خبرنامہ نمبر10090/2026
کوئٹہ، 17 نومبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کے دسویں اجلاس میں صوبے میں سرمایہ کاری، مالیاتی خدمات اور صنعتی ترقی کے فروغ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بلوچستان کی پہلی انشورنس کمپنی قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی، جبکہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں لو بی ٹی یو گیس سے فرٹیلائزر کمپلیکس قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دو ارب روپے کی ابتدائی لاگت سے بلوچستان میں رجسٹرڈ بلوچستان انشورنس کمپنی لمیٹڈ قائم کی جائے گی۔ اس کمپنی کے قیام سے صوبے کے سرکاری اداروں اور مقامی شہریوں کو انشورنس کی بہتر اور معیاری سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی۔ اس اقدام سے صوبے میں مالیاتی خدمات کے شعبے کو وسعت دینے اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت انشورنس کمپنی کا قیام صوبے میں مالیاتی خدمات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ حکومت بلوچستان نجی شعبے کے اشتراک سے ایسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن کے ذریعے صوبے کی معاشی استعداد سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی شراکت داری کو فروغ دے کر معاشی سرگرمیوں میں وسعت اور پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ اجلاس میں ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں لو بی ٹی یو گیس کو بروئے کار لاتے ہوئے فرٹیلائزر کمپلیکس کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے سے مقامی قدرتی وسائل کے موثر استعمال کے ساتھ صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور مقامی آبادی کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ فرٹیلائزر کمپلیکس کے قیام سے علاقے میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافے اور متعلقہ شعبوں میں معاشی مواقع پیدا ہونے کی بھی توقع ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور ان وسائل کو مقامی سطح پر صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی کوشش ہے کہ قدرتی وسائل سے حاصل ہونے والے معاشی فوائد میں مقامی آبادی کو بھی بھرپور حصہ ملے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے راستے کھلیں۔ سوئی میں فرٹیلائزر کمپلیکس کا قیام اسی سوچ کے تحت ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے علاقے میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں معاشی ترقی کے لیے ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جن میں سرکاری اور نجی شعبہ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کرے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے دستیاب وسائل، نجی شعبے کی مہارت اور سرمایہ کاری کی صلاحیت کو یکجا کرکے ترقیاتی منصوبوں کو عملی شکل دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منظور شدہ منصوبوں پر پیش رفت کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے تاکہ ان کے ثمرات جلد عوام تک پہنچ سکیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان،ت ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون، سیکرٹری خزانہ جہانگیر خان، سیکرٹری قانون اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10091/2026
کوئٹہ:17 نومبر صوبائی وزیر کموڈیٹی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ کی خصوصی ہدایت پر ان کے بھائی و فوکل پرسن ہرنائی حاجی باز محمد دمڑ اور ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی نے زیارت، ہرنائی اور سنجاوی سے تعلق رکھنے والے میرٹ کی بنیاد پر منتخب چار نوجوانوں میں عبداللہ، سیدال خان، سیف اللہ اور امیر اللہ میں محکمہ کھیل و ثقافت کے تعیناتی آرڈرز تقسیم کیے اس موقع پر فوکل پرسن ہرنائی حاجی باز محمد دمڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے ہمیشہ اپنے علاقے کے نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے عملی جدوجہد کی ہے۔ ان کی اولین ترجیح رہی ہے کہ اہل اور مستحق نوجوانوں کو خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو اور نوجوان معاشی طور پر خودمختار بن سکیں انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ کی مسلسل کاوشوں سے علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مقصد ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت، نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے حاجی باز محمد دمڑ نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت پر مبنی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ اہل نوجوانوں کو ان کا جائز حق مل سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10092/2026
کوئٹہ 17 نومبر ۔صوبائی مشیر برائے بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی، بلدیاتی اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ محکمہ بلدیات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ڈیجیٹلائزیشن، شفافیت اور میرٹ پر مبنی نظام کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔یہ بات انہوں نے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے کارکردگی اور انتظامی امور کا جائزہ لینے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی عزت نذیر بلوچ، سیکرٹری بلوچستان لوکل گورنمنٹ بورڈ شجاعت علی بلوچ، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ، چیف آفیسر میٹر پولیٹن کارپوریشن عبد الوحید بادینی، ڈائریکٹر جنرل سر ڈی اے عبد المنان دوتانی سمیت محکمہ بلدیات و دیہی ترقی علی افسران نے شرکت کی ہیں۔اجلاس میں محکمہ بلدیات کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (PSDP) برائے مالی سال 2026-27 پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال، عمل درآمد کی رفتار اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، جبکہ مالی سال 2026-27 کے لیے گرانٹ اِن ایڈ (Grant-in-Aid) کی فراہمی اور اس کے استعمال سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی مشیر نواب زادہ امیر حمزہ زہری نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں اور امدادی گرانٹس کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچائے جائیں اور تمام متعلقہ امور میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں محکمہ بلدیات کے تحت جاری بھرتیوں کے عمل کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی اور کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق محکمہ میں بھرتیوں کا عمل میرٹ، شفافیت اور قواعد و ضوابط کے عین مطابق مکمل کیا جائے گا، تاکہ اہل اور قابل امیدواروں کو آگے آنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے اجلاس کو محکمہ کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کرنے کے لیے خاطر خواہ پیش رفت کی گئی ہے۔ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے عوام اور ان کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے درمیان رابطوں کو مزید موثر بنایا جا سکے گا، جس سے عوامی شکایات کے ازالے، خدمات کی فراہمی اور انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔ ان اقدامات سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے میں مدد ملے گی۔اجلاس میں بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی (BRDA) کی مجموعی کارکردگی، بالخصوص تربیتی سرگرمیوں اور استعداد کار میں اضافے کے پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اکیڈمی کی جانب سے سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے منعقد کی جانے والی تربیتی ورکشاپس کو سراہا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مصنوعی ذہانت (AI) سمیت جدید ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد سرکاری ملازمین کی استعداد کار بڑھانے اور سرکاری امور میں جدید طریقہ کار متعارف کرانا ہے۔صوبائی مشیر نواب زادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ تربیت یافتہ افرادی قوت کسی بھی ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، لہٰذا بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی کی تربیتی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے تاکہ صوبے کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکار جدید مہارتوں سے مستفید ہو سکیں۔اجلاس کے اختتام پرصوبے بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (ٹھوس کچرے کے انتظام) کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی مشیر نے ڈپٹی کمشنرز (DCs) کانفرنس کے دوران سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام شہری علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے مربوط حکمت عملی، موثر نگرانی اور متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے، کچرے کو بروقت ٹھکانے لگانے اور شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے مستقل انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی تاکہ کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔صوبائی مشیر امیر حمزہ زہری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، عوامی مسائل کے فوری حل، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور جدید بلدیاتی نظام کے قیام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10093/2026
کوئٹہ: 17نومبر۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی انٹر اسکول ہاکی ٹورنامنٹ 2026 کا فائنل میچ اقرا روزة القران للاطفال اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہزارہ سوسائٹی کے مابین کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری تعلیم بلوچستان لعل جان جعفر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں معاونِ خصوصی برائے داخلہ بابر یوسفزئی سیکرٹری کھیل درا بلوچ، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز یاسر بازئی،اسپیشل سیکرٹری تعلیم رضوان قدیر، ڈپٹی سیکرٹری تعلیم جاوید کرد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر نصیر احمد شاہ، ، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید امین شاہ، ،اور اقراءاسکولز کے ضلعی صدر محمد شاکر سمیت دیگر اعلیٰ حکام، کھیلوں سے وابستہ شخصیات، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری تعلیم سکولز لعل جان جعفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل طلبہ کی تعلیم و تربیت کا ایک اہم حصہ ہیں۔ کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، خود اعتمادی، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی اور ذہنی طور پر بھی صحت مند رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے مطابق حکومت بلوچستان نوجوان نسل کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور تعلیمی اداروں میں مثبت ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری کھیل درا بلوچ نے کہا کہ ہاکی بلوچستان کا ایک اہم کھیل ہے اور اسکولوں کی سطح پر اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد مستقبل کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش اور تربیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے میدان نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے، صحت مند معاشرے کی تشکیل اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کا موثر ذریعہ ہیں۔ اسکولوں میں کھیلوں کے لیے مناسب سہولیات، کھیل کے میدانوں کی بہتری، معیاری کھیلوں کے سامان کی فراہمی اور طلبہ کو ضلعی، صوبائی اور قومی سطح کے مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔سیکرٹری تعلیم سکولز کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ، والدین اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کریں۔ حکومت بلوچستان تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کو بھی طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کا لازمی جزو سمجھتی ہے۔تقریب کے اختتام پر سیکرٹری تعلیم لعل جان جعفر نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں، کھلاڑیوں، اساتذہ اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہیں، اصل کامیابی کھیل کے جذبے، محنت، نظم و ضبط اور مثبت مقابلے میں ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو مستقبل میں بھی محنت اور لگن کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ تقریب کے اخر میں سیکرٹری تعلیم اسکولز لعل جان جعفر نے ونر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہزارہ سوسائٹی رنراپ ،اقرا روزة القران للاطفال کی ٹیموں اور ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10094/2026
لورالائی:17نومبر ۔ رکنِ صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر بلوچستان حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے صوبائی وزیر شعیب خان نوشیروانی اور سیکرٹری آبپاشی حکومتِ بلوچستان سہیل الرحمٰن سے ان کے دفتر میں خیرسگالی ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع لورالائی اور حلقے کے مختلف عوامی مسائل، بالخصوص محکمہ آبپاشی کے زیرِ تکمیل اور جاری ترقیاتی منصوبوں، آبپاشی کے نظام کی بہتری اور زرعی شعبے کو درپیش مسائل پر تفصیلی اور تعمیری گفتگو ہوئی اس موقع پر حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے ضلع لورالائی کی جغرافیائی، زرعی اور معاشی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی ایک زرعی خطہ ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت، باغبانی اور مالداری سے وابستہ ہے۔ علاقے میں زراعت کے فروغ، باغات کی بہتر نگہداشت اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے پانی کے موثر انتظام اور آبپاشی کی سہولیات کی فراہمی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ خصوصاً کسانوں اور زمینداروں کو درپیش پانی کی قلت اور آبپاشی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ آبپاشی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے، زیرِ تکمیل اسکیموں کی رفتار تیز کرنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے، تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات براہِ راست علاقے کے عوام، کسانوں اور زمینداروں تک پہنچ سکیںحاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کا دارومدار بنیادی سہولیات کی فراہمی، زرعی شعبے کی مضبوطی، روزگار کے مواقع میں اضافے اور عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر ہے۔ لورالائی جیسے زرعی اہمیت کے حامل ضلع میں آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے سے نہ صرف زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی معیشت، کسانوں کی خوشحالی اور عوام کے معیارِ زندگی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ وہ حلقے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے عوامی مسائل کو متعلقہ صوبائی حکام کے سامنے موثر انداز میں اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے ترقیاتی وژن کے مطابق ضلع لورالائی میں عوامی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطوں اور تعاون کو مزید موثر بنایا جائے گا اس موقع پر صوبائی وزیر شعیب خان نوشیروانی اور سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمٰن کے ساتھ محکمہ آبپاشی سے متعلق امور، جاری منصوبوں اور علاقے کی ترقیاتی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کا بنیادی مقصد لورالائی کے عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی، متعلقہ محکمے کی توجہ ان مسائل کی جانب مبذول کرانا اور ترقیاتی منصوبوں کی موثر پیش رفت کے لیے رابطوں کو فروغ دینا تھا عوامی و سماجی حلقوں کے مطابق زرعی علاقوں میں آبپاشی کی سہولیات کی بہتری، پانی کے وسائل کا بہتر استعمال اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل علاقے کی معاشی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10095/2026
کوہلو 17 نومبر۔ایس پی طیب اقبال کے تبادلے اور نئی جائے تعیناتی پر روانگی سے قبل ڈپٹی کمشنر کوہلو عبدالحمید زہری نے ان کے دفتر میں الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو نے دورانِ تعیناتی ایس پی کی پیشہ ورانہ خدمات، فرائض کی انجام دہی اور دونوں محکموں کے درمیان باہمی تعاون اور خوشگوار پیشہ ورانہ روابط کو سراہا۔ انہوں نے ایس پی کے لیے آئندہ جائے تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔ملاقات کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے ایس پی طیب اقبال کو یادگاری تحائف کے طور پر چھڑی اور بلوچی ٹوپی پیش کیے ہیں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10096/2026
برشور: 17 نومبر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت ضلع برشور میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور سرکاری اسکولوں کی کارکردگی کو موثر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر برشور سید رضی ہریرہ، محکمہ تعلیم کے ضلعی آفسران،کلسٹر ہیڈز اور دیگر متعلقہ آفسران نے شرکت کی،جہاں تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور اساتذہ کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر خالد شمس نے واضح کیا کہ تدریسی عمل میں کسی قسم کی سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے تمام کلسٹر ہیڈز کو سخت احکامات جاری کیے کہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے ماتحت عملے کا مکمل ڈیٹا دفتر میں جمع کرایا جائے اور محکمہ خزانہ سے اس کی باقاعدہ تصدیق کرائی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی حاضری اور تدریسی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں کے دورے کیے جائیں،اور غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے،ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر اور تعلیمی آفسران پر زور دیا کہ وہ باقاعدہ شیڈول کے تحت اسکولوں کا معائنہ کریں تاکہ ضلع کا کوئی بھی اسکول بند نہ رہے،اجلاس کے اختتام پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ علاقے میں موجود خستہ حال اور مخدوش اسکول عمارتوں کی فوری نشاندہی کر کے تفصیلی رپورٹ ڈی ای او آفس کو بھجوائی جائے،تاکہ بروقت مرمت و بحالی کے ذریعے طلبہ کو ایک محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آ سکے اور ضلع میں تعلیم کا معیار بہتر سے بہترین ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10097/2026
سوراب17 نومبر.: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گدر عبد الجبار بلوچ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تحصیلدار سوراب محمود احمد کرد، نائب تحصیلدار ایوب حسن، انجمن تاجران کے صدر ڈاکٹر خدارحیم زہری، لائیواسٹاک آفیسر ڈاکٹر منور اسحاق خراسانی، تاجر برادری کے نمائندگان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد، شہر میں صفائی کی صورتحال اور ٹریفک کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری پرائس لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں اور ان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10098/2026
قلات17نومبر۔ ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری کے زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی،، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل ثناء اللہ ثناء ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر عبدالفتاح سمیت محکمہ تعلیم قلات و خالق آباد کے افسران، اور آر ٹی ایس ایم شاہنواز نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع قلات میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی، سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری، زیرِ تعمیر سکولوں کی تکمیل، سکولوں کی عمارتوں کی مرمت، اساتذہ کی کمی، ٹرانسفر و پوسٹنگ، اٹیچمنٹ اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔محکمہ تعلیم کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو غیر حاضر اساتذہ اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے محکمہ تعلیم کو درپیش مسائل کے حل اور تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کسی صورت قابلِ قبول نہیں، غیر حاضر اساتذہ کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اساتذہ کرام اپنی تمام تر توجہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور ان کی بہترین تربیت پر مرکوز رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، انہیں معیاری تعلیم اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ڈپٹی کمشنر انجینئرعائشہ زہری نے محکمہ تعلیم کے افسران اور آر ٹی ایس ایمز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کے دورے کریں اور اساتذہ کی حاضری سمیت تعلیمی سرگرمیوں کی باقاعدگی سے نگرانی کو یقینی بنائیں، تاکہ ضلع میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10099/2026
گوادر17 نومبر۔: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس ڈے کے موقع پر پی ٹی ایس ایم سی کے چیئرمین عبدالکریم، اسکول انتظامیہ اور چیمپئن کلب کی طالبات کے اشتراک سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول مقبول سے ہوا، جس کے بعد طالبات نے خوبصورت ٹیبلو اور پراثر تقاریر پیش کرکے تعلیم کی اہمیت، طلبہ کی صلاحیتوں اور روشن مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب میں مہمانانِ گرامی عادل نودیزی، سقر ناصر اور عبدالکریم سمیت ساجدہ جلال اور بلقیس سلیمان نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں طلبہ کو قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کا معمار قرار دیتے ہوئے تعلیم، کردار سازی، خود اعتمادی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کی حوصلہ افزائی اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ایک تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے۔تقریب کے اختتام پر پروگرام میں حصہ لینے والی طالبات میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں اور ان کی صلاحیتوں و کاوشوں کو سراہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10100/2026
گوادر 17 نومبر ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ترقیاتی وژن کے تحت ادارہ ترقیات گوادر کی زیر نگرانی گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے ساتھ شہر میں کھیلوں کے جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ادارہ ترقیات گوادر نے شہر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ، مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور نوجوانوں کو صحت مند و مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعدد اہم اسپورٹس منصوبے تعمیر کیے ہیں، جبکہ بعض منصوبوں پر کام جاری ہے جی ڈی اے کے زیر نگرانی تعمیر شدہ اور زیر تعمیر اسپورٹس منصوبے میں سینیٹر محمد اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم،گوادر اسپورٹس کمپلیکس، بابائے بزنجو فٹبال اسٹیڈیم، عاصم عبداللہ فٹسال گراونڈ، جی ڈی اے اسکول فٹبال گراونڈ, گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول فٹبال گراونڈ زیر تعمیر, کیپٹن یعقوب رئیسانی والی بال گراونڈابراہیم پپلی سورگ (دل) فٹبال گراونڈ شامل ہیں, ادارہ ترقیات گوادر کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کے مقابلوں، ٹورنامنٹس اور اسپورٹس ایونٹس کے انعقاد میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے، تاکہ گوادر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور کھیلوں کے قومی و صوبائی سطح کے مقابلوں میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10101/2026
گوادر17 نومبر : صوبائی حکومت بلوچستان کی صحت عامہ کی پالیسی کے تحت عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے ڈائریکٹر جنرل صحت بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال گوادر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف وارڈز، او پی ڈی، تھیلیسیمیا سینٹر، ڈائلیسز یونٹ، میل و فی میل وارڈز، شعب ڈینٹل، شعبہ امراضِ چشم، لیبارٹری اور ڈرگ اسٹور کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور متعلقہ شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ بلوچ نے انہیں ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور، طبی سہولیات اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ہسپتال میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ ڈائریکٹر جنرل صحت نے یقین دہانی کرائی کہ خالی آسامیوں کو جلد پر کرنے کے معاملے پر اعلیٰ حکام سے رابطہ اور ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ہسپتال میں طبی عملے کی کمی دور کرکے عوام کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بروقت حاضری یقینی بنانے، فرائض منصبی دیانت داری سے ادا کرنے اور مریضوں کو بلاامتیاز معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔ پولیو مہم کے حوالے سے بھی ہدایت کی کہ کوریج میں حائل رکاوٹیں دور کرکے تمام بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لیے موثر اقدامات اور ٹیموں کی کارکردگی کی نگرانی یقینی بنائی جائے۔ڈائریکٹر جنرل صحت نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری، موثر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، جس کے لیے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی، انتظامی نظم و ضبط اور طبی عملے کی ذمہ دارانہ خدمات بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔اس موقع پر ضلعی آفیسر صحت گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر، پی پی ایچ آئی کے ضلعی منیجر ڈاکٹر منیر احمد دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10102/2026
کوئٹہ 17 نومبر ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے آج قاسم لائن کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں ایڈیشنل آئی جی پی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد، ایس ایس پی آپریشن ڈویڑن ملک اصغر عثمان، محترمہ سمیہ سلیم، محترمہ تحریم ظفر، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر کمال خان کبزئی، زونل کمانڈرز، ونگ کمانڈرز اور دیگر پولیس افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس نے قاسم لائن کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، جن میں ایم ٹی سیکشن، فائر سمیولیٹر، بیرکس، رہائشی کوارٹرز، دفاتر اور کینٹین شامل تھے۔ انہوں نے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور جوانوں کو فراہم کی جانے والی رہائشی و دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد طاہر نے کہا کہ پولیس فورس کے جوان محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود، صحت اور بنیادی ضروریات کی تکمیل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جوانوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ بالخصوص جوانوں کے طبی علاج معالجے، ان کے بچوں کی تعلیم اور دیگر فلاحی امور پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے جوانوں کے جذبے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حوصلے بلند رکھیں اور پولیس کی ملازمت کو محض ایک سرکاری ذمہ داری نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور تحفظ کا عظیم فریضہ سمجھتے ہوئے پوری لگن، دیانت داری اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاسم لائن میں جدید جم کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ پولیس اہلکاروں کی جسمانی صحت، فٹنس اور تندرستی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ان کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں بھی بہتری لائی جا سکے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد طاہر نے جوانوں کے لیے جدید جم کے قیام کی غرض سے 10 لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا اور یقین دہانی کرائی کہ جوانوں کی فلاح و بہبود اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔دورے کے اختتام پر انسپکٹر جنرل آف پولیس نے پولیس جوانوں کے مسائل بھی سنے اور متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود، بہتر ماحول کی فراہمی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10103/2026
استامحمد17نومبر۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد اسماعیل لاشاری نے سپرنٹنڈنٹ عبدالرحمن بلوچ اور رفیق احمد کے ہمراہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو BSDI کے تحت زیرِ تعمیر آفیسر ریسٹ ہاوس کا تفصیلی دورہ کیادورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ریسٹ ہاوس کے مختلف حصوں تعمیراتی کام کی پیش رفت، استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ عملے سے منصوبے کی مجموعی صورتحال اب تک مکمل ہونے والے کام اور باقی ماندہ تعمیراتی مراحل کے حوالے سے تفصیلات بھی حاصل کیںاس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا آفیسر ریسٹ ہاوس کی تعمیر میں مقررہ معیار منظور شدہ ڈیزائن اور تکنیکی تقاضوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کسی مرحلے پر تعمیراتی کام میں کوئی خامی یا کمی پائی جائے تو اسے فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ منصوبہ پائیدار اور معیاری بنیادوں پر مکمل ہو سکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے کو مقررہ ٹائم فریم کے اندر مکمل کرنے کے لیے تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے اور تمام مراحل کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے عوامی و سرکاری سہولیات کی بہتری کے لیے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنانا متعلقہ حکام کی بنیادی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10104/2026
استامحمد17نومبر۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی ہدایات کی روشنی میں آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد اسماعیل لاشاری نے سپرنٹنڈنٹ عبدالرحمن بلوچ اور رفیق احمد کے ہمراہ زیرِ تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کی رفتار معیار اور پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا انہوں نے تعمیراتی امور سے متعلق دستیاب معلومات حاصل کرتے ہوئے منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس استامحمد کا ایک اہم ترقیاتی منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان اور متعلقہ دفاتر کو ایک ہی چھت تلے کام کرنے کی سہولت میسر آئے گی اس منصوبے سے نہ صرف مختلف محکموں کے دفاتر کی کمی اور انتظامی مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ سرکاری امور کی انجام دہی، محکموں کے درمیان رابطہ کاری اور باہمی تعاون کے عمل میں بھی بہتری آئے گیانہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا ایک اہم مقصد عوام کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے نجات دلانا ہے، کیونکہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تکمیل کے بعد شہری ایک ہی مقام پر مختلف ضلعی محکموں سے رجوع کرکے اپنے انتظامی، سرکاری اور دیگر مسائل کے حل کے لیے سہولیات حاصل کر سکیں گے اس سے عوام کے قیمتی وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ ساتھ سرکاری خدمات کی فراہمی میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس امر پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تعمیراتی معیار اور مقررہ تقاضوں کو خصوصی اہمیت دی جانی چاہیے تاکہ عوامی وسائل سے تعمیر ہونے والا یہ اہم منصوبہ پائیدار اور دیرپا ثابت ہو اور مستقبل میں ضلعی انتظامیہ اور عوام دونوں کے لیے موثر سہولت کا ذریعہ بن سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10105/2026
دکی17نومبر۔ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمٰن کبدانی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال نے بی ایس ڈی آئی (BSDI) پروگرام کے تحت ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کے معیار، رفتار اور پیش رفت کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ختمِ نبوت چوک، عیدگاہ، محلہ جلال آباد میں نالیوں کی تعمیر، ٹرانسپورٹ اڈہ تھل لونی، مختلف واٹر سپلائی اسکیموں اور ویگن اڈہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف منصوبوں کے تعمیراتی مراحل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام اور ٹھیکیداروں سے کام کی موجودہ صورتحال اور پیش رفت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال نے متعلقہ حکام اور تعمیراتی ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار، شفافیت اور مقررہ ضابطوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص میٹریل کے استعمال اور غیر معیاری تعمیراتی کاموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ تمام منصوبے منظور شدہ ڈیزائن، تکنیکی معیار اور طے شدہ مدت کے مطابق مکمل کیے جائیںانہوں نے مزید کہا کہ بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے ضلع دکی میں بنیادی سہولیات کی بہتری، شہری انفراسٹرکچر کی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بالخصوص نکاسی آب، واٹر سپلائی، عیدگاہوں، ٹرانسپورٹ اڈوں اور دیگر شہری سہولیات کی بہتری سے شہریوں کو ریلیف ملے گا اور علاقے میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگااسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی نگرانی کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے، تعمیراتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے اور کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوامی اہمیت کے حامل منصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمٰن کبدانی کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی کر رہی ہے، تاکہ سرکاری وسائل کا درست استعمال، تعمیراتی معیار کی پاسداری اور ترقیاتی اسکیموں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10106/2026
استامحمد17نومبر۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد اسماعیل لاشاری نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویڑنل انفارمیشن آفس نصیرآباد نیک محمد، سپرنٹنڈنٹ عبدالرحمن بلوچ ،رفیق احمد کے ہمراہ آج حکومت بلوچستان کی جانب سے دیئے گئے فنڈز سے زیر ِ تعمیر فیبریکیٹڈ ہاوسز کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کے مختلف مراحل کا معائنہ کیا اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ عملے سے منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے بھی تفصیلی معلومات حاصل کیںاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے فیبریکیٹڈ ہاوسز کی تعمیر کے احکامات دیئے جو کہ حکومت بلوچستان کا ایک اہم اور قابلِ ستائش ترقیاتی اقدام ہے جس کا بنیادی مقصد سرکاری افسران کو بہتر، معیاری اور جدید طرز کی رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے ان ہاوسز کی تعمیر اور تکمیل سے افسران کو دورانِ تعیناتی رہائش کے حوالے سے درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ انہیں ایک محفوظ، آرام دہ اور بہتر رہائشی ماحول میسر آئے گا اس سے افسران کو اپنی سرکاری ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دینے میں بھی مدد ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ سرکاری افسران اور ملازمین کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل تعمیراتی کام کے معیار کو برقرار رکھنا اور مختص وسائل کا موثر استعمال متعلقہ محکموں کی اہم ذمہ داری ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام اور تعمیراتی عملے کو ہدایت کی کہ فیبریکیٹڈ ہاوسز کی تعمیر میں مقررہ معیار تکنیکی تقاضوں اور تعمیراتی ضوابط کو ہر صورت ملحوظِ خاطر رکھا جائے اور کام کی رفتار کو مزید تیز کرتے ہوئے منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور تعمیراتی کام کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبے کی تکمیل کے بعد افسران کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10107/2026
شیرانی:17نومبر ۔پٹی کمشنر ضلع شیرانی کلیم اللہ کاکڑ نے ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کے معیار، رفتار اور مختلف مراحل پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام اور تعمیراتی عملے کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی کام منظور شدہ ڈیزائن، مقررہ معیار اور سرکاری ضابطوں کے مطابق مکمل کیے جائیں ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اسکیمیں عوامی فلاح و بہبود اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں، لہٰذا ان منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ متعلقہ محکمے اور ٹھیکیدار اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں تاکہ مقررہ مدت کے اندر منصوبوں کو مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال، غیر معیاری تعمیرات، غیر ضروری تاخیر اور سرکاری فنڈز کے غیر موثر استعمال کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ افسران منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور کام کی پیش رفت سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ رکھیں ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، سرکاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت برقرار رکھنا اور دستیاب وسائل کو عوامی مفاد میں موثر انداز میں استعمال کرنا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل سے علاقے میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی براہِ راست ریلیف ملے گا انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے، تعمیراتی مراحل میں درپیش رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے اور کام کی رفتار و معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، تاکہ ضلع شیرانی میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچ سکیں ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گی اور عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت، معیار اور رفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10108/2026
لورالائی: 17نومبر ۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے گورنمنٹ بوائز کالج لورالائی کے
طلبائ کی درخواست پر اسپورٹس گالا کے انعقاد کے لیے کھیلوں کا سامان فراہم کر دیا۔ اس سلسلے میں طلبائ نے ڈپٹی کمشنر آفس سے تعاون کی درخواست کی تھی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری توجہ دیتے ہوئے طلبائ کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدام اٹھایااسپورٹس گالا کے انعقاد کو ممکن بنانے کے لیے کرکٹ، والی بال، فٹ بال، بیڈمنٹن سمیت مختلف کھیلوں کا سامان فراہم کیا گیا، جو طلبائ میں تقسیم کیا گیا تاکہ وہ اپنی کھیلوں کی سرگرمیاں بہتر انداز میں منعقد کر سکیں واضح رہے کہ مذکورہ کھیلوں کا سامان ڈپٹی کمشنر لورالائی کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت اور مقامی مخیر حضرات کے تعاون سے حاصل کیا گیا، جس کا مقصد تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو کھیلوں کے مثبت مواقع فراہم کرنا ہےاس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کا کہنا تھا کہ کھیلیں نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما، نظم و ضبط، خود اعتمادی اوراجتماعی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے سے طلباء میں برداشت، ٹیم ورک، باہمی تعاون اور مقابلے کا مثبت جذبہ پیدا ہوتا ہےانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، تعلیمی اداروں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور طلباءکو مثبت و تعمیری مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گی ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو تعلیمی و کھیلوں کے حلقوں میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی اداروں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک قابلِ قدر کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10109/2026
سیوی 17 نومبر ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سیوی ملک بہادر خان بنگلزئی نے شہر کے مختلف بینکوں کا دورہ کیا اور وہاں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے بینک منیجرز سے ملاقات کی اور سیکیورٹی گارڈز کی دستیابی، ان کی تعیناتی اور حفاظتی انتظامات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام بینکوں میں سیکیورٹی گارڈز ہر وقت چوکس رہیں، اپنی ڈیوٹی ذمہ داری اور مستعدی سے انجام دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری نظر رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔اس موقع پر بینکوں کے باہر موٹر سائیکلوں کی پارکنگ اور ٹریفک کی روانی کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ بینک انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ موٹر سائیکل بینک کے باہر کھڑے نہ کیے جائیں تاکہ بینکوں کے داخلی و خارجی راستے، سڑکیں اور عوامی گزرگاہیں بلا رکاوٹ رہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور بینکوں میں محفوظ ماحول کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کے لیے نگرانی اور اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10110/2026
سیوی 17 نومبر ۔ ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیوی/بختیار آباد ملک بہادر خان بنگلزئی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے پارٹنر بینک کے ریٹیلر پوائنٹ کا دورہ کیا، جہاں مستحق خواتین کو بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط کے حصول میں درپیش مشکلات سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں۔ دورے کے دوران بعض مستحق خواتین کی جانب سے قسط کی ادائیگی میں تاخیر، مناسب انتظار گاہ کا نہ ہونا، ادائیگی نہ ہونے اور مشین کی خرابی کے باعث پیش آنے والی مشکلات کی شکایات سامنے آئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ریٹیلر حکام سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ تمام شکایات کا فوری ازالہ کرتے ہوئے مستحق خواتین کو ان کی مکمل سہ ماہی قسط کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مستحقین کی امدادی رقوم کی ادائیگی کے عمل میں غیر ضروری تاخیر یا غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ریٹیلر حکام کو ہدایت کی کہ مشینری اور دیگر تکنیکی مسائل فوری حل کرکے ادائیگی کا عمل شفاف، آسان اور بلا تعطل بنایا جائے تاکہ مستحق خواتین کو اپنی امدادی رقم کے حصول میں مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10111/2026
کوئٹہ17 نومبر ۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) بلوچستان کے زیرِ اہتمام جینڈر اینڈ چائلڈ سیل (GCC) کے ذریعے ہنگامی حالات میں صنفی بنیادوں پر تشدد کی روک تھام اور متاثرہ افراد کے تحفظ (GBViE) کے حوالے سے ایک اہم صوبائی مشاورتی اجلاس کانفرنس ہال پی ڈی ایم اے کوئٹہ میں منعقد ہوا۔اجلاس ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غوری زئی کی ہدایات پر جبکہ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن نوید احمد کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں جی بی وی ایکسپرٹ مس انعم ملک مینگل، پروگرام اسسٹنٹ حماد الحق خان سمیت مختلف سرکاری محکموں اور انسانی ہمدردی کے شعبے سے وابستہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ 16 روزہ مہم برائے انسداد تشدد 2026 کے حوالے سے مشترکہ منصوبہ بندی اور مختلف اداروں کے درمیان موثر رابطہ کاری پر زور دیا گیا۔اجلاس کے شرکاءنے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنے فوکل پرسنز نامزد کریں اور اپنی مجوزہ سرگرمیوں کی تفصیلات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں تاکہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری مضبوط ہو، ذمہ داریوں کا واضح تعین کیا جا سکے اور متاثرہ افراد کو محفوظ، باوقار اور رازداری پر مبنی خدمات فراہم کی جا سکیں۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور امدادی سرگرمیوں میں خواتین، بچیوں، بچوں اور کمزور طبقات کے تحفظ، عزت و وقار اور بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10112/2026
نصیرآباد17نومبر۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ایریگیشن آفیسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف انجینئر ایریگیشن قربان علی جتوئی سپرنٹنڈنگ انجینئر مدثر ظفر کھوسہ سمیت متعلقہ محکمے کے دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران ربیع کینال پر قائم غیر قانونی کنکشن کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں زرعی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور پانی چوری کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ زرعی پانی ایک اہم قومی اور معاشی اثاثہ ہے اور اس کی منصفانہ تقسیم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ کسی بھی شخص کاشتکار یا زمیندار کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اپنے مقررہ حصے سے زائد پانی غیر قانونی طریقے سے حاصل کرے یا دوسرے کاشتکاروں کے حق پر ڈاکہ ڈالے انہوں نے واضح کیا کہ زرعی پانی کی تقسیم میں کسی قسم کی ناانصافی، اقربا پروری یا غیر قانونی عمل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے ایریگیشن حکام کو ہدایت کی کہ ربیع کینال کی مسلسل نگرانی کی جائے اور غیر قانونی کنکشن پانی چوری اور مقررہ حصے سے زائد پانی حاصل کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ نہری پانی کی تقسیم مقررہ شیڈول اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہونی چاہیے تاکہ ٹیل کے علاقوں تک بھی زرعی پانی کی بروقت اور مناسب فراہمی ممکن بنائی جا سکے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ایریگیشن افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں فیلڈ میں موجود رہ کر پانی کی تقسیم کے نظام کی نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بااثر شخص یا غیر قانونی طور پر پانی حاصل کرنے والے کے باعث دوسرے کاشتکاروں کو ان کے جائز حق سے محروم نہ ہونا پڑے انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی کنکشن کے خاتمے کے لیے جاری کارروائیوں کو مزید موثر بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام کاشتکاروں کو ان کے مقررہ حصے کے مطابق زرعی پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10113/2026
نصیرآباد17نومبر۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کے افسران پولیو پروگرام سے وابستہ ذمہ داران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران حالیہ پولیو مہم کی مجموعی کارکردگی مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل درپیش چیلنجز اور بہتر حکمتِ عملی کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے کے اہداف ٹیموں کی کارکردگی فیلڈ مانیٹرنگ رہ جانے والے بچوں تک رسائی اور مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ حالیہ پولیو مہم کے دوران بہتر منصوبہ بندی موثر حکمتِ عملی مسلسل نگرانی اور فیلڈ میں تعینات تمام ٹیموں کی مشترکہ کاوشوں کے باعث حوصلہ افز
ا نتائج حاصل ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں کسی ایک فرد یا ادارے کی نہیں بلکہ تمام متعلقہ محکموں افسران پولیو ورکرز اور مانیٹرنگ ٹیموں کی اجتماعی محنت ذمہ داری اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہیںانہوں نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے ہمیں اسی جذبے محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی مہم کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام متعلقہ افسران اور ٹیمیں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں فیلڈ میں موجود رہ کر نگرانی کے عمل کو موثر بنائیں اور ہر بچے تک پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پہنچانے کو یقینی بنائیںڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے اس مقصد کے حصول کے لیے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی گنجائش نہیں انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ مہمات کے لیے پیشگی منصوبہ بندی ٹیموں کی تربیت مائیکرو پلان پر موثر عملدرآمد اور رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ضلع نصیرآباد کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے جاری کوششوں کو مزید نتیجہ خیز بنایا جا سکے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10114/2026
آواران 17نومبر۔ کمشنر لسبیلہ سائرہ عطا کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس آواران میں تمام سرکاری محکموں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عقیل کریم بلوچ، ایس پی حاصل قمبرانی، فوکل پرسن اقصیٰ میر وانی سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی امور، عوامی مسائل کے حل، امن و امان اور محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10115/2026
گوادر17 نومبر. گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس ڈے کے موقع پر پی ٹی ایس ایم سی کے چیئرمین عبدالکریم، اسکول انتظامیہ اور چیمپئن کلب کی طالبات کے اشتراک سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد طالبات نے خوبصورت ٹیبلو اور پُراثر تقاریر پیش کرکے تعلیم کی اہمیت، طلبہ کی صلاحیتوں اور روشن مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب میں مہمانانِ گرامی عادل نودیزی، سقر ناصر اور عبدالکریم سمیت ساجدہ جلال اور بلقیس سلیمان نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں طلبہ کو قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کا معمار قرار دیتے ہوئے تعلیم، کردار سازی، خود اعتمادی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کی حوصلہ افزائی اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ایک تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے۔تقریب کے اختتام پر پروگرام میں حصہ لینے والی طالبات میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں اور ان کی صلاحیتوں و کاوشوں کو سراہا۔
خبرنامہ نمبر10116/2026
کوئٹہ، 17 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی محترمہ کے انتقال پر منگل کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ایک روزہ تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جہاں اسپیکر صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزراء سردار کوہیار خان ڈومکی، بخت محمد کاکڑ، حاجی علی مدد جتک، عاصم کرد گیلو، میر ظہور احمد بلیدی، میر ضیاءلانگو، نور محمد دمڑ، سلیم خان کھوسہ، میر شعیب نوشیروانی، میر محمد صادق عمرانی، مشیران نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری اور نسیم الرحمٰن ملازئی، پارلیمانی سیکرٹریز میر عبدالمجید بادینی، میر اصغر رند، میر عبدالصمد گورگیج، محمد خان لہڑی اور میر لیاقت علی لہڑی، اراکین صوبائی اسمبلی میر ظفر زہری، میر زابد ریکی، مولانا ہدایت الرحمٰن، شیخ زرک خان مندوخیل، ملک نعیم خان بازئی اور ڈاکٹر نواز کبزئی، رحمت صالح بلوچ، اراکین قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج، میر عثمان بادینی، نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، سید جمال شاہ ، سردار یعقوب خان ناصر ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، قبائلی شخصیت میر شفیق الرحمان مینگل، مختلف محکموں کے سیکرٹریز، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون، پریس سیکرٹری شیخ عبدالرزاق ڈی جی پی آر بلوچستان عسکر خان ، انفارمیشن کمشنر عبدالشکور خان ، پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن سید اقبال شاہ، محمد حیات اچکزئی ، صحافیوں عرفان سعید، منظور احمد رند، شہزادہ زوالفقار احمد زئی، رضا الرحمٰن، مجیب احمد ، خلیل احمد ، نور الہیٰ بگٹی ، رضوان سعید، صدر یونین آف جرنلسٹس نصیر آباد ڈویڑن دھنی بخش مگسی سرکاری افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام شخصیات نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ان کی چچی محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ شرکائ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10117/2026
کوئٹہ، 17 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پارلیمانی سیکرٹری میر برکت علی رند کی رہائش گاہ جا کر ان کی عیادت کی اور مزاج پرسی کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے میر برکت علی رند کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء سردار کوہیار خان ڈومکی، میر ضیاءلانگو، حاجی علی مدد جتک اور معاون وزیر اعلیٰ برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند، معاون داخلہ بابر یوسفزئی، اسٹاف افسر سید امین، حسن میر بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے میر برکت علی رند کی جلد صحت یابی اور صحت و تندرستی کے لیے دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر اپنی ذمہ داریاں دوبارہ انجام دیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10118/2026
حب 17نومبر۔کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کے احکامات پر یکسین ایریگیشن کینال حب عدیل فیض بلوچ نے لسبیلہ کینال پر نان کمانڈ ایریا میں قائم غیر قانونی واٹر کنکشنز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کنکشنز اکھاڑ دیے ہیں نہری پانی کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے ان کے عملی اقدامات کو محکمہ ایریگیشن کی جانب سے قانون کی عملداری برقرار رکھنے کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہےضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی۔ایکسین ایریگیشن کینال نے غیر قانونی کنکشنز کے معاملے پر عملی اقدامات کے ذریعے واضح کیا ہے کہ نہری پانی کی تقسیم میں قواعد و ضوابط کی پابندی ضروری ہے۔ نان کمانڈ ایریا میں قائم غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی نہ صرف پانی کے ناجائز استعمال کی روک تھام کے لیے اہم ہے بلکہ اس سے قانونی حق رکھنے والے زمینداروں اور کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کی راہ بھی ہموار ہوتی ہے۔ایریگیشن کینال ایکسئن کی کارکردگی کا اہم پہلو یہ ہے کہ نہری نظام سے متعلق مسائل کے حل کے لیے صرف زبانی دعووں کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ لسبیلہ کینال جیسے اہم آبی نظام میں غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ ایک ذمہ دارانہ اقدام ہے، جس سے پانی کی منصفانہ تقسیم اور نہری نظام میں نظم و ضبط برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہےنان کمانڈ میں غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ سرکاری وسائل کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے موثر نگرانی اور بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔ نہری پانی عوامی اہمیت کا حامل وسیلہ ہے، جس کا غیر قانونی استعمال روکنا محکمہ ایریگیشن کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے توقع کی جا رہی ہے کہ کمشنر لسبیلہ اورڈپٹی کمشنر کے احکامات پرایریگیشن کینال اسی جذبے کے ساتھ لسبیلہ کینال پر غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور پانی کی تقسیم میں قانونی تقاضوں کو مقدم رکھا جائے گا۔ بلاامتیاز کارروائیوں اور موثر نگرانی کے ذریعے نہری پانی کے تحفظ اور مستحق زمینداروں تک پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10119/2026
کوئٹہ 17نومبر۔ عوام کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ کوئٹہ، دکی، خاران، خضدار اور اوستہ محمد میں اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیموں نے بیکنگ یونٹس، میٹ شاپس، بیکریز، ریسٹورنٹس، کریانہ اسٹورز سمیت متفرق کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 19 مراکز کو جرمانے اور 25 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کوئٹہ کے صنعتی علاقے سرکی روڈ پر گھی و کوکنگ آئل کے ڈسٹری بیوشن پوائنٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ اسٹاک کے تقریباً 600 کارٹن ضبط جبکہ گھی اور آئل کے مجموعی طور پر 6 نمونے لیکر لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے۔ ضبط شدہ اسٹاک کی فروخت و ترسیل روک دی گئی ہے اور لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔دریں اثنائ کوئٹہ کے میکانگی روڈ اور کاسی روڈ پر فوڈ بزنس یونٹس کی انسپیکشن کے دوران ناقص صفائی، اشیائ کی غیر محفوظ اسٹوریج، تاریخوں کے اندراج میں غفلت اور فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر ایک بیکنگ یونٹ اور گوشت کی دکان سمیت 3 مراکز کو جرمانہ کیاگیا جبکہ واجبات کی ادائیگی کے لیے متعدد مراکز کو حتمی نوٹسز جاری کیے گئے۔خضدار میں مرکزی آر سی ڈی روڈ اور جھالاوان کمپلیکس کے اطراف میں کارروائی کے دوران ایک نان شاپ اور دو ریسٹورنٹس مالکان کو صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی میں غفلت، کھلے کوڑا دان، مکھیوں کی بھرمار، زنگ آلود ریفریجریٹرز اور کھانے کی غیر محفوظ اسٹوریج پر جرمانہ کیا گیا جبکہ معمولی نقائص پر 8 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری ہوئے۔اسی طرح اوستہ محمد کے جناح روڈ اور سول اسپتال روڈ پر متعدد کریانہ اسٹورز، بیکریز اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کے خلاف فوڈ بزنس لائسنس و رجسٹریشن کی عدم دستیابی، ناقص صفائی، اشیائ کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10120/2026
کوئٹہ، 17 نومبر ۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ خواتین کو ہمارے معاشرے میں نہایت اہم مقام حاصل ہے ملکی ترقی وخوشحالی میں خواتین کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمارٹ ویمن پولیس اسٹیشن سول لائن کے دورے کے موقع پر میں مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت ایس ایس پی آپریشنز ضیاء اللہ مندوخیل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ انہیں محفوظ ماحول کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت حل پولیس کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ خواتین پولیس اہلکار معاشرے میں امن و امان کے قیام خواتین کو انصاف کی فراہمی اور ان کے تحفظ کے لیے اہم خدمات انجام دے رہی ہیں۔آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ تاہم خواتین کو معاشرے میں اپنے امور بلا خوف و خطر سرانجام دینے کیلئے ایک سازگار ماحول فراہم کرنا ہم سب کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے تاکہ خواتین اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں خواتین کا تحفظ اور ان کے مسائل کا فوری حل بلوچستان پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔خواتین کی عزت و تکریم اور عصمت و عفت کی حفاظت،معاشی خود مختاری اورجنسی استحصال سے تحفظ یقینی بناناخواتین کو معاشرے میں تمام حیثیتوں میں اس کا جائز مقام دلوانا ہمارا بنیادی فریضہ ہے ،صوبہ بھر کے تھانوں میں لیڈی پولیس اہلکاروں پر مشتمل سٹاف تعینات کیا گیا ہے جس کے تحت خواتین اپنے مسائل کے حل کے لئے خواتین عملہ سے بلا جھجھک رابطہ کر سکیں اور ان سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان پولیس خواتین کے تحفظ اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10121/2026
کوئٹہ 17نومبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی خصوصی ہدایات اور عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں انسدادِ گداگری مہم کے تحت کارروائیاں کیں۔کارروائی کے دوران یوفون چوک، سرینا چوک، انسکمب روڈ اور میزان چوک سمیت مختلف مقامات پر گداگری میں ملوث کم عمر بچوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اب تک 11 کم عمر بھکاریوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں منظم گداگری کی روک تھام، عوامی شکایات کے ازالے اور اس غیر قانونی عمل کی حوصلہ شکنی کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ موثر رابطہ کاری کے ذریعے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ شہر میں انسدادِ گداگری مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10122/2026
کوئٹہ 17نومبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ کا ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز کا معائنہ،حفاظتی اقدامات اور سرکاری نرخوں کا جائزہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ نے نسیم فلنگ اسٹیشن اور آغا ایل پی جی فلنگ اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں ایل پی جی کی قیمتوں، حفاظتی انتظامات، فائر سیفٹی آلات، سلنڈرز کی ہینڈلنگ اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر دونوں اسٹیشنز کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ حفاظتی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد، سرکاری نرخوں کی پابندی اور صارفین سے زائد قیمت وصول کرنے سے گریز یقینی بنایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی تحفظ اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے معائنوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10123/2026
گوادر/گنز 17 نومبر ۔: صوبائی حکومت بلوچستان کی تعلیمی پالیسی کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی ماحول کی بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ضلع گوادر کے ساحلی علاقے گنز میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کی خستہ حال عمارت کی تزئین و مرمت کا کام محکمہ تعلیم کی کاوشوں اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے تعاون سے جاری ھےڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) گوادر زرآتون نے اسکول کا دورہ کیا اور عمارت کی خستہ حالی، فرنیچر کی عدم دستیابی اور طالبات کو درپیش تعلیمی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں مقامی نمائندوں کے ساتھ مشاورت کے بعد پاکستان کوسٹ گارڈز سے باضابطہ رابطہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں اسکول کی مرمت و تزئین کا کام شروع ہوا۔اسکول کی ماضی اور موجودہ تصاویر عمارت میں آنے والی نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہیں، جبکہ طالبات کے لیے فرنیچر کی فراہمی بھی زیر غور ہے یہ پیش رفت محکمہ تعلیم، مقامی نمائندوں اور معاون اداروں کے باہمی تعاون کی مثال ہے، جس کا مقصد بچیوں کو بہتر، محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا اور علاقے میں تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10124/26
رکھنی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے ایکسیئن اربن پلاننگ حبیب اللہ خان اور ایس ڈی او ہارون جعفر کے ہمراہ چھپر کا دورہ کیا۔
کمشنر نے فٹسال گراؤنڈ رکھنی، بی ٹی روڈ داؤد آباد تا چھپر، بی ٹی روڈ کلی ملک جمال خان تا چھپر، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول داؤد آباد چھپر کی زیرِ تعمیر عمارت اور کمپیوٹر لیب کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایکسیئن اربن پلاننگ نے منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔
کمشنر نے کہا کہ معیاری سڑکیں عوام کی آمدورفت اور بنیادی سہولیات تک رسائی بہتر بناتی ہیں، جبکہ اسکول میں جدید سہولیات طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کریں گی۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مطلوبہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی وسائل سے جاری منصوبوں میں ناقص کام اور غیر ضروری تاخیر قابلِ قبول نہیں ہوگی—
خبرنامہ نمبر10125/26
گوادر17 نومبر 2026:
گوادر: ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، ڈاکٹر امین مندوخیل، نے جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال زیرانتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ، دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ اور زیرِ علاج مریضوں کی عیادت تھا۔ڈی جی ہیلتھ کی آمد پر ہسپتال انتظامیہ نے ڈی جی ہیلتھ اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر ناصر شیخ نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، دستیاب وسائل اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس کے بعد ڈی جی ہیلتھ نے ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (OPD)، جنرل وارڈز، آپریشن تھیٹر، لیبارٹری، ریڈیولوجی یونٹ اور فارمیسی کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے طبی آلات کی کارکردگی، لیبارٹری میں ٹیسٹوں کی دستیابی، فارمیسی میں ادویات کی موجودگی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈی جی ہیلتھ نے مختلف وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں رائے لی۔ مریضوں نے ہسپتال کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا، جس پر ڈی جی ہیلتھ نے ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملے کا معیاری طبی خدمات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ڈی جی ہیلتھ نے ہسپتال کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مزید بہتری کے لیے تجاویز پر غور کی ہدایت کی۔ انہوں نے انتظامیہ کو مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور تمام عملے کی محنت و لگن کو سراہا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا تعاون ہر وقت جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال کو حاصل رہے گا تاکہ عام عوام کو زیادہ سے زیادہ اور معیاری طبی سہولیات ملتی رہیں۔ اس موقع پر ڈی ایچ او گوادر یاسر طاہر، ایم ایس میر عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عبدالحفیظ، پی پی ایچ آئی ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر منیر رند اور دیگر ہمراہ تھے۔
خبرنامہ نمبر10127/26
کوئٹہ 17 نومبر۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی خصوصا دشمن ممالک کی ایماء پر ہورہی ہے اور یہ صرف narrative کا جنگ ہے اور فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے اس بیانیہ کی جنگ کو سوشل میڈیا کے ذریعہ پھیلا رہے ہیں اور ان کے سرورز نئی دہلی ،کابل اور تل اییب سے آپریٹ ہورہے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے مزید کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نہ صرف سیکورٹی فورسز کے جوان بلکہ معصوم عوام بھی وطن پاکستان کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور بلوچستان دنیا کا واحد خطہ ہے جس کے دو چیف جسٹس صاحبان اور 60 سے زاہد وکلاء کو دہشتگردوں نے شہید کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں منعقدہ پانچ روزہ نیشنل ویمن لیڈرشپ کانفرنس سے کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ فیک نیوز بھی ہمارے لئے چیلنج ہے اور دشمن فیک نیوز کے ذریعے نہ صرف خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں بلکہ ہماری اکانومی کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں اور یہ ہم سب کا فرض ہے خصوصا خواتین جنکو بلوچستان کے امن و امان کے لیے اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا اور صوبہ میں پہلی مرتبہ خواتین کانفرنس کا انعقاد کرنا اس کی مثال ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ ہم سب سفاک دشمن کا سامنا بہادری سے کررہے ہیں جونہ صرف دوسرے صوبوں کے بے گناہ لوگوں کو بے دردی سے مارتے ہیں بلکہ انہوں نے اپنے ہی صوبے کے پولیس اہلکاروں کو مانگئ ڈیم دہشت گرد حملے میں زندہ حالت میں تیزاب پلایا تھا انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوگا۔
خبرنامہ نمبر10126/26
کوئٹہ، 18 نومبر:2026: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں سرمایہ کاری، تجارت اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بلوچستان کی تاریخ کی پہلی بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو (BITE 2026) کا آج افتتاح ہوگا۔ دو روزہ ایکسپو 18 اور 19 نومبر کو بیوٹمز کوئٹہ میں منعقد ہوگی۔ایکسپو میں ملک کے مختلف شہروں سے ممتاز صنعت کار، سرمایہ کار، کاروباری شخصیات اور مختلف کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے، جبکہ بلوچستان کے مقامی کاروباری ادارے بھی اپنی مصنوعات اور کاروباری صلاحیتوں کو متعارف کرائیں گے۔اس موقع پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ ہے کہ BITE 2026کا مقصد بلوچستان کی معاشی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی کاروباری برادری کو ملک کے بڑے کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں سے جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں معدنیات، زراعت، لائیوسٹاک، ماہی گیری، توانائی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپو کے ذریعے مقامی صنعت کاروں، تاجروں، نوجوان کاروباری افراد اور ہنرمندوں کو اپنی مصنوعات متعارف کرانے اور نئے کاروباری روابط قائم کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وژن صوبے کو ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کا مرکز بنانا ہے اور بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اس مقصد کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایکسپوبلوچستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے، کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے اور صوبے کی معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
خبرنامہ نمبر10128/26
وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی اور سیکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ کی قیادت میں محکمہ خزانہ نے انٹرنل آڈٹ یونٹ (داخلی آڈٹ یونٹ) کو مزید مؤثر، فعال اور مستحکم بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کے زیرِ انتظام ٹریژریز اینڈ اکاؤنٹس اور لوکل فنڈ آڈٹ سے افسران و اہلکاروں کو اندرونی طور پر انٹرنل آڈٹ یونٹ میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) سے وابستہ مارکیٹ سے باقاعدہ کوالیفائیڈ ٹرینیز کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ اور سیکریٹری خزانہ کی رہنمائی میں محکمہ خزانہ کی ٹیم نے انٹرنل آڈٹ ٹیم کی پیشہ ورانہ استعدادِ کار، تکنیکی مہارت اور عملی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک جامع تربیتی پروگرام ترتیب دیا ہے۔
اس تربیتی پروگرام کے تحت افسران اور اہلکاروں کو فیلڈ میں تعیناتی سے قبل ضروری پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دے سکیں۔ان اقدامات کا بنیادی مقصد محکمہ جاتی مالیاتی نظام میں شفافیت، جوابدہی، مؤثر نگرانی اور مالیاتی نظم و ضبط کو فروغ دینا اور انٹرنل آڈٹ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔
خبرنامہ نمبر10129/26
کوئٹہ17 نومبر2026: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ تمام گیس صارفین کو مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنانے اور گیس سے متعلق عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ سردی کے موسم میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور بالخصوص کوئٹہ میں گیس کی فراہمی کا دورانیہ بڑھا کر رات 11 بجے تک کیا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر محمد راحیل صدیقی ملک اور چیف منیجر بلنگ محمد عمران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو شدید غربت، بیروزگاری اور کم فی کس آمدنی جیسے معاشی مسائل کا سامنا ہے، اسلیے ضروری ہے کہ انہیں گیس کی فراہمی میں خصوصی ریلیف دیا جائے اور ممکنہ حد تک سبسڈائزڈ نرخوں پر گیس فراہم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ترجیح بلوچستان بالخصوص کوئٹہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور انکے مجموعی معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ اس ضمن میں گیس کی فراہمی میں بہتری، شکایات کے فوری ازالے اور صارفین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ گورنر مندوخیل نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ گیس کے واجب الادا بلوں کی بروقت ادائیگی کے حوالے سے حکومتی اور ادارہ جاتی کوششوں میں تعاون کریں کیونکہ بلوں کی عدم ادائیگی سے نہ صرف متعلقہ اداروں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے بلکہ بالآخر اسکے منفی اثرات عوام کو بھی بھگتنا پڑتے ہیں۔گورنر بلوچستان نے نئے گیس کنکشنز پر پابندی کے باعث پیش آنے والی مشکلات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ نئے کنکشنز کے منتظر صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں جبکہ بعض افراد متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ اس مسئلے کا مناسب اور قابلِ عمل حل تلاش کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ اس موقع پر جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی محمد راحیل صدیقی ملک نے گورنر بلوچستان کو کمپنی کی جانب سے حال ہی میں اٹھائے گئے اقدامات، صارفین میں آگاہی مہم اور ادارے کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
خبرنامہ نمبر10130/26
چمن 17 نومبر 2026:
چمن: ڈپٹی کمشنر چمن کے دفتر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت کی سہولیات، طبی خدمات اور محکمہ صحت کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اویس نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال، پی پی ایچ آئی کے ضلعی سربراہ اکرم خان سمیت محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت کی کارکردگی، طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے اپنی ماہانہ کارکردگی اور جاری صحت عامہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔اجلاس میں صحت کے شعبے میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے طبی سہولیات کی بہتری، عوام کو بروقت علاج معالجے کی فراہمی اور محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔
اے ڈی سی چمن فدا بلوچ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری توجہ اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں اور صحت کے شعبے میں جاری اقدامات کی مؤثر نگرانی جاری رکھی جائے۔
خبرنامہ ننمبر10131/26
بلوچستان کی پہلی انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو BITE 2026 کا
کوئٹہ، 18 نومبر2026: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں سرمایہ کاری، تجارت اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بلوچستان کی تاریخ کی پہلی بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو (BITE 2026) کا آج افتتاح ہوگا۔ دو روزہ ایکسپو 18 اور 19 نومبر کو بیوٹمز کوئٹہ میں منعقد ہوگی۔ایکسپو میں ملک کے مختلف شہروں سے ممتاز صنعت کار، سرمایہ کار، کاروباری شخصیات اور مختلف کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے، جبکہ بلوچستان کے مقامی کاروباری ادارے بھی اپنی مصنوعات اور کاروباری صلاحیتوں کو متعارف کرائیں گے۔اس موقع پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ ہے کہ BITE 2026کا مقصد بلوچستان کی معاشی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی کاروباری برادری کو ملک کے بڑے کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں سے جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں معدنیات، زراعت، لائیوسٹاک، ماہی گیری، توانائی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپو کے ذریعے مقامی صنعت کاروں، تاجروں، نوجوان کاروباری افراد اور ہنرمندوں کو اپنی مصنوعات متعارف کرانے اور نئے کاروباری روابط قائم کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وژن صوبے کو ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کا مرکز بنانا ہے اور بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اس مقصد کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایکسپوبلوچستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے، کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے اور صوبے کی معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Recasted
خبرنامہ نمبر 10132/26
کویٹہ 17 نومبر 2026:
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) بلوچستان کے زیرِ اہتمام جینڈر اینڈ چائلڈ سیل (GCC) کے ذریعے ہنگامی حالات میں صنفی بنیادوں پر تشدد کی روک تھام اور متاثرہ افراد کے تحفظ (GBViE) کے حوالے سے ایک اہم صوبائی مشاورتی اجلاس کانفرنس ہال پی ڈی ایم اے کوئٹہ میں منعقد ہوا۔
اجلاس ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غوری زئی کی ہدایات پر جبکہ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن نوید احمد کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں جی بی وی ایکسپرٹ مس انعم ملک مینگل، پروگرام اسسٹنٹ حماد الحق خان سمیت مختلف سرکاری محکموں اور انسانی ہمدردی کے شعبے سے وابستہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ 16 روزہ مہم برائے انسداد تشدد 2026 کے حوالے سے مشترکہ منصوبہ بندی اور مختلف اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری پر زور دیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنے فوکل پرسنز نامزد کریں اور اپنی مجوزہ سرگرمیوں کی تفصیلات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں تاکہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری مضبوط ہو، ذمہ داریوں کا واضح تعین کیا جا سکے اور متاثرہ افراد کو محفوظ، باوقار اور رازداری پر مبنی خدمات فراہم کی جا سکیں۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور امدادی سرگرمیوں میں خواتین، بچیوں، بچوں اور کمزور طبقات کے تحفظ، عزت و وقار اور بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
خبرنامہ نمبر10133/26
خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات کے لیے سرگرم ممتاز تنظیم “شرکت گاہ ویمنز ریسورس سینٹر” کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی اور “ساتھ” منصوبے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم اور سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے شرکت گاہ کی نصف صدی پر محیط جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ، مؤثر قانون سازی، موجودہ قوانین میں ضروری ترامیم، انسدادِ ہراسانی اور خواتین کارکنوں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں شرکت گاہ اور دیگر سول سوسائٹی کی تنظیموں کے تعاون کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
راحیلہ حمید خان درانی نے بلوچستان میں خواتین کے خلاف تشدد، جبری شادیوں، صنفی امتیاز اور ہراسانی جیسے مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کی سیاسی نمائندگی اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی کے باوجود معاشرتی اور ادارہ جاتی رویوں میں حقیقی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بالخصوص تعلیمی اداروں میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے تحفظ، جنسی ہراسانی کی روک تھام، شکایات کے مؤثر ازالے اور خواتین کے قانونی حقوق سے متعلق آگاہی پروگراموں کو وسعت دینے پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے خواتین کے حقوق سے متعلق قوانین کو اردو اور علاقائی زبانوں میں عام کرنے اور تحفظ کے لیے بین الصوبائی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کی تجویز بھی پیش کی۔ تقریب میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خواتین پارلیمنٹیرینز شہناز عمرانی اور کلثوم نیاز بلوچ سمیت صوبائی خاتون محتسب ایڈووکیٹ طاہرہ بلوچ اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ 1975ء میں قائم ہونے والی تنظیم شرکت گاہ نے گزشتہ پچاس برسوں کے دوران محدود وسائل سے آغاز کر کے خواتین کی معاشی خودمختاری، سیاسی شرکت، تعلیم، صحت، تحقیق اور پالیسی سازی کے میدان میں ایک وسیع قومی تحریک کی بنیاد رکھی۔ ادارے کا بنیادی فلسفہ لوگوں کے لیے نہیں بلکہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنا، ان کی آواز کو مضبوط بنانا اور انہیں اپنے حقوق اور مستقبل سے متعلق فیصلے خود کرنے کے قابل بنانا ہے۔ اسی روز منعقدہ “ساتھ” (SAATH) منصوبے کی اختتامی تقریب میں کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی کے خلاف تحقیق، تربیت، قانونی اصلاحات اور شکایات کے مؤثر نظام کے ذریعے خواتین محنت کشوں کے لیے محفوظ اور باوقار ماحول کی فراہمی کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
خبرنامہ نمبر10134/26
محکمہ خزانہ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے مالیاتی نظم و نسق کو مستحکم بنانے کے لیے اندرونی آڈٹ کے نظام میں اہم اصلاحات
حکومتِ بلوچستان نے اندرونی آڈٹ کے چارٹر (Charter of Internal Audit) کی منظوری دے دی ہے، جو صوبے میں مالیاتی نظم و نسق کو مستحکم بنانے، شفافیت کے فروغ، جوابدہی کو یقینی بنانے اور سرکاری قواعد و ضوابط اور مالیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔یہ اقدام محکمہ خزانہ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے اٹھایا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد صوبائی محکموں میں ایک مؤثر اور منظم اندرونی آڈٹ کا نظام متعارف کروانا ہے، تاکہ محکمانہ نظام میں موجود کمزوریوں، مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور مقررہ قواعد و ضوابط سے انحراف کی نشاندہی کرتے ہوئے اصلاحی اقدامات تجویز کیے جا سکیں۔اندرونی آڈٹ کے دوران سامنے آنے والی خامیوں، کمزوریوں اور بے ضابطگیوں سے متعلق رپورٹ متعلقہ پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز (PAOs) کو ارسال کی جائے گی، جن کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ آڈٹ میں نشاندہی کردہ تمام امور کا جائزہ لے کر ضروری اصلاحی اقدامات یقینی بنائیں۔اندرونی آڈٹ کے اس نظام کا بنیادی مقصد محض بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنا نہیں بلکہ سرکاری محکموں کے مالیاتی و انتظامی نظام کو مزید مؤثر بنانا، اندرونی کنٹرولز کو مضبوط کرنا اور مستقبل میں ایسی بے ضابطگیوں کی روک تھام کے لیے اصلاحات متعارف کروانا ہے۔ اس کے علاوہ اندرونی آڈٹ کی رپورٹس بیرونی آڈٹ کے لیے بھی ایک اہم معاون دستاویز کی حیثیت رکھیں گی، جس سے محکموں کی آڈٹ تیاری اور ادارہ جاتی جوابدہی میں بہتری آئے گی۔اس اقدام کو عملی شکل دینے کے لیے محکمہ خزانہ نے چیف انٹرنل آڈٹ (Chief Internal Audit) کی نگرانی میں ایک باقاعدہ اندرونی آڈٹ یونٹ قائم کیا ہے۔ یہ یونٹ منظور شدہ چارٹر اور طے شدہ دائرہ کار کے تحت متعلقہ پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کی درخواست پر آڈٹ کے فرائض سرانجام دے گا۔
ادارہ جاتی استعداد کار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے محکمہ خزانہ نے آڈٹ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنسی (CA) کے انٹرنز کو بھی اندرونی آڈٹ یونٹ کا حصہ بنایا ہے۔ اس مقصد کے لیے محکمہ خزانہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP)، کراچی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں اور سی اے ٹرینیز کی پیشہ ورانہ انٹرن شپ کے لیے ادارے کے ساتھ الحاق کا انتظام کیا ہے۔محکمہ خزانہ نے پیشہ ورانہ مہارت اور تکنیکی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے سی اے انٹرنز اور آڈیٹرز کے لیے دو ہفتوں پر مشتمل ایک خصوصی تربیتی پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں اعلیٰ تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین کو بطور مہمان مقررین مدعو کیا جا رہا ہے، جو شرکاء کو آڈٹ کے جدید طریقہ کار، عملی مہارتوں اور پیشہ ورانہ امور سے متعلق تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ان تربیتی اور استعداد کار میں اضافے کے اقدامات سے اندرونی آڈٹ یونٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، آڈٹ رپورٹس کے معیار اور کارکردگی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔ اس کے نتیجے میں آڈٹ ٹیم مقررہ مدت کے اندر تفویض کردہ ذمہ داریاں زیادہ مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کرنے کے قابل ہوگی۔
ان جامع اصلاحاتی اقدامات کے ذریعے محکمہ خزانہ حکومتِ بلوچستان صوبے میں مالیاتی نظم و ضبط کے فروغ، سرکاری مالیاتی قواعد و ضوابط اور پالیسیوں پر عملدرآمد، اندرونی کنٹرولز کی مضبوطی اور شفافیت و جوابدہی کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔اندرونی آڈٹ یونٹ کا قیام اور اس کی فعالیت محکمہ خزانہ کی جانب سے ایک اہم ادارہ جاتی اصلاح ہے، جس کا مقصد صرف بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنا نہیں بلکہ سرکاری محکموں کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا، مالیاتی انتظام کو مستحکم کرنا اور صوبے میں مؤثر، شفاف اور پائیدار پبلک فنانشل مینجمنٹ کو یقینی بنانا ہے۔
خبرنامہ نمبر10135/26
تربت 17 نومبر 2026: جامعہ تربت کے مین کیمپس میں علم، تحقیق، تخلیق، ٹیکنالوجی،تفریح اور جدت پر مبنی چار روزہ “کیچ اکیڈمک گالا 2026” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کیا۔ اس پروقار تقریب میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد، فیکلٹی ممبران، انتظامی عملہ، طلبہ، ماہرین تعلیم، کاروباری شخصیات اور مختلف اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق 20 نومبر تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ میں جہاں جامعہ تربت، گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج اور دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ کاروباری شخصیات اپنے اسٹالز اور پراجیکٹس کے ذریعے مختلف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں، وہیں طلبہ، شہریوں، والدین، اساتذہ، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد گالا کا دورہ کر کے ان کی بھرپور پذیرائی کر رہے ہیں۔اس چار روزہ ایونٹ کے دوران بزنس گالا، ٹیکنالوجی و سائنس نمائش، آرٹ اینڈ انوویشن ایکسپلوریشن، اور بزنس آئیڈیا کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ طلبہ کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) بوٹ کیمپ، کیریئر کونسلنگ اور انٹرپرینیورشپ بوٹ کیمپ بھی ایونٹ کا اہم حصہ ہیں۔ علاوہ ازیں، ڈرامہ، مشاعرہ، لائیو میوزک، تعلیمی مباحثے، کوئز مقابلے، پراجیکٹ نمائش اور ثقافتی پروگرامز بھی ترتیب دیے گئے ہیں۔ افتتاح کے بعد وائس چانسلر نے معزز مہمانوں کے ہمراہ مختلف اسٹالز اور نمائشوں کا دورہ کیا اور طلبہ کے تخلیقی کام کی پذیرائی کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کہا کہ جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان 2026-30 کے تحت اس گالا کے دوران طلبہ کی جامع شخصیت سازی، ان میں کاروباری و تخلیقی سوچ اور قیادت کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مختلف ایونٹس کے فوکل پرسنز، منتظمین، فیکلٹی ممبران، انتظامی عملے، طلبہ، رضاکاروں، میڈیا اور سول سوسائٹی کے علاوہ بلوچستان بیوریج اینڈ بوٹلرز کے سی ای او شیر جان قدیر سمیت تمام معاونین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر معزز مہمانوں اور شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ گالا خطے کے تعلیمی اداروں، صنعت کاروں اور نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی بہترین کاوش ہے، جو سماجی ہم آہنگی، باہمی رواداری اور تعلیمی بیداری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جامعہ تربت مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ کیچ اکیڈمک گالا کا پہلا دن علمی، تخلیقی اور تفریحی سرگرمیوں کے نام رہا جبکہ بزنس گالا سمیت دیگر دلکش نمائشوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کا میلہ کل (18 نومبر) کو سجے گا۔
خبرنامہ نمبر10136/26
ہرنائی 17 نومبر 2026:
لورالائی رینج کے اعلیٰ حکام کی خصوصی ہدایات پر ضلع ہرنائی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں تھانہ سٹی ہرنائی کی حدود میں مختلف اہم اور حساس مقامات پر خصوصی اسنیپ چیکنگ کی گئی۔ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے شہر میں داخل ہونے اور باہر جانے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشکوک افراد کی باریک بینی سے تلاشی لی اور ان کے کوائف کی جانچ پڑتال کی۔پولیس حکام کے مطابق اسنیپ چیکنگ کا تمام عمل انتہائی پرامن ماحول میں انجام پایا، جس میں شہریوں اور مسافروں نے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام، امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
خبرنامہ نمبر10137/26
تربت: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے ضلع کیچ کے امیدواروں کے لیے واک اِن انٹرویوز کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔کیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 18 نومبر 2026ء کو ضلع کیچ میں واک اِن انٹرویوز منعقد نہیں ہوں گے، جبکہ باقی ماندہ امیدواروں کے انٹرویوز نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 19 نومبر 2026ء کو میل امیدواروں، 20 نومبر 2026ء کو صرف فیمیل امیدواروں جبکہ 21 نومبر 2026ء کو باقی ماندہ میل امیدواروں کے واک اِن انٹرویوز منعقد کیے جائیں گے۔کیسکو نے تمام متعلقہ امیدواروں سے گزارش کی ہے کہ وہ نئی تاریخوں کے مطابق مقررہ دنوں میں اپنے انٹرویوز کے لیے تشریف لائیں۔
خبرنامہ نمبر10138/26
تربت 17 نومبر 2026: جامعہ تربت کے زیر اہتمام جاری چار روزہ “کیچ اکیڈمک گالا 2026” کے سلسلے میں اطلاع دی جاتی ہے کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر بروز بدھ (18 نومبر 2026) کو منعقد ہونے والا بزنس گالا اور دیگر سرگرمیاں عارضی طور پر ملتوی کر دی گئی ہیں۔ترجمان جامعہ تربت کے مطابق بزنس گالا سمیت دیگر رنگا رنگ سرگرمیاں اب 19 اور 20 نومبر 2026 (جمعرات اور جمعہ) کو منعقد ہوں گی۔ بروز بدھ، 18 نومبر کو طلبہ کے لیے یونیورسٹی بس سروس بھی معطل رہے گی، تاہم جامعہ تربت میں تمام اکیڈمک اور انتظامی امور 18 نومبر کو معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/10139
سوراب17 نومبر:براق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اور بانی ضیاء اللہ ملازئی کی نگرانی میں وینس ماڈل پبلک ہائی اسکول سوراب میں شاندار سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ تھے تاہم وہ ذاتی مصروفیات کے باعث شرکت نہ کر سکے جن کی نمائندگی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سلمان علی بلیدی نے کی اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سلمان علی بلیدی اور اعزازی مہمان اسسٹنٹ کمشنر عبدالجبار بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد طلباء و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں سائنسی علوم کے حوالے سے دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ایک بہترین اقدام ہے انہوں نے کہا کہ طلباء کی جانب سے پیش کیے گئے سائنسی ماڈلز اور تخلیقات ان کی محنت، قابلیت اور تخلیقی سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہیں ایسے تعلیمی پروگرام نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ انہیں تحقیق، جدت اور سائنسی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں انہوں نے براق فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا نمائش میں ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے اپنی سائنسی تخلیقات اور منفرد ماڈلز پیش کیے مقابلے میں وینس ماڈل پبلک ہائی اسکول نے پہلی، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سوراب نے دوسری، جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی سرخ نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر ڈاکٹر عمران سرور نے اٹلی سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں معیاری تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ براق فاؤنڈیشن کے بانی ضیاء اللہ ملازئی کی جانب سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے لیے اسکالرشپس کا اعلان بھی کیا گیا شرکاء نے براق فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسے سوراب میں تعلیمی، تحقیقی اور سائنسی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم اور مثبت قدم قرار دیا۔ خبر نامہ نمبر 2026/10140 کوئٹہ 17 نومبر:وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ویژن کے تحت نوجوانوں کو انگیج کرنے کے لیے بلوچستان سینٹر اف ایکسیلنس,حکومت بلوچستان اور پاکستان پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے اشتراک سے دو روزہ بلوچستان یوتھ انوویشن اینڈ انکوبیشن مقابلہ 2026 کا انعقاد اختتام پذیر ہو گیا اس مقابلے میں بلوچستان کے مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا.اس مقابلے میں بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے منتخب طلبہ و طالبات نے اپنے تخلیقی ائیڈیاز اور پروپوزلز صوبائی اداروں کے مختلف نمائندوں پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کو پیش کیے. جہاں کمیٹی کے اراکین نے ان سے مختلف سوالات کے ذریعے ان کی افادیت اور عملی امکانات کا جائزہ لیا اس کمیٹی میں محکمہ داخلہ سے ایڈیشنل سیکرٹری جمیل احمد بلوچ, ڈپٹی سیکرٹری رضوان قادر, بلوچستان سینٹر اف ایکسیلنس سے چیف کوارڈینیشن افیسر ڈاکٹر دوست محمد بڑیچ, ڈپٹی کوارڈینیشن افیسر عصمت اللہ خان, پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ سے ایڈوائزر سلمان علی, کالجز ٹیکنیکل اینڈ ہائر ایجوکیشن سے ڈپٹی سیکرٹری ارشاد احمد, یوتھ افیئرز سے ڈپٹی ڈائریکٹر قائم خان, انڈسٹریز اینڈ کامرس سے ڈپٹی ڈائریکٹر زمان علی اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے ریسرچ افیسر عنایت اللہ شامل تھے.میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے منتخب فوکل پرسنز کو ابزور کے طور پر بھی شامل کیا گیا تھا.اس مقابلے میں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی, یونیورسٹی اف بلوچستان, بیوٹمز یونیورسٹی, نسٹ بلوچستان کیمپس, لسبیلہ یونیورسٹی اف واٹر اینڈ میرین سائنسز, بلوچستان یونیورسٹی اف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز, یونیورسٹی آف لورالائی، یونیورسٹی آف تربت، یونیورسٹی آف مکران پنجگور، میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی، یونیورسٹی آف گوادر اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے طلبہ و طالبات شامل تھے.اس اقدام کا بنیادی مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو جدت، تحقیق، تخلیقی سوچ اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں روزگار، ہنرمندی اور کاروبار کے نئے مواقع سے روشناس کرانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبے میں موجود معاشی و قدرتی وسائل اور دستیاب مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو پائیدار معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا بھی اس مقابلے کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔







