20th-March-2026

خبر نامہ نمبر 2026/3195
کوئٹہ20 مارچ:_وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعۃ الوداع، چاند رات اور عالمی یومِ خوشی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ بابرکت اور خوشیوں بھرے مواقع انسانیت کے لیے امید، اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کا پیغام لے کر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک پُرامن اور خوشحال معاشرہ ہی حقیقی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے، جہاں ہر فرد کو عزت، تحفظ اور بہتر زندگی کے مواقع میسر ہوں انہوں نے کہا کہ خوشی، امن اور فلاح ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت اس امر کے لیے کوشاں ہے کہ عوام کو ایسا سازگار ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ سکون اور اطمینان کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، برداشت، ایثار اور ہمدردی کا درس دیتا ہے، اور ہمیں ان اعلیٰ اقدار کو اپنی اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حقیقی خوشی دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے اور معاشرے میں محبت، بھائی چارے اور برداشت کو فروغ دینے میں مضمر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور چاند رات کے موقع پر سیکیورٹی کے جامع اور سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی خوشیوں میں شریک ہو سکیں انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ رش والے مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں تاکہ خوشیوں کے یہ لمحات محفوظ اور پُرسکون رہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام ان خوشیوں کو ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ منائیں اور معاشرے میں مثبت رویوں کو فروغ دیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بلوچستان اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرے اور ہم سب کو حقیقی خوشی اور کامیابی عطا فرمائے.
خبر نامہ نمبر 2026/3196
کوئٹہ20 مارچ:ـوزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے عید الفطر کے مقدس، سعید اور بابرکت موقع پر پوری قوم اور بالخصوص بلوچستان کے غیور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا یہ دن اللہ تعالیٰ کی جانب سے رمضان المبارک کے پورے مہینے میں کی گئی عبادات، ریاضتوں، صبر اور نظم و ضبط کا ایک عظیم اور خوبصورت انعام ہے جس پر ہم بارگاہِ الٰہی میں جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے۔ اپنے ایک تہنیتی بیان میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے اس پرمسرت موقع پر میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی عبادات اور روزوں کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور اللہ رب العزت امت مسلمہ کے گھر وںکو حقیقی خوشیوں، دائمی امن اور بے شمار برکتوں سے بھر دے۔ انہوں نے کہا کہ عید محض روایتی جشن کا نام نہیں بلکہ یہ ہمیں ایثار، بھائی چارے، باہمی محبت، رواداری اور انسانی ہمدردی کا آفاقی درس دیتی ہے، لہٰذا عید کی ان پرنور ساعتوں میں ہمیں اپنے ارد گرد موجود معاشرے کے ان نادار، بے سہارا اور پسماندہ طبقات کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے جو کسمپرسی اور معاشی تنگی کے باعث ان خوشیوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی عید وہی ہے جس کی مسرتیں بلا امتیاز ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچیں، اور ہم سب مل کر ایک ایسے پرامن معاشرے کی تشکیل دیں جہاں محبت اور یگانگت کا دور دورہ ہو۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اس امید اور دعا کا اظہار کیا کہ یہ عید ہمارے صوبے اور پیارے ملک پاکستان کے لیے پائیدار امن، قومی اتحاد، استحکام اور خوشحالی کا ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگی اور اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھتے ہوئے اس ملک کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے گا۔
خبر نامہ نمبر 2026/3197
کوئٹہ20 مارچ:ـوزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اہلِ وطن بالخصوص صوبہ بلوچستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اپنے تہنیتی پیغام میں شاہد رند نے کہا کہ عید الفطر خوشی، شکرگزاری، بھائی چارے اور ایثار کا پیغام دیتی ہے۔ یہ دن ہمیں ضرورت مندوں کی مدد، باہمی محبت کے فروغ اور معاشرتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں صبر، تحمل اور عبادت کے ذریعے جو تربیت حاصل کی گئی، عید کا دن اس کا عملی اظہار ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ان اعلیٰ اقدار کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی فلاح و بہبود، امن و استحکام اور ترقی کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، اور عید کے اس موقع پر ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم سب مل کر اپنے صوبے اور ملک کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس عید کو پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کا ذریعہ بنائے۔
خبرنامہ نمبر 2026/3198
کوئٹہ 20 مارچ:ـبلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے عید الفطر کے بابرکت موقع پر تمام اہل اسلام اور خصوصاً پاکستان کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک پیغام میں صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا کہ عید کی آمد پر خوشیاں منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جس طرح عبادات اور خوش خلقی کے ذریعے ہم نے رب العزت کی رضا حاصل کی اور آج عیدالفطر کی خوشیاں منا رہے ہیں بالکل اسی طرح اب پورے سال ہمیں آپس میں ایثار،ہمدردی اور قربانی کا مظاہرہ کرتے باہمی اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا ہوگا، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ خطے میں خطرناک کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عالم اسلام اور خصوصی طور پر پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سلامتی کیلئے عید کے پر مسرت لمحات میں بھی ہمیں خاص دعاؤں کے اہتمام کرنے کی ضرورت ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں ہمیں صبر، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کرنا ہوگا۔
خبر نامہ نمبر 2026/3199
کوئٹہ 20 مارچ:ـصوبائی وزیر داخلہ وبلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان میر ضیاء اللہ لانگو نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا دن خوشیوں، محبت، رواداری اور بھائی چارگی کے فروغ کا پیغام لے کر آتا ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، برداشت، ہمدردی اور ایثار کا درس دیتا ہے، اور عیدالفطر ان روحانی اقدار کو عملی زندگی میں اپنانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں معاشرے میں اتحاد، یگانگت اور بھائی چارگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہم ایک پرامن اور مضبوط معاشرہ تشکیل دے سکیں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے عوام سے اپیل کی کہ عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد موجود نادار اور مستحق افراد کو بھی شامل کریں اور ان کے ساتھ محبت اور خلوص کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ یہی عمل حقیقی عید کی خوشی ہے اور اس سے معاشرے میں باہمی ہم آہنگی اور اخوت کو فروغ ملتا ہے حکومت بلوچستان عید کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے، اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی خوشیاں منا سکیں عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک و صوبے میں امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے اور ہمیں باہمی محبت، بھائی چارگی اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق دے۔
خبرنامہ نمبر 2026/3200
لورالائی20مارچ:ـامن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمدایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ڈی پی او کریم مندوخیل، ڈی ایس پی سردار لطیف جوگیزئی سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نیشنل ہائی ویز پر گشت میں اضافہ کیا جائے جبکہ رمضان المبارک کے آخری ایام اور عید کے موقع پر خصوصی سیکیورٹی پلان کے تحت روڈز پر اسپیشل گشت کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام تھانوں کی سطح پر ناکہ جات قائم کیے جائیں گے اور کسی بھی صورت امن و امان پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اور پولیس کے درمیان مضبوط روابط ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں، لہٰذا کمیونٹی پولیسنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ایس ایس پی لورالائی نے واضح کیا کہ پولیس فورس ایک ڈسپلنڈ ادارہ ہے، اور فرائض کی ادائیگی میں غفلت یا ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں ایس ڈی پی او کریم مندوخیل، ڈی ایس پی سردار لطیف جوگیزئی اور دیگر افسران نے اپنے اپنے علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی اور امن و امان کے قیام کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔
انتقال پُرملال
کوئٹہ 20 مارچ: ـمرحوم مولانا عبدالرزاق کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔مرحومہ عبدالباسط، عبدالاحد، عبدالوہاب کاکڑ، محمد ابراہیم اور محمد اسماعیل کی والدہ ماجدہ تھیں، جبکہ عبدالخالق اور حاجی محمد صدیق کی بھابھی، محمد نعیم اور محمد فہیم کی چاچی، محمد اکبر، محمد جعفر اور روزی خان کی ہمشیرہ، عصمت اللہ اور شمس شیخ حسینی کی خوش دامن تھیں۔مرحومہ کی فاتحہ خوانی سرکی کلاں، جامع مسجد سٹریٹ، مسجد ابو القاسم میں جاری ہے، جبکہ سوئم 22 مارچ بروز عیدالفطر کے دوسرے دن ادا کیا جائے گا۔

خبر نامہ نمبر 2026/3201
قلات ڈویژن میں عوامی ٹرانسپورٹ پر عائد مکمل پابندی کو جزوی طور پر واپس لے لیا گیا، معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی
کوئٹہ20 مارچ:_محکمہ داخلہ بلوچستان کے معاون بابر خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل اور مشکلات کے مدنظر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کی ہدایت پر قلات ڈویژن میں عوامی ٹرانسپورٹ پر عائد مکمل پابندی کو جزوی طور پر واپس لے لیا گیا ہے پابندی کی جگہ محدود اور ضابطہ شدہ ٹرانسپورٹ آپریشنز کی اجازت دی گئی ہے جو ضلع انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق جاری رہیں گی بین الضلعی بسیں، ویگن اور کوچز اب محدود اور ضابطہ شدہ طریقے سے چلیں گی اور ہر ضلع انتظامیہ سکیورٹی کے مطابق روٹس، وقت اور گاڑیوں کی تعداد طے کرے گی گاڑیوں میں ہجوم سے بچاؤ اور حفاظتی ہدایات کی مکمل پابندی لازم ہوگی جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندیوں کے سخت نفاذ اور نگرانی کو یقینی بنائیں گے۔ ہنگامی خدمات، بشمول ایمبولینس اور سرکاری گاڑیاں، متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی پیشگی اجازت کے بعد جاری رہیں گی ٹرانسپورٹرز اور ٹرمینل آپریٹرز کو ضلع انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا اور عوام میں ان پابندیوں کے بارے میں آگاہی میڈیا اور مقامی اعلانات کے ذریعے فراہم کی جائے گی بابر خان یوسفزئی نے کہا کہ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گا۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور اپنی اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنائیں۔

خبر نامہ نمبر 3202/2026
کوئٹہ:- صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر قوم بالخصوص اپنے حلقے کے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالفطر ہمیں محبت، بھائی چارے، ایثار اور باہمی ہمدردی کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے بعد آنے والی یہ خوشی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، جس پر ہمیں اس کا شکر ادا کرنا چاہیے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید کے اس موقع پر ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد موجود نادار اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں تاکہ حقیقی معنوں میں عید کی خوشیاں سب تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اتحاد، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے حاجی نور محمد دمڑ نے مزید کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور باہمی اتفاق و اتحاد کے ذریعے صوبے کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس عید کو پوری قوم کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے صوبائی وزیر نے اپنے حلقے کے عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پرمسرت موقع پر اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ موجود نہیں ہوں گے، جس پر انہیں دلی افسوس ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سنجاوی، زیارت اور ہرنائی میں واقع دمڑ ہاؤسز عید کے موقع پر عوام کے لیے ہمیشہ کی طرح کھلے رہیں گے، جہاں ان کے بھائی عوام سے عید ملیں گے اور ان کی خدمت بھی جاری رکھیں گے آخر میں انہوں نے تمام اہلِ وطن کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
خبر نامہ نمبر 3203/2026
کوئٹہ 20 مارچ: ـسیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر صوبے کے عوام بالخصوص محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اہلکاروں اور پوری امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے عیدالفطر کی مذہبی، سماجی اور اخلاقی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے خوشی شکر گزاری محبت اور بھائی چارے کا عظیم تہوار قرار دیا سیکرٹری بابر خان نے کہا کہ عیدالفطر نہ صرف رمضان المبارک کی عبادات کے اختتام کی خوشی کا اظہار ہے بلکہ یہ دن ہمیں صبر برداشت اور باہمی تعاون کا عملی درس بھی دیتا ہے انہوں نے واضح کیا کہ رمضان المبارک ایک تربیتی مہینہ ہے جو انسان میں تقویٰ ایثار ہمدردی اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیدا کرتا ہے اور عید کا دن انہی صفات کو اپنی عملی زندگی میں اپنانے کی یاد دہانی کراتا ہے انہوں نے اپنے پیغام میں اس امر پر زور دیا کہ عید کی حقیقی خوشیاں اسی وقت مکمل ہوتی ہیں جب معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کو بھی ان خوشیوں میں شریک کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد موجود غریب نادار اور ضرورت مند افراد کا خاص خیال رکھیں اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں برابر کا شریک بنائیں تاکہ ایک متوازن اور ہمدرد معاشرہ تشکیل پا سکے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور عیدالفطر ہمیں یہی پیغام دیتی ہے کہ ہم اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک مضبوط اور متحد قوم سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان بالخصوص بلوچستان میں امن ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور ہم سب کو باہمی محبت رواداری اور خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق دے۔
خبر نامہ نمبر 2026/3204
کوئٹہ 20مارچ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت اور عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں زائد فیس وصول کرنے والی نجی پارکنگز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی اور اوورچارجنگ میں ملوث پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ان کارروائی کے دوران جناح روڈ، کبیر بلڈنگ، پشین اسٹاپ، لیاقت بازار، فاطمہ جناح روڈ، آرٹ اسکول روڈ، ٹیکسی اسٹینڈ، کچہری اور ڈی سی آفس کے عقب میں واقع مقامات کا معائنہ کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی پارکنگ قائم کرنے اور شہریوں سے زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا گیا۔ کارروائی کے نتیجے میں 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ متعدد غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کو ختم کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کے استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
خبر نامہ نمبر 3205/2026
کوئٹہ 20 مارچ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن زاہد خان خلجی کے ہمراہ ائیرپورٹ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ نالیوں کی بندش اور حالیہ بارشوں کے باعث پانی سڑک پر بہہ رہا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود عملے کو فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے مشینری اور اضافی ورکرز طلب کیے۔انتظامیہ کی نگرانی میں فوری طور پر نکاسیٔ آب کا کام شروع کیا گیا، نالیوں کی صفائی عمل میں لائی گئی اور پانی کی روانی کے لیے متبادل راستہ بنایا گیا تاکہ آئندہ اس قسم کی صورتحال سے بچا جا سکے۔بر وقت اقدامات کے نتیجے میں سڑک سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا گیا اور ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت متحرک ہے اور مون سون کے دوران نکاسیٔ آب کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

خبر نامہ نمبر 2026/3206
ضلع چمن20مارچ:ـڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے عید الفطر کے بابرکت موقع پر تمام اہل اسلام اور خصوصاً چمن کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید کی آمد پر خوشیاں منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہم نے جو مشقتیں تکالیف اللہ تعالیٰ کی احکامات اور حضرت محمد مصطفی کی پیروی کرتے ہوئے برداشت کیں اور پورے مہینے میں جسطرح اپنے خواہشات کو اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر کنٹرول کیا اسکا تقاضا یہی ہے کہ ہم باقی زندگی بھی انسانیت کی فلاح و بہبود اور خدمت خلق میں گزاریں اور عوام الناس کیلئے عید الفطر کی خوشیاں منانے کے وقت فائرنگ اور گاڑیوں موٹر سائیکلوں کی تیزرفتاری اور بے دیگر بے راہ روی سے اجتناب کریں اور لوگوں کیلئے مسائل اور پریشانیوں کا سبب نہ بنیں انہوں نے کہا کہ ہم آج جو عیدالفطر کی خوشیاں منا رہے ہیں اسکا تقاضا ہے کہ بالکل اسی طرح اب پورے سال آپس میں ایثار،ہمدردی اور قربانی کا مظاہرہ کرتے باہمی اتفاق و اتحاد کو فروغ دیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تمام پاکستانی ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے عید کے پر مسرت موقع پر خصوصی دعائیں کریں اس موقع پر انہوں نے دعا کی آج کی مبارک رات تمام مسلمانوں کی زندگی میں نئی خوشیوں امیدوں اور مسکراہٹوں سکون محبتوں کامیابی خوشحالی اور رحمتوں کا آغاز لے کر آئے آخر میں انہوں نے اہل اسلام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیں۔

خبر نامہ نمبر 2026/3207
صوبائی وزیر سردار عبد الرحمن کھتیران کا عیدالفطر موقع پر بیان
کوئٹہ 20 مارچ: ـصوبائی وزیر سردار عبد الرحمن کھتیران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالفطر کا عظیم دن انسانیت ،باہمی احترام اور اعلیٰ انسانی اقدار کو فروغ دینے کا درس ہمیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سیکھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر صرف خوشیاں منانے کا دن نہیں بلکہ یہ ہمیں اپنے اردگرد موجود مستحق اور نادار افراد کو یاد رکھنے اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا پیغام بھی دیتی ہے، تاکہ معاشرے میں حقیقی ہم آہنگی اور مساوات کو فروغ دیا جا سکے۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج پولیس اور سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور، بالخصوص فتنہ الخوارج کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ ہم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہر محاذ پر سرخرو فرمائے اور وطن عزیز کو امن و استحکام نصیب کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ شہداء ہمارے ہیرو ہیں جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پوری قوم ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔صوبائی وزیر سردار عبد الرحمن کھتیران نے پوری قوم کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور ہمیں اتحاد و یگانگت کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق دے۔

خبر نامہ نمبر3208/2026
صحبت پور20مارچ:۔ضلعی انتظامیہ صحبت پور کی ہدایات کی روشنی میں میونسپل کمیٹی کا عملہ ضلع بھر کے تمام عید گاہوں میں صفائی ستھرائی، صفائی کے انتظامات اور دیگر ضروری سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے فعال اور متحرک ہے، تاکہ عید کے اجتماعات کے دوران شہریوں کو بہترین سہولتیں اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ تمام انتظامات اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں کہ نماز عید کے دوران عوام کو کسی قسم کی دشواری یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے مزید برآں، پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عید کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے ایک جامع اور تفصیلی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت تمام حساس اور اہم مقامات پر مکمل نگرانی، اہلکاروں کی تعیناتی اور مؤثر حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔ تمام متعلقہ اداروں، فیلڈ اسٹاف اور رضاکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں، مکمل چوکس رہتے ہوئے اور باقاعدہ نگرانی کے ساتھ انجام دیں تاکہ عید کی خوشیاں امن و امان کے ساتھ منائی جا سکیں ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ شہری عید کی عبادات پرامن، محفوظ، صاف ستھرا اور منظم ماحول میں ادا کر سکیں۔ عوام الناس سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ انتظامات میں تعاون کریں اور حفاظتی ہدایات پر عمل پیرا رہیں۔
خبر نامہ نمبر3209/2026
کوئٹہ 20مارچ:۔صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے عید الفطر کے بابرکت موقع پر تمام اہل اسلام اور خصوصاً پاکستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک پیغام میں صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ عید کی آمد دراصل خوشی، شکرگزاری اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آتی ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جس طرح ہم نے عبادات، صبر و برداشت اور دوسروں کے ساتھ ہمدردی کا مظہرہے، عیدالفطر ہمیں اس عمل کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کی تلقین کرتی ہے۔میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم معاشرے میں محبت، رواداری، ایثار اور باہمی احترام کو فروغ دیں تاکہ ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں غریب اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا بھی ہماری سماجی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہمیں ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے اور قومی یکجہتی کو ہر صورت مضبوط بنانا ہوگا۔صوبائی وزیر خزانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور معاشی استحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، جبکہ عوام بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں تاکہ بلوچستان اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن رہیں۔
خبر نامہ نمبر3210/2026
صحبت پور20مارچ:۔ضلعی انتظامیہ صحبت پور کی ہدایات کی روشنی میں میونسپل کمیٹی کا عملہ ضلع بھر کے تمام عید گاہوں میں صفائی ستھرائی، صفائی کے انتظامات اور دیگر ضروری سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے فعال اور متحرک ہے، تاکہ عید کے اجتماعات کے دوران شہریوں کو بہترین سہولتیں اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ تمام انتظامات اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں کہ نماز عید کے دوران عوام کو کسی قسم کی دشواری یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے مزید برآں، پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عید کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے ایک جامع اور تفصیلی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت تمام حساس اور اہم مقامات پر مکمل نگرانی، اہلکاروں کی تعیناتی اور مؤثر حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔ تمام متعلقہ اداروں، فیلڈ اسٹاف اور رضاکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں، مکمل چوکس رہتے ہوئے اور باقاعدہ نگرانی کے ساتھ انجام دیں تاکہ عید کی خوشیاں امن و امان کے ساتھ منائی جا سکیں ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ شہری عید کی عبادات پرامن، محفوظ، صاف ستھرا اور منظم ماحول میں ادا کر سکیں۔ عوام الناس سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ انتظامات میں تعاون کریں اور حفاظتی ہدایات پر عمل پیرا رہیں۔

خبر نامہ نمبر 2026/3211
ہرنائی 20 مارچ :ـ عید کی آمد کے پیشِ نظر ہرنائی میں ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گوشت مارکیٹ میں گراں فروشوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین نے خود نگرانی کرتے ہوئے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا اور شہریوں کے مسائل سنے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین کی زیر نگرانی گوشت مارکیٹ میں کارروائی کے دوران متعدد قصائیوں کو سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے گئے۔ انہوں نے موقع پر موجود رہ کر نہ صرف قیمتوں کو کنٹرول کیا بلکہ عوام سے براہِ راست بات چیت کرتے ہوئے ان کی شکایات اور مسائل کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس ایچ او مدد شاہ پیچی بھی ان کے ہمراہ تھے، جس سے کارروائی مزید مؤثر اور منظم انداز میں مکمل کی گئی انتظامیہ کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ کسی بھی صورت گراں فروشی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں ایف آئی آر کا اندراج بھی شامل ہوگا۔تمام دکانداروں کو سختی سے پابند کیا گیا کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق گوشت فروخت کریں، بصورت دیگر انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف قیمتوں میں استحکام لاتے ہیں بلکہ عوامی اعتماد کو بھی مضبوط بناتے ہیں، خصوصاً عید جیسے مواقع پر جہاں مہنگائی کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
خبر نامہ نمبر 2026/3212
ہرنائی20مارچ:ـہرنائی کے ڈپٹی کمشنر ارشد حسین خان جمالی نے عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر ضلع بھر کے عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اسے خوشیوں، بھائی چارے اور ایثار کا تہوار قرار دیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ڈپٹی کمشنر ارشد حسین خان جمالی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالفطر ہمیں محبت، ہمدردی اور باہمی تعاون کا درس دیتی ہے، اور اس بابرکت موقع پر ہمیں چاہیے کہ ہم معاشرے کے نادار اور مستحق افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں تاکہ عید کی حقیقی روح اجاگر ہو۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عید کے موقع پر عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے اور صفائی، سیکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں تاکہ شہری پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، قانون کی پاسداری کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس عید کو سب کے لیے خوشیوں، امن، ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔ عوامی حلقوں نے اس پیغام کو مثبت قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر نامہ نمبر 2026/3213
موسی خیل 20 مارچ:ـڈپٹی کمشنر عبد الرزاق خجک نے عید الفطر کے بابرکت موقع پر تمام اہل اسلام اور خصوصاً موسی’ خیل کی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید کی آمد پر خوشیاں منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہم نے جو مشقتیں تکالیف اللہ تعالیٰ کی احکامات اور اللہ پاک کے محبوب کی پیروی کرتے ہوئے برداشت کیں اور پورے مہینے میں جسطرح اپنی خواہشات کو اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر قابو میں رکھا اسکا تقاضا یہی ہے کہ ہم باقی زندگی بھی انسانیت کی فلاح و بہبود اور خدمت خلق میں گزاریں اور عوام الناس سے گذارش ہے کہ عید الفطر کی خوشیاں منانے کے وقت فائرنگ اور گاڑیوں موٹر سائیکلوں کی تیزرفتاری اور دیگر بے راہ روی سے اجتناب کریں اور لوگوں کیلئے مسائل اور پریشانیوں کا سبب نہ بنیں انہوں نے کہا کہ ہم آج جو عیدالفطر کی خوشیاں منا رہے ہیں اسکا تقاضا ہے کہ بالکل اسی طرح اب پورے سال آپس میں ایثار،ہمدردی اور قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہمی اتفاق و اتحاد کو فروغ دیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تمام پاکستانی ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے عید کے پر مسرت موقع پر خصوصی دعائیں کریں اس موقع پر انہوں نے دعا کی
آج کی یہ مبارک رات تمام مسلمانوں کی زندگی میں نئی خوشیوں امیدوں اور مسکراہٹوں سکون محبتوں !کامیابی خوشحالی اور رحمتوں کا آغاز لے کر آئے آخر میں انہوں نے اہل اسلام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *