1st-July-2026

خبرنامہ نمبر 5226/2026
کوئٹہ یکم جولائی: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں سرمایہ کاری، تجارت اور صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسی وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ، بیوٹمز کے اشتراک سے آئندہ ماہ عالمی معیار کی بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو منعقد کرے گا، جو صوبے کی معاشی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے نئے روزگار اور کاروباری مواقع پیدا کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیوٹمز میں منعقدہ بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو کے رضاکار طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری، بیوٹمز کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میر وائس کاسی، رجسٹرار ڈاکٹر احسن اچکزئی ،فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ بلال خان کاکڑ نے کہا کہ سرکاری شعبے میں تمام نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنا ممکن نہیں اس لئے نوجوان انٹرپرنیورشپ اور کاروبار کی جانب آئیں ، ہم صوبے کی یوتھ کو مواقع اور تربیت فراہم کرینگے ، انہوان نے کہا کہ حکومت بلوچستان سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے، سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کار بلوچستان کے مختلف شعبوں میں اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ منعقد ہونے والی بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار، کاروباری شخصیات، صنعتی ادارے، ترقیاتی شراکت دار، سفارتی نمائندے، تعلیمی ادارے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین شرکت کریں گے۔ ایکسپو کے دوران بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع، صنعتی شعبے، معدنی وسائل، زرعی و تجارتی امکانات، سیاحت اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو موثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے رضاکار طلبہ و طالبات کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی بڑے قومی اور بین الاقوامی ایونٹ کی کامیابی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی توانائیاں، پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور جذبہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ بلال خان کاکڑ نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو بااختیار بنانے، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر پرو وائس چزنسلر ڈاکٹر میروائس کاسی نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس ایکسپو کی کامیابی میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ بی بی او آئی ٹی کے سی ای او قائم لاشاری نے بلوچستان سرمایہ کاری بوراد کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی جبکہ ڈاکٹر احسن اچکزئی نے بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو کی تیاریوں اور رضاکار طلبا و طالبات کے کردار پر روشنی ڈالی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, July 1: Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and trade, Bilal Khan Kakar, has said that, in line with the vision of Chief Minister Balochistan Mir Sarfraz Bugti, creating a conducive environment for investment, trade, and industrial development remains the provincial government’s top priority. To translate this vision into reality, the Balochistan Board of Investment and Trade, in collaboration with BUITEMS, will organize the Balochistan Investment and Trade Expo next month. The expo is expected to serve as a major milestone in promoting economic growth, attracting investment, and creating new employment and business opportunities for the youth of the province.He expressed these views while addressing volunteer students participating in the Balochistan Investment and Trade Expo at BUITEMS. The event was also attended by Chief Executive Officer (BBoIT) Qaim Lashari, BUITEMS Pro Vice Chancellor Dr. Merwais Kasi, Registrar Dr. Ahsan Achakzai, faculty members, and a large number of students.Bilal Khan Kakar said that it is not possible for the government to provide public-sector employment to every young person. He encouraged the youth to pursue entrepreneurship and business ventures, assuring them that the provincial government would provide opportunities, guidance, and training to help them succeed.He said that the Government of Balochistan is taking effective measures to facilitate investors, simplify investment procedures, and encourage private-sector participation so that both local and international investors can invest in various sectors of the province with confidence.He noted that the upcoming (BITE 2026) will bring together domestic and international investors, business leaders, industrial organizations, development partners, diplomatic representatives, educational institutions, and experts from various fields. The event will showcase investment opportunities in Balochistan, highlighting its industrial potential, mineral resources, agriculture and trade prospects, tourism, and other key development projects.Appreciating the role of volunteer students, Bilal Khan Kakar said that youth play a vital role in the success of major national and international events. Their energy, professional skills, and commitment will make a significant contribution to the successful organization of the expo.He added that the Government of Balochistan remains committed to empowering young people, promoting entrepreneurship, and creating new investment opportunities across the province.Speaking on the occasion, BUITEMS Pro Vice Chancellor Dr. Mirwais Kasi urged students to utilize their full potential to ensure the success of the expo. CEO Qaim Lashari briefed participants on the Board’s objectives and functions, while Registrar Dr. Ahsan Achakzai highlighted the preparations for the Balochistan Investment and Trade Expo and the important role of volunteer students in making the event a success.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5227/2026
کوئٹہ یکم جولائی۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان کی بڑی کامیابی، 192 سب انجینئرز کی تقرری کے احکامات جاری محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب ہونے والے 192 سب انجینئرز کی تقرری کے احکامات جاری کر دیے ہیں اس اہم پیش رفت کو محکمہ کی کارکردگی استعداد کار اور صوبے میں روزگار کے مواقع بڑھانے کی جانب ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق نئی تقرریوں سے نہ صرف محکمہ مواصلات و تعمیرات کی افرادی قوت (Strength) میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار اور معیار میں بھی بہتری آئے گی اس اقدام سے صوبے کے مختلف اضلاع میں انفراسٹرکچر کی تعمیر، سڑکوں، پلوں اور دیگر عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں مدد ملے گی حکام کا کہنا ہے کہ 192 نئے سب انجینئرز کی شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے عمل میں لائی گئی جو حکومت بلوچستان کے میرٹ شفافیت اور گڈ گورننس کے عزم کا مظہر ہے یہ پیش رفت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم کھوسہ کے وڑن کے مطابق صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کی پالیسی کا اہم حصہ قرار دی جا رہی ہے اس موقع پر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ ان تقرریوں سے ایک جانب تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں میسر آئیں گی جس سے بے روزگاری میں کمی آئے گی جبکہ دوسری جانب محکمہ مواصلات و تعمیرات کی تکنیکی صلاحیت میں اضافہ ہونے سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی منصوبہ بندی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت بلوچستان کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر بھرتیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5228/2026
خضدا ر یکم جولائی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی صدارت میں ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں پی ایس ڈی پی (PSDP) فیز ٹو اور فیز تھری کے تحت جاری تعمیراتی اور مرمتی منصوبوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر افس میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں میں اعلیٰ معیار کے تعمیراتی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے اور کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبر علی مزار زئی اسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ ایگزیکٹو انجینیئر سی این ڈبلیو بلڈنگ سلیم رزاق عمرانی ایگزیکٹو انجینیئر سی این ڈبلیو روڈ قاضی عتیق الرحمن ایگزیکٹو ایگزیکٹو انجینئر سی این ڈبلیو ای اینڈ ڈیم سجاد احمد انجینیئر پی ایچ ای عبدالروف قمبرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر انجینئرنگ حاجی لیاقت ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد انور زہری اور دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ منصوبوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا ناقص تعمیراتی کام کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ ضلع خضدار کے عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے ضلع کے مختلف علاقوں میں سڑکوں، پولیس تھانوں، بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) اور سرکاری اسکولوں میں جاری تعمیراتی و مرمتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے منصوبوں میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل، کام کے معیار اور پیش رفت کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کاموں میں غفلت، غیر معیاری میٹریل یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ تمام منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5229/2026
دکی ایکم جولائی ۔ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت محکمہ بلڈنگز اینڈ روڈز (بی اینڈ آر) کی جانب سے ضلع کے مختلف علاقوں میں جاری گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے موقع پر ایکسین روڈ شوکت علی پرکانی اور سب ڈویڑنل آفیسر (ایس ڈی او) بشیر خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے جاری منصوبوں میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل، کام کے معیار، رفتار، شفافیت اور مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا، جبکہ متعلقہ حکام سے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے بریفنگ بھی حاصل کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ تعمیراتی معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ تعمیراتی کام کے ہر مرحلے کی موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر آمدورفت، نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی وسائل کے شفاف اور موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کاموں میں غفلت، ناقص معیار یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور ذمہ دار افسران و ٹھیکیداروں کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5230/2026
لورالائی ایکم جولائی۔: ڈپٹی کمشنر لورالائی، کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے عوام کو سرکاری نرخوں پر معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مرکزی بازار میں اچانک پرائس کنٹرول کارروائی کی۔ اس موقع پر نائب تحصیلدار عظیم نے مختلف مارکیٹوں، دکانوں اور تجارتی مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔کارروائی کے دوران قصابوں کی دکانوں پر گوشت کے سرکاری نرخ، معیار اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانے کیے گئے جبکہ تمام قصابوں کو نمایاں مقام پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں کرنے اور مقرر نرخوں پر گوشت فروخت کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔اسی طرح ایل پی جی گیس ایجنسیوں اور ریفلنگ پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں گیس سلنڈرز کا وزن اور مقررہ قیمت چیک کی گئی۔ کم وزن سلنڈر فروخت کرنے اور سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے اور متعلقہ اداروں کو بھی ضروری کارروائی کے لیے آگاہ کیا گیا۔سبزی اور پھل فروشوں کی دکانوں پر بھی سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد، اشیاء کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ معیاری اور تازہ پھل و سبزیاں فروخت کریں، ناقص یا غیر معیاری اشیاءکی فروخت سے مکمل اجتناب کریں اور صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔معائنہ ٹیم نے متعدد دکانوں پر سرکاری نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں نہ ہونے پر تنبیہ بھی کی اور واضح کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانوں کے ساتھ ساتھ دکانیں سیل کرنے سمیت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر نائب تحصیلدار عظیم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر فراہم کرنا اور مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، کم تولنے اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی اور کسی بھی شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی دکاندار سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرے، کم تولے یا غیر معیاری اشیائ فروخت کرے تو اس کی فوری اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دیں تاکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ سرکاری نرخ ناموں پر مکمل عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور عوامی مفاد کے خلاف کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی، کم تولنے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5231/2026
نصیرآباد یکم جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ضلعی امن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی نصیرآباد، ڈی ایس پی نصیرآباد اسسٹنٹ کمشنر نصیرآباد،منظور شیرازی کے علاوہ مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندگان، علمائے کرام، قبائلی عمائدین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کیاجلاس کے دوران شہریوں کو درپیش مسائل، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے علمائے کرام نے 10 محرم الحرام کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور پولیس فورس کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہااس موقع پر ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ کسی بھی ضلع یا علاقے کی ترقی خوشحالی اور استحکام کا دارومدار پائیدار امن و امان پر ہوتا ہے اگر معاشرے میں امن قائم ہو تو نہ صرف عوام کو سکون میسر آتا ہے بلکہ ترقیاتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملتا ہےانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ امن کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام، سماجی رہنماوں اور علمائے کرام کا کردار نہایت اہم ہے اس ضمن میں باہمی تعاون برداشت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے شرکائ پر زور دیا کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5232/2026
لورالائی ایکم جولائی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لورالائی علی نواز جمالی کی زیرِ صدارت ضلع بھر میں صحت کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقبول کاکڑ، پی پی ایچ آئی (PPHI) کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر (DSM) فرحان، محکمہ صحت کے متعلقہ افسران، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ڈاکٹرز اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں، دیہی مراکز صحت (RHCs)، بنیادی مراکز صحت (BHUs) اور دیگر طبی مراکز کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران ادویات کی دستیابی، طبی آلات کی فعالیت، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری، ایمرجنسی خدمات، زچہ و بچہ کی صحت، حفاظتی ٹیکہ جات، صفائی کی صورتحال اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) علی نواز جمالی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بروقت، معیاری اور بلاامتیاز طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری صحت مراکز میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے، ادویات کی مسلسل دستیابی برقرار رکھی جائے اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر حاضر عملے، ناقص کارکردگی اور عوامی شکایات کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ صحت کے اداروں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا عمل مزید موثر بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقبول کاکڑ نے ضلع میں جاری صحت عامہ کے مختلف پروگراموں، انسدادِ پولیو مہم، حفاظتی ٹیکہ جات، زچہ و بچہ کی صحت، موسمی بیماریوں کی روک تھام اور طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میں بھی بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں اور دستیاب وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لایا جا رہا ہے۔پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر فرحان نے بھی اجلاس کو دیہی مراکز صحت کی کارکردگی، عملے کی دستیابی، ادویات کے ذخائر اور جاری ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کیا، جبکہ درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔اجلاس کے شرکاء نے صحت کے شعبے میں مزید بہتری، طبی مراکز میں سہولیات کے فروغ، ضروری طبی آلات کی فراہمی، ادویات کے وافر ذخائر، صفائی کے نظام کی بہتری اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے متعدد سفارشات پیش کیں۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت باہمی تعاون سے صحت کے نظام کو مزید فعال، موثر اور عوام دوست بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے تاکہ شہریوں کو معیاری طبی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5233/2026
چمن یکم جولائی ۔ چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری اسسٹنٹ کمشنر چمن عزیز اللہ کاکڑ اور تحصیلدار احمد خان نے آج ضلع چمن کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا اور مت ٹیموں کی نگرانی کی۔اس دوران چمن شہر کے مختلف بازاروں، شاہراہوں اور تجارتی مراکز میں شہریوں کے شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کی گئی
تاکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی کو یقینی بنایا جا سکے۔انتظامیہ نے دور دراز علاقوں کا بھی دورہ کیا اور عوام کو ہدایت کی کہ چمن میں کسی بھی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہری کو مکان، دکان یا کسی بھی قسم کی رہائش یا تجارتی جگہ کرایہ پر نہ دی جائے۔ اس حوالے سے واضح کیا گیا کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مروجہ قوانین کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں، انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ یا غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ ضلع میں امن و امان اور قانون کی عملداری کو مزید موثر بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5234/2026
لورالائی، یکم جولائی ۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی کی ہدایت پر شہر بھر میں صفائی مہم بلا تعطل جاری صوبائی حکومت کے وژن اور کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی ہدایات کی روشنی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محب اللہ بلوچ کی نگرانی میں شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے۔میونسپل کمیٹی کے صفائی عملے نے مختلف علاقوں میں نالیوں کی صفائی، کچرے کی بروقت منتقلی اور صفائی کے دیگر امور انجام دیے۔ اس سلسلے میں سلیم داد ولی زون کے دوبی گاٹ محلہ میں نالیوں کی صفائی، عجب خان زون میں حنظلہ مسجد روڈ پر نالیوں کی صفائی، باران زون میں جان محمد گلی کی نالیوں کی صفائی جبکہ عبدالخالق زون میں عیدگاہ قبرستان سے کچرا اٹھا کر صفائی مکمل کی گئی۔اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں سے کچرے کی بروقت منتقلی کے لیے ٹریکٹر ٹرالی اور سوزوکی گاڑیوں کے ذریعے صفائی آپریشن بھی جاری رکھا گیا تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔چیف آفیسر محب اللہ بلوچ نے کہا کہ عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور شہر کو صاف، خوبصورت اور صحت مند رکھنا میونسپل کمیٹی کی اولین ترجیح ہے، جبکہ صفائی مہم آئندہ بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5235/2026
ہرنائی یکم جولائی ۔ : ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ہرنائی کے زیر اہتمام کل مورخہ 02 جولائی 2026 بروز جمعرات دن ٹھیک 11:00 بجے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ہرنائی میں ایک وسیع پیمانے پر “کھلی کچہری” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ہرنائی محمد سلیم ترین کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام الناس کے درپیش مسائل، شکایات اور اراضی یا دیگر امور سے متعلق مشکلات کا براہِ راست ازالہ کرنا ہے۔ کچہری میں ضلع ہرنائی کے تمام محکموں کے سربراہان اور ضلعی افسران موقع پر موجود ہوں گے تاکہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کل بروز جمعرات ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقدہ کھلی کچہری میں بھرپور شرکت کریں اور کسی بھی سرکاری محکمے سے متعلق اپنے درپیش مسائل اور تحریری شکایات براہِ راست ضلعی افسران کے سامنے پیش کریں تاکہ انہیں موقع پر حل کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ یکم جولائی ۔وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کے ممبر سابق DC نوشکی، خاران، چاغی میر عبد القدوس مینگل کے جوان سال فرزند محمد ناصر مینگل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے جو ڈاکٹر عبدالروف مینگل، سیکشن آفیسرجنگلات حماد مینگل، سول سیکرٹریٹ کے فضل اللہ مینگل کے بتیھجے تھے فاتحہ خوانی یکم جولائی سے جامع مسجد سلطان فیز 2 اے ون سٹی بروری کوئٹہ میں ہوگی۔دریں اثناءسماجی رہنما حافظ عبدالقدیر لھڑی،ودیگر نے اظہار تعزیت کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5237/2026
کراچی، 01 جولائی ۔صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بین الصوبائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران ملک میں بین الصوبائی ہم آہنگی، تعاون کے فروغ اور قومی استحکام سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بین الصوبائی تعاون کے فروغ سے ملک کے استحکام اور ترقی کے لیے جاری کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان موثر رابطہ اور تعاون قومی یکجہتی اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5238/2026
برشور یکم جولائی .۔ ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر برشور نوید بلوچ کی زیر صدارت گزشتہ روز ضلع برشور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،جس میں مشترکہ عوامی مسائل پیش کئے گئے،جن کے مناسب اور فوری حل کے لئے موقع پر ہدایات جاری کی گئیں،منعقدہ کھلی کچہری میں تمام محکمہ جات کے ضلعی آفسران کے علاوہ قبائلی عمائدین اور دیگر مکاتب فکر سمیت عوام الناس نے بھرپور شرکت کی،کھلی کچہری میں ضلع کے تمام اداروں سے جڑے درپیش مسائل پر کھل کر گفتگو کی گئی،جبکہ عوام الناس نے کھلی کچہری کے انعقاد کو شفافیت اورمیرٹ کا ایک انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے دلچسپی ظاہر کی،منعقدہ کھلی کچہری میں عوامی مسائل و مشکلات کو غور سے سنا گیا اور موقع پر موجود آفسران وحکام کو انکے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، تاہم 3 گھنٹوں کے دورانیے پر مشتمل کھلی کچہری کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر نے عوام الناس کو یقین دلاتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کھلی کچہری سے عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے کم کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی،اور عوام الناس حکومتی اقدامات کو میرٹ و شفافیت سے مانیٹر کرسکیں گے،انہوں نے تمام آفسران کو ہدایت کی کہ وہ کھلی کچہری میں پیش کردہ عوامی مسائل کوفوری طورپر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھاتے ہوئے اس ضمن میں عملدرآمد کی رپورٹ جلد از جلد پیش کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5239/2026
قلات یکم جولائی ۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی پرعزم قیادت اور وژن کے تحت ضلع قلات کے تحصیل خالق آبادمیں بی ایس ڈی آئی اسکیمات کامیابی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے مقامی کمیونٹی مستفیدہوگی ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد ڈاکٹر علی گل عمرانی ایکسین بلڈنگ نیاز احمد بنگلزئی نے BSDI اسکیمات کادورہ کیا ترقیاقی منصوبوں کی مﺅثر مانیٹرنگ اورپیش رفت کاجائزہ لیابی ایس ڈی آئی کی مختلف اسکیموں کی انسپکشن بھی کی اور کام کے معیار کا بغور جائزہ لیا گیامحکمہ مواصلات تعمیرات کے انجینئرنیازاحمدبنگلزءنےانتظامی افسر کو یقین دیانی کراءکہ ترقیاتی منصوبوں کے کوالٹی میٹیریل کو مزید بہتر بنایا جائیگافزیکل پروگریس کو تیز ترکیاجائیگااسسٹنٹ کمشنرنے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ وہ معیارات کے مطابق تمام اسکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اس دورے کا مقصد پیش رفت کی نگرانی کرنااور مقامی کمیونٹی کے فائدے کے لیے عوامی فنڈز کے موثر استعمال کو یقینی بنانا تھاضلع قلات خالق آبادکے عوامی حلقوں نےترقیاتی منصوبوں کےفنڈزکی شفافیت اورانتظامی افسران کی کارکردگی کو عوام دوست قراردیتے ہوئے کہا ہیک وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کی قیادت میں قلات اورخالق آباد میں عوامی اعتمادکی بحالی اورترقی کے نئےدورکاآغازہونے جاریا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5240/2026
گوادر، یکم جولائی .چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (ABAD) محمد حسن بخشی نے ایک وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر جی ڈی اے معین الرحمٰن خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گوادر کی تیز رفتار تعمیر و ترقی، ہاوسنگ سیکٹر کو درپیش چیلنجز، ماسٹر پلان پر عملدرآمد، نجی شعبے کی سرمایہ کاری، تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ شاہد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ عبدالرزاق اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ جبکہ آباد کے وفد میں افضل حمید سینئر وائس چیئرمین آباد، عفان قریشی کنوینر آباد، محمد احمد خان سن سلور سٹی، فیصل ادریس ایف ٹی بی اے، جنید تالو نیو ورلڈ سٹی، حاجی عبدالغنی آباد گوادر چیپٹر، شبیر احمد، نعیم خان بلوچستان براڈوے، عبدالسلام، فہید احمد بن عیسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز، ہمایوں قادر، کامران قریشی اور فصیح الدین شامل تھے .اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ عبدالرزاق نے ABAD کے وفد کو گوادر ماسٹر پلان پر عملدرآمد، شہر کی موجودہ اور مستقبل کی ترقیاتی حکمت عملی، لینڈ یوز پالیسی اور مائیکرو پلاننگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر کی ترقی ایک طویل المدتی اور سائنسی منصوبہ بندی کے تحت جاری ہے، جس کا مقصد شہر کو ایک جدید، ماحول دوست اور عالمی معیار کے ساحلی شہر کے طور پر ترقی دینا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے کہا کہ جی ڈی اے گوادر کی ترقی کا بیک بون ہے اور ادارہ گوادر کو عالمی معیار کے مطابق ایک جدید، خوبصورت اور پائیدار شہر بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے ماحول کو بہتر بنانے اور شہریوں کو معیاری بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تعلیم، صحت، پانی، کھیلوں کے میدان، تفریحی مقامات، ماہیگیری شعبہ، پارکس، گراونڈز اور گرینری سمیت متعدد منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں، جبکہ اولڈ ٹاون بحالی منصوبے کے تحت قدیم شہر کی تعمیر، توسیع اور تزئین و آرائش کے جامع منصوبے پر بھی عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر کی رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور جی ڈی اے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار، شفاف اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ڈائریکٹر جنرل نے بلڈرز ایسوسی ایشنز اور ہاوسنگ اسکیموں کے مالکان پر زور دیا کہ وہ گوادر میں موجود غیر فعال ہاوسنگ اسکیموں میں تعمیراتی سرگرمیوں کو بحال کریں تاکہ ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنےوالے افراد کا اعتماد بحال ہو اور ان کی سرمایہ کاری محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہاوسنگ منصوبوں میں عملی کام شروع ہوگا تو سرمایہ کاروں کو مزید اطمینان اور اعتماد حاصل ہوگا۔اس موقع پر بلڈرز اور ہاوسنگ اسکیموں کے مالکان کے درمیان موجود تحفظات، خدشات، مشکلات اور
تنازعات کے حل کے لیے ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ کی سربراہی میں ایک مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جو وقتاً فوقتاً اجلاس منعقد کرکے مسائل کے حل کے لیے سفارشات اور اقدامات تجویز کرے گی۔چیئرمین ABAD حسن بخشی نے گوادر کی ترقی کے لیے جی ڈی اے کی منصوبہ بندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر کے لیے کراچی سے بھی بہتر اور زیادہ جامع ماسٹر پلان موجود ہے، جس میں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے شہر بسانا یقیناً ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے، تاہم نجی شعبہ گوادر کی تعمیر، ترقی اور آبادکاری میں حکومت اور جی ڈی اے کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا کیونکہ گوادر نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں پراپرٹی سیکٹر میں مزید شفافیت لانے کے لیے نیب ایک جدید ڈیجیٹل پورٹل پر کام کر رہی ہے، جس سے ملک بھر میں پراپرٹی کے شعبے میں شفافیت، معلومات تک آسان رسائی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے اس عزم کے ساتھ یاداشتیی شیلڈ کا تبادلہ کیا گیا کہ گوادر کی پائیدار ترقی، جدید شہری منصوبہ بندی، سرمایہ کاری کے فروغ اور عوام کو بہتر رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان باہمی تعاون اور مشاورت کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ گوادر کو ایک عالمی معیار کے جدید اور ترقی یافتہ ساحلی شہر کے طور پر مزید آگے بڑھایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5241/2026
چمن یکم جولائی ۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول چمن میں نئے سکول یونیفارم کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد کیا گیا تقریب کے آغاز میں سکول کے ہیڈ ماسٹر نے ادارے میں جاری تدریسی سرگرمیوں، اساتذہ کی کارکردگی، طلبہ کی حاضری، تعلیمی نظم و ضبط اور سکول کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر چمن کو تفصیلی بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر چمن نے چند دن پہلے اسکول کے دورے کے دوران پرائمری تک کے بچوں کیلئے وردیاں دینے کا خصوصی اعلان کیا اور آج اس سلسلے میں طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے باقاعدہ نئے یونیفارم تقریب کا انعقاد کیا گیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی اور سکول کے ہیڈ ماسٹر نے نئے سکول یونیفارم کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے ساتھ طلبہ میں نظم و ضبط، یکسانیت، اعتماد اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے یونیفارم اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکساں یونیفارم نہ صرف طلبہ میں مساوات اور احساسِ ذمہ داری کو فروغ دیتا ہے بلکہ تعلیمی ادارے کی شناخت اور وقار میں بھی اضافہ کرتا ہے اس موقع پر ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے آج گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول چمن میں طلباء کے نئے جوش نئے جذبے اور نئے یونیفارم کو خوب سراہا۔ اور ہیڈ ماسٹر اساتذہ اور طلباءکو داد پیش کی ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید محنت، دیانتداری اور لگن کے ساتھ انجام دیں تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ نظم و ضبط کی پابندی، اساتذہ کے احترام اور تعلیم کے حصول پر بھرپور توجہ دیں تاکہ مستقبل میں ملک و قوم کے مفید شہری بن سکیں۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر چمن نے نئے سکول یونیفارم کا معائنہ کیا، سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ چمن تعلیمی اداروں کی بہتری، سہولیات کی فراہمی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5242/2026
نصیرآبادیکم جولائی ۔ سندھ اور بلوچستان کے صوبوں کے نہری نظام کے مسائل کے حل کےلیے کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ذرعی پانی کی مجموعی صورتحال بلوچستان کو اس کے حصے سے کم ملنے والے پانی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کے موقع پر سیکرٹری انٹرا پروونشل کوآرڈینیشن بالاچ بلوچ کو بلوچستان کے نہری نظام میں صوبے کے آئینی اور قانونی حصے کے زرعی پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے سیکرٹری آبپاشی بلوچستان سہیل الرحمن بلوچ نے بلوچستان کے جائز حصے کے پانی، نہری نظام اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف انجینیئر کینالز بلوچستان ناصر مجید، سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویڑن مدثر ظفر کھوسہ، سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمن بلوچ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور صوبائی وزیر آبپاشی کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان کے جائز حصے کے زرعی پانی کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور سندھ و بلوچستان کے درمیان رابطہ کاری کے عمل کو مزید مو¿ثر اور تیز بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں صوبوں کے ایریگیشن حکام ہفتہ وار بنیادوں پر زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے اجلاس منعقد کریں گے تاکہ پانی کی دستیابی اور تقسیم کے نظام کو شفاف اور موثر بنایا جا سکےانہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور اگر بلوچستان کے گرین بیلٹ کو اس کے جائز حصے کے مطابق زرعی پانی فراہم نہ کیا گیا تو رواں سال صوبے میں کاشتکاری کا شعبہ شدید متاثر ہو سکتا ہے،جس کے منفی اثرات زرعی پیداوار اور کسانوں کی معیشت پر مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ اس اہم معاملے پر صوبائی سطح پر بھی اعلیٰ حکام مسلسل رابطے میں ہیں اور سندھ حکومت اور محکمہ آبپاشی پر لازم ہے کہ وہ بلوچستان کے آئینی اور قانونی حصے کے مطابق زرعی پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ صوبے کے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ حکام کی جانب سے بلوچستان کو اس کے جائز حصے کے مطابق زرعی پانی فراہم نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث بلوچستان کی مختلف کینالز میں شدید شارٹ فال پیدا ہو گیا ہے اور ہزاروں کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سیکرٹری آبپاشی نے کہا کہ دونوں صوبوں کے متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون، ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مسئلے کا فوری اور مستقل حل نکالنا ہوگا کیونکہ بلوچستان کے کاشتکاروں کے جائز حقوق کا تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان حکومت اپنے کاشتکاروں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور زرعی پانی کی بروقت، منصفانہ اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ صوبے کا زرعی شعبہ مستحکم ہو اور کسانوں کے بنیادی مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5243/2026
موسی خیل یکم جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر موسی خیل عبدالرزاق خجک نے بزرگ اور معذور افراد کے مسائل سن کر فوری احکامات جاری کر دیے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے اپنے دفتر میں بزرگ اور معذور افراد سے ملاقات کی، جہاں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں نے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی درخواستیں وصول کیں شکایات بغور سنیں اور متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بروقت اور بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے بزرگ اور معذور افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں جبکہ معذور افراد کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور ہر آنے والے شہری کو بلاامتیاز انصاف اور سہولت فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقررہ وقت میں ان کے مسائل حل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑےملاقات کے اختتام پر بزرگ اور معذور افراد نے ڈپٹی کمشنر کے عوام دوست رویے، مسائل کے فوری نوٹس اور بروقت احکامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5244/2026
کوئٹہ یکم جولائی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہےبلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا تعلیمی پالیسی 26 /2025 کے تحت انٹرمیڈیٹ طلباء وطالبات کے لئے میرٹ لسٹ اسکالرشپس پروگرام کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے یہ اقدام اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ بلوچستان کا ہر باصلاحیت طالب علم مالی مشکلات کے بغیر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکے۔ تعلیم کے فروغ، میرٹ کے تحفظ اور نوجوانوں کو یکساں مواقعوں کی فراہمی کے لیے حکومتِ بلوچستان کی مسلسل کاوشیں صوبے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF)میرٹ پر مبنی اور موثر اسکالرشپ پالیسیوں کے ذریعے ہزاروں طلبہ و طالبات کی تعلیمی معاونت کر رہا ہے۔ ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد ماندائی کی قیادت میں BEEF مستحق اور باصلاحیت نوجوانوں تک تعلیمی سہولیات کی بروقت اور منظم فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں سر انجام دے رہا ہے۔ اگر آپ نے سال 2025 کا انٹرمیڈیٹ یا مساوی امتحان پاس کیا ہے اور کسی تسلیم شدہ تعلیمی ادارے کے 5/4 سالہ گریجویشن پروگرام میں باقاعدہ داخلہ لے چکے ہیں، تو اپنی میرٹ لسٹ ضرور چیک کریں اور مقررہ تاریخ 30 جولائی 2026 تک تصدیق شدہ BEEF اسکالرشپ فارم تمام مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ BEEF آفس میں جمع کروائیں۔ اسی سلسلے میں مزید تعلیمی اسکالرشپس، علم کے حصول کے مواقعوں ، اہم اعلانات اور تازہ ترین اپ ڈیٹس سے بروقت آگاہ رہنے کے لیے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) کے تمام آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وقتاً فوقتاً مصدقہ معلومات کی تشہیر بھی کی جاتی ہے تاکہ طلبائ وطالبات تک اہم معلومات کی بروقت رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5245/2026
موسی خیل جولائی۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبد الرزاق خجک سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی اس موقع پہ اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ کاکڑ بھی موجود تھے زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی چیرمین حاجی عصمت اللہ اور ضلعی ممبران جمال الدین ملا محمد گل ملیزئءعبد الوھاب حسن خیل نےزمینداروں کے مسائل اور حالیہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے نقصانات پر تبادلہ خیال کیاگیا ڈپٹی کمشنر نے ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ڈپٹی کمشنر نے زمیندار ایکشن کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعلی بلوچستان کا وڑن ہے کہ پورے بلوچستان میں زراعت کے شعبے میں انقلاب لایا جائے حکومت بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں محکمہ زراعت موسی’ خیل نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر اپنی مہم کا آغاز کردیا ہے جو زراعت کے حوالے سے درپیش مسائل کا جائزہ لیکر فوری طور پر اپنی رپورٹ حکام بالا تک پہنچارہے ہیں جس پر ایمرجنسی بنیادوں پر عمل جاری ہے جو ساتھ ساتھ حکومت بلوچستان کی طرف سے کسان کارڈ کے حصول اور استعمال کا طریقہ کار بھی سمجھا رہے ہیں اس موقع پہ زمیندار ایکشن کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5246/2026
کوئٹہ یکم جولائی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے آج یہاں مائلو ٹرسٹ عملدار روڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے میں زیرِ علاج افراد سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ادارے میں داخل افراد کے لیے کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن سمیت مختلف کھیلوں کا سامان اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کیں تاکہ انہیں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مائلو ٹرسٹ کے ذمہ داران سے تفصیلی ملاقات بھی کی، جس میں ادارے کی کارکردگی، درپیش مسائل، سہولیات اور مستقبل کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادارے کے ذمہ داران نے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں، جن پر ڈپٹی کمشنر نے ہر ممکن تعاون اور مرحلہ وار عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے زیرِ علاج افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مثبت طرزِ زندگی اپنانے، کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کی اور یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ فلاحی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ یکم جولائی ۔ قومی احتساب بیورو بلوچستان کا اسلامیہ بوائز کالج کوئٹہ میں “نیب کے کام کا طریقہ کار اور بدعنوانی کے خاتمے میں طلبائ کے کردار” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں ، نیب بلوچستان نے اسلامیہ بوائز کالج کوئٹہ میں “نیب کے کام کا طریقہ کار اور بدعنوانی کے خاتمے میںطلبائ کے کردار” کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوان طلبائ کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا تھا۔ نیب بلوچستان کے افسران کے ایک وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹرنیب بلوچستان فرحان یوسف خان کی قیادت میں طلبائ اور فیکلٹی ممبرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نیب کے وژن، مشن اور بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے میں طلبائ کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز سیدہ نیاز اور پرنسپل اسلامیہ بوائز کالج عبدالرشید علیزئی بھی طلبائ کی ایک کثیر تعداد کے ساتھ موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب نے طلبائ سے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا کہ نوجوان طلبائ معاشرے میں تبدیلی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے طلبائ کو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں میں دیانتداری اور احتساب کو بنیاد بنائیں اور بدعنوانی سے نفرت کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں۔اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود احتسابی اور دیانت داری اسلام کے بنیادی اصول ہیں اور بدعنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اقربا پروری، رشوت، سفارش، زور زبردستی اور جانبداری کو کرپشن کی اقسام کے طور پر گرداناگیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ یہ رویے ہمارے معاشرے میں معمول بن چکے ہیں۔ اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ طلبائ بدعنوانی کے خلاف شعور حاصل کر یں تا کہ ایمانداری، دیانتداری اور جوابدہی کے درس کومزید فروغ دیا جا سکے۔ معاشرے کے اہم ارکان کے طور پر طلباءکی اجتماعی کوششیں بدعنوانی سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ پروگرام کے دوران جوائینٹ ڈائریکٹر کالجز سیدہ نیاز اور پرنسپل اسلامیہ بوائز کالج کوئٹہ عبدالرشید خان علیزئی نے موضوع کے اعتبار سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نیب بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا اور آئندہ بھی انسداد بدعنوانی کی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ سیمینار کےاختتام پر نیب کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب نے پرنسپل اسلامیہ بوائز کالج کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ بعدازاں کالج میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں نیب افسران، ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز ، پرنسپل ، پروفیسرز اور طلبائ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Press Release
Quetta 1Juiy: NAB (Balochistan) Organized a Seminar on “Functions of NAB and Role of Students in Eradication of Corruption” at Islamia Boys College, Quetta
As part of its ongoing anti-corruption awareness campaign, NAB (Balochistan) organized a Seminar on “Functions of NAB and Role of Students in Eradication of Corruption” at Islamia Boys College, Quetta. The primary objective of the seminar was to aware the youth about detrimental effects of corruption and to promote collective efforts for building a corruption-free society.
Mr. Farhan Yousaf Khan, Deputy Director NAB (B) engaged with students and faculty, discussing NAB’s vision, mission and the significant role, the students can play in eradicating menace of corruption. He delivered formal lecture and emphasized on students to adopt such moral standards, wherein, abhorrence against corruption become integral part of their personalities. He also emphasized that the teachings of Islam also assert on self-accountability and do not allow an iota of dishonesty and corruption. He added that nepotism, influence peddling, bribery, extortion and favouritism are forms of corruption, but unfortunately, these have been taken by our society as a norm. The collective efforts of the students, as crucial members of society, can play a pivotal role in laying foundation of a corruption-free society.
On this occasion, Joint Director Colleges, Syeda Niaz and Principal of the College Mr. Abdul Rasheed Khan Alizai also shared their thoughts against corruption and appreciated the efforts of NAB Balochistan for its eradication and assured to extend all possible assistance in the anti-corruption awareness drive of NAB Balochistan. The seminar concluded with presentation of shield to the Principal of the College by Deputy Director NAB followed by mutual express of gratitude and a note of thanks by both sides.
At the end of the seminar, an awareness walk was also arranged, wherein, participants of seminar including NAB officer, Addl Director Colleges, Principal, Professors and a fair gathering of students, participated.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5247/2026
کوئٹہ یکم جولائی ۔گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اپنی دانشمندانہ منصوبہ بندی اور کڑی نگرانی کے نتیجے میں ہم صوبے کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں محدود وسائل اور لامحدود مسائل کے درمیان توازن قائم کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ آج گوادر یونیورسٹی کیلئے 88.79 فیصد کا سکور حاصل کرنا ہم سب کیلئے ایک اعزاز ہے جس کیلئے یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور ان کی پوری ٹیم خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف گوادر کے تیسرے سینیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ یونیورسٹی آف گوادر کے تیسرے سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نجم الدین مینگل، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن مندوخیل، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی، پرو-وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد اور رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان سمیت تمام سینٹ ارکان موجود تھے. تیسرے سینٹ اجلاس کے شرکائ سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ حکومت ہائیر ایجوکیشن کو فروغ دینے میں بڑی دلچسپی لے رہی ہے۔ ہمارا مقصد یونیورسٹی آف گوادر کو دنیا کی بہترین کوسٹل بیلٹ یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل کرنا ہے۔ گوادر یونیورسٹی کے اسٹریٹجک پلان 30-2026 میں صرف کوسٹل بیلٹ سے متعلقہ مضامین جیسے بلیو اکانومی، میرین سائنسز، فشریز، کوسٹل بیلٹ مینجمنٹ، اور ماحولیات شامل کیے گئے ہیں تاکہ اس کی امتیازی خصوصیت برقرار رہے۔ ہم گوادر یونیورسٹی کو پورے خطے کی بہترین کوسٹل بیلٹ یونیورسٹی بنانے کی خاطر دیگر شعبوں کے ماہرین سے بھی مدد اور رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ گوادر یونیورسٹی میں کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ ووکیشنل ٹریننگ اور ڈپلومہ کورسز کا آغاز بہت شاندار ہے۔ ہم اس لئے ان ڈپلومہ کورسز کو خاص اہمیت دیتے ہیں کیونکہ یہ بیروزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع کو یقینی بناتے ہیں۔ یہ حوصلہ افزا ہے کہ گوادر یونیورسٹی میں طلباء کی کل تعداد میں سے تقریباً نصف مقامی خواتین ہیں۔ ایسے دور دراز اضلاع میں یہ ایک قابل ستائش کوشش ہے۔ یونیورسٹی کا بنیادی مقصد جدید علم پر مبنی تحقیق تیار کرنا ہے۔ اس سلسلے میں گوادر یونیورسٹی کے تحقیقی مقالوں کی تعداد متاثر کن حد تک زیادہ ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے ہر ریسرچ پیپر کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لائیں۔ یونیورسٹی آف گوادر کے تیسرے سینیٹ اجلاس کے شرکاءکی جانب سے تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5248/2026
کوئٹہ، یکم جولائی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان کے ہمراہ گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف فیکلٹیز، تعلیمی شعبوں، تدریسی سہولیات اور تربیتی نظام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر نے کالج کے جدید تعلیمی نظام، اعلیٰ معیار کی تدریس، مثالی نظم و ضبط اور انتظامیہ کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا دورے کے موقع پر گرلز کیڈٹ کالج کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ پاکستان کی ایک مثالی اور معیاری درسگاہ ہے جہاں زیر تعلیم طالبات ملک کا روشن مستقبل اور پاکستان کی بہترین سفیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس ادارے سے تعلیم حاصل کرنے والی طالبات زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی اور قومی تعمیر و ترقی میں موثر کردار ادا کریں گی وزیر اعلیٰ نے طالبات پر زور دیا کہ وہ جس بھی شعبے میں جائیں، بلا جھجھک پاکستانیت کا پیغام عام کریں اور ریاست پاکستان کی نمائندہ بن کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان ہم سب کے لیے ہر شے سے مقدم اور عزیز ہے اور اسی ریاست نے ہمیں شناخت، عزت اور وقار عطا کیا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جس نے ریاست سے محبت اور وفاداری کی، اللہ تعالیٰ نے اسے عزت اور سربلندی عطا کی، جبکہ ریاست سے غداری کرنے والے ہمیشہ رسوا اور خوار ہوئے۔ انہوں نے طالبات کو تلقین کی کہ وہ ہر معاملے میں حقیقت اور پروپیگنڈے میں فرق کو سمجھیں، کیونکہ آج ریاست پاکستان کے خلاف منظم انداز میں جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوان نسل کے ذہنوں کو متاثر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بعض جامعات میں قوم پرستی کی آڑ میں قائم بعض کونسلز معاونت اور رہنمائی کے نام پر معصوم طلبہ و طالبات کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان ایسے عناصر سے دور رہیں اور اپنی تمام تر صلاحیتیں پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے وقف کریں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور باصلاحیت طلبہ و طالبات کے لیے ہارورڈ، آکسفورڈ اور دیگر عالمی شہرت یافتہ جامعات تک رسائی کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں تاکہ بلوچستان کے نوجوان بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف عناصر بلوچ بچیوں کو خودکش حملوں جیسے سنگین جرائم کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو نہ صرف انسانیت بلکہ بلوچ روایات، اقدار اور قومی تشخص کے بھی سراسر منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ معاشرہ ہمیشہ علم، شعور، امن اور عزتِ نسواں کا علمبردار رہا ہے اور ان روایات کو ہر قیمت پر محفوظ رکھا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ جیسے معیاری تعلیمی ادارے بلوچستان اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے طالبات سے عہد لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ وعدہ کریں کہ زندگی کے جس بھی شعبے میں جائیں گی، ریاست پاکستان کی سفیر بن کر پاکستانیت، اتحاد، امن اور ترقی کا پیغام عام کریں گی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ کے لیے 12 ملین روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ادارے کی ذاتی سرپرستی کریں گے اور حکومت بلوچستان کے تعاون سے گرلز کیڈٹ کالج کو دنیا کے مثالی تعلیمی اداروں کی صف میں شامل کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ بلوچستان کی بیٹیاں بہترین تعلیمی ماحول میں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔ دورے کے اختتام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر بلوچستان نے گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ میں یادگاری پودا بھی لگایا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5249/2026
گوادر: یکم جولائی ۔ رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر گوادر، نقیب اللہ کاکڑ، نے آباد ڈیولپرز کے چیئرمین محمد حسن بھٹی اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ سرمایہ کاروں کے وفد کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گوادر میں سرمایہ کاری، تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ، شہری ترقی، اراضی سے متعلق معاملات اور کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنانے کے مختلف پہلووں پر تفصیلی تبادلہخیال کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور، آباد ڈیولپرز کے وائس چیئرمین سید عبدالحمید، متعلقہ محکموں کے افسران اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ بلڈرز و سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اس امر پر زور دیا گیا کہ پائیدار سرمایہ کاری، منظم شہری منصوبہ بندی اور جدید تعمیراتی سرگرمیاں کسی بھی شہر کی معاشی ترقی، روزگار کے مواقع، ریونیو میں اضافے اور مجموعی اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ اگرچہ بعض اوقات سیاسی یا معاشی حالات سرمایہ کاری پر وقتی اثرات مرتب کرتے ہیں، تاہم موجودہ حالات میں گوادر سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ، پرکشش اور موزوں مقام بن چکا ہے، جہاں ملکی و بیرونی سرمایہ کار اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گوادر میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت، شفافیت اور ادارہ جاتی تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی کا اصل مقصد مقامی نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار، معاشی مواقع اور روشن مستقبل کو یقینی بنانا ہے، جس میں نجی شعبے اور سرمایہ کاروں کا کردار نہایت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اراضی سے متعلق اوورلیپنگ، ریکارڈ کی بہتری اور دیگر انتظامی پیچیدگیوں کے حل کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ اسی طرح میونسپل سروسز، بنیادی شہری سہولیات اور نیو ٹاون سمیت مختلف ترقیاتی امور پر بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس سے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا وڑن گوادر میں دستیاب اراضی کو موثر، شفاف اور پیداواری استعمال میں لانا ہے تاکہ شہری ترقی کی رفتار مزید تیز ہو، معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو اور مقامی آبادی کو اس کے ثمرات براہِ راست حاصل ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل معاونت سے نیو ٹاون سمیت متعدد عوامی مسائل کے حل میں خاطر خواہ پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، بالخصوص ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ، عوامی مسائل کے حل، شفاف طرزِ حکمرانی اور سرمایہ کار دوست ماحول کے فروغ کے لیے قابلِ تحسین اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دفتر اور ضلعی انتظامیہ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ عوام اور سرمایہ کاروں کے جائز مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، جبکہ جن معاملات کا حل ضلعی سطح پر ممکن نہ ہو، انہیں فوری طور پر متعلقہ اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ گوادر کی ترقی کا سفر مزید تیز اور موثر انداز میں جاری رہ سکے۔اجلاس کے اختتام پر سرمایہ کاروں اور بلڈرز نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اختیار کیے گئے اصلاحاتی اقدامات، سرمایہ کار دوست پالیسی، انتظامی تعاون اور مسائل کے بروقت حل کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ گوادر میں سرمایہ کاری اور تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا موثر کردار جاری رکھیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5250/2026
نصیرآباد iیکم جولائی ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے عطائی ڈاکٹروں اور غیر لائسنس یافتہ میڈیکل اسٹورز کے خلاف موثر کریک ڈاون شروع کر دیا کارروائی کے دوران آٹھ عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس کو سیل کر دیا گیا، جبکہ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور لائسنس پیش نہ کرنے پر تین میڈیکل اسٹورز مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور انہیں سختی سے ہدایت کی گئی کہ اپنے ڈرگ لائسنس فوری طور پر متعلقہ حکام کے سامنے پیش کریں بصورت دیگر ان کے میڈیکل اسٹورز بھی سیل کر دیے جائیں گے اس موقع پر سینئر ڈرگ انسپیکٹر ڈاکٹر اعجاز علی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی، فارماسسٹ غلام نبی پندرانی اور سید سجاد شاہ بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی جانب سے واضح ہدایات دی گئی کہ عوام کی جان و صحت کے ساتھ کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی طور پر ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا انہوں نے میڈیکل اسٹورز مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں زائد المعیاد ادویات کی فروخت سے مکمل اجتناب کریں اور تمام قانونی تقاضے پورے کریں، کیونکہ عوام کو محفوظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5251/2026
چمن یکم جولائی ۔ڈپٹی کمشنر چمن، حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول چمن میں نئے سکول یونیفارم کی افتتاحی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔تقریب کے آغاز میں سکول کے ہیڈ ماسٹر نے ادارے میں جاری تدریسی سرگرمیوں، اساتذہ کی کارکردگی، طلبہ کی حاضری، تعلیمی نظم و ضبط اور سکول کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر چمن کو تفصیلی بریفنگ دی۔واضح رہے کہ چند روز قبل ڈپٹی کمشنر چمن نے سکول کے دورے کے دوران پرائمری سطح کے طلبہ کے لیے مفت یونیفارم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسی اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ چمن کی جانب سے 500 سے زائد نئے سکول یونیفارمز فراہم کیے گئے، جبکہ طلبہ کی حوصلہ افزائی اور اس اقدام کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے آج باقاعدہ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی اور سکول کے ہیڈ ماسٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے ساتھ طلبہ میں نظم و ضبط، یکسانیت، اعتماد اور مثبت تعلیمی ماحول کے قیام میں سکول یونیفارم اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکساں یونیفارم طلبہ میں مساوات، احساسِ ذمہ داری اور خود اعتمادی کو فروغ دیتا ہے، جبکہ تعلیمی ادارے کی شناخت اور وقار میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ڈپٹی کمشنر چمن نے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول چمن کے طلبہ کے نئے جوش، جذبے اور نئے یونیفارم کو سراہتے ہوئے سکول کے ہیڈ ماسٹر، اساتذہ اور طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید محنت، دیانتداری اور لگن کے ساتھ انجام دیں تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے طلبہ کو بھی تلقین کی کہ وہ نظم و ضبط کی پابندی کریں، اساتذہ کا احترام کریں اور تعلیم کے حصول پر بھرپور توجہ دیں تاکہ مستقبل میں ملک و قوم کے مفید شہری بن سکیں۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر چمن نے نئے سکول یونیفارمز کا معائنہ کیا، سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ چمن تعلیمی اداروں کی بہتری، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5252/2026
جعفرآبادیکم جولائی ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریونیو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیلدار جھٹ پٹ عبدالغنی چاچڑ، نائب تحصیلدار جھٹ پٹ سلطان کھوسہ، قانو نگو فخر الدین عمرانی اور دیگر ریونیو افسران و عملے نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریونیو امور، سرکاری اراضی کے تحفظ، ریکارڈ کی درستگی، وصولیوں کی صورتحال اور عوام کو ریونیو خدمات کی بروقت فراہمی سے متعلق مختلف معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو سے وابستہ تمام امور کو قانون کے مطابق شفاف انداز میں انجام دیا جائے، سرکاری ریکارڈ کو مکمل اور درست رکھا جائے، جبکہ عوامی مسائل کے حل اور حکومتی ہدایات پر موثر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5253/2026
چمن یکم جولائی ۔اسسٹنٹ کمشنر چمن، عزیز اللہ کاکڑ نے آج پولیس فورس کے ہمراہ چمن شہر کے مختلف بازاروں اور شاہراہوں کا دورہ کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا۔کارروائی کے دوران دکانداروں کی جانب سے فٹ پاتھوں اور سرکاری جگہوں پر غیر قانونی قبضوں اور سامان رکھنے کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب کئی دکانداروں پر موقع پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ اور کئی دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے شہر سے ریڑھی بانوں کی منتقلی کے عمل کا بھی معائنہ کیا اور انہیں حکومت کی جانب سے مختص کردہ مقامات پر کاروبار کرنے کی ہدایت دی تاکہ شہریوں اور ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔ انہوں نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ آئندہ کسی بھی قسم کی تجاوزات قائم کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی، بھاری جرمانے اور سامان کی ضبطگی عمل میں لائی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں اور تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ شہر کی خوبصورتی، صفائی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر نامہ نمبر5254/2026
تربت یکم جولائی: جامعہ تربت کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف تربت کوالٹی سرکل (UTQC) کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، شعبہ جات کے چیئرمینز، انتظامی ڈائریکٹرز اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اس جامع منصوبے پر مؤثر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا، جس کا مقصد جامعہ کے تمام تعلیمی پروگراموں کو بدلتے ہوئے روزگار کے تقاضوں اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ بنانا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے تعاون سے اور جامعہ کی سطح پر استعدادِ کار بڑھانے کے لیے مختلف تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا، تاکہ اساتذہ اور انتظامی عملہ تدریسی اور انتظامی امور میں جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال یقینی بنا سکے۔وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ جامعہ میں جلد ہی ڈائریکٹوریٹ آف کنٹینیوس پروفیشنل ڈیولپمنٹ (CPD) قائم کیا جائے گا، جو اساتذہ اور عملے کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے مختلف تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرے گا۔ انہوں نے ڈائریکٹر کیو ای سی کو ہدایت کی کہ وہ شعبہ جاتی چیئرمینز کے ساتھ رابطہ کر کے جامع اور منظم ایلومنائی ٹریسر سسٹم کے قیام کے عمل کو تیز کریں۔پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اس بات پر زور دیا کہ معیار کی یقین دہانی (Quality Assurance) کسی ایک دفتر کی ذمہ داری نہیں بلکہ پورے ادارے کا مشترکہ عزم اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے جامعہ میں معیار کی بہتری کے لیے کیو ای سی اور فیکلٹی اراکین کی کاوشوں کو بھی سراہا۔اس سے قبل ڈائریکٹر کیو ای سی، ڈاکٹر ریاض احمد نے اجلاس کو ادارہ جاتی کارکردگی کے جائزے (RIPE)، پروگرام ریویو فار ایفیکٹیونیس اینڈ انہانسمنٹ (PREE) اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام ریویو (PGPR) کے مختلف مراحل کی کامیاب تکمیل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران شرکاء نے جامعہ میں جاری معیار کی یقین دہانی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا اور تعلیمی معیار، تدریسی کارکردگی، ادارہ جاتی بہتری اور مجموعی انتظامی استعداد کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعدد اہم اور اسٹریٹجک اقدامات کی منظوری دی۔
خبر نامہ نمبر5255/2026
کوئٹہ 1جولائی:۔جامعہ بلوچستان کے بزنس انکیوبیشن سینٹر BICکے زیر اہتمام اسٹارٹ اپ چیلنج کپ سیڈ گرانٹ مقابلہ اور بزنس انکیوبیشن پروگرام کوہورٹ-I اگست 2025 تا جون 2026کی گریجویشن تقریب کامیابی سے منعقد ہوئی۔تقریب میں انکیوبیشن پروگرام مکمل کرنے والے اسٹارٹ اپس نے اپنے کاروباری منصوبے جیوری کے سامنے پیش کیے، جن کا جائزہ جدت، کاروباری استعداد، مارکیٹ کی صلاحیت اور مالی پائیداری کی بنیاد پر لیا گیا۔ جیوری میں بینک اسلامی، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، ویمن چیمبر آف کامرس، آرٹیزن ایسوسی ایشن آف پاکستان اور جامعہ بلوچستان کے نمائندے شامل تھے۔تقریب میں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی ڈائریکٹر ڈاکٹر کنیز فاطمہ، کوہورٹ-I کے مینٹرز بابر درانی اور محمد احمد نے بھی شرکت کی۔ بزنس انکیوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرقان الحق صدیقی نے مرکز کی کارکردگی، کامیابیوں اور نوجوان کاروباری افراد کی سرپرستی کے عزم پر روشنی ڈالی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر ORIC، پروفیسر ڈاکٹر سید مزمل بخاری نے کامیاب اسٹارٹ اپس کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں کاروبار کو وسعت دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی تلقین کی۔اس موقع پر جیوری اراکین، اورجامعہ بلوچستان کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر محمد صادق سمالانی، رپورٹر عروبہ شہزاد، رضاکاروں اور بزنس انکیوبیشن سینٹر کے عملے کو تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ کوہورٹ-I مکمل کرنے والے تمام اسٹارٹ اپس میں گریجویشن سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔سیڈ گرانٹ مقابلے میں رائزن بلس نے پہلی، مونٹولی ٹوکس نے دوسری جبکہ زارلکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامیاب ٹیموں کو بالترتیب دو لاکھ، ایک لاکھ ساٹھ ہزار اور ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کی سیڈ گرانٹس کے ساتھ گولڈ، سلور اور برونز ٹرافیاں بھی دی گئیں۔

خبر نامہ نمبر5256/2026
کوئٹہ یکم جولائی:۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوشش بین الاقوامی قانون، معاہدوں کے تقدس اور علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا نہ صرف غیر قانونی بلکہ انسانی اقدار اور عالمی ضابطوں کے بھی منافی عمل ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اور قانونی طور پر پابند معاہدہ ہے، جسے کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر معطل، منسوخ یا غیر مؤثر نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کی روح بین الاقوامی تعاون، اعتماد اور خطے میں پائیدار امن کے فروغ سے وابستہ ہے، اس لیے اس کی خلاف ورزی نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی قانونی نظام کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دریائے سندھ پاکستان کے عوام کی زندگی، زراعت، خوراک اور معیشت کی بنیاد ہے اور پاکستان کے عوام کو اپنے آبی وسائل پر ناقابلِ تنسیخ حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کو سیاسی دباؤ یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی ہر کوشش خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قانون، سفارتی ذرائع اور متعلقہ عالمی فورمز پر اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرتا رہے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششوں کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور بین الاقوامی معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی، آبی خودمختاری اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قانونی، سفارتی اور آئینی اقدام جاری رکھے گا اور دریائے سندھ کے پانی پر پاکستانی عوام کے حق کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

خبر نامہ نمبر5257/2026
کوئٹہ، یکم جولائی:َوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے تعلیمی دوست وژن کے تحت بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) کی جانب سے صوبے بھر میں مستحق اور ذہین طلبہ و طالبات کو میرٹ اسکالرشپس کی فراہمی کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع لورالائی کے تعلیمی سال 2025-26 کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات کو میرٹ اسکالرشپس کے لیے منتخب کیا گیا ہے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا مقصد صوبے کے ذہین، باصلاحیت اور مستحق طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا اور انہیں مالی معاونت کے ذریعے اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع دینا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یہ پروگرام بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے لیے ایک اہم اقدام ثابت ہو رہا ہے ضلع لورالائی سے منتخب ہونے والے نمایاں طلبہ و طالبات نے اپنی شاندار تعلیمی کارکردگی کے ذریعے نہ صرف اپنے والدین بلکہ ضلع اور پورے بلوچستان کا نام بھی روشن کیا ہے۔ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ نے ان کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی محنت، لگن اور قابلیت کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے صوبے اور ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ خالد ماندائی نے کہا کہ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر طلبہ و طالبات کو تعلیمی معاونت فراہم کر رہا ہے تاکہ مالی مشکلات کسی بھی ذہین طالب علم کی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں نوجوانوں کی تعلیم، صلاحیتوں میں اضافہ اور انسانی وسائل کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور بی ای ای ایف اسی وژن کو عملی شکل دینے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ مستقبل میں بھی صوبے کے ہر ضلع کے ہونہار اور مستحق طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی معاونت کے لیے اپنی کاوشیں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گا تاکہ بلوچستان کا ہر نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے روشن مستقبل کی جانب گامزن ہو سکے۔

خبر نامہ نمبر 2026/5258
لسبیلہ یکم جولائی: ـ علاقائی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظرضلعی انتظامیہ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری ملازمین کےریائشی کوارٹرزکی ڈیٹاکلیکشن شروع کردی ہےاس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر اوتھل نے چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ غلام فاروق شیخ کے ہمراہ ضلعی ہیڈکوارٹرکے مختلف علاقوں میں واقع سرکاری رہائشی کوارٹرز کا دورہ کیااور سب ڈویژن اوتھل کے سرکاری کوارٹرز میں رہائش پزیرتمام محکموں کےگریڈایک سے سولہ گریڈتک کے ملازمین کوہدایت کی کہ وہ اپنے الاٹمنٹ آرڈرفریش پے سلپ کے ہمراہ دوروزکے اندر اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں جمع کریں بصورت دیگر عدم فراہمی پرمذکورہ کوارٹرز کو غیر قانونی قبضہ تصور کیاجائے گااور بروقت خالی کروایاجائے گا اور کوئی عزر قابل قبول نہیں ہو گا.
خبر نامہ 2026/5259
اوتھل1 جولائی :ـلسبیلہ کی تحصیل کنراج کے علاقے کارو کنڈو میں ایک شخص کے بکری پر تشدد کی ویًڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ لسبیلہ اورضلعی پولیس نےفوری ایکشن کرتے ہوئےتشدد کرنے والے شخص کوگرفتارکرکےپابند سلاسل کردیا ہے لسبیلہ پولیس اس سلسلے میں مذید کاروائ کررہی ہے ڈپٹی کمشنرلسبیلہ حمیرا بلوچ اور ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی کاکہبا ہیکہ ضلع بھر میں کسی بھی شخص کوبے زبان جانوروں پر تشدد کی ہرگز اجازت نہیں ہےاگر کوئ شخص جانوروں پرتشدد کرتاپایاگیاتو اس کے خلاف سخت کاروائ عمل میں لائ جائے گی۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ لسبیلہ اور لسبیلہ پولیس کی جانب سے بکری پرتشدد کے واقعیے کا فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنےکے اقدام کوقابل تحسین اقدام قراردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *