خبرنامہ نمبر3635/2025
اسلام آباد، 5 مئی ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کو یہاں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال، سینیٹ کے کردار اور دیگر اہم قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران جمہوری اداروں کے استحکام، پارلیمانی بالادستی اور وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ سینیٹ آف پاکستان ایک باوقار آئینی فورم ہے جو ملک کی تمام اکائیوں کو مساوی نمائندگی فراہم کرتا ہے اور قومی یکجہتی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایوانِ بالا جمہوری تسلسل کے استحکام اور وفاق کی مضبوطی میں اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے معرکہ حق میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابی کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح فورسز کی پیشہ ورانہ حکمت عملی اور پوری قوم کی بے مثال یکجہتی کا نتیجہ ہے قوم نے مشکل حالات میں اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان ان کے دل کے قریب ہے اور صوبے کی ترقی و خوشحالی قومی ترجیحات میں سرفہرست ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی موثر اور متحرک پارلیمانی نمائندگی قومی یکجہتی کی خوبصورت عکاسی کرتی ہے اور وفاق کی مضبوطی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے انہوں نے کہ ایوانِ بالا صوبے کے حقوق کے تحفظ اور ان کی موثر نمائندگی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا ملاقات میں سینیٹر آغا شاہ زیب خان درانی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء آغا شکیل درانی بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3636/2025
کوئٹہ 5 مئی۔ صوبائی مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا ہےکہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتےہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ آنےوالے بجٹ میں تعلیم،صحت صفائی و بلدیات کے شعبوں میں نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقم مختص کی جائے گی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں میں مزید تیزی لائی جائیگی کیونکہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی نسیم الرحمان ملاخیل نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کا عمل سخت کر دیا گیا ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔مشیر ماحولیات و تبدیلی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی کاموں میں جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا تاکہ معیار اور رفتار دونوں کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نےشہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کی نگرانی میں اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی تجویز یا شکایت کے لیے انتظامیہ سے بروقت رابطہ کریں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3637/2025
کوئٹہ5 مئی۔صوبہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیر صدارت انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ (IFAD) کے تعاون سے بلوچستان لائیولی ہڈ سپورٹ پروجیکٹ کے ڈیزائن کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ ٹیکنیکل ایڈوائزر احسان اللہ خان دوتانی اور IFAD کے وفد نے شرکت کی جس کی قیادت رب نواز کر رہے تھے اجلاس کے دوران IFAD وفد کے سربراہ رب نواز نے بلوچستان میں جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے لائیولی ہڈ سپورٹ پروجیکٹ کی افادیت اس کے مثبت اثرات اور مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ صوبے میں دیہی معیشت کو مضبوط بنانے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور زراعت و لائیو اسٹاک کے شعبوں کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہےاس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے IFAD کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے بلوچستان میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں کی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تعاون سے IFAD صوبے کے روڈ انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا جس سے نہ صرف رابطہ کاری میں بہتری آئے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے مذید کہا کہ مستقبل میں ترقیاتی منصوبوں کو زیادہ موثر پائیدار اور مقامی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے عوام کو حقیقی معنوں میں اس کے ثمرات حاصل ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3638/2025
کوئٹہ: 5 مئی۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سڑکوں کی بہتری اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بلوچستان بابر خان نے شہر کی مختلف شاہراہوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ان کی موجودہ حالت کا جائزہ لیا۔سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کوئٹہ شہر کے مختلف شاہراہوں جن میں لنک سٹریٹ ایر پورٹ روڈ لنک سٹریٹ مین نواں کلی روڈ کلی شابو کلی پابند خان عالمو اور جی او آر کالونی کا معائنہ کیا اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر ای اینڈ ایم ورکس ڈویڑن حاجی محمد انور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے دورے کے دوران انہوں نے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی حالت کا جائزہ لیا سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے جہاں جہاں سڑکوں کی حالت خستہ حال یا خراب حالت میں دیکھی وہاں متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ای اینڈ ایم ورکس ڈویڑن کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام سڑکوں کو فیز ٹو کے تحت شامل کرکے ان کی تعمیر اور مرمت کے کام کو جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اس موقع پر بابر خان نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی مصروف شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور باقاعدہ مینٹیننس محکمہ مواصلات و تعمیرات کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ بہتر سڑکیں نہ صرف ٹریفک کی روانی کو بہتر بناتی ہیں بلکہ شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت بھی فراہم کرتی ہیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے اور کام کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر انفراسٹرکچر اور سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ایسے معائنے اور مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کو موثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3639/2025
گوادر5مئی ۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق گوادر پورٹ کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک اہمیت کا ایک اور واضح مظہر سامنے آ گیا ہے، جہاں مئی 2026 کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز “ایم وی شو لانگ” کامیابی کے ساتھ لنگر انداز ہو گیا۔ یہ جہاز رواں ماہ گوادر پہنچنے والا پہلا بڑا تجارتی جہاز ہے، جو بندرگاہ کی فعال اور موثر آپریشنل صلاحیتوں کا عملی ثبوت ہے۔میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق جہاز میں مجموعی طور پر 16,077 میٹرک ٹن ٹرانس شپمنٹ کارگو موجود ہے، جس میں 13 ہزار سے زائد پیکجز پر مشتمل چینی ساختہ صنعتی مشینری اور پائپس شامل ہیں۔ یہ سامان دراصل کویت کے لیے روانہ کیا گیا تھا، تاہم آبنائے ہرمز میں جاری غیر یقینی بحری صورتحال کے باعث اسے متبادل اور محفوظ روٹ کے طور پر گوادر پورٹ منتقل کیا گیا۔چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کے مطابق اپریل 2026 کے دوران گوادر پورٹ پر چار ٹرانس شپمنٹ جہازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی، جو اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ عالمی و علاقائی تجارتی روٹس میں تبدیلی کے تناظر میں گوادر ایک قابلِ اعتماد اور موثر متبادل کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائیورٹ ہونے والے جہازوں کے لیے برتھنگ، کارگو ہینڈلنگ اور دستاویزی عمل کو نہایت پیشہ ورانہ اور تیز رفتار انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے، جس سے بندرگاہ کی آپریشنل تیاری اور بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کی صلاحیت مزید مستحکم ہو رہی ہے۔ماہرین کے مطابق گوادر پورٹ کی یہ بڑھتی ہوئی سرگرمیاں نہ صرف پاکستان کی بحری و تجارتی معیشت کے لیے خوش آئند ہیں بلکہ یہ بندرگاہ کو بحیرہ عرب میں ایک اہم ٹرانس شپمنٹ حب کے طور پر مضبوطی سے منوانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ گوادر اب خلیجی اور علاقائی منڈیوں کے لیے ایک محفوظ، موثر اور کم لاگت متبادل راستہ فراہم کر رہا ہے، جو مستقبل میں بین الاقوامی تجارت کے نقشے پر پاکستان کے کردار کو مزید تقویت دے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3640/2025
خضدار: 5 مئی ۔ ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی سے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ صالح جاموٹ اور انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر کے مجموعی حالات، تجارتی سرگرمیوں کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں تبادلہ خیال کرتے انہوں نےکہا کہ کہ شہر کی ترقی، صفائی ستھرائی اور کاروباری ماحول کو پرامن بنانے کے لیے پولیس، میونسپل کارپوریشن اور انجمن تاجران خضدار کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی نے اس موقع پر کہا کہ تاجر برادری شہر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ بازاروں میں گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے تاجر برادری سے مسلسل رابطہ رکھا جائے گا۔چیف آفیسر وڈیرہ صالح جاموٹ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن شہر کی صفائی، و خوبصورتی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ پولیس اور انجمن تاجران کے تعاون سے ان اقدامات کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے۔انجمن تاجران کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی شہر میں امن، صفائی اور کاروباری فضا کو بہتر بنایا جا سکتا ہے جس سے بالآخر عام شہری کو ریلیف ملے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3641/2025
کوئٹہ: 5 مئی۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کمانڈنٹ بی سی اشفاق احمد نے نئی تعمیر شدہ عمارت میں جدید سہولیات سے آراستہ ڈسپنسری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نومکمل ڈسپنسری کو جدید طبی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا گیا ہے، جہاں بنیادی اور ہنگامی طبی سہولیات کے ساتھ معیاری علاج معالجہ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد جوانوں کو بروقت، موثر اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کمانڈنٹ بی سی اشفاق احمد نے کہا کہ فورس کے جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی صحت و فلاح و بہبود حکومت اور محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحت کے شعبے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام اہلکاروں کو بلا امتیاز یکساں اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈسپنسری کے قیام اور جدید سہولیات کی فراہمی پر جوانوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور اس اقدام کو اپنی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3642/2025
لورالائی5مئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد اسماعیل مینگل کی زیر صدارت تحصیل بوری، میختر میں ریونیو عملہ مال کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرلورالائی ندیم تحصیلدار بوری نائب تحصیلدار میختر،تمام سرکل کے پٹواری اور ریونیو عملے نے شرکت کی اجلاس میں ریونیو سے متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بالخصوص ایگریکلچر انکم ٹیکس کی وصولی میں درپیش مسائل، سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ، ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور زرعی اراضی پر عائد انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ادائیگیوں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد اور پیش رفت کا بھی جامع جائزہ پیش کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد اسماعیل مینگل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ محصولات کی بروقت اور شفاف وصولی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ ریونیو ریکارڈ کی درستگی اور ڈیجیٹلائزیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ایگریکلچر انکم ٹیکس کی وصولی حکومت کی آمدن کا ایک اہم ذریعہ ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ افسران کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس ضمن میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے، نادہندگان کی نشاندہی کرنے اور انہیں قانون کے دائرے میں لانے کے لیے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ حکام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسانوں اور زمینداروں میں ٹیکس ادائیگی سے متعلق آگاہی پیدا کی جائے تاکہ رضاکارانہ تعمیل کو فروغ مل سکے۔اجلاس کے اختتام پر متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ سرانجام دیں اور مقررہ حکومتی اہداف کے حصول کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 3643/2025
لورالائی: 5مئی۔: ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) اور بلوچستان سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور بروقت تکمیل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایف سی 53 ونگ کے میجر وقاص، میجر عرفان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نور علی کاکڑ، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اختر محمد مندوخیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، بی اینڈ آر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ متعلقہ حکام نے جاری منصوبوں پر پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ BSDI کے فیز 1 اور فیز 2 کے تحت مختلف اہم منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، جن میں گرلز ڈگری کالج میں فٹسال گراونڈ، سولر سسٹم کے ذریعے واٹر سپلائی اسکیم، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں سہولیات کی بہتری، کٹوی موڑ تا باچا خان چوک فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ کی تعمیر، باچا خان چوک کی توسیع اور یادگار کی تنصیب، میونسپل کمیٹی کے سرکاری باغ میں ڈیجیٹل لائبریری (میل و فیمیل)، ویمن فٹسال گراونڈ اور جمنازیم شامل ہیں۔ اجلاس میں BSDI کے فیز 3 کے مجوزہ و جاری منصوبوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ فیز 3 کے تحت شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، سڑکوں کی بحالی و توسیع، جدید اسٹریٹ لائٹنگ سسٹم کی تنصیب، پینے کے صاف پانی کی نئی اسکیموں کا آغاز، نکاسی آب کے نظام کی اپ گریڈیشن، اور تعلیمی و تفریحی سہولیات میں اضافہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ گرین ایریاز کے قیام، شجرکاری مہم اور عوامی پارکس کی بحالی کو بھی ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جبکہ غفلت یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے، درپیش رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے اور عوام کو ترقیاتی ثمرات جلد از جلد فراہم کیے جائیں۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ افسران کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3644/2025
قلات5 مئی۔ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی کے زیرصدارت BSDI کے تحت جاری ترقیاتی اسکیمات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایکسین بی اینڈآر بلڈنگ نیاز احمدبنگلزئی ایکسین روڈز امیرالملک لانگو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثاراحمدنورزئی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ثناءاللہ ثناء ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل فرزانہ احمدزئی ایس ڈی او پبلک ہیلتھ ہدایت اللہ بلوچ ایس ڈی او بی اینڈآر نوید موسیانی اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں ترقیاتی اسکیمات نئے سکولوں کے لیئے عمارتوں کی تعمیر سکولوں میں نئے کمروں واش رومز کی تعمیر کمروں کی مرمت رنگ روغن آبنوشی اسکیمات سڑکوں کی تعمیر اور دیگر اسکیمات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا متعلقہ محکموں کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر کو ترقیاتی اسکیمات کی فزیکل فنانشل پروگریس.سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے کہاکہ ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیمات کی کھڑی نگرانی کررہے ہیں اسکیمات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا متعلقہ محکموں کے سربراہان ٹھیکداروں کو پابند کریں کہ وہ کام کی رفتار تیز کریں اور تعمیرات میں ناقص میٹیریل کے استعمال سے گریز کریں اسکیمات جلداز جلد مکمل کئےجائیں تاکہ ضلع کے عوام ان اسکیمات سے مستفید ہوسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3645/2025
کوئٹہ، 5 مئی: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی زیر صدارت مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں صوبہ میں صحت کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے، نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے نئے منصوبوں کے آغاز پر زور دیا گیا۔ شرکاء کو ہسپتالوں کے قیام، جدید طبی آلات کی فرا ہمی سمیت اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سروسز میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا گیا۔ بلال خان کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور سرمایہ کاری کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ نہ صرف عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم ہے بلکہ یہ معاشی ترقی کا بھی ایک مضبوط ذریعہ بن سکتا ہے۔ صوبے کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ اجلاس میں شریک سرمایہ کاروں نے صوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں اور مراعات کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحت کے شعبے میں جدید اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, May 05: A key meeting was held under the chairmanship of Bilal Khan Kakar, Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade, with local investors to discuss the vast investment opportunities in the health sector of Balochistan.The meeting emphasized modernizing healthcare facilities in the province, increasing private sector participation, and initiating new projects through public-private partnerships. Participants were briefed on investment opportunities in the establishment of hospitals, provision of modern medical equipment, and specialized healthcare services.On this occasion, Bilal Khan Kakar stated that under the leadership of Chief Minister Mir Sarfraz Bugti, the Government of Balochistan is committed to providing maximum facilitation to investors and is taking effective measures to make the investment process easier and more transparent. He added that the health sector is not only vital for public welfare but can also serve as a strong driver of economic growth. He further noted that the private sector will be encouraged to help provide quality healthcare services to the people of the province.The participating investors expressed keen interest in investing in the province and appreciated the government’s policies and incentives. They reaffirmed their commitment to work in collaboration with the government to deliver modern and quality healthcare services.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3646/2025
لورالائی 5مئی ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع سے ایڈیشنل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سعید احمد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرلورالائی کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (میل) عبدالرزاق، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) فوزیہ درانی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (میل) محمد طارق بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ضلع میں تعلیمی نظام کی بہتری، سرکاری اسکولوں کی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی جیسے اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ فریقین نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے اور عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری سعید احمد نے جاری تعلیمی منصوبوں کی بروقت تکمیل، شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ضلع بھر کے اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کی نگرانی کو موثر بنانے کے لیے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کرایا جائے گا، جبکہ طلبہ کے داخلوں میں اضافے کے لیے خصوصی مہم شروع کی جائے گی۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ دیہی علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکول لایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق، ضلعی انتظامیہ جلد ہی ایک جامع تعلیمی اصلاحاتی پلان کا اعلان کرے گی، جس کے تحت اسکولوں کی بنیادی سہولیات کی بہتری، اساتذہ کی تربیت اور جدید تدریسی طریقوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3647/2025
تربت5مئی ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی کی نگرانی میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے شہر بھر میں ایک موثر اور بھرپور کارروائی کی۔کارروائی کے دوران کھانے پینے کی اشیاءکے سرکاری نرخ ناموں کے ساتھ ساتھ زائد المیعاد (ایکسپائر) اشیاء کی تاریخوں کی بھی سخت جانچ پڑتال کی گئی۔دریں اثناء ، پرائس کنٹرول کمیٹی کے نمائندے نیاز احمد اور ان کی ٹیم نے مختلف دکانوں کا معائنہ کیا، جہاں سے بڑی تعداد میں زائد المیعاد اور مضرِ صحت اشیاءبرآمد ہوئیں۔ ان اشیاء کو فوری طور پر ضبط کرکے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا تاکہ عوام کی صحت کو لاحق خطرات کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ نے اس موقع پر واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایات کے مطابق انسانی صحت کے لیے نقصان دہ اشیاء ، جن میں جیم، گٹکا اور دیگر غیر معیاری مصنوعات شامل ہیں، کے خلاف سخت پالیسی اپنائی گئی ہے۔ شہر کو صاف اور محفوظ بنانے کے لیے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں، زائد المیعاد اشیائ کی فروخت سے اجتناب کریں اور شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔مزید برآں، ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے تجاوزات کے خاتمے پر بھی زور دیتے ہوئے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قبضہ نہ کریں اور عوامی گزرگاہوں کو کھلا رکھیں۔ضلعی انتظامیہ کیچ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ بھی ایسے اچانک معائنے جاری رہیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔آخر میں ضبط شدہ تمام زائد المیعاد اشیائ کو باقاعدہ تلف کر دیا گیا، جبکہ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے صحتِ عامہ کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3648/2025
لورالائی: 05 مئی ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی عبدالحمید ابڑو نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بلوچ کالونی کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد تعلیمی معیار، تدریسی عمل اور اسکول میں نظم و ضبط کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران ڈی ای او نے مختلف کلاس رومز میں جا کر تدریسی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو جانچا اور حاضری رجسٹرز کی پڑتال کی۔ انہوں نے طلبہ سے براہِ راست گفتگو بھی کی اور ان کے تعلیمی معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالحمید ابڑو نے کہا کہ تعلیم محض ڈگری کے حصول کا نام نہیں بلکہ کردار سازی اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے خود کو تیار کرنے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں اور روزانہ کا سبق باقاعدگی سے یاد کریں۔ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کرام سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار اور طلبہ کے لیے رول ماڈل ہیں، لہٰذا نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی و سماجی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو تعلیمی ماحول بہتر اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی سخت ہدایت کی۔آخر میں ڈی ای او لورالائی نے اسکول کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3649/2025
ژوب5مئی .۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے علاقائی دفتر ژوب میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورنگزیب کاسی تھے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی ملک محمد نوید قمر سمیت طلبہ اور دیگر متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی تقریب کے دوران میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے اس موقع پر مہمانِ خصوصی اورنگزیب کاسی اور ریجنل ڈائریکٹر ملک محمد نوید قمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا یہ اقدام نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ایک اہم کاوش ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی تعلیم کا لازمی جزو بن چکی ہے اور لیپ ٹاپ جیسے وسائل طلبہ کو تحقیق آن لائن تعلیم اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور مدد فراہم کرتے ہیں۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک کا ایک منفرد تعلیمی ادارہ ہے جو دور دراز علاقوں میں رہنے والے طلبہ کو گھر کی دہلیز پر معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے لاکھوں طلبہ اس نظام سے مستفید ہو رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ کی فراہمی اس عمل کو مزید موثر بنانے میں معاون ثابت ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ انہیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب راغب کرتے ہیں، جو مستقبل میں ان کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے بھی انتہائی اہم ہے تقریب کے اختتام پر لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے حکومت پاکستان وزیر اعظم یوتھ پروگرام اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس سہولت سے وہ اپنی تعلیمی کارکردگی کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3650/2025
کوئٹہ 5 مئی۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ امن ہو یا میدان جنگ دونوں میں پاکستان کا کردار بہت منفرد رہا ہے۔ کئی اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود پاکستان نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایک چھوٹا سا ملک بھی بین الاقوامی سطح پر سفارت کاری اور قیادت کی نئی مثالیں قائم کر سکتا ہے۔ معرکہ حق کے موقع پر جب پاکستان کی بقا اور سلامتی کو بھارتی جارحیت سے خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان ایک ایسا ملک سے نبردآزما ہوا جو فوجی تعداد اور جنگی ساز و سامان کے لحاظ سے کئی گنا بڑا تھا۔ اس کے باوجود ہم نے پاک فضائیہ کی اونچی اڑان اور پاک آرمی کامیاب دفاعی حکمت عملی سے بھارتی جارحیت کو ناکام بنا دیا۔ ہم نے اپنی سرزمین کا بہترین دفاع کیا، اپنے قومی وقار کو قائم رکھا اور یہ ثابت کیا کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور موجودہ کشیدہ صورتحال میں آمن، امید اور مذاکرات کی ایک کرن بھی ہے۔ تقریباً پچاس سال کے بعد ہم نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد کی۔ اپنی دانشمندانہ سفارتکاری کے ذریعے پاکستان ایک پل بن چکا ہے۔ ہم نے ثابت کیا کہ سفارتکاری انتہائی کشیدہ صورتحال پر بھی غالب آسکتی ہے اور ملکوں اور اقوام کے درمیان تنازعات کو بامعنی ڈائیلاگ میں بدلے جا سکتے ہیں۔ ہم آج بھی پختہ یقین رکھتے ہیں کہ موجودہ مایوس کن صورتحال میں بھی امن کا قیام ممکن ہے اور کسی ملک کی ایک چھوٹی سی کاوش بھی ایک روشن اور زیادہ پرامن مستقبل کو محفوظ بنا سکتی ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ جسطرح پاکستان موجودہ انٹرنیشنل غیریقینی صورتحال میں امن اور مذاکرات کے مرکز کے طور پر ابھرا ہے، اب اسی طرح ہم دنیا کے معاشی جمود کو ختم کر کے شاندار معاشی منصوبہ سی پیک کے ذریعے اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کا عالمی مرکز بن جائیں گے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک ایسا میگا پراجیکٹ ہے جو جلد ہی ایشیا کے معاشی نقشے کو ازسر نو واضح کریگا۔ اس کی تکمیل کے بعد پاکستان ایک اہم اکنامک ہب کے طور پر ابھرے گا جو سینٹرل ایشیا، ساوتھ ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو ملانے کلیدی کردار ادا کریگا۔ گویا اس وقت ہم امن و مذاکرات کیلئے پل ہیں اور اگلے مرحلے میں ہم معاشی ترقی کا معتبر وسیلہ بنیں گے۔ ہمارا جغرافیائی محل وقوع اس بات کو مستحکم بناتا ہے کہ پاکستان نہ صرف امن کی علامت ہے بلکہ مستقبل قریب میں پورے خطے کیلئے معاشی ترقی و خوشحالی کا مرکز بھی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3651/2025
جیکب آباد، 5 مئی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی منگل کو مختصر دورے پر جیکب آباد پہنچے جہاں انہوں نے جکھرانی ہاوس جاکر رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے صاحبزادے زید حسین کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کی انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3652/2025
کوئٹہ 5مئی ۔ حکومتی منصوبہ بندی کے مطابق گڈ گورننس روڈ میپ کے ذریعے انتظامی امور میں بہتری، دفتری کارکردگی میں اضافہ اور شہریوں کو بنیادی خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔ عوامی مسائل کے فوری حل، فیلڈ سطح پر نگرانی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، آفیسران کی دفاتر میں حاضری اور ضلعی دفاتر میں سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانے پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے ماہانہ سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، دفاتر میں آفیسران و عملے کی حاضری کو یقینی بنانا، اجارہ گاڑیوں کی نیلامی، سسٹم کی ڈیجیٹائزیشن، ای فائلنگ، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے زور دیا کہ تمام محکموں کو اپنے سسٹمز کو ڈیجیٹائز کرنا ہوگا تاکہ کاغذی کارروائی کم ہو، اجلاس بلوچستان میں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوامی فلاح کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے سیکرٹریٹ اور لائن ڈیپارٹمنٹس میں آفیسران اور عملے کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس کو اس موقع پر بتایا گیا کہ سول سیکرٹریٹ میں آفیسران و عملے کی حاضری میں نمایاں بہتری آئی ہے اور 80 فیصد تک حاضر رہتے ہیں اور اس میں مزید بہتری کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، کیونکہ ایک مضبوط اور مستحکم معیشت ہی نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار کے دروازے کھول سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوان نسل کو مایوسی سے نکال کر عملی مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے بھی بات کی جائے گی تاکہ صوبہ کوٹے پر مختص شدہ خالی آسامیوں پر تقرری کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے تمام سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ فائل ٹریکنگ سسٹم اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کی جانب سے درج شکایات کو فوری طور پر حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور جو کیسز پینڈنگ یا اوور ڈیو ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مانیٹرنگ اور ایویلوایشن سیکشن نے 1890 ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا ہے۔ تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں کے پی سی_ 1 جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ 2005 ماڈل سے پرانی گاڑیوں کی نیلامی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3653/2025
گوادر/کراچی5مئی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت نورالحق بلوچ، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے کراچی میں ایئر وائس مارشل (ر) اعجاز محمود ملک، ایڈوائزر ٹو چیئرمین ساوتھ ائیر سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں گوادر اور مکران ڈویژن کے لیے فضائی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ساوتھ ائیر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ جون 2026 کے پہلے ہفتے سے گوادر، تربت اور پنجگور سے باقاعدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں ان شہروں کو کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہری مراکز سے منسلک کیا جائے گا، جس سے نہ صرف سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ عوام کو تیز، محفوظ اور موثر سفری ذرائع میسر آئیں گے۔مزید برآں، اس اقدام سے خطے کی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔ پنجگور اور تربت کی عالمی شہرت یافتہ کھجوروں جبکہ گوادر کی تازہ مچھلی کو ملک کی بڑی منڈیوں تک بروقت رسائی حاصل ہوگی، جس سے مقامی کاشتکاروں، ماہی گیروں اور تاجروں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ ساوتھ ائیر نے اس سلسلے میں جلد تربت اور پنجگور کے مقامی تاجروں سے مشاورتی نشستوں کے انعقاد کا بھی عندیہ دیا ہے۔میڈیا کوآرڈینیٹر جی پی اے کے مطابق یہ پیش رفت گوادر اور مکران کی ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ گوادر کو مکمل بین الاقوامی تجارتی و لاجسٹک حب بنانے کے لیے فضائی اور بحری روابط کا مضبوط اور موثر ہونا ناگزیر ہے۔اس موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کی شبانہ روز کاوشوں اور موثر قیادت کو سراہا گیا، جنہوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی کی فعالیت کو بہتر بنانے اور گوادر کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ماہرین کے مطابق گوادر پورٹ اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان موثر ربط قائم ہونے سے شہر ایک مثالی تجارتی و ٹرانزٹ حب میں تبدیل ہو سکتا ہے، جہاں بحری اور فضائی نقل و حمل ایک دوسرے کی تکمیل کریں گے۔ اس ہم آہنگی کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ، روزگار کے نئے مواقع اور خطے کی مجموعی معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ گوادر کو ایک بین الاقوامی رابطہ شہر بنانے کا خواب تیزی سے حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، اور حالیہ پیش رفت اس سمت ایک مضبوط اور موثر قدم ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3654/2025
موسیٰ خیل 5 مئی ۔ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ژوب ملیشیائکے کرنل عرفان ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر درگ گل نواز بلوچ ، اسسٹنٹ کمشنر( انڈر ٹریننگ ) بشیر احمد اخونزادہ , متعلقہ محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران BSDI (بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو) کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ فیز ون کے تحت تمام جاری اسکیمات کو 15 مئی اور فیز ٹو کی اسکیمات کو 30 مئی تک ہر صورت مکمل کیا جائے انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ اہداف کے حصول کے دوران تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام محکموں کے سربراہان فیلڈ میں کام کی کڑی نگرانی یقینی بنائیں۔ مزید برآں، تمام متعلقہ افسران کو پابند کیا گیا کہ وہ فیز تھری کے نئے منصوبوں کے لیے اپنی جامع تجاویز 15جون تک لازمی جمع کرائیں تاکہ اگلے مرحلے کی منصوبہ بندی بروقت کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ موسیٰ خیل کی تعمیر و ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ آپسی کوارڈینیشن کو مزید موثر بنائیں تاکہ اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3655/2025
کوئٹہ 5مئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا دودھ فروشوں کے خلاف خود ساختہ مہنگائی پر سخت کریک ڈاون جاری ہے۔ان کارروائی کے دوران مجموعی طور پر شہر بھر 225 دکانوں کا دورہ کیا گیا،118 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا جبکہ 46 دکانیں سیل کی گئیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں مہنگے دودھ کی فروخت اور خود ساختہ قیمتوں کے تعین کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ، اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ اور تحصیلدار سٹی ہمایون کاکڑ نے بروری روڈ، سبزل روڈ، کاسی روڈ، گوالمنڈی چوک، کواری روڈ، فقیر محمد روڈ اور جناح ٹاون میں کارروائیاں کیں۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی، عالمو چوک، شابو، ہدہ، دیبہ اور ائیرپورٹ روڈ پر مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن (ر) محمد امیر حمزہ نے کچلاک بازار اور خیزی چوک میں کارروائیاں کیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد اچکزی اور اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے سیٹلائٹ ٹاون، پودگلی چوک، بلال کالونی، یونیورسٹی چوک اور بائپاس کے علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دودھ سمیت ضروری اشیائے خوردونوش کی خودساختہ قیمتوں پر فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3656/2025
بارکھان5 مئی کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی سے گورنمنٹ ہائی اسکول رکھنی کے پرنسپل محمد صدیق کھتران نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں اسکول کی مجموعی کارکردگی، تعلیمی معیار اور درپیش مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر پرنسپل محمد صدیق کھتران نے کمشنر کو ایک کتاب بطور تحفہ پیش کی، جسے کمشنر نے سراہتے ہوئے علم دوستی کی ایک مثبت علامت قرار دیا۔ پرنسپل نے کمشنر کو اسکول کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ وہ خود آکر تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لے سکیں۔کمشنر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد گورنمنٹ ہائی اسکول رکھنی کا دورہ کریں گے اور وہاں جاری تدریسی عمل، سہولیات اور طلبہ کی کارکردگی کا قریب سے مشاہدہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور ان کا کردار نئی نسل کی بہتر تربیت میں انتہائی اہم ہے۔ ملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ طلبہ کو ایک روشن مستقبل فراہم کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3657/2025
خضدار 5 مئی ۔ڈپٹی کمشنر خضدار کی زیر صدارت آل محکمہ جات کا اجلاس منعقد ہوا، بی ایس ڈی آئی فیز تھری کے تحت اربن علاقوں سمیت پسماندہ و دور دراز علاقوں کی ترقی تعلیم و صحت و دوسرے مسائل کو فوقیت دینے کا فیصلہ*ضلع خضدار میں متوازن ترقی اور عوامی سہولیات کی منصفانہ فراہمی کے لیئے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی زیر صدارت تمام سرکاری محکمہ جات کے سربراہان کا اعلیٰ سطحی اجلاس ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا محور بی ایس ڈی آئی کے فیز تھری کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل تھا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے واضح ہدایت کی کہ بی ایس ڈی آئی کے فنڈز سے ضلع کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں کو خصوصی ترجیح دے کر ترقی دی جائے گی تاکہ ترقیاتی عمل کے ثمرات ہر شہری تک پہنچ سکیں۔فیز تھری کے تحت درج تعلیمی سہولیات کالج، ٹیچنگ ہسپتال خضدار کو جدید طبی سہولیات سے ہم آہنگ کرنے کے لیئے نئی آپریشن تھیٹر ، اجلاس میں امن و امان اور ٹریفک نظام کی بہتری کے علاوہ لائیو اسٹاک، فشریز، جنگلات،پی پی ایچ آئی، انڈسٹریز، محکمہ جنگلات، ہیلتھ اور ایجوکیشن کے شعبہ جات کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار علم دین، پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج منیر احمد سمالانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار عابد حسین بلوچ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر سرمد سعید، ایگزیکٹو انجینئرز عبدالرﺅف قمبرانی، سعید احمد، ملک ثناء اللہ، عتیق قاضی، سجاد احمد، سلیم رزاق عمرانی، ڈاکٹر انور زہری ، رقیہ عبید سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی نے ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس کے موثر اقدامات پر جامع بریفنگ دی۔ اور پولیس کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے بی ایس ڈی آئی کے فیز ون اور فیز ٹو کی کامیاب تکمیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیز تھری میں پسماندہ علاقوں کی ترقی کو فوکس کیا جائے گا۔ صحت، تعلیم، مواصلات، پبلک لائبریریز، پینے کے صاف پانی کے ساتھ ساتھ لائیو اسٹاک سمیت دیگر بہت سارے شعبوں میں بھی عوامی مفاد کے منصوبے شروع کیئے جائیں گے۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی اسکیمات کی شفاف اور بروقت تکمیل یقینی بنائیں تاکہ عوام کو فوری ریلیف مل سکے۔ بی ایس ڈی آئی فیز تھری سے پسماندہ و دور دراز علاقوں کو ترقی دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3658/2025
خضدار: 5 مئی ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی سے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ صالح جاموٹ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی بھی موجود تھے۔ملاقات میں شہر کو درپیش بنیادی شہری مسائل، صفائی ستھرائی کی صورتحال اور خضدار شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے شہر کی تزئین و آرائش اور عوام کو بہتر میونسپل سہولیات کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری مسائل کے فوری حل اور شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ صالح جاموٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے، سڑکوں کی مرمت اور شجرکاری مہم کو تیز کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3659/2025
بارکھان/رکھنی5 مئی۔ کمشنر کوہِ سلیمان ڈویڑن مجیب الرحمٰن قمبرانی سے نیشنل پارٹی بارکھان کے ضلعی صدر میر عبدالکریم کھتران نے کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں ڈویڑن کی مجموعی صورتحال، امن و امان، اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنر کوہ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق علاقے میں پائیدار امن کا قیام اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے فوری حل کے لیے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے، تاکہ کوہِ سلیمان ڈویژن کو ایک مثالی اور ماڈل ڈویڑن بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں اور ضلعی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطہ اور مشاورت بہتر طرزِ حکمرانی کی بنیاد ہے۔اس موقع پر میر عبدالکریم کھتران نے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے کمشنر کو آگاہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے، سہولیات کی بہتری اور عوامی مشکلات کے فوری حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے علاقے میں ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3660/2025
لورالائی 5مئی ۔ لورالائی سرکاری ملازمین کی تاریخِ پیدائش کی اصلاح اور SAP سسٹم میں ریکارڈ کی درستگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد اسماعیل مینگل نے کی۔ اجلاس میں قائم کردہ کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی، جبکہ مختلف محکموں سے متعلق کیسز کو تفصیل سے زیرِ غور لایا گیا۔اجلاس کے دوران ہر کیس کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، جس میں متعلقہ دستاویزات، سروس ریکارڈ، تعلیمی اسناد اور دیگر قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ ریکارڈ کی درستگی نہ صرف سرکاری نظام کی شفافیت کے لیے ضروری ہے بلکہ ملازمین کے سروس اسٹرکچر اور ریٹائرمنٹ سے متعلق امور میں بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔کمیٹی نے غور و خوض کے بعد متعدد کیسز میں تاریخِ پیدائش کی اصلاح کی منظوری دے دی، جس کے تحت متعلقہ ملازمین کا ڈیٹا SAP سسٹم میں اپڈیٹ کیا جائے گا تاکہ آئندہ کسی بھی قسم کی انتظامی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔تاہم، ایسے کیسز جن میں مطلوبہ دستاویزات مکمل نہیں تھیں، انہیں عارضی طور پر موخر کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں متعلقہ ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ زیرِ التوا معاملات کے لیے مکمل اور مصدقہ ریکارڈ آئندہ اجلاس سے قبل جمع کرائیں، تاکہ ان پر حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔مزید پیش رفت اور ہدایات اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ایسے معاملات کے لیے ایک مربوط طریقہ کار وضع کیا جائے گا، جس کے تحت تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال ایک مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ماتحت عملے کے سروس ریکارڈ کی بروقت تصدیق کو یقینی بنائیں تاکہ اس نوعیت کے مسائل کم سے کم ہوں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل مینگل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ک سرکاری ریکارڈ میں درستگی اور شفافیت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے قانون اور قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں۔ذرائع کے مطابق، کمیٹی کا آئندہ اجلاس جلد متوقع ہے جس میں زیرِ التوا کیسز کو دوبارہ پیش کیا جائے گا اور حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3661/2025
کوئٹہ5 مئی ۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ حالیہ کریک ڈاون کے دوران کوئٹہ، پشین، لورالائی، ڈیرہ اللہ یار اور گوادر میں مختلف فوڈ بزنسز کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گئے۔بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملک شاپس، جنرل و کریانہ اسٹورز، بیکنگ یونٹس، نمکو مینوفیکچرنگ یونٹس، بیکریز، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، پیزا پوائنٹس، ملک شیک یونٹس، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور پولٹری شاپس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انسپیکشن کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال، غیر معیاری و مضر صحت اجزائ کا استعمال، خوراک کی غیر مناسب اسٹوریج، ایکسپائرڈ اشیاء کی موجودگی اور ورکرز کی ذاتی صفائی میں کوتاہی جیسے متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 42 فوڈ بزنسز پر جرمانے عائد کیے گئے، 3 یونٹس کو سیل کیا گیا جبکہ 49 اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے تاکہ کاروباری مالکان فوری طور پر اپنی خامیوں کو دور کریں۔ بی ایف اے حکام کے مطابق خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق سب سے بڑی کارروائی کوئٹہ کچلاک بائی پاس کے علاقے میں عمل میں لائی گئی جہاں بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 3 ریسٹورنٹس سیل جبکہ متعدد یونٹس مالکان پر جرمانے عائد کیے۔ سیل کردہ ریسٹورنٹس میں انتہائی ناقص صفائی، بغیر ڈھانپے کھانے کی اشیائ، نان فوڈ گریڈ میٹریل کا استعمال، خوراک کی غلط ہینڈلنگ و اسٹوریج، فریج میں کاکروچز کی موجودگی، پکا اور کچا کھانا ایک ساتھ رکھنے، پیسٹ کنٹرول سسٹم کی عدم موجودگی، کھلے کوڑے دان، چائنیز نمک کا استعمال اور بدبودار تیل جیسے سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔اسی طرح جرمانہ کیے گئے ریسٹورنٹس میں نان فوڈ گریڈ کلر کا استعمال، ورکرز کی ناقص ذاتی صفائی، کھلا آٹا و کوڑا دان، گندے فریج، غیر معیاری ذخیرہ اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔بی ایف اے حکام نے فوڈ بزنس مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ قوانین اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر مزید سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے ایسے کریک ڈاون بلا تعطل جاری رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 3662/2025
لورالائی:5مئی۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل مینگل نے میونسپل کمیٹی ہال میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جاری تین روزہ تربیتی پروگرام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔تربیتی پروگرام کا مقصد فیسلٹی اور کمیونٹی بیسڈ پرووائیڈرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ شرکاء کو DMPA-SC سیلف انجیکشن کے حوالے سے ایمپتھی بیسڈ کاونسلنگ کی جدید اور موثر تکنیکوں سے روشناس کرایا جا رہا ہے تاکہ وہ عوام کو بہتر اور باوقار انداز میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات فراہم کر سکیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل مینگل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے طبی عملے کی تربیت نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز سے نہ صرف سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی بلکہ عوام میں شعور بھی بیدار ہوگا۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تربیت یافتہ عملہ اپنی ذمہ داریوں کو پیشہ ورانہ دیانتداری اور حساسیت کے ساتھ انجام دے تاکہ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے پائے جانے والے معاشرتی خدشات کو موثر انداز میں کم کیا جا سکے۔ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ ضلع بھر میں مزید تربیتی سیشنز کے انعقاد کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، جبکہ موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے دور دراز علاقوں میں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے اس اقدام کو عوامی صحت کی بہتری اور خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیا مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ صحت کے شعبے میں پائیدار بہتری لائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3663/2025
بارکھان 5 مئی ۔بارکھان: کنٹریکٹ تعیناتیوں سے متعلق شکایات پر ڈی آر سی کا اجلاس منعقدڈپٹی کمشنر بارکھان سعیدالرحمن کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی (ڈی آر سی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کنٹریکٹ بنیادوں پر ہونے والی تعیناتیوں سے متعلق موصول شکایات اور اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید لطیف سمیت متعلقہ افسران اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔امیدواروں کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواستوں اور میرٹ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے ہر کیس کو شفاف انداز میں پرکھتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ کی چھان بین کی۔تمام کیسز پر غور کے بعد ضروری فیصلے کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام تعیناتیاں میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق یقینی بنائی جائیں۔کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا ناانصافی کو ہرگز برداشت نہ کرنے پر زور دیا گیا۔عوام کا اعتماد بحال رکھنے کے لیے شکایات کے بروقت اور منصفانہ ازالے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام اعتراضات مقررہ طریقہ کار کے مطابق نمٹا کر حتمی فہرست جلد جاری کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3664/2025
بارکھان 5 مئی ۔ڈپٹی کمشنر بارکھان سعیدالرحمن کاکڑ کی زیر صدارت پی ڈی ایس آئی سکیموں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمانڈنٹ ایف سی ونگ 129 بارکھان لیفٹیننٹ کرنل محمد یونس، ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر فضل محمد زرکون، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک محمد نسیم زرکون، ایس ڈی او ایریگیشن سمیت دیگر متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سعیدالرحمن کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت، رفتار اور معیار کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔اجلاس کے دوران مختلف محکموں کی جانب سے جاری سکیموں پر بریفنگ دی گئی جبکہ درپیش رکاوٹوں کے حل کے لیے باہمی رابطوں اور تعاون کو مزید موثر بنانے پر زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں، منصوبوں کی مسلسل نگرانی کریں اور عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر3665/2026
خضدار5مئی:۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے اراکین کے مابین ایک اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو روزہ فیسٹیول کے انعقاد، اس کے طریقہ کار اور عوامی فوائد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار عابد حسین بلوچ، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین بشیر احمد جتک، اشرف علی مینگل، حاجی محمد اقبال بلوچ، حافظ حمیداللہ مینگل، سید سمیع شاہ، عید محمد ایڈوکیٹ، سفر خان مینگل، ادریس زہری، خلیل گرگناڑی کے علاوہ انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز حسن بلوچ منور عنایت شریک رہے جب کہ اس موقع پر ایوب بلوچ حافظ بلال احمد مردوئی بھی موجود تھے۔اجلاس میں دو روزہ فیسٹیول کے انعقاد کے طریقہ کار پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے اراکین نے فیسٹیول کے طریقہ کار وضع کرنے کے لیئے اپنی قیمتی تجاویز اور آراء پیش کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین بلوچ نے شرکاء کو فیسٹیول کے انعقاد کے مقاصد، تیاریوں اور اس کے سماجی و ثقافتی فوائد سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ اس نوعیت کے فیسٹیولز عوام کو صحت مند تفریح کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ضلع کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لیئے باہمی تعاون کو فروغ دیں۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
خبر نامہ نمبر3666/2026
خضدار5مئی:۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی سے پیپلزپارٹی کے رہنماء میر شہباز خان قلندرانی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔وفد میں سابق تحصیلدار میر محبوب علی تمرانی بزنجو، میر ظفر جان تمرانی بزنجو، میر لیاقت علی تمرانی بزنجو، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نال سمیع اللہ قلندرانی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مولہ منیر احمد موسیانی شامل تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے ڈپٹی کمشنر خضدار کی توجہ ضلع کے عوامی مسائل کی جانب مبذول کرائی اور مختلف علاقوں کو درپیش بنیادی مسائل سے انہیں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وفد نے عوامی سہولیات کی بہتری کے لیئے تجاویز بھی پیش کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیئے کوشاں ہے اور متعلقہ محکموں کو عوامی شکایات کے بروقت ازالے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔
خبر نامہ نمبر3667/2026
کوئٹہ05 مئی:۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کیوائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی زیر صدارت مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کے شعبہ? صحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں صوبہ میں صحت کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے، نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے نئے منصوبوں کے آغاز پر زور دیا گیا۔ شرکاء کو ہسپتالوں کے قیام، جدید طبی آلات کی فراہمی سمیت اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سروسز میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا گیا۔ بلال خان کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور سرمایہ کاری کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ نہ صرف عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم ہے بلکہ یہ معاشی ترقی کا بھی ایک مضبوط ذریعہ بن سکتا ہے۔ صوبے کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ اجلاس میں شریک سرمایہ کاروں نے صوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں اور مراعات کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحت
کے شعبے میں جدید اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
HANDOUT NUMBER 3668/2026
Quetta, May 05: A key meeting was held under the chairmanship of Bilal Khan Kakar, Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade, with local investors to discuss the vast investment opportunities in the health sector of Balochistan.The meeting emphasized modernizing healthcare facilities in the province, increasing private sector participation, and initiating new projects through public-private partnerships. Participants were briefed on investment opportunities in the establishment of hospitals, provision of modern medical equipment, and specialized healthcare services.On this occasion, Bilal Khan Kakar stated that under the leadership of Chief Minister Mir Sarfraz Bugti, the Government of Balochistan is committed to providing maximum facilitation to investors and is taking effective measures to make the investment process easier and more transparent. He added that the health sector is not only vital for public welfare but can also serve as a strong driver of economic growth. He further noted that the private sector will be encouraged to help provide quality healthcare services to the people of the province.The participating investors expressed keen interest in investing in the province and appreciated the government’s policies and incentives. They reaffirmed their commitment to work in collaboration with the government to deliver modern and quality healthcare services.
خبر نامہ نمبر3669/2026
زیارت 5 اپریل:.ڈپٹی کمشنر زیارت، عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت بی ایس ڈی آئی کے فیز ون، فیز ٹو اور فیز تھری کی اسکیمات کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف سی ونگ 155 کے لیفٹیننٹ کرنل ژیشان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید طلال شاہ، کیپٹن حارث، کیپٹن شعبان، اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کاشانی، ایکسین ایریگیشن عمیر علی، ایکسین روڈ صغیر احمد، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو محمد عرفان، ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق مستوئی، ایس ڈی او ایریگیشن اعجاز الدین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد صدیق دمڑ اور ایس ڈی ای او پی ایچ ای رفیع اللہ کاکڑ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بی ایس ڈی آئی فیز ون اور فیز ٹو کی جاری اسکیمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ فیز تھری میں ان اسکیمات کو شامل کیا جائے گا جو عوامی مفاد کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہوں، جبکہ کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے دی گئی تجاویز کو بھی ترجیح دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیز ون اور فیز ٹو کی تمام اسکیمات کے باقاعدہ دورے کیے جائیں اور منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کام میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس کے دوران متعلقہ محکموں نے یقین دہانی کرائی جبکہ فیز ٹو کے منصوبوں میں بھی ٹائم لائن کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
خبر نامہ نمبر 2026/3670
گوادر5مءی:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق تعلیمی اداروں اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (خواتین) زرّتون بلوچ نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول نگور شریف کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تدریسی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے اساتذہ اور طالبات کے تدریسی و تعلیمی ماحول کا معائنہ کیا اور مختلف جماعتوں کی طالبات سے ملاقات کرکے ان سے نصابی سوالات پوچھے تاکہ ان کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا جا سکے۔ بعد ازاں انہوں نے تدریسی عملے کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں ٹائم ٹیبل، نصاب کی بروقت تکمیل اور طالبات کے سیکھنے کے نتائج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نے نان ٹیچنگ اسٹاف سے بھی ملاقات کی اور انہیں اسکول میں شجرکاری کی دیکھ بھال اور ماحول کو صاف، سرسبز اور خوشگوار بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ذاتی طور پر اسکول کو متعدد پودے فراہم کیے اور اساتذہ و عملے کو ان کی مناسب نگہداشت یقینی بنانے کی تاکید کی۔طالبات کی جانب سے درسی کتب کی فراہمی کا مطالبہ بھی پیش کیا گیا، جس پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نے یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے کو اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھا کر جلد از جلد حل کیا جائے گا۔انہوں نے اسکول کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ٹیم ورک، باہمی تعاون اور مسلسل محنت ناگزیر ہے۔
خبر نامہ نمبر 2026/3671
بارکھان05 مٸی :ـبارکھان میں ڈپٹی کمشنر سعیدالرحمن کاکڑ کی زیر صدارت مارکیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بارکھان، انچارج مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو رکنی سبزی منڈی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں منڈی کی موجودہ صورتحال، درپیش مسائل اور ترقیاتی امور پر روشنی ڈالی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئی سبزی منڈی کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے مختلف اقدامات زیر غور ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سعیدالرحمن کاکڑ نے نئی سبزی منڈی کی جلد فعالیت کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دکانوں کی تعمیر کے عمل کو تیز کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منڈی کی بروقت تکمیل سے مقامی کاشتکاروں اور تاجروں کو سہولیات میسر آئیں گی اور زرعی معیشت کو فروغ ملے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کاموں کی باقاعدہ نگرانی کی جائے اور پیش رفت سے متعلق رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جائے تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو سکے۔
خبرنامہ نمبر 2026/3772
لورالائی05 مئی:ـکمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محب اللہ خان بلوچ نے پبلک پارک لورالائی کا تفصیلی دورہ کیا اور صفائی و ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران پارک میں تعینات میونسپل کمیٹی کے عملے کی حاضری چیک کی گئی جبکہ غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی۔چیف آفیسر نے پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے، سبزہ زاروں کی دیکھ بھال، روشنی کے انتظامات کی بہتری اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مقامات پر صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔محب اللہ خان بلوچ نے کہا کہ پبلک پارک شہریوں کے لیے تفریح کا اہم مرکز ہے، اس کی خوبصورتی اور صفائی کو برقرار رکھنا میونسپل کمیٹی کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے عمل کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر انہوں نے خبردار کیا کہ ناقص کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔ شہریوں نے پارک میں صفائی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
خبر نامہ نمبر 2026/3773
موسیٰ خیل مورخہ05مئ:ـڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ واٹر بورڈ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ) بشیر احمد اخونزادہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع میں پانی کی موجودہ صورتحال اور واٹر سپلائی اسکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ تمام واٹر سپلائی اسکیموں کی کڑی نگرانی کی جائے اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/3774
کوئٹہ 5 اپریل:ـصوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ مونسپل کمیٹی خاران کو مونسپل کارپوریشن خاران میں اپ گریڈ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جو نہ صرف شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گا بلکہ علاقے کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کی راہ بھی ہموار کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ سے خاران مونسپل کمیٹی کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہا اجلاس میں محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے عبد الرحمن کے علاؤ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے علی حکام نے شرکت کی جبکہ خاران کی بلدیاتی ضروریات، موجودہ مسائل اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ خاران کو مو نسپل کارپوریشن کا درجہ دینے سے بلدیاتی ادارے کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں شہریوں کو صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم کی بہتری، سڑکوں کی مرمت اور دیگر بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے کہا کہ خاران مونسپل کمیٹی کے اپ گریڈ یشن سے نہ صرف شہری مسائل میں کمی آئے گی بلکہ علاقے میں کھیلوں کے میدانوں کی ترقی اور نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں کے مواقع بھی بڑھیں گے۔میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی واضح ہدایات کے مطابق حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اور خاران کی ترقی بھی اسی وژن کا حصہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کو مزید فعال بنا کر عوام تک اس کے ثمرات پہنچائے جائیں گے۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ خاران کی اپ گریڈیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو عملی طور پر اس کے فوائد حاصل ہو سکیں اور شہر کو ایک جدید اور ترقی یافتہ بلدیاتی نظام کی جانب گامزن کیا جاے گا.









