News

News File-2/ 8-3-2024

خبرنامہ نمبر 896/2024
کوئٹہ 8 مارچ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ کامیاب زندگی گزارنے کیلئے تعلیم کے ساتھ جدید ہنر بھی سیکھنا ہوگا اسلئے ہم نے اپنے جوانوں کو ڈگری یافتہ ہونے کے علاوہ مہارت یافتہ بنانے کا عزم کر رکھا ہیں. وہ وقت دور نہیں کہ بلوچستان سے نوجوان بیرونی ممالک اور دیگر صوبوں میں روزی روٹی کمانے کیلئے بطور چوکیدار، مزدور یا ڈرائیور نہیں بلکہ اب ایک کامیاب پروفیشنل، آئی ٹی ایکسپرٹ، سول انجینئر، ریسرچر یا سائنسدان کی حیثیت سے باہر جائیگا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں الٹرا سافٹ سسٹم کے زیر اہتمام آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر یو این ایچ سی آر کوئٹہ کے سربراہ (Taspy Baklay), نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد اسلم غنی، کمیشنر افغان رفیوجیز ارباب طالب اور الٹرا سافٹ سسٹم کے سربراہ آصف نعیم کے علاوہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور آن لائن بزنس کے کورسسز کی تربیت حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی. واضح رہے کہ بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور ان کیلئے کمانے کے ذرائع پیدا کرنے کیلئے چند مہینے قبل گورنر بلوچستان نے آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کا آغاز کیا تھا پھر باقاعدہ ٹیسٹ بھی لیا گیا تھا اور آج الحمدللہ پانچ مختلف ٹریڈز میں جدید کورسسز کا مرحلہ وار سلسلہ شروع کرانے جا رہا ہے تاکہ ہمارے نوجوان بھی گھر بیٹھے ہزاروں ڈالرز کمانے کے قابل ہو سکیں. گورنر آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے حکومت بلوچستان، تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر صاحبان اور الٹرا سافٹ سسٹم کے سربراہ آصف کاکڑ کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے. منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمارے آئی ٹی پروگرام کی مدد سے سرکاری ملازمتوں کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والے نوجوان صرف چند مہینے کے بعد دوسروں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم سب اس حقیقت سے آشنا ہیں کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس بڑی تیزی سے معیشت اور انسانی رویوں پر اثر انداز ہو رہی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ہم وقت کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو جائیں. ہم مستقبل قریب کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ہی روشن مستقبل کی تعمیر کو یقینی بنا سکتے. گورنر بلوچستان نے یو این ایچ سی آر کی جانب سے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور الٹرا سافٹ سسٹم کی پوری ٹیم کے خصوصی تعاون کو سراہا. آخر میں گورنر بلوچستان نے آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کے تمام منتظمین اور شرکاء میں یادگاری شیلڈز، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ تقسیم کیے.

    خبرنامہ نمبر 897/2024
کوئٹہ 8 مارچ. وزیر اعلیٰ  بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے زیر تعمیر منصوبوں کو متعین کردہ مدت کے نصف وقت میں مکمل کرنے کا ہدف دیتے ہوئے محکمہ خزانہ کو منظور شدہ فنڈز کے بلا تعطل اجراء اور کوئٹہ انتظامیہ کو مکمل انتظامی معاونت کا حکم دیا ہے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں وزیر اعلیٰ  بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی رفیق بلوچ اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ  بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت تمام زیر تعمیر منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پروجیکٹ حکام کو فنڈز کی بلا تعطل فراہمی اور مکمل انتظامی معاونت کا یقین دلایا وزیر اعلیٰ  میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ شہر صوبے کا چہرہ ہے جہاں صوبے کے دور دراز اضلاع سمیت ملک بھر سے لوگ آتے ہیں کوئٹہ میں مواصلاتی نظام کے بہتر ہونے سے نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ میں کمی آئے گی بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ سریاب مرکزی شاہراہ کی تکمیل کی پروگریس بہتر ہے تاہم سروس روڑ کی فوری تعمیر بھی ضروری ہے اس پر بلا تاخیر کام شروع کیا جائے اور ایک سال کے بجائے چھ ماہ میں اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے صوبائی حکومت کی جانب سے مطلوبہ فنڈز کے بروقت اجراء سمیت تمام انتظامی معاونت فراہم کی جائیگی،  میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مفاد عامہ کے تمام ترقیاتی منصوبے کم از کم آئندہ  25 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تشکیل دئیے جائیں تاکہ عوام ان سے دیرپا استفادہ کرسکیں وزیر اعلیٰ  بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں عوام کی سہولیات کے لئے ماس ٹرانزٹ سروس ضروری ہے محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی مخصوص وقت کے تحت ریلوے ٹریک کے جزوی استعمال سمیت ارد گرد کی اراضی کو مواصلاتی نظام کی بہتری کیلئے یوٹیلائز کرنے کی قابل عمل تجاویز مرتب کرے اور اس ضمن میں مستند فرم سے اسٹڈی کرائی جائے وزیر اعلیٰ  بلوچستان نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج پر عمل درآمد کے دوران نجی ارضیات کے معاوضے سے متعلق زیر سماعت کیسوں کی موثر پیروی کے لئے ایڈووکیٹ جنرل کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی جبکہ زمینوں کیمعاوضے سے متعلق امور کو مناسب لیگل فریم ورک میں ڈھالنے کے لئے سئنیر ممبر بورڈ آف ریونیو اور سیکرٹری محکمہ قانون کو لینڈ ایکیوزیشن ایکٹ پر ضروری نظرثانی کی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج اور محکمہ مواصلات کے منصوبوں کو مربوط کرکے شہریوں  کو ترقی کے ثمرات پہنچائے جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شاہراوں پر پروٹیکٹڈ یو ٹرن بنائے جائیں اس کے علاوہ نئی تعمیر شدہ سڑکوں کی اہم سائٹس کو کمرشلائزڈ کرکے مینٹیننس کے اخراجات کو یہیں سے پورا کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی میر ظہور احمد بلیدی، اسفندیار کاکڑ،  ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ،  سیکرٹری خزانہ بابر خان، ایس ایم بی آر حافظ محمد طاہر، سیکرٹری مواصلات قمبر دشتی،  کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات،  پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج رفیق بلوچ،  ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    خبرنامہ نمبر 898/2024   
کوئٹہ 8مارچ:چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس منعقد ہوا جس میں اینٹی اسمگلنگ، رمضان المبارک میں سستے بازارکا قیام، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی، معیاری تعلیم کی فراہمی و دیگر متعلقہ آمور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری سکولز صالح محمد ناصر، سپیشل سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی حبیب الرحمن کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محمد  نور کھیتران، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ذاہد سلیم، سیکرٹری انڈسٹریز عمران زرکون، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو صوبے میں کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو معیاری تعلیم، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہی ہیں۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو عوامی سہولت کے لیے ماہ رمضان سے پہلے سستے بازاروں کے انعقاد کی نشاندھی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام سب ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں سستے بازاروں کا انعقاد کو یقینی بنایا جائیں تاکہ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی ممکن ہو اور سستے بازاروں میں سرکاری قیمت پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیں۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول  سمیت مختلف اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری کی پرائس فکسیشن کمیٹیوں کی مشاورت کے باقاعدہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے باقاعدگی سے قیمتوں کی جانچ/چھاپے اور مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت اور دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرانے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز باقاعدگی سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کیلئے مختلف منڈیوں اور مارکیٹوں کا دورہ کریں اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکاندار یا ڈیلر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ ہرگز وصول نہیں کرے اور تمام پیکنگ والی اشیاء جن پر نرخ درج ہوتے ہیں، مقررہ نرخوں پر ہی فروخت کی جائیں۔ انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر کمشنرز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژنز میں 769 دورے کیے ہیں جن میں سکولز، بازاروں، ہسپتالوں کے دورے شامل ہیں۔ غیر حاضر عملے کی خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔صوبے میں 454 غیر فعال سکولوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس  باقاعدگی سے منعقد کئے جارہے ہیں۔ بلوچستان لیویز فورس میں 42 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

    خبرنامہ نمبر 899/2024
کوئٹہ 8مارچ:عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں سکیپ بلوچستان کے تعاون سے کوئٹہ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان راحیلہ درانی، پروجیکٹ ڈائریکٹر BHCIP ثاقب خان کاکڑ، سی ای او سکیپ بلوچستان حسن حسرت، پرونشنل منیجر سرفراز بلوچ اور عدنان خان کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے خواتین نے شرکت کی تقریب سے رکن بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ماں ہی بچوں کی اچھی تربیت کرسکتی ہے، معاشرے میں خواتین کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے، آج خواتین زندگی کے کسی بھی شعبے میں مردوں سے پیچھے نہیں،بلوچستان میں بہت سی خواتین اپنے شعبوں میں بہتر کارکردگی سے صوبے کا نام روشن کررہی ہیں، صوبے کی خواتین انتہائی باصلاحیت ہیں جنہوں نے ہر شعبے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا انہوں نے کہاکہ دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے خواتین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس موقع پر ڈائریکٹر BHCIP ثاقب خان کاکڑ نے مختلف اسٹالوں کا معائنہ بھی کیا جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین سے انکے اسٹالوں میں لگی ہوئی انکی کاریگری اور پیشے سے متعلق تعریف بھی کی تقریب کے اختتام  ثاقب خان کاکڑ نے شرکاء میں شیلڈ اور انعامات بھی تقسیم کئے۔