7th-August-2026

خبرنامہ نمبر6765/2026
موسیٰ خیل 07 جولائی:اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت پی پی ایچ آئی کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ (MRM) جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی امان شاہ، اے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی عمران، ایم این ای آفیسر عمران بزدار اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی امان شاہ نے ضلع بھر کے بنیادی صحت کے مراکز میں طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور جاری فیلڈ سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی، اور کارکردگی کے حوالے سیاعداد و شمار پیش کییاس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ کاکڑ نے پی پی ایچ آئی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کا باہمی تعاون ضلعی سطح پر صحت کی بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوام کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں کارکردگی کا یہ تسلسل مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے۔

خبرنامہ نمبر6766/2026
کوئٹہ7 اگست: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ اسماء جتک کیس انسانی حقوق سے متعلق ایک سنجیدہ اور قابلِ تشویش معاملہ ہے، جسے کسی بھی سطح پر معمولی یا نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ بلوچستان کی متاثرہ بچی انصاف کی متلاشی ہے اور ہر ذی شعور فرد کو ہر قسم کی مصلحت سے بالاتر ہوکر حق اور انصاف کا ساتھ دینا ہوگا۔ اپنے ایک جاری بیان میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی متاثرہ خاندان سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ محکمہ داخلہ بھی اس معاملے پر پوری طرح متحرک ہے۔ حکومت بلوچستان اسماء جتک کے خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان انسانی حقوق، خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور کسی بھی متاثرہ شہری کو انصاف کے حصول میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اسماء جتک کیس میں قانون کے تقاضوں کے مطابق شفاف اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ مشیر ویمن ڈویلپمنٹ نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف کسی بھی قسم کے ظلم، تشدد یا ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ معاشرے کے تمام طبقات کو ایسے حساس معاملات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرین کی آواز بننا چاہیے اور انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ اسماء جتک کو ضرور انصاف ملے گا، حکومت بلوچستان اس معاملے پر سنجیدہ ہے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس کیس میں قانون و انصاف کے تقاضوں کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر6767/2026
گوادر 07 اگست:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیرِ صدارت یومِ آزادی 14 اگست 2026ء کی تقریبات کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں قومی دن کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے مختلف سرکاری محکموں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نیعم جان سمیت ضلعی افسران اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں یومِ آزادی کی تقریبات کے انعقاد، قومی پرچم کشائی، سرکاری عمارات اور اہم شاہراہوں کی سجاوٹ و چراغاں، صفائی ستھرائی، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ سمیت انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، محکمہ مواصلات و تعمیرات، محکمہ صحت عامہ، محکمہ آبپاشی، لوکل گورنمنٹ اور چیف میونسپل آفیسر گوادر شہر میں سٹی برانڈنگ کے تحت 200 اسٹریمرز اور 4 بڑے پینا فلیکس بل بورڈز نصب کریں گے، جبکہ تمام سرکاری دفاتر کو 10 اگست 2026ء تک قومی پرچم، برقی قمقموں اور مناسب سجاوٹ سے آراستہ کرنے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں محکمہ تعلیم، یونیورسٹی آف گوادر، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر کو مرکزی تقریب کے لیے تقاریر، ملی نغمے، ٹیبلو، قومی یکجہتی پر مبنی خاکوں اور دیگر ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کی ذمہ داری بھی سونپی گئی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ھوا کہ 14 اگست کو اسسٹنٹ کمشنر گوادر کی قیادت میں یومِ آزادی فلیگ مارچ ریلی نکالی جائے گی، جس میں تمام سرکاری محکموں کے افسران، اہلکار اور مختلف ادارے شرکت کریں گے۔ اسی روز صبح 9:00 بجے ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں مرکزی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی، جہاں قومی پرچم لہرایا جائے گا، قومی ترانہ پیش کیا جائے گا اور وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی

خبرنامہ نمبر6768/2026
نصیرآباد: کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیرِ صدارت جشنِ آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کامران نواز،ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد نواز جتک، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ظہیر احمد عمرانی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلیم خان ڈومکی، ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز محمد عظیم ساجدی،ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس فیروز علی ابڑو، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر نعیم جان لہڑی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے موقع پر کمشنر صلاح الدین نورزئی نے ہدایات جاری کیں کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جشنِ آزادی قومی جذبے، بھرپور جوش و خروش اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا، جبکہ ڈویژنل سطح پر مرکزی پرچم کشائی کی پروقار تقریب کمشنر آفس میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژن بھر کے تمام سرکاری دفاتر، سرکاری رہائش گاہوں اور اہم عمارتوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے آراستہ کیا جائے، تعلیمی اداروں میں تقریبات کا انعقاد یقینی بنایا جائے، اسپورٹس ایونٹس اور شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا جائے، شہر بھر میں صفائی ستھرائی، قومی پرچموں کی تنصیب اور وال چاکنگ کے انتظامات مکمل کیے جائیں، جبکہ جشنِ آزادی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جائے۔

خبرنامہ نمبر6769/2026
گوادر07 اگست: ڈسٹرکٹ چیئرمین گوادر شے مختار احمد نے فشریز آفس گوادر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈائریکٹر فشریز احمد ندیم سے ملاقات کی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز شاہ فہد بھی موجود تھے۔ملاقات میں ضلع گوادر میں ماہی گیری کے شعبے کی ترقی، مقامی ماہی گیروں کو درپیش مسائل، غیر قانونی ٹرالرنگ، گجا مافیا کی سرگرمیوں اور سمندری وسائل کے تحفظ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ضلعی چیئرمین نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسی کے مطابق سمندری وسائل کا تحفظ، مقامی ماہی گیروں کے قانونی حقوق کا دفاع اور ساحلی آبادی کے معاشی مفادات کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ غیر قانونی ٹرالرنگ اور غیر قانونی ماہی گیری میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ سمندری حیات اور ماہی گیروں کے روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ملاقات کے دوران حالیہ طوفان سے متاثر ہونے والے ماہی گیروں کی کشتیوں اور دیگر نقصانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین نے ہدایت کی کہ نقصانات کا شفاف انداز میں تخمینہ لگا کر متاثرہ ماہی گیروں کو حکومتی پالیسی کے تحت بروقت امداد اور ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام اپنی سفارشات جلد مرتب کریں، تاکہ متاثرہ خاندان دوبارہ اپنے روزگار سے وابستہ ہو سکیں اس موقع پر ضلع گوادر میں ماہی گیری کے شعبے کی بہتری، ساحلی علاقوں کی پائیدار ترقی، ماہی گیروں کی فلاح و بہبود اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر6770/2026
گوادر 07 اگست: اسسٹنٹ ڈائریکٹرتحفظ ماحولیات طارق بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتِ بلوچستان کے عوام دوست وژن اور پائیدار ترقیاتی پالیسی کے تحت محکمہ تحفظ ماحولیات گوادر کے مختلف ماحول دوست منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے جس میں ماحولیات کے تحفظ، ماحولیاتی قوانین کے مؤثر نفاذ، صنعتی و ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شجرکاری، آلودگی پر قابو پانے اور عوامی آگاہی کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی ماحولیاتی نگرانی، ماحولیاتی اثرات کے جائزے، عوامی شکایات کے بروقت ازالے، تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگرامز، شجرکاری مہم اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد گوادر میں صحت مند، صاف ستھرا اور ماحول دوست ماحول کو فروغ دینا ہے محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق حکومتِ بلوچستان کی پالیسی کے تحت مستقبل میں بھی ماحولیات کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال اور عوامی شعور کی بیداری کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ گوادر کو ایک سرسبز، محفوظ اور پائیدار ضلع بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر6771/2026
تربت، 7 اگست:کمشنر مکران ڈویژن نے ٹیچنگ ہسپتال تربت میں 40 سولر اسٹریٹ لائٹس کا افتتاح کیا، اس دوران مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات کی بہتری پر بھی زور دیا۔اس موقع پر کمشنر مکران ڈویژن قادر بخش پرکانی نے میرانی ہاؤسنگ اسکیم کے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی (CSR) فنڈ کے تحت ٹیچنگ ہسپتال تربت میں نصب کی جانے والی 40 سولر اسٹریٹ لائٹس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس منصوبے کا مقصد ہسپتال کے احاطے میں رات کے وقت مؤثر روشنی کی فراہمی اور مریضوں، تیمارداروں اور عملے کے لیے محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مقبول انور، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی، پرنسپل مکران میڈیکل کالج ڈاکٹر افضل خالق، ڈاکٹر میران دشتی، ڈاکٹر آصف بلوچ، ڈاکٹر عطاء اللہ، پی اے ٹو کمشنر ناصر حسن اور دیگر ڈاکٹرز و متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔افتتاح کے بعد کمشنر مکران ڈویژن نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، بالخصوص ایمرجنسی اور چلڈرن ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں جاری ترقیاتی اور بہتری کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو مزید معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔کمشنر مکران ڈویژن نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں بین الادارہ تعاون نہایت اہم ہے، اور سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے ہسپتال کے روشنی کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی، جس سے مریضوں، تیمارداروں اور ہسپتال کے عملے کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی نے کمشنر مکران ڈویژن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سولر اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی سے ہسپتال کے ماحول اور سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی، جس سے علاج کے لیے آنے والے شہریوں کو زیادہ سہولت میسر ہوگی۔واضح رہے کہ کمشنر مکران ڈویژن و پروجیکٹ ڈائریکٹر میرانی ہاؤسنگ اسکیم کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال تربت میں سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے 37 لاکھ 89 ہزار 947 روپیکی گرانٹ فراہم کی گئی، جس کے ذریعے ہسپتال کے احاطے میں جدید سولر لائٹنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

خبرنامہ نمبر6772/2026
لورالائی 7 اگست:کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات جبکہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ بلوچ کی خصوصی نگرانی و ہدایت پر لورالائی شہر کو صاف ستھرا، سرسبز اور ماڈل سٹی بنانے کے لیے صفائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔میونسپل کمیٹی کے صفائی عملے کی جانب سے شہر کے مختلف زونز میں کچرے کی صفائی، نالیوں کی صفائی، سڑکوں اور بازاروں کی صفائی، کچرے کی منتقلی اور سڑکوں کے کناروں کی بہتری کا کام جاری رکھا گیا۔ کمشنر ہاؤس، طوف روڈ، ڈپٹی کمشنر آفس اور مختلف رہائشی علاقوں میں بھی صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا عمل مکمل کیا گیا۔اسی طرح سلیم داد ولی کمپلینٹ زون، درالعلوم روڈ، صدر بازار، باگی بازار، کاکڑی مسجد روڈ، ڈاکخانہ روڈ، تحصیل روڈ، سبزی منڈی، بخمہ محلہ، انور صاحب گلی اور پولیس لائن سمیت مختلف علاقوں میں نالیوں اور کچرے کی صفائی کی گئی۔باران زون میں فٹبال اسٹیڈیم کی صفائی کے ساتھ سڑک کے کنارے چنہ ڈالنے کا کام بھی کیا گیا، جبکہ شہر میں لگائے گئے درختوں کو پانی دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر میں آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے کارروائی کے بعد مردہ کتوں کی صفائی اور منتقلی کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ صاف ستھرا اور خوبصورت لورالائی شہریوں کا حق ہے، شہر کی صفائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔چیف آفیسر محب اللہ بلوچ نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کاعملہ شہر کے مختلف علاقوں میں مسلسل متحرک ہے، صفائی کے ساتھ ساتھ درختوں کی نگہداشت اور شہری ماحول کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

خبرنامہ نمبر 6773/2026
نصیرآباد: جشنِ آزادی کے موقع پر “صحت مند نوجوان، روشن بلوچستان” مہم کے تحت سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نصیرآباد کے زیرِ اہتمام کھیلوں کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈاکٹر یاسر بازئی کی کاوشوں اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نصیرآباد ڈویژن فیروز علی ابڑو کی نگرانی میں کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کیا گیا، جس کے افتتاحی میچ کے مہمانِ خصوصی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی سلیم خان ڈومکی تھے، جبکہ عبدالکریم ڈومکی، عبدالغفار ڈومکی اور محمد اقبال سولنگی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر کرکٹ گراؤنڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جو کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ مہمانِ خصوصی نے روایتی شارٹ کھیل کر جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، جبکہ افتتاحی میچ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید نیاز مستوئی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا۔ اپنے خطاب میں سلیم خان ڈومکی نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی مثبت صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، صحت مند معاشرے کی تشکیل اور قومی یکجہتی کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں، جشنِ آزادی کے موقع پر ایسے مقابلوں کا انعقاد نوجوانوں میں حب الوطنی، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

خبرنامہ نمبر 6774/2026
موسیٰ خیل:07اگست: حکومتِ بلوچستان کی صحت دوست پالیسی اور ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب اللہ کاکڑ اور ڈرگ انسپکٹر سندس رحمان نے مشترکہ طور پر موسیٰ خیل اور کنگری میں کل 20 میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیامعائنے کے دوران ممنوعہ روایتی سرینجز کی موجودگی کا بالخصوص جائزہ لیا گیا۔ اس دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 4 میڈیکل سٹورز کو وارننگ جاری کی گئی، جبکہ سٹور مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ صرف رجسٹرڈ اور منظور شدہ ادویات کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ، ادویات کے معیار کی جانچ کے لیے لیبارٹری تجزیے کے لیے مشکوک نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور قانونی ادویات کی فراہمی کے لیے اس طرح کے معائنے باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔

خبرنامہ نمبر 6775/2026
کوئٹہ، 07 اگست :وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے تاریخی اور اہم پیشرفت قرار دیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا یہ تاریخی معاہدہ تین برادر ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات خطے میں امن و استحکام کے لیے ہمیشہ اہم رہے ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔ یہ معاہدہ نہ صرف دفاعی تعاون کو نئی جہت دے گا بلکہ تینوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی، برادرانہ اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، جبکہ ترکیہ بھی پاکستان کا قابل اعتماد دوست اور برادر ملک ہے۔ تینوں ممالک کا قریبی تعاون مسلم دنیا میں باہمی یکجہتی، تعاون اور مشترکہ مفادات کے فروغ کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہم معاہدے کو ممکن بنانے میں وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کا کردار قابلِ تحسین ہے، جنہوں نے قومی مفادات اور خطے کے امن و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اہم پیشرفت کو آگے بڑھایا۔ میر سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مکہ مکرمہ میں ہونے والے اس تاریخی معاہدے کو پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور پوری مسلم امہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے اور تینوں برادر ممالک کو امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں سے ہمکنار کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے اور دنیا میں پائیدار امن، باہمی احترام، خودمختاری اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

خبرنامہ نمبر 6776/2026
لسبیلہ7گست :کمشنرلسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطاء کی جانب انتظامی عہدے کاچارج سنھبالنے کےبعدایحوکیشن سیکٹر میں اہم تبدیلیاں نظرآناشروع ہوگئ ہیں گزشتہ روزکمشنر لسبیلہ ڈویژن کی زیرصدارت منعقدہ میٹنگ میں جاری کئے گئے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر کنراج کشش چوہدری کو گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول عمر گوٹھ کنراج میں کلسٹر اسکول بجٹ کے تحت خریدے گئے سامان کی فزیکل ویریفکیشن اور متعلقہ ریکارڈ کے معائنے کے لیے ایک خصوصی انسپکشن ٹاسک دیا۔
انسپکشن کمیٹی کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر کنراج اور چیئرمین انسپکشن کمیٹی محترمہ کشش چوہدری نے کی۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) کے نمائندے محمد اطہر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) اوتھل اور مختار احمد بلوچ (RTSM) بھی موجود تھے۔کمیٹی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول عمر گوٹھ کنراج میں کلسٹر اسکول بجٹ کے تحت خریدے گئے ریڈنگ و رائٹنگ میٹریل، اسکول یونیفارمز، فرنیچر، اسپورٹس سامان اور دیگر اشیاء کی تفصیلی فزیکل ویریفکیشن کی، جبکہ خریداری سے متعلق تمام ریکارڈ اور دستاویزات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا۔معائنے کے دوران کلسٹر ہیڈ کو ہدایت کی گئی کہ کلسٹر اسکول بجٹ سے متعلق تمام ریکارڈ اور دستاویزات کی تصدیق شدہ نقول جلد از جلد انسپکشن کمیٹی کے حوالے کی جائیں۔اس موقع پرانہوں نے واضح کیا کہ خریدے گئے سامان کے معیار، مقدار، چیک لسٹ یا دستاویزی ریکارڈ میں کسی بھی قسم کی غفلت یا بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام کلسٹر ہیڈز کو ہدایت کی کہ اپنے ماتحت اسکولوں کی ترجیحی ضروریات اور درکار سہولیات کی تفصیلی فہرست مرتب کرکے پیش کریں تاکہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے اسکولوں کی عمارتوں، بنیادی ڈھانچے اور دیگر ضروری سہولیات سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ خریداری اور سامان کی تقسیم کا تمام عمل مکمل شفافیت کے ساتھ اور حکومت کے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیا جائے۔

خبرنامہ نمبر 6777/2026
لسبیلہ 7اگست:وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے تحت محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ میں جشن آزادی کے سلسلے میں جاری جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے روز بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچز کھیلے گئے، پہلا میچ ژوب ڈویژن اور رخشان ڈویژن کے مابین کھیلا گیا، جس میں ژوب ڈویژن نے 83 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی، رخشان ڈویژن 220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ذوالقرنین اور عتیق اللہ نے 28، 28 رنز بنائے جبکہ ژوب ڈویژن کی جانب سے مقام شاہ، جہانگیر خان، سعود احمد اور خالد خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ژوب ڈویژن نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے، محمد خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 42 گیندوں پر 102 رنز بنائے، ثناءاللہ 59 رنز بنا کر آٶٹ ہوئے، جبکہ رخشان ڈویژن کی جانب سے نصیب اللہ نے 2 وکٹیں حاصل کی، محمد خان کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرا میچ لسبیلہ ڈویژن اور کوہ سلیمان ڈویژن کے مابین کھیلا گیا، جس میں لسبیلہ ڈویژن نے 134 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کی۔ 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوہ سلیمان ڈویژن کی پوری ٹیم صرف 43 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ لسبیلہ ڈویژن کی جانب سے ظہیر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 10 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، اس سے قبل لسبیلہ ڈویژن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 177 رنز بنائے، انضمام 51 اور زبیر 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوہ سلیمان ڈویژن کی جانب سے شیر جان نے 3 اور محمد نور نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میچ کے بہترین کھلاڑی ظہیر قرار پائے۔

خبرنامہ نمبر 6778/2026
بیلہ7اگست:وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کےتعلیم دوست وژن کےتحت ترقیاتی منصوبوں کےفنڈزمیں شفافیت یقینی بنانےکیلئےانتظامیہ متحرک ہوگئ ہےکمشنرلسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی تشکیل کردہ مانیٹرنگ ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر بیلہ نصیب اللہ بڑیچ کی سربراہی میں کلسٹر بجٹ کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں کے دوروں اور نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بیلہ نے ڈی ای او میل حاجی نوید احمد ہاشمی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر، آر ٹی ایس ایم، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ضلع لسبیلہ عبدالرشید کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول موسانی، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول موسانی اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بڑا باغ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر کلسٹر بجٹ کے تحت خریدے گئے سامان کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جبکہ ریکارڈ، معیار اور شفافیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نصیب اللہ بڑیچ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کلسٹر بجٹ کے تحت فراہم کردہ سامان کو مکمل شفافیت، میرٹ اور ضرورت کے مطابق کلسٹر کے ماتحت تمام تعلیمی اداروں میں تقسیم کیا جائے اور سرکاری وسائل کے مؤثر و ذمہ دارانہ استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ تمام اسکول یکساں طور پر مستفید ہوں اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آسکیں۔

خبرنامہ نمبر 6779/2026
زیارت: ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی سے ان کے دفتر میں قبائلی عمائدین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے ملک حبیب سارنگزئی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی آگاہ کیا اور مبینہ ملزمان کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری اور قانونی کارروائی کی استدعا کی۔ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے ملک حبیب سارنگزئی اور قبائلی عمائدین کو یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی پولیس کی جانب سے مکمل اور شفاف تفتیش کی جائے گی اور تفتیش میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر 6780/2026
گوادر/اورماڑہ: عوامی مسائل کے حل اور انتظامی امور میں بہتری کے حکومتی وژن کے تحت رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اورماڑہ کے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر تحصیلدار اورماڑہ نور خان بلوچ بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ اور تحصیلدار نے رکن صوبائی اسمبلی کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے ڈاکٹر ماہ نور برکت کو اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں اورماڑہ اور گردونواح کے عوام کو درپیش مسائل، انتظامی امور، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی، مسائل کے بروقت حل اور علاقائی ترقی کے لیے انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جبکہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی اقدامات کے فروغ کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

خبرنامہ نمبر 6781/2026
کوئٹہ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کو بنیادی سہولیات کی بہترین فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں تک بنیادی خدمات کی بروقت رسائی، سرکاری عمل میں آسانی اور عام آدمی کی فلاح و بہبود میں تبدیلی لانا ہے۔ عوامی توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ان اقدامات سے شہریوں کو روزمرہ زندگی میں خاطر خواہ سہولت اور اعتماد حاصل ہوگا، اور شفاف سروس ڈیلیوری کے ذریعے حکومت اور عوام کے درمیان تعلق مضبوط ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبے بھر کے اہم ترقیاتی منصوبوں، ٹینڈرز کے عمل، محکموں کے اندرونی نظم و نسق اور عوامی سہولیات کی فراہمی سمیت متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ٹینڈرز کی رفتار اور شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے روٹس میپ مرتب کیا جائے۔ سنگل بڈرز کی صورت میں فوری طور پر کھلی مقابلے کے فروغ کی پالیسی اپنائی جائے، تاکہ عوامی فنڈز کا بہتر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ ہر محکمہ اپنے سالانہ KPI’s طے کرے گا اور ان کا نفاذ باقاعدہ آڈٹ کے ذریعے ماپا جائے گا۔ KPI کی تکمیل کو کارکردگی سے جوڑا جائے گا تاکہ ذمہ داران جوابدہ ٹھریں۔ انہوں نے ہر محکمے میں باقاعدہ انٹرنل آڈٹ کرانے اور انٹرنل آڈیٹر کی تعیناتی لازمی قرار دی گئی۔ انہوں نے محکموں میں پروموشن کیسز شروع کرنے اور خالی آسامیوں کی پروسیس کو جلد از جلد میرٹ پر بھرتی کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ اداروں میں صلاحیت اور کارکردگی بہتر ہو۔ چیف سیکرٹری نے تمام سیکرٹریز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ماتحت افسران اور عملے کی اضلاع میں حاضری کو یقینی بنائیں، تاکہ خدمات کی فراہمی میں خلل نہ رہے اور عوام کو بروقت سہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ملازمین کی استعداد بڑھانے کے لیے منظم اور دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق تربیتی کورسز کروائے جائیں تاکہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں، تکنیکی معلومات اور سروس ڈلیوری کے معیار میں واضح بہتری آئے۔ یہ کورسز عملی تربیت، جدید سافٹ ویئر و ڈیجیٹل مہارتوں پر مشتمل ہونے چاہئیں۔ چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کا اولین فرض ہے کہ عوام کو معیاری اور بروقت سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت، میرٹ اور جوابدہی کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

خبرنامہ نمبر 6782/2026
سوراب 7اگست: ضلعی انتظامیہ سوراب نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سات اگست کی شام 6:00 بجے سے 08 اگست کی صبح 6:00 بجے تک کرفیو نافذ کا حکم جاری کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے جاری کردہ سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے کسی بھی ممکنہ نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر 6783/2026
بیلہ7اگست:میونسپل کمیٹی بیلہ نے شہر کے تمام مویشی مالکان کے نام اہم نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اپنے جانوروں (گائے بیل بھینس اونٹ بکری بھیڑ وغیرہ) کو سڑکوں بازاروں عوامی مقامات اور رہائشی علاقوں میں آوارہ نہ چھوڑیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آوارہ مویشی ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور دکاندار حضرات شہریوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن رہے ہیں اس لیے تمام مالکان کو 7 دن کے اندر اپنے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہےمیونسپل کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد آوارہ پائے جانے والے مویشی متعلقہ قوانین کے تحت ضبط کر لیے جائیں گے اور ان کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ جانوروں کی منتقلی نگہداشت اور دیگر اخراجات بھی متعلقہ مالکان سے وصول کیے جائیں گےمیونسپل کمیٹی بیلہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ شہر کو صاف محفوظ اور آوارہ مویشیوں سے پاک رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *