December 23, 2024
News

21-12-2024

خبرنامہ نمبر 7916/2024
گوادر: محکمہ لائیو اسٹاک کے زیرِ اہتمام بسُول اور کھور دان کے علاقوں میں موبائل ویٹرنری کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کی قیادت ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ نے کی، جبکہ اسسٹنٹ عبید اللہ بلوچ اور دیگر اسٹاف نے بھرپور خدمات انجام دیں، اس کیمپ کا مقصد مویشیوں کی صحت کو بہتر بنانا، بیمار جانوروں کا علاج، اور مالکان کو جانوروں کی دیکھ بھال کے جدید اور موثر طریقے سکھانا تھا۔ اس دوران جانوروں کی مکمل تشخیص کی گئی اور بیماریوں کے علاج کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔مالکان کو آگاہی اور مفت سہولیات فراہم کی گئیں کیمپ میں مویشیوں کے مالکان کو جانوروں کی خوراک، دیکھ بھال، اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی تربیت دی گئی۔ مالکان کو جدید طریقوں سے مویشیوں کی صحت اور افزائش کو بہتر بنانے کے عملی طریقے سکھائے گئے۔ جانوروں کے علاج کے ساتھ ساتھ ضروری دوائیاں اور ویکسینیشن مفت فراہم کی گئیں تاکہ بیمار جانوروں کی صحت بحال کی جا سکے اور مویشیوں کو مستقبل میں بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ علاقے کے مالداروں نے محکمہ لائیو اسٹاک کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے ویٹرنری کیمپ نہ صرف مویشیوں کی صحت کے لیے اہم ہیں بلکہ علاقے کی معیشت اور لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔یہ کیمپ نہ صرف جانوروں کے لیے فوری طبی امداد فراہم کرنے کا ذریعہ بنا بلکہ مالکان کو مویشیوں کی دیکھ بھال کے بارے میں عملی معلومات فراہم کیں۔ اس سے علاقے میں مویشی پال حضرات کی زندگیوں میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق، ایسے اقدامات کا تسلسل جاری رکھا جائے گا تاکہ مویشیوں کی صحت بہتر ہو، بیماریوں کا بروقت علاج ممکن ہو، اور علاقے کی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکے۔یہ موبائل ویٹرنری کیمپ علاقے کی ترقی کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے، جس سے مقامی مالداروں کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

22-12-2024

News

22-12-2024

News

22-12-2024

News

21-12-2024

News

22-12-2024