خبر نامہ نمبر8191/2026
کوئٹہ، 24 ستمبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انسرجنسی نہیں، بلکہ چند عناصر شناخت کی بنیاد پر علیحدگی کی سوچ کو فروغ دے رہے ہیں۔ ایسے عناصر پاکستان کو کیک کی طرح تقسیم کرنا چاہتے ہیں تاہم پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں 21ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن ایوان بالا سینیٹر دنیش کمار، معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو ایک لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، جس سے نہ بلوچستان کے نوجوانوں کو کچھ حاصل ہوگا اور نہ ہی صوبے کے مستقبل کو کوئی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر متوازن ترقی اور پسماندگی کو بلوچستان میں بے امنی کی مرکزی وجہ قرار دینا درست نہیں، کیونکہ غیر متوازن ترقی کا مسئلہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں موجود ہے۔ تاہم ترقی کے لیے کہیں بندوق نہیں اٹھائی جاتی اور نہ ہی کہیں ناحق خون بہایا جاتا ہے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حقائق اور تصور میں فرق کو سمجھیں اور اپنے صوبے کی درست تاریخ سے آگاہی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھے پاکستان مخالف عناصر منظم پروپیگنڈے کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، اس لیے نوجوان تعلیم، ترقی اور روشن مستقبل پر توجہ دیں اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست اور نوجوانوں کے درمیان خلیج کم کرنے کے لیے نوجوانوں کو ہر سطح پر سنا جا رہا ہے۔ میرٹوکریسی کو فروغ دے کر ہی نوجوانوں کو ان کا جائز حق دیا جا سکتا ہے۔ بلوچستان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے تاکہ ملازمتوں کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ کوئی حق دار اپنے حق سے محروم نہیں رہے گا اور ملازمت صرف میرٹ پر دی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ دو سال کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پر سو فیصد پیش رفت ہوئی ہے۔ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو فعال کر دیا گیا ہے جبکہ چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم بھی پوری طرح متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم نے ترقیاتی پروگرامز کے معائنے کا آغاز ان کے اپنے حلقے سے کیا، تاکہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ احتساب کا عمل بلاامتیاز ہوگا انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے اور گرفتاریاں بھی عمل میں آ رہی ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے اداروں کو فعال کیا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں اچھی طرز حکمرانی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور اس کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔ حکومت کا مقصد ایسا نظام قائم کرنا ہے جس میں میرٹ، شفافیت، جوابدہی اور نوجوانوں کے لیے مواقع کو یقینی بنایا جا سکے۔ بعد ازاں ورکشاپ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان سمیت ملک سے آئے ہوئے شرکاء کے سوالات کے جواب دئیے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے لیپ ٹاپ بھی دئیے ، ڈھائی گھنٹے سے زائد وقت پر محیط اس سوال و جواب کے سیشن میں میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے تاریخی حقائق، صوبے کی موجودہ صورتحال، حکومتی اقدامات، گورننس سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8192/2026
بارکھان 24 ستمبر .ضلعی ناظمِ صحت ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے بیسک ہیلتھ یونٹ عیشانی، بیسک ہیلتھ یونٹ رکھنی اور ایم سی ایچ سنٹر رکھنی کی مارننگ شفٹ کا اچانک دورہ کیا اور صحت مراکز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، اسٹاف کی حاضری اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران EPI سائٹس پر ILR کی مینٹیننس، پرمننٹ رجسٹر، اسٹاک رجسٹر اور ویکسین اسٹاک کا معائنہ کیا گیا، جبکہ ویکسین کی دستیابی اور کولڈ چین کے انتظامات بھی چیک کیے گئے۔ضلعی ناظمِ صحت نے اسٹاف کی حاضری اور ڈیوٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ تمام ریکارڈز باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھے جائیں، ویکسین اسٹاک اور کولڈ چین کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور مریضوں کو بروقت بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ صحت مراکز کی کارکردگی، اسٹاف کی حاضری اور ویکسین کے انتظامات کی باقاعدہ نگرانی کا مقصد عوام کو معیاری اور بروقت صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8193/2026
گوادر 24 ستمبر ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مختلف پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ایئرپورٹ پمپنگ اسٹیشن، کالونی پمپنگ اسٹیشن اور مین بازار پمپنگ اسٹیشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کو پانی کی فراہمی اور ترسیل کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے پمپنگ اسٹیشنز میں نصب مشینری، پمپس اور دیگر متعلقہ آلات کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے، مشینری کی بروقت دیکھ بھال اور درپیش مسائل کے فوری حل کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بریفنگ بھی لی۔اسسٹنٹ کمشنر نے جاری اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ہدایت کی کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی میں بہتری اور دستیاب وسائل کے مو¿ثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8194/2026
سیوی، 24 ستمبرکمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کمشنر آفس سیوی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دفتر کے مختلف شعبوں، ریکارڈ اور دفتری امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے سے ان کے فرائض اور جاری امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔کمشنر عرفان اللہ خان نے دفتری امور میں نظم و ضبط، ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور عوامی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں شفافیت، میرٹ اور عوامی سہولت کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8195/2026
کوئٹہ 24 ستمبر۔ بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) میں چیئرپرسن بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان کی زیرِ صدارت ٹیلی کمیونیکیشن، لیبر و مین پاور اور سیکیورٹی سروسز کے شعبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر نے موجودہ مالی سال کے دوران ٹیکس وصولی، رجسٹریشن اور مقررہ اہداف کے حصول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی، جبکہ شعبوں میں ٹیکس وصولی کی صورتحال اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔چیئرپرسن نے ٹیکس انتظامیہ کو مزید موثر بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور مختلف نظاموں کے باہمی انضمام (Systems Integration) پر زور دیا۔ انہوں نے ڈیٹا کے موثر تجزیے کے لیے ایک جامع اور مربوط ڈیٹا اینالیٹکس سسٹم کی تیاری کی ہدایت بھی کی تاکہ دستیاب معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیکس بیس، رجسٹریشن اور محصولات کی وصولی میں بہتری لائی جا سکے۔چیئرپرسن نے متعلقہ حکام کو ٹیکس قوانین کی عدم تعمیل کرنے والے سروس فراہم کنندگان کے خلاف ٹیکس انفورسمنٹ کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی، جبکہ ٹیکس نظام میں شفافیت اور ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے عمل کو بھی مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل نظام، مربوط ڈیٹا اور موثر ٹیکس انتظامیہ کے ذریعے ٹیکس وصولی کے عمل کو زیادہ شفاف، موثر اور سہل بنایا جا سکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8196/2026
نصیرآباد 24 ستمبر استا محمد۔ ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال کی زیرِ صدارت گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شبیر احمد لانگو سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین اور متعلقہ افسران نے شرکت کیاجلاس میں ضلع بھر میں تعلیمی شعبے کی بہتری، سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی اساتذہ کی حاضری طلباء و طالبات کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور اسکولوں کو درپیش مختلف مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور سرکاری اسکولوں میں تدریسی عمل کو موثر بنانا ضلعی انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریںاجلاس میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی اور غیر حاضری کی صورت میں تنخواہوں میں کٹوتی کے عمل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری کی مو¿ثر مانیٹرنگ کی جائے اور باقاعدگی سے اسکولوں کا معائنہ کرکے حاضری تدریسی سرگرمیوں اور طلباءکی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےانہوں نے کہا کہ اساتذہ کی باقاعدہ حاضری براہِ راست تعلیمی معیار سے منسلک ہے اس لیے کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر حاضری کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات، فرنیچر، پینے کے صاف پانی، بجلی، صفائی ستھرائی اور دیگر ضروریات سے متعلق مسائل کی نشاندہی کرکے ان کے حل کے لیے موثر اقدامات کیے جائیںناجلاس کے دوران ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل، اسکولوں کی مجموعی صورتحال طلباء کی حاضری تدریسی سرگرمیوں اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا کمیٹی اراکین نے تعلیمی نظام میں مزید بہتری کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کیں، جبکہ متعلقہ حکام کو جاری اقدامات کی موثر نگرانی اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8197/2026
کوئٹہ 24 ستمبر۔ بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) میں چیئرپرسن بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان کی زیرِ صدارت ٹیلی کمیونیکیشن، لیبر و مین پاور اور سیکیورٹی سروسز کے شعبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر نے موجودہ مالی سال کے دوران ٹیکس وصولی، رجسٹریشن اور مقررہ اہداف کے حصول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی، جبکہ شعبوں میں ٹیکس وصولی کی صورتحال اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔چیئرپرسن نے ٹیکس انتظامیہ کو مزید موثر بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور مختلف نظاموں کے باہمی انضمام (Systems Integration) پر زور دیا۔ انہوں نے ڈیٹا کے موثر تجزیے کے لیے ایک جامع اور مربوط ڈیٹا اینالیٹکس سسٹم کی تیاری کی ہدایت بھی کی تاکہ دستیاب معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیکس بیس، رجسٹریشن اور محصولات کی وصولی میں بہتری لائی جا سکے۔چیئرپرسن نے متعلقہ حکام کو ٹیکس قوانین کی عدم تعمیل کرنے والے سروس فراہم کنندگان کے خلاف ٹیکس انفورسمنٹ کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی، جبکہ ٹیکس نظام میں شفافیت اور ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے عمل کو بھی مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل نظام، مربوط ڈیٹا اور موثر ٹیکس انتظامیہ کے ذریعے ٹیکس وصولی کے عمل کو زیادہ شفاف، موثر اور سہل بنایا جا سکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8198/2026
لورالائی 24ستمبر2026۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر)محمد حسیب شجاع کی یدایات پر ایس ڈی پی او اکبرعلی اور ٹریفک انچارج عبدالجبار اوتمانخیل نے لورالائی شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف شاہراہوں، بازاروں اور اہم مقامات پر صفائی ستھرائی، تجاوزات، ٹریفک کے نظام اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیاانہوں نے صدر بازار، تحصیل روڈ، ژوب روڈ،مسجد روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دروان ایس ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو شہر کی سڑکوں کی صفائی، نکاسی آب کے نظام میں بہتری اور شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تجاوزات، ٹریفک اور صفائی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے، جن کے حل کے لیے متعلقہ ادارے فوری اور موثر اقدامات کریں۔ انہوں نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیوں میں مزید تیزی لانے اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے جبکہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے تمام متعلقہ ادارے فعال کردار ادا کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ شہری مسائل کے حل اور شہر کے انتظامی امور میں بہتری کے لیے متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ اقدامات کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈپتی کمشنر کو شہر میں ٹریفک کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8199/2026
کوئٹہ 24 ستمبر ۔ سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود و انسانی حقوق بلوچستان عصمت اللہ قریشی کی زیر صدارت بلوچستان میں صنفی بنیادوں پر تشدد (GBV) سے متعلق خدمات تک معذور افراد کی رسائی کے جائزے کے حوالے سے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا انعقاد اقوام متحدہ کے آبادی فنڈ (UNFPA) کے تعاون سے کیا گیا، جس میں UNFPA کی صوبائی کوآرڈینیٹر سعدیہ عطاء، متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران و نمائندگان، STEP کے فوکل پرسن اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان میں GBV سے متاثرہ معذور افراد، بالخصوص خواتین، کو صحت، قانونی و انصاف، پولیس و تحفظ، سماجی معاونت، مشاورت اور ریفرل سمیت مختلف خدمات تک رسائی کی صورتحال، درپیش رکاوٹوں اور جائزے کی اہم سفارشات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔شرکاء نے خدمات کو مزید جامع، محفوظ، باعزت اور قابلِ رسائی بنانے، سروس فراہم کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے، عملے کی تربیت، قابلِ رسائی معلومات اور موثر ریفرل نظام کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر متعلقہ سرکاری اداروں، UNFPA، اقوام متحدہ کے دیگر اداروں اور سول سوسائٹی کے درمیان موثر رابطہ کاری اور مشترکہ اقدامات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر بلوچستان میں GBV سے متعلق خدمات تک معذور افراد کی رسائی کے جائزے پر مشتمل رپورٹ اور ریفرل ڈائریکٹری کی مطبوعہ نقول UNFPA کے پروگرام کوآرڈینیٹر اور STEP کے فوکل پرسن نے سیکرٹری سماجی بہبود و انسانی حقوق عصمت اللہ قریشی کے حوالے کیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8200/2026
گوادر 24 ستمبر ۔ رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے معاون وسیم صمد نے چیئرمین یونین کونسل سربندن نصیب نوشیروانی کے ہمراہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف انجینئر حاجی سید محمد سے ملاقات کرکے سربندن میں جاری ترقیاتی امور اور عوامی سہولیات سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ملاقات میں سربندن میں زیرِ تعمیر واٹر ٹینکی کے مقام کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔ وفد نے آگاہ کیا کہ موجودہ مقام تعمیر کے لیے موزوں نہ ہونے کے باعث منصوبے کی تعمیر میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اس موقع پر درخواست کی گئی کہ واٹر ٹینکی کو موجودہ ناموزوں مقام سے کسی مناسب اور موزوں جگہ منتقل کیا جائے، تاکہ منصوبہ بہتر انداز میں مکمل ہوکر مقامی آبادی کو پانی کی سہولت فراہم کرسکے۔ملاقات میں سربندن جیٹی پر ماہیگیروں کے لیے زیرِ تعمیر شیڈ کے لیے این او سی کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ وفد نے منصوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹ دور کرنے اور ماہیگیروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری این او سی کے اجرا کی درخواست کی چیف انجینئر نے دونوں معاملات کا جائزہ لینے اور واٹر ٹینکی کے لیے مناسب مقام کے تعین سمیت ماہیگیروں کے شیڈ کی این او سی کے معاملے پر ضروری اقدامات کی یقین دہانی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8201/2026
گوادر 24 ستمبر ۔ بلوچستان فشریز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے پیش رفت جاری ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی کوششوں سے فشریز ایکٹ سے متعلق قائمہ کمیٹی کا اجلاس 3 اکتوبر کو گوادر میں منعقد ہوگا، جس کا مقصد مقامی ماہیگیروں اور ماہیگیری کے شعبے سے وابستہ متعلقہ حلقوں کو مجوزہ ترامیم کے حوالے سے اپنی آراء اور تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے معاون وسیم صمد اور چیئرمین یونین کونسل سربندن و ماہیگیر نمائندہ نصیب نوشیروانی نے فشریز آفس گوادر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر فشریز احمد ندیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ فہد اور دیگر متعلقہ حکام سے ملاقات کی ملاقات میں 3 اکتوبر کو گوادر میں ہونے والے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی تیاریوں، انتظامات اور مقامی ماہیگیروں کی شرکت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ مقامی ماہیگیروں، ماہیگیر نمائندوں اور ماہیگیری کے شعبے سے وابستہ دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اجلاس میں اپنے مسائل، تجاویز اور آراءپیش کرنے کا موثر موقع فراہم کیا جائے۔وسیم صمد نے کہا کہ فشریز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے عمل میں مقامی ماہیگیروں کی آراءاور زمینی حقائق کو مدنظر رکھنا ضروری ہے، تاکہ قانون سازی کے ذریعے ماہیگیروں کے جائز مفادات کا تحفظ، ماہیگیری کے شعبے کی ترقی، سمندری وسائل کا پائیدار استعمال اور عوامی فلاح کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8202/2026
گوادر 24 ستمبر ۔ جامعہ گوادر کے شعبہ معاشیات کے بورڈ آف اسٹڈیز کا دوسرا اجلاس پی سی ٹی وی آئی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس میں بی ایس اکنامکس پروگرام سے متعلق تعلیمی امور، نصابی اصلاحات اور طلبہ کی پیشہ ورانہ ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے کی، جبکہ چیئرپرسن شعبہ معاشیات محترمہ شمع سلیمان نے مختلف امور پر ہونے والی گفتگو کی قیادت کی اجلاس میں بی ایس اکنامکس کے طلبہ کے لیے پیشہ ورانہ سرٹیفکیشن کو لازمی قرار دینے کی تجویز پر غور کیا گیا، جبکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے بین الشعبہ جاتی کورس “AI for Everyone” نصاب میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیرِ بحث آئی بورڈ نے جامعہ گوادر کے بی ایس اکنامکس پروگرام میں “بلیو اکانومی” کو اہم کورس کے طور پر متعارف اور منظور کرنے کا فیصلہ کیا۔ شرکائ نے کہا کہ گوادر کی ساحلی، بحری اور معاشی اہمیت کے پیش نظر بلیو اکانومی کی تعلیم طلبہ کو خطے میں پیدا ہونے والے معاشی مواقع اور جدید اقتصادی رجحانات سے بہتر طور پر روشناس کرانے میں معاون ثابت ہوگی اجلاس میں نصاب کو عصرِ حاضر کی تعلیمی، ڈیجیٹل اور پیشہ ورانہ ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے مزید اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر زور دیا گیا کہ جدید شعبوں، بین الشعبہ جاتی تعلیم، پیشہ ورانہ سرٹیفکیشن اور علاقائی اہمیت کے حامل مضامین کو نصاب کا حصہ بنا کر طلبہ کی علمی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط کیا جائے۔اجلاس میں جامعہ گوادر کے فیکلٹی ممبران سلیمان، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر رابعہ اسلم، اکرام بلوچ جبکہ بیرونی اراکین یونیورسٹی آف تربت کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقّیوم اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر و رجسٹرار ڈاکٹر بالاچ رشید نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8203/2026
جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے اپنے دفتر میں ٹریفک پولیس اہلکاروں اور سڑکوں پر کام کرنے والے ریڑھی بانوں میں یو وی (UV) چھتریاں تقسیم کیں۔ یہ یو وی چھتریاں ہیٹ ویو رسپانس پروجیکٹ کے تحت فراہم کی گئی ہیں، جو Together پروگرام کے تحت کمیونٹی ڈویلپمنٹ فاونڈیشن (CDF) کی جانب سے Welthungerhilfe (WHH) کے تعاون اور GFFO کے مالی تعاون سے ضلع جعفرآباد میں جاری ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت ضلع جعفرآباد میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں میں 550 راشن پیکٹس، محکمہ صحت کے ورکرز میں 500 ہیٹ پروٹیکشن کٹس جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں اور سڑکوں پر کام کرنے والے ریڑھی بانوں میں 400 یو وی چھتریاں تقسیم کی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران براہِ راست دھوپ میں کام کرنے والے افراد کو تحفظ فراہم کرنا اور گرمی کے مضر اثرات سے بچاو کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہیٹ ویو سے بچاو کے لیے ایسے عملی اقدامات نہایت اہم ہیں اور عوام خصوصاً روزانہ کی بنیاد پر دھوپ میں کام کرنے والے افراد کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8204/2026
کوئٹہ 24 ستمبر۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی سے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ بلال خان کاکڑ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری کے فروغ، معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات، دستیاب وسائل کو معاشی ترقی کے لیے بروئے کار لانے اور ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی شمولیت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی اور سرمایہ کاری کے عمل کو مزید موثر اور آسان بنانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔میر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے موثر منصوبہ بندی، وسائل کا بہتر استعمال اور سرمایہ کاری کا فروغ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں موجود قدرتی و معاشی وسائل کو ترقی کے عمل سے منسلک کرکے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں اور معاشی سرگرمیوں کو وسعت دی جا سکتی ہے۔چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ بلال خان کاکڑ نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات سے متعلق امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ملاقات میں صوبے کے ترقیاتی و معاشی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8205/2026
جھل مگسی24ستمبر۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کا بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹوBSDI فیز-I کے ترقیاتی کاموں و پیش رفت کا جائزہ۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی نے واٹر سپلائی اسکیم (WSS) گنداواہ میں جاری BSDI فیز-I کے ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری مختلف کاموں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کے مختلف اجزاء پر جاری کام اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ معائنہ کے دوران بتایا گیا کہ اوور ہیڈ واٹر ٹینک (OHWT) کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ ٹینک کی اونچائی کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ اطراف کی دیواروں کے لیے سریے (Reinforcement Steel) کا ڈھانچہ بھی نصب کر دیا گیا ہے۔ تاہم دیواروں میں کنکریٹ بھرنے اور چھت کی تعمیر کا کام تاحال باقی ہے پانی ذخیرہ کرنے کی تنصیب، پاور ہاوس، باونڈری وال، سولرائزیشن اور پائپ لائن کی تنصیب و تقسیم کے کام مکمل کیے جا چکے ہیں۔مزید بریفنگ میں بتایا گیا کہ اوور ہیڈ واٹر ٹینک کا باقی کام آئندہ 15 دنوں کے اندر مکمل ہونے کی قوی موقع ہے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّٰہ شاہ نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ باقی کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی کام میں معیار اور تکنیکی اصولوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تاکہ اس منصوبے سے گنداواہ کے شہری استفادہ ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8206/2026
نصیرآباد24ستمبر۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت پرانی اور خستہ حال سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل، اکاونٹس آفیسر امجد بہرانی، زرعی انجینئرنگ کے اسسٹنٹ انجینئر مسعود کھوسہ سمیت نصیرآباد ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں نصیرآباد ڈویژن میں موجود محکمہ ریونیو کی کل 12 پرانی اور خستہ حال سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کے حوالے سے قوائد و ضوابط اور ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نیلامی کے عمل کو شفاف اور قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری تقاضے بروقت پورے کیے جائیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ گاڑیوں کی جلد از جلد نیلامی کے لیے اخبارات کے ذریعے کال ٹینڈرز جاری کیے جائیں گے تاکہ نیلامی کا عمل مقررہ طریقہ کار کے تحت مکمل کیا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8207/2026
نصیرآباد:کمشنر نصیرآباد24ستمبر۔ صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات بلڈنگز کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینئرز مواصلات و تعمیرات فدا حسین کھوسہ، ارسلا رند، ایگزیکٹو انجینئرز محمد یاسین چانڈیو، عتیق الرحمن، سب ڈویژنل آفیسران ذوالفقار علی لہڑی، محمد یونس ابڑو سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران آفیسران نے تعلیم، صحت، لائیو اسٹاک، پولیس اور دیگر سرکاری دفاتر و رہائش گاہوں کے زیر تعمیر منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ہدایت کی کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے بلڈنگز شعبے کے تعمیراتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور بالخصوص تعلیم و صحت کے منصوبوں کو مقررہ معیار کے مطابق برق رفتاری سے مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ان منصوبوں کی تعمیراتی پیش رفت اور معیار پر کڑی نظر رکھی جائے، کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ موثر رابطہ کاری برقرار رکھیں تاکہ منصوبوں میں درپیش مسائل کو بروقت حل کرکے تعمیراتی کام میں رکاوٹیں دور کی جا سکیں، انہوں نے کہا کہ بلڈنگز کے شعبے میں ضروری اور اہم بلاکس کی تعمیر کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ عوام اور متعلقہ ادارے جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہوسکیں جبکہ دیگر بلاکس کی تعمیر بھی ترجیحی بنیادوں پر معیار کے مطابق جاری رکھی جائے، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مفاد عامہ کے تمام زیر تعمیر سرکاری عمارتوں میں سیڑھیوں کے ساتھ ساتھ ریمپ کی سہولت بھی لازمی فراہم کی جائے تاکہ خصوصی افراد، بزرگ شہریوں اور دیگر افراد کو عمارتوں تک رسائی میں آسانی حاصل ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8208/2026
گوادر 24 ستمبر 2026: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے شہریوں کی جانب سے موبائل سگنلز، وائس کالز اور انٹرنیٹ سروسز میں بار بار تعطل اور کمزور سگنلز کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی اے، پی ٹی سی ایل اور تمام سیلولر کمپنیوں کو مراسلہ ارسال کیا، جس کے بعد پی ٹی اے کی تکنیکی ٹیم اور یوفون، زونگ، جاز و ٹیلی نار سمیت تمام کمپنیوں کے نمائندگان کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سروسز کی موجودہ صورتحال اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیتے ہوئے کمپنیوں کو اپنے ٹاورز، سروس کوریج، فعال و غیر فعال سائٹس اور صارفین کا مکمل تکنیکی ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی رفتار، معیار اور تسلسل بہتر بنایا جائے اور تکنیکی خرابیوں کا مستقل تدارک یقینی بنایا جائے، تاکہ گوادر کے شہریوں کو رابطوں، کاروبار، فری لانسنگ، آن لائن تعلیم، بینکنگ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے قابلِ اعتماد مواصلاتی سہولیات میسر رہیں۔ فراہم کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر آئندہ اجلاس میں مزید عملی اقدامات طے کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں ، نیب بلوچستان نے الحمد اسلامک یونیورسٹی ، سٹی کیمپس میں “نیب کے کام کا طریقہ کار اور بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کا کردار” کے عنوان سے ایک سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔۔ الحمد اسلامک یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالرحیم نے ڈائریکٹر نیب (بلوچستان) محمد سلیم احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان اکبر اور نیب کی ٹیم کا استقبال کیا۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگا کرنا اور کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں اساتذہ اور طلباءنے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر نیب بلوچستان جناب سلمان اکبر نے شرکاءکو اپنے آگاہی لیکچر کے دوران نیب کے طریقہ کار، وژن، مشن اور کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا۔ ڈائریکٹر نیب محمد سلیم احمد نے طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خود احتسابی پر زور دیا اور کہا کہ اسلام میں بدعنوانی اور بددیانتی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے اقربا ءپروری، رشوت، سفارش، زور زبردستی اور جانبداری کو کرپشن کی اقسام کے طور پر گردانا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ یہ رویے ہمارے معاشرے میں معمول بن چکے ہیں۔ اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے طلباءکی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔ اس موقع پر الحمد اسلامک یونیورسٹی کوئٹہ کے رجسٹرار فہیم عباس نے نیب بلوچستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے اہم رکن ہونے کے ناطے طلباءکی مشترکہ کوششیں کرپشن سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ نیب بلوچستان کی جانب سے ڈائریکٹر نیب محمد سلیم احمد نے ایڈیشنل رجسٹرار فہیم عباس کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر ایک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر دونوں اطراف سے باہمی تشکر اور ممنونیت کا اظہار کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Press Release
NAB (Balochistan) Organized a Seminar on “Functions of NAB and Role of Students in Eradication of Corruption” at Al-Hamd Islamic University, Quetta.
As part of its ongoing anti-corruption awareness campaign, NAB (Balochistan) organized a Seminar on “Functions of NAB and Role of Students in Eradication of Corruption” at Al-Hamd Islamic University, City Campus, Quetta. Registrar of the campus Mr. Abdul Raheem, welcomed the Director NAB (B) Muhammad Saleem Ahmed, Deputy Director Sulman Akbar and the NAB team. The primary objective of the seminar was to aware the youth about detrimental effects of corruption and to promote collective efforts for building a corruption-free society.
Deputy Director NAB (B) Mr. Sulman Akbar delivered a detailed lecture to the participants about the working of NAB, it’s vision, mission and methodology.
Director NAB Muhammad Saleem Ahmed engaged with the students and defined the significant role, students can play in eradicating the menace of corruption. He deliberated upon the teachings of Islam and emphasized that the Islamic teachings assert on self-accountability and do not allow an iota of dishonesty or corruption. He added that nepotism, influence peddling, bribery, extortion and favoritism were underlined as forms of corruption, but unfortunately, these have been taken by the society as a norm. He effectively and patiently responded in detail to the questions raised by the students at the end of the session.
On this occasion, Additional Registrar Al-Hamd Islamic University, Faheem Abbas shared his thoughts against corruption and appreciated the efforts of NAB Balochistan for its eradication and assured to extend all possible assistance in the anti-corruption awareness drive of NAB Balochistan. The seminar concluded with presentation of shield to the Addl Registrar Faheem Abbas by Director NAB Muhammad Saleem Ahmed followed by mutual express of gratitude and a note of thanks by both sides.
At the end of the seminar, an awareness walk was also arranged, wherein, participants of seminar including NAB officers, Addl Registrar and a fair gathering of students, participated.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8209/2026
کوئٹہ 24 ستمبر۔ : گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ سیاست اور صحافت ایک دوسرے کے معاون شعبے ہیں جبکہ ایک مضبوط اور ذمہ دار میڈیا معاشرے میں شہریوں کو ان کے حقوق و فرائض کا احساس دلانے میں اہم کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ہم ہمیشہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے وابستہ میڈیا پرسنز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کئی دہائیوں سے صحافی برادری کے ساتھ انتہائی خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) بلوچستان کے صدر محمد حنیف جمالی کی قیادت میں پی جے اے کے عہدیداران پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں پاکستان جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے محمد شاہد مگسی، ہما بلوچ، سمیرہ راجپوت، مہوش، فردوس، فریا بتول، مس نورین، مس دنیا، جہانزیب، اکرم، ارون کمار، محمد شہزاد، فیروز جمالی، محمد ظفر جمالی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ میڈیا ریاست کا ایک نہایت اہم ستون ہے اور پروفیشنل صحافی اپنے پیشہ ورانہ معیار اور وقار کو برقرار رکھنے کیلئے کافی محنت اور جدوجہد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار اور آزاد صحافت معاشرے میں عوامی مسائل اجاگر کرنے، اداروں کو جوابدہ بنانے اور عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ انہوں نے روزِ اول سے گورنر ہاوس کے دروازے میڈیا پرسنز سمیت تمام عوام کیلئے کھلے رکھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ ضروریات کو ہمیشہ اہمیت دی ہے اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائیگا۔ آخر میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پاکستان جرنلسٹس ایسوسی کے بارہویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک بھی کاٹا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8210/2026
کوئٹہ, 24ستمبر:بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبے کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں، ان کی قیادت میں صوبے میں گڈ گورننس، میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ حکومت کی جانب سے عوامی خدمات کی بہتری، ترقیاتی اقدامات اور امن کے قیام پر بیک وقت توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسیع معاشی اور معدنی وسائل کو بروئے کار لانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک پرامن اور مستحکم ماحول بنیادی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کی جانب سے ترقی، میرٹ، شفافیت اور عوامی فلاح کے لیے کیے جانے والے اقدامات بلوچستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی بنیاد بن سکتے ہیں.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, September 24: Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT), Bilal Khan Kakar, has said that Chief Minister of Balochistan Mir Sarfraz Bugti is working tirelessly to steer the province towards development, prosperity, and stability. Under his leadership, practical measures are being taken to promote good governance, merit, transparency, and improve public services across the province.He said that law and order, investment, and economic development are closely interconnected. Thanks to the sacrifices of our brave security forces and law-enforcement agencies, efforts to establish peace in the province are continuing. The government is simultaneously focusing on improving public services, undertaking development initiatives, and maintaining peace and stability.Bilal Khan Kakar said that a peaceful and stable environment is essential for harnessing Balochistan’s vast economic and mineral resources, promoting investment, and creating new employment opportunities. Peace and stability in the province will not only boost business and economic activities but also create new opportunities for employment and development for local youth.He said that the measures being taken by the provincial government under the leadership of Chief Minister Mir Sarfraz Bugti to promote development, merit, transparency, and public welfare can lay the foundation for a bright, peaceful, and prosperous future for Balochistan. The people of the province, the government, and security institutions are collectively playing their role in moving Balochistan forward on the path of development and economic prosperity.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8211/2026
ڈیرہ غازی خان 24 ستمبر .۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن رکھنی مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ساتھ اہم بین الصوبائی رابطہ اجلاس منعقد کیا، جس میں بلوچستان اور پنجاب کے درمیان آمدورفت کو مزید سہل، محفوظ اور منظم بنانے، ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے، ٹریفک کی روانی، سکیورٹی اور ہنگامی امدادی خدمات کے موثر نظام پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان سے پنجاب جانے والی مال بردار گاڑیوں کی مختلف چیکنگ پوائنٹس پر بار بار چیکنگ کے باعث تاخیر اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکائنے اس امر پر زور دیا کہ سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر چیکنگ کے عمل کو باہمی رابطہ کاری کے ذریعے مزید مربوط اور سہل بنایا جائے تاکہ مسافروں اور کاروباری طبقے کو غیرضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اجلاس میں سخی سرور کے چیکنگ پوائنٹس پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباو اور گاڑیوں کی روانی سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر موثر ٹریفک مینجمنٹ، چیکنگ کے نظام میں بہتری اور مسافروں و ٹرانسپورٹرز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری انتظامی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں ڈیرہ غازی خان اور رکھنی کے درمیان موزوں مقامات پر ریسکیو 1122 کے یونٹس کے قیام کی تجویز بھی زیرِ غور آئی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ بین الصوبائی شاہراہ پر کسی بھی حادثے یا طبی ہنگامی صورتحال کی صورت میں بروقت ریسکیو اور طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہنگامی خدمات کا مربوط نظام ناگزیر ہے۔اجلاس میں بارڈر ایریاز سمیت بین الصوبائی شاہراہ پر سکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ، ہنگامی خدمات اور مختلف اداروں کے درمیان موثر رابطہ کاری کے امور پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔اس موقع پر اصولی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ محکموں اور اداروں پر مشتمل مشترکہ رابطہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو بین الصوبائی آمدورفت، ٹرانسپورٹرز کے مسائل، سکیورٹی، ٹریفک اور ہنگامی خدمات سے متعلق امور کے مستقل حل کے لیے سفارشات مرتب کرے گی اور متفقہ فیصلوں پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان اور پنجاب کے درمیان اہم بین الصوبائی روٹ پر عوام، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو محفوظ، آسان اور بلا رکاوٹ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اداروں کے درمیان عملی رابطہ مزید مگضبوط بنایا جائے گا۔مشترکہ رابطہ کمیٹی کی باضابطہ تشکیل اور نوٹیفکیشن کے لیے سفارشات صوبائی حکومت کے ذریعے متعلقہ حکام کو ارسال کی جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8212/2026
نصیرآباد24ستمبر۔ : حکومت بلوچستان کی پالیسی کی روشنی میں میرٹ اور شفافیت کی پالیسی اور سینئر ممبر بورڈ کے احکامات کے تحت کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے محکمہ ریونیو امیدواران، جنہوں نے محکمانہ ٹسٹ و انٹرویو، برائے نائب تحصیلدار، پاس کیا، آرڈرز تقسیم کردیئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لال، کمشنر آفس کے سپرنٹنڈنٹس، شیر اللہ کھوسہ اور عبدالصمد کھوسہ بھی موجود تھے آرڈرز تقسیم کے موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میرٹ، شفافیت اور قواعد و ضوابط کی پالیسی و چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کےہدایات کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جارہا ہے۔کامیاب امیدواروں میں کلرکس بشیر احمد، سامت اقبال اور سولنگی شامل ہیں جنہیں کمشنر نصیرآباد ڈویڑن نے نائب تحصیلدار کے عہدوں کے آرڈرز تقسیم کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8213/2026
کوئٹہ 24 ستمبر: کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری نے بلوچستان یونیورسٹی میں قائم کی جانے والی جدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو منصوبے کی مجموعی پیش رفت، جدید آئی ٹی آلات کی فراہمی و تنصیب، لیب کی اپ گریڈیشن، مرمت اور تزئین و آرائش سمیت مختلف تکنیکی و انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر ذیشان لاشاری نے ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام کام منظور شدہ معیار اور مقررہ اسپیسفکیشنز کے مطابق مکمل کیے جائیں، جبکہ ای کامرس و آئی ٹی لیب کے منصوبے کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔انہوں نے جدید آئی ٹی سہولیات کی فراہمی اور معیاری آلات کی تنصیب یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید موثر بنائیں۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے متعلقہ حکام کو کام کے معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ جدید ای کامرس و آئی ٹی لیب طلبہ کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں کے حصول کے نئے مواقع فراہم کرے گی، جبکہ اس منصوبے سے طلبہ کو آن لائن کاروبار، ای کامرس اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں عملی تربیت کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جدید آئی ٹی سہولیات کی فراہمی سے طلبہ کی عملی صلاحیتوں میں بہتری اور انہیں ڈیجیٹل معیشت کے نئے امکانات سے استفادہ کرنے میں مدد ملے گی۔دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ امیر حمزہ بھی کمشنر ذیشان لاشاری کے ہمراہ موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8214/2026
کوہلو 24 ستمبر۔اسسٹنٹ کمشنر زرکوانہ مصطفیٰ شفیع نے اسسٹنٹ کمشنر ماوند سمیع الحق کے ہمراہ نو تشکیل شدہ سب ڈویژن زرکوانہ کا تفصیلی دورہ کیا، جس کا مقصد سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز، تجارتی مراکز اور عوام کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات و خدمات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران مختلف سرکاری اداروں، تعلیمی و صحت کے مراکز، دکانوں، میڈیکل اسٹورز اور دیگر تجارتی مقامات کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر افسران نے صفائی ستھرائی، عوامی سہولیات، اشیائے ضروریہ کے معیار، ادویات کی دستیابی و معیاد اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران بعض دکانوں اور میڈیکل اسٹورز سے زائد المیعاد اشیاء اور ادویات برآمد ہوئیں، جنہیں ضابطے کے مطابق تلف کردیا گیا جبکہ غیر معیاری ادویات کو بھی عوام کے استعمال سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز نے متعلقہ حکام اور کاروباری حضرات کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد اور صحت کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اشیائے ضروریہ اور ادویات کے معیار کو یقینی بنایا جائے، زائد المیعاد یا غیر معیاری اشیاء کی خرید و فروخت سے اجتناب کیا جائے اور تمام متعلقہ قوانین و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی، سرکاری اداروں کی موثر نگرانی، صفائی و انتظامی امور کی بہتری اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ اور معائنوں کا سلسلہ آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8215/2026
گوادر24 ستمبر ۔ : ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت اسکولوں کی مرمت و بحالی کے جاری منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اسکولوں میں جاری تعمیراتی و مرمتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں متعلقہ ٹھیکیداروں کو ہدایت کی گئی کہ جاری کام کو مزید تیز کیا جائے اور ہر منصوبے کی تکمیل کے لیے واضح ٹائم لائن مقرر کرتے ہوئے مقررہ مدت میں کام مکمل کیا جائے، تاکہ طلبہ و طالبات کو بہتر اور محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ڈپٹی کمشنر نے کام کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کی مرمت و بحالی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ تعمیراتی معیار اور پائیداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8216/2026
کوئٹہ 24 ستمبر: ۔مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن، ضلع زیارت میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حملے کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ تحقیقاتی کمیشن جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا نے آج مورخہ 24 ستمبر 2026 کو کھلی عدالت میں تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے سماعت کی۔سماعت کے دوران گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے۔مزید برآں، تحقیقاتی کمیشن کے حکم کی تعمیل میں، ایڈیشنل ڈائریکٹر، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) بلوچستان زون کوئٹہ، ذاتی طور پر پیش ہوئے اور ایک رپورٹ جمع کرائی۔ جس کی روشنی میں، تحقیقاتی کمیشن نے ہدایت جاری کی کہ کارروائی کی اگلی سماعت پر سیکرٹری داخلہ، حکومتِ پاکستان، ”پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016“ کی دفعہ 37 کے تحت وضع کردہ افعال سے متعلق ایک جامع رپورٹ کے ساتھ، کمیشن کی معاونت کے لیے، ذاتی طور پر پیش ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8217/2026
نصیرآباد24ستمبر۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ لیول امپلیمنٹیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومتِ بلوچستان کی جانب سے کمیٹی کے لیے مقرر کردہ ٹرمز آف ریفرنس TORs، کھاد کی دستیابی، سپلائی، ترسیل، اسٹاک کی نگرانی، قیمتوں پر کنٹرول اور کسانوں تک کھاد کی شفاف فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس کے دوران حکومتِ بلوچستان کی جانب سے کمیٹی کو تفویض کردہ ذمہ داریوں اور TORs پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ ضلع میں کھاد کی طلب و رسد کی صورتحال، ڈیلرز اور سب ڈیلرز کے پاس موجود اسٹاک، کھاد کی خرید و فروخت کے ریکارڈ، ڈسٹری بیوٹرز سے مجاز ڈیلرز اور وہاں سے کسانوں تک کھاد کی ترسیل کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کھاد کی سپلائی چین میں شفافیت اور موثر نگرانی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیاڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کھاد کی سپلائی اور ٹریس ایبلٹی سسٹم کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ کھاد کی نقل و حرکت کا مکمل اور مستند ریکارڈ دستیاب ہو انہوں نے کہا کہ ڈیلرز اور سب ڈیلرز کے اسٹاک کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال، فزیکل آڈٹ اور ریکارڈ کی تصدیق کو یقینی بنایا جائے، جبکہ کھاد کی مقررہ سرکاری نرخوں پر دستیابی اور کسانوں تک منصفانہ و شفاف رسائی پر خصوصی توجہ دی جائےانہوں نے مزید ہدایت کی کہ متعلقہ محکموں کے افسران ضلع بھر میں کھاد کے ڈیلرز اور متعلقہ کاروباری مراکز کا باقاعدہ فیلڈ انسپیکشن کریں اور دستیاب اسٹاک کو ریکارڈ کے مطابق چیک کیا جائے۔ کسی بھی مقام پر مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے، ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ، غیر قانونی ترسیل، مصنوعی قلت پیدا کرنے یا غیر معیاری و جعلی کھاد کی فروخت کی شکایت سامنے آنے پر قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ کسانوں کو کھاد کے حصول میں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں مقررہ نرخوں پر مطلوبہ کھاد کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ اس مقصد کے لیے ڈیلرز کے اسٹاک، فروخت کے ریکارڈ اور کھاد کی ترسیل کے نظام کی موثر نگرانی کے ساتھ ساتھ کسانوں کی شکایات کے ازالے کے لیے بھی مربوط طریقہ کار اختیار کیا جائےاجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، محکمہ زراعت، محکمہ صنعت و تجارت، محکمہ معدنیات، لوکل گورنمنٹ، کسٹمز، انٹیلی جنس اداروں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ CTD JCPS اور دیگر متعلقہ محکموں کے درمیان بین المحکمہ جاتی رابطہ اور سکیورٹی کوآرڈی نیشن مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ کھاد کی غیر قانونی نقل و حمل ذخیرہ اندوزی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی موثر روک تھام کی جا سکے ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے فیلڈ میں موجود رہیں، کھاد کے ڈیلرز کے اسٹاک اور ریکارڈ کی باقاعدگی سے جانچ کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر اعلیٰ حکام کو آگاہ کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں انہوں نے کہا کہ کھاد کی بروقت اور شفاف فراہمی براہِ راست زرعی سرگرمیوں اور کسانوں کے مفادات سے وابستہ ہے، اس لیے اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور حکومتِ بلوچستان کی جانب سے مقرر کردہ TORs کے مطابق پیش رفت کو یقینی بنائیںاجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کو اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی فیلڈ انسپیکشنز، اسٹاک کی تصدیق اور کارروائیوں سے متعلق پیش رفت رپورٹس باقاعدگی سے پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع نصیرآباد میں کھاد کی سپلائی چین میں شفافیت مقررہ نرخوں پر دستیابی قیمتوں پر موثر کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی بلیک مارکیٹنگ، غیر قانونی ترسیل اور غیر معیاری کھاد کی روک تھام کے لیے مشترکہ اور مربوط کارروائیوں کو مزید موثر بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8218/2026
نصیرآباد24ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت میونسپل کمیٹی کے افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موثر، منظم اور فعال بنانے کے لیے جاری کردہ معیاری طریقہ کار (SOPs) پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں شہری علاقوں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے، کچرے کی بروقت جمع آوری و منتقلی، صفائی کے عملے کی موثر نگرانی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیااجلاس میں بتایا گیا کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو منظم بنانے کے لیے واضح ایس او پیز مرتب کیے گئے ہیں، جن کے تحت ضلع بھر میں میونسپل کمیٹی اور 46 کونسلرز کے درمیان صفائی کے امور سے متعلق ذمہ داریاں واضح کی گئی ہیں۔ ان ایس او پیز کا مقصد صفائی کے عمل کو باقاعدہ نظام کے تحت لانا، کچرے کی بروقت جمع آوری، مقررہ ڈمپنگ سائٹس تک منتقلی اور مختلف علاقوں میں صفائی کے معیار کو یقینی بنانا ہےجاری کردہ ایس او پیز کے مطابق کچرے کی روزانہ کی بنیاد پر مقررہ روٹس اور مقامات سے جمع آوری کی جائے گی، جبکہ جمع شدہ کچرے کو مقررہ ڈمپنگ سائٹس تک منتقل کیا جائے گا کچرے کی مختلف اقسام کو حتی الامکان علیحدہ رکھنے، صفائی کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور صفائی کے عملے کو ضروری احتیاطی اقدامات کا پابند بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے عملے کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے اور ہر مقررہ علاقے میں صفائی کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، جبکہ عملے کی کارکردگی کی باقاعدہ رپورٹنگ اور نگرانی کے موثر نظام کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں عوامی شکایات کے فوری ازالے، صفائی سے متعلق مسائل کی بروقت نشاندہی اور متعلقہ حکام تک ان کی اطلاع کے لیے بھی موثر طریقہ کار وضع کرنے پر زور دیا گیا، تاکہ شہریوں کو درپیش صفائی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکےس موقع پر شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے گھروں، دکانوں اور کاروباری مراکز کا کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں اور گلیوں، سڑکوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے سے گریز کریں۔ شہریوں کا تعاون صفائی ستھرائی کے نظام کو کامیاب بنانے میں انتہائی اہم ہے ضلعی انتظامیہ نصیرآباد نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی کونسلرز اور متعلقہ اداروں کے درمیان مسلسل رابطہ، باہمی تعاون اور موثر نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو اپنی ذمہ داریاں باقاعدگی سے ادا کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8219/2026
صحبت پور24ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کی زیرِ صدارت خواتین کے مسائل اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات براہِ راست ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیے کھلی کچہری کا مقصد خواتین کو ان کے مسائل کے حل کے لیے ایک موثر اور براہِ راست پلیٹ فارم فراہم کرنا اور متعلقہ سرکاری محکموں کے ذریعے شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانا تھا کھلی کچہری کے دوران خواتین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام BISP سے متعلق مسائل، گیس کی فراہمی، مالی معاونت، علاج معالجے کی سہولیات، بنیادی ضروریات، سرکاری امداد اور دیگر عوامی نوعیت کے مسائل سے متعلق اپنی شکایات اور مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے خواتین کی جانب سے پیش کی جانے والی ہر شکایت کو تفصیل سے سنا اور متعلقہ افسران سے موقع پر ہی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیںڈپٹی کمشنر نے بعض شکایات کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں جبکہ دیگر درخواستوں اور مسائل کو متعلقہ محکموں کو ارسال کرتے ہوئے ان کے قانون و ضابطے کے مطابق فوری ازالے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ محکمے شہریوں بالخصوص خواتین کی شکایات کے ازالے کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیںاس موقع پر ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں ایک موثر ذریعہ ہیں جہاں شہری براہِ راست اپنی شکایات ضلعی انتظامیہ تک پہنچا سکتے ہیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی تمام شکایات پر پیش رفت کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے اور درخواست گزار خواتین کو کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ رکھا جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ زیرِ التوا شکایات کو مقررہ مدت کے اندر نمٹانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متعلقہ محکموں کے افسران شکایات کے حل میں باہمی رابطے اور موثر کوآرڈینیشن کو یقینی بنائیں تاکہ خواتین کو سرکاری اداروں سے متعلق اپنے مسائل کے حل کے لیے غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8220/2026
تربت: 24 ستمبر ۔: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیرِ صدارت پولیو مہم کے چوتھے روز کیچ اپ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر ارسلان درازئی سمیت محکمہ صحت اور پولیو مہم سے متعلق دیگر حکام و اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے پولیو مہم کی مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا اور مہم کے ابتدائی دنوں میں رہ جانے والے بچوں کی کیچ اپ وزٹس کے دوران کوریج سے متعلق تفصیلات دریافت کیں۔ اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر ارسلان درازئی نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے ابتدائی دنوں میں جو بچے پولیو کے قطرے پلانے سے رہ گئے تھے، انہیں بعد ازاں کیچ اپ مہم کے دوران قطرے پلائے گئے، جس کے نتیجے میں مقررہ ہدف کے مطابق بچوں کی کوریج مکمل کرلی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کیچ سے باہر موجود بچوں کی واپسی کی صورت میں انہیں بھی پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے لیے مناسب منصوبہ بندی کی گئی ہے، تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاو کی ویکسین سے محروم نہ رہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے جاری مہم کو موثر انداز میں جاری رکھنے، رہ جانے والے بچوں کی بروقت نشاندہی اور ان کی ویکسی نیشن یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیو کے خاتمے کے قومی مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور مہم کے دوران مقررہ اہداف کے حصول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے اختتام پر پولیو کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات، باہمی تعاون اور موثر رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ شرکاءنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع کیچ میں ہر بچے کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8221/2026
تربت24 ستمبر۔ پاکستان بار کونسل کے ممبر ایڈووکیٹ منیر احمد خان کاکڑ، بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ایڈووکیٹ جاڑین دشتی، ممبر نجیب اللہ کاکڑ اور ایڈووکیٹ نذیر سبزل پر مشتمل ایک اعلی سطحی نے گزشتہ دنوں جامعہ تربت کے مین کیمپس کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی آمد پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد نے رجسٹرار گنگزار بلوچ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم اور اسسٹنٹ رجسٹراروکیمپس کوارڈینیٹر غوث بخش بزنجو کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ تربت کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد نے بتایا کہ یونیورسٹی کا کوالٹی انہانسمنٹ سیل،یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران کے تعاون سے تعلیمی پروگرامز کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے PSG 2023 فریم ورک کے تحت جامعہ تربت کے کیو ای سی کی حکمت عملی اور کامیابیوں کو ایچ ای سی کی اعلی قیادت، ملک بھر کے وائس چانسلرز اور کیو ای سی سربراہان پر مشتمل ایک اہم قومی فورم پر بھرپور سراہا گیا، جو یونیورسٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امر انتہائی حوصلہ افزاء ہے کہ جامعہ تربت کے تمام ڈگری پروگرامز ایچ ای سی کے مقررہ معیارات پر پورا اترتے ہیں اور یونیورسٹی ان کی ایکریڈیٹیشن کرانے اور ایکریڈیٹیشن کی تجدید کے لیے بھی سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔دورے کے دوران وفد نے ایڈمنسٹریشن بلاک، اکیڈمک بلاکس، ڈیٹا سنٹر، مرکزی لائبریری، کمپیوٹر لیبز، سینیٹ ہال اور سمارٹ کلاس رومز کا معائنہ کیا، اور یونیورسٹی کے تعلیمی معیار و انفراسٹرکچر کو دیگر اداروں کے لیے مثالی قرار دیا۔ اس موقع پر وفد نے لیگل ایجوکیشن سمیت اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے جامعہ تربت کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، جس پر پرو وائس چانسلر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8222/2026
کوئٹہ 24ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کوئٹہ میں گزشتہ دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا جامع اور تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی اور مختلف واقعات کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد، عمارتوں، گاڑیوں اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق ریکارڈ مرتب کرنے اور حتمی رپورٹ کی تیاری پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سمیت محکمہ صحت، ایم ایم ڈی، سوشل ویلفیئر، کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر مختلف محکموں کی جانب سے اپنے اپنے شعبہ جات سے متعلق دستیاب معلومات اور ریکارڈ سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران پشین اسٹاپ، چمن پھاٹک اور دیگر دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام نے واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد، متاثرہ خاندانوں، سرکاری و نجی عمارتوں، گاڑیوں، دکانوں اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق اعداد و شمار اور ریکارڈ کی دستیابی پر بریفنگ دی۔اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنے اپنے ریکارڈ کو باہم مربوط کرتے ہوئے متاثرین اور نقصانات سے متعلق درست، مکمل اور قابلِ تصدیق ڈیٹا مرتب کریں، تاکہ کسی بھی متاثرہ فرد یا املاک کا اندراج رہ نہ جائے۔ اس مقصد کے لیے جانی نقصان، زخمی افراد، املاک کو پہنچنے والے نقصان اور دیگر متعلقہ تفصیلات کو الگ الگ مرتب کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گزشتہ دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا سروے اور ڈیٹا مرتب کرنے کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور تعاون کے ساتھ کام کرتے ہوئے متاثرہ افراد اور املاک سے متعلق مکمل اور جامع معلومات جمع کریں تاکہ حتمی رپورٹ کی تیاری میں کسی قسم کی کمی یا ابہام باقی نہ رہے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مرتب کیے جانے والے ریکارڈ میں جاں بحق افراد، زخمیوں، متاثرہ عمارتوں، گاڑیوں اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات کو مناسب انداز میں شامل کیا جائے۔ متعلقہ محکموں کو اس سلسلے میں دستیاب سرکاری ریکارڈ، فیلڈ رپورٹس اور دیگر معلومات کو یکجا کرکے جامع ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نقصانات سے متعلق مکمل اور مستند رپورٹ کی تیاری آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی رپورٹس اور معلومات ضلعی انتظامیہ کو فراہم کریں تاکہ مجموعی صورتحال کا درست جائزہ لیا جا سکے اور متاثرہ افراد و املاک سے متعلق آئندہ کے اقدامات کو موثر انداز میں ترتیب دیا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ باہمی رابطے کے ذریعے نقصانات کے ریکارڈ کی تکمیل اور تصدیق کا عمل تیز کریں اور جامع رپورٹ جلد ضلعی انتظامیہ کو پیش کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8223/2026
کوئٹہ 24ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کوئٹہ کے تمام متعلقہ سرکاری محکموں، لائن ڈیپارٹمنٹس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد ضلع کوئٹہ میں مختلف سرکاری محکموں کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی و انتظامی امور، عوامی سہولیات کی فراہمی، بین المحکمہ رابطہ کاری اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔اجلاس کے دوران مختلف محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، جاری منصوبوں، انتظامی امور اور درپیش مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر سرکاری امور کی بروقت تکمیل، محکموں کے درمیان موثر رابطہ کاری اور مختلف عوامی مسائل کے حل کے لیے جاری اقدامات پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے بروقت حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کریں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور سرکاری خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس اپنے اپنے دائرہ کار میں جاری ترقیاتی، انتظامی اور عوامی فلاحی امور کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس امر پر بھی زور دیا کہ مختلف محکموں کے درمیان موثر رابطہ اور باہمی تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ مشترکہ نوعیت کے مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے اور سرکاری امور میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔اجلاس میں ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی سرگرمیوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ عوامی مفاد سے متعلق منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر شہریوں کو درپیش مختلف مسائل، سرکاری اداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کو سرکاری دفاتر میں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کی کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی، جبکہ عوامی مفاد سے متعلق امور میں غفلت یا تاخیر کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ذمہ داری، شفافیت اور باہمی تعاون کے ساتھ انجام دیں۔اجلاس کے دوران مختلف محکموں سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور جاری کردہ ہدایات پر مقررہ مدت کے اندر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور آئندہ اجلاس میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8224/2026
کوئٹہ، 24 ستمبر ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا 25واں صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کا صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونا ان پر عوام اور منتخب نمائندوں کے اعتماد کا مظہر ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2026/8225
کوئٹہ24ستمبر: چیئرمین ریڈسٹریبیوشن آف پوسٹس کمیٹی صوبائی وزیرِ خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری قانون پرویز نوشیروانی، اسپیشل سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی (S&GAD) حبیب الرحمن کاکڑ اور محکمہ خزانہ کے ٹیکنیکل نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں سال 1991 میں وضع کی گئی آسامیوں کی تقسیم کی پالیسی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نئے ڈویژنز اور اضلاع کے قیام کے بعد موجودہ انتظامی ڈھانچے اور آسامیوں کی تقسیم کے حوالے سے صوبائی وزیر خزانہ کوبریفنگ دی گئی۔
نئے قائم ہونے والے ڈویژنز اور اضلاع کو مدنظر رکھتے ہوئے 1991 کی آسامیوں کی تقسیم کی پالیسی پر نظرثانی اور ضرورت کے مطابق اس میں ضروری ترامیم کرنے پر غور کیا گیا۔صوبائی وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ آسامیوں کی تقسیم میں شفافیت، میرٹ اور آبادی کے تناسب کو مدنظر رکھ کر بنیادی پالیسی وضع ہونی چاہیئے حکومت کی روزاول سے کوشش ہے کہ تمام ڈویژنز اور اضلاع کو ان کی ضروریات اور آبادی کے تناسب کے مطابق مناسب مواقع فراہم کیے جائیں، تاکہ سرکاری وسائل اور ملازمتوں کی تقسیم میں انصاف وتوازن مدنظر رکھا جائے انہوں نے متعلقہ حکام کو پالیسی پر نظرثانی کے عمل کو مؤثر اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی.
خبر نامہ نمبر 2026/8226
ضلع چمن24ستمبر:ـڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت ضلع چمن میں جاری انسدادِ پولیو مہم کی پیش رفت اور چوتھے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایوننگ ریویو میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں محکمہ صحت، پولیو پروگرام اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی پیش رفت، رہ جانے والے بچوں تک رسائی، ٹیموں کو درپیش مشکلات اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو دن بھر کی سرگرمیوں، حاصل ہونے والے اہداف اور فیلڈ میں درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران کسی بھی بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہنے دیا جائے اور رہ جانے والے بچوں تک رسائی کے لیے خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کو دور دراز اور مشکل رسائی والے علاقوں میں بھی مؤثر انداز میں خدمات انجام دینے، فیلڈ سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی اور ٹیموں کے درمیان مربوط رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک اہم قومی ذمہ داری ہے، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، پولیو ٹیموں، سیکیورٹی اداروں اور والدین کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری مہم کے تمام مراحل میں مکمل سنجیدگی، ذمہ داری اور مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ کام جاری رکھا جائے تاکہ ضلع چمن میں پولیو مہم کے مقررہ اہداف کامیابی سے حاصل کیے جا سکیں۔
خبر نامہ نمبر 2026/8227
ضلع چمن24ستمبرذ:ـڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت بی ایس ڈی آئی (BSDI) منصوبوں کی کارکردگی، جاری ترقیاتی کاموں اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کے ایکسین، متعلقہ انجینئرز، سب ڈویژنل افسران (S.D.O)، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے ضلع چمن میں بی ایس ڈی آئی فیز تھری کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، تعمیراتی کاموں کی موجودہ صورتحال، پیش رفت اور درپیش مسائل سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے جاری ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنانے، معیاری میٹریل کے استعمال، کاموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے اور تمام منصوبوں کی مسلسل و مؤثر نگرانی جاری رکھنے کی سخت ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل میں کمی لانا ہے، اس لیے منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی غفلت، سستی یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام ترقیاتی کام معیار، شفافیت اور مقررہ مدت کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات بروقت حاصل ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی فیلڈ میں باقاعدگی سے نگرانی کی جائے، تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے اور کام کی رفتار و معیار سے متعلق رپورٹ باقاعدگی سے ضلعی انتظامیہ کو پیش کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد سے وابستہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور بروقت تکمیل کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/8228
ضلع قلعہ عبداللہ24ستمبر:ـڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی کی زیرِ نگرانی ڈی سی کمپلیکس جنگل پیرعلیزئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی نے خصوصی شرکت کی۔ کھلی کچہری میں قبائلی عمائدین، شہریوں، عوامی نمائندوں اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او قلعہ عبداللہ خلیل احمد بگٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انجینئر نجم الدین کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ سردار عبداللہ خان اچکزئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام کھوسو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر احمد خان، ڈی ایم پی پی ایچ آئی ضیاء الرحمن، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جعفر خان ترین، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ محمد شفیق خان، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عبدالمنان اچکزئی، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر گلستان حفیظ اللہ پیرعلیزئی، سوشل ویلفیئر آفیسر خلیل احمد، مسعود احمد اچکزئی، حبیب الرحمن، ڈپٹی فارسٹ آفیسر حکمت اللہ مجکوال، انجینئر منظور کاکڑ، انجینئر خلیل احمد سمیت مختلف محکموں کے متعلقہ افسران موجود تھے۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں اور قبائلی عمائدین نے سڑکوں، صحت، تعلیم، بجلی، امن و امان، ریونیو، بنیادی سہولیات اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق اپنی شکایات، تجاویز اور مطالبات حکام کے سامنے پیش کیے۔ شرکاء نے مسائل کے مستقل اور عملی حل کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر اقدامات پر زور دیا رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی نے عوامی مسائل کو توجہ سے سنا اور مختلف امور پر متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کی بروقت نشاندہی اور ان کے حل کے لیے عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطہ نہایت اہم ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنی چاہئیں ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی نے شہریوں کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے مختلف امور پر بریفنگ حاصل کی۔ افسران نے اپنے اپنے محکموں سے متعلق مسائل، جاری اقدامات اور پیش رفت سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں پیش کیے گئے عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ، مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں اور شہریوں کو سرکاری امور کی انجام دہی میں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف کی فراہمی، جائز شکایات کے ازالے اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے ادا کرے گی۔کھلی کچہری کے شرکاء نے عوامی مسائل کے حل کے لیے براہِ راست رابطے کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پیش کیے گئے مسائل پر متعلقہ محکموں کی جانب سے عملی پیش رفت یقینی بنائی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر 8229/2026
کوئٹہ 24ستمبر:۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن زیشان لاشاری کی زیرصدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) 2026-27 کے تحت کوئٹہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ (ویسٹ) منیر احمد درانی، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ظہور احمد سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی افسران نے اپنے اپنے محکموں کے تحت PSDP 2026-27 میں شامل جاری ترقیاتی اسکیموں، ان پر ہونے والی پیش رفت، فنڈز کے اجراء و استعمال، ٹینڈرنگ کے عمل، درپیش مسائل اور اسکیموں کی تکمیل سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W)، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE)، محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، محکمہ آبپاشی، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، محکمہ زراعت، محکمہ کھیل، محکمہ ثقافت و سیاحت، محکمہ ماحولیات، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات، کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (QDA)، واسا اور دیگر متعلقہ محکموں کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر افسران نے مختلف اسکیموں کی موجودہ صورتحال، فزیکل و مالی پیش رفت، مکمل ہونے والی اور زیرِ تکمیل اسکیموں جبکہ تاخیر کا شکار منصوبوں کے حوالے سے کمشنر کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، معیارِ تعمیر کو یقینی بنانے، دستیاب فنڈز کے مؤثر استعمال اور منصوبوں کی نگرانی سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن زیشان لاشاری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار کو مزید بہتر بنایا جائے اور جن منصوبوں میں کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر درپیش ہے، اس کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری طور پر عملی اقدامات کیے جائیں۔کمشنر نے کہا کہ عوامی مفاد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی اسکیموں کی پیش رفت کو باقاعدگی سے مانیٹر کریں اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے محض عمومی رپورٹ پیش کرنے کے بجائے ہر اسکیم کی فزیکل اور مالی پیش رفت، درپیش رکاوٹوں، اب تک کیے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل کو واضح طور پر رپورٹ کا حصہ بنایا جائے۔کمشنر زیشان لاشاری نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ آئندہ ہفتے دوبارہ اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی اسکیموں کی بہتر، جامع اور مفصل پیش رفت رپورٹ تیار کرکے لائیں، جس میں ہر اسکیم کی موجودہ صورتحال، درپیش مسائل کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات اور واضح ایکشن پلان بھی شامل ہو۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ آئندہ جائزہ اجلاس میں اسکیم وار پیش رفت پیش کی جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور بروقت تکمیل کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔





