خبرنامہ نمبر6523/2026
کوئٹہ: 29 جولائی ۔صوبائی وزیر کموڈیٹی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے اپنے دفتر میں حلقہ انتخاب کے دور دراز علاقوں سے آنے والے عوامی وفود اور سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و مشکلات تفصیل سے سنے اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے عوامی مسائل کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو بعض سائلین کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات اور کارروائی کی ہدایات جاری کیں، جبکہ دیگر مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کی خدمت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ حلقے کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور کسی بھی شہری کو جائز مسئلے کے حل کے لیے مایوس نہیں کیا جائے گا حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ عوام کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ وہ اپنے حلقے کے عوام کے ہر قسم کے مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6524/2026
بارکھان29 جولائی ۔بارکھان میں شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی کی نمازِ جنازہ عیدگاہ بارکھان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی کوہِ سلیمان رینج ایاز احمد بلوچ، ڈپٹی کمشنر بارکھان سعیدالرحمن کاکڑ، ونگ کمانڈنٹ ایف سی بارکھان کرنل یونس خان، ایس پی بارکھان عبدالحق، پولیس و ایف سی کے افسران، اہلکاروں، قبائلی عمائدین، معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر فضا انتہائی سوگوار رہی اور شرکائ نے شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی کی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شہید کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کرکے شہید کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ رخصت کیا۔نمازِ جنازہ کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران نے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرکے بہادری، فرض شناسی اور قربانی کی عظیم مثال قائم کی، جن کی خدمات اور قربانی کو پولیس فورس اور قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6525/2026
بیلہ29جولائی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) حاجی نوید ہاشمی انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر آر ٹی ایس ایم ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ لسبیلہ عبدالرشید نے اسسٹنٹ کمشنر بیلہ، نصیب اللہ بڑیچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ کے احکامات کی روشنی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی ذمہ داریوں، دائرہ کار اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران خریدی گئی اشیائ کی ویریفکیشن، ان کے معیار اور مقدار کی جانچ پڑتال، کلسٹر ہیڈز اور فیڈنگ اسکولوں کے کردار سمیت متعلقہ انتظامی امور کا جائزہ لیا گیااس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ کمیٹی مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق شفاف انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے گی تاکہ تمام کارروائی بروقت مکمل کی جاسکے۔اسسٹنٹ کمشنر بیلہ نصیب اللہ بڑیچ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کمیٹی کی کارروائی کو موثر اور غیر جانبدار بنایا جائے اور تمام مراحل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی ای او (میل) حاجی نوید ہاشمی نے یقین دہانی کرائی کہ محکمہ تعلیم انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6526/2026
کراچی/ گوادر 29 جولائی۔: چیئرمین میونسپل کارپوریشن گوادر ماجد جوہر نے چیف افسر مکتوم موسیٰ کے ہمراہ عوامی جمہوریہ چین کے قونصل خانے کراچی کے اقتصادی و تجارتی شعبے کے کمرشل کونسلر مسٹر لی یونگ (Li Yong) سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گوادر کی پائیدار ترقی، عوامی فلاح، بلدیاتی تعاون اور پاک۔چین دوستی کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاملاقات میں گوادر کے طلبہ کے لیے چین کے سسٹر سٹیز کارامے، پویانگ اور تیانجن پورٹ سٹی کی جامعات میں اعلیٰ تعلیم اور اسکالرشپ کے مواقع، اولڈ ٹاو¿ن کی بحالی، شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، سولر اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی، صفائی کے جدید آلات اور ویکیوم سویپنگ مشینوں کی دستیابی، مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، ماہی گیروں کی پیشہ ورانہ تربیت، جدید فش فارمنگ کے فروغ اور متعلقہ وفود کے چین کے مطالعاتی دوروں سمیت متعدد عوامی فلاحی تجاویز زیرِ غور آئیں مسٹر لی یونگ نے گوادر کی ترقی اور عوامی بہبود سے متعلق تجاویز کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان پر متعلقہ چینی اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد سنجیدگی سے غور کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 6527/2026
سیوی 29 جولائی ۔اسسٹنٹ کمشنر سیوی منصور علی شاہ کی زیر صدارت پی پی ایچ آئی ڈسٹرکٹ آفس میں ماہانہ جائزہ اجلاس (MRM) منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم اینڈ ای آفیسر لالہ صمد خان عثمانی، ڈاکٹر ذیشان بشیر (ADHO)، محمد آصف خجک (پاپولیشن آفیسر) اور ضلع بھر کے تمام بی ایچ یو انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولیات کی فراہمی، کارکردگی، جوابدہی اور رپورٹنگ نظام کو مزید مو¿ثر بنانے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر AI فریم کے تحت حاضری، DHIS-2 رپورٹنگ، قبل از پیدائش (ANC) اور بعد از پیدائش (PNC) خدمات، ریکارڈ کی درستگی، ملیریا کی اسکریننگ کے لیے RDTs کے موثر استعمال، خاندانی منصوبہ بندی کی معیاری خدمات اور ڈیٹا کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ نے ہدایت کی کہ تمام بی ایچ یو انچارجز مقررہ وقت پر درست رپورٹس جمع کرانے، مکمل ریکارڈ برقرار رکھنے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ اجلاس کے اختتام پر شرکائ نے ضلع سبی میں صحت کی خدمات کے معیار اور کلیدی کارکردگی کے اشاریوں کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6528/2026
نصیرآباد29جولائی۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چھتر بشیر احمد نے ایس ڈی او بی اینڈ آر سجاد علی عمرانی کے ہمراہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا دورے کے دوران بلیک ٹاپ روڈ رسول بخش بگٹی، بلیک ٹاپ روڈ امام بخش بگٹی، بلیک ٹاپ روڈ شمہ واہ اور بلیک ٹاپ روڈ سلطان کوٹ سمیت اہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے معیار کا بغور جائزہ لیا گیا مزید برآں گورنمنٹ شیلٹر لیس بوائز پرائمری سکول گوٹھ دادن خان جھکرانی سمیت دیگر جاری و مکمل ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں تعمیراتی معیار، استعمال شدہ میٹریل اور کام کی رفتار کو خصوصی طور پر جانچا گیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا معیار میں کمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ ترقیاتی اسکیموں کی شفافیت، اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے عوام کو بہتر سفری سہولیات اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، اس لیے ان کی پائیداری اور معیار پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے متعلقہ افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے ہر مرحلے کی موثر نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور عوام کو حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6529/2026
ا±ستامحمد29جولائی۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی زیرِ صدارت آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری، محکمہ تعلیم کے عبدالحمید مینگل، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کیاجلاس میں 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر اور 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں کا واضح تعین بھی کیا گیا تاکہ تقریبات کو منظم اور موثر انداز میں منعقد کیا جا سکے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے کہا کہ 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جائے گی اور ان کی جدوجہدِ آزادی کو اجاگر کیا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے مطابق صبح 8:30بجے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی جبکہ :9:00 بجے باقاعدہ تقریبات کا آغاز کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس موقع پر قائدِاعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اور قربانیوں پر تقاریر کی جائیں گی تاکہ نئی نسل کو قیامِ پاکستان کی اہمیت اور اس کے تاریخی پس منظر سے روشناس کرایا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ کالجز اور اسکولوں کی سطح پر بھرپور تقریبات کا انعقاد کیا جائے اسپورٹس آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہفتہ بھر کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد یقینی بنائیں تاکہ نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے.مزید برآں، تمام ضلعی سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ سرکاری دفاتر کو خوبصورتی سے سجایا جائے تاکہ جشنِ آزادی کی مناسبت سے قومی جوش و جذبہ نمایاں ہو ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ 4 اگست کو چہلم کے موقع پر اور دیگر تقریبات کے دوران ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے، جبکہ پولیس کو تمام پروگرامز کے لیے موثر سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی گئی کہ 14 اگست کی مرکزی تقریبات فیصل پارک میں منعقد ہوں گی، اس لیے پارک کی صفائی ستھرائی اور دیگر تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں آخر میں ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال نے کہا کہ پاکستان لازوال قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے، لہٰذا تمام افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام میں شعور بیدار کریں اور انہیں ان قومی خوشیوں میں بھرپور انداز میں شامل کریں، تاکہ حب الوطنی کے جذبے کو مزید تقویت دی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6530/2026
گوادر 29 جولائی ۔گوادر پورٹ نے دوسرا کمرشل بنکرنگ آپریشن (Commercial Bunkering Operation) کامیابی سے مکمل کر کے پاکستان کی بحری معیشت (Blue Economy) اور گوادر کو علاقائی میری ٹائم حب (Regional Maritime Hub) بنانے کی جانب ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ اس بنکرنگ آپریشن کے دوران ایل این جی کیریئر (LNG Carrier) ایم وی ایکسیلیریٹ شینانڈوہ (M.V. EXCELERATE SHENANDOAH – IMO No. 9321768) کو گوادر پورٹ پر تقریباً 1,150 میٹرک ٹن کم سلفر فیول آئل (Low Sulphur Fuel Oil – LSFO) کامیابی سے فراہم کیا گیا۔ دن بھر جاری رہنے والا یہ بنکرنگ آپریشن بین الاقوامی حفاظتی، ماحولیاتی اور آپریشنل معیارات کے مطابق مکمل کیا گیا۔ بنکرنگ کے لیے بنکر بارج (Bunker Barge) ایم ٹی میرین اِسٹا (M.T. MARINE ISTA) کراچی سے گوادر پہنچی اور جہاز کو میرین فیول فراہم کیا۔ یہ بنکرنگ آپریشن گوادر پورٹ اتھارٹی (Gwadar Port Authority)، پاکستان کسٹمز (Pakistan Customs) اور دیگر متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے مکمل کیا گیا، جہاں تمام قانونی، ریگولیٹری، حفاظتی اور ماحولیاتی تقاضوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔ اس موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے احکام کا کہنا ھے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر پورٹ پر دوسرے کمرشل بنکرنگ آپریشن کی کامیاب تکمیل اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ گوادر تیزی سے بین الاقوامی بحری تجارت اور میری ٹائم سروسز کے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے تحت گوادر پورٹ پر جدید سہولیات کی فراہمی، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی شپنگ کمپنیوں کو معیاری خدمات مہیا کرنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کی ترقی نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی معیشت کے لیے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے کہا کہ دوسرے کمرشل بنکرنگ آپریشن کی کامیاب تکمیل گوادر پورٹ کی بڑھتی ہوئی صلاحیت، آپریشنل استعداد اور عالمی شپنگ کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اب قابلِ اعتماد میرین فیول سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بنکرنگ سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ مستقبل میں مزید بین الاقوامی جہازوں کی آمد، نئی سرمایہ کاری، کاروباری مواقع اور روزگار کے فروغ کا باعث بنے گا۔ چیرمین نورالحق بلوچ نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ کو ایک مسابقتی علاقائی بنکرنگ اور میری ٹائم لاجسٹکس حب (Regional Bunkering and Maritime Logistics Hub) بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، جبکہ بندرگاہ پر عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6531/2026
صحبت پور29جولائی ۔مون سون کے ممکنہ اثرات اور ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان اور غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں مون سون سیزن کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر مشینری اور افرادی قوت کی دستیابی، حساس مقامات کی نشاندہی، آب کے موثر انتظامات، فلڈ پروٹیکشن اقدامات اور مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری جیسے اہم امور پر غور کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کی دستیابی ضلعی ہیڈکوارٹر میں یقینی بنائی جائے، جبکہ حساس مقامات پر بروقت وسائل کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی گئی کہ مون سون کے دوران ضروری ادویات کا وافر ذخیرہ یقینی بنایا جائے اور تمام طبی مراکز کو مکمل فعال رکھا جائے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو فوری اور موثر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ اپنی استعداد کار کو مزید بہتر بنائیں اور افرادی قوت، مشینری، ادویات اور امدادی سامان کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنائیں اجلاس میں غیر سرکاری تنظیموں کے کردار کو بھی سراہا گیا اور متاثرہ طبقات کو بروقت امداد کی فراہمی کے حوالے سے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیااجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے پیشگی منصوبہ بندی، حساس مقامات کی مسلسل نگرانی اور فوری ردعمل کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی، تاکہ کسی بھی ممکنہ آفت کی صورت میں عوام کی جان و مال کا بھرپور تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6532/2026
بارکھان، 29 جولائی: ڈی آئی جی کوہِ سلیمان رینج ایاز احمد بلوچ نے شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید افسر نے امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے فرض شناسی، بہادری اور جرات کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بارکھان میں شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی کی میت منتقل کیے جانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے پوری قوت، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہیں گی۔ڈی آئی جی ایاز احمد بلوچ نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید موثر انداز میں جاری رہیں گی اور شہداء کے خون کا ہر قیمت پر حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی کی خدمات، بہادری اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی شہادت پولیس فورس کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، تاہم ان کی عظیم قربانی فورس کے حوصلوں اور دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بارکھان سعیدالرحمن کاکڑ، ونگ کمانڈر ایف سی کرنل یونس خان، ایس پی بارکھان عبدالحق سمیت پولیس، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے شہید افسر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6533/2026
کوئٹہ،29 جولائی ۔ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق صوبے بھر میں اشتہاری ،مجرموں ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران گزشتہ تین ہفتوں میں 107 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لئے گئے ہیں۔ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایت پر کوئٹہ سمیت صوبے کی ساتوں رینجز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس ر کھنے اور قانون پسند شہری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی مہم جاری ہے۔ہنیڈآوٹ کے مطابق جاری مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 83 ریوالور و پسٹل، 7 کلاشنکوف، 9 شارٹ گن/رائفل، 550 گولیاں اور کارتوس جبکہ 57 میگزین بھی برآمد کیے گئے۔ بلوچستان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 133 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 305 کلو 831 گرام چرس،9 کلو 370 گرام آئس شیشہ ،1 کلو200 گرام افیون، 45 گرام کرسٹل, 230 گرام ہیروئن اور 52 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کیں۔پریس ریلیز کے مطابق مہم کے دوران 56 اشتہاری، 249 مفرور اور مختلف جرائم میں ملوث 369 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ11 مغویوں کو بھی بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔پریس ریلیز کے مطابق 7 مسروقہ گاڑیاں، 25 موٹر سائیکلیں اور 8 موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔ بلوچستان پولیس نے مختلف وارداتوں کے دوران چوری کی گئی 3 ہزار روپے کی نقدی رقم کے ساتھ 2.25 گرام سونا ،50 کاٹن ایرانی سگریٹ اور 96کلو 672پیکٹس گٹکا بھی برآمد کر لی۔ پریس ریلیز کے مطابق دفعہ550اور دفعہ114 کی خلاف ورزی پر 3گاڑیاں اور 4 موٹر سائیکلیں کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ 2701 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے۔ترجمان کے مطابق عوام اور پولیس کے مابین تعاون کی فروغ کے لئے پولیس اہلکاروں کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام پر مبنی رویہ اپنانے جبکہ تھانوں کی سطح پر سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے و شفاف سطح پر کارروائی کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کے جرائم کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے دیگر صوبوں کی پولیس سے مدد اور گرفتار ملزمان کا ڈیٹا کا تبادلہ کا تسلسل بھی جاری ہے جبکہ دیگر صوبوں سے جرائم میں ملوث ملزمان کی باآسانی نکل و عمل کا تدارک بھی جاری ہے۔ جس کا مقصد ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا مختلف اضلاع اور ملک کے دیگر صوبوں آزادانہ نقل و حرکت کی روک تھام اور روپوشی کو ناممکن بنانا ہے۔ ترجمان کے مطابق عوام کے تحفظ کے لئے پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی اور قانونی عملداری کو قائم رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6534/2026
قلات 29جولائی ۔ وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کے خصوصی احکامات اوروزیرداخلہ میرضیاءلانگو کی کوششوں سے پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹوPPHI پروگرام کے تحت قلات میں خواتین کیلئے مڈوائفری کورس کا شاندار موقع میسر کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی نے جاری کئے گئے پیغام میں قلات کی بیٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس شاندار موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی کیریر اورکمیونٹی کیلئے باوقارپیشے کاانتخاب کریں ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کمیونٹی مڈوائفری ٹریننگ پروگرام میں داخلے کیلئے مقامی میٹرک پاس خواتین امیدوار جن کی عمر 18 سے 40 سال ہووہ درخواستیں تصدیق شدہ تعلیمی اسناداورچارفوٹوزکیساتھ جمع کراسکتی ہیں ڈی سی قلات کاکہنا ہیکہ دوران ٹریننگ ہر ٹرینی کوماہانہ دس ہزارروپے وظیفہ اورتربیت مکمل ہونے کے بعد تین سالہ۔ملازمت بھی دی جائیگی ڈی سی قلات کاکہنا ہیکہ ماں اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے تربیتی پروگرام کے دوران ٹیوٹوریلز، پریکٹیکل سیشنز، کلینیکل ٹریننگ کی سہولت میسر کی جائیگی قلات کی بیٹیوں پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (PNMC) کے منظور شدہ نصاب کیمطابق نرسنگ کی تعلیم اورتربیت دی جائیگی جس میں حمل، لیبر کی دیکھ بھال، بعد از پیدائش کی دیکھ بھال، نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال، اور خاندانی منصوبہ بندی شامل ہےدرخواستین جمع کرانے کی آخری تاریخ 31جولاءمقررکی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6535/2026
قلات 29جولائی ۔ حکومت بلوچستان کے حکامات پر ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر قلات اسد سمالانی کے زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا۔کھلی کچہری میں تحصیلدارقلات حاجی عبدالغفار لہڑی سمیت تمام محکموں کے سربراہان علاقہ معززین سیاسی سماجی رہنماوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری سے زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ آغا لعل جان احمدزئی ایم سی کونسلر احمدنواز بلوچ مولانا ثناء اللہ محمدمراد اور دیگر نے مسائل اجاگرکیئے۔کھلی کچہری میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ زمینداروں کو درپیش مسائل زیر زمین پانی کی سطح نیچے جانے سے درپیش مشکلات سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی عدم فراہمی کاٹیلی میں حفاظتی بند کی عدم تعمیر زاوہ ڈیم کی تعمیر میں تاخیر مسلم محلہ اور کوئنگ میں پینے کے پانی کی قلت اور دیگراہم مسائل اجاگر کیئے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6536/2026
جعفرآباد: 29جولائی ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن مدثر ظفر کھوسہ نے کہا ہے کہ متنازعہ جیکب آباد سم نالے پر کشیدگی شدت اختیار کر گئی، سندھ ایریگیشن حکام تعمیراتی کام سے باز نہ آئے تو بلوچستان ایریگیشن حکام ضلع ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان اور ضلع صحبت پور فریدہ ترین کی ہدایت پر ان کی انتظامیہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کام رکوانے کی کوشش کی، تاہم وہاں موجود گورنمنٹ کنٹریکٹر شیر محمد مغیری کے مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن نصیرآباد سرکل و ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن ڈرینج مدثر ظفر کھوسہ پر مبینہ طور پر پتھراو کی کوشش کی اور ان کا موبائل فون بھی چھین لیا۔ صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی، صوبائی سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمان بلوچ اور کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی ہدایات پر مدثر ظفر کھوسہ نے اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور سیف الدین کھوسہ کے ہمراہ متنازعہ جیکب آباد سم نالے کے جاری کام کا جائزہ لیا، جہاں ڈی ایس پی عبدالحمید تھہیم اور پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ اس دوران سندھ سے تعلق رکھنے والے مشتعل عناصر نے مبینہ طور پر دھمکیاں دیتے ہوئے تعمیراتی کام جاری رکھنے کا اعلان کیا، تاہم مدثر ظفر کھوسہ نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ جیکب آباد سم نالے کو کسی صورت بلوچستان کے مین حیردین ڈرینج سسٹم میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا، دھونس، دھمکیوں اور طاقت کے زور پر بلوچستان کے اضلاع کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور بین الصوبائی منظوری کے بغیر سندھ ایریگیشن کو بلوچستان کی حدود میں ایک انچ بھی تعمیراتی کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6546/2026
کوئٹہ 29 جولائی۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک حکم نامے کے مطابق مورخہ 29 جولائی 2026 کو ائینی درخواست نمبر1062/2016 کی سماعت کے دوران فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے نوٹسز جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائے گئے ہیں سوشل میڈیا پر قلات ڈویژن کے نوٹیفکیشن نمبر98-6173/13-A-29 محرہ 8 جولائی 2026 کو معطل کرنے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے جس کی تردید کی جاتی ہے کیس کی اگلی سماعت 6 اگست کو مقرر کر دی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر6547/2026
کوئٹہ 29جولائی:۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت بی ٹیوٹا (B-TEVTA) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادارے کو مزید فعال بنانے، اسکل ڈیویلپمنٹ کے ذریعے عوام کو روزگار فراہم کرنے اور لائیولی ہڈ کے فروغ کے لیے فوری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان میں نوجوانوں کو قابل روزگار بنانے کے لیے اسکل ڈیویلپمنٹ کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور بی ٹیوٹا کو ایک فعال، شفاف اور نتیجہ خیز ادارہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صوبے کے عوام کو ملکی اور عالمی سطح پر روزگار کے مواقع میسر ہوں گے جس سے صوبے کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی ٹیوٹا کو مکمل طور پر فعال کرنے اور اس کے اندرونی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ادارے میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ سرکاری وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر ایم ڈی بی ٹیوٹا حمود الرحمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تربیتی پروگرامز کی معیار کو بہتر بنانے کے لیے نصاب، ٹرینرز اور بعد از تربیت فالو اپ میکانزم کو مضبوط کیا جائے گا۔ دوسرے صنعتی شعبوں کے ساتھ لنکیج بڑھانے کے ذریعے تربیت یافتہ افرادی قوت کو روزگار کے عملی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ لائیوی لی ہڈ کے لیے چھوٹے کاروبار، ہنر مند افراد اور کمیونٹی پر مبنی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر سپورٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ میں جدید تقاضوں اور عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے نصاب اپ ڈیٹ کیا جائے گا کیونکہ دنیا بدل رہی ہے اور اداروں کو اس تبدیلی کے ساتھ چلنا ہوگا۔ لیبارٹری میں سامان اور سہولیات کو بہتر بنا کر تربیتی عمل کو زیادہ مؤثر اور جدید بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات ذاہد سلیم، سیکرٹری لیبر صالح محمد ناصر نے بھی موجود تھے۔
خبر نامہ نمبر6548/2026
کوئٹہ29جولائی: حکومت بلوچستان کے محکمہ خزانہ نے کنٹری پینشن اسکیم (CPS) کے نفاذ کے سلسلے میں مختلف پنشن فنڈ منیجرز سے معاہدہ کر لیا ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جولائی 2024 کے بعد سرکاری ملازمت اختیار کرنے والے تمام ریگولر ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد کسی بھی منظور شدہ پنشن فنڈ منیجر کے ساتھ اپنا پنشن اکاؤنٹ کھلوائیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین اپنے پنشن فنڈ اکاؤنٹ نمبر بروقت بلوچستان اے جی آفس یا متعلقہ ضلعی خزانہ آفس میں 31 اگست 2026 تک جمع کرائیں، بصورت دیگر ان کی ماہانہ تنخواہ روک دی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر6549/2026
تمپ 29جولائی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تمپ ڈاکٹر نوروز یعقوب نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل مند حسن میروانی اور ڈی ایس ایم (PPHI) حاجی خان کے ہمراہ تحصیل مند کے مختلف مراکزِ صحت کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران آر ایچ سی سورو مند، بی ایچ یو گواک اور بی ایچ یو بلو کا معائنہ کیا گیا۔وفد نے ہسپتالوں کے او پی ڈی، لیبارٹری، نیوٹریشن پروگرام، ای پی آئی سینٹرز سمیت دیگر شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال اور عملے کی حاضری و کارکردگی کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ آر ایچ سی سورو مند میں ادویات کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب ہے۔ اس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تمپ ڈاکٹر نوروز یعقوب نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی میڈیسن اسٹور سے بلا تاخیر مطلوبہ ادویات کا انڈنٹ حاصل کرکے مرکز صحت کو فراہم کیا جائے تاکہ مریضوں کو علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وفد نے آر ایچ سی مند بلو کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت اور جاری ترقیاتی کاموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اس امید کا اظہار کیا گیا کہ نئی عمارت کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو بہتر، معیاری اور جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی اور صحت کی خدمات مزید مؤثر انداز میں فراہم کی جا سکیں گی۔اس کے علاوہ زیرِ تعمیر رہائشی کوارٹرز کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا گیا اور تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مقررہ مدت میں منصوبے کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔دورے کے دوران مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے عمائدین، سماجی شخصیات اور علاقہ مکینوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تمپ ڈاکٹر نوروز یعقوب کی قیادت، انتظامی صلاحیتوں اور محکمہ صحت میں جاری اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر نوروز یعقوب کی مؤثر قیادت میں ضلع تمپ میں صحت کی سہولیات مزید بہتر ہوں گی، عوام کو علاج معالجے کی معیاری خدمات میسر آئیں گی اور محکمہ صحت کی کارکردگی میں مزید نمایاں بہتری آئے گی۔محکمہ خزانہ کے مطابق ملازمین کے لیے پنشن پراسپیکٹس بلوچستان اے جی آفس اور تمام ضلعی خزانہ دفاتر میں دستیاب ہیں، جبکہ مزید معلومات کے لیے بلوچستان اے جی آفس یا متعلقہ ضلعی خزانہ آفس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
خبر نامہ نمبر6550/2026
نصیرآباد29جولائی:۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے زیرِ تعمیر میڈیکل کالج نصیرآباد کے منصوبے کا دورہ کرکے تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا، جہاں منصوبے پر تعمیراتی کام التوا کا شکار پایا گیا۔ اس موقع پر کمشنر صلاح الدین نورزئی نے تعمیر شدہ فاؤنڈیشن اور دیگر تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالج کا یہ اہم منصوبہ وفاقی حکومت کی جانب سے منظور شدہ ہے جس کے لیے باقاعدہ فنڈز بھی مختص کیے گئے ہیں اور اس کی تکمیل نصیرآباد ڈویژن سمیت پورے خطے کے عوام کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر پی سی ون کے مطابق تعمیراتی سرگرمیوں کا فوری طور پر دوبارہ آغاز وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اس منصوبے کو دوبارہ فعال کرکے پی سی ون کے مطابق پای? تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کرے گی، کیونکہ اس منصوبے سے نصیرآباد ڈویژن کے عوام کی بے شمار امیدیں وابستہ ہیں۔
خبر نامہ نمبر6551/2026
سوراب29 جولائی: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بلوچ کی زیر صدارت ریڑھی بانوں کے مسائل، بازار میں نظم و ضبط اور ٹریفک کی روانی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیلدار سوراب، صدر انجمن تاجران، ریڑھی بانوں کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں بازار میں ٹریفک کی روانی، تجاوزات کے خاتمے، صفائی اور ریڑھی بانوں کے لیے مستقل جگہ مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ریڑھی بانوں کے روزگار کے تحفظ کے ساتھ بازار کو منظم بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ صدر انجمن تاجران اور ریڑھی بانوں کے نمائندگان نے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء پر زور دیا گیا کہ عوامی سہولت، صفائی اور ٹریفک کی بہتری کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
خبر نامہ نمبر6552/2026
موسٰی خیل 29جولائی:ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نادرایسوٹ نے تحصیل کنگری کی مختلف یونین کونسلز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر IHHN کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مجیب الرحمٰن بھی ان کے ہمراہ تھے دورے کے دوران غڑوندی راڑہ شم اور کوٹ خان محمد کا معائنہ کیا گیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد جاری 16 روزہ IOA سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور فیلڈ میں جاری حفاظتی ٹیکہ جات کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنا تھا۔ معائنے کے دوران فیلڈ میں موجود ویکسینیٹرز کی حاضری چیک کی گئی ان کے پاس موجود ضروری دستاویزات رجسٹرز سیشن پلان ویکسینیشن ریکارڈ اور دیگر متعلقہ دستاویزات کا جائزہ لیا گیا تاکہ کام کی پیش رفت اور ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے بعد ازاں ڈاکٹر نادر ایسوٹ نے مختلف گھروں کا بھی دورہ کیا جہاں ایسے والدین سے ملاقات کی گئی جنہوں نے پہلے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے سے انکار کیا تھا۔ انہیں حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت بچوں کو مختلف جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور بروقت ویکسینیشن کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔ آگاہی کے بعد والدین نے اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے بچوں کی ویکسینیشن پر رضامندی ظاہر کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے گھر گھر جا کر بچوں کی ویکسینیشن کا فالو اپ بھی لیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے متعلقہ ویکسینیٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنائیں رہ جانے والے بچوں کو فوری طور پر کور کریں اور تمام سرگرمیوں کا ریکارڈ بروقت مکمل کریں دورے کے اختتام پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نادرایسوٹ نے تمام ویکسینیٹرز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی حاضری یقینی بنائیں ہر گھر تک رسائی حاصل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ رہ جانے والے ڈیفالٹر اور ریفیوزل بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے والدین سے مؤثر رابطہ رکھا جائے اور انہیں حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت سے مسلسل آگاہ کیا جائے
خبر نامہ نمبر6553/2026
تربت29جولائی:۔یونیورسٹی آف تربت کے سٹی کیمپس میں پیشہ ورانہ اور ڈیجیٹل اسکلز شارٹ کورسز کے امیدواروں کے لیے ایک پروقار اورینٹیشن سیشن منعقد کیا گیا۔ یہ شارٹ کورسز حکومت بلوچستان کے رائز پروگرام کے مالی تعاون سے تربت یونیورسٹی کے سٹی کیمپس میں منعقد کئے جائیں گے۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان رائز پروگرام کے تحت صوبے کے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ اور ڈیجیٹل اسکلز میں اضافہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائز پروگرام کے یہ جدید ڈیجیٹل شارٹ کورسز نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک انقلابی قدم ہیں ہے۔بی آر ایس پی رائز پروجیکٹ کے ریجنل منیجر التاز سخی نے حکومت بلوچستان کے رائز پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس مہینے کے اوائل میں حکومت بلوچستان کے رائز پروگرام اور یونیورسٹی آف تربت کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھیجس کے تحت تربت یونیورسٹی موجودہ دور کی مارکیٹ کے تقاضوں کے عین مطابق نوجوانوں کو ڈیجیٹل اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرے گی۔اپنے استقبالیہ خطاب میں ڈین فیکلٹی آف لاء ڈاکٹر مظفر حسین نے حکومت بلوچستان کے رائز پروگرمرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں تعلیمی نظام، کمپیوٹر لیبز،ڈیجیٹل وسائل اور انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔جامعہ تربت کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزاعجاز احمد نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت اور قابل اساتذہ و ماہر انسٹرکٹرز کے تعاون سے تربت یونیورسٹی طلبہ کے اس ڈیجیٹل سفر میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔تقریب کے دوران بی آر ایس پی کے ڈی ایل او سہلیہ رشید نے ڈیجیٹل اسکلز پروگراموں کے خدوخال پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے حکومت بلوچستان کے رائز پروگرام کی اہمیت اور کورسز کی افادیت سے شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔تقریب کے اختتام پر فیکلٹی آف لاء کے ڈین نے ڈپٹی کمشنر کو یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر محمد یاسین، پی ایس او ٹو وائس چانسلر میر باہڑ بلوچ، اسسٹنٹ رجسٹرار غوث بخش بلوچ اور بی آر ایس پی رائز پروجیکٹ کے نور احمداور ساکم حسن کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔







