November 22, 2024
News

DGPR NEWS 03/07/2022

خبر نامہ نمبر4202/2022
کوئٹہ 3 جولائی:۔قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے دہانہ سر ژوب کے قریب مسافر کوچ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے. قائم مقام گورنر بلوچستان نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات فوری طور پر پہنچانے کی ہدایت کی. انہوں نے سوگوار خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں. میر جان محمد جمالی نے کوچ حادثے میں جانبحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
خبر نامہ نمبر4203/2022
کوئٹہ 3 جولائی:۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دہانہ سر ژوب کے قریب مسافر کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے حادثے کے فوری بعد تفصیلات طلب کرتے ہوئے کمشنر ژوب ڈویژن اور ریسکیو 1122 کو جائے حادثہ پر بھرپور امدادی سرگرمیوں کے آغاز کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے ژوب اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کا علاج اور دیکھ بھال یقینی بنانے اور شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جانبحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے وزیراعلیٰ نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ آئی جی پولیس ڈی آئی جی موٹر وے پولیس ڈویژنل کمشنروں اور ایس ایس پی ٹریفک پولیس پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جو قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی وجوہات کا جائیزہ لیکر ان پر قابو پانے کے لیے سفارشات مرتب کریگی وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات رونما ہونے کی بڑی وجہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی اور مسافر گاڑیوں کی ناقص صورتحال ہے جنکا فوری تدارک ضروری ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹریفک حادثات نے بہت سے خاندانوں سے انکے پیاروں کو جدا کیا اور آج کے حادثے میں بھی نوجوان طالبعلم اور دیگر افراد جانبحق ہوگئے جو نہ صرف انتہائی المناک ہے بلکہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ بھی ہے اس حوالے سے متعلقہ حکومتی اداروں ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور معاشرے کے تمام باشعور افراد کوبھی اپنی زمہ داری کا ادراک کرنا ہوگا۔
خبر نامہ نمبر4204/2022
کوئٹہ 03جولائی:۔ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے دہانہ سر ژوب کے قریب مسافر کوچ کے حادثے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مسافر کوچ حادثے پر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر جائے حادثہ پر بھرپور امدادی سرگرمیوں کے آغاز کی ہدایت کی ہے اس کے علاوہ محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ ژوب اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کا علاج معالجہ اور دیکھ بھال کا خیال رکھا جائے ترجمان حکومت بلوچستان نے حادثے میں جانبحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ہے۔
خبر نامہ نمبر4205/2022
کوئٹہ 03جولائی:۔ ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے آواران کے علاقے بزداد سے مالار جانے والی باراتی کی گاڈی بے قابو ہوکر الٹ جانے کے واقعے میں دو خواتین اور ایک مرد کے جانبحق ہونے اور 26 افراد کے زخمی ہونے پر رنج اور غم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے متعلقہ انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ضلعی صحت کو زخمیوں کو سیول ہسپتال آواران میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کو کہا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو آواران حادثے کی پیش رفت سے متعلق پہل پہل آگاہی حاصل کررہے ہیں اور فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو محترک اور طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی حکومت کے ترجمان نے جانبحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی
خبر نامہ نمبر4206/2022
کوئٹہ 3جولائی:۔صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو  نے دانہ سر مسافر کوچ کے حادثے میں قیمتی جانی ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مشیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنر کو ہنگامی بنیادوں پر زخمیوں کی ہر ممکنہ مدد اور وسائل فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہیں انہوں نے  ڈپٹی کمشنر کو واقعہ کے تمام پہلوؤں سے جائزہ لے کر24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت بھی کی ہے مشیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کی ہے۔مشیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ پر مجھے دلی رنج ہواہے۔
خبر نامہ نمبر4207/2022
کوئٹہ 3جولائی:۔چئیرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اعجاز بلوچ صاحب نے گذشتہ روز 03 جولائی بلوچستان بورڈ کی جانب سے منعقد گرلز کالج کوہٹہ کینٹ میں بلوچستان کی reserve seats کے لیے B،E ٹیسٹ، امتحانی ہال کا دورہ کیا، اس موقع پر کنٹرولر بلوچستان بورڈ جناب شوکت سرپرہ صاحب، ایڈیشنل سیکرٹری جناب خالد صاحب، کمپیوٹر پروگرامر اویس صاحب، جونئیر کمپیوٹر پروگرامر وسیم نور کاکڑ صاحب کے علاوہ بورڈ آفس کا عملہ موجود تھااس موقع پے چیرمین صاحب نے سپروازہیری سٹاف، کمپیوٹر سیکشن اور تمام عملے کی کاوشوں کو سراہا جن کی کوششوں سے صاف اور شفاف ٹیسٹ کا انعقاد ممکن ہواطلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوے چیرمین صاحب نے کہا کہ ان سیٹوں پر میرٹ اور شفافیت نا صرف ہماری ترجیح بلکہ ہماری ذمیداری بھی ہیے جس کا واضح ثبوت ڈاہیرکٹریٹ آف کالجز کا اس ٹیسٹ کے لیے بلوچستان بورڈ پے اعتماد ہے بلوچستان ایک غریب صوبہ ہے جس کے طلباء و طالبات سالوں سال اس ٹیسٹ کا انتظار کرتے ہیں تاکہ وہ دوسرے صوبوں کے لیے سکالرشپ حاصل کر کے اپنے خوابوں کو عملی جامہ پہنا سکے چیرمین بلوچستان بورڈ اعجاز صاحب نے طلباء سے کہا کہ آج 03 جولائی شام پانچ بجے 05:00 بلوچستان بورڈ کی ویب سائٹ bbise.edu.pak پر جوابی شیٹ یعنی Answer key آویزاں کر دی جائینگی طلبا و طالبات اپنے سات موجود کاربن کاپی کی مدد سے ویب سائٹ پر اپنے جوابات دیکھ سکتے ہیں۔
خبر نامہ نمبر4208/2022
قلات 3جولائی:۔صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ضلع قلات ڈویژن کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کے لئے قلات ڈویژن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے نام سے ایک جامع ترقیاتی پیکج تیار کرنے کے احکامات فرماے ہیں۔صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قلات ڈویژن کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کے لئے قلات ڈویژن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے نام سے ایک جامع ترقیاتی پیکج تیار کر لیا جاے گا اور توقع ہے کہ بہت جلد اس پراجیکٹ کا باقاعدہ اجرائکیا جائے گا۔  جس کے تحت قلات ڈویژن کے اضلاع  میں مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ ان شعبوں میں صحت، تعلیم، زراعت، آبپاشی، آبنوشی، روڈز اور دیگر سماجی شعبے شامل ہیں۔ مشیر داخلہ نے مذکورہ پراجیکٹ کو پورے ضلع قلات ڈویژن کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کے لئے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ پر عملدرآمد سے علاقے کے لوگوں کی محرومیوں کا آزالہ ہوجائے گا اور علاقے میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوجائے گا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ کے اجرائکی تیاریوں کو جلد سے جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ  اس پراجیکٹ کا باقاعدہ اجرائکیا جاسکے۔ مشیر داخلہ نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ پراجیکٹ میں ترقیاتی اسکیمیں شامل کرنے کے عمل میں علاقے کے منتخب عوامی نمائندوں اور دیگر شراکت کی بھر پور مشاورت کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے اور ان اسکیموں کے انتخاب میں علاقے کے لوگوں کی ضروریات اور مسائل کو مد نظر رکھا جائے۔ مشیر داخلہ نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ پراجیکٹ کے تحت ترقیاتی اسکیموں کی متعلقہ فورمز سے منظوری کو کم سے کم ممکنہ وقت میں یقینی بنایا جائے اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے ابھی سے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔خبر نامہ نمبر4209/2022
تربت 3جولائی:۔محکمہ ثقافت حکومت بلو چستان کی جانب سے اتوار کے روز پینٹنگ، خطاطی اور مجسمہ سازی کے حوالے سے چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیچ کلچرل کمپلیکس تربت کے مقام پر کیا گیا۔اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز مصور اور فنکار زمان بلوچ نے تربت یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر گل حسن بلوچ اور انجمن تاجران کیچ کے صدر حاجی کریم بخش کے ہمراہ ربن کاٹ کر اختتامی دن کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس دوران تقریب کے دیگر مہمانوں میں ممتاز دانشور اور ادیب عبدالغنی پرواز،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ضلع کیچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر قدیر لقمان بلوچ، ممتاز قانون دان عبدالمجید دشتی ایڈووکیٹ، ممتاز کاروباری شخصیت نثار احمد بلوچ،پی ایس ٹو کمشنر مکران ناصر حسن دشتی اور دیگر موجود تھے۔ اس دوران سب سے پہلے تقریب میں شامل تمام شرکاء نے ایگزیبیشن حال کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود طلباء وطالبات کے مختلف فن پاروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر تقریب میں شامل بہت سے لوگوں نے محکمہ ثقافت کی جانب سے تربت شہر میں پہلی بار منعقد کیے جانے والے نمائش میں پینٹنگ، خطاطی اور مجسمہ سازی کے مجموعوں پر مشتمل فن پاروں کی خوب ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ تربت شہر میں اس طرح کے ثقافتی پروگرام کے انعقاد سے نہ صرف فن سے محبت کرنے والے ہمارے نوجوانوں کو حوصلہ افزائی ملے گا بلکہ ان سے ہماری تاریخ اور ثقافت کو دنیا کے دیگر علاقوں میں اجاگر کرنے میں بھی بہت مدد ملے گی۔دریں اثناء محکمہ ثقافت ضلع کیچ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز ہاشم بزنجو نے تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تخلیقی پروگرام منعقد کرنے سے ہمارے نوجوانوں میں اس شعبے کے حوالے سے دلچسپی بڑھے گی اور ان میں آرٹ سے متعلق دیگر چیزوں کو سمجھنے میں بھی بہت آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں خطاطی،پینٹنگ اور مجسمہ سازی کے شعبے کو انتہائی قدر کی نگاہ سے پہچانا جاتا ہے جبکہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس شعبے کو جان بوجھ کر پس پشت ڈال دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس طرح کی چیزوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ہمارے نوجوان اس شعبے میں مہارت حاصل کرکے دنیا کے کونے کونے میں ملک اور قوم کا نام روشن کرسکیں۔قبل ازیں تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز مصور اور فنکار زمان بلوچ نے آرٹ کے شعبے کو حکومت کی جانب سے خصوصی توجہ دیے جانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فن کاروں کی سرپرستی کریں تاکہ ہمارے فنکار دیگر شعبوں کے لوگوں کی طرح معاشرے میں اپنا ایک باعزت مقام حاصل کرسکیں۔بعد ازاں تقریب میں شریک مہمانوں نے خطاطی،پینٹنگ اور مجسمہ سازی میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیے۔تقریب کے آخر میں انجمن تاجران کیچ کے صدر حاجی کریم بخش کی جانب سے کیچ کلچرل کمپلیکس کے ایگزیبیشن حال کے لیے دو عدد سولر پینل لگانے کا بھی اعلان کیا گیا۔ علاوہ ازیں پروگرام میں آر سی ڈی سی آبسر اور دیگر پرائیوٹ اداروں کی جانب سے طلباء اور طالبات کی دلچسپی کے لیے کتابوں کے خصوصی اسٹال بھی لگائے گئے تھے.واضح رہے محکمہ ثقافت کی جانب سے منعقد کیے جانے والے چھ روزہ تربیتی ورکشاپ میں ضلع کیچ کے تمام تحصیلوں کی طلبہ وطالبات کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کرکے خطاطی، پینٹنگ اور مجسمہ سازی کے شعبے میں اپنے فن کا اچھے انداز میں مظاہرہ کرکے اپنے اپنے علاقوں کی بھرپور طریقے سے نمائندگی کی ہے۔
خبرنامہ نمبر4210/2022
نصیر آباد 03 جولائی:۔پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے فنڈز سے اوستہ محمد کے مختلف علاقوں میں اعلی معیار کے مطابق بنیادی ضروریات زندگی کے  ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء  میر عطاء اللہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ اوستہ محمد میں عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ھے اس بابت انہوں نے مزید بتایا کہ محلے کے لوگوں کی تجاویز و آرا اور مشوروں کو اہمیت دی جاتی ہے امید ہے کہ   ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو آمدورفت میں درپیش مسائل اور مشکلات کا نہ صرف خاتمہ ہوگا بلکہ صاف ستھرا ماحول میسر بھی آئیگا  اس موقع پر  اہلیان ایریگیشن کالونی اوستہ محمد  مولانا محمد یاسین  اور دیگر رہائشیوں   نے ایریگیشن کالونی سے ملحقہ گلیوں سمیت  مسجد گلی میں ٹف ٹائل اسکیم کی منظوری و آغاز پر اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے پر اعلی معیار کے مطابق تیزی سے کام جاری ہے جس سے اہلیان ایریگیشن کالونی کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو سہولیات میسر آئیں گی اہلیان ایریگیشن کالونی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل  ہماری کالونی پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی  جس کی وجہ سے اہل محلہ مشکلات و مصائب اور مایوسی کا شکار تھے  بی اے پی کے  رہنماء میر عطاء اللہ خان بلیدی کی تجویز پر ٹف ٹائل اسکیم پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے جس پر اہلیان محلہ  دل کی گہرائیوں سے میرعطاء اللہ  خان بلیدی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ترقیاتی عمل میں علاقے کی عوام کی خواہشات کو اہمیت اور ان کی تجاویز پر مبنی اسکیمات کو اولیت دیتے ہیں جو کہ خوش آئند اقدام ہے۔
خبر نامہ نمبر4211/2022
لورالائی 3جولائی:۔میونسپل کمیٹی لورالائی وارڈز نمبر 4 اور 5 پر ری پولنگ کے سلسلے میں پولنگ کا عمل اپنے مقررہ وقت پر شروع کیا گیا۔ سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ کمشنر لورالائی ڈویژن شاہد اللہ خان، ڈپٹی کمشنر عتیق الرحمٰن شاہوانی اور اسسٹنٹ کمشنر بوری جمیل احمد بلوچ نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ سیکورٹی کی نگرانی ایس ڈی پی او سردار نصراللہ حمزازئی اور ڈی ایس پی عثمان غنی خود کر رہے تھے۔ لیویز اور پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشن کے باہر اور اندر تعینات کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ 29 مئی کے روز وارڈ نمبر 4 اور 5 خواتین پولنگ اسٹیشن پر لڑائی اور تھوڑ پھوڑ کی وجہ سے پولنگ کا سلسلہ بند کرنا پڑا اور مزکورہ وارڈ پر دوبارہ انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا۔وارڈ نمبر 4 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار صحبت خان حمزازئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالوالی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار عبدالوالی جس کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی حمایت حاصل تھی، نے 87 جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار صحبت خان کاکڑ نے 85 ووٹ حاصل کئے۔ وارڈ نمبر 5 پر جمیعت علماء اسلام کے مولوی جمال الدین اور بلوچستان عوامی پارٹی کے عجب خان کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جمیعت علماء اسلام کے مولوی جمال الدین نے 313 جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار 168 ووٹ حاصل کئے۔ یوں وارڈ نمبر 5 جمیعت علماء اسلام کے مولوی جمال الدین نے باری اکثریت سے جیت لیا۔ یاد رہے بلوچستان عوامی پارٹی کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی۔
خبر نامہ نمبر4212/2022
ژوب3جولائی:۔ڈپٹی ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرنصیب اللہ کی خصوصی ہدایت پرکانگووائرس اورلمپی سکین کے خلاف شہر کے تمام بکرا و مویشی منڈیوں میں مال مویشی پرسپرے مہم شروع کردیاگیاہے،ڈاکٹروں کی نگرانی میں شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پرپوائنٹس بنائے گئیہیں تاکہ باہر سے آنے والے مال مویشی پر کانگووائرس اور لمپی سکین کی سپرے ہوجائے،ڈپٹی ڈائریکٹرلائیوسٹاک نے کہاکہ اس سے بچاؤ کے لئے مناسب احتیاطی تدابیر کے بغیر اس مرض کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں،اس خطرناک مرض سے بچاؤ کے لئے معلوم ہونا چاہئے کہ کانگو وائرس جانوروں کی کھال پر موجود خون چوسنے والے ٹکسTick (ایک قسم کا جراثیمی کیڑا، جسے عام طور پر چیچڑ کہا جاتا ہے) کے ذریعے پھیلتا ہے،ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کے ٹکس مختلف جانوروں مثلاًبھیڑ، بکریوں، بکرے، گائے، بھینسوں اور اونٹ کی جلد پر پائے جاتے ہیں،ٹکس (چیچڑ) کا کام جانور کی کھال سے چپک کر اس کا خون چوستے رہتا ہیلیکن چند ایک چیچڑوں میں کانگو وائرس موجود ہوتا ہے اور جب کوئی انسان اس کے کنٹریکٹ میں آتا ہے یہ انسانوں میں منتقل ہوجاتا ہے،یعنی اگر متاثرہ چیچڑ کسی انسان کو کاٹ لے تو وہ انسان فوری طور پر کانگو بخار میں مبتلا ہوجاتا ہے،اور یوں کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں اورایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوجاتا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرنصیب اللہ نے مذید کہا کہ شہر کے تمام پرائیویٹ ڈیری فارمز پر روزانہ کی بنیاد پر کانگووائرس اور لمپی سکین جیسی مہلک بیماری کے خلاف مال مویشی پر سپرے کررہیہیں اور یہ مہم عیدالاضحیٰ تک جاری رہے گی،عوام محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ اس موذی وائرس پرقابوپایاجاسکے۔
خبر نامہ نمبر4213/2022
اسلام آباد 3 جولائی:۔وفاقی سیکرٹری برائے بحری امور، مطہر نیاز رانا نے گوادر پورٹ پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینرز کے لیے کراس اسٹفنگ کی سہولت کے لیے کمیٹی کے پہلے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی وفاقی سیکرٹری نے گوادر پورٹ پر پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینرز کے لیے کراس اسٹفنگ کی اجازت کی تجویز کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا۔اجلاس میں وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ ایف بی آر/کسٹمز، چیئرمین گوادر پورٹ، جوائنٹ سیکرٹری وزارت بحری امور، ڈپٹی سیکرٹری وزارت بحری امور، ڈی جی آپریشنز (گوادر پورٹ)، اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے نمائندے نے شرکت کی۔اجلاس میں گوادر پورٹ پر کراس اسٹفنگ کے لیے فوری طور پر کام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر گوادر پورٹ پر کنٹینرز کی کراس اسٹفنگ کے لیے ترقیاتی سہولت کا جائزہ لے گا اور معائنہ کرے گا اور کراس اسٹفنگ کے افتتاح کی تاریخ بھی طلب کرے گا۔کراس سٹفنگ کی سہولت کے لیے کمیٹی وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی تھی جس کا مقصد گوادر سے متعلقہ منصوبوں میں درپیش مسائل اور رکاوٹوں کو دور کرنا تھا۔وفاقی سیکرٹری برائے بحری امور نے شرکائکا خیرمقدم کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ گوادر میں منصوبے ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی کے لیے کلیدی محرک ہیں۔ جیسا کہ، یہ وسطی ایشیا کے قدرتی وسائل کو دنیا تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ایشیا کی بڑھتی ہوئی صارفی منڈیوں تک آسان رسائی کے لیے ایک سرمایہ کاری موثر راستہ فراہم کرتا ہے۔شرکائنے گوادر پورٹ کو جلد از جلد کراس اسٹفنگ کی سہولت کی فراہمی کے لیے مراعات میں اضافے پر زور دیا۔ کیونکہ اس سے افغانستان اور وسطی ایشیائی جمہوریہ (CARs) کے ساتھ تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی۔میٹنگ کے دوران چائنیز کمپنی (سی او پی ایچ سی ایل) کے نمائندے نے افغانستان کو کارگو کی ترسیل کے پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی پر روشنی ڈالی اور یہ بھی بتایا کہ اس مرحلے پر کارگو کا حجم حوصلہ افزا ہے لیکن گوادر پورٹ بنانے کے لیے مزید سہولتیں اور مراعات کی فراہمی کی ضرورت ہے۔وفاقی سیکرٹری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گوادر پورٹ نہ صرف ٹرانس شپمنٹ کے لیے ہے بلکہ اس میں کافی بیک اپ ایریا کے ساتھ ذخیرہ کرنے کی کافی گنجائش ہے۔ اس لیے وزیر اعظم پاکستان کے ویڑن کے مطابق وزارت بحری امور اسے کامیاب بنانے کے لیے خصوصی کوششیں کر رہی ہے۔پریس ریلیز
کوئٹہ 3جولائی:۔وفاقی محتسب کا شاندار فیصلہ قوم کو آزادی کی 75ویں سالگرہ پر تحفہ 100روپے کے کرنسی نوٹ پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے نام کی املا درست کرنے اور ڈسٹرکٹ زیارت کی جغرافیائی حیثیت کے درست اندراج کا حکم وفاقی محتسب آفس کویٹہ کے انچارج غلام سرور براہوئی نے بھی اس قومی زمہ داری میں اپنا کردار خوب نبھایاکوئٹہ آفس سے میڈیا میں رپورٹ ہونیوالی نیوز کو سماء ٹی وی کے آفیشل پیج پر 3.5ملین سے زیادہ تقریباً 35لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا اور تقریباً 94ہزار سے زائد مرتبہ شیئر کیاگیا۔ عوام کی بڑی تعداد کا درخواست گزار محمد محسن۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی اور انچارج وفاقی محتسب بلوچستان غلام سرور براہوئی کو خراج تحسین اس کے علاؤہ یہ نیوز ملک بھر کے تمام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں واضح مقام حاصل کر سکی ہے۔ امید ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان 100روپے کے نوٹ میں جلد درستگی کرکے جناب محمد محسن کے اس قومی خدمت کو تسلیم کرے گاقوم اپنے حقیقی ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔
پریس ریلیز
مستونگ 3جولائی:۔میر سعید خان بنگلزئی روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگئے مرحوم شہید حق میر شیراحمد بنگلزئی کے فرزند حاجی عبدالطیف،سردار عطاء اللہ،قبائلی رہنما حاجی محمد حسین،براہوئی اکیڈیمی کے صدر محمد اسلم بنگلزئی کے بھتیجے تھے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی شیر گڑھ پڑنگ آباد مستونگ بنگلزئی ہاوس میں جاری ہے۔
پریس ریلیز
مستونگ 3جولائی:_مرحوم میر عبدلخالق مینگل کی اہلیہ میر غلام جان مینگل کی والدہ، عبدالمجید مینگل، عبدالوہاب مینگل سابق چیف انجئیر پی ایچ ای، میر عبدالغفار مینگل بی این پی کے ضلعی رہنما کے بھابھی، حاجی خدابخش مینگل، غوث بخش مینگل، رحیم بخش مینگل، محمد آصف مینگل کی ہمشیرہ, عبدالحمید مینگل بابو نبی بخش مینگل ریاض احمد مینگل کی چاچی, عبدالوحد قمبرانی کی ممانی، محبوب علی قمبرانی، باقر بلوچ کی ساس انتقال کر گئی ہے۔ فاتحہ خوانی مینگل ہاوس کلی قمبرانی مستونگ میں ہو گی۔

Pictorial News

21-11-2024

News

21-11-2024(F-2)

News

21-11-2024(F-1)

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

20-11-2024(f-3)