2nd-May-2026

خبرنامہ نمبر3579/2026
کوئٹہ 2مئی:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آزاد، ذمہ دار اور باخبر صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں جو حقائق کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ریاستی و سماجی امور میں شفافیت کو یقینی بناتے ہیں عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی نہایت مشکل اور چیلنجنگ حالات میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران بلوچستان کے چالیس سے زائد صحافیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جن کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور حکومت انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ جرنلسٹ ویلفیئر اینڈومنٹ فنڈ کی سیڈ منی میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو مشکل حالات میں سہارا فراہم کیا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس، مالی معاونت اور ہنگامی امداد کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ورکنگ جرنلسٹس کے لیے پہلی جرنلسٹ ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری دی جا چکی ہے جس پر پیش رفت جاری ہے اور حکومت اس منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ صحافیوں کو باعزت رہائش کی سہولت میسر آ سکے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ میں قائم میڈیا اکیڈمی کی فعالیت کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت، تحقیق اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دیا جا سکے انہوں نے کہا کہ صحافت کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل رجحانات سے ہم آہنگ ہونا وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی منظوری دی جا چکی ہے جس کے تحت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو منظم انداز میں فروغ دیا جائے گا اور مارکیٹ کے مستند و فعال اخبارات کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی افادیت اور شناخت اپنی اپنی جگہ برقرار رہے گی اور کسی بھی شعبے سے وابستہ افراد کا روزگار متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت، قومی مفاد، معاشرتی ہم آہنگی اور مثبت بیانیے کے فروغ کے لیے میڈیا اور حکومت کا باہمی تعاون ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان آزادی صحافت کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے صحافیوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ آزادی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی، تاکہ ایک مضبوط، متوازن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔

خبرنامہ نمبر3580/2026
کوئٹہ، 02 مئی:وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی متحرک اور دوراندیش قیادت میں صوبائی حکومت شعبہ صحافت کے استحکام، صحافیوں کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو مؤثر انداز میں یقینی بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میڈیا کو جمہوری ڈھانچے کا بنیادی ستون تصور کرتے ہوئے اسے مضبوط، ذمہ دار اور باوقار بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی انتہائی دشوار اور حساس حالات میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور یہی عزم انہیں نمایاں بناتا ہے انہوں نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران بلوچستان کے چالیس سے زائد صحافی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جن کی قربانیاں تاریخ کا روشن اور ناقابلِ فراموش حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کو عملی ترجیح دیتے ہوئے ٹھوس اقدامات کی بنیاد رکھی ہے انہی کی رہنمائی میں جرنلسٹ ویلفیئر اینڈومنٹ فنڈ کی سیڈ منی میں نمایاں اضافہ کیا گیا تاکہ صحافی برادری کو درپیش مالی مشکلات میں حقیقی سہارا فراہم کیا جا سکے شاہد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت صوبے کے ورکنگ جرنلسٹس کے لیے پہلی مرتبہ جرنلسٹ ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری دی گئی جس پر پیش رفت تیزی سے جاری ہے یہ اقدام صحافیوں کو باوقار رہائش کی فراہمی کی جانب ایک سنگِ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ میر سرفراز بگٹی کی خصوصی توجہ کے باعث میڈیا اکیڈمی کو فعال بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے تاکہ صحافیوں کو جدید میڈیا تقاضوں، تحقیق اور ڈیجیٹل مہارتوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے اسی تسلسل میں بلوچستان کی پہلی جامع ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی منظوری بھی عمل میں لائی گئی جو نہ صرف ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کا ذریعہ بنے گی بلکہ مارکیٹ کے مستند اور فعال اخبارات کو بھی تقویت فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومت ایک متوازن اور ہمہ جہت میڈیا ایکو سسٹم کے فروغ پر یقین رکھتی ہے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان آزادی صحافت کے اصولوں کی پاسداری، صحافیوں کے تحفظ اور ان کی پیشہ ورانہ خودمختاری کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں مزید مؤثر بنائے گی، تاکہ ایک ذمہ دار، بااعتماد اور مضبوط میڈیا کے ذریعے معاشرے میں مثبت اور تعمیری سوچ کو فروغ دیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر3581/2026
کوئٹہ، 02 مئی:مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد، ذمہ دار اور باوقار صحافت ایک مہذب اور جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نہ صرف عوام کو باخبر رکھتا ہے بلکہ سماجی شعور، شفافیت اور احتساب کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی محدود وسائل اور مشکل حالات کے باوجود اپنے پیشہ ورانہ فرائض نہایت ذمہ داری اور جرات کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین جرنلسٹس اس شعبے میں نہایت اہم اور مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین صحافی نہ صرف رپورٹنگ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں بلکہ وہ سماجی مسائل، خواتین کے حقوق، تعلیم، صحت اور ترقیاتی موضوعات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرکے معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بن رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران بلوچستان کے چالیس سے زائد صحافیوں کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ صحافت ایک پرخطر مگر باوقار پیشہ ہے، اور ان قربانیوں میں خواتین صحافیوں کی خدمات اور جرات بھی قابلِ ستائش ہے۔مشیر ویمن ڈویلپمنٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ ویلفیئر اینڈومنٹ فنڈ کی سیڈ منی میں اضافہ، صحافیوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری اور میڈیا اکیڈمی کی فعالیت جیسے اقدامات اسی وژن کا حصہ ہیں۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ خواتین صحافیوں کو پیشہ ورانہ میدان میں درپیش چیلنجز کے پیش نظر انہیں محفوظ، باعزت اور مساوی مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خواتین جرنلسٹس کی استعداد کار میں اضافے، ان کے تحفظ اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی منظوری ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے میڈیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا ہوگی اور مستند و فعال اخبارات سمیتتمام میڈیا پلیٹ فارمز کو فائدہ پہنچے گا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان آزادی صحافت کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ایک ایسے متوازن اور جامع میڈیا ماحول کے قیام کے لیے کوشاں ہے جہاں خواتین اور مرد صحافی یکساں مواقع کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں اور پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا اپنی اپنی اہمیت کے ساتھ فروغ پائیں۔

خبرنامہ نمبر3582/2026
نصیرآباد:2 مئی:ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال نے ایس ڈی او بلڈنگز عاشق علی بوہر کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اُستامحمد کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو BSDI کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا دورے کے دوران کالج میں جاری مختلف تعمیراتی کاموں، بالخصوص ٹف ٹائلز کی تنصیب اور باؤنڈری وال کی تعمیر کا بغور جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیش رفت، معیارِ تعمیر اور درپیش امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے جاری کاموں کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی سرگرمیاں مقررہ معیار (اسٹینڈرڈ) کے عین مطابق اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور شفافیت کے ساتھ کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائیانہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد طلبہ کو ایک محفوظ، بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں یہ منصوبہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے مطابق شروع کیا گیا ہے، جبکہ صوبائی وزیر لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردارزادہ فیصل خان جمالی کی تجویز پر اس اسکیم کی نشاندہی کی گئی اور اسے ترجیحی بنیادوں پر منظوری دی گئی ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو BSDI کے تحت جاری منصوبے نہ صرف تعلیمی اداروں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنا رہے ہیں بلکہ طلبہ کو جدید سہولیات کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جو علاقے میں تعلیمی ترقی کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے

خبرنامہ نمبر3583/2026
سبی 2 مئی:اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ کی صدارت میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے دفتر میں بلوچستان لائیولی ہڈ سپورٹ پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈیزائن کے حوالے سے ایک اہم کنسلٹیٹو سیشن منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع کے تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس بشمول زراعت، لائیو سٹاک، آبپاشی، پی ایچ ای، تعلیم اور صحت کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ آئی ایف اے ڈی مشن کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے جو کہ بلوچستان لائیولی ہڈ سپورٹ پروجیکٹ کا پروجیکٹ ڈیزائن تیار کر رہے ہیں۔ کنسلٹیٹو سیشن میں مختلف محکموں کے نمائندگان نے پروجیکٹ ڈیزائن کے حوالے سے اپنی قیمتی تجاویز اور سفارشات پیش کیں تاکہ یہ منصوبہ ضلع سبی کی ضروریات اور مقامی حالات کے مطابق زیادہ سے زیادہ موثر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان لائیولی ہڈ سپورٹ پروجیکٹ ضلع سبی کے عوام، خاص طور پر دیہی آبادی کی معاشی بہتری اور روزگار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کی مشترکہ کوششوں اور آئی ایف اے ڈی مشن کے تعاون سے ایک جامع اور موثر پروجیکٹ ڈیزائن تیار کیا جائے گا جو ضلع سبی کے عوام کی زندگیوں میں حقیقی معنوں میں بہتری لانے کا باعث بنے گا۔

خبرنامہ نمبر3584/2026
موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ) بشیر احمد اخونزادہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی، ڈبلیو ایچ او کے ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر نورا خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نادر خان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آنے والی مہم کے لیے مرتب کردہ حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا۔ متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو مہم کے اہداف اور مائیکرو پلاننگ کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران دور افتادہ علاقوں اور انکاری والدین پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی اور کارکردگی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے والدین اور سماجی حلقوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

خبرنامہ نمبر3585/2026
کوئٹہ: محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبدالصمد (میڈیکل آفیسر، بی-17) کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔ وہ سینڈمین پروونشل ہسپتال کوئٹہ میں تعینات تھے اور 11 اکتوبر 2025 سے ذاتی درخواست پر مستعفی ہوئے۔

خبرنامہ نمبر3586/2026
موسیٰ خیل، 02 مئی 2026: موسیٰ خیل میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام یومِ مزدور بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں سیمینار اور آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں شجرکاری مہم بھی چلائی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک تھے، جن کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ) بشیر احمد اخونزادہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے پودا لگا کر تقریبکا آغاز کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ مزدور معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اور ان کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ بعد ازاں گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول موسیٰ خیل میں منعقدہ تقریب کے دوران ایک متاثر کن منظر دیکھنے میں آیا جب ڈپٹی کمشنر نے پروٹوکول کو نظر انداز کرتے ہوئے طلباء کے ساتھ فرش پر بیٹھ کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔ اس عمل کو شرکاء نے بے حد سراہا۔ آخر میں انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

خبرنامہ نمبر3587/2026
بارکھان 02 مئی: ڈپٹی کمشنر بارکھان جناب سعیدالرحمن کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رکنی جناب احسام الدین کاکڑ نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول رکنی میں قائم ایف اے اور ایف ایس سی امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی ہالز، سیکیورٹی انتظامات، طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی اور امتحانی عمل کی شفافیت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران نظم و ضبط کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور نقل جیسے غیر قانونی عمل کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میرٹ، شفافیت اور دیانتداری کے ساتھ امتحانات کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، تاکہ طلبہ کو صاف اور منصفانہ ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ امتحان دیں تاکہ مستقبل میں کامیابی حاصل کر سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں سہولیات کی فراہمی اور نظم و نسق کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ طلبہ کسی قسم کی دشواری کا شکار نہ ہوں۔

خبرنامہ نمبر3588/2026
بارکھان 02مئی: ڈپٹی کمشنر بارکھان سعیدالرحمن کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بارکھان احسام الدین کاکڑ نے رکنی ٹاؤن، لعل خان قاسمانی اور بستی کجہ میں جاری ترقیاتی و عوامی سہولیات کے منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر پبلک ہیلتھ نسیم زرکون بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، سولرائزڈ واٹر سپلائی اسکیموں اور دیگر بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے اور تمام منصوبوں کو فعال رکھا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی کے لیے متحرک ہے، جبکہ غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ علاقے کے مکینوں نے انتظامیہ کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مسائل کے حل کی امید ظاہر کی۔

خبرنامہ نمبر3589/2026
نصیرآباد۔۔۔پٹ فیڈر کینال پر آبی چوروں کے گرد گھیرا تنگ، غیر قانونی پائپس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کے احکامات پر پٹ فیڈر کینال میں زرعی پانی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت آپریشن کیا گیا۔میر حسن آر ڈی 418 سے بیدار پل تک غیر کمانڈ ایریا کو پانی چوری سے سپلائی کرنے کے لیے نصب بڑی تعداد میں غیر قانونی پائپس اکھاڑ دیے گئے۔محکمہ ایریگیشن نے نصیرآباد ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آبی چوروں کے خلاف شکنجہ کس دیا۔کارروائی سب ڈویژنل آفیسر محمد سلیم بہرانی کی نگرانی میں مکمل کی گئی جبکہ ایگزیکٹو انجینیئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی نے واضح کیا کہ کریک ڈاؤن کا مقصد کمانڈ ایریا کے کاشتکاروں، زمینداروں اور کسانوں کو ان کے جائز حصے کا زرعی پانی یقینی بنانا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ پانی چوری کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی کسانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محکمہ ایریگیشن شفافیت کی بنیاد پر کسانوں کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کرنے کے تسلسل کو جاری رکھے گا تاکہ کمانڈ ایریا کے چپے چپے کو سیراب کیا جاسکے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق کسانوں کی تعمیر و ترقی کے سلسلے کو جاری رکھیں گے تاکہ بلوچستان کے گرین بیلٹ کو مزید زرخیز بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ کاروائی کے عمل کو مزید وسعت دی جائے گی اور تمام ذیلی شاخوں تک غیر قانونی پائپس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر3590/2026
کوئٹہ 02 مئی:بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ذرائع ابلاغ کے تمام نمائندوں اور خصوصاً عامل صحافیوں کو خراج تحسین پیش کی ہے، صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا کہ آزاد ی صحافت اور آزادی اظہار رائے کسی بھی ملک اور سماج کی ترقی کی ضامن سمجھی جاتی ہے، میڈیا کی اہمیت اور افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ریاست کا چوتھا ستون قرار دیا گیا ہے لہذا زرائع ابلاغ کے شعبے سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور خصوصاً صحافی حضرات اپنے پیشے کی اہمیت اور ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے پیشہ وارانہ امور کو ذمہ داری سے انجام دیں تاکہ مثبت اور تعمیری صحافت کے ذریعے معاشرے میں سدھار پیدا ہوسکے، انہوں نے کہا کہ ہر سال 3 مئی کو یوم عالمی آزادی صحافت دن کے منائے جانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ پوری دنیا میں میڈیا یعنی صحافت کی خدمات کو یاد کیا جائے، یہ دن ہمیں میڈیا کی آزادی کی اہمیت کے بارے میں بتاتا ہے اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے آواز اٹھانے کا جذبہ دیتا ہے, میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ بلوچستان میں صحافیوں نے مشکل حالات میں کام کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے اور وہ بطور سیاسی کارکن آزاد ذمہ دار صحافت کو فروغ دینے کیلئے ہمیشہ تعاون جاری رکھیں گے۔

خبرنامہ نمبر3591/2026
صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال خاران، زیرِ تعمیر بی آر سی (BRC) خاران اور ڈی آئی جی آفس خاران کا دورہ کیا، وہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ٹیچنگ ہسپتال خاران کے دورے کے دوران ایم ایس ڈاکٹر مشتاق مہیم نے مختلف شعبہ جات سے متعلق صوبائی وزیر خزانہ کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے مریضوں سے ملاقات کی، اور ان کی خیریت دریافت کی۔ مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا۔ ایکسیئن اربن پلاننگ منیر احمد نے بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے تحت جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال میں طبی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیا اور ہسپتال کے مختلف وارڈز کے لیے چار ائیر کنڈیشنرز سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے زیرِ تعمیر بی آر سی خاران کا دورہ کیا، جہاں ایکسیئن بلڈنگ قاضی بلال نے منصوبے کی پیش رفت اور معیارِ تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا، کیونکہ اس طرح کیتعلیمی ادارے علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس کے علاوہ صوبائی وزیر نے ڈی آئی جی آفس خاران کے زیرِ تعمیر منصوبے کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی خاران عبدالسلام کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایکسیئن بلڈنگ قاضی بلال نے یہاں بھی تعمیراتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی کاوشوں کو سراہا۔ دورے کے اختتام پر صوبائی وزیر خزانہ، ڈپٹی کمشنر خاران اور دیگر حکام نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ادارہ جاتی بہتری اور عوام کو مؤثر خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

خبرنامہ نمبر3592/2026
کوئٹہ، 02 مئی:مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد، ذمہ دار اور باوقار صحافت ایک مہذب اور جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نہ صرف عوام کو باخبر رکھتا ہے بلکہ سماجی شعور، شفافیت اور احتساب کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی محدود وسائل اور مشکل حالات کے باوجود اپنے پیشہ ورانہ فرائض نہایت ذمہ داری اور جرات کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین جرنلسٹس اس شعبے میں نہایت اہم اور مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین صحافی نہ صرف رپورٹنگ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں بلکہ وہ سماجی مسائل، خواتین کے حقوق، تعلیم، صحت اور ترقیاتی موضوعات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرکے معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بن رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران بلوچستان کے چالیس سے زائد صحافیوں کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ صحافت ایک پرخطر مگر باوقار پیشہ ہے، اور ان قربانیوں میں خواتین صحافیوں کی خدمات اور جرات بھی قابلِ ستائش ہے۔مشیر ویمن ڈویلپمنٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ ویلفیئر اینڈومنٹ فنڈ کی سیڈ منی میں اضافہ، صحافیوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری اور میڈیا اکیڈمی کی فعالیت جیسے اقدامات اسی وژن کا حصہ ہیں۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ خواتین صحافیوں کو پیشہ ورانہ میدان میں درپیش چیلنجز کے پیش نظر انہیں محفوظ، باعزت اور مساوی مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خواتین جرنلسٹس کی استعداد کار میں اضافے، ان کے تحفظ اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی منظوری ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے میڈیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا ہوگی اور مستند و فعال اخبارات سمیت تمام میڈیا پلیٹ فارمز کو فائدہ پہنچے گا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان آزادی صحافت کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ایک ایسے متوازن اور جامع میڈیا ماحول کے قیام کے لیے کوشاں ہے جہاں خواتین اور مرد صحافی یکساں مواقع کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں اور پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا اپنی اپنی اہمیت کے ساتھ فروغ پائیں۔

خبرنامہ نمبر 3593/2026
کوئٹہ، 2 مئی 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کاؤنسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت رکھتی ہے اور جمہوری نظام کی مضبوطی میں آزاد، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی میڈیا کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے سی پی این ای کے نو منتخب صدر کاظم خان، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدور شکیل احمد ترابی اور انور ساجدی، سیکریٹری اطلاعات منزہ سہام سیکرٹری فنانس عارف بلوچ دیگر عہدیداران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صحافتی اقدار کا فروغ، دیانتدارانہ رپورٹنگ اور قومی مفاد کو مقدم رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ ایک باخبر معاشرہ ہی ترقی، استحکام اور بہتر فیصلہ سازی کی جانب بڑھ سکتا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میڈیا کا تعمیری کردار نہ صرف قومی یکجہتی کو فروغ دیتا ہے بلکہ جمہوری اداروں کے استحکام اور عوام و ریاست کے درمیان اعتماد کی فضا کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سی پی این ای کی نئی قیادت صحافتی معیار کی بہتری، پیشہ ورانہ اصولوں کے فروغ اور ذمہ دار صحافت کے تسلسل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *