خبرنامہ نمبر 611/2025
بیلہ26جنوری:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ہدایت پر جام محمد فاؤنڈیشن کی طرف سے گرلز کالج بیلا میں بزم طارق بیلوی کا انقعاد کیا گیا جس میں تحصیل بیلا 15 اسکولز کے 480 بچوں میں اسکول یونیفارم اسکول بیگ نوٹ بک اور اسکالر شپ تقسیم کی گئیں تقریب کے مہمان خاص پارلیمارنی سکریٹری سیاحت و ثقافت میرزرین خان مگسی اور نوابزادہ جام محمد خان عالیانی تھے۔
خبرنامہ نمبر 612/2025
نصیرآباد26 جنوری۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 25 میں ضمنی انتخابی عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ نے انہیں پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی انتظامات و ووٹ کاسٹنگ کے عمل سے متعلق انہیں تفصیل سے آگاہی فراہم کی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی ڈی ایس پیز سید مختیار شاہ غلام حیدر منجھو سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولنگ کا عمل مقررہ وقت تک جاری رہے گا تمام ووٹرز کو اپنا قومی فریضے کی ادائیگی کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل کسی صورت نہیں رکنا چاہیے سیکورٹی افسران پر لازم ہے کہ وہ پولنگ بوتھ کے کسی بھی غیر ممنوعہ شخص کو آنے نہ دیں امن و امان پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا پرامن ماحول میں الیکشن کا عمل مکمل کروانا ہماری ذمہ داریوں کا حصہ ہے جس پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ الیکشن کمیشن کے تمام قوانین پر مکمل طور پر پاسداری کو یقینی بنایا جائے تاکہ صاف اور شفاف انداز سے پولنگ کا عمل مکمل کیا جائے انہوں نے ہدایت دی کہ جونہی ووٹ کاسٹنگ کا عمل مکمل ہو تو گنتی کا عمل شروع کیا جائے۔
خبرنامہ نمبر 613/2025
کوئٹہ،26 جنوری: حکومت بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی معطلی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے تردیدی بیان جاری کیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ عناصر سوشل میڈیا پر ڈی سی لسبیلہ کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ حکومت بلوچستان نے خبردار کیا ہے کہ ایسی غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے کیونکہ جھوٹ پر مبنی مواد پھیلانا جرم کے مترادف ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ معلومات پر یقین نہ کریں اور ایسی افواہوں کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔
خبرنامہ نمبر 614/2025
کراچی 26 جنوری: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر عمرخان بابر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور سوگوار خاندان کو صبر وہمت عطا فرمائے۔
خبرنامہ نمبر 615/2025
25 جنوری: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل کے اعزاز میں صوبے سندھ کے علاقے گھوٹکی میں اپنی رہائش گاہ پر گذشتہ رات عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا اہتمام سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہر اور اعجاز بگہو نے کیا تھا. واضح رہے کہ مذکورہ عشائیہ میں سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی اور اجمل خان مندوخیل بھی شریک تھے. بعدازاں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل، سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی اور اجمل خان مندوخیل کو روایتی سندھی ٹوپیاں اور اجرک پہنائے گئیجو سندھ ثقافتی ورثے کی قابل فخر علامت ہیں۔
خبرنامہ نمبر 616/2025
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی ضلع میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے شروع کیا گیا آپریشن کے دوران چار منشیات فروش اور متعدد منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ منشیات فروشوں کیخلاف اس آپریشن میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بلوچ گڑنگ جوائنٹ چیک پوسٹ کے انچارج رسالدار گوہرخان اور لیویزفورس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں اور منشیات کی عادی افراد کے خلاف کاروائی کے دوران چار مین ڈیلرز اور متعدد منشیات کی عادی افراد کو گرفتار کرلیا منشیات ڈیلروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور منشیات کے عادی افراد کو منشیات سے بچاو مرکز منتقل کر دیا جائے گا
خبرنامہ نمبر 617/2025
کوئٹہ 26جنوری: بلوچستان سمیت دیگر صوبے تیز رفتار ترقی کے لیے مریم نواز کی سوچ اور وژن کو فالو کریں۔یہ بات صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھتیران نے لاھور سے مسلم لیگ بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتیہوئیکہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم بی بی نے خود کو حقیقی معنوں میں نوزا شریف کی سوچ وژن کا عکاس ثابت کیا ہے۔پنجاب میں انتہائی کم مدت کے دوران نوجوانوں سمیت دیگر عوامی ترقی وخوشحالی کے سیکڑوں منصوبوں پربیک وقت عمل درآمد ہونا ایک فقیدالمثال کارنامہ ہیجسکی مثال ملکی سیاست میں نہیں ملتی پاکستان کی تیز رفتاراوردائمی ترقی کے لیے تمام صوبائی حکومتوں کو مسلم لیگی قیادت کی مخلصانہ سوچ ووژن کو فالو کرنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ اہل بلوچستان میاں نواز شریف سمیت مسلم لیگ کی دیگر مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک وقوم کی بقاوخوشحالی کے لیے بلوچستان کے سلگتے مسائل کے دائمی حل کے لیے خصوصی توجہ اور فوری عملی اقدامات کو یقینی بنائ
خبرنامہ نمبر 618/2025 موسی خیل 26جنوری:آج کا آپریشن ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد مندوخیل کی سربراہی میں ہوا۔ آپریشن میں ایس ایچ او لیویز تھانہ کوٹ خان محمد، لیویز فورس اور لیویز کیو آر ایف نے حصہ لیا۔ آپریشن تحصیل کنگری کے یونین کونسل کوٹ خان محمد، لوڑی تنگ اور رود کے علاقے میں کیا گیا۔ آپریشن میں تقریباً 50 ایکڑ زمین پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کو تلف کیا۔ آپریشن میں 50 کے قریب سولر پلیٹس 05 سمر سیبل 03 انوینٹرز قبضے میں لیا گیا علاوہ ازیں 07 افغان باشندون کو گرفتار کیا اور ان کے لگائے گئے 05 عدد کیمپس کو بھی ختم کیا اور جن لوگوں نے پوست کی فصل کو کاشت کی تھیں ان کو گرفتار کئے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ان کے زمینیں بکار سرکار ضبط کیاجائے گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد مندوخیل نے کہا کہ پوست کی فصل کی کاشت کے آخری گوشے کی خاتمے تک آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن میں زہر اگانے والے اور نوجوانوں نسل کی مستقبل کو خراب کرنیاور علاقے میں بدامنی پھیلانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی
خبرنامہ نمبر 619/2025
25 جنوری: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل کے اعزاز میں صوبے سندھ کے علاقے گھوٹکی میں سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہر کی رہائش گاہ پر گذشتہ رات عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا اہتمام علی گوہر مہر اور اعجاز بگہو نے کیا تھا. واضح رہے کہ مذکورہ عشائیہ میں سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی اور اجمل خان مندوخیل بھی شریک تھے. بعدازاں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل، سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی اور اجمل خان مندوخیل کو روایتی سندھی ٹوپیاں اور اجرک پہنائے گئےجو سندھ ثقافتی ورثے کی قابل فخر علامت ہیں۔
خبرنامہ نمبر 620/2025
گوادر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور، جو ضلعی مانیٹرنگ آفیسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، نے نگوری وارڈ میں پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ یہ دورہ میونسپل کمیٹی گوادر کی کونسلر کی نشست کے لیے بلدیاتی حکومت کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کیا گیا، جہاں انہوں نے پولنگ کے عمل، سیکیورٹی صورتحال اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔پریزائیڈنگ آفیسر نے بتایا کہ پولنگ کا عمل نہایت خوش اسلوبی اور منظم انداز میں جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس ایچ او گوادر بھی موجود تھے، جنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پورے دن کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالشکور نے پولنگ اسٹیشن پر موجود عملے کی محنت اور ذمہ داری کو سراہتے ہوئے ان کے پیشہ ورانہ کردار کی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے لیے صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گ
خبرنامہ نمبر 621/2025
حب :صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان صوبائی وزیر انڈسٹریز ایگریکلچر اینڈکوآپریٹیو میر علی حسن زہری نے اتوارکے روزحلقہ انتخاب کا دورہ کیا
صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کے زیرصدارت وزیراعلی بلوچستان کے دورہ حب کے اعلانات پر عملدرآمد سے متعلق پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس لیڈا کانفرنس ہال میں منعقد ہواڈی سی حب منصورقاضی نے صوبائ وزیر کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی بریفنگ میں ایکسئن بلڈنگ عبدالویاب زہری نے بتایا کہ ڈی سی کمپلیکس کی منظوری ہوچکی ہے منصوبے پر ایک ارب تیس کروڑ روپے کی لاگت آئیگی اورسرکاری افسران کیلئے ایک ارب پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے جی او آر کالونی تعمیر ہوگا انہوں نے بتایا کہ ضلع حب میں ایجوکیشن سیکٹرکی 38 اسکیمات منظورہوئے ہیں اجلاس میں صوبائ وزیر نے چیف افسر کو لوکل گورنمنٹ کمپلیکس کی پی سی ون تیاری کے احکامات دیے
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا کھوسہ اسسٹنٹ کمشنر حب سربلند خان میئر میونسپل کارہوریشن وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ نامزدوائس چیئرمین عظیم سنیاں اورسرکاری محکموں کے افسران محکمہ مواصلات تعمیرات روڈ سکیشن ایکسین انجینئر ارباب ایوب کاسی ،ایگزیکڑو انجینئر بلڈنگ سکیشن عبدالوہاب زہری ایس ڈی او اقبال زہری ،ایکسین ایری گیشن کینال عبدالجبار زہری ،DHOڈاکٹر نور بخش بزنجو ،ایم ایس ناصر شیخ ،محکمہ بلدیات کے چیف آفیسر نصیب اللہ ترین ،انجینئر مہر شاہ چیئرمین میونسپل کمیٹی جانشیربلوچ و دیگر شریک ہوئے اس موقع پر صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے کہاکہ حب ڈیولپمنٹ اتھارٹی اورماسٹرپلان منظورہوچکا ہے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد حب ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیرنگرانی ہوگاصدرمملکت آصف علی زرداری کی بلوچستان پر خصوصی توجہ ہے حلقئہ انتخاب کے عوام تسلی رکھیں ماسٹر پلان کے تحت ترقیاتی کام ہونگے صنعتی شہر کی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے اہم منصوبوں پر جلد کام شروع ہوگا میر علی حسن زہری نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری ضلع حب کیلئے جامع ترقیاتی پیکج لارہے ہیں حب میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ،گریٹر واٹر سپلائی اسکیم ،اور 9ارب روپے کی لاگت سے ساحلی بستی ڈام بندر منصوبے کیلئے منظوری حاصل کر لی گئی ہے انھوں نے کہاکہ سرکاری افسران دلجمعی اوردیانتداری کیساتھ کام کریں گورننس کی بہتری کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں میر علی حسن زہری نے محکمہ مواصلات وتعمیر ات و میونسپل کارپوریشن کے افسران کوایڈوائزی جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ ضلع حب کے ترقیاتی منصوبوں کی نقشہ سازی جدید ٹیکنالوجی سے کی جائے ترقیاتی اسکیمات کی پی سی ون تیاری جی پی ایس سسٹم کے تحت coordinate سے منسلک کریںافسران مفاد عامہ میں کم لاگت کے پائیدارمنصوبے بنائیں تاکہ ضلع کی اکثریتی آبادی اسکیمات سے مسفید ہو گڈانی شپ بریکنگ یارڈکی ماڈرنائزیشن کی جانب لیجانا چاہتے ہیں شپ بریکنگ یارڈ سے حب پیرکس تک لنک روڈکی تعمیر کی منظوری یوئ ہے جلد اس منصوبے پر کام شروع ہوگا صوبائ وزیر میرعلی حسن زہری نے کہا کہ آرسی ڈی یائیوے سے گڈانی تک 18کلومیٹر روڈ کے تعمیراتی کام ۔کا سنگ بنیاد وہ جلد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع حب کے لئے 13 ڈیمز کی منظوری حاصل کی ہے میر علی حسن زہری نے اجلاس میں چیئئرمین میونسپل کارہوریشن کی نشاندہی پر ساکران روڈ ہر غیرقانونی واٹرٹینکر کی آمدورفت سے تعمیر شدہ سڑک کوہونے والے نقصانات سے شرکاء کوآگاہی دی صوبائ وزیر نے ایکشن لیتے ہوئے ۔ متعلقہ حکام کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ۔ ٹینکر مافیا کیخلاف کاروائ کریں اورغیر قانونی یائیڈرینٹس چلانے والوں کیخلاف بھی انتظامیہ کی معاونت سے کاروائی کی جائے صوبائی وزیر نےدوران اجلاس جام گروپ کےنامزد وائس چیئرمین عظیم سنیاں کی نشاندہی پر ٹریفک منیجمنٹ پلان پر عملدرآمد کرنے کے احکامات انتظامیہ کو جاری کئےمیر علی حسن زہری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کیلئے 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈزاجرا ہوچکا ہے منصوبوں کی بروقت تکمیل اورکامیابی کیلئے انتظامیہ کو مانیٹرنگ کے احکامات بھی دیے صوبائی وِزیر نے گڈانی شہر کوعلی ڈگارزئ گوٹھ سے لنک پل کے زیرالتوامنصوبے کا نوٹس لیتے ہوئے پی سی ون تیاری کا حکم دیا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کے فنڈز سے گڈانی پشو سنگور گوٹھ کے رابطہ سڑک کی بحالی کیلئے منصوبہ تیار کیاجائے تاکہ گڈانی کے عوام ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوں اجلاس کے بعد صوبائ وزیر میر علی حسن زہری نے کرسچن کمیونٹی میں امدادی چیک تقسیم کئے اور
جدید سہولیات سیے مزین دوایمبولینس کی چابیاں ڈی ایچ او کے حوالے کیں جن میں ایک ایمبولینس گڈانی اوردوسری شاہ نورانی روڈ پر ریسکیو میں استعمال ہونگی۔
خبرنامہ نمبر 622/2025
حب 26 جنوری :صدرمملکت آصف علی زرداری کےترجمان برائے بلوچستان وصوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے کہا ہیکہ سرکار کی رٹ کو چیلنج کرنے والے جرائم پیشہ عناصر سے سختی سے نمٹیں گے قانون کی بالادستی شہریوں کے جان مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے صدرمملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل دین مینگل کے لواحقین کیلئے ایک کروڑ روہے گرانٹ اورہم نے بیس لاکھ روہے دینے کا اعلان کیا ہے شہید پولیس اہلکار کے فرزند کو پولیس میں اےایس آئ کی ملازمت دلوائینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ حب کے موقع پر لیڈا کانفرنس یال میں میڈیا بریفنگ میں کیامیر علی حسن زہری نے کہا کہ ضلع حب کے امن کو متاثر کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے شکست خوردہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ اقتدار سے محرومی کے بعد حب کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے اقلیت برادری کو نشانہ بنانے والوں کی نشاندہی ہوگئی یے جلد وہ قانون کے کٹہرے میں ہونگے میر علی حسن زیری نے کہا کہ ہندوبرادری کو دھکمیاں دینے والوں اورجرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کرنے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے عیاں یوچکی ہے گزشتہ چالیس تک اقتدار کےمزےلینےحب کو کھنڈرات بنانےوالے سیاسی مداری کو پیپلز پارٹی کےترقیاتی منصوبے برداشت نہیں ہورہے وہ جرائم پیشہ گروہ کی سرہرستی کرکے حب کے عوام کی کونسی سیاسی خدمت کررہے ہیں ضلع حب کے عوام کو شعورآچکاہے ضلع حب کے عوام کو امن دینے کی خاطر شہادت کے مرتبے پر فائز ہونےوالے پولیس شہداء کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دینگے میر علی حسن زہری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورحکومت کے دس ماہ کی کارکردگی کا گزشتہ چالیس سال تک اقتدار میں رہنے والوں کے ادوارسے موازنہ کیا جائے توہماری مقبولیت اورترقیاتی منصوبوں کے تمام سیاسی جماعتیں سول سوسائٹی معترف ہے میر علی حسن زہری نےکہا کہ۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد ہماری پہلی توجہ ترقیاتی منصوبوں پر مرکوزرہی حب ڈیولپمنٹ اتھارٹی اورحب ماسٹر پلان کا تحفہ ضلع حب کے عوام کو دینے کے بعد ہماری پہلی ترجیح امن وامان ہے ہم اس پر کوئی سمجوتھہ نہیں کرینگے پولیس جوانوں اورشہید اہلکار دین محند مینگل کے قتل میں ملوث اشتہاری گروہ سرغنہ کوسہولتکاروں سمیت قانون کی گرفت میں لائیں گے میر علی حسن زہری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ آج حب کاہر شہری اورکاروباری طبقہ شرہسندانہ سرگرمیوں میں ملوث گروہ کی کارستانیوں سے خوف وہراس میں مبتلاء ہے پولیس نے شہریوں میں پائی جانے والی احساس عدم تحفظ کے ازالے کے لیئے جرائم پیشہ گروہ کیخلاف کاروائیاں شروع کی ہیں جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کرنیوالے عناصر کی جانب سے چادردیواری کے تقدس کی پامالی کا واویلا گمراہ کن ہے پولیس افسر کو گولیوں کا نشانہ بنانے اورپولیس جوان کو شہید کرنےوالے جرائم پیشہ گینگ کی حمایت کرنا سہولت کاری کےزمرے میں آتایےسوشل میڈیا میں اس طرح کے بیانات دینے والے عوام کےخیرخواہ نہیں ہیں کوئٹہ کے بعد ضلع حب بڑا صنعتی شہر ہے اس شہر کی آبادی پانچ لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے پولیس نفری کی کمی پوری کرنے کیلئے آئی جی بلوچستان پولیس نے فوری طورپر 220جوانوں کی بھرتی کے احکامات جاری کئے ہیں پولیس کی سیکیورٹی ضروریات کیلئے 15پولیس موبائلوں کی منظوری دی ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری بلوچستان خاص طور ضلع حب شہر کی ترقی چاہتے ہیں حب شہر میں بی سی پلٹون کی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ چائینیز اوردیگر فارنرز کی سیکیورٹی پر مامورہیں میڈیا بریفنگ کےدوران سوال کے جواب میں میر علی حسن زہری نے کہا کہ حب شہر میں ٹریفک منیجمنٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے پلان تیار کیا یے اسسستنٹ کمشنرکی سربراہی میں اینٹی اینکروٹچمنٹ ٹیم بنائی گئ ہے لیویز کی 20 نفری بھی ٹیم کیساتھ فرائض سرانجام دیگی میر علی حسن زہری نے میڈیا کوبتایا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت قیام کے بعد ضلع کے بی آئی ایس پی پروگرام کے مستحقین کی تعدادبڑھاکر 75ہزار کردی ہے ابتک 60 کروڑ روپے مستحقین کو ادائیگی بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت کی گئ ہے جو حلقئہ انتخاب کےعوام کیساتھ کئے گئے وعدوں کی عکاسی کرتاہے