خبرنامہ نمبر623/2025
کوئٹہ 27جنوری ۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اسمگلنگ کے روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اسمگلنگ، منشیات، اشیائے خورونوش بشمول چینی، گندم، کھاد ، پیٹرولیم مصنوعات اور غیر قانونی اسلحے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب علی شاہ، بریگیڈیئر ایف سی امان اللہ، سیکرٹری خوراک مظفر ذیشان لہڑی، سیکرٹری فشریز جاوید انور ہاشمی، سیکرٹری ، کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات، سپیشل سیکرٹری انڈسٹری حفیظ اللہ یوغور، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شریک رہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کو رکھنے کے لیے متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن کا موثر نظام تشکیل دیا جائے اور یوریا اور چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے صوبے بھر میں اقدامات جاری رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی اور یوریا کے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت کی جائے۔ اس کے علاوہ چینی اور یوریا کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم کو بھی بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں اور صوبائی حکومت کو اس ضمن میں مل کر کام کرنا ہوگا اور اداروں کی استعداد کار کو کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے مقابلہ کرنے کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ چیف سیکرٹری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انسداد اسمگلنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر624/2025
تربت /بالیچہ تمپ 27 جنوری ۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بالیچہ تمپ میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان تحصیل تمپ کے زیر اہتمام ریٹائرڈ اساتذہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس کی صدارت ضلعی صدر اکبرعلی اکبر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس وقت ملازمین پر گراں وقت گزار رہا ھے جی ٹی اے بی اساتذہ کرام کے حقوق کی ضامن ہے اساتذہ اپنی چھوٹی و زاتی مفادات کو چھوڑ کر اجتماعی مفادات کے لیے تنظیم کے ہاتھ مضبوط کریں اور حقوق کی حصول کے جنگ میں شامل ہو جائیں تقریب سے ڈی ڈی او تمپ فدا احمد، ڈی ڈی او فیمیل تمپ شاری بلوچ، سابق ڈی ڈی او تمپ محمد امین کیانی، ریٹائرڈ ہیڈماسٹر ملا برکت، تحصیل صدر غلام جان بلوچ، سابق ڈویژنل صدر محمد اقبال بلوچ، ضلعی جنرل سیکرٹری نسیم اکرم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے تحصیل تمپ کے صدر و ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں ایک کامیاب تقریب کا انعقاد کیا مقررین نے کہا کہ ریٹائرڈ اساتذہ نے اپنی عمر کے بیشتر حصے کو طلبہ و طالبات کی علم کی پیاس بجانے میں صرف کیا انہوں نے انہوں نےاساتذ کی علمی و تنظیمی خدمات کا ذکر کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا تقریب میں نظامت کے فرائض تحصیل چیرمین الطاف بلوچ نے سرانجام دیئے تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ اساتذہ کو ان کی بیش بہا خدمات کے عوض تعریفی اسناد و سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر625/2025
تربت27 جنوری۔ : یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ سوشیالوجی کے لیکچرر نادل بلوچ نے جامعہ کراچی سے اپنی پی ایچ ڈی کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی میں منعقدہ زبانی امتحان کے دوران اپنی تحقیقی مقالہ بعنوان مکران ڈویژن میں زچہ و بچہ کی اموات کی وجوہات: ایک سماجیاتی تجزیہ) کا کامیابی سے دفاع کیاہے۔یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اورانتظامی افسران نے نادل بلوچ کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔ وائس چانسلر نے اس امید کا اظہار کیا کہ قابل اور لائق پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران کی تعداد میں اضافے سے یونیورسٹی میں درس و تدریس اور تحقیق کے معیار کومزید بہتر بنانے میں مددملے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر626/2025
کوئٹہ 27جنوری۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے لان میں کھلی کچہری کا انعقاد کل 28جنوری2025ء بروز منگل بوقت 12بجے ہوگا جس میں ضلعی انتظامیہ ،لائن ڈیپارٹمنٹس،یوٹیلٹی سروسز اور دیگر اداروں کے افسران اور نمایندگان موجود ہونگے اس موقع پر عوام الناس کسی بھی محکمے اور ادارے کے حوالے سے شکایات براہِ راست پیش کرسکتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر627/2025
کوئٹہ27 جنوری ۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر اور منگل کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم وسطی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ چمن، نوشکی سمیت گردونواح میں پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم درجہ حرارت کوئٹہ میں (-3.5/17.0) ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر628/2025
کوئٹہ27جنوری ۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی کو منصب سنھبالنے پر استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر ، اولس ٹی وی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر ملک سعداللہ جان ترین مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ بلوچستان لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور لیویز ملازمین کے مسائل کے خاتمے کیلئے ڈی جی لیویز ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
ضلع حب 27 جنوری
*حب خبرنامہ صدرمملکت آصف علی زرداری کی خصوصی توجہ کی بدولت صنعتی ضلع حب بلوچستان کا اہم تجارتی مرکز بننے جارہا ہے انویسٹرز کیلئےسازگارماحول کی فراہمی اورکراچی پورٹ سے نزدیک ترین صنعتی ضلع حب بلوچستان اورپاکستان کی معاشی ترقی کا ضامن بنے گاصدرمملکت آصف علی زرداری کے دورہ چائنا سے صنعتی ترقی کی نئی راہیں کھلنے جارہی ہیں اور حب میں تین سوارب کی سرمایہ کاری متوقع یے نئے پراجیکٹس کی بدولت روزگار کے مواقع اورمعاشی ترقی کا نیا دورشروع ہوگا ان خیالات کا اظہار صدرمملکت کے ترجمان برائے بلوچستان وصوبائ وزیرزراعت انڈسٹریز میر علی حسن زہری نےدورہ حب کے موقع پر سرکاری ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئےکیا میر علی حسن زہری نے کہا کہ ضلع حب کو انویسٹرز کیلئے محفوظ سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے صوبائ وزیر نے بتایا کہ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا تاکہ وہ پرامن ماحول میں اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں *
حب۔ خبرنامہ،27جنوری
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی ہدایت پر مالی سال 2024/25کے منظورشدہ ترقیاتی منصوبوں پر سیکرٹری محکمہ مواصلات وتعمیرات لعل جان جعفر اورسیکرٹری فشریز جاوید انورشاہوانی نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کیا ہے سیکرٹری مواصلات کے خصوصی دلچسپی کی بدولت بلوچستان کی ساحلی ٙپٹی کےتین مقامات پر فشریز دفاتراورپٹرولنگ فشریزفورس کےبوٹس کیلئے ورکشاپ تعمیر کے مراکز کیلئے فنڈزکا اجراءیوتے ہی کنٹریکٹرزکو ورک آرڈرجاری کردیے گئے ہیں صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان صوبائ وزیر انڈسٹریز زراعت وکوآپریٹیو میر علی حسن زہری کی تجویز پر بلوچستان کی ساحلی پٹی گڈانی ڈام سونمیانی اورکنڈملیر میں فشریزدفاتر قیام کے منصوبے پر کام کا آغازہونے پر ماہیگیروں میں خوشی کی لہر دوڈگئ ہے محکمہ مواصلات وتعمیرات بلڈنگ سیکشن کے ایگزیکٹیوانجینئر عبدالویاب زہری نے صوبائ وزیر میر علی حسن زہری کو دورہ حب کے موقع پر بریفنگ میں بتایاکہ پراجیکٹ سائٹ اراضی پر ڈیمارکیشن کے بعد مشینری پہنچاکر کام شروع کردیا گیا ہے ایکسئن نے بریفنگ میں بتایا کہ 300ملین کی لاگت سے گڈانی ڈام۔ سونمیانی اورکنڈملیر میں فشریز دفاتر قائم کئے جارہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب منصورقاضی اوربلوچستان فشرمین میرین کوآپریٹیوسوسائٹی کے چیئرمین میر علی اکبر زہری ودیگر موجودتھے صوبائ وزیر نے پراجیکٹ کی افادیت کے پیش نظر منصوبے کو ریوائز کرنے کے احکامات بھی جاری کئے واضح رہے بلوچستان کی ساحلی پٹی سےملحقہ ویلیجزمیں قدرتی ماہی پروری کا مضبوط نیٹ ورک موجود ہےبلوچستان کی ساحلی پٹی کی زمین فش اورجھینگافارمنگ کے لیے بہت زرخیز ہےخاص طورپر کوسٹل بیلٹ فش فارمنگ کے لیے بہت موزوں ہےاور بلوچستان کی ساحلی پٹی کا ملک کی میرین کیچ میں بھی اہم کردار ہےوزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے ماہیگیروں کے بنیادی مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے فشریزکو فورس کا درجہ دلانےکے بعد فشریز دفاتر کا قیام موجودہ حکومت کا اہم کارنامہ ہے چیئرمین بلوچستان فشرمین میرین کوآپریٹریو سوسائٹی میر علی اکبر زہری کا کہنا ہیکہ وفاقی وزیرجام کمال خان اورصوبائ وزیر میر علی حسن زہری کی اس سلسلے میں مشترکہ کاوشیں لائق تحسین ہیں جو کوسٹل بیلٹ کی ترقی کیلئے۔ عملی اقدامات کررہے ہیں
خبرنامہ نمبر 2025/630
کوئٹہ 27 جنوری: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر بلوچستان کی معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ بینک معاشی ترقی، ملازمتوں کے مواقع، نوجوانوں کیلئے ہنرمندی کو فروغ دے سکتے ہیں اور آسان قرضے فراہم کر کے چھوٹے کاروباروں کی مدد کر سکتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں الفلاح بینک کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بینکنگ سیکٹر اپنی سرگرمیاں بڑھانے، کاروبار کو وسعت دینے اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ سیکٹر الفلاح بینک میرین احمد کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی، عمران اسد خان ہیڈ برانچ بینکنگ، سرمد اعجاز اعوان بزنس ہیڈ ساؤتھ، ثناء اللہ خان ریجنل بزنس ہیڈ، ندیم شہزاد ایریا منیجر اور ذاکر حسین ایریا منیجر بھی موجود تھے. ملاقات میں تعمیرات، کان کنی، زرعی اور صنعتی شعبوں کیلئے مالیات کے معاملات بھی زیر بحث آئے. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بلوچستان کے وسیع قدرتی وسائل، اسٹریٹجک محل وقوع اور عالمی اقتصادی مرکز بننے کی صلاحیت کو اجاگر کیا اور صوبے میں صحت، تعلیم اور سماجی انفراسٹرکچر کی ترقی میں معاونت کے لیے مالیاتی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ گورنر مندوخیل نے انسانی وسائل کی ترقی کی ضرورت پر بھی زور دیا، مالیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ اس کوشش میں تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کو جدید بنانے اور مقامی زمینداروں کو آسان قرضے فراہم کرنے میں بینکنگ سیکٹر کی رہنمائی اور تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
خبرنامہ نمبر 2025/631
کوئٹہ27 جنوری:ـسیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن پانیزئی کا سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا کوئٹہ میں سنٹر قائم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن پانیزئی کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور تھلیسیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی۔ ان کا یہ دورہ اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ عنقریب بلوچستان میں سندس فاؤنڈیشن کا ایک سینٹر قائم کیا جائے گا۔ یہ اقدام مریضوں کی فلاح و بہبود اور تنظیم کے مشن کو وسعت دینے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ سندس فاؤنڈیشن لاھور آمد پر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر خالد عباس ڈار نے سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان کا استقبال کیا اور تنظیم کی خدمات اور کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان گیلانی نے بتایا کہ سندس فاؤنڈیشن سالانہ 7,000 سے زائد مریضوں کو معیاری اور مفت علاج فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کا مقصد ہر بچے کو علاج کی سہولت دینا ہے تاکہ کوئی بھی بچہ علاج سے محروم نہ رہ جائے سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن پانیزئی نے سندس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فاؤنڈیشن سماجی بھلائی کے لیے ایک شاندار مثال ہے۔ انہوں نے تھلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے خلاف خدمات انجام دینے والی ٹیم کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا اور یقین دلایا کہ بلوچستان میں سینٹر کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ دورے کے دوران فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر فنانس علی رؤف، مینیجر مارکیٹنگ کمیونیکیشن، پی آر اور میڈیا عمران مہر، اور کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان گیلانی سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ دورے کے اختتام پر سیکرٹری صحت بلوچستان کو سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ سندس فاؤنڈیشن کا یہ اقدام پاکستان کے دور دراز علاقوں میں مریضوں کو معیاری اور مفت علاج فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
خبرنامہ نمبر 2025/632
کوئٹہ27جنوری.ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں شہر بھر میں دودھ فروشوں، تندرورں، مٹن اور بیف شاپس کے خلاف کاروائیاں کی گئی اس موقع پر 130 دودھ کے دکانوں کا دورہ کیا گیا جس پر 6 دکانیں سیل،15 افراد گرفتار،7 دکاندار جیل منتقل،18 دکانداروں پر جرمانے عائد اور 30 دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے مختلف علاقوں میں قصابوں، تندوروں، دودھ کی دکانوں اور بیف مٹن شاپس کا معائنہ کیا۔ جبکہ دودھ کی دکانوں پر قیمتوں، مقدار اور معیار کا معائنہ کیا گیا ۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر (سریاب)ماریہ شمعون نے سب ڈویژن سریاب میں دودھ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 37 دکانوں کا دورہ کیا جس میں سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 2 دکانیں سیل کردیے 5 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل بجھوا دیے 6 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے جبکہ 10 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کردیے جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ(سٹی) احسام الدین کاکڑ نے سب ڈویژن سٹی میں 40 دکانوں کا دورہ کیا جس میں سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 2 دکانیں سیل کردیے 5 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیے 4 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے جبکہ 12 دکانداروں کع سخت وارننگ جاری کردیے۔ اس کے علاؤہ اسپیشل مجسٹریٹ (صدر) حسیب سردار سب ڈویژن صدر کے مختلف علاقوں میں 38 دکانوں کا دورہ کیا جس میں سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 2 دکانیں سیل کردیے 4 دکانداروں کو گرفتار کرلیے 6 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے جبکہ 7 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کردیے۔
خبرنامہ نمبر 2025/633
بیلہ 27جنوری :ـوفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی کے احکامات کی روشنی میں بلوچستان کی تاریخ میں خواتین کی پہلی کھلی کچہری لسبیلا کی تحصیل بیلہ میں منعقد کی گئ جس میں ممبرصوبائ اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر زرین خان مگسی ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژ بیلہ رومیل نعیم جان نے خواتین سے ان کے مسائل سنے اس کھلی کچہری میں شہر بھر سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے تعلیم صحت بجلی پینے کے صاف پانی اور دیگر گھریلو مسائل بیان کیئے ۔ خواتین نے بے روزگاری سے متعلق بھی اپنی درخواستیں دیئے نوابزادہ میر زرین خان مگسی, ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور اسسٹنٹ کمشنر بیلا نے کُھلی کچہری میں آئی ہوئی خواتین سائلوں سے مسائل دریافت کئے اور متعلقہ محکموں کو مسائل کو جلد از جلد نمٹا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ تمام جائز مسائل کے حل کےلیئے اقدامات کئے جائینگے کھلی کچہری کا مقصد عوام کےمسائل ان کی دہلیزپرحل کرنا ہیے۔ شرکاء خواتین نے نوابزادہ میر زرین خان مگسی، ڈپٹی کمشنر لسبیلا حمیرہ بلوچ، اور اسسٹنٹ کمشنر بیلا رومیل نعیم جان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔
خبرنامہ نمبر 2025/634
نصیرآباد27جنوری:_یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی زیر اہتمام نصیرآباد ڈویژن کے نوجوانوں کے لیے بہترین تفریحی اور تدریسی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا فیسٹیول کا افتتاح صوبائی مشیر لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول عمرانی نے ڈائریکٹر یوتھ افیئرز الیاس بلوچ سمیت دیگر کے ہمراہ ربن کاٹ کر کیا افتتاحی تقریب میں ایف سی کے ونگ کمانڈر کرنل طیب رضوان اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نصیرآباد ارباب منان، یوتھ افیئرز کے فوکل پرسن باز محمد مری سپرنڈنٹ عظیم رضا آئی ٹی انسٹالر محمد الیاس محمد حسنی ڈائریکٹر کالجز سید حسین علی شاہ ڈائریکٹر یونیورسٹی ڈاکٹر واجد فرہاد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ظہیر احمد عمرانی محمد سلیم رند حاجی لیاقت خان گولہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس رحیم بخش جویا ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز عبدالواسع کاکڑ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالحمید ابڑو محمد علی مینگل اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام مصطفی کلچر ٹور اینڈ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے محمد اکرم پندرانی وومن ایمپاورمنٹ سوشل ویلفیئر سے میڈم زاہدہ پرنسپل گرلز ڈگری کالج سمیت کثیر تعداد میں دیگر سیاسی قبائلی عمائدین اور نوجوان طلبہ و طالبات شریک تھے اس موقع پر صوبائی مشیر لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول عمرانی نے یوتھ افیئرز کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کلچر ٹور اینڈ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگایا گیا انسٹال کا بھی جائزہ لیا علاوہ ازیں یوتھ افیئرز کے زیر اہتمام نصیر آباد ڈویژن کے کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات میں انگریزی تقاریر کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے جبکہ آن لائن کاروبار کے حوالے سے بھی سیشن کیا گیا جس میں ماہرین نے آن لائن تجارتی عمل کے حوالے سے اپنی تجاویز دی یوتھ افیئرز کے پروگرام میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تفریحی مواقع بھی فراہم کیے گئے اور نوجوانوں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لیے انہیں موقع فراہم کیا گیا جس میں بچوں نے سنگنگ شاعری اور دیگر امور میں اپنے چھپے ہوئے فن کو عیاں کیا اس موقع پر یوتھ افیئرز کے ڈائریکٹر محمد الیاس بلوچ اور صوبائی مشیر لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو ابھارا جا سکے آج کے اس ایونٹ میں نوجوان طلبہ و طالبات نے جس قدر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے وہ قابل ستائش ہے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے ویژن کے مطابق نوجوان نسل کو بہترین مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کا مظہر ہے انشاءاللہ مستقبل قریب میں اس قسم کے ایونٹس منعقد کیے جائیں گے تاکہ نوجوان نسل اپنا اور صوبے کا نام روشن کر سکیں محدود وسائل میں رہ کر حکومت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے اور 2024 کی یوتھ پالیسی پر حکومت بلوچستان یوتھ کے بہتر مفاد میں اقدامات کو عملی جامع پہنانے میں مصروف عمل ہے یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات قابل ستائش ہیں ہمیں قوی امید ہے کہ اس طرح کے ایونٹس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے اور نوجوان نسل کو بہترین تفریحی موقع فراہم کیے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر 2025/635
ضلع حب 27 جنوری:ـصدرمملکت آصف علی زرداری کی خصوصی توجہ کی بدولت صنعتی ضلع حب بلوچستان کا اہم تجارتی مرکز بننے جارہا ہے انویسٹرز کیلئےسازگارماحول کی فراہمی اورکراچی پورٹ سے نزدیک ترین صنعتی ضلع حب بلوچستان اورپاکستان کی معاشی ترقی کا ضامن بنے گاصدرمملکت آصف علی زرداری کے دورہ چائنا سے صنعتی ترقی کی نئی راہیں کھلنے جارہی ہیں اور حب میں تین سوارب کی سرمایہ کاری متوقع یے نئے پراجیکٹس کی بدولت روزگار کے مواقع اورمعاشی ترقی کا نیا دورشروع ہوگا ان خیالات کا اظہار صدرمملکت کے ترجمان برائے بلوچستان وصوبائ وزیرزراعت انڈسٹریز میر علی حسن زہری نےدورہ حب کے موقع پر سرکاری ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئےکیا میر علی حسن زہری نے کہا کہ ضلع حب کو انویسٹرز کیلئے محفوظ سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے صوبائ وزیر نے بتایا کہ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا تاکہ وہ پرامن ماحول میں اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔
خبرنامہ نمبر2025/636
نصیرآباد27جنوری:۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں منجوشوری میں بازار میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئی کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں دکانداروں کی جانب سے رکھے گئے تھڑے اور دیگر تجاوزات ہٹا دی گئی جبکہ گزشتہ دنوں ٹرانسپورٹرز اور تاجران کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں فیصلے کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سندھ بلوچستان قومی شاہرہ، جتک روڈ ،بس اڈا سمیت دیگر ایریاز میں روڈ کے وسط میں دیواریں لگا کر ٹریفک کے خلل کے موجب کو بند کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر ڈیرا مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی نے منجو شوری میں دکانداروں کو سختی کے ساتھ ہدایات دی کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے تجاوزات ہٹا دیں آئندہ اس عمل کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا تجاوزات کی وجہ سے دیگر دیہی علاقوں کو جانے والی ٹریفک میں خلل پڑتا ہے اور لوگ اذیت ناک لمحات سے دوچار ہوتے ہیں ہمیں مسافروں اور دیگر عوام کی تکالیف کا اندازہ ہے اس لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ہم دکانداروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے عمل سے اجتناب کریں اور اپنی دکانوں کے اندر کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھیں بصورت دیگر ان کے خلاف یوں ہی کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا باز نہ آنے والے تاجر برادری کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
خبرنامہ نمبر 2025/637
حب27جنوری:ـچیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی ہدایت پر مالی سال 2024/25کے منظورشدہ ترقیاتی منصوبوں پر سیکرٹری محکمہ مواصلات وتعمیرات لعل جان جعفر اورسیکرٹری فشریز جاوید انورشاہوانی نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کیا ہے سیکرٹری مواصلات کے خصوصی دلچسپی کی بدولت بلوچستان کی ساحلی ٙپٹی کےتین مقامات پر فشریز دفاتراورپٹرولنگ فشریزفورس کےبوٹس کیلئے ورکشاپ تعمیر کے مراکز کیلئے فنڈزکا اجراءیوتے ہی کنٹریکٹرزکو ورک آرڈرجاری کردیے گئے ہیں صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان صوبائی وزیر انڈسٹریز زراعت وکوآپریٹیو میر علی حسن زہری کی تجویز پر بلوچستان کی ساحلی پٹی گڈانی ڈام سونمیانی اورکنڈملیر میں فشریزدفاتر قیام کے منصوبے پر کام کا آغازہونے پر ماہیگیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہےمحکمہ مواصلات وتعمیرات بلڈنگ سیکشن کے ایگزیکٹیوانجینئر عبدالویاب زہری نے صوبائ وزیر میر علی حسن زہری کو دورہ حب کے موقع پر بریفنگ میں بتایاکہ پراجیکٹ سائٹ اراضی پر ڈیمارکیشن کے بعد مشینری پہنچاکر کام شروع کردیا گیا ہے ایکسئن نے بریفنگ میں بتایا کہ 300ملین کی لاگت سے گڈانی سونمیانی اورکنڈملیر میں فشریز دفاتر قائم کئے جارہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب منصورقاضی اوربلوچستان فشرمین میرین کوآپریٹیوسوسائٹی کے چیئرمین میر علی اکبر زہری ودیگر موجودتھے صوبائی وزیر نے پراجیکٹ کی افادیت کے پیش نظر منصوبے کو ریوائز کرنے کے احکامات بھی جاری کئے واضح رہےبلوچستان کی ساحلی پٹی سےملحقہ ویلیجزمیں قدرتی ماہی پروری کا مضبوط نیٹ ورک موجود ہےبلوچستان کی ساحلی پٹی کی زمین فش اورجھینگافارمنگ کے لیے بہت زرخیز ہےخاص طورپر کوسٹل بیلٹ فش فارمنگ کے لیے بہت موزوں ہےاور بلوچستان کی ساحلی پٹی کا ملک کی میرین کیچ میں بھی اہم کردار ہےوزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے ماہیگیروں کے بنیادی مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے فشریزکو فورس کا درجہ دلانےکے بعد فشریز دفاتر کا قیام موجودہ حکومت کا اہم کارنامہ ہے چیئرمین بلوچستان فشرمین میرین کوآپریٹریو سوسائٹی میر علی اکبر زہری کا کہنا ہیکہ وفاقی وزیرجام کمال خان اور صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی اس سلسلے میں مشترکہ کاوشیں لائق تحسین ہیں جو کوسٹل بیلٹ کی ترقی کیلئے۔ عملی اقدامات کررہے ہیں
خبرنامہ 638/2025
کوئٹہ27 جنوری :_وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر بلوچستان میں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا جیسے موذی امراض میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے سندس فاؤنڈیشن کے تعاون سے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن پانیزئی نے لاہور میں سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا دورے کے دوران سیکرٹری صحت نے سندس فاؤنڈیشن کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور تھلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریض بچوں سے ملاقات کی۔ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر خالد عباس ڈار نے سیکرٹری صحت کا استقبال کرتے ہوئے تنظیم کی خدمات اور کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان گیلانی نے آگاہ کیا کہ سندس فاؤنڈیشن ہر سال 7,000 سے زائد بچوں کو معیاری اور مفت علاج فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنظیم کا مقصد ہر بچے کو زندگی کا حق دینا ہے تاکہ کوئی بھی بچہ علاج کی سہولت سے محروم نہ رہے سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن پانیزئی نے سندس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم سماجی بھلائی کے لیے ایک شاندار مثال ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان میں سندس فاؤنڈیشن کا مرکز قائم کرنے کے لیے حکومت بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مرکز بلوچستان کے مریض بچوں کے لیے ایک نعمت ثابت ہوگا دورے کے اختتام پر سیکرٹری صحت کو سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے دیگر عہدیداران اور ڈاکٹروں نے بھی شرکت کی بلوچستان میں سندس فاؤنڈیشن کے مرکز کا قیام صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہوگی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کے لیے پرعزم ہے تاکہ ہر بچے کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہو۔
خبرنامہ نمبر 639/2025
کوئٹہ 27 جنوری: ـکمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کے حکم پر ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی طور پر سلینڈرز میں گیس بھرنے والے دوکانداروں کیخلاف کارروائیاں کی گئی کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر کے رہائشی رش والے علاقوں میں سلنڈر گیس فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی گیس سلینڈز کومشینوں اور ہاتھ والے پمپس سے بھرکر فروخت کیا جارہا ہے جو کہ غیر قانونی ہےگیس سلینڈرز کو جو غیر قانونی طور پر ہاتھوں سے بھرتے ہیں ان سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں،کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا جان محمد روڈ کوچہ شیر محمد روڈ میں سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر سلینڈرز کے زریعے گیس فروخت کرنے والی دوکانیں سیل کردی گئی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ایس او پیز کیخلاف جو دوکاندار خلاف ورزی کرے گا ان دکانوں کو سیل کیا جائے گاانسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازات کسی کو نہیں دینگے۔