خبرنامہ نمبر4486/2026
کوئٹہ 26مئی:گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سائنٹفک سوچ و اپروچ کی بدولت ہم بلوچستان کے وسیع جیولوجیکل وسائل کو اس کے عوام پائیدار ترقی و خوشحالی کیلئے بروئے کار لا سکتے ہیں۔ شراکت داری، جدت کاری اور نئی مہارتوں کے تبادلے کے ذریعے پاکستان اور چین ایک ایسے مستقبل کی تعمیر و ترقی یقینی بنا سکتے ہیں جہاں وسائل کمیونٹیز کو ترقی دیں، صنعتی ترقی کو پروان چڑھائیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں چین میں جیولوجیکل بیورو کے دورے کے موقع پر صوبہ ہنان کے جیولوجیکل بیورو کے ڈائریکٹر جنرل (Shi Yingjun) سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر بلوچستان کو نے معدنیات کی تلاش، ارضیاتی نقشہ سازی اور جیوفزیکل تجزیہ میں جدید ترین ٹیکنالوجیز سے متعلق بریفینگ دی گئی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ جیو ایکسپلوریشن اور معدنی ترقی میں ترقی یافتہ ممالک کے علم و تجربے سے استفادہ کرنا ہوگا۔ پاکستان اور چین کے درمیان ارضیاتی تعاون کو مضبوط بنانے سے پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کیلئے ٹھوس فوائد حاصل ہوں گے۔ بلوچستان کی معدنی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے علم کی منتقلی، مشترکہ تحقیق، اور صلاحیت کا نکھارنا ضروری ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے اندر منرل پروسیسنگ یونٹس قائم کر کے خام مال کو مقامی طور پر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لائی جا سکتے ہیں۔ مقامی پروسیسنگ کے قیام سے ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور جدید مہارتوں کو فروغ ملے گا۔.
خبرنامہ نمبر4487/2026
کوئٹہ 26مئی:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت عیدالاضحٰی کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان، ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عبدالروف بلوچ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ زاہد خان خلجی اور صفا کوئٹہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر صوبے بھر میں کالعدم تنظیموں کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح ہدایت کی کہ امن و امان اور قانون کی عملداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن زاہد خان خلجی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحٰی کے دوران کوئٹہ شہر کو پانچ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں جمع کرنے کے لیے 15 خصوصی کولیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے تین روز کے دوران شہر بھر سے تقریباً 4 ہزار 294 ٹن کچرا جمع ہونے کی توقع ہے جسے بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ صفائی آپریشن کے لیے 9500 چھوٹی بڑی مشینری اور متعلقہ عملہ تیار رکھا گیا ہے جبکہ صوبے کے تمام ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بھی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے ضرورت کے مطابق مشینری کرائے پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صفائی آپریشن کو ہر صورت مؤثر، بروقت اور عوام دوست بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت تمام بڑے شہروں میں انتظامات کے حوالے سے واضح اور مثبت تبدیلی نظر آنی چاہیے اجلاس میں عیدالاضحٰی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 54 بڑی عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے جن کے لیے جامع سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے سیکیورٹی صورتحال کی نگرانی کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جو عید کے دوران چوبیس گھنٹے فعال رہے گا صفا کوئٹہ کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ادارے کی ٹیمیں شہر کے 15 متعین کردہ مقامات سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں جمع کریں گی جبکہ صفائی اور آلائشوں کی بروقت تلفی کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی شکایات اور ضروری امور کو فوری طور پر نمٹایا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے متعلق عوامی آگاہی اور تشہیری مہم کو مزید تیز کیا جائے تاکہ شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز عیدالاضحٰی کے دوران مساجد اور عید گاہوں کے اسپیکرز کے ذریعے عوام سے صفائی مہم میں تعاون کی اپیل کریں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطہ کاری اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے تمام انتظامی امور کی انجام دہی یقینی بنائیں انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان کو ہدایت کی کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر صوبے بھر بالخصوص ضلعی ہیڈکوارٹرز، عید گاہوں اور مساجد کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہری پرامن ماحول میں مذہبی فرائض انجام دے سکیں۔
خبرنامہ نمبر4488/2026
کوئٹہ 26مئی:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، صوبائی مشیر برائے ماحولیات نسیم الرحمٰن ملاخیل اور عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی امور، ماحولیاتی چیلنجز، عوامی مسائل اور بین الجماعتی روابط سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقاتوں کے دوران صوبے میں جاری ترقیاتی عمل، گڈ گورننس کے فروغ، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور سیاسی ہم آہنگی کے تسلسل سے متعلق امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ترقیاتی منصوبوں میں ماحول دوست پالیسیوں کے نفاذ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا سیاسی رہنماؤں اور صوبائی مشیر نے صوبے میں جاری حکومتی اقدامات اور ترقیاتی پیش رفت کو سراہتے ہوئے مختلف عوامی مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے پائیدار حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔ ملاقاتوں میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام اور باہمی اعتماد ناگزیر ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ صوبے کی ترقی، امن و استحکام، ماحولیاتی بہتری اور عوامی ریلیف حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مشاورت کے ذریعے عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنا رہی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں شفافیت، گڈ گورننس اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ سیاسی قیادت کے درمیان اعتماد سازی اور روابطکے فروغ سے جمہوری عمل مزید مستحکم ہوگا اور عوامی خدمت کے معیار میں بہتری آئے گی۔
خبرنامہ نمبر4489/2026
کوئٹہ 26مئی:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عیدالاضحیٰ کے بابرکت اور پرمسرت موقع پر پوری قوم، امت مسلمہ اور خصوصاً اہلِ بلوچستان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اپنے تہنیتی پیغام میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، اطاعت، اخوت اور رواداری کا عظیم درس دیتی ہے۔ یہ مقدس موقع ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی فلاح، اتحاد اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی، سالمیت اور پائیدار ترقی قومی یکجہتی اور قومی سلامتی کے استحکام سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود حکومتِ بلوچستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال صوبے کے قیام کے لیے پوری سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ بعض بیرونی عناصر اور دشمن قوتیں بلوچستان کے حساس جغرافیائی محلِ وقوع کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کرتی رہی ہیں، تاہم پاکستانی قوم، سکیورٹی ادارے اور ریاستی ادارے ان تمام سازشوں کے خلاف متحد، چوکس اور مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی ہی دراصل پورے ملک کی ترقی کی ضمانت ہے صوبائی حکومت عوامی فلاح، روزگار کے مواقع کی فراہمی، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور گورننس کی بہتری کے لیے جامع اور نتیجہ خیز اصلاحات پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ عید کے اس مبارک موقع پر ہمیں ضرورت مند طبقات کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے تاکہ معاشرے میں مساوات، بھائی چارے اور ہمدردی کے جذبات کو مزید فروغ ملے وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی عطا فرمائے، بلوچستان کو خوشحالی اور سکون کا گہوارہ بنائے اور پوری امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کی دولت سے نوازے۔
خبرنامہ نمبر4490/2026
کوئٹہ 26مئی:وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے عیدالاضحیٰ کے بابرکت اور پرمسرت موقع پر پوری قوم، امت مسلمہ اور خصوصاً اہلِ بلوچستان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، اطاعت، اخوت اور رواداری کا عظیم درس دیتی ہے۔ یہ مقدس موقع ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی فلاح، قومی یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی، استحکام اور ترقی قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد سے وابستہ ہے۔ موجودہ حالات میں قومی سلامتی اور استحکام کے لیے پوری قوم کا متحد رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے شاہد رند نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے، جن کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ بعض دشمن عناصر بلوچستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، تاہم پاکستانی قوم، سکیورٹی ادارے اور ریاستی قیادت ان تمام سازشوں کے خلاف متحد، چوکس اور پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم ترین صوبہ ہے اور اس کی ترقی ہی پورے ملک کی ترقی کی ضامن ہے۔ حکومت عوامی فلاح، تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے انہوں نے عید کے موقع پر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ضرورت مند افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں تاکہ معاشرے میں بھائی چارے، مساوات اور ہمدردی کے جذبات کو فروغ ملے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی عطا فرمائے، بلوچستان کو خوشحالی کا گہوارہ بنائے اور پوری امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق سے نوازے۔
خبرنامہ نمبر4491/2026
کوئٹہ 26مئی:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ٹراما سینٹر میں چمن پھاٹک بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر پولیو مہم کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار حوالدار حبیب الرحمان کی عیادت بھی کی جو چمن میں پولیو ڈیوٹی پر مامور تھے اور دہشتگردی کے ایک اور واقعہ میں زخمی ہوگئے تھے وزیر اعلیٰ نے اہلکار کی بہادری، فرض شناسی اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
خبرنامہ نمبر4492/2026
بارکھان/رکھنی، 26 مئی:ڈپٹی کمشنر بارکھان جناب سعید الرحمن کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار رکھنی فاضل خان، ایس ایچ او سمیع اللہ اور اے ایس آئی عطا محمد نے پولیس نفری کے ہمراہ رکھنی کے مختلف ایرانی پیٹرول پمپوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انتظامی و پولیس حکام نے پیٹرول پمپوں پر ایرانی پیٹرول کے نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ ایرانی پیٹرول کی سرکاری قیمت 385 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، لہٰذا تمام پمپ مالکان اس مقررہ نرخ پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔رکھنی انتظامیہ اور پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے مختلف پیٹرول پمپوں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر4493/2026
سبی، 26 مئی: چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی میر دینار خان ڈومکی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی کی نگرانی میں شہر بھر میں صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔میونسپل کمیٹی کی ٹیموں نے سبی شہر کے مختلف شاہراہوں، گلی محلوں، بازاروں اور عوامی مقامات سے کچرا اٹھا کر صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا ہے۔ عیدالاضحیٰ کے پیشِنظر خصوصی صفائی پلان بھی مرتب کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔اس سلسلے میں آلائشیں ٹھکانے لگانے، نالوں کی صفائی اور اضافی عملہ و مشینری کی تعیناتی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں عید کے دنوں میں بھی مختلف علاقوں میں موجود رہیں گی تاکہ صفائی کے نظام کو بہتر اور فعال رکھا جا سکے۔چیئرمین اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی مہم میں میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں اور آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھ کر شہر کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خبرنامہ نمبر4494/2026
کوئٹہ 26مئی۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اور الحمد فاؤنڈیشن کے باہمی تعاون سے معذور بچوں کے لیے ہنہ اوڑک ہنہ جھیل میں ایک روزہ تفریحی و فلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ اس موقع پر 171 میڈیم اور 54 ڈویژن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور پروگرام کے انعقاد میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔پروگرام کے دوران معذور بچوں کو ہنہ اوڑک اور ہنہ جھیل کی سیر کرائی گئی جبکہ بچوں کے لیے خصوصی کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ انتظامی افسران اور شرکاء نے بچوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا اور ان کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا۔ بچوں کو مختلف تفریحی اور دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ دلوایا گیا جبکہ کشتی رانی بھی کرائی گئی، جس سے بچوں نے بھرپور لطف اٹھایا اور خوشی کا اظہار کیا۔اسی دوران محکمہ جنگلات کے تعاون سے ہنہ کے مقام پر شجرکاری مہم بھی چلائی گئی، جس میں بچوں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے پودے لگائے۔ پروگرام میں محکمہ تعلیم کے افسران نے بھی شرکت کی اور معذور بچوں کے لیے اس مثبت اقدام کو سراہا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ معذور بچوں کی تفریح، تعلیم اور فلاح و بہبود کے لیے ایسے پروگرامز کا انعقاد آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ انہیں معاشرے کا فعال، باوقار اور خوشحال حصہ بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر4495/2026
لورالائی، 26 مئی:کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ، چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی طاہر خان ناصر اور ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) حسیب شجاع کی خصوصی ہدایات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محب اللہ خان کی نگرانی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔میونسپل کمیٹی کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے، گلی محلوں اور شاہراہوں کی صفائی یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔چیف آفیسر محب اللہ خان نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عید کے تینوں دن صفائی کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں اور میونسپل کمیٹی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہر میں بہترین صفائی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر4496/2026
تمپ.عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر سیکریٹری ہیلتھ مجیب الرحمن کے ہدایت کی روشنی میں ڈی ایچ او تمپ ڈاکٹر نوروز یعقوب نے ضلع بھر کے تمام آر ایچ سیز میں محکمہ صحت کے عملے کے ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیے ہیں۔ڈی ایچ او ڈاکٹر نوروز یعقوب نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے دوران عوام کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام ڈاکٹرز، ہیلتھ پرووائیڈرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسز کو اپنی ڈیوٹیوں پر ہر صورت حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کا تمام عملہ 24/7 الرٹ اور دستیاب رہے گا تاکہ عوام کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
خبرنامہ نمبر4497/2026
کوئٹہ 26مئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع کوئٹہ کے مختلف پکنک پوائنٹس، بالخصوص ہنہ اُڑک، ہنہ جھیل، سرہ خلہ، کرخسہ، چلتن نیشنل پارک اور شعبان تک عوامی رسائی پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے۔تمام متعلقہ ایس ایچ اوز اور انتظامی افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ان مقامات پر تفریحی مقاصد کے لیے جانے والے افراد کو روکیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
خبرنامہ نمبر4498/2026
پنجگور۔25 مئی 2026: ڈپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، جن میں اسکولوں کی ریشنلائزیشن، غیر فعال اسکولز، غیر حاضر اساتذہ، دائمی غیر حاضر ملازمین، اور BSDIs کے تحت جاری تعلیمی منصوبے شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر پنجگور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی شعبے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (DEOs) اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (DDOs) کو ہدایت جاری کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں کے دورے یقینی بنائیں اور اپنی روزانہ کی کارکردگی رپورٹس ضلعی انتظامیہ کو پیش کریں۔انہوں نے مزید ہدایت دی کہ تعلیمی اداروں میں چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے تاکہ تعلیمی معیار، شفافیت اور حاضری کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر4499/2026
پنجگور 25 مئی 2026: ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جہانزیب ڈپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب بلوچ نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عابد ریکی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سراج احمد، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالغفار، ایم ایس 50 Bedded ڈاکٹر کامران، ڈی ایس ایم اکرام بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع پنجگور میں صحت کی سہولیات، اسپتالوں کی کارکردگی، بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی، ایمبولینس سروس، طبی آلات اور عملے کی موجودگی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ضلع پنجگور میں جاری صحت سہولیات اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر پنجگور نے ہدایت جاری کی کہ تمام سرکاری اسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز کو مزید فعال بنایا جائے اور ایمبولینس کی بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔انہوں نے مزید ہدایت دی کہ تمام طبی آلات اور مشینری کو فعال حالت میں رکھا جائے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے، جبکہ دور دراز علاقوں میں بھی بنیادی صحت سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسپتالوں میں صفائی، مریضوں کے ساتھ بہتر رویہ، اور 24 گھنٹے طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور محکمہ صحت میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر4500/2026
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق لائیو سٹاک ڈیری ڈیپارٹمنٹ جانوروں پر کانگو وائرس سے بچاؤ سے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے ضلع زیارت کے مختلف علاقوں کواس زندرہ میں سی سی ایچ ایف (CCHF) کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے انسدادِ کانگو وائرس اسپرے مہم کامیابی اور خوش اسلوبی کے ساتھ جاری و ساری ہے۔موقع پر اسپرے کی کارروائی آن سائٹ اسپرے آپریشن ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر زیارت ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر نوید کی زیرِ نگرانی ویٹرنری ڈاکٹرز اور اسٹاک اسسٹنٹس,کیمپ مین اور وٹرنری کمپاؤنڈرز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں عید الاضحیٰ کے حوالے سے قائم مقامی مویشی منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر اینٹی کانگو اسپرے کر رہی ہیں۔ ٹیموں نے منڈی میں لائے گئے جانوروں پر کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے بڑے پیمانے پر حفاظتی اسپرے کیا تاکہ کسی بھی ممکنہ آؤٹ بریک (پھیلاؤ) کے خطرات کو روکنے اور جڑ سے ختم کیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 4501/2026
نصیرآباد26مئی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر نماز عید کے اجتماعات کے لیے قائم عیدگاہوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، سیکیورٹی انتظامات اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او سٹی غازی عبدالرؤف جمالی، ایس ایچ او صدر تھانہ ذوالفقار علی پندرانی، میونسپل کمیٹی کے بابو اصغر رند سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ریلوے گراؤنڈ عیدگاہ، ابڑو محلہ عیدگاہ اور دیگر مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے عمل، نمازیوں کے لیے سہولیات اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عیدگاہوں میں نمازیوں کی صفوں کو منظم اور بالترتیب بنانے کے لیے چونے سے نشانیاں لگانے کے عمل کو بھی سراہا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ کے دوران تمام انتظامات کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے تینوں ایام کے دوران شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے عمل پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت زمین بوس کرنے کے لیے جاری کردہ احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے عملہ، مشینری اور دیگر ضروری وسائل متحرک رہیں گے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور علاقے میں تعفن یا آلودگی پیدا نہ ہو۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عید کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا اور پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے.
خبرنامہ نمبر 4502/2026
زیارت26 مئی:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر کے احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ انتظامیہ زیارت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر زیارت اور سنجاوی کی عیدگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات کے لیے سیکورٹی، صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی زیارت اور میونسپل کمیٹی سنجاوی کی جانب سے خصوصی صفائی مہم جاری ہے، جس کے تحت عیدگاہوں، بازاروں، شاہراہوں اور عوامی مقامات کی صفائی کے ساتھ ساتھ قربانی کی آلائشوں کو بروقت ہٹانے اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ متعلقہ عملہ عید کے تینوں دن فیلڈ میں موجود رہے گا تاکہ شہریوں اور سیاحوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنرعبدالقدوس اچکزئی نے عوام الناس اور سیاحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اور قربانی کی آلائشیں نالیوں، فٹ پاتھوں، شاہراہوں اور دیگر عوامی مقامات پر پھینکنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ماحول ایک مہذب معاشرے کی علامت ہے اور حکومت کی صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر شہری کو اپنا قومی و سماجی کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر زیارت اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے زیارت شہر میں خصوصی اعلانات بھی کیے گئے، جن میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ قربانی کے بعد آلائشوں کو کھلے عام پھینکنے کے بجائے پلاسٹک بیگز میں بند کرکے میونسپل کمیٹی کے قائم کردہ کولیکشن یونٹس پر جمع کرائیں۔ یہ کولیکشن پوائنٹس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال زیارت اور خنڈی سر پلازہ کے قریب قائم کیے گئے ہیں، جہاں میونسپل کمیٹی کا عملہ عیدالاضحیٰ کے تینوں دن صبح 6 بجے سے شام 10 بجے تک موجود رہے گا اور آلائشوں کو فوری طور پر تلف کرنے کے اقدامات کرے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ صفائی مہم کی خلاف ورزی کرنے اور آلائشیں کھلے عام پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی، امن و امان کے قیام، صفائی کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سیاحوں کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عوام پرامن، صاف ستھرے اور خوشیوں بھرے ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکیں۔
خبرنامہ نمبر 4503/2026
کوئٹہ 26 مئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے گزشتہ رات گلشن جناح لہڑی گیٹ کے علاقے میں جھگیوں میں لگنے والی آگ کے متاثرہ مقام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر نے متاثرین کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر متاثرہ خاندانوں میں ضروری امدادی اشیاء بھی تقسیم کی گئیں جن میں ٹینٹ، خیمے، چارپائیاں، برتن، بستر، واٹر کولر، واٹر کین سمیت روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء شامل تھیں۔متاثرین نے ضلعی انتظامیہ کی بروقت کارروائی اور فوری امدادی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں اور کسی بھی متاثرہ فرد کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔
خبرنامہ نمبر 4504/2026
قلات:ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی نے عیدالاضحی کے موقع پرعوام الناس کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہیکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد شہری قلات شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیئےاپنے قربانی کے جانوروں کے بچے ہوئے فضلات گندگی وغیرہ گھروں کے ساتھ نالیوں اور شہری آبادی میں نہ پھینکیں بلکہ صفائ پر مامور میونسپل عملے کے حوالے کریں تاکہ انہیں شہری حدود سے باہر مختص کئے گئے مقامات پر تلف کیاجاسکے ڈہٹی کمشنر نے کہا کہ قلات شہر کی خوبصورتی برقراررکھنے میں شہریوں پر بھی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں عیدالاضحی پلان کے تحت قربانی کے جانوروں یی آلائیشیں اٹھانے کیلئےڈپٹی کمشنرآفس کی جانب سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو بھی شہر کی صفائی ستھرائی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں
عوام الناس قلات شہر کی صفائی ستھرائی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈپٹی کمشنر آفس کے نمبر0844210407 کے نمبر پررابطہ کرسکتے ییں۔
خبرنامہ نمبر 4505/2026
صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر پوری قوم خصوصاً اہلِ بلوچستان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی، اطاعت اور ایثار کا درس دیتی ہے۔
اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ مقدس موقع باہمی محبت، بھائی چارے، اتحاد اور ضرورت مندوں کی مدد کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ عید کی خوشیوں میں غریب، یتیم اور مستحق افراد کو ضرور شامل کریں تاکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق قربانی کا حقیقی پیغام عام ہو۔میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی، امن اور باہمی احترام کی اشد ضرورت ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک و صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
خبرنامہ نمبر 4506/2026
چمن :وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ انتظامیہ چمن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر چمن کی عیدگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات کے لیے سیکورٹی، صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی چمن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی صفائی مہم جاری رکھا گیا جس کے تحت عیدگاہوں، بازاروں، شاہراہوں اور عوامی مقامات کی صفائی کے ساتھ ساتھ قربانی کی آلائشوں فاضل فضلہ جات کو شہر و آبادیوں سے دور لے جا کر ویرانے میں پھینکنا اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں متعلقہ عملہ عید کے دنوں فیلڈ میں موجود رہے گا تاکہ شہریوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے ڈی سی چمن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اور قربانی کی آلائشیں فضلہ جات کو شہر سے دور لے جا کر ویرانے میں پھینکا جائے۔ نہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے کی تشکیل کے لئے ہمیں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے عملے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چمن اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے چمن شہر میں خصوصی اعلانات بھی کیے گئے، جن میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قربانی کے بعد آلائشوں کو کھلے عام پھینکنے کے بجائے پلاسٹک بیگز میں بند کرکے میونسپل کمیٹی کے قائم کردہ کولیکشن پوائنٹس پر جمع کرائیں۔ جہاں میونسپل کمیٹی کا عملہ عیدالاضحیٰ کے تینوں دنوں موجود رہے گا اور آلائشوں فضلہ جات کو فوری طور پر تلف کرنے کے اقدامات کرے گا ڈی سی چمن نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی، امن و امان کے قیام، صفائی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے




