20th-May-2026

خبرنامہ نمبر4199/2026
صحبت پور20مئی۔ڈپٹی کمشنر صحبت پور، محترمہ فریدہ ترین کی زیر صدارت جاری انسدادِ پولیو مہم SNID کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ صحت کے متعلقہ افسران، یو سی ایم اوز ایریا انچارجز پولیو سپروائزرز، پولیس سیکیورٹی انچارج، اور مانیٹرنگ ٹیموں کے نمائندگان نے شرکت کیاجلاس کے دوران ضلع بھر میں جاری انسدادِ پولیو مہم کی مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی بچوں کی کوریج رفیوزل کیسز اور مائیکرو پلان پر عملدرآمد کا بغور معائنہ کیا گیا۔ مختلف یونین کونسلز سے موصول ہونے والی فیلڈ رپورٹس کی روشنی میں مہم کے دوران درپیش مسائل اور ان کے مو¿ثر حل پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا ڈپٹی کمشنر محترمہ فریدہ ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاوکے قطرے پینے سے محروم نہ رہے انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ فیلڈ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے، ٹیموں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹنگ کے عمل کو منظم اور فعال رکھا جائے انہوں نے مزید کہا کہ رفیوزل کیسز کے خاتمے کے لیے والدین میں شعور و آگاہی پیدا کرنا نہایت ضروری ہے اور اس ضمن میں کمیونٹی انگیجمنٹ کو مزید مضبوط کیا جائے تمام پولیو ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ قومی ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض پوری دیانتداری ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع صحبت پور کو پولیو فری بنانے کے قومی مشن کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، اور مہم کے اہداف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4200/2026
کوہلو :20مئی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے معیاری تعلیم کے وژن کے تحت پائٹ بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن (BEF) کے کمیونٹی اساتذہ کیلئے منعقدہ 8 روزہ پیڈاگوجی اور فاونڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی (FLN) تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر گورنمنٹ انٹر گرلز کالج کوہلو میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کوہلو : تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ تھے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پائٹ عبد الحمید جعفر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفر خان زرکون، پائٹ ٹرینرز، ڈسٹرکٹ سپر وائزر بی ای ایف یوسف مری سمیت دیگر افسران اور مہمان بھی شریک ہوئے۔کوہلو : تقریب میں شریک اساتذہ نے آٹھ روزہ تربیت کے دوران حاصل کردہ تجربات اور مہارتوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیت سے ان کی تدریسی صلاحیتوں، کلاس روم مینجمنٹ اور جدید تدریسی طریقہ کار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پائٹ عبد الحمید جعفر نے اساتذہ کی بھرپور شرکت، وقت کی پابندی اور نظم و ضبط کو سراہا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تربیت یافتہ، باصلاحیت اور پرعزم اساتذہ معیاری تعلیم کے فروغ اور بہتر تعلیمی ماحول کے قیام میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت تعلیمی معیار میں بہتری کیلئے ناگزیر ہے۔۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4201/2026
جھل مگسی20مئی ۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ DEG کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں محکمہ تعلیم کی مجموعی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری، انرولمنٹ میں اضافہ، ڈراپ آوٹ کی روک تھام، شیلٹر لیس و زیر تعمیر اسکولوں، سولرائزیشن اسکیموں، ٹرانسفر، پوسٹنگ اور اٹیچمنٹ سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیااجلاس میں DEG کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ تمام غیر ضروری اٹیچمنٹس، ٹرانسفر اور پوسٹنگز منسوخ کی جائیں گی جبکہ نظم و ضبط سے متعلق فیصلوں پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع جھل مگسی میں کوئی اسکول غیر فعال نہیں ہےشیلٹر لیس اسکولوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں تاکہ اضافی کلاس رومز کی تعمیر کیلئے متعلقہ فورمز سے رجوع کیا جا سکے BSDI فیز I اور II کے تحت جاری سولرائزیشن و ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیافیصلہ کیا گیا کہ مسلسل غیر حاضر اساتذہ کی رپورٹس سیکرٹری ایجوکیشن کو ارسال کی جائیں گی، جبکہ کلسٹر ہیڈز کو اساتذہ کی حاضری سے متعلق رپورٹس باقاعدگی سے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی نے ہدایت کی کہ اسکولوں کے باقاعدہ معائنے اور اساتذہ کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع میں تعلیمی معیار مزید بہتر بنایا جا سکے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4203/2026
صحبت پور20مئی ۔ڈپٹی کمشنر صحبت پور، میڈم فریدہ ترین نے زیرِ تعمیر روڈ مراد علی تا ڈمبری روڈ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا موقع پر معائنہ کیا اور منصوبے کی رفتار، معیار اور شفافیت کا جائزہ لیا اس موقع پر ایکسین روڈز جہانگیر خان کھوسہ نے انہیں منصوبے کے مختلف پہلوو¿ں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے تعمیراتی پیش رفت استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، تاکہ یہ منصوبے دیرپا اور پائیدار ثابت ہوںانہوں نے مزید کہا کہ بلیک ٹاپ سڑک مراد علی تا دمبری، 0.9 کلومیٹر کی تکمیل علاقے کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگی اس سڑک سے نہ صرف عوام کو آمدورفت میں آسانی ہوگی بلکہ زمینداروں اور کاشتکاروں کو اپنی زرعی پیداوار منڈیوں تک بروقت اور کم لاگت میں پہنچانے میں مدد ملے گی، جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ اور مقامی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تمام تکنیکی اور انتظامی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے، اور منصوبے کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام جلد از جلد اس اہم سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4204/2026
استا محمد20مئی ۔ ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد، محمد رمضان پلال نے SNID مئی 2026 کی انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی ڈبلیو ایچ او کےڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر خلیل مستوئی، ای او سی مانیٹرز، ڈسٹرکٹ مانیٹرز اور ضلع بھر کے یونین کونسل میڈیکل آفیسرز UCMOs نے شرکت کی اجلاس کے دوران دوسرے روز کی مجموعی کارکردگی فیلڈ ٹیموں کی پیش رفت، ہاوس ہولڈ کوریج اور رہ جانے والے بچوں تک رسائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ ضلع بھر کے ہر بچے تک پولیو سے بچاوکے دو قطرے ہر صورت پہنچائے جائیں اور کسی بھی بچے کو ویکسین سے محروم نہ رہنے دیا جائے انہوں نے ہدایت جاری کی کہ ہر UCMO اپنی متعلقہ یونین کونسل میں کم از کم 95 فیصد ہاوس ہولڈ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے جبکہ فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے اجلاس میں کمزور کارکردگی دکھانے والے متعدد ایریا انچارجز کو ایڈوائزری جاری کی گئی اور انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی سختی سے ہدایت دی گئی مزید برآں فیلڈ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال اور موثر بنانے کے لیے بھی واضح ہدایات جاری کی گئیں تاکہ مہم کے مطلوبہ اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور تمام شراکت دار ادارے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھیں گے اس سلسلے میں والدین پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک بھر سے پولیو کا خاتمہ کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4205/2026
بارکھان20 مئی ۔ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمن کاکڑ نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بارکھان کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے کالج میں جاری تعلیمی و انتظامی امور، تدریسی سرگرمیوں اور بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور طلبائ کی حاضری، تدریسی معیار اور کالج کے مجموعی ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا۔کالج کے پرنسپل اور انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو ادارے میں درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کالج کو تدریسی و غیر تدریسی عملے کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں کو موثر انداز میں چلانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ سٹاف کی رہائش، بنیادی سہولیات اور بعض دیگر انتظامی امور کے حوالے سے بھی مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر سعید الرحمن کاکڑ نے کالج کے پرنسپل کے ہمراہ نئی زیرِ تعمیر تعلیمی عمارت اور پرنسپل و سٹاف کے لیے تعمیر کی جانے والی رہائش گاہوں کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں تعمیراتی کام کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ سابقہ رہائشی عمارتیں خستہ حالی اور ناکافی سہولیات کے باعث قابلِ استعمال نہیں رہیں، جس کے پیش نظر نئی رہائش گاہوں کی تعمیر کا عمل جاری ہے تاکہ اساتذہ اور دیگر عملے کو بہتر اور محفوظ رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر بارکھان نے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں میں سہولیات کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کالج انتظامیہ کو یقین دلایا کہ سٹاف کی کمی، رہائش اور دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا جبکہ موجودہ رہائشی عمارتوں کی مرمت اور بہتری کے لیے بھی ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبائ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیں تاکہ ضلع میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4206/2026
سبی 20 مئی۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز غریب آباد اور اس سے ملحقہ دیگر مختلف علاقوں کا فیلڈ دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر شہزادہ کامران سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور جاری مہم کی پیش رفت، ٹیموں کی کارکردگی اور کوریج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کے پاس موجود ویکسین چیک کیں جبکہ ٹیموں کی ٹیلی شیٹس اور ریکارڈ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے گھروں میں جا کر پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانے والے بچوں کی ویلیڈیشن بھی کی اور والدین سے گفتگو کرتے ہوئے بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے پلانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس دوران انہوں نے گلیوں میں گھومنے والے بچوں کو بھی چیک کیا اور موقع پر موجود پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ تمام بچوں کو فوری طور پر پولیو سے بچاوکے قطرے پلائے جائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے فیلڈ میں موثر نگرانی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی بچے کا پولیو ویکسین سے محروم رہ جانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، اس لیے تمام ٹیمیں گھر گھر جا کر سو فیصد کوریج یقینی بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران ٹیموں کی حاضری، کارکردگی اور ویکسین کی دستیابی پر کڑی نظر رکھی جائے جبکہ رہ جانے والے بچوں تک فوری رسائی حاصل کرکے انہیں پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں تاکہ ضلع سبی کو پولیو فری بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4207/2026
برشور۔20 مئی ۔صوبائی کوارڈینیٹر برائے ایمرجنسی آپریشن سینٹر انعام الحق قریش نے گزشتہ روز نو قائم شدہ ضلع برشور میں پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر برشور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس بھی موجود تھے،اجلاس میں سی،سی،او سید کلیم اللہ،اے،سی،او عزیز احمد کاکڑ،ٹیم لیڈر یونیسیف شاپور سلمان اور این سٹاف برشور ڈاکٹر مریم نے بھی شرکت کی،صوبائی کوارڈینیٹر انعام الحق قریش نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا مشترکہ قومی فریضہ ہے اور اس کے خلاف موثر اقدامات کرنا نا گزیر ہے،کیونکہ یہ فرنٹ لائن ورکرز گلی گلی اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلاتے ہیں،ہم سب کو انکی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے،اپنے خطاب میں والدین سے اپیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد شمس نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ورکرز سے نہ چھپائیں،اور حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں،انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں علمائ کرام،قبائلی عمائدین،سیاستدانوں اور میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے،تاہم ضرورت اس امر کی ہے،کہ کوئی بچہ پولیو سے بچاو کے قطرے پینے سے نہ رہے،اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع برشور اور پاکستان بھر سے پولیو کا خاتمہ کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4208/2026
سبی 20 مئی۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے گزشتہ دنوں بابر کچھ میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران عوامی مطالبے پر شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے مسائل کے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ کے ہمراہ نادرا دفتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی نے اسسٹنٹ ڈائریکر نادرا پہلوان جمالی سے ملاقات کی اور بابر کچھ کے عوام کو شناختی کارڈ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین جلد بابر کچھ بھجوائی جائے گی تاکہ مقامی لوگوں کو ان کے علاقے میں ہی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کھلی کچہریوں میں عوام کی جانب سے پیش کیے جانے والے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر کچھ کے عوام کو شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا جس کے پیش نظر فوری طور پر نادرا حکام سے رابطہ کرکے موبائل وین بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ خواتین، بزرگوں اور دیگر شہریوں کو شہر آنے کی دشواری سے نجات مل سکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا پہلوان جمالی نے یقین دہانی کرائی کہ جلد نادرا ٹیم بابر کچھ روانہ کی جائے گی جہاں شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر متعلقہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4209/2026
کوئٹہ :20 مئی ۔بلوچستان پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی فرائض کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو پر امن اور جرائم سے پاک ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے متحرک ہے اس حوالے سے صوبہ بھر میں کوئٹہ سمیت 7 رینجز کے تمام اضلاع میں اشتہاری، مفرور اور مطلوب کے خلاف مہم جاری ہے۔اشتہاری، مفرور و مطلوب اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے والے سرفہرست اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو اعلی کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جاتا ہے۔ترجمان بلوچستان پولیس کے ایک پریس ریلیز کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی مہم کے تسلسل میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران بلوچستان پولیس نے صوبہ بھر میں مطلوب اور مفرور کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 43 اشتہاری، 288 مفرور جبکہ مختلف جرائم میں مطلوب 556ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اغوائ کاروں کے خلاف بروقت اور فوری کارروائی رکھنے کے نتیجے میں 13 مغوی کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مختلف کارروائیوں میں 5مسروقہ گاڑیاں، 15موٹر سائیکلیں، 6 موبائل فونز برآمد کئے گئے۔دفعہ 144 کے خلاف ورزی پر 9 گاڑیوں اور دفعہ 550 کی کاروائی میں 28 موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لیا گیا۔انسداد منشیات مہم کے تحت 94 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 430.200 کلوگرام چرس، 203.253 کلوگرام آئس شیشہ ، 739 کلوگرام خشک بھنگ، 23.34 کلوگرام افیون۔210۔1 کلوگرام ہیروئن ، 45 بیئرکین اور 71 شراب کی بوتلیں اور 193 لیٹر کچی شراب برآمد کی گئی ۔اس کے علاوہ 7000لیٹر ڈیزل اور 1755 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے۔کارروائی کے دوران9 پیکٹس گٹکا ، 150پیکٹ ایرانی سیگریٹ اور 7 ارب 88 کڑور روپے کی ایرانی کرنسی قبضے میں لی گئی۔پریس ریلیز کے مطابق مہم کے دوران اس امر کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے کہ جرائم پیشہ مطلوب اور اشتہاریوں کی ایک علاقے سے دوسرے علاقوں میں روپوشی کے تدارک کے لئے اقدامات کئے جائیں گئے۔ علاوہ ازیں گرفتار ہونے والے ملزمان کی صوبے کے تمام تھانوں میں مطلوب مقدمات کی چھان بین کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی ان کے خلاف متوقع مقدمات کے حوالے سے بھی تینوں صوبوں کے پولیس حکام سے بھی رابطہ کر کے ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی جاتی ہے۔جبکہ گرفتار ملزمان کے جرائم کے ریکارڈ کی جانچ کے لیے دیگر صوبوں کے ساتھ ڈیٹا کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ہر ممکن اقدامات کئے جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *