خبرنامہ نمبر5917/2026
کوئٹہ، 4 جولائی 2026: وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے کے سلسلے میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے افسوسناک بس حادثے میں 40 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے۔ یہ سانحہ انتہائی دلخراش ہے اور حکومت بلوچستان جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے شاہد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی ثابت ہونے پر قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حادثے کی وجوہات کا جامع اور شفاف انداز میں تعین کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے بھر میں مسافر گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹس، ڈرائیورز کی اہلیت اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی اور اس المناک سانحے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر5918/2026
بیکڑ ، 4 جولائی :وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ انہی اصلاحاتی اقدامات کے تحت میر غلام قادر بگٹی میموریل اسپتال بیکڑ میں قائم جدید آپریشن تھیٹر میں 50 سے زائد سرجریز بغیر کسی پیچیدگی کے کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہیں، جو صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے تاثرات میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میر غلام قادر بگٹی میموریل اسپتال بیکڑ میں جدید آپریشن تھیٹر کے قیام کے بعد 50 سے زائد کامیاب سرجریز کا مکمل ہونا نہایت حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرجریز کامیابی کے ساتھ انجام دی گئیں اور کامیابی کی شرح سو فیصد رہی، جو طبی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید سہولیات اور حکومت کی مؤثر پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کا مقصد دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کا محور عوام کو بروقت، محفوظ اور معیاری علاج کی فراہمی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں میر سرفراز بگٹی نے ہسپتال کے ڈاکٹرز، سرجنز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتھک محنت کے باعث یہ اہم کامیابی ممکن ہوئی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان بھر میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، جدید طبی آلات کی فراہمی اور صحت کی بنیادی و خصوصی سہولیات کی توسیع کا عمل مزید تیز کیا جائے گا تاکہ ہر فرد کو معیاری علاج کی سہولت میسر آ سکے۔
خبرنامہ نمبر5919/2026
بارکھان، 04 جولائی :ڈپٹی کمشنر بارکھان سعیدالرحمن کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بارکھان احسام الدین کاکڑ نے محکمہ زراعت اور WWF کے اشتراک سے منعقدہ “Farmer Field Day” پروگرام میں شرکت کی پروگرام کا مقصد کسانوں میں نامیاتی کپاس (Organic Cotton) کی کاشت، پائیدار زرعی طریقہ کار اور جدید زرعی تکنیکوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور ان کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنا تھا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بارکھان احسام الدین کاکڑ نے محکمہ زراعت اور WWF کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماحول دوست اور جدید زرعی طریقوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ان طریقوں کو اپنانے سے زرعی پیداوار میں اضافہ، کسانوں کی معاشی خوشحالی اور قدرتی وسائل کے مؤثر تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ زرعی ماہرین کی رہنمائی میں جدید زرعی تکنیکوں کو اختیار کریں تاکہ زرعی شعبے کی پائیدار ترقی اور بہتر پیداوار کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
خبرنامہ نمبر5920/2026
لورالائی، 04 جولائی :صوبائی حکومت کے وژن اور کمشنر لورالائی ڈویژن، ولی محمد بڑیچ کے احکامات کی روشنی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی، محب اللہ بلوچ کی ہدایت پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب کی بہتری اور انسدادِ مچھر مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے عملے نے مختلف زونز میں نالیوں کی صفائی، کچرا اٹھانے اور صفائی کے خصوصی اقدامات کیے۔ بابو محلہ، سینما گلی، حبیب پلازہ، دارالعلوم روڈ، صدر بازار، باغی بازار، کاکڑی مسجد روڈ، سرکاری باغ اور دیگر علاقوں میں جمع شدہ کچرا اور مٹی ہٹا کر نالیوں کی صفائی کی گئی، تاکہ بارشوں کے دوران نکاسی? آب کے نظام کو مؤثر بنایا جا سکے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آئے میونسپل کمیٹی کے عملے نے شہر میں شجرکاری مہم کے تحت لگائے گئے درختوں اور پودوں کو باقاعدگی سے پانی فراہم کیا تاکہ ان کی بہتر نشوونما یقینی بنائی جا سکے۔ علاوہ ازیں، عوامی صحت کے تحفظ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ہاؤس، ڈپٹی کمشنر آفس، کمشنر ہاؤس، ججز کالونی، ایس ایس پی ہاؤس، ڈی آئی جی ہاؤس، ٹی این ٹی کالونی، باچا خان چوک، جناح روڈ، تحصیل روڈ، ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر اہم مقامات پر مچھر مار اسپرے بھی کیا گیا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ بلوچ نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ صفائی، نکاسی آب، شجرکاری کی دیکھ بھال اور انسدادِ مچھر مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ شہر کو صاف رکھنے میں میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں، کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
خبرنامہ نمبر5921/2026
کوئٹہ 4 جولائی : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی ہدایات اور سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی رہنمائی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے واضح رہے کہ پلاننگ کمیشن اور پلاننگ مینول کے مطابق ہر سال مالی سال کا آغاز یکم جولائی سے ہوتا ہیجبکہ 30 جون کو اختتام پذیر ہوتا ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مسلسل دوسرے مالی سال میں ترقیاتی فنڈز کے مؤثر اور بروقت استعمال کی بدولت فنڈز کے استعمال کی شرح انتہائی تسلی بخش رہی جو نہ صرف محکمہ کی بہترین مالیاتی منصوبہ بندی کا مظہر ہے بلکہ صوبے میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کی عملی مثال بھی ہیحکام کے مطابق بروقت فنڈز کیاستعمال اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد سے صوبے کے انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی جبکہ اس کے مثبت اثرات بلوچستان کی مجموعی ترقی معاشی سرگرمیوں اور عوامی خوشحالی پر مرتب ہوں گے اسی سلسلے میں نئے ترقیاتی منصوبوں کے ڈی ایس سی کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی خصوصی ہدایات اور سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی رہنمائی میں یکم جولائی سے مختلف منصوبوں کے ٹینڈرز قومی و مقامی اخبارات میں شائع ہونا شروع ہو گئے ہیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی ٹینڈرنگ کے عمل کا بروقت آغاز اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل شفافیت اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے سنجیدہ اور پُرعزم ہے یہ اقدام نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں اضافہ کرے گا بلکہ بلوچستان میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
خبرنامہ نمبر5922/2026
کوئٹہ 4جولائی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات، صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان وحید شریف عمرانی کی ہدایات پر پی ٹی اے اور موٹروے پولیس کے عملے نے طور ناصر کراس کے مقام پر لانگ روٹ مسافر کوچز کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔کارروائی کے دوران مختلف لانگ روٹ کوچز کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔ چیکنگ کے دوران جن گاڑیوں کے کاغذات نامکمل پائے گئے، روٹ پرمٹ موجود نہیں تھا، ڈرائیوروں کے پاس درست ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا یا دیگر ٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں، انہیں فوری طور پر واپس روانہ کر دیا گیا اور مقررہ قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی گئی۔حکام نے کوچ مالکان اور ڈرائیوروں کو سختی سے تنبیہ کی کہ تمام گاڑیاں مکمل قانونی دستاویزات، روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ، رجسٹریشن اور ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ہی سڑکوں پر لائی جائیں۔ بصورت دیگر آئندہ بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر حکام نے خصوصی طور پر لانگ روٹ کوچز میں اضافی پٹرول یا ڈیزل کے ٹینک نصب کرنے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل نہ صرف ٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ مسافروں کی جان و مال کے لیے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ کوچ مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر اضافی فیول ٹینک ہٹا دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ حکام کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان عوام کو محفوظ، معیاری اور قانون کے مطابق سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ٹریفک و ٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
خبرنامہ نمبر5923/2026
ہرنائی4 جولائی : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ ہرنائی عوامی مسائل کے فوری حل اور ناگہانی آفات سے متاثرہ افراد کی داد رسی کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین نے تحصیل شاہرگ کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ شدید بارش اور تیز آندھی کے باعث دیوار گرنے کے حادثے میں زخمی ہونے والے چار بچوں کے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور صوبائی حکومت کی جانب سے فوری امدادی سامان فراہم کیا گزشتہ روز ضلع ہرنائی اور گردونواح میں ہونے والی شدید بارش اور تیز آندھی کے نتیجے میں تحصیل شاہرگ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مکان کی دیوار گرنے سے چار معصوم بچے زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے متاثرہ گھرانے کی رہائش گاہ کا دورہ کر کے بچوں کی خیریت دریافت کی اور حادثے سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان میں فوری ریلیف کے طور پر ٹینٹ، واٹر کولر، چٹائیاں، بستر اور دیگر ضروری گھریلو اشیاء تقسیم کی گئیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندان کو دلاسہ دیتے ہوئے یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی نگرانی میں انتظامیہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ریلیف کی فراہمی کے لیے چوبیس گھنٹے الرٹ ہے، اور متاثرین کی مکمل بحالی و امداد کے لیے تمام دستیاب سرکاری وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کے اس فوری اور ہمدردانہ اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور ضلعی حکام کا شکریہ ادا کیا۔
خبرنامہ نمبر 5924/2026
کوئٹہ4جولائی:گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ڈیجٹلائزڈ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم (DHIS) کا افتتاح ایک متاثرکن تبدیلی ہے جو پورے ہیلتھ سیکٹر میں انقلاب برپا کر دیگی۔ اب تمام مراکز صحت کا ڈیٹا ریگولر ریکارڈ پر رہیگا، ڈاکٹرز اینڈ پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضریاں، ادویات کی فراہمی و تقسیم حتیٰ کہ ضلعی سطح پر متعلقہ عمارت اور لیبر روم کی فعالیت بھی واضح ہوگی۔ یہ اہم اقدام تمام ہسپتالوں اور بی ایچ اوز کی شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی میں ایک نئے معیار کو یقینی بنائیگا۔ اسکے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر یا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو بھی جوابدہ بنایا جا رہا ہے جو پہلے کبھی نہیں تھا جس پر صوبائی وزیرصحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کی تیسری ہیلتھ کیئر لیڈرشپ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، پاکستان میں یونیسف چیف (Ms. Fitsum Assifa) اور صوبائی سیکرٹری ہیلتھ مجیب الرحمٰن پانیزئی سمیت ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم محض آج لیڈرشپ کانفرنس یا صحت کی دیکھ بھال پر بات نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم اپنے صوبے کے ایک ایسے صحتمند مستقبل کی تیاری کر رہے ہیں جو تمام محروم اور بےآواز لوگوں کو بھی تحفظ دے سکے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ لیڈرشپ اور مینجمنٹ کا سلسلہ ایک مسلسل عمل ہے اور یہ صرف صحت کے شعبہ تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کی ضرورت تمام دیگر شعبوں میں بھی ہے۔ ایسی معنی خیز سرگرمیوں کی بلوچستان میں اور پھر بلخصوص ہمارے دورافتادہ اضلاع میں زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ یہاں کی قلیل مگر منتشر آبادی کو تمام بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز پر پہنچانا ایک مشکل کام ہے لہٰذا ہم اقوام متحدہ اور دیگر انٹرنیشنل اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ہماری بھرپور معاونت اور رہنمائی کریں تاکہ ہمارا کوئی ایک فرد بھی محروم نہ رہ جائے۔ آخر میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے تیسری ہیلتھ کیئر لیڈرشپ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین اور مہمانان گرامی مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا باضابطہ افتتاح کیا۔
خبرنامہ نمبر 5925/2026
گوادر/جیوانی: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر عوام کو معیاری اور سرکاری نرخوں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جیوانی میں پرائس کنٹرول مہم مزید مؤثر بنا دی گئی ہے۔اسی سلسلے میں تحصیلدار جیوانی اعظم خان گچکی نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی سربراہی میں جیوانی بازار کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران مختلف دکانوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ ناموں کی دستیابی، اشیائے خورونوش کے معیار،ایکسپائری ڈیٹ، صفائی کی صورتحال، ذخیرہ اندوزی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔تحصیلدار نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں رکھیں، معیاری اور تازہ اشیاء فروخت کریں اور مقررہ نرخوں کی سختی سے پابندی کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گران فروشی، غیر معیاری یا زائد المعیاد اشیاء کی فروخت اور صارفین کے استحصال کی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے مفادات کے تحفظ، منڈیوں میں قیمتوں کے استحکام، شفاف کاروباری ماحول کے فروغ اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مہم کو مزید مؤثر، مسلسل اور بلاامتیاز جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو مہنگائی اور ناجائز منافع خوری سے ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔






