خبرنامہ نمبر10141/2026
کوئٹہ 18نومبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کوئٹہ شہر میں گداگری کے خاتمے اور اس کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن کو مزید مو¿ثر بنانے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ امیر حمزہ،محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اور پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے مختلف سگنلز، چوراہوں اور دیگر اہم مقامات پر گداگری میں ملوث بچوں اور دیگر افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں مزید تیزی لائی جائیں گی۔ پیشہ ورانہ طور پر گداگری میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق جیل بھجوایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ شہر کے سگنلز، شاہراہوں اور مختلف علاقوں میں کسی بھی صورت گداگری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر مشترکہ طور پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کریں گے اور ان کارروائیوں کی باقاعدہ رپورٹ پیش کریں گے۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کوئٹہ شہر کو گداگری سے پاک کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10142/2026
گوادر18 نومبر ۔صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے اور شہری سہولیات کی بہتری کے وڑن کے تحت بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) پروگرام کے فیز ون میں بلوچ وارڈ گوادر میں فٹسال گراو¿نڈ کی تعمیر کا منصوبہ مکمل ھوگیا ھے اس منصوبے پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 36 لاکھ 36 ہزار روپے لاگت آئے ھے منصوبے پر عملدرآمد محکمہ مواصلات و تعمیرات، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاو¿سنگ حکومت بلوچستان گوادر کے زیر نگرانی کیا گیا ھے واضح رہے کہ فٹسال گراو¿نڈ کی تعمیر سے بلوچ وارڈ اور گردونواح کے نوجوانوں کو کھیلوں کی معیاری سہولت میسر آئے گی، جس سے فٹ بال سمیت دیگر مثبت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ یہ منصوبہ نوجوانوں کی جسمانی صحت، صلاحیتوں کے نکھار اور کھیلوں کے ذریعے صحت مند معاشرے کے قیام میں معاون ثابت ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10143/2026
قلا ت 18نومبر۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری سے محلہ شیشہ ڈغار اور محلہ خیل کی خواتین کے وفد کی ملاقات۔ملاقات کے دوران خواتین وفد نے ڈپٹی کمشنر کو کلی بنگلزئی شیشہ ڈغار کے ٹرانسفارمر کی خرابی، محلہ خیل میں پانی کی قلت اور دیگر درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے خواتین وفد کے مسائل غور سے سنے اور متعلقہ حکام، بالخصوص کیسکو اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران کو محلہ شیشہ ڈغار اور محلہ خیل میں بجلی اور پانی کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10144/2026
برشور :18 نومبر ۔ ڈپٹی کمشنر برشور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے دینی مدارس کی رجسٹریشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے,اس سلسلے میں مقامی علما کرام اور مہتممینِ مدارس کے ایک نمائندہ وفد نے اسسٹنٹ کمشنر برشور سید رضی ہریرہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سید رضی ہریرہ نے وفد کو بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں تمام غیر رجسٹرڈ مدارس کو مروجہ قوانین اور بلوچستان چیریٹیز اتھارٹی کے طریقہ کار کے تحت رجسٹر کیا جا رہا ہے,انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا مقصد مدارس کو قانونی تحفظ اور سرکاری سہولیات فراہم کرنا ہے،جس کے لیے ضلعی انتظامیہ دستاویزات کی جانچ پڑتال سمیت تمام مراحل میں ہر ممکن تعاون کرے گی,اس موقع پر وفد میں شامل علما کرام اور مہتممینِ مدارس نے ضلعی انتظامیہ کے مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی,علما کرام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دینی مدارس قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور باہمی مشاورت کے ذریعے تمام مدارس کی بروقت رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10145/2026
قلعہ عبداللہ 18 نومبر۔انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڑوب رینج کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس قلعہ عبداللہ نے ضلع بھر بالخصوص کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر پولیس گشت، ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ایس پی قلعہ عبداللہ خلیل احمد بگٹی کی نگرانی میں پولیس افسران اور جوان قومی شاہراہ کے حساس مقامات پر رات کے وقت مسلسل گشت اور چیکنگ کر رہے ہیں۔ اس دوران مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور افراد کی کڑی نگرانی کے ساتھ گاڑیوں کی تلاشی، دستاویزات اور ضروری کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر کی نقل و حرکت کی مو¿ثر نگرانی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی پیشگی روک تھام، امن و امان کا قیام اور مسافروں سمیت شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر ایس پی قلعہ عبداللہ خلیل احمد بگٹی نے واضح کیا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ قومی شاہراہ سمیت ضلع کے تمام اہم اور حساس مقامات پر سیکیورٹی اقدامات مزید مو¿ثر بنائے جائیں گے، جبکہ قانون کی خلاف ورزی اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ پولیس قلعہ عبداللہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دورانِ سفر پولیس کے ساتھ تعاون کریں، اپنی شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اہلکار یا متعلقہ تھانے کو دیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس قلعہ عبداللہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پ±رامن ماحول کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دے رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10146/2026
پشین 18نومبر ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول نے منشیات کی غیر قانونی کاشت کے خاتمے کے لیے پشین میں بھرپور اور مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 33 ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی بھنگ (چرس) کی فصل تلف کر دی۔محمکہ ایکسائز کے افسران نے کہا کہ حکومت کی منشیات کے خاتمے کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول نے ضلعی انتظامیہ پشین کے تعاون سے تحصیل پشین کے مختلف علاقوں میں منشیات کی غیر قانونی کاشت کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر پشین کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، جس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس، ضلعی انتظامیہ، انٹیلی جنس بیورو، ڈسٹرکٹ پولیس اور سی آئی اے پشین کی ٹیموں نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران علاقے تورہ شاہ میں تقریباً 8 ایکڑ جبکہ دمان جگدا میں تقریباً 25 ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی بھنگ کی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا گیا۔ اس طرح مجموعی طور پر تقریباً 33 ایکڑ اراضی کو منشیات کی غیر قانونی کاشت سے پاک کر دیا گیا۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس کنٹرول اور ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پشین سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی منشیات کی غیر قانونی کاشت اور منشیات کے کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ بنایا جا سکے اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے حکومتی مشن کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10147/2026
گوادر 18 نومبر ۔ صوبائی حکومت بلوچستان کے سیاحت کے فروغ، شہری سہولیات کی بہتری اور سیاحتی مقامات کو مزید خوبصورت اور پ±رکشش بنانے کے وڑن کے تحت کوہِ باتیل کے معروف سیاحتی مقام پاکستان پوائنٹ پر سیاحوں کی سہولت کے لیے وزیٹر شیڈز کی تعمیر کا منصوبہ مکمل ھوا یہ منصوبہ محکمہ مواصلات و تعمیرات فزیکل پلاننگ و ہاو¿سنگ حکومت بلوچستان گوادر کے زیر نگرانی میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو بی ایس ڈی آئی فیزون کے تحت مجموعی طور پر 3 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت سے مکمل کر دی گئی ھے واضح رہے کوہ باتیل پر وزیٹر شیڈز کی تعمیر سے پاکستان پوائنٹ پر آنے والے مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو بیٹھنے، آرام کرنے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ یہ منصوبہ گوادر کے سیاحتی انفراسٹرکچر کی بہتری اور شہر کے قدرتی حسن کو مزید اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔پاکستان پوائنٹ اپنی منفرد جغرافیائی اہمیت، دلکش ساحلی مناظر اور قدرتی خوبصورتی کے باعث گوادر کے نمایاں سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے سیاحوں کے لیے اس مقام کی کشش اور سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10148/2026
برشور : 18 نومبر ۔ڈپٹی کمشنر برشور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں اسسٹنٹ کمشنر برشور سید رضی ہریرہ،خزانہ آفیسر محمد عارف گجر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالرشید ناصر،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) برشور ڈاکٹر نسیم خان کاکڑ،ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر (DSM) پی پی ایچ آئی عصمت اللہ ترین اور محکمہ صحت کے دیگر ضلعی آفسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایم،ایس برشور ڈاکٹر نسیم خان کاکڑ اور ڈی ایس ایم PPHI عصمت اللہ ترین نے ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت (BHUs) کی کارکردگی،طبی عملے کی حاضری اور ادویات کی دستیابی پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے بعد ڈپٹی کمشنر خالد شمس نے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلع برشور کے دور افتادہ اور سرحدی علاقوں میں باقاعدگی سے عوام کو علاج معالجے کی تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،انہوں نے مراکزِ صحت میں ڈاکٹروں و عملے کی سو فیصد حاضری،صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے واضح موقف اختیار کیا کہ اب تنخواہ صرف اور صرف کام کرنے والے ملازمین کو ملے گی،جبکہ غیر سنجیدہ اور غیر حاضری کے مرتکب ملازمین کی تنخواہیں بند کر کے ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور صحت کے شعبے میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10149/2026
گوادر 18 نومبر ۔ ڈائریکٹر جنرل صحت بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے ضلعی دفتر صحت گوادر کا دورہ کیا، جہاں ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر یاسر طاہر نے انہیں ضلع بھر میں محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور، سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت کی فعالیت، دستیاب طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، افرادی قوت اور صحت عامہ کے جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی دستیابی، مریضوں کے علاج معالجے اور محکمہ صحت کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ڈائریکٹر جنرل صحت نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈاکٹرز، طبی عملے اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی حاضری یقینی بنائیں اور فرائض منصبی پوری ذمہ داری اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مریضوں کو بروقت طبی امداد اور علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے صحت کے تمام متعلقہ حکام پر زور دیا کہ دستیاب وسائل کو مو¿ثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے طبی اداروں کی کارکردگی بہتر بنائیں، ادویات اور ضروری طبی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائیں اور عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام صلاحیتیں استعمال کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10150/2026
گوادر18 نومبر ۔صوبائی حکومت بلوچستان کی صحت عامہ کی پالیسی اور عوام کو معیاری، بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کے تحت ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال گوادر (زیرِ انتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک) کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ، طبی سہولیات کا جائزہ اور زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی دورہ کے موقع پر ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر ناصر شیخ نے ڈی جی ہیلتھ کو ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، طبی خدمات، دستیاب وسائل، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈائریکٹر جنرل نے ایمرجنسی، او پی ڈی، جنرل وارڈز، آپریشن تھیٹر، لیبارٹری، ریڈیولوجی اور فارمیسی سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور طبی آلات کی فعالیت، ادویات کی دستیابی، تشخیصی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات کرکے علاج معالجے اور فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ سرکاری اور معاون طبی اداروں میں علاج معالجے کے معیار کو بہتر بنانا اور عوام کو بلاامتیاز طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا محکمہ صحت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو اپنی حاضری یقینی بنانے، پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے ادا کرنے اور مریضوں کی دیکھ بھال میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو بروقت علاج، ضروری ادویات اور معیاری تشخیصی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کے معیار کو بھی برقرار رکھا جائے اس موقع پر ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر، ایم ایس میر عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظبلوچ، پی پی ایچ آئی ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر منیراحمد اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10151/2026
گوادر 18 نومبر ۔بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) پروگرام کے تحت ویسٹ بے گوادر میں ماہی گیروں کی سہولت کے لیے شیڈ کی تعمیر کا ترقیاتی منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر 49 لاکھ 91 ہزار روپے لاگت آئی ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات فزیکل پلاننگ اینڈ ہاو¿سنگ، حکومت بلوچستان کی زیر نگرانی مکمل ہونے والے اس منصوبے کا مقصد ماہی گیروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ان کے لیے مناسب سہولت گاہ کی فراہمی ہے یہ منصوبہ گوادر میں ماہی گیروں کی سہولیات میں بہتری اور مقامی ترقیاتی ضروریات کی تکمیل کی جانب ایک پیش رفت ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10152/2026
قلات18نومبر۔ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی زیرِ صدارت ریونیو اسٹاف کا اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں تحصیلدار قلات، تحصیلدار خالق آباد، محاسب، قانون گو قلات و خالق آباد اور دونوں تحصیلوں کے پٹواریوں نے شرکت کی۔اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی، ریونیو ریکارڈ کی درستگی، درخواست گزاروں کو درپیش مسائل کے حل، سرکاری امور کی بروقت انجام دہی اور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ایک اہم رابطے کا ذریعہ ہے۔ ریونیو ریکارڈ کی درستگی، شفافیت اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام ریونیو افسران اور اہلکار اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، محنت اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ انجام دیں اور سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے عمل کو مو¿ثر اور شفاف بنایا جائے جبکہ ریونیو ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور درستگی کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10153/2026
قلات18نومبر۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمالک، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سومار خان، ڈسٹرکٹ اکاو¿نٹس آفیسر عبدالفتاح سمیت محکمہ صحت قلات کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں صحت کے شعبے کو درپیش مسائل اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جن میں ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کی حاضری یقینی بنانے، ڈاکٹروں اور عملے کی کمی، تبادلوں اور تعیناتیوں، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی، بنیادی مراکزِ صحت (BHU) میں ایمبولینسز اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی، عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی اور دیگر متعلقہ امور شامل تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔ ڈاکٹرز اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف اپنی جائے تعیناتی پر حاضری یقینی بنائیں، فرائض میں غفلت اور لاپروائی کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ قلات محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ صحت کے شعبے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10154/2026
پسنی 18نومبر ۔صوبائی حکومت بلوچستان کی تعلیم دوست پالیسی اور تعلیمی معیار کی بہتری کے اقدامات کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول باغبازار پسنی میں طالبات کی تخلیقی، تحقیقی اور عملی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے چھ روزہ پروجیکٹ بیسڈ اسیسمنٹ کا انعقاد کیا گیا اس دوران جماعت نہم کی طالبات نے بائیولوجی، فزکس اور کیمسٹری کے مختلف موضوعات پر سائنسی ماڈلز تیار کرکے اپنی صلاحیتوں اور تخلیقی سوچ کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ پیش کیے گئے ماڈلز میں فائیو کنگڈم سسٹم، اینیمل اینڈ پلانٹ سیل، ایٹمی ساخت، آتش فشاں کا پھٹنا، نیوٹن کا تیسرا قانونِ حرکت اور پریشر جیسے اہم سائنسی موضوعات شامل تھے اسکول کی ہیڈمسٹریس اور اساتذہ نے طالبات کے تیار کردہ ماڈلز کا جائزہ لیا اور ان کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی دلچسپی کو سراہا۔ اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ بیسڈ اسیسمنٹ جیسی سرگرمیاں رٹہ سسٹم کے بجائے عملی تعلیم، تحقیق، مشاہدے اور تخلیقی سوچ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جس سے طالبات میں خود اعتمادی اور سیکھنے کا رجحان بھی مضبوط ہوتا ہے اس سرگرمی کا مقصد طالبات کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے معیاری، بامقصد اور عملی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10155/2026
گوادر 18 نومبر۔جامعہ گوادر میں اسپرنگ 2027 کے داخلہ ٹیسٹ، امتحانات کے شیڈول، طلبہ کی فیسوں کی ادائیگی، اسکالرشپ چیکس کی تقسیم کے طریقہ کار اور تعلیمی کیلنڈر سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر جامعہ گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد، رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم مہر، ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈین سائنس، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محب اللہ، مختلف تدریسی شعبہ جات کے چئیرپرسن سمیت متعلقہ انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسپرنگ 2027 کے داخلوں کے سلسلے میں انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کی تیاریوں اور طریقہ کار پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاءکو آگاہ کیا گیا کہ امتحانات کا شیڈول دسمبر 2026 کے آخری ہفتے میں رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ طلبہ کی فیسوں کی بروقت ادائیگی، اسکالرشپ چیکس کی شفاف اور منظم تقسیم کے طریقہ کار اور جامعہ کے اکیڈمک کیلنڈر اور اس کے شیڈول کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تعلیمی و انتظامی سرگرمیوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے، امتحانی اور داخلہ امور میں مو¿ثر رابطہ کاری اور طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ شرکائنے اس امر پر اتفاق کیا کہ تعلیمی کیلنڈر پر مو¿ثر عمل درآمد اور تمام متعلقہ امور کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے متعلقہ افسران اور شعبہ جات کو ہدایت کی کہ داخلہ ٹیسٹ، امتحانات، فیسوں کی وصولی اور اسکالرشپس کی تقسیم کے تمام مراحل شفافیت، نظم و ضبط اور مقررہ ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مو¿ثر تعلیمی منصوبہ بندی، بروقت فیصلے اور ادارہ جاتی تعاون طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے اور جامعہ کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10156/2026
شیرانی،18 نومبر ۔ ضلع شیرانی میں دو کم سن بچوں کی لاشیں ملنے کے افسوسناک واقعے پر ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن مانی خواہ گل نواز بلوچ کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور امدادی و انتظامی کارروائیوں کی خود نگرانی کیاطلاع موصول ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر شیرانی فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے، جہاں انہوں نے بچوں کی لاشوں کو دشوار گزار پہاڑی علاقے سے بحفاظت نیچے منتقل کرنے کے لیے ایمبولینسز بھی موقع پر پہنچائیں۔ اس موقع پر علاقے کے مقامی افراد بھی موجود تھے، جنہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے لاشوں کو پہاڑی مقام سے نیچے منتقل کرنے میں مدد فراہم کی واقعے کے بعد بعض نوجوانوں کی جانب سے نیشنل ہائی وے پر احتجاج کیا گیا، جس پر ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ نے علاقے کے معتبرین سے مذاکرات کیے۔ کامیاب مذاکرات اور انتظامیہ کی کوششوں کے نتیجے میں احتجاج ختم کروا دیا گیا اور دونوں بچوں کی لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال ڑوب کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا بعد ازاں سول ہسپتالژوب میں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد دونوں کم سن بچوں کی لاشیں تدفین اور دیگر ضروری مراحل کے لیے ورثاءکے حوالے کر دی گئیں ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ نے اس افسوسناک واقعے کے تناظر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری اقدامات کو یقینی بنایا اور موقع پر موجود رہ کر امدادی سرگرمیوں، عوامی رابطے اور انتظامی امور کی نگرانی کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10157/2026
قلات18 نومبر۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی زیرِ صدارت پولیو پوسٹ کمپین SNID ریویو میٹنگ منعقد ہوئی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمالک، ڈی ایم پی پی ایچ آئی زین العابدین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی، تحصیلدار خالق آباد امجد علی سمیت محکمہ صحت کے افسران، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی، درپیش مسائل، کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونین کونسلز (Low Performance UCs)، فنگر مارکنگ اور بچوں کی عدم دستیابی سمیت دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کم کارکردگی کی وجوہات کا تعین کرتے ہوئے آئندہ پولیو مہم کو مزید مو¿ثر اور کامیاب بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے، جس کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو مہم کو کامیاب بنانا ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور عالمی ادارہ صحت (WHO) باہمی تعاون اور مشترکہ کوششیں جاری ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10158/2026
کوئٹہ، 18 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان آرمی کی جانب سے فتح تھری سپرسونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کو ملکی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے پوری قوم، پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ فتح تھری سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی ٹیکنالوجی میں پیش رفت، قومی خود انحصاری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔ جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹم سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے تک انتہائی درستگی اور سپرسونک رفتار سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فتح تھری کی شمولیت سے پاک فوج کی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں اور دفاعی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا، جبکہ یہ پیش رفت پاکستان کے روایتی دفاعی نظام اور موثر دفاعی بازدارندگی کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ قومی سلامتی اور ملکی دفاع کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عزم اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ دفاعی حکمت عملی کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ فتح تھری کا کامیاب تجربہ اسی تسلسل کی ایک اہم کڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس اہم کامیابی پر صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور افواج پاکستان کی قیادت کی جانب سے متعلقہ اداروں اور ٹیموں کی خدمات کو سراہنے کے اقدام کو بھی قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ قومی دفاع کے شعبے میں سائنسدانوں، انجینئرز اور عسکری ماہرین کی محنت اور لگن ملک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مضبوط دفاع، قومی یکجہتی اور جدید ٹیکنالوجی میں پیش رفت کے ذریعے پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرتا رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10159/2026
کوئٹہ، 18 نومبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی ترقی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت، نجی شعبے اور تعلیمی اداروں کے درمیان موثر اشتراک ناگزیر ہے۔ ریاست اور نوجوانوں کے درمیان موجود خلیج کو کم کرنا، نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جامعات کو روایتی تعلیم کے ساتھ تحقیق، اسکلز ڈویلپمنٹ، جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی کورسز پر خصوصی توجہ دینا ہوگی تاکہ فارغ التحصیل نوجوان عملی زندگی میں معاشی طور پر خودمختار ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام صوبے کی پہلی انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو (BITE 2026) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلوچستان میں 21 سال بعد حکومتی سطح پر منعقد ہونے والی اس ایکسپو کا افتتاح وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی ، سینٹر سلیم مانڈی والا ن کیا۔ افتتاحی تقریب میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ، ایف پی سی سی آئی کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر، میاں زاہد حسین، سابق وفاقی وزیر سلیم مانڈوی والا، پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سردار عمر گورگیج، کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے صدر احمد گل کاکڑ، حاجی فاروق خلجی، حاجی یوسف بازئی، چیمبر آف سمال انڈسٹریز کے حاجی ولی محمد، کمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری، ایم ڈی بی ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون سمیت کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ایکسپو میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد کمپنیوں، صوبائی محکموں اور وفاقی ریگولیٹری اداروں نے اپنے اسٹالز قائم کیے ہیں، جہاں مختلف کاروباری شعبوں، مصنوعات، صنعتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ شہریوں اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے بھی ایکسپو کا دورہ کیا اور مختلف اسٹالز میں دلچسپی کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس ایکسپو کا بنیادی مقصد بلوچستان کی کاروباری برادری کو قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ براہ راست روابط، کاروباری اشتراک اور حکومت کےساتھ موثر رابطے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس اہم ایونٹ کے انعقاد میں جامعات، بالخصوص BUITEMS، کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور صوبے کی کاروباری برادری کے تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کے رقبے کا تقریباً 47 فیصد حصہ رکھتا ہے، صوبے کو بنیادی ڈھانچے، صنعتی ترقی اور کاروباری سہولیات کے حوالے سے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ حکومت ان زمینی حقائق سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ ہم مسائل سے انکار یا غیر حقیقی دعوے کرنے کے بجائے ان کا اعتراف کرتے ہوئے عملی اقدامات کے ذریعے بلوچستان میں ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور انفراسٹرکچر کی بہتری سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں حکومت بلوچستان وفاقی حکومت کے اشتراک سے اہم شاہراہوں، تجارتی راہداریوں اور سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ سکیورٹی کے شعبے میں خطیر وسائل مختص کیے جا رہے ہیں، جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے لیے بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ حکومت بلوچستان، سکیورٹی فورسز اور پاک فوج ان کے جان و مال اور کاروباری سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ بوستان، حب اور بیلہ سمیت مختلف صنعتی علاقوں میں سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سرمایہ کاری کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ سرخ فیتے کی روایت اور غیر ضروری دفتری پیچیدگیاں ہیں۔ کسی سرمایہ کار کو کاروبار شروع کرنے کے لیے مختلف دفاتر کے چکر لگانے پڑیں تو اس سے نہ صرف وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی بھی ہوتی ہے۔ حکومت بلوچستان ون ونڈو آپریشن اور آئی ٹی پر مبنی سہولیات کو موثر بنا رہی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر ضروری خدمات فراہم کی جا سکیں۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور ان کی ٹیم اس ضمن میں سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے غیر ضروری رکاوٹیں برداشت نہیں کرے گی اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل ہیں۔ حکومت کا مقصد ریاست اور نوجوانوں کے درمیان موجود خلیج کو کم کرنا، انہیں بااختیار بنانا اور ان کی صلاحیتوں کو معاشی ترقی کے عمل سے جوڑنا ہے۔ اس مقصد کے لیے تعلیم، ہنرمندی، کاروبار اور روزگار کے مختلف پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ تاہم یہ سمجھنا ضروری ہے کہ حکومت تنہا تمام نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم نہیں کر سکتی۔ حکومت کا بنیادی کردار ایسا سازگار ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نجی شعبہ ترقی کرے، صنعتیں قائم ہوں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔ انہوں نے کاروباری برادری اور نجی صنعتوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ بلوچستان کے نوجوانوں کو اپنے اداروں اور صنعتی یونٹس میں زیادہ سے زیادہ روزگار اور تربیت کے مواقع فراہم کریں۔ جامعات اور صنعتوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جائے تاکہ طلبا و طالبات کو تعلیم کے دوران ہی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق عملی تربیت حاصل ہو اور ڈگری مکمل کرنے کے بعد انہیں روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔ نوجوانوں کو صرف سرکاری ملازمتوں کے انتظار تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں کاروبار، ہنرمندی اور نجی شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے جامعات پر زور دیا کہ وہ روایتی تعلیمی نظام کے ساتھ تحقیق، اسکلز ڈویلپمنٹ، جدید ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی کورسز کو بھی فروغ دیں۔ جامعات کو صنعتوں کی ضروریات کے مطابق نصاب اور تربیتی پروگرام تشکیل دینے چاہئیں تاکہ بلوچستان کے نوجوان جدید عالمی معیشت میں مو¿ثر کردار ادا کر سکیں۔ تعلیم کو روزگار اور معاشی خودمختاری سے منسلک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے 25 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے اقدام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مواقع کی تقسیم کے لیے ایک باقاعدہ طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے، جس میں ان علاقوں کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے جہاں سرحدی تجارت اور غیر قانونی معاشی سرگرمیوں پر انحصار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمن، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ جیسے سرحدی اضلاع کے نوجوانوں کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے بات چیت کی جائے گی تاکہ قانونی تجارت کے فروغ کے ساتھ مقامی آبادی کے معاشی مسائل بھی حل کیے جا سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان اپنے انتظامی اخراجات میں کمی اور ترقیاتی وسائل کے موثر استعمال کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ سرکاری شعبہ ہر نوجوان کو ملازمت فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اس لیے نجی شعبے کی شمولیت، صنعتی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ناگزیر ہے۔ بلوچستان کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے حکومت، سرمایہ کاروں، کاروباری برادری اور تعلیمی اداروں کو مشترکہ ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے ایکسپو کے انعقاد پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ، منتظمین اور تمام شرکاءکو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ BITE 2026 بلوچستان میں سرمایہ کاری، تجارت، صنعت اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ نوجوانوں کے لیے روزگار اور معاشی خودمختاری کے نئے امکانات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10160/2026
کوئٹہ، 18 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان بار کونسل اور بلوچستان بار کونسل کے اراکین ایڈووکیٹ منیر احمد کاکڑ، ایڈووکیٹ نادر علی چھلگری، نجیب احمد کاکڑ ، افضل حریفال نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے وکلاء کی فلاح و بہبود، طبی سہولیات، قانونی معاونت، مالیاتی سہولیات اور دورانِ فرائض جان کا نذرانہ پیش کرنے والے وکلاﺅ کے لیے حکومتی اقدامات پر مبنی چار اہم نوٹیفکیشنز وفد کے حوالے کیے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے تحت محکمہ قانون کی جانب سے وکلاء کو قانونی مشاورتی معاونت (لیگل ایڈوائزری) کی سہولت فراہم کرنے کا اقدام کیا گیا ہے، جبکہ محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق وکلا کو گریڈ 18 کے سرکاری ملازمین کے مساوی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے تحت دورانِ فرائض دہشت گردی یا کسی ناخوشگوار واقعے میں جان سے ہاتھ دھونے والے وکلا کو شہید قرار دے کر شہداءکے لیے مقررہ حکومتی مراعات اور فوائد فراہم کیے جائیں گے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت وکلاء کے لیے مالیاتی اداروں سے قرضوں، کریڈٹ کارڈز اور دیگر بینکاری سہولیات تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وکلاءمعاشرے میں قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور آئینی حقوق کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ حکومت بلوچستان وکلاء کی پیشہ ورانہ ضروریات، فلاح و بہبود اور تحفظ کو اہمیت دیتی ہے اور ان کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دورانِ فرائض وکلاءکو درپیش خطرات اور مشکلات کا ادراک ہے، حکومت ان کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلاءبرادری کے مسائل کے حل اور انہیں درکار سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ذریعے اقدامات جاری رکھیں گے۔ وکلاء کے وفد نے حکومتی اقدامات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10161/2026
زیارت 18نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کلی نورمحمد میں کاریز کی تعمیر ومرمت پر کام جاری ہے کاریز کے کام کی تکمیل سے عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی ہوجائے گی عوام نے کاریز کی تعمیر ومرمت پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10162/2026
خضدار18 نومبر۔بولان مائننگ انٹرپرائزز کمپنی کی جانب سے نیشنل اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس خضدار کو جدید سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا۔ کمپنی کی جانب سے کمپلیکس کو 20 کلو واٹ سولر فوٹو وولٹک سسٹم اور اسکول فرنیچر فراہم کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی اور بی ایم ای مینیجر ندیم نے کیا۔تقریب میں اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس خضدار کے پرنسپل محمد مبارک اور رفیق دانش بھی موجود تھے۔اس موقع پر تختی کی نقاب کشائی کی گئی، جس پر “سسٹین ایبل انرجی اینڈ کمیونٹی ایمپاورمنٹ انیشی ایٹو” کے تحت منصوبے کی تفصیلات درج تھیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی بچے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ان کی تعلیم و تربیت کے لیے تمام سہولیات کی فراہمی حکومت اور نجی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم کی تنصیب سے کمپلیکس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ختم ہو جائے گا، کلاسز بلا تعطل جاری رہ سکیں گی اور بچوں کو کمپیوٹر سمیت دیگر جدید سہولیات کے استعمال میں آسانی ہوگی۔بی ایم ای مینیجر ندیم نے کہا کہ بولان مائننگ انٹرپرائزز صرف معدنیات کے شعبے میں کام نہیں کر رہی بلکہ سماجی ذمہ داری کے تحت تعلیم، صحت اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ خصوصی بچوں کے اس ادارے کے ساتھ تعاون آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے پرنسپل محمد مبارک نے ڈپٹی کمشنر خضدار اور بی ایم ای انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سولر سسٹم اور فرنیچر کی فراہمی سے ادارے کے دیرینہ مسائل حل ہوگئے ہیں۔ نئے فرنیچر سے کلاس رومز میں بیٹھنے کا مناسب انتظام ہوا ہے جس سے بچوں کی حاضری اور دلچسپی میں بھی اضافہ ہوگا۔رفیق دانش نے بھی اس موقع پر کہا کہ خصوصی بچوں کے لیے ایسے اقدامات ان کے حوصلے بلند کرتے ہیں اور انہیں معاشرے کا فعال شہری بننے میں مدد دیتے ہیں۔ شرکاءنے سولر سسٹم اور فراہم کردہ فرنیچر کا معائنہ کیا اور بی ایم ای کے اس اقدام کو خصوصی بچوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم اور قابل تقلید قدم قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10163/2026
کوئٹہ, 18 نومبر: بلوچستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو (BITE 2026) کا انعقاد کیا گیا، جو 26 سال کے طویل وقفے کے بعد صوبے میں اس نوعیت کی ایک اہم پیشرفت ہے۔ ایکسپو میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خصوصی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کے مجموعی رقبے کا تقریباً 47 فیصد حصہ ہے اور اس وسیع خطے کی ترقی کے لیے خطیر وسائل، حوصلے، مسلسل جدوجہد اور مشترکہ عزم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو ہر ممکن سہولیات، سازگار ماحول اور مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی تاکہ وہ بلاخوف و خطر بلوچستان میں سرمایہ کاری کر سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنا ہوگا کیونکہ نوجوان صوبے اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بلال خان کاکڑ نے بھی خطاب کیا اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست اقدامات کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے گرین بس سروس، پنک بس سروس، جناح پیپلز ٹرین سروس، ہیلتھ کارڈ اور کسانوں کے لیے سولرائزیشن اسکیم سمیت دیگر فلاحی منصوبوں کو عوامی سہولت اور معاشی بہتری کی جانب اہم اقدامات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد عوام کو بہتر سفری سہولیات، معیاری علاج معالجے، خواتین کے لیے محفوظ سفر اور کسانوں کو جدید زرعی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ BITE 2026 ایکسپو میں مختلف سرکاری محکموں، کاروباری مراکز، تجارتی اداروں اور نجی کمپنیوں نے اپنے اسٹالز قائم کیے ہیں، جہاں مقامی مصنوعات، کاروباری سرگرمیوں اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ ایکسپو کا مقصد مقامی کاروبار اور صنعت کو فروغ دینا، قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بلوچستان کی جانب راغب کرنا، نئی کاروباری شراکت داریوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ BITE 2026 ایکسپو 19 نومبر کو بھی جاری رہے گی، جو بلوچستان کی معاشی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور صوبے میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن کرنے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10164/2026
18 نومبرنصیرآباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹو انجینئر (ایکسین) اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو BSDI فیز ٹو اور فیز تھری کے تحت جاری مکمل ہونے والے اور زیرِ تکمیل ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف ترقیاتی اسکیمات ان پر ہونے والے کام فنڈز کے استعمال اور تعمیراتی مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیاجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو فیز ٹو کے تحت منظور شدہ تمام ترقیاتی اسکیمات کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا دی گئی ہیں جبکہ فیز تھری کے تحت شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں پر تقریباً 60 سے 70 فیصد تک کام مکمل ہو چکا ہے باقی ماندہ کام بھی تیزی سے جاری ہے اور متعلقہ محکمے ان منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیںاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ تعمیراتی معیار کو برقرار رکھنا بھی متعلقہ محکموں کی بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام ترقیاتی اسکیمات کی شفافیت معیار اور رفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں، تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر خصوصی توجہ دیں اور کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ان ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنا بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور علاقے میں ترقی و خوشحالی کے عمل کو فروغ دینا ہے لہٰذا افسران اپنی ذمہ داریاں پوری محنت لگن اور دیانت داری سے ادا کریں تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عام شہریوں تک پہنچ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10165/2026
18 نومبر نصیرآباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل اساتذہ کرام کی حاضری تعلیمی معیار کی بہتری درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا بنیادی دارومدار تعلیم پر ہے، جبکہ انسانی ترقی کا حقیقی راستہ جدید علوم سائنسی تحقیق اور معیاری تعلیم کے حصول سے ہو کر گزرتا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں وہی ممالک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوئے ہیں جنہوں نے تعلیم، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبوں میں نمایاں مہارت حاصل کی اور اپنی نئی نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کیانہوں نے کہا کہ اس عظیم مقصد کے حصول میں اساتذہ کرام کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اساتذہ ہی قوم کے معماروں کی تربیت کرتے ہیں اور نئی نسل کی صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی دیانتداری احساس ذمہ داری اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ ادا کریں تاکہ تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکےڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کرام کی غیر حاضری پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی بروقت حاضری اور باقاعدگی سے تدریسی سرگرمیوں کا جاری رہنا انتہائی ضروری ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ اساتذہ کی غیر حاضری براہ راست طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو متاثر کرتی ہے انہوں نے متعلقہ تعلیمی افسران کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں کی باقاعدہ نگرانی کریں اور تدریسی عمل کو موثر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریںانہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں تعلیمی شعبے کو درپیش مسائل کے حل اور تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون اور اقدامات یقینی بنائے گی ہمارا مشترکہ مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ضلع نصیرآباد کے ہر بچے کو معیاری تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ ایک تعلیم یافتہ باشعور اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10166/2026
18 نومبر نصیرآباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹو انجینئر (ایکسین) اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو BSDI فیز ٹو اور فیز تھری کے تحت جاری مکمل ہونے والے اور زیرِ تکمیل ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف ترقیاتی اسکیمات ان پر ہونے والے کام فنڈز کے استعمال اور تعمیراتی مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیااجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو فیز ٹو کے تحت منظور شدہ تمام ترقیاتی اسکیمات کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا دی گئی ہیں جبکہ فیز تھری کے تحت شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں پر تقریباً 60 سے 70 فیصد تک کام مکمل ہو چکا ہے باقی ماندہ کام بھی تیزی سے جاری ہے اور متعلقہ محکمے ان منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیںاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ تعمیراتی معیار کو برقرار رکھنا بھی متعلقہ محکموں کی بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام ترقیاتی اسکیمات کی شفافیت معیار اور رفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں، تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر خصوصی توجہ دیں اور کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ان ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنا بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور علاقے میں ترقی و خوشحالی کے عمل کو فروغ دینا ہے لہٰذا افسران اپنی ذمہ داریاں پوری محنت لگن اور دیانت داری سے ادا کریں تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عام شہریوں تک پہنچ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10167/2026
کوئٹہ 18 نومبر۔محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام جاری تربیتی پروگرام کے چوتھے روز بھی مختلف اہم مالیاتی، انتظامی اور ترقیاتی موضوعات پر تربیتی سرگرمیاں جاری رہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، سیکرٹری خزانہ جناب جہانگیر کاکڑ اور اسپیشل سیکرٹری جناب عارف اچکزئی نے تربیتی پروگرام کا خصوصی دورہ کیااس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، سیکرٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور اسپیشل سیکرٹری عارف اچکزئی نے زیرِ تربیت افسران سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تربیتی پروگرام کے انعقاد، اس کے مقاصد، افادیت اور شرکا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی اور سرکاری امور کی بہتر انجام دہی کے لیے جدید علم، عملی مہارتوں اور پیشہ ورانہ تربیت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔تربیتی سرگرمیوں کے دوران جناب بشیر احمد نے ادارہ جاتی نظم و نسق، سرکاری ملکیتی اداروں کی کارپوریٹ حکمرانی اور سرمایہ کاری کے مختلف پہلووں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اداروں کے موثر انتظام، شفافیت، جواب دہی، بہتر فیصلہ سازی اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق اہم امور سے شرکاءکو آگاہ کیا۔اسی طرح پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نور محمد نے سرکاری اور نجی شعبے کے اشتراک پر مبنی ترقیاتی نظام، متعلقہ قانونی و انتظامی ڈھانچے، اتھارٹی اور یونٹ کے کردار و ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے اس نظام کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی شمولیت، وسائل کے موثر استعمال اور عوامی خدمات کی بہتری سے متعلق اہم نکات بھی اجاگر کیے۔مزید برآں ڈائریکٹر ایم آئی ایس جناب عاصم محمود نے ایس اے پی رپورٹنگ، مالیاتی معلومات کے اندراج، رپورٹس کی تیاری اور اس نظام میں استعمال ہونے والی اہم اصطلاحات کے بارے میں شرکاءکو آگاہ کیا۔ انہوں نے جدید اطلاعاتی نظام کے ذریعے مالیاتی امور کی نگرانی، رپورٹنگ اور انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے مختلف پہلووں پر بھی روشنی ڈالی۔محکمہ خزانہ بلوچستان کے زیر اہتمام اس تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد افسران کی پیشہ ورانہ استعدادِ کار میں اضافہ، مالیاتی نظم و نسق کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، ادارہ جاتی شفافیت اور جواب دہی کو فروغ دینا اور سرکاری امور کی انجام دہی میں جدید طریقہ کار اور عملی مہارتوں کو متعارف کرانا ہے۔ اس تربیت کے ذریعے افسران کو مالیاتی انتظام، سرمایہ کاری، ترقیاتی شراکت داری اور جدید رپورٹنگ کے نظام سے متعلق ضروری معلومات اور عملی رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10168/2026
18 نومبر نصیرآباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل اساتذہ کرام کی حاضری تعلیمی معیار کی بہتری درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا بنیادی دارومدار تعلیم پر ہے، جبکہ انسانی ترقی کا حقیقی راستہ جدید علوم سائنسی تحقیق اور معیاری تعلیم کے حصول سے ہو کر گزرتا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں وہی ممالک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوئے ہیں جنہوں نے تعلیم، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبوں میں نمایاں مہارت حاصل کی اور اپنی نئی نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کی انہوں نے کہا کہ اس عظیم مقصد کے حصول میں اساتذہ کرام کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اساتذہ ہی قوم کے معماروں کی تربیت کرتے ہیں اور نئی نسل کی صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی دیانتداری احساس ذمہ داری اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ ادا کریں تاکہ تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کرام کی غیر حاضری پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی بروقت حاضری اور باقاعدگی سے تدریسی سرگرمیوں کا جاری رہنا انتہائی ضروری ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ اساتذہ کی غیر حاضری براہ راست طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو متاثر کرتی ہے انہوں نے متعلقہ تعلیمی افسران کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں کی باقاعدہ نگرانی کریں اور تدریسی عمل کو موثر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریںانہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں تعلیمی شعبے کو درپیش مسائل کے حل اور تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون اور اقدامات یقینی بنائے گی ہمارا مشترکہ مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ضلع نصیرآباد کے ہر بچے کو معیاری تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ ایک تعلیم یافتہ باشعور اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10169/2026
کوئٹہ 18 نومبر ۔صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی سے ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے مختلف عوامی وفود نے نثار عمرانی کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفود نے صوبائی وزیر کو ڈیرہ مراد جمالی اور گردونواح کے علاقوں کو درپیش عوامی مسائل، بنیادی سہولیات اور ترقیاتی ضروریات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔وفد نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ضلع میں صحت، تعلیم، بجلی، صاف پینے کے پانی کی فراہمی، آبپاشی کے نظام کی بہتری، زراعت کے فروغ اور دیگر بنیادی انسانی ضروریات کے حوالے سے متعدد مسائل کے حل کے لیے موثر اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو روزمرہ زندگی میں درپیش مشکلات کے خاتمے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان موثر رابطہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پر بروقت عملدرآمد ناگزیر ہے۔اس موقع پر وفود نے علاقے میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کے فنڈز سے جاری ترقیاتی پروگرام (PSDP) کے تحت سڑکوں کی تعمیر و بحالی، کھیلوں کے میدانوں کی فراہمی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، نالوں کی تعمیر اور زمینداروں کو درپیش مسائل کے حل سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی اقدامات عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ مقامی آبادی کو ان کے ثمرات سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے۔صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی نے وفود کی جانب سے پیش کیے گئے عوامی مسائل اور تجاویز کو نہایت توجہ اور سنجیدگی سے سنا اور یقین دلایا کہ عوام کو درپیش بنیادی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں اور شہریوں کی جانب سے نشاندہی کیے جانے والے مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں اور اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر نے موقع پر ہی متعلقہ اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے عوام کو روزمرہ زندگی میں درپیش مشکلات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے فوری اور عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر اور غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی اور متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔میر صادق عمرانی نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو صحت، تعلیم، صاف پانی، بجلی، بہتر آبپاشی نظام اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا، دیہی و شہری علاقوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور عوام کو درپیش مشکلات کا مستقل بنیادوں پر ازالہ کرنا ہےانہوں نے کہا کہ زراعت اور آبپاشی کا شعبہ علاقے کی معیشت اور عوام کے روزگار سے براہ راست وابستہ ہے، اس لیے زمینداروں کو درپیش مسائل کے حل، آبپاشی کے نظام کی بہتری اور زرعی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر عوامی وفود نے مسائل کے حل کے لیے فوری توجہ دینے، متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے اور عملی اقدامات کی ہدایات جاری کرنے پر صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی خصوصی دلچسپی سے ڈیرہ مراد جمالی اور گردونواح کے علاقوں میں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے میں مدد ملے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10170/2026
گوادر 18 نومبر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی حکومت کی صنعتی و معاشی ترقی کی پالیسی کے تحت گوادر میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئی اسٹیل ملز کے قیام کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، جبکہ منصوبے کی فاونڈیشن کے کام کے لیے تکنیکی انجینئرز کی ٹیم بھی پہنچ گئی ہے
جنرل منیجر گوادر انڈسٹریل اینڈ اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GIEDA) محمد ہاشم سرور نے انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا اور نئی اسٹیل ملز کے قیام کے لیے جاری تیاریوں اور تکنیکی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بلوچستان پیکنگ پلاسٹک کمپنی کی صنعتی و پیداواری سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا، جہاں کمپنی اپنی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔جنرل منیجر محمد ہاشم سرور نے کہا کہ GIEDA کی ترقیاتی پالیسی کے مطابق گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئی صنعتوں کے قیام، سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی اور صنعتی بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ نئی اسٹیل ملز سمیت صنعتی منصوبوں پر پیش رفت سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور گوادر کی معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10171/2026
لسبیلہ 18نومبر۔ وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کے وژن صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان بخت محمدکاکڑ کے اعلانات کی روشنی میں عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کا عملی آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال لسبیلہ میں جدید ڈائیلیسز یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہےاس اقدام سے گردوں کے امراض میں مبتلا مقامی مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولت اب ان کے اپنے علاقے میں ہی میسر آ سکے گی ضلعی ناظم صحت ڈاکٹرعبدالحمید بلوچ کاکہنا ہیکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے عوام کو صحت کی معیاری اور جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے،اور اس بنیادی حق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈائیلیسز یونٹ کے قیام سے مریضوں کو علاج کے لیے دوسرے بڑے شہروں کا رخ کرنے کی زحمت سے نجات بنیادی سہولیات کی دہلیز پرفراہمی ممکن ہوگءہےافتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ، چیئرمین لسبیلہ سردار غلام فاروق شیخ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ، DHO لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ، ، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، ریجنل ڈائریکٹر PPHI ڈاکٹر منصور رئیسانی،ایم ایس سول ہسپتال اوتھل ڈاکٹر اویس واجد، ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، ڈاکٹر تولا رام لاسی، شاہد خان لسبیلہ ویلفئیر ٹرسٹ کے محمد رمضان جاموٹ، پیر قادر شاہ علاقے میں ڈائیلیسز یونٹ کے فعال ہونے پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے بھرپور مسرت کا اظہار کیا ہےبلدیاتی عوامی نمائندوں اور شہریوں نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھانے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان سے دلی اظہارِ تشکر کیا ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے ان عملی اقدامات سے غریب اور مستحق مریضوں کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت میسر آئے گی، جو موجودہ حکومت کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10172/2026
گوادر18 نومبر ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے ضلع میں آباد اقلیتی کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں ان کی فلاح و بہبود، بنیادی حقوق کے تحفظ، درپیش مسائل اور ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اقلیتی برادری کے نمائندوں کے مسائل اور تجاویز سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت کی پالیسی اور ہدایات کے مطابق اقلیتی کمیونٹی کی فلاح و بہبود، مذہبی آزادی، سماجی تحفظ اور معیارِ زندگی کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان بلاامتیاز تمام شہریوں کو یکساں حقوق، بنیادی سہولیات اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اقلیتی طبقات کے حقوق کا تحفظ، ان کے مسائل کا حل اور معاشرے میں باوقار مقام یقینی بنانا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری، باہمی احترام اور امن و بھائی چارے کا فروغ ایک پرامن، متحد اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے، جس کے لیے تمام طبقات کو ساتھ لے کر موثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10173/2026
18 نومبر استامحمد۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات کی روشنی میں ضلع استامحمد کے مختلف گوٹھوں اور شہری علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ٹف ٹائلز کی تنصیب گلیوں کی تعمیر و مرمت اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے پر مشتمل 12 ترقیاتی اسکیموں کا آغاز کر دیا گیا ہے جن پر مجموعی طور پر 13 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گیاس حوالے سے اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ نصیر اسلم پندرانی نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویڑنل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد نیک محمد کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ڈویلپمنٹ پروگرام PSDP کے تحت یہ منصوبے ضلع استامحمد کے مختلف علاقوں بالخصوص تحصیل گنداخہ اور تحصیل استامحمد کے دیہی و شہری علاقوں میں شروع کیے جا رہے ہیں ان منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنا شہری و دیہی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا اور عوام کو درپیش روزمرہ مسائل کا خاتمہ کرنا ہے اس موقع پر محمد یاسین جمالی، سپروائزر لوکل گورنمنٹ سراج احمد بھی موجود تھے
انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبوں کے تحت مختلف گوٹھوں اور شہری آبادیوں میں گلیوں کی تعمیر ٹف ٹائلز بچھانے اور نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں ان ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل سے نہ صرف مقامی آبادی کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات ملے گی بلکہ بارش اور دیگر استعمال شدہ پانی کی نکاسی کا موثر انتظام بھی ممکن ہو سکے گا اس کے علاوہ گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ شہر اور دیہی علاقوں کی خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگاانہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کی جانب سے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور تکمیل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ان کی سرپرستی میں فیز ون اور فیز ٹو کے تحت شروع کی گئی ترقیاتی اسکیمیں پہلے ہی کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائی جا چکی ہیں جبکہ اب فیز تھری کے تحت مزید ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا ہے جس سے ضلع کے مختلف علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو مزید وسعت ملے گی
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کی جانب سے متعلقہ انجینئرنگ اور عمل درآمد کرنے والے محکموں کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار، شفافیت اور مقررہ مدت کا خصوصی خیال رکھا جائے اس سلسلے میں جاری کاموں کی مسلسل نگرانی اور معائنہ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ مختص فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہوں
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام 12 ترقیاتی اسکیموں کو مقررہ معیار اور مدت کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ ضلع استامحمد کے عوام کو بہتر شہری سہولیات میسر آسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10174/2026
کوئٹہ 18نومبر۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق کی زیرِ صدارت ریونیو امور سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز سریاب، سٹی اور صدر سمیت متعلقہ ریونیو افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ایگری کلچر انکم ٹیکس، ریونیو سے متعلق درپیش مسائل، متعلقہ رپورٹس، موصولہ درخواستوں، کسان کارڈ اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں ریونیو امور، زیرِ التوا درخواستوں اور جاری اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو سے متعلق مسائل اور موصولہ درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے، تمام رپورٹس بروقت مرتب کی جائیں اور سرکاری امور میں شفافیت اور موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10175/2026
کوئٹہ 18نومبر۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیرِ صدارت کوئٹہ شہر کی اہم شاہراہوں کے دونوں اطراف تعمیر شدہ، زیرِ تعمیر اور خالی پلاٹس و جائیدادوں کے جامع سروے، تعمیراتی منظوریوں، پارکنگ کے انتظامات اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت تشکیل دی گئی کمیٹی کی ذمہ داریوں اور ٹرمز آف ریفرنس (TORs) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کوئٹہ کی چھ اہم شاہراہوں، جن میں ایئرپورٹ روڈ، زرغون روڈ، لنک بادینی روڈ، لنک شاہوانی روڈ، نیو سبزل روڈ اور اسپنی روڈ شامل ہیں، کے دونوں اطراف واقع پلاٹس اور جائیدادوں کا روڈ وائز جامع سروے کرنے سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ شاہراہوں کے اطراف تمام تعمیر شدہ، جزوی تعمیر شدہ، زیرِ تعمیر اور خالی پلاٹس کی نشاندہی کرکے ان کے محل وقوع، رقبے، موجودہ استعمال اور تعمیراتی صورتحال کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔اس موقع پر عمارتوں کے منظور شدہ نقشوں، سڑکوں کی حدود، رائٹ آف وے، مقررہ سیٹ بیکس اور متعلقہ بلڈنگ و لینڈ یوز قوانین کے مطابق تعمیرات کا جائزہ لینے پر بھی زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے تعمیراتی منظوریوں کی تصدیق اور بغیر منظوری جاری تعمیرات کی نشاندہی کو بھی سروے کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں کمرشل سرگرمیوں کے باعث ٹریفک کے بہاو، پارکنگ کی دستیابی اور سڑکوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ خالی اور غیر استعمال شدہ پلاٹس کو منظم پارکنگ اور دیگر جائز مقاصد کے لیے بروئے کار لانے کے قابلِ عمل امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق نے متعلقہ محکموں کے درمیان موثر رابطہ کاری، سرکاری ریکارڈ کی فراہمی اور جامع سروے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بروقت مکمل کریں تاکہ مقررہ مدت کے اندر حقائق اور سفارشات پر مشتمل روڈ وائز جامع رپورٹ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو پیش کی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10176/2026
انطالیہ( ترکیہ )/کوئٹہ 18نومبر۔ زیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے کلائمیٹ وژن اور پائیدار ترقی کے لیے اسٹریٹجک اقدامات کے نتیجے میں حکومت بلوچستان نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ اقوام متحدہ کی 31ویں کلائمیٹ چینج کانفرنس میں اہم کامیابی حاصل کرلی، جہاں بلوچستان کے فلیگ شپ بلیو کاربن آفسیٹ پراجیکٹ کو بین الاقوامی کاربن پراجیکٹ ڈویلپرز، گرین سوورین ویلتھ فنڈز اور کثیرالجہتی کلائمیٹ اداروں کی جانب سے بھرپور پذیرائی اور حمایت حاصل ہوئی، جس کے بعد بلوچستان عالمی کاربن فنانس اور ماحولیاتی سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر سامنے آیا ہے۔ بلیو کاربن اور کلائمیٹ فنانس سے متعلق اعلیٰ سطحی پلینری سیشن میں صوبائی وفد کی قیادت سیکرٹری محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اسد اللہ فیض نے کی، جنہوں نے بلوچستان کے قدرتی وسائل، ساحلی ماحولیاتی نظام اور مستقبل کے سرمایہ کاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بلوچستان بلیو کاربن آفسیٹ پراجیکٹ خصوصی توجہ کا مرکز رہا، جسے بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے ماحولیاتی تحفظ، مالیاتی استحکام اور موثر گورننس کے حوالے سے ایک اہم منصوبہ قرار دیا۔ یہ منصوبہ بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت 46 سالہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا ہے، جس کے لیے 31 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری مکمل طور پر نجی ڈویلپر کی ایکویٹی کے ذریعے کی جائے گی، اس طرح منصوبے پر صوبائی خزانے سے کوئی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔ منصوبے کے تحت گوادر، لسبیلہ اور حب کے اضلاع میں چھ بڑے ساحلی کلسٹرز کے اندر 34 ہزار 351 ہیکٹر رقبے پر مشتمل مینگروو جنگلات کی بحالی اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ بین الاقوامی کاربن اکاونٹنگ معیارات اور پیرس معاہدے کے آرٹیکل 6 کے تحت اس منصوبے سے اپنی مکمل مدت کے دوران 707 ملین امریکی ڈالر سے زائد کاربن ریونیو حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ اس کے نتیجے میں لاکھوں ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ کانفرنس میں بلوچستان کی 770 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کے قدرتی وسائل اور ماحولیاتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات اسد اللہ فیض نے بتایا کہ صوبہ پہلے ہی تین نوٹیفائیڈ میرین پروٹیکٹڈ ایریاز، جزیرہ استولہ، میان ہور اور جزیرہ چرنا کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہا ہے، جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار ہیکٹر محفوظ مینگروو ریزرو بھی صوبے کے قدرتی سرمائے کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی بلیو کاربن منصوبے کے علاوہ بلوچستان میں مزید ایک لاکھ 60 ہزار ہیکٹر قابل عمل ساحلی اور ویٹ لینڈ رقبہ موجود ہے، جسے مستقبل میں کاربن منصوبوں کی توسیع اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس پیش رفت نے کانفرنس میں شریک عالمی سرمایہ کاروں اور ماحولیاتی اداروں کی خصوصی توجہ حاصل کی۔ اجلاس اور دوطرفہ مذاکرات کے دوران بلوچستان کے کمیونٹی بیسڈ کنزرویشن ماڈل کو بھی سراہا گیا۔ منصوبے کے تحت کاربن ریونیو کا 15 فیصد کمیونٹی ڈویلپمنٹ فنڈ کے لیے مختص کیا گیا ہے، جس سے مقامی آبادیوں کے لیے سولر واٹر ڈی سیلینیشن، صاف پانی کی فراہمی اور ماحول دوست روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کانفرنس کے دوران ایک اہم پالیسی سفارش بھی پیش کی گئی، جس کے تحت ساحلی اور جنگلاتی علاقوں میں رہنے والی مقامی آبادیوں کو بین الاقوامی کاربن کریڈٹ سے حاصل ہونے والی آمدن میں براہ راست مالی حصہ یا ڈیویڈنڈ دینے کی تجویز دی گئی۔ سیکرٹری اسد اللہ فیض نے یقین دہانی کرائی کہ کمیونٹی ڈیویڈنڈ کے اس مجوزہ نظام کو باضابطہ پالیسی منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ مقامی آبادی بھی صوبے کی گرین اکانومی اور ماحولیاتی ترقی کے ثمرات میں براہ راست شریک ہوسکے۔ منصوبے سے مقامی آبادیوں کو روزگار اور معاشی ترقی کے وسیع مواقع میسر آئیں گے، کیونکہ منصوبے پر کام کرنے والے ڈویلپرز کو مقامی افرادی قوت اور لیبر کو ترجیح دینا ہوگی، جس سے ساحلی اضلاع میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ مقامی لوگوں کی معاشی حالت بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ بلیو کاربن منصوبے کے تحت مینگروو جنگلات کی بحالی، ساحلی ماحول کے تحفظ، مقامی کمیونٹیز کی ترقی اور گرین روزگار کے فروغ کو یکجا کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں منصوبے کو ملنے والی بین الاقوامی پذیرائی کو بلوچستان کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، جبکہ عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اس امر کی عکاس ہے کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے کلائمیٹ ویژن کے تحت صوبے کے قدرتی وسائل کو ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ پائیدار معاشی ترقی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے بروئے کار لانے کی کوششیں آگے بڑھ رہی ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Chief Minister Mir Sarfaraz Bugti Climate Vision Drives Historic Success at COP31 as Global Carbon Investors Back Balochistan Flagship Blue Carbon Offset Project
Antalya, Türkiye — Under the strategic directives and sustainable development vision of Chief Minister Mir Sarfaraz Bugti, the Government of Balochistan achieved a landmark milestone on the international stage at the 31st United Nations Climate Change Conference in Antalya, Türkiye, positioning the province as a premier destination for global carbon finance.
Leading the provincial delegation at a high level plenary session on Blue Carbon and Climate Finance, Secretary of Forest and Wildlife Department Asadullah Faiz presented Balochistan ambitious natural capital portfolio. The highlight of the proceedings was the flagship Balochistan Blue Carbon Offset Project, known as BCOP, which captured widespread attention and enthusiastic backing from international carbon project developers, green sovereign wealth funds, and multilateral climate institutions.
Delegates and international investors lauded the bankability and governance of BCOP, which is structured as a forty six year Public Private Partnership under the Balochistan Public Private Partnership Authority. Deploying 31 Million US Dollars CAPEX in hundred percent private developer equity with zero financial liability to the provincial exchequer, the project is designed to restore and protect 34,351 hectares of mangrove forests across six major coastal clusters in Gwadar, Lasebela and Hub Districts. Under international carbon accounting standards and Paris Agreement Article 6 mechanisms, BCOP is projected to generate over 707 Million US Dollars in lifecycle carbon revenues while sequestering millions of tons of carbon dioxide.
Presenting the broader scale of Balochistan ecological wealth along its 770 kilometer coastline, Secretary Faiz highlighted that the province already safeguards three notified Marine Protected Areas, encompassing the Astola Island, Miani Hor and the Churna Island MPA, alongside 160,000 hectares of protected mangrove reserves. Furthermore, the provincial delegation unveiled that beyond the initial BCOP project area, Balochistan offers an additional 160,000 hectares of viable coastal and wetland territory available for future carbon project expansion and international investment which sought major attention and keen interest.
A major point of international acclaim was Balochistan community centered conservation architecture. In addition to BCOP mandatory fifteen percent Community Development Fund for local solar water desalination and green employment, a landmark policy recommendation was formally advanced during COP31 bilateral dialogues: granting coastal and forest communities a direct financial cash dividend from international carbon credit proceeds. The Secretary assued that this progressive community dividend framework will be officially placed before Chief Minister Mir Sarfaraz Bugti for formal policy approval, ensuring that local populations remain direct equity partners in Balochistan green economic transformation.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10166/26
کوئٹہ 18نومبر۔ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن سید کلیم اللہ کے اعزاز میں کمشنر آفس کوئٹہ کے ملازمین کی جانب سے ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن آغا سمیع اللہ سمیت کمشنر آفس کے دیگر افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے سید کلیم اللہ کی کمشنر آفس میں خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ گزرے وقت اور پیشہ ورانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ مقررین نے کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں باہمی تعاون، خوش اخلاقی اور ٹیم ورک بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، جبکہ اداروں میں فرائض انجام دینے والے افسران اور ملازمین کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔تقریب کے دوران سید کلیم اللہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور ان کے مستقبل کے لیے کامیابی اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔ اس موقع پر الوداعی یادگار کے طور پر باہمی محبت اور احترام کے جذبات کا بھی اظہار کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہاکہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے اور دوران پوسٹنگ عوام کی خدمت ہی ایک آفسر کا فرض ہوتا ہے لہذا دوارن سروس عوام کی خدمت میں کوئی کسر چھوڑ نہ رکھی جائے۔
خبرنامہ نمبر1067/26
کوئٹہ، 18 نومبر 2026
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ان کی چچی محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے تعزیت کے لیے آمد اور دعاؤں پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا شکریہ ادا کیا۔
خبرنامہ نمبر10169/26
کوئٹہ18نومبر: گورنر بلوچستان نے اعلان کیا کہ سردار بہادرخان وویمن یونیورسٹی کیلئے ایک جدید سہولیات سے آراستہ ہال تعمیر کیلئے آنے والے بجٹ میں فنڈ مختص کیا جائیگا جہاں تمام فارغ التحصیل گریجویٹس کانووکیشن سمیت تمام بڑی تقریبات میں بھرپور انداز میں شرکت سکیں گے۔ ہماری مشترکہ کاوشوں اور دانشمندانہ منصوبہ بندی سے صوبے کی تمام سرکاری یونیورسٹیز کو کامیابی کے ساتھ مالی بحران سے نکال لیا گیا ہے۔ اب یہ یونیورسٹیز مالی خسارے کے بجائے سرپلس بجٹ کے ساتھ کام کر رہی ہیں جبکہ صوبائی سطح پر صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کی رینکنگ تقریباً دوگنی ہو چکی ہے۔ ان وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، میر شعیب نوشیروانی اور راحیلہ حمید خان کے کردار اور وائس چانسلرز صاحبان کی کوششیں لائق تحسین ہیں، گورنر جعفرخان نے تمام فارغ التحصیل گریجویٹس ان کے والدین، اساتذہ کرام اور یونیورسٹی انتظامیہ کو دلی مبارکباد پیش کیا۔ ان خیالات کا سردار بہادرخان وویمن یونیورسٹی کے بارہویں کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، میر سلیم کھوسہ، میر عاصم کرد گیلو، رکن قومی اسمبلی اختر بی بی، سینیر سعیدالحسن مندوخیل، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نجم الدین مینگل، دیگر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز صاحبان، ماہرین تعلیم و ریسرچ سمیت گریجویٹس کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ وویمن یونیورسٹی کے 12 کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب کانووکیشن کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کی وویمن یونیورسٹی بلوچستان کے اعلیٰ تعلیمی منظرنامے میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہے۔ صوبے کی واحد خواتین یونیورسٹی ہونے کے ناطے یہ ادارہ خواتین کو ہائیر ایجوکیشن حاصل کرنے، پروفیشنل صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے اور مستقبل میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ آج کا یہ بارہواں کانووکیشن خوشی، فخر اور گزشتہ جدوجہد کا جائزہ لینے کا ایک اہم دن ہے۔ آپ کو ملنے والی ڈگریاں محض تعلیمی اسناد نہیں بلکہ برسوں کی محنت، ڈسپلن، مستقل مزاجی اور شخصیت سازی کا ثمر ہیں۔ آپکو اپنی اس کامیابی پر فخر کرنا چاہیے اور اسکے ساتھ وابستہ ذمہ داریوں کا بھی ادراک ہونا چاہیے۔ عملی زندگی کے نئے سفر میں قدم رکھتے ہوئے آپ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی سفیر اور اسکے اعلیٰ تعلیمی و اخلاقی اقدار کی نمائندہ ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کا کردار محض ڈگریاں دینے تک محدود نہیں بلکہ یہ طالبات میں تنقیدی شعور، فکری صلاحیت اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتیں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پیچیدہ مسائل کا تجزیہ کرنے اور انکے حل کی صلاحیت بھی فراہم کرتی ہے۔ میں اس موقع پر اساتذہ کرام کی قابلِ قدر خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔ ٹیچنگ، تحقیق اور طلبہ کی فکری و علمی نشوونما کے لیے ان کی لگن کسی بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے کی مضبوطی اور ساکھ کی بنیاد ہوتی ہے۔ میں وائس چانسلر اور یونیورسٹی کی پوری انتظامیہ کو تعلیمی معیار برقرار رکھنے اور اس اہم تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہماری فارغ التحصیل گریجویٹس میں بےپناہ صلاحیتیں اور استعداد موجود ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسا سازگار ماحول فراہم کرے جہاں ان صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لایا جا سکے۔ میں آپ تمام فارغ التحصیل ہونے والی پی ایچ ڈی اسکالرز، ایم فل اور گریجویٹس کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ اپنی تعلیم کو تعمیری مقاصد کیلئے استعمال کریں، دیانتداری اور پروفیشنل مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں اور اپنی برادری، معاشرے، بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بامعنی کردار ادا کریں۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ عملی زندگی میں قدم رکھتے ہوئے ہمیشہ یاد رکھیے کہ تعلیم اور سیکھنے کا عمل ڈگری حاصل کرنے پر ختم نہیں ہوتا۔ علم کی جستجو جاری رکھیں، بدلتے ہوئے حالات کے مطابق خود کو ڈھالیں اور چیلنجز کا اعتماد اور عزم کے ساتھ سامنا کریں۔ آپ کے مستقبل کے تمام اقدامات مقصدیت، خدمت خلق اور احساسِ ذمہ داری سے عبارت ہونے چاہئیں۔ اپنی یونیورسٹی کا نام فخر سے بلند کریں تب حب تب اور آنے والی نسلوں کی طالبات کیلئے مشعلِ راہ بنیں۔
صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ صوبے میں ہائیر ایجوکیشن کے فروغ میں گورنر جعفرخان مندوخیل کا ایک بہت قائدانہ کردار ہے۔ صوبے میں تعلیم کے فروغ، بالخصوص خواتین کی ہائیر ایجوکیشن کے مواقع فراہم کرنے اور وویمن یونیورسٹی کے قیام میں انکا بھی اہم کردار رہا ہے۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے والدین کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ نے صرف اپنی بیٹی کو تعلیم یافتہ نہیں بنایا بلکہ درحقیقت آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی ہے۔ بعد ازاں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل اور صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے پی ایچ ڈی اسکالرز، ایم فل اور گریجویٹس کو گولڈ میڈلز پہنائے اور اسناد تقسیم کیے گئے ۔
خبرنامہ نمبر10170/26
لسبیلہ – ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں، بنیادی مراکز صحت اور دیہی ہیلتھ سینٹرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صحت کے شعبے کو درپیش مسائل، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اورہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل نے ہدایت دی کہ اسپتالوں میں مریضوں کو تمام بنیادی سہولیات بروقت فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی عدم دستیابی اور عملے کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں DHO لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر کامران یونس،ایم ایس DHQ ہسپتال اوتھل ڈاکٹر اویس واجد،ایم ایس سول ہسپتال بیلہ ڈاکٹر عبدالحکیم، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر شاہینہ قاضی، ایم او PPHI عمران ستار کھوسہ، سپرینٹنڈینٹ ڈی سی آفس سلیم اللہ رونجھواور سپرینٹڈینٹ ہیلتھ آفس غلام حیدراور شاہد نذیر نے شرکت کی۔
خبرنامہ نمبر10171/26
کوئٹہ 18نومبر2026: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے شہر کے شہری مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کوئٹہ کی تمام سرکاری و نجی جامعات کے طلبہ کے درمیان بین الجامعاتی مقابلے ’’میرا کوئٹہ، میری ذمہ داری‘‘ (My Quetta, My Responsibility) کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
اس مقابلے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل میں شہری ذمہ داریوں کا شعور اجاگر کرنا، کوئٹہ کو درپیش شہری مسائل کے حل کے لیے جدید سوچ، تخلیقی تجاویز اور قابلِ عمل منصوبے سامنے لانا، جبکہ جامعات اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بارچ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے مطابق شہر کی بہتری، صفائی، خوبصورتی اور ترقی کے لیے نوجوان نسل کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا شہر ہے اور اس کی بہتری کے لیے ہر شہری، بالخصوص نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں اور تخلیقی سوچ موجود ہے، جنہیں شہری مسائل کے حل اور شہر کی ترقی کے لیے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ اس مقابلے کے ذریعے نوجوانوں کو موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ کوئٹہ کو درپیش مسائل کی نشاندہی کریں، ان کے حل کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں اور شہر کی بہتری کے لیے عملی کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی مثبت سوچ اور قابلِ عمل تجاویز کو شہر کی ترقی اور بہتری کے لیے بروئے کار لانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر10172/26
کوئٹہ 18نومبر2026:۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایات پر شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلڈنگ کنٹرول سیل نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقامات کو سیل کر دیا، جبکہ آپریشن کے دوران 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بلڈنگ کنٹرول سیل کی ٹیم نے موسیٰ چیک پوسٹ کے قریب غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی عمارت کو سیل کر دیا۔ اسی طرح فاطمہ جناح روڈ پر جاری غیر قانونی تعمیراتی کام کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے عمارت کو سیل کیا گیا۔ علاوہ ازیں فاطمہ جناح روڈ پر ایک اور مقام پر غیر قانونی کھدائی اور تعمیراتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کام فوری طور پر بند کروا دیا گیا اور متعلقہ مقام کو بھی سیل کر دیا گیا۔آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ نے واضح کیا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات، بغیر اجازت تعمیراتی سرگرمیوں اور بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ شہر کی منظم منصوبہ بندی، شہریوں کے تحفظ اور تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے، جبکہ غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
خبرنامہ نمبر10173/26
کوئٹہ 18نومبر2026:۔ایڈمنسٹر یٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑچ سے ٹرانسفر ہونے والے مجسٹریٹ ڈاکٹر عمران زیب کاسی اور مجسٹریٹ نوید لاشاری نے اپنی نئی تعیناتیوں کے بعد الوداعی ملاقات کی۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑچ نے دونوں افسران کی میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں افسران نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیے اور ادارے کی بہتری اور ترقی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ نے دونوں افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داریوں اور مستقبل کے لیے کامیابی کی دعا کی۔واضح رہے کہ مجسٹریٹ ڈاکٹر عمران زیب کاسی کو نئی تعیناتی کے تحت اسسٹنٹ کمشنر حمزہ زئی، ضلع پشین جبکہ مجسٹریٹ نوید لاشاری کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو (ACAR) پشین تعینات کیا گیا ہے۔
خبرنامہ نمبر10174/26
کوئٹہ 18نومبر2026:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری زوپاش آغا کی سربراہی میں جوائنٹ روڈ پر پرائس کنٹرول کے حوالے سے خصوصی کارروائی عمل میں لائی گئی۔کارروائی کے دوران مختلف دکانوں اور کاروباری مراکز کا معائنہ کیا گیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، سرکاری نرخ ناموں اور قیمتوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بروری نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت یقینی بنائیں اور گرانفروشی سے گریز کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو مہنگائی اور ناجائز منافع خوری سے بچانے کے لیے پرائس کنٹرول مہم جاری رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر10175/26
کوئٹہ 18نومبر2026: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ویسٹ کوئٹہ محمد حنیف نورزئی کی زیرِ صدارت لینڈ ایکوزیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں کچلاک روڈ پر لینڈ ایکوزیشن (اراضی کے حصول) کے حوالے سے متاثرہ افراد نے ملاقات کی۔اجلاس کے دوران متاثرین نے اراضی کے حصول، تجاوزات اور اپنے دیگر تحفظات سے متعلق مسائل پیش کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد حنیف نورزئی نے متاثرین کے مسائل اور تحفظات کو نہایت توجہ اور تحمل سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ پیش کردہ مسائل کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور ان کے حل کے لیے قانون کے مطابق ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور متاثرین کے جائز تحفظات دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر10176/26
کوئٹہ 18نومبر2026:۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے عوامی مسائل کے فوری حل، شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اور ضلعی انتظامیہ تک عوام کی براہِ راست رسائی یقینی بنانے کے لیے اپنے دفتر کے دروازے شہریوں کے لیے کھلے رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، جہاں مختلف علاقوں سے آنے والے افراد اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل پیش کرتے ہیں۔اس حوالے سے گزشتہ روز بھی ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے شہریوں کی شکایات اور مسائل نہایت توجہ سے سنے اور ان کے فوری ازالے کے لیے موقع پر موجود متعلقہ افسران اور محکموں کے سربراہان کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت، تاخیر یا غیر ضروری دفتری کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ تمام متعلقہ افسران شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے بھی عوامی مسائل کے حل، شہریوں کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے اور تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ عوامی شکایات کے ازالے اور بنیادی شہری سہولیات کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں سے متعلق عوامی شکایات پر فوری کارروائی کریں، شکایات کو زیر التوا نہ رکھیں اور کیے گئے اقدامات سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ ہر مسئلے کا مؤثر اور پائیدار حل یقینی بنایا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمت، شہریوں کی مشکلات کا ازالہ اور سرکاری دفاتر تک عوام کی آسان رسائی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
خبرنامہ نمبر 10177/26
سیوی 18 نومبر 2026:
ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر سیوی/بختیار آباد ملک بہادر خان بنگلزئی، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر میر گہرام لاشاری، محکمہ تعلیم کے افسران، فوکل پرسن بیف اور ٹی کے ایف پی ایم یو کے فوکل پرسن نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں تعلیمی امور، اساتذہ کی حاضری اور اسکولوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے اور محکمہ تعلیم میں جاری تمام اٹیچمنٹ آرڈرز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ اساتذہ کی اصل تعیناتیوں کو یقینی بنا کر تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اجلاس میں ٹی کے ایف پی ایم یو کے فوکل پرسن کی جانب سے زیر تعمیر اسکولوں کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت 9 اسکولوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ دیگر منظور شدہ اسکولوں میں بھی فنڈز کی فراہمی کے بعد تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی نے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے، غیر حاضری کے خلاف مؤثر کارروائی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار کے مطابق تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیم کے شعبے میں غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔
خبرنامہ نمبر10178/26
نصیرآباد 18 نومبر 2026:
اُستامحمد۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات کی روشنی میں ضلع اُستامحمد کے مختلف گوٹھوں اور شہری علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ٹف ٹائلز کی تنصیب گلیوں کی تعمیر و مرمت اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے پر مشتمل 12 ترقیاتی اسکیموں کا آغاز کر دیا گیا ہے جن پر مجموعی طور پر 13 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گی
اس حوالے سے اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ نصیر اسلم پندرانی نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژنل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد نیک محمد کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ڈویلپمنٹ پروگرام PSDP کے تحت یہ منصوبے ضلع اُستامحمد کے مختلف علاقوں بالخصوص تحصیل گنداخہ اور تحصیل اُستامحمد کے دیہی و شہری علاقوں میں شروع کیے جا رہے ہیں ان منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنا شہری و دیہی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا اور عوام کو درپیش روزمرہ مسائل کا خاتمہ کرنا ہے اس موقع پر محمد یاسین جمالی، سپروائزر لوکل گورنمنٹ سراج احمد بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبوں کے تحت مختلف گوٹھوں اور شہری آبادیوں میں گلیوں کی تعمیر ٹف ٹائلز بچھانے اور نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں ان ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل سے نہ صرف مقامی آبادی کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات ملے گی بلکہ بارش اور دیگر استعمال شدہ پانی کی نکاسی کا مؤثر انتظام بھی ممکن ہو سکے گا اس کے علاوہ گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ شہر اور دیہی علاقوں کی خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا
انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کی جانب سے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور تکمیل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ان کی سرپرستی میں فیز ون اور فیز ٹو کے تحت شروع کی گئی ترقیاتی اسکیمیں پہلے ہی کامیابی کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچائی جا چکی ہیں جبکہ اب فیز تھری کے تحت مزید ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا ہے جس سے ضلع کے مختلف علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو مزید وسعت ملے گی
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کی جانب سے متعلقہ انجینئرنگ اور عمل درآمد کرنے والے محکموں کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار، شفافیت اور مقررہ مدت کا خصوصی خیال رکھا جائے اس سلسلے میں جاری کاموں کی مسلسل نگرانی اور معائنہ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ مختص فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہوں
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام 12 ترقیاتی اسکیموں کو مقررہ معیار اور مدت کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ ضلع اُستامحمد کے عوام کو بہتر شہری سہولیات میسر آسکیں
خبرنامہ نمبر10179/26
تربت۔ 18 نومبر 2026: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل دشت شیر جان دشتی، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ای ایس پی یونیسیف فیض الرحمان اور ڈی ایم سی آر ٹی ایس ایم کیچ عبدالحلیم کے ہمراہ تحصیل دشت کے پانچ سرکاری اسکولوں کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں، اساتذہ اور طلبہ کی حاضری، تعلیمی کارکردگی اور دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے میں گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول کھڈان، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کھڈان، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول گانڈوی دشت، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول گانڈوی دشت اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کنچتی شامل تھے۔گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول کھڈان میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی، جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تدریسی عملے کا اجلاس طلب کیا اور ان سے وضاحت طلب کی۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ تدریسی معیار اور طلبہ کے تعلیمی نتائج میں بہتری کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں، جبکہ تمام کلاس رومز میں متعلقہ نصاب اور کلاس ٹائم ٹیبل نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت اور تدریسی ذمہ داریوں سے کوتاہی کرنے والے اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں والدین اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے اور اسکول کا دوبارہ دورہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔دوسری جانب گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کھڈان میں طالبات کی تعلیمی کارکردگی تسلی بخش قرار دی گئی، جس پر ڈی ای او نے ہیڈ مسٹریس اور تدریسی عملے کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر یونیسیف کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر فیض الرحمان نے ووکیشنل ٹریڈ سینٹر کو اے ایل پی سینٹر سے ہائی اسکول منتقل کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، جس پر ہیڈ مسٹریس نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول گانڈوی دشت کے دورے کے دوران طلبہ کے لیے مناسب شیلٹر کی عدم دستیابی کا مسئلہ بھی سامنے آیا، جس پر فیض الرحمان نے مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا اور شیلٹر شیڈ کی تعمیر کا کام جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اسی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کنچتی کے معائنے کے دوران اسکول سربراہ اور اساتذہ کو تدریسی معیار بہتر بنانے، نصاب اور کلاس ٹائم ٹیبل نمایاں طور پر آویزاں کرنے اور اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی ای او نے واضح کیا کہ اساتذہ کی غیر حاضری اور سرکاری فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ دورے کے دوران اسکولوں کی عمارتوں کی مرمت، تزئین و آرائش اور ضروری تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد نے کہا کہ ضلع کیچ میں سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا، طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی، اساتذہ کی حاضری یقینی بنانا اور اسکولوں میں نظم و ضبط قائم رکھنا محکمہ تعلیم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے گا اور اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کا پابند بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر10180/26
چمن: حکومتِ بلوچستان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چمن (صدر) مس آئیڈا جوڈتھ گل نے بی ایچ یو محمود آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران دو سرکاری لیڈی ہیلتھ وزیٹرز (LHVs) غیر حاضر پائی گئیں، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور عملے کی غیر حاضری پر جوابدہی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔مزید برآں، رواں ماہ فراہم کردہ ادویات 18 نومبر سے قبل ہی ختم ہو چکی تھیں، جس کے باعث مرکزِ صحت میں ادویات کی شدید قلت پائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ادویات کی ناکافی فراہمی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات اور ادویات کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری مراکزِ صحت میں عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر10181/26
رکھنی18 نومبر 2026: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر رکھنی فہد حسین عمرانی، متعلقہ محکموں کے افسران، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور کنسلٹنٹس نے شرکت کی۔ ماڈل بازار اور رکھنی بائی پاس پر کام کی رفتار، درپیش مسائل، سڑکوں کی حدود، کارٹ مارکیٹ کے لیے جگہ اور بائی پاس کے اطراف شجرکاری سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد کمشنر نے متعلقہ افسران کے ہمراہ ماڈل بازار، عدالت روڈ، بائی پاس اور مین بازار کا معائنہ کیا۔ انہیں جاری کام اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر بریفنگ دی گئی۔
کمشنر نے ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار برقرار رکھتے ہوئے کام کی رفتار تیز کی جائے اور تمام رکاوٹیں باہمی رابطے سے دور کرکے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہری سہولیات اور ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی، جبکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔
خبرنامہ نمبر10182/26
کوئٹہ 18نومبر2026: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے نمائندوں نے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیرِ اہتمام مسلم یومنٹی کے تعاون سے خصوصی طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ پروقار تقسیمِ انعامات کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر اسپیشل مجسٹریٹ سٹی اعجاز احمد کھوسہ اور اسپیشل مجسٹریٹ سریاب عزت اللہ نے خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیشل مجسٹریٹس نے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی، صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں تعلیم و ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی طلبہ کی کامیابیوں میں والدین اور اساتذہ کی محنت، محبت اور قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود، حوصلہ افزائی اور معاشرے میں ان کی مؤثر شمولیت کے لیے ہر ممکن تعاون کو اہمیت دیتی ہے۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خصوصی طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
خبر نامہ نمبر 2026/10183
گوادر18نومبر:ـوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور حکومتِ بلوچستان کی عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور کاروباری سرگرمیوں کو محفوظ بنانے کی پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ایل پی جی پلانٹس کے مالکان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور اور اسسٹنٹ کمشنر جیوانی طارق امام بلوچ سمیت ایل پی جی پلانٹس کے مالکان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے ایل پی جی پلانٹس میں حفاظتی انتظامات اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مقررہ ضوابط پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈال کر کسی کو کاروبار جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 12 مارچ کو ایل پی جی پلانٹ مالکان کو حفاظتی انتظامات مکمل کرنے اور اوگرا سے رجسٹریشن کے لیے مخصوص مہلت دی گئی تھی، تاہم کافی ماہ گزرنے کے باوجود بیشتر پلانٹس میں مقررہ حفاظتی اقدامات اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، جو انتہائی تشویش ناک اور ناقابلِ قبول ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز اور اوگرا کے حفاظتی پروٹوکول محض رسمی ہدایات نہیں بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے لازمی قانونی تقاضے ہیں۔ ان پر عملدرآمد میں غفلت، تاخیر یا کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے پلانٹس کے خلاف قانونی کارروائی، سیلنگ اور ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر سمیت تمام قانونی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔اجلاس میں 250 بارڈر پر نئے ایل پی جی ڈی کینٹنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی نئے پلانٹس اور ڈی کینٹنگ اسٹیشنز کے قیام پر پابندی عائد کی جا چکی ہے، اس کے باوجود نئے اسٹیشنز قائم کرنا انتظامی احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جیوانی کو ہدایت کی کہ پابندی کے باوجود قائم کیے گئے تمام نئے ڈی کینٹنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کرکے انہیں فوری طور پر سیل کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کاروباری حضرات کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو مالکان فوری طور پر ضروری حفاظتی آلات نصب کرنے، اوگرا کے مقررہ پروٹوکول پر عملدرآمد اور رجسٹریشن کا قانونی عمل مکمل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں گے، ضلعی انتظامیہ انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ تاہم قانون سے انحراف، غیر ضروری تاخیر اور انتظامی احکامات کو نظرانداز کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ایل پی جی پلانٹ مالکان کی جانب سے زمینوں کے الاٹمنٹ اور ملکیتی دستاویزات کی عدم دستیابی کو رجسٹریشن میں تاخیر کی وجہ قرار دینے پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے اوگرا حکام سے خود رابطہ کرکے رجسٹریشن کے طریقہ کار میں ضروری سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ مالکان فوری طور پر درخواستیں جمع کرائیں اور رجسٹریشن کے عمل سے متعلق رسیدیں ضلعی انتظامیہ کو پیش کریں۔
ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے اعلان کیا کہ وہ خود گبد 250 بارڈر کا دورہ کرکے تمام ایل پی جی ڈی کینٹنگ اسٹیشنز کا تفصیلی معائنہ کریں گے۔ اس موقع پر حفاظتی انتظامات، اوگرا کے ایس او پیز اور قانونی تقاضوں پر عملدرآمد کا موقع پر جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام اسٹیشنز کی ویڈیو ریکارڈنگ اور شواہد مرتب کیے جائیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر قانونی کارروائی کی جا سکے۔






