10th-May-2026

خبرنامہ نمبر3925/2026
کوئٹہ، 10 مئی:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ماں صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ محبت، قربانی، صبر اور دعا کا وہ مقدس سایہ ہے جس کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔ ماں کا وجود انسان کی شخصیت سازی، تربیت اور اخلاقی بنیادوں کا اصل سرچشمہ ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دنیا بھر کی ماؤں خصوصاً پاکستان اور بلوچستان کی عظیم ماؤں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ان عظیم ہستیوں کی لازوال خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں اپنی اولاد کے بہتر مستقبل کے لیے وقف کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کی ماؤں نے اپنی تربیت، دعاؤں اور قربانیوں سے بہترین نسلوں کی پرورش کی ہے اور نئی نسل کو وطنِ عزیز پاکستان سے محبت، وفاداری اور خدمت کا جذبہ منتقل کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط، باوقار اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد دراصل ماؤں کی بہترین تربیت میں پوشیدہ ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کی مائیں پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی بے مثال قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مائیں جنہوں نے اپنے لخت جگر ملک و قوم کے دفاع کے لیے قربان کیے، وہ ہمارے لیے عزت، احترام اور عقیدت کا اعلیٰ مقام رکھتی ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ماں کا احترام ہماری تہذیب، ایمان اور پاکستانیت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں اخلاقی اقدار اور خاندانی نظام کی مضبوطی کے لیے ماں کے کردار کو ہر سطح پر تسلیم اور سراہا جانا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ مدرز ڈے ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ایک ماں کی دعائیں، قربانیاں اور محبت ہی وہ طاقت ہیں جو انسان کو کامیابی، استقامت اور بلندیوں تک پہنچاتی ہیں۔

خبرنامہ نمبر3926/2026
کوئٹہ، 10 مئی: پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت نوبزادہ زرین خان مگسی نے کہا ہے کہ بلوچستان ٹورازم پالیسی صوبے کی معاشی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے یہ بات بلوچستان ٹورازم پالیسی کی تشکیل کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جامع اور مؤثر ٹورازم پالیسی عوامی تجربات، زمینی حقائق اور جدید تقاضوں کی روشنی میں تشکیل دی جا رہی ہے جبکہ بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کا سفر ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹورازم سیکٹر کی ترقی کے لیے پُرعزم ہے اور سیاحت کے فروغ سے بلوچستان کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ٹورازم سیکٹر میں مقامی آبادی کو مرکزی اہمیت دی جائے گی اور وسائل کی تقسیم میں لوکل کمیونٹی کو ترجیح حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو عالمی سیاحتی نقشے پر نمایاں مقام دلانے کے لیے مؤثر حکمت عملی پر عمل جاری ہے۔زرین خان مگسی نے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں چیلنجز کے باوجود سیاحت کا شعبہ ترقی کر رہا ہے اور بلوچستان میں بھی سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کولمبیا اور جنوبی امریکہ کے کئی ممالک میں مسائل کے باوجود ٹورازم انڈسٹری فعال ہے، اسی طرح بلوچستان بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے دنیا کو امن، محبت، برداشت اور ہم آہنگی کا مثبت پیغام دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ سیاحت کے فروغ کے ساتھ صوبے کی ثقافت، روایات اور مقامی شناخت کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر سیکرٹری سیاحت حمید اللہ ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں عالمی معیار کے مطابق مگر مقامی ثقافت سے ہم آہنگ ٹورازم متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جدید تقاضوں کے مطابق سیاحتی شعبے کی ترقی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں، تاریخی مقامات اور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے جامع، پائیدار اور ماحول دوست ٹورازم پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔دو روزہ کانفرنس میں ماہرین، ٹور آپریٹرز، سرمایہ کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں مہمانانِ گرامی اور نمایاں شخصیات میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں .

خبرنامہ نمبر3927/2026
نصیرآباد10 مئی:جھل مگسی۔۔ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کے زیرِ اہتمام ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّٰہ شاہ کی قیادت میں پاک افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے بنیان المرصوص کے حوالے سے ایک شاندار اور پُروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس سے ہوا، جو شہر کے مختلف اہم شاہراہوں سے گزرتی ہوئی اپنے مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ضلعی افسران، مختلف محکموں کے نمائندگان، سیاسی و سماجی شخصیات، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر پاک افواج کے حق میں نعرے اور یکجہتی کے پیغامات درج تھے ریلی کے دوران پاک فوج زندہ باد اور وطن کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے جیسے فلک شگاف نعروں سے فضا گونجتی رہی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید رحمت اللّٰہ شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے ہمیشہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ بنیان المرصوص جیسے اقدامات قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید مضبوط بناتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی ریلی پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں شرکاء نے ملک کی ترقی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

خبرنامہ نمبر3928/2026
نصیرآباد:10 مئی: ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز علی کھیتران کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد کی قیادت میں معرکہ? حق بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کے سلسلے میں پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان اور بھرپور عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کا آغاز مقررہ مقام سے ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، مختلف محکموں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے اراکین، اساتذہ، طلبہ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعریدرج تھے فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ریلی کے شرکاء نے نظم و ضبط اور جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنی بھرپور وابستگی کا اظہار کیا مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کے دفاع، امن و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ? حق بنیان مرصوص کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہماری افواج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیتی رہے گی انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ قومی یکجہتی، اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دیں اور ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطن عزیز کی حفاظت اور استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے.

خبرنامہ نمبر3929/2026
ہرنائی: ضلع ہرنائی کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ ”آل ہرنائی معرکہ? حق بنیان المرصوص اسپورٹس فیسٹیول 2026” کا باقاعدہ اور پروقار آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں ضلعی انتظامیہ اور عسکری حکام کی شرکت نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔فیسٹیول کا پہلا میچ مقامی فٹبال کی دو معروف ٹیموں، افغان فٹبال کلب ہرنائی اور اریانہ فٹبال کلب ہرنائی کے درمیان کھیلا گیا۔ کھیل کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا اور گیند پر قبضے کے لیے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ تماشائیوں کے جوش و خروش اور سنسنی خیز کھیل کے باوجود، دونوں ٹیموں کا دفاع انتہائی مضبوط ثابت ہوا۔ مقررہ وقت کے اختتام تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی، جس کے باعث افتتاحی مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ ان کے ہمراہ 81 ونگ کے کرنل ارباب علی خان نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نصرالدین، ڈی ایف اے کے صدر سید محمد شاہ اور جنرل سیکرٹری ممتاز بھی موجود تھے۔ مہمانوں نے باری باری کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے کھیل کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے ضلع میں ٹیلنٹ کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود فیسٹیول کو وقت دیا اور نوجوانوں کی سرپرستی کی۔ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اسپورٹس فیسٹیول کا مقصد امن، بھائی چارے اور صحت مند معاشرے کا قیام ہے، اور ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں مزید بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

خبرنامہ نمبر3930/2026
سبی/لہڑی 10 مئی:تحصیل لہڑی ضلع سبی میں معرکہ حق بنیان المرصوص کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ریلی اور جذب حب الوطنی سے سرشار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کرکے پاک فوج اور وطنِ عزیز پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ ریلی کی قیادت یوسی چیئرمین لہڑی میر شاہ مرید خان ڈومکی نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لہڑی لیاقت علی لغاری، اساتذہ کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے جوش و خروش کے ساتھ ریلی میں حصہ لیا اور“پاک فوج زندہ باد”اور“پاکستان زندہ باد”کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی کے دوران شرکاء نے قومی اتحاد، حب الوطنی اور حق و سچ کے راستے پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب میں پُرجوش تقاریر، ملی نغمے اور قومی جذبے سے بھرپور سرگرمیوں نے ماحول کو مزید ولولہ انگیز بنا دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے کہا کہ ہم اپنے ملک پاکستان اور پاک افواج کے ساتھ پہلے بھی کھڑے تھے اور آج بھی شانہ بشانہ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ متحد ہے۔ تقریب میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے ولولہ انگیز اشعار بھی پڑھے گئے، جنہوں نے شرکاء کے جذبہ ایمانی اور حب الوطنی کو مزید تقویت بخشی۔تقریب کے اختتام پر ملک میں امن، اتحاد، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں وطن اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

خبرنامہ نمبر3931/2026
پشین میں پاکستان پولیس سروس (PSP) کے افسر نوید عالم نے بطور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) پشین اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔چارج سنبھالنے کے فوراً بعد ایس ایس پی نوید عالم نے پولیس لائن پشین، مختلف برانچز اور اپنے دفتر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات، نفری، گشت، جرائم کی روک تھام اور جاری پولیس کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ایس ایس پی پشین نے پولیس افسران اور اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں اور قانون کی بالادستی کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تھانہ کلچر میں بہتری، عوامی شکایات کے فوری ازالے، میرٹ اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پشین پولیس عوام کے تعاون سے امن و امان کے قیام، منشیات، جرائم اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ ایس ایس پی نوید عالم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو شفاف، ذمہ دار اور عوام دوست پولیسنگ کی فراہمی کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں گے.

خبرنامہ نمبر3932/2026
اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ کی قیادت میں معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کی ایک سال مکمل ہونے اور پاک فوج کی شاندار کامیابی کے سلسلے میں پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، مختلف محکموں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے اراکین، اساتذہ، قبائلی مشران سیاسی و سماجی شخصیات سمیت زندگی کے مختلف شعبہہائے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ریلی ڈی سی کمپلیکس چمن سے شروع ہو کر شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب چمن کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے نظم و ضبط اور جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنی بھرپور وابستگی کا اظہار کیا مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کے دفاع، امن و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہماری افواج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیتی رہے گی انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ قومی یکجہتی، اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دیں اور ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی، جبکہ شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطن عزیز کی حفاظت اور استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے ریلی کے شرکاء نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ وطن عزیز چمن کا ہر بچہ ہمیشہ پاک فوج کے جوانوں کیساتھ ملک کی سلامتی و دفاع کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہیں گے ریلی کے شرکاء نے آپریشن سندور اور انڈیا کیخلاف بھی زبردست نعرے بازی کی۔

خبرنامہ نمبر3933/2026
قلات 10مئی:ملک بھر کی طرع قلات شہر میں بھی آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کے مناسبت سے تقریبات کاانعقاد کیا گیا ضلع کونسل ہال قلات میں ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی کے زیرصدارت منعقدہ پروقار تقریب کے مہمان خاص پاک آرمی کے کرنل زرار تھیتقریب میں تقریب مئں اسکولوں کے طلباو طالبات نے تلاوت حمد شریف نعت شریف ملی نغمے تقاریر ٹیبلوز پیش کئیتقریب سے ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ آغالعل جان احمدزئی اوردیگرمقررنین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب یہاں ایک عظیم قومی مقصد اور تاریخی جدوجہد“معرکہ حق”کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر جمع ہوئے ہیں۔ یہ دن ہمیں اُن قربانیوں، عزم، اتحاد اور حب الوطنی کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے قوم کو استحکام، امن اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر قلات نے کہا کہ معرکہ حق کی مناسبت سے منعقدہ تقاریب اورریلی میں عوام کاجوش وخروش اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے عوام اور افواجِ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک پیج پر ہیں معرکہ حق میں پاکستان کی یہ کامیابی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ جب قوم اور افواج ایک صف میں کھڑے ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی آج معرکہ حق کی شاندار کامیابی کو ایک سال مکمل ہوگیا، مگر وہ دن، وہ جذبہ، وہ عزم آج بھی پوری قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔ڈی سی منیر احمد درانی اوردیگر مقررنین نے کہا کہ یہ صرف ایک کامیابی نہیں تھی بلکہ پاکستان کی بہادر افواج کے حوصلے، قربانی اور وطن سے بے مثال محبت کی ایک روشن داستان ہیپاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضاؤں میں اپنی مہارت، جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر وطنِ عزیز کا دفاع کیا،قوم اپنے اُن بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر پاکستان کے امن، وقار اور سلامتی کیلئے ہر قربانی دی مقررنین نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں، غازیوں کی بہادری اور شاہینوں کی پرواز ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم اپنی پاک فوج اور پاک فضائیہ کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہے“کیونکہ معرکہ حق”صرف ایک آپریشن نہیں بلکہ یہ حق، امن، قومی خودمختاری اور عوامی تحفظ کے لیے ایک مضبوط عہد کا نام ہے۔ اس جدوجہد میں ہمارے بہادر سیکیورٹی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور عوام نے جس جرات، قربانی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گامقررنین نے کہا کہ ہم اس موقع پر اُن تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء ہماری قوم کا فخر اور روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔ ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ قلات اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ امن، بھائی چارے، تعلیم، ترقی اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتی رہے گی۔ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں، تعلیم اور قومی شعور کی طرف راغب کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیاورآج کا یہ دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو کوئی بھی طاقت پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے سفر کو نہیں روک سکتی۔ ہمیں باہمی اتحاد، برداشت اور قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بنانا ہوگامحکمہ تعلیم قلات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈی ایس پی منظور احمدمینگل قبائی رہنماء آغالعل جان احمدزئی آغازکی جان احمدزئی سردارزادہ میر منیرنیچاری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثاراحمدنورزئی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ثناء اللہ سمیت مختلف سکولوں کے طلباء طالبات تمام محکموں کے سربراہان صحافی برادری سمیت لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

خبرنامہ نمبر3934/2026
کوئٹہ: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق لک پاس میں واقع پاکستان کسٹم ویئر ہاؤس میں اتوار کے روز خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جہاں آگ بھڑکنے کے باعث ایل پی جی باؤزر اور گیس سلنڈرز میں دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع صبح تقریباً 11 بجے موصول ہوئی جس پر ریلیف کمشنر / ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ہدایات پر فوری امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز روانہ کی گئیں جبکہ بعد ازاں ریسکیو آپریشن کو وسعت دی گئی۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے موقع پر 30 ریسکیورز، 13 ایمبولینسز، 4 فائر ٹرکس اور 7 واٹر باؤزرز تعینات کیے گئے، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ اور بی ایم سی برن یونٹ منتقل کیا گیا۔ فیلڈ اسیسمنٹ کے دوران ایک بڑے ایل پی جی باؤزر دھماکے کے نتیجے میں ریلیف کمشنر / ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈپٹی کمشنر مستونگ، ونگ کمانڈر اور اسسٹنٹ کمشنر سریاب بھی معمولی زخمی ہوئے جبکہ ویئر ہاؤس میں بڑی مقدار میں ایل پی جی سلنڈرز، ایندھن اور کیمیکل موجود ہونے کے باعث صورتحال انتہائی حساس رہی، جس کے پیش نظر ٹیموں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محدود انداز میں کارروائیاں جاری رکھیں۔ واقعے کے مقام پر ضلعی انتظامیہ، ایف سی، پولیس، ایم سی کیو فائر بریگیڈ اور پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور آگ پر قابو پانے سمیت علاقے کو محفوظ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

خبرنامہ نمبر3935/2026
ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کمانڈنٹ قلات سکاؤٹ عرفان بنگش ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی کی قیادت میں معرکہ? حق بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کے سلسلے میں پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان اور بھرپور عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر سیکریٹ کے مقام سے ہوا، جس میں کمانڈنٹ قلات سکاؤٹ عرفان بنگش ایس ایس پی خضدار دوستیں دشتی اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ چیف افیسر میونسپل کارپوریشن وڈیرا محمد صالح جاموٹ شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین بشیر احمد جتک ہندو پنچات کے صدر جواہری لال اور انجمن تاجران بازار کے صدر حافظ حمید اللہ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران، مختلف محکموں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے اراکین، اساتذہ، طلبہ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ریلی کے شرکاء نے نظم و ضبط اور جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنی بھرپور وابستگی کا اظہار کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کے دفاع، امن و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ? حق بنیان مرصوص کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہماری افواج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ قومی یکجہتی، اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کوفروغ دیں اور ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطن عزیز کی حفاظت اور استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے
.

خبرنامہ نمبر3936/2026
بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے جھالاوان سمر فیسٹیول کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ضلع خضدار کے اعلیٰ سرکاری افسران اور مقامی عمائدین موجود تھے۔میر یونس عزیز زہری نے فیسٹیول میں مختلف اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف اسٹالز کے علاوہ کتابوں کے سٹالز پر بھی خاص دلچسپی دکھائی۔ انہوں نے متعدد کتابیں خریدیں اور اپنے ہمراہ موجود افسران و شخصیات کو بطور تحفہ پیش کیں۔ ان کے ہمراہ مندرجہ ذیل معزز شخصیات موجود تھیں: ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل عرفان چیف آفیسر خضدار وڈیرہ صالح جاموٹ اے ڈی سی خضدار علم دین اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین بلوچ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی ایچ ای انجینئر عبدالرؤف قمبرانی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر انور زہری ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر تنویر کرد ظاہر کریم چیئرمین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی ایڈووکیٹ بشیر احمد جتک سفر خان مینگل۔اس موقع پر میر یونس عزیز زہری نے فیسٹیول کے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جھالاوان سمر فیسٹیول جیسے پروگرامز ہماری مقامی ثقافت، روایات اور ورثے کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا، ”خضدار اور جھالاوان کا یہ خطہ قدرتی حسن، تاریخی اہمیت اور ثقافتی طور و طریقوں سے مالا مال ہے۔ کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل عرفان بنگش نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد کا بلا خوف و خطر شرکت کرنا امن و امان کی بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم مقامی ثقافتی تقریبات کی حمایت کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز میں بھرپور تعاون جاری۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا، ضلعی انتظامیہ نے فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے۔ یہ فیسٹیول نہ صرف ثقافتی کا ذریعہ ہے بلکہ مقامی معیشت کو بھی تقویت بخشتا ہے۔ ہزاروں لوگوں کا یہاں جمع ہونا خوش آئند ہے۔ ہم مستقبل میں اسے مزید بڑھانے کا منصوبہ رکھتے چیف آفیسر خضدار وڈیرہ صالح جاموٹ نے کہا کہ ”مقامی سطح پر ایسے فیسٹیولز نوجوانوں کو مصروف رکھتے ہیں اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔ کتابوں کے سٹالز دیکھ کر خاص طور پر خوشی ہوئی کیونکہ تعلیم ہمارا سب سے اہم ترجیحی شعبہ ہے۔”اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین بلوچ نے بھی تعلیم کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کتابوں کی خریداری اور انہیں تحفہ دینے کا عمل نوجوان نسل میں کتاب پڑھنے کا رجحان بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔جھالاوان سمر فیسٹیول میں ہزاروں مرد و خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ روایتی بلوچی موسیقی، رقص، کھیلوں کی تقریبات اور ثقافتی پروگراموں نے ماحول کو خوبصورت بنا دیا۔ یہ فیسٹیول خضدار ڈویژن میں ثقافتی سرگرمیوں، سیاحت اور مقامی معاشی ترقی کا ایک اہم پلیٹ فارم بن کر سامنے آیا ہے۔

خبرنامہ نمبر3937/2026
تربت۔ 10 مئی:معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کیچ اور افواجِ پاکستان کے زیرِ اہتمام تربت شہر میں ایک عظیم الشان یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں سرکاری افسران، پاک فوج کے جوانوں، مختلف محکموں کے نمائندگان، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے افواجِ پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر تربت نعمان منیر سمیت مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان شریک تھے۔ ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس کیچ سے ہوا، جو ڈی پی او آفس کیچ سے ہوتے ہوئے چاکرِ اعظم چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے اور وطن سے محبت کے جذبات درج تھے۔ شرکاء نے“پاک فوج زندہ باد”اور“پاکستان پائندہ باد”کے فلک شگاف نعرے لگا کر وطنِ عزیز کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نعمان منیر نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور اس کی بقا، سالمیت اور استحکام کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع اور قومی یکجہتی کے لیے پوری قوم متحد ہے اور دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ افواجِ پاکستان ملک کی سلامتی، خودمختاری اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہحق آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا سکتا ہے۔دیگر مقررین نے بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے، اشتعال انگیز پالیسیوں اور خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے تاہم اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ مقررین نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کو پاکستان کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر3938/2026
گوادر: ضلعی انتظامیہ گوادر اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ گوادر کے اشتراک سے“معرکہ حق”بنیان المرصوص کے سلسلے میں نوجوانوں میں اتحاد، مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک شاندار فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا۔ میچ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر گوادر نجیب بشام کی نگرانی میں گوادر ریڈ اور گوادر گرین ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔مقابلے میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل، اعلیٰ اسپورٹس مین اسپرٹ اور شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، تاہم سنسنی خیز مقابلے کے بعد گوادر ریڈ نے گوادر گرین کو 1-2 سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی۔ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کو شائقین نے خوب سراہا جبکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور اسپورٹس حکام کا کہنا تھا کہ“معرکہ حق”جیسے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور حکومت نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے کر نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہتر مواقع فراہم کییجائیں گے۔

خبرنامہ نمبر3938/2026
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ کی قیادت میں معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کی ایک سال مکمل ہونے اور پاک فوج کی شاندار کامیابی کے سلسلے میں پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، مختلف محکموں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے اراکین، اساتذہ، قبائلی مشران سیاسی و سماجی شخصیات سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ریلی ڈی سی کمپلیکس چمن سے شروع ہو کر شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب چمن کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے نظم و ضبط اور جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنی بھرپور وابستگی کا اظہار کیا مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کے دفاع، امن و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہماری افواج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیتی رہے گی انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ قومی یکجہتی، اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دیں اور ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی، جبکہ شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطن عزیز کی حفاظت اور استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے ریلی کے شرکاء نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ وطن عزیز چمن کا ہر بچہ ہمیشہ پاک فوج کے جوانوں کیساتھ ملک کی سلامتی و دفاع کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہیں گے ریلی کے شرکاء نے آپریشن سندور اور انڈیا کیخلاف بھی زبردست نعرے بازی کی۔

خبرنامہ نمبر 3939/2026
قلعہ عبداللہ : ڈسٹرکٹ ایڈمسٹریشن قلعہ عبداللہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس قلعہ عبداللہ میں آپریشن “بنیان المرصوص معرکۂ حق” کی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر گلستان عرفان احمد خلجی ڈی سی سپرینٹنڈنٹ جعفر خان ترین ڈی سی سپرینٹنڈنٹ محمد شفیق خان انسپکٹر حبیب اللہ خان محب وطن ظریف خان کاکڑ سمیت سول انتظامیہ، سول سوسائٹی کے نمائندوں، قبائلی عمائدین اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی اسسٹنٹ کمشنر گلستان عرفان احمد خلجی کی قیادت میں قومی جذبے، اتحاد اور حب الوطنی کے ولولے کے ساتھ نکالی گئی۔شرکاء نے اس موقع پر پاک فوج کے بہادر جوانوں اور افسران کو ان کی عظیم قربانیوں، جرات اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے انجام دی جانے والی خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک میں امن، استحکام اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیوں کو سر انجام دیتے وطن عزیز کی سالمیت اور سلامتی کی خاطر لازوال داستان رقم کی ہے اور پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس قلعہ عبداللہ سے شروع ہو کر شہر کی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *