خبرنامہ نمبر6849/2026
کوئٹہ 11اگست ۔ یومِ آزادی کی مناسبت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور وزیر صنعت و حرفت سردار کوہیار خان ڈومکی کے حکم پر اپم ڈی لیڈا لیاقت کاشانی کی جانب سے لیڈا بلڈنگ پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم لگائے گئے ہیں اور لیڈا عمارت ،درختوں اور سڑک کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ہےملک بھر سمیت بلوچستان میں بھی یومِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے سرکاری عمارتوں کو قومی پرچموں سے آراستہ کیا جا رہا ہے، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی یاد میں تینوں ممالک کے قومی جھنڈے لہرائے جارہے ہیں۔حب لیڈا بلڈنگ پر تینوں ممالک کے قومی پرچم لہراتے ہوئے قمقموں کی روشنی کے ساتھ خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں، جو باہمی دوستی، بھائی چارے اور یکجہتی کی علامت کے طور پر نمایاں ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6850/2026
گوادر11 اگست ۔: رکنِ صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوادر کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں مفتی عبدالغنی، مفتی عبداللطیف، مفتی یاسین، مفتی تیمور سمیت دیگر علمائے کرام شامل تھے ملاقات میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، دینی و دعوتی سرگرمیوں اور آئندہ کے پروگراموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو 3 ستمبر کو سربندن میں منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی اس موقع پر وفد کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو عقیدہ ختم نبوت سے متعلق خوبصورت خطاطی پر مشتمل پورٹریٹ بطور تحفہ پیش کیا گیارکن صوبائی اسمبلی نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دینی و دعوتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اور اس کے تحفظ کے لیے علمی، دینی اور پرامن جدوجہد قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے وفد کی خدمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6851/2026
گوادر 11 اگست ۔ رکنِ صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد بلوچ سے ان کے دفتر میں تعلیم کی بہتری کے مختلف امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں میں تعلیمی نظام کی بہتری، اسکولوں میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کی دستیابی اور دیگر اہم تعلیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے اسکولوں میں اساتذہ اور ضروری عملے کی بروقت دستیابی کو تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے اٹیچمنٹ کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اٹیچمنٹ کے باعث جن سرکاری اسکولوں میں اسٹاف کی کمی پیدا ہو رہی ہے، اس کا جائزہ لے کر ملازمین کو ان کی اصل جائے تعیناتی پر واپس بھیجنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں ان کا کہنا تھا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی موجودگی، حاضری، میرٹ پر تعیناتی اور موثر افرادی قوت تعلیمی نظام کی بہتری کے بنیادی ستون ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ دستیاب انسانی وسائل کو طلبہ کی تعلیمی ضروریات کے مطابق منظم کیا جائے تاکہ کسی بھی اسکول میں اساتذہ یا عملے کی کمی کے باعث تدریسی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں رکن صوبائی اسمبلی نے محکمہ تعلیم کے افسران پر زور دیا کہ اسکولوں کی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری، طلبہ کی تعلیمی ضروریات اور بنیادی سہولیات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور جہاں بھی کمی یا مسئلہ درپیش ہو، اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اجلاس سیرت النبی کے حوالے سے تعلیمی و تربیتی پروگرامز کے انعقاد پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر طے پایا کہ 24 اگست کو پسنی اور 25 اگست کو گوادر میں سیرت النبی کے خصوصی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف نصابی علم کی فراہمی نہیں بلکہ طلبہ کی اخلاقی تربیت، کردار سازی، نظم و ضبط اور مثبت اقدار کا فروغ بھی ہے۔ انہوں نے سیرت النبی کے پروگرامز کو طلبہ میں اعلیٰ اخلاق، برداشت، احترام، دیانت اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینے کی ایک مثبت تعلیمی و تربیتی کاوش قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6852/2026
گوادر، 11 اگست ۔: رکنِ صوبائی اسمبلی بلوچستان ہدایت الرحمٰن نے ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل معین الرحمٰن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، چنگیز بلوچ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی کو شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، اولڈ ٹاون ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ، پانی کی فراہمی، ڈسٹری بیوشن نظام اور شہری بنیادی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ اولڈ ٹاون ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ کے تحت ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ متعدد منصوبہ جاتی کام مکمل کیے جا چکے ہیں۔ منصوبے کا مقصد شہر کے قدیم علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کو بہتر بنانا اور شہریوں کو ایک بہتر، محفوظ اور معیاری ماحول فراہم کرنا ہے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوادر شہر کو اس وقت روزانہ تقریباً 35 سے 40 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جس کا بنیادی ذریعہ سوڈ ڈیم ہے۔ ضرورت کے مطابق شادی کور ڈیم سے بھی ہفتے میں تقریباً دو مرتبہ مخصوص مقدار میں پانی محدود دورانیے کے لیے حاصل کیا جاتا ہے پسنی شہر کو پانی کی فراہمی سے متعلق حالیہ صورتحال کے حوالے سے بھی تفصیلی وضاحت پیش کی گئی۔ چیف انجینئر جی ڈی اے نے بتایا کہ شادی کور ڈیم سے گوادر کے لیے حاصل کیا جانے والا پانی مخصوص مقدار اور محدود دورانیے کے لیے ہوتا ہے اور اس سے پسنی شہر کی مقررہ پانی سپلائی متاثر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی سے متعلق کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے مابین باہمی رابطہ، حقائق پر مبنی جائزہ اور موثر انتظامی اقدامات ضروری ہیں بریفنگ میں کہاگیا گوادر شہر کے پانی کی فراہمی کا نظام جی ڈی اے کے حوالے کیے جانے کو تقریباً ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔ اس دوران دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پانی کی مسلسل فراہمی، ڈسٹری بیوشن کے نظام کی نگرانی اور شہری ضروریات کو ترجیح دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، اولڈ ٹاون ری ہیبلیٹیشن اور پانی کی فراہمی کے نظام کے حوالے سے بریفنگ کا جائزہ لیتے ہوئے عوامی مفاد میں جاری اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ گوادر کے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون، شفافیت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنا کردار مزید موثر بنائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6853/2026
کوئٹہ، 11 اگست:۔صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس پوسٹ کی سختی سے تردید کی ہے۔جس میں بین الصوبائی بس سروسز سمیت کوئٹہ سے کراچی اور دیگر روٹس، جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع کے درمیان چلنے والی مسافر بس سروسز کو 16 اگست تک معطل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان کے دفتر سے جاری وضاحتی بیان کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے بین الصوبائی بس سروسز یا صوبے کے اندر مختلف روٹس پر چلنے والی مسافر بس سروسز کی معطلی کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن یا ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مذکورہ پوسٹ میں بلوچستان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا نام، لوگو اور دیگر سرکاری علامات استعمال کی گئی ہیں، تاہم اس پوسٹ کا صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔اتھارٹی نے عوام الناس، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور ایسی خبروں کو آگے شیئر کرنے سے گریز کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6854/2026
کوئٹہ 11اگست۔ معزز بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی، ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن کوئٹہ کے عملے نے جوائنٹ روڈ اور امداد چوک پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔کارروائی کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم 70 سے زائد تجاوزات کو ئٹہ دیا گیا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالان کیے گئے اور متعدد افراد کو آئندہ تجاوزات قائم نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کے لیے سڑکوں اور راستوں کی روانی یقینی بنانے، تمام غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے اور معزز عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6855/2026
سیوی 11 اگست ۔جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں ضلع سیوی کو سبز ہلالی پرچموں، برقی قمقموں اور رنگ برنگی روشنیوں سے سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ سیوی کی جانب سے 14 اگست کے حوالے سے مختلف تقریبات کی تیاریوں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں میں جشنِ آزادی کے حوالے سے بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یومِ آزادی بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6856/2026
گوادر11 اگست ۔: جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں ضلع گوادر کو سبز ہلالی پرچموں، برقی قمقموں اور خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں سے سجانے کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے، جس سے شہر میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور جشنِ آزادی کا خوبصورت ماحول نمایاں ہو رہا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 14 اگست یومِ آزادی کی مختلف تقریبات کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جبکہ اہم شاہراہوں، سرکاری عمارتوں اور دیگر نمایاں مقامات کو قومی پرچموں اور برقی روشنیوں سے مزین کیا جا رہا ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق جشنِ آزادی کی تقریبات کو قومی وقار، جوش و جذبے اور شایانِ شان انداز میں منعقد کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور بھرپور تعاون کے ساتھ انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6857/2026
گوادر11 اگست ۔ : ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر معین الرحمٰن خان نے بابا بزنجو فٹبال اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور گراونڈ، پویلین، سیٹنگ ایریا سمیت کھلاڑیوں اور شائقینِ کھیل کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد اور ڈی ایف اے گوادر کے صدر میر ارشد کلمتی بھی موجود تھے دی ایف اے صدر نے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش، سیٹنگ ایریا اور دیگر سہولیات میں بہتری کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ ڈی جی جی ڈی اے نے متعلقہ حکام کو کھیلوں کی سہولیات مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی انہوں نے حالیہ جشن آزادی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر ڈی ایف اے گوادر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے لیے معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6858/2026
گوادر11 اگست۔ضلعی چیئرمین گوادر شے مختار بلوچ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی اور اپنے مسائل و تجاویز پیش کیں۔ ضلعی چیئرمین نے متعلقہ حکام اور بلدیاتی اداروں کو متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں، جبکہ کئی مسائل پر موقع پر ہی پیش رفت عمل میں لائی گئی اس موقع پر ضلعی چیئرمین نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل کے حل کا بنیادی ذریعہ ہیں، اس لیے بلدیاتی نمائندے اپنے علاقوں کے عوام سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں انہوں نے کہا کہ ضلعی کونسل گوادر کی تمام 13 یونین کونسلز میں بلاامتیاز اور یکساں بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ ہر علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات، بہتر انفراسٹرکچر اور ترقی کے یکساں مواقع میسر آسکیں ضلعی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کو بااختیار اور فعال بنا کر ہی عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا سکتے ہیں۔ ضلعی کونسل عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبہ بندی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6859/2026
خضدار 11 اگست ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ افیسر اویس اکبر زہری اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبر علی مزار زئی ڈپٹی کمشنر کے ایڈمن افیسر مراد گزوزءدیگر افسران نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ تقریب میں ڈویڑنل فارسٹ افیسر اویس اکبر زہری اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبر علی مزار زئی ڈپٹی کمشنر خضدار کے ایڈمن افیسر محمد مراد گزوزءزئی اور دیگر افسران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں پودے لگائے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ ضلع خضدار میں پہلی بار جیو ٹیگنگ کے ساتھ شجرکاری کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت پودوں کی تصاویر اور کوآرڈینیٹس گوگل ارتھ پر فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان کی دیکھ بھال اور افزائش کو شفاف اور جدید انداز میں مانیٹر کیا جا سکے اس مقصد کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن بھی جلد متعارف کرائی جا رہی ہے، جس میں پودے لگانے کی تاریخ، مقام اور مانیٹرنگ سے متعلقہ معلومات اپ ڈیٹ کی جائیں گی۔عوامی حلقوں نے جیو ٹیگنگ اور گوگل ارتھ کے ذریعے شجرکاری کی مانیٹرنگ کو ایک انقلابی قدم قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام شجرکاری مہم کی شفافیت اور پائیداری کو یقینی بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6860/2026
کوئٹہ 11اگست۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوئٹہ کو ایک صاف، منظم اور تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے وژن کی روشنی اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے جوائنٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی گئی یہ کارروائی اسپیشل مجسٹریٹ ضلعی انتظامیہ اعجاز کھوسو اور انسدادِ تجاوزات سیل زون انچارج علی رضا درانی کے زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تمام غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا، جبکہ مذکورہ مقام پر موجود ریڑھی بانوں کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ ریڑھی بازار منتقل کیا گیا۔جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی میں بہتری اور شہریوں کی آمد و رفت میں سہولت پیدا ہوئی۔ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز اور مسلسل کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو صاف، کشادہ اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تجاوزات کے قیام سے اجتناب کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6861/2026
کوئٹہ 11اگست۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق ماہِ ربیع الاوّل 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے سلسلے میں ضلعی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اگست 2026 بروز جمعرات طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس، انسکمب روڈ، کوئٹہ میں منعقد ہوگا، جس میں ضلعی رویتِ ہلال کمیٹی کے ارکان، جید علمائے کرام، محکمہ موسمیات، محکمہ اوقاف و مذہبی امور، محکمہ داخلہ، پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان، این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ تمام ارکان کو مقررہ وقت پر اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ماہِ ربیع الاوّل 1448 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کی جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6862/2026
کوئٹہ 11اگست ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی وزیرداخلہ میرضیاء لانگو معاون خصوصی بابریوسفزئی کے وژن کے تحت ضلع قلات میں ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں ڈی سی کمپلکیس کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے بلوچستان کا تاریخی شہر قلات دلکش مناظر پیش کرتے لگا ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6863/2026
خضدار 11 اگست ۔ 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج نال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر نال عبد اللہ مینگل تھے۔ تقریب میں پرنسپل ڈگری کالج نال پروفیسر نزیر احمد موسیانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر نال سمیع اللہ قلندرانی ، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول نال جناب محمد حنیف مینگل اور دیگر انجمن تاجران کے نمائندے سوشل ورکرز آفیسران طلباء و طالبات موجود تھے ۔تقریب سے مقررین نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب میںکوئز پروگرام میں حصہ لینے والے طلباءو طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ پرنسپل ڈگری کالج نال پروفیسر نزیر احمد موسیانی نے مہمان خصوصی کو کالج کی طرف سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔پروگرام کے اختتام پر مہمانوں اور طلباء و طالبات کے لیے چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6864/2026
سوراب 11اگست:۔ وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی اور ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی خصوصی ہدایات پر جشن آزادی فیسٹیول کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سوراب علی نواز کی زیر نگرانی فٹبال ٹورنامنٹ جاری ہے، جس میں شائقین فٹبال کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ٹورنامنٹ کے ایک دلچسپ میچ میں ینگ بلوچ فٹبال کلب اور مینگل کلب کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، تاہم فیصلہ کن پنالٹی ککس پر مینگل کلب نے کامیابی حاصل کرلی۔ دوسرے میچ میں جھالاوان کلب اور گزین کلب کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ایک، ایک گول کیا، جبکہ فیصلہ کن پنالٹی ککس میں گزین کلب نے فتح اپنے نام کرلی۔جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی اور شائقین کا جوش و خروش قابل دید ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کے مزید دلچسپ مقابلے بھی جاری رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6865/2026
ہرنائی: 14 اگست۔ یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس ہرنائی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب اور شاندار ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی کی جانب سے ضلع ہرنائی کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے 14 اگست 2026ءبروز جمع المبارک صبح ٹھیک 8:30 بجے ڈپٹی کمشنر آفس ہرنائی میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی، جس کے بعد صبح 9:10 بجے یومِ آزادی کی شاندار ریلی نکالی جائے گی ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی نے تمام سرکاری دفاتر و لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنے تمام ذیلی و ماتحت عملے کے ہمراہ پرچم کشائی اور ریلی میں حاضری کو یقینی بنائیں مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ قومی جذبے اور نظم و ضبط کے ساتھ اس اہم دن کی تقریبات میں شرکت تمام افسران کی ذمہ داری ہے۔ عدم حاضری کی صورت میں متعلقہ شعبہ کے سربراہ کے خلاف قانون کے مطابق سخت ڈسپلنری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6866/2026
چمن 11اگست ۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت یومِ آزادی پاکستان، 14 اگست کی تقریبات کی تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی سطح کے افسران، مختلف محکموں کے سربراہان اور ضلع چمن کے مختلف اسکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر چمن کی ہدایات کے مطابق ضلع چمن میں 14 اگست کی تقریبات کے حوالے سے اپنی تیاریوں، انتظامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں قومی پرچم کشائی، طلبہ کی شرکت، ملی نغموں، تقاریر، ٹیبلو، دیگر قومی سرگرمیوں، صفائی، ٹریفک اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ ضلع چمن کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر جامع تلاشی اور چیکنگ کا سلسلہ موثر بنایا جائے، جبکہ 14 اگست تک مختلف مقامات پر اچانک تلاشی، چیکنگ اور نگرانی کا عمل بھی جاری رکھا جائے۔ اس اقدام کا مقصد ضلع میں امن و امان برقرار رکھتے ہوئے یومِ آزادی کی تقریبات کو پرامن اور محفوظ ماحول میں یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع چمن میں 14 اگست کی تمام تقریبات اور انتظامات کو بروقت مکمل کرتے ہوئے قومی دن کو بھرپور جوش و جذبے، نظم و ضبط اور شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6867/2026
تربت11اگست ۔جشن آذادی فٹسال ٹورنامنٹ سنسنی خیز فائنل میچ پولیس اکیڈمی اور شہید محسن تربت کے مابین کیچ اسٹیڈیم ایئرپورٹ روڈ کے مقام پر کھیلا گیا۔اس دوران شہید محسن تربت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے 3 کے مقابلے 4 گول سے میچ جیت لیا۔فائنل میچ کے مہمان خاص اسپورٹس تمپ جناب ادیب مراد صاحب تھے۔دیگر مہمان گرامی میں منبجر زرعی بینک تربت جناب نصیر فقیر صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس مکران ڈویژن جناب غفار یوسف صاحب بھی گراونڈ پہ موجود تھے۔دریں اثناء جشن آزادی کی مناسبت سے فٹسال میچ کے بعد بوری دوڑ اور میوزیکل چیئر کے بھی مقابلے ہوئے جنہیں کھیل سے وابستہ شائقین نے جوش وخروش کے ساتھ دیکھا۔میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 11اگست ۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عزیز احمد کاکڑ، سابق چیف آرکیٹیکٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی پوسٹنگ/تعیناتی مورخہ 24 مارچ 2026 کے تحت ہوئی تھی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے واضح کیا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے نام، حوالہ یا نسبت سے کیا جانے والا کسی بھی قسم کا دفتری، مالی، کاروباری یا دیگر لین دین میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، اس کے کسی افسر، ملازم یا مجاز اتھارٹی کی ذمہ داری نہیں ہوگا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ یا اس کا کوئی بھی افسر یا ملازم ایسے کسی ذاتی، غیر مجاز یا غیر قانونی لین دین کا ذمہ دار یا جواب دہ نہیں ہوگا، جو محکمہ کی باقاعدہ منظوری یا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کیا جائے۔لہٰذا عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ عزیز احمد کاکڑ، سابق چیف آرکیٹیکٹ کے ساتھ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے حوالے سے کسی بھی قسم کا مالی، دفتری یا کاروباری لین دین کرنے سے گریز کریں اور ان کے حوالے رقم، سامان، سرکاری/دفتری دستاویزات یا دیگر اشیاء نہ کریں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ایسے کسی بھی لین دین کی ذمہ داری قبول نہیں کرے گی جو محکمہ کی باقاعدہ منظوری، تحریری اجازت یا مجاز اتھارٹی کے علم کے بغیر کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6868/2026
کوئٹہ، 11 اگست ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے آئندہ سال مئی میں کوئٹہ میں ”بیان المرصوص“ کے عنوان سے عالمی سطح کی خطاطی نمائش کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمائش میں اسلامی دنیا، ترکی اور دیگر ممالک کے معروف خطاط اور فنکار شرکت کریں گے، جبکہ حکومت بلوچستان اس عالمی ایونٹ کو اسپانسر کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ”رسولِ رحمت“ خطاطی نمائش کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 14 اگست اور اگست کے مہینے میں اس نوعیت کی تقریب کا انعقاد بذاتِ خود پورے پاکستان کے لیے ایک پیغام ہے کہ بلوچستان میں عالمی معیار کے ایسے پروگرام منعقد کرنے کی صلاحیت اور عزم موجود ہے انہوں نے کہا کہ وہ خطاط واصل شاہد سے آئندہ سال مئی میں عالمی سطح کی خطاطی کی ایک بڑی نمائش منعقد کرنے کی درخواست کر چکے ہیں جس کے لیے حکومت بلوچستان بھرپور تعاون کرے گی اور سرینا ہوٹلز کو ہی میزبانی کے لیے منتخب کیا جائے گا کیونکہ اس سلسلے میں پہلا قدم سرینا نے اٹھایا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عالمی خطاطی نمائش میں اسلامی دنیا، ترکی اور دیگر ممالک کے نامور فنکاروں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ کوئٹہ سے دنیا بھر کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ کوئٹہ کے لوگ فنونِ لطیفہ سے محبت کرنے والے اور امن پسند ہیں اور انہیں بالخصوص اسلامی خطاطی سے گہری وابستگی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عالمی خطاطی نمائش کے انعقاد کے لیے ابھی سے انتظامات شروع کیے جائیں اور اسے دو یا تین روزہ بڑے عالمی ایونٹ کی شکل دی جائے تاکہ دنیا بھر سے فنکار کوئٹہ آ کر اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ سال مئی میں منعقد ہونے والی اس نمائش کا موضوع ”بیان المرصوص“ ہوگا اور اسے 9 اور 10 مئی کو منعقد کیا جائے گا، کیونکہ یہ وہ دن ہیں جب پاکستان نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی بلوچستان میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا، جبکہ اس سال ”معرکہ حق“ کی تقریبات میں خطاطی کو بھی شامل کیا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی عالمی سطح پر عزت اور وقار میں اضافہ ہو رہا ہے اور حالیہ دنوں میں اسلامی دنیا، ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون بھی اسی بدلتی ہوئی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تعاون کسی جارحیت کے لیے نہیں بلکہ اپنے دفاع کے لیے ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں تشدد کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والا ایک محدود طبقہ بلوچ عوام کو ایک لاحاصل جنگ میں دھکیل رہا ہے، جس کا نقصان کسی اور کو نہیں بلکہ خود بلوچ عوام کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پل اور انفراسٹرکچر تباہ کرنے سے بلوچ عوام ہی متاثر ہوں گے، جبکہ تجارت روکنے اور تاجروں کے ٹرکوں کو نقصان پہنچانے سے بھی عام لوگوں کا روزگار متاثر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فتحِ مبین کے سفر کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور قوم نے جس جذبے اور اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابلِ فخر ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عالمی حیثیت میں بہتری کے مثبت اثرات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں بھی نمایاں طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے خطاط واصل شاہد اور سرینا ہوٹلز کی انتظامیہ کا تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلوچستان کے لیے ایک قابلِ فخر دن ہے اور آئندہ سال 9 اور 10 مئی کو ”بیان المرصوص“اور ”معرکہ حق“ کے عنوان سے بڑے پیمانے پر تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں خطاطی کو بھی نمایاں مقام حاصل ہوگا وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو عالمی برادری میں مزید عزت و وقار عطا فرمائے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6869/2026
کوئٹہ، 11 اگست ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرصدارت سوئی ماسٹر پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری خزانہ جہانگیر خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ ، ڈسٹرکٹ کونسل ڈیرہ بگٹی کے وائس چئیرمین میر جمال خان کلپر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز و متعلقہ حکام نے شرکت کی، جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے رکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ حکام، کمشنر سبی ڈویژن، ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی زوہیب الحسن ، اور چیئرمین میونسپل کمیٹی سوئی عزت امان بگٹی شریک ہوئے اجلاس میں سوئی ماسٹر پلان فیز ون پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور شرکائ کو منصوبے کے مختلف اجزاء کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے کے تحت سوئی میں روشن سڑکوں، سیوریج سسٹم، میر غلام قادر بگٹی اسٹیڈیم، لیڈیز پارک، بس ٹرمینل، ٹرک اسٹینڈ اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے اجلاس کو بتایا گیا کہ ان منصوبوں کو حکومت بلوچستان اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے 50،50 فیصد اشتراک سے قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا، جس سے سوئی میں شہری سہولیات اور بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئے گی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ سوئی ماسٹر پلان کے تحت جاری تمام منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر معیاری کام کی صورت میں ذمہ دار فرم اور متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوئی کو ایک جدید اور مثالی سِوک سٹی بنایا جائے گا اور سوئی میں گزشتہ پچاس سال اور موجودہ حکومت کے دو سالہ دور کی ترقی کے درمیان نمایاں فرق نظر آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سوئی کے عوام کو بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سوئی ماسٹر پلان کے منصوبوں کو محض ایک ترقیاتی اسکیم نہیں بلکہ عوامی خدمت کا نوبل کاز سمجھ کر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افسران ذاتی دلچسپی اور ذمہ داری کے احساس کے ساتھ منصوبوں کی نگرانی کریں تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6870/2026
نصیرآباد11اگست ۔صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے آباو اجداد اور اسلاف کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، پاکستان کے قیام اور غلامی کی زنجیروں سے نجات کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں دیں جو ہماری قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر نصیرآباد میں بھی جشنِ آزادی کو قومی جوش و جذبے، وقار اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا، عمرانی ہاوس نصیرآباد میں چراغاں اور آتش بازی کے ذریعے وطنِ عزیز سے والہانہ محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرانی ہاوس نصیرآباد میں جشنِ آزادی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل صدر و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نصیرآباد میر بلال صادق عمرانی، ایس ایچ او میر حسن تھانہ محمد عمر اعوان، نائب تحصیلدار خاوند بخش منجھو، پٹواری ذوالفقار علی رند، فاروق سیال غلام حسین رند سمیت بڑی تعداد میں شہری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان موجود تھے صوبائی وزیر نے کارکنان کو ہدایت کی کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹر ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف چو
راہوں، مین شاہراہوں، ذیلی سڑکوں اور اہم عمارتوں کو قومی پرچموں اور سبز ہلالی پرچم کی خوبصورت آرائش سے سجایا جائے تاکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جاسکے کہ پاکستانی قوم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے عظیم مشن کو آگے بڑھانے کے لیے متحد و پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جن آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں، یہ ہمارے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے، اس لیے یومِ آزادی محض ایک تہوار نہیں بلکہ تجدیدِ عہد کا دن ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان بھر کی طرح نصیرآباد میں بھی جشنِ آزادی کی تقریبات سرکاری سطح پر بھرپور انداز میں منعقد کی جائیں گی اور قومی دن کو اس کی شایانِ شان اہمیت کے ساتھ منایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6871/2026
کوئٹہ11 اگست ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سے جتک ہاوس، آصف آباد میں حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے دوست احباب، عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، حلقہ انتخاب کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور عوام کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاءنے اپنے علاقوں سے متعلق مسائل اور عوامی ضروریات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔حاجی علی مدد جتک نے ملاقات کے دوران عوامی مسائل اور تجاویز کو توجہ سے سنا اور یقین دلایا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا بروقت حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے عوام سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے تاکہ ان کے مسائل براہِ راست معلوم کرکے متعلقہ اداروں کے ذریعے ان کے حل کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی کا اصل مقصد لوگوں کے مسائل کو ایوان اور متعلقہ حکام تک پہنچانا اور ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور شہری مسائل کے ازالے کے لیے دستیاب وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حلقہ انتخاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے جاری اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا جبکہ عوامی ضروریات اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔اس موقع پر ملاقات کے لیے آنے والے افراد نے حاجی علی مدد جتک کی جانب سے عوام سے مسلسل رابطے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور مختلف امور پر اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں حلقہ انتخاب کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6872/2026
نصیرآباد11اگست ۔نصیرآباد ڈویژن میں سی آر سی کا اجلاس، عدالتی احکامات کی روشنی میں کمیٹی تشکیل کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی سربراہی میں جعفرآباد کے سی آر سی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز محمد عظیم ساجدی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفرآباد عائشہ بگٹی سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع جعفرآباد کے امیدوار کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر درخواست اور عدالتی احکامات کی روشنی میں معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر صلاح الدین نورزئی نے سائل کی درخواست پر حقائق کی مکمل جانچ پڑتال اور شفاف تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی، جس کے چیئرمین ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز محمد عظیم ساجدی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفرآباد عائشہ بگٹی اور پرنسپل گرلز کالج کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ پندرہ روز کے اندر تمام پہلووں اور وجوہات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر اپنی سفارشات اور تحقیقاتی رپورٹ سی آر سی اجلاس میں پیش کرے۔ اس موقع پر کمشنر صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ عدالتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور معاملے کی شفاف و غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6873/2026
کوئٹہ 11اگست۔معزز عدالت کے حکم نامے کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیرِ صدارت ٹریفک پولیس، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ (MCQ) اور پولیس کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں زرغون روڈ اور انسکمب روڈ پر تجاوزات کے مکمل خاتمے، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں اہم شاہراہوں سے تمام تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں متعلقہ ادارے مشترکہ آپریشن کریں گے۔ اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے ٹریکٹرز اور ٹرالیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لیے بھی موثر اقدامات کیے جائیں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے شہر میں ٹریفک کی روانی، عوامی راستوں کی بحالی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید موثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
ہرنائی 11اگست ۔ کستان، ترکی اور سعودی عرب کے مابین 7 اگست 2026 کو طے پانے والے تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کی خوشی میں ضلع ہرنائی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام اہم سرکاری عمارتوں پر تینوں دوست اور برادر اسلامی ممالک کے پرچم لہرائے گئے تاریخی معاہدے کی توثیق اور مسلم دنیا میں بڑھتے ہوئے دفاعی و اسٹریٹجی تعاون کے اظہار کے طور پر ڈی سی آفس ہرنائی، ایس پی آفس ہرنائی، اسسٹنٹ کمشنر آفس اور میونسپل کمیٹی ہرنائی کی عمارتوں پر پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے قومی پرچم پوری شان و شوکت سے لہرائے گئے ?ضلعی انتظامیہ کے حکام کے مطابق یہ اقدام اسلامی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی، باہمی اعتماد اور اتحاد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اس موقع پر شہریوں نے بھی اس تاریخی اقدام کا خیرمقدم کیا اور برادر اسلامی ممالک کے مضبوط ہوتے تعلقات کو خطے میں امن اور استحکام کی علامت قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6874/2026
نیویارک 11 اگست: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل امریکہ کے سرکاری دورے پر بحفاظت نیویارک پہنچ چکے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار، نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عامر اتوزئی، امریکی بزنس مین تنویر احمد اور میکسم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عذیر حسن نے گورنر اور ان کے وفد کے ارکان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ گورنر مندوخیل انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام “یوتھ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ ” میں شرکت کے سلسلے میں امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ پاکستان اور بلوچستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کرینگے۔ دریں اثنا پاکستانی سفیر عاصم افتخار گورنر مندوخیل اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دینگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6875/2026
کوئٹہ, 11 اگست:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق بلوچستان سرمایہ بورڈ کے زیر اہتمام قائم کیے گئے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر (BFC) نے اپنے قیام کے بعد ابتدائی چھ ماہ کے دوران کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر میں مجموعی طور پر 2,902 درخواستوں کا پراسیس مکمل کیا گیا، جبکہ 347 درخواستیں منظور کرتے ہوئے متعلقہ RLCOs جاری کیے گئے۔ یہ پیش رفت صوبے میں کاروباری اور سرمایہ کاری سے متعلق امور کو آسان، تیز اور ایک ہی پلیٹ فارم کے ذریعے انجام دینے کی کوششوں کا عکاس ہے۔ وائس چیئرمین بلوچستان سرمایہ بورڈ بلال خان کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا قیام صوبے میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کا مقصد سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو غیر ضروری دفتری مراحل سے نجات دلا کر شفاف، آسان اور موثر سروس ڈیلیوری فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ BFC کی ابتدائی چھ ماہ کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے، تاہم ادارے کی کوشش ہے کہ آنے والے دنوں میں درخواستوں کی پراسیسنگ اور منظوری کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ بلوچستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان سرمایہ بورڈ قائم لاشاری نے کہا کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا بنیادی مقصد سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو مختلف محکموں کے درمیان رابطے کے پیچیدہ عمل سے نکال کر ون ونڈو سہولت فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ صرف چھ ماہ کے دوران 2,902 درخواستوں کی پراسیسنگ اور 347 RLCOs کا اجرائ اس امر کا ثبوت ہے کہ BFC کاروباری سہولت کاری کے اپنے مقصد کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ سروسز کے معیار، رفتار اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔ قائم لاشاری نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں اور BFC کا کردار سرمایہ کاروں کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری سہولیات اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ بلوچستان سرمایہ بورڈ اور بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار مزید موثر انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, August 11: In line with the vision of Chief Minister Balochistan Mir Sarfraz Bugti, The Business Facilitation Centre (BFC), established under the Balochistan Board of Investment and trade, has made significant progress in facilitating the business community and investors during the first six months of its establishment.According to available data, a total of 2,902 applications were processed at the Business Facilitation Centre during the past six months, while 347 applications were approved and the relevant RLCOs were issued. This progress reflects efforts to make business and investment-related procedures in the province easier, faster, and accessible through a single platform.Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment, Bilal Khan Kakar, said that the establishment of the Business Facilitation Centre was an important step toward improving the business environment in the province and facilitating investors.He said the Government of Balochistan aims to free investors and businesspeople from unnecessary bureaucratic procedures and provide transparent, convenient, and efficient service delivery.He added that the BFC’s performance during its first six months was encouraging, but efforts would continue to make the application processing and approval procedures even more efficient in order to create a conducive environment for business and investment in Balochistan.Chief Executive Officer of the Balochistan Board of Investment, Qaim Lashari, said the primary objective of the Business Facilitation Centre is to provide investors and the business community with a one-window facility, eliminating the complexities involved in coordinating with different government departments.He said that the processing of 2,902 applications and issuance of 347 RLCOs in just six months demonstrated that the BFC was rapidly moving toward achieving its objective of facilitating businesses.Qaim Lashari said the institution was continuously taking measures to further improve the quality, speed, and transparency of its services.He noted that Balochistan has vast investment potential and that the BFC’s role is to provide investors with the necessary facilities and guidance to benefit from these opportunities.The Balochistan Board of Investment and the Business Facilitation Centre will continue to play an increasingly effective role in promoting investment, easing business activities, and creating new employment opportunities across the province.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6876/2026
کوئٹہ 11اگست ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اخوت کے نمائندوں اور متعلقہ محکموں کے حکام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کے پروگرامز کے نفاذ اور توسیع پر تفصیلی غور کیا گیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، سولر توانائی کے نظام کی فراہمی اور کم لاگت رہائش کے لیے مالی معاونت کے اقدامات کے لیے 6 ارب کی رقم مختص کیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اخوت کے ذریعے بلا سود قرضے کم آمدنی والے گھرانوں، نوجوانوں اور چھوٹے کاروباری اداروں تک تیزی سے پہنچائے جائیں گے تاکہ روزگار کے نئے ذرائع پیدا ہوں اور مقامی معیشت کو تقویت ملے۔ اجلاس میں مختلف اضلاع میں سولر سسٹم کی فراہمی کو بھی ایجنڈے میں رکھا گیا۔ کہا گیا کہ شمسی توانائی والے حل دیہی اور بجلی سے محروم علاقے میں مستقل توانائی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کم لاگت ہاوسنگ کے لئے بھی قرضوں کی فراہمی کے منصوبے زیر غور آئے۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں (انڈسٹری، فنانس) اور اخوت کے نمائندوں پر زور دیا کہ عوام تک سہولتیں بروقت اور شفاف انداز میں پہنچائی جائیں۔ اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز خالد سرپرہ، سیکرٹری فنانس جہانگیر کاکڑ و دیگر موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6877/2026
جعفرآباد11اگست ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا ہے کہ یومِ آزادی 14 اگست کو ضلع بھر میں قومی جوش و جذبے اور بھرپور انداز میں منایا جائے گا، ضلع کی مرکزی پرچم کشائی کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوگی، جبکہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے دفاتر اور اہم سرکاری عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم آویزاں کرنے کے ساتھ چراغاں بھی کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیرِ صدارت 14 اگست کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جعفرآباد حضور بخش بگٹی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد نواز جتک سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یومِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان طریقے سے منعقد کرنے، سرکاری دفاتر، شاہراہوں اور اہم مقامات کو قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجانے سمیت مختلف انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ یومِ آزادی کے موقع پر تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور قومی دن کی تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور اتحاد و اتفاق کا بھرپور اظہار کیا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6878/2026
لورالائی:11اگست ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات اور محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان بلوچستان کے تعاون سے یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں ضلع لورالائی میں کرکٹ کے دو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں مقامی نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔کرکٹ کے دونوں مقابلے ڈپٹی ڈائریکٹر لورالائی ڈویژن نصیب اللہ کاکڑ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ظہیر احمد کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئے۔ مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، جبکہ شائقینِ کرکٹ نے بھی میچز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ ان کھیلوں کے مقابلوں کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، ان میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دینا اور ضلع کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنا ہےاس موقع پر کھیلوں کے منتظمین نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں سے جوڑنے کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں کو جسمانی طور پر صحت مند رکھتے ہیں بلکہ ان میں خود اعتمادی برداشت، نظم و ضبط اور قیادت کی صلاحیتیں بھی پیدا کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع لورالائی میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ اور مقامی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے مستقبل میں بھی مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آسکیں مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے کھیلوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا اقدام ہے۔ انہوں نے محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ لورالائی میں کرکٹ گراونڈز، کھیلوں کی سہولیات اور تربیتی پروگراموں میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ ضلع سے ابھرنے والے باصلاحیت کھلاڑی صوبائی اور قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں شرکاءکا کہنا تھا کہ یومِ آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والے یہ مقابلے نوجوانوں میں قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبات کو مزید اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور محکمہ کھیل کی سرپرستی سے لورالائی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع ہوگا اور مقامی کھلاڑیوں کو مستقبل میں بڑے پلیٹ فارمز پر کھیلنے کے مواقع حاصل ہوں گے تقریبات کے اختتام پر منتظمین نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں دیگر مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6879/2026
جعفرآباد 11اگست ۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیس سمیت دیگر حساس اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع جعفرآباد میں انتشار پسند عناصر اور فورتھ شیڈولرز کی نقشہ سازی و پروفائلنگ، ریلوے ٹریک، بس اڈے، این ایچ اے تنصیبات سمیت اہم مقامات کی سیکیورٹی، امن و امان اور سلامتی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حساس مقامات کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور موثر کوآرڈینیشن کے ساتھ فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مشتبہ اور شرپسند عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، فورتھ شیڈولرز کی نگرانی اور پروفائلنگ کو موثر بنایا جائے جبکہ اہم تنصیبات اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6880/2026
جھل مگسی11اگست ۔ مکہ مکرمہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ اور جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 سب ڈویژن جھل مگسی میں اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی نعمان منیر بلوچ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر جھل مگسی قاضی الطاف حسین کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا۔ افتتاحی کرکٹ میچ میں جھل مگسی کی دو ٹیموں نے حصہ لیا جس سے کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے جوش و خروش سے لطف اٹھایا۔ شرکاء اور تماشائیوں نے “پاکستان زندگی” اور “پاکستان ہماری جان” کے نعرے لگا کر اپنی حب الوطنی کا اظہار کیا۔ انہوں نے قومی دفاع اور مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو مضبوط بنانے میں پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا اور امن و امان ملکی سالمیت کیلئے خوش آئند قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6881/2026
لورالائی، 10 اگست ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان بلوچستان کی جانب سے ضلع لورالائی میں کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں 10 اگست کو ضلع لورالائی میں فٹسال کے 12 دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔فٹسال کے ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنا اور نوجوان نسل میں حب الوطنی، نظم و ضبط، ٹیم ورک، بھائی چارے اور مثبت مسابقت کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ جشنِ آزادی کے موقع پر منعقد کیے جانے والے یہ مقابلے اس عزم کا اظہار ہیں کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور انہیں نکھارنے کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں ضلع لورالائی میں کھیلے گئے فٹسال کے چاروں میچز میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مقابلوں کے دوران نوجوان کھلاڑیوں میں بھرپور جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا، جبکہ شائقینِ کھیل نے بھی میچز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ کھلاڑیوں نے فٹنس، تیز رفتاری، مہارت، بہترین پاسنگ اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلوں کو سنسنی خیز اور دلچسپ بنائے رکھا۔محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان بلوچستان کے مطابق جشنِ آزادی کے موقع پر صوبے کے مختلف اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں سے جوڑنا، ان کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں مثبت و تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہے۔ محکمہ کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں نے جشنِ آزادی کے سلسلے میں فٹسال مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں میں خود اعتمادی، نظم و ضبط، برداشت اور ٹیم ورک کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے نوجوانوں کو غیر صحت مند اور منفی سرگرمیوں سے دور رہنے میں مدد ملتی ہے۔واضح رہے کہ ضلع لورالائی میں فٹبال سمیت مختلف کھیلوں کے حوالے سے نوجوانوں میں بھرپور جوش و شوق پایا جاتا ہے اور علاقے میں کھیلوں کی ایک مضبوط روایت موجود ہے۔ مقامی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ضلعی، صوبائی اور قومی سطح پر نمائندگی کے لیے تیار کرنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔جشنِ آزادی کے سلسلے میں منعقد کیے گئے فٹسال مقابلوں نے ضلع لورالائی کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت اور اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں میں وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور مثبت سوچ کے فروغ کے ساتھ ساتھ صحت مند طرزِ زندگی کو بھی فروغ مل رہا ہے۔محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کے مطابق صوبے کے نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ بلوچستان کا باصلاحیت نوجوان طبقہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے اور ملک کا نام قومی و بین الاقوامی سطح پر روشن کرسکے۔نوٹ: آپ کے اصل متن میں پہلے کرکٹ کے تین میچز اور بعد میں فٹسال کے چار میچز لکھا گیا تھا۔ میں نے خبر کے مرکزی متن کے مطابق اسے فٹسال کے 12 مقابلوں پر یکساں کر دیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6882/2026
جھل مگسی11 اگست ۔ اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد رمضان کرد نے گنداواہ شہر کی مرکزی بازار کا سرپرائز دورہ کیا، دورے کے موقع پر انہوں نے سبزی و فروٹ ، گوشت اور دیگر اشیائ خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا انھوں نے مختلف دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی دکانداروں کو ہدایات جاری کیں بالخصوص سبزی فروشوں اور قصابوں کو سختی سے تنبیہ کی کہ سرکار کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق گوشت و سبزی ودیگر اشیاء خوردونوش فروخت کریں زائد المعیاد اشیاءفروخت کرنے اور زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے صفائی و ستھرائی اور اشیاء کے معیار پر بھی زور دیا، جبکہ شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے انھوں نے بازار میں صفائی و ستھرائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ داران کو صفائی و ستھرائی کو یقینی بنانے کے احکامات صادر کئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6883/2026
زیارت 11 اگست وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور حکومتِ بلوچستان کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی سربراہی میں محکمہ اسپورٹس زیارت کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں مختلف کھیلوں پر مشتمل شاندار اسپورٹس فیسٹیول جاری ہے۔اسپورٹس فیسٹیول میں ضلع زیارت کے نوجوان کھلاڑی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ فیسٹیول کے دوران کرکٹ، والی بال، فٹ بال، فٹسال اور بیڈمنٹن کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، جن میں کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اس موقع پر محکمہ اسپورٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کھیلوں کے ایسے مثبت اور صحت مند مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور نوجوان نسل میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، بھائی چارے اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔اسپورٹس فیسٹیول میں شائقینِ کھیل کی جانب سے بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تماشائی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔محکمہ اسپورٹس زیارت کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر منعقد کیے جانے والے اس اسپورٹس فیسٹیول کو نوجوانوں کے لیے ایک مثبت، صحت مند اور تفریحی سرگرمی قرار دیا جا رہا ہے۔ فیسٹیول کے ذریعے 14 اگست، یومِ آزادی پاکستان کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے اور نوجوانوں میں وطنِ عزیز پاکستان سے محبت و وابستگی کے جذبات کو مزید اجاگر کیا جا رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6884/2026
لورالائی، 11 اگست۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گردوارہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکول کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے تعلیمی، انتظامی اور بنیادی سہولیات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے کلاس رومز، سکول کے مختلف حصوں، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور طالبات کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سکول میں تعلیمی سرگرمیوں، حاضری، نظم و ضبط اور مجموعی تعلیمی ماحول کے حوالے سے بھی سکول انتظامیہ سے بریفنگ حاصل کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیادی ضمانت ہے، جبکہ بچیوں کی معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کو ایسا سازگار اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جانا چاہیے جہاں وہ بلاخوف اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور طالبات کو درپیش بنیادی مسائل کے فوری حل کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طالبات کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے تدریسی عمل کو مزید موثر بنائیں تاکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکےاسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری، تعلیمی معیار کی بلندی اور طلبہ و طالبات کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں اور دستیاب وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائےدورے کے موقع پر سکول انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر کو ادارے کے تعلیمی و انتظامی معاملات، دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے بعض ضروریات اور مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی، جن کے حل کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے ہر ممکن تعاون اور عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری سکولوں کے دوروں کا مقصد زمینی سطح پر تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ لینا، مسائل کی نشاندہی کرنا اور ان کے بروقت حل کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات، صفائی، نظم و ضبط اور معیاری تدریس کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گیانہوں نے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ طالبات کی تعلیم و تربیت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں، محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ یہی کامیابی کی بنیادی کنجی ہےدورے کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لورالائی میں تعلیم کے شعبے کی بہتری اور بالخصوص طالبات کے لیے معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6885/2026
لورالائی 11اگست ۔ضلعی انتظامیہ لورالائی کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کے سلسلے میں جاری آل بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، جہاں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی درجنوں فٹبال ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں اب تک تقریباً 50 سے زائد ٹیمیں حصہ لے چکی ہیں، جس کے باعث لورالائی کا کالج گراونڈ کھیلوں کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہےٹورنامنٹ کے سلسلے میں کالج گراونڈ لورالائی میں کھیلے گئے اہم سیمی فائنل میچ میں نوشکی کلب اور کوئٹہ کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم نوشکی کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ کلب کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی سیمی فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم تھے۔ گراونڈ پہنچنے پر انتظامیہ اور ٹورنامنٹ آرگنائزرز کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جبکہ مہمانِ خصوصی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً تعارف حاصل کیا اور ان کے حوصلے بلند کیےمیچ کے دوران شائقینِ فٹبال کی بڑی تعداد گراونڈ میں موجود رہی اور انہوں نے دونوں ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ کھلاڑیوں نے بھی بہترین کھیل، نظم و ضبط اور کھیلوں کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کو ایک یادگار مقابلہ فراہم کیامیچ کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، اصل کامیابی بہترین کھیل، نظم و ضبط اور سپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیاانہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں کھیلوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں، وہاں اسپتال ویران ہوتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ صحت مند اور مثبت معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکیں اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ایسے ٹورنامنٹس نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کے نوجوانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق جشنِ آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 14 اگست 2026 کو کالج گراونڈ لورالائی میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ فائنل میچ کو شاندار اور یادگار بنانے کے لیےخصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ کھیلوں کے شائقین میں فائنل مقابلے کے حوالے سے بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جشنِ آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والا یہ ٹورنامنٹ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6888/2026
کوئٹہ، 11 اگست ۔ جشنِ آزادی پاکستان 2026 کی تقریبات کے سلسلے میں محکمہ ثقافت، حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام پاکستان کے نامور خطاط واصل شاہد کے تخلیق کردہ اسلامی خطاطی کے منفرد فن پاروں پر مشتمل خصوصی نمائش رسول الرحم کا افتتاح وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے سرینہ ہوٹل کوئٹہ میں کیا جشنِ آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی اس خصوصی ثقافتی سرگرمی کا مقصد قومی جذبے کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی فنونِ لطیفہ، خطاطی اور بلوچستان کی ثقافتی و تخلیقی روایت کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو مثبت فکر، امن، محبت، رواداری اور احترامِ انسانیت کے پیغام سے روشناس کرانا ہے نمائش میں اسلامی خطاطی کے مختلف اسالیب میں تخلیق کیے گئے 27 منتخب فن پارے پیش کیے گئے ہیں، جن میں سونے کے ورق سے مزین قرآنِ کریم کی آیات کو خصوصی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ان فن پاروں میں محبت، اخوت، رواداری، امن، احترامِ انسانیت اور باہمی خیر خواہی جیسے عالمگیر انسانی اقدار کو نمایاں کیا گیا ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے نمائش کا دورہ کیا مختلف فن پاروں کا مشاہدہ کیا اور واصل شاہد کی فنی کاوش کو سراہا نامور خطاط واصل شاہد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطاطی میرے لیے صرف حروف کو خوبصورتی سے تخلیق کرنے کا فن نہیں بلکہ شعور سے روح تک کا ایک سفر ہے۔ بالخصوص قرآنِ کریم کی آیات جب فن پارے اور شاہکار کی صورت اختیار کرتی ہیں تو خطاط کے سامنے صرف جمالیات کا سوال نہیں رہتا بلکہ وہ ایک عظیم پیغام کی ترجمانی کی ذمہ داری بھی محسوس کرتا ہے۔ میری کوشش ہے کہ فن کے ذریعے نوجوانوں کو تخلیق، امن، محبت اور مثبت فکر کی طرف متوجہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اپنی قدیم تہذیبی روایات، ثقافتی تنوع اور تخلیقی صلاحیتوں کے اعتبار سے ایک غیر معمولی خطہ ہے۔ فنونِ لطیفہ، ادب، موسیقی، خطاطی اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں معاشرے میں مکالمے، برداشت اور باہمی احترام کی فضا پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں محکمہ ثقافت، حکومتِ بلوچستان کے مطابق جشنِ آزادی کے سلسلے میں صوبے بھر میں مختلف ثقافتی، ادبی اور فنونِ لطیفہ سے متعلق سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن کا مقصد قومی یکجہتی، ثقافتی ہم آہنگی، تخلیقی صلاحیتوں اور بلوچستان کے متنوع ثقافتی تشخص کو اجاگر کرنا ہے محکمہ ثقافت نے کہا کہ “رسول الرحم” نمائش اسی سلسلے کی ایک اہم ثقافتی سرگرمی ہے، جس کے ذریعے اسلامی خطاطی کے فن کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ قرآنِ کریم کے پیغامِ رحمت، امن، محبت اور انسانیت کو فن کے خوبصورت انداز میں عوام تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے محکمہ ثقافت نے نمائش کے انعقاد میں تعاون پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، خطاط واصل شاہد اور سرینہ ہوٹل کوئٹہ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی ثقافتی سرگرمیاں بلوچستان میں فنونِ لطیفہ کے فروغ، نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور معاشرے میں امن و رواداری کے فروغ میں موثر کردار ادا کریں گی “رسول الرحم کے عنوان سے یہ خصوصی اسلامی خطاطی نمائش 11 تا 13 اگست 2026 تک سرینہ ہوٹل کوئٹہ میں جاری رہے گی، جہاں طلبہ، نوجوانوں، فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد، اہلِ ذوق اور عام شہریوں کو منفرد خطاطی کے فن پارے دیکھنے کا موقع حاصل ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6886/2026
کوئٹہ، 11 اگست ۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے تین نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز سے عدالت عالیہ بلوچستان کے ایڈیٹوریم ہال میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں ان کے عہدوں کا حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں جسٹس محمد روف عطا، ، جسٹس اللہ داد روشان، اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی شامل ہیں۔تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے معزز ججز، عدلیہ کے افسران و اہلکاروں، وکلا تنظیموں کے عہدیداران، سینئر وکلاءاور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نئے ایڈیشنل ججز کو عدالتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔یاد رہے کہ صدرِ مملکت نے آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 197 کو آرٹیکل 175A کی شق (8) کے ساتھ ملا کر حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ایڈیشنل ججز کی ایک سالہ مدت ان کے عہدوں کا حلف اٹھانے کی تاریخ سے شروع ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6887/2026
سیوی 11 اگست ۔ جشنِ آزادی 14 اگست اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے سلسلے میں محکمہ کھیل بلوچستان کے زیرِ تعاون و نگرانی اسپورٹس کمپلیکس سیوی کے بیڈمنٹن ہال میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز گزشتہ شب کر دیا گیا افتتاحی میچز کے مہمانِ خصوصی سرپرستِ اعلیٰ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سیوی اور ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک بلوچستان الحاج ڈاکٹر محمد جمال مری تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس سیوی ڈویڑن رحیم بخش جوئیہ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سیوی بابر علی سیلاچی سمیت دیگر اسپورٹس شخصیات اور کھیلوں سے وابستہ افراد بھی موجود تھے۔ افتتاحی مرحلے میں بیڈمنٹن کے جونیئرز اور سینئرز کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کھیلے گئے، جن سے شائقینِ کھیل نے بھرپور لطف اٹھایا۔ مہمانِ خصوصی سمیت دیگر شرکائ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور بہترین کھیل پیش کرنے پر انہیں داد دی۔اس موقع پر شرکاء نے محکمہ کھیل بلوچستان کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیوں سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملتے ہیں اور صحت مند معاشرے کے فروغ میں مدد ملتی ہے۔اسپورٹس فیسٹیول کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں نوجوان کھلاڑی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿







