خبرنامہ نمبر4528/2026
کوئٹہ29 مئی: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چمن ریلوے پھاٹک کے قریب حالیہ المناک خودکش دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور دھماکے سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ وہ ذاتی طور پر گھر گھر جا کر رہائشی مکانات، گاڑیوں اور قریبی ماڈل پبلک سکول کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے تحفظات سنے اور انہیں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور فوری ازالہ کا یقین دلایا۔ گورنر مندوخیل نے سروے کمیٹی کے ذمہ داران کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ بلاتاخیر تمام متاثرین کیلئے فوری ازالہ اور بحالی کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔ چمن پھاٹک سانحہ کی جائے وقوعہ کے دورہ کے موقع پر متعلقہ انتخابی حلقے 42 کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، ایڈووکیٹ فرید خان افغان چوہدری شبیر، عبدالفتح جمالی اور حبیب الرحمان خان بھی موجود تھے۔ بعدازاں گورنر بلوچستان نے صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) سلیم کھوسہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور متاثرہ علاقے میں بحالی اور تعمیرنو کی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ گورنر مندوخیل نے حکومت کی جانب سے دھماکے سے متاثر ہونے والے گھروں اور گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے خصوصی سروے کمیٹی کی تشکیل کے اقدام کو سراہا اور اس کے قیام کو متاثرین کیلئے منصفانہ معاوضے کو یقینی بنانے کی جانب ایک مثبت اور بروقت اقدام قرار دیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر جعفرخان نے کہا کہ جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تو میں ملک سے باہر تھا، آج ذاتی طور پر نقصانات کا جائزہ لینے، تمام سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرنے اور انہیں یقین دلانے کیلئے آیا ہوں کہ ہم اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اپنے ساتھ اس انتخابی حلقے 42 کے رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل کو ساتھ لانے کا مقصد یہ باور کرانا ہے کہ ہم سب متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں، عوام یقین رکھیں کہ اس دھماکے میں ملوث تمام عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ گورنر نے امن برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجودہ حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور عوام سے تعاون کی اپیل کی۔ متاثرہ خاندان مطمئن رہیں کہ ان کے نقصانات کا بہت جلد ازالہ کر دیا جائیگا اور ہم مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
خبرنامہ نمبر4529/2026
کوئٹہ 29 مئی: آج جب گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کوئٹہ میں چمن ریلوے پھاٹک کے قریب ہولناک دھماکے کی جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہ فردا فردا ہر متاثرہ خاندان کے پاس جا کر خیریت دریافت کی اور ذاتی طور پر گھروں، گاڑیوں اور ماڈل پبلک سکول کی تباہی کا جائزہ لیا۔ سانحہ چمن ریلوے پھاٹک کے افسوسناک دھماکے سے شدید متاثر ہونے والے علاقے کے مکینوں نے گورنر جعفرخان مندوخیل اور اس حلقے سے رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مذکورہ رکن صوبائی اسمبلی نے دھماکے کے بعد چار مرتبہ علاقے کا دورہ کیا۔ متاثرین نے گورنر اور ایم پی اے کی عوام دوستی اور اٹل عزم کیلئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ان کی یہاں موجودگی سے انہیں اس مشکل وقت میں بڑی امید اور حوصلہ مل گیا۔۔
خبرنامہ نمبر4530/2026
کوئٹہ 29 مئی: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ کے اہلکار سید انعام شاہ شہید کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سید انعام شاہ اور ان کے بھائی فرید شاہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سید انعام شاہ ایک بااخلاق، فرض شناس اور محنتی اہلکار تھے جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانتداری اور لگن کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی وزیر اعلیٰ نے انعام شاہ اور فرید شاہ کے دہرے قتل کے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور دلخراش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بہیمانہ واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قاتلوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھرپور کارروائی کر رہے ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شہداء کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم اور پسماندگان کی کفالت حکومت بلوچستان کی ذمہ داری ہوگی اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر4531/2026
پیر کوہ، 29 مئی:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز پیرکوہ پہنچے جہاں انہوں نے ایف سی کے شہداء اختر علی اور عیدو خان کے اہلخانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبر و حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید کی تصویر کو بوسہ دیتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع اور قیامِ امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور ان کی لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابلِ تحسین ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے بھائیوں کے لیے ایک ایک سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان متاثرہ خاندانوں کی مکمل سرپرستی کرے گی اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شہداء کے بچوں کی تعلیم، اہلخانہ کی کفالت اور دیگر ضروریات کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے متحد اور پُرعزم ہیں دورہ پیرکوہ کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وڈیرہ حاصل خان بگٹی کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی قبائلی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی پیر کوہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی وڈیرہ ہزار محمد بگٹی کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شریک ہوئے۔اس موقع پر عمائدین، قبائلی شخصیات اور مقامی معتبرین بھی موجود تھے۔ وڈیرہ ہزار محمد بگٹی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اپنی رہائش گاہ آمد پر علاقائی روایات کے مطابق انہیں بلوچی دستار پہنائی جبکہ وزیر اعلیٰ نے علاقائی روایات اور مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے مقامی عمائدین سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی مسائل کے حل، امن کے قیام اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھ رہی ہے اور بلوچستان کے عوام کی خدمت کا سفر پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر4532/2026
کوئٹہ 29مئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی نے اسپیشل مجسٹریٹ اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے ہمراہ نواکلی بائی پاس میں قائم دربار شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران کیفے میں غیر قانونی طور پر شیشہ سروس فراہم کیے جانے کی تصدیق ہوئی۔معائنے کے دوران شیشہ کے آلات، فلیورز اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کرکے پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا جبکہ متعلقہ SHO کو ملزمان کے خلاف فوری طور پر FIR درج کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیفے کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی شیشہ سروس، عوامی صحت کے خلاف سرگرمیوں اور قانون کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خبرنامہ نمبر4533/2026
لورالائی، 29 مئی:یومِ تکبیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع اور ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد تھے۔تقریب میں مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی افسران، انجمنِ تاجران کے ضلعی عہدیداران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر لورالائی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی جبکہ قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے یومِ تکبیر کو پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک اہم اور تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے دفاع وطن کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر قومی اتحاد، خودمختاری اور دفاعی استحکام کی علامت ہے۔مقررین نے ملکی دفاع کے لیے افواجِ پاکستان اور قومی سائنسدانوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے۔تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
خبرنامہ نمبر4534/2026
Youm-e-Takbeer29.مئی 2026 لورالائی کے سلسلے میں ضلع لورالائی میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اسی سلسلے کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں منعقد ہوئی، جہاں قومی پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع اور ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد تھے۔تقریب میں مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی افسران، انجمنِ تاجران کے نمائندگان، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی شخصیات، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر لورالائی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی جبکہ قومی ترانہ بجایا گیا، جس سے شرکاء میں حب الوطنی کا جذبہ مزید اجاگر ہوا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 28 مئی 1998ء پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے، جب پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر قومی خودمختاری، دفاعی استحکام اور قومی وقار کی علامت ہے، اور یہ دن پاکستانی قوم کے عزم، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قومی سائنسدانوں نے بے مثال قربانیاں دے کر ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ قومی ترقی، تعلیم اور اتحاد کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ پاکستان مزید مضبوط اور مستحکم ہو سکے۔ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد نے کہا کہ یومِ تکبیر ہمیں قومی سلامتی اور دفاع کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لورالائی پولیس ملک کے امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔تقریب کے دوران طلبہ نے ملی نغمے اور تقاریر بھی پیش کیں، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ بعد ازاں شہدائے وطن اور ملکی سلامتی کے لییخصوصی دعا کی گئی جبکہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، یومِ تکبیر کے موقع پر ضلع بھر کے مختلف سرکاری و نجی اداروں میں بھی خصوصی تقریبات، سیمینارز اور دعائیہ مجالس کا انعقاد کیا گیا، جہاں مقررین نے وطن عزیز کے دفاع کے عزم کو دہراتے ہوئے قومی اتحاد و یکجہتی پر زور دیا۔
خبرنامہ نمبر4535/2026
لورالائی، 29 مئی:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی خصوصی ہدایات پر میونسپل کمیٹی لورالائی کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم بھرپور انداز میں جاری رہی۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی طاہر خان ناصر اور چیف آفیسر محب اللہ بلوچ کی نگرانی میں عیدالاضحیٰ کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز شہر بھر، مرکزی بازاروں اور مختلف کلیوں میں صفائی کے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گئے۔میونسپل کمیٹی کے عملے نے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے، گلی محلوں اور بازاروں سے کچرا اٹھانے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے مؤثر حکمت عملی کے تحت فرائض انجام دیے۔ مختلف علاقوں میں خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات رہیں جنہوں نے آلائشوں اور دیگر فضلہ کو فوری طور پر منتقل کرکے شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنائی۔ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی لورالائی کی جانب سے شہریوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ صفائی نصف ایمان ہے، لہٰذا عوام الناس اپنے اردگرد ماحول کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ شہر کو صاف، خوبصورت اور آلودگی سے پاک رکھا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر4536/2026
قلات:صوبائی وزیر داخلہ و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ورکرز کو چاہیے کہ وہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ مثبت سیاست کو فروغ دیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں پارٹی کے کابینہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا اجلاس میں ڈویژنل صدر بابو محمد رمضان لانگو، ڈسٹرکٹ صدر عبدالمالک نیچاری سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا منشور عوام کی خدمت، روزگار کی فراہمی، تعلیم کے فروغ، ترقی اور خوشحالی پر مبنی ہے، جس کے حصول کے لیے پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز، خصوصاً نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پارٹی پیغام کو گھر گھر تک مؤثر انداز میں پہنچائیں اور عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنائیں تاکہ پارٹی کو نچلی سطح تک مضبوط کیا جا سکے
خبرنامہ نمبر4537/2026
قلات: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام کی خدمت، ترقی اور خوشحالی کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز خالق آباد قلات کے دورے کے موقع پر مختلف وفود سے گفتگو اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے اپنے دورے کے دوران عید کے دوسرے دن مصروف دن گزارا، جہاں پارٹی عہدیداروں، قبائلی عمائدین اور نوجوانوں کے مختلف وفود نے ان سے ملاقاتیں کیں اور عید کی مبارکباد پیش کی
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر قلات منیر درانی، ایس پی قلات سید حسین شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد علی گل عمرانی نے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقے میں مختلف ترقیاتی اسکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے، میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے عملی کام کیا جا رہا ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کے دیرینہ مسائل کافی حد تک حل ہو جائیں گے اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقے کی ترقی، امن کے قیام اور عوامی خوشحالی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔
خبرنامہ نمبر4538/2026
لورالائی، 28 مئی:چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی طاہر خان ناصر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محیب اللہ بلوچ کی خصوصی ہدایات پر شہر کو گرد و غبار اور ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے میونسپل کمیٹی لورالائی کے شعبہ سینیٹیشن کی جانب سے شہر کی اہم شاہراہوں، بازاروں اور مختلف علاقوں میں پانی کے خصوصی چھڑکاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔میونسپل کمیٹی کے واٹر ٹینکرز کے ذریعے جاری اس خصوصی آپریشن کا مقصد صبح کے اوقات میں اڑنے والی دھول مٹی کا خاتمہ، شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور بالخصوص موٹر سائیکل سواروں، پیدل چلنے والوں اور دکانداروں کو گرد و غبار سے بچانا ہے۔چیئرمین طاہر خان ناصر نے کہا کہ شہریوں کو صحت مند اور صاف ماحول کی فراہمی میونسپل کمیٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ چیف آفیسر محیب اللہ بلوچ نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ پانی کے چھڑکاؤ کا عمل روزانہ مختلف شفٹوں میں جاری رکھا جائے تاکہ شہر کا ہر علاقہ گرد و غبار سے پاک رکھا جا سکے۔میونسپل کمیٹی لورالائی کی جانب سے شہریوں اور دکانداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ پانی کے چھڑکاؤ کے بعد سڑکوں پر دوبارہ کچرا یا مٹی نہ پھینکی جائے تاکہ صفائی کا عمل برقرار رہے اور کیچڑ بننے سے بچا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر4539/2026
لورالائی، 28 مئی:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن اور کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی طاہر خان ناصر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محیب اللہ بلوچ کی نگرانی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا خصوصی آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔میونسپل کمیٹی لورالائی کا عملہ عید کے دنوں میں بھی دن رات متحرک رہتے ہوئے شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے میں مصروف ہے۔ صفائی ٹیموں نے شہر کے مختلف زونز میں کارروائیاں کرتے ہوئے الفلاح مسجد، وکیل ایاز مسجد، امیر زمان میدانی، سبزی منڈی بخمہ محلہ، ڈاکٹر صالح کالونی، لیویز لائن گرلز کالج روڈ، مرغی خانہ، ڈاکٹر عطاء گل ٹپ، بی آر ایس پی دفتر کے اطراف، باگڑی میدان، لیویز لائن محلہ، پہاڑی محلہ، گنجئی محلہ، محمدان گلی، سٹی کلینک، ہزارہ محلہ، حبیب پلازہ اور پولیس لائن محلہ سمیت متعدد علاقوں سے آلائشیں اور کچرا فوری طور پر اٹھا کر ٹھکانے لگا دیا۔خصوصی صفائی مہم کے دوران سلیم داد ولی زون میں جانوروں کے خون اور آلائشوں پر چونا بھی ڈالا گیا تاکہ بدبو، تعفن اور جراثیم کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ کئی علاقوں میں صفائی کا عمل دوسری مرتبہ مکمل کیا گیا، جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا۔چیئرمین میونسپل کمیٹی طاہر خان ناصر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بہترین اور صاف ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ چیف آفیسر محیب اللہ بلوچ نے صفائی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت دی کہ عید کے تمام ایام میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے تاکہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھا جا سکے۔شہریوں نے میونسپل کمیٹی لورالائی کے بروقت اقدامات اور فیلڈ میں موجود عملے کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ عید کے موقع پر صفائی کے انتظامات پہلے سے کہیں زیادہ بہتر اور مؤثر نظر آئے۔میونسپل کمیٹی لورالائی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آلائشیں اور کچرا مقررہ مقامات پر رکھیں اور صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ“صاف لورالائی، خوبصورت لورالائی”مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر4540/2026
کوہلو، 28 مئی:چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوہلو محب اللہ خان بلوچ کی بہترین کارکردگی اور عوامی خدمات کے اعتراف میں مقامی شہری صورت جان مری کی جانب سے انہیں خصوصی تحفہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں اور سماجی حلقوں نے چیف آفیسر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختصر عرصے میں کوہلو شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے، شہری سہولیات کی فراہمی اور میونسپل کمیٹی ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ چیف آفیسر محب اللہ خان بلوچ دن رات محنت کرکے شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں، جبکہ ملازمین کی تنخواہوں کی بحالی اور دیگر انتظامی امور میں بھی ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔اس موقع پر صورت جان مری نے کہا کہ محب اللہ خان بلوچ ایک ایماندار، محنتی اور عوام دوست افسر ہیں جو خلوص نیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، اسی لیے عوام ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ چیف آفیسر کی قیادت میں کوہلو شہر میں ترقیاتی اور صفائی کے اقدامات مزید مؤثر ہوں گے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خبرنامہ نمبر4541/2026
کوہلو 29 مئی۔۔۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان کی ہدایت پر کوہلو میں عید الضحٰی کے موقع پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر میں صفائی کا عمل جاری ہے میونسپل کمیٹی کوہلو کے عملے نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ بلوچ کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں مدینہ کالونی، پیپلز کالونی، مری کالونی، نیو کلی سمیت دیگر علاقوں میں صفائی کے عمل کو نہایت متحرک طریقے سے انجام دیا ہے میونسپل کمیٹی کے عملہ نے مختلف علاقوں میں موجود آلائشوں کو جمع کرکے تلف کردیا ہے اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ عید کے ایام میں عملہ نے دن رات انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کیا ہے شہر میں صفائی کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا میونسپل کمیٹی عید کے موقع پر شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچرہ اور گندگی کو میونسپل کمیٹی کے بنائے گئے متعلقہ ڈپنگ سائیڈ پر جمع کریں جن کو ہماری ٹیمیں جمع کرکے تلف کردینگے جس سے تعفن اور گندگی نہیں پھلیے گا عید الضحٰی کے موقع پر میونسپل کمیٹی کوہلو کی کارکردگی اور بالخصوص چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ بلوچ کی متحرک کاوشوں کو شہریوں نے سراہا ہے۔۔۔
خبرنامہ نمبر4542/2026
کوئٹہ 29مئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کیہدایات کے مطابق، ضلعی انتظامیہ کوئٹہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور صفا کوئٹہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر خصوصی صفائی مہم جاری ہے۔ قربانی کے فضلے کو بروقت اٹھانے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے تمام مشینری، افرادی قوت اور سپروائزرز کو مکمل طور پر متحرک کیا گیا ہے۔صفا کوئٹہ کی ٹیمیں صبح سویرے سے رات گئے تک مختلف علاقوں میں صفائی کے عمل میں مصروف رہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن حکام فیلڈ میں موجود رہ کر کام کی نگرانی کرتے رہے۔ عید کے پہلے روز صفا کوئٹہ نے شہر بھر سے تقریباً 2200 ٹن قربانی کا فضلہ اٹھا کر ٹھکانے لگایا، جو اداروں کی مؤثر حکمتِ عملی اور عملے کی شب و روز محنت کا واضح ثبوت ہے۔عیدالاضحیٰ کے باقی دنوں میں بھی یہ صفائی مہم اسی جذبے اور لگن کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ شہرِ کوئٹہ کو صاف، خوبصورت اور آلودگی سے پاک رکھا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر4543/2026
کوئٹہ 29مئی۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن زاہد خان خلجی نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز کوئٹہ شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف کلیکشن پوائنٹس اور علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے میزان چوک، میکانگی روڈ، مالی باغ، مری آباد، طوغی روڈ اور دیگر علاقوں میں قائم کلیکشن پوائنٹس کا معائنہ کیا اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ اٹھانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر نے شہر میں صفائی کے عمل کو مزید مؤثر اور بروقت بنانے کے لیے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دوران شہر بھر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے صفا کوئٹہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے کو ہدایت کی کہ کلیکشن پوائنٹس سے آلائشوں کی بروقت منتقلی اور علاقوں کی مسلسل صفائی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر4544/2026
کوئٹہ 29مئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کا عید کے پہلے روز ایس او ایس ویلیج کا دورہ، یتیم بچوں کے ساتھ عید منائی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بچوں سے ملاقات کی، ان سے بات چیت کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے بچوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ شفقت اور محبت کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے یتیم بچوں میں عیدی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ بچوں نے ڈپٹی کمشنر کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عید خوشیوں، محبت اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا پیغام دیتی ہے، اور معاشرے کے یتیم اور نادار بچوں کی خوشیوں میں شامل ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
خبرنامہ نمبر4545/2026
کوئٹہ 29مئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے عید کے پہلے روز ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے جیل میں قیدیوں سے ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت کی۔ اس موقع پر قیدیوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ عید خوشیوں، بھائی چارے اور انسانیت کا پیغام دیتی ہے، اور ہمیں معاشرے کے ہر فرد کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہیے۔ انہوں نے قیدیوں کے مسائل بھی سنے اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
خبرنامہ نمبر 4546/2026
موسیٰ خیل29 مئی:ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر کے شہریوں کو دی گئی مبارکباد کے پیغام میں بھائی چارے، ایثار اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں محبت، اتحاد، صبر اور ضرورت مند افراد کی مدد کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید کے ایام میں سادگی، اخوت اور باہمی احترام کو فروغ دیں اور ضلع موسیٰ خیل کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے اس امید کا اظہار کیا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام نے باہمی محبت اور قربانی کے جذبے کے ساتھ خوشیاں منائیں اور اجتماعی فلاح و بہبود کے جذبے کو مزید مضبوط کیا۔









