18th-May-2026

خبرنامہ نمبر4128/2026
کوئٹہ، 18 مئی ۔ حکومت بلوچستان نے مون سون سیزن 2026 اور ممکنہ شدید موسمی خطرات کے پیش نظر جامع کنٹی جنسی پلان کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ پیر کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کے اہم اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں صوبے کو درپیش ممکنہ قدرتی آفات، مون سون بارشوں، سیلابی صورتحال، ہیٹ ویو اور غیر معمولی موسمی تغیرات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کو متعلقہ حکام اور ماہرین کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے باعث بلوچستان میں امسال درجہ حرارت 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے جبکہ کلاوڈ برسٹ کے بعد اچانک ہیٹ برسٹ جیسے غیر معمولی موسمی خطرات بھی پیدا ہو سکتے ہیں، جو انسانی جانوں اور بنیادی ڈھانچے کیلئے سنگین چیلنج بن سکتے ہیں اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہیں اور پیشگی اقدامات ہر صورت مکمل رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت اور موثر انداز میں نمٹا جا سکے حکومت بلوچستان نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے 7500 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی ہے، جس کے تحت ریسکیو، ریلیف اور بحالی سرگرمیوں کو فوری طور پر فعال بنایا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژن اور ضلعی سطح پر پی ڈی ایم اے دفاتر کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے گا جبکہ ریسکیو مشینری، خیمے، ادویات، خوراک اور دیگر ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی اسی طرح صوبے بھر کے تمام اضلاع میں 1122 ریسکیو سینٹرز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ آئندہ مرحلے میں تحصیل سطح پر بھی ریسکیو مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ امدادی کارروائیوں کو مزید موثر بنایا جا سکے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ایمرجنسی نافذ کرنے، طبی عملے اور ایمبولینس سروس کو مکمل الرٹ رکھنے کی ہدایت دی گئی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عوامی آگاہی مہم فوری طور پر شروع کی جائے گی جس کے تحت تعلیمی اداروں، مساجد، میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو گرمی سے بچاو کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث غیر معمولی موسمی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے ایسی صورتحال میں حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ حساس اضلاع میں نکاسی آب کے نظام، ریسکیو مشینری، امدادی سامان اور ریلیف پوائنٹس ہر صورت فعال رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن بنایا جا سکے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان کسی بھی آفت یا ہنگامی صورتحال میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، سئنیر ممبر بورڈ آف ریونیو کمبر دشتی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، ایڈیشنل سیکرٹری چیف داخلہ حمزہ شفقات، سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمٰن بلوچ، سیکرٹری خزانہ جہانگیر خان کاکڑ، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون، سیکرٹری مواصلات بابر خان، سیکرٹری لائیو اسٹاک داود خان بازئی، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان ، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطاء اللہ مینگل اور نوید شیخ شریک تھے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4129/2026
موسیٰ خیل18 مئی ۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (DEOC) میں بچے کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نادر خان اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے کہا پولیو کا خاتمہ ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ضلعی انتظامیہ موسیٰ خیل کے ہر بچے کو اس معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور مہم میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے عوام اور والدین سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا میں موسیٰ خیل کے تمام والدین علمائے کرام اور معززین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4130/2026
لورالائی 18مئی ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے ناصر آباد دارالعلوم مدرسہ ٹرانزٹ پوائنٹ کچ عمقزہی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انسداد پولیو مہم کے تحت جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی، حاضری، ریکارڈ اور انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے اور ہر گھر تک رسائی یقینی بنائی جائے تاکہ لورالائی کو پولیو فری ضلع بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کر سکتا ہے، اس لیے والدین اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں خدمات انجام دینے والے ورکرز قومی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے اسسٹنٹ کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران سینکڑوں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلا رہی ہیں، جبکہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ سفر کرنے والے خاندانوں کے بچوں کو بھی پولیو ویکسین فراہم کی جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے واضح کیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے اور ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور سیکیورٹی ادارے مشترکہ طور پر مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4131/2026
کوئٹہ18مئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ معاوضہ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سوشل ویلفیئر، سی اینڈ ڈبلیو، سی ٹی ڈی، سول ہسپتال، بی ایم سی، ایم سی کیو، پولیس سرجن اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کوئٹہ میں پیش آنے والے گزشتہ مختلف واقعات کے حوالے سے زخمیوں اور شہداء کا تفصیلی ڈیٹا پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ متاثرہ عمارتوں، گاڑیوں اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متاثرین کو معاوضہ فراہمی کے امور، دستاویزی مراحل اور مختلف اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنلٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ معاوضہ کسی بھی فرد کے نقصان، دکھ یا تکلیف کا مکمل ازالہ تو نہیں کر سکتا، کیونکہ بعض نقصانات ایسے ہوتے ہیں جن کی تلافی ممکن نہیں ہوتی۔ خاص طور پر اگر کوئی شخص اپنے پیاروں، گھر، روزگار یا زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہو جائے تو مالی امداد اس کے غم کو ختم نہیں کر سکتی۔ تاہم ایسے مشکل حالات میں حکومت کی جانب سے دیا جانے والا معاوضہ متاثرہ افراد کے لیے ایک اہم سہارا ضرور ثابت ہوتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4132/2026
ہرنائی18مئی ۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو معیاری اور محفوظ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایک بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈرگ انسپکٹر ہرنائی رضوان حفیظ نے ضلع کے مختلف علاقوں اور بازاروں میں قائم میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیوں کا اچانک اور تفصیلی معائنہ کیا۔ اس خصوصی مہم کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کا سدباب کرنا اور عوامی صحت کا تحفظ کرنا تھا۔معائنے کے دوران ڈرگ انسپکٹر نے میڈیکل اسٹورز پر موجود ادویات کے اسٹاک کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے خصوصاً درج ذیل اہم تکنیکی امور کی جانچ پڑتال کی .ادویات کی تاریخِ تنسیخ (Expiry Dates): تاکہ زائد المیعاد ادویات کی فروخت کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔بیچ نمبرز (Batch Numbers): ادویات کے ریکارڈ اور ان کی اصل مینوفیکچرنگ کی تصدیق کے لیے۔رجسٹریشن نمبرز (Registration Numbers): ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے منظور شدہ اور قانونی ادویات کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیےاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈرگ انسپکٹر رضوان حفیظ کا کہنا تھا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے میڈیکل اسٹور مالکان کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار برقرار رکھیں، ادویات کو درجہ حرارت کے مطابق درست طریقے سے اسٹور کریں اور زائد المیعاد یا بغیر وارنٹی کے ادویات رکھنے سے قطعی گریز کریں۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اسٹورز کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں بھاری جرمانے اور اسٹورز کو سیل کرنا بھی شامل ہے۔ ہرنائی کی عوامی اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور ڈرگ انسپکٹر کی اس بروقت کارروائی کو انتہائی سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے سرپرائز دورے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ غریب عوام کو خالص اور معیاری ادویات کی دستیابی ممکن ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4133/2026
ہرنائی 18مئی ۔ ضلع ہرنائی کے علاقے زردالو میں پانیزئی قوم کی جانب سے تین ٹرک گاڑیوں کی عدم بازیابی کے خلاف کیا جانے والا شدید احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد عارضی طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے معاملے کی گہرائی تک پہنچنے اور مسئلہ حل کرنے کے لیے تین روز کی مہلت مانگے جانے پر مظاہرین نے شاہراہ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھول دیا۔زردالو کے مقام پر پانیزئی قوم کے مظاہرین نے اپنی تین ٹرک گاڑیوں کی گمشدگی یا قبضے کے خلاف احتجاجاً پہیہ جام ہڑتال کر رکھی تھی، جس کے باعث ہرنائی اور ملحقہ علاقوں کے مابین مواصلاتی رابطہ معطل ہو کر رہ گیا تھا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔ تناو کی اس صورتحال کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین نے فوری طور پر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مظاہرین اور پانیزئی قوم کے معززین و اکابرین سے مذاکرات کیے۔مذاکرات کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین نے مظاہرین کے مطالبات اور موقف کو تفصیل سے سنا۔ انہوں نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ قانون کی بالادستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ اس پورے واقعے کی تہہ تک پہنچنے اور اس کے پسِ پردہ محرکات کا پتا لگانے کے لیے تمام تر قانونی اور انتظامی وسائل بروئے کار لا رہی ہے، تاکہ اس سنگین مسئلے کا ایک منصفانہ اور پائیدار حل نکالا جا سکے۔”ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے معاملے کی شفاف تحقیقات اور گاڑیوں کی بازیابی کے لیے مظاہرین سے تین دن کی مہلت مانگی، جس پر پانیزئی قوم کے اکابرین نے ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہڑتال کو آنے والے جمعہ تک موخر کرنے اور روڈ کھولنے کا اعلان کیا۔دوسری جانب پانیزئی قوم کے قائدین نے ہڑتال ختم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ ہڑتال صرف انتظامیہ کے احترام اور ان کی یقین دہانی پر عارضی طور پر موخر کی گئی ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر آنے والے جمعہ تک ان کی تینوں ٹرک گاڑیاں بحفاظت واپس نہ ملیں اور اس مسئلے کا کوئی ٹھوس حل نہ نکالا گیا، تو جمعہ کے دن زردالو کے مقام پر دوبارہ ایک مکمل اور سخت ترین پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی، جس کے بعد پیدا ہونے والی تمام تر امن و امان کی صورتحال کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہوگی۔فی الوقت علاقے میں ٹریفک کی روانی بحال ہو چکی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4134/2026
چمن18مئی ۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا.جلاس میں ضلع چمن کی تمام تعلیمی درسگاہوں اور افسران کی کارکردگی سکولوں میں جاری ترقیاتی کاموں اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں ڈی سی چمن کو ڈی ای او میل اور فیمیل نے ضلع چمن محکمہ تعلیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں ضلع چمن کو محکمہ تعلیم کو درپیش ضروری سہولیات کی کمی اور فراہمی کے حوالےسے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی اور مختلف تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور مشکلات پر بحث کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ تعلیمی درسگاہوں میں اساتذہ اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں اکیونکہ طلباء و طالبات کی پڑھائی اور درس وتدریس کا دارومدار اساتذہ کی حاضریوں اور کلاسوں میں موجودگی پر منحصر ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالےسے ہم کسی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ نہیں کریں گے ڈی سی چمن نے کہا کہ تمام مانیٹرنگ ٹیمیں مانیٹرنگ کی عمل کو تیز کریں اور سٹوڈنٹس کو تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر ہر روز ایک لیکچر دیا کریں اور انھیں معیاری اور جدید تعلیم حاصل کرنے کے حوالےسے ہفتے میں اگر تسلسل کے ساتھ ایک تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جائے اور سٹوڈنٹس کو انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جائیں تو وہ اپنے پڑھائی پر دھیان دیں گے اور اس طرح سٹوڈنٹس میں خوداعتمادی اور آگے بڑھنے کی جستجو پیدا ہو جائیں گی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی حالت سدھارنے کیلئے کمیونٹی اور ڈیپارٹمنٹ کا ایک دوسرے کیساتھ روابط بڑھانے اور کوآپریشن کرنا بے حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ جدید تعلیم حاصل کیے بغیر ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نہیں ہو سکتے لہذا ہم سب کو تعلیمی اہداف کو حاصل کرنے کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات دیانتداری اور ایمانداری سے انجام دینے ہوں گے انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں کوئی بھی ملک و قوم جدید سائنسی وٹیکنیکل تعلیم حاصل کیے بغیر ترقی حاصل نہیں کر سکتی لہٰذا بحیثیت ایک قوم ہماری پہلی ترجیح جدید تعلیم ہونا چاہیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4135/2026
تربت 18 مئی ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے نواب شمبے زئی کی سربراہی میں دشتی بازار، زور بازار اور جنوبی چاہ سر کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے سٹی پروجیکٹ کے تحت تعمیراتی روڈ کے معاوضہ جات کی مد میں دی جانے والی رقم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاوضوں میں اضافے کا مطالبہ پیش کیا۔وفد کا کہنا تھا کہ اگرچہ معاوضہ جات کی ادائیگیاں سال 2025 میں کی جارہی ہیں، تاہم ان کا تعین 2018 کے قواعد و ضوابط کے مطابق کیا گیا ہے، جو موجودہ حالات اور مارکیٹ ریٹ کے تناظر میں ناکافی محسوس ہوتے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تمام پہلووں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس معاملے میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنائے گی اور متاثرین کے جائز تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر بہرام خان گچکی بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4136/2026
سبی، 18 مئی:۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا بغور معائنہ کیا، ٹیلی شیٹس کا جائزہ لیا اور خود بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے۔ڈی سی سبی نے ٹیموں کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مہم کی سو فیصد کوریج یقینی بنائی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے بچوں کو بھی لازمی طور پر پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے ٹیموں کی لگن، والدین کا بھرپور تعاون اور موثر نگرانی ناگزیر ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ ضلع سبی کو پولیو فری بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4137/2026
موسی خیل 18 مئی ۔ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نادر ایسوٹ نے 16 روزہ جاری IOA مہم کے سلسلے میں مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ویکسینیشن سرگرمیوں، فیلڈ مانیٹرنگ اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ڈاکٹر نادر ایسوٹ نے سب سے پہلے BHU کشپان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ILR کی مینٹیننس، ویکسین کے اسٹاک اور کولڈ چین سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ ویکسین کے معیار، حفاظت اور دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے بعد ازاں انہوں نے فیلڈ میں جا کر ویکسینیٹرز کے ہمراہ گھر گھر وزٹ کیا، بچوں کے ویکسینیشن کارڈز چیک کیے اور 0 ڈوز بچوں کی نشاندہی کی۔ اس دوران ریفیوزل والے گھروں میں بھی خود گئے اور والدین کو ویکسین کے فوائد، بچوں کی بہتر صحت اور مختلف بیماریوں سے بچاو کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی ڈاکٹر نادر ایسوٹ کی موثر نگرانی، عوام دوست رویے اور مثبت اندازِ گفتگو سے کمیونٹی کے لوگ کافی مطمئن نظر آئے اور انہوں نے بچوں کی بروقت ویکسینیشن میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4138/2026
لورالائی، 18 مئی ۔بی آئی ٹی ایم ایس (BIITMS) لورالائی کے زیرِ اہتمام چار روزہ مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) سیمینار کے پہلے روز کی سرگرمیاں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔ سیمینار کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ولی محمد بڑیچ تھے، جنہوں نے سیمینار کا باقاعدہ افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت جدید دور کی اہم ترین ٹیکنالوجی بن چکی ہے اور دنیا بھر میں ترقی، تحقیق اور جدت کا محور تصور کی جا رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ AI سمیت جدید علوم میں مہارت حاصل کریں تاکہ مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر قومی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کرسکیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر داود کنڈی نے Artificial Intelligence کی افادیت، عملی استعمال، تعلیمی و صنعتی شعبوں میں اس کے مثبت اثرات اور مستقبل میں پیدا ہونے والے مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ AI نوجوانوں کے لیے روزگار، تحقیق اور اختراع کے نئے دروازے کھول رہی ہے اور دنیا تیزی سے اس ٹیکنالوجی کی جانب بڑھ رہی ہے۔انجینئر عزیز اللہ نے اپنے خطاب میں تعلیمی اداروں خصوصاً اسکولوں میں AI کی Implementation کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کے لیے Artificial Intelligence کو نصاب اور تدریسی نظام کا حصہ بنانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ BIITMS لورالائی صوبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور AI تعلیم کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔عبدالحمید ابڑو نے بھی اپنے خطاب میں تعلیمی اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں جدید کمپیوٹر لیبز کے قیام اور طلبائ کو Artificial Intelligence جیسے جدید علوم سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نئی نسل مستقبل کے چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کرسکے۔سیمینار میں طلباء، طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور AI سے متعلق جدید معلومات حاصل کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انتظامیہ کے مطابق سیمینار کے آئندہ سیشنز میں بھی ماہرین مصنوعی ذہانت کے مختلف پہلووں پر تفصیلی لیکچرز اور عملی تربیت فراہم کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4139/2026
موسی خیل 18 مئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے پولیو مہم (SNID) مئی 2026 کے پہلے روز فیلڈ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ٹرانزٹ پوائنٹ توئسر، ایف سی چیک پوسٹ، مختلف محلوں اور دیگر حساس علاقوں کا جائزہ لیا تاکہ مہم کی پیش رفت اور ٹیموں کی کارکردگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا جا سکے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ٹرانزٹ پوائنٹس پر موجود پولیو ٹیموں کی سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیا، جہاں گاڑیوں کو روک کر سفر کرنے والے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا رہے تھے۔ انہوں نے اس عمل کو سراہتے ہوئے ہدایت دی کہ ہر آنے جانے والے بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہ سکے انہوں نے فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں کی محنت، لگن اور ذمہ داری کو قریب سے دیکھا، بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کی نگرانی کی اور والدین سے موثر گفتگو کرتے ہوئے انہیں پولیو سے بچاو، حفاظتی اقدامات اور ویکسین کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے فیلڈ اسٹاف کو ہدایت دی کہ مہم کے دوران ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنایا جائے اور اپنی ذمہ داریاں مکمل دیانتداری، احساسِ ذمہ داری اور جذبہ خدمت کے ساتھ انجام دیں تاکہ ایک صحت مند، محفوظ اور پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر4140/2026
کوئٹہ 18 مئی ۔گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ہدایت دی کہ گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج کو درپیش تمام مسائل بالخصوص تدریسی عملے کی کمی کو فوری طور حل کیا جائے۔ ہم اس تاریخی ادارے کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہمارا وژن کالج کو موجودہ تعلیمی اور صنعتی معیارات سے ہم آہنگ کر کے اسے تقاضوں کے مطابق مہارت پر مبنی تربیت متعارف کرانا ہے۔ مذکورہ کالج کے قیام کے 84 سال بعد ہم اس موقر تعلیمی ادارے کا پہلا کانووکیشن منا رہے ہیں۔ مجھے اس تاریخی سنگ میل پر بحیثیت گورنر بلوچستان آپ کے ساتھ کھڑے ہونے اور آپ کی خوشیوں میں شریک ہونے پر فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج سریاب کے پہلے کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز، سیکرٹری تعلیم صالح بلوچ، ڈاکٹر ظہور بازئی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان، پرنسپل گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق پرکانی اور کوئٹہ کے بوائز اینڈ گرلز کالجز کے پرنسپل صاحبان سمیت کالج اساتذہ کرام اور گریجویٹس کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج کے پہلے کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے تمام فارغ التحصیل ہونے والے گریجویٹس اور خاص طور پر ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ بوائز ڈگری کالج سریاب کے پہلے پرنسپل پروفیسر محمد خان نے تعلیمی فضیلت کے وڑن کے ساتھ بنیاد رکھی۔ وہ تعلیمی کارواں آگے بڑھا اور آج ہمارے موجودہ پرنسپل پروفیسر عبدالرازق پرکانی کی متحرک قیادت کے ساتھ اسے آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہمارے قابل احترام اساتذہ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہمارے ادارے صرف تعلیم سے متعلق نہیں ہیں بلکہ بلند کردار اور اخلاقی قوت کی تعمیر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی آٹھ دہائیوں کے دوران، ہزاروں نوجوان اسکالرز پوسٹ گریجویٹ بوائز ڈگری کالج کے دروازوں سے گزرے، اس کے ہال اور کلاس رومز میں چلے۔ بعد ازاں اپنے علاقوں، اپنے صوبے اور اپنے ملک کی خدمت کرتے رہے۔ یہ کالج ہمارے صوبے کے قدیم ترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔ یہ ہمارے ماضی کا فخر ہے، ہمارے حال کی شناخت ہے اور ایک روشن مستقبل کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس تاریخی کالج کو دوبارہ تعلیمی اور تیکنیکی تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ پوسٹ گریجویٹ بوائز ڈگری کالج کی تمام فیکلٹی اسے پہلے سے زیادہ مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے اور ہمارے نوجوانوں کے روشن مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے تیار بھی ہے۔ گورنر بلوچستان نے منتظمین کو کامیاب کانووکیشن کا انعقاد پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پرنسپل پروفیسر عبدالرزاق اور ان کی پوری ٹیم خراجِ تحسین کے مستحق ہیں اور امید ہے کہ آپ اسی جذبہ و ولولہ کے ساتھ آئندہ بھی سرگرم عمل رہیں گے۔ قبل ازیں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے مذکورہ کالج کے فارغ التحصیل ہونے والے گریجویٹس میں سے پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈل پہنائے گئے اور مہمانوں اور منتظمین میں شیلڈز تقسیم کیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4141/2026
زیارت18 مئی ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف سی کے کیپٹن محمد حارث، اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کاشانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لطیف اللہ غرشین، ڈسٹرکٹ آفیسر غلام رسول پانیزئی، ڈی ڈی او نقیب اللہ کاکڑ، ڈی ڈی او فیمیل فرزانہ ارباب، اکاونٹس آفیسر عبدالغنی پانیزئی، ڈی ڈی فیمیل سنجاوی فرزانہ کلثوم، جی ٹی اے کے صدر محمد نور دمڑ، جی ٹی اے آئینی کے صدر فیروز خان، بی ایف ڈسٹرکٹ آرگنائزر یونیسیف فدا حسین پانیزئی، آر ٹی ایس ایم بدرالدین سمیت مختلف کلسٹر ہیڈز نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں تعلیمی امور، اسکولوں کی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے تمام کلسٹر ہیڈز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جون 2026 تک تمام اسکولوں میں ضروری سامان اور سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آسکے۔ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ہر ماہ کم از کم پندرہ دن اسکولوں کے دورے کریں، تدریسی عمل کا جائزہ لیں اور غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپنے فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے تمام متعلقہ افسران اور اساتذہ کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنا ہوں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4142/2026
زیارت 18 مئی ۔ڈپٹی کمشنر زیارت محمد عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف سی کے کیپٹن محمد حارث، کیپٹن شعبان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رفیق مستوئی، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عرفان الدین، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ممتاز علی، ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سنجاوی ڈاکٹر نورالباقی، اکاونٹس آفیسر عبدالغنی پانیزئی، پی پی ایچ آئی آفیسر ریحان کاکڑ، ڈرگ انسپکٹر محمد عدیل، امین اللہ اور فرمان اللہ نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں محکمہ صحت کی کارکردگی کو مزید بہتر اور فعال بنانے کے حوالے سے مختلف اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے ڈی ایچ او ہیلتھ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ادویات کی کمی کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی فیز تھری اسکیمات میں ہسپتالوں کی ضروری تعمیر و مرمت اور دیگر ترقیاتی کاموں کو شامل کیا جائے گا تاکہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ غیر حاضر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی غیر موجودگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ شہریوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر نامہ نمبر4143/2026
قلات18مئی:۔ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی کے زیرصدارت پولیو مہم کے پہلے روز کے اختتام پرایوننگ جائزہ اجلاس منعقدہواجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر انجم بلوچ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈی پی او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹرمجتبی باجوئی ایریا کوارڈینیٹر ڈاکٹر نصرت ایکسٹرنل مانیٹر ڈاکٹر عبدالصمد ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمداقبال نورزئی سمیت محکمہ صحت کے سربراہان ڈبلیو ایچ او کے نمائندے مانیٹرنگ آفیسرز یوسی ایم اوزایریاانچارج نے شرکت کی اجلاس میں پولیوٹیموں نے فیلڈمانیٹرنگ سے متعلق رپورٹ پیش کئے اور پولیو ٹیموں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیاگیااجلاس میں پولیوورکرز کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیاڈپٹی کمشنر منیردرانی نے کہا کہ پولیوسے پاک معاشرہ کی تشکیل ہماری اولین ترجیح ہونی چاہییپولیو مہم میں حصہ لینے والے ٹیمیں اپنی کارکردگی مزید بہتربنائیں پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت اور لاپروائی برداشت نہیں کی جائیگی ٹیمیں صبح مقررکردہ وقت پر کام شروع کریں تاکہ مقررکردہ ہدف آسانی سے پورا کیا جاسکیں پولیو مہم کو کامیابی سے انجام دینے کے لیئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ضلع میں ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے پلائے بغیر نہ رہ جائے۔
خبر نامہ نمبر4144/2026
لورالائی18مئی:۔لورالائی میں پرائمری تعلیم کے نظام میں مصنوعی ذہانت (AI) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے مؤثر استعمال کے حوالے سے چار روزہ تربیتی و آگاہی سیمینار کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ سیمینار کا افتتاح کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے باضابطہ فنگر پرنٹ سسٹم کے ذریعے کیا۔افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر داؤد کنڈی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبد الحمید ابڑو، ادارہ اہذ کے ریکٹر انجینئر عزیز اللہ خلجی، اساتذہ، طلباء و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ جدید دور میں مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تعلیم کے شعبے میں انقلاب برپا کر رہی ہے، اور وقت کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کے طلباء کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ وہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر مقابلے کی صلاحیت حاصل کرسکیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبد الحمید ابڑو نے کہا کہ پرائمری سطح پر AI اور آئی ٹی کے استعمال سے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں، سیکھنے کی رفتار اور تدریسی معیار میں نمایاں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ جدید تدریسی طریقوں کو اپناتے ہوئے بچوں کو ڈیجیٹل تعلیم کی جانب راغب کریں۔ادارہ اہذ کے ریکٹر انجینئر عزیز اللہ خلجی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مصنوعی ذہانت مستقبل کی اہم ترین ٹیکنالوجی ہے، جو نہ صرف تعلیم بلکہ صحت، تجارت، زراعت اور صنعت سمیت ہر شعبے میں نمایاں تبدیلیاں لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار کے دوران شرکاء کو AI Tools، ڈیجیٹل لرننگ، آن لائن ایجوکیشن پلیٹ فارمز، کمپیوٹر لٹریسی اور جدید آئی ٹی مہارتوں کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔تقریب کے دوران مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے نہ صرف تعلیمی نظام بہتر ہوگا بلکہ نوجوان نسل کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے حکومت اور تعلیمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی آئی ٹی لیبارٹریز، انٹرنیٹ سہولیات اور ڈیجیٹل تعلیمی مراکز قائم کیے جائیں تاکہ طلباء جدید تعلیم سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں۔سیمینار کے اختتام پر طلباء و طالبات نے مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف پراجیکٹس اور ماڈلز بھی پیش کیے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔آخر میں ادارہ اہذکے ریکٹر انجینئر عزیز اللہ خلجی نے مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کیے۔
خبر نامہ نمبر4145/2026
ضلع چمن 18مئی:۔اے ڈی سی چمن فدا بلوچ اور اے سی چمن امتیاز علی بلوچ نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز فیلڈ میں جا کر پولیو ٹیموں کی کارکردگی سیکیورٹی کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے فیلڈ میں بچوں کو کے قطرے بھی پلائے اور بچوں کی فنگر پرنٹس کو بھی چیک کیا انہوں نے پولیو ٹیموں کے افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خبردار کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہنے پائے انہوں نے پولیو ٹیموں کے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے کہا کہ پولیو ٹیموں کے آفیسرز اور ورکروں کو اکیلا نہ چھوڑا جائے اور ڈیوٹی کے دوران چوکنا اور الرٹ رہیں اور اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں انہوں نے ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ورکرز کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا جہاں گاڑیوں کو روک کر سفر کرنے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے تھے۔ انہوں نے اس عمل کو سراہتے ہوئے پولیو ورکرز سے کہا کہ ہر آنے جانے والے بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہ سکے اے ڈی سی چمن اور اے سی چمن نے فیلڈ میں والدین اور سرپرستوں کو پولیو ویکسین کی افادیت اور اہمیت کے حوالیسے سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیموں کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھائیں تاکہ ہم ایک پولیو فری معاشرے اور صحت مند ماحول کی تشکیل کو یقینی بنانے میں کامیاب ہو سکیں۔
خبر نامہ نمبر4146/2026
ضلع قلعہ عبداللہ 18مئی:۔منسٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان سردار زادہ فیصل خان جمالی، سکریٹری لائیوسٹاک بلوچستان محمد داؤد بازیی ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ ڈاکٹر محمد فاروق ترین کے خصوصی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک قلعہ عبداللہ ڈاکٹر تاج دین ترین ڈی سی قلعہ عبداللہ منور حسن مگسی نے بلوچستان بھر کی طرح قلعہ عبداللہ گلستان بازار لاجور حبیب زی میں مویشی منڈی اور ڈیری فارمزمیں اینٹی کانگو وائرس اسپرے مہم کا آغاز کیا اس دوران انہوں نے تمام مویشی و گائے بھینس منڈیوں میں اینٹی کانگو وائرس سپرے کیے اس مہم کا باقاعدہ سرپرستی ڈاکٹر باقی داد اسٹاک اسسٹنٹ محمد موسیٰ، کیمل مین سپریمہم میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
خبر نامہ نمبر4147/2026
ضلع چمن 18مئی:۔ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور اے ڈی سی چمن فدا بلوچ نے نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن میں بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نوید بادینی ڈپٹی ڈی ایچ او عبد الرشید اچکزئی ایم ایس نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن اویس پولیو ٹیموں کے آفیسرز سیکیورٹی آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ پولیو وائرس کی مکمل خاتمے تک ہمیں تمام پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دینے ہوں گے اور کا خاتمہ ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں گے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے عوام اور والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین سرپرست علمائے کرام اساتذہ پڑھے لکھے لوگ اور معاشرے کے تمام ذی شعور لوگ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سالہ بچوں کو پولیو کی قطرے ضرور پلائیں تاکہ انکے بچے عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

خبر نامہ نمبر4148/2026
قلعہ سیف اللہ 18 مئی:۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان نے پولیو مہم (SNID) مئی 2026 کے پہلے روز فیلڈ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ٹرانزٹ پوائنٹ، ایف سی چیک پوسٹ، مختلف محلوں اور دیگر حساس علاقوں کا جائزہ لیا تاکہ مہم کی پیش رفت اور ٹیموں کی کارکردگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا جا سکے۔ دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ٹرانزٹ پوائنٹس پر موجود پولیو ٹیموں کی سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیا، جہاں گاڑیوں کو روک کر سفر کرنے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے تھے۔ انہوں نے اس عمل کو سراہتے ہوئے ہدایت دی کہ ہر آنے جانے والے بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہ سکے انہوں نے فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں کی محنت، لگن اور ذمہ داری کو قریب سے دیکھا، بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کی نگرانی کی اور والدین سے مؤثر گفتگو کرتے ہوئے انہیں پولیو سے بچاؤ، حفاظتی اقدامات اور ویکسین کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر وحید الرحمان نے فیلڈ اسٹاف کو ہدایت دی کہ مہم کے دوران ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنایا جائے اور اپنی ذمہ داریاں مکمل دیانتداری، احساسِ ذمہ داری اور جذب? خدمت کے ساتھ انجام دیں تاکہ ایک صحت مند، محفوظ اور پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنایا جا سکے
خبر نامہ نمبر4149/2026
قلات 18مئی:۔وزیر اعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی کیوژن کے تحت ضلع قلات میں بلوچستان اسپیشل انیشیٹیو ڈیولپمنٹ پروگرام پر کامیابی سیعملدرآمد جاری ہے بی ایس ڈی آء اسکیمات فیزتھری میں شفافیت اور جامع عوامی خدمات کی فراہمی کے وژن کے تحت نچلی سطح پرسماجی انسانی ترقی کے روڈمیپ پرعملدرآمدکیاجارہا ہیڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کے زیرنگرانی بی ایس ڈی آء اسکیمات پرپیشرفت فزیکل فنانشل پروگریس سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں شہریوں کوپینے کیصاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں روڈنیٹ ورک اسکولوں صحت مراکز کے بنیادی ڈھانچیکی فراہمی کے منصوبوں پرجاری کام سے متعلق جکام نے متعلقہ محکموں کیافسرانسیبریفنگ لی ڈپٹی کمشنر قلات نے متعلقہ محکموں کے افسران پرواضح کیا کہ مقررہ مدت سے قبل لوکل کمیونٹی کی ضروریات سے ہم آہنگ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اورمنصوبوں کی پائیداری کیلئے مانیٹرنگ کویقینی بنایاجائیگا۔

خبر نامہ نمبر 2026/4153
بارکھان/رکھنی18 مئی:ـڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہِ سلیمان ڈویژن جناب ایاز احمد بلوچ نے پولیس اسٹیشن رکھنی کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی محمد مرید بگٹی، ایس آئی/ایس ایچ او سمیع اللہ، اے ایس آئی عطاء محمد اور ہیڈ محرر اعظم جان بھی موجود تھے۔دورے کے دوران ڈی آئی جی پولیس نے تھانے کے مختلف شعبہ جات، ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک، سیکیورٹی انتظامات اور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے انہیں تھانے کے انتظامی امور، عوامی سہولیات اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔ڈی آئی جی ایاز احمد بلوچ نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی، خوش اخلاقی اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تھانے میں صفائی، ریکارڈ کی بہتری اور ڈیوٹی میں مزید بہتری لانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جرائم کے خاتمے کے لیے موثر حکمت عملی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔
خبر نامہ نمبر 2026/4154
نصیرآباد 18 مئی: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت پہلی ای آر ایم میٹنگ (SNID) کا ایوننگ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی، پولیو ورکرز، ایریا انچارجز، یو سی ایم اوز، ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سمیت دیگر مانیٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی، ٹیموں کی پیش رفت، فیلڈ میں درپیش مسائل اور اہداف کے حصول سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مختلف یونین کونسلز میں جاری مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے، رفیوزل کیسز کے خاتمے اور ٹیموں کی نگرانی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے، مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا یقینی بنائیں، جبکہ والدین میں آگاہی پیدا کرکے رفیوزل کیسز کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیمیں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں تاکہ ضلع نصیرآباد کو پولیو فری بنانے کے قومی مشن میں بھرپور کردار ادا کیا جا سکے۔ اجلاس میں مہم کی موثر نگرانی، ٹیموں کی حاضری اور فیلڈ رپورٹنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
خبر نامہ نمبر 2026/4155
تربت18 مئی:ـ جامعہ تربت کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے فیکلٹی ممبر اور محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں زیرِ تعلیم پی ایچ ڈی اسکالر شاہل سید نے محمد علی جناح یونیورسٹی میں منعقدہ آئی ای ای ای بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔کانفرنس میں مختلف جامعات، تحقیقی اداروں اور صنعت سے وابستہ ماہرین، محققین اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر کاروبار، ٹیکنالوجی اور مینجمنٹ سائنسز کے شعبوں میں ابھرتے ہوئے رجحانات، جدید تحقیقی پیش رفت اور نئے نظریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس بین الاقوامی کانفرنس کے دوران شاہل سید نے اپنے تحقیقی کام کے نتائج، علمی مشاہدات اور تحقیق پر مبنی سفارشات پیش کیں۔جامعہ تربت اور محمد علی جناح یونیورسٹی کی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران نے شاہل سید کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی تحقیقی خدمات اور علمی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس کامیابی کو شاہل سید کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کا مظہر قرار دیتے ہوئے اسے تحقیق، جدت اور علمی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

خبر نامہ نمبر 2026/4155
کوئٹہ 18 مئی: ـحکومت بلوچستان کے ادارہ برائے آفات سے نمٹنے کے انتظامات پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نپا) کے 46 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء پر مشتمل ایک وفد نے دورہ کیا۔ اس موقع پر ایک تفصیلی بریفنگ سیشن اور ادارہ جاتی تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غرزئی نے کی جبکہ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ریسکیو نبیل احمد شیخ بھی موجود تھے۔بریفنگ کے دوران وفد کو پی ڈی ایم اے کے آپریشنل نظام، مختلف ہنگامی حالات میں ردعمل کے طریقہ کار اور ادارے کے مجموعی ورک فلو سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ قدرتی اور انسانی ساختہ آفات کے دوران کوآرڈینیشن حکمت عملی، ہنگامی ردعمل کے نظام اور فیصلہ سازی کے طریقہ کار پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔شرکاء کو ادارے کے مواصلاتی نظام، فوری رسپانس فریم ورک اور بحران کی صورتحال میں استعمال ہونے والے انتظامی طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر پی ڈی ایم اے کی مشینری اور وسائل کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں فائر ٹینڈرز، ایمبولینسز اور دیگر ایمرجنسی ریسپانس گاڑیاں شامل تھیں۔وفد نے پروونشل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (پی ای او سی) کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ریئل ٹائم مانیٹرنگ سسٹم، ڈیٹا اینالیسز، ڈیزاسٹر پریڈکشن میکانزم اور ابتدائی وارننگ سسٹمز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اختتام پر دونوں جانب سے اس دورے کو مثبت اور مفید قرار دیتے ہوئے ادارہ جاتی تعاون، معلومات کے تبادلے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
خبر نامہ نمبر 2026/4156
چمن 18 مئی:ـڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت جاری انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز ایوننگ ریویو اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں آج پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کے حوالےسے ڈی سی چمن کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں اے ڈی سی چمن فدا بلوچ، ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی بچوں کو پولیو کے قطرے ہر حال میں پلائی جائیں اور کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کی تدارک صرف پولیو ویکسینیشن ہی سے ممکن ہے لہذا اپنے بچوں اور قوم کے مستقبل کے ہونہاروں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کا واحد ذریعہ پولیو ویکسین ہی ہے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران علماء کرام اساتذہ قبائلی عمائدین اور تمام ذیشعور افراد انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے انسانیت دوستی اور خیرخواہی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی پر مامور افسران و اہلکاران پولیو ورکرز کے ساتھ اکٹھے رہیں اور آخر وقت اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔
خبر نامہ نمبر 2026/4157
موسیٰ خیل18 مئی:ـڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبد الرزاق خجک کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز کا ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب اللہ کاکڑ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر (ڈبلیو ایچ او) ڈاکٹر نوراخان کاکڑ، ضلعی کوآرڈینیٹر انڈس ہسپتال مجیب الرحمٰن، مانیٹرنگ آفیسران اور یو سی ایم اوز نے شرکت کی اجلاس میں مہم کے پہلے دن کے اہداف، ٹیموں کی فیلڈ کارکردگی اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ دور دراز علاقوں میں سو فیصد کوریج کو یقینی بنایا جائے، پولیس فورس پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے، اور والدین اپنے 5 سال تک کے بچوں کو قطرے پلوا کر اس قومی مہم میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔

خبر نامہ نمبر 2026/4158
گوادر 18 مئی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست ویژن اور ضلعی انتظامیہ گوادر کی مؤثر نگرانی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل میں ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری نے زیر تعمیر رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) پسنی کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ ریونیو کے تحصیلدار آفس کی تعمیر کے لیے مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ادارہ جاتی نظام کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
خبر نامہ نمبر 2026/4159
گوادر 18 مئی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست ویژن، صحت عامہ کے نظام کی بہتری اور دور دراز علاقوں میں بنیادی طبی سہولیات کی مؤثر فراہمی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی گوادر ڈاکٹر مرشد دشتی نے بی ایچ یو پلّیری کا تفصیلی مانیٹرنگ دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے طبی مرکز میں عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، ای پی آئی سائٹ، ویکسینیشن ریکارڈ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر مرشد دشتی نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی بروقت دستیابی اور حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر طبی خدمات میسر آسکیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ دیہی علاقوں کے طبی مراکز کی مسلسل نگرانی کے ذریعے صحت کے نظام کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
خبر نامہ نمبر 2026/4160
لورالائی18 مئی: میونسپل کمیٹی لورالائی نے انجمن تاجران لورالائی کے تعاون سے شہر بھر میں موجود ریڑھی بانوں اور ٹھیلہ مالکان کی رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیاہے۔ مہم کا افتتاح چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی طاہر خان ناصر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ خان بلوچ اور انجمن تاجران لورالائی کے صدر غفار احمد نے کیا۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی طاہر خان ناصر نے کہا کہ رجسٹریشن مہم کا مقصد شہر میں کاروباری سرگرمیوں کو منظم کرنا، ریڑھی بانوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنا اور شہری نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریڑھی بانوں اور ٹھیلہ فروشوں کو مفت نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی جبکہ ان کا ریکارڈ بمعہ تصاویر محفوظ کیا جائے گا۔چیف آفیسر محب اللہ خان بلوچ نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں جا کر رجسٹریشن کا عمل مکمل کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ ریڑھی بان اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے تمام ریڑھی بانوں سے اپیل کی کہ وہ مہم میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں۔
انجمن تاجران لورالائی کے صدر غفار احمد نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم سے شہر میں کاروباری نظام مزید بہتر اور منظم ہوگا۔
خبر نامہ نمبر 2026/4161
کراچی/گوادر 18 مئی:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن، خطے میں معاشی روابط کے فروغ اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ کی پالیسی کے تحت قازقستان کے معروف کاروباری شخصیت اور فریڈم ہولڈنگ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تیمور ترلوف کی قیادت میں قازقستان کا اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا۔وفد نے کراچی پورٹ ٹرسٹ ہیڈ آفس میں اہم اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی، جس میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ سمیت کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمینز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان بحری تجارت، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ کنیکٹیویٹی، سرمایہ کاری، بینکاری، آئی ٹی اور اقتصادی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ نے وفد کو گوادر پورٹ، گوادر فری زون اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے گرم پانیوں تک رسائی کا مختصر ترین اور موثر تجارتی راستہ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے گوادر پورٹ کے جدید انفراسٹرکچر، ڈیپ سی سہولیات، بڑھتی ہوئی ٹرانس شپمنٹ صلاحیت اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گوادر فری زون میں ٹیکس چھوٹ، کسٹمز سہولت، کم آپریشنل اخراجات اور ویئر ہاؤسنگ، لاجسٹکس، مینوفیکچرنگ اور ویلیو ایڈڈ صنعتوں میں طویل المدتی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔قازقستانی وفد نے گوادر پورٹ کو علاقائی تجارت اور ٹرانزٹ آپریشنز کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر استعمال کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر افغانستان، چین اور ایران کے ذریعے وسطی ایشیا کو گوادر سے منسلک کرنے والے ممکنہ تجارتی و ٹرانزٹ راہداری منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر کو ایک جدید علاقائی ٹرانس شپمنٹ اور لاجسٹکس حب کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے، اور گوادر پورٹ وسطی ایشیائی ممالک کی کارگو، ٹرانزٹ ٹریڈ اور صنعتی تعاون کی ضروریات پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔قازقستانی وفد کے سربراہ تیمور ترلوف نے گوادر پورٹ کے وژن اور ترقیاتی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا خطے میں اقتصادی روابط اور علاقائی انضمام کے فروغ میں کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ملاقات میں دونوں جانب سے کاروباری روابط، لاجسٹکس، بندرگاہی آپریشنز، سرمایہ کاری اور مالیاتی تعاون کے شعبوں میں مستقبل میں اشتراک مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وفد میں بزنس کونسل آف پاکستان کے نمائندوں سمیت قازقستان کے دیگر ممتاز کاروباری رہنما بھی شامل تھے۔ اس دورے کو پاکستان اور قازقستان کے درمیان ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، بینکاری، آئی ٹی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات کے جائزے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔یہ پیش رفت خطے میں گوادر پورٹ کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی کردار اور جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان ایک اہم تجارتی و سرمایہ کاری گیٹ وے کے طور پر اس کی تیزی سے ابھرتی ہوئی حیثیت کی عکاس ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *