9th-August-2026

خبرنامہ نمبر6803/2026
لورالائی، 09 اگست :پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں ضلعی انتظامیہ لورالائی کے زیر اہتمام بوائز کالج فٹبال گراؤنڈ لورالائی میں ایک خصوصی فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی ہدایت پر منعقدہ فٹبال میچ میں کوئٹہ اور لورالائی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ میچ کے انعقاد کا مقصد تینوں برادر ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اخوت، یکجہتی اور باہمی تعاون کے جذبے کو اجاگر کرنا اور تاریخی معاہدے کی خوشی منانا تھا ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں 7 اگست 2026 کو طے پانے والا مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا مظہر ہے۔ یہ معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اتحاد، بھائی چارے، برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ لورالائی میں خصوصی فٹبال میچ کا انعقاد اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے کے دیرینہ رشتے قائم ہیں اور ایسے مثبت اقدامات ان تعلقات کو مزید اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے لیے بھرپور مواقع فراہم کرتی رہے گی اس موقع پر کھلاڑیوں اور شائقین نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دوستی، اتحاد اور بھائی چارے کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے امن، استحکام اور خوشحالی کے پیغام کو اجاگر کیا۔

خبرنامہ نمبر6804/2026
قلعہ سیف اللہ، 09 اگست : ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ساگر کمار کی ہدایت پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے خیرمقدم میں ضلع بھر کے اہم مقامات پر پینا فلیکس آویزاں کر دیے گئے۔پینا فلیکس کے ذریعے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور دفاعی تعاون کے فروغ کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد تینوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور تاریخی دفاعی شراکت داری کے حوالے سے عوامی جذبات کی عکاسی کرنا ہے ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ تینوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور دفاعی شراکت داری مزید مضبوط ہونے سے برادرانہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ترکیہ پاکستان کے برادر اسلامی ممالک ہیں اور پاکستانی عوام دونوں ممالک کے ساتھ گہری محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا یہ تاریخی معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان اتحاد، اخوت اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا مظہر ہے۔

خبرنامہ نمبر6806/2026
ڈیرہ مراد جمالی، 09 اگست :کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس نصیر آباد سمیت ڈیرہ مراد جمالی شہر کے مختلف سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر پینا فلیکس آویزاں کر دیے گئے، جبکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم بھی لہرا دیے گئے اس موقع پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے۔ یہ معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا یہ تاریخی معاہدہ تینوں ممالک کے مشترکہ دفاعی تعاون اور باہمی سلامتی کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گا۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے عوام کے درمیان محبت، اخوت اور بھائی چارے کے رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔ صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ اس اہم پیش رفت پر تینوں برادر ممالک کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نصیر آباد ڈویژن میں قومی پرچموں اور خیرمقدمی پینا فلیکس کی نمائش کی گئی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس تاریخی معاہدے کو خطے اور پوری مسلم امہ کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔

خبرنامہ نمبر6807/2026
سورات 9اگست :ضلعی انتظامیہ سوراب نے ضلع سوراب میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے 09 اگست سے 15 اگست 2026 تک روزانہ شام 8:00 بجے سے صبح 9:00 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ضلعی انتظامیہ نے تمام شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے جاری کردہ سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے کسی بھی ممکنہ نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر6808/2026
ہرنائی :ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہرنائی پولیس مکمل طور پر الرٹ نظر آرہی ہے۔ اسی سلسلے میں ایس پی ہرنائی، انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی نے گزشتہ رات ہرنائی بازار کا اچانک دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور پولیس نفری کی الرٹنس کو پرکھنے کے لیے ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی نے رات گئے ہرنائی بازار اور شہر کے مختلف حساس مقامات کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زمینی سطح پر تعینات پولیس اہلکاروں کی موجودگی اور پیٹرولنگ ٹیموں کی ارکردگی کا خود معائنہ کیا۔اپنے اس دورے کے دوران ایس پی ہرنائی نے شہر کے مختلف سیکیورٹی پوائنٹس، ناکوں اور مختلف تھانوں کی پیٹرولنگ ٹیموں کی چیکنگ کی۔ انہوں نے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی اور حاضری کا جائزہ لیتے ہوئے فرائض کی ادائیگی کو احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایات دیں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی عبدالحفیظ جکھرانی نے ہدایت کی کہ شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام اہلکار 24 گھنٹے الرٹ رہیں سیکیورٹی کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے مشکوک افراد اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔دورے کے دوران ایس پی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ضلع میں پرامن فضا قائم رکھنا ہرنائی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے صاف واضح کیا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ایس پی ہرنائی کے اس اچانک دورے سے جہاں پولیس محکمے میں مزید چستی اور تحرک دیکھا گیا، وہیں مقامی عوام میں بھی تحفظ اور اطمینان کا احساس بیدار ہوا ہے.

خبرنامہ نمبر6809/2026
کوئٹہ: 09 اگست: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر جشن آزادی کے سلسلے میں صوبے بھر میں مختلف تقریبات اور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بھرپور جوش و جذبے سے جاری ہے، اسی سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کے زیر اہتمام ‘‘Run for Fun’’ کے عنوان سے میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 100 سے زائد نوجوان ایتھلیٹس نے بھرپور شرکت کی۔ میراتھن ریس ائرپورٹ روڈ سے شروع ہو کر ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں نوجوان ایتھلیٹس نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا جبکہ شہریوں اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے اس صحت مند سرگرمی کو سراہا۔ مقابلے میں نوجوان ایتھلیٹ عین اللہ نے پہلی، رحیم نے دوسری جبکہ محمد اکرم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹس میں میڈلز اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان درا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل و امور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر یاسر بازئی سمیت محکمہ کھیل کے افسران، ایتھلیٹس اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان درا بلوچ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں صوبے بھر میں کھیلوں سمیت مختلف سرگرمیوں پر مشتمل پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، کوئٹہ میں ایوب اسپورٹس کمپلیکس اور شہر کے دیگر مقامات پر تقریباً 40 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘Run for Fun’’ میراتھن ریس کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں اور شہریوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے، کیونکہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں بلکہ نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، مثبت سوچ اور تعمیری رویوں کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے زیر اہتمام صوبے بھر میں میگا اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت ضلعی ہیڈکوارٹرز کی سطح پر 10 گیمز، ڈویژنل سطح پر 12 گیمز جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 40 مختلف کھیلوں پر مشتمل پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری کھیل نے مزید کہا کہ کھیلوں کی یہ سرگرمیاں جشن آزادی 14 اگست کے بعد بھی جاری رہیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں اور صوبے کے باصلاحیت نوجوان ایتھلیٹس کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بھرپور پلیٹ فارم میسر آئے۔

خبرنامہ نمبر6810/2026
نصیرآباد۔۔پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون کے اظہار کے لیے نصیرآباد میں خصوصی اقدامات پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین حالیہ دفاعی تعاون باہمی اشتراک اور بڑھتے ہوئے برادرانہ تعلقات کے اظہار کے لیے ضلع نصیرآباد میں بھی خیرسگالی یکجہتی اور دوستی کے جذبے کے تحت خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی ہدایات پر شہر کی اہم شاہراہوں، سرکاری عمارتوں اور نمایاں مقامات پر خوبصورت اور بامعنی پینا فلیکسز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچموں کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ پینا فلیکسز پر تینوں برادر ممالک کے درمیان دوستی بھائی چارے، اتحاد، باہمی اعتماد اور مشترکہ سلامتی کے عزم کو اجاگر کرنے والے پیغامات بھی درج کیے گئے ہیں اس اقدام کا مقصد نہ صرف پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کرنا ہے بلکہ عوامی سطح پر موجود محبت، عقیدت احترام اور دیرینہ برادرانہ رفاقت کے جذبات کو بھی مزید فروغ دینا ہے۔ یہ پیغام بھی نمایاں کیا گیا ہے کہ تینوں ممالک کے تعلقات محض سفارتی روابط تک محدود نہیں بلکہ باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور عوامی جذبات کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ تعلقات محض سفارتی نوعیت کے نہیں بلکہ تاریخ ثقافت، مذہبی وابستگی، باہمی احترام اور برادرانہ جذبات پر مبنی گہرے اور دیرینہ رشتے ہیں ان تعلقات کی جڑیں دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں مضبوطی سے پیوست ہیں اور مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کی متعدد عملی مثالیں اس دیرینہ دوستی کی مضبوطی کا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دفاعی تعاون اور باہمی اشتراک تینوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد، اسٹریٹجک ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات کی واضح عکاسی کرتا ہے یہ تعاون نہ صرف خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے اہمیت رکھتا ہے بلکہ مسلم دنیا میں اتحاد، یکجہتی اور باہمی تعاون کے جذبے کو بھی تقویت دیتا ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب اور ترکیہ کو ہمیشہ اپنے مخلص قابلِ اعتماد اور قریبی برادر ممالک کے طور پر دیکھتے ہیں تینوں ممالک کے درمیان موجود یہ مضبوط رشتہ وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوا ہے اور باہمی تعاون مشترکہ اقدامات اور مسلسل روابط کے ذریعے مستقبل میں بھی اس دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان محبت اخوت، باہمی اعتماد اور تعاون کا یہ رشتہ آنے والی نسلوں تک اسی جذبے اور استحکام کے ساتھ قائم رہے گا، جبکہ تینوں برادر ممالک خطے اور دنیا میں امن ترقی اور استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے.

خبرنامہ نمبر6811/2026
خضدار: ضلع خضدار میں سیکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ خضدار نے تمام کمرشل مراکز کی بندش کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر خضدار کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق عوام کی جان و مال اور تاجر برادری کے تحفظ کیلئے عارضی احتیاطی اقدام اٹھایا گیا ہے۔ نئے حکم کے تحت ضلع خضدار کے تمام بازار، دکانیں، ہوٹل اور دیگر تجارتی ادارے روزانہ رات 8 بجے سے صبح 10 بجے تک بند رہیں گے۔ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہے اور اگلے احکامات تک برقرار رہے گا۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ فارمیسی، میڈیکل اسٹورز اور نجی ہسپتالوں سمیت تمام صحت کی سہولیات کو ان کی ضروری نوعیت کے باعث اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ خضدار نے اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس، پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اس حکم پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اس موقع پر تاجر برادری اور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ ممکنہ سیکیورٹی خطرات کو کم کیا جا سکے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی اس حکم میں ردوبدل کیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر6812/2026
شمالی ڈیرہ بگٹی، 09 اگست: مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے خیرمقدم کے طور پر کوہِ سلیمان رینج کے علاقے بیکڑ میں پولیس عمارات پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم لہرا دیے گئے، جبکہ تینوں ممالک کے سربراہان اور پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر پر مشتمل پینا فلیکس بھی آویزاں کیے گئے۔اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شمالی ڈیرہ بگٹی سردار محمد ہاشم نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات اور باہمی اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ تینوں برادر ممالک کے مشترکہ دفاع، سلامتی اور استحکام کے عزم کو مزید مضبوط کرے گا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا سردار محمد ہاشم نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب اور ترکیہ کے عوام کے ساتھ گہری محبت اور بھائی چارے کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، جبکہ مکہ مکرمہ میں ہونے والا یہ اہم معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کی بنیاد بنے گا انہوں نے کہا کہ کوہِ سلیمان رینج میں قومی پرچموں کی نمائش اور خیرمقدمی پینا فلیکس آویزاں کرنا اس تاریخی پیش رفت پر عوامی جذبات اور برادر ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کو ہمیشہ امن، سلامتی، اتحاد اور خوشحالی عطا فرمائے اور اس تاریخی معاہدے کو پوری مسلم امہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔

خبرنامہ نمبر6813/2026
نصیرآباد۔۔ پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین حالیہ دفاعی تعاون اور باہمی اشتراک کے تناظر میں ضلع نصیرآباد میں بھی خیرسگالی یکجہتی اور برادرانہ تعلقات کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی ہدایت پر شہر کی اہم شاہراہوں سرکاری عمارتوں اور نمایاں عوامی مقامات پر خوبصورت اور بامقصد پینا فلیکس نصب کیے گئے ہیں.ان پینا فلیکس میں پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچموں کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے، جبکہ ان کے ساتھ باہمی دوستی اخوت اتحاد اور مشترکہ سلامتی کے پیغامات نمایاں طور پر درج ہیں اس اقدام کا مقصد نہ صرف تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو اجاگر کرنا ہے بلکہ عوامی سطح پر موجود محبت اعتماد اور بھائی چارے کے جذبات کو مزید تقویت دینا بھی ہے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ تعلقات محض سفارتی روابط تک محدود نہیں بلکہ یہ گہرے تاریخی مذہبی ثقافتی اور برادرانہ رشتوں پر استوار ہیں ان تعلقات کی بنیاد عوامی سطح پر موجود خلوص، اعتماد اور باہمی احترام پر ہے جو ہر آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کی روشن مثال پیش کرتے ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دفاعی تعاون اور اشتراک تینوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے، جو نہ صرف خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اہم ہے بلکہ مسلم اُمہ کے اتحاد اور یکجہتی کے لیے بھی ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت ہے کمشنر نصیرآباد ڈویژن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب اور ترکیہ کو ہمیشہ اپنے مخلص، قابلِ اعتماد اور قریبی دوست سمجھتے ہیں اور باہمی تعاون مشترکہ اقدامات اور مسلسل روابط کے ذریعے یہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم، فعال اور پائیدار ہوں گے

خبرنامہ نمبر 6814/2026
کوئٹہ: 09 اگست 2026: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی مناسبت سے ایوب اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل کھیلا گیا، جس میں نصیر آباد ڈویژن کی ٹیم نے عمدہ کھیل اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے قلات ڈویژن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل میچ میں قلات ڈویژن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 186 رنز بنائے، تاہم نصیر آباد ڈویژن کے کھلاڑیوں نے پراعتماد انداز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مطلوبہ رنز کامیابی سے مکمل کیے اور فائنل اپنے نام کرلیا۔ فائنل کے موقع پر ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، جبکہ کھلاڑیوں نے بھی میچ کے دوران کھیل کے اعلیٰ معیار، نظم و ضبط اور سپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید اور صوبائی مشیر برائے ٹرانسپورٹ لیاقت لہڑی بھی فائنل میچ کے موقع پر موجود تھے اور انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کامیاب ٹیم کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیران نے کہا کہ حکومت بلوچستان وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر اور سازگار مواقع فراہم کرنے، صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مؤثر پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر کھیلوں کے ایسے مقابلوں کا انعقاد نوجوانوں میں صحت مند مسابقت، نظم و ضبط، بھائی چارے اور حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ محکمہ کھیل و امور نوجوانان کی جانب سے جشنِ آزادی کے سلسلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد اسی عزم کا مظہر ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں اور صوبے میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے ایک صحت مند، متحرک اور باصلاحیت نوجوان نسل کی تشکیل یقینی بنائی جائے۔

خبرنامہ نمبر 6815/2026
قلعہ عبداللہ، 09 اگست : جشن آزادی پاکستان اور پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں ڈپٹی کمشنر ہاؤس قلعہ عبداللہ کو برقی قمقموں سے سجا کر شاندار چراغاں کیا گیا ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ہاؤس کو قومی جوش و جذبے کے عکاس خوبصورت برقی قمقموں اور تزئین و آرائش سے سجایا گیا، جس سے جشن آزادی کی خوشیوں اور تاریخی دفاعی معاہدے کے حوالے سے خوشی و یکجہتی کا اظہار نمایاں ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والا تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات، باہمی اعتماد اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر چراغاں کے ذریعے پاکستان کی آزادی کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور ترکیہ کے برادر عوام کے ساتھ یکجہتی اور محبت کا اظہار کیا گیا ہے منور حسین مگسی نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے عوام مذہب، اخوت اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، جبکہ تاریخی دفاعی معاہدہ ان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب اہم قدم ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کو امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے اور تینوں برادر ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید فروغ دے۔

خبرنامہ نمبر 6816/2026
لسبیلہ، 9 اگست : جشن آزادی پاکستان اور پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی جانب سے پروقار انداز میں اظہارِ یکجہتی کیا گیا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ کی ہدایت پر ضلع کے اہم سرکاری مقامات اور عوامی مقامات کو قومی پرچموں اور خوبصورت پینا فلیکس سے سجایا گیا، جبکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم بھی نمایاں طور پر لہرائے گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات، باہمی اعتماد اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر قومی پرچموں کی نمائش اور تینوں برادر ممالک کے پرچم لہرانا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے عوام کے درمیان محبت، اخوت اور یکجہتی کے مضبوط جذبات کا اظہار ہے۔ یہ تاریخی معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے حمیرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب اور ترکیہ کے عوام کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں ہونے والا یہ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مشترکہ خوشحالی کی نئی راہیں ہموار کرے گا انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ میں جشن آزادی کی تقریبات کو قومی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جبکہ تاریخی دفاعی معاہدے کے حوالے سے بھی عوامی سطح پر خوشی اور برادر ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کو ہمیشہ امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے اور تینوں برادر ممالک کے درمیان محبت، بھائی چارے اور تعاون کے رشتوں کو مزید مضبوط بنائے۔

خبرنامہ نمبر 6817/2026
کوئٹہ، 09 اگست : وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں جاری انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے شہریوں اور بچوں میں قومی پرچم تقسیم کیے اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔ بچوں نے مشیر مینا مجید بلوچ کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا اور جشن آزادی کے حوالے سے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا مینا مجید بلوچ نے کہا کہ جشن آزادی ہماری قومی خوشیوں اور تجدید عہد کا دن ہے۔ نوجوان اور بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں قومی تقریبات میں بھرپور طور پر شریک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں قومی جذبے سے بھرپور تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں عوام بالخصوص نوجوانوں اور بچوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *