11th-November-2026

خبرنامہ نمبر 9921/2026
کراچی، 11نومبر: سعودی عرب نے بلوچستان میں سرمایہ کاری اور ہنرمند افرادی قوت کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا ہے، سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے 10 رکنی اعلی سطح کے سعودی کاروباری وفد کے ہمراہ کراچی میں حکومت بلوچستان کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ (BBoIT) کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کی۔ اجلاس میں ایم ڈی بی ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون اور ایم ڈی لیڈا لیاقت کاشانی بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ زیر بحث منصوبوں میں کم بی ٹی یو گیس سے یوریا کھاد تیار کرنے کا کمپلیکس، فیروکروم پلانٹ، لائیڈا کے صنعتی ترقیاتی امکانات، بلیو اکانومی، زیتون کی کاشت، لائیو اسٹاک فارمنگ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبے شامل تھے۔شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں میں عملی شرکت اور تیار منصوبوں میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی عرب میں بلوچستان کے ہنرمند افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اس سلسلے میں پیش رفت تیز کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس اقدام کو حکومت بلوچستان کے لیے ایک خصوصی تحفہ قرار دیا۔اس موقع پر بلال خان کاکڑ نے کہا کہ صوبے میں معدنیات، توانائی، زراعت، لائیو اسٹاک، ساحلی معیشت اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے نہ صرف معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وژن صوبے کو ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری و تجارت کا اہم مرکز بنانا ہے، جبکہ حکومت بلوچستان سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور کاروبار دوست ماحول کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے سعودی کاروباری وفد کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لیے دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کو منصوبوں کی نشاندہی، متعلقہ اداروں سے رابطوں اور سرمایہ کاری کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Karachi, November 11: Saudi Arabia has expressed keen interest in investing in Balochistan and creating employment opportunities for the province’s skilled workforce. His Highness Prince Mansour bin Mohammad Al Saud, Chairman of the Saudi–Pakistan Joint Business Council, accompanied by a distinguished 10-member Saudi business delegation, met with a high-level delegation of the Government of Balochistan in Karachi, led by Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment & Trade (BBoIT), Mr. Bilal Khan Kakar. Managing Director BTEVTA, Mr. Abdul Kabeer Zarkoon, and Managing Director LIEDA, Mr. Liaqat Kashani, were also present at the meeting.During the meeting, the Saudi delegation was given a detailed briefing on the vast investment potential of Balochistan and various development projects. The projects discussed included a low-BTU gas-based urea fertilizer complex, a ferrochrome plant, industrial development opportunities through LIEDA, the blue economy, olive cultivation, livestock farming, and investment opportunities in the minerals and energy sectors.His Highness Prince Mansour bin Mohammad Al Saud expressed his commitment to actively participating in investment initiatives in Balochistan and investing in ready-to-launch projects. He also assured that efforts would be expedited to create employment opportunities for skilled individuals from Balochistan in the Kingdom of Saudi Arabia (KSA). He described this initiative as a special gift to the Government of Balochistan.Speaking on the occasion, Vice Chairman BBoIT, Mr. Bilal Khan Kakar, said that Balochistan possesses immense investment potential owing to its natural resources and economic capacity. He highlighted that investment in minerals, energy, agriculture, livestock, the coastal economy and industrial sectors could not only boost economic activities but also generate extensive employment opportunities at the local level.He said that the vision of Chief Minister Balochistan, Mir Sarfraz Bugti, is to transform the province into a major national and international hub for investment and trade. He added that the Government of Balochistan is committed to providing maximum facilitation to investors and creating a business-friendly environment.Inviting the Saudi business delegation to take full advantage of the investment opportunities available in Balochistan, Mr. Bilal Khan Kakar said that BBoIT would extend all possible facilitation to investors in identifying suitable projects, coordinating with relevant government departments and supporting them throughout the various stages of the investment process.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9922/2026
استامحمد11نومبر۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ای پی آئی پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بہتر بنانے اور ویکسینیشن سے محروم بچوں تک رسائی یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی زیر صدارت ای پی آئی پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کرار این اسٹاپ کے ڈاکٹر خرم اور ضلع بھر کے تمام ویکسینیٹرز نے شرکت کیاجلاس میں ضلع بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کی مجموعی کارکردگی مقررہ اہداف کے حصول اور بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جاری ویکسینیشن سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر زیرو ڈوز بچوں کی نشاندہی اور انہیں حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی، نومبر 2026ءکی SNID مہم میں شامل بچوں کی ویکسینیشن کی پیش رفت اور مہم کے دوران دستیاب نہ ہونے والے بچوں کی دوبارہ تلاش کرکے انہیں ویکسین لگانے کے امور پر خصوصی غور کیا گیااجلاس میں ایم آر ون اور پینٹا تھری ویکسین کی کوریج کو کم از کم 80 فیصد تک یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جن علاقوں اور یونین کونسلز میں حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح مقررہ اہداف سے کم ہے، وہاں خصوصی توجہ دی جائے اور ویکسینیشن سے محروم زیرو ڈوز اور ڈراپ آوٹ بچوں کی مکمل نشاندہی کرکے انہیں حفاظتی ٹیکہ جات کے دائرہ کار میں لانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیںاجلاس میں ویکسینیشن سے انکار کرنے والے والدین کے کیسز کو حل کرنے کے لیے یونین کونسل اور تحصیل کی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا جو والدین سے رابطہ کرکے انہیں بچوں کی بروقت ویکسینیشن کی اہمیت اور مختلف موذی بیماریوں سے بچاو کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گی تاکہ والدین کے خدشات دور کرکے ان کا اعتماد حاصل کیا جا سکے مزید برآں جن یونین کونسلز میں ایم آر ون اور پینٹا تھری کی کوریج 80 فیصد سے کم رہی انہیں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ضروری ایڈوائزری جاری کی گئی۔ متعلقہ ویکسینیٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ویکسینیشن کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیں رہ جانے والے بچوں کا ڈیٹا مرتب کریں اور ان تک رسائی کے لیے فیلڈ سرگرمیوں کو مزید موثر بنائیںڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے اس امر پر زور دیا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی بروقت فراہمی ایک اہم قومی ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی گنجائش نہیں انہوں نے متعلقہ محکمہ صحت کے افسران اور ویکسینیٹرز کو ہدایت کی کہ باہمی رابط موثر نگرانی اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے مقررہ اہداف حاصل کیے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ضلع کا کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم نہ رہے۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ای پی آئی پروگرام کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، ویکسینیشن کوریج میں اضافے اور ہر بچے تک حفاظتی ٹیکہ جات کی رسائی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9922/2026
برشور : 11 نومبر ۔ ڈپٹی کمشنر برشور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر توبہ کاکڑی معید جاموٹ کی قیادت میں گزشتہ روز دور افتادہ سرحدی علاقوں میں منشیات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاون کیا گیا،جس میں ضلعی پولیس،محکمہ ایکسائز اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھرپور حصہ لے کر توبہ کاکڑی میں چرس کی تیار فصل کو موقع پر ہی نذرِ آتش کر کے تلف کر دیا،اس آپریشن کا بنیادی مقصد ضلع کے عوام اور نوجوان نسل کو منشیات کی تباہ کن لعنت سے محفوظ رکھنا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر معید جاموٹ اور ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) عبدالستار دشتی نے مشترکہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ معاشرے سے اس ناسور کا خاتمہ اور شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،انہوں نے غیور عوام،علما اور معززین سے اس مہم میں بھرپور تعاون اور عوامی حمایت کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ممنوعہ فصلوں کی کاشت اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،کیونکہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور کسی کو بھی امن و امان کی موجودہ صورتحال کو خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9923/2026
گوادر/اورماڑہ11نومبر۔ عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے چیف آفیسر مندوست اور مقامی کمیونٹی کے نمائندوں کے ہمراہ ساحلی علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نکاسی آب کے موثر نظام کی عدم دستیابی کے باعث جمع ہونے والے پانی اور فیکٹریوں کے آلودہ پانی کی سیوریج کے پانی میں آمیزش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود صورتحال کا معائنہ کیا اور آلودہ پانی کے باعث شہریوں کو لاحق ممکنہ طبی خطرات، بالخصوص جلدی امراض اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے خدشات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں اور مقامی نمائندوں کے باہمی تعاون سے مسئلے کے حل، نکاسی? آب کے مناسب انتظامات اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ عوام کو صحت مند اور محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9924/2026
گوادر11 نومبر ۔: صوبائی حکومت کی لائیو اسٹاک ڈویلپمنٹ پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر گوادر ڈاکٹر صابر علی کی نگرانی میں محکمہ امورِ حیوانات کی جانب سے مالداروں کو ان کی دہلیز پر ویٹرنری سہولیات کی فراہمی، مویشیوں کی صحت کے تحفظ اور دیہی معیشت کے استحکام کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر مجید اور ان کی ٹیم نے میر جت، گبد، کرمی، حمل بازار اور گردونواح کے علاقوں میں مفت ویٹرنری موبائل کیمپ کا انعقاد کیا، جس کے دوران سینکڑوں مویشیوں کا مفت طبی معائنہ اور علاج کیا گیا کیمپ کے دوران مویشیوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ویکسینیشن کی گئی، مالداروں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں جبکہ جانوروں کی بہتر نگہداشت، متوازن خوراک، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی ان اقدامات کا بنیادی مقصد دور دراز اور دیہی علاقوں کے مالداروں کو ان کی دہلیز پر معیاری ویٹرنری سہولیات فراہم کرنا، مویشیوں کی صحت و پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور مالداروں کے معاشی وسائل کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ محکمہ امورِ حیوانات گوادر کے احکام کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق موبائل ویٹرنری کیمپس اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9925/2026
کوئٹہ 11 نومبر۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے ضلع کیچ (تربت) کا اہم دورہ کیا جہاں انہوں نے امن و امان کی مجموعی صورتحال سیکیورٹی اقدامات اور جرائم کی روک تھام کے لیے جاری حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ڈی آئی جی پولیس مکران رینج شاد ابن مسیح، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا اور ڈی پی او کیچ ذوہیب محسن کےعلاوہ دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی پولیس شاد ابن مسیح نے مکران رینج اور ڈی پی او ذوہیب محسن نے ڈسٹرکٹ کیچ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال عوامی تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات اور پولیس کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی پولیس بلوچستان کی آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ بریفنگ کے دوران ضلع میں سیکیورٹی چیلنجز، جرائم کی روک تھام، انسدادِ منشیات مہم، گشت کے نظام، عوامی تحفظ اور جدید پولیسنگ کے فروغ کو یقینی بنانے کے لیے اختیار کی جانے والی مختلف حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دورے کے دوران آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے پولیس شہداءکے لواحقین سےخصوصی ملاقات کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء نے امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ پولیس شہداءکے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود، سہولتوں کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔بعد ازاں آئی جی پولیس بلوچستان نے ضلع کیچ میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ قانون کی بالادستی اور شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنا بلوچستان پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور پولیس فورس جدید تقاضوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔انہوں نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت جاری کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر بنایا جائے اور عوام دوست جدید پولیسنگ کے فروغ کے لیے کمیونٹی کے ساتھ رابطوں کو مضبوط کیا جائے تاکہ شہریوں کا پولیس پر اعتماد مزید مستحکم ہو سکے۔اپنے دورہ تربت کے دوران آئی جی پولیس بلوچستان نے پولیس اسٹیشن سٹی کیچ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے تھانے کے مختلف شعبوں، ریکارڈ، انتظامی امور اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تھانے کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے دورانِ ڈیوٹی غیر معمولی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات، فرض شناسی اور عوامی تحفظ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنت، دیانت داری اور بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔آئی جی پولیس بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے بھر میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بلوچستان پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیتی رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9926/2026
کوئٹہ۔ 11 نومبر ۔: ایڈیشنل آئی جی پولیس و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد کی زیر صدارت آج بلوچستان کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں اے ون امتحانات کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر کمال خان کبزئی اور تمام زونل کمانڈرز نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد نے کہا کہ اے ون امتحانات 13 نومبر 2026 کو منعقد ہوں گے، جن کے انعقاد میں شفافیت، میرٹ اور غیر جانبداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت، لاپروائی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر اہلکار کو اس کی قابلیت اور میرٹ کے مطابق اس کا جائز حق دیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں اور امتحانی مراکز پر نظم و ضبط اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر زونز سے تعلق رکھنے والے وہ اہلکار جو کسی دوسرے زون میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، انہیں اسی زون میں امتحان دینے کی اجازت ہوگی جہاں وہ فی الوقت تعینات ہیں، جبکہ ان کے لیے تمام ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ایڈیشنل آئی جی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے امیدواروں اور امتحانی عملے کی سہولت کے لیے بھی مناسب انتظامات کیے جائیں تاکہ امتحانی عمل خوش اسلوبی، شفافیت اور پرامن ماحول میں مکمل ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9927/2026
چمن:11نومبر۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چمن اسکاوٹس، فرنٹیئر کور، ضلعی پولیس، انٹیلی جنس اداروں، محکمہ تعلیم، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ سرکاری محکموں کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع چمن کی مجموعی صورتحال، امن و امان، سیکیورٹی انتظامات، مختلف سرکاری اداروں کی کارکردگی، انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، تفویض کردہ اہداف (Goals) اور ان کے حصول کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو پروگرام (BSDI) کے تحت ضلع چمن میں شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں اور اسکیمات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں زیرِ تعمیر، زیرِ تکمیل اور مکمل ہونے والی اسکیمات کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی بروقت تکمیل، معیارِ تعمیر اور عوامی ضروریات کے مطابق ان منصوبوں کی افادیت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔مزید برآں ضلع چمن میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال، امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق امور پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ شرکاءنے اس امر پر اتفاق کیا کہ ضلع میں امن و استحکام، انتظامی بہتری اور عوامی مفاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان موثر رابطہ کاری اور مشترکہ حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں، تفویض کردہ اہداف کے حصول کے لیے عملی اقدامات تیز کریں اور باہمی تعاون و رابطہ کاری کو مزید موثر بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل، امن و امان کے قیام، سیکیورٹی کے موثر انتظامات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ضلع چمن میں بہتر انتظامی نظم و نسق، پائیدار امن اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مربوط حکمتِ عملی کے تحت اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9926/2026
گوادر،11 نومبر ۔: جامعہ گوادر کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا آٹھواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی زیرِ صدارت پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹوٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس میں جامعہ کے مالی امور، بجٹ کی ترجیحات، انتظامی ضروریات، مالیاتی پالیسیوں اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر رابعہ اسلم اور ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر محمد ارشاد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ محکمہ خزانہ حکومتِ بلوچستان کا نمائندہ عمیر روف، ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کا نمائندہ سہیل ہمایوں خان، اور گورنر سیکریٹریٹ کے نمائندہ حافظ نور ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران 12 نومبر 2025ء کو منعقد ہونے والے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے ساتویں اجلاس کی کارروائی اور سابقہ فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے مالی سال 2025-26ءکے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینوں اور حقیقی اخراجات کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ مالی سال 2026-27ء کے مجوزہ بجٹ تخمینوں پر بھی غور و خوض کیا۔ اجلاس میں مالی سال 2026-27ءکے لیے جامعہ کے سالانہ خریداری منصوبے، پی ایچ ڈی پروگراموں کے مجوزہ فیس اسٹرکچر اور جامعہ سے الحاق شدہ کالجوں کے مالی و انتظامی امور سے متعلق مجوزہ لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے جامعہ کی تدریسی و انتظامی استعداد کار میں اضافے کے لیے ضروری تدریسی اور انتظامی آسامیوں کی تخلیق کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ جامعہ گوادر کے نظرثانی شدہ فیس اسٹرکچر اور ٹیچنگ فیلوز و وزٹنگ لیکچررز کے لیے مجوزہ نظرثانی شدہ معاوضوں سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ اجلاس کے شرکاءنے مالیاتی نظم و نسق کو مزید موثر بنانے، دستیاب وسائل کے شفاف اور منصفانہ استعمال، انتظامی کارکردگی میں بہتری اور بجٹ کی تقسیم کو جامعہ کی تدریسی، تحقیقی اور ادارہ جاتی ترجیحات سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے اپنی آراء اور سفارشات پیش کیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مالی نظم و ضبط، شفافیت، موثر منصوبہ بندی اور وسائل کا دانشمندانہ استعمال کسی بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے کی پائیدار ترقی اور کامیابی کے بنیادی ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ گوادر محدود وسائل کے باوجود معیاری اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کی توسیع، انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی اور ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ جامعہ کی ترقیاتی اور مالیاتی ترجیحات کا بنیادی مقصد تعلیمی معیار کو بلند کرنا، طلبہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور خطے میں اعلیٰ تعلیم کے بڑھتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک مستحکم اور فعال تعلیمی ادارے کی تشکیل کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس میں جامعہ کی مالی خودمختاری، ادارہ جاتی استحکام اور مستقبل کی ترقیاتی ضروریات کے پیشِ نظر مختلف تجاویز اور سفارشات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9927/2026
کوئٹہ11 نومبر ۔: بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کے زیرِ اہتمام منعقدہ اجلاس میں کونٹینٹ کریٹرز کو صوبائی ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے اور ان پر سیلز ٹیکس آن سروسز کے نفاذ کے حوالے سے اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ممبر آپریشنز بلوچستان ریونیو اتھارٹی محمد یونس سرپرہ نے کی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان ریونیو اتھارٹی وقار مشتاق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سمیع اللہ عمرانی بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران کونٹینٹ کریٹرز پر صوبائی سیلز ٹیکس کے اطلاق، رجسٹریشن کے طریقہ کار، قانونی تقاضوں اور ٹیکس وصولی کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کے ذریعے خدمات فراہم کرکے ماہانہ ایک لاکھ روپے سے زائد آمدن حاصل کرنے والے کونٹینٹ کریٹرز کے لیے بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں رجسٹریشن لازمی ہوگی، جبکہ متعلقہ قابلِ ٹیکس خدمات پر 15 فیصد صوبائی سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ اجلاس میں اس امر پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی کہ تیزی سے فروغ پاتی ڈیجیٹل معیشت کو صوبائی ٹیکس نظام کے دائرے میں لانے کے لیے موثر اقدامات اور آگاہی مہم ضروری ہے، تاکہ کونٹینٹ کریٹرز کو ٹیکس قوانین، اپنی ذمہ داریوں اور رجسٹریشن کے عمل سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جا سکے۔ ان اقدامات کا مقصد ڈیجیٹل معیشت سے وابستہ افراد کو باضابطہ ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے، ٹیکس نظام کو وسعت دینے اور صوبائی محصولات میں اضافہ کرنا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9928/2026
نصیرآباد11نومبر۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ریونیو افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری واجبات کی وصولی بالخصوص عشر، آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے مقررہ اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں متعلقہ ریونیو افسران نے ڈپٹی کمشنر کو اب تک ہونے والی وصولیوں بقایاجات کی صورتحال اور مقررہ اہداف کے حصول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ حکومت کے تمام واجبات کی بروقت اور مکمل وصولی متعلقہ ریونیو افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے اس لیے اس عمل کو مزید موثر اور تیز رفتار بنایا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ عشر، آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے اور جن علاقوں میں سرکاری واجبات کی وصولی سست روی کا شکار ہے وہاں خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ تمام تحصیلدار نائب تحصیلدار اور پٹواری اپنے اپنے علاقوں میں واجبات کی وصولی کے عمل کو یقینی بنائیں اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر وصولیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں غفلت کوتاہی یا فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ مقررہ اہداف کے حصول میں ناکامی یا غیر ضروری تاخیر کے ذمہ دار افسران اور متعلقہ پٹواریوں کے خلاف محکمانہ ضابطے کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری محاصل کی وصولی کے نظام کو مزید بہتر اور شفاف بنا کر حکومتی اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر9929/2026
کوئٹہ، 11نومبر۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے مطابق اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں میونسپل مجسٹریٹ عامر قیصرانی کی سربراہی میں جبکہ سپروائزر عبدالحق بلوچ اور سپروائزر سرور زہری کی نگرانی میں منی مارکیٹ، تارو چوک اور پشتون آباد سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا اور تجاوزات قائم کرنے والوں کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔دوسری جانب جناح روڈ عبداللہ پال اسٹریٹ اور غوث آباد میں عوامی شکایات پر کارروائیاں کی گئیں، جبکہ سیٹلائٹ ٹاون میں متعلقہ اداروں کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ اسی طرح مٹھا خان چوک اور قدوس روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 دکانیں سیل کر دی گئیں۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ نے واضح کیا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک، صاف ستھرا اور شہریوں کے لیے آمدورفت کے حوالے سے بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔ سرکاری اراضی، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر غیر قانونی قبضے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9930/2026
لورالائی11نومبر. امریکہ اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے درمیان علمی و پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دینے، طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافے، ڈیجیٹل تعلیم، تحقیق اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے اہم پیش رفت یونیورسٹی آف لورالائی نے تعلیم، تحقیق، فنی مہارتوں کے فروغ اور سماجی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے امریکہ میں قائم معروف ادارے فیل ورلڈ وائیڈ فاونڈیشن انکارپوریشن (Feel Worldwide Foundation Inc.) کے ساتھ ادارہ جاتی شراکت داری کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں 9 نومبر 2026 کو امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر شپنسبرگ میں واقع فاونڈیشن کے مرکزی دفتر میں مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئےمفاہمتی یادداشت پر یونیورسٹی آف لورالائی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق احمد خان نے دستخط کیے، جبکہ فیل ورلڈ وائیڈ فاو¿نڈیشن کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارباب نصیب اللہ کاکڑ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس شراکت داری کے تحت ڈاکٹر طارق احمد خان یونیورسٹی آف لورالائی کے ابتدائی فوکل پرسن کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں سرانجام دیں گےاس ادارہ جاتی تعاون کا بنیادی مقصد یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے تعلیم و تحقیق کے نئے راستے کھولنا، جدید علمی و عملی مہارتوں کو فروغ دینا اور مقامی آبادی کی ضروریات کے مطابق مثبت اور پائیدار اقدامات کو آگے بڑھانا ہےمفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ادارے مشترکہ تعلیمی پروگراموں، اطلاقی تحقیق (Applied Research)، ڈیجیٹل لرننگ، کیریئر ڈویلپمنٹ، انٹرپرینیورشپ، پیشہ ورانہ تربیت، طلبہ و اساتذہ کی رہنمائی (Mentorship) اور کمیونٹی سروس لرننگ کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات کے امکانات تلاش کریں گے۔ اس شراکت داری سے بلوچستان اور امریکہ کے تعلیمی و پیشہ ورانہ اداروں کے درمیان علمی تبادلے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گےاس موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ لورالائی اور بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو جدید تعلیمی رجحانات، بین الاقوامی تجربات اور عملی تربیت سے مستفید کرنے کے لیے دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ اپنی علمی صلاحیتوں، مقامی تجربات اور تحقیقی استعداد کو اس شراکت داری کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر متعارف کروا سکیں گےیونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت کے تحت مختلف منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لیے علیحدہ معاہدے کیے جائیں گے، جن میں ہر منصوبے کی ذمہ داریوں، دستیاب وسائل اور عمل درآمد کے طریقہ کار کو واضح کیا جائے گا تاکہ مشترکہ اقدامات کو موثر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکےیونیورسٹی آف لورالائی نے اس اہم تعلیمی شراکت داری میں اعتماد اور تعاون پر فیل ورلڈ وائیڈ فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا، جبکہ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کی سرپرستی اور ڈاکٹر طارق احمد خان کی کاوشوں کو بھی سراہا، جن کی معاونت سے یہ ادارہ جاتی تعاون ممکن ہوااس پیش رفت کو یونیورسٹی آف لورالائی کے لیے بین الاقوامی تعلیمی روابط کے فروغ اور بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر دستیاب علمی و پیشہ ورانہ مواقع سے منسلک کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ اس شراکت داری کے نتیجے میں طلبہ، اساتذہ اور مقامی کمیونٹی کے لیے تعلیم، تحقیق، ہنرمندی اور روزگار کے نئے امکانات پیدا ہوں گےیونیورسٹی آف لورالائی کا عزم ہے کہ لورالائی کا ٹیلنٹ جغرافیائی حدود کا پابند نہیں، بلکہ یہاں کے نوجوانوں کو بھی بین الاقوامی سطح کے تعلیمی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ مواقع تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9931/2026
لورالائی:11نومبر۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محب اللہ خان بلوچ، سابق صوبائی وزیر میر نصیب اللہ خان مری اور ڈسٹرکٹ چیئرمین میر نثار احمد خان مری کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، جس میں ضلع لورالائی اور کوہلو میں شہری ترقی، صفائی ستھرائی، میونسپل سروسز کی بہتری اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں اضلاع میں شہری خوبصورتی اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے میونسپل کمیٹیوں کے زیرِ انتظام مختلف ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے۔ ان منصوبوں میں محلوں اور گلیوں میں نکاسی آب کے لیے نالیوں کی تعمیر و مرمت، ٹف ٹائلز کی تنصیب، اندرونی سڑکوں کی بہتری، مارکیٹوں کی تعمیر و بحالی اور صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر بنانے جیسے اہم اقدامات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹیوں کےدستیاب فنڈز کو عوامی ضروریات اور مقامی مسائل کے حل کے لیے بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول، بہتر راستے، نکاسی آب کی سہولیات اور جدید شہری انفراسٹرکچر فراہم کیا جا سکے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف محلوں اور بازاروں کی حالت بہتر ہوگی بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملنے کے ساتھ شہریوں کے معیارِ زندگی میں بھی مثبت تبدیلی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی کسی بھی شہر کی خوبصورتی اور صحت مند معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، اس لیے میونسپل اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ روزمرہ صفائی، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی، نالیوں کی صفائی اور عوامی مقامات کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں۔ اسی طرح جاری ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار اور شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے مقررہ مدت میں کام مکمل کرنا بھی ضروری ہےملاقات کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ عوامی نمائندوں، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور رابطے کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے فوری حل کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کی جا سکےانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لورالائی اور کوہلو میں شہری ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9932/2026
لورالائی؛11نومبر ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت یونین کونسل شاہ کاریز میں بی آر ایس پی (BRSP) اور پی پی اے ایف (PPAF) کے اشتراک سے جاری لائیو اسٹاک منصوبے میں تقریباً 90 لاکھ روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور بدعنوانی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کے جائزے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں بی آر ایس پی کے سینئر نمائندگان سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران منصوبے کے مالی و انتظامی معاملات، فنڈز کے استعمال، مستحقین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق مختلف شکایات اور الزامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیاڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاع نے معاملے کی سنگینی کے پیشِ نظر واضح کیا کہ سرکاری و ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز کے شفاف اور درست استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کسی بھی قسم کی مبینہ مالی بے ضابطگی، غفلت یا اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، بلکہ ایسے معاملات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔اجلاس میں معاملے کی شفاف، غیر جانبدارانہ اور جامع تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی، جسے ہدایت کی گئی کہ وہ منصوبے سے متعلق تمام مالی و انتظامی ریکارڈ، فنڈز کی تفصیلات، ادائیگیوں، مستحقین کی فہرستوں اور دستیاب دستاویزی شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لے۔ کمیٹی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی نوعیت، وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرتے ہوئے اپنی جامع انکوائری رپورٹ سات روز کے اندر ڈپٹی کمشنر آفس میں پیش کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ تحقیقات کے دوران تمام متعلقہ فریقین کا موقف بھی سنا جائے اور کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے قبل دستیاب شواہد اور ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور حقائق کی بنیاد پر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد سے وابستہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انکوائری رپورٹ موصول ہونے کے بعد حقائق کی روشنی میں مزید قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی واضح رہے کہ اس معاملے میں مالی بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کے الزامات تاحال مبینہ ہیں، جن کی حتمی تصدیق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ اور متعلقہ شواہد کی روشنی میں ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9933/2026
کوئٹہ 11نومبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت علماء کرام اور مدارس کے ذمہ داران کے ساتھ ہم آہنگی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد انور کاکڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد طارق کے علاوہ مخلتف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکرام اور مدارس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ میں مذہبی ہم آہنگی، بین المسالک رواداری، بھائی چارے، باہمی احترام اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوئٹہ کا پرامن ماحول اور تمام مکاتبِ فکر کے درمیان اتحاد و اتفاق برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ علماء کرام معاشرے میں امن، برداشت، بھائی چارے اور مثبت سوچ کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ تمام مکاتبِ فکر کے علماءکرام کے ساتھ مسلسل رابطے اور مشاورت کے ذریعے شہر میں امن، مذہبی ہم آہنگی اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ علمائ کرام نے ہر موقع پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے اور مستقبل میں بھی اسی روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر9934/026
کوئٹہ: 11 نومبر 2026 بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبے کے منتخب بلدیاتی نمائندوں، چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے معاوضوں اور تنخواہوں کے تعین سے متعلق آئینی درخواست نمٹاتے ہوئے حکومت بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے پر قانون و مالیات کے محکموں کے تحفظات دور کرکے مجوزہ بلوچستان لوکل کونسلز (معاوضہ) رولز کو حتمی شکل دی جائے اور تمام ضروری قانونی و انتظامی کارروائی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرتے ہوئے معاملہ چھ ماہ کے اندر مجاز اتھارٹی یا کابینہ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے۔
جسٹس اقبال احمد کاسی اور جسٹس میاں محمد رؤف عطا پر مشتمل عدالت عالیہ بلوچستان کے دو رکنی بینچ نے دائر ائینی درخواست کی سماعت کی جبکہ فیصلے کو جسٹس میاں محمد رؤف عطاء نے تحریر کیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل 140-A کے تحت مقامی حکومتوں کا نظام جمہوری طرز حکمرانی کا اہم ستون ہے، لہٰذا منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اپنی قانونی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے کے لیے ضروری ادارہ جاتی معاونت اور مناسب قانونی و مالیاتی سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
یہ آئینی درخواست میونسپل کمیٹی مستونگ کے منتخب چیئرمین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 کے سیکشن 35 کے تحت چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کو معاوضہ ملنا چاہیے، تاہم طویل عرصے سے عوامی و بلدیاتی ذمہ داریاں انجام دینے کے باوجود انہیں کسی قسم کا معاوضہ یا تنخواہ ادا نہیں کی جا رہی۔ درخواست گزار نے 12 جولائی 2023 سے قانونی مدت کی تکمیل تک معاوضے کی ادائیگی اور ان کے سروس اسٹیٹس یا گریڈ کے باضابطہ تعین کی بھی استدعا کی تھی۔
درخواست میں مزید بتایا گیا کہ 27 فروری 2025 کو کوئٹہ کے پیگاسس کلب میں منعقدہ لوکل گورنمنٹ کانفرنس بعنوان ’’مقامی نظم و نسق کو بااختیار بنانا، آوازوں کو متحرک کرنا اور مستقبل کی تشکیل‘‘ کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلرز کے لیے معاوضوں اور پی او ایل اخراجات کی فراہمی سمیت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے اہم اعلانات کیے تھے۔ بعدازاں 28 فروری 2025 کو وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے چیف سیکرٹری کے متعلقہ حکام کو ان اعلانات پر عمل درآمد کے لیے سمری تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی تھی۔
درخواست گزار کے مطابق متعلقہ حکام کو باضابطہ نمائندگی کے باوجود وزیراعلیٰ کے اعلان پر مؤثر پیش رفت نہیں ہوئی، جس پر انہوں نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست قبل از وقت ہے، کیونکہ بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 کے سیکشن 35 میں معاوضے کی ادائیگی کو قواعد کے ذریعے مقرر کیے جانے سے مشروط کیا گیا ہے۔ محکمے نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں 21 مارچ 2025 کو سمری پر کارروائی شروع کردی گئی تھی۔ محکمہ قانون و پارلیمانی امور نے بھی مؤقف اختیار کیا کہ معاوضوں کی ادائیگی کے لیے باقاعدہ قواعد کی تشکیل اور قانونی طریقہ کار کی تکمیل ضروری ہے، جبکہ محکمہ خزانہ نے بتایا کہ سمری کا جائزہ لینے کے بعد 3 اپریل 2025 کو مالیاتی مشاہدات کے ساتھ اسے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو واپس بھجوا دیا گیا تھا۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجوزہ معاوضوں کے نتیجے میں سالانہ تقریباً ایک ارب 80 کروڑ روپے تک کے مالی اخراجات سامنے آسکتے ہیں، اس لیے قواعد کی تشکیل، بجٹ کی دستیابی اور مالیاتی منظوری کے بغیر ادائیگی ممکن نہیں۔ انہوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے عوامی عہدے دار ہیں، انہیں سرکاری ملازمین یا مستقل بلدیاتی ملازمین کے مساوی قرار دے کر سول سروس گریڈ یا سروس اسٹیٹس نہیں دیا جا سکتا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 کے سیکشن 35(1) کے مطابق کسی کونسل کا چیئرمین یا وائس چیئرمین ایسا معاوضہ وصول کرسکتا ہے جو قواعد کے تحت مقرر کیا جائے۔ عدالت کے مطابق جب تک قانون کے تحت باقاعدہ قواعد وضع اور نوٹیفائی نہیں کیے جاتے، کسی مخصوص رقم کی ادائیگی کا خودکار قانونی حق پیدا نہیں ہوتا۔ تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے 27 فروری 2025 کو کیا گیا اعلان اور اس کے بعد جاری ہونے والی سرکاری مراسلت اس امر کی متقاضی ہے کہ متعلقہ محکمے اس معاملے کو سنجیدگی، ذمہ داری اور بروقت طریقے سے منطقی انجام تک پہنچائیں۔
عدالت نے مزید قرار دیا کہ بلدیاتی ادارے صفائی، نکاسی آب، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، عوامی مقامات کی دیکھ بھال اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان اداروں کے منتخب سربراہان عوامی مسائل کے حل اور شہری خدمات کی بہتری کے لیے اہم ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں، لہٰذا بلدیاتی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ان کی قانونی و انتظامی معاونت ضروری ہے۔
فیصلے میں واضح کیا گیا کہ معاوضے کی کسی مخصوص رقم کی خودکار یا سابقہ ادائیگی کا حق تسلیم نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی منتخب بلدیاتی نمائندوں کو سرکاری ملازمین یا سول سروس کے کسی گریڈ کے مساوی قرار دیا جا رہا ہے۔ معاوضے کی نوعیت، آغاز، قابل قبولیت اور کسی بھی سابقہ ادائیگی کا تعین متعلقہ قانون، اس کے تحت بنائے جانے والے قواعد اور مالیاتی و بجٹ کی ضروریات کے مطابق کیا جائے گا۔
عدالت نے اپنے حکم میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور اور محکمہ خزانہ کے ساتھ مل کر تمام قانونی، انتظامی اور مالیاتی اعتراضات دور کرے، مجوزہ بلوچستان لوکل کونسلز (معاوضہ) رولز کو تیزی سے حتمی شکل دے اور ایک مستحکم، قانونی طور پر قابل عمل اور مالیاتی اعتبار سے موزوں تجویز مجاز اتھارٹی یا کابینہ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کرے۔ عدالت نے مزید ہدایت کی کہ چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندوں کے لیے ان کی قانونی ذمہ داریوں اور عوامی خدمات میں کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب معاوضے کے تعین پر بھی غور کیا جائے۔
عدالت نے قرار دیا کہ مذکورہ تمام کارروائی ترجیحی بنیادوں پر اور اس فیصلے کی وصولی کے چھ ماہ کے اندر مکمل کی جائے تاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے اعلان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔
عدالت نے آئینی درخواست مذکورہ ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔

خبرنامہ نمبر9335/026
لورالائی11نومبر2026: کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمت اللہ خان اور ڈسٹرکٹ ایڈمن آفیسر منور خان جوگیزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران لورالائی ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بی آر ایس پی کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، دیہی آبادی کی فلاح و بہبود اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمت اللہ خان نے کمشنر کو بی آر ایس پی کی سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارے کی اولین ترجیحات میں دیہی علاقوں میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی، لائیوسٹاک کے شعبے میں مالدار اور غریب خاندانوں کی معاونت، خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور دیہی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے مختلف ترقیاتی اقدامات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پی عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن سےبالخصوص دیہی آبادی، خواتین اور کم آمدنی والے طبقات کو براہِ راست فائدہ پہنچے اور ان کے معاشی حالات میں بہتری آئے۔ اس کے علاوہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے، لوگوں کی استعداد کار بڑھانے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں اس موقع پر کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے سرکاری اداروں اور غیر سرکاری ترقیاتی تنظیموں کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، میرٹ اور تعمیراتی و فنی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ان کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچ سکیں کمشنر نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا انتخاب مقامی آبادی کی حقیقی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق ہونا چاہیے، تاکہ عوام کو پینے کے صاف پانی، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور ان کی پیش رفت و معیار کی نگرانی کو بھی اہمیت دی جائے گی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دیہی علاقوں میں پائیدار ترقی، معاشی خودمختاری اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر9936/026
خضدار: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے جاری کردہ پروگرام اور مشیر بلدیات بلوچستان نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی خصوصی دلچسپی کے تحت خضدار کو جدید مشینری فراہم کر دی گئی۔میونسپل کارپوریشن خضدار کو ایکسویٹر، ڈمپر اور لوڈر گاڑیاں فراہم کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی، چیف آفیسر خضدار وڈیرہ صالح جاموٹ، مئیر خضدار میر محمد آصف جمالدینی اور ڈپٹی مئیر خضدار جمیل قادری زہری نے مشینری کی چابیاں میونسپل کارپوریشن کے عملے کے حوالے کیں۔اس موقع پر سیف اللہ ملازئی انور راجہ منیر احمد بلوچ انجینئر ہدایت اللہ زہری و دیگر موجود تھے ۔ یہ پہلی بار ہے کہ میونسپل کارپوریشن خضدار کو اس کی ضرورت کے مطابق اتنی بڑی اور جدید مشینری فراہم کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکریٹری بلوچستان کا وژن ہے کہ ہر ضلع ترقی کرے۔ آج خضدار کو یہ مشینری ملنا اسی وژن کا عملی ثبوت ہے۔ اب خضدار شہر کی صفائی، نالیوں کی صفائی اور ترقیاتی کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی۔ امید ہے کہ اس مشینری کا صحیح استعمال یقینی بنایاجائیگا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری بلوچستان اور مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کے اقدامات قابل ستائش ہیں کہ جنہوں نے خضدار کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔ یہ مشینری خضدار کی عوام کی امانت ہے۔ اس سے شہر صاف ستھرا اور خوبصورت ہوگا۔چیف آفیسر خضدار وڈیرہ صالح جاموٹ میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی ڈپٹی مئیر خضدار جمیل قادر زہری نے کہا ہے کہ مشینری ملنے کے باعث میونسپل کارپوریشن خضدار مذید مستعد انداز میں کام کریگا اور شہر کی صورتحال میں مذید بہتری لائے گی ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ویژن ہے کہ بلوچستان کے ہر شہر کو صاف، روشن اور جدید بنایا جائے۔ اسی ویژن کے تحت خضدار کو ترجیحی بنیادوں پر مشینری دی گئی ہے۔ مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی خصوصی دلچسپی سے یہ منصوبہ کامیاب ہوا۔ مقصد یہ ہے کہ بلدیاتی ادارے خود کفیل ہوں اور عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر سہولتیں ملیں۔ان کا کہنا تھاکہ صفائی کا نظام بہتر ہوگااب شہر سے روزانہ کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے گا، گلی محلوں میں کچرے کے ڈھیر ختم ہوں گے۔ایکسویٹر سے بڑی نالیوں اور برساتی نالوں کی صفائی آسان ہو جائے گی، بارشوں میں پانی کھڑا نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ سڑکوں کی مرمت اور تعمیر ڈمپر اور لوڈر سے سڑکوں کی مرمت، مٹی بھرائی اور نئی سڑکوں کی تعمیر تیز ہوگی۔ایمرجنسی میں فوری مدد بارش، سیلاب یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کارپوریشن کا عملہ فوری حرکت میں آ سکے گا۔ صاف شہر سے بیماریاں کم ہوں گی، شہریوں کو صحت مند ماحول ملے گا اور خضدار شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خضدار کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جس سے شہر کی ترقی میں نیا باب کھلے گا۔

خبرنامہ نمبر9937/026
کوئٹہ،11 نومبر2026: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ہماری طویل جدوجہد، مسلسل نگرانی اور موثر اقدامات کے نتیجے میں صوبے کی تمام سرکاری یونیورسٹیز کی مجموعی کارکردگی میں ڈبل اضافہ ہوا ہے۔ جو یونیورسٹیاں ماضی میں مالی و تعلیمی بحرانوں سے دوچار تھیں آج الحمدللہ تعلیمی استحکام کی جانب گامزن اور مالی طور پر سرپلس کی پوزیشن میں پہنچ چکی ہیں جو ایک قابلِ فخر کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کو صوبے کی پہلی مادرِ علمی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ مختصر عرصے میں اس کی رینکنگ اینڈ اسکورنگ 44 فیصد سے بڑھ کر 82 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو ادارے کی انتظامی، تعلیمی اور تحقیقی کارکردگی میں نمایاں بہتری کا مظہر ہے۔ قومی تعمیر و ترقی میں جامعہ بلوچستان کا سب سے بڑا سرمایہ اسکے فارغ التحصیل گریجویٹس ہیں جن میں متحرک قائدین، ممتاز اسکالرز، ریسرچرز اور مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد شامل ہیں، یہی پاکستان اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ بلوچستان کے 22ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے دوران 24 پی ایچ ڈی اسکالرز، 29 ایم فل گریجویٹس اور بی ایس پروگرام کے 58 پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز اور اسناد سے نوازا گیا۔ کانووکیشن میں صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی، پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، ہادیہ نواز، کلثوم نیاز بلوچ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر رزاق شاہوانی، صوبائی محتسب جسٹس (ر) سعادت اللہ خان بازئی، تمام سرکاری یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، بوائز و گرلز کالجز کے پرنسپلز، ماہرینِ تعلیم و ریسرچ اور دیگر معزز شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے تمام کامیاب اسکالرز اور گریجویٹس کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزازات ان کی مسلسل محنت، علمی لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کا اعتراف ہیں۔ آج وہ اپنی زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ ہم صنعتی انقلاب کے چوتھے دور میں زندگی گزار رہے ہیں، جہاں ٹیکنالوجی نے طبعی، ڈیجیٹل اور حیاتیاتی دنیا کے درمیان نئی ہم آہنگی پیدا کر دی ہے۔ مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، شمسی توانائی اور جدت و اختراع نے ترقی کے روایتی تصورات کو تبدیل کر دیا ہے اور اقوام کی ترقی کے نئے راستے متعین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں محض ڈگری حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ عملی مہارت، بدلتے ہوئے حالات سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت، تخلیقی سوچ، جدت پسندی اور مضبوط اخلاقی کردار ہی وہ خصوصیات ہیں جو نوجوانوں کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں۔ علم اسی وقت حقیقی طاقت بنتا ہے جب اسے عملی زندگی کے مسائل حل کرنے اور معاشرے کی بہتری کے لیے استعمال کیا جائے۔ نئی نسل کی فکری و علمی تربیت اور جامعہ کی مجموعی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے گورنر بلوچستان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک کاوشوں کو سراہا۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ اگر ہم اپنے نوجوانوں کو معیاری تعلیم، جدید فنی مہارتوں اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے میں کامیاب ہو گئے تو مستقبل کی ترقی میں ہمارا حصہ یقینی ہوگا۔ بلوچستان کے عوام سی پیک اور ابھرتی ہوئی علاقائی معیشت کے سب سے پہلے اور بڑے مستفید ہونے والوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم، اس مقصد کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو محض ڈگریاں دینے کے بجائے بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کے مطابق علم، ہنر اور عملی صلاحیتوں سے آراستہ کریں۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان نہ صرف قدرتی حسن بلکہ بےپناہ انسانی صلاحیتوں، قدرتی وسائل اور غیر معمولی جغرافیائی و تزویراتی اہمیت کا بھی حامل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس صوبے کو ایک منفرد جغرافیائی محلِ وقوع عطا کیا ہے۔ بحیرۂ عرب کے ذریعے بلوچستان وسطی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے ایک اہم تجارتی اور معاشی گزرگاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)، جس کا مرکز گوادر ہے، محض ایک ترقیاتی منصوبہ نہیں بلکہ مواقع، معاشی امکانات اور علاقائی روابط کے ایک نئے دور کا دریچہ ہے۔ گورنر جعفرخان مندوخیل نے فارغ التحصیل طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ یاد رکھیں کہ وہ صرف جامعہ بلوچستان کے سفیر نہیں بلکہ پاکستان کے سفیر بھی ہیں۔ اپنی زندگی کے مقاصد کے حصول کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور اپنے علم و صلاحیتوں کو محض ذاتی کامیابی تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں معاشرے اور ملک کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایک بہتر پاکستان کی تشکیلِ نو کا ہے اور اس عظیم مقصد کے حصول میں نوجوانوں کا کردار فیصلہ کن ہوگا۔ پاکستان کا مستقبل محض ماضی کی روایات سے وابستہ نہیں بلکہ نوجوانوں کی فکر، محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور عملی جدوجہد سے تشکیل پائیگا۔ گورنر بلوچستان نے یونیورسٹی بلوچستان کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون و رہنمائی کی یقین دہانی کرائی۔
صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے یونیورسٹی بلوچستان کے کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو مختلف نوعیت کے بحرانوں سے نکالنے، انہیں تعلیمی و تحقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور ان کیلئے مختص فنڈز میں 2 ارب روپے سے بڑھا کر 10 ارب روپے تک اضافہ کرنے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور انکی پوری کابینہ کا کلیدی کردار رہا ہے۔وائس چانسلر یونیورسٹی بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کہا کہ ان کی ٹیم نے مسلسل جدوجہد، عزم اور محنت کے ذریعے اپنی یونیورسٹی میں ہر سطح پر مثبت تبدیلیاں متعارف کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسے مشکل حالات اور شدید مالی بحران سے نکال کر یونیورسٹی بلوچستان کو سرپلس کی پوزیشن میں لانے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے چانسلر و گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی اور انکی متعلقہ ٹیموں کے بھرپور تعاون اور سرپرستی پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

خبرنامہ نمبر9938/026
کوئٹہ 11نومبر2026: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت شیعہ علماء کانفرنس کے ساتھ ہم آہنگی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، شعیہ علماء کانفرنس کے ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں کوئٹہ میں مذہبی ہم آہنگی، بین المسالک رواداری، بھائی چارے، باہمی احترام اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوئٹہ کا پُرامن ماحول اور تمام مکاتبِ فکر کے درمیان اتحاد و اتفاق برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ علماء کرام معاشرے میں امن، برداشت، بھائی چارے اور مثبت سوچ کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام کے ساتھ مسلسل رابطے اور مشاورت کے ذریعے شہر میں امن، مذہبی ہم آہنگی اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

خبرنامہ نمبر9939/026
گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور حکومتِ بلوچستان کی صحتِ عامہ سے متعلق پالیسی کے تحت دور دراز علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے مراکز کو فعال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ضلع گوادر کی تحصیل جیونی کے شیخ راشد بن محمد بن راشد المکتوم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پہلی مرتبہ کامیاب نارمل ڈیلیوری کا عمل مکمل کر لیا گیا، جسے علاقے میں زچہ و بچہ کی صحت کی سہولیات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ادریس بلوچ کے مطابق کامیاب نارمل ڈیلیوری میں لیڈی ہیلتھ وزیٹر (ایل ایچ وی) اور ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت، ذمہ داری اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر نے ہسپتال کے عملے اور ایل ایچ وی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ طبی عملے کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث مقامی سطح پر عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آ رہی ہے۔واضح رہے کہ ہسپتال کو فعال بنانے اور عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی کاوشوں اور ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر کی مسلسل نگرانی و محنت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ہسپتال کی فعالیت میں بہتری آ رہی ہے اور اہلِ علاقہ کو علاج معالجے کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ کرنے کے بجائے اپنے علاقے میں طبی سہولیات میسر آ رہی ہیں۔جیونی میں پہلی کامیاب نارمل ڈیلیوری نہ صرف مقامی طبی نظام کی بہتری کی عکاس ہے بلکہ اس سے علاقے میں زچہ و بچہ کی صحت کی سہولیات کو مزید مستحکم کرنے کی راہ بھی ہموار ہو رہی ہے۔

خبرنامہ نمبر9940/026
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارتھ محمد ایوب ہزارہ کی زیرِ صدارت محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کی محکمانہ ترقیوں کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہیڈ کانسٹیبلز کو سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دینے کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے اہلکاروں کے سروس ریکارڈ اور محکمانہ قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات پیش کیں، جس میں 80 اہلکاروں کو سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محمد ایوب ہزارہ نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقیاں اہلکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے اہلکار نئی ذمہ داریوں کو محنت، لگن، دیانت داری اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ ادا کریں گے اور محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا محکمہ میں اہلکاروں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ ترقی اور میرٹ پر مبنی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر9941/026
حب :ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی حب ڈاکٹر مرشد دشتی نے ضلع حب کے بنیادی مراکز صحت (BHU) حاجی مراد شیدی اور بی ایچ یو ڈام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈاکٹر مرشد دشتی نے مراکز صحت میں عملے کی حاضری، او پی ڈی سروسز کی فراہمی، ادویات کی دستیابی، حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام (EPI) کی فعالیت، ویکسینز اور اینٹی جنز کی دستیابی سمیت ماں اور بچے کی صحت (MNCH) سے متعلق سہولیات کا معائنہ کیا۔ نے مراکز صحت میں تعینات طبی عملے سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ شعبوں کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے ڈسٹرکٹ منیجر نے عملے کو صحت دہلیز (Sehat Dehleez) ٹیلی ہیلتھ سسٹم کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اس نظام کے طریقہ کار، افادیت اور عوام کو گھر بیٹھے ماہر ڈاکٹروں سے طبی مشاورت کی سہولت فراہم کرنے کے بارے میں آگاہ کیا، تاکہ جدید ٹیلی ہیلتھ سروسز کے ذریعے دور دراز علاقوں کے عوام بھی معیاری طبی رہنمائی سے مستفید ہو سکیں اور دونوں بنیادی مراکز صحت کا متعلقہ ریکارڈ بھی چیک کیا اور صحت کی سہولیات کی فراہمی، انتظامی امور اور طبی خدمات کی بہتری سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ پی پی ایچ آئی حب کی جانب سے بنیادی مراکز صحت کے تسلسل کے ساتھ دوروں اور مانیٹرنگ کا مقصد طبی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانا، عملے کی کارکردگی کو یقینی بنانا اور عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر صحت کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

خبرنامہ نمبر9942/026
سوراب11نومبر 2026: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بلوچ نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے دفتر کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے دفتر میں موجود خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و مشکلات تفصیل سے سنے انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوامی امور کو تیز رفتاری اور ذمہ داری کے ساتھ نمٹایا جائے اور خواتین کو غیر ضروری انتظار اور بار بار چکر لگانے کی زحمت نہ دی جائے اسسٹنٹ کمشنر نے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ دور دراز علاقوں سے آنے والی خواتین کی سفری مشکلات اور مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ انہیں بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے انہوں نے عملے کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور تعاون کا مظاہرہ کرنے کی بھی تاکید کی۔*

خبرنامہ نمبر9943/026
سوراب11 نومبر 2026: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سلمان علی بلیدی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر یوسف ثانی نے انہیں ہسپتال کی مجموعی کارکردگی دستیاب طبی سہولیات اور مختلف شعبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، ایکسرے روم، ڈینٹل وارڈ، او پی ڈی اور میڈیسن اسٹور سمیت مختلف یونٹس کا معائنہ کیا اور طبی عملے کی حاضری و کارکردگی کا جائزہ لیا انہوں نے ہسپتال میں جاری انتظامات اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔*

خبرنامہ نمبر9944/026
سوراب11 نومبر 2026: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی زیر صدارت نجی اسکولوں کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سلمان علی بلیدی، اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بلوچ، ڈی او ای سوراب، مختلف میل و فیمیل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سمیت وینس، جھالاوان، سن شائین، اسلامیہ، اینگلوفائل، اقراء اور دیگر نجی اسکولوں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں اسکول سربراہان نے اپنے اداروں کو درپیش مسائل اور تجاویز پیش کیں اس موقع پر اینگلوفائل، اسلامیہ اور برائٹ بگننگز اسکولوں کے سربراہان نے موسم سرما کی تعطیلات کی فیس وصول نہ کرنے کا اعلان کیا جبکہ دیگر اسکولوں کے سربراہان نے داخلہ فیس معاف کرنے اور موسم سرما کی تعطیلات کی فیس وصول کرنے سے متعلق اپنا مؤقف پیش کیا اسکول سربراہان نے اداروں کے کرایوں، بجلی کے بلوں، رنگ و روغن، فرنیچر اور دیگر اخراجات سمیت تدریسی عملے کی تنخواہوں کے حوالے سے بھی اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے کہا کہ انہوں نے مختلف نجی اسکولوں کے دورے کیے ہیں جہاں بعض اداروں میں بنیادی سہولیات کی کمی پائی گئی انہوں نے اسکول سربراہان کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے بچوں کے لیے مناسب ڈیسک اور بیٹھنے کا انتظام کیا جائے جبکہ اسکولوں کی عمارتوں، فرنیچر، اسٹاف رومز، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات کو بہتر بنایا جائے تاکہ طلبہ کو صاف ستھرا اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آ سکے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دیگر نجی اسکولوں کے دورے بھی کیے جائیں گے اور فیسوں سمیت دیگر متعلقہ امور پر مزید اجلاس منعقد کرکے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔*

خبرنامہ نمبر9945/026
تربت 11 نومبر 2026: عالمی یوم سائنس کی مناسبت سے جامعہ تربت کی فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی نے سائنس کلب تربت کے اشتراک سے “بلوچستان میں پانی کی کمی اور میرانی ڈیم کے آبی، ماحولیاتی اور سماجی و معاشی اثرات” کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا۔ سیمینار میں ماہرین تعلیم، آبی وسائل اور ماحولیاتی ماہرین نے بلوچستان کو درپیش پانی کے بڑھتے ہوئے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر میرانی ڈیم کے آبی، ماحولیاتی، زرعی اور سماجی و معاشی اثرات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ مقررین نے صوبے میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت سے نمٹنے کے لیے فوری سائنسی تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔ سیمینار کی نظامت فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر حنیف الرحمٰن نے کی۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ماحولیاتی اور زرعی مسائل کو سمجھنے اور ان کے پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے بین الشعبہ جاتی مکالمہ اور علمی مباحثہ ناگزیر ہے۔ سیمینار سے ماہر ماحولیات و آبی امور پزیر بلوچ، انجینئر رضا صمد، کاریز سسٹم کے ماہر ڈاکٹر شبیر احمد اور فیکلٹی ممبر ڈاکٹر عبدالقیوم نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے تربت اور گوادر کی آبی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی، زیر زمین پانی کے حد سے زیادہ استعمال اور آبی وسائل کی محدود دستیابی کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجز کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پانی کے منصفانہ اور شفاف نظم و نسق کا فریم ورک نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اپنے پیغام میں فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی کی جانب سے علاقائی انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی مسائل پر کی جانے والی تحقیقی سرگرمیوں کو سراہا۔ انہوں نے جدید تعلیم اور مصنوعی ذہانت کے فروغ اور پائیدار ترقی کے لیے جامعہ تربت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

خبرنامہ نمبر9946/026
گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور حکومتِ بلوچستان کی میرٹ و شفافیت پر مبنی پالیسی کے تحت ضلع گوادر میں ایس ایس ٹی (سائنس اور جنرل) اساتذہ کی کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیوں کے عمل کو مزید شفاف اور شکایات سے پاک بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی ( ڈی آر سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایس ایس ٹی سائنس اور جنرل اساتذہ کی آسامیوں کے لیے میرٹ لسٹ جاری کی گئی تھی۔ اس حوالے سے ضلع گوادر کو صوبے کا پہلا ضلع ہونے کا اعزاز حاصل ہے جہاں کنٹریکٹ بنیادوں پر ایس ایس ٹی اساتذہ کے انتخاب کا عمل میرٹ کو بنیادی معیار بناتے ہوئے مکمل کیا گیا۔اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 43 مرد و خواتین امیدواروں نے شرکت کی اور ڈی آر سی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کے سامنے اپنے تحفظات اور شکایات پیش کیں۔ امیدواروں کی جانب سے تاریخِ پیدائش کے اندراج، حاصل کردہ نمبروں اور جی پی اے میں فرق، جبکہ بعض امیدواروں کی اسناد اور مطلوبہ تعلیمی قابلیت کے ریکارڈ میں عدم مطابقت سے متعلق مسائل اٹھائے گئے۔
ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے تمام امیدواروں کے تحفظات نہایت توجہ اور تحمل سے سنے اور متعلقہ ریکارڈ کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے شکایات کے ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی اور تمام جائز شکایات کو میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق حل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھرتیوں کے پورے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت مقدم رکھا گیا ہے اور کسی قسم کی سفارش یا غیر متعلقہ دباؤ کو قبول نہیں کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی جانب سے امیدواروں کو براہِ راست سماعت کا موقع فراہم کرنا اور ان کے تحفظات کا فوری نوٹس لینا ضلعی انتظامیہ کی شفاف طرزِ حکمرانی، میرٹ کے تحفظ اور نوجوانوں کے اعتماد کو مضبوط بنانے کے عزم کا عملی اظہار ہے۔اجلاس میں ڈی آر سی کے اراکین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (خواتین) زراتون بلوچ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سوبان بلوچ اور فاروق بلوچ نے بھی شرکت کی۔

خبرنامہ نمبر9947/026
تربت، 11 نومبر 2026: محکمہ سوشل ویلفیئر تربت کے زیرِ انتظام خواتین ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے پہلے بیچ کی تربیت مکمل ہونے پر ایک پروقار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 124 طالبات نے مختلف فنی اور پیشہ ورانہ کورسز کامیابی سے مکمل کیے۔ تربیتی پروگرام کے تحت طالبات کو بنیادی کمپیوٹر، بیوٹیشن، سلائی کڑھائی اور ملتانی کڑھائی جیسے ہنر سکھائے گئے، جن کا بنیادی مقصد خواتین کو فنی مہارتوں سے آراستہ کرکے انہیں خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور معاشی طور پر خودمختار بنانا ہے۔تقریب کے موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پوزیشن ہولڈر طالبات میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تربت امتیاز سخی کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، جبکہ دیگر نمایاں طالبات کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔ لیپ ٹاپ اور نقد انعامات ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی جانب سے فراہم کیے گئے تھے تاکہ طالبات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کی محنت اور کامیابیوں کا اعتراف کیا جاسکے۔اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر تربت نے ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی پوری ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے تعاون اور سرپرستی کو سراہا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے اس اقدام کو خواتین کی فنی تربیت، تعلیم اور ترقی کے فروغ کے لیے ایک مثبت اور قابلِ تحسین کاوش قرار دیا گیا، جو نوجوان خواتین میں خوداعتمادی پیدا کرنے اور انہیں عملی زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔محکمہ سوشل ویلفیئر تربت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کو ہنر مند بنانے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں کہا گیا کہ خواتین کی فنی و معاشی خودمختاری نہ صرف انفرادی ترقی بلکہ ایک مضبوط، خودکفیل اور خوشحال معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

خبرنامہ نمبر9948/026
رکھنی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی حکومت کے ترقیاتی عزم کے تحت ناہڑ کوٹ ڈیم کی بحالی کے لیے 25 کروڑ روپے (250 ملین روپے) کی منظوری کے بعد منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہو چکا ہے۔ برسوں سے غیر فعال اس اہم آبی منصوبے کی بحالی سے علاقے میں زرعی سرگرمیوں، مویشی بانی اور معاشی خوشحالی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔
منصوبے کے تحت سیلابی پانی کے دو راستوں (فلڈ چینلز) کی تعمیر اور تقریباً پانچ ہزار ایکڑ رقبے کو سیراب کرنے کے لیے پانی کی تقسیم کا نظام قائم کیا جائے گا۔ منصوبے کی مجموعی تخمینہ لاگت 39 کروڑ روپے ہے، جبکہ اس حوالے سے پی سی ون (PC-I) پہلے ہی وزیراعلیٰ بلوچستان کے دفتر میں جمع کرایا جا چکا ہے۔ مزید 15 کروڑ روپے کی منظوری سے منصوبے کی مکمل تکمیل ممکن ہو سکے گی۔
ڈیم کی بحالی سے زرعی اور لائیو اسٹاک کی پیداوار میں پانچ سے چھ گنا اضافے کی توقع ہے، جس سے مری، مسوری اور دیگر ملحقہ آبادیوں کو روزگار، زرعی پیداوار، گندم اور مویشیوں کے لیے چارے اور چراگاہوں کے وسائل میسر آئیں گے۔
علاقے کے عوام نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی حکومت، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون، محکمہ آبپاشی کے سیکرٹری، چیف انجینئر، ایکسین اور دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناہڑ کوٹ ڈیم کی بحالی کے لیے عملی اقدامات سے علاقے کے عوام میں خوشی اور امید کی نئی لہر پیدا ہوئی ہے۔بلاشبہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ رکھنی کے اجتماع میں کیا گیا وعدہ اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، جو حکومت بلوچستان کی عوام دوست پالیسیوں اور پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔

خبر نامہ نمبر 2026/9949
رکھنی11نومبر :ـحکومت بلوچستان کے زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کو سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کے تحت محکمہ زراعت (توسیع) بارکھان کی نگرانی میں رکھنی میں کپاس صاف کرنے (جننگ) کی چھوٹی مشین نصب کر دی گئی ہے۔یہ مشین ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان (WWF-Pakistan) کی جانب سے مقامی کسانوں کے لیے عطیہ کی گئی ہے۔ مشین کی تنصیب کا مقصد کپاس کی صفائی اور معیاری بیج کی تیاری کو آسان بنانا ہے تاکہ کاشتکار آئندہ فصل کے لیے خالص اور بہتر معیار کا بیج استعمال کر سکیں۔محکمہ زراعت (توسیع) بارکھان کے مطابق اس سہولت سے علاقے کے کپاس کاشت کرنے والے کسان براہِ راست مستفید ہوں گے، جبکہ بیج کی تیاری کے عمل میں آسانی اور زرعی پیداوار میں بہتری کی توقع ہے۔محکمہ زراعت نے مقامی کاشتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی آئندہ فصل کے لیے معیاری بیج کی تیاری کو یقینی بنائیں۔
خبر نامہ نمبر 2026/9950
گوادر/اورماڑہ 11 نومبر: ـوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور حکومتِ بلوچستان کی عوامی سہولیات اور حفظانِ صحت سے متعلق پالیسی کے تحت اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے شاہراہ پر قائم ہوٹلز کا فالو اَپ معائنہ کیا، جس کا مقصد صفائی ستھرائی، کھانے کے معیار، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور واش رومز کی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔معائنے کے دوران مجموعی طور پر آٹھ میں سے چھ ہوٹلز کا جائزہ لیا گیا، جہاں صفائی کے ناقص انتظامات، خوراک کے معیار، زائد قیمتوں اور واش رومز کی نامناسب صورتحال پر چار ہوٹلز کو اصلاحی ہدایات اور وارننگ جاری کی گئیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے واش رومز کی تعمیر سے متعلق واضح ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر دو ہوٹلز کو سیل کر دیا گیا۔دریں اثنا، انتظامیہ کی ہدایات پر دو دیگر ہوٹلز میں واش رومز کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ سرکاری ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے معائنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
خبر نامہ نمبر 2026/9951
شمالی ڈیرہ بگٹی 11 نومبر:ـوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور محکمہ صحت کی کارکردگی میں بہتری کے لیے ڈپٹی کمشنر شمالی ڈیرہ بگٹی ریاض خان داوڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر بیکڑ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ عملے نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ صحت کے ملازمین کی حاضری، پولیو مہم کی پیش رفت، ریسکیو سروسز اور صحت کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے قواعد و ضوابط کے مطابق تنخواہوں سے کٹوتی کی منظوری دی گئی، جبکہ متعلقہ ملازمین کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے۔اس موقع پر بیکڑ میں واقع میر غلام قادر ہسپتال کی کارکردگی، دستیاب طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ہسپتال میں علاج و معالجے کے معیار اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ریاض خان داوڑ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام طبی مراکز میں عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے، صحت سے متعلق درپیش مسائل فوری حل کیے جائیں اور مریضوں کو بہتر علاج و معالجے سمیت تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ افسران حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
خبر نامہ نمبر 2026/9952
شمالی ڈیرہ بگٹی11نومبر:ـوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ضلع میں تعلیمی نظام کی بہتری اور سرکاری سکولوں میں نظم و ضبط یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر شمالی ڈیرہ بگٹی ریاض خان داوڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری، تعلیمی سرگرمیوں، سکولوں میں بنیادی سہولیات کی دستیابی اور تعلیمی معیار کی بہتری سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور قواعد و ضوابط کے مطابق تنخواہوں سے کٹوتی کی کارروائی کی منظوری بھی دی گئی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، تدریسی عمل کی بہتری اور محکمہ تعلیم کے جاری کردہ احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر ریاض خان داوڑ نے واضح کیا کہ تعلیم کے شعبے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے ادا کریں اور ضلع میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔
خبر نامہ نمبر 2026/9953
نصیرآباد
11 نومبر:ـڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں عوام کو اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے، ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ دھیرج کالرا نے آج ڈیرہ اللہ یار شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ایل پی جی LPG گیس کی دکانوں کا دورہ کیا اور وہاں گیس کی فروخت کے نرخوں قیمتوں کی فہرستوں اور حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے دکانوں پر موجود گیس کے نرخوں کا معائنہ کرتے ہوئے اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ آیا صارفین کو مقررہ سرکاری قیمتوں پر گیس فراہم کی جا رہی ہے یا نہیں
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ایل پی جی گیس کی فروخت حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنائی جائے اور کسی بھی صورت میں صارفین سے مقررہ قیمت سے زائد رقم وصول نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ، ناجائز منافع خوری اور عوام کو مہنگے داموں گیس کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی
انہوں نے مزید واضح کیا کہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے اور مقررہ قیمتوں سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر دکانداروں کو تنبیہ بھی کی گئی کہ وہ حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کریں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ضلعی انتظامیہ جعفرآباد کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے، مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے باقاعدگی سے معائنوں اور نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/9954
شمالی ڈیرہ بگٹی 11نومبر:ـوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق میر سرفراز اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ گراؤنڈ پر کرکٹ میچز کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر شمالی ڈیرہ بگٹی ریاض خان داوڑ نے کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مقامی کرکٹ ٹیموں اور کھلاڑیوں کو میچز کے باقاعدہ آغاز سے آگاہ کرتے ہوئے تمام ٹیموں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم ہوں گے، جبکہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
خبر نامہ نمبر 2026/9955
رکھنی11 نومبر:ـوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی حکومت کے ترقیاتی عزم کے تحت ناہڑ کوٹ ڈیم کی بحالی کے لیے 25 کروڑ روپے (250 ملین روپے) کی منظوری کے بعد منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہو چکا ہے۔ برسوں سے غیر فعال اس اہم آبی منصوبے کی بحالی سے علاقے میں زرعی سرگرمیوں، مویشی بانی اور معاشی خوشحالی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔منصوبے کے تحت سیلابی پانی کے دو راستوں (فلڈ چینلز) کی تعمیر اور تقریباً پانچ ہزار ایکڑ رقبے کو سیراب کرنے کے لیے پانی کی تقسیم کا نظام قائم کیا جائے گا۔ منصوبے کی مجموعی تخمینہ لاگت 39 کروڑ روپے ہے، جبکہ اس حوالے سے پی سی ون (PC-I) پہلے ہی وزیراعلیٰ بلوچستان کے دفتر میں جمع کرایا جا چکا ہے۔ مزید 15 کروڑ روپے کی منظوری سے منصوبے کی مکمل تکمیل ممکن ہو سکے گی۔ڈیم کی بحالی سے زرعی اور لائیو اسٹاک کی پیداوار میں پانچ سے چھ گنا اضافے کی توقع ہے، جس سے مری، مسوری اور دیگر ملحقہ آبادیوں کو روزگار، زرعی پیداوار، گندم اور مویشیوں کے لیے چارے اور چراگاہوں کے وسائل میسر آئیں گے۔علاقے کے عوام نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی حکومت، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون، محکمہ آبپاشی کے سیکرٹری، چیف انجینئر، ایکسین اور دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناہڑ کوٹ ڈیم کی بحالی کے لیے عملی اقدامات سے علاقے کے عوام میں خوشی اور امید کی نئی لہر پیدا ہوئی ہے۔بلاشبہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ رکھنی کے اجتماع میں کیا گیا وعدہ اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، جو حکومت بلوچستان کی عوام دوست پالیسیوں اور پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *