خبرنامہ نمبر10252/2026
حب 23 نومبر ۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی خصوصی ہدایت کے مطابق حب ریجن میں وفاقی محکموں کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کا عمل دوسرے روز بھی جاری ہے۔ انٹرویوز ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر نگرانی لیے جا رہے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امیدواروں اور انٹرویو پینلز کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔شیڈول کے مطابق آج ضلع حب اور وڈھ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز لیے جا رہے ہیں، اس مقصد کے لیے تمام انٹرویو پینلز فعال ہیں اور انٹرویوز کا عمل باقاعدہ طور پر جاری ہے۔انٹرویوز کا عمل بلا تعطل اور منظم انداز میں جاری ہےاس موقع پر امیدواروں کی تعلیمی اسناد اور دیگر ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے، جبکہ سیکیورٹی اور انتظامی امور کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر حب خود انٹرویوز کے عمل کی نگرانی اور مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ بھرتیوں کے تمام مراحل میں شفافیت، میرٹ اور انتظامی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ حب کے مطابق وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا مقصد اہل اور مستحق امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور امیدواروں کو یکساں مواقع اور ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ حب ریجن میں امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول درج ذیل ہے۔
24 نومبر 2026: ضلع لسبیلہ
25 نومبر 2026: ضلع آواران
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10253/2026
کوئٹہ، 23 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے نوجوان صحافی حماداللہ کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حماداللہ اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں حماداللہ اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10254/2026
چمن23 نومبر ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت نے تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کی بہتری، اساتذہ کی حاضری اور تدریسی سرگرمیوں کی نگرانی کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول محمود آباد کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے موقع پر ہیڈ ماسٹر اسداللہ نے ڈی ای او چمن کو اسکول کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کروایا۔ اس موقع پر ڈی ای او نے اساتذہ کی حاضری کا ریکارڈ اور رجسٹر چیک کیا، جہاں دو اساتذہ بلاجواز غیر حاضر پائے گئے۔ جس پر دونوں اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن کے اندر اپنی وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔دورے کے دوران اسکول میں جاری تدریسی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا، جہاں تدریسی عمل غیر تسلی بخش پایا گیا۔ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ای او چمن نے مزید انکوائری کے لیے ڈی او ای (میل) نادر شاہ کو ذمہ داری سونپ دی، جنہیں ایک ہفتے کے اندر اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، اساتذہ کی بروقت حاضری، موثر تدریسی عمل اور تعلیمی معیار کی بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں، کیونکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی اور طلبہ کے روشن مستقبل کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اچانک معائنوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور فرائض میں غفلت، غیر حاضری اور ناقص کارکردگی کا محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق نوٹس لیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10255/2026
23 نومبر چمن۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو سیکیورٹی اقدامات مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر صدر چمن مس آئیڈا جوڈتھ گل، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عزیز اللہ خان کاکڑ، ایس پی چمن اور ڈی ایس پی چمن کو شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت مختلف اہم مقامات پر سنیپ چیکنگ، گشت اور اچانک ناکہ بندیوں کا سلسلہ موثرانداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ چیکنگ کے دوران مشتبہ افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی جامع تلاشی اور ضروری پوچھ گچھ کے ساتھ شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے، جبکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ عوام کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر چمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی اقدامات میں تسلسل برقرار رکھتے ہوئے تمام داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات کی موثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10256/2026
گوادر23 نومبر ۔ جامعہ گوادر کے شعبہ زولوجی کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ ماہی گیری 2026 کے موقع پر مرکزی سیمینار ہال میں ”تبدیلی کے لیے عوام کو بااختیار بنانا ماہی گیری اور آبی زراعت میں نوجوانوں اور خواتین کے لیے باعزت روزگار کے مواقع کا فروغ“ کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ شعبہ زولوجی کی چیئرپرسن میڈم عتیقہ بلوچ نے مہمانوں اور شرکاءکا خیرمقدم کرتے ہوئے سمندری وسائل کے تحفظ اور پائیدار استعمال کے لیے تعلیمی شعور اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ مہمان مقرر عبدالرحیم، پی ایچ ڈی اسکالر، میرین بائیولوجسٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرنمنٹ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پاکستان میں ماہی گیری کی صورتحال، بلوچستان کے ساحلی وسائل کی استعداد اور اس شعبے کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آبی زراعت کے فروغ اور ماہی گیری کے موثر انتظام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ دوسرے مہمان مقرر شاہ فہد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز بلوچستان نے صوبے میں ماہی گیری کے شعبے کی ترقی، ہیچریوں کے قیام، مچھلی کے بیج کی پیداوار اور محکمانہ اصلاحات سے متعلق اقدامات سے شرکا کو آگاہ کیا۔ سیمینار کے دوران طلبہ نے پائیدار ماہی گیری، آبی زراعت، سمندری وسائل کے تحفظ اور نوجوانوں و خواتین کے لیے روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پر پریزنٹیشنز پیش کیں۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم بخش مہر، فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اختتامی کلمات میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز اینڈ انجنئیرنگ ڈاکٹر محب اللہ نے سیمینار کے انعقاد کو سراہتے ہوئے ماہی گیری کے شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے تحقیق، معیاری تعلیم اور ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ سیمینار کا مقصد گوادر اور بلوچستان میں ماہی گیری کے شعبے کی پائیدار ترقی، ساحلی آبادیوں کے معاشی استحکام اور نوجوانوں و خواتین کے لیے روزگار کے نئے مواقع کے حوالے سے علمی و تحقیقی شعور اجاگر کرنا تھا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10257/2026
گوادر23 نومبر۔ ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر گوادر ڈاکٹر صابر علی کی نگرانی میں امور حیوانات گوادر کے ٹیم نے ڈاکٹر برکت سربراہی میں گوادر کے علاقے تلافی اور گردونواح میں مفت ویٹرنری موبائل کیمپ کا انعقاد کیا، جہاں سینکڑوں مویشیوں کا طبی معائنہ، علاج اور وبائی امراض سے بچاو کے لیے حفاظتی ویکسینیشن کی گئی۔ اس موقع پر مالداروں میں مفت ادویات تقسیم کرنے کے ساتھ جانوروں کی بہتر نگہداشت اور بیماریوں سے بچاو کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی ان کا کہنا تھا کہاس اقدام کا مقصد دور دراز علاقوں کے مالداروں کو ان کی دہلیز پر مفت طبی سہولیات فراہم کرنا، مویشیوں کی صحت کا تحفظ اور مالدار طبقے کے معاشی وسائل کو مستحکم بنانا ہے اور دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی صحت اور مالداروں کی سہولت کے لیے موبائل ویٹرنری کیمپوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10258/2026
کوئٹہ23نومبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت آئی ٹی حب کے حوالے سے ڈائریکٹر آئی ٹی کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی امیر حمزہ اور آئی ٹی آفیسر نے شرکت کی۔اجلاس میں آئی ٹی حب کے تحت نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، جدید آئی ٹی اسکلز اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، فری لانسنگ کے فروغ اور انہیں جدید ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بنانے کے مختلف پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا کہ آئی ٹی حب کا قیام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ بلوچستان کے نوجوان جدید آئی ٹی مہارتوں کے ذریعے باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10259/2026
کوئٹہ23نومبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت سخت انکار (Hard Refusal) کرنے والے بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے کے لیے ایکسٹینڈڈ کمپین کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ صحت اور پولیو پروگرام کے افسران نے شرکت کی اور مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایکسٹینڈڈ کمپین کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس فیلڈ میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے اور سخت انکار کرنے والے بچوں کے والدین کو قائل کرکے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ پولیو کے مکمل خاتمے اور ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاو کے قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10260/2026
23 نومبر،استامحمد۔ڈپٹی کمشنر استامحمد،محمدرمضان پلال کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رستم خان جمالی کلسٹر بجٹ کا تفصیلی معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کلسٹر بجٹ کے تحت فراہم کردہ فنڈز، ان کے استعمال، اخراجات کے ریکارڈ اور ترقیاتی و تعلیمی ضروریات کے لیے مختص بجٹ کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام سے بجٹ کے استعمال اور مالی معاملات کے حوالے سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری فنڈز کو مقررہ قواعد و ضوابط اور شفاف مالیاتی نظام کے تحت خرچ کیا جائے اور کلسٹر بجٹ کے ہر ایک روپے کا درست اور بامقصد استعمال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں کو فراہم کیے جانے والے فنڈز کا بنیادی مقصد اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی ماحول کی بہتری، طلباء کو بہتر تدریسی سہولیات کی فراہمی اور اداروں کے انتظامی امور کو موثر بنانا ہے، لہٰذا اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا مالی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بجٹ کے تمام اخراجات کا مکمل ریکارڈ، بلز اور ضروری دستاویزات مرتب رکھے جائیں تاکہ مالی معاملات میں شفافیت اور جوابدہی کا نظام برقرار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور سرکاری وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی اور انسپیکشن کا عمل جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10261/2026
23 نومبر،استامحمد۔۔ڈپٹی کمشنر استامحمد،محمدرمضان پلال کے خصوصی احکامات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مڈل کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں جاری پیپرز کا تفصیلی جائزہ لیا اور امتحانی عمل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی ہالز میں طلباءکو فراہم کی جانے والی سہولیات، امتحانی انتظامات، عملے کی حاضری اور پیپرز کے شفاف و منظم انعقاد کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران نظم و ضبط اور میرٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے امتحانی عمل میں کسی بھی قسم کی نقل، ناجائز ذرائع کے استعمال، بدعنوانی اور غیر ضروری مداخلت کی روک تھام کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباءکی تعلیمی قابلیت اور محنت کو جانچنے کے لیے امتحانات کا شفاف انعقاد انتہائی ضروری ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے اور طلباءکو پرامن، سازگار اور تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ پوری توجہ اور اطمینان کے ساتھ اپنے امتحانات دے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، امتحانی نظام میں شفافیت برقرار رکھنے اور نقل کے رجحان کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جبکہ امتحانات کی مسلسل نگرانی کا مقصد تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، میرٹ اور معیاری تعلیمی ماحول کو فروغ دینا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10262/26
کوئٹہ، 23 نومبر 2026ء:
صوبائی محتسب بلوچستان جناب سعادت اللہ خان بازئی کی خصوصی ہدایات پر صوبائی محتسب سیکرٹریٹ کی ٹیم نے مورخہ 23 نومبر 2026 کو سینٹرل جیل کوئٹہ کا اچانک دورہ کیا۔ وفد میں صوبائی محتسب بلوچستان کے ڈائریکٹرز اور دیگر سٹاف شامل تھے۔دورے کے دوران وفد نے سینٹرل جیل کے مختلف وارڈز، خواتین اور کم عمر قیدیوں کے حصوں، ہسپتال، ڈینٹل کلینک، منی لیبارٹری، کچن، لائبریری اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا، جبکہ قیدیوں اور جیل عملے سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور شکایات بھی سنیں اور موقع پر ہدایات جاری کئے۔معائنے کے دوران فجر کی نماز کی ادائیگی کے لئے وضو کرتے وقت گرم پانی کی عدم دستیابی، صفائی ستھرائی، گنجائش سے زائد قیدیوں، بجلی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ وفد نے جیل میں قائم خواتین کے لیے دستکاری و ووکیشنل ٹریننگ سینٹر، کم عمر قیدیوں کی کمپیوٹر و فائن آرٹس کلاسز، لائبریری اور فٹسال گراؤنڈ جیسے مثبت اقدامات کو سراہا۔
وفد نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو گرم پانی، صاف ستھرا ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں، جبکہ بجلی کی فراہمی اور دیگر انتظامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے۔ منشیات کی روک تھام اور قیدیوں کی فلاح و بحالی کے اقدامات مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔دورے کی تفصیلی رپورٹ اور سفارشات صوبائی محتسب بلوچستان کو پیش کی گئی تاکہ قیدیوں کے مسائل کے حل اور جیل کے حالات میں بہتری کے لیے قانون کے مطابق ضروری اقدامات عمل میں لائے جا سکیں۔
خبرنامہ نمبر 10263/26
سیوی 23 نومبر 2026:
ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت تلی تا سیوی روڈ کی بحالی کے منصوبے پر پیش رفت اور ضلع میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر (ڈی پی ڈی) تلی تا سیوی روڈ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈپٹی کمشنر کو تلی تا سیوی روڈ کی بحالی کے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے لیے کچھ فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں جبکہ باقی فنڈز بھی آئندہ ہفتے ریلیز ہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے سے منصوبے پر عملی کام کا سلسلہ مذید تیز کر دیا جائے گا اور مشینری موقع پر کام شروع کر دے گی۔ اجلاس میں ضلع سیوی میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، فنڈز کے اجراء، کاموں کی موجودہ صورتحال اور درپیش مسائل کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے اپنے جاری منصوبوں کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی اور کاموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی نے تلی تا سیوی روڈ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی خستہ حالی کے حوالے سے عوام کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں، لہٰذا منصوبے پر عملی کام میں مزید تاخیر نہ کی جائے اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے جبکہ فنڈز کے مؤثر استعمال اور شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت، سست روی یا ناقص معیار برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، تمام محکمے باہمی رابطے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔
خبرنامہ نمبر10264/26
زیارت 23 نومبر 2026: ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں کے مسائل سننے کے دوران کیا۔ اس موقع پر عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کو اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف امور کے حوالے سے درخواستیں پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل انتہائی توجہ اور تحمل سے سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور موصول ہونے والی درخواستوں پر میرٹ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے بلا جھجک انتظامیہ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ عوامی خدمت، شفافیت اور فوری داد رسی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے زیارت کے معروف مقامی رہائشی اور گلوکار مقام شاہ کے اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، علاقے کی ثقافتی روایات اور فن و موسیقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مقام شاہ کی فنکارانہ صلاحیتوں اور مقامی ثقافت کے فروغ میں فنکاروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنکار کسی بھی معاشرے کا اہم سرمایہ ہوتے ہیں جو اپنے فن کے ذریعے علاقے کی ثقافت، روایات اور مثبت تشخص کو اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیارت کی ثقافتی شناخت اور مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایسے افراد کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
خبرنامہ نمبر10265/26
سنجاوی23 نومبر 2026: کلی بٹے تیر سنجاوی میں اہم شمولیتی پروگرام، جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والی متعدد اہم شخصیات کی اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت حاجی نور محمد خان دومڑ کے کاروان میں شمولیت کا اعلان کلی بٹے تیر سنجاوی میں صوبائی وزیر کمیونٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ (CMD) و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ کے کاروان میں شمولیتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس سلسلے میں کلی بٹے تیر سنجاوی میں ایک اہم شمولیتی پروگرام منعقد ہوا، جس میں جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے حاجی محمد سلمان کی سربراہی میں مل عقل شاہ بازئی، صدر بازئی یوتھ آرگنائزیشن، نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ کے کاروان میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں حاجی تاج محمد، میاں خان، قسمت اللہ، محمد اعظم، محمد علی، میر حمزہ، سیف اللہ، کلیم اللہ، شمس اللہ، اکرام اللہ، مہربان، حنیف اللہ، سرور خان، منان، ظاہر، صدو خان، عبدالرحمن، میرزمان، حاجی سنگین، انار گل، نیاز الدین، گلبدین، عمر گل، زین الدین، جبار خان، نظام، اسلام خان، روزے خان، گل اکرام اور جہانگیر سمیت دیگر ساتھی شامل ہیں۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والے افراد نے صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی، جبکہ پروگرام کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ شمولیتی پروگرام میں قبائلی و سیاسی رہنما ملک لاجور خان دومڑ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سنجاوی حاجی خان محمد دومڑ، چیئرمین یونین کونسل کاژہ حاجی نصرالدین ترین، چیئرمین یونین کونسل بغاو نظام الدین دومڑ، ڈپٹی چیئرمین دنیا خان باچا اندڑ، شہر بہادر دومڑ، حاجی سراج دومڑ، کونسلر مولوی فقیر اللہ دومڑ، عرفان خان دومڑ، عمر خان اندڑ، مولوی صمد، مولوی محمد اکبر دومڑ، علی محمد ترین سمیت علاقے کے دیگر قبائلی و سیاسی عمائدین، علماء کرام، معززین اور معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ نے نئے شامل ہونے والے تمام افراد کو اپنے کاروان میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رابطوں، باہمی مشاورت اور علاقے کی ترقی کے لیے اجتماعی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ساتھیوں کی شمولیت سے علاقے میں عوامی اور سیاسی روابط کو مزید وسعت ملے گی۔ کلی بٹے تیر سنجاوی میں منعقد ہونے والا یہ شمولیتی پروگرام علاقے کی سیاسی سرگرمیوں کا ایک اہم اجتماع تھا، جس میں متعدد شخصیات نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت حاجی نور محمد خان دومڑ کے کاروان میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
خبرنامہ نمبر10266/26
چمن: ضلعی تعلیمی افسر چمن اشوک کمار راجپوت اور ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) عرفانہ قمر نے آج جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں ضلع کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی انتظامات، نظم و ضبط اور امتحانی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران افسران نے مختلف امتحانی مراکز میں جاری امتحانی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور امتحانی عملے کی کارکردگی، طلبہ کو فراہم کردہ سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ مرکز کے سپرنٹنڈنٹس اور امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے شفاف، منظم اور پُرامن انعقاد کے لیے تمام طے شدہ قواعد و ضوابط اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ضلعی تعلیمی افسران نے واضح کیا کہ امتحانات کے دوران نقل، غیر قانونی ذرائع اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ امتحانی عمل میں شفافیت، میرٹ اور نظم و ضبط کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور تمام طلبہ کو یکساں اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ پوری توجہ اور اعتماد کے ساتھ اپنی تعلیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔انہوں نے امتحانی عملے پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری، غیر جانب داری اور مستعدی کے ساتھ انجام دیں، جبکہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی سے اجتناب کیا جائے۔
ضلعی تعلیمی افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امتحانی نظام کی بہتری، تعلیمی معیار کے فروغ اور نقل سے پاک امتحانات کے انعقاد کے لیے نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا، تاکہ طلبہ کی محنت، قابلیت اور تعلیمی کارکردگی کی حقیقی بنیادوں پر جانچ ممکن ہو سکے۔
خبرنامہ نمبر10267/26
قلعہ عبداللہ: ڈپٹی کمشنر آفس قلعہ عبداللہ میں ڈی آئی جی ژوب رینج سہیل خالد کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خلیل احمد بگٹی، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور متعلقہ سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع بھر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں اور پولیس آپریشنز کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ژوب رینج سہیل خالد نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قلعہ عبداللہ میں جرائم پیشہ عناصر، مسلح جتھوں اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں سرگرم جرائم پیشہ نیٹ ورکس، غیرقانونی مسلح گروہوں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ شرپسند اور امن دشمن عناصر کے ٹھکانوں تک پہنچ کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، جبکہ کسی بھی قسم کی سفارش، دباؤ یا اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لایا جائے۔ڈی آئی جی سہیل خالد نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ علاقے میں پولیس گشت، اسنیپ چیکنگ، ناکہ بندی اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے، جبکہ جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کا قیام، ریاستی رٹ کی بحالی اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر، مسلح جتھوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت، تسلسل اور قانون کے مطابق جاری رکھی جائیں گی۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع میں پائیدار امن کے قیام، عوام کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ سیکیورٹی ادارے باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔
خبرنامہ نمبر10268/26
23 نومبر 2026:
قلعہ عبداللہ
قلعہ عبداللہ میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے ڈی آئی جی ژوب رینج سہیل خالد کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی، ڈی پی او خلیل احمد بگٹی اور دیگر پولیس و سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں جرائم پیشہ عناصر، مسلح جتھوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے، پولیس گشت، اسنیپ چیکنگ اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کو مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، ریاستی رٹ کی بحالی اور پائیدار امن کا قیام اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خبرنامہ نمبر10269/26
زیارت 23نومبر 2026:
کوئٹہ پریس کلب میں علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کی مناسبت سے الہجرہ المنائی پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک پروقار علمی و فکری تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان ’’علامہ اقبال مشن اور الہجرہ المنائی پاکستان مشن‘‘ تھا۔ تقریب میں الہجرہ کے سابق طلبہ (Alumni) نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پرنسپل الہجرہ اسکول و کالج زیارت شبیر احمد بریچ تھے، جن کا تعلق بھی ضلع زیارت سے ہے اور وہ خود بھی الہجرہ ادارے کے سابق طالب علم ہیں۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر ایڈووکیٹ عرفان، نائب صدر ڈاکٹر سرور کاکڑ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اقبال کی علمی، ادبی، شاعرانہ اور سیاسی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ فکرِ اقبال نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، علامہ اقبال نے اپنے کلام اور افکار کے ذریعے خودی، خود اعتمادی، علم، عمل، اتحاد اور کردار سازی کا پیغام دیا، جس پر عمل پیرا ہو کر نوجوان نسل ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ تقریب کے دوران الہجرہ المنائی پاکستان کے اغراض و مقاصد، تنظیمی اتحاد و اتفاق، سابق طلبہ کے باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ سابق طلبہ کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد کرکے علمی، ادبی، تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے، جبکہ ری یونین اور اجتماعی کاوشوں کے ذریعے تنظیمی روابط کو مزید مستحکم بنایا جائے۔ تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد فکرِ اقبال کو نئی نسل تک پہنچانے، علامہ اقبال کے پیغام کو عام کرنے اور الہجرہ کے سابق طلبہ کو ایک منظم پلیٹ فارم پر متحد کرنا تھا۔
Recasted
خبرنامہ نمبر10269/26
بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، محترمہ شاہدہ روف، رکن صوبائی اسمبلی، کو قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقیات کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10270/26
بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، محترمہ ا مِ کلثوم، رکن صوبائی اسمبلی، کو قائمہ کمیٹی برائے آبپاشی، توانائی، ماحولیات، جنگلات و جنگلی حیات کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2026/10271
کوئٹہ23نومبر:۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے ویژن کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر بلڈنگ کنٹرول سیل نے صادق شہید روڈ کے قریب غیر قانونی طور پر کام کرنے والے پلازے کے خلاف کارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران پلازے کا کام بند کروا کر اسے سیل کر دیا گیا جبکہ موقع سے 4 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔بلڈنگ کنٹرول سیل کی جانب سے کوئٹہ کے تمام بلڈرز اور تعمیراتی کاموں سے وابستہ افراد کو سخت وارننگ دی گئی ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اجازت اور نقشے کی منظوری کے بغیر کوئی بھی کام کیا گیا تو مزدوروں کے ساتھ ساتھ مالک کو بھی گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے گا۔ غیر قانونی تعمیر کو مسمار بھی کیا جائے گا اور اس معاملے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ بلڈرز اور شہری قوانین پر عمل کریں تاکہ مستقبل میں خواری اور پچھتاوے سے بچا جا سکے۔
خبر نامہ نمبر 2026/10272
قلات23نومبر:ـ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت قلات اسپورٹس گالا کے سلسلے میں منعقدہ کرکٹ اور فٹبال ٹورنامنٹس کی شاندار اختتامی اور تقسیمِ انعامات کی تقریب ڈسٹرکٹ کونسل ہال قلات میں منعقد ہوئی، جس میں کھلاڑیوں، عمائدین اور شائقینِ کھیل کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کی مہمان خاص ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری اعزازی مہمانان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی، لوکل گورنمنٹ آفیسر میر سعید احمد ساسولی، قبائلی رہنما میر قادر بخش مینگل اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میر اصغر لانگو اسپورٹس عہدیداران و عمائدین: ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن (DFA) کے صدر کیپٹن سجاد سعید، جنرل سیکرٹری انجینئر مصدق صادق بلوچ، کرکٹ فوکل پرسن وحید مینگل، حاجی خیر جان شاہوانی، اللہ بخش رودینی، میر مسعود شاہوانی، عبدالرؤف شاہوانی، ہیبت خان محمد شہی اور سینئر کھلاڑی۔شریک ہوئےتقریب کاآغاز و نظامت: تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ عمیر نے حاصل کی، جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف صحافی مقبول گل محمد شہی نے خوش اسلوبی سے سرانجام دیے۔تقریب کے دوران DFA جنرل سیکرٹری انجینئر مصدق صادق بلوچ نے فٹبال اور فوکل پرسن وحید مینگل نے کرکٹ کی جانب سے مہمانِ خاص ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کو سپاس نامے پیش کیے۔ اس موقع پر شاہین فٹبال کلب کی نئی کٹ کی باقاعدہ رونمائی بھی کی گئی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ڈپٹی کمشنر قلات نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خاص انجینئر عائشہ زہری نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ:کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ قلات نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری اور دیگر مہمانوں نے کرکٹ اور فٹبال ٹورنامنٹس کی فاتح (ونر) اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں، بہترین انفرادی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ آفیشلز میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔
خبر نامہ نمبر 2026/10273
سوراب23 نومبر:حکومت بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بلوچ کی زیر صدارت مسلسل غیر حاضر (Chronic Absent) اساتذہ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن سوراب عبدالحق، نائب تحصیلدار ایوب حسن، محکمہ تعلیم کے افسران میل و فیمیل ڈی ڈی اوز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران مسلسل غیر حاضر اساتذہ کی حاضری اور غیر حاضری کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس سلسلے میں متعلقہ اساتذہ کو طلب کرکے ان سے غیر حاضری کی وجوہات دریافت کی گئیں جبکہ اساتذہ نے اپنے مؤقف اور درپیش مسائل سے متعلق وضاحت پیش کی اور اپنی درخواستیں بھی جمع کروائیں اسسٹنٹ کمشنر عبدالجبار بلوچ نے اساتذہ کے مؤقف اور پیش کردہ درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی باقاعدہ حاضری اور تدریسی سرگرمیوں کا تسلسل ہر صورت یقینی بنایا جائے مسلسل غیر حاضری کسی صورت قابل قبول نہیں کیونکہ اس سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوتی ہے اجلاس میں غیر حاضر اساتذہ کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے 25 دن کی مہلت دی گئی جبکہ قواعد و ضوابط کے تحت ان کی تنخواہوں سے 25 دن کی کٹوتی کا فیصلہ بھی کیا گیا مزید ہدایت کی گئی کہ مقررہ مہلت کے دوران اپنی حاضری اور کارکردگی بہتر بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں ملازمت سے برطرفی بھی شامل ہو سکتی ہے اسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع سوراب میں تعلیمی نظام کی بہتری اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور طلبہ کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
خبر نامہ نمبر 2026/10274
سنجاوی23نومبر:ـوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر حکومت بلوچستان کی جانب سے اندروب تحصیل سنجاوی میں ڈیلے ایکشن ڈیم کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ منصوبے کا مقصد بارش کے پانی کو محفوظ بنانا، زیرِ زمین پانی کی سطح میں بہتری لانا اور علاقے میں زرعی و آبی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے مقامی آبادی کو پانی کی دستیابی میں سہولت میسر آئے گی جبکہ علاقے میں پانی کے ذخائر میں اضافے اور قدرتی وسائل کے بہتر استعمال کو بھی فروغ ملے گا۔
خبر نامہ نمبر 2026/10275
پنجگور23 نومبر:_ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ بلوچستان زاہد سلیم کی سربراہی میں مختلف صوبائی محکموں کے سیکریٹریز نے ضلع پنجگور کا ایک روزہ دورہ کیا، جس کا مقصد ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعلیمی و صحت کے اداروں کی کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔دورے میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن لعل جان جعفر، سیکریٹری آبپاشی سہیل الرحمٰن، سیکریٹری زراعت داؤد خان خلجی، سیکریٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی اور ڈائریکٹر فیڈرل پروجیکٹ سی اینڈ ڈبلیو ڈاکٹر سجاد سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک تھے۔دورے کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام رحیم اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو افتخار ظہیر نے پنجگور ایئرپورٹ پر صوبائی سیکریٹریز کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس پنجگور میں متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مسائل کے حوالے سے صوبائی سیکریٹریز کو تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پنجگور اور متعلقہ ضلعی افسران نے صوبائی سیکریٹریز کو ضلع میں مختلف سرکاری محکموں کی مجموعی کارکردگی، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور مستقبل کے ترقیاتی اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران محکموں کو درپیش انتظامی و مالی مسائل، افرادی قوت کی کمی اور دیگر ضروریات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ اور صوبائی سیکریٹریز نے بریفنگ کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں کی بروقت تکمیل، سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔اس کے بعد ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ زاہد سلیم نے صوبائی سیکریٹریز کے ہمراہ ضلع کے مختلف تعلیمی اور صحت کے مراکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اداروں کی مجموعی کارکردگی، دستیاب سہولیات اور جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں وفد نے پنجگور کے معروف اور قدیمی تعلیمی ادارے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول چتکان کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ملک سعید اکبر اور ملک مقبول احمد نے ادارے کو درپیش مسائل، تعلیمی سرگرمیوں اور زیرِ تکمیل ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور دیگر صوبائی سیکریٹریز نے اسکول میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا۔بعد ازاں وفد نے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور کا دورہ کیا، جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالغفار اور ہسپتال کے عملے نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، دستیاب وسائل اور درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی گئی ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ، سیکریٹری صحت اور دیگر حکام نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، جن میں آپریشن تھیٹر، شعبہ گائنی، ایمرجنسی، کارڈیک، لیبر روم اور دیگر شعبے شامل تھے۔دورے کے دوران سیکریٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی نے ہسپتال کے بعض مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سے علاج معالجے اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔صوبائی سیکریٹریز کے دورے کے موقع پر ضلع کے تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔






