12th-November-2026

خبرنامہ نمبر9956/2026
اسلام آباد، 12 نومبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومت صوبے کے عوام کے تعاون سے سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بلوچستان صرف قدرتی وسائل سے مالا مال نہیں بلکہ یہاں کے عوام مہمان نوازی، رواداری اور اپنے وعدوں کی پاسداری کی ایک شاندار روایت رکھتے ہیں۔ ریکوڈک منصوبے سے وابستہ بیرک کمپنی کی واپسی کے وقت ایک دہائی سے زائد عرصے تک خالی رہنے والے اس کے کیمپ سے ایک ٹی شرٹ یا چائے کا کپ تک غائب نہیں ہوا تھا، یہ بلوچستان کے عوام کے کردار اور ثقافت کی ایک واضح مثال ہے۔ حکومت معدنی راہداری سمیت پورے صوبے میں سرمایہ کاروں کو مکمل سیکیورٹی، ون ونڈو آپریشن اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی جبکہ ریڈ ٹیپ ازم کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ریکوڈک کے حوالے سے سوالات کا جواب دینے سے پہلے وہ دنیا کو بلوچستان کے عوام اور ان کی ثقافت کے بارے میں ایک خوبصورت کہانی بتانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بیرک کمپنی چند سال قبل ریکوڈک منصوبے سے الگ ہوئی تو ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک اس کا کیمپ خالی پڑا رہا اور وہاں کوئی سیکیورٹی گارڈ بھی تعینات نہیں تھا، لیکن جب کمپنی دس سال بعد واپس آئی تو کیمپ سے ایک ٹی شرٹ تک چوری نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی چائے کا ایک کپ غائب تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہی بلوچستان ہے اور یہی یہاں کے عوام کی روایات، ثقافت اور مہمان نوازی کا حقیقی عکس ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جب سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کی بات ہوتی ہے تو سب سے پہلے عوام اہمیت رکھتے ہیں۔ بلوچستان کے عوام ملکی اور بین الاقوامی شراکت داروں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سرمایہ کار صوبے میں آئیں اور یہاں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ حکومت کی پالیسی بھی یہی ہے کہ مقامی آبادی کو ساتھ ملا کر، ان کے دل اور ذہن جیت کر سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کے لیے ایک محفوظ اور سازگار ماحول بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں پوری طرح پرعزم ہیں جبکہ سیکیورٹی اداروں کے پاس مطلوبہ صلاحیت اور استعداد موجود ہے۔ معدنی راہداری کے تحفظ کے لیے ایک علیحدہ سیکیورٹی ڈویڑن قائم کیا گیا ہے جبکہ فرنٹیئر کور کا نیا ونگ بھی تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ صوبے بھر بالخصوص معدنی راہداری میں سرمایہ کاروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کے نزدیک بلوچستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اصل چیلنج سیکیورٹی سے زیادہ صوبے کے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثر اور زمینی حقائق کے درمیان فرق ہے، کیونکہ منفی تاثر ہمیشہ حقیقت کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ بلوچستان کے بارے میں ذرائع ابلاغ پر دکھائے جانے والے مناظر پورے صوبے کی حقیقی تصویر پیش نہیں کرتے۔ بلوچستان ایک مختلف خطہ ہے، یہاں کے عوام سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ میر سرفراز بگٹی نے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت ان کے تحفظ اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان معدنیات، تیل اور گیس سمیت قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور صوبے کی زیر زمین معدنی دولت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ریکوڈک منصوبہ اس حوالے سے ایک نمایاں مثال ہے جو 2029 تک شروع ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے سرونہ سے بھی آئندہ چند ماہ میں تیل اور گیس کے ذخائر کے حوالے سے اچھی خبریں متوقع ہیں۔ وہاں موجود ذخائر کے بارے میں دستیاب معلومات کے مطابق ان کی مقدار سوئی کے تاریخی گیس ذخائر سے بھی زیادہ ہے، جنہوں نے سات دہائیوں سے زائد عرصے تک پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے تعاون سے سوئی میں فرٹیلائزر سٹی کے قیام کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، کیونکہ علاقے میں کم بی ٹی یو گیس موجود ہے جسے صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے موثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سرمایہ کاروں کو اس منصوبے سمیت دیگر صنعتی و معدنی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف سیکیورٹی بلکہ سرمایہ کاروں کی ضروریات کے مطابق تمام شہری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا پہلا تقاضا تحفظ اور سرمایہ کاری کے لیے یقین دہانی ہے، جس کی ضمانت وہ صوبائی حکومت، وفاقی حکومت اور بلوچستان کے عوام کی جانب سے دیتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاروں کو سرخ فیتے کی رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے تمام ضروری امور کو سہل بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معدنیات سے متعلق قانون سازی بھی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ صوبائی اسمبلی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے منظور کیا ہے اور اسے پاکستان کے مجموعی قانونی و پالیسی فریم ورک سے ہم آہنگ رکھا گیا ہے۔ اس قانون سازی کا مقصد معدنی شعبے میں شفافیت، سہولت اور سرمایہ کاری کے لیے ایک واضح نظام فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ بلوچستان کو محض خبروں اور منفی تاثر کی بنیاد پر نہ دیکھیں بلکہ خود صوبے کا دورہ کریں، یہاں کے عوام سے ملیں اور دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان سرمایہ کاروں کے ساتھ محض انتظامی سطح پر نہیں بلکہ ایک حقیقی شراکت دار کے طور پر کام کرنا چاہتی ہے تاکہ صوبے کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لا کر معاشی سرگرمیوں، روزگار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9957/2026
کوئٹہ12نومبر۔ ڈائریکٹوریٹ آف کلچر، محکمہ ثقافت و سیاحت حکومتِ بلوچستان کے زیراہتمام اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، کوئٹہ کے باہمی اشتراک سے آج میر نوری نصیر خان ثقافتی کمپلیکس میں دوسرا آل بلوچستان اقبال شناسی سیشن و سیمینار منعقد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل تھے، جبکہ دیگر معززین میں رکن قومی اسمبلی محترمہ اختر بی بی، سیکرٹری ثقافت و سیاحت بلوچستان حمید اللہ ناصر، ڈائریکٹر کلچر داود ترین اور کلچرل اتاشی و ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران جناب سید ابوالحسن میری سمیت دانشوروں، شعرائ، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کی علمی نشست میں بلوچستان کے نامور محققین و ماہرینِ اقبالیات محمد فاروق کاکڑ زیارتوال، غلام حسن، ڈاکٹر عبدالسلام اچکزئی، ڈاکٹر عرفان احمد بیگ (تمغہ امتیاز) اور آغا انور گل (صدارتی ایوارڈ یافتہ) نے علامہ اقبال کی فکر، فلسفہ خودی اور علمی خدمات پر تحقیقی مقالات پیش کیے، جس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا۔اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اور خانہ فرہنگ ایران کے اس مشترکہ اقدام کو سراہا اور اقبال کے افکار کو نوجوان نسل میں عام کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران سید ابوالحسن میری نے محکمہ ثقافت بلوچستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور اعلیٰ حکام کی جانب سے مقالہ نگاروں اور معزز مہمانوں میں یادگاری شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9958/2026
جعفرآباد12نومبر۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر نگرانی کشمیر کوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی، کھلی کچہری کے دوران علاقے کے عوام نے اپنے درپیش مسائل، مشکلات اور شکایات سے متعلق تحریری و زبانی طور پر ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران کو آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر خالد خان کی موجودگی میں متعلقہ محکموں کے افسران نے عوامی شکایات پر جوابات دئیے اور مسائل کے حل کے لیے اپنے محکموں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے متعدد شکایات کا موقع پر ہی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری ازالے اور ضروری اقدامات کے احکامات جاری کیے اور واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی شکایات کو محض رسمی کارروائی تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ان پر عملی پیش رفت یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے، ڈپٹی کمشنر خالد خان نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے، کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی اسی عوام دوست پالیسی کا تسلسل ہے تاکہ لوگوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے ان کی دہلیز پر سنا جائے اور ان کے مسائل فی حل کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، عوامی شکایات کا ازالہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ کشمیر کوٹ میں منعقدہ کھلی کچہری کو علاقہ مکینوں نے سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پیش کردہ مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9959/2026
کوئٹہ 12نومبر۔چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خان خلجی کی زیرِ صدارت ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر، ORIC (آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن) کی ڈائریکٹر ڈاکٹر مہوش ملغانی، یونیورسٹی کے دیگر اعلیٰ افسران اور بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے مابین جاری مشترکہ تحقیقی پروگرام کی پیش رفت، کامیابیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر گلاب خان خلجی نے کہا کہ یہ پروگرام 30 اکتوبر 2026ئ کو اختتام پذیر ہوا، جس کے دوران انٹرن طالبات نے درسی کتب کی تیاری، نصابی مواد کی بہتری اور تعلیمی ضروریات کے حوالے سے تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اپنی تحقیقی رپورٹس پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد بلوچستان میں معیاری، جدید اور تحقیقی بنیادوں پر مبنی درسی کتب کی تیاری کو فروغ دینا، نصاب میں علمی و تحقیقی پہلووں کو شامل کرنا اور جامعات کے تحقیقی وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانا تھا۔ اس اقدام کے ذریعے طالبات کو عملی تحقیق، علمی تجزیے اور نصابی مواد کی تیاری کے حوالے سے قیمتی تجربہ حاصل ہوا۔ڈاکٹر گلاب خان خلجی نے اس اہم پروگرام کی کامیابی میں ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر مہوش ملغانی کی انتھک محنت، موثر قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعات اور تعلیمی اداروں کے درمیان اس نوعیت کا اشتراک نہ صرف تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے بلکہ نوجوان محققین کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی ترقی، جدید نصاب سازی اور معیاری درسی کتب کی تیاری کے لیے تحقیقی اداروں اور جامعات کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایسے مشترکہ اقدامات مستقبل میں نصاب کی بہتری، تعلیمی معیار کے فروغ اور نئی نسل کو جدید علمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے درمیان قائم ہونے والے اس تعاون کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا اور تحقیقی بنیادوں پر درسی کتب کی تیاری کے لیے مزید مشترکہ منصوبوں اور اقدامات کو فروغ دیا جائے گا۔یہ تاریخی مشترکہ اقدام بلوچستان میں تحقیق پر مبنی نصاب سازی، معیاری درسی کتب کی تیاری اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان موثر اشتراک کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت اور نئی مثال ثابت ہوگا۔
ّّ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9960/2026
لورالائی:12نومبر۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے یونیورسٹی آف لورالائی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلوچستان اسکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت تعمیر کیے گئے فٹسال گراونڈ کا تفصیلی معائنہ کیا اور منصوبے کے تحت انجام دیے گئے تعمیراتی کام، استعمال شدہ میٹریل اور مجموعی معیار کا جائزہ لیامعائنے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کے بعض پہلووں اور معیار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملدرآمد کرنے والے ادارے کو ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام تعمیراتی امور کی منظور شدہ ڈیزائن، تکنیکی تصریحات اور مقررہ معیار کے مطابق باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ ان کا پائیدار، معیاری اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہونا بنیادی اہمیت رکھتا ہےڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ معائنے کے دوران سامنے آنے والی خامیوں اور معیار سے متعلق تحفظات کو فوری طور پر دور کیا جائے اور اگر کسی بھی مرحلے پر ناقص میٹریل کے استعمال، غیر معیاری تعمیر یا منظور شدہ تکنیکی تصریحات سے انحراف کی نشاندہی ہو تو متعلقہ ٹھیکیدار سے سرکاری خزانے پر کسی قسم کا اضافی مالی بوجھ ڈالے بغیر ضروری اصلاح، مرمت یا تبدیلی یقینی بنائی جائےانہوں نے مزید ہدایت کی کہ منصوبے کی حتمی جانچ اور معیار کی تصدیق کے بغیر اسے مکمل تصور نہ کیا جائے، جبکہ متعلقہ حکام تعمیراتی کاموں کی نگرانی اور تکنیکی معیار کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی خرابی یا اضافی اخراجات سے بچا جا سکےاس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ BSDI کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے علاقے کی تعلیمی، سماجی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں یونیورسٹی آف لورالائی میں فٹسال گراونڈ کی تعمیر طلبہ اور نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، تاہم اس منصوبے سے حقیقی استفادہ اسی صورت ممکن ہے جب تعمیراتی کام اعلیٰ معیار اور پائیداری کے اصولوں کے مطابق مکمل ہوانہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور جوابدہی کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور سرکاری فنڈز کے موثر و ذمہ دارانہ استعمال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام متعلقہ اداروں اور ٹھیکیداروں کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ منظور شدہ منصوبہ بندی اور تکنیکی معیار کے مطابق کام مکمل کریں ضلعی انتظامیہ لورالائی کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی اور موقع پر معائنوں کا مقصد تعمیراتی معیار کو بہتر بنانا، سرکاری وسائل کا تحفظ اور عوام کو پائیدار سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9961/2026
لورالائی12نومبر۔: ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے آئی ٹی ہب لورالائی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے منصوبے کی مجموعی تکمیل، تعمیراتی و تزئین و آرائش کے کاموں، دستیاب سہولیات اور افتتاحی تقریب کے سلسلے میں کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیااس موقع پر متعلقہ حکام اور عملے کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو آئی ٹی ہب میں فراہم کی جانے والی سہولیات، زیرِ تکمیل کاموں اور آئندہ کے تربیتی پروگراموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سابقہ انسپیکشن ٹیم کی جانب سے نشاندہی کی گئی تقریباً تمام خامیوں اور کمیوں کو دور کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی ماندہ امور بھی آئندہ دو روز میں مکمل کر لیے جائیں گےڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ افتتاح سے قبل تمام ضروری انتظامات کو ہر لحاظ سے مکمل کیا جائے، دستیاب سہولیات کو فعال بنانے، صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور تکنیکی آلات کی فعالیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ آئی ٹی ہب کو بہترین معیار کے مطابق فعال بنایا جا سکےدورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے آئی ٹی ہب کے پہلے تربیتی کورس میں داخلے کے لیے منعقدہ ٹیسٹ سینٹر کا بھی معائنہ کیا، جہاں امیدوار داخلہ ٹیسٹ میں شریک تھے۔ انہوں نے امتحانی عمل، امیدواروں کے لیے کیے گئے انتظامات اور شفافیت کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ داخلے کا تمام عمل میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ مستحق اور باصلاحیت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر آ سکیںڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کہا کہ آئی ٹی ہب لورالائی کا قیام نوجوان نسل کے لیے ایک اہم تعلیمی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ پیش رفت ہے، جس سے علاقے کے نوجوانوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مہارتوں اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل مہارتیں روزگار، کاروبار اور معاشی ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہیں، اس لیے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہےانہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، انہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنے اور روزگار کے نئے مواقع تک رسائی میں معاونت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہےواضح رہے کہ آئی ٹی ہب لورالائی کی فعالیت سے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے اور مستقبل میں ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بننے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم میسر آئے گا۔ منصوبے کا افتتاح جلد متوقع ہے، جس کے بعد تربیتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گاضلعی انتظامیہ کے مطابق آئی ٹی ہب کو فعال بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات آخری مراحل میں ہیں اور اسے جلد نوجوانوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9961/2026
چمن 12نومبر: مس آئیڈا جوڈتھ گل نے اسسٹنٹ کمشنر چمن کی حیثیت سے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز کرتے ہوئے سرکاری امور اور دفتری معاملات کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں وہ اسسٹنٹ کمشنر چمن کے فرائض منصبی انجام دیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9962/2026
استامحمد12نومبر۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں، شہری مسائل، امن و امان اور عوامی شکایات کے ازالے سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں شہری سہولیات کی فراہمی امن و امان کی صورتحال اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیااجلاس میں خصوصی طور پر بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو BSDI کے تحت استامحمد شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر شہر کے وسط سے گزرنے والی خانپور ڈسٹری بیوٹری کے دونوں اطراف ڈرینج نالوں کی تعمیر کے مجوزہ منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ مذکورہ مقام پر ڈرینج نالوں کی تعمیر کے دوران زیر زمین گیس پائپ لائنوں واٹر کورسز اور پی ٹی سی ایل کی لائنوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ اس منصوبے کے لیے مختص فنڈز بھی مطلوبہ تعمیراتی کام کی تکمیل کے لیے ناکافی ہیں اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس میں تجاویز پیش کی گئیں کہ دستیاب فنڈز کو جناح روڈ اور جوڈیشل کمپلیکس سے ہجوانی بائی پاس روڈ تک سڑک کی تعمیر و بہتری کے لیے استعمال کرنے کے امکان کا جائزہ لیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیںاجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے گداگری کے خلاف موثر کارروائی شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے منشیات جیسے سنگین معاشرتی ناسور کی روک تھام اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے متعلقہ محکموں کو مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت نصب کیمروں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اسی طرح دینی مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو موثر بنانے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے اور گندم کی ذخیرہ اندوزی و غیر قانونی منافع خوری کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے پر بھی زور دیا گیااجلاس میں محکمہ ایریگیشن سے متعلق امور زیر بحث لاتے ہوئے کیرتھر کینال میں قائم غیر قانونی واٹر کورسز کی تفصیلات طلب کی گئیں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کینال سے نکلنے والے اندرونی و بیرونی واٹر کورسز ان سے مستفید ہونے والے زمینداروں اور پانی کے استعمال سے متعلق مکمل تفصیلات مرتب کرکے پیش کی جائیں تاکہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے اور غیر قانونی طریقے سے پانی کے استعمال کی روک تھام کے لیے ابھی سے موثر اقدامات کیے جا سکیںاجلاس میں مختلف مقامات پر منعقد ہونے والی کھلی کچہریوں کے دوران عوام کی جانب سے پیش کی گئی شکایات اور ان کے ازالے کے لیے متعلقہ محکموں کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ہمراہ ان علاقوں کا دورہ کریں جہاں شہریوں کی جانب سے پینے کے پانی کی عدم فراہمی کی شکایات موصول ہوئی ہیں موقع پر صورتحال کا جائزہ لے کر عوام کو درپیش مشکلات کے فوری حل کے لیے اقدامات یقینی بنائیں۔ مزید برآں ایکسین بلڈنگز اور ایکسین ڈرینج کے زیر نگرانی جاری عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو طلب کرنے کی ہدایت کی تاکہ منصوبوں کی موجودہ صورتحال، پیش رفت میں تاخیر کی وجوہات اور ان کی بروقت تکمیل کے حوالے سے تفصیلی آگاہی حاصل کی جا سکےڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے واضح کیا کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت سستی یا عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ہدایت کی کہ اگر متعلقہ ٹھیکیدار کی جانب سے کام کی رفتار تسلی بخش نہ ہو یا منصوبے پر عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جائے تو پہلے انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کرکے کام کی رفتار بہتر بنانے کا پابند کیا جائے بصورت دیگر احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں قواعد و ضوابط کے مطابق کام کسی دوسرے ٹھیکیدار کے حوالے کرنے کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ضلعی محکموں کے سربراہان اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت و معیاری تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری منصوبوں کے ثمرات عام شہریوں تک پہنچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔اجلاس کے اختتام پر دیگر متعدد انتظامی ترقیاتی اور عوامی مفاد کے اہم امور پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9963/2026
استامحمد12نومبر۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال نے آج تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال استامحمد میں منعقدہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی، محکمہ
صحت کے دیگر افسران، طبی عملہ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کیمپ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے متعلقہ حکام سے معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے کہا کہ آنکھیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک عظیم اور انمول نعمت ہیں جن کی حقیقی قدر و اہمیت ان افراد سے پوچھی جائے جو بینائی جیسی نعمت سے محروم ہیں بینائی انسان کی روزمرہ زندگی کا ایک بنیادی حصہ ہے، اس لیے آنکھوں کی صحت کا خیال رکھنا بیماریوں کی بروقت تشخیص اور مناسب علاج انتہائی ضروری ہے معمولی غفلت بعض اوقات بینائی کے سنگین مسائل کا سبب بن سکتی ہے لہٰذا عوام کو چاہیے کہ وہ آنکھوں سے متعلق کسی بھی تکلیف کی صورت میں مستند طبی ماہرین سے رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور مخیر حضرات کے باہمی تعاون سے فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد ایک قابلِ تحسین اور انسانیت کی خدمت پر مبنی اقدام ہے اس کا بنیادی مقصد علاقے کے غریب مستحق اور ضرورت مند افراد کو آنکھوں کے علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مالی مشکلات کے باوجود اپنے علاج سے محروم نہ رہیں بالخصوص ایسے افراد جو مہنگے طبی اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے اور علاج کے لیے کوئٹہ یا دیگر بڑے شہروں کا سفر کرنے سے قاصر ہیں ان کے لیے اپنے ہی شہر میں اس نوعیت کے کیمپ کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ ہر شہری کو بلاامتیاز بنیادی طبی سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔ حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ محکمہ صحت اور فلاحی اداروں کا باہمی اشتراک ان کوششوں کو مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ مستحق مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج کے عمل کو منظم انداز میں یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم کارِ خیر اور باعثِ اجر و ثواب ہے معاشرے کے صاحبِ حیثیت افراد مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئیں اور صحت تعلیم سمیت دیگر بنیادی شعبوں میں فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ علاقے کے زیادہ سے زیادہ مستحق مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات میسر آ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9964/2026
گوادر/اورماڑہ: 12نومبر۔ یومِ اقبال کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے انٹر کالج اورماڑہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور طلبہ کو تعلیم، نظم و ضبط اور خود اعتمادی کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دی۔اس موقع پر انہوں نے علامہ اقبال کے فلسف خودی اور شاہین کی علامت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کو بلند عزائم، جرات، خود انحصاری اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقل مزاجی، مثبت عادات اور انفرادی ذمہ داری کا احساس نوجوانوں کے روشن مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر9965/2026
کوئٹہ 12 نومبر: ۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار ڈرینیج منصوبہ علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا میگا منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ڈیرہ اللہ یار کے عوام کو درپیش نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے میں مدد ملے گی اس اہم منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار ڈرینیج منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی عبدالمجید بادینی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان چیف انجینئر نصیرآباد زون محمد بشیر ناصر چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ ٹیکنیکل ایڈوائزر احسان اللہ دوتانی سمیت دیگر متعلقہ حکام اور کنسلٹنٹس نے بذریعہ زوم شرکت کی اجلاس کے دوران کنسلٹنٹ کی جانب سے منصوبے کی موجودہ پیش رفت تکنیکی امور اور مختلف مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے منصوبے کو درپیش تکنیکی مسائل اور سائٹ پر موجود رکاوٹوں سے اجلاس کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی اولین ترجیح تمام تکنیکی اور عملی مسائل کو جلد از جلد دور کرنا ہے تاکہ منصوبے کو بہترین معیار اور مطلوبہ تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جا سکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ ڈیرہ اللہ یار کے عوام کے لیے اس نوعیت کا منصوبہ ایک اہم سنگ میل ہے اور ایسے بڑے ترقیاتی منصوبے بار بار نہیں آتے لہٰذا اس کی منصوبہ بندی تعمیر اور تکمیل میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کے ڈراپ پوائنٹ کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ بارش کے پانی کی شہر سے مو¿ثر اور تیز رفتار نکاسی ممکن ہو سکے اور شہریوں کو بارشوں کے دوران درپیش مشکلات سے نجات ملے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ منصوبے کے فیز ون اور فیز ٹو کی تکمیل سے ڈیرہ اللہ یار میں نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں نمایاں پیش رفت ہوگی جس سے شہریوں کو ایک بڑی سہولت میسر آئے گی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے ہدایت کی کہ منصوبے کی تکنیکی جانچ پڑتال کے لیے ایک خصوصی ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دی جائےجو منصوبے کے تمام پہلووں ڈیزائن ڈراپ پوائنٹس اور تعمیراتی مراحل کا باریک بینی سے جائزہ لے اور جہاں بہتری کی گنجائش ہو وہاں فوری اقدامات تجویز کرے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈیرہ اللہ یار ڈرینیج منصوبے کو تمام تکنیکی تقاضوں اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کو اس میگا منصوبے کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9966/2026
کوئٹہ 12 نومبر۔ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر بلوچستان میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر صوبے کے معذور افراد، مستحق مریضوں اور خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اہم اور مثالی اقدامات کر رہا ہے۔ حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں معاشرے کے محروم اور خصوصی افراد کو باعزت زندگی، بہتر علاج، تعلیم اور معاشی خودمختاری کے مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔ یہ با ت انہوں نے سرکاری میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہی انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کا ایک اہم اور موثر اقدام کمک (KUMAK) پروگرام ہے، جس کے تحت معذور افراد کی مالی معاونت کے ساتھ انہیں معاون آلات (Assistive Devices)، پیشہ ورانہ تربیت (Vocational Training) اور بلاسود قرضوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کا خودمختار اور فعال حصہ بن سکیں۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد خصوصی افراد کو صرف مالی مدد فراہم کرنا نہیں بلکہ انہیں معاشی طور پر مستحکم اور بااختیار بنانا بھی ہے۔ڈی جی سوشل ویلفیئر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے مستقل مالی معاونت کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے تحت مستحق افراد کو مقررہ پالیسی کے مطابق امداد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں زندگی بھر مالی تحفظ اور سہارا میسر آسکے۔میر سیف اللہ خان کھیتران نے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت ایک اور اہم منصوبہ بھی جاری ہے جس کے ذریعے سنگین اور پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا غریب اور مستحق مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس منصوبے میں کینسر، گردوں کے امراض اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سمیت دیگر پیچیدہ بیماریوں کا علاج شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال تقریباً 1700 مستحق مریضوں کو آغا خان ہسپتال، الشفائ انٹرنیشنل ہسپتال اور کراچی کے دیگر معیاری ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ مریضوں کو ضروری ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مستحق مریضوں کے علاج معالجے کے اس منصوبے پر سالانہ تقریباً 80 سے 90 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں، جبکہ موجودہ صورتحال میں ماہانہ تقریباً 10 کروڑ روپے اس مد میں خرچ کیے جا رہے ہیں۔ حکومت بلوچستان نے اس پروگرام کے لیے مختص فنڈز میں بھی اضافہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور کسی غریب خاندان کو مالی مشکلات کے باعث اپنے مریض کے علاج سے محروم نہ رہنا پڑے۔ڈی جی سوشل ویلفیئر نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی خدمات صرف مالی معاونت اور علاج معالجے تک محدود نہیں بلکہ خصوصی تعلیم کے شعبے میں بھی ایک جامع نظام قائم کیا گیا ہے، جس کے تحت ڈیف اسکولز اور دیگر خصوصی تعلیمی اداروں کے ذریعے ہزاروں خصوصی بچوں کو تعلیم و تربیت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان اداروں میں زیر تعلیم بچوں کو مفت کتابیں، یونیفارم اور لنچ کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ والدین پر مالی بوجھ کم ہو اور خصوصی بچے بہتر تعلیمی ماحول میں اپنی صلاحیتیں اجاگر کر سکیں۔انہوں نے خصوصی تعلیم کے حوالے سے مزید بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے حال ہی میں ایک جدید ترین اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیف اسکول بھی قائم کیا ہے، جہاں تقریباً 400 خصوصی بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس ادارے میں جدید ملٹی میڈیا اور جدید تدریسی ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ یہ اسکول خصوصی تعلیم کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے اور اسے پاکستان کے بہترین خصوصی تعلیمی اداروں کے معیار کے مطابق ترقی دینے کی کوشش کی گئی ہے۔میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی خصوصی توجہ اور رہنمائی میں محکمہ سوشل ویلفیئر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید موثر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ معاشرے کے خصوصی افراد، غریب مریضوں اور مستحق بچوں کو ان کے بنیادی حقوق کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں معاشرے میں عزت، خودمختاری اور مساوی مواقع حاصل ہوں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر بلوچستان مستقبل میں بھی فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کرے گا تاکہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے مستحق افراد تک بھی حکومتی سہولیات پہنچائی جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9967/2026
گوادر12 نومبر ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ترقیاتی وژن کے مطابق گوادر کو صنعتی، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز بنانے، سرحدی تجارت کے فروغ اور مقامی کاروباری مواقع میں اضافے کے حوالے سے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں جنرل منیجر گوادر انڈسٹریل اینڈ اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GIEDA) محمد ہاشم، گوادر کی کاروباری شعبے سے وابستہ شخصیت نذر احمد، چیف انجینئر حاجی سید اور آرکیٹیکچرل انجینئر شاہد علی نے شرکت کی اجلاس میں گوادر میں صنعتی ترقی کے امکانات، سرحدی تجارت کے فروغ، مقامی صنعتوں کے قیام، تجارتی سرگرمیوں میں وسعت اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکائ نے اس بات پر زور دیا کہ گوادر کے جغرافیائی محلِ وقوع اور تجارتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس موقع پر محمد ہاشم نے صنعتی ترقی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے مستقبل کے صنعتی منصوبوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور علاقائی تجارت کے ذریعے معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے امکانات پر اظہارِ خیال کیا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ صنعتی شعبے کی ترقی، کاروباری طبقے کی معاونت، تجارتی سہولیات میں بہتری اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے گوادر انڈسٹریل اینڈ اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان موثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9968/2026
کوئٹہ، 12 نومبر: کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیر صدارت شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن بشیر احمد بڑچ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ویسٹ محمد حنیف، سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ شیردل خان بلوچ سمیت ٹریفک پولیس، پی پی پی، انجینئرنگ بیورو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے مسائل، غیر قانونی پارکنگ، سڑکوں پر قائم تجاوزات اور ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اب تک کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زرغون روڈ پر امداد چوک سے اکرم ہسپتال تک تمام موٹرسائیکل اسٹینڈز اور غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ہسپتالوں کے دوروں کے دوران پارکنگ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ہسپتالوں کے اطراف ٹریفک جام اور رش کی بنیادی وجوہات میں مریضوں اور ان کے لواحقین کی گاڑیوں اور رکشوں کی غیر مناسب پارکنگ شامل ہے، جس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی نفری بھی تعینات کی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے اور شہریوں، خصوصاً مریضوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مزید بتایا گیا کہ انسکمب روڈ پر کمرشل سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے تاکہ سڑک کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر قابل استعمال بنایا جا سکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسپنی روڈ، سمنگلی روڈ، سبزل روڈ، انسکمب روڈ اور شاہوانی لنک روڈ پر تعمیرات اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن، کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج (QDP)، ٹریفک پولیس، انجینئرنگ بیورو اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل افسران کی مشترکہ ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جو مذکورہ سڑکوں کا تفصیلی سروے کرے گی۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ مذکورہ ٹیم سات یوم کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کرکے پیش کرے، جس میں سڑکوں کی موجودہ صورتحال، تعمیرات، تجاوزات، ٹریفک کی روانی اور دیگر متعلقہ امور کے تمام حقائق شامل کیے جائیں۔ رپورٹ کی روشنی میں ایک جامع پالیسی تیار کی جائے گی، جسے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے مستقل حل اور تعمیراتی سرگرمیوں کو باقاعدہ ضابطے میں لانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت کوئٹہ شہر میں الیکٹرک رکشے چلانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ منصوبے کے تمام تکنیکی، انتظامی اور عملی پہلووں پر اپنی تیاری مکمل کریں اور آئندہ اجلاس میں جامع رپورٹ اور تفصیلی بریفنگ پیش کریں۔کمشنر کوئٹہ ڈویڑن ذیشان لاشاری نے اس امر پر زور دیا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری، غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو، سڑکوں کی گنجائش کو موثر انداز میں استعمال کیا جا سکے اور کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9969/2026
گوادر12 نومبر ۔: جامعہ گوادر کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (ASARB) کا دوسرا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد، رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان ، کنٹرولر امتحانات و ڈائریکٹر گریجوئیٹ اسٹیڈیز آفس ڈاکٹر رحیم مہر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینئرنگ ڈاکٹر محب اللہ ، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر رابعہ اسلم اور ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر محمد ارشاد نے شرکت کی۔ درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اکیڈمک گریجویٹ پالیسی کی منظوری سمیت گریجویٹ تعلیم سے متعلق مختلف پالیسی امور کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس کے دوران جامعہ میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے اور تحقیقی معاملات کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ شرکاء نے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں ادارہ جاتی استعداد بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ بورڈ نے جامعہ گوادر میں مستقبل میں شروع کیے جانے والے نئے تعلیمی پروگرامز، بالخصوص ایم ایس اور پی ایچ ڈی سطح کے پروگرامز سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں داخلہ ٹیسٹ کے طریقہ کار، متعلقہ انتظامی تیاریوں اور پروگرامز کے آغاز کے لیے درکار اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے جامعہ میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور معیاری گریجویٹ پروگرامز کے آغاز کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ گوادر میں تدریسی و تحقیقی معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ اجلاس کا مقصد جامعہ گوادر میں اعلیٰ تعلیم، گریجویٹ اسٹڈیز اور تحقیق کے نظام کو مزید مستحکم بنانا اور مستقبل کے تعلیمی و تحقیقی اہداف کے حصول کے لیے جامع حکمتِ عملی وضع کرنا تھا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9970/2026
کوئٹہ 12نومبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت بلوچستان یونیورسٹی میں قائم کی جانے والی جدید آئی ٹی لیب اور ای کامرس سینٹر کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر جاری پیش رفت، انتظامی امور اور تکمیلی مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جدید آئی ٹی لیب اور ای کامرس سینٹر کے قیام کا کام آخری مراحل میں ہے، جس کی تکمیل کے بعد ڈپٹی کمشنر کوئٹہ منصوبے کا دورہ کریں گے جبکہ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح بھی جلد متوقع ہے۔اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں میں عملی تربیت اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے منصوبے کی جلد تکمیل اور تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے پر زور دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9971/2026
کوئٹہ 12نومبر۔ضلعی انتظامیہ کا چشمہ کے علاقے میں غیر قانونی کرش پلانٹ کے خلاف اپریشن، پلانٹ سیل، 10 افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ محمد یوسف ہاشمی نے چشمہ کے علاقے میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے کرش پلانٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پلانٹ کو سیل کر دیا، جبکہ موقع پر موجود عملے کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی نے واضح کیا کہ سب ڈویژن میں غیر قانونی صنعتی سرگرمیوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9972/2026
قلعہ عبداللہ 12نومبر۔اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ عرفان احمد خلجی کی زیرِ صدارت ریونیو کورٹس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحصیل دوبندی سے متعلق مختلف ریونیو مقدمات کی سماعت کی گئی۔دورانِ سماعت سائلین نے اپنے ریونیو اور دیگر متعلقہ مسائل و شکایات پیش کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر عرفان احمد خلجی نے تمام درخواستوں اور مقدمات کو بغور سنا اور متعلقہ ریکارڈ و حقائق کا جائزہ لیتے ہوئے مسائل کے حل اور مقدمات کی پیش رفت کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر اے سی اسسٹنٹ سمیع اللہ خان اچکزئی بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر عرفان احمد خلجی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر ہرگز نہ کی جائے اور تمام مقدمات و درخواستوں کو قانون و ضوابط کے مطابق شفافیت، غیر جانب داری اور میرٹ کی بنیاد پر نمٹایا جائے، تاکہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی اور درپیش مسائل کے حل کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے، ریونیو معاملات میں شفافیت اور فوری انصاف کی فراہمی کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9973/2026
قلعہ عبداللہ 12نومبر۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کی مجموعی صورتحال، تعلیمی نظام کی بہتری اور طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خلیل احمد بگٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انجینئر نجم الدین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر احمد خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گلستان حفیظ اللہ پیرعلیزئی، ڈی سی سپرنٹنڈنٹ محمد شفیق خان، ترقی فاونڈیشن کے ایجوکیشن آفیسر نور خان کاکڑ، ایجوکیشن آفس کے سپرنٹنڈنٹ جعفر خان سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع کے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں، اساتذہ اور طلبہ کی حاضری، تعلیمی معیار، اداروں کو درپیش مسائل اور دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں بہتری، تدریسی عمل کو مزید موثر بنانے اور طلبہ کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور و خوض کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیادی ضمانت ہے۔ معیاری تعلیم کی فراہمی اور نئی نسل کی بہتر تربیت کے لیے ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، اساتذہ کی پابندی وقت، تدریسی معیار اور طلبہ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، اساتذہ اور طلبہ کی حاضری یقینی بنانے اور تعلیمی سرگرمیوں کی موثر نگرانی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، جبکہ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع قلعہ عبداللہ میں تعلیم کے فروغ، تعلیمی معیار کی بہتری اور سرکاری تعلیمی اداروں کو فعال و موثر بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بچوں کو معیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9974/2026
کوئٹہ 12نومبر۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہنہ وڑک، چمن پھاٹک اور دیگر واقعات سے متعلق معاوضے کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مختلف واقعات کے دوران متاثر ہونے والی گاڑیوں، املاک اور دیگر نقصانات سے متعلق کیسز کا انفرادی طور پر تجزیہ کیا گیا۔ اس موقع پر متاثرین کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات، نقصانات کی تفصیلات اور متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔اجلاس میں دستاویزی کارروائی مکمل کرنے والے کیسز کو منظوری کے لیے پیش کیا گیا، جبکہ دیگر زیرِ التوا کیسز کی دستاویزات اور قانونی تقاضوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام کیسز کی جانچ پڑتال شفافیت، میرٹ اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق یقینی بنائی جائے تاکہ مستحق متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے عمل کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر9976/026
کوئٹہ12 نومبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے مرکزی امیر جمعیت علماء اسلام (س) مولانا عبدالحق ثانی کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ وفد میں مولانا خزیمہ، جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مفتی عبدالواحد بازئی اور مولانا فیض الحق حقانی بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتِ حال، صوبے میں امن و استحکام، ترقی اور معاشرتی اصلاح کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا ایک بنیادی اصول یہ ہے کہ سیاست میں کوئی خلا باقی نہیں رہتا۔ اہل سیاست کی اصل دانشمندی یہ ہے کہ کسی بھی خلا کو محض پُر کرنے کے بجائے اسے پہلے سے بہتر، موثر اور تعمیری انداز میں پُر کیا جائے تاکہ اصلاح، فلاح اور اجتماعی ترقی کی نئی راہیں متعین کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دیرپا امن، سیاسی استحکام اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کی خاطر علماء کرام کا عوام دوست اور تعمیری کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ علماء کرام معاشرے میں وسیع سماجی اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور وہ مذہبی و اخلاقی رہنمائی کے ساتھ ساتھ عوام میں رواداری، اختلاف رائے کا احترام اور بین المذہب ہم آہنگی کے فروغ میں بھی بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔

خبرنامہ نمبر9976/026
کوئٹہ۔ 12 نومبر 2026: ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر بلوچستان میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے ویژن کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر صوبے کے معذور افراد، مستحق مریضوں اور خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اہم اور مثالی اقدامات کر رہا ہے۔ حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں معاشرے کے محروم اور خصوصی افراد کو باعزت زندگی، بہتر علاج، تعلیم اور معاشی خودمختاری کے مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔ یہ با ت انہوں نے سرکاری میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہی انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کا ایک اہم اور مؤثر اقدام کمک (KUMAK) پروگرام ہے، جس کے تحت معذور افراد کی مالی معاونت کے ساتھ انہیں معاون آلات (Assistive Devices)، پیشہ ورانہ تربیت (Vocational Training) اور بلاسود قرضوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کا خودمختار اور فعال حصہ بن سکیں۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد خصوصی افراد کو صرف مالی مدد فراہم کرنا نہیں بلکہ انہیں معاشی طور پر مستحکم اور بااختیار بنانا بھی ہے۔ڈی جی سوشل ویلفیئر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے مستقل مالی معاونت کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے تحت مستحق افراد کو مقررہ پالیسی کے مطابق امداد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں زندگی بھر مالی تحفظ اور سہارا میسر آسکے۔میر سیف اللہ خان کھیتران نے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت ایک اور اہم منصوبہ بھی جاری ہے جس کے ذریعے سنگین اور پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا غریب اور مستحق مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس منصوبے میں کینسر، گردوں کے امراض اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سمیت دیگر پیچیدہ بیماریوں کا علاج شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال تقریباً 1700 مستحق مریضوں کو آغا خان ہسپتال، الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اور کراچی کے دیگر معیاری ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ مریضوں کو ضروری ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مستحق مریضوں کے علاج معالجے کے اس منصوبے پر سالانہ تقریباً 80 سے 90 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں، جبکہ موجودہ صورتحال میں ماہانہ تقریباً 10 کروڑ روپے اس مد میں خرچ کیے جا رہے ہیں۔ حکومت بلوچستان نے اس پروگرام کے لیے مختص فنڈز میں بھی اضافہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور کسی غریب خاندان کو مالی مشکلات کے باعث اپنے مریض کے علاج سے محروم نہ رہنا پڑے۔ڈی جی سوشل ویلفیئر نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی خدمات صرف مالی معاونت اور علاج معالجے تک محدود نہیں بلکہ خصوصی تعلیم کے شعبے میں بھی ایک جامع نظام قائم کیا گیا ہے، جس کے تحت ڈیف اسکولز اور دیگر خصوصی تعلیمی اداروں کے ذریعے ہزاروں خصوصی بچوں کو تعلیم و تربیت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان اداروں میں زیر تعلیم بچوں کو مفت کتابیں، یونیفارم اور لنچ کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ والدین پر مالی بوجھ کم ہو اور خصوصی بچے بہتر تعلیمی ماحول میں اپنی صلاحیتیں اجاگر کر سکیں۔انہوں نے خصوصی تعلیم کے حوالے سے مزید بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے حال ہی میں ایک جدید ترین اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیف اسکول بھی قائم کیا ہے، جہاں تقریباً 400 خصوصی بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس ادارے میں جدید ملٹی میڈیا اور جدید تدریسی ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ یہ اسکول خصوصی تعلیم کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے اور اسے پاکستان کے بہترین خصوصی تعلیمی اداروں کے معیار کے مطابق ترقی دینے کی کوشش کی گئی ہے۔میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی خصوصی توجہ اور رہنمائی میں محکمہ سوشل ویلفیئر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ معاشرے کے خصوصی افراد، غریب مریضوں اور مستحق بچوں کو ان کے بنیادی حقوق کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں معاشرے میں عزت، خودمختاری اور مساوی مواقع حاصل ہوں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر بلوچستان مستقبل میں بھی فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کرے گا تاکہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے مستحق افراد تک بھی حکومتی سہولیات پہنچائی جا سکیں۔ہبود کے لیے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ڈی جی سوشل ویلفیئر
کوئٹہ۔ 12 نومبر ) ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر بلوچستان میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے ویژن کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر صوبے کے معذور افراد، مستحق مریضوں اور خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اہم اور مثالی اقدامات کر رہا ہے۔ حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں معاشرے کے محروم اور خصوصی افراد کو باعزت زندگی، بہتر علاج، تعلیم اور معاشی خودمختاری کے مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔ یہ با ت انہوں نے سرکاری میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہی انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کا ایک اہم اور مؤثر اقدام کمک (KUMAK) پروگرام ہے، جس کے تحت معذور افراد کی مالی معاونت کے ساتھ انہیں معاون آلات (Assistive Devices)، پیشہ ورانہ تربیت (Vocational Training) اور بلاسود قرضوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کا خودمختار اور فعال حصہ بن سکیں۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد خصوصی افراد کو صرف مالی مدد فراہم کرنا نہیں بلکہ انہیں معاشی طور پر مستحکم اور بااختیار بنانا بھی ہے۔ڈی جی سوشل ویلفیئر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے مستقل مالی معاونت کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے تحت مستحق افراد کو مقررہ پالیسی کے مطابق امداد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں زندگی بھر مالی تحفظ اور سہارا میسر آسکے۔میر سیف اللہ خان کھیتران نے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت ایک اور اہم منصوبہ بھی جاری ہے جس کے ذریعے سنگین اور پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا غریب اور مستحق مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس منصوبے میں کینسر، گردوں کے امراض اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سمیت دیگر پیچیدہ بیماریوں کا علاج شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال تقریباً 1700 مستحق مریضوں کو آغا خان ہسپتال، الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اور کراچی کے دیگر معیاری ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ مریضوں کو ضروری ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مستحق مریضوں کے علاج معالجے کے اس منصوبے پر سالانہ تقریباً 80 سے 90 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں، جبکہ موجودہ صورتحال میں ماہانہ تقریباً 10 کروڑ روپے اس مد میں خرچ کیے جا رہے ہیں۔ حکومت بلوچستان نے اس پروگرام کے لیے مختص فنڈز میں بھی اضافہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور کسی غریب خاندان کو مالی مشکلات کے باعث اپنے مریض کے علاج سے محروم نہ رہنا پڑے۔ڈی جی سوشل ویلفیئر نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی خدمات صرف مالی معاونت اور علاج معالجے تک محدود نہیں بلکہ خصوصی تعلیم کے شعبے میں بھی ایک جامع نظام قائم کیا گیا ہے، جس کے تحت ڈیف اسکولز اور دیگر خصوصی تعلیمی اداروں کے ذریعے ہزاروں خصوصی بچوں کو تعلیم و تربیت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان اداروں میں زیر تعلیم بچوں کو مفت کتابیں، یونیفارم اور لنچ کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ والدین پر مالی بوجھ کم ہو اور خصوصی بچے بہتر تعلیمی ماحول میں اپنی صلاحیتیں اجاگر کر سکیں۔انہوں نے خصوصی تعلیم کے حوالے سے مزید بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے حال ہی میں ایک جدید ترین اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیف اسکول بھی قائم کیا ہے، جہاں تقریباً 400 خصوصی بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس ادارے میں جدید ملٹی میڈیا اور جدید تدریسی ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ یہ اسکول خصوصی تعلیم کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے اور اسے پاکستان کے بہترین خصوصی تعلیمی اداروں کے معیار کے مطابق ترقی دینے کی کوشش کی گئی ہے۔میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی خصوصی توجہ اور رہنمائی میں محکمہ سوشل ویلفیئر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ معاشرے کے خصوصی افراد، غریب مریضوں اور مستحق بچوں کو ان کے بنیادی حقوق کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں معاشرے میں عزت، خودمختاری اور مساوی مواقع حاصل ہوں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر بلوچستان مستقبل میں بھی فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کرے گا تاکہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے مستحق افراد تک بھی حکومتی سہولیات پہنچائی جا سکیں۔

خبرنامہ نمبر9977/026
نصیرآباد 12 نومبر 2026:
نصیرآباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب اللہ پندرانی سمیت محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی اپنی جائے تعیناتی پر حاضری ادویات کی دستیابی طبی عملے کی کارکردگی اور صحت کے شعبے کو درپیش دیگر مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں صحت کی سہولیات کی مجموعی صورتحال عملے کی دستیابی اور درپیش انتظامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ عوام کو صحت کی بنیادی اور معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بروقت طبی امداد بہتر علاج معالجے اور ضروری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت سے وابستہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی جائے تعیناتی پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور قومی جذبے، فرض شناسی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کریں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو علاج معالجے کے سلسلے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین کی غیر حاضری اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جو ملازمین اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ان کی تنخواہوں سے قانون و ضابطے کے مطابق کٹوتی کے ساتھ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتالوں اور دیگر طبی مراکز کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے ان کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی

خبرنامہ نمبر9978/026
نصیرآباد 12 نومبر 2026:
نصیرآباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب اللہ پندرانی سمیت محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی اپنی جائے تعیناتی پر حاضری ادویات کی دستیابی طبی عملے کی کارکردگی اور صحت کے شعبے کو درپیش دیگر مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں صحت کی سہولیات کی مجموعی صورتحال عملے کی دستیابی اور درپیش انتظامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ عوام کو صحت کی بنیادی اور معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بروقت طبی امداد بہتر علاج معالجے اور ضروری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت سے وابستہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی جائے تعیناتی پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور قومی جذبے، فرض شناسی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کریں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو علاج معالجے کے سلسلے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین کی غیر حاضری اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جو ملازمین اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ان کی تنخواہوں سے قانون و ضابطے کے مطابق کٹوتی کے ساتھ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتالوں اور دیگر طبی مراکز کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے ان کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی

خبرنامہ نمبر9979/026
نصیرآباد 12 نومبر 2026:
نصیرآباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور صحت مراکز میں طبی سہولیات کی فراہمی، عملے کی حاضری، غیر حاضر ملازمین اور صحت کے شعبے کو درپیش دیگر مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو طبی سہولیات کی دستیابی، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری، ادویات کی فراہمی اور ہسپتالوں کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں غیر حاضر ملازمین کے معاملے کو بھی زیر بحث لایا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام طبی عملہ اپنی ڈیوٹیوں کی پابندی یقینی بنائے تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں طبی سہولیات کی بہتری، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

خبرنامہ نمبر9980/026
نصیرآباد 12 نومبر 2026:
نصیرآباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت محکمہ ایریگیشن کے افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف انجینئر ایریگیشن، ایکسین ایریگیشن، ایس ڈی او ایریگیشن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بابا کوٹ اور ربی کینال میں زرعی پانی کی فراہمی، پانی کی تقسیم اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے ہدایت کی کہ دونوں کینالوں میں پانی کی منصفانہ اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور زرعی پانی کی قلت سے متعلق کاشتکاروں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آبپاشی کے نظام میں بہتری لانا اور ٹیل کے علاقوں تک پانی کی رسائی یقینی بنانا محکمہ ایریگیشن کی اہم ذمہ داری ہے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کینالوں کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے، پانی کی غیر قانونی تقسیم اور ضیاع کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے۔

خبرنامہ نمبر9981/026
کوئٹہ 12نومبر2026: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی زیر صدارت دور دراز علاقوں، بالخصوص پنجپائی اور دیگر رفیوزل والے علاقوں میں پولیو مہم کو مؤثر اور کامیاب بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ،پولیو پروگرام کے نمائندگان، متعلقہ افسران اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیو مہم کے دوران بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو قائل کرنے، عوامی شعور اجاگر کرنے اور دور دراز علاقوں تک پولیو ٹیموں کی رسائی یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مقامی عمائدین کے تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے اور رفیوزل کیسز کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

خبرنامہ نمبر9982/026
تربت:12 نومبر 2026: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے میئر میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالرؤف بلوچ نے ملاقات کی، جس میں تربت شہر کی خوبصورتی، شہری سہولیات کی بہتری، صحت عامہ کے امور اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مقبول انور، اسسٹنٹ کمشنر بلنگور نجم الدین زہری، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ارسلان درازئی، پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک ریحان سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران تربت شہر کو مزید خوبصورت، صاف ستھرا اور جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شہر کی اہم شاہراہوں، چوراہوں اور دیگر نمایاں مقامات پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور روشنی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا، تاکہ شہریوں کو رات کے اوقات میں بہتر سفری سہولیات کے ساتھ محفوظ ماحول بھی فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالرؤف بلوچ نے ضلع کی مجموعی صحت کی صورتحال، بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے شعبے میں جاری اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس سلسلے میں سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں طبی سہولیات کی بہتری، عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی، بیماریوں کی روک تھام اور حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مزید مؤثر بنانے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھیں۔اجلاس میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) اور بلوچستان اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی اسکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران مختلف منصوبوں کی پیش رفت، عمل درآمد اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ شہر کی خوبصورتی، بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی، صحت عامہ کے نظام میں بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان باہمی تعاون اور رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنایا جائے، تاکہ عوام کو ان اقدامات کے مثبت نتائج اور ثمرات میسر آ سکیں۔ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے اس موقع پر کہا کہ شہری ترقی، عوامی سہولیات کی بہتری اور صحت عامہ کے شعبے کو مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت ادا کرنا ہوں گی۔ انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو مقررہ اہداف کے مطابق آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

خبرنامہ نمبر9983/026
پشین، ڈی سی ینگ پشین ووشو کنگفو انٹرنیشنل اکیڈمی کے زیرِ اہتمام کھیلوں کے فروغ اور قومی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں کمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر قائم لاشاری نے کہا کہ پشین ایک تاریخی شہر اور باصلاحیت افراد کی سرزمین ہے، جس نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نامور شخصیات اور نمایاں کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشین ان کے دل کے قریب ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یہاں کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ضلع کا نام روشن کریں۔انہوں نے کہا کہ پشین میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو مناسب پلیٹ فارم، معیاری تربیت، مواقع اور سرپرستی فراہم کی جائے۔ تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی انتہائی اہم ہیں، کیونکہ یہ جسمانی صحت اور ذہنی نشوونما کے علاوہ نظم و ضبط، خود اعتمادی اور قوتِ برداشت کو فروغ دیتی ہیں۔کمشنر قائم لاشاری نے بتایا کہ جب وہ ڈپٹی کمشنر پشین تعینات تھے تو اس اکیڈمی کے قیام اور اسے فعال بنانے کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی تربیت اور جسمانی فٹنس بہتر بنانے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ووشو اور کنگفو جیسے چینی مارشل آرٹس خود دفاع، جسمانی پھرتی، نظم و ضبط اور خود اعتمادی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں کو منشیات اور منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے، جو اپنی محنت، صلاحیتوں اور مثبت کردار کے ذریعے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ انہوں نے پشین کو اپنا گھر قرار دیتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کی سرپرستی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر کمشنر قائم لاشاری نے 26ویں نیشنل ووشو کنگفو چیمپئن شپ 2026ء، فیصل آباد، پنجاب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکیڈمی کے صدر ملک محیب ترین نے کمشنر قائم لاشاری کی کھیلوں سے وابستگی اور نوجوانوں کی سرپرستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اکیڈمی کے قیام کے ابتدائی مراحل سے ہی اس کی حوصلہ افزائی کی۔ ان کے مطابق کمشنر کا منصب سنبھالنے کے بعد بھی انہوں نے اکیڈمی کا دورہ کیا، کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی کامیابیوں پر انعامات تقسیم کرکے حوصلہ افزائی کی۔ملک محیب ترین نے کہا کہ قائم لاشاری ضلع پشین کے لیے ایک مسیحا کی حیثیت رکھتے ہیں، جو محض اعلانات کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی سے مقامی کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتیں منوانے کا حوصلہ ملتا ہے۔تقریب سے بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل سلیری، چیئرمین اسحاق علی ہزارہ، کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے جنرل سیکرٹری کلیم اللہ خان کاکڑ، بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر داؤد خان کاکڑ اور پشین ڈسٹرکٹ کے جنرل سیکرٹری سید کریم آغا نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کھیلوں کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ووشو کنگفو کے شعبے میں مزید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب کے دوران قومی ترانہ بجایا گیا، جس کے احترام میں تمام شرکاء کھڑے ہوگئے۔ بعد ازاں کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے خوشگوار ماحول میں تقریب میں شرکت کی۔

خبرنامہ نمبر9984/026
تربت 12 نومبر 2026: جامعہ تربت کے شعبہ سوشیالوجی کے بی ایس (سیشن 2023-26) کے فائنل سمسٹر کے طلبہ نے امتحانی پینل کے سامنے اپنے تحقیقی مقالوں کا کامیابی سے دفاع کیا۔ طلبہ نے پینل کے سامنے عصر حاضر کے مختلف سماجی مسائل پر مبنی اپنے مقالوں کے نتائج پیش کرتے ہوئے تحقیقی طریقہ کار اور تھیوریٹیکل فریم ورک کی وضاحت کی۔ پینل کے ارکان نے ابھرتے ہوئے نوجوان محققین کے تحقیقی کام اور پریزنٹیشنز کے معیار کو سراہا۔امتحانی پینل کی صدارت فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر محمد طاہر حکیم نے کی جبکہ ڈاکٹر عبدالروف نے ایکسٹرنل ایکسپرٹ کے فرائض انجام دئیے۔ڈاکٹر طاہر حکیم اور ڈاکٹر عبدالروف نے ان مقالوں کو ایک اہم علمی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی تحقیقی سرگرمیاں پالیسی سازی اور کمیونٹی کی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے نوجوان محققین اور ان کے والدین، سپروائزرز اور فیکلٹی ممبران کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی تحقیقی سرگرمیاں طلبہ کو تحقیقی مسائل سمجھنے اور ان کے قابل عمل حل تجویز کرنے میں مدد دینے کے علاوہ ان میں تجزیاتی و مثبت سوچ بھی پیدا کرتی ہیں جو اعلی تعلیم اور پیشہ ورانہ زندگی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے جامعہ تربت میں تحقیقی کلچر کو مزید فروغ دینے کے لئے یونیورسٹی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

خبرنامہ نمبر9985/026
کوئٹہ، 12 نومبر2026: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ (BBoIT) کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی، جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، مختلف صوبوں کے سیکریٹریز معدنیات اور غیر ملکی مندوبین کے ہمراہ نمائش میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا. اس موقع پر بلال خان کاکڑ نے معزز شخصیات اور غیر ملکی وفود کو بلوچستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں موجود وسیع سرمایہ کاری کے مواقع، صوبے کے قدرتی معدنی وسائل اور اس شعبے کی بے پناہ صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بلوچستان کے معدنی ذخائر کو ملکی معیشت کے استحکام، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔ بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل اور معدنی ذخائر کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت کا حامل صوبہ ہے۔ ان وسائل کو جدید ٹیکنالوجی، مؤثر منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کے ذریعے بروئے کار لا کر نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت بلوچستان کو ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ معدنیات سمیت مختلف اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ، بین الاقوامی شراکت داری کے قیام اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 جیسے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پاکستان کے معدنی وسائل کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے اور عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

خبرنامہ نمبر9986/026
تربت/ بلیدہ: 12 نومبر 2026: گورنمنٹ شہید ایوب بلیدی ڈگری کالج بلیدہ میں سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔ نمائش کا مقصد طلبہ میں سائنسی رجحان کو فروغ دینے اور انہیں جدید سائنسی علوم سے روشناس کرانے کے لیے ایک مؤثر تعلیمی ماحول فراہم کرنا تھا۔
نمائش کے دوران کالج کے طلبہ نے مختلف سائنسی منصوبے، تخلیقی ماڈلز اور جدید سائنسی تصورات پر مبنی اپنے تیار کردہ پراجیکٹس پیش کیے۔ طلبہ نے اپنے منصوبوں کے ذریعے سائنسی اصولوں اور عملی تجربات کو اجاگر کیا، جن میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر نمائش کا دورہ کرنے والے طلبہ اور اساتذہ نے مختلف سائنسی ماڈلز کا مشاہدہ کیا اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ طلبہ کی جانب سے پیش کردہ تخلیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس طرح کی سرگرمیوں کو تعلیمی و تحقیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا گیا۔کالج انتظامیہ کے مطابق سائنس نمائش کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلبہ میں سائنسی شعور، تحقیق، تخلیقی سوچ اور عملی مہارتوں کو فروغ دینا ہے، تاکہ وہ روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی علوم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔کالج انتظامیہ نے نمائش میں شرکت کرنے والے مختلف اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ کی آمد کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ کی علمی، سائنسی اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مستقبل میں بھی ایسی تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر9987/026
خبرنامہ 12 نومبر 2026
کوئٹہ: صوبائی وزیرِ کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ کی چیف کیسکو مجیب مری سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں سنجاوی شہر کو درپیش بجلی کے مسائل، بالخصوص واٹر سپلائی کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے واٹر سپلائی کی بجلی 24 گھنٹے بحال رکھی جائے چیف کیسکو مجیب مری نے یقین دہانی کرائی کہ سنجاوی شہر کی واٹر سپلائی کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ملاقات میں ایم پی اے زاہد ریکی بھی موجود تھے حاجی نور محمد خان دمڑ نے اس یقین دہانی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

خبرنامہ نمبر9988/026
اسلام آباد، 12 نومبر 2026:
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ مائنز اینڈ منرلز بلوچستان کے اسٹال پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو بلوچستان کےمعدنی ذخائر، معدنی شعبے میں جاری اقدامات اور سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے آگاہ کیا اسٹال کے دورے کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور سیکرٹری مائنز سیدال خان لونی بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ تھے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے معدنی شعبے کی استعداد، صوبے میں موجود قدرتی وسائل اور سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے فورم کو بلوچستان کے معدنی شعبے کو قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے سامنے متعارف کرانے کا اہم موقع قرار دیا۔

خبرنامہ نمبر9989/026
مستونگ۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم بلوچ نے کہا ہے کہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال نہ صرف ضلع مستونگ بلکہ آس پاس کے علاقوں کے عوام کیلئے بھی کسی نعمت سے کم نہیں۔ حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ صحت کے اس اہم ادارے کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ہسپتال میں ٹراما سینٹر کی تعمیر بھی جاری ہے، جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ اس دوران انہوں نے ہسپتال میں علاج معالجے کیلئے آنے والے مریضوں اور ہسپتال انتظامیہ سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس عبدالحفیظ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ہسپتال پہنچنے پر سی ای او ڈاکٹر سلیم اکبر رئیسانی، آر ایم او جنرل اور دیگر عملے نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا دورہ کرایا اور طبی سہولیات، انتظامی امور اور ہسپتال کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر بہرام سلیم بلوچ نے ہسپتال کی کارکردگی اور انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ بڑی تعداد میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنا اور ہسپتال کے نظام کو بہتر انداز میں چلانا قابلِ تعریف ہے۔ اس بہترین کارکردگی پر ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی تاکہ مستونگ اور گردونواح کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات اپنے ہی ضلع میں میسر آسکیں۔

خبرنامہ نمبر9990/026
اسلام آباد، 12 نومبر 2026:
بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 بلوچستان کے وسیع معدنی وسائل، سرمایہ کاری کے امکانات اور معاشی استعداد کو قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے سامنے اجاگر کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے جہاں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے، معدنی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے بلال خان کاکڑ نے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں بلوچستان کی شرکت کا مقصد صوبے کے معدنی ذخائر اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مؤثر انداز میں پیش کرنا اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، سرمایہ کاروں کی سہولت کاری اور کاروباری مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ معدنی وسائل کی مؤثر ترقی سے نہ صرف صوبائی معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی آبادی کے لیے معاشی سرگرمیوں کے نئے راستے بھی کھلیں گے۔ وائس چیئرمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو ذمہ دارانہ اور پائیدار انداز میں بروئے کار لانے کے لیے سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط اور تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر9991/026
نصیرآباد 12 نومبر 2026:
اُستامحمد۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اُستامحمد کے بی ایس کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو BSDI پروگرام کے تحت 50 ملین روپے 5 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی عمارت کا باقاعدہ لے آؤٹ دے دیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی منصوبے کی تعمیر کا عملی آغاز کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نگہت جان اور ایس ڈی او بلڈنگ عاشق علی بوہڑ نے منصوبے کی مجوزہ سائٹ کا دورہ کیا اس موقع پر متعلقہ حکام نے تعمیراتی کام کے لیے دیے گئے لے آؤٹ کا جائزہ لیا اور منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا.واضح رہے کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اُستامحمد کا یہ اہم تعلیمی منصوبہ گزشتہ آٹھ سال سے مختلف انتظامی رکاوٹوں کے باعث التوا کا شکار تھا۔ منصوبے کی مجوزہ جگہ پر قائم فوڈ گودام کی نیلامی اور جگہ کی حوالگی کے معاملات حل نہ ہونے کے باعث تعمیراتی کام شروع نہیں ہو سکا تھا، جس کے نتیجے میں بی ایس کمپلیکس کی تعمیر مسلسل تاخیر کا شکار رہی, تاہم ضلعی انتظامیہ اُستامحمد نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مسلسل رابطہ کاری اور مؤثر کوآرڈینیشن کے ذریعے ان انتظامی رکاوٹوں کو دور کرنے سائٹ کلیئر کروانے اور منصوبے کی پیش رفت کے لیے عملی اقدامات کیے جس کے نتیجے میں اب آٹھ سال سے تعطل کا شکار منصوبہ تعمیراتی مرحلے میں داخل ہو رہا ہے.یہ منصوبہ اُستامحمد میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے مناسب اور علیحدہ عمارت کی عدم دستیابی کے باعث ہائر ایجوکیشن کمیشن HEC کی جانب سے گرلز ڈگری کالج کے بی ایس پروگرام کے الحاق کی منظوری نہیں مل سکی تھی، جس سے علاقے کی طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا.اس وقت گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی تدریسی سرگرمیاں سابقہ سیشن کورٹ کی پرانی عمارت میں جاری ہیں جہاں جگہ کی محدود گنجائش اور مطلوبہ تعلیمی سہولیات و انفراسٹرکچر کی کمی کے باعث طالبات اور تدریسی عملے کو مختلف مسائل درپیش ہیں نئے بی ایس کمپلیکس کی تعمیر مکمل ہونے سے طالبات کو ایک علیحدہ موزوں اور بہتر تعلیمی ماحول میسر آئے گا جبکہ جدید تعلیمی ضروریات کے مطابق بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی اس کے علاوہ بی ایس پروگرام کے الحاق کی منظوری کے لیے درکار بنیادی ڈھانچہ فراہم ہونے سے مقامی طالبات کے لیے اپنے ہی شہر میں اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کے امکانات روشن ہوں گے.آٹھ سال سے التوا کا شکار اس منصوبے کی بحالی اُستامحمد کے تعلیمی شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو نہ صرف طالبات کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ خواتین کی تعلیم کے فروغ، اعلیٰ تعلیمی مواقع کی فراہمی اور علاقے کی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی جانب بھی ایک اہم قدم ثابت ہوگی

خبر نامہ نمبر 2026/9992
کوئٹہ12 نومبر:ـوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں قومی شاہراہ 25-N پر کنڈوا پوسٹ کے قریب بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دہشتگردوں کی جانب سے تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دینا سکیورٹی فورسز کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا واضح ثبوت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنایا، جس کے نتیجے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں میر سرفراز بگٹی نے دہشتگردی کے اس افسوسناک واقعے میں دو شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردوں کا بلوچستان کی عوام، ان کی روایات اور اقدار سے کوئی تعلق نہیں۔ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشتگردی کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور بلوچستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔ میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے قیام کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور صوبے کے امن و استحکام کے خلاف ہر سازش کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔
خبر نامہ نمبر 2026/9993
کوئٹہ12 نومبر:ـوزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ مستونگ میں قومی شاہراہ 25-N پر کنڈوا پوسٹ کے قریب دہشتگردوں کا بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ ناکام بنا دیا گیا، سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے، تاہم افسوسناک واقعے میں دو شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ شاہد رند نے کہا کہ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے بڑے حملے کی بزدلانہ کوشش کی، تاہم مستعد سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی مکانات اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے متعلقہ طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کا بلوچستان کی عوام، ان کی روایات اور اقدار سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ان کے مذموم عزائم اور عوام دشمن کردار کا واضح ثبوت ہیں۔ معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے دہشتگردوں کے بڑے حملے کے منصوبے کو ناکام بنایا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت قابل تحسین ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور دہشتگرد عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
خبر نامہ نمبر 2026/9994
کوئٹہ12نومبر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صوبے میں جدید ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کے فروغ کے لیے شروع کیے گئے منصوبے صحت دہلیز (Sehat Dehleez) نے آغاز کے صرف 24 روز میں 20 ہزار 618 ٹیلی ہیلتھ مشاورتیں فراہم کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔منصوبے کے تحت ایک ہی روز میں 4 ہزار 494 ٹیلی کنسلٹیشنز ریکارڈ کی گئیں، جو آغاز سے اب تک ایک دن میں ہونے والی مشاورتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس کے علاوہ 90.5 فیصد مریضوں کو طبی مشورے کے بعد ادویات کے نسخے جاری کیے گئے، جبکہ اوسط انتظار کا وقت صرف ایک منٹ 32 سیکنڈ اور اوسط مشاورتی کال کا دورانیہ 5 منٹ 52 سیکنڈ رہا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صحت دہلیز منصوبے کی کامیابی کو عوام کے اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے بلوچستان کے ہر شہری تک معیاری طبی سہولیات کی رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منصوبے کو مزید وسعت دے کر پورے صوبے میں مضبوط اور مؤثر بنایا جائے گا۔پی پی ایچ آئی بلوچستان کے اس ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر اقدام کا بنیادی مقصد دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو گھر بیٹھے مستند طبی مشاورت اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے، تاکہ فاصلے اور وسائل کی کمی کسی شہری کے علاج میں رکاوٹ نہ بنیں۔صحت دہلیز کی یہ کامیابی بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوام دوست صحت اصلاحات کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
خبر نامہ نمبر 2026/9995
چمن12نومبر:ـسپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع چمن اعتزاز عارف کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کامیاب کارروائی کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب دو نامزد مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی چمن اعتزاز عارف کی ہدایات پر ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او مجیب الرحمن کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ کاریزات جہانگیر کیتھران نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ کاریزات چمن کے مختلف مقدمات میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کی تفصیلات درج ذیل ہیں میروائس ولد نور محمد، سکنہ کلی حسن ٹھیکدار، چمن۔ مقدمہ نمبر 99/2026، بجرم 337-H(2)، 506، 504، 34 ت پ، تھانہ کاریزات چمن۔محمد عالم ولد برات، سکنہ پرانہ چمن۔ مقدمہ نمبر 109/2026، بجرم 337-A(D)، 458، 427، 149، 147 ت پ، تھانہ کاریزات چمن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ دونوں مقدمات کی تفتیش جاری ہے اس موقع پر ایس پی چمن اعتزاز عارف نے واضح کیا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اپنی کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *