خبرنامہ نمبر10374/2026
کوئٹہ، 26 نومبر۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اہم اصلاحات کی منظوری دیتے ہوئے پی سی ایس امتحان میں امیدواروں کی شرکت کے مواقع تین سے بڑھا کر چھ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ اصلاحات کے تحت مقابلے کے امتحانات میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرانے، روایتی ہاتھ سے لکھے جانے والے پرچوں کی جگہ کمپیوٹرائزڈ امتحانی نظام رائج کرنے اور امتحانی عمل کو جدید عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان فیصلوں کا اعلان وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کمیشن کے امتحانی طریقہ کار کو شفاف، موثر، تیز رفتار اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانی مراکز قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی تاکہ امیدواروں کو اپنے علاقوں کے قریب مقابلے کے امتحانات میں شرکت کی سہولت میسر آسکے۔ اجلاس میں طے پایا کہ امتحانی عمل کو تیز کرنے کے لئے بیوٹمز اور دیگر جامعات ہفتہ وار تعطیلات کے دوران مقابلے کے امتحانات کے انعقاد کے لئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو امتحانی ہال بلا معاوضہ فراہم کریں گی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو مقابلے کے امتحانات میں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ اگر کوئی نوجوان محنت کرکے خود کو امتحان کے لیے تیار کرتا ہے تو اسے قواعد و ضوابط کے ذریعے مواقع سے محروم کیوں رکھا جائے؟ اسی سوچ کے تحت پی سی ایس امتحان میں شرکت کے مواقع تین سے بڑھا کر چھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی ایس کے ذریعے منتخب ہونے والے افسران صوبائی انتظامیہ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ سول سروس میں زیادہ اہل، باصلاحیت اور جدت پسند افراد کو شامل کرنے کے لیے سلیکشن کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پی سی ایس امتحانات کو ٹوفل (TOEFL) اور جی آر ای (GRE) کے جدید امتحانی معیار کی طرز پر منعقد کرنے کے امکانات کو عملی شکل دی جائے اور مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے امتحانی نظام کو پیپر لیس اور کمپیوٹرائزڈ بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روایتی امتحانی طریقہ کار کی جگہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے تاکہ امتحانات کے انعقاد، جانچ پڑتال اور نتائج کی تیاری میں شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے پبلک سروس کمیشن کو ہدایت کی کہ امتحان کے انعقاد سے لے کر نتائج کے اعلان تک تمام مراحل زیادہ سے زیادہ تین ماہ میں مکمل کیے جائیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میرا محنتی نوجوان اب امتحانی نتائج کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرے گا۔ امتحانی عمل میں غیر ضروری تاخیر ختم کرکے امیدواروں کو بروقت نتائج فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ اہل نوجوان جلد از جلد صوبائی انتظامی ڈھانچے کا حصہ بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر پبلک سروس کمیشن کے امتحانی مراکز کے قیام سے دور دراز علاقوں کے امیدواروں کو سفر اور دیگر مشکلات سے نجات ملے گی اور انہیں مسابقت کے یکساں مواقع اپنے علاقوں میں دستیاب ہوں گے۔ صوبائی حکومت امتحانی نظام کی بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میرٹ کی بالادستی، شفاف سلیکشن اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد مضبوط بنایا جائے گا۔ بلوچستان میں سرکاری سلیکشن اور بھرتیوں کے نظام کو شفافیت اور میرٹ کی ایسی بنیادوں پر استوار کیا جائے گا جہاں ہر اہل امیدوار کو اپنی قابلیت اور محنت کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا مساوی موقع میسر ہو۔ قبل ازیں چئیرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن جسٹس (ریٹائرڈ) کیلاش ناتھ کوہلی نے اجلاس کو ادارے کی مجموعی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ تین سال سے زیر التواء ہزاروں کیسز چند ماہ کے مختصر عرصے میں نمٹا دئیے گئے ہیں اور اب کمیشن میں کوئی کیس زیر التواءنہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زیر التواءکیسز نمٹانے پر پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی کو سراہا اور اصلاحات کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، چئیرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن جسٹس (ریٹائرڈ) کیلاش ناتھ کوہلی، پبلک سروس کمیشن کے اراکین عبدالصبور کاکڑ، غلام علی بلوچ، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند، اسپیشل سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حبیب الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون خان نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10375/2026
کوئٹہ، 26 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام، انتظامی نظام کی بہتری اور عوام کو بنیادی سہولیات کی مو¿ثر فراہمی کے لیے سول اور عسکری ادارے باہمی اشتراک اور مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو صوبے میں گورننس کے نظام کو مزید موثر اور بہتر بنانے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کمانڈر کوئٹہ کور نے خصوصی شرکت کی، جبکہ صوبائی کابینہ کے ارکان اور مختلف صوبائی محکموں کے سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کو چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور گورننس کے نظام میں بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مضبوط اور فعال انتظامی ڈھانچہ سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے اور عوامی مسائل کے حل میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ اسی مقصد کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں میرٹ کی بنیاد پر کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں تاکہ انتظامی امور میں شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے نظام کو مضبوط بنانے اور سیکیورٹی سے متعلق امور میں بہتری کے لیے موجودہ صوبائی حکومت نے 16 قوانین منظور کیے ہیں، جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیف سٹی منصوبوں کی تکمیل کے لیے کام تیز کر دیا گیا ہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سیکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ نے تعلیم کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران 7 لاکھ 58 ہزار بچوں کو دوبارہ تعلیمی نظام کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ تقریباً 17 ہزار تدریسی عملے کی بھرتی کے ذریعے صوبے کے تمام بند اسکولوں کو فعال بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور بچوں کو تعلیمی مواقع کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بھی بہتری لا رہی ہے اور دور دراز علاقوں کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت تمام متعلقہ اداروں کے اشتراک سے امن و امان، گورننس، تعلیم، صحت اور ترقیاتی شعبوں میں بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، کیونکہ موثر انتظامی نظام، امن و استحکام اور عوامی خدمات کی فراہمی صوبے کی پائیدار ترقی کے بنیادی تقاضے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10376/2026
کوئٹہ، 26 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف بروقت اور کامیاب کارروائیاں قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مسلسل کوششوں کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ خدمات قابل تحسین ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ ریاست کا پختہ عزم ہے۔ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم کے ذریعے صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے سفر کو متاثر نہیں کرسکتے۔ ریاستی ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے ریاست کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پوری قوم متحد ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ بلوچستان کے عوام کے محفوظ اور پرامن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10377/2026
کوئٹہ، 26 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار اضلاع میں مختلف آپریشنز کے دوران 12 دہشت گردوں کا خاتمہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، موثر حکمت عملی اور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔ ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ 20 سے 23 نومبر کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بروقت اور موثر کارروائیاں دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی مسلسل کوششوں کی عکاس ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ خدمات قابل تحسین ہیں۔ بلوچستان میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی ادارے بھرپور عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیاں اس امر کا اظہار ہیں کہ پاکستان اپنے عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ دہشت گردی کے نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف موثر کارروائیاں امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہیں۔ معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ قوم اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون اور مربوط حکمت عملی ضروری ہے۔ شاہد رند نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششیں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی اور دہشت گرد عناصر کو عوام کے امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10378/2026
کوئٹہ 26 نومبر۔ صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات کی زد میں ہے، بارشوں کی کمی کے باعث پانی کی قلت اور زرعی زمینوں کی بربادی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا ہےوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق :”بلوچستان ماحولیاتی لحاظ سے ایک حساس صوبہ ہے، ہمیں مستقبل کے خطرات کو روکنے کے لیے آج اقدامات کرنے ہوں گے۔ شجرکاری، پانی کے ذخائر کی حفاظت اور صاف توانائی کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملاخی نےکہاکہ:”بلوچستان میں کلائمیٹ چینج کے اثرات روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ ہم نے صوبے بھر میں ‘گرین بلوچستان’ مہم کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری، آلودگی کنٹرول اور ماحولیاتی تعلیم کو فروغ دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔”نسیم الرحمن ملاخیل نے مزید بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے عوام، سول سوسائٹی اور میڈیا کو بھی اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔”ماحول صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہم ضلعی سطح پر ماحولیاتی کمیٹیاں قائم کر رہے ہیں تاکہ مقامی سطح پر مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل ممکن ہو سکے۔”حکومت بلوچستان کا موقف ہے کہ وفاقی سطح پر کلائمیٹ فنانسنگ میں بلوچستان کو جائز حصہ دیا جائے تاکہ صوبہ اس چیلنج کا موثر طور پر مقابلہ کر سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10379/2026
کوہلو 26 نومبر۔ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو انجینئر محبت مری نے وزیر اعلٰی بلوچستان کی وژن کے مطابق دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ضلع کوہلو میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صوبائی حکومت و بی ایس ڈی آئی کے تحت زیرِ تعمیر سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار، معیار اور مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔اس موقع ایس ڈی او صادق بگٹی، صدام خان اور انجینئر ظفر مری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران متعلقہ افسران نے جاری منصوبوں کے مختلف مراحل، تعمیراتی سرگرمیوں اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔ایکسین سی اینڈ ڈبلیو انجینئر محبت مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ضلع کی تعمیر و ترقی کے لیے جاری منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام ترقیاتی کاموں میں تعمیراتی معیار، شفافیت اور مقررہ تکنیکی معیاروں کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوامی فنڈز کا درست استعمال ہو اور ان منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تمام کام مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں، تاکہ ضلع کوہلو میں ترقیاتی عمل کو مزید موثر اور تیز رفتار بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10380/2026
کوئٹہ26 نومبر۔ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام سائنس و ٹیکنالوجی کے جدید رجحانات پر منعقدہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس (ICETST-2026) علمی، سائنسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی جامعات سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرینِ تعلیم، سائنسدانوں، محققین اور اسکالرز نے شرکت کی اور جدید سائنسی رجحانات، تحقیق، مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے۔کانفرنس کے دوسرے روز وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ جامعات کی ذمہ داری ہے کہ وہ معیاری تعلیم کے ساتھ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیں اور نوجوان محققین، بالخصوص طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کانفرنسز مختلف ممالک کے محققین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے، علمی تجربات کے تبادلے اور مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایس بی کے ویمن یونیورسٹی بلوچستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور سائنسی ترقی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔دوسرے روز کی کارروائی مین آڈیٹوریم، رابیہ بصری ہال میں تلاوتِ کلام پاک اور قومی ترانے سے شروع ہوئی۔ صبح کے سیشن میں ڈاکٹر محفوظ اللہ (قراقرم یونیورسٹی)، ڈاکٹر روشن غوث (نیوزی لینڈ)، ڈاکٹر غلام رسول لاشاری (ایگریکلچر یونیورسٹی کوئٹہ)، پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد، ڈاکٹر سید حسرت حسین شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر نجم مغانی (BUITEMS) نے خصوصی لیکچرز پیش کیے اور سائنسی تحقیق و جدت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔کانفرنس کے دوران آن لائن اور بالمشافہ تحقیقی سیشنز بھی منعقد ہوئے، جن میں بایومیڈیکل ریسرچ، دماغی چوٹوں، جینیات، مالیکیولر سائٹوجینیٹکس، بچوں میں دمہ، کیمیائی مرکبات، ادویات کی دریافت، کینسر کے علاج، طبی پودوں کی افادیت، نینو ٹیکنالوجی، نینو کمپوزٹس، سپر کیپیسیٹرز اور مالیکیولر تحقیق سمیت مختلف موضوعات پر تحقیقی مقالے پیش کیے گئے۔اسی طرح بلوچستان کے زرعی شعبے سے متعلق پنجگور میں کاشت ہونے والے Phoenix sylvestris کے بیجوں کے تیل کی طبعی و کیمیائی خصوصیات پر تحقیق بھی پیش کی گئی۔ بالمشافہ سیشنز میں کوئٹہ میں میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور عوامی آگاہی، ZrS ڈوپڈ PMMA میٹرکس کی تیاری و استعمال اور میٹل گلوٹامک ایسڈ MOFs کے ذریعے میتھیلین بلیو کے تجزیے جیسے موضوعات زیرِ بحث آئے۔ تحقیقی مقالوں کے بعد سوال و جواب اور علمی تبادلہ خیال کا سلسلہ بھی جاری رہا۔کانفرنس کے اختتامی سیشن میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم قوم کی بنیادی ضرورت ہے۔ جس کے پاس جتنا زیادہ علم ہوگا، وہ معاشرے میں اتنا ہی باعزت مقام حاصل کرے گا۔ آج دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں معیاری، اعلیٰ اور ٹیکنیکل تعلیم کے حصول پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ یہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے کسی قوم کی سیاسی، معاشی اور سماجی ترقی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ جس مشکل دور سے ہم گزر رہے ہیں، اس سے ہماری بچیاں اپنی ذہانت، صلاحیتوں اور تخلیقی سوچ کے ذریعے قوم کو نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ کانفرنس میں سائنس کے شعبے میں بہترین اور قابلِ تحسین تحقیقی آئیڈیاز پیش کیے گئے ہیں۔ ہماری بچیوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، تاہم مناسب پالیسیوں اور فنڈنگ کی عدم موجودگی کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان آج تعلیم کے میدان میں پہلے سے بہتر پوزیشن میں ہے۔ اگر میرے اختیار میں ہوتا تو میں تمام دستیاب وسائل تعلیم پر خرچ کرتا۔ بطور وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے دور میں تعلیمی بجٹ 4 فیصد سے بڑھا کر 26 فیصد کیا اور تین میڈیکل کالجز سمیت چھ یونیورسٹیاں قائم کیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم صوبائی شعبہ ہے، اس لیے اس کی ترقی اور بہتری ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بلوچستان کے غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے فزکس کے شعبے میں میرٹ کی بنیاد پر یورپ کی جامعات سے اسکالرشپس حاصل کی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوان غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ محنت سے تعلیم حاصل کریں اور تحقیق و تخلیق کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مصنوعی ذہانت (AI) کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس ٹیکنالوجی نے دنیا اور ترقی یافتہ ممالک میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو بھی مصنوعی ذہانت کو بہتر اور معیاری انداز میں سیکھنے اور اس کے مثبت استعمال پر توجہ دینی چاہیے۔ ہمارے لوگوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، ضرورت صرف مواقع، حوصلہ افزائی اور مسلسل محنت کی ہے۔کانفرنس کے شرکاءنے اس امر پر زور دیا کہ تحقیقی سرگرمیوں کا فروغ نہ صرف عالمی سائنسی چیلنجز سے نمٹنے بلکہ بلوچستان کے مقامی مسائل کے حل کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے۔ کانفرنس نے علمی روابط، بین الشعبہ جاتی تعاون اور بین الاقوامی سطح پر تحقیقی تجربات کے تبادلے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی جانب سے اس عالمی کانفرنس کا انعقاد خواتین کی اعلیٰ تعلیم، سائنسی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی، علمی جدت اور بین الاقوامی تعلیمی روابط کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta: The Second International Conference on Emerging Trends in Science and Technology (ICETST-2026), organized by Sardar Bahadur Khan Women’s University (SBKWU), Quetta, concluded successfully with a series of academic, scientific and research activities. The conference brought together distinguished academicians, scientists, researchers and scholars from national and international universities, who presented research papers on emerging scientific trends, innovation, Artificial Intelligence and various fields of modern technology.On the second day of the conference, Vice Chancellor of Sardar Bahadur Khan Women’s University, Prof. Dr. Rubina Mushtaq, in her address, highlighted the fundamental role of research and modern technology in the development and prosperity of societies. She stated that universities have a responsibility not only to provide quality education but also to promote research activities and provide young researchers, particularly female students, with opportunities to demonstrate their abilities and potential.She emphasized that international conferences provide an effective platform for researchers from different countries to come together, exchange academic experiences and develop collaborative research initiatives. She reaffirmed SBKWU’s commitment to continuing its efforts for the promotion of women’s higher education, research and scientific advancement in Balochistan.The proceedings on the second day commenced with the recitation of the Holy Quran and the national anthem at the Main Auditorium, Rabia Basri Hall. During the morning session, Dr. Mahfoozullah (Karakoram University), Dr. Roshan Ghaus (New Zealand), Dr. Ghulam Rasool Lashari (Agriculture University Quetta), Prof. Dr. Nazir Ahmed, Dr. Syed Hasrat Hussain Shah and Prof. Dr. Najam Mughal (BUITEMS) delivered special lectures and highlighted various aspects of scientific research and innovation.The conference featured both online and in-person research sessions, covering a wide range of topics, including biomedical research, brain injuries, genetics, molecular cytogenetics, childhood asthma, chemical compounds, drug discovery, cancer treatment, medicinal plants, nanotechnology, nanocomposites, supercapacitors and molecular research.Research was also presented on the physicochemical properties of oil extracted from the seeds of Phoenix sylvestris cultivated in Panjgur, highlighting the potential of Balochistan’s agricultural resources. In-person sessions included discussions on municipal solid waste management and public awareness in Quetta, the preparation and applications of ZrS-doped PMMA matrices, and the analysis of methylene blue using metal glutamic acid MOFs.The research presentations were followed by question-and-answer sessions and academic discussions, providing participants with opportunities to exchange ideas and share their research experiences.Addressing the concluding session as the chief guest, National Party Central President and former Chief Minister of Balochistan, Dr. Abdul Malik Baloch, said that higher education is a fundamental necessity for every nation. The greater the knowledge a person possesses, the more respected position they can attain in society. He emphasized that quality higher and technical education is essential for competing with the rest of the world and is the only effective pathway towards political, economic and social development.Dr. Abdul Malik Baloch stated that the difficult circumstances facing the country could be overcome through the intelligence, capabilities and creative thinking of young women. He appreciated the excellent and commendable research ideas presented during the conference and observed that young women possess immense potential. However, the lack of appropriate policies, adequate funding and opportunities continues to create challenges for them.He said that Balochistan has made progress in the field of education compared to the past. He remarked that if it were within his authority, he would allocate all available resources to education. During his tenure as Chief Minister of Balochistan, he increased the provincial education budget from 4 percent to 26 percent and established three medical colleges and six universities. He emphasized that education is a provincial responsibility, and its development and improvement are among the government’s fundamental obligations.The former Chief Minister further stated that young people belonging to underprivileged families in Balochistan had secured scholarships at European universities in the field of Physics purely on merit. This, he said, demonstrates the extraordinary intellectual potential of the province’s youth. He encouraged female students to pursue their education with dedication and make research and innovation an integral part of their academic journey.Highlighting the growing importance of Artificial Intelligence (AI), Dr. Abdul Malik Baloch said that AI has acquired a significant position across the world, particularly in developed countries. He stressed that young people in Balochistan must also develop quality expertise in Artificial Intelligence and learn to use modern technologies effectively and responsibly. He added that there is no shortage of talent among the people of Balochistan; what is needed are opportunities, encouragement and consistent hard work.Conference participants emphasized that the promotion of research is essential not only for addressing global scientific challenges but also for finding practical solutions to local issues in Balochistan. The conference provided an effective platform for strengthening academic linkages, interdisciplinary collaboration and the exchange of international research experiences.Members of the National Party’s Working Committee, Mashkoor Anwar, Provincial Secretary for Education Saadia Badini and Momina Awan were also present during the concluding session.The successful organization of the international conference reflects Sardar Bahadur Khan Women’s University’s continued commitment to promoting women’s higher education, scientific research, technological innovation, academic excellence and international academic collaboration.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10381/2026
کوئٹہ 26 نومبر۔ وزیراعظم پاکستان کے نظریے کے تحت اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ کھلی کچہری 01 دسمبر 2026 بروز منگل صبح 11:00 بجے اے جی بلوچستان کے دفتر میں منعقد کی جا رہی ہے۔ جس میں اے جی بلوچستان، ڈی ڈی اوز (DDOs)، صوبائی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے مسائل سنیں گے اور ان کے حل کے لئے اسی وقت احکامات صادر فرمائیں گے۔
اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان نے کہا ہے کہ ملازمین اور پنشنرز کو چاہیے کہ وہ کھلی کچہری اور شکایات سیل جیسے اقدامات سے استفادہ حاصل کریں اور اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے رابطہ کریں تاکہ ان کو بروقت حل کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10382/2026
برشور : 26 نومبر ۔ ڈپٹی کمشنر برشور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس نے کہا ہے کہ جنگلات اور نایاب جنگلی حیات ہمارا قیمتی قومی اثاثہ ہیں،جن کا تحفظ ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اسی مقصد کے تحت ضلع بھر میں درختوں کی بے دریغ کٹائی اور جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر خالد شمس نے واضح کیا کہ یہ حکم نامہ فوری نافذ العمل ہو چکا ہے اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف “بلوچستان فارسٹ ایکٹ 2022” اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،جبکہ کسی بھی شخص کا لاعلمی کا عذر ہرگز قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو پابندی پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ضلع کے ذمہ دار شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ ڈویژنل فارسٹ آفیسر (DFO) یا اسسٹنٹ کمشنر برشور کے دفتر کو دیں تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10383/2026
رکھنی26نومبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی حکومت کی ترقیاتی پالیسی کے مطابق، کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی کی ہدایات پر ایڈیشنل کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن عبدالباسط بزدار نے رکھنی پراجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایکسیئن روڈز فضل محمد زرکون، ایکسیئن بلڈنگ طارق شیرانی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل کمشنر نے لورالائی روڈ، مین بارکھان روڈ، صمند خان گلی اور ماڈل بازار رکھنی میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کاموں میں تعمیراتی معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں تاخیر اور ناقص کام کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگا۔بعد ازاں ایڈیشنل کمشنر نے ایکسیئن بلڈنگ طارق شیرانی کے ہمراہ پی اینڈ آر آفس میں زیرِ تعمیر پری فیبریکیٹڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ سرکاری طور پر منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق کام جلد مکمل کرکے کوارٹرز متعلقہ محکمے کے حوالے کیے جائیں تاکہ سرکاری افسران کے لیے رہائش کی سہولت فراہم ہو اور انہیں درپیش رہائشی مسائل حل کیے جا سکیں۔ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10384/2026
کوہلو 26 نومبر۔ڈپٹی کمشنر کوہلو عبدالحمید زہری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمیع الحق نے بوائز ہائی سکول کوہلو، گرلز ہائی سکول کوہلو اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آزاد شہر سمیت ضلع کے مختلف اسکولز کا دورہ کیا، جماعت ہشتم کے جاری امتحانات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ امتحانات میں کسی قسم کی نقل برداشت نہیں کی جائے گی۔امتحانی انتظامات، طلبہ و طالبات کی حاضری، امتحانی عملے کی کارکردگی اور امتحانی ماحول کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام، میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی اجازت نہ دی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 10385/2026
دکی، 26 نومبر ۔ ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی (DHC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے سرکاری صحت مراکز کی کارکردگی، طبی سہولیات کی فراہمی اور محکمانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس کے دوران گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال، طبی عملے کی حاضری، فیلڈ وزٹس اور مختلف صحت مراکز کی مجموعی کارکردگی پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (DHQ)، رورل ہیلتھ سینٹرز (RHCs)، بنیادی مراکز صحت (BHUs)، سول ڈسپنسریز (CDs) اور ماں و بچہ صحت مراکز (MCH Centers) کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف عمودی صحت پروگرامز کی پیش رفت اور انہیں درپیش مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ضلع کے تمام سرکاری صحت مراکز میں طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ادویات کی دستیابی، مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے اداروں کو مکمل طور پر فعال رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری صحت مراکز کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت، لاپروائی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور صحت کے شعبے میں جاری اقدامات کی موثر نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ ضلع کے عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر اور معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10386/2026
برشور: 26 نومبر ۔ ڈپٹی کمشنر برشور فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) خالد شمس نے کہا ہے کہ حکومتِ بلوچستان کی پالیسیوں اور گڈ گورننس کے وژن کے عین مطابق ضلع بھر میں عوامی شکایات کے فوری آزالے اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر سرکاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہےگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ کھلی کچہری میں آفسران اور سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ان کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد ضلعی انتظامیہ اور عوام کے مابین براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانا اور علاقائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے،انہوں نے واضح کیا کہ کھلی کچہریوں میں تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس بشمول تعلیم،صحت،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،آبپاشی،زراعت،جنگلات،بلدیات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ضلعی سربراہان کی موقع پر حاضری کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی اجتماعی و انفرادی شکایات پر فوری احکامات جاری کیے جا سکیں۔فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) خالد شمس نے مزید کہا کہ متعلقہ آفسران کو عوامی درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں،تاہم اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ضلع کے عوامی،سماجی اور قبائلی حلقوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور عوام کے باہمی اعتماد سے ضلع برشور میں پائیدار ترقی،امن و امان اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا،اور عوامی فلاح و بہبود کے اس مشن کو مستقبل میں بھی اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10387/2026
لورالائی:26نومبر ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے صحت کے وژن اور سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر محمد فہیم خان نے رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) کچھ عمکزئی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا دورے کے دوران ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال اور بعض عملے کی غیر حاضری پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری فرائض میں غفلت، ڈیوٹی سے غیر حاضری اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام طبی و معاون عملے کی بروقت حاضری یقینی بنائی جائے اور غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف محکمانہ ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر ڈاکٹر محمد فہیم خان نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں کا معائنہ بھی کیا اور ان سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ادویات کی کمی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیںڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں بہتری، سرکاری ہسپتالوں کو فعال بنانے، طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے اور عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام صحت مراکز کی باقاعدہ نگرانی جاری رہے گی اور فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10388/2026
بارکھان 26نومبر۔ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر میونسپل کمیٹی بارکھان کی جانب سے شہر بھر میں صفائی مہم جاری ہے۔ اس دوران مختلف علاقوں، بازاروں، گلیوں اور اہم شاہراہوں پر صفائی ستھرائی کا کام کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ صفائی کے عمل کو باقاعدگی سے جاری رکھا جائے اور شہر میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10389/2026
گوادر26 نومبر ۔صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی نگرانی میں پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کو اجاگر کرنے اور قومی سطح پر اس اہم کامیابی کی تشہیر کے لیے شہر کی اہم شاہراہوں اور نمایاں مقامات پر تشہیری بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ اس مہم کا مقصد پاکستان کے خلائی شعبے میں تاریخی پیش رفت کو عوام تک پہنچانا، نوجوان نسل میں سائنسی شعور اور تحقیق کے رجحان کو فروغ دینا اور قومی کامیابیوں کے حوالے سے عوامی آگاہی پیدا کرنا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10390/2026
گوادر26 نومبر۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے انیس طارق گورگیج کی ہدایت پر اولڈ ٹاون بحالی منصوبے کے تحت جنت بازار کی تعمیر، توسیع، بحالی اور تزئین و آرائش کے جامع منصوبے پر باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں تجاوزات کے خاتمے، ملبہ ہٹانے، ارتھ ورک اور لینڈ اسکیپنگ کا کام شروع کیا گیا ہے، جس کے بعد پیور اور ٹف ٹائلنگ کی جائے گی جبکہ اگلے مرحلے میں بازار میں شیڈز تعمیر کیے جائیں گے۔ بجلی کے کھمبوں اور تاروں کی منتقلی کے لیے کیسکو کو ادائیگیاں بھی کی جا چکی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کی ہدایت کے مطابق تعمیراتی سرگرمیاں دکانداروں، انجمن تاجران اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیزی کے ساتھ آگے بڑھائی جائیں گی تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور خصوصاً خواتین سمیت خریداروں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ جی ڈی اے جنت بازار کے ساتھ شاہی بازار کی تعمیر، توسیع اور بحالی کے جامع منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے، جس کا مقصد گوادر کے قدیم تجارتی مراکز کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا اور اولڈ ٹاون کی تاریخی و تجارتی اہمیت کو بحال کرنا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 10391/2026
گوادر26نومبر۔ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی انیس طارق گورگیج کی زیرِ صدارت اجلاس میں گوادر میں پانی کی موجودہ صورتحال، مستقبل میں ممکنہ قلت اور نئے آبی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ اور اسسٹنٹ انجینئر کمبر کلمتی شریک تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کو شادی کور اور سوڈ ڈیم سے پانی کی فراہمی، ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک، واٹر ریزروائرز اور شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی تقسیم کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت شادی کور اور سوڈ ڈیم سے تقریباً 3.7 ملین گیلن یومیہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے، تاہم بارشیں نہ ہونے اور سوڈ ڈیم میں پانی کے ذخیرے میں کمی کے باعث آئندہ دنوں میں فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ممکنہ قلت سے نمٹنے کے لیے GPA ڈی سیلینیشن پلانٹ اور ٹینکرز کے ذریعے ہنگامی فراہمی کے انتظامات بھی زیرِ غور آئے۔اجلاس میں گوادر کے لیے مجوزہ 2 ملین گیلن یومیہ (2 MGD) ڈی سیلینیشن پلانٹ کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ حکام کو منصوبے کی تکنیکی و انتظامی تیاریوں کو تیز کرنے اور اسے عملی شکل دینے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ گوادر کی مستقبل کی آبی ضروریات پوری کرنے اور پانی کے ممکنہ بحران سے مستقل بنیادوں پر نمٹنے کے لیے سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانا ایک اہم اور قابلِ اعتماد ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی اور موجودہ آبی وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10392/2026
ڈیرہ بگٹی، 26 نومبر ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی تعلیمی اصلاحات اور سرکاری تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط کی بہتری کے وژن کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کوہِ سلیمان ڈویژن ڈاکٹر محمد سلیم زرکون نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اعجاز بگٹی کے ہمرا ہ اپر ڈیرہ بگٹی کی تحصیل قادرآباد اور پھیلاوغ کے مختلف امتحانی مراکز اور سرکاری تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران مڈل اسٹینڈرڈ امتحانی مراکز میں امتحانی عمل، نقل کی روک تھام اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام اور سیکیورٹی کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے انہوں نے امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقل ایک ناسور بن چکی ہے، جس کا خاتمہ معیاری تعلیمی نظام کے لیے ناگزیر ہے۔ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن نے گورنمنٹ ہائی اسکول قادرآباد اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول قادرآباد کا بھی تفصیلی معائنہ کیا، جہاں تعلیمی ماحول، صفائی ستھرائی، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی حاضری کا جائزہ لیا گیا۔ اسی طرح تحصیل پھیلاوغ کے گورنمنٹ ہائی اسکول لنڈڑا، ہائی اسکول شام امیر خان اور ہائی اسکول مالم کا بھی دورہ کیا گیا، جہاں تعلیمی سرگرمیوں، صفائی، طلبہ کی حاضری اور کلسٹر بجٹ کی تقسیم و استعمال کا معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد سلیم زرکون نے واضح کیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں غیر حاضری، غفلت اور فرائض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے، طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے اور اداروں کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ فرائض میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10393/2026
گوادر 26 نومبر ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات اور صوبائی حکومت کے عوام دوست ترقیاتی وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی میزبانی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات بلوچستان زاہد سلیم کی قیادت میں اعلیٰ سطحی صوبائی وفد نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں مقامی عمائدین، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور صحافیوں کے ساتھ کھلی نشست کی۔ اس موقع پر ضلع گوادر کو درپیش عوامی مسائل، بنیادی سہولیات کی صورتحال اور ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا کھلی نشست میں شرکاءنے صحت، تعلیم، آبنوشی، ایریگیشن، زراعت، مواصلات، بلدیاتی نظام اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق مسائل اور تجاویز پیش کیں۔ صحت کے شعبے میں سرکاری ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات، ایم آر آئی مشین کی عدم دستیابی، ایمبولینس سروس، ڈائیلاسز کی سہولت اور طبی عملے کی کمی کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تعلیم کے حوالے سے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، غیر حاضری، تعلیمی معیار، گرلز مڈل و ہائی اسکولوں کے قیام، طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ اور تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے امور زیرِ بحث آئے جبکہ میرانی ڈیم سے پانی کی فراہمی، واٹر سپلائی منصوبوں، ڈیموں میں پانی کے ذخیرے، متاثرہ زمینداروں کے معاوضوں، ساحلی شاہراہ پر ٹریفک حادثات، غیر ضروری چیک پوسٹس، سرحدی تجارت اور جیونی سمیت دور دراز علاقوں کے عوام کو درپیش سفری مشکلات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاءنے گوادر میونسپل کارپوریشن کے وسائل میں اضافے، صفائی ستھرائی، منشیات کی روک تھام اور اقلیتی برادری خصوصاً ہندو برادری کے لیے شمشان گھاٹ کی فراہمی سمیت دیگر شہری مسائل کی بھی نشاندہی کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم اور ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے شرکاءکی تجاویز اور تحفظات غور سے سنے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو متحرک کیا جائے گا، جبکہ بڑے ترقیاتی اور پالیسی نوعیت کے معاملات وزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دستیاب وسائل، فنڈز اور حکومتی پالیسیوں کے مطابق گوادر سمیت دیگر علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور ترقیاتی عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے اس موقع پر ضلع کے عوام کو درپیش مسائل اور مقامی سطح پر درکار ترقیاتی ضروریات کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کی اس نشست سے عوامی مسائل کے حل اور متعلقہ محکموں کے درمیان موثر رابطہ کاری کو مزید تقویت ملے گی وفد میں سیکرٹری زراعت داود خان خلجی، سیکرٹری ایریگیشن سہیل الرحمٰن بلوچ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن لعل جان جعفر، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر انیس طارق گورگیج، اسپیشل سیکرٹری صحت شیہک شہداد بلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور احمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10394/2026
بارکھان 26نومبر۔ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمن کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی (DICC) کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے، جن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاسوں میں ضلع بارکھان کی مجموعی صورتحال، امن و امان، سکیورٹی انتظامات، بین الادارہ جاتی رابطوں اور مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے، باہمی تعاون اور موثر حکمت عملی کے ذریعے درپیش مسائل کے حل سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سعید الرحمن کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ اداروں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے، سکیورٹی امور میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور عوامی مفاد سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام اور ضلع کی مجموعی بہتری کے لیے تمام اداروں کا مشترکہ کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور جاری کردہ ہدایات پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 10395/2026
کوئٹہ، 26 نومبر۔بلوچستان سینٹر آف ایکسیلنس آن کاونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم، حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام صنفی بنیادوں پر تشدد کے خلاف سولہ روزہ مہم کے سلسلے میں ”دخترانِ بلوچستان کی تعلیم و استعدادِ کار میں اضافے کے ذریعے تشدد سے پاک معاشرے کا قیام“ کے موضوع پر یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ڈاکٹر دوست محمد بڑیچ، چیف کوآرڈینیشن آفیسر بلوچستان سینٹر آف ایکسیلنس، ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر بلوچستان سینٹر آف ایکسیلنس,ڈاکٹر عصمت اللہ خان, پرنسپل یونیورسٹی لا کالج, ڈاکٹر سلمیٰ نواز اور پی ایچ ڈی اسکالر سائمہ جمالی، طلبہ و طالبات اور سول سوسائٹی ارگنائزیشن کے نمائندوں نے شرکت کی. ڈاکٹر دوست محمد بڑیچ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سیمینار کا بنیادی مقصد بلوچستان کی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو تعلیم، شعور اور مثبت سماجی سرگرمیوں کے ذریعے بااختیار بنانا، پرتشدد انتہاپسندی کے خلاف آگاہی کو فروغ دینا اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے موثر کردار ادا کرنا ہے۔ڈاکٹر عصمت اللہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کی تعلیم، معاشرتی ترقی اور فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی موثر شمولیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو تعلیم اور مساوی مواقع فراہم کرکے ایک پرامن، محفوظ اور تشدد سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر سلمی نواز نے سیمینار میں خواتین کے حقوق کے تحفظ، صنفی بنیادوں پر تشدد کے خاتمے، پرتشدد انتہاپسندی کے خلاف شعور و آگاہی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں اور مختلف اداروں کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔پی ایچ ڈی سکالر, سائمہ جمالی نے اسلام کی رو سے خواتین کے حقوق, اہمیت اور ان کے کردار پر روشنی ڈالی.
سیمینار کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دخترانِ بلوچستان کو تعلیم، آگاہی اور بااختیار بنانے کے مواقع فراہم کرکے انہیں معاشرے کی مثبت تبدیلی، سماجی ہم آہنگی اور پائیدار امن کے قیام میں موثر کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10396/2026
کوئٹہ، 26 نومبر۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر ضلع قلعہ عبداللہ میں جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی اسلحہ سازی، منشیات کے کاروبار اور منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف 21 سے 25 نومبر 2026 تک جامع پولیس آپریشن کیا گیا، جس کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ایک صفحہ پر مشتمل پیش رفت رپورٹ کے مطابق آپریشن کا مقصد ضلع میں قانون کی بالادستی قائم کرنا، عوام کو جرائم پیشہ عناصر کے خوف سے نجات دلانا اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ سازی کے مراکز، جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں اور منظم جرائم کے نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سلسلے میں غیر قانونی اسلحہ تیار کرنے، بارود اور کارتوس بنانے سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی۔پولیس آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جس میں ایک ایل ایم جی، ایک سنائپر رائفل، متعدد ایس ایم جی، جی تھری، کلاشنکوف اور پستول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک امریکی ساختہ شاٹ گن، متعدد میگزین، کارتوس اور دیگر ممنوعہ اسلحہ بھی تحویل میں لیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ گروہوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف واقعات میں مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔حکومت بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ سازی، منشیات کے کاروبار، بھتہ خوری اور دیگر منظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ، امن و امان کا قیام اور قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔حکومت بلوچستان کے مطابق قلعہ عبداللہ میں جاری آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک موثر اور فیصلہ کن اقدام ہے، جس کا مقصد علاقے میں پائیدار امن قائم کرنا اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10397/2026
بارکھان, 26نومبر۔ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمن کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی (DICC) کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے، جن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاسوں میں ضلع بارکھان کی مجموعی صورتحال، امن و امان، سکیورٹی انتظامات، بین الادارہ جاتی رابطوں اور مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے، باہمی تعاون اور موثر حکمت عملی کے ذریعے درپیش مسائل کے حل سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سعید الرحمن کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ اداروں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے، سکیورٹی امور میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور عوامی مفاد سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام اور ضلع کی مجموعی بہتری کے لیے تمام اداروں کا مشترکہ کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور جاری کردہ ہدایات پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10398/2026
زیارت 26 اکتوبر ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی نگرانی میں پاکستان کے پہلے خلائی مشن کی اہمیت اور سائنسی میدان میں ملک کی پیش رفت کو اجاگر کرنے کے لیے ضلع زیارت کی مختلف اہم شاہراہوں اور نمایاں مقامات پر آگاہی پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد عوام بالخصوص نوجوان نسل میں سائنس، ٹیکنالوجی، خلائی تحقیق اور جدید سائنسی علوم سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔ پوسٹرز کے ذریعے پاکستان کی خلائی تحقیق کے شعبے میں پیش رفت، قومی صلاحیتوں اور سائنسی کامیابیوں کو نمایاں کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جدید سائنسی علوم اور ٹیکنالوجی کے فروغ سے پاکستان ترقی اور خود انحصاری کی نئی منزلیں حاصل کر سکتا ہے۔ نوجوان نسل کو سائنسی تحقیق، تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے مواقع اور حوصلہ افزائی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کی سائنسی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ایسے آگاہی اقدامات سے نوجوانوں میں قومی ترقی، سائنسی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے مثبت سوچ کو فروغ ملے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10399/2026
زیارت ، 26 نومبر۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمٰن کاکڑ نے زیارت بازار کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے گوشت کی دکانوں سمیت مختلف کاروباری مراکز کا معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد اور اشیاءکے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے ضروریہ فروخت کریں اور مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ عوام کو صاف، معیاری اور صحت بخش اشیائے خوردونوش فراہم کی جائیں اور مضرِ صحت، زائد المیعاد یا غیر معیاری اشیاءکی فروخت ہرگز نہ کی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی، گرانفروشی اور عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی، قیمتوں پر کنٹرول اور معیاری اشیائے خوردونوش کی دستیابی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں بازاروں کے معائنے اور نگرانی کا عمل باقاعدگی سے جاری رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10400/2026
سنجاوی 26نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر فاروق مری نے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے نمائندے ریحان خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر زیارت ڈاکٹر عالمگیر خان کے ہمراہ بنیادی مراکز صحت تاندوانی ,چوتیر اور کلی عزیز جعفر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی نے عملے کی حاضری کے ریکارڈ، عملے کی موجودگی، او پی ڈی رجسٹر، انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے طریقہ کار، طبی آلات کو جراثیم سے پاک کرنے کے طریقوں، بیماریوں کی نگرانی کے نظام، ضروری ادویات کی دستیابی، صحت دہلیز ایپ کی سرگرمیوں، ٹیلی ہیلتھ سروسز کی فعالیت، انٹرنیٹ کی سہولت اور بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں سمیت بنیادی مراکز صحت کے دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر نے غیر حاضر عملے کو سخت وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام اہلکار اپنی حاضری یقینی بنائیں اور فرائض منصبی ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔ دورے کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر زیارت ڈاکٹر عالمگیر خان نے بیماریوں کی نگرانی کے نظام کے تحت موصول ہونے والی کیس رپورٹس اور متعلقہ اعداد و شمار کی تصدیق بھی کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10401/2026
کوہلو 26 نومبر۔ڈپٹی کمشنر کوہلو عبدالحمید زہری کی زیرِ صدارت سرکاری ملازمین کو درپیش ڈیٹا اور دفتری کوائف سے متعلق مسائل کے حل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دوران سرکاری ملازمین کے سروس ریکارڈ میں درج تاریخِ پیدائش کی درستگی، ڈیٹا میں موجود غلطیوں کی اصلاح، ذاتی کوائف کی تصدیق اور دیگر انتظامی و دفتری مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متاثرہ ملازمین نے اپنے مسائل اور مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ریکارڈ میں موجود بعض غلطیوں اور کوائف کے عدم تطابق کے باعث انہیں سرکاری امور اور ملازمت سے متعلق معاملات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اجلاس میں ایس ای بی (SEB) کے ریکارڈ، ملازمین کی شفٹنگ اور متعلقہ دستاویزات میں کوائف کی درستگی سے جڑے معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔ شرکا نے مختلف مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور ضروری دفتری کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ملازمین کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے، دستیاب ریکارڈ اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ ملازمین کے کوائف میں موجود غلطیوں کی اصلاح اور انتظامی مسائل کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس امر پر بھی زور دیا کہ سرکاری ملازمین کے ریکارڈ کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ انہیں اپنے سروس معاملات میں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس میں متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کے لیے باہمی رابطے اور موثر اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔اجلاس میزن اسسٹنٹ کمشنر سمیع الحق کاکڑ، متعلقہ محکموں کے افسران اور متاثرہ سرکاری ملازمین نے شرکت کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10402/2026
لورالائی26نومبر۔ بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BIITMS) لورالائی میں بلوچستان اے آئی لرننگ انیشیٹو (Balochistan AI Learning Initiative) فیز ٹو کے تحت دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری گرلز اسکولوں کی اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار کا بنیادی مقصد اساتذہ کو مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور تدریسی عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا تھا دو روزہ سیمینار کے دوران شرکاءکو مصنوعی ذہانت کے بنیادی تصورات، جدید تعلیمی نظام میں اس کی اہمیت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال اور تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں میں اے آئی سے استفادے کے مختلف طریقوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی اور تربیت فراہم کی گئی۔ اساتذہ کو بتایا گیا کہ مصنوعی ذہانت کے موثر استعمال سے تدریسی مواد کی تیاری، طلباءکی تعلیمی ضروریات کو سمجھنے، اسباق کی بہتر منصوبہ بندی اور تعلیمی معیار میں بہتری لانے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے سیمینار کے اختتامی سیشن میں کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کا دور ہے، جہاں مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں تعلیمی، انتظامی اور معاشی شعبوں میں نمایاں تبدیلیاں لا رہی ہے۔ ہمیں بھی وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا اور اپنی نوجوان نسل کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت محض ایک جدید ٹیکنالوجی نہیں بلکہ ترقی اور جدت کے نئے امکانات کا ذریعہ ہے۔ اس کے موثر استعمال سے تعلیمی نظام کو مزید بہتر، موثر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے۔ اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، لہٰذا ضروری ہے کہ انہیں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ طلباء کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت فراہم کر سکیں کمشنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بالخصوص طالبات کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل تعلیم اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ تعلیم یافتہ اور جدید مہارتوں سے آراستہ خواتین معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیںاس موقع پر ریکٹر بائٹمز لورالائی عزیز خلجی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بائٹمز لورالائی خطے میں جدید تعلیم، ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ، اساتذہ کی استعدادِ کار میں اضافے اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ بلوچستان میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے لیے اپنا کردار مزید فعال انداز میں ادا کرے گاسیمینار کے اختتام پر اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، تعلیمی اداروں میں مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال اور ڈیجیٹل تعلیمی ماحول کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا واضح رہے کہ بلوچستان اے آئی لرننگ انیشیٹو فیز ٹو کے تحت اس نوعیت کے تربیتی پروگرام بلوچستان کے تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، اساتذہ کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافے اور طالبات کو مستقبل کے ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10403/2026
جعفرآباد:26نومبر۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا ہے کہ ضلع جعفرآباد میں سبزی منڈی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جس کا مقصد عوام کو سبزی، فروٹ، گوشت اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء ایک ہی جگہ پر بہتر اور منظم انداز میں فراہم کرنا ہے تاکہ شہریوں کو خریداری کے حوالے سے درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔ سبزی منڈی کی جدید خطوط پر تعمیر و ترقی سے نہ صرف عوام کو سہولیات میسر آئیں گی بلکہ تاجروں، آڑھتیوں اور کاروباری افراد کو بھی ایک بہتر کاروباری ماحول فراہم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزی منڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی ممتاز علی جتک نے ڈپٹی کمشنر کو ترقیاتی منصوبے کے مختلف پہلووں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبزی منڈی میں سڑکوں کی تعمیر، شیڈز کی تنصیب اور دیگر بنیادی و ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی کام جاری ہیں، جنہیں مقررہ منصوبہ بندی کے تحت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، جبکہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد منڈی میں دکانوں اور دیگر کاروباری مقامات کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کاموں کی کڑی نگرانی اور باقاعدگی سے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے تاکہ منصوبے میں تعمیراتی معیار، شفافیت اور مقررہ ضوابط کا مکمل خیال رکھا جاسکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبے کو پی سی ون میں منظور شدہ ڈیزائن، معیار اور شرائط کے مطابق مکمل کیا جائے اور کسی بھی مرحلے پر غیر معیاری کام یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے اپنی نگرانی کا عمل جاری رکھے گی، جبکہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ سبزی منڈی کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد عوام اور کاروباری طبقے کو حقیقی معنوں میں بہتر سہولیات میسر آسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10404/2026
لورالائی26 نومبر۔کمشنر لورالائی ڈویڑن ولی محمد بڑیچ نے ڈویژنل پبلک ہائی اسکول لورالائی کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے امتحانی ہال میں جاری امتحانی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف کلاس رومز میں زیرِ امتحان طلبا کے پرچوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی مرکز میں کیے گئے انتظامات، طلبا کے لیے فراہم کردہ سہولیات اور امتحانی عملے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور مجموعی انتظامات کو سراہا اس موقع پر کمشنر ولی محمد بڑیچ نے متعلقہ افسران اور امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران شفافیت، میرٹ اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور نقل کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نقل ایک ناسور اور تعلیمی نظام کے لیے زہرِ قاتل ہے، جس کے خاتمے کے بغیر معیاری تعلیم اور حقیقی تعلیمی ترقی کا خواب شرمند تعبیر نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ نقل کی لعنت نہ صرف طلباءکی تخلیقی صلاحیتوں اور خود اعتمادی کو متاثر کرتی ہے بلکہ محنت، قابلیت اور میرٹ کی حوصلہ شکنی کا بھی سبب بنتی ہے۔ جو طلباءنقل کے ذریعے کامیابی حاصل کرتے ہیں، وہ عملی زندگی میں درکار علم، صلاحیت اور قابلیت سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ طلباء اپنی کامیابی کے لیے محنت، لگن اور قابلیت کو اپنا شعار بنائیںکمشنر نے مزید کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم فراہم کرنا اور ان میں تحقیق، تخلیقی سوچ، اخلاقی تربیت اور خود اعتمادی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اساتذہ، والدین اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ طلباءکی بہتر تعلیمی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ امتحانی نظام کو شفاف اور نقل سے پاک بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات میں نقل کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں غفلت یا لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی کمشنر ولی محمد بڑیچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لورالائی ڈویژن میں تعلیمی معیار کی بہتری، امتحانی نظام میں شفافیت اور نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ طلبا اپنی محنت اور قابلیت کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10405/2026
کوئٹہ 26نومبر۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرصدارت شہر میں صفائی کی مجموعی صورتحال اور صفا کوئٹہ کی جانب سے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے ایکاجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او صفاءکوئٹہ دل نواز شاہ، پی پی پی کے افسران اور متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سی ای او صفا کوئٹہ کی جانب سے کمشنر کو شہر میں صفائی کی صورتحال، درپیش مسائل، مشکلات اور جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ صفاءکوئٹہ گزشتہ تین سال سے شہر میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے اور اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہےموجودہ سال کے دوران ہر ماہ شہر سے 40 ہزار ٹن سے زائد کچرا اٹھایا جا رہا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں 137 ڈمپنگ سائٹس، 6 ٹرانسفر اسٹیشنز اور 2 لینڈ فل سائٹس موجود ہیں، جن میں ایسٹرن بائی پاس اور کچلاک کے مقامات بھی شامل ہیں۔ کچلاک میں حالیہ دنوں کے دوران ڈمپنگ کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مشینری، افرادی قوت اور دیگر وسائل کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 384 ملازمین نے رپورٹ کیا ہے، جن میں سے 170 ملازمین عملی طور پر کام کر رہے ہیں۔بریفنگ کے مطابق کوئٹہ شہر میں دو لاکھ سے زائد گھریلو جبکہ 95 ہزار سے زائد کمرشل صارفین موجود ہیں۔ ڈور ٹو ڈور کچرا جمع کرنے کے نظام کی بدولت شہر میں صفائی کی صورتحال میں مزید بہتری آ رہی ہے۔اس موقع پر نجی شراکت دار کی ادائیگیوں کے طریقہ کار، ٹیکس کٹوتی، جرمانوں اور آڈٹ سرٹیفیکیشن کے حوالے سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری نے ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ڈمپنگ سائٹس سمیت کچرا جمع کرنے کے پوائنٹس کو جلد از جلد صاف کیا جائے۔انہوں نے ڈور ٹو ڈور کچرا جمع کرنے کے نظام کو مزید وسعت دینے اور اس عمل میں بہتری لانے پر بھی زور دیا۔کمشنر نے کہا کہ کوئٹہ شہر کو صفائی کے حوالے سے ایک ماڈل ایریا بنایا جائے تاکہ شہریوں اور آنے والے مہمانوں کو ایک مثبت پیغام ملے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صفائی کے کام میں استعمال ہونے والی تمام گاڑیوں، مشینری اور ملازمین کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے تاکہ صفائی کے عمل کی موثر نگرانی اور کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔کمشنر ذیشان لاشاری نے کوئٹہ کے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ گلیوں، سڑکوں اور نالیوں میں پھینکنے کے بجائے مقررہ کلیکشن پوائنٹس پر رکھیں یا پلاسٹک کی تھیلیوں میں محفوظ کریں تاکہ کچرا اٹھانے اور اسے ٹھکانے لگانے کے عمل میں آسانی ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10406/2026
زیارت خبرنامہ 26 اکتوبر 2026 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی نگرانی میں پاکستان پہلے خلائی مشن کی اہمیت اور سائنسی میدان میں ملک کی پیش رفت کو اجاگر کرنے کے لیے ضلع زیارت کی مختلف اہم شاہراہوں اور نمایاں مقامات پر آگاہی پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد عوام بالخصوص نوجوان نسل میں سائنس، ٹیکنالوجی، خلائی تحقیق اور جدید سائنسی علوم سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔ پوسٹرز کے ذریعے پاکستان کی خلائی تحقیق کے شعبے میں پیش رفت، قومی صلاحیتوں اور سائنسی کامیابیوں کو نمایاں کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جدید سائنسی علوم اور ٹیکنالوجی کے فروغ سے پاکستان ترقی اور خود انحصاری کی نئی منزلیں حاصل کر سکتا ہے۔ نوجوان نسل کو سائنسی تحقیق، تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے مواقع اور حوصلہ افزائی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کی سائنسی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ایسے آگاہی اقدامات سے نوجوانوں میں قومی ترقی، سائنسی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے مثبت سوچ کو فروغ ملے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10407/2026
لورالائی، 26 نومبر ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی نگرانی میں پاکستان کے پہلے خلائی مشن کی اہمیت، قومی سائنسی کامیابیوں اور خلائی تحقیق کے شعبے میں پاکستان کی پیش رفت کو اجاگر کرنے کے لیے ضلع لورالائی میں خصوصی عوامی آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہےاس سلسلے میں ضلع کے مختلف اہم سرکاری دفاتر، عوامی مقامات اور نمایاں شاہراہوں پر معلوماتی و آگاہی پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں، جن میں کمشنر آفس، ڈپٹی کمشنر آفس، پولیس لائن، عبدالرحیم خان کلب، اسسٹنٹ کمشنر آفس اور تحصیل آفس سمیت دیگر اہم مقامات شامل ہیں اس آگاہی مہم کا بنیادی مقصد عوام بالخصوص نوجوان نسل میں سائنس، ٹیکنالوجی، خلائی تحقیق، جدید سائنسی علوم اور اختراعی سوچ کے حوالے سے شعور و آگاہی کو فروغ دینا ہے۔ پوسٹرز کے ذریعے پاکستان کی خلائی تحقیق کے میدان میں پیش رفت، قومی سائنسی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو نمایاں کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو سائنسی علوم کی جانب راغب کیا جا سکے اس موقع پر کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ اور ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کہا کہ پاکستان کی سائنسی و تکنیکی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ خلائی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کسی بھی ملک کی ترقی، سائنسی خودمختاری اور عالمی سطح پر مسابقتی صلاحیت میں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں قومی ترقی کا انحصار جدید سائنسی علوم، تحقیق، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کی استعداد کار میں اضافے پر ہے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو سائنس، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، خلائی تحقیق اور دیگر جدید شعبوں میں تعلیم و تحقیق کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور علمی استعداد کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی ترقی میں موثر کردار ادا کر سکیںانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی حکومتی وژن کے مطابق عوامی آگاہی، سائنسی شعور، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور نوجوانوں کی مثبت فکری و تعلیمی رہنمائی کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 10408/26
سیوی 26 نومبر2026:
ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ونگ کمانڈر کرنل عبدالمنان، اسسٹنٹ کمشنر سیوی ملک بہادر خان بنگلزئی، ایگزیکٹو انجینئر کیسکو میر ظفر چھلگری سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع سیوی کے ان امیدواروں کے انٹرویوز کے انعقاد کے حوالے سے انتظامی، سیکیورٹی اور دیگر ضروری امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جنہوں نے QESCO/WAPDA کی مختلف وفاقی سرکاری آسامیوں کے لیے آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع سیوی سے مجموعی طور پر 2 ہزار 727 امیدواروں نے اپنی درخواستیں اور مطلوبہ دستاویزات جمع کروائی ہیں، جن کے انٹرویوز 28 نومبر سے 3 دسمبر 2026ء تک جرگہ ہال سیوی میں منعقد ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر سیوی نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق بھرتیوں کا تمام عمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا اور ضلع سیوی کے مقامی لوکل اور ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کو بھی ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی تصدیق (Verification) نچلی سطح تک مکمل مستعدی اور باریک بینی سے کی جائے گی تاکہ کسی قسم کی جعل سازی، غیر شفافیت یا بے ضابطگی کی گنجائش باقی نہ رہے۔ انٹرویوز کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، امیدواروں کی سہولت اور سیکیورٹی کے تمام انتظامات ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر سنبھالیں گے۔ اس موقع پر خواتین امیدواروں کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے خواتین کانسٹیبلز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انٹرویوز اور ویریفکیشن کا تمام عمل مکمل ہونے کے بعد حتمی نتائج ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے فورم سے باقاعدہ دستخط اور توثیق کے بعد مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو ارسال کیے جائیں گے، تاکہ بھرتیوں کا عمل شفاف، منصفانہ اور حکومتی پالیسی کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر10409/26
دکی، 26 نومبر 2026:
دکی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے وژن اور حکومت بلوچستان کی صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے جاری اقدامات کے تحت ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ایٹو (PPHI) دکی کی ماہانہ ریویو میٹنگ (MRM) منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور PPHI کے زیرِ انتظام مراکزِ صحت کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جہانداد خان، ڈسٹرکٹ منیجر PPHI اسداللہ سمیت محکمہ صحت اور PPHI کے دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران ضلع بھر کے بنیادی مراکزِ صحت (BHU)، رورل ہیلتھ سینٹرز (RHC) اور دیگر متعلقہ طبی اداروں کی مجموعی کارکردگی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری، طبی آلات کی فعالیت، صفائی ستھرائی، مریضوں کے ریکارڈ اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیااس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر PPHI اسداللہ نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ضلع میں جاری صحت کے پروگرامز، مراکزِ صحت کی فعالیت، طبی سہولیات کی فراہمی، عملے کی کارکردگی، درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کا شعبہ براہِ راست عوام کی زندگیوں اور بنیادی ضروریات سے وابستہ ہے، اس لیے اس شعبے میں کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی اور غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری، بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی شامل ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنا ہوں گی
انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تمام مراکزِ صحت میں ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کی بروقت حاضری یقینی بنائی جائے، مریضوں کو ضروری ادویات کی مسلسل فراہمی برقرار رکھی جائے اور تمام طبی آلات کو قابلِ استعمال حالت میں رکھا جائے تاکہ کسی بھی مریض کو علاج معالجے کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ مراکزِ صحت میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے، مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جائے، طبی ریکارڈ کو باقاعدگی سے مرتب کیا جائے اور تمام مراکز کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی کے لیے باقاعدہ مانیٹرنگ کا نظام مزید فعال بنایا جائےانہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ دور دراز علاقوں میں قائم مراکزِ صحت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ دیہی آبادی کو بھی شہری علاقوں کے مساوی بنیادی طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ اس سلسلے میں انتظامی خامیوں کی نشاندہی کرکے ان کے فوری ازالے اور غیر فعال طبی مراکز کو فعال بنانے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت اور PPHI کے ساتھ مل کر ضلع دکی میں صحت کی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے، عوامی شکایات کے ازالے اور صحت کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ صحت کے شعبے میں مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
خبرنامہ نمبر10410/26
دکی، 26 نومبر 2026:
ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی خصوصی ہدایات پر شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، عوامی راستوں کو تجاوزات سے پاک کرنے اور شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہےاس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم خان حریفال کی سربراہی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دکی سمندر خان ناصر، پولیس اور میونسپل کمیٹی کے عملے نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دکانوں کے باہر غیر قانونی طور پر رکھا گیا سامان ہٹایا گیا، سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ سڑکوں پر کھڑی ریڑھیوں کو ہٹانے کے ساتھ ہسپتال کے سامنے غیر قانونی طور پر کھڑی پک اَپ گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والی متعدد دکانوں کو سیل بھی کر دیا گیا
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم خان حریفال نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہی ہیں بلکہ پیدل چلنے والوں، خواتین، بزرگ شہریوں اور بالخصوص ہسپتال آنے والے مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عوامی راستوں اور سڑکوں پر غیر قانونی قبضے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔انہوں نے دکانداروں، ریڑھی بانوں اور دیگر کاروباری افراد کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی مقررہ حدود کے اندر رہتے ہوئے کاروبار کریں اور دکانوں کے باہر سامان رکھ کر سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں کو بند کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا مقصد کسی کے کاروبار کو متاثر کرنا نہیں بلکہ شہری نظم و ضبط برقرار رکھنا، عوامی مقامات کو تجاوزات سے پاک کرنا اور شہریوں کو صاف ستھرا، منظم اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، سرکاری راستوں اور فٹ پاتھوں کو کھلا رکھیں اور دکی شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور ٹریفک کے لیے رواں رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
خبرنامہ نمبر10411/26
زیارت 26 اکتوبر 2026: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی نگرانی میں پاکستان پہلے خلائی مشن کو اہمیت اور سائنسی میدان میں ملک کی پیش رفت کو اجاگر کرنے کے لیے ضلع زیارت کی مختلف اہم شاہراہوں اور نمایاں مقامات پر آگاہی پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد عوام بالخصوص نوجوان نسل میں سائنس، ٹیکنالوجی، خلائی تحقیق اور جدید سائنسی علوم سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔ پوسٹرز کے ذریعے پاکستان کی خلائی تحقیق کے شعبے میں پیش رفت، قومی صلاحیتوں اور سائنسی کامیابیوں کو نمایاں کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جدید سائنسی علوم اور ٹیکنالوجی کے فروغ سے پاکستان ترقی اور خود انحصاری کی نئی منزلیں حاصل کر سکتا ہے۔ نوجوان نسل کو سائنسی تحقیق، تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے مواقع اور حوصلہ افزائی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کی سائنسی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ایسے آگاہی اقدامات سے نوجوانوں میں قومی ترقی، سائنسی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے مثبت سوچ کو فروغ ملے گا۔
خبرنامہ نمبر10412/26
کوئٹہ 26نومبر2026: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ضلعی کوارڈینیشن میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ ثناء ماجبین، ایس ایس پی آپریشنز ضیاء الحق مندوخیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے درمیان باہمی روابط، مؤثر کوارڈینیشن، امن و امان کی صورتحال اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف علاقوں میں انتظامی اقدامات، عوامی مسائل کے حل اور فیلڈ میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنے پر زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ ایس پیز باہمی رابطے کو مزید مضبوط بناتے ہوئے مشترکہ طور پر فرائض انجام دیں، تاکہ انتظامی معاملات میں بہتری، عوام کو ریلیف کی فراہمی اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے درمیان قریبی تعاون، بروقت معلومات کے تبادلے اور مشترکہ اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
خبرنامہ نمبر10413/26
گوادر26 نومبر 2026: صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی، تدریسی معیار اور امتحانی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، اس سلسلے میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر کا نے دورہ گوادر کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گوادر کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا، طالبات سے ملاقات کی اور ان کی تعلیمی کارکردگی، تدریسی سرگرمیوں اور تعلیمی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اس موقع پر انہوں نے اسکول میں قائم سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریز کا بھی معائنہ کیا۔ اسکول انتظامیہ نے انہیں ادارے کی مجموعی کارکردگی، دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے اسکول بس، کمپیوٹر لیب کے لیے کمپیوٹرز اور دیگر ضروری وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی بعدازاں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے اسکول میں قائم مڈل اسٹینڈرڈ امتحانی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا اور امتحانی سپرنٹنڈنٹ، عملے اور آر ٹی ایس ایم مانیٹر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانات کو شفاف، منظم اور پُرامن ماحول میں منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی نظام میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاخوف و دباؤ اپنی صلاحیتوں کے مطابق پرچے حل کریں اور نقل جیسے منفی رجحان سے مکمل اجتناب کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی پرچے پڑھائے گئے نصاب کے مطابق مرتب کیے گئے ہیں، لہٰذا طالبات اعتماد کے ساتھ امتحانات میں حصہ لیں۔ اس دوران انہوں نے امتحان میں شریک امیدواروں سے بھی براہِ راست گفتگو کی۔
سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے بعد ازاں یونیسف کی کتاب گاڑی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے دستیاب کتابوں کا جائزہ لیا اور بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بچوں میں کتاب دوستی، مطالعے کی عادت اور علم و معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کتابوں سے وابستگی بچوں کی ذہنی و علمی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے دورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، ضلعی افسر ایجوکیشن فیمیل زراحاتون ڈسٹرکٹ منیجر ای ایس پی یونیسف عادل نودیزی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر آر ٹی ایس ایم ساجد بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ ڈی ڈی او ای میل محمد حسن، ڈی ڈی او ای فیمیل فرزانہ ریاض، ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول سلمیٰ سمیت دیگر متعلقہ افسران اور تعلیمی عملہ بھی موجود تھے
خبرنامہ نمبر10414/26
دکی، 26 نومبر 2026:
ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ریونیو امور، زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور سرکاری محصولات کے مقررہ اہداف کے حصول سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال، اسسٹنٹ کمشنر لونی فتح خان بنگلزئی سمیت متعلقہ ریونیو افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران ضلع بھر میں سرکاری ریونیو کی وصولی، زرعی انکم ٹیکس، اراضی کے انتقالات، رجسٹری، جمعبندیوں کی تکمیل اور سرکاری اراضی و ریونیو ریکارڈ کی درستگی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر زیرِ التواء ریونیو کیسز، سرکاری واجبات کی وصولی اور متعلقہ شعبوں کی کارکردگی پر بھی غور کیا گیا
ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ التواء ریونیو معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور سرکاری محصولات کی وصولی کے لیے مؤثر اقدامات اٹھاتے ہوئے مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ریونیو امور میں شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام پٹوار حلقوں میں اراضی کے ریکارڈ کی بروقت تکمیل، بینک چالان کی وصولی و رپورٹنگ اور ماہانہ کارکردگی رپورٹس کی باقاعدگی سے فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ ریونیو نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا کہ سرکاری محصولات کی وصولی اور ریونیو امور میں کسی قسم کی غفلت، سستی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ فرائض میں غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر10415/26
تربت، 26 نومبر 2026:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو سوشل میڈیا پروپیگنڈے اور محرومیوں کے نام پر تشدد اور انتہاپسندی کی طرف راغب کرنے کے بجائے انہیں مکالمے، علمی و فکری مباحث اور تعمیری سیاسی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ بلوچ قوم کی سیاسی جدوجہد، مختلف نظریات اور مستقبل کے راستے پر صحت مند اور بامقصد بحث ہونی چاہیے، جس میں جامعات کے اساتذہ، قانون کے طلبہ، محققین اور دانشور اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ تربت میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچ قوم کی سیاسی تاریخ میں نواب خیر بخش مری کی مسلح جدوجہد کے نظریے، میر غوث بخش بزنجو کی آئینی و سیاسی جدوجہد اور وفاقی سیاست پر یقین رکھنے والے مختلف حلقوں کے نقطہ نظر سمیت متعدد سیاسی و فکری رجحانات موجود رہے ہیں۔ ہر سیاسی سوچ اور نقطہ نظر کو سمجھنا اور اس پر علمی انداز میں بحث کرنا ضروری ہے، تاہم نوجوانوں کو تشدد کے راستے اور اس کے نتائج کا بھی سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی اور محرومیوں کو بنیاد بنا کر انہیں انتہاپسندی کی طرف مائل کرنے کے رجحانات تشویشناک ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کے سوالات، تحفظات اور تنقیدی آرا سننے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے طلبہ کو دعوت دی کہ وہ ریاست، حکومت، بلوچستان میں ترقیاتی محرومیوں اور دیگر قومی و صوبائی مسائل سے متعلق اپنے سوالات بلا جھجک سامنے لائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ساتھ براہ راست اور بامعنی مکالمہ مسائل کے درست ادراک اور ان کے حل کی جانب پیش رفت کا مؤثر ذریعہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان طلبہ کو دیگر صوبوں کے مقابلے میں نسبتاً کم فیس پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یونیورسٹی آف تربت کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ڈیپارٹمنٹ کی ضروریات کے مطابق فنڈز فراہم کیے جائیں گے تاکہ جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبے میں طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آسکیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے یونیورسٹی آف تربت کے طلبہ کے لیے 50 اسکوٹیز فراہم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کی تقسیم کا طریقہ کار وائس چانسلر طے کریں گے تاکہ مستحق طلبہ کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے طلبہ کے لیے مری اور ایبٹ آباد کے مطالعاتی دورے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ حکومت بلوچستان ان دوروں کے انتظامات اور اخراجات برداشت کرے گی، تاکہ طلبہ کو مختلف تعلیمی و انتظامی اداروں اور ملک کے دیگر علاقوں کے ماحول سے آگاہی حاصل ہو۔ وزیر اعلیٰ نے تربت میں گرین بس سروس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ سال شہر میں مزید گرین بسیں چلانے کا منصوبہ ہے جبکہ خواتین کی محفوظ اور باوقار سفری سہولت کے لیے پنک بس سروس بھی متعارف کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری سفری سہولیات میں بہتری اور نوجوانوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترقیاتی اقدامات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔تقریب کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں قانون کی ایک طالبہ نے انٹرن شپ کے حصول میں درپیش مشکلات اور مالی معاونت کی ضرورت سے متعلق سوال اٹھایا، جس پر وزیر اعلیٰ نے موقع پر ہی طالبہ کی مالی معاونت کرتے ہوئے انٹرن شپ کے سلسلے میں تعاون فراہم کیا۔ ایک دوسرے طالب علم کی جانب سے بھی انٹرن شپ کے حوالے سے معاونت کی درخواست پر وزیر اعلیٰ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج کے طلبہ ہی مستقبل میں صوبے اور ملک کی قیادت اور اہم انتظامی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، اس لیے انہیں تعلیم، تحقیق، جدید علوم اور مثبت سرگرمیوں پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ حکومت بلوچستان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے اور تعلیمی و شہری سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔
خبرنامہ نمبر10416/26
گوادر، 26 نومبر 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے، جہاں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامی افسران نے وزیر اعلیٰ اور ان کے ہمراہ آنے والے صوبائی وزراء کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم کھوسہ، میر ضیاء اللہ لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، کمشنر مکران ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان اپنے دورہ گوادر کے دوران ضلع میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، عوام کو درپیش مسائل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں صحت، تعلیم، آبنوشی، آبپاشی، بجلی، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے سمیت اہم شعبوں کے منصوبوں پر عمل درآمد کی صورتحال زیر غور آئے گی۔ اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، عوامی ضروریات کے مطابق وسائل کے مؤثر استعمال اور متعلقہ محکموں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات زاہد سلیم کی سربراہی میں سات اہم محکموں کے انتظامی سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد پہلے ہی گوادر پہنچ چکا ہے، جو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں شرکت اور متعلقہ امور پر بریفنگ دے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دورہ گوادر ضلع میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے، عوامی ضروریات کے مطابق بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مختلف محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔
خبرنامہ نمبر10417/26
زیارت 26 نومبر 2026:
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی سے انجمن تاجران کے نمائندوں اور عوامی وفود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے نمائندوں اور عوام نے اپنے درپیش مسائل اور مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے وفود کے مسائل غور سے سنے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ عوام اور تاجروں کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور تاجروں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/10418
موسیٰ خیل26 نومبر:_ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خان خجک سے ریجنل ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی ضیاء الرحمٰن، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی امان شاہ اور اکاسس (Acasus) بلوچستان (محکمہ صحت) کے امپلیمنٹیشن ایسوسی ایٹ عبدالمنان نے دیگر افسران کے ہمراہ ملاقات کی ملاقات کے دوران ضلع بھر میں پی پی ایچ آئی کے زیرِ انتظام بنیادی مراکزِ صحت کی مجموعی کارکردگی، طبی سہولیات کی فراہمی، عملے کی حاضری اور صحت کے شعبے میں جاری اصلاحاتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک نے ضلع بھر میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے پی پی ایچ آئی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام بنیادی مراکزِ صحت میں ڈاکٹروں و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، اور صحت کے شعبے میں درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔
خبر نامہ نمبر 2026/10419
موسیٰ خیل26نومبر:ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خان خجک سے صوبائی محتسب سیکرٹریٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عبداللہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ضلع بھر کے سرکاری دفاتر میں عوامی شکایات کے فوری اور مؤثر ازالے، محکمانہ کارکردگی میں مزید بہتری لانے، گڈ گورننس کے فروغ اور سائلین کو دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خان خجک نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور تمام سرکاری محکموں میں شفافیت و جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے عوامی حقوق کے تحفظ اور ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے صوبائی محتسب کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے اس بات کی مکمل یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی شکایات کے فوری حل کے سلسلے میں صوبائی محتسب کے دفتر کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں افسران نے سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے باہمی رابطوں کو مزید مربوط و مؤثر بنانے اور عوامی خدمت کے مشن کو مل کر آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔






