December 27, 2024
News

DGPR News File. 08-3-2024

کوئٹہ 8 مارچ . وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے زیر تعمیر منصوبوں کو متعین کردہ مدت کے نصف وقت میں مکمل کرنے کا ہدف دیتے ہوئے محکمہ خزانہ کو منظور شدہ فنڈز کے بلا تعطل اجراء اور کوئٹہ انتظامیہ کو مکمل انتظامی معاونت کا حکم دیا ہے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی رفیق بلوچ اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت تمام زیر تعمیر منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پروجیکٹ حکام کو فنڈز کی بلا تعطل فراہمی اور مکمل انتظامی معاونت کا یقین دلایا وزیر اعلٰی میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ شہر صوبے کا چہرہ ہے جہاں صوبے کے دور دراز اضلاع سمیت ملک بھر سے لوگ آتے ہیں کوئٹہ میں مواصلاتی نظام کے بہتر ہونے سے نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ میں کمی آئے گی بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ سریاب مرکزی شاہراہ کی تکمیل کی پروگریس بہتر ہے تاہم سروس روڑ کی فوری تعمیر بھی ضروری ہے اس پر بلا تاخیر کام شروع کیا جائے اور ایک سال کے بجائے چھ ماہ میں اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے صوبائی حکومت کی جانب سے مطلوبہ فنڈز کے بروقت اجراء سمیت تمام انتظامی معاونت فراہم کی جائےگی، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مفاد عامہ کے تمام ترقیاتی منصوبے کم از کم آئندہ 25 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تشکیل دئیے جائیں تاکہ عوام ان سے دیرپا استفادہ کرسکیں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں عوام کی سہولیات کے لئے ماس ٹرانزٹ سروس ضروری ہے محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی مخصوص وقت کے تحت ریلوے ٹریک کے جزوی استعمال سمیت ارد گرد کی اراضی کو مواصلاتی نظام کی بہتری کیلئے یوٹیلائز کرنے کی قابل عمل تجاویز مرتب کرے اور اس ضمن میں مستند فرم سے اسٹڈی کرائی جائے وزیر اعلٰی بلوچستان نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج پر عمل درآمد کے دوران نجی ارضیات کے معاوضے سے متعلق زیر سماعت کیسوں کی موثر پیروی کے لئے ایڈووکیٹ جنرل کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی جبکہ زمینوں کےمعاوضے سے متعلق امور کو مناسب لیگل فریم ورک میں ڈھالنے کے لئے سئنیر ممبر بورڈ آف ریونیو اور سیکرٹری محکمہ قانون کو لینڈ ایکیوزیشن ایکٹ پر ضروری نظرثانی کی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی وزیر اعلٰی نے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج اور محکمہ مواصلات کے منصوبوں کو مربوط کرکے شہریوں کو ترقی کے ثمرات پہنچائے جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شاہراوں پر پروٹیکٹڈ یو ٹرن بنائے جائیں اس کے علاوہ نئی تعمیر شدہ سڑکوں کی اہم سائٹس کو کمرشلائزڈ کرکے مینٹیننس کے اخراجات کو یہیں سے پورا کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی میر ظہور احمد بلیدی، اسفندیار کاکڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ، سیکرٹری خزانہ بابر خان، ایس ایم بی آر حافظ محمد طاہر ، سیکرٹری مواصلات قمبر دشتی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج رفیق بلوچ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Pictorial News

25-12-2024

News

25-12-2024