خبرنامہ نمبر7955/2024
گوادر23دسمبر2024: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کے وژن اور مشن اور ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی انتظامی مانیٹرنگ کے تحت ضلع میں اداروں کی فعالیت اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھایا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کی غیر فعال حیوانات ڈسپنسریوں کو بحال کرنے کی مہم کے تحت آج سربندن ویٹرنری ڈسپنسری کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ، ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر امجد، یوسی چیئرمین نصیب نوشیروانی، وائس چیئرمین سمین تاج، ایم پی اے کے کوآرڈینیٹر برائے یوسی سربندن اقبال مولا بخش، کونسلر نواب رستم اور حق دو تحریک سربندن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسپنسری کو ادویات اور فرنیچر اے ڈی آزاد اور لیاقت داؤد کے حوالے کیا گیا۔یوسی چیئرمین نصیب نوشیروانی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ادوار میں ویٹرنری ڈسپنسری بند ہونے کے باعث سربندن کے مالداروں کو مال مویشیوں کی بیماریوں سے بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں کے نتیجے میں اب مال مویشیوں کے علاج معالجے اور ویکسینیشن کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا، جو مقامی افراد کے لیے بڑی سہولت ہے۔یہ اقدام علاقے میں مویشی پالنے والے افراد کے لیے نہ صرف سہولت بلکہ مالی مشکلات کے خاتمے کی بھی نوید ہے۔ افتتاحی تقریب میں علاقے کے عوام نے ایم پی اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو علاقے کی معاشی ترقی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔

Related Post
DGPR ADVERTISEMENTS
September 18, 2025
18th-September-2025
September 18, 2025
17th-September-2025
September 18, 2025
17th-September-2025
September 18, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
September 17, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
September 17, 2025
17th-September -2025
September 17, 2025
16th-September-2025
September 17, 2025
16th-September-2025
September 17, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
September 16, 2025
16th-September-2025
September 16, 2025
15th-September-2025
September 16, 2025
15th-September-2025
September 16, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
September 15, 2025
15th-September-2025
September 15, 2025
14th-September-2025
September 15, 2025
14th-September-2025
September 15, 2025
14th-September-2025
September 14, 2025
13th-September-2025
September 14, 2025
13th-September-2025
September 14, 2025