خبرنامہ نمبر718/2025
کوئٹہ31 جنوری۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعہ کے روز سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان ڈاکٹر عمر خان بابر کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب بلند درجات اور سوگوار خاندان کے کے لئے صبر جمیل کی دعا کی رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان انجینئرزمر ک خان اچکزئی اور بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر719/2025
نصیرآباد31جنوری ۔سیکرٹری پارلیمانی امور برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ عوام کے مفاد میں اقدامات کا سلسلہ جاری ہے انتخابی حلقہ میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ہماری سیاست عوام کے سامنے کھلی کتاب کی مانند ہے ہم نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں بلا تفریق بلا رنگ و نسل لوگوں کی خدمت کر کے اپنا سیاسی فریضہ سرانجام دیا ہے انشاءاللہ عوامی خدمت میں مزید تیزی لائی جائے گی تعلیم صحت آبنوشی سمیت دیگر منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام ہمارے اقدامات سے براہ راست مستفید ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لہڑی ہاوس ڈیرا مراد جمالی میں ملنے والے مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی میونسپل کارپوریشن استامحمد کے وائس چیئرمین حاجی خان پلال خان جان بنگلزئی خلیل احمد بنگلزئی لیاقت علی بھنگر سیٹھ تارا چند مہندر کمار ٹونی غلام رسول لہڑی فدا حسین جتک۔حاجی عبدالغفار پندرانی حافظ جاوید مینگل سمیت دیگر سیاسی و قبائلی رہنماءموجود تھے اس موقع پر مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے حاجی محمد خان لہڑی سے ملاقات کر کے اپنے مسائل کے متعلق تحریری اور زبانی طور پر آگاہی فراہم کی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی محمد خان لہڑی نے عوام کو یقین دیہانی کروائی کے جن مسائل کے متعلق آگاہی فرام کی گئی ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ اس کے حل کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو مسائل سے نجات مل سکے ہماری یہی کوشش ہے کہ اجتماعی نوعیت کے منصوبوں کو زیادہ سے زیادہ فوقیت دی جائے تاکہ ان سے لوگ مستفید ہوں اور ان کی مشکلات میں واضح طور پر کمی واقع ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر720/2025
حب 31 جنوری ۔ ایکسئین ایریگیشن کینال حب عبدالجبارزہری نے کہا ہیکہ زمینداروں کودرپیش مسائل کا ہمیں ادراک ہے زرعی صنعتی اورشہری ضروریات کیلئے حب ڈیم سے پانی فراہمی کا اہم ذریعہ ایریگیشن کینال ہے کینال کی مینیٹ یننس اورپانی کی ضیاع کو روکنے کیلئے فیزیبلٹی بناکر پی اینڈڈی حکام کو بھیج ڈیم دی گئی ہیںصوبائی وزیرزراعت وصنعت حرفت میرعلی حسن زہری نے ترجیحی بنیادوں پر آئندہ مالی سال 2025/26 کے پروپوزاسکیمات میں شامل کیا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے جام گروپ ساکران ٹیم کے زمینداروں و بلدیاتی نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئرمین ساکران وڈیرہ غلام نبی محمد حسنی، جنرل کونسلر ساکران صدام حسین محمد حسنی، وڈیرہ چاکر خان سیاپاد اور وڈیرہ رسول بخش واھورہ نے ساکران کے زمینداروں کو پانی کی عدم فراہمی اور قیمتی فصلوں کو ہونے والے نقصانات کے مسائل سے ایریگیشن افسران کو آگاہ کیا۔ایکسئن ایرہگیشن نے وفاقی وزیر تجارت نواب آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی صاحب کے فنڈز سے جاری بچاو بند منصوبوں کا معائنہ اہم احکامات متعلقہ سب انجینئرز کو جاری کیں ایکسین ایریگیشن حب عبدالجبار زہری، انجینئر میر محمد اور انجینئر آصف نے جام گروپ کے سینئر ضلعی رہنما عبدالمالک موندرہ کے ہمراہ گوٹھ چاکر خان سیاپاد سمیت ساکران کے مختلف زرعی علاقوں کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے وفاقی وزیر تجارت نواب آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی کے فنڈز سے دیے گئے بچاوبند اسکیمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران گوٹھ غلام محمد، گوٹھ ایوب موندرہ اور گوٹھ ھیشو خان میں جاری بچاو بند کے کاموں کا بھی معائنہ کیا گیا، تاکہ ان منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکے اور حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ اس موقع پر گوٹھ چاکر خان سیاپاد کے بچاو بند کا کام، جو کچھ عرصے سے رکا ہوا تھا، دوبارہ شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ایریگیشن افسر نے زمینداروں کو پانی کی فوری فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ ہی غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور پائپ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات بھی صادر کیے۔زمینداروں نے صوباءوزیرایریگیشن میرصادق عمرانی کے دورہ حب کو حوصلہ افزاء قراردیتے ہوئے کہا کہ صوباءوزیرکی ہدایت پر ایریگیشن افسران کادورہ ساکران کے زمینداروں کے لیے ایک بڑی پیشرفت ثابت ہوگا۔ کیونکہ اس سے پانی کی فراہمی اور زرعی مسائل کے حل میں مدد ملے گی جبکہ جام کمال خان عالیانی کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو بھی یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر721/2025
زیارت 31جنوری ۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی کی زیر صدارت زیارت ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فرنٹیئر کور کے افسران، زیارت ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے نمائندے،گیس اور بجلی کے افسران، پی ٹی سی ایل افسران اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں زیارت ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کےروڈ کی کشادگی کے لیے راستے میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹس اور زیارت ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحفظات کا تفصیلی جائیزہ لیا گیا اور ان مسائل کا افہام وتفہیم سے حل کرنے پر سیر حاصل
بحث ہوا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی نے تاکید کی کہ زیارت ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر722/2025
نصیرآباد 31جنوری ۔ ضلع نصیر آباد میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی کومینٹ کے صدام حسین منیر احمد گرانی ثناء اللہ چکھڑا ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سمیت ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان شریک تھے اجلاس کے موقع پر این سٹاف ڈاکٹر یاسین داجلی نے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں نصیرآباد کی تحصیل چھتر اور ڈیرہ بگٹی کے قریبی علاقوں میں ٹیمیں بھجوائی جائیں فیلڈ کے دوران ٹیموں کو جو مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کے لیے فوری اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے مائیکرو پلان کے مطابق پولیو مہم کو جاری رکھا جائے جو ایریا کور کیا جا رہا ہے تمام ٹیمیں آپس میں رابطہ کاری کے عمل کو مزید تیز کریں مانیٹرز تمام ایریا انچارج کے کام کا جائزہ لیں پولیو مہم کے دوران فنگر مارکنگ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تمام ٹیمیں ایوننگ میٹنگ میں حتمی رپورٹ مرتب کر کے پیش کریں تاکہ موقع پر درپیش مسائل اور مشکلات کے لیے اقدامات کیے جا سکیں جن علاقوں میں سیکیورٹی کے مسائل درپیش آرہے ہیں انہیں بھی فوری طور پر حل کیا جائے بعدزاں ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا اغاز کر دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر723/2025
کوئٹہ 31جنوری۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق بولان میڈیکل کالج کے تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جنہوں نے تعلیمی سیشن 25-2024 کے دوران بولان میڈیکل کالج کوئٹہ میں داخلے کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں ان کے انٹرویوز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس میں 03فروری 2025ءبروز پیر صبح 10 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ اس لیے تمام امیدواروں کمیٹی میں مقررہ تاریخ اور وقت پر حاضری کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر اصل دستاویزات، بشمول لوکل/ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، CNIC، والد کا CNIC، اورتمام تعلیمی سرٹیفکیٹس اپنے ہمراہ لازمی لائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر724/2025
کوئٹہ 31 جنوری۔ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کے تمام سب ڈویژنز میں گرانفروشوں اور منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت 130 دکانوں،تندوروں اور قصاب کی دکانوں کا دورہ کیا۔ جہاں پر ریٹ لسٹ، معیار ،مقدار اور قیمتوں کا معائنہ کیا گیااس دوران سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 14 دکانیں اور تندور سیل کردیےگئے۔جبکہ 22 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 13 افراد کو جیل بھجوا دیا گیا اور 30 دکانداروں پر جرمانے عائد کئےاور متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) ماریہ شمعون نے سریاب مل برمہ ہوٹل اور دیگر علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 48 دکانوں کا دورہ کیا کاروائی کے دوران 5 دکانیں سیل کی گئی اور 8افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے کوئٹہ شہر کے اندر مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 42 دکانوں کا دورہ کیا جن میں سے 8 دکانوں کو سیل کیا اور12افراد کو گرفتار کیا گیا اسی طرح اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی،عالمو چوک اورشہباز ٹاون میں گرانفروشوں کےخلاف دوران کاروائی 40 دکانوں کا دورہ کرتے ہوئے 6 دکانوں کو سیل اور 7 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر725/2025
حب 31 جنوری۔3 فروری سے شروع ہونیوالی پولیو مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرحب علی رضا کھوسہ کے زیر صدارت پولیو کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس حب میں منعقدہوا۔اجلاس میں ڈبلیو ایچ اوکے ایریاکوآرڈینیٹرڈسٹرکٹ این افسرپولیوپروگرام ضلع محکمہ صحت کے ضلعی افسراوردیگراسٹیک ہولڈر بھی شریک ہوئےڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرنے انتظامی افسر کوبریفنگ میں بتایا کہ ضلع حب میں 90ہزارآٹھ سوپچیس بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کاہدف مقررکیا گیا ہے ضلع حب میں 326 پولیو ٹیمیں خدمات سرانجام دینگی اس سلسلے میں پولیو میں شریک ٹیموں کی ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہیں۔اس میں پولیو مہم کے حوالے سے یوسی اورتحصیل لیول ہر فوکل پرسن تعیناتی کی تجاویز پر غور کیا گیا اجلاس میں گزشتہ پولیو مہم کے دوران کوآرڈینیشن اورآپریشنل ایشوزبھی میٹنگ میں زیربحث آئےاورفیصلہ کیا گیاکہ پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ نمائندگان بھی پولیو مانیٹرنگ میں شریک ہونگےایڈیشنل ڈپٹی کمشنرحب علی رضاکھوسہ کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم میں خدمات کی سرانجام دہی کے دوران ورکرزکی سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائیگااورپولیوسیکیورٹی پلان پر عملدرامد کے معاملات کی خودنگرانی کرونگاانہوں نے تحصیل دریجی میں پولیو مہم کی کامیابی کیلئے مائیکروپلان تیارکرنے کا حکم جاری کیا۔
خبرنامہ نمبر726/2025
کوئٹہ 31 جنوری۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ایک مقامی ہوٹل میں زراعت پر مبنی مشاورتی سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور لائیو اسٹاک کی اپنی وسیع صلاحیت رکھنے کے باوجود بلوچستان کا پورا ایگریکلچر سیکٹر جمود کا شکار ہے کیونکہ کیونکہ ہم زرعی تجارت پر مبنی ایک جامع حکمت عملی بنانے میں اب تک ناکام ہیں۔ ایک جانب ہمارے زمیندار جدید زرعی طریقوں سے نابلد ہیں تو دوسری طرف ہمارے زرعی ماہرین کی ان پٹ بھی ناکافی ہے۔ زرعی معیشت کے فروغ کے حوالے سے لسبیلہ یوبیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور ان کی پوری ٹیم خراج تحسین کے مستحق ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے لسبیلہ یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام زراعت پر مبنی تجارت کے فروغ کیلئے ایک مشاورتی سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. مذکورہ سیشن میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اور میرین سائنسز (LUAWMS) کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین، بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ، لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان کاکڑ، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی اور سابق وائس چانسلر ڈاکٹر دوست بلوچ سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول صنعتکار، پالیسی میکرز، ریسرچرز اور پریکٹیشنرز بھی شریک تھے. سیشن کے شرکاء سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ 2050 تک پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا آبادی والا ملک بن جائیگا. اس ضمن میں ہمیں اپنی خوراک کی موجودہ اور مستقبل قریب ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دانشمندانہ منصوبہ بندی کرنی ہوگی بدقسمتی سے ہم آج بھی معیاری بیجوں کے حصول کیلئے دوسرے ممالک پر انحصار کر رہے ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم زراعت اور لائیو اسٹاک کے سیکٹرز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے دونوں شعبوں میں انقلابی اقدامات اٹھائیں. گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان پورے ملک کی لائیو سٹاک کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ موسیٰ خیل اور ژوب جیسے اضلاع میں مون سون کی بارشیں بھی وافر مقدار میں ہوتی ہیں جس کا ہمیں موثر طریقے سے استعمال کرنا ہوگا۔ جدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم بارانی زمینوں کو بھی قابل کاشت بنا سکتے ہیں جس سے پیداواری معیار اور مقدار دونوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے لیکن ہمیں ماہرانہ رہنمائی کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی زرعی تحقیق کو ترقی دینے کیلئے بائیو انجینئرنگ کے ماہرین سے تعاون حاصل کرنا چاہیے۔ پاکستان کے 44% فیصد رقبے کے ساتھ، بلوچستان ملک کی زرعی ترقی کی قیادت کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلت آب پر قابو پانے کیلئے اپنے زمینداروں اور کسانوں کو ڈرپ ایریگیشن سسٹم کے بارے میں آگاہ کرنا لازمی ہے اور ژوب سے لیکر خضدار تک زیتون کے درختوں جیسی فصلوں کیلئے کم پانی کے استعمال کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے ہماری اور دنیا کی آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے اس سے یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ معیشت کا مستقبل زراعت پر منحصر ہے۔ گویا بڑھتی ہوئی عالمی آبادی کے ساتھ ہمیں زرعی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانی ہوگی۔ اپنی زرعی تحقیق کو ترقی دیکر، ہم نہ صرف اپنی خوراک کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں بلکہ ہم خطے میں ایک اہم ایکسپورٹ کرنے والا ملک بن سکتے ہیں۔ آخر میں گورنر بلوچستان نے منتظمین اور ماہرین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر727/2025
حب31جنوری ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں جنگلی حیات کے تحفظ و حکومتی اقدامات کا جائزہ لینے سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات اعبدالفتح بھنگر نے ضلع حب کا ایک روزہ دورہ کیا حب سوک سینٹر آمد پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ میئر میونسپل کارپوریشن وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ انجینئر عبدالرحمان رند ڈویژنل فاریسٹ افسر خلیل الرحمان کھوسہ ڈسٹرکٹ فاریسٹ افسرلسبیلہ جاوید سلیم اسسٹنٹ کنزرویٹر حاصل خان وودیگر نے سیکرٹری فاریسٹ وائلڈلائف کا استقبال کیا سیکرٹری جنگلات کے زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کا انعقادکیا گیاآجلاس میں ایس پی حب محمد معروف عثمان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضاکھوسہ میئر میونسپل کارپوریشن وڈیرہ بابو فیض شیخ اورمحکمے کے افسران شریک ہوئے اجلاس میں ضلع حب دریجی کے علاقوں میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اورجنگلات کی۔ بے درہغ کٹانی روکنے سے متعلق چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات پر ایکشن پلان کی منظوری دی گئی اورضلع حب دریجی کے تمام علاقوں میں شکار پر پابندی کے مﺅثر نفاذکویقینی بنانے کے حوالے سے حکمت عملی وضع کی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا کھوسہ اورایس پی حب محمد معروف عثمان ومیر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ ڈویژنل فاریسٹ افسر خلیل کھوسہ نے سیکرٹری کو بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع حب کی حدود دریجی سسی پنوں، چیچائی، جراڈ پیر، کچہ مسافری، مٹھڑی سمیت ضلع میں تاحکم ثانی ہر قسم کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سیکرٹری بے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہر سخت کاروائی اور جنگلات کٹاءکے پرمٹ اجراء پر تاحکم ثانی پابندی کے احکامات جاری کردیے سیکرٹری جنگلات عبدالفتح بھنگر کا کہنا ہیکہ جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ: ایک اجتماعی ذمہ داری ہے وائلڈلائف ایکٹ کے تحت جنگلی حیات کے تحفظ کیلئےمحکمہ کے کنزرویٹرذمہ داری نبھائیں جنگلات وجنگلی حیات قدرتی خزانے کے انمول اثاثے ہی ان کی حفاظت ہم سب کا مشترکہ فرض ہےہمیں چاہیے کہ۔ ذمہ دار شہریوں کے طور پر کام کریں اورآنیوالی نسلوں کے لیے ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل کے لیے اپنے ماحول کی حفاظت میں اپنا حصہ ڈالیں۔عبدالفتح بھنگر سیکرٹری فاریسٹ وائلڈلائف نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی واضح احکامات ہیں کہ قیمتی جنگلات کی کٹاءمیں ملوث ٹمبرمافیا کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا جائےجنگلات کی غیر قانونی کٹاءاورغیر قانونی شکار میں ملوث عناصر کو گرفتارکرکے سمری ٹرائل کیا جائے سیکرٹری جنگلات نے انتظامی افسران اور محکمے کے افسران کو احکامات جاری کئےکہ وائلڈلائف اورفاریسٹ ایکٹ پرعملدرآمد میں ضلعی انتظامیہ محکمہ جنگلات کی ہرممکن معاونت کریں جوائنٹ چھاپہ کارواءکیا جائے اس سلسلے میں کریک ڈاﺅن پلان کی منظوری دی گئی بعدازاں سیکرٹری فاریسٹ نے لیڈاانڈسٹریل زون سے ملحقہ مرکزی شاہراہ پر محکمہ جنگلات کی شجرکاری کا جائزہ لیا اوراس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ۔ افسر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قدرتی ماحول کو برقراررکھنے میں جنگلات کا کلیدی کردارہوتا ہے ہرشخص کو قدرتی ماحول برقراررکھنے کے حوالے سے اپنی اجتماعی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر728/2025
تربت31جنوری۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل شاری بلوچ کا مڈل اسٹینڈرڈ کے سالانہ امتحانی مرکز کا دورہ، کیا قائم امتحانی مرکز میں سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور امتحانی مراکز میں طالبات کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور ڈیوٹی پر موجود افسر و عملہ بہتر طریقے سے فرائض سر انجام دینے کی ھدایت کی اور غیر متعلقہ افراد کو امتحانی مراکز سے دور رکھا جائے ، نقل کی روک تھام کیلئے اساتذہ طالبات کی خصوصی نگرانی کریں انہوں نے طالبات کو نقل سے دور رہنے اور اپنی محنت سے کامیابی حاصل کرنے ہدایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امتحانی عمل شفاف بنائی جائے۔ انہوں نے امتحانی عملے کی
کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیں اطمینان کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر729/2025
تربت 31 جنوری۔ ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تعاون سے ضلع کیچ میں پہلی بار سالانہ ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے ایک اجلاس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ صابر علی دانش کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ڈی ای او تربت جنت عزیز، اے ڈی ای او تربت وارث بشیر، ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے منیجر نقیب اللہ، ڈی پی ایم فیض الرحمن، ایم ای ایف کے آفیسر عدنان خان اور آئی ایس پی کے عبدالوہاب، آر ٹی ایس ایم کے ڈی ایم سی عبدالحلیم، نوجوان ماہرتعلیم ثاقب اسد، ایس ایس ٹی ندیم بلوچ، بوائز ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل اصغر علی، گرلز ماڈل سکول تربت کی پرنسپل شیلہ کریم گچکی، ڈی ٹی ای رافعہ اقبال اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ صابر دانش نے بتایا کہ جب کوئی مشن پر نکلتا ہے تو اسے منصوبہ بندی کرن پڑتی ہے کہ کہاں جانا ہے اور کیا اقدامات کرنے ہیں۔ ہم اسی جزبے اور مشن کے تحت تعلیم کی بہتری کیلئے اپنی صلاحتیں صرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنی نئی زمہ داریاں سنبھالی تو میں نے محسوس کیا کہ چیزیں بکھری ہوئی ہیں، ادارے کو مستقل پائیدار کیلئے فعال اور منظم کرنا ضروری ہے اور یہ مشاورتی اجلاس اس کا پہلا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت اور بہترین پرفارمنس پر انکی حوصلہ افزائی کی جائے گی اجلاس میں پورے سال کی میپنگ کی گئی ہے تاکہ تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کیئے جا سکیں اور تعلیمی شعبے میں اصلاحات اور مثبت تبدیلیاں لائی جاسکیں۔ یہ منصوبہ اسکول انتظامیہ، نصاب، کھیل سمیت غیرنصابی سرگرمیاں، اساتذہ کی تربیت اور حوصلہ افزائی سمیت دیگر شامل ہونگے۔ ان منصوبوں کے لیے کوئٹہ سے اسکالر نقیب اللہ کی سربراہی میں ٹیم کو دعوت دی ہے۔ اور ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ضلع کیچ میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کریگی۔