January 30, 2025
News

25-12-2024

خبرنامہ نمبر 8008/2024
بارکھان 25دسمبر ملک بھر کی طرح ضلع بارکھان میں بھی آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبے، عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ یوم قائداعظم کے موقع ڈی سی کمپلیکس میں پرچم کشائی تقریب منعقدہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنربارکھان خادم حسین بھنگرایس پی ارشاد احمد گولہ۔ڈی ڈی او امیرمحمد کھیتران۔پرنسپل عبدالقادر کھیتران۔زراعت افیسر عبدالعزیز۔سوشل ویلفیئرافیسر پا ئیند خان کھیتران و دیگر تمام محکموں کے آفیسراں نے شرکت کی. پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن پورے قوم کے کیلئے ایک خوشی کا دن ہیں. قائد ملت محمدعلی جناح وہ اصل ہیرو تھے جن کا بر صغیر پچھلے سو سالوں سے راستہ دیکھ رہے تھے. جناح صاحب کی انتھک محنت اور پُرخلوص جدوجہد کے بدولت ایک آزاد. اور خودمختار ریاست پاکستان ہمیں تحفے میں ملی ہمیں اپنی اس آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور اپنے وطن عزیز کی بقاء اور سا لمیت کیلئے ایک قوم کی حیثیت سے ملکر جدوجہد کرنا ہیں محمد علی جناح کی شخصیت ایک اعلیٰ اور مثالی کِردار کی حامل تھی، انہوں نے مذہب کے جمہوری اور انصاف پر مبنی اُصولوں کو اپنا کر عزت حاصل کی، وکالت اور سیاست میں رہ کر اپنے دامن کو صاف ستھرا رکھا اور مسلمانوں کی ذِہنی تعمیرِنو میں روشنی کا مینار بنے رہے.انہوں نے حصول منزل کے لیے ایک ایسی بے مثل قیادت فراہم کی جس نے بے شمار رکاوٹوں کے باوجو دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ایک علیحدہ وطن کا قیام یقینی بنادیا۔