خبرنامہ نمبر 6080/2026
نصیرآباد11 جولائی: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر *بشیر احمد قیصرانی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ *احمد نواز جتک* اور ایس ڈی او بی اینڈ آر عابد علی پہنور کے ہمراہ مالی سال 2023-2024 میں مکمل ہونے والے ٹف ٹائلز منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران مختلف علاقوں میں مکمل کی گئی گلیوں اور سڑکوں کے کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔جن مقامات کا معائنہ کیا گیا ان میں T&T کالونی، اقبال ٹاؤن، این-65 سے بلال عمرانی ہاؤس، بلال عمرانی ہاؤس سے ماڈل ہائی سکول ڈیرہ مراد جمالی، حاصل خان سولنگی محلہ، لانگو محلہ، مری محلہ، علی مردان پلال محلہ، مرتضیٰ منگی ڈگری کالج، ارشاد علی جمالی محلہ اور خان محمد سیال محلہ شامل ہیں۔ دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد قیصرانی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی جانب سے سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے مکمل کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کا معیار ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کا غیر معیاری کام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور اپنے علاقوں میں جاری یا مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں پر نظر رکھیں۔ اگر کہیں کسی قسم کی کمی یا خرابی نظر آئے تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ بروقت اصلاحی اقدامات کیے جا سکیں۔
خبرنامہ نمبر 6081/2026
نصیرآباد11 جولائی: ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے عوام کو معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے آج مین بازار صحبت پور میں گوشت کے معیار کی جانچ کے سلسلے میں چھاپہ مار کارروائی کی۔کارروائی میں نائب تحصیلدار دیدار علی گولا، پٹواری عامر کریم جروار، لائیوسٹاک آفیسر ڈاکٹر تمیز الدین کھوسہ سمیت میونسپل کمیٹی صحبت پور کا عملہ بھی شریک تھا۔ ٹیم نے مختلف گوشت کی دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ ایک گوشت فروش کے پاس باسی اور بدبودار بکری کا گوشت فروخت کے لیے رکھا ہوا پایا گیا، جسے لائیوسٹاک آفیسر نے موقع پر انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ گوشت ضبط کر لیا گیا، دکان کو سیل کر دیا گیا اور دکاندار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔بعد ازاں ضبط شدہ گوشت کو سرکاری ضابطہ کار کے مطابق تلف کر دیا گیا تاکہ اسے دوبارہ فروخت نہ کیا جا سکے اور عوام کی صحت کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین*نے اس موقع پر واضح کیا کہ عوامی صحت کے ساتھ کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے تاکہ شہریوں کو معیاری، صاف اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 6082/2026
موسیٰ خیل 11 جولائی:ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل درگ میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اظہر الدین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ فرائض کی ادائیگی کا آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر دفتر کے عملے اور مقامی معززین نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور نئے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں میڈیا اور ماتحت عملے سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اظہر الدین کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین کو وقت کی پابندی اور عوام کی خدمت کا پابند بنایا جائے گا۔ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے وہ خود فیلڈ کے دورے کریں گے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تحصیل درگ میں گڈ گورننس کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر اظہر الدین کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی آمد سے تحصیل درگ کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی اور عوامی شکایات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔
خبرنامہ نمبر 6083/2026
سبی11 جولائی :صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان، سردار کوہیار خان ڈومکی نے گزشتہ روز ایس ایس پی سبی عبدالحمید سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع سبی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، عوامی تحفظ، سکیورٹی انتظامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے مؤثر سکیورٹی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ ایس ایس پی سبی نے صوبائی وزیر کو امن و امان کی موجودہ صورتحال اور جاری سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔
خبرنامہ نمبر 6085/2026
قلات 11 جولائی:ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے کہا ہیکہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان کی لائیو اسٹاک پالیسی کا بنیادی مقصد صوبے کے لائیو اسٹاک سیکٹر کی ترقی،جانوروں کی صحت، اوراس شعبے سے وابستہ مالداروں کو معاشی طورپرمستحکم بنانایےاس سلسلے میں اینیمل ہیلتھ ڈیجیٹل انفارمیشن سسٹم کا قیام اصلاحاتی پروگرام کا اہم حصہ ہے قلات ڈویژن میں کامیابی سے اس پرعملدراامد کیا جارہا ہےڈپٹی کمشنر قلات نے کہا کہ حکومت بلوچستان اسٹریٹجک فریم ورک کےتحت مویشی پالنے والوں کی معاشی حالت بہتر بنانے اور مقامی سطح پر خوراک کی فراہمی یقینی بنانےپرخصوصی توجہ دے رہی یےان خیالات کاآظہار انہوں نے قلات کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفودسے گفتگو کرتے ہوئےکیا ڈپٹی کمشنر قلات نے کہا کہ بلوچستان کی اکثریتی آبادی علاقوں مءں ریائش پزیر ہےمقامی کمیونٹی کاروزگار اس پیشے سے وابستہ ہےحکومت بلوچستان کی پالیسی کے تحت مویشیوں کی صحت اور بیماریوں سے بچاؤ: کانگو وائرس (CCHF) اور دیگر جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن مہمات اور اسپرے کی باقاعدہ کارروائیاں ضلعی سطح پر کی جاری ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کے وژن کےمطابق،دوردرازعلاقوؓں کے مویشی بانوں کی معاشی استحکام اورویٹرنری کی بہترسہولیات جیسے اقدامات سے صوبے کی مجموعی معیشت کو مستحکم کیا جا رہا ہے*
خبرنامہ نمبر 6086/2026
نصیرآباد11 جولائی:حکومتِ بلوچستان عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اسی سلسلے میں محکمۂ صحت کے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) کے تحت ضلع اُستامحمد کے لیے موصول ہونے والی 21 نئی موٹر سائیکلز کی تقسیم کی افتتاحی تقریب آج سردار یار محمد جمالی میموریل ہسپتال میں منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال نے تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا اور موٹر سائیکلز ویکسینیٹرز کے حوالے کیں، جو ای پی آئی پروگرام کے تحت خدمات انجام دے رہے ہیں اس موقع پر سردار ضرار خان جمالی بھی موجود تھے تقریب کی نگرانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قرار حسین اور ڈی ایس وی ثناء اللہ لاشاری نے کی، جبکہ منصور حسین، ڈاکٹر خلیل احمد، ڈی پی او ڈاکٹر مقبول احمد جمالی، صدر پیرا میڈیکل اسٹاف استامحمد معشوق علی جمالی، ٹی پی او فدا حسین لاشاری، ویکسینیٹرز اور محکمۂ صحت کے دیگر افسران و عملے نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کی خصوصی توجہ اور ضلع اُستامحمد کے ویکسینیٹرز کی انتھک محنت کے نتیجے میں یہ 21 موٹر سائیکلز فراہم کی گئی ہیں، جو حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر، تیز اور منظم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی انہوں نے مزید کہا کہ نئی موٹر سائیکلز کی فراہمی سے ویکسینیٹرز کو دور دراز، پسماندہ اور دشوار گزار علاقوں تک بروقت رسائی حاصل ہوگی، جس سے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں نمایاں اضافہ ممکن ہوگا، تقریب سے خطاب میں دیگر مقررین نے کہا کہ اس اقدام سے بچوں کو خسرہ، پولیو، ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر مہلک بیماریوں سمیت مجموعی طور پر 15 خطرناک امراض سے بچاؤ میں خاطر خواہ مدد ملے گی تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ہر بچے تک بروقت اور معیاری حفاظتی سہولیات پہنچائی جا سکیں۔
خبرنامہ نمبر 6087/2026
موسیٰ خیل 11جولائی:ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک نے زور خرمزئی روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اور سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر سخت برہمی کا اظہار کیا، ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ایکسین کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور تکنیکی رپورٹس کی روشنی میں فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے جائیں، اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں شفافیت اور معیار ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر 6088/2026
موسیٰ خیل11 جولائی:ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کا ناغڑباہ روڈ کا دورہ، کام کے معیار پر برہمی ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک نے زیرِ تعمیر پی ایس ڈی پی (PSDP) منصوبے ناغڑباہ روڈ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران تعمیراتی کام میں سست روی اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر ڈپٹی کمشنر نے شدید برہمی کا اظہار کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ایکسین (C&W) کو فون کرکے سخت ہدایات جاری کیں کہ عوامی فلاحی منصوبے میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. انہوں نے کام کی رفتار تیز کرنے اور معیاری تعمیراتی میٹریل کے استعمال سمیت حکومتی کی جانب سے وضع کی گئی پالیسی کو یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ منصوبے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ ذمہ دار افراد کام کے معیار کو ہر صورت بنانے کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھیں۔
خبرنامہ نمبر 6089/2026
نصیرآباد11جولائی:چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی نے ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی اور سب ڈویژنل آفیسر امان اللہ گاجانی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان سے خریف سیزن کے موقع پر ذرعی پانی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا سب ڈویژنل آفیسر سید امجد شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ضلع جعفرآباد میں زرعی مربوط حکمت عملی کے تحت عوام کو ان کے حصے کا پانی فراہم کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی نے بتایا کہ سندھ سے پانی کی فراہمی میں شارٹ فال کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے اثرات پورے نظام پر مرتب ہوئے ہیں، تاہم دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، اوور سائز پائپوں کے ذریعے ٹیل کے کاشتکاروں کا حق غصب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے اور اب تک آٹھ پانی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جعفرآباد کی تمام نہریں ٹیل پر واقع ہونے کے باعث پانی کی ترسیل میں مشکلات درپیش ہیں، تاہم محکمہ ایریگیشن عوام اور کاشتکاروں کو ان کے حصے کا پانی پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور پانی کی منصفانہ فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر 6090/2026
لسبیلہ11 جولائی: ضلع لسبیلہ کے عوام کیجانب سے وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی وفاقی وزیر تجارت جام میر کمال خان عالیانی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر زرین خان مگسی ۔ کوزبردست خراجِ تحسین پیش کیا جارہا ہے کہ ان کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں ضلع لسبیلہ کو لسبیلہ ڈویژن کا درجہ ملا اور اس کا ہیڈکوارٹر اوتھل مقرر کیا گیا۔ہےیہ فیصلہ ضلع لسبیلہ کے عوام کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہےڈویژن کے قیام سے عوام کو سرکاری دفاتر، انتظامی امور اور بنیادی سہولیات کے لیے دور دراز شہروں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے بلکہ زیادہ تر سرکاری خدمات مقامی سطح پر ہی دستیاب ہوں گی، جس سے عوام کا قیمتی وقت اور مالی وسائل دونوں محفوظ ہوں گے۔لسبیلہ ڈویژن کے قیام سے خطے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ مختلف سرکاری محکموں کے علاقائی دفاتر قائم ہونے سے نوجوانوں کے لیے روزگار اور سرکاری ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ مقامی افراد کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہتر روزگار حاصل کرنے کے امکانات بھی بڑھیں گے۔اسی طرح تعلیم کے شعبے میں بھی مثبت تبدیلی متوقع ہے۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں، فنی و پیشہ ورانہ تربیتی مراکز اور دیگر تعلیمی سہولیات کے قیام کی راہ ہموار ہوگی، جس سے نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور ہنر حاصل کرنے کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ صحت، مواصلات، انفراسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں بھی تیزی آنے کی امید ہے، جس سے پورے خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ ملے گا۔ اس تاریخی انتظامی فیصلے پر وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی وفاقی وزیر تجارت جام میر کمال خان عالیانی کی دوراندیش قیادت اور عوام دوست کردار کو عوامی حلقوں بلدیاتی نمائدوں قبائلی عمائدین نےخراجِ تحسین پیش کیا ہے اسی طرح پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر زرین خان مگسی کی شبانہ روز کاوشیں بھی قابلِ ستائش قراردیا ہے، جنہوں نے اس اہم معاملے کو کامیابی سے منطقی انجام تک پہنچانے میں مؤثر کردار ادا کیا
خبرنامہ نمبر 6091/2026
کوئٹہ،11 جولائی :ضلع کیچ میں ٹریفک پولیس کے یونیفارم کے حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد ایس پی کیچ زوہیب محسن مہمان خصوصی تھے گزشتہ روز ضلع کیچ میں ایس پی کیچ کیپٹن (ر) زوہیب محسن کی سربراہی میں ٹریفک پولیس تربت کی نئی یونیفارم کی رونمائی اور افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں انجمنِ تاجران، بار ایسوسی ایشن، معززین شہر، سول سوسائٹی کے اراکین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے معزز شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر ایس پی کیچ کیپٹن (ر) زوہیب محسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کی نئی یونیفارم صرف ظاہری تبدیلی نہیں بلکہ ایک جدید، منظم، باوقار اور عوام دوست ٹریفک نظام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کیچ میں ٹریفک کے نظام کو مزید مؤثر، محفوظ اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے تاکہ شہریوں کو بہترین سفری سہولیات اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے ٹریفک نظم و ضبط میں مزید بہتری آئے گی اور عوام کو بہتر خدمات میسر ہوں گی۔
خبرنامہ نمبر 6092/2026
سنجاوی 11جولائی :صوبائی وزیر سی ایم ڈی و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ، کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض، اور ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی نے آج کلی چلیز خلیل سنجاوی میں مرحوم تنویر لالا کے وفات پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ مونسپل کمیٹی چیرمین حاجی خان محمد دمڑ ،حاجی باز محمد خان دمڑ ، حاجی راز محمد دومڑ نوجوان سیاسی رہنما ملک آیاز خان دمڑ سابق نائب ناظم حاجی مومن شاہ دومڑچیرمین ملک بایع خان دومڑ چیرمین حاجی نصرالدین ترین ملک محمد غوث پانیزئی حاجی محمد نور پانزئی حاجی اللہ نور پانیزئی ڈسٹرکٹ چیرمین ستار کاکڑ ڈپٹی چیرمین حبیب اللہ پانیزئی ڈپٹی چیرمین دنیا خان باچا اندڑ حاجی حبیب اللہ دومڑ پرسنل سیکٹری محمد اشرف خان دومڑ حاجی خیال سلمان خیل ملک غفار تارن کونسلر مولوی فقیر اللہ دومڑمحبوب خان دومڑ نصیب اللہ دومڑ مولوی عبدالصمد مولوی محمد اکبر دومڑ و دیگر معزز معتبرین بھی موجود تھےفاتحہ خوانی کے دوران مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا گیااس موقع پر شرکاء نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر و جمیل کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
خبرنامہ نمبر 6093/2026
تربت، 11 جولائی: کمشنر مکران قادر بخش پرکانی کی زیرِ صدارت میرانی ہاؤسنگ اسکیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، اسٹیرنگ کمیٹی کے اراکین اور میرانی ہاؤسنگ اسکیم کے کنسلٹنٹس و متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران میرانی ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق مختلف انتظامی، ترقیاتی اور پالیسی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسٹیرنگ کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ منسوخ (کینسل) کیے گئے پلاٹس کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے دوبارہ ٹینڈر کرکے نئے درخواست گزاروں کو الاٹ کیا جائے گا تاکہ پلاٹس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلے سے الاٹ شدہ پلاٹس کی دوسرے فریق کو منتقلی (Transfer) کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق انتقالِ ملکیت کے عمل کو آسان، شفاف اور قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر میرانی ہاؤسنگ اسکیم نے منصوبے کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہاؤسنگ اسکیم کے مختلف ترقیاتی اجزاء پر تعمیراتی اور ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، جن میں بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی سمیت دیگر اہم سرگرمیاں شامل ہیں۔کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کے ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تمام سرگرمیوں کو مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام کو جلد از جلد بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔







