خبرنامہ نمبر10052/2026
کوئٹہ 16نومبر۔ صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کی بلوچستان اسمبلی میں قبائلی نظام سے متعلق بیان کی وضاحت، قبائلی روایات کی توہین نہیں بلکہ استحصالی رویوں اور معاشرتی ناانصافیوں کی نشاندہی مقصود تھی۔
صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں قبائلی نظام سے متعلق ان کے ریمارکس کا مقصد قبائلی روایات، قبائلی عمائدین یا کسی مخصوص شخصیت کی توہین کرنا ہرگز نہیں تھا، بلکہ قبائلی اور سرداری نظام کے اندر موجود بعض استحصالی طریقہ کار، ناانصافیوں اور معاشرتی برائیوں کی نشاندہی کرنا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ بعض میڈیا حلقوں کی جانب سے عوامی محرومیوں اور تاریخی و سیاسی شخصیات سے متعلق ان کے حوالوں کو بغاوت کے جواز کے طور پر پیش کرنا ان کے اصل موقف اور تقریر کی درست عکاسی نہیں کرتا۔ ان کا مقصد عوامی محرومیوں کی بنیاد پر بغاوت، تشدد یا کسی بھی غیر آئینی اقدام کا جواز پیش کرنا نہیں تھا۔میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ قبائلی اور سرداری نظام سے وابستہ ایسے فرسودہ رویوں اور استحصالی طریقوں کی نشاندہی ضروری ہے جو تعصب، قبائلی انتہا پسندی، نفرت، تشدد اور معاشرتی تقسیم کو فروغ دیتے ہیں۔ ایسے رویے جمہوری اقدار اور عوام کے بنیادی حقوق کے منافی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کا موقف آئین پاکستان کی بالادستی، قومی یکجہتی، تمام شہریوں کے مساوی حقوق اور پرامن جمہوری اصلاحات پر مبنی ہے۔ قبائلی روایات کے مثبت پہلووں کا احترام کرتے ہوئے فرسودہ اور استحصالی طریقوں کے خاتمے کے لیے آئینی، قانونی اور تدریجی اصلاحات ناگزیر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کو بھی ملک کے دیگر صوبوں کی طرح جدید جمہوری اقدار، سماجی انصاف اور ترقی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اصلاحات کا عمل آگے بڑھانا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10053/2026
اتربت16 نومبر ۔ علم، تحقیق، تفریح، تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری سرگرمیوں کا رنگا رنگ سنگم “کیچ اکیڈمک گالا 2026” 17 نومبر سے جامعہ تربت کے مین کیمپس میں شروع ہو رہا ہے، جو 20 نومبر تک جاری رہے گا۔ جامعہ تربت کے زیر اہتمام اس چار روزہ میگا ایونٹ کا بنادی مقصد نوجوان نسل بالخصوص طلبہ و طالبات کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، ان میں علمی و تنقیدی سوچ کا فروغ، اور یونیورسٹی و مقامی کمیونٹی کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس میگا ایونٹ میں طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ، والدین، میڈیا کے نمائندوں، شہریوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10054/2026
گوادر16 نومبر۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ترقیاتی وژن اور صاف ستھرے، سرسبز و آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے عزم کے تحت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہر کے بنیادی شہری ڈھانچے کو جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت شہر کے مختلف اہم مقامات پر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گندے پانی کو صاف کیا جاتا ہے۔ ٹریٹمنٹ کے بعد حاصل ہونے والے صاف شدہ پانی کو پارکوں، گرین بیلٹس اور دیگر عوامی سبزہ زاروں کی آبپاشی کے لیے استعمال کیا ہے۔ اس اقدام سے سمندری ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے، آبی وسائل کے پائیدار استعمال اور شہر کو صاف ستھرا، سرسبز اور خوبصورت بنانے میں مدد مل رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10055/2026
قلات 16 نومبر ۔ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مکمل طور پر سنجیدہ ہے۔ ٹرانسپورٹ کا شعبہ عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تمام معاملات باہمی مشاورت، تعاون اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کیے جائیں۔یہ بات انہوں نے حاجی عزیز مغل کی قیادت میں ٹرانسپورٹرز کے ایک نمائندہ وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران وفد نے ڈپٹی کمشنر کو قلات تا کوئٹہ چلنے والی کوسٹرز کے اوقاتِ کار، نئے روٹ پرمٹس کے اجراءپر اپنے تحفظات اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش دیگر انتظامی و عملی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے وفد کے مسائل اور تحفظات کو بغور سنا اور انہیں مکمل یقین دہانی کرائی ٹرانسپورٹرز کے تمام جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں اور حکام سے مشاورت کی جائے گی، اور تمام امور کو قانون و ضابطے کے مطابق جلد از جلد حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز دونوں کو ریلیف مل سکے۔ملاقات کے اختتام پر وفد میں شامل میر دھنی بخش لہڑی، عبدالصمد، عبدالقادر، حاجی دلمراد، حاجی صاحبداد، اور سنیل کمار سمیت دیگر ٹرانسپورٹرز نے مسائل سننے اور تعاون کی یقین دہانی پر ڈپٹی کمشنر قلات کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کی بہتری اور مسافروں کی سہولت کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10056/2026
گوادر 16 نومبر ۔ خواتین میں ذہنی صحت کے شعور کو اجاگر کرنے، ذہنی دباو سے نمٹنے، جذباتی توازن برقرار رکھنے اور بچوں کی مثبت تربیت کے حوالے سے جیوز گوادر (GEEWS Gwadar) میں جیوز گوادر اور دستکِ زیست کے اشتراک سے خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں گھریلو خواتین، طالبات، اساتذہ، میڈیا سے وابستہ خواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی سیشن سے ماہرینِ نفسیات گراناز ہوت بلوچ اور فوزیہ ذوالفقار نے خطاب کرتے ہوئے ذہنی صحت کی اہمیت، روزمرہ زندگی کے ذہنی دباو سے نمٹنے، جذبات پر قابو پانے اور ذہنی سکون برقرار رکھنے کے موثر طریقوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کے درمیان مضبوط جذباتی تعلق، محبت، تحمل اور مثبت رویے بچوں کی شخصیت اور ذہنی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ماہرین نے نسل در نسل منتقل ہونے والے نفسیاتی صدمات (Generational Trauma) کے اثرات پر بھی گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ والدین اپنے منفی تجربات اور رویوں کو بچوں تک منتقل ہونے سے روکیں اور ان کی تربیت محبت، اعتماد اور مثبت طرزِ عمل کے ذریعے کریں۔اس موقع پر شرکاءکو ذہنی دباو اور تھکن میں کمی کے لیے عملی مشقیں اور ریلیکسیشن تکنیکیں بھی سکھائی گئیں، جنہیں روزمرہ زندگی کا حصہ بنا کر ذہنی سکون اور جذباتی توازن بہتر بنایا جا سکتا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ دو سے تین گھنٹے جاری رہنے والے اس سیشن کا بنیادی مقصد خواتین میں ذہنی صحت سے متعلق شعور بیدار کرنے، صحت مند خاندانی تعلقات کو فروغ دینے اور مثبت تربیتِ اولاد کے ذریعے ایک صحت مند، متوازن اور باشعور معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرنا تھا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10057/2026
نصیرآباد 16نومبر۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے خصوصی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، صوبائی حکومت صحت سمیت تمام اہم شعبوں میں بہتری، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، نصیرآباد ڈویژن میں محکمہ صحت کے تحت 36 مختلف آسامیوں پر 25 میڈیکل آفیسرز، 7 لیڈی میڈیکل آفیسرز اور 4 اسٹاف نرسز کی تعیناتی کے احکامات جاری کرنا اسی سلسلے کی اہم پیش رفت ہے، ان تعیناتیوں سے نہ صرف ڈویڑن میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی بلکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی بھی ممکن ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیکل آفیسرز، لیڈی میڈیکل آفیسرز اور اسٹاف نرسز میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالقادر کھوسہ بھی موجود تھے۔ کمشنر صلاح الدین نورزئی نے تعیناتی کے آرڈرز وصول کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی جائے تعیناتی پر حاضری یقینی بناتے ہوئے پوری ذمہ داری، لگن اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیں، کیونکہ حکومت کا مقصد صرف آسامیوں پر بھرتیاں کرنا نہیں بلکہ ان کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانا اور سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کو موثر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10058/2026
شمالی ڈیرہ بگٹی16 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شمالی ڈیرہ بگٹی میں ماڈل سیکنڈری اسکول میر غلام قادر بگٹی کے زیر تعمیر منصوبے کا معائنہ کیا اور علاقے میں تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شہریوں اور سرکاری افسران سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کا روز اول سے واضح ایجنڈا عوامی خدمت، وعدوں کی پاسداری، میرٹ کے فروغ اور ترقیاتی منصوبوں میں معیار کو یقینی بنانا ہے۔ حکومت ایسے اقدامات پر توجہ دے رہی ہے جن کے نتائج عوام کو عملی طور پر نظر آئیں اور جن سے ان کی زندگیوں میں حقیقی بہتری آئے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں سرکاری افسران اور سول بیوروکریسی نے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری کی موثر کارکردگی اور اداروں کے درمیان مربوط تعاون سے عوامی خدمت اور ترقیاتی اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 78 برس کے دوران ان اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ پاک فوج، فرنٹیئر کور، بلوچستان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں نے صوبے میں امن کے قیام، عوام کے تحفظ اور ریاستی عملداری برقرار رکھنے کے لیے بے مثال خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری اسکولوں کو غیر تدریسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی روایت ختم کرنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ اسکولوں کی عمارتیں بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے مختص ہیں، انہیں مہمان خانے یا دیگر غیر متعلقہ مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے بجائے تدریسی سرگرمیوں کے لیے فعال رکھا جائے گا۔ تعلیمی اداروں کی بحالی اور ان میں تدریسی عمل کا تسلسل یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شعبہ تعلیم کے ساتھ صحت کے شعبے میں بھی متعدد اہم اقدامات کیے ہیں جن سے لاکھوں شہری مستفید ہو رہے ہیں۔ ہیلتھ کارڈ کی سہولت سے لے کر نئے اسپتالوں کے قیام اور علاج معالجے کی سہولیات میں بہتری تک مختلف اقدامات کے ذریعے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں جن کا اعتراف وفاقی حکومت اور عالمی فورمز پر بھی کیا گیا ہے۔ صوبے میں ہزاروں اساتذہ کی بھرتی کے ذریعے تدریسی عمل کو مستحکم کیا گیا ہے جبکہ طویل عرصے سے بند سیکڑوں سرکاری اسکولوں کو دوبارہ فعال بنایا گیا ہے۔ ان اقدامات سے نہ صرف تعلیمی اداروں کی فعالیت بحال ہوئی ہے بلکہ بچوں کے لیے تعلیم کے مواقع میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ریکارڈ تعداد میں تعلیمی وظائف فراہم کیے ہیں تاکہ بلوچستان کے ذہین اور باصلاحیت طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں معاونت فراہم کی جا سکے۔ تعلیمی وظائف کا مقصد طلبہ کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے، اعلیٰ تعلیمی مواقع سے فائدہ اٹھانے اور مستقبل میں عملی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی فلاح کے دیگر شعبوں میں اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی، جبکہ تمام منصوبوں میں میرٹ، شفافیت اور معیار کو بنیادی اہمیت دی جائے گی تاکہ سرکاری وسائل کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10059/2026
شمالی ڈیرہ بگٹی 16 نومبر۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی محترمہ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میر طارق بگٹی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ تیسرے روز بھی پاکستان ہاوس شمالی ڈیرہ بگٹی میں جاری رہا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، قبائلی عمائدین اور سرکاری افسران نے پاکستان ہاوس پہنچ کر سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ تعزیت کے لیے آنے والے افراد نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت جبکہ پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10060/2026
کوئٹہ 16 نومبر۔صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی کی زیر صدارت محکمہ آبپاشی کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لینے کے حوالے س اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمن بلوچ سمیت محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران محکمہ آبپاشی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، عمل درآمد کی رفتار، درپیش مسائل اور ان کے موثر حل کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور منصوبوں کے معیار، شفافیت اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔اجلاس میں آبپاشی کے نظام کو مزید موثر اور جدید بنانے، آبی وسائل کے بہتر استعمال، زرعی ضروریات کے مطابق پانی کی فراہمی اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ آبپاشی کی کارکردگی میں مزید بہتری لاتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ صوبے میں زرعی ترقی، آبی وسائل کے موثر انتظام اور عوامی خوشحالی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔محکمہ آبپاشی بلوچستان بہتر آبی انتظام، مضبوط زرعی معیشت اور خوشحال بلوچستان کی جانب ایک اہم پیش رفت۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10061/2026
کوئٹہ، 16 نومبر: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند اوربلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وژن صوبے کو ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کا مرکز بنانا ہے، جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جا رہا ہے۔ بلوچستان کے مسائل، مواقع اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو (BITE 2026) کے سلسلے میں کوئٹہ کے صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اعزاز میں منعقدہ نیٹ ورکنگ لنچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پربی بی او آئی ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعبدالمنان، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور احمد،وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پریس سیکرٹری شیخ عبدالرزاق، سینئر صحافی حضرات موجود تھے،معاون خصوصی برائے اطلاعات شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان میں مثبت اور ذمہ دار صحافت کی ایک مضبوط روایت موجود ہے اور صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے میڈیا کا تعاون نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کو موثر اور فعال ادارہ بنانے میں وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جنہوں نے کوئٹہ کے علاوہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بھی سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں کاروبار کے مواقع سے آگاہ کیا۔شاہد رند نے کہا کہ 2026 BITEکی ایک اہم خصوصیت Made in Balochistan پر توجہ ہے، جس کے ذریعے مقامی صنعت کاروں، کاروباری افراد، چھوٹے کسانوں اور ہنرمندوں کو اپنی مصنوعات متعارف کرانے کا موقع ملے گا۔انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان کا میڈیا سرمایہ کاری، تجارت اور صوبے کی معاشی ترقی کے لیے جاری کوششوں میں اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔بلال خان کاکڑ نے کہا کہ 18 اور 19 نومبر کو منعقد ہونے والی BITE 2026 کا بنیادی مقصد بلوچستان کی مقامی صنعت، کاروباری افراد، چھوٹے کسانوں اور ہنرمندوں کی مصنوعات کو متعارف کرانا اور انہیں قومی و بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ایکسپو میں ملک کے مختلف شہروں سے ممتاز صنعت کار اور کاروباری شخصیات بھی شرکت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ایکسپو نوجوانوں میں کاروبار اور خود روزگاری کے رجحان کو فروغ دینے کا ذریعہ بنے گی، کیونکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے نوجوانوں کو ملازمت کے ساتھ ساتھ اپنا کاروبار شروع کرنے کی جانب بھی راغب کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ایکسپو کے بعد بلوچستان ڈیجیٹل ایکسپوکا بھی انعقاد کیا جائیگا جس میں ڈھائی سال کے دوران حکومت بلوچستان کی جانب سے مختلف شعبوں اور محکموں میں ہونیوالی ڈیجیٹلائزیشن اور اور اصلاحات کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائیگا،بلال خان کاکڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کوششوں سے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے وفاقی محکموں میں 25 ہزار ملازمتوں کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں ساڑھے پانچ ہزار نوجوانوں کے انٹرویوز کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ کامیاب امیدواروں کو آفر لیٹرز جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور معاشی طور پر خودمختار بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر بلوچستان یونین آ ف جرنلسٹس کے صدر منظور احمد نے میڈیا کی جانب سے ایونٹ کی کوریج کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کے معاملات کو بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ اجاگر کیا ہے، سینئر صحافی رضاالرحمن نے کہا کہ 24سال بعد ایکسپو کا انعقاد ایک تاریخی موقع ہے، معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ بہترین اقدامات کر رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, November 16: Aide to Chief Minister Balochistan for information and political affairs Shahid Rind and Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment & Trade (BBoIT) Bilal Khan Kakar have said that Chief Minister Mir Sarfraz Bugti’s vision is to transform Balochistan into a hub of domestic and international investment. They emphasized that all stakeholders are being taken on board to achieve this objective, while the media has a vital role in highlighting the province’s issues, opportunities and positive image.They expressed these views while addressing a networking lunch hosted in honor of journalists and social media influencers in connection with the upcoming Balochistan Investment & Trade Expo (BITE 2026).The event was attended by BBoIT Chief Executive Officer Abdul Manan, President of the Balochistan Union of Journalists Manzoor Ahmed, Press Secretary to the Chief Minister of Balochistan Sheikh Abdul Razzaq, and senior journalists.Special Assistant to the Chief Minister on Information Shahid Rind said that Balochistan has a strong tradition of positive and responsible journalism, and media cooperation is essential for promoting investment in the province. He appreciated the efforts of Vice Chairman Bilal Khan Kakar in making BBoIT an effective and functional institution, adding that he had actively promoted investment opportunities in Balochistan not only in Quetta but also in Karachi, Lahore and Islamabad.Shahid Rind said that a key feature of BITE 2026 would be its focus on Made in Balochistan, providing local industrialists, entrepreneurs, small farmers and skilled artisans with an opportunity to showcase their products. He also proposed organizing training programs to promote business journalism and familiarize young journalists in Balochistan with modern trends in economic and business reporting. He assured that the media in Balochistan would continue to play a positive and responsible role in supporting investment, trade and economic development.Vice Chairman Bilal Khan Kakar said that BITE 2026, scheduled for November 18 and 19, aims to showcase local industries, businesses, products of small farmers and skilled artisans, while providing them with opportunities to access national and international markets. Prominent industrialists and business personalities from different cities across Pakistan are also expected to participate in the expo.He said the expo would encourage entrepreneurship and self-employment among young people, emphasizing that alongside employment opportunities, youth must also be encouraged to establish their own businesses.Bilal Khan Kakar further announced that a Balochistan Digital Expo would also be organized following BITE 2026. The event would showcase the digitalization initiatives and reforms introduced by the Government of Balochistan across various sectors and government departments over the past two and a half years.He further stated that, through the efforts of Prime Minister Shehbaz Sharif and Chief Minister Mir Sarfraz Bugti, a target has been set to provide 25,000 jobs to the youth of Balochistan in federal government departments. In the first phase, interviews of 5,500 candidates are being initiated, following which successful candidates will be issued offer letters.He emphasized that providing employment opportunities and ensuring the economic empowerment of the youth remain among the government’s key priorities.Speaking on the occasion, President of the Balochistan Union of Journalists Manzoor Ahmed assured full cooperation from the media in covering the event. He said that journalists in Balochistan have always highlighted issues of public interest.Senior journalist Raza-ur-Rehman described the organization of the expo after 24 years as a historic occasion and appreciated the initiatives being undertaken by Balochistan Board of Investment & Trade to improve the province’s economic situation.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10062/2026
کوئٹہ16 نومبر ۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بلوچستان بابر خان کی زیرِ صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ کے مالیاتی و انتظامی امور سے متعلق آڈٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈائریکٹر آڈٹ ورکس بلوچستان عابد کاکڑ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے چیف انجینئرز سپرنٹنڈنٹ انجینئرز ایگزیکٹو انجینئرز روڈز و بلڈنگ اور آڈٹ سے متعلقہ دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران مختلف آڈٹ پیراز کا انفرادی طور پر جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران نے کمیٹی کو اپنے اپنے پیراز کے حوالے سے دستیاب ریکارڈ دستاویزی شواہد اور وضاحتیں پیش کیں کمیٹی نے ہر پیرا کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ اور وضاحتوں کی روشنی میں فیصلے کیے جن آڈٹ پیراز کے حوالے سے مطلوبہ ریکارڈ اور تسلی بخش وضاحتیں پیش کی گئیں انہیں سیٹل قرار دیا گیا جبکہ بعض پیراز کو مزید ریکارڈ کی تصدیق اور ویری فکیشن کے بعد سیٹل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے آڈٹ کے عمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری خزانے کے ایک ایک پیسے کا حساب دینا ہماری ذمہ داری اور فرض ہے سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں اور ان کا شفاف موثر اور قانون کے مطابق استعمال یقینی بنانا ہر افسر اور ملازم کی بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ کے تمام افسران آڈٹ کے معاملات کو سنجیدگی سے لیں مطلوبہ ریکارڈ کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں اور آڈٹ پیراز کے جوابات مکمل دستاویزی شواہد کے ساتھ پیش کریں تاکہ آڈٹ کے عمل میں غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے اور تمام زیرِ التوا معاملات کو قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹایا جا سکے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے مزید واضح کیا کہ محکمہ میں شفافیت جوابدہی اور مالیاتی نظم و ضبط پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تمام متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے کہ سرکاری وسائل کے استعمال میں مکمل احتیاط دیانت داری اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھیں اور ہر مالیاتی معاملے میں جوابدہی کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ آڈٹ پیراز کو میرٹ دستیاب ریکارڈ اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں نمٹانے کا عمل جاری رکھا جائے گا جبکہ باقی ماندہ پیراز کے حوالے سے ضروری دستاویزات اور ریکارڈ کی تصدیق مکمل کرکے انہیں بھی جلد از جلد نمٹانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10063/2026
کوئٹہ16نومبر۔ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت چار وکلاء کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں خصوصی جج مقرر کر دیا ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے معزز چیف جسٹس کی سفارش پر یہ تقرریاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ڈھائی سال کے لیے فوری طور پر عمل میں لائی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے تحت جن وکلاءکو خصوصی جج مقرر کیا گیا ہے ان میں عبدالمالک ایڈووکیٹ، معراج علی ایڈووکیٹ،عظمت اللہ خان ترین ایڈووکیٹ (ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل، انسدادِ دہشت گردی عدالت) اور نعیم الحق کلاچی ایڈووکیٹ شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ ججز انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی متعلقہ دفعات اور حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً طے کردہ شرائط و ضوابط کے تحت فرائض انجام دیں گے۔ انہیں بی پی ایس 21 کے سیشن جج کے مساوی مقررہ تنخواہ اور دیگر منظور شدہ مراعات دی جائیں گی۔یہ تقرریاں صوبے میں انسدادِ دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت اور عدالتی نظام کو موثر بنانے کے لیے عمل میں لائی گئی ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10064/2026
برشور : 16 نومبر ۔ ڈپٹی کمشنر برشور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس سے سابق رکن قومی اسمبلی و جمیعت علماءاسلام ضلع پشین کے امیر مولانا کمال الدین کی قیادت میں پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی,ملاقات کے دوران ضلع بھر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں،بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود پر تفصیلی گفتگو کی گئی,ملاقات کے دوران وفد نے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کی جانے والی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا،جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی و ضلعی امیر مولانا کمال الدین اور دیگر سیاسی اکابرین نے ڈپٹی کمشنر خالد شمس کی اوپن ڈور پالیسی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر خصوصی توجہ دینے کے اقدامات کی بھرپور تعریف کی,وفد نے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں،بالخصوص اسکولوں اور بنیادی صحت مراکز کی بحالی و فعال بنانے کے لیے کیے گئے عملی اقدامات پر ڈپٹی کمشنر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر برشور نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کا حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے یہ اقدامات آئندہ بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10065/2026
کوئٹہ نومبر16۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر ذمہ دار شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے اور ان پر عملدرآمد سے نہ صرف ڈرائیوروں بلکہ سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کی زندگیاں بھی ممکنہ حادثات سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔انہوں نے یہ بات ٹریفک پولیس کوئٹہ کے تینوں زونز، سٹی، سریاب اور صدر کو ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے نئی گاڑیوں کی فراہمی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری محمد اشفاق احمد، صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ، ڈی آئی ہیڈکوارٹرز طاہر علاوالدین، ڈی آئی جی فنانس سہیل احمد شیخ، ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت چیف میٹرو پولیٹن کارپوریشن میجر(ر)بشیر بڑیچ ،ایس ایس پی ٹریفک دوستین دشتی، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔آئی جی پولیس محمد طاہر نے کہا کہ کسی بھی شہر کے ٹریفک نظام کو دیکھ کر وہاں کے شہریوں کے نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں وقت اور ایندھن کے ضیاع کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات کا بھی سبب بنتی ہیں۔انہوں نے ٹریفک انجینئرنگ بیورو اور ٹریفک پولیس پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے موثر کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس حکومت بلوچستان کے تعاون اور مالی معاونت سے جدید پولیسنگ کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کر رہی ہے۔آئی جی پولیس نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کو فراہم کی جانے والی نئی گاڑیاں جدید آلات اور کیمروں سے لیس ہوں گی اور انہیں سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جس سے ٹریفک کی صورتحال کی موثر نگرانی اور روانی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے سخت موسمی حالات میں فرائض انجام دینے والے ٹریفک اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے مختصر بریفنگ بھی دی۔تقریب کے اختتام پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے ٹریفک پولیس کوئٹہ کو15 نئی گاڑیاں اور 10 ہیوی موٹر سائیکلیں اور 4 عدد لفٹرز باقاعدہ طور پر دئیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10066/2026
کوئٹہ16 نومبر۔ حکومت بلوچستان کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے سابق سینئر کلرک (بی-14) مختیار احمد ولد بہادر خان کے 27 اکتوبر 2026 کو انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔محکمہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مرحوم مختیار احمد نے 21 جولائی 2011 کو بطور جونیئر کلرک سرکاری ملازمت کا آغاز کیا اور دورانِ ملازمت اپنی ذمہ داریاں محنت، دیانت داری اور لگن کے ساتھ انجام دیں۔ حکومت بلوچستان نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔حکومت بلوچستان نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10067/2026
خضدار16نومبر۔خضدار: بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں محکمہ آبپاشی کے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے سپروائزرز کی پانچ روزہ تربیت مکمل ہوگئی۔ اختتامی تقریب میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تربیت ریوائیول آف بلوچستان واٹر ریسورس پروگرام کے تحت پانچ دن تک جاری رہی۔ اس میں ایف اے او کے تعاون سے کوالٹی ایشورنس، کوالٹی کنٹرول، کنسٹرکشن مینجمنٹ اور کوالٹی ٹیسٹنگ پر عملی تربیت دی گئی۔ تربیت کا اہتمام بیوٹک کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور کمرشلائزیشن نے کیا تھا۔پرو وائس چانسلر ڈاکٹر مشتاق شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کو صرف کلاس روم تک محدود نہیں رہنا چاہیے، نظریاتی علم کو عملی میدان سے جوڑے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوٹک صنعت، سرکاری محکموں اور ترقیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ بلوچستان کے منصوبوں کا معیار بہتر ہو اور نوجوانوں کو عملی مہارت ملے۔ اس ورکشاپ کا مقصد بھی یہی تھا کہ فیلڈ میں کام کرنے والے سپروائزرز کو جدید تکنیکی اصولوں سے روشناس کرایا جائے۔رجسٹرار انجینئر لیاقت علی لہڑی نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے منصوبوں کی کامیابی کا دارومدار فیلڈ میں کوالٹی کنٹرول پر ہے، اور اس تربیت سے سپروائزرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیوٹک آئندہ بھی سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر اس طرح کی تربیتی سرگرمیاں جاری رکھے گی، تاکہ بلوچستان میں آبی وسائل کے منصوبے معیاری، پائیدار اور شفاف انداز میں مکمل ہو سکیں۔پروگرام کے کوآرڈینیٹر اسرار رئیسانی نے کہا کہ پانچ روزہ ورکشاپ میں شرکاءکو کوالٹی ایشورنس، کنسٹرکشن مینجمنٹ اور کوالٹی ٹیسٹنگ کے عملی طریقوں سے آگاہ کیا گیا، تاکہ وہ فیلڈ میں بہتر نگرانی کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انڈسٹری لنکیجز کے تحت بیوٹک ترقیاتی شعبے کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کر رہی ہے، اور یہ تربیت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل اوریک عطائ اللہ خدرانی، خزانچی عابد مینگل اور میڈیا اسپیشلسٹ عبداللہ شاہوانی نے بھی شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10068/2026
کوئٹہ 16ستمبر۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیرِ صدارت میٹروپولیٹن پراپرٹی ٹیکس اور کرایہ پر حاصل شدہ عمارتوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W) کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں فائر بریگیڈ پلازہ سمیت شہر بھر میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ملکیتی جائیدادوں، پراپرٹی ٹیکس اور مختلف عمارتوں و دکانوں سے حاصل ہونے والے کرایوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ اداروں کے نمائندوں سے جائیدادوں کے ریکارڈ، ٹیکس وصولی، کرایوں کی موجودہ صورتحال اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سرکاری املاک کے درست ریکارڈ کی تیاری، واجبات کے تجزیے اور ریونیو کے معاملات کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام جائیدادوں، کرایہ داری اور پراپرٹی ٹیکس سے متعلق مکمل تفصیلات مرتب کرکے پیش کی جائیں تاکہ ریونیو امور کو شفاف اور منظم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10069/2026
ہرنائی 16نومبر۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی، ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا ایک اہم اجلاس مورخہ 17 نومبر 2026 کو دوپہر 2:00 بجے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا اجلاس میں ضلع میں امن و امان، انتظامی امور، انسدادِ جرائم اور ترقیاتی و فلاحی اقدامات کے حوالے سے جامع غور و خوض کیا جائے گا۔اجلاس میں ونگ کمانڈر ایف سی 81 ونگ لورالائی سکاوٹس ہرنائی، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہرنائی، او سی ایف سی آئی یو، اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی،اسسٹنٹ کمشنر خوسٹ بمقام شاہراہ، اسپیشل برانچ، آئی ایس آئی (آئی ڈبلیو و سی ٹی)، ایم آئی، آئی بی اور سی ٹی ڈی کے نمائندگان سمیت ایس ڈی او قیسکو (QESCO) اور ضلع بھر کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان شرکت کریں گے۔اس اجلاس کے دوران درج ذیل امور پر تفصیلی بحث اور اہم فیصلے متوقع ہیں ڈیفٹیک (DIFTAC) کے منصوبے اور اداروں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی۔ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کی جانب سے مطلوبہ ڈیٹا سگما (Sigma) ڈیش بورڈ پر بروقت اپ لوڈ کرنے کو یقینی بنانا۔ضلع بھر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانا۔ ضلع میں غیر قانونی طور پر چلنے والے پٹرول پمپس کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی۔شہر میں بھکاریوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام کے لیے خصوصی مہم کا آغاز۔سرکاری راستوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن۔نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاون۔اسمگلنگ میں ملوث گوداموں، اسمگل شدہ اشیاءکی خرید و فروخت کرنے والے خوردہ فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی۔بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف گرینڈ کریک ڈاون.ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اجلاس میں اپنی تیاری اور متعلقہ رپورٹس کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ ضلع میں گڈ گورننس، قانون کی بالادستی اور عوامی مفاد کے امور کو موثر طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10070/2026
کوہلو 16 نومبر۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو عبد الحمید زہری نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں اور طبی عملے سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل و مشکلات سنے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اصغر مری نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، طبی سہولیات اور دستیاب وسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے اور طبی عملے کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائے۔ ڈپٹی کمشنر عبد الحمید زہری نے ہسپتال میں موثر طبی سہولیات کی فراہمی پر ڈاکٹر اصغر مری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لیے موثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10071/026
کوئٹہ16 نومبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت انصاف عوام کا بنیادی حق اور حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انصاف میں تاخیر دراصل بے انصافی کے مترادف ہے کیونکہ تاخیر سے ملنے والا انصاف اکثر سائل کو اس کے جائز حق سے محروم کر دیتا ہے اور انصاف کی فراہمی کا بنیادی مقصد بھی فوت ہو جاتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ہر شہری کو بروقت، شفاف اور غیر جانبدارانہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی حقدار کو اسکے جائز حق سے محروم نہ رہنے دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صوبائی محتسب سعادت اللہ خان بازئی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں پرنسپل سیکرٹری عبدالناصر دوتانی بھی موجود تھے۔ گورنر بلوچستان نے صوبائی محتسب کو ہدایت کی کہ تمام متعلقہ سرکاری محکموں اور اداروں کے دوروں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے تاکہ انکی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیکر ضروری اصلاحات اور بہتری کے اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک فعال اور موثر محتسب کا ادارہ نہ صرف عوامی شکایات کے ازالے بلکہ سرکاری اداروں میں جوابدہی، شفافیت اور اچھی طرزِ حکمرانی کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ گورنر مندوخیل نے خصوصی ہدایت کی کہ تمام زیرِ التوا شکایات اور مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے تاکہ انصاف کے حصول کیلئے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے والے شہریوں کو غیرضروری تاخیر اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت سے وابستہ ہر ادارے کی اصل کامیابی اس بات میں مضمر ہے کہ عام شہری کو اسکے دروازے پر عزت، سہولت اور انصاف میسر آئے۔ انہوں نے صوبائی محتسب کے تمام ریجنل دفاتر میں دفتری اوقات کی پابندی یقینی بنانے، انہیں مزید متحرک، فعال اور عوام دوست بنانے اور ہر دفتر کی ماہانہ کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ باقاعدگی سے پرسنل آفس میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ضلعی انتظامیہ کے افسران کو صوبائی محتسب کے ریجنل دفاتر کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوامی شکایات کے حل میں انتظامی رکاوٹیں دور ہوں اور ادارے کی مجموعی کارکردگی اور ساکھ میں مزید بہتری آئے۔ گورنر بلوچستان نے واضح کیا کہ تمام سرکاری معاملات میں میرٹ اوغشفافیت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد اسی وقت مضبوط ہوتا ہے جب حکومتی ادارے بلا امتیاز ہر شہری کے ساتھ انصاف کریں، اسکی شکایت کو سنجیدگی سے سنیں اور اسکے جائز حق کی فراہمی میں عملی دلچسپی کا مظاہرہ کریں۔
خبرنامہ نمبر 10072/026
سیوی 16 نومبر
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر سیوی/ بختیار آباد ملک بہادر خان بنگلزئی کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں لیاقت بازار، چاکر روڈ، نشتر روڈ اور جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائی کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر غیر قانونی طور پر رکھا گیا دکانداروں کا سامان ضبط کیا گیا، متعدد دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ اس موقع پر دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی دکانوں کا سامان مقررہ حدود کے اندر رکھیں اور سڑکوں، فٹ پاتھوں اور گزرگاہوں کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک رکھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے رش اور ٹریفک کی روانی میں خلل کی ایک بڑی وجہ دکانوں کے تھڑے، غیر قانونی تجاوزات اور سڑکوں پر سامان رکھنا ہے، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کارروائیوں کا مقصد عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور شہر میں نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے دکانداروں کو صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھنے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کرنے کی بھی تلقین کی۔انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے آئندہ بھی بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر10073/26
چمن: ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ مس زبینہ مشتاق نے ضلع چمن کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران انہوں نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول چمن کے امتحانی ہال، ٹریننگ ہال اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا معائنہ کیا اور جاری تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے مختلف کلاس رومز میں تدریسی عمل کا مشاہدہ کیا اور طلبہ و طالبات کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ڈویژنل ڈائریکٹر نے سباون اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے کلاس رومز میں طلبہ سے سوالات کیے اور ان کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبہ کی کارکردگی اور اساتذہ کی محنت و لگن کو سراہتے ہوئے بہترین خدمات انجام دینے والے اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اور گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔
دورے کے موقع پر مس زبینہ مشتاق نے لواحقین کوٹہ سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں کوٹے کے تحت زیرِ غور امور کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے تعلیمی معیار کی بہتری، طلبہ کی حوصلہ افزائی اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن انداز میں انجام دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تعلیمی اداروں میں جاری مثبت سرگرمیوں اور اساتذہ کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔دورے کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت نے ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ مس زبینہ مشتاق کو روایتی بلوچی چادر پیش کی اور انہیں عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا۔
خبرنامہ نمبر1074/26
گوادر/پسنی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور حکومتِ بلوچستان کی عوامی ریلیف سے متعلق پالیسی کے تحت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی کی بہتری اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پسنی عبدالکریم بگٹی نے ڈی ایس پی سرکل پسنی ملک احمد بلوچ اور میونسپل کمیٹی کے عملے کے ہمراہ پسنی مین بازار سمیت شہر کے مختلف اہم مقامات کا دورہ کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے بازار کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ زائد قیمتیں وصول کرنے اور ناجائز منافع خوری سے گریز کیا جائے، بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر عبدالکریم بگٹی نے شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور میونسپل کمیٹی کے سپروائزر خداگنج کو ہدایت کی کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں، بالخصوص مین بازار میں صفائی کے انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں، کوڑا کرکٹ بروقت اٹھانے اور صفائی کے عمل کو باقاعدگی سے جاری رکھنے کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوامی سہولیات اور شہری مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں مستعدی اور مؤثر انداز میں ادا کریں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ صفائی ستھرائی، قیمتوں پر کنٹرول اور عوامی ریلیف کے اقدامات کی نگرانی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر10075/26
سوراب16نومبر2026: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی زیر صدارت بوائز و گرلز ڈگری اور انٹر کالجز سوراب و گدر کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سلمان علی بلیدی، پرنسپل بوائز ڈگری کالج سوراب امان اللہ زہری، پرنسپل گرلز ڈگری کالج سوراب فرزانہ اسلم، پرنسپل بوائز انٹر کالج گدر ممتاز احمد، اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں اعزازی بنیادوں پر تعینات اساتذہ کی تقرری طلبہ کی جانب سے تدریسی طریقہ کار سے متعلق شکایات، اساتذہ کی کارکردگی اور اعزازی اساتذہ کے لیے مختص بجٹ اور اخراجات کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر تعلیمی معیار میں بہتری شفافیت اور طلبہ کو بہتر تدریسی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا گیا۔
خبرنامہ نمبر10076/26
گڈانی: صوباہی وزیر منصوبہ بندی وترقیات میرظہوربلیدی کی عوام دوست پالیسیوں، مسلسل کاوشوں سے گڈانی کی ترقی کے لیے ایک جامع اور تاریخی منصوبہ منظور کیا گیا ہے، جس کا مقصد گڈانی شپ بریکنگ اینڈ ری سائیکلنگ انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی اور مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی جدید کاری کے لیے Modernization & Upgradation of Gadani Shipbreaking and Recycling Industry and Development of Allied Facilities (MUGSBRI) کے تحت تقریباً 12 ارب روپے کا جامع منصوبہ وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت منظور ی کے بعد تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ منصوبے کا بنیادی مقصد گڈانی کو جدید، محفوظ اور ماحول دوست شپ ری سائیکلنگ مرکز کے طور پر ترقی دینا ہے۔
گڈانی اور ضلع حب کی ترقی کو مسلسل ترجیح دینے کے نتیجے میں منصوبے میں صرف صنعتی انفراسٹرکچر ہی نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں، جن سے گڈانی کے عوام اور شپ بریکنگ انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں مزدوروں کو براہِ راست فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر سعیدعمرانی کاکہنا ہیکہ منصوبے کے تحت گڈانی میں 30 بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال اور ٹراما سینٹر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ سرکاری ٹینڈر ریکارڈ کے مطابق اس منصوبے کی تخمینی لاگت تقریباً 57 کروڑ 85 لاکھ روپے ہے۔یہ ہسپتال گڈانی کے عوام، شپ بریکنگ یارڈ کے مزدوروں اور صنعتی سرگرمیوں سے وابستہ افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، خصوصاً حادثات اور ہنگامی صورتحال میں ٹراما کیئر کی سہولت انتہائی اہم ثابت ہوگی پتاجیکٹ ڈائریکٹر سعیدعمرانی کاکہنا ہیکہ گڈانی میں اسکول کی تعمیر بھی جامع ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہے۔پراجیکٹ کی جانب سے گڈانی میں اسکول کی تعمیر کے لیے باقاعدہ ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔اس اقدام کا مقصد گڈانی کے بچوں کو ان کے علاقے میں بہتر تعلیمی سہولت فراہم کرنا اور تعلیم کے مواقع کو مزید وسعت دینا ہے
گڈانی کی صنعتی ترقی میں قابلِ تجدید توانائی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت 5 میگاواٹ On-Grid Solar PV System نصب کرنے کا پروگرام منظورکیا گیا ہے۔
سرکاری procurement دستاویز میں گڈانی، ضلع حب میں 5 میگاواٹ سولر انسٹالیشن اور سول ورکس کا واضح ذکر موجود ہے۔ اس منصوبے سے گڈانی میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے، صنعتی سرگرمیوں کو معاونت فراہم کرنے اور ماحول دوست توانائی کے استعمال کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔جامع منصوبے کے تحت گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کو جدید اور ماحول دوست بنانے کے لیے BDA Plots/Yards کو Green Yards میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
گرین یارڈز کا تصور شپ ری سائیکلنگ کے دوران ماحولیاتی آلودگی کم کرنے، صنعتی سرگرمیوں کو بہتر طریقے سے منظم کرنے اور عالمی ماحولیاتی و حفاظتی معیار کی جانب بڑھنے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔
جامع منصوبے میں گڈانی کے صنعتی علاقے کے اندر سڑکوں اور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری بھی شامل ہے۔شپ بریکنگ ایک حساس صنعتی شعبہ ہے، اس لیے منصوبے میں فائر اینڈ ریسکیو سہولیات اور صنعتی حفاظت کو بھی اہمیت دی گئی ہے۔ اس کا مقصد حادثات کی صورت میں فوری امداد اور مزدوروں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئےصنعتی فضلے کے بہتر انتظام کا نظام وضع کیا گیا ہے
گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی جدید کاری میں Industrial Waste Management کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ صنعتی سرگرمیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے فضلے کو بہتر اور ماحول دوست طریقے سے منظم کیا جا سکے۔
اس اقدام سے گڈانی کو ایک زیادہ منظم اور ماحول دوست صنعتی مرکز بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
خبرنامہ نمبر10077/26
حب: ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی حب ڈاکٹر مرشد دشتی کا بنیادی مرکزِ صحت پنیان ک
ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی حب ڈاکٹر مرشد دشتی نے بنیادی مرکزِ صحت (BHU) پنیان کا مانیٹرنگ دورہ کیا، جہاں انہوں نے مرکزِ صحت میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات انتظامی امور اور عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر مرشد دشتی نے عملے کی حاضری، او پی ڈی سروسز، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات ادویات کی دستیابی حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام (EPI) کی فعالیت اینٹی جنز کی دستیابی اور ماں و بچے کی صحت (MNCH) سے متعلق خدمات کا معائنہ کیا۔انہوں نے مرکزِ صحت میں موجود طبی و انتظامی ریکارڈ بھی چیک کیا اور مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے کو صحت دہلیز ٹیلی ہیلتھ سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اس نظام کی اہمیت، افادیت اور عوام کو اس کے ذریعے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا ڈاکٹر مرشد دشتی نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ کی درستگی پر خصوصی توجہ دی جائے، جبکہ حفاظتی ٹیکہ جات اور ماں و بچے کی صحت کے پروگراموں کو مزید مؤثر بنایا جائے۔اس عزم کا اظہار کیا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان کے زیرِ انتظام بنیادی مراکزِ صحت میں طبی سہولیات کی بہتری، سروسز کی مؤثر نگرانی اور عوام کو صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر10078/26
چمن 16 نومبر 2026:
چمن میں منشیات کی کاشت کے خلاف کارروائیاں جاری، 60 ایکڑ سے زائد اراضی پر کاشت کی گئی بھنگ اور افیون تلف کردی گئی
چمن: ضلعی انتظامیہ، محکمہ ایکسائز اینٹی نارکوٹکس، پاک آرمی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے مشترکہ تعاون سے ضلع چمن کے مختلف علاقوں میں بھنگ اور افیون کی غیر قانونی کاشت کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔
ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول آفیسر حبیب الرحمٰن ناصر کے مطابق اب تک 10 مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 60 ایکڑ سے زائد اراضی پر کاشت کی گئی بھنگ اور افیون کی فصل تلف کردی گئی ہے، جبکہ غیر قانونی کاشت میں ملوث متعدد افراد کے خلاف محکمہ ایکسائز کی جانب سے ایف آئی آرز بھی درج کی گئی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ضلع سے منشیات کی غیر قانونی کاشت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، تاکہ نوجوان نسل اور معاشرے کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔
خبرنامہ نمبر10079/26
چمن 16 نومبر 2026:
چمن میں منشیات کی غیر قانونی کاشت کے خلاف ضلعی انتظامیہ، محکمہ ایکسائز اینٹی نارکوٹکس، پاک آرمی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ اب تک 10 مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 60 ایکڑ سے زائد اراضی پر کاشت کی گئی بھنگ اور افیون کی فصل تلف کردی گئی ہے، جبکہ ملوث متعدد افراد کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق منشیات کی غیر قانونی کاشت کے مکمل خاتمے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ بنانے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
خبرنامہ نمبر10080/26
چمن 16 نومبر 2026:
چمن: سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع چمن اعتزاز عارف کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی / ایس ڈی پی او مجیب الرحمٰن کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ کاریزات جہانگیر کیتھران نے پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب ایک نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت فیض اللہ ولد نیک نظر، سکنہ شین تالاب چمن کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس تھانہ کاریزات چمن کے مقدمہ نمبر 42/2026، بجرم 397 سمیت سابقہ لیویز تھانہ کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، جبکہ متعلقہ مقدمات کی تفتیش جاری ہے۔
خبرنامہ نمبر10081/26
قلعہعبداللہ 16 نومبر 2026:
قلعہ عبداللہ: ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) انجینئر نجم الدین کبزئی سمیت محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع قلعہ عبداللہ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں سے متعلق جاری سرگرمیوں، انتظامی امور، محکموں کی کارکردگی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کو درپیش مسائل، ان کے حل اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری و باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو صحت اور تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے، سرکاری ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت سے گریز کیا جائے اور جاری اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، تاکہ ضلع میں بنیادی عوامی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
خبر نامہ نمبر 2026/10082
کوہلو 16 نومبر:ـوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور سرکاری اداروں میں نظم و ضبط کی بہتری کے سلسلے میں ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کوہِ سلیمان ڈویژن ڈاکٹر محمد سلیم زرکون نے کوہلو کا ایک روزہ دورہ کیا اور محکمہ تعلیم کے مختلف دفاتر کا اچانک معائنہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) کوہلو، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) کوہلو، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) کوہلو اور ڈپٹی ڈی ای او (فیمیل) ماوند/کاہان کے دفاتر کا دورہ کرکے دفتری امور اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔معائنے کے دوران نان ٹیچنگ اسٹاف کے تقریباً 12 سے 14 ملازمین بغیر پیشگی اطلاع کے غیر حاضر پائے گئے، جس پر ڈویژنل ڈائریکٹر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ غیر حاضر ملازمین کی معطلی کے احکامات جاری کیے۔ معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے ڈی ای او بارکھان بہادر صاحب کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا۔ڈاکٹر محمد سلیم زرکون نے واضح کیا کہ سرکاری دفاتر میں حاضری، نظم و ضبط اور فرائض کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید برآں، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن نے کوہلو میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
خبر نامہ نمبر 2026/10083
تربت16نومبر:۔ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نجم الدین زہری نے ڈرگ انسپکٹرز کے ہمراہ تربت بازار میں میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا۔ دوران کارروائی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک میڈیکل اسٹور، ایک ڈرگ ڈسٹری بیوٹر اور ایک ہومیوپیتھک کلینک سیل کر دیا گیا، جبکہ رکشے میں غیر محفوظ طریقے سے رکھی گئی ادویات کے دو کاٹن بھی قبضے میں لے لیے گئے۔اس موقع پر ادویات کی کولڈ چین، اسٹوریج اور ایکسپائری تاریخوں سمیت سبزی، مرغی کے نرخوں اور تجاوزات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوامی صحت اور حقوق کے تحفظ کے لیے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کے انچارج نیاز احمد بھی ہمراہ تھے ۔
خبر نامہ نمبر 2026/10084
تربت16 نومبر:ـ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں جاری انٹر یونیورسٹیز اینٹی کرپشن ڈے اسپورٹس فیسٹیول میں جامعہ تربت کے کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے فٹبال اور کرکٹ کے مقابلوں میں اہم کامیابیاں حاصل کر لیں۔
فٹبال کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں جامعہ تربت نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (BUETK) خضدار کو 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔دوسری جانب کرکٹ کے میدان میں بھی جامعہ تربت کی ٹیم نے یونیورسٹی آف مکران کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے زیر کر کے اپنی برتری ثابت کر دی۔ یونیورسٹی آف مکران نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جامعہ تربت کے تباہ کن باؤلنگ اٹیک کا سامنا نہ کر سکی اور پوری ٹیم 13.3 اوورز میں محض 72 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جامعہ تربت کی جانب سے مظفر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 13 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے نیاز نے محض 3 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد عمران نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔73 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں جامعہ تربت کے بیٹرز نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور مطلوبہ ہدف محض 5.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ٹیم کی اس فتح میں سلمان اور غلام جان کی عمدہ بیٹنگ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ترجمان جامعہ تربت کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد، اسپورٹس انچارج مظہر گچکی اور یونیورسٹی کمیونٹی نے ان شاندار کامیابیوں پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
خبر نامہ نمبر 2026/10085
قلات16 نومبر:ـچیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب جان زہری سے زہری ہاؤس قلات میں مختلف قبائلی، سیاسی، سماجی اور دیگر مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے وفود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفود نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، عوامی مشکلات اور دیگر اہم امور سے نوابزادہ میر شعیب جان زہری کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے توجہ دینے کی درخواست کی۔نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے وفود کی باتیں غور سے سنیں اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، نیز لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جس کے لیے وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔
خبر نامہ نمبر 2026/10086
سوراب16 نومبر: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ (DEG) کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کی مجموعی صورتحال اساتذہ کی حاضری تعلیمی کارکردگی اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایک اہم فیصلے کے تحت ضلع سوراب کے تمام نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ سردیوں کی چھٹیوں کے دوران طلبہ سے فیس وصول کرنے کی صورت میں اس کے عوض اسکولوں میں بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور بہتری کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں مناسب ڈیسک و فرنیچر کی فراہمی، اسکولوں کی عمارتوں کی رنگ و روغن، شمسی سولر سسٹم، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بھی ایک اہم فیصلہ کیا گیا اس فیصلے کے تحت فیس وصول کرنے والے تمام نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو پابند کیا گیا کہ وہ سردیوں کی چھٹیوں سمیت تعطیلات کے مہینوں کی تنخواہیں اپنے اساتذہ کو باقاعدگی سے ادا کریں اجلاس میں واضح کیا گیا کہ اساتذہ سے تعلیمی خدمات لینے کے بعد انہیں تعطیلات کے دوران تنخواہوں سے محروم رکھنا قابل قبول نہیں ہوگا اس فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کی متعلقہ کمیٹی نجی اسکولوں کی نگرانی کرے گی اور اس بات کا جائزہ لے گی کہ اسکول انتظامیہ اپنے اساتذہ کو تعطیلات کی تنخواہیں باقاعدگی سے ادا کر رہی ہے یا نہیں اگر کسی نجی اسکول کی جانب سے کسی استاد کو تعطیلات کی تنخواہ ادا نہیں کی جاتی تو متاثرہ استاد محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو تحریری شکایت جمع کرا سکے گا جس پر ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بلوچ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن عبدالحق، محکمہ تعلیم کے افسران، آر ٹی ایس ایم، خزانہ افسر، تمام سب ڈویژنز کے میل و فیمیل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (DDOs) اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
خبر نامہ نمبر 2026/10087
ضلع قلعہ عبداللہ16نومبر:ـڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی (DHC) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام کھوسو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) ڈاکٹر عبدالغفار کاکڑ،ڈی سی سپردنٹ محمد شفیق خان ہیلتھ فوکل پرسن مسعود احمد اچکزئی پی پی ایچ آئی ڈاکٹر روشان خان سمیت محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی کو ضلع قلعہ عبداللہ میں صحت کے شعبے سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی، جس میں ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت (BHUs)، طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور محکمہ صحت کی جاری سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں ضلع بھر میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے، سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت کی فعالیت، عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، درپیش مسائل اور ان کے حل سمیت محکمہ صحت سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ صحت کے شعبے میں جاری اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ انہوں نے سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں طبی عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
خبر نامہ نمبر 2026/10088
تربت16 نومبر :ـڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے سرکٹ ہاؤس تربت کا دورہ کیا، جہاں کیسکو بلوچستان کی مختلف خالی آسامیوں پر ضلع کیچ کے امیدواروں کے انٹرویوز کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے انٹرویو کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔انٹرویوز میں ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین امیدوار بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ انٹرویو کے مقام پر امیدواروں کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی، جبکہ امیدوار مقررہ شیڈول کے مطابق انٹرویو کے مراحل میں حصہ لے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے انٹرویو کے مقام پر انتظامی امور اور امیدواروں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے منظم انداز میں مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔واضح رہے کہ کیسکو بلوچستان میں ضلع کیچ کی مجموعی طور پر 495 خالی آسامیوں کے لیے 25 ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ ان آسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں انٹرویوز کا عمل پانچ روز تک جاری رہے گا۔ مقررہ شیڈول کے مطابق مرد امیدواروں کے انٹرویوز 16 نومبر سے 19 نومبر 2026ء تک جبکہ خواتین امیدواروں کے انٹرویوز 20 نومبر 2026ء کو منعقد ہوں گے۔کیسکو بلوچستان کی جانب سے ضلع کیچ کی ان آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل مقامی امیدواروں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔ انٹرویوز کے تمام مراحل مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کیے جائیں گے، جبکہ بھرتیوں کا حتمی عمل متعلقہ قواعد و ضوابط اور میرٹ کے اصولوں کے تحت انجام دیا جائے گا۔
خبر نامہ نمبر 2026/10089
لسبیلہ16نومبر:ـپارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر زرین خان مگسی کے اعزاز میں واجہ محمد عرف مامن گنگو کی رہائش گاہ پر ایک پروقار ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں بیلہ، اوتھل اور لاکھڑا سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر علاقائی عمائدین نے پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ میر زرین خان مگسی سے ملاقات کی اور انہیں علاقے کے مختلف عوامی و بنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران بالخصوص لاکھڑا کے موضع اوباء میں پانی کی شدید قلت کا مسئلہ زیر بحث آیا۔ عمائدین نے بتایا کہ پانی کی عدم دستیابی کے باعث مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کے حل کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے عمائدین کی گزارشات اور مسائل توجہ سے سنے اور موقع پر ہی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کو لاکھڑا، خصوصاً موضع اوباء میں پانی کی قلت کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے یقین دلایا کہ عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ شرکاء نے عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر پارلیمانی سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ ٹی پارٹی میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ، ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی، چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ و چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ، سردار رسول بخش برہ، سابق چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی، سردار علی اکبر آچرہ، میر فتح جاموٹ، واجہ مامن گنگو، واجہ آصف گنگو، واجہ عارف گنگو، سردار صفر خان انگاریہ، شیر محمد انگاریہ، وڈیرہ غلام نبی گنگو، وڈیرہ غلام نبی شاہوک، امام بخش دودا، حضور بخش دودا، عبدالغفور جاموٹ، چیئرمین کنراج الٰہی بخش جاموٹ، سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی، سید حیدر شاہ بخاری، سید شاہجہان شاہ امیناڑی، قادر بخش جاموٹ، حاجی عبدالستار جاموٹ، چیئرمین میونسپل کمیٹی بیلہ میر مبشر عزیز کھوسہ، وائس چیئرمین طارق علی بلوچ، میر عالی جاموٹ، ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، سردار امام بخش مانڈڑہ، وڈیرہ مولا بخش گنگو، ڈاکٹر تولا رام لاسی، شاہد خان پٹھان، وائس چیئرمین اوتھل وسیم احمد خاصخیلی، ستار احمد عاربانی، محمد صدیق چنہ، فخرالزمان، عبدالغفور انگاریہ، عبدالغفور خاصخیلی، شیر محمد شاہوک، ڈاکٹر محمد موسیٰ جاموٹ، فیصل چنہ، عبدالرشید جاموٹ، عبدالستار جاموٹ، وڈیرہ عبدالحمید ہاشمانی بلوچ، وڈیرہ کریم بخش شاہوک، وڈیرہ امان اللہ جاموٹ، عبداللہ شاہونی، وڈیرہ محمد انور گدور، وڈیرہ غلام مصطفیٰ شاہوک، حسین علی جاموٹ، نور محمد جمالی، آدم جمالی، اسداللہ شاہوک، اکبر پٹھان، وڈیرہ امید علی شاہوک، محمد رمضان جاموٹ، سلیم اللہ جاموٹ، محمد عیسیٰ پھورائی، عبدالکریم آچرہ، چیئرمین محمد علی آچرہ، وڈیرہ سومار جاموٹ، حبیب اللہ شاہوک، وڈیرہ عطاء اللہ بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ، عبدالواحد سومرو، غلام محمد گلفام دودا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اوتھل محمد اطہر قریشی، جاوید حسن گنگو، ڈاکٹر محمد حسن گنگو، عبدالحلیم انگاریہ، وڈیرہ کریم بخش گنگو، اسپورٹس آفیسر خدا بخش بلوچ، پی ایس اعجاز علی، سینئر صحافی محمد عمر لاسی سمیت دیگر معززین اور شہریوں نے شرکت کی۔





