خبرنامہ نمبر 6470/2026
کوئٹہ27 جولائی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کو منعقدہ ایک اہم اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے جدید اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباو سے موثر انداز میں نمٹنے اور جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباو پر قابو پانے کے لیے جدید اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز فعال کیے جائیں گے، جن کی مدد سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی، چوراہوں پر غیر ضروری انتظار کا وقت کم ہوگا اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی سے ٹریفک کے بہاو کو بہتر بنا کر شہریوں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو موثر، پائیدار اور جدید ٹریفک نظام کے لیے باہمی رابطے کے ساتھ مربوط اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور محفوظ ٹریفک نظام حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حل حکومت بلوچستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اے آئی بیسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ سے سفر کا دورانیہ کم ہوگا، شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی اور سڑکوں پر نظم و ضبط، شفافیت اور موثر نگرانی کو فروغ ملے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئٹہ کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی فیصلوں کے ذریعے عوام کو محفوظ، منظم اور سہل سفری ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو ایک جدید، موثر اور قابل اعتماد ٹریفک نظام میسر آسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6471/2026
کوئٹہ، 27 جولائی ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس پیر کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم، بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلاول خان کاکڑ، چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم خان لاشاری، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے مختلف ایجنڈوں پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ بورڈ آف گورنرز نے مختلف مالیاتی اور انتظامی امور کی منظوری بھی دی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارت کے مواقع میں اضافہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سازگار، شفاف اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل، جغرافیائی اہمیت اور معاشی امکانات کے اعتبار سے بے پناہ صلاحیتوں کا حامل صوبہ ہے، جس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے، سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے اور نجی شعبے کے اعتماد کو مزید مضبوط کرنے کے لیے موثر اقدامات کرے میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6472/2026
کوئٹہ 27جولائی۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام دکانوں اور کھوکوں کے کرایوں، بقایاجات اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی،ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن آغا سمیع اللہ ،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ریونیو کوئٹہ ڈویژن سید کلیم اللہ ،انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ کے علاوہ میٹروپولیٹین کارپوریشن کے آفسران نے شرکت کی۔اجلاس میں میٹروپولیٹین کارپوریشن کی املاک سے متعلق مکمل ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کارپوریشن کے زیر انتظام تقریباً 90 کھوکے موجود ہیں، جن میں سے 42 کھوکہ مالکان نے اپنے کرائے اور واجبات جمع کروانے شروع کر دیے ہیں جبکہ باقی کرایہ داروں کے ذمے 2021 سے اب تک کے بقایاجات بھی واجب الادا ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے متعین کردہ کرایہ ہر صورت باقاعدگی سے ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ کرایہ داروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے بقایاجات کی ادائیگی ایک ہی مرتبہ لینے کے بجائے قسطوں میں وصول کرنے کی گنجائش پیدا کی جا سکتی ہے، تاکہ وہ آسانی سے اپنے واجبات ادا کر سکیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ معاہدے کے مطابق کرایے کی ادائیگی لازمی ہے اور معاہدے کی شق کے تحت سالانہ 10 فیصد کرایہ اضافہ بھی نافذ العمل رہے گا۔کمشنر نے ہدایت جاری کی کہ تمام دکانداروں اور کھوکھے والوں کو ایک ہفتے کے اندر ایسا قابلِ عمل شیڈول مرتب کرنا ہوگا جس کے تحت نہ صرف ماہانہ کرایہ باقاعدگی سے جمع کرایا جائے بلکہ بقایاجات بھی قسطوں کے ذریعے ادا کیے جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مقررہ مدت کے اندر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں یہ معاملہ بھی زیر بحث آیا کہ متعدد کھوکوں کے سامنے غیرقانونی تھڑے قائم کرکے کاروبار کیا جا رہا ہے، جبکہ بعض کھوکہ مالکان ان تھڑوں کو دوسروں کے حوالے کرکے کرایہ بھی وصول کرتے ہیں۔ کمشنر نے اس عمل کو قواعد و ضوابط کے منافی قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایسے تمام غیرقانونی تھڑے ختم کرائے جائیں اور سرکاری املاک کا استعمال صرف مقررہ قواعد کے مطابق یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں کہا گیا کی میٹروپولیٹین کارپوریشن کی دکانوں اور کھوکوں کے کرایوں کی باقاعدہ وصولی، بقایاجات کی ادائیگی اور سرکاری املاک کے شفاف انتظام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6473/2026
حب27جولائی ۔ ، ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمع داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ضلع حب میں ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں حب پل پر روزانہ کی بنیاد پر پیدا ہونے والے ٹریفک جام، شہریوں کو درپیش مشکلات اور ان کے موثر و دیرپا حل کے لیے مختلف تجاویز اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے تمام فیصلے عوامی شکایات اور شہریوں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں تاکہ حب پل پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے اور عوام کو غیر ضروری پریشانی سے نجات دلائی جا سکے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حب پل پر ٹریفک جام کے مستقل حل کے لیے ضلعی انتظامیہ نے معاملہ متعلقہ اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا، جبکہ رینجرز حکام کے ساتھ متعدد اجلاس بھی منعقد کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر کی جانب سے آنے والی ہیوی ٹریفک حب پل اور رینجرز چیک پوسٹ پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے، جس کے نتیجے میں طویل دورانیے کا ٹریفک جام پیدا ہوتا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے اندر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی، جبکہ پولیس بھوانی کے مقام پر تمام بھاری گاڑیوں کو روک کر شہر میں داخل ہونے سے روکے گی۔ مزید برآں LIEDA اور شہر کی حدود میں داخل ہونے والی دیگر گاڑیوں کی موثر نگرانی کی جائے گی، جبکہ سٹی پولیس اسٹیشن کے سامنے خصوصی چیکنگ اور ٹریفک کنٹرول کے انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چیف کلیکٹر کسٹمز اسلام آباد کو ایک باضابطہ مراسلہ ارسال کیا جائے گا، جس میں رینجرز چیک پوسٹ کے قریب مرکزی شاہراہ پر کھڑی کسٹمز کی ضبط شدہ (Seized/Case Property) گاڑیوں کو فوری طور پر وہاں سے منتقل کرنے کی درخواست کی جائے گی، کیونکہ یہ گاڑیاں بھی ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے کے ساتھ حب پل پر ٹریفک جام کی ایک اہم وجہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمع داد خان مندوخیل نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ٹریفک مینجمنٹ پلان پر مربوط اور موثر انداز میں فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ حب پل پر ٹریفک جام کے مسئلے کا دیرپا اور قابلِ عمل حل ممکن بنایا جا سکے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حب، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی ایس پی حب، چیئرمین میونسپل کمیٹی حب، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حب، فرنٹیئر کور (ایف سی) کے نمائندے، محکمہ ایکسائز کے نمائندے اور چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6474/2026
نصیرآباد27جولائی ۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان نے ڈویژن بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات اور پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل و ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی موجود تھے جبکہ دیگر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران، ڈی ایچ او نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اسکے علاوہ ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے کمشنر نصیرآباد نے اس بات پہ زور دیا کہ پولیو مہم کے تمام انتظامات کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے، بالخصوص مائیکرو پلان، ٹیم ٹریننگ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے اسکے علاوہ لو پرفارمنگ یو سی میں مانٹرنگ کا نظام بہتر بنایا جائے جہاں کمزور کارکردگی یا خطرات موجود ہیں وہاں موثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے خصوصی اقدامات کیے جائیں انہوں نے ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایچ اوز اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ ہر بچے تک پولیو سے بچاو کے قطرے پہنچانے کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6475/2026
نصیرآباد:27جولائی ۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیرِ صدارت محکمہ ریونیو نصیرآباد ڈویژن میں لواحقین کوٹے پر تقرریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں اکاونٹس آفیسر امجد علی بہرانی، سپرنٹنڈنٹس عبدالصمد کھوسہ اور شیراللہ کھوسہ کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران لواحقین کوٹے پر امیدواروں کے کاغذات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 27جولائی ۔ :سابق SE (C&W) فیض الحق مندوخیل (مرحوم) کی فاتحہ خوانی بروز بدھ اور جمعرات (29 اور 30 جولائی) ان کی رہائش گاہ شہباز ٹاون، فیز 3، کوئٹہ میں کی جائے گی۔مرحوم، سابق سیکرٹری عبد الخالق مندوخیل اور عبد الرووف مندوخیل کے چچا زاد بھائی، ٹھیکیدار انعام الحق اور ایسوسی ایٹ پروفیسر (BUITEMS) سمیع الحق کے والد، ٹھیکیدار عبد الرحمٰن مندوخیل، سیف اللہ مندوخیل اور مرحوم SE آبپاشی(Irrigation) رحمت اللہ مندوخیل کے چچا تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6476/2026
کوئٹہ: 27 جولائی ،۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سےصوبہ بھر میں خوراک کے معیار کو بہتر بنانے اور عوام کو محفوظ و معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں انسپیکشن ٹیموں نے کوئٹہ، دالبندین، پنجگور، صحبت پور، لورالائی، ژوب، خضدار اور حب میں وسیع پیمانے پر انسپکشنز اور انفورسمنٹ کارروائیاں کیں۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 69 خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 100 سے زائد اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ معائنہ کیے گئے مراکز میں بیکنگ یونٹس، ملک شاپس، جنرل اسٹورز، ریسٹورنٹس، نان شاپس، مصالحہ شاپس اور دیگر خوراک کے کاروباری مراکز شامل تھے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں ایکسپائرڈ، ممنوعہ اور غیر معیاری اشیائے خورونوش برآمد کرکے موقع پر تلف کر دی گئیں تاکہ یہ مصنوعات عوام تک نہ پہنچ سکیں۔کوئٹہ کے مختلف علاقوں نواں کلی، ایئرپورٹ روڈ، علمدار روڈ، پشتون آباد، جوائنٹ روڈ اور ارباب کرم خان روڈ سمیت دیگر مقامات پر بھی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مو¿ثر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی کی جبکہ علمدار روڈ پر واقع ایک واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ میں بوتلوں کے ڈھکن اور لیبل پر مختلف تاریخِ تیاری اور معیاد ختم ہونے کی تاریخیں درج ہونے، لیبارٹری تجزیہ رپورٹس فراہم نہ کرنے اور مختلف ہوٹلوں و اداروں کے نام سے بوتل بند پانی مارکیٹ کرنے پر متعلقہ اسٹاک ضبط کر لیا گیا اور فوڈ بزنس آپریٹر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے دفتر طلب کر لیا گیا۔دوسری جانب بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا سیوریج کے پانی سے کاشت مضر صحت سبزیوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاو¿ن بھی بھرپور انداز میں جاری رہا۔ تازہ کارروائی کے دوران کلی رمضان، کوئٹہ میں تقریباً 27 ایکڑ رقبے پر سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئی ہری پیاز، دھنیا، پودینہ اور پالک کی مضر صحت فصلیں تلف کر دی گئیں جبکہ مزید غیر قانونی کاشت کی روک تھام کے لیے سیوریج کے پانی کے تمام راستے بلاک کر دیے گئے۔واضح رہے کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک 600 ایکڑ سے زائد رقبے پر سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئی مضر صحت سبزیوں کی فصلیں تلف کی جا چکی ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں مرحلہ وار کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف مرحلہ وار کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے اور مضر صحت خوراک کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ سیوریج کے پانی سے کاشت سبزیوں کو کسی صورت عوام کی دسترس تک نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6477/2026
خضدار 27 جولائی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی صدارت میں ضلع خضدار کے تمام سرکاری اہسپتالوں پرائیویٹ اہسپتالوں کلینکس اور میڈیکل سینٹرز کی صحت اور صفائی ستھرائی کی حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر افس میں منعقد ہوا جس میں خضدار شہر کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں کلینکس اور میڈیکل سینٹرز کی صفائی ستھرائی حفظانِ صحت کے انتظامات ویسٹ مینجمنٹ انفیکشن پرلیو نیشن اینڈ کنٹرول (IPC) اقدامات قانونی تقاضوں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس دوران ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے صحت اور صفائی و ستھرائی کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی جس کی سربراہی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی اسسٹنٹ کمشنر نال کرینگے چیف افیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرا محمد صالح جاموٹ میڈیکل سپریڈنٹ سول اہسپتال خضدار ڈاکٹر شبیر احمد بلوچ کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں اور یہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صحت اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بہتر طبی سہولیات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر کرنا ہے اور عوامی خدمت انسانی ہمدردی اور فلاحی اقدامات کی فروغ کے لیے مسلسل عملی اقدامات کر رہے ہیں جن کا مقصد معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے متعلق پرائیویٹ اہسپتالوں کلینکس اور لیبارٹریز مالکان اور ان کے مجاز نمائندگان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے ویسٹیج مٹیریل ڈسپوز اف کرنے کے لیے ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں موجود انسینیٹر میں اپنے ویسٹج مٹیریل کو ڈسپوز اف کریں نہیں تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خضدار نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوامی صحت فلاح و بہبود اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ایسے اقدامات ائندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6478/2026
کوئٹہ 27جولائی ۔ صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ نے مرحوم سیشن جج شہید عبدالحکیم کاکڑ کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے ان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے ایصالِ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحوم عبدالحکیم کاکڑ ایک دیانتدار، فرض شناس اور باصلاحیت جج تھے، جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6479/2026
بیلہ27جولائی ۔بیلہ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ نصیب اللہ بڑیچ سے ان کے دفتر میں سابق ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین قادر بخش جاموٹ، چیئرمین میونسپل کمیٹی بیلہ میر مبشر عزیز کھوسہ، وائس چیئرمین طارق علی بلوچ اور سابق چیئرمین سید شاہجان شاہ نے ملاقات کی۔وفد نے اسسٹنٹ کمشنر نصیب اللہ بڑیچ کو بیلہ میں بطور اسسٹنٹ کمشنرتعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران بیلہ شہر اور گردونواح کو درپیش مختلف عوامی و بلدیاتی مسائل، ترقیاتی امور اور شہری سہولیات سے متعلق گفتگو کی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بیلہ نصیب اللہ بڑیچ نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6480/2026
جعفرآباد27جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حضور بخش بگٹی، سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن و ایگزیکٹو انجینیئر ایریگیشن ڈرینیج مدثر ظفر کھوسہ، ایگزیکٹو انجینیئر پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ محمد کاظم لونی، ایگزیکٹو انجینیئر مواصلات و تعمیرات (بلڈنگز) عرفان علی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز تھری کی تمام اسکیموں کے ٹینڈرنگ کے عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کرتے ہوئے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے وسیع تر مفاد میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، لہٰذا تمام محکمے باہمی تعاون اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں تاکہ عوام کو ان کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6481/2026
زیارت، 27جولائی ۔ڈپٹی کمشنر زیارت، عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت بی ایس ڈی آئی فیز ون، فیز ٹو اور فیز تھری کی ترقیاتی سکیمات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی/ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں میجر عامر، ایکسین روڈ صغیر احمد،ایکسین پی ایچ ای تیمور آغا، ایکسین فرمان اللہ ایس ڈی او ایریگیشن اعجاز الدین، ایس ڈی او ولید احمد، نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بی ایس ڈی آئی فیز ون کی تمام 11 سکیمات کامیابی کیساتھ مکمل ہو چکی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا گیا کہ بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کی 37 سکیمات پر اوسطاً 80 فیصد سے زائد پیش رفت ہو چکی ہے، جبکہ بی ایس ڈی آئی فیز تھری میں بھی عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم ترقیاتی سکیمات شامل ہیں جس کی ٹینڈرنگ پروسس جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت جاری تمام ترقیاتی منصوبے بروقت، شفاف اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص اور غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6482/2026
نصیرآباد27جولائی ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اور جامع اجلاس منعقد ہوا، جس میں ونگ کمانڈر کرنل رضوان طیب، تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران اور ادارہ جاتی نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز ٹو اور فیز تھری کے تحت جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ محکموں کے افسران نے منصوبوں کی پیش رفت، مالی و انتظامی صورتحال، درپیش رکاوٹوں اور ان کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے انہوں نے واضح کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر، غفلت یا ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور موثر کوآرڈینیشن کو یقینی بنائیں، فیلڈ سطح پر مانیٹرنگ کے عمل کو مزید فعال بنایا جائے اور ترقیاتی اسکیموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتی وسائل کا بہترین استعمال کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات بروقت عوام تک پہنچائے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6483/2026
خضدار 27 جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی صدارت میں ضلع خضدار کے تمام سرکاری ہسپتالوں پرائیویٹ اسپتالوں کلینکس اور میڈیکل سینٹرز کی صحت اور صفائی ستھرائی کی حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر افس میں منعقد ہوا جس میں خضدار شہر کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں کلینکس اور میڈیکل سینٹرز کی صفائی ستھرائی حفظانِ صحت کے انتظامات ویسٹ مینجمنٹ انفیکشن پرلیو نیشن اینڈ کنٹرول (IPC) اقدامات قانونی تقاضوں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس دوران ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے صحت اور صفائی و ستھرائی کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی جس کی سربراہی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی اسسٹنٹ کمشنر نال کرینگے چیف افیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرا محمد صالح جاموٹ میڈیکل سپریڈنٹ سول ہسپتال خضدار ڈاکٹر شبیر احمد بلوچ کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں اور یہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صحت اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بہتر طبی سہولیات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر کرنا ہے اور عوامی خدمت انسانی ہمدردی اور فلاحی اقدامات کی فروغ کے لیے مسلسل عملی اقدامات کر رہے ہیں جن کا مقصد معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے متعلق پرائیویٹ اسپتالوں کلینکس اور لیبارٹریز مالکان اور ان کے مجاز نمائندگان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے ویسٹیج مٹیریل ڈسپوز اف کرنے کے لیے ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں موجود انسینیٹر میں اپنے ویسٹج مٹیریل کو ڈسپوز اف کریں نہیں تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خضدار نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوامی صحت فلاح و بہبود اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ایسے اقدامات ائندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6484/2026
تربت: 27 جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے عوام کو سرکاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک اہم انتظامی اقدام اٹھاتے ہوئے لوکل سرٹیفکیٹ برانچ دشت کو تربت سے تحصیل دشت کے ہیڈکوارٹر کھڈان منتقل کر دیا ہے۔ اس اقدام سے تحصیل دشت کے ہزاروں شہریوں کو لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے اب تربت آنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور انہیں اپنے ہی علاقے میں یہ سہولت دستیاب ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق نئی برانچ کے انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے ثنا اللہ اور امام بخش کو انچارج مقرر کیا گیا ہے، جبکہ برانچ کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی آئندہ دو روز کے دوران کریں گے۔اس سے قبل دشت کے شہریوں کو لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے طویل فاصلہ طے کرکے تربت آنا پڑتا تھا، جس کے باعث انہیں سفری اخراجات، وقت کے ضیاع اور دیگر انتظامی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ نئی برانچ کے قیام سے ان مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور عوام کو بروقت اور آسان سرکاری خدمات میسر ہوں گی ۔ُڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ضلع بھر میں عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید موثر اور سہل بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ دشت میں لوکل سرٹیفکیٹ برانچ کی منتقلی بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس کا مقصد عوام کو ان کے اپنے علاقے میں بہتر سرکاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے دشت کے عوام کا دیرینہ مطالبہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے اسی نوعیت کے موثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 6483/2026
کوئٹہ27 جولائی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ اور ہونہار طلباء و طالبات کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) اپنے مختلف اسکالرشپ پروگرام کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع کچھی* کے * 10 میٹرک ڈسٹرکٹ ٹاپرز (5 طالبات اور 5 طلباء)* کو ”شہید بینظیر بھٹو میٹرک ڈسٹرکٹ ٹاپرز فلی فنڈڈ اسکالرشپ برائے تعلیمی سال 2025” کے لیے مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔یہ اسکالرشپ پروگرام صوبے کے ذہین، محنتی اور باصلاحیت طلباء و طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ حکومت بلوچستان نوجوان نسل، بالخصوص ہونہار طلباء و طالبات، کو معیاری تعلیم اور مساوی مواقع کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر بلوچستان اور پاکستان کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF)* میرٹ اور مساوی مواقع کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے مستحق اور باصلاحیت طلباء و طالبات تک اسکالرشپس کی بروقت فراہمی کے ذریعے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد ماندائی کی قیادت میں ادارہ ایسے تعلیمی پروگراموں کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کی تعلیمی استعداد میں اضافہ ہو اور وہ مستقبل میں قومی دھارے میں فعال کردار ادا کر سکیں۔
خبر نامہ نمبر 6484/2026
کوئٹہ27جولائی:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کی زیرِ نگرانی سرکی روڈ، کاسی روڈ، طوغی روڈ اور دیگر علاقوں میں تندوروں اور قصائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔کارروائی کے دوران کم وزن روٹی فروخت کرنے اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔ مجموعی طور پر 32 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی، کم وزن روٹی کی فروخت اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف روزانہ کے بنیاد پر کاروائیاں جاری رئیگی۔
خبر نامہ نمبر 6485/2026
کوئٹہ27جولائی:۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) کی زیرِ نگرانی سریاب روڈ پر کم وزن روٹی فروخت کرنے والے تندوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔کارروائی کے دوران کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد کے پیشِ نظر کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو مقررہ وزن اور معیار کے مطابق روٹی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
خبر نامہ نمبر6486/2026
کوئٹہ 27جولائی:۔وزیراعلی بلوچستان پورٹل پر موصول شکایت پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کا فوری ایکشن بلیلی میں صابن فیکٹر سیل،واضح رہے کہ بلیلی کے علاقہ مکین کی جانب سے سی ایم پورٹل پر درج شکایت موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) کیپٹن (ر) کبیر مزاری نے بلیلی میں صابن بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ معائنے کے دوران فیکٹری سے اٹھنے والی شدید بدبو کے باعث انسانی صحت کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر فیکٹری کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ عوام کو معیاری، بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اسپتالوں میں فرائض کی انجام دہی میں غفلت، لاپروائی یا غیرحاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی خدمت میں کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے کی بہتری، علاج معالجے کے معیار کو بلند کرنے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل نگرانی کا عمل جاری رکھے گی۔
خبر نامہ نمبر 6487/2026
گوادر27جولائی:۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور حکومتِ بلوچستان کی تعلیمی اصلاحات کے تحت ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور اسکول چھوڑنے کے رجحان (ڈراپ آؤٹ) کی مؤثر روک تھام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول گوادر میں منعقدہ دو روزہ ڈراپ آؤٹ پریوینشن ٹریننگ سیشن کے افتتاحی موقع پر کیا۔یہ تربیتی پروگرام گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن (GPE) اور یونیسیف (UNICEF) کے تعاون سے محکمہ تعلیم حکومتِ بلوچستان، ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (ESP) اور سنٹر فار پروفیشنل ڈیویلپمنٹ (CPD) کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد اساتذہ کو جدید تدریسی اور نگرانی کے طریقہ کار سے آراستہ کرتے ہوئے طلبہ کے اسکول چھوڑنے کے رجحان میں مؤثر کمی لانا اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانا تھا۔تربیتی سیشن کے دوران شرکاء کو ارلی وارننگ سسٹم (ABC Model) کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی، جس کے ذریعے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، رویے اور مسلسل غیر حاضری کی نگرانی کرتے ہوئے ایسے طلبہ کی بروقت نشاندہی ممکن بنائی جائے گی جو تعلیم چھوڑنے کے خطرے سے دوچار ہوں۔ اس مقصد کے لیے اساتذہ کو او ایم آر حاضری رجسٹر اور جدید ڈراپ آؤٹ پریوینشن ایپ کے عملی استعمال کی بھی تربیت دی گئی تاکہ طلبہ کی پیش رفت کی مؤثر نگرانی اور بروقت رہنمائی کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان نے ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کی ٹیم کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اور مؤثر نگرانی کا نظام مستقبل میں تعلیمی شعبے میں مثبت اور دیرپا نتائج کا باعث بنے گا۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ تربیت کے دوران حاصل ہونے والی مہارتوں کو عملی طور پر بروئے کار لاتے ہوئے ہر بچے کو تعلیم کے دھارے سے منسلک رکھنے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر گوادر نے ضلع کے ہر اسکول کو ڈراپ آؤٹ پریوینشن ایپ کے مؤثر استعمال کے لیے ٹیبلیٹس، سولر سسٹمز اور پاور بینکس فراہم کیے تاکہ بجلی اور دیگر تکنیکی رکاوٹوں کے باوجود جدید نگرانی کا نظام بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔انہوں نے تربیت میں شریک اساتذہ اور ماسٹر ٹرینرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جذبے اور عزم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تربیتی پروگرام ضلع گوادر میں طلبہ کی حاضری میں اضافے، تعلیمی معیار کی بہتری اور ڈراپ آؤٹ کی شرح میں نمایاں کمی لانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔دو روزہ تربیتی سیشن کے اختتام پر شرکاء نے جدید تدریسی اور نگرانی کے عملی طریقہ کار سے متعلق اہم مہارتیں حاصل کیں، جو مستقبل میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں مؤثر ڈراپ آؤٹ پریوینشن حکمتِ عملی کے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔
خبر نامہ نمبر 6488/2026
گوادر/ پسنی27جولائی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور حکومتِ بلوچستان کی ہدایات کے مطابق ضلع گوادر کے دور دراز علاقوں، قصبوں اور دیہات میں عوام کو معیاری اور بنیادی طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر کی نگرانی اور کاوشوں سے پسنی کے ریک پشت سول ڈسپنسری میں ایل ایچ وی زہرہ کی پیشہ ورانہ نگرانی اور طبی خدمات کے نتیجے میں پہلی کامیاب اور محفوظ ڈلیوری انجام پائی، جہاں ماں اور نومولود دونوں کی صحت تسلی بخش رہی۔ یہ زچگی بغیر کسی پیچیدگی کے کامیابی سے مکمل ہوئی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دور افتادہ علاقوں میں بھی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومتِ بلوچستان کے اقدامات مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ہر شہری، خصوصاً دیہی علاقوں کی خواتین اور بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی محکمہ? صحت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں زچہ و بچہ کی صحت کے مراکز کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ محفوظ زچگی کو فروغ دیا جا سکے اور ماں و بچے کی شرحِ اموات میں مزید کمی لائی جا سکے۔عوامی حلقوں نے حکومتِ بلوچستان، محکمہ? صحت اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بہتر، بروقت اور معیاری سہولیات مسلسل میسر آتی رہیں گی۔
خبر نامہ نمبر6488/2026
حب 27جولائی:۔ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل نے ڈی ایچ کیو اسپتال حب کا اچانک دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کی حاضری، او پی ڈی کی کارکردگی، لیبارٹری، آپریشن تھیٹر، ایمرجنسی، فارمیسی اور دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کرکے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کے رویے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اسپتال میں صفائی ستھرائی، انتظامی امور، مریضوں کی سہولت، طبی آلات کی فعالیت اور مجموعی ماحول کا بھی معائنہ کیا اور بعض انتظامی و طبی امور میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے، او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو بروقت، معیاری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، لیبارٹری ٹیسٹس کی سہولت کو مزید مؤثر بنایا جائے، آپریشن تھیٹر کو ہر وقت مکمل طور پر فعال رکھا جائے جبکہ ایمرجنسی سمیت تمام شعبہ جات میں مریضوں کو بلا تعطل طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ ادویات کا وافر ذخیرہ ہر وقت دستیاب رکھا جائے تاکہ مریضوں کو مفت اور معیاری ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ اسپتال میں طبی آلات کو فعال حالت میں رکھا جائے، صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
خبر نامہ نمبر6489/2026
لسبیلہ 26جولائی:۔وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کی دوراندیشانہ قیادت اورچیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادرخان کی جانب سے بلوچستان میں گورننس کی بہتری کیلئے انتظامی تقسیم کے تحت نئے ڈویژن کے قیام کا عوامی حلقوں کی جانب سے بھرپوراندازمیں خیرمقدم کیاجارہا ہے کمشنرلسبیلہ ڈویژن کے انتظامی عہدے پر خاتون تعیناتی کو لسبیلہ آواران حب کے عوامی حلقوں نے بلوچستان حکومت کی جانب سے سائرہ عطاء کو کمشنر لسبیلہ ڈویژن تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے سائزہ عطاء کا تعلق بلوچستان کے پسماندہ ضلع آواران سے ہے، اور ان کی اس اہم انتظامی عہدے پر تعیناتی نہ صرف ان کی قابلیت، محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف تصور کیا جارہا ہے لسبیلہ ڈویژن کے عوامی حلقوں نیسائرہ عطاء کی تعیناتی کو باعثِ فخر اور خوش آئند اقدام قراردیا ہے اوراس امید کااظہارکیا ہے کہ اچھی طرز حکمرانی، شفاف انتظامیہ، ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور عوامی مسائل کے حل میں کمشنر لسبیلہ ڈویژن اہم کردار ادا کریں گی۔ضلع لسبیلہ حب اور آواران کے عوام، سماجی و سیاسی شخصیات سول سوسائیٹیز نے سائرہ عطاء کی اس اہم تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔اوربلوچستان میں مثالی گورننس کیلئے ایک بہترین مثال اور حوصلہ افزا پیغام قراردیاہے کہ محنت، لگن اور قابلیت کے ذریعے اعلیٰ سرکاری عہدوں تک پہنچا جا سکتا ہے۔
خبر نامہ نمبر6490/2026
موسٰی خیل 27 جولائی:۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نادر خان ایسوٹ نے BHU کنگری BHU راڑہشم اور BHU کھجوری کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر IHHN کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مجیب الرحمٰن صاحب بھی موجود تھے۔دورے کا مقصد بنیادی مراکز صحت میں معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات EPI پروگرام اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ معائنے کے دوران عملے کی حاضری ڈیوٹی کی پابندی اور مراکز میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ای پی آئی سائٹس پر ILR کی مینٹیننس کولڈ چین سسٹم ویکسین اسٹاک ویکسین کا ریکارڈ مانیٹرنگ چارٹس پرمننٹ رجسٹر اور دیگر متعلقہ دستاویزات کو چیک کیا گیا تاکہ ریکارڈ کی درستگی اور حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔دورے کے اختتام پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام ریکارڈ بروقت مکمل رکھا جائے ILR اور کولڈ چین کی باقاعدہ دیکھ بھال کی جائے ویکسین اسٹاک کو مقررہ اصولوں کے مطابق محفوظ رکھا جائے اور معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی سرگرمیوں میں مزید بہتری لا کر عوام کو معیاری اور بروقت خدمات فراہم کی جائیں


