نمائندے اور ضلعی انتظامیہ مل کر ضلع کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ترقیاتی فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو فوری ریلیف مل سکے۔ اجلاس میں تعلیم، صحت، پانی کی فراہمی، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تجاویز کو حتمی شکل دے کر فوری طور پر پیش کریں تاکہ ان پر عملدرآمد کا آغاز کیا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں۔
خبرنامہ نمبر4409/2026
کوئٹہ: 22 مئی۔بلوچستان کے کالجوں کو درپیش مالی مشکلات اور ترقیاتی امور کے حل کیلئے ایک اہم اجلاس صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی اور صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کے مختلف کالجوں کو درپیش مالی مسائل، ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی معیار کی بہتری سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزرا راحیلہ حمید خان درانی اور میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ کالجوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جاسکے۔
خبرنامہ نمبر4410/2026
ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمد درانی نے ایپکا قلات کے ضلعی دفتر کا فیتہ کاٹ کرافتتاح کردیاضلعی صدرایپکاحاجی غلام قادر عمرانی کی قیادت میں ملازمین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر قلات نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کلرکس سرکاری دفتروں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکیمسائل دستیاب وسائل میں حل کرنے کی بھرپورکوشش کرینگیایپکا قلات کے دفتر کو ایک ہفتے کے اندر اندرانشاء اللہ تمام سہولیات فراہم کیجائینگی۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر خالق آباد علی گل عمرانی، تحصیلدار عبدالغفار لہڑی، ڈی۔اے۔او عبدالفتاح ابڑو،سپریٹنڈنٹ ریوینیو و ایپکا کے سینہر رہنماء ملک حبیب الرحمٰن، محمد اقبال، نبی بخش انجم سمیت کلریکل سٹاف بھی بڑی تعداد میں موجود تھیضلعی دفتر ایپکا قلات کے افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے کلرکس سمیت تمام ملازمین کے خدمات کا اعتراف کرتے ہوہے کہا کہ کلرکس سمیت تمام ملازمین و انکے قاہدین میرے لیے قابل قدر ہیں اور انکے لیے میرا دفتر ہروقت کھلا ہیکلرکس سرکاری مشنری چلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور لازم و ملزوم کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ضلعی صدر ایپکا قلات حاجی غلام قادر عمرانی کا شکریہ ادا کرتے ہوہے کہا کہ جس انداز میں ملازمین کے جم غفیر نے میرا اسقبال کیا اور مجھے عزت و شرف سے نوازا،میں انکا مشکور ہوں۔ایپکا قلات کے صدر حاجی غلام قادر عمرانی نے معزز مہمان خاص ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کو کہا کہ ایپکا واحد ٹریڈ یونین یے جو گریڈ ایک تا 22تک کے ملازمین کے حقوق کی آواز کو بلند کرتا ہے۔انہوں نے معزز مہمان خاص کو ضلعی دفتر کی مرمت، فرنیچر، بجلی واہرنگ، رنگ وروغن، ایک عدد لیپ ٹاپ و پرنٹر، کارپٹنگ و پردے سمیت دیگر سامان کی فراہمی کے لیے سپاسنامہ پیش کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری عمل درامد کیلییاحکامات جاری کرتے ہوہیکہا کہ انشاء اللہ ایپکاقلات کے دفتر کو عید کے بعد رینوویشن و دیگر تمام لازمی سامان وغیرہ فراہم کرینگے اور انکی دفتر کو بہترین انداز میں انکے حوالے کرینگیضلعی صدر ایپکا قلات نے انکاشکریہ ادا کرتے ہوہے کہا کہ ضلعی انتظامیہ و دیگرجملہ ملازمین کا ایک دوسرے کیساتھ باہمی تعاون کا سلسلہ برقرار رہنا اہمیت کا حامل ہے۔ اور ہم ڈی۔سی قلات کے بیحد مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں عزت دوام بخشی اورملازمین دوست انتظامی افسران کیساتھ ملکر ایپیکا صوبے کی ضلع کی۔ترقی میں کلیدی کرداراداکریگی
خبرنامہ نمبر4411/2026
صحبت پور۔۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر صحبت پور میڈم فریدہ ترین کی ہدایات کی روشنی میں ضلع صحبت پور میں عوام کو اشیائے ضروریہ اور پیٹرول کی سرکاری مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اس ضمن میں ناجائز منافع خوری اور اوورچارجنگ کے خلاف مؤثر اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور سیف الدین کھوسہ نے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا گیا دورانِ معائنہ چھ 6 پیٹرول پمپس کو سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر پیٹرول فروخت کرتے ہوئے پایا گیا، جو کہ قانون کی واضح خلاف ورزی ہے خلاف ورزی کے مرتکب پیٹرول پمپس کو موقع پر ہی وارننگ جاری کی گئی اور مالکان کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ آئندہ ہر صورت میں حکومتی مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کویقینی بنایا جائے اسسٹنٹ کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ اوورچارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ آئندہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں جرمانے، لائسنس کی معطلی اور دیگر قانونی اقدامات بھی شامل ہو سکتے ہیں ضلعی انتظامیہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی زائد قیمت وصولی یا بے ضابطگی کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے.
خبرنامہ نمبر4412/2026
جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ایگزیکٹو انجینیئر پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ جعفرآباد محمد کاظم لونی کے ہمراہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور پختہ واٹر کورس سمیت مختلف تعمیراتی اسکیموں پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران اور تکنیکی عملہ بھی موجود تھا جبکہ ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیش رفت، معیار اور تکمیل کے مختلف مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایگزیکٹو انجینیئر محمد کاظم لونی نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ پختہ واٹر کورس کی تکمیل کے بعد تالابوں میں پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوگا جبکہ عوام کو صاف اور بہتر انداز میں آب نوشی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبہ علاقے میں پانی کے ضیاع کو روکنے، پانی کی محفوظ ترسیل اور عوام کو دیرپا سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے پر پی سی ون کے مطابق کام جاری ہے اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات میسر آسکیں۔ڈپٹی کمشنر خالد خان نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور منصوبے کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایک بنیادی ضرورت ہے جس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہیانہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ متعلقہ افسران اپنی نگرانی میں تعمیراتی عمل کو مکمل کریں تاکہ منصوبہ مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبے میں استعمال ہونے والا میٹریل معیاری ہونا چاہیے تاکہ تعمیراتی کام دیرپا ثابت ہو اور عوام کو طویل مدت تک اس کے ثمرات حاصل ہوسکیں۔ڈپٹی کمشنر خالد خان نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری عوامی فلاحی منصوبے عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے علاقے میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور منصوبے کے ہر مرحلے کی مسلسل نگرانی کریں تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا ناقص کام کی شکایت سامنے نہ آئے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی میں نمایاں بہتری آئے گی اور یہ منصوبہ عوام کے وسیع تر مفاد میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
خبرنامہ نمبر 4414/2026
کوئٹہ، 22 مئی:حکومتِ بلوچستان نے مستونگ کے علاقے گنجہ ڈھوری میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے اہلکار انعام شاہ اور ان کے بھائی حکومت بلوچستان کے ایک محکمے کے فنانس آفیسر فرید اللہ شاہ کے قتل کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی ہے شاہد رند نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور حکومت امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان دکھ کی اس گھڑی میں انعام شاہ اور فرید اللہ شاہ کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ شاہد رند نے مرحومین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
خبرنامہ نمبر 4415/2026
پنجگور ۔ 22 مئی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے تعلیم دوست وژن کے تحت صوبے کے طلباء وطالبات کو حصولِ علم کیلئے اسکالرشپس کی فراہمی کے عملی اثرات آنا شروع ہوگئے اسی سلسلے میں پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ(PEEF) کی جانب سے جامعہ مکران کے 9 منتخب طلباء و طالبات میں اسکالرشپس چیکس تقسیم کئے گئے اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لائف سائنسز و کنٹرولر ڈاکٹر محمد یونس بلوچ نے طلبا میں اسکالرشپ چیکس تقسیم کیے۔ تقریب میں فوکل پرسن اسکالرشپ نسیم احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز عطا مہر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد یونس بلوچ نے منتخب طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرکے جامعہ اور علاقے کا نام روشن کریں گے۔ پیف اسکالرشپ پروگرام کے تحت جامعہ مکران کے منتخب طلبا و طالبات کو چار سال تک مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی اعلیٰ تعلیم بغیر کسی مالی دباؤ کے جاری رکھ سکیں۔ اس اسکالرشپ کا مقصد باصلاحیت اور مستحق طلبا کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور انہیں قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے سی ای او (BEEF) خالد ماندائی نے کہا ہے کہ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ صوبے کے مستحق اور ہونہار طلباء و طالبات کو تعلیمی تسلسل کی روانی کے لیے عملی اقدامات موثر انداز سے جاری رکھے گی
انہوں نےمنتخب طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ مکران اپنے طلبا کو معیاری تعلیمی ماحول اور زیادہ سے زیادہ تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنے تمامتر وسائل احسن طریقے سے بروئے کار لائے انہوں نے اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کو اپنی محنت اور لگن جاری رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ ایسے مواقع نوجوانوں کیلئے روشن مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں
خبرنامہ نمبر 4416/2026
کوئٹہ، 22 مئی :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ کے علاقے گنجہ ڈھوری میں سی ایم آفس کے اہلکار انعام شاہ اور ان کے بھائی فرید اللہ شاہ کے بہیمانہ قتل کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعے میں ملوث عناصر کی فوری نشاندہی اور گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں اور سرکاری ملازمین کے قتل میں ملوث عناصر کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، اور انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام، شہریوں کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے مرحومین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انعام شاہ اور فرید اللہ شاہ کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
خبرنامہ نمبر 4417/2026
جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ایگزیکٹو انجینیئر پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ جعفرآباد محمد کاظم لونی کے ہمراہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور پختہ واٹر کورس سمیت مختلف تعمیراتی اسکیموں پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران اور تکنیکی عملہ بھی موجود تھا جبکہ ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیش رفت، معیار اور تکمیل کے مختلف مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایگزیکٹو انجینیئر محمد کاظم لونی نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ پختہ واٹر کورس کی تکمیل کے بعد تالابوں میں پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوگا جبکہ عوام کو صاف اور بہتر انداز میں آب نوشی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبہ علاقے میں پانی کے ضیاع کو روکنے، پانی کی محفوظ ترسیل اور عوام کو دیرپا سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے پر پی سی ون کے مطابق کام جاری ہے اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات میسر آسکیں۔ڈپٹی کمشنر خالد خان نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور منصوبے کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایک بنیادی ضرورت ہے جس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہےانہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ متعلقہ افسران اپنی نگرانی میں تعمیراتی عمل کو مکمل کریں تاکہ منصوبہ مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبے میں استعمال ہونے والا میٹریل معیاری ہونا چاہیے تاکہ تعمیراتی کام دیرپا ثابت ہو اور عوام کو طویل مدت تک اس کے ثمرات حاصل ہوسکیں۔ڈپٹی کمشنر خالد خان نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری عوامی فلاحی منصوبے عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے علاقے میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور منصوبے کے ہر مرحلے کی مسلسل نگرانی کریں تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا ناقص کام کی شکایت سامنے نہ آئے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی میں نمایاں بہتری آئے گی اور یہ منصوبہ عوام کے وسیع تر مفاد میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
خبرنامہ نمبر 4418/2026
گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست وژن، شعبۂ صحت میں اصلاحات اور شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کے تحت ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جاری صحت عامہ کی سرگرمیوں، طبی سہولیات کی بہتری اور محکمانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال گوادر ڈاکٹر حفیظ بلوچ، سی ای او جی ڈی اے ہسپتال ڈاکٹر عفان فائق زادہ، سی ای او پاک عمانی گرانٹ ہسپتال ڈاکٹر چاکر بلوچ، پی پی ایچ آئی، بی اینڈ آر، پاپولیشن ویلفیئر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران محکمہ صحت میں نظم و ضبط اور حاضری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی، تنخواہوں میں کٹوتی، جبکہ ایک ڈاکٹر کی مسلسل غیر حاضری پر ملازمت سے برطرفی کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور نے انسدادِ ڈینگی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ڈور ٹو ڈور اسپرے، آگاہی مہم اور صفائی کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ہسپتالوں میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی، جدید طبی آلات کی دستیابی، طبی مراکز کی مؤثر مانیٹرنگ اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر معیاری صحت سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان صحت کے شعبے کی بہتری، عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کے ثمرات عام شہری تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے۔
خبرنامہ نمبر 4419/2026
کوئٹہ 22 مئی ۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (ECNEC) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بلوچستان سے ممبر (ECNEC) و صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں ملکی سطح وفاق کے زیر انتظام منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی، کام کے رفتار اور درپیش مسائل کا مرحلہ وار جائزہ لیا گیا، اس موقع پر اجلاس کو منصوبوں کی اہمیت، افادیت اور مستقبل میں ان منصوبوں کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی کے امکانات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، اجلاس کے ایجنڈے میں بلوچستان کا ایک اہم منصوبہ کجھی کینال Revised PC 1 فیز 1 پارٹ 2 کی منظوری دی گئی ، اجلاس کو بتایا گیا کہ کچھی کینال منصوبہ اپنے تکمیل کے مراحل میں ہے جس پر تقریباً 99 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی ماندہ فنڈز کی فراہمی کے بعد جلد مکمل کیا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر 4420/2026
پنجگور -22 مئی: ڈپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب بلوچ نے چارج سنبھالنے کے بعد تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ساتھ ایک تعارفی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پنجگور نے تمام محکموں کے درمیان باہمی رابطہ، مؤثر ہم آہنگی اور ٹیم ورک کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات اور حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوامی مسائل کا بروقت حل، شفاف طرزِ حکمرانی، تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری ہے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام کریں اور ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ تمام اداروں کے تعاون سے ضلع پنجگور کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔







