خبرنامہ نمبر1521/2026
کوئٹہ، 21 فروری :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہفتہ کے روز ڈومکی ہاؤس گئے جہاں انہوں نے سابق سینیٹر مرحوم میر نبی بخش خان ڈومکی کی اہلیہ، سابق وفاقی وزیر میر حسن خان ڈومکی کی والدہ اور صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی کی نانی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی بعد ازاں پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ کی رہائش گاہ بھی گئے جہاں انہوں نے ان کے بہنوئی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر مرحومین کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی تعزیتی مواقع پر صوبائی وزرائ اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
خبرنامہ نمبر1522/2026
استامحمد۔ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں کے لیے فراہم کیا گیا رمضان پیکج درحقیقت نادار افراد کی امانت ہے، جسے مکمل شفافیت، دیانتداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ان تک پہنچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ اس امر کو یقینی بنا رہی ہے کہ رمضان پیکج کی تقسیم کے عمل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی، جانبداری یا بے ضابطگی کی گنجائش نہ رہے۔ اس مقصد کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنائی گئی ہے اور تمام متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ منصفانہ اور منظم تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق، تحصیلدار استامحمد علی گوہر مگسی سمیت دیگر متعلقہ افسران اور ریونیو اسٹاف کو باقاعدہ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے مستحق افراد کی درست اور شفاف نشاندہی کریں اور تقسیم کے عمل کی خود نگرانی کریں، تاکہ امداد حقیقی حقداروں تک بروقت پہنچ سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان پیکج کی تقسیم مقامی کونسلران کے مشورے اور تعاون سے کی جا رہی ہے، تاکہ نچلی سطح پر مستحق خاندانوں کی درست اور شفاف شناخت ممکن ہو سکے۔ اس پورے عمل میں شفافیت، میرٹ اور انصاف کو بنیادی اصول بنایا گیا ہے، تاکہ حکومت بلوچستان کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات حقیقی معنوں میں ضرورت مند طبقے تک پہنچ سکیں ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل احسن انداز میں مکمل کرے گی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق نے بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ مستحق افراد تک یہ امداد شفاف اور بروقت پہنچائی جائے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے کڑی نگرانی اور مسلسل فیلڈ مانیٹرنگ جاری ہے۔
خبرنامہ نمبر1523/2026
کوئٹہ 21فروری۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر رمضان ریلیف پیکج کی پروکار طریقے سے تقسیم جاری ہے ۔حکومتِ بلوچستان کی جانب سے ماہِ صیام کی برکتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق اور نادار افراد کے لیے خصوصی رمضان ریلیف پیکج کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت موقع پر روزے دوسرے دن کوتوال ہائی اسکول نواں کلی میں ایک پروکار تقریب منعقد ہوئی، جہاں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زےرِ انتظام اور کوئٹہ سٹی مجسٹریٹ ڈاکٹر عمران زیب اور انکے ٹیم کے زیر نگرانی میں سینکڑوں مستحقین افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔تقریب کے دوران غریب، نادار اور لاچار خاندانوں کو ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان و راشن فراہم کیا گیا تاکہ وہ رمضان المبارک میں اپنی بنیادی ضروریات باعزت طریقے سے پوری کر سکیں۔ ضلعی انتظامیہ نے شفافیت اور منظم حکمتِ عملی کے تحت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا۔ جارہاہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق اس رمضان تمام اضلاع میں شفافیت کے ساتھ راش کی تقسیم جاری رہیں گا-یہ فلاحی اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان کی عوام دوستی اور خدمتِ خلق کے جذبے کا عملی مظہر ہے، جو معاشرے کے کمزور طبقات کی معاونت اور ان کی مشکلات کے ازالے کی جانب ایک اہم اور قابلِ تحسین قدم ہے۔
خبرنامہ نمبر1524/2026
کوئٹہ 21فروری۔وزیراعلی بلوچستان کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی اور ایس ایس پی ٹریفک مرزا بلال حسن کے ہمراہ رمضان المبارک میں افطاری کے اوقات کے دوران ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لیے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عالمو چوک، لیاقت بازار، پرنس روڈ، قندہاری بازار اور میزان چوک کا معائنہ کرتے ہوئے ٹریفک، پارکنگ مسائل اور شہریوں کی آمدورفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ افطاری کے وقت خصوصی ٹریفک پلان پر مؤثر عمل یقینی بنایا جائے، جبکہ ایس ایس پی ٹریفک کے مطابق مصروف علاقوں میں اضافی نفری تعینات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے باہمی تعاون سے رمضان میں شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
خبرنامہ نمبر1525/2026
کوئٹہ 21فروری ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے احکامات پر رمضان ریلیف پیکیج کی باوقار تقسیم کا عمل جاری ہے اس سلسلے میں حکومتِ بلوچستان کی جانب سے ماہِ صیام کی برکتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق اور نادار افراد کے لیے خصوصی رمضان ریلیف پیکیج کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت موقع پر سبزل روڈ ہائی اسکول میں ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ انتظام اور کوئٹہ سٹی مجسٹریٹ ڈاکٹر عمران زیب کی نگرانی میں سو سے زائد مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔تقریب کے دوران سب سے زیادہ غریب، نادار اور لاچار خاندانوں کو ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان فراہم کیا گیا تاکہ وہ رمضان المبارک میں اپنی بنیادی ضروریات باعزت طریقے سے پوری کر سکیں۔ ضلعی انتظامیہ نے شفافیت اور منظم حکمتِ عملی کے تحت راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا۔یہ فلاحی اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان کی عوام دوستی اور خدمتِ خلق کے جذبے کا عملی مظہر ہے، جو معاشرے کے کمزور طبقات کی معاونت اور ان کی مشکلات کے ازالے کی جانب ایک اہم اور قابلِ تحسین قدم ہے.
خبرنامہ نمبر1526/2026
ہرنائی 21فروری :صوبائی حکومت(وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی عبدالرازق ترین نے ہفتہ کے روز ہرنائی بازار کا اچانک دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایس ایچ او پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ دورے کا مقصد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد اور شہر میں صفائی و ٹریفک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف دکانوں پر جا کر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں معلوم کیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخ نامے کو چیک کیا۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامہ نمایاں مقام پر آویزاں کیا جائے اور اس پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت گراں فروشی برداشت نہیں کی جائے گی۔جو دکاندار نرخ نامہ آویزاں نہیں کرے گا یا مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔خلاف ورزی کی صورت میں دکان سیل کر کے مقدمہ درج کیا جائے دورے کے دوران بازار میں صفائی کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ بازار اور اطراف میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ غلط پارکنگ، سڑکوں کی بندش یا تجاوزات کسی صورت قابل قبول نہیں ہوں گی۔انہوں نے مزید کہاغلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔سڑکوں پر رکاوٹ یا روڈ بلاک کرنے والوں کے خلاف قانونی اقدامات اٹھائے جائیں۔بازار میں رش کے اوقات میں خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔بازار کے دورے کے موقع پر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اچانک معائنوں سے قیمتوں میں استحکام آئے گا اور گراں فروشی کی حوصلہ شکنی ہوگی۔دکانداروں نے بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر عبدالرازق ترین نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور منصفانہ قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ بھی اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر1527/2026
لورالائی 21فروری : ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات پر اور ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی زیر نگرانی، مڑہ تنگی اور زڑہ پولیس کی ٹیموں نے ایک کامیاب کارروائی انجام دیتے ہوئے لیویز سب انسپکٹر خیرالدین حمزازئی قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد جان ولد شیر خان، قوم حمزازئی، ساکن برڈ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او تھانہ مڑہ تنگی نور محمد اور ایس ایچ او تھانہ زڑہ محمد یوسف کی سربراہی میں کی گئی، جس میں ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 29/2022 درج ہے، جس میں دفعہ 324، 353، 186، 427، 147، 148، 149 اور 7ATA کے تحت مختلف جرائم شامل ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس کے دیگر ممکنہ ساتھیوں اور اس واقعہ میں ملوث افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اس کامیاب کارروائی کو مقامی انتظامیہ اور شہریوں نے سراہا ہے، اور انہوں نے پولیس کے مؤثر اقدامات کو شہر میں امن و امان قائم رکھنے کی کوششوں کے طور پر دیکھنے کا کہا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں تاکہ شہر میں امن قائم رہے اور مجرمانہ عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر1528/2026
لورالائی21 فروری :کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد کی خصوصی احکامات کی روشنی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ بلوچ کی ہدایت پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی ہمہ گیر مہم بھرپور انداز میں تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ شہری ماحول کو صاف، صحت مند اور آلودگی سے پاک بنانے کے عزم کے تحت میونسپل کمیٹی کا عملہ متحرک کردار ادا کر رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں صفائی کے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں پوستو گلی، کباڑی بازار، خالو زون اور نیو الحبیب ہوٹل کی کار پارکنگ کے سامنے موجود کچرے کے بڑے ڈھیروں کو مکمل طور پر اٹھا کر علاقے کو صاف کیا گیا، جبکہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نالیوں کی باقاعدہ صفائی بھی کی گئی۔ اسی طرح ٹی ٹی سی کالونی اور خالو زون ٹی ٹی سی محلہ میں بھی کچرے کی صفائی اور صفائی ستھرائی کے دیگر انتظامات کیے گئے، جبکہ سلیم داد کمپلینٹ زون کے ہزارہ محلہ میں نالیوں کی صفائی کرکے تعفن، بدبو اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے گئے۔میونسپل کمیٹی کے صفائی عملے نے ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں سے کچرا بروقت اٹھا کر مناسب مقامات پر منتقل کیا، جبکہ صفائی مہم کی باقاعدہ نگرانی بھی جاری رکھی گئی تاکہ اس کے مثبت اور دیرپا نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ ماہِ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر سستا بازار میں خصوصی صفائی ستھرائی، نکھار، جھاڑو اور جراثیم کش اسپرے کا اہتمام کیا گیا تاکہ خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ صفائی ستھرائی کے اس تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا اور شہر کو مثالی طور پر صاف رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں، صفائی عملے سے تعاون کریں اور ایک مہذب، صاف اور صحت مند لورالائی کی تشکیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
خبرنامہ نمبر1529/2026
خبرنامہ 21 فروری :ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کے احکامات پر شہر میں مصنوعی مہنگائی کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کا اچانک چھاپہ قصائیوں کو ہتھکڑیاں لگ گئیں ۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ نے خضدار بازار کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، صفائی کے نظام اور معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ نے عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 3 قصائیوں کو گرفتار کر کے پولیس حوالات منتقل کر دیا جو سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ درجنوں دکانداروں کو نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور گرانفروشی پر بھاری جرمانے عائد کیے۔ ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیائ فروخت کرنے والوں کو آخری وارننگ جاری کی گئی۔”رمضان المبارک میں غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے لیے جیل ہی اصل جگہ ہے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور من مانی قیمتیں وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف یہ کریک ڈاؤن پورے ماہِ رمضان میں جاری رہے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جہاں بھی زائد قیمت وصول کی جائے، فوری انتظامیہ کو مطلع کریں۔انچارج بازار خضدار 03337985181 آفس نمبر 0848412252
خبرنامہ نمبر1530/2026
چمن : اسسٹنٹ کمشنر سٹی چمن عزیز اللہ کاکڑ نے شہر کے مختلف مارکیٹوں میں قصائیوں، نانبائیوں درزیوں اور جنرل سٹورز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دکانوں میں گوشت سبزیاں دالیں چاول چینی روٹی کے پیڑوں کی وزن اور دیگر اشیائ کی معیار صفائی ستھرائی قیمتوں ایس او پیز اور سیفٹی پریکاشنز پر عمل درآمد کے حوالےسے تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے تمام دکانداروں کو تنبیہ کیا کہ سرکاری نرخ ناموں کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ماہِ صیام کے دوران اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنا اور عوام الناس کو معیاری اشیائ خوردونوش پہنچانا انتظامیہ کی اولین ترجیح اور ذمہداری ہے اور کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، رمضان المبارک ایثار ، خلوص اور صبر کا پیغام دیتا ہے لہذا ہمیں اپنے آپ میں خداترسی پیدا کرکے انسانیت کی خدمت اور بھلائی کرنا چاہیے.
خبرنامہ نمبر1531/2026
چمن 21 فروری :اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے آج رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران شہر کے مختلف بازاروں کا تفصیلی دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گوشت، گھی، دالیں، چینی، آٹا، سبزیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کے لیے دکانوں پر آویزاں ریٹ لسٹ کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود شہریوں سے بھی براہِ راست معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامے، ایس او پیز اور حفاظتی احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان شریف میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مختلف ٹیلر ماسٹروں اور دیگر دکانوں کا بھی دورہ کیا اور نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے۔ قصابوں کو خصوصی طور پر تنبیہ کی گئی کہ شہر بھر میں گوشت کی خرید و فروخت سرکاری نرخ نامے کے عین مطابق یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک اور چوکنا ہے۔ انہوں نے تاجر برادری، انجمن تاجران اور ٹریڈ یونینز پر زور دیا کہ وہ قیمتوں میں استحکام اور کمی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ عام آدمی کو حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں یہ کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔ رمضان شریف کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گراں فروشی کی نشاندہی کریں اور اپنی شکایات ضلعی انتظامیہ تک پہنچائیں تاکہ فوری اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 1532/2026
کوئٹہ، 21 فروری:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بنوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے بزدلانہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور جوان کرامت شاہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شہداء نے مادرِ وطن کے دفاع، قومی سلامتی کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے شجاعت اور فرض شناسی کی روشن مثال قائم کی۔ قوم اپنے ان عظیم سپوتوں کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی ایک بزدلانہ عمل ہے جس کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے تاہم ایسی مذموم کارروائیاں قوم اور سیکیورٹی فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور وطن کے امن و استحکام کے لیے ریاستی اقدامات پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔
خبرنامہ نمبر 1533/2026
نصیرآباد21فروری:ضلع جعفرآباد میں ڈپٹی کمشنر خالد خان نے چھٹی کے روز بلوچستان ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف منصوبوں میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی عمل کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور کام کے معیار، رفتار اور شفافیت کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر محمد صدیق زہری سمیت دیگر افسران نے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عائشہ بگٹی، بخشا خان اور سپرنٹنڈنٹ مجیب احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول غلام سرور مینگل، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مبارک بگٹی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ واٹر کورس فیز ون، شہید مراد جمالی کرکٹ اسٹیڈیم، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول عزیز اللہ کھیازئی اور گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میر احمد بگٹی سمیت متعدد اسکیمات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، ضلع انتظامیہ منصوبوں کی مانیٹرنگ کے عمل کو مزید مؤثر اور تیز کرے گی تاکہ ترقیاتی کاموں کے ثمرات دیرپا بنیادوں پر عوام تک پہنچ سکیں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 1534/2026
کوئٹہ ،21 فروری 2026 رمضان المبارک کا مقدس مہینے میں نماز تراویح میں امن و امان کی موجودہ صورتحال بالخصوص مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر بڑے اجتماعات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع سیکورٹی اور موثر ٹریفک انتظامات کو موثر بنایا جائے جبکہ چوکس رہتے ہوئے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ان کے ماتحت ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ تفویض کردہ فرائض انجام دیں۔ انہوں نے ہدایت دی ہیں کہ داخلی اور خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز، اور حساس مساجد کے ارد گرد کے احاطے اور کھلی جگہوں پر جہاں بھی ضرورت کے مطابق مناسب تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ امن و امان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے نماز تراویح سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں بھی باقاعدہ گشت تواتر کے ساتھ معمول بنائیں ۔ افسران ذاتی طور پر حفاظتی انتظامات کی نگرانی کریں اور اپنی نگرانی میں مساجد، امام بارگاہوں، عیدگاہوں، اقلیتوں کی عبادت گاہوں، اور نجی تراویح وفجر کے اجتماعی مقامات پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ -انہوں نے کہا کہ مشترکہ حفاظتی انتظامات، مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر، داخلی و خارجی مقامات پر کیے جائیں گے۔ جبکہ حساس مقامات پر شرکاءکی مناسب چیکنگ اور اسکریننگ کوبنانے کے علاوہ پارکنگ کا انتظام مرکزی اجتماعی علاقوں سے محفوظ فاصلے پر کیا جائے ضلعی انتظامیہ، مذہبی رہنماوں، اور مقامی تاجروں کے نمائندوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جا ئے ۔ موجودہ سیکورٹی پلان کے مطابق سیکورٹی اور گشت پر مامور اہلکاروںکو فراہم کئے گئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہلیمنٹ استعمال کرتے ہوئے مستعد رہیں ۔ ٹریفک کے انتظام کے جامع منصوبے کے تحت اور ان پر عمل درآمد کیا جائے، چوک پوائنٹس، متبادل راستوں اور پارکنگ کے متعین علاقوں کی نشاندہی کی جائےتاکہ افطاری اور تراویح سے قبل گاڑیوںکی تواتر کے ساتھ نقل و حمل کو رواں رکھنے کے انتظامات میں کوئی رکاوٹ نہ ہو ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ سیکورٹی پلان کے مطابق تھانوں اور دیگر پولیس اداروں کے اندر، افطار اور سحری کے دوران پوری فورس افطاری کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کے سدباب کے پوری طرح چوکس رہیں۔
خبرنامہ نمبر 1535/2026
کوئٹہ، 21 فروری ۔ وزیراعلی بلوچستان کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر ماہِ رمضان المبارک کے دوران گرانفروشی اور پرائس کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے شہر بھر میں 396 مارکیٹوں اور دکانوں کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 119 افراد گرفتار کرکے جیل منتقل کرنے کے علاؤہ 49 دکانیں سیل کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کے تیسرے روز سب ڈویژن سٹی میں 78 دکانوں کا معائنہ،48 افراد گرفتارجبکہ19 دکانیں سیل اس کے علاؤہ سب ڈویژن صدر کے علاقے میں 65 دکانوں کا معائنہ کرکے 24 افراد گرفتاراور 11 دکانیں سیل کردیے گئے ،سب ڈویژن سریاب کے علاقوں میں 91 دکانوں کا معائنہ کرکے 28 افراد گرفتارجبکہ 11 دکانیں سیل کردیے گئے اور سب ڈویژن کچلاک میں 46 دکانوں کا معائنہ کرکے13 افراد گرفتار جبکہ 9 دکانیں سیل کردیے گئے ان کارروائیوں میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب،اسسٹنٹ کمشنر کچلاک،اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور اسپیشل مجسٹریٹس نے حصہ لیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
خبرنامہ نمبر 1536/2026
سنجاوی21 فروری:ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی ہدایت پر ماہِ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تحصیل سنجاوی میں دو مقامات پر رمضان سستا بازار قائم کر دیا گیا، جس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ غلزئی نے کیا۔اس سلسلے میں مختلف مقامات پر عوام کو رعایتی نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کی جا رہی ہیں جس میں شاداللہ اسٹور جہاں دالیں، اناج، چاول اور دیگر اشیائے خوردونوش رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہیں جبکہ عمران بیکرز — جہاں بیکری آئٹمز عوام کو کم نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
Handout no 1537/2026
IG Police Balochistan Muhammad Tahir has directed all range DIGs, SSPs and SPs in his message to all ranges of the province for security arrangements for Taraweeh prayers in the month of Ramadan.
Quetta, 21Feb 2026 Considering the current law and order situation during Taraweeh prayers in the holy month of Ramadan, especially large gatherings at mosques and other places of worship, comprehensive security and effective traffic arrangements should be made effective while remaining vigilant and ensuring that their subordinates perform their assigned duties with responsibility and professionalism. He has directed that appropriate deployment should be ensured wherever necessary at the entrance and exit routes, parking areas, premises and open spaces around sensitive mosques. In addition, regular patrols should be made routine before, during and after Taraweeh prayers to maintain law and order and prevent any untoward incidents. The officers should personally monitor the security arrangements and ensure security measures at mosques, imambargahs, Eidgahs, places of worship of minorities, and private Taraweeh and Fajr congregational places under their supervision. He said that joint security arrangements will be made at internal and external locations, in collaboration with local volunteers. While making proper checking and screening of participants at sensitive locations, parking arrangements should be made at a safe distance from the main
congregational areas, and close contact should be maintained with the district administration, religious leaders, and representatives of local traders. As per the existing security plan, security and patrolling personnel should be alert by using bulletproof jackets and helmets. Under the comprehensive traffic management plan and implemented, choke points, alternative routes and designated parking areas should be identified so that there is no hindrance in the arrangements for smooth movement of vehicles before Iftar and Taraweeh. He directed that according to the security plan, the entire force should be fully alert to prevent street crime and other crimes while breaking its fast during Iftar and Sehri inside police stations and other police institutions.
خبرنامہ نمبر 1538/2026
کوئٹہ: بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی جانب سے Green Hotel کو گزشتہ روز بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2015 کی عدم تعمیل کے باعث سیل کر دیا گیا تھا۔حکام کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے بعد ازاں واجب الادا جرمانہ ادا کر دیا، متعلقہ ٹیکس پیریڈ کی ریٹرنز جمع کرا دیں اور اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق پوائنٹ آف سیل (POS) سسٹم کی انضمام کو بھی یقینی بنا دیا ہے۔متعلقہ قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے آج ہوٹل کی سیل ختم کرتے ہوئے اسے دوبارہ کاروبار کیلئے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اتھارٹی نے تمام کاروباری مراکز پر زور دیا ہے کہ وہ بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2015* کے تحت اپنی رجسٹریشن، ٹیکس ادائیگی اور ریٹرن فائلنگ کو بروقت یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 1539/2026
قلعہ عبداللہ 21 فروری:- محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ضلع قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں اہم اور کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں محکمہ کے افسران نے خفیہ اطلاع پر متعدد مقامات پر چھاپے مارے جہاں مبینہ طور پر منشیات کی کاشت کی جا رہی تھی کارروائی کے دوران 120 ایکڑ رقبے پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا اس کے علاوہ منشیات کی کاشت کے لیے استعمال ہونے والے 2 ٹیوب ویلز اور 49 سولر پلیٹس کو تحویل میں لے لیا گیا۔ حکام کے مطابق ضبط کیے گئے آلات غیر قانونی کاشت کو فروغ دینے کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔ محکمہ حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ترجمان نے واضح کیا کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
خبرنامہ نمبر 1540/2026
لورالائی21 فروری:زڑہ پولیس تھانہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات اور ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ زڑہ اے ایس آئی محمد یوسف کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم شاہ محمد ولد شبو قوم حمزازئی سکنہ برڈ لورالائی کو گرفتار کرلیا پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل رائفل بھی برآمد کرلی ملزم کے خلاف ایس ایچ او تھانہ زڑہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔






