خبرنامہ نمبر2098/2026
کوئٹہ، 12 مارچ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس جمعرات کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ، صوبائی وزیر میر صادق عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے 1100 تعلیمی اداروں میں فائبر آپٹیکل انٹرنیٹ کی فراہمی کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے اور اسے آئندہ چھ ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل تعلیم اور جدید تدریسی سہولیات کو فروغ ملے گا۔ مزید بتایا گیا کہ آئندہ مرحلے میں صوبے کے تمام تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر کو فائبر آپٹیکل نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے تاکہ صوبے میں ڈیجیٹل گورننس اور جدید سہولیات کو فروغ دیا جاسکے اجلاس کو انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا، جس کے تحت نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس پروگرام کے ذریعے 60 ہزار نوجوانوں کو روزگار اور کاروباری سرگرمیوں سے جوڑنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم ہوں پیپلز ٹرین سروس منصوبے کے حوالے سے فنڈز کے اجراءمیں تاخیر پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں اجلاس کو بتایا گیا کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے تحصیل سطح سے لے کر صوبائی سطح تک موثر شکایت سیل قائم کیے جا رہے ہیں جہاں شہری اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی اور وہ خود بھی عوامی شکایات کے ازالے کے عمل کی نگرانی کریں گے۔گڈ گورننس کو فروغ دینے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے بھی مختلف اقدامات زیر غور آئے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اصلاحاتی اقدامات کو تیز کریں اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اجلاس میں نئے ڈویژن اور اضلاع سمیت دور دراز اور بنیادی ڈھانچے سے محروم علاقوں میں انتظامی افسران کے لیے پری فیبریکیٹڈ دفاتر اور رہائش کے انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی تاکہ وہاں انتظامی امور کو موثر انداز میں چلایا جاسکے۔اجلاس کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ صوبے کی تمام یونین کونسلز میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی میونسپل سروسز کی بہتری کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے کی 95 میونسپل کمیٹیوں کو جدید مشینری فراہم کرنے کا منصوبہ جاری ہے اور 30 جون تک یہ مشینری متعلقہ اداروں کو فراہم کر دی جائے گی۔ جس سے صفائی اور دیگر بلدیاتی خدمات کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے جاری منصوبوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ بلوچستان کے چار ہزار سنگل روم اسکولوں میں دو اضافی کمروں کی تعمیر کا منصوبہ جاری ہے اور اس منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسکول سے باہر ایک لاکھ بچوں کو دوبارہ تعلیمی اداروں میں داخل کیا گیا ہے جو کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے اجلاس کو صوبے میں پوست کی غیر قانونی فصلوں کے خاتمے کے حوالے سے جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ غیر قانونی فصلوں کو تلف کرنے کے لیے کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ اہداف کے مطابق 30 جون تک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو محکمے مقررہ مدت میں اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے ان کے غیر استعمال شدہ فنڈز واپس لے کر ایسے محکموں کو منتقل کیے جائیں گے جو ترقیاتی منصوبوں پر تیزی اور موثر انداز میں کام کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، معیار اور شفافیت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود، بہتر گورننس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں اور حکومت بلوچستان صوبے کی پائیدار ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2099/2026
کوئٹہ12مارچ ۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کوئٹہ کے اہم شاہراہِ عدالت روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی، ایس ای کوئیٹہ سٹی اظہر جان، انجینئر اویس پرویز سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے دورے کے دوران سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو منصوبے کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی حکام نے بتایا کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور اسے مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اس موقع پر بابر خان نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ منصوبے کے گرے اسٹرکچر کو 30 جون تک ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ منصوبے کی تکمیل کے عمل کو مزید تیز کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ منصوبے کے دوران درپیش کسی بھی تکنیکی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہےسیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے مزید کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کوشش ہے کہ اہم نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے مثبت ثمرات میسر آ سکیں اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3000/2026
کوئٹہ:12مارچ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان ریونیواتھارٹی نے صوبے میں میرج ہالز، لانز، منڈپ، پنڈال اور شامیانہ سمیت تقریباتی خدمات فراہم کرنے والے تمام کاروباری مراکز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اتھارٹی کے ساتھ اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں اور ٹیکس قوانین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ اتھارٹی کے مطابق بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS) ایکٹ 2015 کے تحت شادی ہالز اور دیگر تقریباتی خدمات، جن میں فلورل سجاوٹ اور ڈیکوریشن سمیت متعلقہ سہولیات شامل ہیں، پر فی تقریب 10 ہزار روپے یا سروس فیس کا 2 فیصد (جو بھی زیادہ ہو) کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد ہے۔ بی آر اے نے مزید واضح کیا ہے کہ اس اسکیم کے تحت ان پٹ ٹیکس کریڈٹ یا ایڈجسٹمنٹ قابلِ اجازت نہیں ہوگی۔ تمام متعلقہ کاروباری مراکز کیلئے ضروری ہے کہ وہ مقررہ قوانین کے مطابق اپنی رجسٹریشن مکمل کریں، ٹیکس واجبات ادا کریں اور ہر ٹیکس پیریڈ کی ریٹرنز بروقت جمع کرائیں۔ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ رجسٹریشن نہ کروانے، ٹیکس ادا نہ کرنے یا بروقت ریٹرن فائل نہ کرنے کی صورت میں قانون کے مطابق جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ بی آر اے نے میرج ہال مالکان اور تقریباتی خدمات فراہم کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیکس قوانین کی مکمل تعمیل کو یقینی بنائیں تاکہ صوبے کی ترقی میں حصہ ڈال کر اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3001/2026
تربت12مارچ ۔ . ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے ڈی سی ہاوس تربت میں جاری تعمیراتی کام کا باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر انہوں نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا اور تعمیراتی معیار و پیش رفت کا جائزہ لیا۔افتتاحی تقریب کے دوران ٹھیکیدار ظریف رند اور محکمہ تعمیرات و مواصلات (C&W) کے انجینئرز نے سابق ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور آئندہ مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی حکام کے مطابق منصوبے کو جدید تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جارہا ہے تاکہ انتظامی امور کی انجام دہی میں مزید بہتری لائی جاسکے۔واضح رہے کہ ڈی سی ہاوس تربت کی تعمیر و توسیع کے اس اہم منصوبے کا سہرا ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی کاوشوں کو جاتا ہے جن کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے اس منصوبے کی منظوری اور آغاز ممکن ہوا۔ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ کیچ کے انتظامی معاملات کو مزید موثر اور بہتر انداز میں چلانے میں مدد ملے گی۔تقریب کے دوران متعلقہ حکام نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ تعمیراتی کام کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3002/2026
ہرنائی 12مارچ ۔ ضلع ہرنائی کے نئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شعیب اکرم مینگل نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سیف اللہ خان مری نے بریفنگ دی نئے ڈی ایچ او ڈاکٹر شعیب اکرم مینگل نے نئے ایم ایس کے ہمراہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی کے تمام شعبوں ایم سی ایچ سنٹر، نیوٹریشن پروگرام، او پی ڈی ، ایکسرے، ڈینٹل، آپریشن تھیٹر، وارڈز، ادویات سٹور سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصلی معائنہ کیا گیا اس موقع پر دونوں نئے تعینات ہونے والے آفیسران نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتال ہرنائی کے تمام شعبہ جات کو 24/7 گھنٹے فعال بنائے گے اس کے علاوہ ضلع ہرنائی کے تمام مراکز صحت کو مکمل طورپر فعال بناکر عوام کو تمام طبی سہولیات انکی دہلز پر فراہمی یقینی بنارہے پیں ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ خان مری نے کہا کہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کو فعال بنانے عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کےلئے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس، اور دیگر سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر بنایا گیا اور تمام سٹاف کو شیڈول کے مطابق ڈیوٹی کا پابند بنایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے عوام کو صحت کے تمام سہولیات کی فراہمی کےلئے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کار لارہے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے نئے آفیسران کی جانب سے چارج سنبھالنے لے بعد ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی کو فعال بنانے کےلئے کئے جانے والے اقدامات کوسراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے تمام صلاحتیوں کوبروئے کارلاتے ہوئے مزید بہتری کےلئے اقدامات کرینگے_دریں اثنائ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہرنائی ڈاکٹر شعیب اکرم مینگل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سیف اللہ مری نے عوام الناس سے کہاگیا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی اور زنانہ ہسپتال ہرنائی میں ایم سی ایچ سنٹرز اور دونوں ہسپتالوں میں لیبر رومز کو مکمل فعال کردیاگیا ہے عوام محکمہ صحت کی جانب سے دی جانے والے مفت طبی سہولیات سے استفاد حاصل کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3003/2026
ہرنائی 12 مارچ ۔صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین نے ہرنائی شہر کے مرکزی بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف دکانوں پر جا کر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور دستیاب سٹاک کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء فروخت کی جائیں اور کسی بھی صورت میں گران فروشی یا ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں بازاروں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی دکاندار سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گران فروشی یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعد ازاں انہوں نے شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا بھی دورہ کیا جہاں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں اور دستیاب سٹاک کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ حکومت پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت یقینی بنائی جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ پٹرول پمپ کو سیل کرنے سمیت سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے بازاروں اور پٹرول پمپس کی باقاعدہ نگرانی جاری رہے گی تاکہ مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری جیسے عوامل کا مو¿ثر تدارک کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3004/2026
کوئٹہ 12 مارچ۔ضلعی انتظامیہ اور روٹری کلب کے باہمی تعاون سے “کلین اینڈ گرین کوئٹہ انیشی ایٹو” کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد نہ صرف شہر کو سرسبز و شاداب بنانا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لا کر شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا بھی ہے۔اس سلسلے میں ڈبل روڈ اور سٹیلائٹ ٹاون کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں مختلف اقسام کے پودوں کی ترسیل اور شجرکاری کا عمل جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران، روٹری کلب کے نمائندگان اور مقامی شہریوں نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے حصے کا پودا لگا کر شہر کو سرسبز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق درخت ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ درخت نہ صرف فضا میں موجود مضر گیسوں اور آلودگی کو کم کرتے ہیں بلکہ آکسیجن کی فراہمی میں اضافہ کرکے انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ درخت گرمی کی شدت کو کم کرنے، مٹی کے کٹاو¿ کو روکنے اور شہری علاقوں میں خوبصورتی پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر شرکاءکا کہنا تھا کہ شجرکاری صرف ایک دن یا ایک مہم تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ ہر شہری کو چاہیے کہ وہ اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائے اور اس کی حفاظت بھی کرے تاکہ آنے والی نسلوں کو صاف، سرسبز اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ “کلین اینڈ گرین کوئٹہ انیشی ایٹو” کے تحت آئندہ دنوں میں شہر کے دیگر علاقوں میں بھی شجرکاری مہم کو مزید وسعت دی جائےگی تاکہ کوئٹہ کو ایک صاف، سرسبز اور ماحول دوست شہر بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3005/2026
جعفرآباد12مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جاری شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی سمیت محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور سرسبز و شاداب ماحول کے قیام کے لیے شجرکاری نہایت اہمیت کی حامل ہے، اسی مقصد کے تحت ضلع جعفرآباد میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے مختلف مقامات پر پودے لگانے کے حوالے سے محکمہ جنگلات کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور سرکاری دفاتر، رہائشی کالونیوں، نہروں اور کینالوں کی پشتوں، شاہراہوں اور سڑکوں کے کناروں سمیت دیگر زرعی زمینوں پر بھی پودے لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور اس سے نہ صرف ماحول خوشگوار ہوتا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے گھروں، کھیتوں اور دیگر خالی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ جعفرآباد کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ یہ پودے درخت بن کر ماحول کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3006/2026
جعفرآباد12مارچ ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ضلع بھر میں طبی سہولیات کی فراہمی درپیش مسائل کے حل کے متعلق ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ سمیت دیگر ڈاکٹرز و آفیسران موجود تھے اجلاس کے موقع پر ضلع بھر میں طبی سہولیات کی فراہمی سے اگاہی فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام طبی مراکز میں لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سرگرم ہیں جن کا جائزہ لیا جاتا ہے غیر حاضر عملے اور ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے تمام طبی مراکز میں ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے اجلاس سے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر معنوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ نان فنکشنل طبی مراکز کے جو بھی مسائل ہیں انہیں فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ لوگ علاج معالجے کیلئے آنے کے بعد مایوس ہو کر واپس نہ جائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز پر لازم ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں تاکہ عوام کو فوری ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف لوگوں کی خدمت اور ان کے مفاد میں عملی اقدامات کرنا ہے، جس کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے باہمی رابطہ اور ٹیم ورک کو مضبوط بنائیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3007/2026
کوئٹہ 12 مارچ ۔جامعہ بلوچستان کے بزنس انکیوبیشن سینٹر BIC کے زیرِ اہتمام پہلے انکیوبیشن کوہورٹ کے 13 اسٹارٹ اپس کے لیے ایم وی پی چیکس کی تقسیم کی تقریب بزنس انکیوبیشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر جامعہ بلوچستان، پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی تھے، جنہوں نے ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس میں ایم وی پی ڈویلپمنٹ چیکس تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں اور ہنر مندی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کا کردار صرف تعلیمی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ طلبہ میں کاروباری سوچ، تخلیقی صلاحیتوں اور عملی مہارتوں کو فروغ دینا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔وائس چانسلر نےکہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نئے کاروباری مواقع پیدا کریں تاکہ وہ نہ صرف خود کفیل بن سکیں بلکہ معاشرے اور ملک کی معاشی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔ وائس چانسلر نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اپنے اسٹارٹ اپس اور نئی منصوبوں کے لیے محنت، لگن اور عزم کے ساتھ کام کریں اور دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔وائس چانسلر نے بزنس انکیوبیشن سینٹر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نوجوانوں کو اپنے کاروباری خیالات کو عملی شکل دینے اور انہیں کامیاب کاروبار میں تبدیل کرنے کے لیے موثر پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔جامعہ بلوچستان کے بزنس انکیوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر فرقان الحق صدیقی نے انکیوبیشن پروگرام اور پہلے کوہورٹ کے اسٹارٹ اپس کی پیش رفت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ اسٹارٹ اپس تربیت، مینٹورشپ اور بزنس ڈیولپمنٹ سپورٹ کے مختلف مراحل سے گزر چکے ہیں۔یہ ایم وی پی سپورٹ اسٹارٹ اپس کو اپنی مصنوعات اور خدمات کو مزید بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی، جس سے وہ مستقبل میں کامیاب کاروبار قائم کر کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے قابل ہوں گے۔تقریب میں ڈاکٹر کنیز فاطمہ ڈائریکٹر، آئی ایم ایس، محمد صادق ڈائریکٹر، ڈی۔پی۔آر، جامعہ کے طلبہ اور اسٹارٹ اپس نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3008/2026
نصیرآباد 12 مارچ ۔ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بچوں کو پولیو جیسی خطرناک وباءسے محفوظ رکھنے کے لیے صوبائی حکومت سنجیدگی کے ساتھ عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ بھی اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ ہر بچے تک حفاظتی ویکسین کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکےاسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر صحبت پور، محترمہ فریدہ ترین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں 13 سے 16 اپریل 2026 تک منعقد ہونے والی آئندہ پولیو مہم کے انتظامات کا تفصیلی اور جامع جائزہ لیا گیا اجلاس میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایریگیشن، تعلیم، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سمیت کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پولیو مہم کی کامیابی کے لیے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں پولیو ٹیموں کی تعیناتی، سیکیورٹی انتظامات، مائیکرو پلاننگ، ٹرانزٹ پوائنٹس پر ٹیموں کی تعیناتی، کولڈ چین سسٹم کی بہتری، اور دور دراز علاقوں تک رسائی کو یقینی بنانے جیسے اقدامات شامل تھے ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام محکمے باہمی تعاون اور موثر رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر بچے تک پولیو کے قطرے پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہےانہوں نے مزید کہا کہ پولیو ٹیموں کو درپیش مسائل کے فوری حل اور سیکیورٹی کے موثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ٹیمیں بلا خوف و خطر اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔ اس کے علاوہ والدین میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کمیونٹی لیڈرز، اساتذہ اور سماجی شخصیات کے تعاون کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہ سکے۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور تمام متعلقہ ادارے مشترکہ کوششوں کے ذریعے آئندہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3009/2026
صحبت پور12مارچ ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں ماہِ مقدس رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر کی طرح ضلع صحبت پور میں بھی ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ صحبت پور کی جانب سے بازاروں کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے تاکہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکےاسی سلسلے میں نائب تحصیلدار صحبت پور حبیب اللہ محمد حسنی نے قانون گو ظہور احمد اور دیگر عملے کے ہمراہ صحبت پور بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران سبزی و فروٹ کی دکانوں، کریانہ اسٹورز اور میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، سرکاری نرخنامے کی دستیابی اور ادویات کی ایکسپائری ڈیٹس کا بغور جائزہ لیا گیا معائنہ کے دوران دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اشیائے خوردونوش مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کریں اور کسی بھی قسم کی ناجائز منافع خوری یا مصنوعی مہنگائی سے گریز کریں انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی کارروائی کے دوران سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر مختلف دکانداروں کو مجموعی طور پر 6700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 10 دکانداروں کو آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ جاری کی گئی مزید برآں بازار میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بھی متعلقہ افراد کو ہدایات جاری کی گئیں ضلعی انتظامیہ صحبت پور نے واضح کیا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک کے دوران بازاروں کی نگرانی کا عمل باقاعدگی اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3010/2026
گوادر12مارچ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر خواتین کی معاشی خودمختاری اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے گوادر میں خصوصی مینا بازار کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ مینا بازار 18 مارچ سے چاند رات تک جاری رہے گا۔مینا بازار کی تیاریوں کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور احمد بلوچ، ڈی ایس پی پولیس چاکر بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ دوست محمد بلوچ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوادر مکتوم موسیٰ اور ضلعی انتظامیہ کی فوکل پرسن برائے مینا بازار انیتا جلیل سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مینا بازار کے انتظامات، سیکیورٹی، اسٹالز کی تقسیم اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ مینا بازار مکمل طور پر خواتین کے لیے مختص ہوگا، جہاں تمام اسٹالز خواتین کی جانب سے لگائے جائیں گے، کاروبار بھی خواتین چلائیں گی جبکہ خریداری کے لیے بھی صرف خواتین کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔یہ مینا بازار ضلعی انتظامیہ گوادر کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کے لیے ایک محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں اور اپنی مصنوعات براہِ راست خریداروں تک پہنچا سکیں۔مینا بازار میں فیمیل انٹرپرینیورز کو اپنے ہینڈ میڈ اور مقامی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ بازار میں عید شاپنگ کے لیے مختلف اشیاء دستیاب ہوں گی جن میں ملبوسات، زیورات، مہندی، بیوٹی پراڈکٹس، ہینڈ میڈ آئٹمز اور عید سے متعلق دیگر اشیاء شامل ہوں گی۔منتظمین کے مطابق مینا بازار میں اشیاءمناسب اور کم قیمتوں پر فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ خواتین خریداروں کو ایک ہی جگہ پر سہولت اور مناسب نرخوں پر خریداری کا موقع میسر آ سکے جبکہ مقامی خواتین کے کاروبار کو بھی فروغ حاصل ہو۔مینا بازار کا وقت افطار کے بعد سے رات تقریباً ایک یا دو بجے تک مقرر کیا گیا ہے تاکہ خواتین سکون اور سہولت کے ساتھ آ کر خریداری کر سکیں۔خواہش مند کاروباری خواتین اپنے اسٹال کی رجسٹریشن کے لیے فوکل پرسن انیتا جلیل سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کے ذریعے گوادر کی خواتین کو اپنے ہنر اور کاروبار کو آگے بڑھانے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کیا جا رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3011/2026
بارکھان 12 مارچ۔ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ کی زیر صدارت پولیو ڈی پیک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ماجد امین کھیتران، ڈسٹرکٹ پولیو مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر ناصر خان کھیتران، یو سی ایم اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران آئندہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں، ٹیموں کی کارکردگی اور گزشتہ مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کو کور کرنے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بارکھان میں پولیو مہم کے دوران 53,210 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع میں کل 14 یونین کونسلز میں پولیو مہم چلائی جائے گی، جس کے لیے 160 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ بچوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے 5 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 13 سے 16 اپریل تک کیا جائے گا، جس کے دوران گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور خاص طور پر وہ بچے جو گزشتہ مہم میں رہ گئے تھے انہیں ہر صورت کور کیا جائے تاکہ ضلع کو پولیو فری بنانے کے ہدف کو کامیاب بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3012/2026
کوئٹہ 12 مارچ ۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک تا چمن پھاٹک روڈ منصوبہ مکمل ہونے سے اندرون شہر ٹریفک کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور شہریوں کو آمد و رفت میں بڑی سہولت میسر آئے گی انہوں نے یہ بات زیرِ تعمیر کوئلہ پھاٹک تا چمن پھاٹک روڈ منصوبے کے دورے کے موقع پر منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی اس موقع پر چیف انجینئر کوئیٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی، ایگزیکٹو انجینئر ای اینڈ ایم ورکس ڈویژن حاجی محمد انور سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھےایگزیکٹو انجینئر حاجی محمد انور نے صوبائی وزیر کو منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور یہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گا جس سے شہریوں کو براہ راست فائیدہ پہنچے گا اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ نے منصوبے پر جاری کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا اور کوئٹہ کے عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہوں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ کوئیٹہ شہر سمیت پورے صوبے میں روڈ انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ٹریفک کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے صوبائی وزیر نے مزید ہدایت کی کہ صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز اور معیار کو بہتر بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہو کر عوام کی فلاح و بہبود میں کردار ادا کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3013/2026
کوئٹہ: 12 مارچ ۔ سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ایک اہم سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ شہری اپنے شکایات، مسائل اور تجاویز ٹول فری نمبر 81-11177 5544 پر درج کروا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ مندرجہ نمبر پر صوبے کے کسی مقام سے اور کسی وقت پر کال کرکے اپنی شکایات نوٹ کروائی جاسکتی ہے 9203526 / 9203528 ´9203527 / جبکہ تمام پولیس تھانوں میں کے باہر آویزاں فون نمبرز پر بھی 9203377 / 9204081 / 9204180 / 9204094 پر کال کرکے اپنی شکایا ت درج کر سکتے ہیں۔ عوامی سہولت مراکز پر عوامی آگاہی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ فیلڈ افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کو اس سہولت کے بارے میں آگاہ کریں اور مقامی سطح پر اس کی تشہیر کو یقینی بنائیں۔ اس سہولت کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا، پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانا اور شہریوں کو اپنی جائز شکایات کے ازالے کے لیے رسائی اور کس رکاوٹ کے بغیر فوری ازالہ ممکن بنانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3014/2026
کوئٹہ12مارچ ۔ صوبائی اسمبلی بلوچستان میں بڑے پیمانے پر افسران کے پروموشن صوبائی اسمبلی بلوچستان کے ایک اعلامیے کے مطابق صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری (BPS-19) سراج الدین کو مورخہ 6 مارچ 2026 سے سپیشل سیکرٹری (BPS-20) کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ اسی طرح قائمقام سیکرٹری ٹو سپیکر (BPS-19) محمد حیات کو مورخہ 16 مارچ 2026 سے سیکرٹری سپیکر (BPS-19) کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ جبکہ قائمقام پرائیویٹ سیکرٹری ٹو سپیکر (BPS-18) محمد یونس کو مورخہ 17 مارچ 2026 سے پرائیویٹ سیکرٹری ٹو سپیکر (BPS-18) کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری ( BPS-18) محمد وکیل کو مورخہ 7 مارچ 2026 سے ایڈیشنل سیکرٹری (BPS-19) کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے جبکہ انڈر سیکرٹری (BPS-18) رحیم الدین کو مورخہ 8 مارچ 2026 سے ڈپٹی سیکرٹری ( BPS-19) کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ سیکرٹری (BPS-17) سراج الحق کو مورخہ 9 مارچ 2026 سے انڈر سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3015/2026
کوئٹہ: 12 مارچ ۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبے بھر میں ناقص اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں پنجگور، کوئٹہ اور لورالائی میں معائنوں کے دوران مجموعی طور پر 17 کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایک غیر قانونی آئسکریم پروسیسنگ یونٹ کو سیل کردیا گیا۔ سریاب میں کارروائی کے دوران مضر صحت آئسکریم اور آئس لولیز تیار کرنے والے یونٹ کا انکشاف ہوا جہاں ناقص اور غیر معیاری اجزاء سے تیار کردہ آئسکریم اور آئس لولیز کی بڑی مقدار موقع پر ہی تلف کر دی گئی۔ حکام کے مطابق یونٹ میں پروڈکشن کے دوران غیر معیاری اور مضر رنگوں کے استعمال، مس لیبلنگ، غیر رجسٹرڈ مصنوعات کی تیاری اور دیگر خلاف ورزیوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔مزید برآں مذکورہ یونٹ بغیر رجسٹریشن اور لائسنس کے خوراکی اشیاءتیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کر رہا تھا جبکہ تیار شدہ مصنوعات کی لیبارٹری رپورٹس بھی موجود نہیں تھیں۔ اتھارٹی حکام نے کارروائی کے دوران برآمد ہونے والا پیکجنگ میٹریل اور مضر رنگ ضبط کرتے ہوئے یونٹ کو فوری طور پر سیل کردیا۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری میں جعلسازی، ملاوٹ یا غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی چھوٹے یا بڑے تمام فوڈ بزنسز پر بلا امتیاز قوانین کا یکساں نفاذ یقینی بنا رہی ہے۔ڈی جی بی ایف اے کے مطابق غیر معیاری اور مضر صحت آئسکریم اور آئس لولیز خصوصاً بچوں میں گلے کے امراض، انفیکشن اور دیگر بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور معصوم بچوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ غیر معیاری خوراک کی فروخت کی صورت میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو آگاہ کریں تاکہ ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3016/2026
کوئٹہ ، 12مارچ ۔، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایت پر ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد آصف خان امن و امان کی بہتری اورعوام کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کے تحتجرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری مہم گزشتہ تین ماہ کے دوران کامیاب کارروائیوں میں4گاڑیاں، 56 موٹر سائیکلیںاور 14موبائل برآمد کرکے 116ملزمان کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے جبکہ چھینے کے وارداتوں میں ملوث افراد کے خلا ف کریک ڈان تیز کردی ہے بلوچستان پولیس نے رمضان المبارک سے قبل ہی دی گئی حکمت عملی کے تحت موٹر سائیکل چھینے والے گروہوں کے تدارک کے لئے مختلف وارداتوں کے ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے چھینی گئیں موٹر سائیکل بھی برآمد کیں ہے۔اس کامیاب کارروائیوں کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے5پولیس اہلکار زخمی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 موٹر سائیکل چھینے والے ملزمان ہلاک اور 29زخمی ہوئے ہیں . جبکہ ملزمان واردات کو ناکام بنانے اور گرفتاری سے بچنے کے لئے اکثر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہیں۔ اس حوالے سے شہریوں نے کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ اور معاشرتی برائیوں کے خلاف جاری اقدامات کے حوالے سے اپنے آس پاس رہنے والے مشکوک حرکات اور افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اس بارے میں فوری طور پر پولیس کنٹرول 9202555/ 9202777اور اس کے علاوہ15 پر پولیس کو مطلع کریں۔رمضان المبارک کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی پلان کے تحت مساجد، امام بارگاہوں، بازاروں اور اہم عوامی مقامات پر پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ شہری اطمینان سے عبادات اور خریداری کر سکیں۔پولیس حکام کے مطابق رمضان کے دوران خاص طور پر تراویح کے لئے 116نفری تعینا ت کیا ہے جمعہ اور دیگر مذہبی اجتماعات کے موقع پر سیکیورٹی مزید سخت کی گئی ہے۔ حساس علاقوں میں پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے جبکہ مشکوک افراد کی نگرانی کے لیے خصوصی چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بازاروں اور شاپنگ مراکز میں افطار اور سحری کے اوقات میں رش کے پیش نظر 200اضافی نفری ٹریفک پولیس، موبائل اسکواڈ، موٹر سائیکل گشت اور پیدل پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔دوسری جانب ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے شہر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں میں ٹریفک پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ بعض مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس ٹیمیں بھی تیار رکھی گئی ہیں۔پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں تاکہ رمضان المبارک کو پرامن اور محفوظ بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3017/2026
کوئٹہ 12مارچ ۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان کی صدارت میں ڈیجیٹل پبلشرز اور سوشل میڈیا انفلوینسز کے ساتھ ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اخبارات اور سوشل میڈیا سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق پالیسی کے مختلف پہلووں اور مجوزہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں جیند بلوچ (ڈیلی انتخاب)، ظفر علی (ڈیلی قدرت)، علی شاہ (ڈیلی کوئٹہ وائس)، آغا عبید (ڈیلی صدائے الاس)، مرتضیٰ ترین (ڈیلی ایشیا ٹوڈے)، غفار لانگو (ڈیلی ریفارمر) بیبرگ بلوچ جبکہ سوشل میڈیا سے وابستہ شخصیات مرتضیٰ زہری، نقیب اللہ ، فضل الرحمان، عبد الوکیل سہیل احمد سمیت ڈی جی پی آر آفس کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران ڈیجیٹل پالیسی کے مختلف نکات پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور اس امر پر زور دیا گیا کہ بدلتے ہوئے میڈیا کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا کو منظم اور موثر انداز میں فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شرکاءنے اپنی آراءاور تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز آج کے دور میں اطلاعات کی ترسیل کا اہم ذریعہ بن چکے ہیں، لہٰذا اس شعبے کو بہتر پالیسی اور مناسب حکمت عملی کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی آر عسکر خان نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا کو باقاعدہ پالیسی کے تحت منظم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں آور آس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جا رہی ہے تاکہ ڈیجیٹل پالیسی کو حتمی شکل دی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پبلشرز اور سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کو سہولیات کی فراہمی اور سوشل میڈیا الاونسز کے حوالے سے بھی جامع حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی میں میرٹ کو خصوصی اہمیت دی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ صوبے کے مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے گی تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ڈی جی پی آر عسکر خان نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مثبت اور مستند معلومات کی فراہمی نہایت ضروری ہے، اور اس مقصد کے لیے حکومت، میڈیا اور سوشل میڈیا نمائندگان کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے مشاورتی اجلاس آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے کو مزید موثر اور منظم بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3018/2026
کوئٹہ،12 مارچ ۔بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں ، نیب بلوچستان نے12 مارچ 2026 کو ایف جی بوائز ڈگری کالج کوئٹہ کینٹ میں “نیب کے کام کا طریقہ کار اور بدعنوانی کے خاتمے میں طلباءکے کردار” کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوانوں بالخصوص طلباءکو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا تھا۔ نیب بلوچستان کے افسران کے ایک وفد نے خرم شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹر نیب بلوچستان کی قیادت میں طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نیب کے وڑن، مشن اور بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے میں طلباء کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان طلباءمعاشرے میں تبدیلی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں میں دیانتداری اور احتساب کو بنیاد بنائیں اور بدعنوانی سے نفرت کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں۔اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈائریکٹر نیب نے کہا کہ خود احتسابی اور دیانت داری اسلام کے بنیادی اصول ہیں، اور بدعنوانی کی کسی قسم کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اقربا پروری، رشوت، سفارش، زور زبردستی اور جانبداری کو کرپشن کی اقسام کے طور پر گرداناگیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ یہ رویے ہمارے معاشرے میں معمول بن چکے ہیں۔ اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ طلباء بدعنوانی کے خلاف شعور حاصل کر یں تا کہ ایمانداری، دیانتداری اور جوابدہی کے درس کومزید فروغ دیا جا سکے۔ معاشرے کے اہم ارکان کے طور پر طلباءکی اجتماعی کوششیں بدعنوانی سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس موقع پر ایف جی بوائز ڈگری کالج کے پرنسپل عاطف عظیم و دیگر فیکلٹی ممبران، نے نیب بلوچستان کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ بھی انسداد بدعنوانی کی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ سیمینار کا اختتام پر نیب کی جانب سے پرنسپل ایف جی کالج کو یادگاری شیلڈ دی گئی۔ بعدازاں کالج میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں نیب افسران، کالج کے اساتذہ، لیکچرارز اور طلباء نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3019/2026
کوئٹہ12مارچ: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ صوبے کا سب سے بڑا بورڈ ہے اور اس کو کیٹیگری A کا درجہ دینے کے بعد ضروری ہے کہ اس کے ممبران کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ اسکی بڑھتی ہوئی آبادی کے مطابق اس رکنیت کو ظاہر کیا جا سکے۔ ہم کوئٹہ کنٹونمنٹ سول آبادی کو درپیش مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ محمد نعیم کی قیادت میں ممبران کینٹ بورڈ پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے ملاقات کے دوران کینٹ کی سول آبادی کے مسائل اور کرایوں میں اضافے سمیت دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کنٹونمنٹ بورڈ نے آئندہ کے بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے گرانٹ کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ تمام بنیادی سہولیات کی ان کی دہلیز پر پہنچانے سے کنٹونمنٹ ایریا میں سول آبادی کیلئے کئی آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3020/2026
کوئٹہ، 12 مارچ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کے والد کے انتقال پر جمعرات کو مختلف سیاسی، قبائلی، سماجی اور تعلیمی شخصیات نے ان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی جن میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، قبائلی رہنمائ ساجد حسین دشتی، آغا شکیل درانی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند، پریس سیکرٹری ٹو چیف منسٹر شیخ عبدالرزاق، سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار احمد زئی، رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی کاکڑ، بیوٹمز یونیورسٹی ڑوب کیمپس کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالسلام، ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر اختر بلیدی، اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے محب سمیت دیگر مختلف سیاسی، سماجی اور تعلیمی شخصیات شامل تھیں جنہوں نے مینا مجید بلوچ سے ان کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا تعزیت کرنے والوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3021/2026
صحبت پور12مارچ ۔ ضلع صحبت پور میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر صحبت پور محترمہ فریدہ ترین نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے کہا کہ درخت ماحول کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ درخت نہ صرف فضا کو آلودگی سے پاک کرتے ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کو کم کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ماحول کے تحفظ اور درختوں کی آبیاری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند اور صاف ماحول فراہم کیا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے اور لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال اور آبیاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ پودے تناور درخت بن سکیں انہوں نے مزید کہا کہ درختوں کی اہمیت اور ماحول کے تحفظ کے حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنا نہایت ضروری ہے اس مقصد کے لیے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو چاہیے کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اس قومی مہم کو کامیاب بنائیں۔ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے عوام، سماجی تنظیموں اور تعلیمی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ماحول کے تحفظ اور سرسبز پاکستان کے قیام کے لیے شجرکاری مہم میں بھرپور کردار ادا کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اس قومی فریضے میں حصہ ڈالیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3022/2026
گوادر12مارچ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات کے تحت آج چیف منسٹر بلوچستان اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام (B-TEVTA) کے تحت مختلف ٹریڈز میں بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز کامیابی کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو ظہور احمد بلوچ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور بھی موجود تھے۔انٹرویوز میں امیدواروں نے اپنے اصل شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ حصہ لیا اور اپنی مہارت و قابلیت کا مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے امیدواروں پر زور دیا کہ وہ اپنی محنت، لگن اور قابلیت کے ذریعے مستقبل میں کامیابی حاصل کریں۔ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ امیدوار ایمانداری اور محنت سے کام کریں اور ملک و صوبے کا نام روشن کریں۔ یہ پروگرام وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت اور عالمی مارکیٹ میں مقابلے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3023/2026
بارکھان 12مارچ ۔ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ کی زیر صدارت پولیو ڈی پیک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ماجد امین کھیتران، ڈسٹرکٹ پولیو مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر ناصر خان کھیتران، یو سی ایم اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران آئندہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں، ٹیموں کی کارکردگی اور گزشتہ مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کو کور کرنے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بارکھان میں پولیو مہم کے دوران 53,210 بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع میں کل 14 یونین کونسلز میں پولیو مہم چلائی جائے گی، جس کے لیے 160 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ بچوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے 5 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 13 سے 16 اپریل تک کیا جائے گا، جس کے دوران گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور خاص طور پر وہ بچے جو گزشتہ مہم میں رہ گئے تھے انہیں ہر صورت کور کیا جائے تاکہ ضلع کو پولیو فری بنانے کے ہدف کو کامیاب بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3024/2026
گوادر:12مارچ ۔ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے موسم سرما کے جاری شجرکاری مہم کے سلسلے میں ضلع میں پودے لگانے کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ ماحول کی آلودگی کے خاتمے اور سرسبز و شاداب ماحول کے قیام کے لیے شجرکاری نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز وقت کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلیں صاف اور خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر، رہائشی کالونیوں، سکولوں، کالجوں، شاہراہوں، سڑکوں کے کناروں اور دیگر زرعی و خالی زمینوں پر پودے لگانے کے عمل کو تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ پودے لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ ماحول کی بہتری اور آنے والی نسلوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے گھروں، کھیتوں اور دیگر خالی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ ساتھ ہی متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال اور حفاظت یقینی بنائی جائے تاکہ یہ پودے درخت بن کر ماحول کی بہتری میں اپنا موثر کردار ادا کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Gwadar:In compliance with the directions of Hon’ble Chief Minister Balochistan, Mir Sarfraz Bugti, Deputy Commissioner Gwadar, Naqeebullah Kakar conducted interviews today of candidates seeking overseas employment under the Chief Minister Balochistan Skill Development Program (B-TEVTA) at the Deputy Commissioner’s Office.Additional Deputy Commissioner Revenue, Zahoor Ahmed Baloch, and Additional Deputy Commissioner General, Dr. Abdul Shakoor, were also present on the occasion.During the interviews, candidates presented their original identity cards, educational certificates, and other relevant documents, demonstrating their skills and competencies. Speaking to the participants, Deputy Commissioner Naqeebullah Kakar said the program is a significant step in providing youth with opportunities for employment at the international level. He encouraged the candidates to achieve success through hard work, dedication, and talent.He further emphasized that candidates should work with honesty and commitment to bring pride to the province and the country. The Deputy Commissioner noted that the program has been introduced as part of the Chief Minister’s special initiatives to provide professional training and enable youth to compete in the global job market.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3025/2026
موسیٰ خیل12 مارچ .۔ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی سید امان شاہ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر نادر خان اور دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع میں صحت کی سہولیات اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فرائض میں غفلت برتنے والے غیر حاضر ڈاکٹروں کی تنخواہیں منہا (Deduct) کرنے اور ان کے خلاف فوری قانونی و تادیبی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیئے انہوں نے واضح کیا کہ عوامی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام طبی مراکز میں ڈاکٹروں کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3026/2026
موسیٰ خیل 12 مارچ ۔یومِ پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج فخر باچا خان فٹسال کلب اور شید لالا عثمان کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک تھے، جبکہ ایس پی پولیس کلیم اللہ کاکڑ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبداللہ جان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے گراونڈ پہنچنے پر شائقینِ کھیل نے کھڑے ہو کر مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے روایتی روایات کے مطابق مہمانوں کو پگڑیاں پہنائیں ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے بال کو کک لگا کر فائنل میچ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جس کے بعد فخر باچا خان فٹسال کلب نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ جیت لیا میچ کے اختتام پر منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں سرٹیفیکیٹس اور انعامات تقسیم کیے اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد کرنا معاشرے میں امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ یومِ پاکستان کے حوالے سے ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرتی ہیں ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو کھیل کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں انہوں نے فاتح ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3027/2026
کوئٹہ 12مارچ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات اور وژن کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق اور نادار خاندانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت راشن کی تقسیم کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔اسی سلسلے میں خیزی چوک کے مقام پر واقع کیتھولک چرچ میں 130،میتھو ڈسٹ چرچ میں 300جبکہ ایموپیلا ویلفیئر سوسائٹی میں 60 مستحق خاندانوں میں راشن پیکیجز تقسیم کیے گئے۔ راشن کی تقسیم کا عمل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی نگرانی میں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک احسام الدین کاکڑ ،اسپیشل مجسٹریٹ سٹی ڈاکٹر عمران زیب اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار کی موجودگی میں شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا گیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کچلاک نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج حقیقی مستحقین تک پہنچے تاکہ انہیں اس مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی واضح ہدایات ہیں کہ بلا تفریق مذہب و مسلک تمام مستحق افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے اور اسی پالیسی کے تحت اقلیتی برادری کے مستحق خاندانوں کو بھی راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں مسلسل سرگرم عمل ہیں اور رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مستحق خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم کے عمل کو مکمل شفافیت اور میرٹ پر یقینی بنانے کے لیے انتظامی افسران خود نگرانی کر رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3028/2026
کوئٹہ 12مارچ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات اور وژن کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق اور نادار خاندانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت راشن کی تقسیم کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔اسی سلسلے میں خیزی چوک کے مقام پر واقع کیتھولک چرچ میں 130،میتھو ڈسٹ چرچ میں 300 اور عیسیٰ نگری میں 200جبکہ ایموپیلا ویلفیئر سوسائٹی میں 60 مستحق خاندانوں میں راشن پیکیجز تقسیم کیے گئے۔ راشن کی تقسیم کا عمل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی نگرانی میں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک احسام الدین کاکڑ ،اسپیشل مجسٹریٹ سٹی ڈاکٹر عمران زیب, اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار کی موجودگی میں شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا گیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کچلاک نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج حقیقی مستحقین تک پہنچے تاکہ انہیں اس مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی واضح ہدایات ہیں کہ بلا تفریق مذہب و مسلک تمام مستحق افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے اور اسی پالیسی کے تحت اقلیتی برادری کے مستحق خاندانوں کو بھی راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں مسلسل سرگرم عمل ہیں اور رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مستحق خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم کے عمل کو مکمل شفافیت اور میرٹ پر یقینی بنانے کے لیے انتظامی افسران خود نگرانی کر رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3029/2026
تربت . 23 مارچ یومِ پاکستان اور رمضان اسپورٹس فیسٹیول کے فائنل مقابلوں میں ینگ دشت جونیئر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کرکٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔تربت میں محکمہ یوتھ افیئرز بلوچستان اور محکمہ اسپورٹس کے زیرِ اہتمام یومِ پاکستان اور رمضان المبارک اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں کرکٹ، فٹسال اور رسی کشی کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے۔ فائنل میچز کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی تھے۔کرکٹ کے فائنل میں ینگ دشت جونیئر اور زراعت کرکٹ ٹیم کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ینگ دشت جونیئر نے مقررہ اوورز میں 129 رنز بنائے۔ جواب میں زراعت کالونی کی ٹیم بھرپور مقابلے کے باوجود 124 رنز پر آل آوٹ ہوگئی، یوں ینگ دشت جونیئر نے 5 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔میچ کے بہترین کھلاڑی سہیل قرار پائے جنہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز اسکور کیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔رسی کشی کے فائنل میں پولیس اکیڈمی اور کرکٹ کمبائن کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پولیس اکیڈمی نے کامیابی حاصل کی۔تقریب کے موقع پر حبیب اللہ بلوچ، عبدالرحیم بلوچ (سوشل ویلفیئر آفیسر) اور کیپٹن عبدالباسط سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ مہمانِ خصوصی نے کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر بلوچستان برائے یوتھ افیئرز منسٹر اسپورٹس مینا مجید، سیکرٹری اسپورٹس دورہ بلوچ، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس یاسر بازئی اور اسپورٹس آفیسر کیچ غفار یوسف دشتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اسپورٹس ایونٹس نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ آج کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں بہترین ٹرافیاں، میڈلز اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسی طرح تعاون جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3030/2026
تربت 12 مارچ ۔: ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ بنیادوں پر اساتذہ کی تقرری کے عمل کو صاف و شفاف انداز میں مکمل کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) کیچ امجد شہزاد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد پیش کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کا عمل نہایت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس سے تعلیمی نظام مضبوط ہوتا ہے اور قابل و اہل افراد کو آگے آنے کے مواقع میسر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ای او کیچ اور ان کی ٹیم نے کنٹریکٹ بنیادوں پر اساتذہ کی تقرری کے عمل کو انتہائی منظم، شفاف اور میرٹ کے مطابق انجام دے کر ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے اس موقع پر محکمہ تعلیم کی ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ذمہ داری کے احساس کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ڈی ای او کیچ امجد شہزاد اور ان کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر کیچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع کیچ میں تعلیم کے
معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3031/2026
کراچی/گوادر12مارچ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ نے کراچی میں پاکستان انٹرموڈل لمیٹڈ کے دفتر میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں خطے کی معروف شپنگ کمپنیوں کے نمائندوں نے بذریعہ آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں علاقائی بحری صورتحال اور گوادر پورٹ کی بڑھتی ہوئی تجارتی اہمیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دورانآبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے بعد پیدا ہونے والے علاقائی بحری چیلنجز اور عالمی شپنگ سرگرمیوں پر اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اس تناظر میں حکومتِ پاکستان کاروباری اداروں کو اپنی تجارتی سرگرمیاں گوادر پورٹ کی جانب منتقل کرنے کی ترغیب دے رہی ہے تاکہ اسے ایک اسٹریٹجک اور کم لاگت متبادل بندرگاہ کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔ترجمان گوادر پورٹ کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے کراچی میں مختلف شپنگ کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ متعدد مشاورتی ملاقاتیں کیں، جو آن لائن اور بالمشافہ دونوں انداز میں منعقد ہوئیں۔ ان ملاقاتوں کے نتیجے میں کئی کمپنیوں نے اپنی تجارتی سرگرمیاں گوادر منتقل کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔اجلاس کے دوران چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے نمائندوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں ہمسایہ بندرگاہوں کے مقابلے میں مسابقتی ریٹس اور ٹیرف متعارف کرانے، جبکہ گوادر کے ذریعے کنٹینرز اور جنرل کارگو کی ٹرانس شپمنٹ کو مزید آسان بنانے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں شریک قومی و بین الاقوامی کمپنیوں نے گوادر پورٹ میں سرمایہ کاری اور آپریشنز کے آغاز میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید معاہدوں اور پیش رفت کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔اس موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ نے کہا کہ گوادر پورٹ تیزی سے عالمی شپنگ کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ موجودہ حالات میں بین الاقوامی تجارت کے لیے محفوظ، موثر اور کم لاگت راستہ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا وڑن گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال بنا کر دنیا بھر کے کاروباری اداروں کے لیے ایک ترجیحی تجارتی مرکز بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے عالمی معیار کی سہولیات اور ہموار آپریشنز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جس سے نہ صرف پاکستان کی معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ علاقائی تجارت کے نئے امکانات بھی روشن ہوں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3032/2026
نصیرآبا 12 مارچ ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر میں شاہراہوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے اور سفری سہولیات میں بہتری لانے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ضلع کچھی میں اہم شاہراہ ڈھاڈر تا کوئٹہ) کی توسیع کے جاری منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر اہتمام ڈھاڈر تا کوئٹہ این–65 قومی شاہراہ پر جاری توسیعی کام کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے شاہراہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام اور انجینئرنگ ٹیم کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈھاڈر تا کوئٹہ این–65 قومی شاہراہ بلوچستان کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے، جو نہ صرف ضلع کچھی بلکہ صوبے کے دیگر اضلاع کے لوگوں کے لیے بھی آمدورفت کا ایک اہم ذریعہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم شاہراہ، جو بولان کے پہاڑی راستوں سے گزرتی ہے، کی توسیع سے ٹریفک کے دباو¿ میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ مسافروں کو محفوظ، آسان اور تیز رفتار سفری سہولیات میسر آئیں گی اس منصوبے کی تکمیل سے تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا اور مختلف علاقوں کے درمیان رابطے مزید بہتر ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر کچھی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس منصوبے کی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان شاءاللہ عید الفطر کے بعد قومی شاہراہ این–65 کی توسیع کا کام مکمل ہونے پر رات کے وقت بھی ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے گا، جس سے عوام کو سفری مشکلات سے نجات ملے گی اور مسافروں کو زیادہ سہولت اور تحفظ فراہم ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بہتر انفراسٹرکچر اور محفوظ شاہراہیں فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اس طرح کے ترقیاتی منصوبے صوبے کی معاشی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3033/2026
کوئٹہ 12مارچ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان ریونیواتھارٹی نے صوبے میں میرج ہالز، لانز، منڈپ، پنڈال اور شامیانہ سمیت تقریباتی خدمات فراہم کرنے والے تمام کاروباری مراکز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اتھارٹی کے ساتھ اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں اور ٹیکس قوانین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ اتھارٹی کے مطابق بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS) ایکٹ 2015 کے تحت شادی ہالز اور دیگر تقریباتی خدمات، جن میں فلورل سجاوٹ اور ڈیکوریشن سمیت متعلقہ سہولیات شامل ہیں، پر فی تقریب 10 ہزار روپے یا سروس فیس کا 2 فیصد (جو بھی زیادہ ہو) کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد ہے۔ بی آر اے نے مزید واضح کیا ہے کہ اس اسکیم کے تحت ان پٹ ٹیکس کریڈٹ یا ایڈجسٹمنٹ قابلِ اجازت نہیں ہوگی۔ تمام متعلقہ کاروباری مراکز کیلئے ضروری ہے کہ وہ مقررہ قوانین کے مطابق اپنی رجسٹریشن مکمل کریں، ٹیکس واجبات ادا کریں اور ہر ٹیکس پیریڈ کی ریٹرنز بروقت جمع کرائیں۔ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ رجسٹریشن نہ کروانے، ٹیکس ادا نہ کرنے یا بروقت ریٹرن فائل نہ کرنے کی صورت میں قانون کے مطابق جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ بی آر اے نے میرج ہال مالکان اور تقریباتی خدمات فراہم کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیکس قوانین کی مکمل تعمیل کو یقینی بنائیں تاکہ صوبے کی ترقی میں حصہ ڈال کر اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3034/2026
زیارت 12مارچ ۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس کی زیر صدارت مینا بازار لگانے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سجاد الرحمان اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس سے ڈیٹی کمشنرعںدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ زیارت اور سنجاوی میں مینا بازار لگائیں گے جس میں سستے داموں اشیائ فروخت کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے کہا رمضان المبارک کے مہینے میں گرانفروشی سے پرہیز کی جائے اور رمضان کے تقدس کا خاص خیال رکھا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3035/2026
زیارت 12مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے آج بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کے سلسلے میں افسران کا اجلاس منعقد ہواجلاس ایف سی کیپٹن حارث علی، کیپٹن ناصر، اسسٹنٹ کمشنر زیارت سجادالرحمان کوڑو،ایس ڈی او ایریگیشن رفیع اللہ ،ایس ڈی او پی ایچ ای،تحصیلدار نور احمد کاکڑ،تحصیلدار سنجاوی وکیل احمد نے شرکت کی اجلاس میں بی ایس ڈی آئی سکیمات کے بارے میں جائزہ اور پروگریس رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کی گئی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام بی ایس ڈی آئی سکیمات کے دورے جاری رکھے جائیں گے ، غفلت اور ناقص کام کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایکسین کو کام معیار کے مطابق کرنے اور مقررہ میعاد کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام مطمئن رہیں، بی ایس ڈی آئی سکیمات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جن کی تکمیل سے عوام مستفید ہوں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3036/2026
زیارت 12مارچ ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر وزیر اعلیٰ رمضان ریلیف پیکج کی پروکار طریقے سے تقسیم جاری ہے زیارت میں مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے سینکڑوں مستحقین میں راشن تقسیم کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سجاد الرحمان بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنرعبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے ماہِ صیام کی برکتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق اور نادار افراد کے لیے خصوصی رمضان ریلیف پیکج کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت موقع غریب، نادار اور لاچار خاندانوں کو ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان و راشن فراہم کیا گیا تاکہ وہ رمضان المبارک میں اپنی بنیادی ضروریات باعزت طریقے سے پوری کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3036/2026
چمن 12مارچ ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا احمد بلوچ کا آئی ایف آر پیز ہولڈنگ کیمپ کا دورہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا احمد بلوچ نے آئی ایف آر پیز ہولڈنگ کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیمپ میں اٹھائے گئے اقدامات اور انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ کیمپ میں موجود افراد کو تمام بنیادی سہولیات بروقت فراہم کی جائیں۔انہوں نے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں موجود افراد کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور کیمپ کی منتظمین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں موجود تمام لوگوں کیساتھ خندا پیشانی اور خوش اسلوبی سے پیش آئیں کیونکہ تمام افغان باشندے ہمارے دینی بھائی اور پڑوسی ہیں اسلئے ممکن حد تک تمام ہولڈنگ کیمپ میں موجود لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3037/2026
چمن 12مارچ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژن کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی چمن عزیز اللہ کاکڑ نے شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے قصائیوں، نانبائیوں، درزیوں اور جنرل اسٹورز کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر حفظانِ صحت کے اصولوں، سرکاری نرخ ناموں کی نمایاں آویزاں کرنے، مقررہ قیمتوں پر اشیاء کی فروخت، وزن اور معیار کی جانچ پڑتال سمیت دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی چمن نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی، سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی اور من مانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی کہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ عوام کو معیاری اور صاف ستھری اشیائ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح اور ذمہداری ہے جس پر ہم کسی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے اور بازاروں کی نگرانی کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3038/2026
کوئٹہ 12مارچ سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق کفائت شعاری نفاذ کےتناظر میں صرف سنٹرل پولیس آفس،کرائمز برانچ،اسپیشل برانچ اور پولیس ٹریننگ کالج ضروری خدمات کے دفاترقرار دیتے ہوئے ہفتے میں پانچ روز کھلے رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿






