خبرنامہ نمبر7408/2026
کوئٹہ 6 ستمبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک ایسا یادگار دن ہے جو وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے قوم کے غیرمتزلزل عزم، اتحاد اور قربانی کی یاد دلاتا ہے اور یہی دن ہماری قومی تاریخ میں بہادری کی ایک روشن مثال ہے۔ 1965 میں ہماری بہادر مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا جس شجاعت اور عزم مصمم کے ساتھ مقابلہ کیا وہ ہماری تاریخ کا قابلِ فخر باب ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ قومی اتحاد، ایمان، عزم اور حب الوطنی کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی سب سے بڑی قوت ہیں۔ یومِ دفاع محض ماضی کی ایک تاریخی جنگ کو یاد کرنے کا دن نہیں بلکہ یہ ہمیں اپنے قومی اتحاد، ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی تجدید کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ آج ہم اپنی مسلح افواج، شہداء، غازیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے بیشمار قربانیاں دیں۔ موجودہ دور میں ملکی دفاع کا تصور صرف سرحدوں کے تحفظ تک محدود نہیں بلکہ قومی یکجہتی، معاشی استحکام، تعلیم، ترقی، امن اور مضبوط ادارے بھی قومی سلامتی کے اہم ستون ہیں۔ پاکستان کی سربلندی اور قومی وقار کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہمیں شہداء کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک مضبوط، پرامن، ترقی یافتہ اور متحد پاکستان کی تعمیر کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبرنامہ نمبر7409/2026
کوئٹہ، 06 ستمبر : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اتوار کو یہاں نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف اقدامات، انٹیلی جنس کوآرڈینیشن اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں نیکٹا اور بلوچستان حکومت کے درمیان تعاون، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادِ کار میں اضافے اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے کے امور بھی زیر غور آئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں میجر جنرل فیصل نصیر کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
خبرنامہ نمبر7410/2026
کوئٹہ، 6 ستمبر :وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کو یہاں رکن صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی کے والد محترم حاجی جمعہ خان بادینی کے انتقال پر ان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے حاجی جمعہ خان بادینی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
خبرنامہ نمبر7411/2026
کوئٹہ 6 ستمبر 2026 وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 ہماری دفاعی تاریخ کایادگار دن ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ 6 ستمبرکو پاکستانی فوج نے نہ صرف مادر وطن کا دفاع کیا بلکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ بزدل دشمن نے لاہور پر قبضہ کرنے کے لیے رات کی تاریکی میں حملہ کیا اور پوری دنیا نے دیکھا کہ افواج پاکستان کے جری سپوتوں نے بے مثال بہادری سے دشمن کو پسپا کیا۔پاک وطن کے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ قومیں جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان اور حوصلے سے جیتتی ہیں،تاریخ عالم پاک فوج کی بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے اپنے خصوصی پیغام میں وطن عزیز کے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دفاع وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے- دفاع وطن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہماری آن،بان اور شان ہیں۔آج پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ6 ستمبر یومِ دفاع پر پوری قوم پاک فوج کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ معرکہ حق کی کامیابی نے قوم کے حوصلوں کو بلند کیا اور ہم سب اپنی افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 6 ستمبر کا یہ یادگار دن ہمیں شہداء اور غازیوں کے جذبہ ایثار اور دفاعِ وطن کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔
خبرنامہ نمبر7412/2026
کوئٹہ ، 6 ستمبر :بزرگ سیاسی و قبائلی رہنما، علم و شعور کے علمبردار اور سیاسی و سماجی بیداری کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے میر غلام قادر بگٹی مرحوم کی دسویں برسی پاکستان ہاؤس سوئی میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر چیف آف بگٹی و وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے چھوٹے بھائی اور میر غلام قادر بگٹی مرحوم کے چھوٹے صاحبزادے میر آفتاب خان بگٹی، وڈیرہ محمد بخش موندرانی، میر عطاء اللہ کلپر، وڈیرہ شاہ مراد خان مسوری، میر جمال خان کلپر سمیت دیگر سیاسی و قبائلی عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس کے دوران شرکاء نے میر غلام قادر بگٹی مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات، اصول پسندی، خودداری، علم دوستی اور جمہوری جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ میر غلام قادر بگٹی نے اپنے دور میں علم و شعور کے فروغ اور اپنے لوگوں میں سیاسی و سماجی بیداری پیدا کرنے کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کیا، جبکہ ان کی جدوجہد اور خدمات آج بھی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ اس موقع پر مرحوم میر غلام قادر بگٹی کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی، جبکہ شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ دریں اثناء پاکستان ہاؤس سوئی کے علاوہ بیکٹر، لوٹی اور دیگر مقامات پر بھی میر غلام قادر بگٹی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنسز اور دعائیہ اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، جن میں سیاسی و قبائلی شخصیات، عمائدین اور عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے والدِ محترم میر غلام قادر بگٹی مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر غلام قادر بگٹی نے علم، شعور اور سیاسی و سماجی بیداری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی زندگی اصول پسندی، خودداری، علم دوستی اور اپنے لوگوں کی خدمت سے عبارت تھی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میر غلام قادر بگٹی میرے والد ہی نہیں بلکہ میرے پہلے استاد، رہنما اور زندگی میں میری فکری تربیت کرنے والی عظیم شخصیت تھے۔ انہوں نے مجھے مشکل حالات میں ثابت قدم رہنے، اصولوں پر قائم رہنے اور اپنے لوگوں کی خدمت کا درس دیا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میر غلام قادر بگٹی کی جدوجہد اور خدمات نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں، ان کی روشن فکر میراث کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میر غلام قادر بگٹی کو ہم سے بچھڑے دس برس گزر گئے، مگر ان کی یادیں، افکار اور ان کی دی ہوئی تربیت آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ بزرگوں کی یادیں اور ان کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہتی ہیں۔وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میر غلام قادر بگٹی مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
خبرنامہ نمبر7413/2026
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر کوئٹہ میں پروقار مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہداء پر سلامی پیش کی، جبکہ گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، کور کمانڈر بلوچستان اور دیگر سول و عسکری حکام نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا گیا۔ تقریب میں قومی عزم، حب الوطنی اور شہداء سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی گئی کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور شہداء کی عظیم جدوجہد و قربانیوں کو نئی نسل تک منتقل کیا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر7414/2026
اورماڑہ6 ستمبر : گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اورماڑہ میں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تقریب میں اساتذہ اور طالبات نے بھرپور شرکت کی اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جو ہمیں پاک افواج اور قوم کے بے مثال جذب حب الوطنی، قومی یکجہتی، عزم اور قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے نوجوان نسل خصوصاً طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، حب الوطنی اور ذمہ داری کے جذبے کو بھی فروغ دینا ہوگا انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
خبرنامہ نمبر7415/2026
6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے مناسبت سے گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول قلات میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے تقریب کاانعقاد کیاگیا۔تقریب کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر قلات اسد سمالانی تھے تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثاراحمدنورزئی نے کی جبکہ اعزازی مہمانوں میں پرسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر شکیل بلوچ ڈی او ای میل ثناء اللہ ثناء ہیڈمسٹریس گرلز ہائیر سیکنڈری سکول یاسمین شاہوانی شامل تھے تقریب میں کالجزاور سکولوں کے طلباء وطالبات اساتزہ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلباء طالبات نے نعت تقاریر ٹیبلو ملی نغمے پیش کئے اور اپنے ملک اورافواج پاکستان سے محبت کا اظہارکیا۔تقریب سے اسسٹنٹ کمشنراسدسمالانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثاراحمد نورزئی نے خطاب کرتے ہویکہا کہ آج کادن انتہائی اہم ہے آج ہی کے دن پاک فوج اور پاکستانی عوام نے متحد ہوکر ہندوستانی حملے کا منہ تھوڑ جواب دے کر اپنے سرزمین کی دفاع کی اور دشمن کے ہوش اڑادئے دشمن کو بھاری نقصان کاسامنا کرناپڑا آج کے دن کو ہرسال پاک فوج کی قربیانیوں اور بہادری کو یاد کرکے منایاجاتاہے آج بھی عوام اپنے افواج کے شانہ بہ شانہ کڑے ہیں دشمن ملک ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہم آج بھی متحد ہیں اور متحد رہیں گے آئیں آج ہم یہ عہد کریں کہ ملکی سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم میں سے ہرایک اپنے شعبے کے ساتھ مخلص رہ کر اپنے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرنا چائیے۔ 6 ستمبر کے مناسبت سے منعقدہ اس پروقار تقریب میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سینقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔یوم دفاع پاکستان کے مناسبت سے منعقد کردہ تقریب کا اختتام ملک کی خوشحالی اور سالمیت کے لئے دعاء سے ہوئی ۔
خبرنامہ نمبر7416/2026
ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام بھی یوم دفاع پاکستان اپنے بہادر شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے منا رہی ہیکمشنر خضدارڈویژن قادربخش پرکانی کی ہدایت پر بلوچستان کے تاریخی شہرقلات میں ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی سربراہی اورضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی یوم دفاع کی تقریبات سرکاری سطح پربھرپوراندازمیں منائی جارہی ہیں۔قلات میں یوم دفاع کے مناسبت سے تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا. ڈپٹی کمشنر انجنیئر عائشہ زہری ایس ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ اسسٹنٹ کمشنر اسد سمالانی نے پرچم کشائی کی۔پولیس فورس کے چاک وچوبنددستے نے قومی پرچم کو گارڈآف آنر ہیش کیا۔شرکاے نے ملکی سالمیت کے تجفظ استحکام کیلئے خصوصی دعاکی ۔اس موقع پر سرکاری محکموں کے سربراہان اور سیاسی سماجی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پرچم کشائی تقریب کے بعد شاندارریلی کاانعقادکیا گیاریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی قلات انجینئرعائشہ زہری نے کہا کہ یومِ دفاعِ پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہییہ دن قومی جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منای جارہی ہیضلع بھر میں مختلف تقریبات قومی و ملی پروگرامزاور سرکاری اسکولوں کالجوں میں بھی یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے تقریبات منظم اندازمیں منعقد کی جارہی ہیں .
خبرنامہ نمبر7417/2026
ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ ہائی اسکول کے بچوں اورہائرسکینڈری لیول کیطالب علموں میں وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے جذبے کو کیلئے ملی نغمے، ٹیبلوز اور اردو و انگریزی تقاریر حمد و نعت،کے مقابلوں کے ذریعے اجاگر کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ کمشنرخضدارڈویژن کے احکامات کی روشنی میں یوم دفاع کی تقریبات کے پرامن انعقادکویقینی بنانے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنرانجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ آج یہ دن ہمیں 1965 کے ان لمحات کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی مسلح افواج نے وطن کے دفاع کے لیے غیر معمولی عزم جرات اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔ہمیں اپنے شہداء کو صرف یاد ہی نہیں کرنا بلکہ ان کی قربانیوں سے سبق بھی حاصل کرنا ہے۔ وطن کی سلامتی صرف سرحدوں پر لڑنے والے جوانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری اپنے کردار اور ذمہ داری کے ذریعے پاکستان کو مضبوط بنا سکتا ہے ریلی میں ایس پی قلات ادسٹنٹ کمشنر قلات انتظامی محکموں کے افسران سمیت شہرؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
خبرنامہ نمبر7418/2026
کوئٹہ 6 ستمبر 2026۔ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر کوئٹہ میں پانچ کلومیٹر ‘‘رن فار فن’’ ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاہور، ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور سے بھی نوجوانوں اور ایتھلیٹس نے بھرپور شرکت کی، پانچ کلومیٹر پر مشتمل ریس ائرپورٹ روڈ سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ایوب سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے محمد احمد نے پہلی، عبدالرحیم نے دوسری جبکہ عین اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد احمد کو 50 ہزار روپے، دوسری پوزیشن کے حامل عبدالرحیم کو 30 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے عین اللہ کو 20 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔ ریس کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل کھیل ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کامیاب کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، انہیں میڈلز پہنائے اور نقد انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت اور صوبائی مشیر کھیل و امورِ نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ کی سربراہی میں یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر رن فار فن ریس کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 1965 میں ملک کے دفاع کے لیے جس طرح عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، آج بھی پوری قوم اسی جذبے کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یومِ دفاع کے موقع پر رن فار فن ریس کا انعقاد بھی اسی قومی جذبے کو اجاگر کرنے کی ایک کوشش ہے، ڈائریکٹر جنرل کھیل نے کہا کہ رن فار فن ریس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کوئٹہ میں یہ آٹھویں ریس منعقد کی گئی ہے اور وقت کے ساتھ اس میں نوجوانوں کی شرکت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس مرتبہ ملک کے دیگر شہروں سے بھی نوجوانوں اور ایتھلیٹس نے شرکت کی، جبکہ پہلی پوزیشن بھی لاہور سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ نے حاصل کی۔ اس بار ریس میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے علاوہ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹ کو 10 ہزار روپے جبکہ مزید 10 کھلاڑیوں کو پانچ، پانچ ہزار روپے دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ریس صوبائی کوچ صنوبر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس امان اللہ خان اور عثمان اعوان کی زیرنگرانی منعقد ہوئی۔ ٹریفک پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا گیا۔
خبرنامہ نمبر7419/2026
کوئٹہ 06 ستمبر :بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان قوم کے عزم، اتحاد اور ملکی دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی علامت کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں 1965ء کی جنگ کے اُن عظیم شہداء اور غازیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی جغرافیائی سالمیت اور خودمختاری کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء کو بھارت نے رات کے وقت پاکستان پر حملہ کر دیا۔ اس اچانک حملے کا افواج پاکستان کے جوانوں نے جرات اور بہادری سے جواب دیتے ہوئے دشمن کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔ پاک افواج کے موثر جوابی کارروائی نے اقوام عالم اور خصوصاً دشمن ملک بھارت پر واضح کر دیا کہ پاکستان کی فوج پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لبریز فوج ہے جو اپنے عوام کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم بحیثیت قوم پاکستان کی تعمیر و ترقی اور قیام امن کیلئے جاری کوششوں میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پل پل بدلتی صورتحال کے پیش نظر پورے ملک کے عوام، سیاسی جماعتیں و دیگر لوگ اپنے تمام تر سیاسی و دیگر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور قیام امن کیلئے افواج پاکستان و دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کے ذریعے ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجوں سے مقابلہ کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔
خبرنامہ نمبر7420/2026
لسبیلہ 6ستمبر:وفاقی وزیرتجارت جام کمال اورپارلیمانی سیکرٹری برائے قانون نوابزادہ زرین خان مگسی کی ہدایت ہرڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیرنگرانی یوم دفاع کی تقریبات پروقاراندازمیں منائی جارہی ہیں ڈویژنل ہیڈکوارٹر لسبیلہ میں یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ڈسٹرکٹ چئرمین لسبیلہ و چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ، چئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نے پاکستان کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔شرکاء نے پاکستان زندہ باد افواج پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے ریلی کے شرکاء نے شہر کی مختلف سڑکوں پر نعرے بازی کی اورڈی آفس اوتھل پہنچ کر ریلی اختتام پزیریوئریلی میں پرنسپل محمد سلیم سرپراہ، وائس چئرمین اوتھل وسیم احمد خاصخیلی،جنرل کونسلر سلیم مجاہد،جنرل کونسلر نصیر احمد لنگاہ، جی ٹی اے کے رہنما عبدالواحد سومرو سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات،اسکول کے طلباء اور شہریوں نے شرکت کی۔ کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء اورڈی آء جی لسبیلہ ڈوئین عبدالقیوم پتافی کی ہدایت پر ڈویژنل ہیڈکوارٹرسمیت ضلع بھر میں یوم۔ دفاع کے پرامن انعقاد کیلئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر شہریوں نے اطمینان اورخوشی کااظہار کیا اورسیکیورٹی اداروں کی کوآرڈینیشن کو ضلع لسبیلہ میں ومن وامان برقرارکھنے کے حوالے سے اہم قراردیاہے.
خبرنامہ نمبر7421/2026
نصیرآباد۔۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کی جانب سے ایک شاندار اور پُروقار ریلی کا انعقاد کیا گیاجس کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد خلیل احمد اور اسسٹنٹ کمشنر چھتر نے کی ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ضلعی سربراہان پولیس ،سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں سیاسی و سماجی شخصیات طلباء اساتذہ سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان کی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج اور ملک کے دیگر سیکیورٹی اداروں کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور شہداء کو سلام کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم اور قابلِ فخر دن ہے جب قوم اور مسلح افواج نے اتحاد قومی جذبے اور بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا یوم دفاع ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنے، قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنے کا پیغام دیتا ہے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی خودمختاری قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے ہر فرد اپنی ذمہ داری بھرپور انداز میں ادا کرے گا ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی.
خبرنامہ نمبر7422/2026
اُستامحمد۔۔ ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن اُستامحمد عمران احمد لاشاری نے شہر اور مضافاتی علاقوں میں قائم کھاد Fertilizer اور پیسٹی سائیڈ Pesticide ڈیلرز کی دکانوں کا اچانک اور تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف زرعی ادویات و کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز کے کاروباری مراکز کا دورہ کرکے وہاں موجود اسٹاک قانونی دستاویزات لائسنس رجسٹریشن اور دیگر متعلقہ ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔معائنے کے دوران تمام رجسٹرڈ ڈیلرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ زرعی ادویات اور کھاد کی خرید و فروخت کے سلسلے میں حکومتی قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں اور صرف حکومت بلوچستان سے رجسٹرڈ و منظور شدہ کمپنیوں کی زرعی ادویات اور کھاد کی خرید و فروخت کریں انہیں سختی سے تنبیہ کی گئی کہ کسی بھی غیر رجسٹرڈ غیر قانونی یا مشکوک کمپنی کی مصنوعات نہ خریدیں اور نہ ہی انہیں کسانوں کو فروخت کیا جائے کیونکہ غیر معیاری اور جعلی زرعی ادویات و کھاد کے استعمال سے نہ صرف کسانوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے بلکہ فصلوں کی پیداوار اور معیار بھی متاثر ہوتا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن نے موقع پر موجود ڈیلرز کے لیجر Ledger خرید و فروخت کا ریکارڈ انوائسز Invoices اسٹاک رجسٹر اور دیگر متعلقہ دستاویزات بھی چیک کیے۔ انہوں نے ڈیلرز کو ہدایت کی کہ تمام زرعی ادویات و کھاد کے اسٹاک کی مکمل تفصیلات خریداری کی انوائسز اور لیجرز میں درج ریکارڈ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ اور دستخط شدہ حالت میں محفوظ رکھا جائے تاکہ محکمہ زراعت کی جانب سے کسی بھی وقت معائنے کے دوران تمام ضروری دستاویزی ثبوت دستیاب ہوں۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ زرعی ادویات اور کھاد کی فروخت میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی غیر قانونی کاروبار غیر رجسٹرڈ کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت یا ریکارڈ میں تضاد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ڈیلرز کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایات اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں محکمہ زراعت کی جانب سے زرعی ادویات و کھاد کے معیار اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ان اچانک معائنوں کا بنیادی مقصد ضلع اُستامحمد کے کسانوں کو معیاری اصل اور رجسٹرڈ زرعی ادویات و کھاد کی فراہمی یقینی بنانا غیر معیاری و جعلی مصنوعات کی حوصلہ شکنی کرنا اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے ذریعے زرعی شعبے کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا مکمل سدباب کرنا ہے۔انہوں نے ڈیلرز پر زور دیا کہ وہ کسانوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور زرعی ادویات و کھاد کی خرید و فروخت میں تمام قانونی تقاضوں اور محکمہ زراعت کے مقررہ اصول و ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔
خبرنامہ نمبر7423/2026
دکی6ستمبر 2026: ملک بھر کی طرح ضلع دکی میں بھی 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان انتہائی عقیدت، احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع دکی کے دفتر میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔بعد ازاں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک شاندار ریلی بھی نکالی گئی، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ضلع دکی محمد اکرم خان حریفال نے کی۔ ریلی میں اعلیٰ سرکاری افسران، پولیس اہلکاروں، مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر ایس پی ضلع دکی منصور احمد بزدار، ڈی ایچ او بہادر خان، ڈی او لوکل گورنمنٹ راز محمد ترین ایس ایچ او کاشف سیال، چیف آفیسر سمندر خان ناصر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک انتہائی اہم اور قابلِ فخر دن ہے۔ یہ دن ہمیں 1965ء کے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور لازوال جذب حب الوطنی کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یومِ دفاع ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد رہے گی۔مقررین نے کہا کہ پاک فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آج کا دن ہمیں اتحاد، نظم و ضبط، بھائی چارے اور وطن سے وفاداری کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہوئے ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔آخر میں ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
خبرنامہ نمبر7424/2026
شیرانی6ستمبر 2026: ضلع شیرانی کے علاقے خان عالم کپیپ میں 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار اور باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں علاقائی معتبرین، عمائدین، اساتذہ کرام، طلباء اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے دوران مقررین نے 6 ستمبر 1965ء کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یومِ دفاعِ پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم اور یادگار دن ہے، جب پاکستانی قوم اور بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے بے مثال جرات، بہادری اور قربانیوں کی تاریخ رقم کی مقررین نے کہا کہ پاک افواج اور قوم کی لازوال قربانیوں کے باعث آج پاکستان ایک مضبوط اور محفوظ ملک کے طور پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کی سلامتی، خودمختاری اور بقاء کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور پوری قوم ہمیشہ اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھے گی۔شرکاء نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم ملک کی سلامتی، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔تقریب میں طلباء نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کرکے وطن سے محبت اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔ مقررین نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ تعلیم، اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کو اپنا شعار بناتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے متحد اور پرعزم ہے۔
خبرنامہ نمبر7425/2026
سوراب: خبرنامہ 06 ستمبر: یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول اور گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول سوراب میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں ایف سی بلوچستان 61 ونگ کے میجر بدر اور ڈسٹرکٹ کے تمام ڈی ڈی ای اوز ایجوکیشن (فیمیل) شامل تھیں گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی نے بطور مہمان خصوصی جبکہ اعزازی مہمانوں میں تمام ڈی ڈی ای اوز میل شرکت کیں تقریبات میں طلبہ و طالبات نے حمد، نعت، تقاریر، ٹیبلوز اور دیگر ملی و قومی پروگرام پیش کرکے وطن عزیز سے اپنی محبت اور جذب? حب الوطنی کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوم دفاع کی اہمیت، قومی یکجہتی اور نوجوان نسل کے کردار پر روشنی ڈالی تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
خبرنامہ نمبر7426/2026
سوراب06 ستمبر :یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ نے قومی پرچم کشائی کی اس موقع پر ایف سی بلوچستان 61 ونگ میجر بدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، ڈی ایس پی بلاول محمد حسنی، ڈی ایس پی عزیز احمد خدرانی سمیت تمام ضلعی افسران، صحافیوں، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی یوم دفاع کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوراب کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک شاندار ریلی بھی نکالی گئی، جس میں ضلعی افسران، سیکیورٹی اہلکاروں، صحافیوں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی شرکاء نے اس موقع پر وطن عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور 6 ستمبر کے شہداء و غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب اور ریلی میں پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
خبرنامہ نمبر7427/2026
گوادر 06 ستمبر:ملک کے دیگر حصوں کی طرح گوادر، پسنی، اورماڑہ اور جیونی میں بھی یومِ دفاعِ پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مختلف سرکاری و تعلیمی اداروں میں پروقار تقریبات، تقاریر، ملی نغموں، ٹیبلوز اور دیگر حب الوطنی پر مبنی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا، جن میں طلباء و طالبات، اساتذہ اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی تقریبات میں 6 ستمبر 1965ء کی تاریخی اہمیت، شہداء و غازیوں کی لازوال قربانیوں اور ملکی دفاع کے لیے سکیورٹی اداروں کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ یومِ دفاع قومی اتحاد، حب الوطنی، قربانی اور عزم کی تجدید کا دن ہے، جبکہ نوجوان نسل کو تعلیم، نظم و ضبط اور مثبت کردار کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اس موقع پر بعض مقامات پر ریلیاں بھی نکالی گئیں، جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
خبرنامہ نمبر7428/2026
گوادر06 ستمبر2026: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی تقر کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ طالبات نے یومِ دفاع کی مناسبت سے تقاریر اور ملی نغمے پیش کرکے وطن سے محبت اور قومی جذبے کا اظہار کیا، جبکہ 1965ء کی جنگ اور یومِ دفاع کے تاریخی پس منظر پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی کالج کی پرنسپل ثمین بلوچ نے اپنے خطاب میں یومِ دفاع کی تاریخی اہمیت، قومی یکجہتی اور شہداء و غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر مختلف سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
خبرنامہ نمبر7429/2026
لورالائی:6ستمبر 2026 رکنِ صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کی خصوصی ہدایات پر ان کے فرزند فضل خان اوتمانخیل کی قیادت میں 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار ریلی اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی معتبرین، عمائدین، حاجی طور کاروان کے نوجوانوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے وطنِ عزیز سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ریلی کے شرکاء قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ اس موقع پر 50 گز طویل قومی پرچم خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا، جسے نوجوانوں نے انتہائی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ تھام رکھا تھا۔ قومی پرچم کی شاندار نمائش نے ریلی کے ماحول کو مزید پرجوش اور دیدنی بنا دیا ریلی عبدالرحیم خان کلب ہوتے ہوئے شہر کے مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے واپس عبدالرحیم کلب میں جلسے کا شکل اختیار کیا ۔ریلی کے دوران شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے حق میں نعرے لگائے اور ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیاس موقع پر تقریب سے افضل خان اوتمانخیل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور ناقابلِ فراموش دن ہے، جب پوری پاکستانی قوم نے اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور دفاعِ وطن کی ایک لازوال تاریخ رقم کی مقررین نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں قومی اتحاد، قربانی، حب الوطنی اور مادرِ وطن کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔ شہداء پاکستان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھے گی فضل خان اوتمانخیل نے اس موقع پر نوجوانوں کے جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کا نوجوان طبقہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم، محنت، دیانتداری اور قومی یکجہتی کو اپنا شعار بناتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی میں فعال کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ باہمی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے متحد ہوکر کام کریں گے۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شہداء پاکستان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے دفاع اور قومی یکجہتی کے لیے پوری قوم ہمیشہ متحد اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
خبرنامہ نمبر7430/2026
چمن: ملک بھر کی طرح سرحدی ضلع چمن میں بھی یومِ دفاعِ پاکستان روایتی قومی جوش و جذبے، ملی یکجہتی اور بھرپور وقار کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ چمن کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے بعد شاندار پیدل مارچ اور کار ریلی بھی نکالی گئی۔تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ق و دیگر سیاسی جماعتوں کے مشران قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی کے نمائندوں، مختلف سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں، طلباء اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھا کر پیدل مارچ کیا، جبکہ قومی پرچموں سے سجی گاڑیوں پر مشتمل کار ریلی بھی نکالی گئی۔ اس موقع پر شرکاء نے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور ملکی دفاع کے عزم کا بھرپور اظہار کیا۔یومِ دفاع کے موقع پر شرکاء نے شہدائے وطن اور ملک و ملت کے محافظین کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور شہدائے وطن زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔مقررین نے اپنے خطاب میں 1965ء کی جنگ کے عظیم شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں اپنے ان بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔مقررین نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی تاریخ بہادری، قربانی، عزم اور قومی اتحاد کی روشن مثالوں سے عبارت ہے۔ یومِ دفاع ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے وطن کی سلامتی، خودمختاری اور ترقی کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں گے۔یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر چمن میں منعقدہ یہ پروقار تقریب اور ریلی ملی جذبے، قومی یکجہتی اور وطن سے والہانہ محبت کی خوبصورت عکاسی کرتی رہی۔
خبرنامہ نمبر7431/2026
چمن : یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر آج ضلع چمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک پُرجوش ریلی نکالی گئی، جس میں پاکستان مسلم لیگ (ق)، دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان و مشران، سرکاری افسران، سماجی و قبائلی عمائدین، طلبہ اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی چمن شہر کے مختلف بازاروں سے گزری، جہاں شرکاء نے پاکستان فوج سے محبت، پاکستان زندہ باد اور ملکی سلامتی کے حق میں پرجوش نعرے بلند کیے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پاکستانی ایجنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جبکہ اس موقع پر شہداء و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملکی دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے لیے پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ متحد ہے۔
خبرنامہ نمبر7432/2026
چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، جو ہمیں پاک فوج کے شہداء، غازیوں اور ان تمام بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء ہماری قومی یکجہتی، عزم، بہادری اور حب الوطنی کی عظیم مثال ہے۔ افواجِ پاکستان نے قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور دفاعِ وطن کے لیے بے مثال جرات و قربانی کا مظاہرہ کیا۔ڈپٹی کمشنر چمن نے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارے قومی ہیروز ہیں، ان کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں اور ملک کی ترقی، استحکام، امن اور خوشحالی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کی تجدید کرنی چاہیے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور قومی یکجہتی کے تحفظ کے لیے ہم سب متحد رہیں گے اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام نے ہمیشہ وطن سے اپنی محبت اور وفاداری کا عملی ثبوت دیا ہے۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔انہوں نے افواجِ پاکستان کے شہداء، غازیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے اور وطنِ عزیز کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
خبرنامہ نمبر7433/2026
ڈیرہ بگٹی 6 ستمبر : یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ضلع ڈیرہ بگٹی میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام مختلف مقامات پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جن کا مقصد وطن عزیز سے والہانہ محبت، شہداء و غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت اور قومی یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ریلیوں میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، مختلف سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاران، تعلیمی اداروں کے نمائندگان، طلبہ، سماجی تنظیموں، قبائلی عمائدین اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان کی سلامتی و سربلندی اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کے لیے نعرے بلند کیے۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم اور ناقابلِ فراموش دن ہے، جو قوم کے غیر متزلزل عزم، اتحاد اور وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی سلامتی، امن و استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے تمام طبقات اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ریلیوں کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
خبرنامہ نمبر7434/2026
لورالائی6ستمبر 2026: Getz Pharma کے زیر اہتمام PREACH Training Session کے عنوان سے ایک اہم طبی آگاہی و تربیتی سیمینار منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے طب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز، طبی ماہرین اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔تربیتی نشست کے دوران ماہرین نے بلڈ پریشر یا ہائپرٹینشن (Hypertension) کی بروقت تشخیص، مؤثر علاج، احتیاطی تدابیر اور مریضوں کی بہتر نگہداشت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ ہائپرٹینشن عصرِ حاضر کے اہم طبی مسائل میں شامل ہے، تاہم بروقت تشخیص، مناسب علاج اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس بیماری سے پیدا ہونے والی سنگین پیچیدگیوں سے بچاؤ ممکن ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عجب اور ڈاکٹر زاہد نے سیمینار میں شریک ڈاکٹرز کو آگاہی مہم اور PREACH ٹریننگ کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ہائپرٹینشن سمیت مختلف طبی مسائل کی بروقت تشخیص، مؤثر علاج، احتیاطی تدابیر اور جدید طبی رہنما اصولوں سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں بطور چیف گیسٹ خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے طبی شعبے میں آگاہی اور ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے ایسے تربیتی پروگراموں کے انعقاد کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید طبی معلومات اور مؤثر تربیت کے ذریعے صحت کے شعبے میں خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے Getz Pharma کی جانب سے PREACH Training Session کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی علمی و تربیتی سرگرمیاں نہ صرف طبی ماہرین کے علم میں اضافے کا باعث بنتی ہیں بلکہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔سیمینار کے اختتام پر شریک ڈاکٹرز اور طبی ماہرین نے مختلف طبی امور پر تبادلہ خیال کیا اور بالخصوص ہائپرٹینشن کے مریضوں کی مؤثر تشخیص، بروقت علاج اور بہتر نگہداشت کے حوالے سے مفید معلومات اور تجربات کا تبادلہ کیا۔اگر آپ چاہیں تو میں اسی خبر کا مزید شاندار، مختصر اور روزنامہ اخبار کے فرنٹ؍لوکل پیج کے انداز میں بھی ورژن تیار کرسکتا ہوں۔
خبرنامہ نمبر7435/2026
کوئٹہ 06ستمبر۔ یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے زیرِ اہتمام آج 6 ستمبر کو ایک خصوصی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ سے ہوا، جہاں ضلعی انتظامیہ کے افسران، سرکاری ملازمین اور شہری بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ وطن سے محبت اور قومی جذبے سے سرشار شہریوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ، اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) مصور اچکزئی اور اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی نے کی۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے روانہ ہو کر شہر کی مختلف اہم شاہراہوں سے گزرتی ہوئی سرینا چوک پہنچی، جہاں شرکاء نے ملکی دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم اور قابلِ فخر دن ہے، جب قوم نے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر قومی اتحاد، عزم اور جذب حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔ یومِ دفاع ہمیں ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر فرائض انجام دیے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد ہے اور ملکی دفاع کے لیے دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی یاد کو زندہ رکھنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ریلی کے شرکاء نے قومی یکجہتی، امن، ترقی اور ملکی استحکام کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط اور خودمختار ملک ہے اور قوم کسی بھی چیلنج کا مقابلہ اتحاد، نظم و ضبط اور باہمی یکجہتی کے ذریعے کرنے کے لیے تیار ہے۔ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی گئی۔یومِ دفاع کے موقع پر منعقدہ ریلی نے کوئٹہ میں قومی جذبے اور یکجہتی کی ایک خوبصورت مثال پیش کی، جہاں سرکاری افسران، اہلکاروں اور عام شہریوں نے مل کر وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور دفاعِ پاکستان کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
خبرنامہ نمبر7436/2026
خضدار۔۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ خضدار کی جانب سے ایک شاندار اور پُروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کمانڈنٹ قلات سکاؤٹ کرنل عرفان بنگش ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی اسسٹنٹ کمشنر نال عبداللہ مینگل شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے صدر بشیر احمد جتک اسٹنٹ کمشنر کرخ سعید احمد زہری نے کی ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ضلعی سربراہان پولیس ،سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں سیاسی و سماجی شخصیات طلباء اساتذہ سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان کی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج اور ملک کے دیگر سیکیورٹی اداروں کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور شہداء کو سلام کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم اور قابلِ فخر دن ہے جب قوم اور مسلح افواج نے اتحاد قومی جذبے اور بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا یوم دفاع ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنے، قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنے کا پیغام دیتا ہے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی خودمختاری قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے ہر فرد اپنی ذمہ داری بھرپور انداز میں ادا کرے گا ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
خبرنامہ نمبر7437/2026
کوہلو 06 ستمبر ۔ ضلعی انتظامیہ کوہلو کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ریلی نکالی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر شمس الحق،میوند بریگیڈ کے ونگ کمانڈر کرنل سرمد علی، قبائلی عمائدین، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر کوہلو آفس سے ہوا اور اسسٹنٹ کمشنرز کی قیادت میں ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پنجاب قومی شاہراہ پر پہنچ گیا اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جو قوم کو دفاع وطن کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ریلی کے شرکاء نے شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اس موقع پر پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔
خبرنامہ نمبر7438/2026
خضدار 6 ستمبر 2026 ملک بھر کی طرح ضلع خضدار میں بھی چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں پولیس لائن خضدار میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پولیس کی چاک و چوبند دستے میں سبز لالی پرچم کو سلامی پیش کی بعد ازاں کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی کمانڈنٹ قلات سکاؤٹ کرنل عرفان بنگش ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی نے 6 ستمبر یوم دفاع کے شہدا کے یادگار پر پھول چڑھائے اور شہدا کے لیے خصوصی دعا کی تقریب کی دوران مقررین نے 6 ستمبر 1965 کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم اور یادگار دن ہیں جب پاکستانی قوم اور پاک افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع کے لیے بے مثال جرات بہادری اور قربانیوں کی تاریخ رقم کی مقررین نے کہا کہ پاک افواج اور قوم کی لازوال قربانیوں کے باعث اج پاکستان ایک مضبوط اور محفوظ ملک کے طور پر قائم ہیں انہوں نے کہا کہ شہدا قوم کی ہیرو ہیں جنہوں نے مادر وطن کی سلامتی خود مختیاری اور بقا کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اور پوری قوم ہمیشہ اپنے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھے گی تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی ترکی استحکام اور شہداء کی درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی.
خبرنامہ نمبر7439/2026
وڈھ: 6 ستمبر 2026 ؍ یومِ دفاعِ کے موقع پر طلباء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ دفاعِ پاکستان 6 ستمبر صرف تاریخی فتح کا دن نہیں بلکہ یہ جذبہِ سرفروشی، بے مثال شجاعت اور وطن پر مر مٹنے کی اَن مِٹ داستان ہے۔انہون نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 1965ء کی اس تاریخی صبح جب دشمن نے شاطرانہ چال چلتے ہوئے رات کی تاریکی میں سرحدوں کی خلاف ورزی کی، تو پاک فوج کے جری جوانوں اور عزمِ آہنگ سے لیس قوم نے سیسہ پلائی دیوار بن کر ان کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں مِلا دیا۔ اسی تاریخی اور قومی جذبے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے حاجی میر نیک محمد ریزیڈینشل پبلک اسکول وڈھ میں ایک انتہائی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں علاقائی معتبرین، اساتذہ اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔ اس پُرتاثیر تقریب کے مہمانِ خصوصی حاجی ممتاز مینگل تھے، جبکہ دیگر معززینِ گرامی میں ، میر عبدالستار شاہیزئی، میر سلمان کریم رئیسانی، میر عمران نوہکزئی، حاجی میر محمد گزگی، میر ابراہیم مینگل، حاجی نور بارانزئی، پسند خان مینگل، احمد جان رخشانی اور میر بلوچ خان سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ طلباء نے یومِ دفاع کی مناسبت سے ملی نغمے اور تقاریر پیش کر کے تقریب کا ماحول وطن کی محبت کے جذبے سے مُعَطر کر دیا۔اس موقع پر اسکول کے پرنسپل نے 6 ستمبر کے پس منظر اور موجودہ دور کے تقاضوں پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ کامیابی وسائل کی کثرت سے نہیں بلکہ ایمان کی پُختَگی، ہِمت اور نظریاتی یَکجہتی سے حاصل ہوتی ہے۔ چاہے وہ چوہنڈہ کے مقام پر ٹینکوں کا سب سے بڑا مقابلہ ہو یا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرات کی ناقابلِ فراموش داستان ہمارے اَسلاف نے خُون سے سرحدوں کی حفاظت کی تاریخ رقم کی۔ آج قلم اور علم کا دور ہے؛ ہمارے طلباء ہی کل کے معمار ہیں جو اپنے شَعُور، عِلمی صَلاحیت اور مثبت فکر سے اس ملک کا دفاع مزید مضبوط بنائیں گے۔”طلباء نے اردو، عربی اور انگریزی زبانوں میں پُراعتماد انداز میں خطاب کرتے ہوئے۔ کہا کہ قومی دفاع کے ساتھ ساتھ عالمی و بین الاقوامی امور بالخصوص مظلوم اقوام کے مسائل پر گہرے تَدبّر کا اظہار کیا۔ طُلباء نے اپنی تقاریر میں کشمیری عوام پر جاری مظالم اور ان کی طویل جدوجہدِ آزادی کو اجاگر کیا اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔تقریب کے دوران طلباء نے فلسطین اور غزہ میں جاری شدید اسرائیلی جارحیت، وہاں کے انسانی بحران اور بے گناہ شہریوں، بچوں اور خواتین پر ہونے والے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تقریری مقابلے کے دوران طلباء نے کہا کہ 6ستمبر صرف ایک دن نہیں بلکہ ہماری قومی غیرت، اتحاد اور بے مثال قربانیوں کا اِستعارہ ہے۔ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری صرف نصابی کتابیں پڑھانا نہیں، بلکہ بچوں کے سینیوں میں نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا جذبہ اور سچائی کا علم بلند کرنے کا اعتماد پیدا کرنا ہے۔ آج کے یہ بچے کل کا پاکستان ہیں اور ان کا مختلف عالمی و قومی موضوعات پر پُراعتماد اظہارِ خیال اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری نئی نسل کا مستقبل روشن اور محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ مقررین نے کہا کہ اسکول انتظامیہ ، اساتذہ خاص طور پر میر شفیق الرحمٰن مینگل کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں جو بچوں کی نصابی تعلیم کے ساتھ ان کی شخصیت سازی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو اردو، انگریزی اور عربی زبانوں میں اظہارِ خیال کا موقع فراہم کرنے سے ان میں خود اعتمادی اور مطالعے کا شوق پروان چڑھتا ہے۔ بچوں کی بہترین تربیت کے لیے والدین اور اساتذہ کا باہمی رابطہ اور تعاون بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔تقریب کے اختتامی مرحلے میں تعلیمی، تقریری اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ مہمانِ خصوصی حاجی ممتاز مینگل، اور اسکول انتظامیہ نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے،تقریب میں معززین نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے تمام معزز مہمانوں اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور فلسطین و کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
خبرنامہ نمبر7440/2026
ہرنائی : یومِ دفاع پاکستان کے تاریخی اور پروقار موقع پر ڈی سی کمپلیکس ہرنائی میں ایک شاندار اور اثر انگیز تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ہرنائی محمد سلیم ترین نے کی۔تقریب میں ضلع بھر سے مختلف مکاتبِ فکر کے افراد، پولیس افسران و اہلکاروں، قبائلی و سیاسی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر 1965ء کی جنگ کے شہداء کی عظیم قربانیوں اور سیکیورٹی فورسز کی شجاعت کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا وہ درخشان دن ہے جب ہماری افواج اور قوم نے مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وطنِ عزیز کی دفاع، امن و امان کے قیام اور ملکی سلامتی کے لیے ہمارے شہداء کی قربانیاں مشعلِ راہ ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس ہرنائی کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور فولProof انتظامات کیے گئے تھے تاکہ تقریب خوش اسلوبی سے سرانجام پا سکے۔ تمام تر سیکیورٹی اقدامات کو فول پروف بناتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری حساس پوائنٹس پر تعینات رہی۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، جس کے بعد یہ باوقار تقریب امن و امان اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔
خبرنامہ نمبر7441/2026
کوئٹہ: بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کے ٹیکس شیڈول کے مطابق بلوچستان میں اپنے کاروباری مقام سے سروسز فراہم یا انجام دینے والے انڈیٹرز (Indenters) کی خدمات پر بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS) کی شرح 3 فیصد مقرر ہے، بشرطیکہ رجسٹرڈ شخص کو ان سروسز کی اجرت بیرونِ ملک موجود مقام سے غیر ملکی زرمبادلہ میں، بینکنگ چینلز کے ذریعے، اپنے کاروباری بینک اکاؤنٹ میں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مقررہ طریقہ کار کے مطابق موصول ہو۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے متعلقہ انڈیٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ قابلِ اطلاق قوانین کے تحت رجسٹریشن، درست ٹیکس رپورٹنگ، بروقت ریٹرن فائلنگ اور ٹیکس ادائیگی سمیت اپنی تمام قانونی ذمہ داریاں پوری کریں۔اتھارٹی نے واضح کیا کہ ٹیکس قوانین کی تعمیل سے شفاف ٹیکس نظام، بہتر ٹیکس انتظام اور صوبائی محصولات میں اضافے کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔
خبرنامہ نمبر7442/2026
ہرنائی : یومِ دفاعِ پاکستان کے تاریخی اور پروقار موقع پر پولیس اسٹیشن سٹی ہرنائی میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 6 ستمبر 1965ء کے شہدا اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کا مقصد پاکستان مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ان کے ناقابلِ فراموش کردار کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی نے 6 ستمبر کی تاریخی اہمیت اور افواجِ پاکستان کے شاندار کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء ہماری قومی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جب ہماری مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے شجاعت اور بسالت کی نئی داستانیں رقم کیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ آج ہم جس آزاد، خودمختار اور باوقار فضامیں سانس لے رہے ہیں، یہ ان تمام شہدا اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک و ملت کا دفاع ممکن بنایا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور مسلح افواج کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے بالخصوص دعا کی گئی۔ مقررین اور شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دفاعِ وطن کی خاطر ہرنائی پولیس اور عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کی بقا و سلامتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر7443/2026
وندر: یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر جام گروپ کے سینئر رہنماء و وائس چئرمین میونسپل کمیٹی وندر عبدالحمید رونجھوکی سربراہی میں 6ستمبر کے شہداء اورغازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شاندارریلی کاانعقادکیا گیاریلی میں، جتک جرگہ کونسل کے ضلعی صدر حاجی سکندر جتک، سردار کامران گنگو، ضیاء اللہ خان بلوچ مہراللہ الفت و دیگر شریک ہوئیریلی میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نیشرکت کی شرکاء کی جانب سے افواجِ پاکستان کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی گئی، جبکہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے وندر کی فضا گونج اٹھی۔
خبرنامہ نمبر7444/2026
اُستا محمد۔ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال نے گنداخہ ٹاؤن میں پینے کے پانی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے گنداخہ واٹر سپلائی اسکیم اور پانی کی لفٹنگ کے مقام کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے واٹر سپلائی کے تالابوں میں پانی کی منتقلی، پانی کی لفٹنگ اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیف اللہ مگسی کینال سے گنداخہ واٹر سپلائی کے تالابوں تک پانی پہنچانے کا عمل جاری ہے اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے واٹر سپلائی تالاب میں پانی پہنچ چکا ہے۔ مزید پانی کے ذرائع کو بھی واٹر سپلائی کے تالابوں کی جانب منتقل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ تالابوں میں پانی کی مطلوبہ مقدار جلد از جلد دستیاب ہو اور گنداخہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی بحال اور بہتر بنائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ پانی کی لفٹنگ، منتقلی اور تالابوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واٹر سپلائی کے تمام مراحل کی مسلسل نگرانی کی جائے اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گنداخہ ٹاؤن کے عوام کو جلد از جلد پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس موقع پر عوامی آگاہی کے حوالے سے واضح کیا گیا کہ سیف اللہ مگسی کینال کے ذریعے صاف اور تازہ پانی گنداخہ واٹر سپلائی کے تالابوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جو گندہ یا مضرِ صحت پانی نہیں ہے ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کی فراہمی اور معیار سے متعلق کسی بھی غیر مصدقہ اطلاع، افواہ یا منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں اور صرف انتظامیہ اور متعلقہ سرکاری محکموں کی جانب سے فراہم کردہ مستند معلومات پر اعتماد کریں ضلعی انتظامیہ اُستا محمد کی جانب سے گنداخہ ٹاؤن کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پانی کے ذرائع کو واٹر سپلائی تالابوں تک منتقل کرنے پانی کی لفٹنگ کے عمل کو تیز کرنے اور سپلائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، تاکہ شہریوں کو درپیش پینے کے پانی کے مسئلے کا جلد از جلد ازالہ کیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر7445/2026
تربت:ملک بھر کی طرح جامعہ تربت میں بھی یوم دفاعِ پاکستان قومی و ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض اسسٹنٹ رجسٹرار (جنرل) غوث بخش بزنجو نے انجام دیے۔ تقریب میں فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے خاص پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کا دن افواج پاکستان کے جانثار شہداء کی ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے اپنے خون سے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ یہ دن ہماری مسلح افواج کی بے مثال بہادری، جرات اور شجاعت کا روشن باب ہے۔وائس چانسلر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر شہری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کی تاریخ ساز قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ تعلیم، تحقیق اور پیشہ ورانہ مہارتوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا موثرکردار کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ رجسٹرار غوث بخش بزنجو اور دیگر مقررین نے شہدائے وطن کے خاندانوں اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی سرزمین کی مضبوطی اور خوشحالی کے لیے یکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی، ترقی و استحکام اور شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
خبرنامہ نمبر7446/2026
زیارت 6ستمبر :صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے چھ ستمبر کے دن اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر ملکی تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن ہے،یومِ دفاع پر شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،1965 کے شہداء نے وطن کے دفاع کی عظیم مثال قائم کی،وطن کے دفاع کے لیے قوم اور افواجِ پاکستان متحد ہیں، پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شہداء کے خاندان پوری قوم کے لیے قابلِ احترام ہیں،بلوچستان کے عوام ملکی دفاع کے لیے ہمیشہ پرعزم رہے ہیں،قومی اتحاد ہی پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہیشہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔
خبرنامہ نمبر7447/2026
سنجاوی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ملک بھر کی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سمالان، سنجاوی میں بھی یومِ دفاعِ پاکستان 6 ستمبر انتہائی جوش و جذبے، ملی جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کی نگرانی ہیڈ ماسٹر محمد یوسف دُمر نے کی، جبکہ اسکول کے اساتذہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا مقصد وطنِ عزیز پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء، غازیوں اور قومی ہیروز کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور نئی نسل میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور ملک و قوم سے وفاداری کے جذبے کو مزید اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر طلباء اور اساتذہ نے 6 ستمبر 1965ء کے شہداء اور تمام قومی ہیروز کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ دفاع ہمیں ان بہادر سپوتوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔
خبرنامہ نمبر7448/2026
کوئٹہ 6 ستمبر: صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور یادگار دن ہے، انہوں نے کہا کہ 1965ء میں پاک افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر یہ ثابت کیا کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع کے لیے متحد اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ شہداء اور غازیوں نے ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے جو عظیم قربانیاں دی ہیں، پوری قوم انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔صوبائی وزیر-A0میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ قومی اتحاد، یکجہتی اور باہمی اتفاق ہی ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانے کا ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے بھی ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے قربانیاں دی ہیں اور ہم ملک کی دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے وطن کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مضبوط معیشت، تعلیم، ترقی اور عوامی فلاح بھی ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے اہم ستون ہیں۔ صوبائی وزیر خزانہ-A0میر شعیب نوشیروانی نے کہاکہ ہم سب نے-A0 اتفاق کے ساتھ ہمارے ملک اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے شب وروز کام کرنی چاہئے تاکہ ملک وقوم کا نام پورے دنیا میں روشن کرسکیں۔
خبرنامہ نمبر7449/2026
کوئٹہ: بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کے ٹیکس شیڈول کے مطابق بلوچستان میں اپنے کاروباری مقام سے سروسز فراہم یا انجام دینے والے انڈیٹرز (Indenters) کی خدمات پر بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS) کی شرح 3 فیصد مقرر ہے، بشرطیکہ رجسٹرڈ شخص کو ان سروسز کی اجرت بیرونِ ملک موجود مقام سے غیر ملکی زرمبادلہ میں، بینکنگ چینلز کے ذریعے، اپنے کاروباری بینک اکاؤنٹ میں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مقررہ طریقہ کار کے مطابق موصول ہو۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے متعلقہ انڈیٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ قابلِ اطلاق قوانین کے تحت رجسٹریشن، درست ٹیکس رپورٹنگ، بروقت ریٹرن فائلنگ اور ٹیکس ادائیگی سمیت اپنی تمام قانونی ذمہ داریاں پوری کریں۔اتھارٹی نے واضح کیا کہ ٹیکس قوانین کی تعمیل سے شفاف ٹیکس نظام، بہتر ٹیکس انتظام اور صوبائی محصولات میں اضافے کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔پنجگور۔ 6 ستمبر 2026: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پنجگور میں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک پُروقار، بامقصد اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد 1965ء کے قومی دفاع میں پاک فوج کے بہادر شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا، وطنِ عزیز سے محبت کو اجاگر کرنا اور طالبات میں حب الوطنی، قومی یکجہتی، نظم و ضبط اور ذمہ داری کا شعور پیدا کرنا تھا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پنجگور ڈپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب بلوچ اور ڈپٹی کمانڈنٹ پنجگور ایف سی جناب میراج عالم تھے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جناب افتخار ظہیر بھی مہمانوں میں شریک تھے ۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل، اساتذہ اور طالبات نے معزز مہمانانِ گرامی کا پُرتپاک استقبال کیا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طالبات نے حمدِ باری تعالیٰ اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ بعد ازاں طالبات نے خوبصورت ملی نغمے، شاعری اور ٹیبلو پیش کیے، جنہوں نے تقریب میں حب الوطنی اور قومی جذبے کو مزید اجاگر کیا۔تقریب میں اردو اور انگریزی تقاریر بھی پیش کی گئیں، جن میں طالبات نے یومِ دفاع کی اہمیت، شہداء کی عظیم قربانیوں، پاکستان کی سلامتی اور قومی اتحاد کے حوالے سے اپنے خیالات کا پُراعتماد انداز میں اظہار کیا۔ اس کے علاوہ کوئز مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔تقریب کے ایک خصوصی اور حوصلہ افزا مرحلے میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمانڈنٹ پنجگور جناب میراج عالم نے مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس حوصلہ افزائی سے طالبات میں مزید محنت، خود اعتمادی اور بہترین کارکردگی کا جذبہ پیدا ہوا۔معزز مہمان خصوصی اور دیگر مہمان نے طالبات کی شاندار تیاری، پُراعتماد اندازِ اظہار اور حب الوطنی کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے اساتذہ اور کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور طالبات کو علم، کردار، نظم و ضبط اور محنت کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ یومِ دفاع کی یہ خوبصورت تقریب طالبات کے دلوں میں وطنِ عزیز سے محبت، شہداء کی قربانیوں کے احترام اور قومی ذمہ داری کے احساس کو مزید مضبوط کرنے میں نہایت مؤثر ثابت ہوئی۔
خبرنامہ نمبر7450/2026
کوئٹہ, پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون، سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی نے یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں بہادری، اتحاد اور قربانی کی عظیم مثال ہے۔ وطن کے دفاع میں جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور جرات کی داستانیں رقم کرنے والے غازی قوم کا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع پر ہم افواجِ پاکستان اور تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کی پاکیزہ قربانیوں سے پاکستان کا وقار اور سلامتی قائم ہے۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں شہداء کے خون سے محفوظ ہیں، اور ہم اس امانت کو داغدار ہونے ہر گز نہیں دیں گے۔افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بے مثال عزم وہمت کو خراجِ تحسین، جو ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہیں اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دیتی ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو اس عزم کے ساتھ جگانا ہے کہ وہ بھی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور پاکستان کی ترقی و دفاع میں اپنا کردار ادا کریں۔





