8th-May-2026

خبرنامہ نمبر3844/2026
کوئٹہ، 08 مئی:حکومت بلوچستان نے جھل مگسی کے قریب باریجا کے مقام پر خاران سے لاڑکانہ جانے والی مسافر بس کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے اپنے ایک بیان میں حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کی ہے شاہد رند نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دیگر شہروں کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو حادثے کی تحقیقات و وجوہات کے تعین کا حکم دے دیا ہے جبکہ محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی غفلت نہ برتی جائے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

خبرنامہ نمبر3845/2026
کوئٹہ، 08 مئی:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ژیاؤچن ایما فین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں آبی وسائل، زراعت، منرلز اینڈ مائنز، تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اسکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور خصوصی طور پر زیر بحث آئے ملاقات کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کچھی کینال سمیت بلوچستان کے آبی و زرعی ترقیاتی منصوبوں میں وسیع المدتی سرمایہ کاری اور مالی معاونت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فنی تربیت اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے قابل عمل منصوبوں پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت ترقیاتی عمل میں عالمی اور قومی ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو خوش آمدید کہتی ہے اور صوبے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے قابل عمل اور منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ محدود ترقیاتی وسائل میں عوامی ضروریات کے مطابق مؤثر ترقیاتی حکمت عملی پر عمل درآمد اور صوبے کی پسماندگی کا خاتمہ ایک بڑا چیلنج ضرور ہے تاہم حکومت ترجیحات کا درست تعین کرکے دیرپا اور عوام دوست منصوبوں پر پیش رفت کررہی ہے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے دس سالہ جامع ترقیاتی پلان مرتب کرلیا گیا ہے جس کے تحت مختلف شعبوں میں مرحلہ وار اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو سرمایہ کاری کے لیے محفوظ، پرامن اور پرکشش خطہ بنایا جارہا ہے اور حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور مؤثر سیکیورٹی فراہم کرے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت میگا منصوبوں کے تحفظ، تکمیل اور مؤثر عملدرآمد کی مکمل استعداد اور صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ ترقیاتی منصوبوں اور نئے معاشی مواقعوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں 3200 بند اسکول دوبارہ فعال کیے جاچکے ہیں جبکہ 2100 کمیونٹی بیسڈ نئے اسکول بھی قائم کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب حکومت کی توجہ معیاری تعلیم، جدید تعلیمی سہولیات اور انسانی وسائل کی ترقی پر مرکوز ہے تاکہ نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کے فروغ کے لیے اصلاحاتی اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور حکومت بلوچستان مؤثر پالیسی سازی کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود کے اہداف کے حصول کے لیے سنجیدگی سے کام کررہی ہے ملاقات میں صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہوراحمدبلیدی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون بھی موجود تھے

خبرنامہ نمبر3846/2026
پنجگور۔8 مئی 2026: یونیورسٹی آف مکران، پنجگور کی الحاق کمیٹی (Affiliation Committee) نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پنجگور کا تفصیلی اور جامع معائنہ دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد کالج میں موجود تعلیمی، تدریسی، انتظامی اور بنیادی سہولیات کا ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے مقررہ معیارات اور آفیشل چیک لسٹ کے مطابق جائزہ لینا تھا، تاکہ ادارے کے یونیورسٹی آف مکران کے ساتھ باضابطہ الحاق کے لیے ضروری امور کو حتمی شکل دی جا سکے۔ دورے کے دوران الحاق کمیٹی نے کالج کے مختلف شعبہ جات، کلاس رومز، لیبارٹریز، لائبریری، امتحانی نظام، تدریسی سہولیات، فیکلٹی کی تعلیمی قابلیت، طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ریکارڈ مینجمنٹ، انفراسٹرکچر اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔ کمیٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مقررہ معیار کے مطابق تمام ضروری پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی سفارشات مرتب کیں تاکہ الحاق کے عمل کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔اس معائنہ کمیٹی میں یونیورسٹی آف مکران کے رجسٹرار آفتاب اسلم بلوچ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) شہباز احمد، ایڈیشنل رجسٹرار منیر احمد، ڈپٹی رجسٹرار بیبگر خالد بلوچ، ہیڈ آف سوشل ورک ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر راشد منظور، ہیڈ آف ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ رشید احمد، ہیڈ آف انگلش ڈپارٹمنٹ صائمہ جہانگیر اور اسسٹنٹ کنٹرولر آف ایگزامینیشن عطا مہر شامل تھے۔دورے کے دوران پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پنجگور نذیر احمد، فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ کے عہدیداران شریک تھے۔ اس موقع پر کمیٹی کو کالج کی تعلیمی سرگرمیوں، دستیاب سہولیات، مستقبل کے منصوبہ جات اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔الحاق کمیٹی کے مرتب کردہ حتمی رپورٹ کی روشنی میں کالج کے یونیورسٹی آف مکران کے ساتھ باضابطہ الحاق اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن کے اجراء کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی مواقع اور اعلیٰ معیار کی سہولیات میسر آ سکیں۔

خبرنامہ نمبر3847/2026
نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن (ر) ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) فیز ون کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، معیار اور بروقت تکمیل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ ایس ایس نصیرآباد اسد ناصر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے واضح کیا کہ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو فیز ون کے تمام منصوبوں کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل کرنا انتہائی ضروری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت، سستی یا ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ سرکاری وقت اور قومی خزانے کے ضیاع کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، ترقیاتی منصوبوں میں سست روی برتنے والے ٹھیکیداروں کو فوری طور پر نوٹسز جاری کیے جائیں گے جبکہ ناقص کارکردگی یا تاخیر میں ملوث ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرکے ان کے تمام کال ڈیپازٹس ضبط کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی یقینی بنائیں، فیلڈ میں باقاعدگی سے دورے کریں اور جاری کام کی ویڈیوز بنا کر رپورٹ پیش کریں تاکہ شفافیت، معیار اور رفتار کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے اور ان منصوبوں کے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس ڈی آئی منصوبے حکومت کی جانب سے عوام کے وسیع تر مفاد میں شروع کیے گئے ہیں جن کا مقصد بنیادی ڈھانچے کی بہتری، عوامی سہولیات میں اضافہ اور علاقے میں ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرکے بہت جلد ان کا افتتاح کیا جائے گا تاکہ نصیرآباد کے عوام حکومتی ترقیاتی اقدامات کے ثمرات سے فوری طور پر مستفید ہو سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطہ مزید مؤثر بنانے، شفافیت کو یقینی بنانے اور عوامی مفاد کے ہر منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

خبرنامہ نمبر3848/2026
جعفر آباد: ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کی سربراہی میں معرکہ? حق کی مناسبت سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ کرام، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سیمینار کے دوران طلبہ نے معرکہ? حق کے حوالے سے ملی جوش و جذبے سے بھرپور تقاریر پیش کیں اور وطن عزیز کے دفاع، قومی یکجہتی اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ? حق ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جس نے پوری دنیا پر ثابت کیا کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کی سرحدوں کو محفوظ بنایا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ حب الوطنی، قومی شعور اور اپنے اسلاف کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں کیونکہ یہی نوجوان نسل مستقبل میں ملک و قوم کی حقیقی معمار ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی ادارے نئی نسل میں قومی سوچ، اتحاد، نظم و ضبط اور پاکستان سے محبت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، اور ایسے سیمینارز طلبہ میں ملکی تاریخ، قومی غیرت اور دفاع وطن کے جذبے کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے غازیوں اور قومی ہیروز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں اور پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

خبرنامہ نمبر3849/2026
صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے گرلز کالج کواری روڈ کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کلائمیٹ چینج اور پھولوں کی نمائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران طالبات کی جانب سے مختلف اقسام کے خوبصورت پھول، سجاوٹی پودے اور تخلیقی انداز میں تیار کیے گئے گملے پیش کیے گئے جبکہ خصوصی فلاور ایگزیبیشن بھی منعقد کی گئی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ صوبائی وزیر نے طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں اور ماحول دوست سوچ کو قابلِ ستائش قرار دیا۔تقریب میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج بن چکی ہے اور اس کے اثرات بلوچستان سمیت پورے ملک میں واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ ماحولیاتی تحفظ اور شجرکاری کے فروغ کے لیے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ ماحول کو صاف، سرسبز اور محفوظ بنانے کے لیے عملی کردار ادا کریں۔ تقریب میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، ماحولیاتی آلودگی، اور کلائمیٹ چینج سے پیدا ہونے والے خطرات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی بھی فراہم کی گئی۔صوبائی وزیر نے پھولوں کی بہترین نمائش کے انعقاد پر کالج کی پرنسپل فرخ بشیر اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے مثبت اور تعمیری اقدامات آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے تاکہ طلبہ و طالبات میں ماحول دوستی اور پودوں کی اہمیت سے متعلق شعور مزید اجاگر ہو سکے تقریب میں استاتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی

خبرنامہ نمبر3850/2026
ہرنائی 8مئی 2026ء: پاکستان مسلم لیگ (ن) ہرنائی کے زیر اہتمام گزشتہ سال مئی میں پاک فوج کی جانب سے معرکہ حق ”آپریشن بنیان المرصوص” میں روایتی حریف انڈیا کو عبرتناک شکست دینے کی پہلی سالگرہ انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے گراؤنڈ سے ایک عظیم الشان ”پاک فوج زندہ باد” ریلی نکالی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام اور پارٹی کارکنوں نے شرکت کر کے افواجِ پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ریلی کی قیادت حلقہ پی بی 7 کے منتخب نمائندے صوبائی وزیر نور محمد دومڑ کے بھائی اور ممتاز سماجی شخصیت حاجی باز محمد دومڑ نے کی۔ اس تاریخی موقع پر ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بشمول ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی، ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جھاکرانی، اور اے ڈی سی محمد سلیم ترین نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ قبائلی عمائدین، تاجر برادری اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی ریلی کا حصہ بنی۔شہر بھر میں گونجتے نعرے اور سبز ہلالی پرچم ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پاکستان کے سبز ہلالی جھنڈے اور بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں اور انڈیا کی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی جب شہر کے مختلف راستوں سے گزری تو فضا ”پاک فوج زندہ باد” اور ”چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں ” کے نعروں سے گونج اٹھی۔??مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی باز محمد دومڑ اور ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی و دیگر مقررین نے کہا کہ”گزشتہ سال مئی میں جب دشمن نے ہماری سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو شاہینوں نے ان کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ معرکہ حق میں پاک فوج نے اپنے سے تین گنا بڑے حریف کو وہ زخم دیے جو تاریخ کبھی نہیں بھولے گی۔ اگر انڈیا نے دوبارہ کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے پہلے سے بھی زیادہ عبرتناک انجام سے دوچار کیا جائے گا۔”?مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ برس کے معرکے میں پاک فضائیہ نے دشمن کے جدید ترین فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کو مار گرا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا، جس کا اعتراف عالمی میڈیا نے بھی کیا۔ یہ معرکہ انڈیا کے لیے عالمی سطح پر انتہائی شرمندگی کا باعث بنا۔تقریب کے اختتام پر فوکل پرسن حاجی باز محمد دومڑ نے ریلی کو کامیاب بنانے پر ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ جات کے افسران، تاجروں اور بالخصوص میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس قومی کاز کو بھرپور کوریج دی۔

خبرنامہ نمبر3851/2026
کوہلو 08 مئی۔ معرکہ حق بنیان مرصوص کے پہلے سال کی مناسبت سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوہلو میں ایک ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا ریلی گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول کوہلو سے نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ختم نبوت چوک پہنچی اور بعد ازاں واپس ماڈل ہائی اسکول آکر اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران شہر پاک فوج زندہ باد اور“پاکستان پائندہ باد”کے نعروں سے گونج اٹھا جبکہ شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر معرکہ حق کی کامیابی اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے افواجِ پاکستان کی ملکی سلامتی، دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی گئی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور معرکہ? حق“بنیان مرصوص”کی یاد اور اس کے جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا۔ بعد ازاں گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول کوہلو میں ایک پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی جہاں طلبہ نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دمڑ نے کہا کہ پاک فوج نے مادرِ وطن کے دفاع، امن کے قیام اور قومی سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان ہماری قومی وحدت، خودمختاری اور استحکام کی علامت ہیں اور نوجوان نسل کو اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے گزشتہ سال مئی میں ملکی دفاع میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کرتے ہوئے بھارت کے غرور اور تکبر کو خاک میں ملا دیا ہے، پاکستاں کے بری، فضائی اور بحری فوج نے دشمن کا مقابلہ کرکے پورے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا، سلامتی اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد ہے اور ہر مشکل وقت میں اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دمڑ، ایس پی کوہلو طیب اقبال، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر اصغر مری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفر زرکون، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل حفیظ اللہ مری، پرنسپل ماڈل ہائی سکول حاجی تاج محمد مری،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر بہادر شاہ زرکون، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی رفیق بزدار، انجینئر میر شکور مری، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل محبت خان کھیتران، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر آر ٹی ایس ایم بہرام کالکانی، ایم اینڈ ای آفیسر میر کلیم مری، عمر فاروق زرکون، یوتھ کے صدر قطب مری، حاجی سیف اللہ مری سمیت مختلف محکموں کے ضلعی افسران، اساتذہ، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔۔

خبرنامہ نمبر3852/2026
نصیرآباد8 مئی: ڈپٹی کمشنر صحبت پور، میڈم فریدہ ترین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان اور متعلقہ افسران نے بھرپور شرکت کیاجلاس کے دوران انتظامی امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ باہمی روابط اور مؤثر کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی میں تیزی، شفافیت اور بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی، معیار کی پابندی اور بروقت تکمیل پر خصوصی زور دیا اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا اور کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کو فعال بنایا جائے اور ہر محکمہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے، تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور سرکاری خدمات کا معیار مزید بلند ہو سکے

خبرنامہ نمبر3853/2026
وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ آپریشن بنیانِ مرصوص محض ایک فوجی کارروائی کا نام نہیں بلکہ یہ حق و باطل کے درمیان ایک ایسا فیصلہ کن معرکہ اور قومی یکجہتی کا وہ عظیم الشان باب ہے جس نے دشمن کے تکبر کو پیوندِ خاک کر دیا۔ معرکہِ حق کا ایک برس مکمل ہونے پر اپنے خصوصی پیغام میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے جس پیشہ ورانہ مہارت اور جانثاری کے ساتھ دشمن کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنایا، اس نے نہ صرف وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنا دیا بلکہ دشمن کے دانت بھی کھٹے کر دیے۔ ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معرکہ ہماری قومی غیرت اور دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس کی بدولت آج پاکستان کا سر فخر سے بلند ہے۔ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے واضح کیا کہ بھارت نے جس غرور کے ساتھ اپنے رافیل طیاروں کا چرچا کیا تھا، ان طیاروں کی تباہی نے اسے پوری دنیا کے سامنے رسوا اور شرمسار کر دیا۔ مودی حکومت کو یہ گمان تھا کہ وہ اپنی عددی برتری اور جدید ٹیکنالوجی کے بل بوتے پر پاکستان کو دباؤ میں لے آئے گی، لیکن اسے ہر محاذ پر شکستِ فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو صرف عسکری میدان میں ہی نہیں بلکہ سائبر اور سفارتی محاذوں پر بھی بدترین ناکامی ہوئی اور عالمی سطح پر اس کا جھوٹا بیانیہ ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ یہ معرکہ اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ جنگیں صرف آلاتِ حرب سے نہیں بلکہ ایمان کی قوت اور بلند حوصلوں سے جیتی جاتی ہیں۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے قومی یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ معرکہِ حق نے یہ عظیم سبق دیا ہے کہ جب قوم، حکومت اور مسلح افواج ایک ہی پیج پر ہوں اور متحد ہو کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں، تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس فتح میں جتنا کردار ہماری افواج کا ہے، اتنا ہی سہرا اس قوم کے سر بھی ہے جس نے اپنے محافظوں کی پشت پناہی کی۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے معرکہِ حق کا ایک برس مکمل ہونے پر ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہدا کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا اور غازیوں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے ان سپوتوں کی ہمیشہ احسان مند رہے گی جنہوں نے لہو دے کر آزادی کے چراغ روشن رکھے۔

خبرنامہ نمبر3854/2026
لورالائی 8مئی:معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی قیادت میں ڈی سی آفس لورالائی سے ایک پروقار ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہاد احمد، اے ڈی سی ریوینیو محمد اسماعیل مینگل، اے ڈی سی جنرل نور علی کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم، مختلف سرکاری محکموں کے افسران، اساتذہ، طلباء، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شہداء کے حق میں نعرے اور قومی اتحاد سے متعلق تحریریں درج تھیں۔ ریلی کے دوران شرکاء نے“پاکستان زندہ باد”،“شہداء ہمارا فخر ہیں ”اور“اتحاد، امن اور ترقی”کے نعرے بلند کیے جبکہ معرکہ? حق کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کہا کہ معرکہء حق وطنِ عزیز کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے جس نے قوم کو اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کا عملی درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو قومی ہیروز کی قربانیوں اور ملکی دفاع میں افواجِ پاکستان کے کردار سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ان میں حب الوطنی اور قومی شعور کو مزید فروغ دیا جا سکے۔اس موقع پر ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہاد احمد نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور قومی سلامتی کے لیے سیکیورٹی اداروں اور عوام کے درمیان باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مقررین نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام ہر مشکل گھڑی میں متحد ہو کر ملک کی سالمیت، امن اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ریلی شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔ اختتامی تقریب میں شہداء کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی اور امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

خبرنامہ نمبر3855/2026
گوادر: ضلعی انتظامیہ گوادر کی قیادت میں“معرکہحق ریلی”کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، طلباء و طالبات، اساتذہ، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے پاک افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر، ڈی ایس پی پولیس چاکر بلوچ، مختلف سرکاری محکموں کے افسران، سماجی و سیاسی شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ ریلی میرین ڈرائیو سے شروع ہوئی اور مرکزی شاہراہ سے ہوتی ہوئی سید ظہور شاہ ہاشمی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھائے پاکستان کے حق میں اور دشمن قوتوں کے خلاف پُرجوش نعرے لگا رہے تھے۔ پورا ماحول حب الوطنی، قومی یکجہتی اور جذب پاکستان سے گونج اٹھا۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطنِ عزیز کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر سازش، اشتعال انگیزی اور منفی پروپیگنڈے کا پوری قوم متحد ہوکر مقابلہ کرے گی اور پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف کسی بھی مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔مقررین نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیز پالیسیوں اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے باوجود پاکستانی قوم متحد، پُرامید اور اپنے قومی اداروں پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی سالمیت، قومی وقار اور دفاع کے لیے پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے اور ہر مشکل گھڑی میں اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی رہے گی۔ریلی سے اسسٹنٹ کمشنر گوادر، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا اور قومی اتحاد، باہمی یکجہتی اور ملکی سلامتی کے لیے اجتماعی کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور پائیدار امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد اور یکجان رہے گی۔

خبرنامہ نمبر3856/2026
بارکھان 8مئی:معرکہ حق“بنیان المرصوص”کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بارکھان حسام الدین کاکڑ کی قیادت میں ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی ڈی سی کمپلکس سے شروع ہو کر شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی آفیسر کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں مختلف محکموں کے افسران، اساتذہ کرام، طلبہ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے قومی یکجہتی، امن، استحکام اور ملک کی سلامتی کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ حب الوطنی پر مبنی نعرے بھی لگائے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حسام الدین کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ? حق“بنیان المرصوص”قومی تاریخ کا ایک اہم باب ہے جس نے اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کا عملی درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں شعور و آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور پائیدار امن کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

خبرنامہ نمبر3857/2026
کوئٹہ 8 مئی۔۔صوبائی مشیر ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے معرکہ حق کا ایک برس مکمل ہونے پر اپنے پیغام کہا کہ بھارت کے رافیل طیاروں کی تباہی نے اسے دنیا بھر میں رسوا کر دیا اورسائبر محاذ ہو یا سفارتی محاذ،مودی حکومت کو ہر جگہ منہ کی کھانا پڑی۔ اپنے بیان میں نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا کہ معرکہ حق نے ثابت کیا کہ جب مکار دشمن کے خلاف پوری قوم، حکومت اور افواج متحد ہوں تو فتح ملتی ہے۔ معرکہ حق کا ایک برس مکمل ہونے پر اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، انھوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص محض فوجی کارروائی نہیں بلکہ حق و باطل اور قومی اتحاد کا معرکہ تھا، ہماری افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئے انہوں نے کہا کہ معرکہ? حق کی فتح نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور پوری قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے کیونکہ اتحاد، ایمان اور قربانی کے جذبے سے پاکستان نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی اور آج کا دن قومی عزم اور یکجہتی کی تجدید کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہادر سپوتوں نے پاکستان کو جو بلندییوں کی معراج تک پہنچایا ہے آج ملک سفارتی اور عالمی سطح پر اس کے ثمرات سمیٹ رہا ہے اور دشمن بھی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تعریفیں کررہا ہے

خبرنامہ نمبر3858/2026
کوئٹہ: سوشل میڈیا پر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نواں کلی میں مبینہ طور پر پرانے درختوں کی کٹائی سے متعلق اطلاعات سامنے آنے کے بعد سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کیں جس پر کنزرویٹر کوئٹہ سول ڈویژن محمد نیاز کاکڑ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈی سی ایف ریاض صاحب کے ہمراہ اسکول کا تفصیلی دورہ کیا۔ معائنے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کسی بھی درخت کی کٹائی نہیں کی گئی۔ صرف ایک چھوٹی شاخ معمول کی دیکھ بھال اور بہتر باغبانی کے مقصد کے تحت تراشی گئی تھی۔دورے کے دوران یہ بھی مشاہدہ کیا گیا کہ اسکول کے احاطے میں نئے درخت لگائے گئے ہیں، جبکہ موجودہ درخت مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ اور حوالہ کے لیے محفوظ کر لی گئی ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے سیکرٹری جنگلات کو رپورٹ بھی پیش کی۔ جس پر سیکرٹری جنگلات کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے محکمہ کے افسران و عملہ اپنی ذمہ داریاں بطور احسن انجام دے رہے ہیں۔ بلوچستان بھر میں درختوں کی تعداد میں اضافہ اور موجودہ درختوں اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائیگی جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ابتدائی جائزے کے مطابق معاملہ بعض عملے کے اندر پیشہ ورانہ حسد یا باہمی غلط فہمیوں کی وجہ سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ اور شجرکاری کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

خبرنامہ نمبر3859/2026
گوادر: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں“معرکہ حق — بنیان المرصوص”کے عنوان سے ایک پروقار اور ملی جذبے سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ خصوصی پروگرام معرکہ? حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی اور اس کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کیا گیا، جس میں کالج کی پرنسپل، فیکلٹی ممبران اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ طالبات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو گرما دیا۔ بعد ازاں طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور خصوصی خاکے پیش کیے جن میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قربانیوں اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ان کے لازوال کردار کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص قومی تاریخ کا ایک اہم باب ہے، جس نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے اپنی جرات، حکمتِ عملی اور قربانیوں سے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور پوری قوم کو اتحاد، استقامت اور حب الوطنی کا پیغام دیا۔کالج کی پرنسپل اور فیکلٹی ممبران نے اپنی تقاریر میں کہا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور مادرِ وطن کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ قومی شعور، حب الوطنی اور مثبت کردار کو فروغ دیں تاکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرسکیں۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور پاک افواج کی کامیابیوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

خبرنامہ نمبر3860/2026
گوادر: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل، گوادر میں یومِ“معرکہ حق — آپریشن بنیان المرصوص”کے سلسلے میں ایک پروقار، ملی جذبے اور حب الوطنی سے بھرپور تعلیمی و تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل کے طلبہ و اساتذہ کے علاوہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلانچی پارہ کے طلبہ و اساتذہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد نئی نسل میں حب الوطنی، قومی یکجہتی، نظم و ضبط اور وطنِ عزیز کے دفاع کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد حمدِ باری تعالیٰ، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور ملی نغمے پیش کیے گئے۔ طالبات نے آپریشن بنیان المرصوص کے تناظر میں اتحاد، قربانی، قومی سلامتی اور وطن سے وفاداری کے موضوعات پر خوبصورت ٹیبلو اور تقاریر پیش کیں، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ طالبات نے اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام کے لیے نوجوان نسل ہر میدان میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کرام نے کہا کہ تعلیمی ادارے صرف علم کے مراکز نہیں بلکہ قومی شعور، اخلاقی تربیت اور حب الوطنی کے فروغ کے اہم ستون ہیں۔ مقررین نے آپریشن بنیان المرصوص میں پاک افواج کے بہادرانہ کردار، قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ملک کے دفاع، امن اور استحکام کو یقینی بنایا ہے۔یہ پروقار پروگرام ہیڈ مسٹریس میڈم بلقیس سلیمان کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا۔ انہوں نے دونوں اسکولوں کے اساتذہ اور طالبات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کامیاب اور بامقصد پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی مثبت اور تعمیری سرگرمیاں طلبہ میں خود اعتمادی، قومی شعور، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبات کو مزید مضبوط بناتی ہیں، جو ایک مضبوط، متحد اور پرامن پاکستان کی ضمانت ہیں۔

خبرنامہ نمبر3861/2026
ضلع قلات میں لشمانیا کے امراض میں مبتلاء مریضوں کو جدید طرزپرعلاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال قلات کے ایم ایس ڈاکٹر نصر اللہ لانگو نے ڈاکٹر بدر انصاری ڈائریکٹر ملیریا VBD حکومت بلوچستان کے تعاون سے اس بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال قلات کے لیشمانیاس سینٹر میں جمعے کے روز28 مریضوں کو گلوکین ٹائم انجیکشن لگائیگئے ہیں جن میں 01 نئے رجسٹرڈ کیس بھی شامل ہیں۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کا کہنا ہیکہ عالمی معیار کے مہنگے ترین انجکشن گلوکین ٹائم سے 28 مریضوں کابروقت علاج کیا گیامتاثرین میں پانچ سال کی عمر سے لیکر 12سال کے بچے شامل ہیں

خبرنامہ نمبر3862/2026
گوادر۔ 8 مئی:ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان کی زیرِ صدارت جی ڈی اے واٹر سیکشن سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں واٹر سیکشن کی مجموعی کارکردگی، ڈیلی ویجز ملازمین کی موجودہ صورتحال، پانی کی فراہمی، بلنگ اور ریکوری کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ، سیکریٹری واٹر سیکشن بابرخان ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم نذر محمد، ایگزیکٹو انجینئر ڈسٹریبیوشن واٹر سیکشن اکبر بلوچ، اسسٹنٹ انجینئر قمبر بلوچ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سروسز عبدالغفار نے ڈائریکٹر جنرل کو واٹر سیکشن میں خدمات انجام دینے والے ڈیلی ویجز ملازمین کی موجودہ اسٹیٹس، جائے تعیناتی اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جی ڈی اے واٹر سیکشن میں درجنوں ڈیلی ویجز ملازمین مختلف مقامات پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جن میں شادی کور ڈیم، سوڈ ڈیم، چوڈ ڈگار، ایئرپورٹ واٹر اسٹیشن، شہر کے مختلف پمپنگ اسٹیشنز، ڈسٹری بیوشن لائن، ٹرانسمیشن لائنز اور ڈیمز شامل ہیں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اجلاس میں ملازمین کی تعیناتیوں، حاضری اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے ہدایت جاری کی کہ وہ ملازمین جو فرائض میں غفلت، غیر حاضری یا ناقص کارکردگی کے مرتکب پائے گئے ہیں، ان کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق باقاعدہ تادیبی کارروائی کا عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے واٹر سیکشن میں مستقل بنیادوں پر تعیناتیوں اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھی ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔اجلاس میں گوادر شہر میں پانی کے بلوں کی تقسیم اور ریکوری کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل کو آگاہ کیا گیا کہ صارفین کی جانب سے بلوں کی ادائیگی کے حوالے سے مثبت رجحان سامنے آیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بل جمع کروانے کا عمل جاری ہے، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے کمرشل صارفین کو فوری طور پر باقاعدہ بلوں کے اجراء اور ریکوری کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی مالیاتی بہتری اور واٹر سپلائی نظام کی پائیداری کے لیے ریکوری کا مؤثر نظام ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فش کمپنیوں سمیت دیگر مختلف فیکٹریوں کو الگ سے پانی کی لائن فراہم کرنے کے لیے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہر کو بلا تعطل پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، خصوصاً آنے والے گرمیوں کے موسم میں پانی کی طلب میں اضافے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے مزید کہا کہ شہر کے واٹر سپلائی نظام کو جدید اور منظم خطوط پر استوار کرنا، بلنگ اور ادائیگی کے نظام کو بہتر بنانا اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ گوادر ایک جدید، منظم اور ترقی یافتہ شہر کے طور پر آگے بڑھ سکے۔

خبرنامہ نمبر3863/2026
لورالائی، 8 مئی:کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ ”معرکہ حق“ میں کامیابی کے بعد دنیا آج پاکستان کو ایک سنجیدہ، مضبوط اور ذمہ دار ریاست کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”معرکہ حق“ قومی عزم، اتحاد، حکمت عملی اور مؤثر بیانیے کی علامت ہے جس میں پاکستان نے ہر سطح پر دشمن کے پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”معرکہ? حق“ کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے قوم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور پوری دنیا اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف صفِ اول کی ریاست ہے۔کمشنر لورالائی نے کہا کہ بھارت اپنے داخلی مسائل کو بیرونی رنگ دے کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے، جبکہ جموں و کشمیر ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی تنازعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ”معرکہ حق“ میں سول و عسکری اداروں کے درمیان مثالی ہم آہنگی دیکھنے میں آئی جبکہ پاکستانی نوجوانوں، بالخصوص جنریشن زی، نے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے قومی بیانیے کو کامیابی سے دنیا تک پہنچایا۔ولی محمد بڑیچ نے پاکستانی میڈیا، صحافیوں اور اینکرز کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ قومی اتحاد، شفاف مؤقف اور مربوط حکمت عملی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف پاکستان اپنی مؤثر سفارتی اور بیانیاتی جدوجہد جاری رکھے گا۔

خبرنامہ نمبر3865/2026
کوئٹہ 08 مئی۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے صحت و صفائی اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے انسپیکشن مہم جاری ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی کوئٹہ امیر حمزہ نے ایم سی کیو ٹیموں اور اے سی یو ٹیز کے ہمراہ پرنس روڈ، گوردت سنگھ روڈ اور شاوق شاہ روڈ پر مختلف ہوٹلوں، فوڈ آؤٹ لیٹس، باربر شاپس اور دیگر تجارتی مراکز کا معائنہ کیا۔ اس معائنے کے دوران صفائی ستھرائی، خوراک کی حفاظت اور حفاظتی اصولوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ متعدد دکانوں اور مراکز میں کھانے کی اشیاء کو غیر محفوظ طریقے سے رکھنے، مضر صحت کوکنگ آئل کے استعمال اور حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزیوں پر نوٹسز، وارننگز اور جرمانے عائد کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر3866/2026
کوئٹہ 08مئی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی آف بلوچستان میں کنسٹرکشن آف ای کامرس سینٹر کے منصوبے سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان اور یونیورسٹی آف بلوچستان کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو منصوبے کی پیش رفت، تعمیراتی امور اور مجوزہ سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں منصوبے کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرنے پر زور دیا گیا.ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے اور تمام امور کو مقررہ وقت کے مطابق مکمل کیا جائے۔

خبرنامہ نمبر3867/2026
استامحمد: معرکہ حق و بنیان مرصوص آپریشن کی شاندار کامیابی اور وطن عزیز کے بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے استامحمد کے مختلف تعلیمی اداروں میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھاگیہ خان بلیدی، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اور گورنمنٹ ہائی اسکول رستم خان جمالی میں منعقدہ تقریبات میں طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ تقریبات کا مقصد ملک و قوم کے محافظوں کی لازوال قربانیوں، جرات و بہادری اور معرکہ? حق میں حاصل ہونے والی عظیم کامیابی کو اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر بچوں اور بچیوں نے پرجوش تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کرکے پاک وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور اپنی تقاریر میں وطن کے بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیوں، جرات، عزم اور دفاع وطن کے لیے دی جانے والی بے مثال خدمات کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ معرکہ? حق اور بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے جس نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اور افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہیڈ ماسٹر سید صدر علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر افواج قوم کا فخر ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن، استحکام اور سلامتی قائم ہے، ہمیں چاہیے کہ نئی نسل میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور اپنے محافظوں کے لیے احترام کے جذبات کو مزید فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد طلبہ میں قومی شعور بیدار کرنا اور انہیں اپنے وطن کی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے والے ہیروز سے روشناس کرانا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور پاک افواج کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا مانگی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطن عزیز کی ترقی، استحکام اور دفاع کے لیے ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں .

خبرنامہ نمبر3868/2026
گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں صحتِ عامہ کی سہولیات کو مؤثر، فعال اور معیاری بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ظہور احمد بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر اور ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی کے ہمراہ بنیادی مراکزِ صحت بی ایچ یو پیشکان اور بی ایچ یو گنز کا مشترکہ مانیٹرنگ دورہ کیا۔دورے کے دوران وفد نے طبی عملے کی حاضری، او پی ڈی ریکارڈ، ای پی آئی سائٹس، زچہ و بچہ صحت مرکز (MNCH) اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ادویات کی دستیابی، طبی آلات اور علاج معالجے کی مجموعی صورتحال کا بھی معائنہ کیا گیا، جبکہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بی ایچ یوز کو ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ظہور احمد بلوچ نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو بہتر اور فوری طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بنیادی صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر نے اس موقع پر کہا کہ دیہی اور ساحلی علاقوں میں صحت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، ادویات کی دستیابی یقینی بنانے اور طبی عملے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

خبرنامہ نمبر3869/2026
لورالائی، 08 مئی:معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کی جبکہ ریلی میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران، اسکولوں کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھائے پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے لگاتے رہے۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوئی اور شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ ڈپٹی کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم سمیت مختلف محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج اور سیکورٹی اداروں کی قائدانہ صلاحیتوں، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کا فخر ہے جس نے اپنی بہادری، قربانیوں اور عسکری صلاحیتوں کا لوہا نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں منوایا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہر مشکل وقت میں قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور بھارت کے غرور کو کئی مرتبہ خاک میں ملایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کیونکہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری پر پوری قوم متحد ہے ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور پاک فوج کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

خبرنامہ نمبر3870/2026
گوادر/کراچی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی حکومت کی پالیسیوں کے مطابق گوادر پورٹ کو خطے کے اہم تجارتی، ٹرانزٹ اور لاجسٹک حب کے طور پر فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ نے کراچی میں آل پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن (APSA) کے ممبران سے اہم ملاقات کی، جس میں حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال، گوادر پورٹ کی اسٹریٹجک اہمیت، ٹرانزٹ ٹریڈ، ٹرانس شپمنٹ اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ مستقبل میں علاقائی تجارت، بحری لاجسٹکس اور بین الاقوامی ٹرانزٹ سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز بننے جا رہا ہے، جبکہ خطے میں اس کی اسٹریٹجک اہمیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کا اپروچ چینل ملک کے دیگر بندرگاہوں کے مقابلے میں سب سے مختصر، تقریباً ساڑھے چار کلومیٹر طویل ہے، جس کے باعث جہازوں کی آمدورفت نسبتاً آسان، محفوظ اور کم لاگت بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر سے زاہدان اور وہاں سے وسطی ایشیائی ریاستوں تک ایک مؤثر تجارتی روٹ موجود ہے۔ چیئرمین نورالحق بلوچ نے یاد دلایا کہ 2015 میں چین سے آنے والے پہلے کنٹینرز قافلے کو کامیابی کے ساتھ بلوچستان روٹ کے ذریعے گوادر پورٹ پہنچایا گیا تھا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ گوادر پورٹ چین، پاکستان اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔چیئرمین گوادر پورٹ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر کسی بھی ممکنہ جنگی حالات یا پابندیوں کی صورت میں گوادر پورٹ ایک محفوظ، متبادل اور قابلِ اعتماد تجارتی راستہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر سے ایران کے مشرقی علاقوں اور وسطی ایشیا تک رسائی ملک کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں کئی سو کلومیٹر کم ہے، جس سے نہ صرف لاجسٹکس لاگت میں نمایاں کمی آتی ہے بلکہ وقت کی بھی بچت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر فری زون میں سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو ٹیکس میں خصوصی چھوٹ اور مختلف مراعات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ مشینری اور صنعتی آلات کی ٹیکس فری درآمد کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر پورٹ پر درآمدی و برآمدی سامان کے لیے 30 روز تک مفت اسٹوریج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ملک کی دیگر بندرگاہوں پر اس مد میں باقاعدہ چارجز وصول کیے جاتے ہیں۔نورالحق بلوچ نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کے زیر انتظام کارگو شیڈز، اسٹوریج کنٹینر یارڈز اور ریپئر شیڈز میں بھی مفت اسٹوریج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ تاجروں، شپنگ کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام سہولیات جدید 6 لین ایکسپریس وے کے ذریعے پورٹ اور گوادر فری زون کو کوسٹل ہائی وے سے منسلک کرتی ہیں، جس سے ترسیلی نظام مزید مؤثر اور تیز رفتار بن گیا ہے۔اجلاس کے شرکاء نے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے گوادر پورٹ پر دستیاب سہولیات، خصوصاً ایران ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گبد-ریمدان 250 بارڈر روٹ کو ایران اور وسطی ایشیا کے لیے کارگو نقل و حمل کی ایک مؤثر ملٹی ماڈل تجارتی راہداری قرار دیا گیا۔چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ نے شپنگ کمپنیوں، تاجروں اور سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ گوادر پورٹ کی جدید سہولیات اور کم لاگت تجارتی مواقع سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ایران سے ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بھی گوادر کا دورہ کرے گا تاکہ باہمی تجارتی روابط اور ٹرانزٹ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اپنی کم ترین آپریشنل لاگت، جدید انفراسٹرکچر، خصوصی مراعات اور اسٹریٹجک محل وقوع کے باعث پاکستان کی معیشت کے لیے ایک عظیم تجارتی کوریڈور بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔اجلاس میں آل پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن (APSA) کے ممبران کے علاوہ سابق صدر گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل دشتی اور ڈائریکٹر کسٹمز ٹرانزٹ ٹریڈ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ فیصل دشتی نے گوادر اور خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق اظہارِ خیال کیا، جبکہ ڈائریکٹر کسٹمز ٹرانزٹ ٹریڈ نے کسٹمز اور ٹرانزٹ سہولیات سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

خبرنامہ نمبر3871/2026
تربت: 8 مئی ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت جمعہ کے روز بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) پروگرام کے فیز تھری سے متعلق مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش بلوچ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران BSDI فیز تھری کے تحت مجوزہ ترقیاتی اسکیموں اور ان کی منصوبہ بندی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے ترقیاتی منصوبے جلد از جلد جمع کرائیں تاکہ ان پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر BSDI فیز ٹو کے جاری منصوبوں کی پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق رپورٹس باقاعدگی سے جمع کرائیں اور تمام اسکیموں کی معیاری اور بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ٹھیکیدار مقررہ مدت کے اندر منصوبے مکمل کرنے کے پابند ہوں اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی یا تاخیر کے مرتکب ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرکے آئندہ BSDI منصوبوں میں شامل نہیں کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ BSDI ایک اہم عوامی فلاحی پروگرام ہے، جس کا مقصد نچلی سطح پر عوام کو درپیش بنیادی مسائل کی نشاندہی اور ان کے پائیدار حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں سے عوامی سہولیات میں بہتری آئے گی اور علاقے میں ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جا سکے گا۔

خبرنامہ نمبر3872/2026
زیارت خبرنامہ 8مئی:ڈسٹرکٹ انتظامیہ زیارت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی قیادت میں میں معرکہ? حق کی تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید طلال شاہ،انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کاشانی ضلعی افسران، معتبرین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ریلی فٹبال اسٹیڈیم سے ہوتی ہوئی ڈی سی آفس پر اختتام پزیر ہوئی ریلی کی شرکاء نے ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی سربراہی اور قیادت میں پاکستان،پاک فوج معرکہ حق بیان المرصوص کی کامیابی کے فلگ شگاف نعرے لگائے ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے پوسٹر اور بینرز اٹھائے تھے۔ریلی میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت نے ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی مدبرانہ قیادت پر مہر ثبت کردی۔ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا بیان المرصوص معرکہ حق میں پاک فوج نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو جوعبرتناک شکست دی ان کو مدتوں یاد رکھا جائے گا اور بھارت کبھی بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا کیونکہ پاک فوج ایک بہادر فوج ہیں اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ہم اپنے ملک اور فوج پر فخر کرتے ہیں معرکہ حق میں شھید ہونے والے فوجی جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے مختلف تعلیمی اداروں میں آپریشن بنیان المرصوص کی مناسبت سے پروقار تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام نے معرکہ? حق میں افواجِ پاکستان کی بہادری، قربانیوں اور لازوال خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، اور دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو اتحاد، ایمان اور حب الوطنی کی قوت سے ناکام بنایا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر3873/2026
بارکھان 8 مئی: ڈپٹی کمشنر سعیدالرحمن کاکڑ نے معرکہ حق بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق بنیان المرصوص قومی اتحاد، قربانی اور بہادری کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے ہمیشہ لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور ان کی بدولت آج ملک میں امن و استحکام قائم ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قومی سلامتی اور ملکی استحکام کے لیے تمام اداروں اور عوام کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا۔تقریب میں ضلعی افسران اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

خبرنامہ نمبر3874/2026
ہرنائی: گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ہرنائی میں ”معرکہ حق: آپریشن بنیان المرصوص” کے عنوان سے ایک پرشکوہ سیمینار منعقد ہوا، جس میں پاک فوج کی جرات و بہادری کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی نے کی۔?ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام حیدر ترین کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن عبدالعزیز جمالی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر مشتاق احمد ترین نے پروگرام میں شرکت کر کے اسے چار چاند لگا دیے۔ اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر شمس الدین ترین، اساتذہ اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔?سیمینار کے دوران طلبہ نے اردو اور انگریزی زبانوں میں پُرجوش تقاریر پیش کیں، جن میں مئی کے مہینے میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو ملنے والی تاریخی شکست اور معرکہ حق کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سینئر استاد شبیر احمد سومرو نے احسن طریقے سے سرانجام دیے۔?تقریب کی ایک منفرد بات یہ تھی کہ مقررین اور طلبہ نے معرکہ حق کی مناسبت سے تیار کردہ خصوصی سویٹرز پہن رکھے تھے، جو پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا واضح اظہار تھا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ سیمینار کے اختتام پر پاک فوج کے شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

خبرنامہ نمبر3875/2026
استامحمد: معرکہء حق و بنیان مرصوص آپریشن کی شاندار کامیابی اور وطن عزیز کے بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے استامحمد کے مختلف تعلیمی اداروں میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھاگیہ خان بلیدی، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اور گورنمنٹ ہائی اسکول رستم خان جمالی میں منعقدہ تقریبات میں طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ تقریبات کا مقصد ملک و قوم کے محافظوں کی لازوال قربانیوں، جرات و بہادری اور معرکہ? حق میں حاصل ہونے والی عظیم کامیابی کو اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر بچوں اور بچیوں نے پرجوش تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کرکے پاک وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور اپنی تقاریر میں وطن کے بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیوں، جرات، عزم اور دفاع وطن کے لیے دی جانے والی بے مثال خدمات کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ معرکہ? حق اور بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے جس نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اور افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہیڈ ماسٹر سید صدر علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر افواج قوم کا فخر ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن، استحکام اور سلامتی قائم ہے، ہمیں چاہیے کہ نئی نسل میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور اپنے محافظوں کے لیے احترام کے جذبات کو مزید فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد طلبہ میں قومی شعور بیدار کرنا اور انہیں اپنے وطن کی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے والے ہیروز سے روشناس کرانا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور پاک افواج کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا مانگی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطن عزیز کی ترقی، استحکام اور دفاع کے لیے ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔

خبرنامہ نمبر3876/2026
شاہرگ 8 مئی:ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں گزشتہ سال مئی میں پاک فوج کی جانب سے دشمن کے خلاف ”معرکہِ حق: آپریشن بنیان المرصوص” میں حاصل کی گئی عظیم الشان کامیابی کی پہلی سالگرہ روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ اس تاریخی فتح کی یاد میں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول شاہرگ کے زیر اہتمام ایک پروقار اور بڑی ”پاک فوج زندہ باد” ریلی نکالی گئی، جس میں تعلیمی برادری، سماجی شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی کی قیادت گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد یونس ملازی نے کی۔ ریلی کے معزز شرکاء میں ماسٹر سجاد حسین، زاہد شاہ، قیصر شاہ، مولوی عطاء الحق، عبد الحکیم، مولوی نادر، ماسٹر رمضان، ماسٹر خیال محمد، ماسٹر عبد الرشید اور عابد صدیق سمیت کثیر تعداد میں طلبہ اور مقامی افراد شامل تھے۔ سکول سے شروع ہونے والی اس ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اور بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کی حمایت اور دشمن کی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے پورے شہر کا چکر لگایا۔ فضا ”پاک فوج زندہ باد” اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حق میں لگائے جانے والے نعروں سے گونجتی رہی۔ریلی کے بعد مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال مئی میں پاک فوج نے اپنے سے تین گنا بڑے حریف کو جو عبرت ناک شکست دی، وہ عالمی عسکری تاریخ کا ایک بے مثال واقعہ ہے جسے پوری دنیا نے دیکھا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ?”بھارت ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز نہ کرے؛ اگر آئندہ بھی کوئی غلطی کی گئی تو پاک فوج دشمن کو پہلے سے بھی زیادہ عبرت ناک اور شرمناک شکست سے دوچار کرے گی۔”تقریب کے اختتام پر ہیڈ ماسٹر محمد یونس ملازی نے پروگرام کو کامیاب بنانے پر مقامی تاجر برادری، انتظامیہ، صحافی برادری اور بالخصوص طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نئی نسل میں حب الوطنی اور دفاعِ وطن کا جذبہ بیدار رکھنا تعلیمی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔ ریلی کا اختتام ملکی سلامتی اور پاک فوج کی سربلندی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

خبرنامہ نمبر3877/2026
صحبت پور۔۔ معرکہء حق کی تقریبات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر صحبت پور محترمہ فریدہ ترین کی زیرِ صدارت ایک بھرپور اور منظم ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا تھا ریلی کا باقاعدہ آغاز ڈپٹی کمشنر آفس صحبت پور سے کیا گیا، جو شہر کے مختلف اہم راستوں سے ہوتی ہوئی مین چوک صحبت پور پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں ضلع بھر کے مختلف محکموں کے سربراہان، سرکاری افسران و اہلکاروں، سول سوسائٹی کے نمائندگان، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی طلبہ کے ہاتھوں میں قومی پرچم اور حب الوطنی، اتحاد و یگانگت سے متعلق پلے کارڈز اور بینرز تھے، جن پر پاکستان سے محبت اور قومی یکجہتی کے پیغامات درج تھے شرکاء نے ریلی کے دوران پاکستان اور افواجِ پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں جیسے فلک شگاف نعرے بلند کیے، جس سے پورا ماحول حب الوطنی کے جذبات سے گونج اٹھا ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور مشکل کی ہر گھڑی میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ریلی کے اختتام پر ملکِ پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، کامیابیوں اور لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا دعا میں اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور اسے اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے

خبرنامہ نمبر3878/2026
چمن:نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او چمن اعتزاز عارف نے اپنا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر لیا . چمن میں نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اعتزاز عارف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر آج سے باقاعدہ اپنے کام کا آغاز کر دیا گیا انہوں نے چارج ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے امن و امان کی صورتحال اور پولیس امور کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امن و امان کی قیام اور عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس فورس کی اولین ترجیحات اور ذمہداریوں میں شامل ہے لہذا پولیس فورس کے افسران اور جوان پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات انجام دیں اور پولیس فورس علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں

خبرنامہ نمبر3879/2026
کوئٹہ 08 مئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے وژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے شہر بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں اور آپریشن جاری ہیں۔گزشتہ روز کی کارروائیوں کے دوران گوشت فروشوں، دودھ فروشوں اور تندوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔اس موقع پر120 پوائنٹس کا دورہ کیا گیا اور خلاف ورزی پر45 افراد گرفتار کرکے جیل منتقل اور 12 دکانیں اور فوڈ پوائنٹس سیل کردیے گئے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ شہر بھر میں مختلف فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں کیں اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی، ائیرپورٹ روڈ اور شابو کے علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کی زیر نگرانی کچلاک بازار میں بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد اچکزئی اور اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ کی زیر نگرانی سریاب روڈ کے مختلف علاقوں میں بھی ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رئیگی۔

خبرنامہ نمبر3880/2026
اے ڈی سی چمن فدا بلوچ نے افغان ود ہولڈنگ کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے کیمپ میں افغان مہاجرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا اور افغان باشندوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اس دوران انہوں نے افغان ود ہولڈنگ کیمپ میں موجود نادرا ڈیٹا بیس کا بھی جائزہ لیا نادار ڈیٹا بیس افسر نے افغانوں کی رجسٹریشن اور دیگر ضروری دستاویزی کاروائی کے حوالیسے اے ڈی سی چمن کو تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اس موقع پر انہوں نے کیمپ کی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور افغان باشندوں کو فراہم کی جانے والی علاج و معالجہ کھانے پینے کی اشیاء صفائی ستھرائی باتھ رومز اور انتظار گاہ اور دیگر ضروری سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا انہوں نے کیمپ منتظمین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان باشندوں کے ساتھ شائستگی نرمی اور پیار ومحبت کے ساتھ پیش آئیں اور انھیں کسی قسم کی تکلیف اور اذیت پہنچانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے دینی بھائی اور اچھے پڑوسی ہیں لہذا ہم سب کو بحیثیت ایک قوم انکی باعزت واپسی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کیلئے پیار ومحبت کے جذبے قائم رہیں

خبرنامہ نمبر3881/2026
ضلعی کھیل آفیسر گوادر نجیب بشام نے“معرکہ حق”کے موقع پر نوجوانوں میں قومی جذبے، صحت مند سرگرمیوں اور یکجہتی کے فروغ کے لیے فٹ بال اور والی بال میچز کا انعقاد کیا۔ کھیلوں کے ان مقابلوں میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ٹیموں، نوجوان کھلاڑیوں اور شہریوں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔میچز کے دوران کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا جبکہ شائقین کی بڑی تعداد نے میدان میں موجود رہ کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ کھیل کے میدان قومی پرچموں، جوش و خروش اور حب الوطنی کے نعروں سے گونج اٹھے، جس سے پورا ماحول قومی یکجہتی اور مثبت سرگرمیوں کا مظہر بن گیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے حکام، سماجی شخصیات اور مقامی عمائدین نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی مثبت تربیت، ذہنی و جسمانی نشوونما اور معاشرتی ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے موقع پر کھیلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل میں اتحاد، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قومی ذمہ داری کے احساس کو اجاگر کرنا ہے۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے کھیلوں اور تعمیری سرگرمیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے باصلاحیت نوجوان کسی بھی میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔میچز کے اختتام پر کامیاب ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی گئی جبکہ شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خبرنامہ نمبر3882/2026
تربت۔ 8 مئی 2026: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ آفس میں جمعہ کے روز سی پی ڈی پائٹ کیچ کی جانب سے ٹیبلٹس اور دیگر گیجٹس کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ضلع کیچ کے 17 مختلف اسکولوں کے ہیڈ ٹیچرز اور اکیڈمک سپروائزرز نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ای او کیچ امجد شہزاد، منیجر ای ایس پی فیض الرحمٰن، ڈی ڈی او ای ہوشاپ عبید اللہ، ڈی ڈی او ای تربت محمد نعیم، ڈی او ای میل ڈاکٹر اصغر علی اور سی پی ڈی پائٹ کیچ کے منیجر نذیر احمد بھی موجود تھے۔تقریب کا بنیادی مقصد ڈراپ آؤٹ پریوینشن کے عمل کو مزید مؤثر بنانا تھا تاکہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی، او ایم آر رجسٹر اور دیگر جدید طریقہ کار کے ذریعے ایسے طلباء کی بروقت نشاندہی کی جا سکے جو اسکول چھوڑنے کے خطرے سے دوچار ہیں اس اقدام کے تحت ابتدائی مرحلے میں ہی طلباء کی رہنمائی، مانیٹرنگ اور معاونت کو یقینی بنایا جائے گا۔سی پی ڈی پائٹ کیچ کی جانب سے فراہم کردہ گیجٹس میں ٹیبلٹس، چھوٹے سولر پینلز اور چارجرز شامل تھے جو شرکاء میں تقسیم کیے گئے اس موقع پر نذیر احمد نے خود بھی شرکاء میں گیجٹس تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام افسران نے اس اقدام کو تعلیمی شعبے میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے طلباء کی بہتر ٹریکنگ، مانیٹرنگ اور تعلیمی بہتری کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

خبرنامہ نمبر3883/2026
موسیٰ خیل08 مئی،:حکومتِ بلوچستان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں آج ضلعی انتظامیہ موسیٰ خیل کے زیرِ اہتمام ”بنیان مرصوص” اور ”معرکہ حق” کی مناسبت سے ضلع بھر میں پروقار تقاریب، یکجہتی ریلیوں اور فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔دن کا آغاز ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ایک دعائیہ تقریب سے ہوا جہاں ملک کی سلامتی اور حق کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس کے فوراً بعد ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک اور ایس پی پولیس موسیٰ خیل کلیم اللہ کاکڑ نے کی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر(انڈر ٹریننگ) بشیر احمد اخونزادہ،لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، جید علماء کرام، سماجی کارکنان اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے قومی اتحاد کا عملی ثبوت دیا۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ایک اور ریلی گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول موسیٰ خیل سے نکالی گئی، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ) بشیر احمد اخونزادہ نے کی۔ اس ریلی میں اساتذہ اور طلباء نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور پلے کارڈز کے ذریعے یکجہتی کا اظہار کیا۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل نے کہا کہ ”بنیان مرصوص اور معرکہ حق محض عنوانات نہیں بلکہ ہماری قومی غیرت اور اتحاد کی علامت ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ضلع میں امن و امان کے قیام، انصاف کی فراہمی اور ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ آج کی یہ بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اور انتظامیہ ایک پیج پر ہیں۔ ہم کسی بھی قسم کی انتہا پسندی یا انتشار کی اجازت نہیں دیں گے اور ضلع کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔”سرگرمیوں کے آخری مرحلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے شہر میں ایک باضابطہ فلیگ مارچ کیا گیا تاکہ عوام میں احساسِ تحفظ کو مزید اجاگر کیا جا سکے۔ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے، جس کی بدولت تمام ریلیاں اور پروگرام پُرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے۔

خبرنامہ نمبر3884/2026
زیارت 8 مئی:وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبائی وزیر خوراک وچئیرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نورمحمد خان دمڑ کی احکامات،ہدایات کی روشنی میں کاروان نور محمد خان دمڑ کے زیر انتظام ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت ”معرکہ حق”، ”پاک فوج زندہ باد” اور ”پاکستان زندہ باد” شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں فوکل پرسن حاجی راز محمد دمڑ،ڈسٹرکٹ پولیس افسر سید طلال شاہ،اسسٹنٹ کمشنرعبداللہ کاشانی،ڈسٹرکٹ چیئر مین عبدالستار کاکڑ،ڈپٹی چیئرمین حبیب اللہ پانیزئی ڈسٹرکٹ افسران قبائلی عمائدین اور بڑی تعداد میں کاروان نورمحمد خان دمڑ کے کارکنوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد،وزیر اعظم شہباز شریف زندہ باد،فیلڈ مارشل عاصم منیر،زندہ باد،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی زندہ باد،وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ زندہ باد اور پاک فوج پر فخر کے فلک شگاف نعرے لگائے ریلی فٹ بال گراؤنڈ سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوئیڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ”معرکہ حق”، ”پاک فوج زندہ باد” اور ”پاکستان زندہ باد” ریلی میں بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ضلع زیارت کے عوام پاکستان اور پاک فوج سے محبت کرتے ہیں اورپاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیاور تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں قومی جذبے کے ساتھ ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کے دفاع، امن و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریلی کے دوران پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیاگیا جبکہ پاکستان دشمن عناصر کو یہ واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستانی قوم متحد، باحوصلہ اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ڈپٹی کمشنرعبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ ”معرکہ? حق” صرف ایک ریلی نہیں بلکہ قومی یکجہتی، حب الوطنی اور افواجِ پاکستان سے والہانہ محبت کے اظہار کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے، اور وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔دریں اثنائضلع زیارت کے مختلف تعلیمی اداروں میں آپریشن بنیان المرصوص کی مناسبت سے پروقار تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام نے معرکہ حق میں افواجِ پاکستان کی بہادری، قربانیوں اور لازوال خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، اور دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو اتحاد، ایمان اور حب الوطنی کی قوت سے ناکام بنایا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر3885/2026زیارت 8 مئی:ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے زندرہ زیارت جاکر وطن عزیز پر اپنی جان قربان کرنے والے عظیم سپوت میجر زمان شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور ان کی آخری آرام گاہ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم نصب کیاشھید کے گھر جاکر شھید کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرعبداللہ کاشانی ضلعی آفیسران اور مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔ شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں امن و استحکام قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں بلکہ وہ ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ آخر میں شہید کے درجات کی بلندی، ملک کی سلامتی اور پائیدار امن کے لیے دعا بھی کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *