19th-November-2026

خبرنامہ نمبر10184/2026
کوئٹہ، 19 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تاجی چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ اور ایل پی جی باوزر کے درمیان پیش آنے والے ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے تمام دستیاب طبی وسائل بروئے کار لائے جائیں اور امدادی سرگرمیوں کو موثر انداز میں جاری رکھا جائے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اور حادثات کے متاثرین کو بروقت طبی امداد کی فراہمی انتہائی اہم ہے، متعلقہ ادارے اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر101845/2026
کوئٹہ، 19 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے متعلقہ حکام کو مربوط حکمت عملی کے تحت موثر اور فیصلہ کن کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھتہ خوری، اسمگلنگ، منشیات اور دیگر منظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ علاقے کو جرائم پیشہ سرگرمیوں سے پاک کرکے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔اس سلسلے میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات سمیت متعلقہ ڈویژن کے کمشنر، ڈی آئی جی اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی بحالی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور منظم جرائم کے سدباب کے لیے جامع اقدامات کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی کہ قلعہ عبداللہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں اور ان پر عمل درآمد سے متعلق ایک ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور موثر حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10186/2026
نصیرآبادڈویژن19نومبر۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عوام کو سستے داموں معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے اور ناجائز منافع خوری و گرانفروشی کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ جعفرآباد متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اللہ یار دھیرج کالرا کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف ٹریڈ یونینز کے نمائندوں، تاجر برادری کے عہدیداران اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شہر میں اشیائے خوردونوش کی موجودہ قیمتوں، مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سبزیوں، پھلوں، گوشت، دالوں، چاول اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں پر غور و خوض کیا گیا، جبکہ تاجر برادری کو ہدایت کی گئی کہ وہ عوام کو مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے سے گریز کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر دھیرج کالرا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور کسی کو بھی سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشی، ناجائز منافع خوری اور سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے والے دکاندار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کریں، قیمتوں کی چیکنگ کریں اور سرکاری نرخ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کرانے کے ساتھ اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے ریلیف فراہم کیا جا سکے اور شہر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10187/2026
کوئٹہ،شعبہ تعلقات عامہ، جامعہ بلوچستان، 19 نومبر۔جامعہ بلوچستان کوئٹہ کے یونیورسٹی ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر یو ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام ”جامعہ کی انتظامیہ اور اساتذہ کے لیے مصنوعی ذہانت کا عملی استعمال“ کے موضوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی سے مکمل ہو گئی۔تین روزہ ورکشاپ کا مقصد جامعہ کے انتظامی افسران اور اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کے جدید ٹولز کے عملی استعمال سے روشناس کرانا تھا تاکہ وہ اپنے دفتری امور، تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کو زیادہ موثر، تیز اور جدید انداز میں انجام دے سکیں۔ورکشاپ کے تیسرے روز ڈائریکٹر جی آئی ایل ڈاکٹر وحید نور نے شرکاءکو اے آئی کے عملی استعمال پر تفصیلی تربیتی سیشن دیا۔ انہوں نے شرکاءکو اے آئی کی ایپلی کیشن، سافٹ ویئر کے استعمال، تحریری رپورٹس، خطوط، سمریوں اور پریزنٹیشنز بنانے کے عملی طریقے سکھائے۔ انہوں نے بتایا کہ کلاوڈ اے آئی کی مدد سے انتظامی افسران اپنے دفتری امور کو کم وقت میں زیادہ بہتر اور معیاری انداز میں انجام دے سکتے ہیں۔ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تمام شرکاءمیں اسناد تقسیم کیں۔اورجناب کمال خان خلجی کو شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے اور جامعہ بلوچستان اپنے اساتذہ و انتظامی افسران کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے اس طرح کی تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے یو ٹی ڈی سی کے ڈائریکٹر جناب جہانگیر خان کی کاوشوں کو سراہا۔آخر میں ڈائریکٹر یو ٹی ڈی سی جناب جہانگیر خان نے وائس چانسلر، مہمان مقررین اور تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی مفید تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10188/2026
کوئٹہ 19نومبر۔عدالت عالیہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ویسٹ کوئٹہ محمد حنیف نورزئی کی زیرِ صدارت BUITEMS (بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز) کی اراضی کی حدبندی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں BUITEMS کی اراضی کی حدبندی کے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ اس سلسلے میں معزز ہائی کورٹ کے احکامات اور فیصلوں پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران اراضی کی حدبندی کے عمل کو موثر اور منظم انداز میں آگے بڑھانے کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اراضی کی حدبندی سمیت تمام متعلقہ امور قانون اور ضابطوں کے مطابق انجام دیے جائیں گے اور معزز ہائی کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے حدبندی کے عمل کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10189/2026
تربت19 نومبر۔ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا.جس میں ضلع کیچ میں محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی، سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت میں طبی سہولیات کی فراہمی، ملازمین کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر وحید بلیدئی، ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی مکران مرتضیٰ بلوچ، ڈرگ انسپکٹر اکرم بلوچ، خزانہ آفیسر صدام بلوچ سمیت متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ نے ضلع بھر میں محکمہ صحت کی کارکردگی، مختلف مراکز صحت میں طبی سہولیات کی فراہمی، ملازمین کی حاضری اور غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی سمیت دیگر انتظامی امور کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیچ کو تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی مکران مرتضیٰ بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کیچ میں پی پی ایچ آئی کے تحت مجموعی طور پر 132 ملازمین مختلف بنیادی مراکزِ صحت (BHU) میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ غیر حاضری کی بنیاد پر رواں ماہ چار ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی گئی ہے جبکہ ادارے کے پاس آئندہ چار ماہ کے لیے ادویات کا اسٹاک بھی موجود ہے۔ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر وحید بلیدئی نے ہسپتال کی کارکردگی اور انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں اے آئی اٹینڈنس سسٹم کے حوالے سے بعض تکنیکی مسائل درپیش ہیں تاہم رواں ماہ کسی ملازم کی غیر حاضری رپورٹ نہیں ہوئی انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال کے میڈیکل اسٹورز سے متعلق بعض مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے حل کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے، غیر حاضر ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور ادویات کی دستیابی و شفاف تقسیم پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت کا شعبہ براہِ راست عوامی فلاح و بہبود سے وابستہ ہے، اس لیے کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے باہمی رابطے اور موثر نگرانی کے نظام کو مزید فعال بنائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10190/2026
گوادر19 نومبر۔بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) فیز ون کے تحت گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں 67 لاکھ 33 ہزار روپے کی لاگت سے پارکنگ شیڈ کی تعمیر مکمل کر لی گئی یہ منصوبہ محکمہ مواصلات و تعمیرات، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسن حکومت بلوچستان کے زیرِ نگرانی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کےاجلاس کے فیصلے اور ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی کاوشوں و نگرانی میں پای تکمیل تک پہنچایا گیا صوبائی حکومت بلوچستان کی تعلیم دوست اور ترقیاتی پالیسی کے تحت مکمل ہونے والے اس منصوبے سے کالج کے طلبہ، اساتذہ اور عملے کو پارکنگ کی بہتر سہولت میسر آئے گی، جبکہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور سازگار تعلیمی ماحول کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10191/2026
پسنی نومبر ۔بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) فیز ون کے تحت پسنی جیٹی پر 49 لاکھ 91 ہزار روپے کی لاگت سے ماہی گیروں کے لیے شیڈ کی تعمیر مکمل کر لی گئی یہ منصوبہ ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی کاوشوں اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلے کے تحت محکمہ مواصلات و تعمیرات، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ کی نگرانی میں پاہ تکمیل تک پہنچایا گیا، جو صوبائی حکومت بلوچستان کے ترقیاتی وژن کے مطابق ماہی گیروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ساحلی آبادی کی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10192/2026
گوادر19 نومبر ۔بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) پروگرام کے فیز ون کے تحت گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں 2 کروڑ 36 لاکھ 36 ہزار روپے کی لاگت سے جدید فٹسال گراونڈ کی تعمیر مکمل کر لی گئی یہ منصوبہ ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی کاوشوں اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلے کے تحت محکمہ مواصلات و تعمیرات، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ حکومت بلوچستان کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔ منصوبے کا مقصد صوبائی حکومت بلوچستان کی نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں، کھیلوں کے فروغ اور تعلیمی اداروں میں بہتر کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10193/2026
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ لواحقین کوٹہ کے تحت بھرتیوں کے حوالے سے منعقدہ جاہزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان بھی موجود ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10194/2026
کوئٹہ، 19 نومبر ۔حکومت بلوچستان نے تاجی چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ اور ایل پی جی باوزر کے درمیان پیش آنے والے ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو حادثے کے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور علاج معالجے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ زخمیوں کو ڈاکٹر منجا اسپتال اورماڑہ اور پسنی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے شاہد رند نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10195/2026
پشین 19 نومبر۔محمکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ومنشیات نے ڈپٹی کمشنر پشین کی خصوصی ہدایات اور حکومت بلوچستان کی منشیات کی غیر قانونی کاشت کے خاتمے کی پالیسی کے تحت تحصیل حرمزئی کے مختلف علاقوں میں بھنگ کی کاشت کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پشین کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس، انٹیلیجنس بیورو اور ضلعی پولیس پر مشتمل مشترکہ ٹیموں نے آپریشن کے دوران غواز کلی منذری میں تقریباً 11 ایکڑ جبکہ کلی بالا منذری میں دو مختلف مقامات پر تقریباً 23 ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی بھنگ کی فصل کو تلف کر دیا۔ اس طرح مجموعی طور پر تقریباً 34 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی بھنگ کی فصل کا خاتمہ کیا گیا۔ اس مشترکہ کارروائی میں ضلعی انتظامیہ پشین، محمکہ ایکسائز کے افسران نے کہا کہ کارروائی کا مقصد علاقے میں منشیات کی غیر قانونی کاشت کا سدباب، نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا اور معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کی حکومتی کوششوں کو موثر بنانا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منشیات کی غیر قانونی کاشت اور اس کے کاروبار کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ منشیات کے خلاف جنگ، صحت مند اور محفوظ معاشرے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10196/2026
جھل مگسی 19نومبر ۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّٰہ شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار جھل مگسی ارباب خان مگسی نے رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) جھل مگسی کا سرپرائز دورہ کیا۔
دورے کے دوران انھوں نے طبی مرکز میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات، عملے کی حاضری اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ عملے کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10197/2026
جھل مگسی 19 نومبر ۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّٰہ شاہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے سرکاری مراکزِ صحت میں طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی، غیر حاضری کی صورت میں تنخواہوں میں کٹوتی یا تنخواہ بند کرنے اور قواعد و ضوابط کے مطابق محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کے کنٹریکٹس میں توسیع، میڈیکو لیگل کیسز (MLC) سے متعلق مسائل، ایمبولینسز کی دستیابی اور درپیش مسائل، جبکہ بنیادی مراکزِ صحت (BHUs) کے اسٹاف کی حاضری اور دیگر انتظامی و طبی مسائل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ادویات کی دستیابی، فراہمی اور اسٹاک سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مراکزِ صحت میں ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر سید رحمت اللّٰہ شاہ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر حاضر عملے کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور تمام مراکزِ صحت میں عملے کی حاضری، ادویات اور ضروری سہولیات کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10198/2026
گوادر19 نومبر 2026: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کے معاونِ خصوصی وسیم صمد نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوادر میرجان سے ملاقات کی، جس میں پشکان کے خصوصی افراد کی رجسٹریشن، انہیں سرکاری سہولیات تک رسائی اور فلاحی اقدامات سے مستفید کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں بتایا گیا کہ مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی کوششوں اور نادرا کے تعاون سے گزشتہ دنوں پشکان میں موبائل رجسٹریشن وین بھیجی گئی تھی، جس کا مقصد خصوصی افراد کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور قابلِ رسائی بنانا تھا۔ تاہم ایسے افراد جو شدید جسمانی معذوری کے باعث گھروں سے باہر نکلنے سے قاصر ہیں، ان کی سہولت کے لیے خصوصی رجسٹریشن ڈیوائس کے ذریعے گھر گھر رجسٹریشن کرنے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اس سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور نادرا کے ذمہ داران کے درمیان مشاورت ہو چکی ہے، جس میں نادرا کی ٹیم کی جانب سے پشکان میں گھر گھر جا کر خصوصی افراد کی رجسٹریشن کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد کسی بھی خصوصی فرد کو محض جسمانی معذوری یا نقل و حرکت میں دشواری کے باعث سرکاری سہولیات اور فلاحی حقوق سے محروم نہ رہنے دینا ہے۔ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد مستحق افراد کو کمک پروگرام کے تحت دستیاب سہولیات اور دیگر حکومتی فلاحی اقدامات سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے گا یہ اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کی اس پالیسی اور وڑن سے ہم آہنگ ہے، جس کے تحت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، باوقار زندگی، سماجی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کا مقصد خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال اور بااختیار حصہ بنانا اور ان کے لیے سہولیات کی فراہمی کو مزید موثر بنانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10199/2026
گوادر19 نومبر ۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کے معاونِ خصوصی وسیم صمد نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوادر میرجان سے ملاقات کی، جس میں پشکان کے خصوصی افراد کی رجسٹریشن، انہیں سرکاری سہولیات تک رسائی اور فلاحی اقدامات سے مستفید کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں بتایا گیا کہ مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی کوششوں اور نادرا کے تعاون سے گزشتہ دنوں پشکان میں موبائل رجسٹریشن وین بھیجی گئی تھی، جس کا مقصد خصوصی افراد کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور قابلِ رسائی بنانا تھا۔ تاہم ایسے افراد جو شدید جسمانی معذوری کے باعث گھروں سے باہر نکلنے سے قاصر ہیں، ان کی سہولت کے لیے خصوصی رجسٹریشن ڈیوائس کے ذریعے گھر گھر رجسٹریشن کرنے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اس سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور نادرا کے ذمہ داران کے درمیان مشاورت ہو چکی ہے، جس میں نادرا کی ٹیم کی جانب سے پشکان میں گھر گھر جا کر خصوصی افراد کی رجسٹریشن کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس اقدام کا بنیادی مقصد کسی بھی خصوصی فرد کو محض جسمانی معذوری یا نقل و حرکت میں دشواری کے باعث سرکاری سہولیات اور فلاحی حقوق سے محروم نہ رہنے دینا ہے۔ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد مستحق افراد کو کمک پروگرام کے تحت دستیاب سہولیات اور دیگر حکومتی فلاحی اقدامات سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے گا یہ اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کی اس پالیسی اور وڑن سے ہم آہنگ ہے، جس کے تحت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، باوقار زندگی، سماجی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کا مقصد خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال اور بااختیار حصہ بنانا اور ان کے لیے سہولیات کی فراہمی کو مزید موثر بنانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10200/2026
کوئٹہ، 19 نومبر ۔ ریکو ڈک مائننگ کمپنی (RDMC) کے انٹرنیشنل گریجویٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (IGDP) کے دوسرے بیچ میں شامل بلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز نے ارجنٹائن اور زیمبیا میں بین الاقوامی تربیت مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔ نوجوان انجینئرز نے بیرک کی عالمی معیار کی کان کنی کی تنصیبات میں حاصل ہونے والے عملی تجربات اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آگاہ کیا اور ریکو ڈک منصوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا آر ڈی ایم سی کے کنٹری منیجر ضرار جمالی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نوجوان انجینئرز کی کامیابی کو سراہا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان صوبے کا روشن مستقبل اور ترقی کے حقیقی معمار ہیں۔ بین الاقوامی معیار کی تربیت اور جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ ہوکر وطن واپس آنے والے یہ نوجوان ریکو ڈک منصوبے سمیت بلوچستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کی کامیابی اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ اگر باصلاحیت نوجوانوں کو مناسب مواقع اور معاونت فراہم کی جائے تو وہ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مقامی نوجوانوں کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے اور انہیں بین الاقوامی تجربات سے روشناس کرانے کے لیے آر ڈی ایم سی اور اس کی آپریٹر کمپنی بیرک کی سرمایہ کاری اور اقدامات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی افرادی قوت کو عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنا بلوچستان کی طویل مدتی معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور صنعتی استعداد میں اضافے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔اس موقع پر آر ڈی ایم سی کے کنٹری منیجر ضرار جمالی نے کہا کہ کمپنی ریکو ڈک منصوبے کی پائیدار ترقی کو مقامی آبادی کی ترقی اور نوجوانوں کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے سے منسلک سمجھتی ہے۔ انٹرنیشنل گریجویٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے بلوچستان کے نوجوان انجینئرز کو عالمی معیار کی تکنیکی تربیت اور بین الاقوامی عملی تجربات فراہم کیے جا رہے ہیں، تاکہ وہ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کو آگے بڑھانے کے ساتھ صوبے کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں موثر کردار ادا کرسکیں کنٹری مینیجر کے مطابق ان 18 نوجوان انجینئرز کا انتخاب 2024 میں بلوچستان بھر سے موصول ہونے والی تین ہزار سے زائد درخواستوں میں سے سخت اور شفاف میرٹ پر مبنی انتخابی عمل کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس گروپ میں چار خواتین انجینئرز بھی شامل ہیں، جو کان کنی کی صنعت میں خواتین کی شمولیت اور پیشہ ورانہ تنوع کے فروغ کی عکاسی کرتی ہیں۔ منتخب نوجوانوں کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع چاغی، کوئٹہ، گوادر، پنجگور، خضدار، لورالائی، نوشکی، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ اور ژوب سے ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, November 19, 2026: Rek Diq Mining Company (RDMC) has marked another milestone in its commitment to developing local talent, as 18 young engineering graduates from Balochistan returned home after successfully completing international training under the second cohort of its International Graduate Development Program (IGDP), launched on the initiative of Chief Minister of Balochistan, Mir Sarfraz Bugti.The graduates completed their international training at Barrick’s Veladero Mine in Argentina and Lumwana Mine in Zambia, gaining valuable hands-on experience and exposure to world-class mining operations.Led by RDMC Country Manager Zarrar Jamali, the delegation met Chief Minister Mir Sarfraz Bugti upon their return. During the meeting, the graduates shared their experiences, professional learning and insights gained from working in an international mining environment. They also expressed their commitment to applying their newly acquired skills and expertise to contribute to the development of the Reko Diq Project.Welcoming the graduates, Chief Minister Mir Sarfraz Bugti congratulated them on successfully completing their international training and expressed confidence in their potential to contribute to Balochistan’s future development.”You are the torchbearers of Balochistan’s future. Your achievements demonstrate the immense potential of our youth when provided with the right opportunities, exposure and support. I am confident that you will play an important role in the development of the Reko Diq Project and contribute to the progress and prosperity of our province,” he said.The Chief Minister also appreciated RDMC and its operator Barrick for investing in local talent and creating opportunities for young people from Balochistan to acquire international exposure and professional expertise. He noted that equipping local youth with globally competitive skills would strengthen the province’s human resource capacity and support its long-term economic growth and development.Speaking on the occasion, RDMC Country Manager Zarrar Jamali reiterated the company’s commitment to investing in local talent and building long-term capacity in Balochistan.”At RDMC, we believe that the sustainable development of the Reko Diq Project goes hand in hand with the development of local communities. Through initiatives such as the International Graduate Development Program, we are equipping young professionals from Balochistan with world-class technical skills and international experience, enabling them to build successful careers while contributing to the province’s economic growth and prosperity,” he said.
The 18 graduates were selected in 2024 through a rigorous, merit-based process from more than 3,000 applicants across Balochistan. The cohort includes four women, reflecting RDMC and Barrick’s commitment to promoting diversity and inclusion in the mining industry.The selected graduates represent various districts of Balochistan, including Chagai, Quetta, Gwadar, Panjgur, Khuzdar, Loralai, Nushki, Musakhel, Killa Saifullah and Zhob.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10201/2026
کوئٹہ19 نومبر۔چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خلجی کی تیسری بین الاقوامی اسکول ایوارڈز اور گلوبل اسکولز کانفرنس 2026 میں شرکت، بلوچستان کی نمائندگی کی
چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خلجی نے تیسری بین الاقوامی اسکول ایوارڈز اور گلوبل اسکولز کانفرنس 2026 میں شرکت کرتے ہوئے بلوچستان کی نمائندگی کی۔ انٹرنیشنل اسکول نیٹ ورکس (ISN) کے زیرِ اہتمام اور اہم تعلیمی شراکت داروں کے تعاون سے منعقدہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں رکن قومی اسمبلی شمیلہ رانا ، مللک کے معروف تعلیمی نیٹ ورک دار اسلام سکول سسٹم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری منیر احمد، میاں مصدق منیر جبکہ پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ممتاز پالیسی سازوں، نصاب کے ماہرین، تعلیمی محققین، ماہرینِ تعلیم اور اسکولوں کے سربراہان نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر گلاب خلجی نے کہا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس کا بنیادی مقصد تعلیمی شعبے میں نمایاں خدمات اور کامیابیوں کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ اسکولوں کے تعلیمی نظام میں مثبت، موثر اور پائیدار تبدیلیوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے تحقیق پر مبنی نصاب سازی، جدید تدریسی طریقہ کار اور معیاری تعلیم کے فروغ کے درمیان مضبوط تعلق قائم کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تعلیمی نظام کو مستقبل کے چیلنجز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید تحقیق، موثر پالیسی سازی، نصاب میں بہتری اور تدریسی عمل میں جدت کو ترجیح دینا ہوگی، تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق علم و مہارت سے آراستہ کیا جا سکے۔ڈاکٹر گلاب خلجی کی کانفرنس میں شرکت بلوچستان کے تعلیمی شعبے، بالخصوص نصاب سازی اور تعلیمی معیار میں بہتری کے حوالے سے صوبے کے تجربات اور ترجیحات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر نامہ نمبر10202/2026
بلوچستان ، کو ئٹہ 19 نومبر۔بلوچستان صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس کمیٹی روم میں چیئرمین کمیٹی رحمت صالح بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اراکین کمیٹی ہادیہ نواز بحرانی، سنجے کمار اور صفیہ بی بی نے شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن (ترمیمی) بل 2026 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سابق سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کا بنیادی مقصد عوام کو بروقت معلومات کی فراہمی یقینی بنانا ہے، جبکہ معلومات فراہم نہ کیے جانے کی صورت میں عوام متعلقہ کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کمیشن کی تشکیل اور اس کے قانونی کردار پر بھی روشنی ڈالی۔چیئرمین کمیٹی رحمت صالح بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون ساز اسمبلیوں کی قائمہ کمیٹیاں وہ حقیقی فورمز ہیں جہاں قانون سازی اور عوامی مفاد سے متعلق امور پر تفصیلی بحث و غور کیا جاتا ہے، اور ایسے معاملات کا جائزہ لیا جاتا ہے جن پر ایوان میں تفصیلی گفتگو ممکن نہیں ہوتی۔چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ آئین پاکستان عوام کو معلومات تک رسائی کا حق فراہم کرتا ہے، تاہم جو معلومات قانون کے تحت خفیہ اور مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں، ان کی رازداری کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔اجلاس میں بل کے تحت انفارمیشن کمیشن کی تشکیل، ارکان کی اہلیت، تجربے اور پیشہ ورانہ قابلیت سے متعلق مختلف پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کمیشن کے پانچ ارکان میں سے تین کا تعلق متعلقہ پیشہ ورانہ شعبوں سے ہونا چاہیے تاکہ کمیشن کی کارکردگی اور موثریت کو بہتر بنایا جا سکے۔اجلاس میں سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سابق سیکرٹری اطلاعات عمران خان، اسپیشل سیکریٹری اسمبلی عبدالرحمن ، ڈپٹی سیکرٹری قانون سعید اقبال، احسان برکت اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اختتام پر چیئرمین کمیٹی نے اراکین اور متعلقہ حکام کی شرکت اور تجاویز پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10203/2026
19نومبرجعفرآباد۔ضلع جعفرآباد میں عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر دھیرج کالرا کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر احمد نواز جتک کی ٹیم اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران ڈیرہ اللہ یار کے مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا، جبکہ دکانوں کے سامنے رکھے گئے چھپرے، سندل اور تجاوزات کے لیے استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔ یہ کارروائی استا محمد روڈ، قومی شاہراہ، ٹی چوک سمیت شہر کے مختلف اہم مقامات پر کی گئی، جہاں غیر قانونی تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے گئے اس اقدام کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا اور اسے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دھیرج کالرا نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجاوزات قائم نہ کریں اور نہ ہی فٹ پاتھوں، سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں پر سامان رکھ کر شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے باعث قومی شاہراہ اور دیگر اہم سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جس سے نہ صرف مقامی شہریوں بلکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی راستوں اور شاہراہوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو بھی ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرکے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت کو بہتر بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10204/2026
کوئٹہ 19 نومبر ۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے بلوچستان سول سیکرٹریٹ اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شاہین پینل کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر نے شاہین پینل کے نومنتخب صدر کامریڈ یونس زہری، جنرل سیکرٹری قائم خان کاکڑ اور پوری کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حقِ رائے دہی کا درست استعمال اور ورکرز کی محنت سے انتخابات کا انعقاد جمہوریت کا حسن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل امتحان الیکشن میں کامیابی نہیں بلکہ اس اہم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہے۔میر محمد صادق عمرانی نے امید ظاہر کی کہ کامیاب پینل سیکرٹریٹ اسٹاف کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے سول سیکرٹریٹ کے افسران اور اسٹاف کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10205/2026
19نومبرصحبت پور۔چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی نے ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل مدثر ظفر کھوسہ، ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال شمس الملک بادینی اور ایگزیکٹو انجینئر کچھی کینال الٰہی بخش گاجانی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ضلع صحبت پور سمیت نصیرآباد ڈویژن میں زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم، نہری نظام کی بہتری، محکمہ آبپاشی کو درپیش مسائل اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران زرعی شعبے کو درپیش پانی کی ضروریات، نہروں میں پانی کی دستیابی، مختلف علاقوں تک پانی کی بروقت فراہمی اور نہری نظام کی موثر نگرانی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔اس موقع پر اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ کاشتکاروں کو ان کے مقررہ حصے کے مطابق زرعی پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مربوط روابط اور باہمی تعاون کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ زرعی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور ٹیل کے علاقوں تک پانی کی رسائی ممکن بنائی جا سکے۔چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی نے محکمہ آبپاشی کو درپیش مختلف انتظامی اور فنی چیلنجز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ نہری نظام کی بہتری، پانی کی منصفانہ تقسیم اور آبپاشی کے معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے اس موقع پر کہا کہ زراعت علاقے کی معیشت میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم اور کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے محکمہ آبپاشی کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر نہری نظام سے متعلق امور کو باہمی مشاورت اور مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ زرعی شعبے کو درپیش مسائل کا موثر حل نکالا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10206/2026
گوادر19 نومبر ۔ڈائریکٹر جنرل صحت بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال گوادر میں محکمہ مواصلات و تعمیرات، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ حکومت بلوچستان گوادر کے زیرِ نگرانی زیرِ تعمیر ٹراما سینٹر اور او پی ڈی بلاک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں، کام کے معیار اور منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کی سست رفتاری پر تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے، تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر اور او پی ڈی بلاک کی تکمیل سے گوادر کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر اور جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ ہنگامی طبی خدمات اور مریضوں کو علاج کی فراہمی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ صوبائی حکومت بلوچستان صحت عامہ کے شعبے کی بہتری اور عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل انتہائی اہمیت کی حامل ہے دورہ کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ بلوچ اور ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر یاسر طاہر بھی ان کے ہمراہ تھے، جنہوں نے ہسپتال کے انتظامی امور، طبی سہولیات اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ڈائریکٹر جنرل صحت بلوچستان کو بریفنگ دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10207/2026
گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور حکومتِ بلوچستان کی عوامی سہولت، شفافیت اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کی پالیسی کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوادر ڈاکٹر عبدالشکور نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ہیڈکوارٹر حسین بلوچ، پی آر او جی ڈی اے حفیظ شیران اور ایس ایس پی آفس کے حمل بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے جاری واک اِن انٹرویوز کے انتظامات کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے انٹرویو کے عمل، سیکیورٹی انتظامات، امیدواروں کی آمد و رفت اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امیدواروں کی منظم اور آسان رسائی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے سایہ دار جگہوں پر بیٹھنے اور انتظار کرنے کا مناسب انتظام کیا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے امیدواروں سے انفرادی طور پر ملاقات کرکے ان کے مسائل اور تحفظات بھی سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ امیدواروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے اور ان کے ازالے کے لیے متعلقہ اعلیٰ حکام سے انٹرویوز کے شیڈول میں مزید تین روز کی توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور انتظامی امور میں متعلقہ حکام سے تعاون کریں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ واک اِن انٹرویوز کے طریقہ کار کے باعث امیدواروں کی غیر معمولی تعداد میں آمد ہوئی ہے، جس کے پیشِ نظر انتظامات کو مزید موثر بنانے اور امیدواروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کیسکو اور جی ڈی اے کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امیدواروں کی سہولت، نظم و ضبط اور انٹرویوز کے بلاتعطل انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ بھرتیوں کے اس عمل کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے اور امیدواروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10208/2026
تربت19 نومبر ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد، تحصیل سطح کے ایجوکیشن آفیسران، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سمیت محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کیچ کے تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور، تدریسی سرگرمیوں اور اسکولوں میں دستیاب بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران محکمہ تعلیم کے ضلعی اور تحصیل سطح کے افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں واقع سرکاری اسکولوں کی صورتحال اور کارکردگی کے حوالے سے رپورٹس پیش کیں۔ افسران نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 174 اسکولوں کے دورے کیے گئے، جہاں تعلیمی ماحول، اساتذہ کی حاضری اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ دوروں کے دوران بعض اسکولوں میں بجلی، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی نشاندہی کی گئی، جن کے حل کے لیے متعلقہ سطح پر اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اسکولوں کے دوروں کے دوران بعض اساتذہ اور دیگر ملازمین غیر حاضر پائے گئے، جن کے خلاف محکمانہ قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں، جبکہ غیر حاضر ملازمین کی فہرستیں محکمہ خزانہ کو ارسال کی جائیں تاکہ قواعد و ضوابط کے مطابق ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے واضح کیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی باقاعدہ حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مستقل طور پر غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف برطرفی سمیت سخت محکمانہ کارروائی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے باقاعدہ عمل شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ اسکولوں کی مسلسل نگرانی اور اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط اور جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیادی ضمانت ہے، اس لیے تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں سنجیدگی اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ ادا کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی، اساتذہ کی باقاعدہ حاضری، طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی اور اسکولوں میں سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے باہمی رابطے اور موثر نگرانی کا نظام مضبوط بنایا جائے تاکہ ضلع کیچ کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرکے ان کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10209/2026
خضدار19 نومبر ۔ کیسکو کی 2790 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے خضدار میں واک اینڈ انٹرویو کا سلسلہ جاری ہے۔ پانچ روزہ انٹرویوز کا آج چوتھا روز تھا۔ڈی سی کمپلیکس خضدار میں منعقدہ انٹرویوز ایس ای کیسکو کرم بخش بادینی ڈیپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی نگرانی میں مختلف کیٹیگریز کی آسامیوں کے لیے امیدواروں سے انٹرویو لیے گئے۔ انٹرویو سینٹر کے باہر صبح سے ہی امیدواروں کا رش دیکھا گیا، جن میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل تھیں۔چھ رکنی کمیٹی امیدواروں کے انٹرویوز لے رہی ہے، جس میں ضلعی انتظامیہ خضدار کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کی جانب سے امیدواروں سے ان کی تعلیم، قابلیت اور متعلقہ آسامی سے متعلق سوالات کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اب تک 1000 سے زائد امیدوار انٹرویو دے چکے ہیں، جبکہ مزید دو دن میں سینکڑوں امیدوار انٹرویوز میں حصہ لیں گے۔ انٹرویوز کے اختتام کے بعد کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ بھرتی کا عمل مکمل طور پر صاف، شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، ہر امیدوار کو برابر موقع دیا جائے گا اور حق صرف حقدار کو ملے گا۔ ضلعی انتظامیہ اس پورے عمل کی نگرانی کر رہی ہے تاکہ انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔امیدواروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر بھرتیاں میرٹ پر ہوئیں تو خضدار جیسے پسماندہ ضلع میں بے روزگاری میں کمی آئے گی اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10210/2026
کوئٹہ19 نومبر ۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی (واسا) کوئٹہ نے دورانِ سروس اپنے ملازم عبدالعلی ولد عبدالفیاض، والو مین کے 19 نومبر 2026 کو اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔واسا انتظامیہ نے مرحوم کے انتقال کو ادارے کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ادارے نے مرحوم کی دورانِ ملازمت خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10211/2026
گوادر 19 نومبر 2026 گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جنرل منیجر محمد ہاشم بزنجو نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) کے دفتر گوادر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر زبیر ہوت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں RISE پروگرام، جاری فنی و پیشہ ورانہ تربیتی سرگرمیوں، نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافے اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر بی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ آفیسر عاطف محمد علی اور آفس انچارج نعیم دیدگ نے جنرل منیجر کو پروگرام کے مختلف اجزا، جاری تربیتی سرگرمیوں اور مقامی آبادی کے معاشی استحکام و روزگار کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی جنرل منیجر محمد ہاشم بزنجو نے کہا کہ گوادر انڈسٹریل زون میں مستقبل میں پیدا ہونے والے روزگار کے مواقع سے مقامی نوجوانوں کو مستفید کرنے کے لیے ضروری ہے کہ فنی و پیشہ ورانہ تربیت کو صنعتی شعبے کی ضروریات اور مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، تاکہ تربیت یافتہ نوجوانوں کو عملی طور پر روزگار کے مواقع میسر آسکیں ان نے اس امر پر زور دیا کہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے درمیان موثر روابط اور باہمی تعاون کے ذریعے مقامی نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور انہیں صنعتی ترقی کے ثمرات میں شریک کرنے کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں، تاکہ گوادر کی معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے لیے روزگار اور معاشی خودمختاری کے نئے راستے کھل سکیں۔
یہ اقدامات صوبائی حکومت کی اس پالیسی سے ہم آہنگ ہیں جس کا بنیادی مقصد گوادر کی ترقی میں مقامی آبادی کی شمولیت اور نوجوانوں کو ترقی کے عمل میں موثر شراکت دار بنانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10212/2026
سیوی 19 نومبر ۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں سی ایس ایس کے خواہشمند طلباء و طالبات کی رہنمائی کے لیے خصوصی کیریئر کونسلنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ایس پی سیوی عبدالحمید نے بطور مقرر شرکت کرتے ہوئے طلباءو طالبات کو سی ایس ایس کے امتحان، تیاری کے موثر طریقہ کار اور مستقبل میں کامیابی کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا۔ ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے بھی سیشن میں خصوصی شرکت کی اور طلباءو طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اعلیٰ تعلیم اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ سیشن کے دوران ایس ایس پی سیوی عبدالحمید نے اپنے سی ایس ایس کے سفر اور کامیابی کے تجربات طلباء و طالبات کے ساتھ شیئر کیے اور انہیں بتایا کہ مقابلے کے امتحان میں کامیابی کے لیے مستقل مزاجی، محنت، مطالعے کی عادت اور درست سمت میں تیاری بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ طلباء و طالبات کو انٹرمیڈیٹ ہی سے سی ایس ایس کی تیاری کا آغاز کرنا چاہیے، اسکالرشپس کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے اور بہتر تعلیمی اداروں اور اچھی یونیورسٹیوں میں داخلہ لے کر اپنی تعلیمی قابلیت کو مزید بہتر بنانا چاہیے۔ انہوں نے طلباﺅ طالبات کو سی ایس ایس امتحان کی تیاری کے مختلف مراحل، مطالعے کے طریقہ کار اور مستقبل کے تعلیمی و پیشہ ورانہ لائحہ عمل کے حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کی۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف سوالات کیے جن کے ایس ایس پی عبدالحمید نے تفصیلی جوابات دیتے ہوئے ان کی رہنمائی کی۔ ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی نے اس طرح کے رہنمائی سیشنز کو نوجوان نسل کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم اور مقابلے کے امتحانات کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی سیوی عبدالحمید سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔ ان کا تجربہ اور رہنمائی نوجوانوں کے لیے ایک موثر مثال اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10213/2026
کوئٹہ:19 نومبر ۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز کاشف زبیر نے ڈپٹی ڈائریکٹر نصیب اللہ ناصر اور انسپیکشن ٹیموں کے ہمراہ کوئٹہ جیل کا دورہ کیا جہاں قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار، کچن کے انتظامات اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر آپریشنز نے جیل کے کچن، اسٹور روم اور کھانے کی تیاری و تقسیم کے مختلف مراحل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کھانے میں استعمال ہونے والے آئل، آٹا، دالوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کے معیار، ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کو بھی چیک کیا گیا۔ایس ایس پی جیل خانہ جات حمید اللہ نے ڈائریکٹر آپریشنز اور ان کی ٹیم کو جیل میں کھانے کی تیاری، قیدیوں کو خوراک کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر آپریشنز کاشف زبیر نے مجموعی طور پر کھانے کے معیار اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جس میں جیلوں اور دیگر سرکاری اداروں میں فراہم کی جانے والی خوراک بھی شامل ہے۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی عوامی صحت کے تحفظ کے لیے خوراک کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور تقسیم کے تمام مراحل میں حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری و نجی اداروں میں خوراک کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ صحت بخش اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر10214/2026
19 نومبر نصیرآباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں درپیش اہم مسائل کے حل طبی فضلے کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے لیے جدید مشینری کی تنصیب اور ہسپتال میں موجود دو ٹرانسفارمرز کی منتقلی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب اللہ پندرانی اور ایم ایس ایف کے نمائندے نے شرکت کیاجلاس میں ہسپتال سے خارج ہونے والے طبی فضلے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے جدید مشینری کی تنصیب اس کے لیے مناسب جگہ کے تعین اور ہسپتال میں نصب دو ٹرانسفارمرز کو موجودہ مقام سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا شرکاءنے ان اہم مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں اور درپیش مشکلات کے ازالے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طبی فضلے کو تلف کرنے والی جدید مشینری کی تنصیب کے لیے موزوں جگہ کی نشاندہی اور ٹرانسفارمرز کی منتقلی کے معاملات کا مزید جائزہ لینے اور مشاورت کے لیے دوبارہ اجلاس منعقد کیا جائے گا، تاکہ تمام امور کو باہمی مشاورت سے حتمی شکل دے کر عملی اقدامات اٹھائے جا سکیںاس موقع پر ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہسپتال کے مسائل کے حل اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، تاکہ عوام کو معیاری اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر10217/26
کوئٹہ 19نومبر2026:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیرِ صدارت ضلعے میں کھاد کی سپلائی، ترسیل، ویری فکیشن اور ایگریکلچر انکم ٹیکس کے حوالے سے سب کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایگریکلچر آفیسران، تحصیلداران، پٹواریوں سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں زمینداروں کو درپیش مشکلات، ایگریکلچر انکم ٹیکس، کھاد کی دستیابی اور ترسیل کے طریقہ کار سمیت مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لے کر حقائق پر مبنی جامع رپورٹ مرتب کی جائے اور ایک ہفتے کے اندر پیش کی جائے تاکہ مسائل کے حل اور متعلقہ معاملات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایسے پالیسی مرتب کی جائے گی جس سے زمینداروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں بر وقت مل سکے۔

خبرنامہ نمبر10218/26
کوئٹہ 19نومبر2026:۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق کی زیر صدارت کورٹ میں زیرِ التوا کیسز کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ اٹارنی، سٹی، صدر، سریاب اور کچلاک کے متعلقہ افسران سمیت تمام تحصیلداران نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ کے مختلف زیرِ التوا کیسز، لینڈ ایکوزیشن، سریاب، سبزل، نسٹ، ایجوکیشنل سٹی اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ کیسز میں درپیش مسائل و مشکلات، قانونی پیچیدگیوں اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ التوا کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے، ضروری ریکارڈ کی بروقت فراہمی اور باہمی رابطہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

خبرنامہ نمبر10219/26
کوئٹہ 19نومبر2026:۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت پریکرسرز ٹریکنگ اینڈ ٹریس ایبلٹی سسٹم (PTTS) کے نفاذ اور مؤثر عملدرآمد کے حوالے سے ڈسٹرکٹ لیول امپلیمنٹیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، انٹیلی جنس بیورو، کسٹمز، محکمہ زراعت، محکمہ صنعت، لوکل گورنمنٹ، آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس، فرنٹیئر کور، محکمہ مائنز اینڈ منرلز، این ای پی ایس اے اور کوئٹہ کی مختلف تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں پریکرسرز کی خرید و فروخت، ترسیل، نقل و حرکت، نگرانی اور ٹریس ایبلٹی کے نظام کو مؤثر بنانے کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے مابین معلومات کے تبادلے، باہمی رابطہ کاری اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے نظام پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریکرسرز کی مؤثر نگرانی اور ٹریکنگ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کا باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں اور مقررہ نظام کے تحت نگرانی، ریکارڈ کی دستیابی اور ضروری معلومات کے تبادلے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے پریکرسرز ٹریکنگ اینڈ ٹریس ایبلٹی سسٹم کے نفاذ کو کامیاب بنایا جائے گا، تاکہ اس حوالے سے حکومتی اقدامات اور طے شدہ پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی ہو سکے۔

خبرنامہ نمبر10220/26
کویٹہ 19 نومبر 2026:
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام اور یورپی یونین کے مالی تعاون سے جاری ری وائیول آف بلوچستان واٹر ریسورسز پروگرام (RBWRP-TA) کے اشتراک سے بلوچستان رینج لینڈ پالیسی 2026-2035 کے مسودے کی تکنیکی توثیق کے لیے صوبائی ورکشاپ گزشتہ روز کویٹہ میں منعقد ہوئی، جس میں ملکی و بین الاقوامی ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ورکشاپ کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل آف فاریسٹس، وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری ڈاکٹر معظم نظامی تھے۔ انہوں نے پالیسی سازی میں تکنیکی مشاورت اور ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی چراگاہوں کا پائیدار انتظام، قدرتی وسائل کا تحفظ اور تباہ شدہ چراگاہوں کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ورکشاپ میں ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات ذوالفقار کرار، چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف شریف الدین بلوچ، RBWRP-TA کے ٹیم لیڈر جیلے بیکما، چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس محمد اسلم بزدار، رینج لینڈ کنسلٹنٹ محمد یوسف خان، کنزرویٹر سلیم جاوید، سابق چیف کنزرویٹر سید غلام محمد، ڈاکٹر فیض الباری اور دیگر ماہرین نے پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ بلوچستان کی چراگاہیں قدرتی ماحول اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے ساتھ ہزاروں دیہی اور چرواہا خاندانوں کے روزگار کا بنیادی ذریعہ ہیں، لہٰذا ان کا پائیدار تحفظ اور سائنسی بنیادوں پر انتظام ناگزیر ہے۔
ورکشاپ کی سفارشات کی روشنی میں پالیسی کے مسودے کو مزید بہتر بنا کر قانونی جانچ اور متعلقہ حکومتی فورمز میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یہ اقدام بین الاقوامی سال برائے چراگاہیں اور چرواہے 2026 کے تناظر میں بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

خبرنامہ نمبر10121/26
کوئٹہ 19نومبر2026:ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں، جن میں یوفون چوک، سرینا چوک، انسکمب روڈ اور میزان چوک شامل ہیں، میں انسدادِ گداگری مہم کے تحت کارروائی کی۔اس کارروائی کے دوران کم عمر 9 گداگر بچوں کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر کے حوالے کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے شہر میں منظم گداگری کی روک تھام اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر شہر میں گداگروں کی تعداد میں اضافہ اور بچوں سے بھیک مانگنے والوں کے خلاف سخت قانونی کار و عمل میں لائی جائے گی اور شہر میں کم عمر گداگر بچوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لاکر انہیں بھی تحویل میں لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کدگری ایک لعنت ہے جس کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام اکائیوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہم اس معاشرے اور شہر کو گداگروں سے پاک کرے۔کیونکہ ان کی وجہ سے چوریوں میں اضافہ اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خبرنامہ نمبر10122/26
کوئٹہ: محکمہ خزانہ بلوچستان کے زیر اہتمام انٹرنل آڈٹ یونٹ کی استعدادِ کار میں اضافے اور افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جاری اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کے پانچویں روز مختلف اہم مالیاتی اور انتظامی امور پر تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔پہلے سیشن میں ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ مسٹر فخرالدین نے بجٹ اور پراجیکٹ مینجمنٹ کے موضوعات پر شرکاء کو تفصیلی آگاہی فراہم کی، جبکہ دوسرے سیشن میں ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ مسٹر فیاض علی نے ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز (DDOs) کی ذمہ داریوں، مالیاتی امور اور سرکاری ریکارڈ کی مؤثر دیکھ بھال کے حوالے سے تربیت فراہم کی۔تربیتی پروگرام کے آخری سیشن میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محمد قاسم نے ترقیاتی بجٹ، ترقیاتی منصوبوں کے پورٹ فولیو، فنڈز کے اجراء اور تخصیص کی پالیسیوں، مختلف شعبوں کے لیے بجٹ کی تقسیم، کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR) اور ترقیاتی منصوبوں میں ترامیم و منسوخی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ریننگ کا مقصد انٹرنل آڈٹ یونٹ کے افسران کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ، مالیاتی نظم و ضبط کا فروغ اور سرکاری وسائل کے مؤثر، شفاف اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی استعدادِ کار کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

خبرنامہ نمبر 10123/26
گوادر: وفاقی حکومت کے اقدام کے تحت کیسکو گوادر میں 245 خالی آسامیوں کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ جی ڈی اے کے واجہ احمد بخش لہڑی آڈیٹوریم گوادر میں جمعرات کو بھی جاری رہا۔ اب تک تقریباً ایک ہزار امیدواروں کے انٹرویوز کیے جا چکے ہیں۔ امیدواروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے واک اِن انٹرویوز ہفتہ اور اتوار کو بھی جاری رکھنے کیلئے کیسکو کے اعلیٰ حکام سے سفارش کردی۔
آج جمعرات کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالشکور نے انٹرویو مرکز کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور امیدواروں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل معلوم کیے۔ انہوں نے امیدواروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو مزید اقدامات کی ہدایت کی۔
امیدواروں کو ایئرکنڈیشنڈ ماحول سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جبکہ نادرا، ضلعی انتظامیہ، گوادر پولیس اور جی ڈی اے کی جانب سے تکنیکی و انتظامی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔انٹرویو پینل کے کنوینر کیسکو کے پی ڈی سلام مینگل ہیں، جبکہ ایگزیکٹو انجینئر کیسکو گوادر حسین بخش سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی پینل میں شامل ہیں۔امیدواروں نے حکومت پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ انہیں اپنے علاقے اور گھر کی دہلیز پر انٹرویو دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے انٹرویوز کے منظم، باوقار اور شفاف انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بھرتیوں کا اگلا مرحلہ بھی میرٹ اور شفافیت کے مطابق مکمل ہوگا۔

خبرنامہ نمبر10124/26
کوئٹہ، 19 نومبر 2026: وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور احکامات کے تحت محکمہ کھیل حکومت بلوچستان، قومی احتساب بیورو بلوچستان اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے اشتراک سے کوئٹہ میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والا انٹر یونیورسٹیز اینٹی کرپشن ڈے سپورٹس فیسٹیول اختتامی تقریب کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ بیوٹمز کے مارخور آڈیٹوریم میں منعقدہ اختتامی تقریب میں صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ان کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم خان بازئی، سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ، ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان ڈاکٹر یاسر خان بازئی، ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نیاز حسن، بیوٹمز یونيورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ، بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر گل محمد کاکڑ سمیت دیگر اہم شخصیات سمیت تمام جامعات کے ڈائریکٹر سپورٹس اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے محکمہ کھیل بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کھیلوں کے بڑے ایونٹس منعقد کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ کھیلوں کے ذریعے دیانت داری، میرٹ، شفافیت اور نظم و ضبط کے فروغ اور بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنا تھا۔ صوبائی مشیر کھیل نے ساف چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بلوچستان کے فٹبالر جنید شاہ جبکہ آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سید فرید الدین اور عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے تینوں کھلاڑیوں کے لیے پانچ، پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کچلاک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا بھی اعلان کیا۔ آخر میں تمام کھیلوں کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ مجموعی نتائج کے مطابق بیوٹمز یونیورسٹی نے پہلی جبکہ جامعہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

خبرنامہ نمبر10125/26
کوہلو 19 نومبر ۔2026؛۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو عبدالحمید زہری کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی، سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت کی کارکردگی، طبی عملے کی حاضری اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد مری، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اصغر مری، اسسٹنٹ کمشنر مصطفیٰ شفیع، ڈاکٹر عطاء اللہ مری، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی رفیق بزدار، ایم اینڈ ای ای پی آئی میر کلیم بلوچ، بی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر حبیب اللہ خان سمیت محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں طبی سہولیات کی فراہمی، ہسپتالوں اور مراکزِ صحت کی موجودہ صورتحال، ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی حاضری اور مختلف انتظامی و فنی مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر افسران نے اپنے فیلڈ وزٹس اور معائنوں کے دوران سامنے آنے والی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، جہاں بعض صحت مراکز میں طبی عملے کی غیر حاضری، سہولیات کی کمی اور دیگر انتظامی مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت میں ڈاکٹروں سمیت تمام طبی عملے کی بروقت حاضری یقینی بنائی جائے، جبکہ غیر حاضر اور فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں قائم مراکزِ صحت کو فعال بنانے، ادویات کی بلاتعطل فراہمی، صفائی ستھرائی، طبی آلات کی دستیابی اور مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔ فیلڈ وزٹس اور نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ زمینی حقائق کی روشنی میں درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کا بروقت تدارک ممکن ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے تمام متعلقہ افسران باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں، عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر10126/26
کوئٹہ، 19 نومبر2026: بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (BBoIT) کے زیر اہتمام بلوچستان کی تاریخ کی پہلی بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو (BITE 2026) دو روزہ سرگرمیوں کے بعد کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ ایکسپو میں ملک بھر سے سرمایہ کاروں، صنعتکاروں، تاجروں، کاروباری اداروں، سرکاری محکموں اور ترقیاتی شراکت داروں نے شرکت کی، جبکہ دوسرے روز بھی بڑی تعداد میں شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایکسپو کا دورہ کیا اور اس کے انعقاد اور انتظامات کو سراہا۔ ایکسپو کا مقصد بلوچستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ صوبے کے مختلف شعبوں میں موجود کاروباری مواقع کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا تھا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بلال خان کاکڑ نے تمام نمائش کنندگان، تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری اداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس ایونٹ کی کامیابی میں سب سے اہم کردار نمائش کنندگان اور کاروباری برادری کا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت یہ ایک مثبت سرگرمی منعقد کی گئی، جس کا مقصد صوبے کے تاجروں، صنعتکاروں، ایس ایم ایز اور کاروباری افراد کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں کاروبار اور صنعتوں کے فروغ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی اور کاروباری برادری کو یہ اعتماد فراہم کرے گی کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر BUITEMS پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کے لیے انٹرپرینیورشپ، کاروباری اسٹارٹ اپس اور صنعت و تعلیمی اداروں کے باہمی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صرف ملازمتوں کے حصول تک محدود رہنے کے بجائے اپنا کاروبار شروع کرنے، اسے ترقی دینے اور دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی سوچ اپنانی چاہیے۔ ان کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کا فروغ نہ صرف نوجوانوں کی ذاتی ترقی بلکہ معاشرے اور کمیونٹی کی معاشی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں آئی ٹی اور دیگر جدید مضامین کے فروغ کے ساتھ طلبہ کو کاروباری دنیا اور صنعت سے منسلک کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں، حکومتی تنظیموں اور صنعت کے درمیان اشتراک ہی معاشی ترقی کامؤثر راستہ ہے۔ اختتامی تقریب میں شرکاء نے ایکسپو کے انعقاد کو بلوچستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

خبرنامہ نمبر10127/26
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ترقی پسند بلوچستان کے وژن کے تحت منعقدہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو (BITE 2026) کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بلال خان کاکڑ ایکسپو کی کامیابی، سرمایہ کاری کے مواقع اور صوبے کی معاشی ترقی کے روشن امکانات پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

خبرنامہ نمبر10128/26
تربت 19 نومبر 2026: جامعہ تربت میں جاری چار روزہ “کیچ اکیڈمک گالا 2026” کا دوسرا مرحلہ نئی کاروباری سوچ، ٹیکنالوجیکل جدت اور شاندار ثقافتی رنگوں کے ساتھ اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ترجمان جامعہ تربت کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد، فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران، انجمن تاجران کے نمائندہ وفد، صحافیوں، ممتاز کاروباری شخصیات اور ماہرین تعلیم کے ہمراہ بزنس گالا، مصنوعی ذہانت (اے آئی) بوٹ کیمپ اور لائیو میوزک شو کا دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق اس میگا ایونٹ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ طلبہ، اینٹی نارکوٹیکس فورس اور ابھرتے ہوئے مقامی انٹرپرینیورز سمیت مختلف کاروباری اداروں کی جانب سے اسٹالز لگانے کے لیے سینکڑوں درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے بہترین 100 معیاری اسٹالز کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ گالا میں جہاں ایک طرف طلبہ کے تیار کردہ اے آئی روبوٹکس اور سائنس پراجیکٹس کی نمائش جاری ہے، وہی دوسری جانب روایتی، ثقافتی و ماڈرن کھانوں کے ذائقہ دار فوڈ اسٹالز، بک اسٹالز، بلوچی دستکاری و ہینڈی کرافٹس، کاسمیٹکس، فائن آرٹس، ڈیجیٹل فوٹوگرافی اور ورچوئل گیمنگ زونز کے اسٹالز شرکاء کے لیے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ وائس چانسلر سمیت دیگر معزز مہمانوں نے طلبہ کی کاروباری مائینڈ سیٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے انداز اور مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال پر مبنی پراجیکٹس کو بے حد سراہا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ تربت اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے گائیڈلائنز، عہد حاضر کے تقاضوں اور یونیورسٹی اسٹریٹجک پلان کے مطابق اپنے طلبہ اور نوجوانوں کو انوویٹر، ڈیجیٹل اسکلز سے آراستہ کرنے، روزگار پیدا کرنے والا اور بااختیار بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ محض ایک ایونٹ نہیں بلکہ ایک مشن ہے جس کے تحت طلبہ اور نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے میدان میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ دوسری جانب جاری لائیو میوزک شو اور ثقافتی رنگوں نے کیمپس کی رونقیں دوبالا کر دی ہیں، جن سے حاضرین بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ کونسل تربت کے وائس چیئرمین میر باہڑ جمیل دشتی، کیچ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ رستم جان گچکی، ایڈوکیٹ مہراب گچکی، انجمن تاجران کے نمائندوں، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے گالا کا دورہ کر کے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔وائس چانسلر کے ساتھ ملاقات میں معزز مہمانوں نے کہاکہ جامعہ تربت نے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور صحت مند تفریح کو یکجا کر کے خطے کے نوجوانوں کو ایک مثبت سمت دی ہے اور اس میگا ایونٹ میں شہریوں، طالب علموں اور کاروباری طبقے کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ جامعہ تربت نہ صرف اعلیٰ تعلیم کا مرکز ہے بلکہ خطے میں جدید ٹیکنالوجی، فکری، ثقافتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی پیش پیش ہے۔

خبرنامہ نمبر10128/26
زیارت 19نومبر2026:
ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے محکمہ تعلیم زیارت کے افسران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لطیف اللہ غرشین، ڈسٹرکٹ آفیسر فیمیل میمونہ فہیم اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل فرزانہ ارباب کو محکمانہ امور میں اچھی کارکردگی اور فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے پر تعریفی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ سرکاری افسران کی محنت، لگن اور ذمہ دارانہ کارکردگی قابلِ تحسین ہے۔ محکمہ تعلیم میں بہتری، تعلیمی معیار کی بلندی اور سرکاری تعلیمی اداروں کی مؤثر فعالیت کے لیے تمام افسران اور عملے کو اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور جانفشانی سے ادا کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر 2026/10129
ترکیہ/انتالیہ 19 نومبر:ـ
اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (UNFCCC) کے زیر اہتمام 31ویں عالمی موسمیاتی کانفرنس (COP31) ترکیہ کے شہر انطالیہ میں 9 سے 20 نومبر 2026 تک جاری ہے، جس میں ڈائریکٹر جنرل و ریلیف کمشنر پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غوری زئی نے صوبہ بلوچستان کی نمائندگی کی۔
اس موقع پر پاکستان پویلین میں منعقدہ خصوصی پینل سیشن بعنوان “موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے میں مضبوط محاذ: بلوچستان میں قدرتی آفات کے خطرات میں کمی اور پیشگی اقدامات کو ادارہ جاتی شکل دینا” سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بین الاقوامی مندوبین، ترقیاتی و انسانی ہمدردی کے اداروں کے نمائندوں اور محققین کے سامنے بلوچستان کے موسمیاتی تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر جامع پریزنٹیشن پیش کی پریزنٹیشن میں بلوچستان کے جامع موسمیاتی لچک اور ڈیزاسٹر پری پیئرڈنس پروگرام کے اہم خدوخال اور مستقبل کے منصوبوں کو اجاگر کیا گیا، جن میں ایمرجنسی آپریشنز سینٹرز کو جدید خطوط پر استوار کرنا، کثیرالجہتی خطرات سے متعلق جدید قبل از وقت وارننگ سسٹم کا قیام، ممکنہ آفات سے قبل حفاظتی اقدامات، اربن سرچ اینڈ ریسکیو کی صلاحیت میں اضافہ، خواتین کی قیادت میں دیہی سطح پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹیوں کا قیام، جبکہ پانی، شمسی توانائی اور روزگار کے ذرائع کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانے جیسے اہم اقدامات شامل ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان نے اس امر پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات اور قدرتی آفات کے خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافہ، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، بروقت پیشگی اقدامات اور مقامی آبادی کی شمولیت ناگزیر ہے۔کانفرنس کے دوران اس اہم سیشن نے بلوچستان میں موسمیاتی تحفظ، قدرتی آفات سے بچاؤ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون، اشتراک اور نئی شراکت داریوں کے فروغ کے مواقع بھی فراہم کیے۔اس موقع پر حکومت بلوچستان، محکمہ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات اور تمام متعلقہ شراکت داروں کے تعاون اور بھرپور معاونت کو سراہا گیا۔ عالمی سطح پر بلوچستان کی نمائندگی اور صوبے کے موسمیاتی تحفظ کے اقدامات کو اجاگر کرنا صوبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ اور قدرتی آفات کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
خبر نامہ نمبر 2026/10130
کوئٹہ 19نومبر:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی امیر حمزہ نے ونگ کمانڈر کرنل باقر کے ہمراہ یونیورسٹی آف بلوچستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیرِ تکمیل آئی ٹی ہب کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر منصوبے پر ہونے والی پیش رفت، مکمل کیے گئے کاموں کے معیار اور دیگر انتظامی و تکنیکی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ آئی ٹی لیب بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے، جس کا مقصد انہیں جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مہارتوں اور جدت کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہےانہوں نے بتایا کہ آئی ٹی لیب کا ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبہ باقاعدہ افتتاح کے لیے تیار ہے۔اس منصوبے سے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے مواقع میسر آئیں گے۔
خبر نامہ نمبر 2026/10131
کوئٹہ 19 نومبر:۔ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے کوٹے کے تحت 31 وزارتوں اور ڈویژنوں میں موجود 5,387 خالی آسامیاں پُر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اہم اقدام سے صوبے کے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت کے مواقع فراہم ہوں گے، جبکہ بے روزگاری میں نمایاں کمی اور بلوچستان میں احساس محرومی کے خاتمے میں خاطر خواہ مدد ملے گی ۔ لائیولی ہڈ ڈیویلپمنٹ پلان کے تحت وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے کی 5387 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے انتظامات اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں کا خاکہ پیش کر دیا گیا۔ منصوبے کے تحت صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور مختص آسامیوں پر بھرتی کے عمل کو مؤثر بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے افسران نے شرکت کی۔ شرکاء کو بھرتیوں کے طریقۂ کار اور متعلقہ محکموں و ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں پیش کردہ بریفنگ کے مطابق بھرتیوں کے لیے جامع منصوبہ تیار کرنے، اس کی تفصیلات متعلقہ وزارتوں اور اضلاع تک پہنچانے اور امیدواروں کو مساوی نمائندگی کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔ اس سلسلے میں مخصوص آسامیوں کے لیے ٹیسٹ 20 نومبر سے 8 دسمبر تک منعقد کیے جائیں گے۔ امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی تعلیمی اسناد، قومی شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور دیگر مطلوبہ دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ بھرتی کے عمل میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ بلوچستان کوٹے کے تحت آسامیوں کے اشتہارات سرکاری پلیٹ فارمز پر جاری کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس میں شریک آفیسران کا کہنا ہے کہ لائیولی ہڈ ڈیولپمنٹ پلان کا مقصد صرف ملازمتوں کی فراہمی نہیں بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو مستقل روزگار، ہنر اور معاشی خود انحصار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے بے روزگاری میں کمی، نوجوانوں کی صلاحیتوں کا بہتر استعمال اور صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی اصل دھارے میں لانے کی کوشش کی جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کوٹے کے تحت بڑی تعداد میں بھرتیوں سے صوبے کے نوجوانوں کو باوقار روزگار ملے گا، جس سے معاشی و سماجی مشکلات میں کمی آئے گی۔ وفاقی حکومت کا یہ فیصلہ بلوچستان کے اہل امیدواروں کے لیے سرکاری ملازمتوں تک رسائی بڑھانے اور صوبے کے لیے مختص کوٹے پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔بلوچستان کے مختلف اضلاع کے نوجوان اس فیصلے کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ بھرتی کا عمل صاف شفاف، تیز اور مکمل طور پر میرٹ پر ہوگا۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ دور دراز اضلاع کے امیدواروں کو ٹیسٹ اور انٹرویوز میں برابری کا موقع ملے گا تاکہ احساس محرومی کا مؤثر خاتمہ ہو سکے۔ اس سے بلوچستان کے ہزاروں گھرانوں کی معاشی حالت بہتر ہوگی اور صوبے کے نوجوانوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی محکموں کو منتخب امیدواروں کی مکمل فہرستیں تیار کرنے اور حتمی ریکارڈ متعلقہ رابطہ کمیٹیوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، تاکہ بھرتی کے مراحل کو منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے.
خبر نامہ نمبر 2026/10132
کوئٹہ 19 نومبر: ـڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی امیر حمزہ نے ونگ کمانڈر کرنل باقر کے ہمراہ یونیورسٹی آف بلوچستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیرِ تکمیل آئی ٹی ہب کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر منصوبے پر ہونے والی پیش رفت، مکمل کیے گئے کاموں کے معیار اور دیگر انتظامی و تکنیکی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیااسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ آئی ٹی ہب بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے، جس کا مقصد انہیں جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مہارتوں اور جدت کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی ہب کا ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبہ باقاعدہ افتتاح کے لیے تیار ہے۔ اس منصوبے سے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے مواقع میسر آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *